2025-11-26@19:13:11 GMT
تلاش کی گنتی: 2696
«رہا پی پی»:
(نئی خبر)
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کل کے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔اے این پی کے ترجمان انجینئر احسان اللّٰہ کا پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ کل اے این پی کے ایم پی ایز اسمبلی نہیں جائیں گے۔ مجھے افسوس ہے کل سینیٹ کا الیکشن ہو رہا ہے، بیرسٹر گوہربیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی آج سپریم کورٹ نےکالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کسی جماعت کو ووٹ کاسٹ نہیں کرے گی، نہ کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بنے گی۔انجینئر احسان اللّٰہ نے کہا...
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت کی جانب سے ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات جو کچھ ہوا وہ قابض صیہونی رژیم کیجانب سے جنگبندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھا اور ہم اس رژیم کے جنگی جرائم کے تسلسل کا ذمہ دار امریکی حکومت کو ٹھہراتے ہیں اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ترجمان محمد الحاج موسی نے اعلان کیا ہے کہ کل رات جو کچھ ہوا وہ قابض صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھا جس کے دوران سفاک صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص بے گھر خاندانوں کی خیمہ بستیوں میں قتل عام اور وحشیانہ بمباری کا ارتکاب کیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق محمد...
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی پنجابی پلے بیک گلوکارہ نصیبو لال کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نصیبو لال اور ان کے شوہر نوید حسین کی ایک نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گلوکارہ 55 برس کی عمر میں ماں بن گئی ہیں۔ انہیں اسپتال کے گائناکالوجی وارڈ میں بھی دیکھا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Posh Pulse Pakistan (@poshpulsepakistan) دوسری جانب وائرل تصاویر کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نصیبول لال ماں نہیں...
شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عسکری کمانڈر حافظ گل بہادر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ 17 اکتوبر 2025 کو افغانستان کے صوبہ خوست میں پاکستان ایئر فورس کے ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس کارروائی کو پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی مہم میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ کچھ ذرائع کے مطابق حافظ گل بہادر کے خاندان اور چند قریبی افراد نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم اب تک کسی بھی آزاد ذریعے سے ان کی موت کی مکمل تصدیق نہیں کی گئی۔ حافظ گل بہادر ان شدت پسند رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں جن پر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والے متعدد خونریز حملوں کی منصوبہ بندی...
کابل سے تعلق رکھنے والے افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان منظر عام پر، ٹی ٹی پی میں شمولیت اور ٹارگٹ کلنگ کی سازش کا انکشاف
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک اعترافی بیان سامنے آیا ہے جس میں افغان ننگر ہار کے رہائشی سطورے نے اپنی ٹی ٹی پی میں شمولیت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مخصوص شخصیات کے خلاف ٹارگٹ کلنگ کی سازش پر اعتراف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی ابتدائی زندگی، تعلیمی پس منظر اور کارروائیوں میں شامل افراد کے نام بیان کیے ہیں۔ اعترافی بیان کے مطابق سطورے نے گورنمنٹ کالج حضرت خان، ننگر ہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا اور بعد ازاں غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔ اس نے کابل کے مدرسے عبداللہ بن زبیر میں درسِ تدریس کا بھی ذکر کیا اور ننگر ہار میں ادویات کی ڈلیوری کے...
یونیورسٹی روڈ کی خستہ حالت کے باعث پیدا ہونے والی گرد و غبار سے شہریوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">البانیہ کی تاریخ میں پہلی مصنوعی ذہانت سے بنی وزیر ڈیلا کے ہاں جلد ہی 83 ڈیجیٹل بچوں کی پیدائش متوقع ہے جو دراصل ملک کے 83 ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے بطور اے آئی اسسٹنٹ خدمات انجام دیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے برلن گلوبل ڈائیلاگ کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ ڈیلا کے یہ بچے حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی معاونین ہوں گے جو سوشلسٹ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے کاموں میں مدد فراہم کریں گے۔وزیر اعظم ایڈی راما نے بتایا کہ ہر اے آئی بچہ ایک رکن پارلیمنٹ کے ذاتی معاون کے طور پر کام کرے گا، پارلیمانی اجلاسوں میں شرکت کرے گا، بحث و مباحثے...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اور آرمی چیف جنرل وقارالزمان سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں افواج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مختلف سطحوں پر دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ: بنگلہ دیشی عوام کا پاکستان اور پاک فوج کیساتھ والہانہ محبت کا اظہار گفتگو کے دوران خطے اور عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں عسکری رہنماؤں...
پشاور میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے تعلق کے الزام میں سیل کیے گئے نجی اسکول کو پشاور ہائیکورٹ نے کھولنے کا حکم دے دیا۔ اسکول انتظامیہ نے اسکول کی بندش کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ نجی نیوز میڈیا کے مطابق عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئےصوبائی حکومت اور دیگر فریقین سے 14 دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار چارسدہ کے علاقےعمرزئی حاجی آباد میں ایک نجی اسکول کے پرنسپل ہیں۔ درخواست کے مطابق فریقین نے اسکول کو محض ٹی ایل پی سے تعلق کے شبہے پر سیل کیا، حالانکہ اسکول میں 1300 سے زائد بچے زیرِ تعلیم ہیں۔...
جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔ یہ بھی پڑھیے: جعلی ڈگری کیس: جسٹس جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بنچ کر رہا تھا۔ سماعت کے دوران اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست مقرر تھی۔ دورانِ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے خود کو بنچ سے الگ کر لیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو...
جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے سماعت کی۔ اسلام آباد بار کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر تھی، جسٹس خادم حسین سومرو نے دوران سماعت کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ بینچ ٹوٹ جانے کے بعد کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ کامونکی میں انکے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایس پی عدیل اکبر کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایس پی عدیل اکبر انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر اور اسلام آباد پولیس کا اثاثہ تھے، انکی ناگہانی موت سے دلی صدمہ ہوا، دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی عتیق...
سٹی42ؒ پنجاب حکومت نے سستے گھروں کے منصوبے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے ریاستی اراضی کو پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پی ایچ اے ٹی اے) کے نام منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تمام سرکاری زمینیں اب ہاؤسنگ ایجنسی کے سپرد کی جائیں گی تاکہ منصوبوں کی رفتار میں تیزی آئے اور عوام کو کم لاگت رہائش فراہم کی جا سکے۔ اس اقدام سے پنجاب افورڈیبل ہاؤسنگ پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں ہاؤسنگ سکیموں کے آغاز کی راہ ہموار ہوگی اور منصوبوں پر عملدرآمد مزید تیز ہو جائے گا۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ کامونکی پہنچے۔ جہاں انہوں نے ایس پی عدیل اکبر کے والد، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ سوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایس پی عدیل اکبر کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس پی عدیل اکبر...
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وکلاء معاشرے کا اہم اور باشعور طبقہ ہیں جن کا کردار قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ظفر اقبال ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری اسلام الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں ہائی کورٹ بار کے ایک وفد نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وکلاء برادری اور بار ایسوسی ایشن کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے چیف الیکشن کمشنر کو وکلاء کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-7 کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی لانڈھی کایٹج انڈسٹریز ایکشن کمیٹی کی آئینی پٹیشن کی سماعت پیر کو ایک سال کے وقفے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید یوسف علی سعید اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پرمشتمل ڈبل بییچ نے کی اس موقع پر پٹیشنر محمود حامد کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اکتوبر 2024 ء کو جسٹس صلاح الدین پنہور نے کے ایم سی لانڈھی کایٹج انڈسٹریز کی زمین کے سروے کے لیے کے ایم سی، ریونیو بورڈ کے افسران کی ایک کمیٹی چیف سیکرٹری سندھ کی سربراہی میں تشکیل دی تھی جس کے ذمے یہ کام تقویض کیا گیا تھا کہ وہ لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کی زمین کا مکمل سروے...
پشاور میں قائم لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون نے پانچ صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی رہائشی خاتون نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پانچ صحت مند بچوں کا جنم دیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچ بچوں میں سے تین لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے ہاں سی سیکشن کی مدد سے بچوں کی پیدائش ہوئی، زچہ اور تمام بچے صحت یاب اور وارڈ میں ہیں۔
سائنس دانوں کے مطابق بین النجمی پراسرار شے 3 آئی اٹلس، جو سورج کے پیچھے غائب ہونے سے قبل الٹی سمت میں حرکت (ریورس تھرسٹ) کرتی ہوئی دیکھی گئی تھی، آئندہ چند ہفتوں میں ناسا کے خلائی جہاز کے قریب سے گزرنے والی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ہم اگلی دہائی میں خلائی مخلوق کا سراغ پا لیں گے؟ یہ شے انسانیت کی جانب سے دریافت ہونے والا تیسری بین النجمی مہمان ہے جو اکتوبر کے آخری ہفتے سے 6 نومبر کے درمیان ناسا کے یوروپا کلیپر اور یورپی خلائی ایجنسی کے ہیرا اسپیس کرافٹ کے قریب سے گزرے گی۔ ماہرین فلکیات امید کر رہے ہیں کہ اس شے کا قریب سے گزرنا ایک نایاب موقع فراہم کرے گا جس کے...
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کے ساتھ مبینہ جھگڑے اور تشدد کے کیس میں ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ کیس کی سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا دلائل پیش نہ کر سکے، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ ضمنی تفتیشی رپورٹ اور دلائل آئندہ سماعت تک مکمل کرے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو بھی آئندہ سماعت پر اپنے دلائل پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی کارروائی 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔ یہ مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں درج ہے، جس میں ایمان مزاری اور دیگر پرجھگڑے...
ترکیہ کے وفد نے سیکرٹری سیاحت پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ سے ملاقات کی اور انہیں عمارت کی بحالی کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ترکیہ کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور معاملہ صوبائی کابینہ کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے قدیم اور مصروف ترین علاقے گڑھی شاہو میں واقع ’’جاوید منزل‘‘ شاعر مشرق اور مصور پاکستان حضرت علامہ اقبالؒ کے آخری ایام کی عینی شاہد ہے۔ شاعر مشرق کی یہ آخری آرام گاہ جاوید منزل آج بھی ان کی یادوں سے مزین ہے۔ علامہ اقبالؒ نے جاوید منزل میں اپنی زندگی کے آخری تین سال گزارے۔ ان کے زیراستعمال سوٹ، شیروانی، عینک، گھڑی، مہر، ادویات اور بستر کے...
یومِ سیاہ کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفرِدی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے اور آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ کے پی حکومت کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، جبکہ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ...
یومِ سیاہ کے موقع پر کے پی حکومت نے بھی بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا یومِ سیاہ کے موقع پر کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کا آغاز کیا۔ بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے، ہم ان کی جدوجہدِ آزادی میں شانہ بشانہ ہیں۔ عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلائے۔ محمد سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے...
