2025-05-16@15:41:17 GMT
تلاش کی گنتی: 8051

«تھا جو»:

(نئی خبر)
    یہ بات سائنسی تحقیق سے ثابت ہو چکی ہے کہ بہت زیادہ تھائرائیڈ ہارمون (Hyperthyroidism) خصوصاً معمر افراد میں ذہنی اور اعصابی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ تھائرائیڈ غدود گردن میں موجود ہوتے ہیں اور یہ جسم کے میٹابولزم کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز (T3 اور T4) پیدا کرتے ہیں۔ جب یہ ہارمونز زیادہ مقدار میں بنتے ہیں تو پورے جسم کا نظام متاثر ہوتا ہے بشمول دماغ کے۔ معمر افراد میں زیادہ تھائرائیڈ ہارمون کے درج ذیل اثرات رونما ہوتے ہیں: 1) اضطراب (Anxiety) 2) یادداشت کی کمزوری 3) چڑچڑاپن اور بے چینی 4) نیند کی کمی 5) ذہنی الجھن (Confusion) 6) پریشانی اور ڈیپریشن 7) دل کی دھڑکن تیز ہونا (جس سے بے سکونی ہوتی ہے) خاص طور پر بزرگ افراد میں...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ گزشتہ شب پیر آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر فائیو ای غوثیہ کالونی میں فرار ہوتے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑجانے والے 34 سالہ کاشف ولد ارشاد حسین کی نمازجنازہ گزشتہ روزاورنگی ٹاؤن سیکٹرفائیو ای میں واقع غوثیہ مسجد میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں مقتول کی میت اورنگی ٹاؤن دس نمبر میں واقع الفتح قبرستان لے جائے گئی جہاں مقتول کو آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، مقتول تین بچوں کا باپ اور چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، وہ نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ مقتول کاشف کے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی مینٹورز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ دو ہفتے قبل انہوں نے خود پی سی بی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل، میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو باقاعدہ طور پر مطلع کیا کہ میں بطور ڈومیسٹک کرکٹ مینٹور اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہو رہا ہوں۔ یہ فیصلہ میں نے کافی سوچ بچار کے بعد کیا اور اس حوالے سے اپنا تحریری استعفیٰ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ساتھ حالیہ لڑائی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا اور اس کے نتیجے میں کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں پڑے گی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں ممکنہ طور پر ”شارٹ آرڈر“ میں پیش رفت کی امید ہے اور یہ کہ پاکستان امریکہ سے اعلیٰ قسم کی کپاس، سویا بین درآمد کر سکے گا.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت مانگتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آج تک ملزم کی دماغی صحت جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا. سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نور مقدم قتل کیس کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی.(جاری ہے) بینچ کے سربراہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار...
    اسلام آباد: صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گرد گروپوں اور کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے جس کا ثبوت بھارتی میڈیا، نریندر مودی اور وزیر دفاع کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد گروپوں کے سرغنہ لاجسٹک اور آپریشنل بریفنگز کے لیے بھارت کا باقاعدگی سے دورہ کرتے ہیں، صرف یہی نہیں بھارت میں ان دہشت گردوں کو طبی علاج کی سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 2016 میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سرغنہ اسلم اچھو بھارت گیا، اسلم اچھو نے بھارت پہنچنے پر نہ صرف بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘...
    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی اہلیہ اور ویمنز ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دھرم شالہ میں میچ اچانک روکے جانے پر بول اٹھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں اچانک لائٹس بند ہونے اور جنگی ماحول کو تلخ تجربہ قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے فقدان کی وجہ سے دھرم شالہ میں کھلاڑی خوف کا شکار رہے، مجھے لگتا ہے کہ بھارت میں آئی پی ایل میچز کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز کو اب حکومت سے سیکیورٹی کی یقین دہانی لینی چاہیے۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو تیار ایلیسا ہیلی نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جنید اکبر نے استعفی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے حوالے کرنے کی تصدیق کی ہے جنید اکبر نے واضح کیا ہے کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھی، پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنااستعفیٰ جمع کروادیا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کو ہدایت کی تھی کہ وہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے کر صوبائی امور پر توجہ دیں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے اور سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے، پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی نہیں روکا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات کا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی بانی پی ٹی آئی سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے،پنجاب حکومت اور شریف خاندان مودی سے لڑنے کے بجائے ہم سے لڑ رہے ہیں، کیا عمران خان کو شہباز شریف فون نہیں کر سکتا.(جاری ہے) اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ مودی کو جو تھپڑ لگے ہیں وہ اس کا بدلہ لے گا اور مودی کو جواب دینے کے لیے عمران خان کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، خواجہ آصف کہہ رہا...
    اسلام آباد: تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے  استعفا دے دیا۔ جنید اکبر نے اپنا استعفا پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے حوالے کر دیا۔ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے والے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنا استعفا جمع کروایا۔ جنید اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات بھی کی جس میں پی اے سی کے عہدے سے استعفے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی متعدد ائیر فیلڈ کو تباہ کیا جس کے بعد بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کرتے نظر آئے کہ انہوں نے پاکستانی پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ انڈین میڈیا پر پاکستانی پائلٹ کی جو تصویر دکھائی گئی وہ اصل میں کسی پاکستانی پائلٹ کی نہیں بلکہ اپنی انوکھی گلوکاری سے شہرت پانے والے پاکتسانی گلوکار چاہت فتح علی خان کی تھی۔ انڈین میڈیا کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو پاکستانی صارفین اس کا مذاق بناتے نظر آئے کہ یہ تو کمال ہو گیا کہ انڈیا نے ہمارا پائلٹ چاہت فتح علی خان پکڑ لیا ہے۔ انڈیا نے ھمارا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے برطانی نشریاتی ادارے” سکائی نیوز“ سے انٹرویو میں وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر کی کاوشوں کو بھی سراہا.(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوں کو نشانہ بنایا، بھارت کے نقصانات سب کے سامنے ہیں، بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا، سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت...
    چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کے سپرد کر دیا ہے، بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، پارٹی قیادت کی ہدایت پر استعفیٰ جمع کرایا۔جنید اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی اے سی کے عہدے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ بانی پی...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)قوام متحدہ کی ایجنسی برائے شہری ہوابازی نے روس کو ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ-17 کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولائی 2014 میں ملائیشیا کے طیارے جس میں میں 298 مسافر سوار تھے روسی ساختہ میزائل لگنے سے تباہ ہوگیا تھاتاہم اقوام متحدہ کے ادارے برائے شہری ہوابازی کی کاونسل (آئی سی اے او)نے حالیہ ووٹنگ میں روس کے خلاف اکثریتی ووٹ دیا گیا، اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ روس اس معاملے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا ہے کہ وہ تجدید کرتا کہ شہری ہوائی جہازوں کو ہتھیاروں سے دوران پرواز نشانہ نہیں بنایا جائے...
    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کو پیشکش کردیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا پارٹی قیادت کے کہنے پر واپس کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: جنید اکبر عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر تحریک چلانے میں ناکام کیوں؟ ان کا کہنا تھا کہ جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کہیں گے وہی منظور ہوگا۔ دوسری طرف جنید اکبر کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پنلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی تقریر سے ظاہر ہورہا تھا کہ یہ ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر ہے، مودی اپنی کامیابی کا ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکے۔(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہووئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی نے اعتراف کرلیا کہ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا تھا، پاکستان جنگ بندی کی خواہش کرنا چاہتا توپہلے ہی کرلیتا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بھارت نے 10 مئی کوشکست کھائی تو جنگ بندی کی خواہش ظاہر کی، مودی کواب بھارت کے عوام سیجنگ لڑنی ہے، انہیں اب عالمی سطح پربھی جواب دینا ہوگا۔واضح رہے...
    سیکریٹری اطلاعات خیبر پختون خوا شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ جنید اکبر نے اب تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ اس کا علم نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنید اکبر کو آگاہ کر چکے کہ پپلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مستعفی ہو جائیں۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل درآمد سب کےلیے لازم ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایتبانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ واضح ...
    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارے دفاعی ردعمل پر کچھ ممالک کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک ہو سکتا ہے، خاص طور پر امریکا کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بات کرنے کے بعد سیکریٹری روبیو نے مجھ سے بات کی، یہ ٹیلی فونک رابطہ 10 مئی بروز ہفتہ صبح تقریباً 8 بجے ہوا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارا آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا تھا، روبیو نے کہا کہ بھارت اب رکنے کےلیے تیار ہے، روبیو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی قیادت کو اسلام آباد میں دی گئی دعوت بعض وجوہات کی بنا پرملتوی کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آج کل جماعتی کانفرنس طلب نہیں کی بلکہ قومی قیادت کو مدعو کیا تھا۔ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کے ساتھ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو بھی ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔دعوت کا مقصد اس بات پر اظہار تشکر تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے...
    کراچی (ٹی وی رپورٹ) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کو پہلی دفعہ پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنا پڑ رہا ہے،دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ انڈیا کے سات جہاز گرائے گئے ہیں اور ہم اس سے بھی آگے جاسکتے تھے۔ ساتواں جہاز وہ یو اے وی ہے جس پر یہ بہت نازاں تھے۔ ایک اور بات بہت وثوق سے بتانا چاہوں گا کہ ہم نے چوبیس سے بتیس ٹارگٹ اینگیج کیے ہیں کشمیر سمیت دوسرے معاملات حل ہوجاتے ہیں توفائدہ انڈیا کو ہوگا کیوں کہ جس طرح بی جے پی کی سوچ جارہی ہے اور اس کے نتائج...
    اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر خارجہ ونائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے اگر آنے والے مذاکرات میں ”آبی تنازع“ حل نہ ہوا۔ انہوں نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ”یہ جنگی اقدام کے مترادف ہوگا۔“انہوں نے کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی جڑ قرار دیتے ہوئے خطے کے لیے مستقبل میں حق خودارادیت کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔...
    یمن کے صوبہ الحدیدہ میں اسرائیل کی فضائی کارروائی کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ حوثی حکومت کے زیرانتظام وزارت داخلہ کے مطابق اسرائیل نے بحر احمر کی تین اہم بندرگاہوں — راس عیسیٰ، الحدیدہ اور صلیف — کے شہریوں کو حملے سے قبل علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی تھی۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ان بندرگاہوں کو ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ادھر حوثی ذرائع ابلاغ، خصوصاً صبا نیوز ایجنسی کے سربراہ نصرالدین عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی قسم کا حملہ ابھی تک نہیں ہوا۔ اسرائیلی حکام نے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں...
    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس بانی کو جیل سے نکالنے کا کوئی لائحہ عمل نہیں، میرے پاس یہی لائحہ عمل ہے کہ عدالت میں کیسز لڑ سکیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کے قائدین سے میں نے اور میری بہنوں نے ملاقاتیں کی ہیں، علامہ ناصر نے یقین دلایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے آواز اٹھائیں گے۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بھائی سے میری ملاقات 2 مہینوں سے نہیں ہوئی ہے، پچھلے دنوں میری بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، میری بہنوں کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس...
