2025-09-18@16:05:26 GMT
تلاش کی گنتی: 7136

«حکومتی وزرا»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن/نئی دہلی(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر بار بار تنقید کے باوجود اچانک انہیں اپنا دوست قرار دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ “مودی ہمیشہ میرے دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا ایک خاص رشتہ ہے، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔” بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور تعلقات کے مثبت انداز کو سراہتے ہیں۔ مودی نے مزید کہا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان انتہائی مثبت اور مستقبل کی جانب دیکھنے والی اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔ Deeply appreciate and fully reciprocate President Trump's sentiments and positive...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف مصنف اور شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ڈراموں پر کی جانے والی تنقید پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ صحافی امبرین فاطمہ کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے پروجیکٹس پر چند مشہور شخصیات—جن میں نادیہ خان، ماریہ خان اور عتیقہ اوڈھو شامل ہیں—بلاوجہ تنقید کرتی ہیں۔ نادیہ خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں، نہ وہ اردو جانتی ہیں اور نہ ہی انگریزی۔ اسی وجہ سے انہوں نے کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کا سوچا بھی نہیں۔ اس کے برعکس، ماریہ خان اور عتیقہ اوڈھو کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ ضرور رہا ہے، لیکن...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش حکومت نے ایک صدی سے زائد عرصے سے بند پڑے خزانوں سے بھرے بینک والٹ کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ دنیا کے مشہور ہیروں میں سے ایک دریائے نور بھی موجود ہے۔ یہ خزانہ 1908 میں ڈھاکا کے نواب خاندان نے مالی مشکلات کے باعث بینک میں بطور ضمانت رکھا تھا۔  عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس خزانے میں 108 قیمتی نوادرات شامل تھے جن میں سونے اور چاندی کی ہیرے جڑی تلوار، قیمتی پتھروں سے مزین ٹوپی اور ایک نایاب بروچ شامل ہے جو ایک فرانسیسی ملکہ کے پاس بھی رہا تھا۔ نواب خاندان کے موجودہ وارث خواجہ نعیم مراد، جو ایک وقت میں مقبول فلمی اداکار رہ چکے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانفشانی اور قربانی کی لازوال مثالیں قائم کیں۔ 1965 کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس معرکے میں شجاعت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔ فضائیہ کے شاہینوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا اور معرکہ “حق بنیان المرصوص” میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو پاک فضائیہ کے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔ ان کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت...
    یوم فضائیہ 7 ستمبر ، جب پاکستان کے شاہینوں نے دشمن کی فضائی قوت کو ناکام بنایا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار ہے۔ یوم پاک فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے آج شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جبکہ سلامی بھی پیش کی جائے گی۔ یہ دن دفاع وطن کے ان عظیم فضائی معرکوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن پر بھرپور...
    قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، صدر مملکت کا یوم فضائیہ پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر قوم کی جانب سے پاک فضائیہ کے شہداء، غازیوں اور تمام جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں صدر نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔ صدر زرداری نے 1965 کی جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس تاریخی معرکے میں شجاعت اور بہادری...
    ابیدجان: مغربی افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک دریائی گھوڑے (hippopotamus) نے اچانک ایک کشتی پر حملہ کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے کہا کہ  کشتی معمول کے سفر پر تھی اور اس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے کہ اچانک ایک بھاری بھرکم دریائی گھوڑے نے کشتی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی۔ واقعے کے بعد مسافر دریا کے تیز پانی میں بہہ گئے۔ کچھ افراد کو موقع پر ہی ریسکیو کر لیا گیا تاہم 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے،  مقامی غوطہ خور اور سیکیورٹی...
    اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار ہے۔ یوم پاک فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے آج شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جبکہ سلامی بھی پیش کی جائے گی۔ یہ دن دفاعِ وطن کے ان عظیم فضائی معرکوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن پر بھرپور غلبہ حاصل کیا اور اپنی بے مثال کارکردگی سے وطن کی فضائی حدود کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ 1965 کی جنگ کے دوران پاک فضائیہ...
    واشنگٹن: امریکا میں ایک غیر معمولی اقدام کے دوران 300 سے زائد جنوبی کوریائی شہریوں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے،  اب تک ان گرفتاریوں کی نوعیت، الزامات یا وجوہات کے حوالے سے کوئی تفصیلی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیول میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکا سے باضابطہ مطالبہ کرتی ہے کہ گرفتار شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا کم از کم انہیں سفارتی رسائی فراہم کی جائے تاکہ ان کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا میں مقیم جنوبی کوریائی شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی یا...
    واشنگٹن: امریکا کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹیٹ مارک کمٹ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان حالیہ قربت سے بھارت کو بہت کچھ سوچنا چاہیے۔ بھارتی صحافی برکھادت نے برطانوی ٹی وی میزبان کے شو کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز میں شائع اپنے مضمون میں بتایا کہ اگرچہ مجھے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی جنگ کے حوالے سے امریکی رویے اور بھارتی جذبات کے درمیان خلیج کا کچھ اندازہ تھا لیکن برطانوی ٹی وی میزبان پیئرز مورگن کی میزبانی میں ایک حالیہ شو میں یہ بڑھتی ہوئی خلیج میرے سامنے اور واضح ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ مورگن کے مہمانوں میں امریکی فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر...
    تیانجن میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا اجلاس محض سفارتی سرگرمی نہیں تھا بلکہ علامتی طور پر ایک بڑے سیاسی پیغام کا حامل بھی تھا۔ یہ اجلاس چین کی جنگِ عظیم دوئم کی یادگار تقاریب کے تناظر میں منعقد ہوا جس نے اسے مزید وزن دیا۔ WATCH ???? Hot mic moment on CCTV in China today: Putin and Xi, both 72, were caught casually chatting about living to 150 years — or maybe forever — thanks to organ transplants pic.twitter.com/5kSPqUOsDL — Insider Paper (@TheInsiderPaper) September 3, 2025 اس اجلاس کو گزشتہ برس کے BRICS سربراہی اجلاس کے مساوی اہمیت دی گئی۔ مغرب کی مرکزیت کا زوال طویل عرصے تک دنیا کے بڑے فیصلے مغرب کی موجودگی اور...