عوامی رائے کے مطابق ،پی ایس ایل کے حالیہ تنازع سے اصل نقصان لیگ اور پاکستان کرکٹ کو ہو رہا ہے۔ ملتان سلطانز کے معاملات کا آغاز 2018 میں ہوا جب ٹیم کی خریداری پر غیر معمولی فیس مقرر ہوئی، جس کی وجہ سے اونرز ابتدائی جوش میں بڑی رقم ادا کر بیٹھے۔ بعد میں اس کا احساس ہوا کہ یہ بڑا مالی نقصان ہے، اور اب وہ جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ معاملے میں بورڈ کی کوتاہیاں بھی سامنے آئیں۔ لیگ کے امور میں تاخیر، فرنچائزز کے معاہدوں میں پیچیدگیاں، اور شفافیت کی کمی نے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی۔ علی ترین کے بیانات اور عوامی پلیٹ فارمز پر تنازع نے لیگ کی ساکھ پر اثر ڈالا، جبکہ اس دوران...
لاہور میں منعقدہ اجلاس میں رہنماوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارروائیوں سے یہ تاثر پختہ ہو رہا ہے کہ یہ صرف ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن نہیں بلکہ پورے اہلِسنت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر اس تاثر کو عملی اقدامات کے ذریعے ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے سخت ررعمل آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی تمام تنظیماتِ اہلِسنت پاکستان کے اکابرین نے کہا ہے کہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے وعدہ کے باوجود مساجد، مدارس اور خانقاہیں کھولنے، خطباء و علماء کو رہا کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، بلکہ مزید مساجد و مدارس کو بند کیا جا رہا ہے اور علمائے کرام کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ حکومت اہلِسنت کی مساجد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دبائو پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، کراچی ماسٹر پلان کی اتھارٹی لوکل گورنمنٹ سے چھین لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کسی ایک ادارے کے کنٹرول میں نہیں ہے، تمام اداروں کو یکجا کرنے کے لیے کراچی ماسٹر پلان کا نفاذ ناگزیر ہے، یہ ماسٹر پلان کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔خواجہ اظہار نے کہا کہ اگر کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو...
ISTANBUL: ترکیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد نے اپنا حتمی اور ٹھوس مؤقف پیش کردیا ہے تاہم سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی مؤقف پیش کر دیا اور واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی نا منظور ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے، اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان تنازع کے حل میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کو جلد اور بہتر انداز میں حل کر لیں گے۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ ان آٹھ جنگوں میں سے ایک ہے جو میں نے صرف آٹھ ماہ میں رکوا دی ہیں، اب ایک اور جنگ رکوانا باقی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل سر اٹھا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ مؤثر...
ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جون لاک ہارٹ، جو ٹی وی سیریز لاسٹ اِن اسپیس اور لاسّی میں اپنے یادگار کرداروں کے لیے جانی جاتی تھیں، 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، جون لاک ہارٹ کا انتقال جمعرات کی شب طبعی وجوہات کی بنا پر ہوا۔ ان کی بیٹی جون الزبتھ اور نواسی کرسٹیانا آخری لمحات میں ان کے ساتھ موجود تھیں۔ خاندانی ترجمان لائل گریگری نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں تک بہت خوش تھیں اور روزانہ نیویارک ٹائمز اور ایل اے ٹائمز پڑھتی تھیں، کیوں کہ وہ دنیا کے حالات سے باخبر رہنا ضروری سمجھتی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کئی دنوں تک خونریز لڑائی اور کشیدہ سفارتی تعلقات کے بعد دوحہ میں طویل مذاکرات کے بعد جنگ بندی ہوگئی، جس کے بعد پاک افغان سرحدوں پر حالات معمول پر آگئے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی ثالثی میں مذاکرات کامیاب ہو گئے اور پاکستان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے مطالبے کو افغان طالبان نے مان لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر افغانستان میں رجیم چینج کی کوششوں کا الزام بے بنیاد ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف تجزیہ کاروں کے مطابق کئی دنوں کی لڑائی اور کشیدہ صورت حال نے افغان حکام...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مشترکہ فوجی مشق ’’دوستاریم 5 ‘‘کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 ہفتے طویل انسدادِ دہشت گردی کی مشق 14 اکتوبر 2025ء کو شروع ہوئیں، جن میں سپیشل سروسز گروپ اور قازقستان کی سپیشل فورسز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔کمانڈنٹ سپیشل آپریشنز سکول چیراٹ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ پولیس اسٹیشن میں فریادلے کر آنے والی خاتون کو ایس ایچ او نے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا...
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی برطانیہ کی فضاؤں میں واپسی کا خیرمقدم کیا جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور رابطوں کے ایک نئے سنگ میل کی علامت ہے۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کے اس تاریخی موقع کو سراہتے ہوئے کہاکہ آج پی آئی اے نے مانچسٹر کے لیے اپنی افتتاحی پرواز کا آغاز کیا ہے۔ PIA heads to Manchester! A genuine joy to wave off the first flight by a Pakistani carrier to the UK in five years. Here’s to more destinations and connections! pic.twitter.com/PLMWmUooFp — Jane Marriott (@JaneMarriottUK) October 25, 2025 انہوں نے پی...