    عبدالرحمٰن پیشاوری تو عقل وخرد سے ماوریٰ دیارِ عشق وجنوں کا باشندہ تھا۔ علامہ اقبال کے الفاظ میں مال ودولتِ دُنیا اور رشتہ وپیوند کے بُتانِ وہم وگماں کو توڑ کر ملّت میں گُم ہوگیا۔ پشاور سے علی گڑھ اور علی گڑھ سے قسطنطنیہ تک، عشق کی ایک ہی جست نے سارا قصّہ تمام کردیا۔ بھرپور جوانی کے تیرہ برس ترک بھائیوں کی نذر کرنے کے بعد، قسطنطنیہ کی ایک گلی کو اپنے لہو سے سیراب کرتا ہوا، اُسی کی خاک اوڑھ کر ہمیشہ کی نیند سوگیا۔ شاید اُس کی ایک مجبوری بھی تھی۔ اُس کا کوئی وطن تھا نہ آزاد سرزمین جہاں وہ آزادی کے احساس سے سرشار، بھرپور سانس لے سکتا۔ سو اُس نے ہند کو خیرباد کہا...
    ہفتے کی علی الصباح جب پوری قوم نماز فجر کی تیاری کر رہی تھی پاکستان کی مسلح افواج ایک ایسے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی تھیں جو نہ صرف ملک کی سالمیت کے دفاع کے لیے ناگزیر تھا بلکہ جنوبی ایشیا کی عسکری تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ بھی کر رہا تھا۔ یہ کوئی جذباتی اقدام نہیں تھا بلکہ ایک مکمل منصوبہ بندی، حکمت، ٹیکنالوجی اور جذبہ ایمانی کا امتزاج تھا جسے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے مکمل اتفاق رائے سے منظور کیا تھا۔جمعہ کی شب وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں بھارت کی جانب سے مسلسل جنگی حملوں کے تناظر میں ایک موثر اور جوابی کارروائی کی منظوری...
    وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے اگر آنے والے مذاکرات میں ”آبی تنازع“ حل نہ ہوا۔ انہوں نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ”یہ جنگی اقدام کے مترادف ہوگا۔“ انہوں نے کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی جڑ قرار دیتے ہوئے خطے کے لیے مستقبل میں حق خودارادیت کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کے 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے۔ نجی چینل کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معرکہ حق اور وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حملوں میں نائیک عبدالرحمٰن، لانس...
    مذاکرات میں آبی تنازع حل نہ ہوا تو پاک بھارت جنگ بندی خطرے میں پڑسکتی ہے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے اگر آنے والے مذاکرات میں ”آبی تنازع“ حل نہ ہوا۔ انہوں نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ”یہ جنگی اقدام کے مترادف ہوگا۔“ انہوں نے کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی جڑ قرار دیتے ہوئے خطے کے لیے مستقبل میں حق خودارادیت کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت...
    سابق بھارتی ہیڈکوچ اور کرکٹر روی شاستری نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے انکی فیملی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی خاندانی زندگی کو ترجیع دینے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، وہ اپنی بیٹی وامیکا اور بیٹے اکائے کو وقت دینا چاہتے ہیں۔ سابق ہیڈکوچ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیلئے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: شکست خوردہ بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی نہ بخشا دوسری جانب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی محض بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے...
    ہالی ووڈ اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر کے بیٹے کرسٹوفر نے 40 دن میں 13 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرنلڈ شوارزنیگر کے سب سے چھوٹے بیٹے، 27 سالہ کرسٹوفر شوارزنیگر نے حال ہی میں اپنا وزن کم کرنے کے نسخے کا انکشاف کیا ہے۔ لاس اینجلس میں منعقدہ “بیچر ویٹالیٹی ہیپی اینڈ ہیلتھی سمٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً 13.6 کلوگرام (30 پاؤنڈ) وزن کم کیا ہے جس کا آغاز 2019 میں آسٹریلیا میں قیام کے دوران ہوا۔ کرسٹوفر نے بتایا کہ زیادہ وزن ان کی روزمرہ سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہا تھا۔ ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی لانے والا ایک اہم لمحہ وہ...
    ہالی ووڈ کے معروف گلوکار اور ریپر شان ڈِڈی کومبس خواتین کو جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور اور ان کی ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہپ ہاپ کے معروف موسیقار اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبس پر پیر کے روز انسانی اسمگلنگ (سیکس ٹریفکنگ) کے الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔ دوران سماعت، استغاثہ کی وکیل ایملی جانسن نے کہا کہ میوزک کمپنی ’بیک بوائے ریکارڈز‘ کے بانی نے خواتین کو رومانوی تعلقات کے ذریعے پھنسایا، انہیں کئی دنوں تک منشیات کے زیرِ اثر جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور کیا، اور پھر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا رہا۔ انہوں نے عدالت...
    اسرائیلی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے دورے پر جانے پر بے خوفی کا اظہار کیا ہے، لیکن ان کا یہ فیصلہ اسرائیل میں واشنگٹن کی ترجیحات کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے والی تازہ ترین پیش رفت ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو تیز کرنے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ اسے امریکا کی طرف سے ایک امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کی اطلاع دی گئی ہے، یہ بات چیت براہ راست واشنگٹن اور حماس کے درمیان ہوئی تھی، جس میں اسرائیل شامل نہیں...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے کسی بڑے مالیاتی اثر کی توقع نہیں۔ برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی رپورٹ کی ضرورت نہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔ امریکا کے ساتھ تجارتی مسائل جلد حل ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہدف امریکا سے کپاس، سویابین اور ہائیڈرو کاربنز کی درآمدات میں اضافہ ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارت کو یکطرفہ طور پر...
