2025-07-26@14:30:40 GMT
تلاش کی گنتی: 901
«اور غیرت کے نام پر قتل کے»:
(نئی خبر)
لاہور: جائیداد کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کرنے والے 5 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق دہرے قتل کا معما حل کرلیا گیا ہے، جس میں ہڈیارہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے 2شہریوں کو قتل کرنے والے خاتون سمیت 5ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہڈیارہ محمد سلیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے خاتون ملزمہ سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے جائیداد کے تنازع پر شہری صدیق اور جاوید کو قتل اور شہری برکت، پرویز، عامر اور نوید کو شدید زخمی...
راہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کے ساتھ ہی ایرانی میزائل تل ابیب سے ٹکرائے اور صیہونی حکومت کا دفاعی سسٹم ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ ایران کی مسلح افواج نے تل ابیب کے علاوہ حیفا کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جوابی حملے میں تل ابیب اور حیفا میں ایران کے میزائل کئی عمارتوں سے ٹکرائے ہيں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کچھ دیر پہلے سیکڑوں میزائل صیہونی حکومت کی فوجی چھاونیوں اور وزارت جنگ کی عمارتوں سے ٹکرائے۔ خبروں کے مطابق ایران کے میزائلوں نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے علاوہ سیکوریٹی کی وزارت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ راہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کے ساتھ ہی ایرانی میزائل تل...
اسرائیل کے بڑے اور تباہ کن حملوں کے جواب میں ایران نے بھی انتقامی کارروائی کے طور پر دوسری بار حملے شروع کردیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اس وقت سائرن کی کان پڑی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ اسرائیل میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کے نزدیک آگ اور دھواں دیکھا گیا ہے۔ کم از کم پانچ مقامات پر ہنگامی صورت حال ہے۔ سائرن بچتے ہی اسرائیلی شہری فضائی حملوں سے بچنے کے لیے زیر زمین بنے بنکرز کی جانب دوڑ پڑے۔ شہریوں کی چیخ و پکار کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل میں درجنوں اہداف پر جوابی حملے شروع کردیے ہیں۔ انھوں...
خیبرپختونخوا میں سالانہ بجٹ 2025-26 پیش کرنے کے معاملے پر گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ کے درمیان شدید سیاسی کشیدگی کے بعد بالآخر گورنر نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13 جون کو طلب کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے بجٹ اجلاس بلانے کی سمری گورنر کو ارسال کی گئی تھی، جس پر فوری دستخط نہ کرنے کے باعث سیاسی ماحول میں گرما گرمی پیدا ہو گئی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق وہ 14 دن کے اندر سمری پر دستخط کرنے کے پابند ہیں، مگر آج ہی دستخط کرنے کے لیے مجبور نہیں کیا جا...
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گھر میں بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے اپنا گلا کاٹنے سے شدید زخمی ہونے والا شخص بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پولیس کی حراست میں دم توڑ گیا۔ 45 سالہ محمد فیصل ولد صغیر الدین نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ کریمی چورنگی عبدالرحمان گورنمنٹ اسکول کے قریب گھر میں 4 جون 2025 کو اپنی اہلیہ 35 سالہ ثنا اور بیٹے 10 سالہ محمد علی قتل کیا تھا، ملزم نے ثنا کو ذبح اور بیٹے کو مبینہ طور پر زہریلی چیز پلا کر قتل کیا۔ مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی جبکہ گھر میں موجود دونوں بیٹیوں کو اہل محلہ نے اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر انکے چچا کے حوالے کردیا، ایس ایچ او سرجانی...

اڈیالہ جیل میں کم عمر قیدی کواجتماعی زیادتی کےبعد قتل کرنےوالے 4 مجرمان کومرنے تک پھانسی دینے کا حکم
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں کم عمر قیدی کو جبری اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے چار قیدیوں کو عدالت نے 2، 2 بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق روالپنڈی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے اڈیالہ جیل میں کم عمر قیدی کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور بہیمانہ قتل کے کیس کا فیصلہ دلائل مکمل ہونے کے بعد جاری کردیا۔ پولیس کے مطابق مجرمان نقاش، وقاص، بلال اور آصف نے اڈیالہ جیل میں قیدی بچے سے جبری اجتماعی زیادتی کی اور پھر کپڑوں سے گلے میں پھندا ڈال کر اُسے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کی مدعیت میں چاروں مجرمان خلاف تھانہ صدر بیرونی نے جنوری2024 میں مقدمہ درج...
لاہور: بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والا سفاک شوہر پولیس نے دھر لیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں بیوی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کرنے والے سفاک شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے لرزہ خیز واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی بیوی نبیلہ...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران پولیس اہلکارکی فائرنگ سے ایک نوجوان کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن توحید کالونی میں لڑائی جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان فہیم ولد یاسین جاں بحق اور 21 سالہ نوجوان انس عالم ولد شریف عالم زخمی ہوگیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں پولیس اہلکار اشتیاق کو اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پرگلی میں آتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس اہلکارنے موٹر سائیکل سے اتر کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا،...
11جون 1991ء کو سرینگر کے علاقے زینہ کدل میں نامعلوم حملہ آوروں کے ساتھ مبینہ تصادم کے بعد سی آر پی ایف اہلکاروں نے چوٹہ بازار میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم 32 کشمیری شہید اور 22 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چوٹہ بازار قتل عام کو 34سال گزر جانے کے بعد بھی اس کی یادیں کشمیریوں کے دل و دماغ میں آج بھی تازہ ہیں۔ اس بہیمانہ قتل عام کی برسی پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے 11جون 1991ء کو سرینگر کے علاقے چوٹہ بازار میں...
اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل پر گفتگو کے دوران آبدیدہ ہوگئیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز فنکارہ ثانیہ سعید حالیہ دنوں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ٹک ٹاک اسٹار ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران جب ثنا کا نام لیا گیا تو اداکارہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ View this post on Instagram A post shared by Rafay Mahmood (@rafaymahdood) ثانیہ نے نم آنکھوں سے کہا کہ میں ہر روز خواتین کے قتل کی خبریں سن کر جاگتی ہوں اور ثنا یوسف کا واقعہ محض ایک فرد کا...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف اور خواتین کے خلاف نفرت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ ثانیہ سعید حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل سمیت معاشرتی رویوں اور صنفی امتیاز پر تفصیل سے بات کی۔ ثانیہ معصوم ٹک ٹاکر کا نام سنتے ہی جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے خود کو سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ روز خواتین کی ہلاکتوں کی خبریں سن کر جاگتی ہیں صرف ثنا یوسف ہی نہیں بلکہ اور کتنی ہی خواتین اسی طرح قتل کر دی جاتی ہیں۔ اداکارہ نے اس پر شدید دکھ کا اظہار کیا کہ ہمارا معاشرہ ایسے واقعات کو معمول کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (آن لائن) خاتون اول بی بی آصفہ زرداری کی طالب علم ثناء یوسف کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردانہ برتری کی سوچ سے جنم لینے والا تشدد کوئی نیا یا غیر معمولی مسئلہ نہیں، اس تشدد کو ثقافت یا روایت کے نام پر مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ زرداری نے خواتین کے خلاف تشدد پر مبنی بڑھتے رویوں پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ثناء یوسف کے ورثاء، برادری اور اس الم ناک سانحے پر غمزدہ تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ثناء یوسف کے جاں بحق ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مقتولہ کے خلاف کی جانے والی کردار کشی پر بی بی آصفہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھرکی(نمائندہ جسارت)ایک اور حاملہ “حوا” کی بیٹی وقت کے ظالم “سماج” میں اپنے ہی شوہر کے ہاتھوں اسکی نام نہاد “غیرت” کے نام پر مبینہ طور پر اپنے بچے سمیت قتل ہو گئی۔ظالم شوہر نے اپنے ہاتھوں اپنی حاملہ بیوی کو “کالا کالی” کے الزام میں چھریوں کے وار کر کر کے قتل کر دیا ہے۔پولیس مذکورہ واقعہ ڈھرکی کے علاقے بھرچونڈی میں پیش آیا ہے اور مقتولہ کی شناخت شبنم عرف شبو مہنگواڑ (ہندو) عورت کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ملزم وسند لاڑو اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔پولیس مقتولہ کے جسم پر چھریوں اور تشدد کے نشانات ہیں اس ہلاک ہونے والی عورت کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)حجام نے دوست کو قتل کرکے خودکشی کرلی، پولیس، ورثاء نے تیسرے فریق پر الزام عائد کرکے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، دوست کے ہاتھوں دوست کے مبینہ قتل اور خودکشی کا واقعہ اکری پولیس تھانہ کی حدود کرونڈی شہر میں پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق حجام قدیر لوچی نے اپنے 16 سالہ ناراض دوست ارجن ماڑیچو کو پہلے گولی مار کر قتل کردیا اور پھرخود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، دوسری طرف ارجن ماڑیچو کے والد اور قدیر لوچی کے بھائی نے بتایا کہ دونوں گہرے دوست تھے جو ایک دوسرے کو قتل کرکے خودکشی نہیں کر سکتے یہ کسی...
ملزمان کے فرار ہونے پر محمد ناصر نے ان کا اپنی موٹر سائیکل پر تعاقب شروع کر دیا، جس پر ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور محمد ناصر جسم پر 4 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا، جبکہ رواں سال لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 48 ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بلال کالونی تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو ایل میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار 30 سالہ محمد کو قتل کر دیا تھا اور موقع پر سے فرار...
بھارت میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک دلہن کو اس کے شوہر کو ہنی مون کے دوران قتل کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر 25 سالہ سونم راگھوونشی نے 30 سالہ شوہر راجہ کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ ہنی مون کے دوران شوہر کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دُلہن کا ایک دوست بھی اس سازش میں ملوث پایا گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ دلہن اپنے شوہر سے ناخوش تھی اور رشتہ ازدواج قائم نہیں کرنا چاہتی تھی۔ دُلہن اور اس کے...
خاتون اول اور قومی اسمبلی کی رکن، بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں 16 سالہ طالبہ ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ثناء یوسف کو اُس کے 17ویں جنم دن کی شام کو قتل کیا گیا، بی بی آصفہ نے اس واقعے کو خواتین اور لڑکیوں کے خلاف صرف اپنے حقوق کا اظہار کرنے پر ہونے والے تشدد کی ایک دردناک یاد قرار دیا۔ انہوں نے ثناء کے ورثاء، برادری اور اس الم ناک سانحے پر غمزدہ تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ “ثناء یوسف کو خواب دیکھنے، ترقی کرنے اور ایک روشن مستقبل کا حق حاصل تھا، اسے آزاد اور...
---فائل فوٹو خاتونِ اول اور قومی اسمبلی کی رکن آصفہ بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں 17 سالہ طالبہ ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔یاد رہے کہ ثناء یوسف کو ان کی 17ویں سالگرہ کے روز شام کے وقت قتل کیا گیا تھا۔آصفہ بھٹو زرداری نے اس واقعے کو خواتین اور لڑکیوں کے خلاف صرف اپنے حقوق کا اظہار کرنے پر ہونے والے تشدد کی ایک دردناک یاد قرار دیا ہے اور ثناء کے ورثاء، برادری اور اس الم ناک سانحے پر غمزدہ تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ثنا یوسف نے قاتل سے آخری گفتگو میں کیا کہا؟مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی اپنے قاتل سے ہونے والی آخری گفتگو...
’صحافی نہ ہوتے تو واش روم صاف کرتے‘، فضا علی کے تبصرے پر سہیل وڑائچ بھی بول اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز لاہورـ:اداکارہ و میزبان فضا علی حالیہ دنوں میں اس وقت سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں جب انہوں نے معروف صحافی سہیل وڑائچ کے حوالے سے طنزیہ تبصرہ کیا۔ فضاعلی نے حال ہی ایک پروگرام میں صحافی سہیل وڑائچ کے حوالے سے ایک تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صحافی نہ ہوتے تو کسی ریسٹورنٹ یا باہر کسی ملک میں واش روم صاف کر رہے ہوتے۔فضا علی کے اس طنزیہ تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی۔ سفینہ خان نے لکھا کہ سہیل وڑائچ پاکستان کی صحافت...
خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی طالب علم ثناء یوسف کے قتل کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے طالب علم ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کی ایک اور دلخراش مثال قرار دیا ہے۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثناء یوسف کے ورثاء، برادری اور اس سانحے پر غمزدہ تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر مقتولہ کے خلاف کی جانے والی کردار کشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا...
ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی کال سکھ تنظیموں اور فرینڈز آف کشمیر نے 1984ء میں سکھوں کے قتل عام کی برسی کے سلسلے میں دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے باہر سکھوں اور کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی کال سکھ تنظیموں اور فرینڈز آف کشمیر نے 1984ء میں سکھوں کے قتل عام کی برسی کے سلسلے میں دی تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان، آزاد کشمیر، پاکستان اور امریکا کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر خالصتان کے قیام اور مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ مظاہرے سے فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب، سکھ رہنما ڈاکٹر ہردم سنگھ...
ناقص پراسکیوشن اور ناقص تفتیش کے باعث لاہور ہائیکورٹ سے مجرم بری ہونے لگے جب کہ عدالت عالیہ نے تہرے قتل کے مجرم کی 3 بار سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے تین بار سزائے موت پانے والے مجرم میسر حسین کو بری کردیا، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ میسر حسین پر 2018میں تین افراد کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے 2021کو میسر حسین کو تین بار سزائے موت سنائی تھی۔ میسر حسین کو نیاز احمد ، احمد نیاز اور ڈرائیور فیض کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔
منڈی بہاءالدین میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے مراد وال میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی 8 سال کی بچی کو قتل کیا اور پھر اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔ ملزمہ الماس بی بی نے اپنی بیٹی کرن شہزادی کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش کو کماد کی فصل میں پھینک دی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے ڈنڈے کے وار سے بچی کے سر پر کاری ضرب لگائی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا باپ اور دو بیٹے سوتے میں ہی موت کی نیند سلا دیے گئےراولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں رات گئے فائرنگ کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ جاتلی کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کا نشانہ بننے والے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن میں باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب پورا علاقہ سو رہا تھا۔ حملہ...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کی۔ اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور مادرِ وطن کے دفاع کا...
— فائل فوٹو منڈی بہاء الدین کے علاقے مراد وال میں 8 سال کی بچی کے قتل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کیا اور اغواء کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل بچی لاپتہ ہوئی اور گزشتہ روز اس کی لاش کھیت سے ملی تھی۔
منڈی بہاوالدین: ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی علاقے مراد وال میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر اغوا اور ریپ کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی لاش آج گنے کے کھیت سے برآمد ہوگئی جس پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ 8 سالہ کرن شہزادی دختر محمد افتخار ہفتے کو شام 3 بجے کے قریب اپنی والدہ سے 50 روپے لے کر قریبی دکان سے چیز لینے کے لیے گھر سے نکلی تھی مگر واپس نہ آئی۔ والدین نے قریبی رشتہ داروں اور اہل علاقہ کے ساتھ مل کر بچی کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم کوئی سراغ نہیں...
پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی علاقے مراد وال میں 8 بچی کو اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ عید الاضحی کے پہلے روز پیش آیا جہاں 8 سالہ معصوم بچی کرن شہزادی کو اغواء کے بعد مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ کی لاش عید الاضحی کے اگلے دوسرے روز کماد کے کھیت سے برآمد ہوئی۔ مقتولہ کرن شہزادی دختر محمد افتخار قوم مسلم شیخ عید الاضحی کے پہلے دن 3 بجے کے قریب اپنی والدہ سے 50 روپے لے کر قریبی دکان گئی اور واپس نہ آئی۔ والدین نے قریبی...
ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی علاقے مراد وال میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر اغوا اور ریپ کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی لاش آج گنے کے کھیت سے برآمد ہوگئی جس پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ 8 سالہ کرن شہزادی دختر محمد افتخار ہفتے کو شام 3 بجے کے قریب اپنی والدہ سے 50 روپے لے کر قریبی دکان سے چیز لینے کے لیے گھر سے نکلی تھی مگر واپس نہ آئی۔والدین نے قریبی رشتہ داروں اور اہل علاقہ کے ساتھ مل کر بچی کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کی. تاہم کوئی سراغ نہیں ملا۔بچی کے والدہ الماس نے...
معروف گلوکار، اداکار اور مصور علی ظفر نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام دل دہلا دینے والی ایک نظم تحریر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل سے میرے دل پر ایک ایسا بوجھ بن گیا ہے جو ہلکا ہونے کا نام نہیں لیتا۔ انھوں نے کہا کہ لیکن یہ غم نیا نہیں ہے۔ قندیل بلوچ سے نور مقدم تک بس نام بدلتے ہیں، زخم وہی رہتا ہے۔ علی ظفر نے مزید لکھا کہ یہ ذمہ داری ہماری ہے کہ ہم اپنے گھر میں مردوں کی تربیت کریں۔ جب تک ہم اپنے بیٹوں کو نرمی، ہمدردی، احترام...
فیصل آباد: عید کے موقع پر افسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز فیصل آباد میں چک جھمرہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل کردیے گئے۔ فیصل آباد کے تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں سابقہ دشمنی کی بنا پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین مویشی فروخت کرنے کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے لیں اور...
معروف گلوکار، اداکار اور مصور علی ظفر نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام دل دہلا دینے والی ایک نظم تحریر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل سے میرے دل پر ایک ایسا بوجھ بن گیا ہے جو ہلکا ہونے کا نام نہیں لیتا۔ انھوں نے کہا کہ لیکن یہ غم نیا نہیں ہے۔ قندیل بلوچ سے نور مقدم تک بس نام بدلتے ہیں، زخم وہی رہتا ہے۔ علی ظفر نے مزید لکھا کہ یہ ذمہ داری ہماری ہے کہ ہم اپنے گھر میں مردوں کی تربیت کریں۔ جب تک ہم اپنے بیٹوں کو نرمی، ہمدردی، احترام اور عزت دینے کی تعلیم نہیں دیں گے، ہم اپنی بیٹیاں کھوتے رہیں...