    سینئر اور خوبرو اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک بار پھر اپنی بے باک رائے سے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔ عتیقہ اوڈھو نے ایک ڈرامے پر تنقیدی رائے دیتے ہوئے اداکار فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہیرو پن سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔ سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ فیروز خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے ہیرو ازم سے باہر ہی نہیں نکلتے۔ وہ کردار میں ڈوبنے کے بجائے اپنے تاثر اور امیج کو سنبھالنے میں لگے رہتے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ فیروز خان کی باڈی لینگویج سخت اور بناوٹی لگتی ہے وہ زیادہ محنت اپنی شکل و صورت اور اسٹائل پر کرتے ہیں اس لیے ان کی اداکاری قدرتی لگنے...
    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسٹر آئی لینڈ (رپا نوئی) کے مشہور پتھریلے مجسمے اور 50 سے زائد آثارِ قدیمہ 2080 تک سمندر برد ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آرکنساس اسٹیٹ پارک میں ‘کچرے’ کے مجسمے نصب کیے جانے کی شکایت نئی تحقیق کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے سمندری لہریں بلند ہو رہی ہیں جو ’اہو تونگاریکی‘ جیسے تاریخی پلیٹ فارمز تک پہنچ جائیں گی۔ یہی جزیرہ یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج بھی ہے اور مقامی لوگوں کی ثقافتی شناخت اور سیاحت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بچاؤ کے اقدامات جیسے بریک واٹرز، پلیٹ فارمز کو مضبوط کرنا یا مجسموں کو منتقل کرنا ناگزیر ہوتے جا رہے ہیں، لیکن یہ نہایت مشکل اور مہنگا کام ہوگا۔ ...
    بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ بھارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے اپنے ایکسپورٹرز کی مدد کرے گا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں نرملا سیتارامن نے کہا کہ حکومت اِن برآمد کنندگان کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرائے گی جو امریکی حکومت کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف کے نفاذ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ’انڈیا ٹوڈے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نئی دہلی اس بات سے آگاہ ہے کہ امریکی فیصلے نے متعدد بھارتی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے اور حکومت ان کے لیے ریلیف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ نرملا سیتارامن نے واضح کیا کہ حکومت جَلد ہی امدادی اقدامات...
    ایئر وائس مارشل شہریار خان نے یومِ دفاع کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار اسکور 6-0 نہیں بلکہ 60-0 ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ عوام کی امیدوں پر پورا اترا ہے، دشمن ہر محاذ پر ناکام ہوا ہے اور تکنیکی جدت نے پاک فضائیہ کو دنیا بھر میں منوایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر و دیگر اعلیٰ عسکری قیادت کی جانب سے یوم دفاع کے شہدا کو خراج عقیدت انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ آج پاکستان بھر میں یومِ دفاع و شہدا بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت...
    بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ نے اپنے ہی تین معصوم بچوں کو بے دردی سے جلا کر قتل کردیا اور بعدازاں کیڑے مار دوا پی کر اپنی بھی زندگی ختم کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ گٹا وینکٹیشورلو کا اپنی بیوی کے ساتھ خاندانی تنازع چل رہا تھا۔ اسی رنجش کے باعث وہ 30 اگست کو اپنے تین بچوں کے ساتھ گھر سے نکلا۔ بچے اس امید پر باپ کے ساتھ گئے کہ وہ انہیں کچھ خرید کر دے گا، مگر باپ نے پٹرول چھڑک کر ان پر آگ لگادی۔ کچھ گھنٹوں بعد وینکٹیشورلو نے ویلڈنڈا منڈل میں زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی۔...
    بھارتی حکومت نے آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں ہزیمت کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک اور من گھڑت ڈرامہ پیش کیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ’ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئی ہیں‘، جس میں بلا کسی ثبوت پاکستان پر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے ذریعے بھارت نے پاکستان کو دہشتگردوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش دہرائی۔ مزید پڑھیں: چینی فوج کی تاریخی پریڈ، نریندر مودی شرکت سے کیوں محروم ہوئے؟ بین الاقوامی فورمز پر شرمندگی کے بعد یہ نیا ڈرامہ بھارت کی...
    اسلام آباد: بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا اور آپریشن سندور میں  ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں جگ ہنسائی کے بعد بھارتی میڈیا پر ایک اور ڈراما سامنے آیا ہے، بھارتی میڈیا نے ایک جھوٹی اور بغیر شواہد کے خبر دی ہے کہ ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئیں۔ اس جھوٹی اور من گھڑت خبر میں پاکستان پر پھر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بھارتی میڈیا پاکستان کو دہشت گردوں سے جوڑنے کی...
    بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا اور آپریشن سندور میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں جگ ہنسائی کے بعد بھارتی میڈیا پر ایک اور ڈراما سامنے آیا ہے، بھارتی میڈیا نے ایک جھوٹی اور بغیر شواہد کے خبر دی ہے کہ ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئیں۔ اس جھوٹی اور من گھڑت خبر میں پاکستان پر پھر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بھارتی میڈیا پاکستان کو دہشت گردوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، بین الاقوامی فورمز...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں سے خطے میں پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔اومان پاکستان بزنس فورم مسقط میں منعقد ہوا۔اعلیٰ سطح کے حکام، سفارت کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔فورم نے نجی شعبوں میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر زور دیا۔ فوڈ سیکیورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، ٹیکسٹائل اور صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں کو تعاون کے کلیدی شعبوں کے طور پر اجاگر کیا گیا۔سیاحت، گاڑیوں کی صنعت کی تعمیر اور کھیلوں کے سامان میں بھی شراکت داری کے مواقع کی نشاندہی کی گئی۔ اشتہار
    بھارت نے ان برآمد کنندگان کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جو امریکا کی جانب سے حالیہ اضافی ٹیرف سے متاثر ہوئے ہیں۔ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جن سے 50 فیصد تک کے محصولات سے متاثرہ برآمد کنندگان کو سہارا دیا جا سکے۔ امریکا نے گزشتہ ماہ بھارتی مصنوعات پر اضافی ڈیوٹی عائد کی تھی، جس میں روسی تیل کی خریداری کے تناظر میں 25 فیصد سزائی ٹیرف بھی شامل تھا۔ مزید پڑھیں: 50 فیصد ٹرمپ ٹیرف نافذ سے ہونے سے پہلے ہی بھارتی کاروباری طبقہ بدترین بحران سے دوچار اس اضافے کے بعد ٹیکسٹائل، جواہرات، جوتے اور کیمیکلز جیسی کئی اشیا پر مجموعی طور پر 50 فیصد...
    بلاول بھٹو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کے معترف، محنتی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز قصور(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز محنت کر رہی ہیں۔قصور میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو قصور میں قائم کیے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، پنجاب میں سیلاب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میڈیا سے جو دکھایا جارہا تھا اس سے اندازہ ہورہا تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں...