    نور مقدم قتل کیس میں سزایافتہ قاتل ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کرانے کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے سلمان صفدر سے دریافت کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التوا کیوں دیں، جس پر سلمان صفدر کا مؤقف تھا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے اس نکتے تو عدالتوں نے یکسر نظرانداز کیا، کچھ دستاویزات جمع کرانا چاہتا ہوں جن سے کیس یکسر تبدیل ہوجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس :مجرم ظاہر جعفر کی پھانسی کی سزا برقرار سلمان صفدر کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کرنے کی اپیل کردی۔ کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ میں سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اور پوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے والے آپریشن بْنیَان مَّرصْوص کی کامیابی کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دلیرانہ بیانات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ملکی سالمیت اور خود مختاری کے حوالے سے بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہہ رہے ہیں الحمدللہ! تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے کہ افواج پاکستان اور قوم ہر جارحیت کے خلاف پوری قوت سے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔...
    ’نسلی تعصب دم توڑ رہا ہے، سوال یہ ہے کہ نسل پرست لوگ اپنے جنازے کو کتنا مہنگا بنائیں گے؟‘۔ مارٹن لوتھر کنگ کا یہ جملہ دنیا کی تلخ حقیقتوں سے پردہ اٹھاتا ہے۔ ہم ایک ایسے ترقی یافتہ دور میں جی رہے ہیں کہ جہاں انسان نے خلا کی وسعتیں ناپ لیں، جینیاتی کوڈ پڑھ لیے اور معلومات کو انگلیوں کی پوروں پر لا کھڑا کیا، مگر افسوس کہ ترقی کے اس دور میں بھی ہمارے دلوں کے اندر رنگ و نسل کی بنیاد پر نفرتوں کے کانٹے پیوست ہیں۔ یہ المیہ ہے کہ جس ’نسلی امتیاز‘ کی بنیاد پر تعصب اور خونریزی برپا کی گئی، وہ ایک جھوٹ، فریب اور سراب نکلی کہ جس کی نہ کوئی سائنسی...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے معیشت پر کچھ زیادہ اثرات نہیں ہوں گے اور جاری مالیاتی منصوبہ بندی کے اندر اس کے لیے گنجائش نکالی جاسکتی ہے۔ روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی پہلی قسط منگل کو حاصل ہوگی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط کی منظوری جمعے کے روز دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے 1.4 ارب ڈالرز بھی منظور کرلیے ہیں۔ یہ بھی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیر کی شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ، مقتول نجی کمپنی کا ملازم اور تین بچوں کا باپ تھا تفصیلات کے مطابق پیرآباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر فائیو ای غوثیہ مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد نارتھ ناظم آباد میں واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 38 سالہ محمد کاشان ولد ارشاد حسین کے نام سے کی گئی ، کاشان کے...
    اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے فلیٹ سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت 3 اسمگلرز گرفتار ہوئے ہیں۔ ملزمان نے کے پی سے اسلحہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق ملزمان سے پانچ 30 بور پستول،7 ایس ایم جیز اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیزفائر کے لیے امریکا سے رابطہ کیا، سیزفائر ہونا پاکستان کی فتح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے تو ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی ہے، بھارت کو دوبارہ منہ کی کھانا پڑی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو رافیل طیاروں پر بڑا غرور تھا، رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیزفائر کے لیے امریکا سے رابطہ کیا، سیزفائر ہونا پاکستان کی فتح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان...
    بھارتی وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں مسلم لیگ نون کے راہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ذلت کے داغ تقریروں سے نہیں دھلتے۔ بھارتی وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ آپریشن سندور "بھارت ماتا" کی مانگ میں راکھ بھر گیا، مودی کا ایک ایک لفظ کہہ رہا تھا "میں ہوں اپنی شکست کی آواز"۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کے طمانچے کھانے اور دنیا بھر میں رسوا ہونے...
    ویب ڈیسک : امریکہ اور چین نے کہا ہے کہ وہ ٹیرف کو کم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں جس سے عالمی طور پر جنم لینے والی اقتصادی ہلچل میں کمی آنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹیرف کے معاملے پر چین اور امریکہ کے حکام کے درمیان مذاکرات جنیوا میں ہوئے، جس کے بعد امریکہ کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ فریقین نے ٹیرف میں 90 دن کے وقفے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد ٹیرفس 100 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد پر آ جائیں گے۔ ’دونوں ممالک نے اپنے اپنے مفاد کو بہت بہتر انداز میں پیش کیا اور ہم دونوں ایک متوازن...
    سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور اس کی بدن بولی ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھا۔ایک ایک لفظ کہہ رہا تھا ’میں ہوں اپنی شکست کی آواز‘۔ بھارتی وزیر اعظم کی تقریر کے ردعمل میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں سینٹر عرفان صدیقی نے لکھا کہ یہ ایک ایسی کھسیانی بلی کی بوکھلاہٹ تھی جسے نوچنے کے لیے کوئی کھمبا بھی نہیں ملا۔ آپریشن سندور ’بھارت ماتا‘ کی مانگ میں راکھ بھر گیا اور نہیں تو اتنا ہی بتادیتا کہ رافیل اور دیگر طیاروں کی لاشیں کہاں گل سڑ رہی ہیں؟ یہ بھی...
    امریکا اور چین ایک دوسرے کی اشیا پر بھاری محصولات عارضی مدت کے لیے کم کرنے پر راضی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد تک لانے کا عندیہ رائٹرز کے مطابق پیر کے روز دونوں ممالک نے کہا کہ وہ ایک دوسرے پر اپنے بھاری محصولات کو عارضی طور پر کم کرنے پر تیار ہوگئے ہیں۔ دنیا کی 2 سرفہرست معیشتوں نے تجارتی جنگ پر بریک لگا دیا ہے جس سے عالمی کساد بازاری کے خدشات ختم ہوگئے۔ مزید پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ٹیرف اور تجارت پر مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا فریقین نے کہا کہ امریکا گزشتہ ماہ چینی درآمدات پر عائد اضافی محصولات کو اگلے 90 دنوں کے لیے...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ22 اپریل کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، ہمیں اندازہ تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد یہ کچھ کریں گے، ہم تیار تھے۔ انہوں نے کہا کہ 6 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کیے گئے،ہم نے دنیا کو کہا تھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے مگر حملہ ہوا تو بھرپورجوا ب دیں گے، بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر 24 حملے کیے اور پھر ان کو بھرپور جواب دیا گیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں...
    اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور اس کی بدن بولی ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنے پیغام میں عرفان صدیقی نےکہاکہ مودی کی تقریر کاایک ایک لفظ کہہ رہا تھا’’ میں ہوں اپنی شکست کی آواز‘‘ انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایسی کھسیانی بلی کی بوکھلاہٹ تھی جسے نوچنے کے لئے کوئی کھمبا بھی نہیں ملا۔آپریشن سندور “بھارت ماتا” کی مانگ میں راکھ بھر گیا۔ اور نہیں تو اتنا ہی بتادیتا کہ رافیل اور دیگر طیاروں کی لاشیں کہاں گل سڑ رہی ہیں؟ انہوںنے کہاکہ پاکستانی مسلح افواج کے طمانچے کھانے اور دنیا بھر میں رسوا ہونے کے بعد اس طرح کا...
    ویرات کوہلی نے اپنے 14 سالہ کیریئر کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس پر ان کے مداح اداس ہوگئے اور اہلیہ انوشکا شرما نے ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ انوشکا شرما نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کے نام ایک حوصلہ افزا اور جذباتی پیغام لکھا۔ انوشکا شرما نے وہرات کوہلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آنسو یاد رکھوں گی جو تم نے کبھی نہیں دکھائے۔ اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے ایک ٹیسٹ میچ کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ ریکارڈز اور اُن سنگ میلوں کو یاد رکھیں گے جو تم نے حاصل کیں۔ انوشکا شرما نے لکھا کہ لیکن مجھے وہ آنسو یاد رہیں گے...
    شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے محمد شاہد کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے کہا کہ ملزم کے موبائل پر کچھ اور متنازع پوسٹس بھی ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے درمیان اترپردیش کے بریلی ضلع میں ایک درزی کو فیسبک پر پاکستان کے حامی پوسٹ اپلوڈ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے آج یہ جانکاری دی۔ ملزم درزی محمد ساجد جو کہ یہاں دیورنیا علاقہ کے رہائشی ہیں، نے مبینہ طور پر اپنے فیسبک اکاؤنٹ پر پاکستان کا پرچم اپلوڈ کیا تھا جس پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ درج تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے متنازع پوسٹ پر سوالات اٹھائے تو پولیس حرکت میں...
    کشمیری حریت راہنما کی اہلیہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا مطلب ہے مسئلہ کشمیر بھارت کا اندورنی نہیں کثیرالجہتی مسئلہ ہے، مذاکرات کیلئے امریکا اور چین کا بہت اہم رول ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت راہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو فرنٹ لائن پر لانے کا یہ آئیڈیل وقت ہے، گرفتار حریت راہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔ کشمیری حریت راہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہی خطے کا اصل مسئلہ ہے ورنہ بھارت کا فالز فلیگ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ حریت راہنما کی اہلیہ کا...
    سٹی 42 : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکا تجارت کیلئے پاکستان بھارت کی مدد کو تیار ہے، پاکستان کےساتھ جلد مذاکرات کریں گے۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان لڑائی رک گئی، یہ بہت اہم تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری جنگ رکوا دی ۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو کہا تھا جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا ۔  سپورٹس پنجاب کا کھیلوں کی اکیڈمیز کا قیام ؛ مفت ٹریننگ کا فیصلہ
    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی وزیر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صرف اپنے دفاع کے حق کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آسٹریلوی وزیر خارجہ ہون پینی وانگ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دوران گفتگو دونوں راہنماؤں میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام...
    سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ڈی جی ایم او اور ان کے پاکستانی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں کو بتا دیا تھا کہ اگر جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرےگا۔ اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا اور نے سیز فائر میں پاکستان اور بھارت کی مدد کی، دونوں ملکوں کے رہنما غیرمتزلزل ہیں۔ امریکی صدر نے کہاکہ امریکا نے مداخلت کرکے جوہری جنگ رکوا دی، اب پاکسان کے ساتھ جلد مذاکرات ہوں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس پر پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 5 جہاز گرا دیے تھے۔ بھارت نے اس کے بعد پھر اشتعال انگیزی جاری رکھی، جس کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر گفتگو کا پہلا راﺅنڈ ہوا ہے. یاد رہے کہ 10 مئی کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ”آپریشن بنیان مرصوص“ شروع کر دیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا.(جاری ہے) سیکیورٹی ذرائع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) کردوں کی اس کالعدم عسکریت پسند تنظیم کے قریبی خبر رساں اداروں نے پیر 12 مئی کے روز اطلاع دی کہ کردستان ورکرز پارٹی (PKK) جلد ہی اپنی کارروائیاں بند کر دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ترکی میں کرد نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کی کردوں کے لیے خود مختاری کی حامی یہ تنظیم ترک حکومت اور فوج کے خلاف قریب چار دہائیوں تک مسلح کارروائیاں کرتی رہی ہے۔ کرد نواز خبر رساں ادارے اے این ایف کی طرف سے جاری کردہ کردستان ورکرز پارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ''بارہویں پی کے کے کانگریس نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کرنے اور...
    پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم...
    منشیات کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیا کی ڈیلیوری روکنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ہائیکورٹ نے منشیات کی روک تھام کیس میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیا کی ڈیلیوری روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ بچے پیزا وغیرہ منگواتے ہیں اور ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں، طلبہ کو براہ راست ڈلیوریز روکیں، جو اسکول اور کالج عمل درآمد نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کریں۔اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اور آگاہی کے لیے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔دوران سماعت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی۔ڈان نیوز کے مطابق اجلاس قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت شروع ہوا۔سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 7 مئی کو بھارت کی طرف سے بزدلانہ حملوں میں درجنوں پاکستانی شہید ہوئے، اس کے علاوہ بھی پاکستان میں ایسے بہت واقعات ہوئے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ان سب واقعات میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کرلیں، جس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے شہدا کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔دریں اثنا اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں...