مصنوعی ذہانت اب صرف ایک مددگار ٹول نہیں رہی بلکہ ایک مضبوط حریف کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔ آرٹ سے لے کر طب تک، اے آئی نے ہر شعبے میں غیر معمولی پیشرفت کی ہے اور کئی جگہوں پر انسانی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت میں ترقی گوگل سرچ اور ایمازون کو ماضی کا حصہ بنا دے گی، بل گیٹس ذیل میں ایسے 5 پیشے بیان کیے گئے ہیں جہاں اے آئی نمایاں طور پر انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔ کسٹمر سروس کے نمائندے جدید اے آئی چیٹ بوٹس اب لاکھوں صارفین کی شکایات اور سوالات لمحوں میں حل کر رہے ہیں۔ یہ نظام جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، یہ کیس جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں سنا جائے گا۔ عدالت نے اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ اسی طرح نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور ان سے تحریری وضاحت مانگی گئی ہے۔ درخواست شہری غلام مرتضیٰ کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومت نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہم ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات پی پی پی شازیہ مری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس ہمارے بچوں کا بہت بڑا دشمن ہے، سندھ بھر میں پولیو سے نمٹنے کے لیےعملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا، زراعت پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، صدر آصف علی زرداری نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-22اسلام آباد( خبر ایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی جس کے بعد اب وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کو اب کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ٹھوس وجوہات ہیں کہ ٹی ایل پی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے مطابق ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول کے تحت کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن امیر ٹی ایل پی...
شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اگر بند کمروں میں پی ایس ڈی پی بنائیں گے تو ناانصافی ہوتی ہے، ہمیں وفاقی حکومت نے تحفظات دور کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے، ہم نہیں چاہتے ملک کے مزید مسائل میں اضافہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومت نےتحفظات دور کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے، ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پولیووائرس ہمارے بچوں کا بہت بڑا دشمن ہے، سندھ بھرمیں پولیوسےنمٹنے کے لیےعملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے...
وفاق نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی، مسائل پیدا کرنا نہیں چاہتے، شازیہ مری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومت نے تحفظات دورکرانیکی یقین دہانی کرائی ہے، ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے۔شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پولیووائرس ہمارے بچوں کا بہت بڑا دشمن ہے، سندھ بھرمیں پولیوسے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان مضبوط ہوگا توپاکستان مضبوط ہوگا، زراعت پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، صدر...
پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہمارا مقصد ملک میں مزید مسائل پیدا کرنا نہیں ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ پولیو وائرس ہمارے بچوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، اور سندھ بھر میں پولیو سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، تاہم بدقسمتی سے آج بھی ملک میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے زراعت کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ کسان مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا، کیونکہ زراعت ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ صدر آصف علی زرداری ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ زراعت...
سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کیخلاف درخواست پر فریقین کی مہلت کی استدعا منظور کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کی منسوخی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ فریقین نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے فریقین کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے 27 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ڈگری منسوخ کرنے کے فیصلے کو معطل کیا تھا، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنے سے قبل کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ڈگری منسوخی کے فیصلے کو ختم کیا جائے۔...
— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت وزیراعلیٰ کا آئینی اور قانونی حق ہے۔بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بانیٔ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے۔ راولپنڈی: وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پہلے دھرنا دیا پھر ختم کر دیاراولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ داہگل ناکے پر دھرنا دیا بعد میں ختم کر دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود منتخب وزیراعلیٰ کو ملاقات سے روکا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو روندنا ملک میں لاقانونیت کو فروغ دے رہا ہے۔بیرسٹرسیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پنجاب...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے محمد شہباز قیصر کی ایرا کے این ڈی ایم اے میں ضم ہونے کے بعد ایرا ملازمین کی سروس کا معاملے سے متعلق درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ طلبی نوٹس کے باوجود ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے عدالت پیش نہیں ہورہے، ڈی آئی جی پولیس وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرائیں یا ذاتی طور پر پیش ہوکر وجوہات سے آگاہ کریں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پیش نہ ہونے کا مطلب جان بوجھ کر عدالتی حکم پر...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے محمد شہباز قیصر کی ایرا کے این ڈی ایم اے میں ضم ہونے کے بعد ایرا ملازمین کی سروس کا معاملے سے متعلق درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ طلبی نوٹس کے باوجود ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے عدالت پیش نہیں ہورہے، ڈی آئی جی پولیس وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرائیں یا ذاتی طور پر پیش ہوکر وجوہات سے آگاہ کریں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پیش نہ ہونے کا مطلب جان بوجھ کر عدالتی حکم...
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی غیر پیشہ ورانہ اور دہائیوں پرانی پالیسیوں نے کراچی کے طلبہ کو ٹراما Trauma یا بدترین ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا۔ میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے نویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ کا نتیجہ تو جاری کردیا گیا لیکن یہ نتیجہ حاصل کردہ مارکس کے بغیر جاری ہوا ہے۔ 21 ویں صدی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تیز ترین دور میں کراچی کے 1 لاکھ 75 ہزار طلبہ اب تک یہ نہیں جانتے کہ نویں جماعت میں ان کے حاصل کردہ کل مارکس کتنے ہیں انھیں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ وہ کتنے پرچوں میں پاس اور کتنے میں فیل ہیں جس کے سبب میٹرک سائنس اور جنرل گروپ کے یہ لاکھوں طلبہ حاصل...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 رکنی بینچ کے سامنے 16 کیسز لگے ہوئے تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تمام کیسز بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے لگے تھے۔ بیرسٹر گوہر کا عمر ایوب، شبلی فراز کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلانچیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں 23...