مقتول کے بیٹے نے کہا فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اور ایف آئی آر میں قتل کی وجہ عناد خواتین کا تنازع بیان کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے نارنجی میں خواتین کے تنازع پر فائرنگ کر کے 61 سالہ شہری کو قتل کر دیا گیا۔ صوابی کے تھانہ پرمولی میں نارنجی سے تعلق رکھنے والے شہری عبدالرحمان کی مدعیت میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی۔ ایف آئی آر میں انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ شام اپنے 61 سالہ والد راج محمد، بھتیجے اسماعیل اور چچازاد گل زمان کے ہمراہ اپنے گاؤں نارنجی کے حجرہ بہادر خیل کے مقام پر کھڑا تھا کہ اس دوران...
ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے دورہ پاکستان میں پیش آنیوالے دلچسپ واقعات بتا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے مشہور ہونے والے اداکار آنگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا ہے۔آنگین آلتان دزیاتن ایک معروف ترک فلم اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے اپنی مشہور تاریخی سیریز اطغرل غازی کے باعث پاکستان میں نام کمایا جسے 2020 میں اردو ڈبنگ میں ریلیز کیا گیا تھا۔ترک اداکار کو پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر کورونا وبا کے دوران انہوں نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔حالیہ انٹرویو میں آنگین آلتان نے پاکستان کے دورے کو...
بھارت میں سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت قتل کی تاریخ کے اوراق ناقابل شمار ہیں۔ 1984 میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد دہلی سمیت بھارت بھر میں ہزاروں سکھوں کا قتل عام کیا گیا۔ اسی سال ہونڈھ چِلر، ہریانہ میں 32 سکھوں کا قتل کیا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق 1984 سے 1995 تک پنجاب میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں سکھوں کی جبری گمشدگیاں اور ماورائے عدالت قتل کیے گئے۔ 1995 میں انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ خالرا کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا۔ 2000ء میں مقبوضہ جموں وکشمیر کےچٹّی سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کو قتل کروا دیا گیا۔ دی گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق 2023 میں کینیڈا...
ستوکتلہ کے علاقہ میں فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں، ایس ایچ او ستوکتلہ داود خالد سمیت پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایچ او ستوکتلہ داود خالد کے مطابق مقتولین کی شناخت 45 سالہ سعید اور 22 سالہ شمشاد کے نام سے ہوئی ہے۔ موٹرسائیکل سوار چار ملزمان نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا۔ جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری...
بھارتی ریاست پنجاب کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر کیے گئے فوجی آپریشن بلیو اسٹار کو 41 سال مکمل ہو گئے، لیکن 1984 میں لگنے والے زخم آج بھی سکھ برادری کے دلوں میں ہرے ہیں۔ سکھ قوم آج بھی انصاف، سچائی اور ذمہ داری کے تعین کی متلاشی ہے۔ جون 1984 میں بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے حکم پر بھارتی فوج نے امرتسر میں واقع سکھوں کے سب سے مقدس مقام، گولڈن ٹیمپل پر چڑھائی کی۔ آپریشن کا مقصد سکھ رہنما سانت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے اور ان کے ساتھیوں کو ہدف بنانا تھا۔ اس کارروائی میں سانت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے، سابق بھارتی فوجی افسر جنرل شبھگ سنگھ، سکھ طلبہ تنظیم کے صدر امریک سنگھ، ببر خالصہ کے بانی...
میڈیا سے گفتگو میں سینئر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور فوری طور پر ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ علی عدیل نقوی کا قتل ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھی علی عدیل نقوی کو گھات لگا کر قتل کیا گیا ہے، یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور فوری طور پر ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں ایک اور کارکن بھی زخمی ہوا ہے اس...
سینئر رہنما متحدہ قومی مومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق—فائل فوٹو متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھی علی عدیل کو گھات لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے خلاف مظاہرے شرپسندی تھے، فاروق ستارفاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ایم این ایز،ایم پی ایز کا اجلاس علامت ہے سب متحد ہیں، کامران ٹیسوری عوامی اور ایم کیو ایم کے گورنر ہیں اور رہیں گے۔ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور فوری طور پر ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ڈاکٹر فاروق...
مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج کے دوران فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے خصوصی دعا کراتے ہوئے کہا ہے کہ اے اللہ! فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، ان کے قدم اکھیڑ دے۔ حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ صالح بن حمید نے امت مسلمہ کو ہدایت کی کہ چھوٹی سےچھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ جانو، اللہ فخر، تکبرکرنےوالے کو پسند نہیں کرتا، اللہ کے رسول کے احکامات کی پاسداری کرو، جن چیزوں سے روکا گیا ہے ان سے دور رہو۔ امام حرم نے کہاکہ اللہ نے کہا ہے...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں مقتولہ کے والد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واقعے کی تفصیلات بتائیں اور قتل کے وقت گھر میں موجود اپنی ہمشیرہ (ثنا کی پھوپھو) کا عینی مشاہدہ بیان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف چترال میں سپرد خاک 2 جون کی شام فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف ’کاکا‘ نے ثنا یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر دوستی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، اور بار بار انکار کے بعد اس نے...
ٹک ٹاکر 17 سالہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل نے ہر ذی شعور کو جھنجھوڑ کر رکھ دی ہے اور شوبز ستاروں نے بھی اس سفاکانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ خوبصورت اداکارہ عائزہ خان جو سوشل میڈیا پر سماجی موضوعات پر پوسٹیں کرتی رہتی ہیں نے ثنا یوسف کے قتل پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے۔ جس میں اداکارہ عائزہ خان نے انفلوئنسرز اور ایکٹوسٹس کو خبردار کیا کہ ہمارے معاشرے میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اپنے گھر کا پتا، گاڑی کا نمبر، بچوں کے بارے میں اور ایسی جگہیں جہاں روزانہ آنا جانا ہو، کبھی بھی سوشل میڈیا پر...
ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہریوں کو قتل کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہریوں، مجاہد اور محمد فہیم کے قتل کی ایرانی حکام نے تصدیق کردی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ مسلسل ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ واقعے کی تفصیلات معلوم کی جاسکیں اور لواحقین کو ضروری معلومات فراہم کی جا سکیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی حکام واقعے سے متعلق ضروری مدد اور مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں جبکہ قانونی اور انتظامی تقاضے مکمل ہوتے ہی دونوں مقتولین کی میتیں وطن واپس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دفتر خارجہ نے اس...
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن مبینہ طور پر شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا، ملزم نے خود بھی خودکشی کی اور اُسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن کریمی چورنگی یوسف گوٹھ میں گھر سے ماں اور بیٹے کی لاشیں ملیں جس میں خاتون کا گلا کٹا ہوا تھا جبکہ بیٹا مردہ حالت میں پایا گیا جس کی موت کو تعین نہیں ہوسکا۔ گھر سے مقتولہ کا شوہر شدید زخمی حالت میں ملا جس کا گلا کٹا ہوا تھا، مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی جبکہ گھر میں موجود دونوں بیٹیوں کو اہل محلہ نے اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر چچا کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والا...
سپریم کورٹ نے اعجاز نامی مجرم کی سزا برقرار رکھتے ہوئے بریت کے لیے دائر اپیل خارج کر دی ۔ یہ بھی پڑھیں: شہری کا بیوی بچوں کے سامنے قتل، ویڈیو وائرل جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے تحت مجرم نے اہلیہ کی موت سے پولیس کو آگاہ ہی نہیں کیا اور گھر میں اپنی اہلیہ کی غیر طبعی موت کی ٹھوس وضاحت پیش نہیں کر سکا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بلاشبہ شکوک سے بالاتر شواہد پیش کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہوتی ہے اور موجودہ کیس میں مجرم کی ذمے داری تھی کہ اہلیہ کی غیر طبعی موت کی وضاحت پیش کرتا۔ عدالت کے فیصلے میں یہ بھی...
---فائل فوٹو حافظ آباد کے علاقے کسوکی میں دو بچوں کے قتل میں ملوث ملزم نے نہر میں کود کر خود کشی کرلی۔پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کےلیے گاڑی میں لے جارہی تھی، ملزم نے کڑیالہ کے قریب ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر نہر میں چھلانگ لگادی۔ حافظ آباد: صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں برآمدحافظ آباد کے علاقے کسوکی میں گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والے بچوں کی عمر 7 اور 8 سال ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش اقرار کیا تھا کہ اس نے دونوں بچوں کو تشدد کر کے مارا اور لاشیں گھر میں رکھے صندوق میں چھپادیں تھی۔چھ روز قبل پولیس کو گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی تشدد...
چین اور امریکہ کا اختلافات کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین میں امریکہ کے نئے سفیر ڈیوڈ پاؤنڈ سے ملاقات کی ہے۔ بدھ کے روز وزیر خارجہ وانگ ای نے ڈیوڈ پاؤنڈ کا اپنے نئے عہدے پر خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک قابل اعتماد رابطہ کار، اختلافات کے ثالث اور چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے والے ہوں گے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات اس وقت ایک اہم...
ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول پاکستانیوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اورکراچی سے ہے۔ دونوں پاکستانی ایران میں حجام کی دکان پرکام کرتے تھے۔ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مجاہد کے بھائی کے مطابق اس کا بھائی کئی سال سے ایران میں مزدوری کرتا تھا، گزشتہ رات ملزمان نے مجاہد کو قتل کرنے کے بعد ویڈیو بھیجی۔ دوسرے مقتول محمد فہیم کے بھائی فاروق کے مطابق ملزمان نے بھائی کو اغوا کرکے تاوان طلب کیا تھا، حکومت سے مطالبہ ہے بھائی کی لاش لانےکا انتظام کیا جائے۔ یاد رہے...
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات سے ہونے والی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے قتل کی وجوہات اور واقعے سے قبل کی تمام تفصیلات بیان کر دی ہیں۔تحقیقات کے مطابق عمر حیات فیصل آباد سے کرائے پر لی گئی فارچونر گاڑی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔ وہ پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو ثناء یوسف سے ملنے اسلام آباد آیا، تاہم مقتولہ نے دونوں بار ملاقات سے انکار کر دیا۔...
اسلام آباد میں ایک 17 سالہ نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بے رحمانہ قتل نے سبھی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس اندوہناک قتل پر ہر انسان افسردہ ہے۔ صارفین ثنا کے لیے انصاف اور قاتل کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے نظر آ رہے ہیں جن میں شوبز کے معروف ستارے بھی شامل ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے اس مجرم کو انجام تک نا پہنچایا تو یہ سلسلہ نہیں رکے گا، اس کا چہرہ سامنے لائیں اور اسے ایک مثال بنائیں۔ If we do not take this to task this will not stop!! Show his face – make an example...
اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی 13 میں 17 سالہ معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بیٹی کے قتل کی تفتیش کے دوران ان کے والد کا ویڈیو پیغام بھی منظرِ عام پر آگیا ہے جس میں وہ اس سانحے سے متعلق بات کرتے نظر آئے اور حکومت سے انصاف کی درخواست کی۔ ثنا یوسف کے والد نے کہا کہ میں سرکاری ملازم ہوں، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت سے درخواست ہے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق چترال سے ہے اور سب جانتے ہیں کہ چترالی لوگ...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی اصل تصویر سامنے آگئی ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر گزشتہ روز صحافی اسد طور نے ملزم عمر حیات کی تصویر شئیر کی ہے ۔ واضح رہے کہ ملزم عمر حیات مقتولہ ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اُٹھایا اور گزشتہ روز شام پانچ بجے ان کے گھر میں گھس کر ثنا یوسف کے ساتھ تلخ کلامی کی اور اس کے بعد دو فائر مار کر وہاں سے فیصل آباد فرار ہو گیا۔ https://x.com/AsadAToor/status/1929891169695059986 واقعے کے وقت گھر پر موجود ثنا یوسف کی پھو پھو نے بتا یا کہ جس وقت ملزم عمر حیات تلخ کلامی کر...
اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکرثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے. ملزم کے قبضے سے پستول اور ثنا یوسف کا موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز نامعلوم شخس نے ثنا یوسف کو اسلام آباد کے علاقے جی-13 میں واقع ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا.پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہو کر سیدھا ثنا یوسف کے کمرے میں گیا اور اس پر فائرنگ کی۔پولیس نے مقتولہ کے کال ریکارڈز کا جائزہ لیا. جس میں ایک مشتبہ نمبر کی پروفائل پر موجود تصویر ملزم...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل 20 گھنٹے میں پکڑا گیا، ویلڈن اسلام آبادپولیس۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ محسن نے تصدیق کی کہ جرم میں استعمال کیا گیا پستول متاثرہ کے آئی فون کے ساتھ برآمد کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ ، رات گئے ٹک ٹاکر لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے تکنیکی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) پولیس کے مطابق 17 سالہ ثنا یوسف کو پیر کے روز اس کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔ ثنا یوسف، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مجموعی طور پر دس لاکھ سے زائد فالوورز کی حامل تھیں۔ ان کے قتل نے پاکستان میں آن لائن شخصیات، خاص طور پر نوجوان خواتین، کی سلامتی کے بارے میں تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ہم اس کیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ پولیس نے ثنا یوسف کی والدہ کی شکایت پر ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2025ء ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے محرکات بتا دیئے۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملزم عمر حیات فیصل آباد سے لوئر مڈل کلاس کا 22 سال کا بے روزگار لڑکا ہے، وہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر ثناء سے دوستی کی کوشش کر رہا تھا جس کے لیے وہ مقتولہ کو بار بار پروپوز کرتا رہا لیکن ثناء اس سے دوستی نہیں کرنا چاہتی تھی اور وہ اسے مسلسل ریجکٹ کر رہی تھی جس سے ملزم عمر عرف کاکا دلبرداشتہ ہو گیا اور ثنا کو قتل کر دیا۔ آئی...
اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی جواد طارق اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کیس نہ صرف دارالحکومت بلکہ پورے ملک کے لیے ایک کڑا امتحان تھا، جسے حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔ آئی جی کے مطابق 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو 2 جون کو شام 5 بجے ان کے گھر کے اندر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ نوجوان ٹک ٹاکر کو 2 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ اس بہیمانہ واقعے پر ملک بھر میں غم و...
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بیٹے نے نصحیت کا برا مناتے ہوئے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا۔ پشاور پولیس کے مطابق عاصمہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: جائیداد کے لالچ میں ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار پولیس کے مطابق مقتولہ عاصمہ اپنے بیٹے حبیب اللہ کو آوارہ لڑکوں کے ساتھ گھومنے پھرنے سے منع کرنے کے لیے نصیحت کرتی تھیں، بیٹے نے نصیحتوں کو برا مناکر والدہ کو کمرے میں بند کر کے گولی مار دی پولیس نے کہا ہے کہ بیٹا ماں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ قتل آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے 19 مئی کو فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کیا تھا اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ ارمڑ میں چھ افراد کے سفاکانہ قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے 19 مئی کو فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کیا تھا۔ مقتولین میں ماں بیٹی، دو جوان بیٹے اور دو معصوم بچے شامل تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو بھائی شمشاد اور منصور شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کی بہن کی شادی مقتول...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ گرین ٹائون میں بھکاری کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔(جاری ہے) پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے رقم اور موبائل چھیننے کے دوران دلدار پر چھری سے وار کیے ،زخموں کی تاب نہ لاتے دلدار موقع پر دم توڑ گیا۔مقتول کی جیب میں 78ہزار اور موبائیل موجود ہے ۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
کراچی: قربانی کا جانور دیکھنے کے لیے آنے والا فوڈ ڈلیوری بوائے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا گیا، مقتول ایک بیٹی کا باپ تھا۔ پولیس کے مطابق عزیزآباد کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے فوڈ سپلائی کرنے والا ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ افسوسناک واقعہ حسین آباد فوڈ اسٹریٹ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ کر دی۔ مقتول کی شناخت 32 سالہ حارث ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے، جو حسین آباد کا رہائشی اور ایک کم سن بچی کا باپ تھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق حارث آن لائن موٹرسائیکل کے ذریعے فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتا تھا اور روزانہ...
فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی موت کے مقدمے میں ارجنٹینا کی عدالت نے ٹرائل کالعدم قرار دے دیا، اس کی وجہ ایک خاتون جج کی ایک دستاویزی فلم میں شرکت بنی۔ یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟ جج جولیئیتا ماکِنتاچ، جو 7 طبی ماہرین کے خلاف چلنے والے مقدمے میں 3 رکنی عدالتی پینل کا حصہ تھیں، ایک ایسی دستاویزی فلم میں بارہا نظر آئی ہیں جو میراڈونا کی موت کے متعلق ہے۔ اس پر سوالات اٹھنے کے بعد انہوں نے رواں ہفتے کے آغاز میں خود کو مقدمے سے علیحدہ کر لیا۔ ماکنتاچ کی اچانک علیحدگی کے بعد عدالت نے مقدمے کو کالعدم (مِس ٹرائل) قرار دے دیا۔ 2 ماہ...