    بھارت نے پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرلیا، جس کے بعد فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے۔ بھارتی ایئر مارشل اے کے بھارتی نے گزشتہ روز صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں، اگر میں رافیل کے گرنے کا اعتراف کرلوں تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف بھارتی ایئر مارشل اے کے بھارتی کی جانب سے اس اعتراف کے بعد رافیل جہاز بنانے والی فرانسیسی کمپنی ’ڈاسو ایوی ایشن‘ کے شیئرز میں آج مزید 5.59 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران گزشتہ 5 روز میں...
    پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک پاکستانی شخص ممکنہ میزائل حملے کے فوری بعد بچوں کو نہایت سکون سے فزکس کا بنیادی اصول سمجھا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگی صورتحال کے باوجود وہ شخص بچوں کو سمجھاتا ہے کہ روشنی کی رفتار آواز سے زیادہ تیز ہوتی ہے، اسی لیے تم کو پہلے روشنی نظر آئی پھر آواز سنائی دی۔ یہ منظر دیکھنے والوں کے لیے حیرت اور مزاح کا امتزاج بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے ہیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ جنگ کے سائے میں بھی تعلیم اور شعور کا دامن نہ چھوڑنا قابلِ ستائش ہے، ایک صارف...
    ایک 68 سالہ سوئس خاتون کو ان کی پڑوسن نے اپنے پالتو بلے کو متواتر کھانا کھلانے پر عدالت میں گھسیٹ لیا۔ تاہم جتنا یہ کیس غیر معمولی تھا اس کا انجام بھی کچھ کم عجیب و غریب نہیں نکلا۔ یہ بھی پڑھیں: مرغیاں محلے کا سکون تباہ کرتی ہیں، خاتون نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا درخواست گزار نے کہا کہ میری پڑوسن نے میرے پالتو بلے کو مہینوں تک منظم طریقے سے کھانا کھلایا جبکہ میں نے انہیں تحریری طور پر ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔ یہ غیر معمولی واقعہ زیورخ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی پڑوسن کا بلا چرانے اور اس کو اپنی جانب راغب کرنے کی نیت سے 10...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت بھاگا ہوا صدر ٹرمپ کے پاس گیا اور منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچاؤ۔ ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پچھلے 63برسوں میں بھارت کو دوسری مرتبہ فوجی، سیاسی، سفارتی سطح پر بڑی ناکامی ہوئی ہے۔ اس سے قبل بھی 1962 میں بھارت نے چین سے زبردست پھینٹی کھائی تھی، اس کے بعد یہ بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے پہلے دونوں راؤنڈز میں شکست کھائی پھر صدر ٹرمپ کے پاس بھاگے اور اس سے منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچاؤ۔انہوں نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) ویراٹ کوہلی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا، ''یہ آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن ٹھیک معلوم ہوتا ہے۔‘‘ دنیائے کرکٹ کے بھارتی اسٹار ویراٹ کوہلی نے اپنے 14 سالہ کیریئر میں 123 ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ ان میں سے 68 میچوں میں انہوں نے کپتانی کے فرائض سر انجام دیے۔ سن 2011ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والے کوہلی نے اس فارمیٹ میں 46.85 کی اوسط سے نو ہزار 230 رنز بنائے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق 36 سالہ ویراٹ کوہلی نے عوامی سطح پر یہ اعلان کرنے سے قبل بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی...
      اسلام آباد: سیز فائر اور سرحدوں کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا  ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کے درمیان فون پر بات ہوئی  ۔  جس میں جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی قبل ازیں 10 مئی کی سہ پہر بھی ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا، ٹیلیفونک رابطے میں زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو فرنٹ لائن پر لانے کا یہ آئیڈیل وقت ہے، گرفتار حریت رہنماوں کو فوری رہا کیا جائے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہی خطے کا اصل مسئلہ ہے ورنہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مودی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے، ووٹ کیلئے مودی معاملات کو ایٹمی جنگ کی طرف لیجانے سے گریز نہیں کرتا لیکن مودی کو بدترین شکست ہوئی اب وہ کسی کا...
    برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک انجینیئر اور اسکائی ڈائیونگ کے شوقین کیسی فلے 14 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاتے وقت اپنے ونگ سوٹ کی اگلی جیب بند کرنا بھول گئے تھے جس کے باعث ان کا کا آئی فون 13 پرو میکس نیچے گرگیا۔ یہ بھی پڑھیں: سستے ترین آئی فون کی لانچنگ متوقع، اہم فیچرز کون سے ہونگے؟ کیسی فلے کے ہیلمٹ پر موجود کیمرے نے موبائل فون کے جیب سے نکل کر زمین کی جانب جاتے ہوئے سین کو ویڈیو میں قید بھی کر لیا جس کا پتا کیسی کو بعد میں اس وقت چلا جب انہوں نے اپنا کیمرا چیک کیا۔ اسکائی ڈائیور نے اپنا فون تلاش کرنے کے لیے ’فائنڈ مائی آئی فون‘ ایپ...
    کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 6 نے چھالیہ کے 2 اسمگلرز کو مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزا سنادی۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 6 نے چھالیہ اسمگلنگ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا جس میں چھالیہ کے دو اسمگلرز کو مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ عدالت نے ملزمان امین اللہ اور سمیع اللہ کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار فی کس جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے کے فوراً بعد دونوں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف کسٹم حکام نے یکم اپریل 2024ء کو موچکو تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق حب...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ترک قیادت کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی اقدام ترکیہ میں امن، استحکام اور ترقی کے نئے باب کا آغاز ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل سے ترکیہ میں دہشت کے سائے ختم ہوں گے اور عوام کو پرامن زندگی میسر آئے گی۔شہباز شریف کا ترک صدر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان کے امن کے لئے مستقل اور پرعزم جدوجہد کا مظہر ہے۔انہوں نے...