    بھارت کے ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں ایک ایسا المناک واقعہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ایک باپ نے اپنے ہی تین معصوم بچوں کو زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد ازاں خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 30 اگست کو پیش آیا، جب 38 سالہ گٹا وینکٹی شورلو نامی شخص، جو ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم کا رہائشی تھا، اپنے بچوں کو گھر سے باہر یہ کہہ کر لے گیا کہ انہیں کچھ دلانے جا رہا ہے۔ تاہم، ان معصوم بچوں کو معلوم نہ تھا کہ ان کا باپ انہیں موت کی طرف لے جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق وینکٹی شورلو نے بچوں...
    فرانسیسی فلم اسٹار 76 سالہ ژیرار ڈپاردیو کے خلاف اداکارہ شارلٹ آرنو کو دو بار اپنے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت میں سماعت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس پراسیکیوٹر آفس نے تصدیق کی ہے کہ اس کیس کو عدالت میں بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے البتہ سماعت کی تاریخ ابھی مقرر نہیں ہوئی ہے۔ اداکارہ شارلٹ آرنو صرف 20 سال کی تھیں جب سپراسٹار نے انھیں دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر پہلی بار می ٹو مہم کے دوران 2018 میں لب کشائی کی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : نامور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو جنسی زیادتی کے الزامات پر گرفتار تاہم اس پر کوئی مؤثر کارروائی نہ ہوسکی...
    لاہور: سیشن عدالت نے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں مجرم غلام نبی کو عمر قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف فراہم کردہ شہادتیں جرم کو مکمل طور پر ثابت کرتی ہیں۔ فیصلے کے مطابق سرکاری وکیل شہلہ چوہدری نے عدالت میں 13 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروائے، جن میں واضح ہوا کہ ملزم نے مدعی کی بیٹی کو مسلسل 3 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ پیش کردہ شہادتیں اور ثبوت جرم کو بلا شبہ ثابت کرتے ہیں...
    راولپنڈی: عدالت نے کم عمر بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مجرم عرفان عظیم کو 3 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے  فیصلے  میں لکھا کہ مجرم کو قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی جب کہ زیادتی کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح اغوا کے جرم میں بھی سزائے موت کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مجرم نے مارچ 2023ء  میں تھانہ دھمیال کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد...
    اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے مختلف بینچوں نے جمعرات کو اہم مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے کئی سنگین جرائم، پولیس کے طرزِ عمل اور انسانی حقوق سے متعلق معاملات پر سخت ریمارکس دیے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا نیا عدالتی سال 8 ستمبر سے شروع ہوگا عدالت نے بعض ملزمان کی ضمانتیں مسترد کیں، بعض مقدمات میں ریکارڈ طلب کیا، جبکہ خیبر پختونخوا پولیس کی کارروائی پر برہمی کا اظہار کیا۔ 17 کروڑ فراڈ کیس سپریم کورٹ نے 17 کروڑ روپے کے فراڈ کے مرکزی ملزم زوہیب الرحمن کے خلاف مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ اگر ملزم دبئی میں ملازمت کرتا ہے تو اس کے نام پر جعلی کمپنی اور بینک اکاؤنٹ کیسے کھل گیا۔...
    سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سنسی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر زمبابوبے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ زمبابوے نے اوپنر برائن بینیٹ (81) کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ کپتان سکندر رضا 28 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے تین جبکہ نوان تھشارا، مہیش تھیکشانا اور دشن ہیمانتھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز پتھم نسانکا (55) اور کوشال مینڈس (38) نے 96 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔ تاہم...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں متاثرہ گرڈز اور فیڈرز کی بڑی تعداد بحال کر دی گئی ہے اور 16 لاکھ سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 13 لاکھ سے زیادہ کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ 4 لاکھ 63 ہزار سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 4 لاکھ 59 ہزار کو بجلی فراہم کی جا چکی ہے جبکہ باقی ساڑھے...
    دو تین ماہ کے دوران کے پی اور پنجاب میں برساتی اور سیلابی سنگین صورت حال کو بھی ملک میں سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا جس کے بعد سیلاب نے سندھ میں اپنی طاقت دکھانی ہے اور قیمتی سیلابی پانی نے آخر میں سمندر میں جا کر ختم ہونا اور ملک بھر میں اپنی نشانی تباہیوں کی صورت چھوڑ جانی ہے۔ عشروں سے ہونے والی بارشوں اور سیلابی صورت حال میں ہونے والے اربوں روپے کے مالی و انسانی نقصانات میں جہاں حکومتوں کی ذمے داری بڑی حد تک شامل ہے تو وہاں لوگوں اور سیاستدانوں کے کردار اور غیر انسانی رویوں کا بھی دخل ہے۔ سیاسی مخالفت اور چینلوں پر بیٹھ کر الزام تراشی کا بھی وقت ہونا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے ممتاز کاروباری اداروں کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) میں سرمایہ کاری کریں اور اپنی صنعتیں منتقل کر کے پاکستان کو اپنی ترجیحی سرمایہ کاری منزل بنائیں۔ یہ دعوت وزیراعظم نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد، بیجنگ میں چینی کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتوں کے دوران دی۔ ان ملاقاتوں کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان بی ٹو بی سطح پر سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق، ملاقاتوں کے دوران صنعتی تعاون، خاص طور پر ٹیکسٹائل، آئی ٹی، زراعت، معدنیات، ڈیجیٹل روابط، ای کامرس اور خلائی ٹیکنالوجی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ٹیلیفون کیا اور ملک میں سیلابی صورتحال سمیت جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو دریائے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی سے آگاہ کیا، جس پر شہباز شریف نے قبل از وقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی تیاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے چناب میں مزید پانی چھوڑ دیا، انتظامیہ ہائی الرٹ، متعدد دیہات خالی کرا لیے انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون رکھے اور حفاظتی اقدامات و امدادی کارروائیوں کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فون کرکے سیلابی صورت حال سے آگاہی حاصل کی اور ساتھ ہی ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو پاکستان میں سیلابی صورت حال کے حوالے سے آگاہ کیا اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو دریاؤں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی...
    پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیوں نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے حاضر سروس افسر میجر دل بہار سنگھ کو پشاور کے مضافات سے گرفتار کر لیا۔  خفیہ اطلاعات کے مطابق میجر دل بہار سنگھ ’داؤد شاہ‘ کے نام سے مسجد کے امام کے روپ میں سرگرم تھا اور پاکستان میں جاسوسی و تخریب کاری کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ذرائع کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں نے کئی ہفتوں تک انتہائی باریک بینی سے نگرانی کی اور فجر کی نماز کے دوران خفیہ آپریشن میں ملزم کو گرفتار کیا۔ کارروائی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔ ابتدائی تحقیقات...
    لندن: برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ویزے کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد قیام کرنے والے غیر ملکی طلبہ کو ملک بدر کیا جائے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہوم آفس نے اس سلسلے میں ہزاروں بین الاقوامی طلبا کو ای میلز اور ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے خبردار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ ویزہ ختم ہونے کے بعد پناہ کی درخواستوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں برطانیہ کو تقریباً 14 ہزار 800 پناہ کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے زیادہ تر طلبا اسٹڈی ویزے پر برطانیہ آئے تھے۔ ان میں سب سے زیادہ پاکستانی طلبا شامل تھے جنہوں...
    سن 1965 میں 3 ستمبر کو جنگ جاری تھی اور پاکستان کی مسلح افواج عوام کے ہمراہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی تھیں۔ ایک طرف بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری اپنی قوم پر طاری پاک فضائیہ کے حملوں کا خوف دور کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے اور دوسری جانب پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے 500 جوانوں کو جنگی قیدی بنانے سمیت دشمن کے 15 ٹینکوں اور دیگر اسلحے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد موسیٰ نے بھارتی زخمی سپاہی کی ایک فیلڈ اسپتال میں عیادت کی۔ لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے غیر دانستہ طور پر کشمیر کے بھمبر سیکٹر میں ایک بھارتی پوزیشن پر اپنا ہیلی...
    جنوبی افریقہ نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپنر جیمی اسمتھ (54) کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم  صرف 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جوز بٹلر 15، جو روٹ 14 اور کپتان ہیری بروک 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عادل رشید نو، ول جیکس سات، بین ڈکٹ پانچ، جیکب بیتھل ایک جبکہ جوفرا آرچر اور سونی بیکر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ برائیڈن کارس تین رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے چار،...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دیکر اور امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے بلا کر میٹرک کی طالبہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات دیتا رہا جس سے حمل ضائع ہوگیا، پولیس نے اکیڈمی پرنسپل ضیا الرحمان کے خلاف زیادتی و اسقاط حمل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق سال 2023 میں اسد اکیڈمی خیابان سر سید میں میڑک کلاس میں داخلہ لیا، مئی 2025 میں اکیڈمی کے پرنسپل ضیا الرحمان نے کہا کہ میری اولاد نہیں، مجھ...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دیکر اور امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے بلا کر میٹرک کی طالبہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات دیتا رہا جس سے حمل ضائع ہوگیا، پولیس نے اکیڈمی پرنسپل ضیا الرحمان  کے خلاف زیادتی و اسقاط حمل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق  سال 2023 میں اسد اکیڈمی خیابان سر سید میں میڑک کلاس میں داخلہ لیا، مئی 2025 میں اکیڈمی کے پرنسپل ضیا الرحمان نے کہا کہ میری اولاد نہیں، مجھ سے شادی کرلو، پرنسپل کو...
    راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  بھارتی آبی جارحیت سے کسان تباہ ہوچکا ہے، کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہونی چاہیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم ہر صورت بننا چاہیے، اسی طرح ملک میں انصاف کو بھی عام کیا جائے۔ آج انصاف کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں، ایسا انصاف نہ کیا جائے کہ عوام آسمان کی طرف دیکھنا شروع کر دیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں آج پیش ہوا ہوں، تاہم جج کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث صرف حاضری لگائی گئی۔  فیصل آباد میں...
    پاکستان اور قازقستان نے تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری اور قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے میری ٹائم سیکٹر میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان آج اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دلچسپی ظاہر کی گئی۔ دونوں فریقوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لیے تفصیلی بات چیت کی، مشترکہ منصوبوں اور تجارتی سہولتوں کے مواقع پر توجہ مرکوز کی۔گوادر کے فری زونز میں ممکنہ شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر نے کراچی اور گوادر بندرگاہوں پر مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کا...
      ایک وفاقی امریکی جج نے کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر ریاستی اجازت کے بغیر پابندی عائد کر دی  ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کو ریاست کی منظوری کے بغیر تعینات نہ کرے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی خودمختاری کا احترام ناگزیر ہے۔ وفاقی حکومت کا یہ اقدام آئینی اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہوگا۔ نیشنل گارڈز کی تعیناتی صرف ہنگامی حالات یا ریاستی حکومت کی باقاعدہ درخواست پر ہی ممکن ہے۔ کیلیفورنیا کی حکومت نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی مداخلت ناقابل قبول ہے، اور یہ کوشش ریاستی اختیارات محدود کرنے کی...
    مودی کی مشکلات میں اضافہ،سعودی عرب اور عراق نے بھارت کو پیٹرول کی فراہمی بند کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)مودی سرکار کی بدترین کارکردگی اور بے جا ہٹ دھرمی کے باعث بھارت سفارتی تنہائی اور معاشی مشکلات کا شکار ہوگیا۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی نیارا انرجی ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی روک دی۔علاوہ ازیں عراق کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی سومونے بھی بھارتی کمپنی نیارا انرجی کو تیل بیچنا بند کر دیا۔رائٹرز کے بقول یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی حمایت یافتہ کمپنیوں پر پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔رائٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کے بعد...
    تین سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے...
    برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے فلسطینی طلبا کو اسکالر شپس پر اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا۔ پارلیمان سے خطاب میں برطانوی وزیر خارجہ نے اسرائیلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں کوئی قدرتی آفت نہیں ہے بلکہ یہ 21ویں صدی کا انسانوں کا پیدا کردہ قحط ہے۔ غزہ میں قحط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی ترسیل روکنا عالمی سطھ پر اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ خاص طور پر نوجوان نسل اسے خوفناک انداز میں دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ غزہ...
    سعودی عرب اور عراق نے بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو خام تیل کی فراہمی معطل کر دی ہے، جس سے بھارت کی توانائی مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ یورپی یونین کی جانب سے روسی حمایت یافتہ کمپنیوں پر پابندیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ نیارا انرجی کمپنی، روسی کمپنی روزنیفٹ کی شراکت دار ہے، جو بھارت میں ایندھن کی ایک بڑی کھپت کو پورا کرتی ہے۔ تاہم اب دونوں ممالک نے کمپنی کو سپلائی روک دی ہے، جس سے نیارا کو خریداری کے نئے ذرائع تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف نیارا کی سرگرمیوں...
    مودی سرکار کی بدترین کارکردگی اور بے جا ہٹ دھرمی کے باعث بھارت سفارتی تنہائی اور معاشی مشکلات کا شکار ہوگیا۔ برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی نیارا انرجی ریفائنری  کو خام تیل کی فراہمی روک دی۔ علاوہ ازیں عراق کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی سومو (SOMO) نے بھی بھارتی کمپنی نیارا انرجی کو تیل بیچنا بند کر دیا۔ رائٹرز کے بقول یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی حمایت یافتہ کمپنیوں پر پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ رائٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کے بعد سے بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو سعودی عرب اور عراق سے کوئی تیل نہیں ملا۔ اگست کے مہینے میں بھارتی انرجی  کمپنی نیارا...
    افغانستان میں طالبان حکومت نے شاعری اور ادبی محافل کے سخت ضابطہ اخلاق کو نافذ کردیا جس کی خلاف ورزی پر سزا بھی ہوسکتی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیرِ طالبان ہبتہ اللہ اخوندزادہ کے حکم پر شعبہ امر بالمعروف و نہی المنکر نے نئے قانون "شاعری و مشاعروں کا ضابطہ اخلاق" کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اس قانو کے تحت شاعروں پر محبت، دوستی اور آزادیٔ اظہار رائے جیسے موضوعات پر لکھنے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ ہر شاعر کو طالبان قیادت کی تعریف اور مخصوص ہدایات پر عمل کرنے کا پابند بھی بنایا گیا ہے۔ وزارتِ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ قانون طالبان کے امیر ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے دستخط کے بعد نافذ کیا گیا ہے جو 13 دفعات پر مشتمل ہے۔ وزارتِ انصاف کی پریس...
    حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں، حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف پر کڑی تنقید کی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا، جہاں حنیف عباسی نے خواجہ آصف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بیوروکریسی کو نشانہ بنانے کا ایک شوق سا بن گیا ہے، اپنی شہرت کے لیے اپنے ہی ایوان پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف نظام کو ہائبرڈ کہا جاتا ہے اور دوسری طرف اسی نظام کا حصہ...
    علی امین گنڈاپور کی سات پشتیں بھی کالاباغ ڈیم کو زندہ نہیں کرسکتیں، ایمل ولی خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی سات پشتوں کی بھی بس کی بات نہیں کہ کالاباغ ڈیم کو زندہ کرے، کالاباغ ڈیم کی مخالفت جذبات پر نہیں واپڈا کے اپنے اعداد و شمار کی بنیاد پر کرتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے بجائے پانی کے مستقل حل کی طرف بڑھنا ہوگا، اگر حکومت کے پاس منصوبہ نہیں تو اے این پی شفاف اور قابل عمل پلان دینے کو تیار ہے، ہمیں وسائل پر اختیار دیا...
    سعودی عرب اور عراق کی کمپنیوں نے بھارتی ریفائنر کو خام تیل کی فروخت روک دی ہے۔ خبررسان ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو اور عراق کی سرکاری تیل کمپنی سومو نے بھارتی ریفائنری کمپنی نایارا انرجی کو خام تیل کی فروخت بند کر دی ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے جولائی میں روسی حمایت یافتہ ریفائنر پر عائد پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں اس فیصلے کے بعد نایارا انرجی نے اگست میں اپنی خام تیل کی تمام درآمدات روس پر منحصر کردیں۔ نایارا عام طور پر ہر ماہ عراق سے تقریباً 20 لاکھ بیرل اور سعودی عرب...
    کسی کو عدالت کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ ہم کسی کو عدالت کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں فرضی کرایہ دار کے خلاف ڈیفالٹ کرایہ ادا نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست واپس لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اپنی مکلہ کو کہیں کہ درخواست واپس لے لیں، اگر یہ کیس چلاتے ہیں تو مسئلہ ہوگا۔چیف...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف پر کڑی تنقید کی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جہاں اظہار خیال کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ بیوروکریسی کو نشانہ بنانے کا ایک شوق سا بن گیا ہے، اپنی شہرت کے لیے اپنے ہی ایوان پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔ بیوروکریسی کو برا کہنے کا بڑا شوق چڑھا ہوا ، اپنی شہرت کیلئے اپنے ہی ایوان پر الزام تراشی کر رہے ہیں، نظام کو ہائبرڈ نظام کہتے ہیں، یہی کچھ کرنا ہے تو حکومت سے نکل جائیں، میرے ضلع میں کوئی کام غلط ہے تو میں کیسے ذمہ دار نہیں؟...
    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایم ولی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی سات پشتوں کی بھی بس کی بات نہیں کہ کالاباغ ڈیم کو زندہ کرے، کالاباغ ڈیم کی مخالفت جذبات پر نہیں واپڈا کے اپنے اعداد و شمار کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے بجائے پانی کے مستقل حل کی طرف بڑھنا ہوگا، اگر حکومت کے پاس منصوبہ نہیں تو اے این پی شفاف اور قابل عمل پلان دینے کو تیار ہے، ہمیں وسائل پر اختیار دیا جائے، پہلے جنوبی اضلاع سرسبز کریں گے کسی کی زمینیں نہیں ڈبوئیں گے اگر وسائل پر اختیار مانگنا غداری ہے تو یہ "غداری" سو بار...
    چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ ہم کسی کو عدالت کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں فرضی کرایہ دار کے خلاف ڈیفالٹ کرایہ ادا نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست واپس لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ  اپنی مؤکلہ کو کہیں کہ درخواست واپس لے لیں، اگر یہ کیس چلاتے ہیں تو مسئلہ ہوگا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کون ہیں؟ کیا وہ عدالت آئی ہیں؟، وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ وہ بیرون ملک...
    فلسطینی صدر محمود عباس نے العربیہ اور الحدث چینلز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کا مقصد فلسطین کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔ ان کے مطابق غزہ میں کم از کم دو لاکھ افراد یا تو ہلاک ہوچکے ہیں یا زخمی، لیکن عالمی برادری محض مذمت تک محدود ہے۔ عباس نے کہا کہ فلسطینی برسوں سے بین الاقوامی فیصلوں کے غیر مؤثر ہونے کے عادی ہیں۔ ہمارے پاس فلسطین کے حق میں اقوام متحدہ کی ایک ہزار قراردادیں موجود ہیں لیکن کوئی بھی نافذ نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق غزہ میں صورتحال اس قدر سنگین ہے کہ جو لوگ بمباری سے نہیں مر رہے وہ بھوک سے دم توڑ رہے ہیں، اور بھوک سے جاں بحق...
    کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس نے غذائی افراطِ زر اور سپلائی کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا ہے، حالانکہ حکومت مسلسل دعویٰ کر رہی ہے کہ ملک میں گندم کے ذخائر وافر ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گندم کی قیمت 90 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جو جولائی میں 62 روپے اور اگست کے وسط میں 72 روپے فی کلو تھی۔ اسی اضافے کے بعد ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 97 روپے فی کلو اور فائن آٹے کی قیمت 103 روپے ہوگئی ہے، جو اگست کے آغاز میں بالترتیب 74 اور 79 روپے تھی۔ چکی کا آٹا اب...
    جنگ ستمبر کا دوسرا روز: بھارتی وزیراعظم کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس ) 2 ستمبر 1965 کو جنگ کے دوسرے روز بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کو جنگ کی دھمکی دی مگر ساتھ ہی اعتراف کیا کہ گزشتہ روز پاکستانی افواج نے 4 بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل جے این چودھری نے مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ دوسری جانب صدر ایوب نے پاکستانی قوم سے خطاب میں بھارت کو تنبیہ کی کہ بھارت نے ابتداء ہی سے پاکستان اور کشمیر کے متعلق اپنی پالیسی کی بنیاد نفرت اور دشمنی پر رکھی ہے جس کے نتیجے...
    2 ستمبر 1965 کو جنگ کے دوسرے روز بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کو جنگ کی دھمکی دی مگر ساتھ ہی اعتراف کیا کہ گزشتہ روز پاکستانی افواج نے 4 بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل جے این چوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ دوسری جانب صدر ایوب نے پاکستانی قوم سے خطاب میں بھارت کو تنبیہ کی کہ بھارت نے ابتداء ہی سے پاکستان اور کشمیر کے متعلق اپنی پالیسی کی بنیاد نفرت اور دشمنی پر رکھی ہے جس کے نتیجے میں سنگین صورتحال پیدا ہو گی'' جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا جبکہ پاکستان کشمیریوں سے اپنا وعدہ پورا کرے گا۔ صدر ایوب سردار عبدالقیوم نے بھارت کو...
    بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شادی کے بعد لاپتا ہونے والا شخص انسٹاگرام ریلز کے ذریعے دوسری خاتون کے ساتھ پکڑا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جتیندر کمار کی 2017 میں مران نگر کی رہائشی شیلو سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔ تاہم شادی کے بعد جتیندر اور اس کے اہلخانہ شیلو کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے لگے اور سونے کی چین سمیت دیگر سامان کا مطالبہ کرتے رہے۔ اسی دوران جتیندر اچانک لاپتا ہوگیا۔ اپریل 2018 میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی لیکن طویل عرصے تک اس کا کوئی سراغ نہ ملا۔...
    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامیاں عالمی سطح پر عیاں ہو گئیں۔ بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے واپسی پر باڈی لینگویج نے سب کچھ ظاہر کردیا۔ بھارتی وزیراعظم مودی کے چہرے پر مایوسی، سفارتی تنہائی اور شکست کے آثار نمایاں نظر آئے ۔ اسی طرح اجلاس کے دوران مصنوعی مسکراہٹیں بھی بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی پر پردہ ڈالنے سے قاصر رہیں جب کہ ایس سی او کے سربراہی اجلاس کے دوران غیر پیشہ ورانہ رویے نے مودی کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ عالمی رہنماؤں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویہ بھارت کی سفارتی...
    بیجنگ: عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں رچانے والی مودی سرکار اس بار نہ صرف خود بے نقاب ہوئی بلکہ اپنی پاکستان دشمنی میں اپنے قریبی اتحادی آرمینیا کو بھی عالمی سطح پر شرمندگی سے دوچار کر دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی حالیہ پیش رفت میں بھارت نے آذربائیجان کی مکمل رکنیت کو ویٹو کرتے ہوئے آرمینیا کا راستہ بھی بند کر دیا، حالانکہ غیر رسمی اتفاق رائے یہ تھا کہ دونوں ممالک کو بیک وقت رکن بنایا جائے گا۔ صدر آذربائیجان الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ بھارت پاکستان کی حمایت پر آذربائیجان سے انتقام لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیانجن میں موجودگی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن چین کی بنیادی قدروں کی نمائندگی کرتا ہے اور تہذیبوں و ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہم...
    اسلام آ باد: این ایچ اے کی جانب سے کیرک منصوبے کی لاٹ تین نااہل کمپنیوں کو ایوارڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، قائمہ کمیٹی نے تینوں کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے اور این ایچ اے افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں کیرک منصوبہ زیر بحث آیا۔ این ایچ اے کی جانب سے کیرک منصوبے کی لاٹ 3 نااہل کمپنی کو ایوارڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ کمپنی کو کیرک لاٹ ون اور ٹو میں نااہل قرار دیا گیا تھا، کمپنی منصوبوں کیلئے مقرر کرائٹیریا پر پورا...
    لاہور: تھانہ کاہنہ کی حدود میں نجی سوسائٹی میں دوستوں نے دوست کو دعوت پر بلا کر تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ شرجیل کے نام سے ہوئی، مقتول کے بھائی عمران زوار کی مدعیت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قتل کے مقدمے میں ریحان ڈوگر، جمشید گجر سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے شرجیل کو دعوت پر بلایا اور تیسری منزل سے دھکا کر قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔
    تیانجن(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی جنگ کا الزام مغرب پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کا حملہ برسوں کی مغربی اشتعال انگیزی کا نتیجہ ہے۔ الجزیرہ انگلش کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں پیر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے نیٹو پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگایا اور یہ دعویٰ مسترد کر دیا کہ جنگ روس نے شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحران روس کے یوکرین پر حملے سے شروع نہیں ہوا، بلکہ یوکرین میں ہونے والی بغاوت کا نتیجہ ہے، جسے مغرب نے سہارا دیا اور بھڑکایا۔ پیوٹن کا اشارہ 14-2013 کی اُس...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیانجن میں موجودگی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن چین کی بنیادی قدروں کی نمائندگی کرتا ہے اور تہذیبوں و ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہم یہاں...
    قیام پاکستان بھارت کو کسی طور ہضم نہیں ہو رہا تھا، وہ اپریل 1965 ہی سے جنگی ہیجان پیدا کررہا تھا اور  1ستمبر1965 کو بھارت اپنی افواج کو پاکستانی سرحد پہ لے آیا تھا۔ شاستری حکومت کو اپنے سیاسی لیڈرز کے ہاتھوں مخالفت کا سامنا تھا کیونکہ بھارتی حکومت عام پاکستانی شہریوں کو ہراساں کرنے کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی تھی۔ یکم ستمبر کو 7پاکستانی شہریوں کو مؤثر قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود کانپور بھارتی حکام کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ سینٹرل وزیر اطلاعات خواجہ شہاب الدین کی جانب بھارت کو کشمیر لائن آف کنٹرول پر جارحیت سے خبردار کیا گیا۔ 4 بھارتی ویمپائر جنگی طیاروں کی پٹھانکوٹ سے پاکستانی افواج اور ایئر ڈیفنس پر حملے کو ہماری چوکنا...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی صحافی دنیش کے وِہرا نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس کے دوران لی جانے والی گروپ فوٹو پر سخت ردِعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی کو فوٹو میں مرکزی حیثیت نہیں دی گئی اور انہیں کونے میں کھڑا کر دیا گیا، جو بھارت کے وقار کے خلاف ہے۔ دنیش کے وِہرا کے مطابق فوٹوگراف میں چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ بالکل درمیان میں موجود تھے، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو شی جن پنگ کے قریب رکھا گیا۔ اس کے برعکس وزیراعظم مودی کو صفِ اوّل میں ہونے کے باوجود تقریباً چوتھے یا پانچویں نمبر پر کونے کی جانب کھڑا کیا گیا۔ ...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں موجود بین الاقوامی میڈیکل سینیٹر اور چین پاکستان جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور اس ضمن میں چین اور پاکستان کی مابین شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا، نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر میں وزیراعظم کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز بشمول نئی تیار کردہ میڈیکل ریسکیو گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو قدرتی آفات کے لیے احتیاطی تدابیر کے لیے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چین اور...
    انسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد افغان شہری کو قید کی سزا سنا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد عثمان کو قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے مجرم عثمان عرف عبدالرحمان کو مجموعی طورپر 20 سال قیدکی سزا سنائی۔پراسکیوٹر کے مطابق مجرم سابق بھارتی شہری اور جاسوس ہے، اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ پراسکیوٹر نے بتایاکہ مجرم چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا اور دھماکا خیزبارودی مواد برآمدہوا۔مجرم عثمان کے خلاف 2024 میں سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو...
    کوئٹہ: شہر کے وسطی علاقے جان محمد روڈ پر ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں شہری پر اپنی بہن کے ساتھ مسلسل جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کیس کی تفتیش سیریس کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کر رہا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ 22 اگست کو رپورٹ ہوا جب متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا بھائی نہ صرف اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا مرتکب ہوا بلکہ اسے طویل عرصے سے قابلِ استغراب زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔...
    لاہور: دریائے راوی میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد شہری سیر و تفریح کے لیے پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری دریا کی سیرکے لیے کشتی میں سوار ہو کر تفریح کرنے لگے، جن میں خواتین، مرد اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ دریائے راوی کے اطراف رضاکار اور سول ڈیفنس کشتیاں لے کرکھڑے ہیں جہاں لوگ زبردستی کرتے ہوئے کشتیوں میں سوار ہو کر سفر کرنے لگے۔ موقع پر موجود حکومتی اداروں کی جانب سے کشتی میں سفر کرنے والوں سے روکا نہیں جا رہا ہے، راوی میں پانی کی سطح بھی کم ہوگئی ہے بظاہر اسی وجہ سے حکومتی اداروں کی توجہ بھی کم ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ...
    افغانستان کی عبوری حکومت نے قومی شناختی کارڈ پر خواتین کی تصاویر کو لازمی قرار دینے کے بجائے اختیاری بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کو بنیادی شناخت اور برابری کے حق سے محروم کرتا ہے۔ طالبان کے دارالافتا کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ صرف بیرونِ ملک مقیم افغان خواتین یا علاج کی غرض سے سفر کرنے والی خواتین کے لیے تصویر لازمی ہوگی، جبکہ افغانستان کے اندر رہنے والی خواتین کے لیے شناختی کارڈ پر تصویر لگانا شریعت کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے سابق کپتان ایم ایس دھونی کو مینٹور بنانے کا خواہش مند ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ایک بار پھر ایم ایس دھونی سے بھارتی ٹیم کے مینٹور بننے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ ایم ایس دھونی اس سے قبل بھارتی ٹیم کے ساتھ یو اے ای میں 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بطور مینٹور کام کرچکے ہیں۔ اس ایونٹ میں بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم اس ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی جگہ بنانے میں ناکام...
    وزیرِاعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ چین پہنچنے پر وزیرِاعظم کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، جسے بھارتی میڈیا نے ہضم نہ کیا اور اپنی پروپیگنڈا مشینری کے ذریعے شہباز شریف اور نریندر مودی کے دوروں کا تقابلی جائزہ پیش کرنے کی کوشش کی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں۔ یہ دورہ دراصل چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر ایک دوطرفہ سرکاری دورہ بھی ہے، جس میں پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی شاہراہ ریشم کی طرح دیرینہ اور مستحکم ہے،...
    لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں ملزم نے 8 سالہ بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرپنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اس کیس کی مکمل نگرانی کرے گی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گلبرگ سے گرفتار کر لیا، ملزم نے بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ بچی...
    تیانجن (ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں قائم نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں چین میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور ریسکیو نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے چین کی ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے نہایت سودمند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مہارت سے مستفید ہو کر پاکستان مستقبل میں مؤثر احتیاطی تدابیر اور جامع لائحہ عمل اختیار کرسکے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قدرتی آفات سے متعلق پاکستان میں قائم بین الاقوامی میڈیکل سینٹر اور...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ متعدد بار یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور خودمختار ادارے اکثر اپیلیں طے شدہ مدت گزر جانے کے بعد دائر کرتے ہیں، تاخیر کے جواز کے طور پر ہمیشہ یہ موقف اختیار کیا جاتا ہے کہ یہ وقت محکمانہ کارروائی مکمل کرنے اور مجاز اتھارٹی سے حتمی ہدایات لینے میں خرچ ہوا۔  جسٹس محمد علی مظہر کے تحریر کردہ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تاخیر سے دائر کی گئی اپیل کی معافی صرف اس وقت دی جا سکتی ہے جب اس کے لیے ناگزیر وجوہات موجود ہوں اور ہر دن کی تاخیر کی وضاحت بھی فراہم کی جائے،انتظامی تاخیر...