اسلام آباد، پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ سب انسپکٹر سدھیر احمد عباسی کو شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر کو شدید زخمی کرنے والے دونوں ڈکیت اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم گرفتار ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان کو ساتھی ڈکیتوں کی گرفتاری اور ریکوری کے لیے نشان دہی کی غرض سے لے کر جارہی تھی۔پولیس ٹیم کے گینگ کے ٹھکانے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار خاتون اور اس کے مبینہ آشنا کو بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے ملزمہ زنیرہ اور علی رضا کی بریت کا فیصلہ سنایا۔پراسکیوشن کے مطابق نومبر 2023ء میں تھانہ جنوبی چھائونی میں مقتول شاہ رخ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ شاہ رخ کو اس کی اہلیہ زنیرہ نے اپنے آشنا علی رضا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔(جاری ہے) ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل اقبال باجوہ نے عدالت میں پیش ہو کر گواہوں پر جرح کی۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق پراسکیوشن...
تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کے باعث تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ فائرنگ شدید نوعیت کی تھی، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی...
گرین پیس فرانس کے سربراہ ژاں فرانسوا جولیارد نے کہا غزہ میں نسل کشی جاری ہے اور سیاستدانوں کی بے عملی اس نسل کشی میں شراکت داری کے مترادف ہے، ہم صدر ایمانوئل میکرون سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جرات اور عزم کے ساتھ خونریزی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی سماجی کارکنوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی علامت کے طور پر پیرس کے فوارے کو سرخ رنگ سے رنگ دیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اوکسفیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور گرین پیس کے کارکنوں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مرکزی علاقے میں واقع مشہور فوارے فونٹین دیز انوسنٹ (Fontaine des Innocents) میں سرخ رنگ کا پانی ڈال کر غزہ میں جاری خونریزی کے خلاف...
ریلوے پٹری ٹاپو کی جانب سے ایک شخص پیدل آیا اور اہلکار پر آتشی اسلحے سے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے اہلکار گر گیا اور فائرنگ کرنے والا شخص ٹاپو کی جانب فرار ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت نامعلوم مسلح ملزم کے خلاف درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار 25 سالہ زین علی رضا کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 25/401 قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت سلطان آباد ٹریکف...
ملتان کے معروف تاجر اور سیاسی رہنما ملک حسنین بوسن کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کردیا، مقتول کی لاش برآمد کرلی گئی۔ رپورٹ کے حسنین بوسن زکریا یونیورسٹی میں ملازم اورایمپلائز یونین کے نائب صدرتھے۔ پیپپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی پنجاب سید علی حیدر گیلانی نے ملک حسنین بوسن کے قتل پر گہرے رنج و تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں، ملتان ۔ملک حسنین بوسن کا بیہمانہ قتل انتہائی تشوشناک ہے، رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اور ایجنسیوں کو جلد از جلد کھوج لگا کر ملزمان کو سامنے لانا چاہیئے...
— فائل فوٹو شیخوپورہ کے چک 28 میں ملزم نے اپنی والدہ اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں گھر آیا اور والدہ سے روٹی مانگنے لگا، ملزم نے تکرار پر والدہ اور بھتیجیوں پر فائرنگ کر دی۔ پشاور: باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق پشاور کے علاقے گھڑی حیات خان میں والد کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں 70 سال کی گریس بی بی اور 11 سال کی روزی شامل ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی شناخت مکیش کے نام سے ہوئی۔
لاہور: شاد باغ کے علاقے میں سگی بہن کو قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچانے والے سفاک بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو مشکوک جانتے ہوئے شاد باغ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ لاش کے چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات پائے گئے، شاد باغ پولیس نے بھائی کو مشکوک جانتے ہوئے تفتیش شروع کی۔ پولیس افسر کے مطابق ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور سب سچ اگل دیا۔ ملزم نے بہن کو الماری سے پیسے چرانے کے شبہ پر قتل کیا، مقتولہ کے چہرے پر ناخنوں اور گلے پر...
ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی شہر شیراز کی فوجداری عدالت کے جج کو منگل کی صبح کام پر جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا۔ نجی اخبارمیں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے ترجمان نے آن لائن رپورٹ کیا کہ صبح 2 افراد نے شیراز میں فوجداری عدالت نمبر 2 کی شاخ 102 کے سربراہ جج احسان باقری پر حملہ کیا اور انہیں قتل کر دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بدقسمتی سے، اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں جج احسان بقری شہید ہو گئے، حملہ آور تاحال مفرور ہیں اور قتل کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔ احسان باقری کی عمر 38 سال تھی، وہ 12 سال سے عدالت میں فرائض...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) سویڈن میں استغاثہ نے منگل کے روز بتایا کہ ایک سزا یافتہ سویڈش شخص پر سن 2014 کے دوران شام میں "اسلامک اسٹیٹ" (داعش) کے شدت پسند گروپ کی جانب سے اردن کے پائلٹ کو پکڑنے اور اسے زندہ جلا کر ہلاک کرنے میں اس کے مشتبہ کردار کے لیے فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ مشتبہ شخص پر الزام ہے کہ شدت پسند گروپ داعش نے جب پائلٹ کو انتہائی بہیمانہ انداز میں پنجرے میں بند کر کے آگ لگا کر قتل کیا، تو اس نے بھی مذکورہ پائلٹ کو لوہے کے پنجرے میں زبردستی ڈالنے اور بند کرنے میں مدد کی تھی۔ جرمنی: دہشت گردانہ حملے کی...
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست کا کہنا ہے کہ مسلمان معاشروں میں قتل و غارت گری میں اضافہ دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، قاتل در حقیقت بقائے انسانی کے ربانی نظام میں خلل ڈالنے کی ناپاک حرکت کرتا ہے، اپنے غصے قابو میں لائیں اپنی دنیا اور آخرت کو برباد نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مانچسٹر میں علماء، سکالر اور برطانیہ میں خدمت دین کے مشن پر کاربند مبلغین پر مشتمل ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واعظین امت میں یہ شعور اجاگر کریں کہ قتل ناحق جیسے سنگین جرم کے ارتکاب سے بچیں، یہ جرم اللہ اور اس کے رسولؐ کے ہاں ناقابل...
کراچی: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں ملزم منہاج قاضی کے وکیل مشتاق احمد اعوان کو آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وکیل صفائی مشتاق احمد اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقتول کی بیوہ اور بیٹا چشم دید گواہ نہیں۔ دونوں ماں بیٹے کے بیانات میں تضاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے فاروق ستار، نسرین جلیل اور قاضی خالد کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا۔...