    ---فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیاء کی ڈیلیوری روکنے کا حکم دے دیا۔تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اور آگاہی کےلیے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام میمن منہاس نے سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ طلبہ کو براہ راست ڈیلیوریز روکیں، جو اسکول اور کالج عملدرآمد نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کریں، نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل تشکیل دی گئی یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری کابینہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ، منشیات اسمگلر ابراہیم کو تھائی لینڈ بھجوانے کی رپورٹ طلب اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتر خارجہ سے... جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنگ بندی کے بعد پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کی بات چیت تاخیر کا شکار ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قبل ازیں بھارتی میڈیا نے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت شروع ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے کے درمیان بات چیت ہوگی۔یاد رہے کہ قبل ازیں 10 مئی کی سہ پہر بھی ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا، ٹیلیفونک...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 مئی 2025)حکومت کا پاک بھارت جنگ اور حالیہ صورتحال پر عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،حکومت آئی ایم ایف سے سٹریٹجک، معاشی اور مالیاتی معاملات پر آئندہ مذاکرات میں صورتحال سے آگاہی فراہم کرے گی،آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بجٹ 26-2025ءکے اہداف پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کا کہناہے کہ بھارت سے حالیہ جنگ کے باعث دفاعی اخراجات و ضروریات بڑھ گئیں۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مئی سے شروع ہوں گے۔ آئندہ سال میں ٹیکس ریونیو کا ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ذرائع...
    بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے مودی سرکار کو ایک اہم پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کسی بھی طور عقلمندی نہیں، کیونکہ پاکستان محض ایک ہمسایہ ملک نہیں بلکہ ایک جدید اور طاقتور فوجی قوت بھی ہے۔ بھارتی نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ششی تھرور کا کہنا تھا کہ ان کے قریبی ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان کے پاس جدید اور مہلک ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے۔ ان کے بقول، ’’ایسے حالات میں مودی حکومت کو مزید کسی عسکری مہم جوئی سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ نقصان صرف ایک طرف کا نہیں ہوگا۔‘‘ تھرور نے نہ صرف پاکستان کی فوجی طاقت...
    راودلشاد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈرون حملےمیں شہید ہونے والے علی حیدر کی رہائش گاہ آمد، وفاقی وزیر داخلہ نے علی حیدر شہید کے والد محمد اسلم اور والدہ شمیم بی بی سے ملاقات کی، شہیدعلی حیدر آٹھ بہنوں کااکلوتا بھائی تھا۔علی حیدر شہید پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر برگر کا کاؤنٹر لگاتا تھا، شہید علی حیدر کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، وفاقی وزیر داخلہ نے شہید علی حیدر کے ساتھ زخمی کزن فیصل منظور کی حوصلہ افزائی کی۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر عطافرمائے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈرون حملے میں شہید...
    آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے، الحمدللہ!۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ اللہ کی مدد اور نصرت سے یہ کتنی مرتبہ ہوا کہ ایک چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت جنگ اور بالخصوص فضائی جھڑپ میں کامیابی کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر بخاری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت پر ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کی گونج نہ صرف سرحد پار سنی گئی بلکہ پوری دنیا نے پاکستان کی عسکری صلاحیت، عزم اور قربانی کو تسلیم کیا۔ ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے ذریعے پاکستان نے اپنی دفاعی طاقت، قومی وحدت اور عزم...
    سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )وزیراعلی مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں، جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا، سب کچھ تبدیل ہوگیا، پاکستان مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے بھارتی چینل”این ڈی ٹی وی“ سے انٹرویو میں عمر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کی خواہش کے مطابق امریکا بھی مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ثالثی اور دونوں ملکوں کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے. ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا، ہمارے تعلیمی ادارے، ایئرپورٹس، سڑکیں سب کچھ بند ہیں، اب...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی۔ کالعدم بی ایل اے سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے  مطابق لاہور میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان کے گھر آمد کے موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اب انڈیا کوئی بھی ایڈونچر کرنے سے پہلے100 بار سوچے گا، ہمارا کسی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت نے دہشتگردی کا ڈرامہ رچایا، ڈرامے بنانے میں ان کی انڈسٹری کوسب جانتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ جنگیں اب 3حصوں میں نہیں، 5حصوں میں ہو چکی، بری، بحری اور فضائی محاذ کے ساتھ سفارتی محاذ بھی اہم ہے،...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 36 سالہ کوہلی نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارت کا انگلینڈ کا دورہ محض ایک ماہ دور ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کوہلی نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں ‘بیگی بلیو’ پہن کر میدان میں اُترے آج 14 برس بیت گئے۔ سچ کہوں تو کبھی سوچا نہ تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں تک لے جائے گا۔ اس فارمیٹ نے مجھے آزمایا، نکھارا، اور وہ سبق دیے جو ساری زندگی میرے ساتھ رہیں گے۔ مزید پڑھیں: روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر، اگلا کپتان کون ہوگا؟ نہوں نے مزید لکھا کہ سفید لباس میں کھیلنے کا ایک...