مری روڈ سے منسلک مصروف ترین رہائشی اور کاروباری مرکز بھابڑا بازار خوفناک حادثے کا منتظر موٹر سائیکل شاپس والوں نے چھتوں پر کیمیکل سپرے کے کارخانے قائم کرلیے۔ کیمیکل سے تیار پینٹ سے موٹر سائیکل کی ٹینکیاں ٹاپے پینٹ کیے جاتے ہیں، کیمیکل کی تیاری کے دوران آگ کے بلند شعلے علاقے میں خطرناک آلودگی پھیلانے لگے۔ آگ کے بلند شعلے گیس سلنڈرز کا استعمال بڑے دھماکے کا سبب بن سکتا ہے، چھتوں پر آگ جلا کر کیمیکل کی تیاری سے سانس اور الرجی کی بیماریاں پھیل سکتی ہیں، آگ جلا کر کیمیکل کی تیاری اور سپرے کا سلسلہ دن رات جاری رہتا ہے۔ پینٹ اڑ کر گھروں گاڑیوں اور فروٹ گوشت سبزی کی دکانوں کو متاثر کرنے لگا...
اسلام آبادہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دیدیا
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق دیے گئے آرڈر پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے آرڈر جاری کیا ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل و رہنما سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے اِن کی بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو ایس او پی کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کروانے کاحکم دیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستیں؛اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24مارچ کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24مارچ کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوآئندہ ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے ان کی ملاقات کروائی جائے،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے آرڈر جاری کیا۔ مزید :
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر فوری عمل یقینی بنائیں۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا یہ حکم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے جاری کیا۔لارجر بینچ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں سیکورٹی پالیسی آرڈرز (SPOs) کے مطابق کرائی جائیں گی۔ عدالت نے 24 مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی عدالت نے اپنے...
کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پی ایم ڈی سی کا بہترین امتحان ہونے جا رہا ہے، اگر کوئی پرچہ آوٹ ہوا تو صوبہ ذمہ دار ہو گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات پر ہر سال سوالات اٹھتے ہیں، ہر صوبے کا میڈیکل سلیبس الگ ہے، اس پر کہا جاتا ہے آؤٹ آف سلیبس سوال آ گیا، پی ایم ڈی سی نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چھ ہزار سوالات کا ’کوئسچن بینک‘ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کو تین تین سوالنامے دے دیے گئے ہیں، صوبے کی مرضی ہے کون سا...
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے لاپتا شہریوں سے متعلق رپورٹ پیش کردی، رپورٹ میں کہا گیا کہ سرجانی سے لاپتا 2 شہریوں میں سے ایک شہری زر تاج ولی گھر واپس آگیا ہے، سیف الرحمان نامی شہری تاحال لاپتا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس میں اب تک کیا پراگریس ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ لاپتا دوسرے شہری سے متعلق بھی معلومات ملی ہیں، بہت جلد دوسرا شہری بھی بازیاب ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گڈاپ سے لاپتا شہری فہد شاہ بحفاظت گھر واپس آگیا ہے، عدالت نے شہری کی بازیابی پر...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق تمام کیسز آج لارجر بنچ میں سماعت کے لیے مقرر کر دئیے گئے۔ عدالتی فہرست کے مطابق خیبر پی کے کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت سے متعلق درخواست بھی لارجر بنچ میں سنی جائے گی۔ اسی طرح قیدی عرفان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست اور عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کروانے پر دائر توہینِ عدالت کیسز بھی اسی بنچ کے سامنے پیش ہوں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عدالت میں درخواستیں کام کرگئیں، حیدرآباد سے گرفتار ٹی ایل پی کے تمام افراد رہا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن میں گرفتار حیدرآباد سے تمام افراد رہا کر دیے گئے تمام گرفتار افراد گھر پہنچ گئے۔واضع رہے کہ گرفتار افراد کے اہل خانہ کی جانب سے اپنے پیاروں کی بلا جواز گرفتاری کے خلاف کل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت میں مختلف درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ لاہور ہائی کورٹ نے لاپتا بچی کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو 10 روز کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں کاہنہ کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون فوزیہ بی بی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار حمیداں بی بی کی درخواست پر سماعت کی جس میں بیٹی کی بازیابی کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب بتائیں، یہ کون سے جن تھے جو بچی کو اغوا کر کے لے گئے؟ جس پر آئی جی پنجاب نے جواب...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ کیا حسن مرتضیٰ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کے بیان کو خود دیکھے گی یا ہم جواب دیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حسن مرتضیٰ اپنی قیادت کےخلاف سازش کررہے ہیں؟ پیپلز پارٹی کی قیادت کو ان کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے، جن کے کنٹرول میں آپ جیسے ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پنجاب سے ہارے ہوئے کچھ لوگوں کو ان...
گاڑیوں میں ہائی آکٹین فیول کے استعمال سے متعلق عوام میں پائی جانے والی کئی غلط فہمیوں کو آٹو ماہرین نے مسترد کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، ہائی آکٹین فیول ہر گاڑی کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا بلکہ زیادہ تر صورتوں میں یہ صرف ایک اضافی خرچ ہے جس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔ پاک ویلز کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ عام مکینکس کا افسانہ ہے کہ ہائی آکٹین فیول ہر گاڑی کو تیز رفتار اور طاقتور بنا دیتا ہے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ صرف وہ گاڑیاں جن کے انجن ہائی کمپریشن یا ٹربو انجن ہوتے ہیں، وہ اس ایندھن سے فائدہ اٹھاتی ہیں، باقی عام گاڑیوں کے لیے یہ صرف پیسے...