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ہندوتوا کے غنڈوں نے قبائلی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سفاک ملزمان نے اپنی ہوس پوری کرنے کے بعد خاتون کو انتہائی بیدردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بناکر قتل بھی کر ڈالا۔ حملہ آوروں نے خاتون کے نجی اعضا میں لوہے کی سلاخ داخل کی اور کوکھ باہر نکال دی۔ پھر خون میں لت پت حالت میں چھوڑ گئے۔ خاتون کے جسم کے کچھ اعضا موقع پر بکھرے ہوئے پائے گئے۔ خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ یہ واقعہ مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور اقتدار میں خواتین کے تحفظ اور قانون و انصاف کی ابتر صورت حال کی مثال ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ...
بی این پی کے اسٹوڈیںٹس ونگ ’جیت آبادی چھاترا دل‘ کے ڈھاکہ یونیورسٹی چیپٹر نے وائس چانسلر اور پراکٹر کے استعفیٰ اور شہریار عالم شمو کے قتل کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنے کا آغاز کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اپنے ہی 66 شہری بنگلہ دیش میں دھکیل دیے چھاترا دل کے کارکنوں نے پیر کو تقریباً 12 بجے کیمپس میں حکیم چتر سے جلوس نکالنے کے بعد وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ڈھاکہ یونیورسٹی چھاترا دل کے صدر گنیش چندرا نے کہا کہ 13 دن ہوچکے ہیں اور ابھی تک شمو کے قتل کا کوئی حل نہیں نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریار عالم شمو عوامی انقلاب کے دوران صف اول میں شامل...
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دیربالا میں غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8 سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے...
پشاور: غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آ کر اس کی معصوم 8 سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے...
—فائل فوٹو لاہور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو 5 روز بعد قتل کر دیا گیا، میاں بیوی کی لاشیں مل گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرائے عالمگیر سے میاں بیوی کی لاشیں مل گئیں، جوڑے نے 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی تھی۔ لاہور میں سابقہ بیوی اور بچوں کو اغوا کرنے والا ملزم پکڑا گیا، مغوی بازیاب ملزم ایوب نے ساتھیوں کی مدد سے اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کو ڈیفنس سے اغوا کیا تھا، ملزم کو لڈن سے گرفتار کرکے مغوی خاتون اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں حسن سلیم اور عائشہ رزاق شامل ہیں۔مقتول حسن سلیم کے اغواء کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ سندر...
پنجاب کے ضلع پتوکی میں ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اغوا کے بعد قتل کیے گئے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی، مقتول محمد ذوالفقار نے ملزم اقبال کو سود پر رقم دے رکھی تھی، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سود سے تنگ آکر قتل کیا۔ پولیس نے کہا کہ پتوکی کی رہائشی نائلہ ریاض نے اپنے 61 سالہ خاوند محمد ذوالفقار کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا، اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد پولیس کو مغوی محمد ذوالفقار کی ڈیڈ باڈی ملی۔ پتوکی پولیس کے مطابق ملزم نے جسم کے مختلف حصوں پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ ڈی...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ میں جائیداد کے نتازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس نے سگے بھائی کے قتل میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ خلیل الرحمٰن ولد عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا۔ سعید آباد پولیس کے...
لندن میں گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، چاروں افراد کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ برینٹ میں پیش آیا، جس میں 43 برس کی خاتون اور ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، آگ سے اسٹون برج میں واقع خاتون کا تین منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق41 برس کے مرد کو جائے وقوعہ سے قتل کے شبے میں گرفتار...
تلسی، نیم، کلونجی اور سونف یہ پودے صرف دوا نہیں، دیہی خواتین کا صدیوں پرانا علم اور قدرت سے جُڑے رہنے کا طریقہ ہیں۔ کبھی دیہی علاقوں کے آنگنوں میں تلسی کی خوشبو ہوا میں بسی ہوتی تھی، نیم کی ٹھنڈی چھاؤں راحت دیتی تھی، اور ہر عورت کے ذہن میں ایک چھوٹا سا حکیم بسا ہوتا تھا۔ جنوبی پنجاب کی عورتیں نہ صرف گھریلو زندگی کی ماہر تھیں بلکہ جڑی بوٹیوں کے استعمال سے اپنے اہلِ خانہ کی شفا کا ذریعہ بھی۔ آج وہ دانش، وہ رسمیں، اور وہ قدرتی علم آہستہ آہستہ وقت کی گرد میں دب رہا ہے۔ میانوالی کے قصبہ ’کمر مشانی‘ کی 70 سالہ بزرگ رہائشی گل خاتون بتاتی ہیں، ’بخار ہو تو نیم کے...
کراچی: شہر قائد میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی کے قتل کے ایک ہی دن میں دو واقعات رونما ہوئے۔ اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا اورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مومن آباد تھانے کےعلاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 فرید کالونی میں گھر میں فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی ۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی، گلشن معمار میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی ہلاک مقتولہ کی شناخت58 سالہ رخسانہ زوجہ گل شیر کے نام سے کی گئی ۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انوار کے مطابق مقتولہ...
— فائل فوٹو چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے شاہدرہ میں مقتولہ نجمہ بی بی کے گھر کا دورہ کیا۔حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران تعزیت کی اور انصاف کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ یہ بھی پڑھیے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر کے جلانے والا سفاک ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد ناقابلِ برداشت ہے اور اس معاملے میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔پولیس کے مطابق نجمہ بی بی کو شوہر نذیر اور اس کی دوسری بیوی نے زندہ جلا کر قتل کیا۔پولیس نے بتایا کہ شوہر اور دوسری بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو حکام کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنا فعل قرار دیا ہے۔سیکرٹری جنرل نے اپنے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایسے ہولناک اقدام کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا اور سفارتی اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں۔ Tweet URL انہوں نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں، عزیزوں اور اسرائیل کی حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کہا ہے۔(جاری ہے) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک یہودی...