    ’’مجھے دیکھ کر ان کے چہرے کی مسکراہٹ دونوں کانوں تک پہنچ گئی تھی، میںنے آگے بڑھ کر جھک کر ان کے بیڈ پر بیٹھ کر انھیں ساتھ لگا لیا اور ان کے گال پر بوسہ بھی دیا۔ ان کی خیریت پوچھی اور اپنے ساتھ لائے ہوئے پھولوں کے گلدستے کو ان کے ہاتھ میں پکڑایا- (یہ میری سب سے بڑی پھوپھو تھیں، میرے ابا کی لاڈلی بہن، انھوں نے میرے ابا کا زندگی کے ہر اتار چڑھاؤ میں یوں ساتھ دیا تھا جیسے مائیں دیتی ہیں۔ ابا کو جب بھی کوئی مشورہ کرنا ہوتا تھا، انھی سے کرتے۔ انھوں نے مل کر سارے خاندان کو ایک لڑی میں پرو رکھا تھا۔ ابا کے جانے کے بعد وہ اور اماں...
    قیوم آباد میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائی گئی نوجوان لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس بھی لڑکی کا بیان لینے اسپتال پہنچ گئی۔ ایس ایچ او ڈیفنس حکم داد نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے ہے اس کے چچا زاد کزن وقار نے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا آفس لیجانے کے بہانے بلوایا اور گھر میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تاہم، پولیس لڑکی کے بیان کی روشنی میں واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے جینڈر بیسڈ وائلنس عدالت نے تیزاب گردی کے مقدمے میں ملزم کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی جینڈر بیسڈ وائلنس عدالت نے تیزاب گردی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم محمد رمضان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم کو متاثرہ خاتون کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا جبکہ جج نے متاثرہ خاتون کے 2 بیٹوں کو زخمی کرنے کے جرم میں 4، 4 سال قید اور 4 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے 2022 میں اپنی بہن پر تیزاب پھینک...
    بھارتی سنیما کی جنوبی صنعت کے معروف اداکار وشال نے منگنی کر کے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔ وشال نے اس سال مئی میں ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ تعلق کا اعتراف کیا تھا اور شادی کی منصوبہ بندی کا اعلان بھی کیا تھا۔   View this post on Instagram   A post shared by Vishal (@actorvishalofficial) اب اداکار نے اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر سائی دھنشیکا کے ساتھ منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی خوشی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اصل میں شادی کی تقریب اسی سالگرہ کے دن رکھی گئی تھی، لیکن گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے سبب تاریخ کو مؤخر کرنا...
    لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد عثمان عرف عبدالرحمان کو 20 سال قید کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق مجرم ماضی میں بھارتی شہری اور جاسوس رہ چکا ہے، جبکہ اس وقت وہ افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی لاہور نے 2024 میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے سماعت مکمل کرکے مجرم کو سزا سنائی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
    انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی جاسوس عثمان عرف عبد الرحمان کو دہشت گردی کے الزامات میں مجموعی طور پر بیس سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت کے جج عرفان حیدر نے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ مقدمے کی تفصیلات کے مطابق، پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ مجرم ایک سابق بھارتی شہری ہے اور اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ اسے چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوتے ہوئے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا، جو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ سرکاری وکیل نے مزید بتایا کہ اس کے خلاف 2024 میں سی ٹی ڈی...
    برطانوی اسٹار ایما راڈوکانو یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ برطانوی نمبر ایک ایما راڈوکانو کو 2022 کی ومبلڈن چیمپئن عالمی نمبر دس ایلینا رائباکینا کے ہاتھوں 1-6 اور 2-6 سے شکست ہوئی۔ Elena Rybakina storms into the second week! pic.twitter.com/yCWzY4iCq9 — US Open Tennis (@usopen) August 29, 2025 راڈوکانو 2021 میں 18 سال کی عمر میں یو ایس اوپن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کرنے کے بعد سے کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہیں۔ رواں برس کے چاروں گلینڈ سلیم ایونٹس میں انہیں ٹاپ ٹین سیڈ کھلاڑیوں سے شکست ہوئی۔ راڈوکانو کو آسٹریلین اوپن اور فرنچ اوپن میں ایگا شیوانتک جبکہ ومبلڈن میں آرینا سبالینکا نے شکست دی تھی۔
    ریاست بہار کے انتخابات قریب آنے کے ساتھ ہی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایما پر بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ 28 اگست 2025 کو بھارتی میڈیا نے 3 پاکستانی شہریوں حسنین علی، عادل حسین اور محمد عثمان کے حوالے سے خبر شائع کی کہ وہ نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ مزید پڑھیں: ’دہشتگردوں سے پاکستانی چاکلیٹ ملی‘، پہلگام حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کیلئے بھارتی وزیر داخلہ کی عجیب منطق تاہم، فوری تحقیقات اور تینوں شہریوں کے بیانات سے یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ دعوے مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ شواہد کے مطابق تینوں پاکستانی شہری...
    شارجہ(سپورٹس ڈیسک)تین ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقامل آئیں۔ جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی 19.5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی بیٹنگ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم ابتدائی اوورز میں...
    امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کے عائد کردہ بیشتر عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا ہے جس پر امریکی صدر کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ایک امریکی اپیل کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جس میں اکثر ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا گیا، اور انہوں نے عدالتی فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے عائد کردہ ٹیرف کو برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ تمام ٹیرف اب بھی مؤثر ہیں! آج اپیل کورٹ نے غلط طور پر کہا کہ ہمارے ٹیرف کو ختم کر دینا چاہیے، مگر وہ جانتے ہیں کہ آخر میں...
     اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان نے فلسطین، خصوصاً غزہ کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی اور ایک مضبوط مؤقف اپنایا۔ اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کے دورِ صدارت میں اقوام متحدہ میں تین اہم اجلاسوں کی قیادت کی گئی۔ ان اجلاسوں میں کثیرالجہتی تعاون، امن اور تنازعات کے پرامن حل کے حوالے سے گفتگو ہوئی، اور ایک اہم قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرایا گیا، جو کئی برسوں سے ممکن نہ ہو سکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور اقوام متحدہ کے حوالے سے ایک اور مباحثے...