وفد نے اعلان کیا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے استاد محترم کو ’’اسلامی فلسفہ و علوم‘‘ میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائیگا، جو اُن کے علمی و فکری مقام کے شایانِ شان ہے۔ اس اعزازی ڈگری کا اجراء جلد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی استاد محترم علامہ سید جواد نقوی سے جامعہ العروۃ الوثقیٰ میں ملاقات،، اتحادِ اُمت، علمی خدمات اور اعزازِ فضیلت کے حوالے سے خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد میں ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان، انجنیئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، علامہ عین الحق بغدادی ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان، کرنل (ر) خالد جاوید ڈائریکٹر ایچ آر منہاج القرآن اور...
وفد نے اعلان کیا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے استاد محترم کو ’’اسلامی فلسفہ و علوم‘‘ میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائیگا، جو اُن کے علمی و فکری مقام کے شایانِ شان ہے۔ اس اعزازی ڈگری کا اجراء جلد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی استاد محترم علامہ سید جواد نقوی سے جامعہ العروۃ الوثقیٰ میں ملاقات،، اتحادِ اُمت، علمی خدمات اور اعزازِ فضیلت کے حوالے سے خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد میں ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان، انجنیئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، علامہ عین الحق بغدادی ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان، کرنل (ر) خالد جاوید ڈائریکٹر ایچ آر منہاج القرآن اور...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں پولیس نے ایک ہی خاندان کے یرغمال 25 افراد کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کردی۔ ہائیکورٹ میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد کو یرغمال بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، پولیس نے عملدرآمد رپورٹ جسٹس حسن اکبر کی عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق تمام یرغمال افراد کو علی اصغر جمالی کی زمین سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ پولیس نے مین وار اسٹاپ ڈسٹرکٹ بے نظیر آباد میں کارروائی کی۔ یرغمالیوں کو جبری مشقت کے لیے 2 سال سے قید میں رکھا گیا تھا۔ جسٹس حسن اکبر نے دونوں اضلاع کی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ عدالت نے پولیس حکام کو 3 دن میں عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔...
یوگنڈا میں ہائی وے پر ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دو مخالف سمتوں سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ کمپالا گلو ہائی وے پر کتالیبے گاؤں کے قریب پیش آیا۔ پولیس حکام نے حادثے کو حالیہ برسوں کا بدترین ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خطرناک اوور ٹیکنگ ہی حادثے کی بنیادی وجہ تھی۔ پولیس نے ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ وہ رفتار پر قابو رکھیں اور سڑک کے اصولوں...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بی ڈی ایس کے طلبہ کی پی ایم ڈی سی کیخلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بی ڈی ایس کے طلبہ کی پی ایم ڈی سی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شہاب امام ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے بلوچستان کے سیکڑوں ایسے بچوں کے داخلے ریگولرائز کردیے ہیں۔ صرف سندھ کے بچوں کا نقصان کیا جا رہا ہے۔ بچوں نے داخلہ اُس وقت لیا جب خود سندھ حکومت نے پاسنگ مارکس 50 مقرر کیے تھے۔ اب تو بچوں کی ڈگری بھی مکمل ہونے کو ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے کو جیل میں عمران خان کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں، علیمہ خان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے کو جیل میں عمران خان کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد وکیل فیصل ملک کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ علیمہ خان نے کہا کہ آپ سب سوال پوچھ رہے ہیں کہ پشاور میں کابینہ نہیں بنے گی، کیا وفاقی حکومت کو فکر نہیں کہ آپ ایک وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ وزیراعظم سے کیوں سوال نہیں کرتے کہ اگر ان کو...
قومی ایئرلائن پی آئی اے کو اندرون و بیرون ملک پرندوں سے جہازوں کے ٹکرانے کے بڑھتے واقعات نے شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ رواں سال صرف نو ماہ میں 90 مرتبہ پرندے طیاروں سے ٹکرائے، جس سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان اور فضائی آپریشن میں شدید خلل کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور ایئرپورٹ ان واقعات میں سرفہرست رہا، جبکہ اسلام آباد، ملتان، کراچی، پشاور اور دیگر شہروں کے ہوائی اڈے بھی متاثر ہوئے۔ حادثات کے نتیجے میں بوئنگ 777، ایئر بس A320 اور اے ٹی آر طیاروں کو نقصان پہنچا، چند کو گراؤنڈ بھی کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پرندوں سے بچاؤ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے تحت سسٹم نصب کیا...
کراچی: ملک میں ممکنہ طور پر پیدا ہونے والا پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ فی الحال عارضی طور پر ٹل گیا ہے۔ سندھ حکومت نے فوری اقدام کرتے ہوئے پاکستان اسٹیٹ آئل کے ایک جہاز کو 15 دن کی انڈرٹیکنگ پر کلیئر کر دیا ہے، جس سے ملک میں ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ وقتی طور پر ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او کے جہاز کی کلیئرنس کے بعد دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے جہازوں کو بھی اسی بنیاد پر بینک گارنٹی کے بغیر 15 دن کی عارضی کلیئرنس ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے آئل مارکیٹنگ...
مذاکرات میں ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس فوری کھولنے اور بیگناہ کارکنان کو فوری رہا کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، طے پایا ہے کہ تنظیمات اہلسنت بیگناہ افراد کی فہرست مہیا کریگی۔ مذاکرات میں تنظیمات اہل سنت نے ملک میں امن وامان کی فضا ہموار کرنے اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تنظیمات اہل سنت پاکستان اور اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کے درمیان ہونیوالے اہم مذاکرات میں پاکستان بھر میں سیل کی گئی تمام مساجد فوری کھولنے اور آئندہ کوئی مسجد سیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذاکرات میں ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس فوری کھولنے اور بیگناہ کارکنان کوفوری رہا کرنے...
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ممکنہ بحران کا خدشہ فی الحال ٹل گیا ہے، جب کہ سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ایک جہاز کو 15 دن کی انڈرٹیکنگ پر کلیئر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی ایس او کے بعد دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے جہاز بھی اسی طرز پر — یعنی 15 روز کے لیے بغیر بینک گارنٹی — کلیئر ہونے کا امکان ہے۔ اس اقدام سے وقتی طور پر ایندھن کی سپلائی میں تسلسل برقرار رہے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے وقتی طور پر 15 دن کے لیے درآمدی فیول کو بینک گارنٹی کے بغیر کلیئر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 100 فیصد بینک...
وزیر اطلاعات پنجاب کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ کسی مزار کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا، ٹی ایل پی دہشت کی علامت بن چکی ہے، ہمیں ووٹ بینک سے غرض نہیں، امن کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے اور اس حوالے سے سخت فیصلے کئے گئے ہیں، ٹی ایل پی کو کالعدم قراردلوانے کیلئے وفاقی حکومت کو کہہ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ تحریک لبیک دہشت کی علامت بن چکی ہے، کسی کی قبر کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ مرید کے آپریشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 3 سویلین شہید اور 48 زخمی ہوئے، جبکہ 118...
کراچی: ضلع ساؤتھ کی عدالت نے ارمغان کیخلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں تفتیشی افسر کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سٹی کورٹ میں قائم ضلع جنوبی کی عدالت میں ارمغان کیخلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور منی لانڈرنگ کےکیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر مقدمہ کا چالان پیش کرنے میں ناکام رہے۔ عدالت نے چالان جمع نہ کرائے جانے پر تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جج نے ریمارکس میں کہا کہ گزشتہ کئی سماعتوں سے مہلت دی جارہی ہے، لیکن اس کے باوجود اب تک چالان پیش نہیں کیا جاسکا، اگر تفتیشی افسر کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیاں عالمی معیار کی ہیں جنہیں ناقص کہہ کر واپس کیا جارہا ہے، کے پی حکومت کو دہشت گردی کیخلاف ملے 600 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ آج تک جواب نہیں ملا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے بیان پر ردعمل میں انہوں ںے کہا کہ وفاقی حکومت اب تک خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے 600 ارب روپے فراہم کر چکی ہے، یہ رقم سول آرمڈ فورسز، سی ٹی ڈی اور فارنزک لیب کو مضبوط بنانے کے لیے دی گئی تھی، چھ سو ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ آج تک کوئی واضح جواب نہیں ملا۔ طلال چوہدری نے...
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں عقائد کا تنوع ہمارے لوگوں کے درمیان اتحاد کا حقیقی ذریعہ ہے، ہندو برادری کا ہمارے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار ہماری قوم کو مضبوط بنا رہا ہے،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہندو برادری کو دیوالی کی ڈھیروں خوشیوں کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے، میں پاکستان میں ہندو برادری کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، دیوالی مناتے وقت آئیں ہم سب مل کر مستقبل کو مثبت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے سے دلبرداشتہ ہو کر دو درجن کے قریب خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اندور شہر میں پیش آیا، جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تقریباً 24 خواجہ سراؤں کو ایک ساتھ زہریلا فنائل پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق خواجہ سرا اپنے ساتھی کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے پر انصاف کے مطالبے کے لیے احتجاج کر رہے تھے، تاہم پولیس کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔تمام متاثرہ خواجہ سراؤں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی...
غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو واپس بھجوایا جائے،20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کردیا-بلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین کے مطابق 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن کو لکھے گئے مشترکہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں،،، واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں،،،،،رپورٹ کے مطابق خط لکھنے والے ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لتھوانیا،لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیہ، سویڈن اور ناروے شامل ہیں،،، 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان واپسی کے...
اسلام آباد: پاکستان، چین کے تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر دیوارِ چین کے تاریخی مقام پر رنگارنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیاجس میں معروف پاکستانی و چینی ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشنز پیش کرکے شرکا کے دل جیت لیے۔ چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ دیوارِ چین پر فیشن شو پاک چین ثقافتی رشتوں اور اقتصادی تعاون کا نیا سنگ میل ہے۔ چین کی دیوار چین پر پاک چین شاندار فیشن شو کاانقعاد، پاکستانی سفارتخانے بیجنگ اور چاینا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹرکے اشتراک سے کیا گیا۔ شوکی ترتیب معروف فیشن ایکسپرٹ عدنان انصاری نے انجام دی۔ فیشن شو میں پاکستانی ڈیزائنرز ماہین خان، معظم عباسی، عائشہ طارق، رضوان اللہ اور زین ہاشمی کی...
یونائٹیڈ جنرنلسٹس فورم جدہ کے چیئرمین جہانگیر خان کی یوم پیدائش کی سالگرہ کی تقریب بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری بڑی دھوم دھام سے منائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (محمد عديل) پاکستان کے صوبہ سندھ کے مردم خیز شہر سکھر اور کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی، یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین اور چینل 5 سعودی عرب کے بیورو چیف جہانگیر خان کی پیدائش کی سالگرہ کی تقریب جدہ میں نہایت شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور جہانگیر خان کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور جہانگیر خان کی صحافتی خدمات کے 40 سالہ سفر نشیب و فراز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے عقیل شہزاد آرائیں، انجم وڑائچ، حاجی عثمان، سجاد خان، عبد الخالق لک، سردار...
لاہور: معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر ملائیشیا کو گوشت کی برآمدات میں رکاوٹوں کے حوالے سے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
کراچی: شہر قائد کے دو مختلف مقامات، کاٹھور پل اور نیٹی جیٹی پل پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ گڈاپ سٹی کے علاقے کاٹھور انصاری پل کے قریب پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار 30 سالہ انور ولد امام بخش ایک ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی ملیر میمن گوٹھ کا رہائشی اور موٹرسائیکل مکینک تھا، جو واقعے کے وقت اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے انور کی لاش سپرہائی وے پر واقع بقائی ٹول پلازہ اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر سرفراز کے مطابق تحقیقات جاری ہیں...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ اگر امارت اسلامی افغانستان قطر میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو پاکستان کی سرزمین پر مسلح کارروائی کا کوئی شرعی جواز نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے پی کے جنوبی کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کی مسلح کارروائیاں امارت اسلامی افغانستان کے استحکام اور مفادات کے خلاف ہیں اور افغان وزراء کے مطابق امیرالمومنین ملا ہیبت اللہ کے فرمان کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اس لیے ان کارروائیوں کو فی الفور روک دینا لازم ہے۔ اگر امارت اسلامی افغانستان قطر میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو پاکستان کی سرزمین پر مسلح کارروائی کا کوئی شرعی جواز...
امیگریشن ماہر ابو بکر عادل نے کہا ہے کہ امیگریشن محض نقل مکانی کا عمل نہیں بلکہ صلاحیت، علم اور قیادت کے تبادلے کا ایک اہم ذریعہ ہےآج پاکستان کی افرادی قوت دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے۔ کارپوریٹ دفاتر اور تحقیقی لیبارٹریوں سے لے کر اسپتالوں اور جامعات تک، پاکستانی ماہرین ایسے اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو حقیقی معنوں میں عالمی اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ اے پی پی سے گفتگو میں امیگریشن ماہر ابو بکر عادل نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی ہجرت نہیں بلکہ پاکستان کے اثر و رسوخ کا منظم، میرٹ پر مبنی اور قانونی توسیعی عمل ہے جو تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت کو عملی...
ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنان و قائدین کو رہا اور سیل کی گئی مساجد دوبارہ کھولی جائیں، تنظیمات اہل سنت
تنظیمات اہل سنت پاکستان کے قائدین نے ٹی ایل پی کے کارکنان کی فوری رہائی اور سیل کی گئی مساجد و مدارس کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے قائدین کا ہنگامی اجلاس پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائدین نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مریدکے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے جبکہ تحریکِ لبیک اور تنظیمات اہلسنت کے بے گناہ کارکنان و قائدین کو فوری رہا کیا جائے۔ اجلاس میں اہلِ سنت کی مساجد و مدارس کو نشانے کی مذمت کی گئی جبکہ شرکا نے مینارٹی ایکٹ 2025 اور نیشنل کمیشن فار مینارٹیز کو مسترد کردیا۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر تنظیمات اہل سنت...
چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے اور بھارت ابھی پہلی جماعت میں داخلہ لینے کی کوشش کررہا ہے، تجزیہ کار عثمان شامی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ دوبارہ جارحیت کرنا بھارت کی خواہش تو ہے لیکن ابھی تک ان میں اتنی ہمت پیدا نہیں ہوئی،جب 10مئی کی جنگ ختم ہوئی تو ان کے آرمی اور ایئر چیف نے پاکستان کو دھمکیاں تو بہت لگائیں لیکن ایک چیز کااعتراف کیاکہ ملٹی ڈومین آپریشن ان کے لیے ایک نئی چیز ہےاور انہیں بھی یہ صلاحیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کس کی فوج کتنی بڑی ہے ،ماڈرن وار فیئر میں اس کی اہمیت اتنی نہیں ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی میں کون آگے ہے، اس شعبے میں چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ سیٹلائٹ ایچ ایس ون تیار کرکے ریموٹ سینسنگ میں دنیا کے بڑے دس ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ۔تفسیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسپیس ایپلیکیشن سپارکو ڈاکٹر محمد فاروق خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم سنگ میل طے کرلیا ، چاند کے مدار تک سیٹلائٹ بھیج چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایچ ایس ون سپارکو کا ڈیٹا سائز مزید بڑھائے گا، مستقبل میں سیٹلائٹ ایپلیکیشنز خود بنائیں گے، سیٹلائٹس مقامی طور پر بنیں گے ہی نہیں بلکہ لانچ بھی پاکستان سے ہوں گی۔ سپارکو نے 2028ء میں چاند پر میڈ ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2025ء) ملک کا وہ علاقہ جہاں سردی کی آمد کی بجائے موسم دوبارہ گرم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی، ماہرین موسمیات کی پیشن گوئی نے سردیوں کی آمد کے منتظر ملک کے بڑے شہر کے رہائشیوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 ڈگری اضافے سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔ شہر میں اس دوران گرم و خشک موسم متوقع ہے جبکہ شمال مغربی گرم...
عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلی کے پی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔اسپیشل پاور آف اٹارنی کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ وکیل سید علی بخاری ایڈووکیٹ کے ذریعے بانی سے ملاقات کی درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا کہ صوبائی کابینہ مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، درخواست بانی پی ٹی آئی اس وقت سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قید ہیں، وزارت داخلہ اور محکمہ داخلہ پنجاب...
کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18 پیسے کی کمی سے 280 روپے 93 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق معیشت میں طلب اور بڑھتی ہوئی درآمدی ضروریات کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں دوسرے دن بھی ڈالر مستحکم رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18 پیسے...