    ایک کمرہ، نیم تاریک، دیوار پر مدھم عکس، اور ایک چراغ ۔ ۔ ۔ وہ چراغ جس کی روشنی صدیوں سے انسانیت کی پیشانی پر جلتی چلی آ رہی ہے۔ ہاتھوں میں سادہ سا دِیا، ماتھے پر وقار، آنکھوں میں درد کی نمی، قدموں میں شفقت کی چاپ، اور دل میں ایک ناقابلِ شکست ارادہ ۔ ۔ ۔ وہ فلورنس نائٹ انگیل تھیں۔ شاید انسانیت کی تاریخ میں ایسے چراغ کم ہی جلے ہوں جن کی روشنی نے صرف مریضوں کی علالت ہی کو نہیں، پورے نظامِ طب کو بدل کر رکھ دیا ہو۔ وہ نہ صرف ایک نرس تھیں بلکہ ایک عہد، ایک تحریک، ایک خواب اور ایک نظریہ تھیں۔ خدمتِ خلق کا ایسا مظہر جس نے دنیا کے...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جب پاکستان جواب دے گا تو دنیا دیکھے گی اور دنیا بتائے گی وہی ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کیلیے مکمل کامیابی ہے، ڈپلومیٹک فرنٹ پر اس بار دنیا بھارت کے ساتھ نہیں تھی، پاکستان کے ساتھ تھی، بھارت ایک نیوکلیئر پاور پر اس چیز کا الزام لگا رہا تھا کہ جس کا اس کے پاس کوئی ثبوت ہی نہیں تھا، اگر کوئی ایویڈنس ہوتا تو شاید دنیا کا اس پر جو موقف ہوتا وہ اس سے بہت مختلف ہوتا۔  تجزیہ کار کامران یوسف نے...
    پریس کانفرنس میں موجود ائروائس مارشل اورنگزیب نے فضائی محاذ پر ہونے والے کامیاب آپریشنز کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے شکست دی، دشمن کے ڈرون سسٹمز کو جام کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، سیز فائر کیلئے بھارت نے امریکہ سے رابطہ کیا، ہماری جوابی کارروائی کے بعد ہی بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پیشہ ورانہ فوج رکھتا ہے، جو وعدوں کی پاسداری کرتی ہے، لیکن اگر دشمن نے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی تو ہم...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایکس کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15 مئی کو سماعت کرے گا، عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔ حافظ شاکر محمود اعوان سمیت دیگر نے ایکس کی بندش کو چیلنج کیا تھا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایکس کی پاکستان میں بندش انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔  
    پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشیات کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں طلبہ کو اشیاء کی براہ راست ڈلیوری پر پابندی کا حکم دے دیا ہے یہ حکم تعلیمی نصاب میں منشیات سے متعلق آگاہی شامل کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران دیا گیا جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ منشیات زیادہ تر کوریئر اور ڈلیوری سروسز کے ذریعے اسکولوں اور کالجوں تک پہنچتی ہیں اور کئی بار طلبہ کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں اس صورتحال کو روکنے کے لیے براہ راست ڈلیوری کا نظام بند کرنا ہوگا عدالت نے ہدایت دی کہ جو تعلیمی ادارے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرتے ان کے خلاف فوری کارروائی...
    نیو دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جس سے ان کے 14 سالہ شاندار کیریئر کا اختتام ہوگیا۔ ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز میں 9,230 رنز بنائے جس میں 30 سنچریاں شامل ہیں۔ کوہلی نے 2014 سے 2022 تک بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، اس دوران 68 میچز میں سے 40 میں فتح حاصل کی جس سے وہ بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ثابت ہوئے۔  انسٹاگرام پر جاری بیان میں کوہلی نے کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنا سب کچھ دیا اور اب وہ شکرگزاری کے ساتھ اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہے ہیں۔ ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں...
    (ویب ڈیسک) جنگ بندی کے بعد پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوگیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے  قبل ازیں 10 مئی کی سہ پہر بھی ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا، ٹیلیفونک رابطے میں زمینی، فضائی...
    جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی کیونکہ اس سے بے پناہ مصائب، وسیع پیمانے پر تباہی اور بے شمار معصوم جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ حال ہی میں جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر رہی، پھر وہیں غزہ اسرائیل تنازعہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے جو آج تک کشیدگی اور تشدد کا سبب بنا ہوا ہے جس میں بے شمار جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور کئی افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ اسی طرح روس یوکرین جنگ بھی جاری ہے جس کا آغاز 2022 میں ہوا، جو 21ویں صدی کے سب سے اہم جغرافیائی سیاسی بحرانوں میں سے ایک بن چکی ہے، جس...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشیات کی روک تھام کیس میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیاء کی ڈیلیوری روکنے کا حکم دے دیا۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اور آگاہی کیلئے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ طلبہ کو براہ راست ڈلیوریز روکیں، جو اسکول اور کالج عمل درآمد نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کریں۔ نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل تشکیل دی گئی یا نہیں؟ سیکریٹری کابینہ سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل کیوں نہیں بنی؟ یہ بڑی ہائی پاور کونسل...
    اسلام آباد: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے ذریعے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا اور افواج پاکستان نے جو کہا وہ کرکے بھی دکھایا۔ پاکستان نےمتعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے، الحمدللہ! آرمی چیف نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ اللہ کی مدد اور نصرت سے یہ کتنی مرتبہ ہوا کہ ایک چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی۔ الحمدللہ !تاریخ نے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب روہت شرما نے گزشتہ ہفتے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا تھا۔ ویرات کوہلی نے سماجی پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر اپنی پوسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنتے ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ سچ میں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، مجھے نکھارا اور...
     ویب ڈیسک:افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت پر ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کی گونج نہ صرف سرحد پار سنی گئی بلکہ پوری دنیا نے پاکستان کی عسکری صلاحیت، عزم اور قربانی کو تسلیم کیا ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے ذریعے پاکستان نے اپنی دفاعی طاقت، قومی وحدت اور عزم کا مظاہرہ کر کے بھارت کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا، افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا، الحمدللہ! مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے  پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی...