2025-11-26@19:14:58 GMT
تلاش کی گنتی: 2696
«رہا پی پی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ اسپیشل پاور آف اٹارنی کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ وکیل سید علی بخاری ایڈووکیٹ کے ذریعے بانی سے ملاقات کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ صوبائی کابینہ مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، درخواست بانی پی ٹی آئی اس وقت سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قید ہیں، وزارت داخلہ اور محکمہ داخلہ پنجاب کو ملاقات کے لیے پہلے ہی درخواست دی جا چکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت...
(ویب ڈیسک )وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی واپسی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سوا تمام وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قومی سطح کے اس اہم ترین اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی، تین صوبوں کے وزرائے اعلی، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ شریک ہیں۔ نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان اجلاس میں عسکری حکام اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود شریک نہ ہوئے، اجلاس کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل پر...
اسلام آباد میں روٹی، نان کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ڈی سی کو پیر تک نان بائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کرکے قیمتوں کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی جس میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد عباسی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ ۔ جج کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت کا پیر تک معاملہ حل نہ ہوا تو ڈپٹی کمشنر کو پیر کو بلائیں گے۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع بھی کی جبکہ عدالت نے انتظامیہ کی جانب سے حراست میں لیے گئے دو نانبائیوں کو فوری رہا کرنے کا...
سینیئر صحافی اور افغان امور کے ماہر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کے بارے میں غلط اندازے لگائے تھے اور وہ اور ٹی ٹی پی ایک ہی ہیں۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچا نہیں تھا کہ شاید ان کو اقتدار مل جائے گا اور پھر اقتدار ملنے کے بعد وہ کس طرح کا رویہ رکھیں گے حالانکہ ہمیں ان کے پہلے دور اقتدار میں ان کے طرز عمل کے کچھ اشارے مل گئے تھے جب انہوں نے ڈیورنڈ لائن کا مسئلہ مستقل طور پر حل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 17 اکتوبر کے مجوزہ احتجاج سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں صوبے بھر کے کارکنان کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جمعے کے روز احتجاج کے حوالے سے جیل سے پیغام بھیجا ہے، جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 17 اکتوبر بروز جمعہ کو احتجاج میں بھرپور انداز میں شریک ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا عمران خان کے متنازع بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس احتجاج کا مقصد تحریک لبیک پاکستان کے ان بے گناہ کارکنان...
راولپنڈی: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) سہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور اس کے بعد باقی چیزیں آتی ہیں، بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے بطور وزیر اعلیٰ پہلے ہی دن سے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ قائداعظم بانی پاکستان ہیں اور ان کی تعلیمات ہمیں یہی سکھاتی ہیں کہ سب سے مقدم پاکستان ہے، کل خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے لیڈر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کر کے...
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی سطح پر دیگر مغربی کرنسیوں کی نسبت ڈالر کمزور ہونے اور تجارتی جنگ سے ڈی ڈالرائزیشن رحجان کے اثرات زرمبادلہ کی مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑے ہیں اور انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر دو پیسے کی کمی سے 281 روپے 12پیسے کی سطح پر بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) سہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور اس کے بعد باقی چیزیں آتی ہیں، بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے بطور وزیر اعلیٰ پہلے ہی دن سے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ قائداعظم بانی پاکستان ہیں اور ان کی تعلیمات ہمیں یہی سکھاتی ہیں کہ سب سے مقدم پاکستان ہے، کل خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے لیڈر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کر کے...
پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل بینچ نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ سہیل آفریدی کن ایف آئی آرز میں نامزد ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ہمیں خود بھی معلوم نہیں، ممکن ہے میں بھی کسی ایف آئی آر میں نامزد ہوں۔ ایڈووکیٹ جنرل نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں۔ عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے پر ایک دن بھی عمل نہیں ہوا، فیصلے کے مطابق منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، اکتوبر 2024ء سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا، 10 سے زائد توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئیں مگر ایک بھی نہیں سنی گئی۔ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف...
لیاقت علی خان کو قائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896ء میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی کے رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ لیاقت علی خان کو قائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896ء میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ 1918ء میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1936ء میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ لیاقت علی خان نے قائداعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام...
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پیرول پر رہائی دی جائے تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرانے اور دونوں مسلم ممالک کے درمیان پائیدار امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ملاقات کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور سرحدی تنازعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ عمران خان نے پاک افغان تعلقات میں پیدا ہونے والی بگاڑ پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے، دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان تصادم کسی کے مفاد میں نہیں...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور دیگر تنازعات کے حل کی پیشکش کی ہے، بشرطِ یہ کہ انہیں پیرول پر رہا کیا جائے۔ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 9 مئی کے مظاہروں سے متعلق مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات صرف ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل کے باہرعمران خان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان...
سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی نے اڈیالہ جیل سے ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں کل جمعہ کے روز احتجاج کیا جائے۔ بانی نے افغانستان کے اندر خارجی دہشتگردوں اور ان کے مددگار طالبان سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر پاکستان کے کامیاب حملوں پر بھی اپنی رائے دی ہے اور ایک بار پھر افغانستان کی طالبان حکومت کی حمایت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی نے پنجاب میں کئی روز تک فساد برپا رکھنے والی مذہبی جماعت کے پنجاب پولیس کے ساتھ تصادم کے واقعہ پر بھی اپنی رائے دی اور مذہبی جماعت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر میڈیا میں...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے متعلق امن عمل میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیںپیرول پر رہا کیا جائے تو وہ افغانستان کے معاملے کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ پیغام ان کی بہن نورین خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کو دیا، جہاں انہوں نے عمران خان کی جانب سے موجودہ صورتحال پر خیالات سے آگاہ کیا۔ نورین خان کے مطابق عمران خان نے مذہبی جماعت کے حالیہ واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاستی ادارے اس حوالے سے سنجیدگی سے نوٹس لیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ9 مئی سمیت...
پشاور: عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پیرول پر رہا کردیا جائے تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کراسکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، عمران خان نے کہا کہ دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو لڑائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی (ف) کی درخواست مسترد کر دی۔درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کے پاس دو راستے ہیں: یا تو درخواست واپس لیں یا ہم اس پر فیصلہ سنا دیتے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی (ف) کی درخواست خارج کر دی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اپنایا کہ صوبہ اس وقت بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے، اور چیف جسٹس کے احکامات کو نظرانداز...
آج شام 4بجے تک نو منتحب وزیراعلیٰ سے حلف لیں : پشاور ہائیکورٹ ‘ کنھی انکار نہیں کیا ‘ گورنر خیبر پی کے
پشاور‘ کراچی (بیورو رپورٹ +نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپی کے کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی کو نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے آج 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ 4 بجے تک اگر گورنر حلف نہ لے تو پھر سپیکر حلف لے لے۔ فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا تھا، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جانا ہے، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے...
واشنگٹن: امریکی میڈیا نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی کے نام پر عائد کردہ نئے ضوابط کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں آزادیٔ صحافت کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دے دیا ہے۔ امریکہ کے پانچ بڑے نشریاتی اداروں اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، این بی سی اور فاکس نیوز نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے پینٹاگون کے نئے تقاضوں کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بیان سی این این کمیونیکیشنز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ نئے قواعد صحافیوں کی قومی سلامتی سے متعلق آزادانہ رپورٹنگ کی صلاحیت کو محدود کرتے ہیں جو عوام کے جاننے کے حق اور شفاف...
فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے، آج نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔اس سے پہلے پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کے پی کو آج شام چار بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا۔ہائی کورٹ نے ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر حلف لیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھے، بلاول نے گورنر کو پشاور جانے اور عدالتی حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ نے پی ٹی وی میں تزئین و آرائش پر بہت بڑی رقم خرچ کرنے پر کہا کہ اگر لوگوں کو پنشنز نہیں مل رہی تو نئے پروجیکٹ پر اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟۔ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کمیٹی نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں 500 سے زاید لوگوں کو پی ٹی وی میں بھرتی کیا گیا ایک خاتون ہیں جو ڈالرز میں تنخواہ لے رہی ہیں یہاں پر تنخواہیں متوازن طریقے سے نہیں دی جارہی ہیں بھاری تنخواہیں دینے کے بعد پی ٹی وی کی ویور شپ پہ کتنا فرق پڑا ہے۔ اجلاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ماہرین نے اس بار سردیاں شدید اور طویل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔میڈیا ذرائع کے کہناہے کہ رپورٹ کے مطابق اس سال کئی دہائیوں بعد سردیاں بہت شدید ہونے کا خدشہ ہے، شدید سرد موسم خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرد موسم کی وجہ سے خریف کی فصلوں کی کٹائی میں طوفانی بارشوں سے رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں، بالائی علاقوں میں گلیشیئر جھیل پھٹنے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں، دریاؤں میں پانی کی کمی سے آب پاشی کے نظام پر اثر پڑسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معمول سے زیادہ سردی موسمی تبدیلی لانینا کی وجہ...
اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا، عرب اور یورپی ممالک کی جانب سے غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے 70 ارب ڈالر لاگت کے منصوبے میں مالی تعاون کی ابتدائی یقین دہانیاں حوصلہ افزا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عرب رہنماؤں کا غزہ میں جنگ بندی پر زور، علاقے کی تعمیر نو کا عزم یو این ڈی پی کے عہدیدار نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہمیں پہلے ہی سے بہت مثبت اشارے مل چکے ہیں، تاہم انہوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ان کے مطابق 2 سالہ اسرائیل حماس جنگ کے دوران کم از کم 5 کروڑ 50 لاکھ ٹن ملبہ پیدا ہوا، جس کی صفائی اور...
پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت نے کیس کی سماعت کی، جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر اس وقت سرکاری دورے پر ہیں اور کل دوپہر دو بجے وطن واپس آئیں گے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آیا گورنر نے حلف برداری کے حوالے سے کوئی رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گورنر کی واپسی کے بعد ہی فیصلہ ہوگا، اور انہوں نے عامر جاوید ایڈووکیٹ کو اپنے نمائندے کے طور پر نامزد کیا ہے۔ عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کل واپس آ جائیں گے،...
—فائل فوٹوز چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختون خوا نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں۔عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو اسی دن اسپیکر نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لیں۔ یہ بھی پڑھیے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب اس سے قبل آج پشاور ہائی کورٹ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لینے سے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ نے سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں شہید ہونے والے لیویز اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سوات کے علاقے مٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں لیویز اہل کار عبدالکبیر نے جام شہادت نوش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہل کار کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ لیویز اہلکار عبدالکبیر نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ملزمان ...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021 میں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔ وکیل نے کہا کہ یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اب علیحدہ یونیورسٹی بن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے نتیجے میں حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تو اس کے جواب میں اسرائیلی حکام کو بھی تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنا پڑا۔مغربی کنارے اور دیگر فلسطینی علاقوں میں جب یہ قیدی اپنے گھروں کو لوٹے تو اہلِ خانہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ خوشی، آنسو، اور عقیدت کے ملے جلے جذبات نے ہر دل کو چھو لیا۔ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، سب سے پہلے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور پھر غزہ کے ان جانثاروں کا جنہوں نے اپنی قربانیوں سے ہمیں باعزت آزادی دلائی۔ ہم ان کے قدم چومتے ہیں۔ یہ رہائی صرف...
مغربی کنارے پہنچنے والے ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، پھر غزہ کے ان جانثاروں کا جنہوں نے اپنی قربانیوں سے ہمیں عزت کے ساتھ رہائی دلائی، ہم ان کے قدم چومتے ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے جواب میں اسرائیلی حکام نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا، جنہیں مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں ان کے اہل خانہ نے جذبۂ عقیدت و شکر کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ مغربی کنارے پہنچنے والے ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
غزہ: جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے جواب میں اسرائیلی حکام نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا، جنہیں مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں ان کے اہل خانہ نے جذبۂ عقیدت و شکر کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ مغربی کنارے پہنچنے والے ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں پھر غزہ کے ان جانثاروں کا جنہوں نے اپنی قربانیوں سے ہمیں عزت کے ساتھ رہائی دلائی، ہم ان کے قدم چومتے ہیں۔" رہائی پانے والے قیدی نے تمام فلسطینی اسیران کی آزادی کی دعا کرتے ہوئے...
لاہور: ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری بلا جھجھک بازاروں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کا رخ کریں، تمام مقامات پر پولیس کی نفری تعینات ہے اور مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس پی سٹی نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ خوف و خدشات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ املاک، بازاروں اور تجارتی مراکز کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور امن...
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپے کی پوزیشن آج بھی بہتر رہی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخزانہ کے دورۂ امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے قرض پروگرام کی اگلی قسط ڈیل ہونے کی توقعات، ریکوڈک منصوبے میں 3.5ارب ڈالر متوقع فنڈنگ اور سعودی سرمایہ کاری کی امید سے پیر کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا، نئے انفلوز کی توقعات اور ترسیلات زر 11.3فیصد بڑھنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ ایک موقع پر ڈالر کی قدر 17 پیسے کی کمی سے 281 روپے روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم طلب بڑھنے سے کاروبار...
وطن کے دفاع میں افغان جارحیت میں شہید 12شہداء کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا کردی گئی ،نمازِ جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نمازِ جنازہ میں وفاقی وزراء، گورنر خیبر پختونخوا، شہریوں و عسکری افسران نے شرکت کی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے عوام ان بہادر سپوتوں کے قرض دار ہیں، بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جارحیت کے مقابلے میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جارحیت کے مقابلے میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مسلح افواج کسی بھی جارحیت یا سازش کو ناکام بنانے کے...
پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ بھارت نے افغانستان کی تعمیر نو کیلئے تمام مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں افغان طلباء کیلئے تعلیمی وظائف بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی 9 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر ہیں، اس دورے کے دوران انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور معیشت، تجارت اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ امیر خان متقی کے دورے کو لے کر سیاسی بیان بازی بھی تیز ہوگئی ہے۔ دریں اثنا جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ طالبان کے ساتھ تعلقات استوار کر کے ہندوستان میں مسلمانوں کو...
نومنتخب وزیراعلی کی حلف برداری کا معاملہ لٹک گیا، پی ٹی آئی کو پشاور ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخو ا کے نومنتخب وزیراعلی سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا۔ عدالت نے حلف برداری کے لیے کی کسی کو نامزد کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کل تک گورنر خیبرپختونخوا کی رائے مانگ لی۔پیر کو پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے نومنتخب وزیراعلی کی فوری حلف برداری کے لیے درخواست دائر کی گئی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلی کے انتخاب کے بعد سہیل آفریدی سے بطور وزیر اعلی حلف لینے کے معاملے پر...
خیبرپختونخو ا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا۔ عدالت نے حلف برداری کے لیے کی کسی کو نامزد کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کل تک گورنر خیبرپختونخوا کی رائے مانگ لی۔ پیر کو پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ کی فوری حلف برداری کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد سہیل آفریدی سے بطور وزیر اعلیٰ حلف لینے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پشاور ہائی کورٹ سے آج ہی حلف لینے کی درخواست کرتے...
پاک فوج نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت منوا لی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نے بین الاقوامی فوجی مشق ’’ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025‘‘ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ یہ مشق 3 سے 13 اکتوبر تک ویلز، برطانیہ میں منعقد ہوئی، جو فوجی مہارت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی پہچان سمجھی جاتی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کیمبرین پیٹرول میں شریک ٹیموں کو انتہائی دشوار گزار راستوں سے گزرنا ہوتا ہے، جہاں انہیں 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے متعدد خصوصی اہداف مکمل کرنے ہوتے ہیں۔
لاہور پولیس نے جرائم کی روک تھام میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید نظام ’پنجاب ایمرجنسی اے آئی‘ متعارف کروا دیا ہے۔ یہ نظام پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی مشترکہ کاوش ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ نظام گزشتہ برسوں کے جرائم کے اعداد و شمار، ٹریفک اور کرائم پیٹرنز اور سوشل میڈیا رجحانات کا تجزیہ کرتے ہوئے ممکنہ جرائم کی 24 گھنٹے قبل پیشگوئی کر رہا ہے۔ محکمہ پولیس میں حکام بالا اس کے ذریعے جرائم کے ’ہاٹ سپاٹس‘ کی نشاندہی ممکن بنا کر پیشگی حکمت عملی اپناتے ہوئے جرائم کی روک تھام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز لاہور فیصل...
ویب ڈیسک :لیکشن کمیشن نے سرگودھا کے صوبائی حلقہ پی پی 73 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول بحال کردیا۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پی پی 73 میں ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، 24 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی، 31 اکتوبر تک اپیلوں پر فیصلے ہو جائیں گے۔پی پی 73 میں ضمنی الیکشن کیلئے یکم نومبر تک عبوری فہرست جاری ہوگی جبکہ 3 نومبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 4 نومبر کو انتخابی نشانات جاری ہوں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔ سیمنٹ سستاہوگیا واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سیلابی صورتحال...
بیجنگ / برسلز: چین اور یورپی یونین نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے اسرائیلی مغویوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اس پیشرفت کو خوش آئند سمجھتا ہے اور خطے میں استحکام اور امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے بھی مغویوں کی رہائی کو “امن کی جانب ایک اہم سنگِ میل” قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا...
وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اراکین سے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کے لیے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تمام اراکین حلف کے سلسلے میں اس وقت وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں۔ صوبائی صدر پی ٹی آئی نے بتایا کہ جو 9 اراکین بیرون ملک تھے وہ بھی پہنچ چکے ہیں۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ تمام اراکین بانی پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ کو دو تہائی اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب کرائیں گے۔ واضح رہے کے پی اسمبلی کے کل ممبران کی تعداد 145 ہے، حکومتی ممبران کی تعداد 93 جبکہ اپوزیشن کے ارکان 52 ہیں۔ وزیراعلیٰ منتخب کرنے کے لیے 73 ممبران کے ووٹ درکار ہوں گے۔
اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا، بانی پی ٹی آئی کے بھاشن سے فرق نہیں پڑے گا، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا۔ بانی پی ٹی آئی اپنا بھاشن دیتے رہیں اس سے فرق نہیں پڑے گا۔ پروگرام "سماء ڈیبیٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ دہشتگردوں کوبھارت کی مکمل تائید اور سپورٹ حاصل ہے، جب تک دہشتگردوں کا قلع قمع نہ ہویہ جنگ جاری رہے۔راناثنااللہ نے کہا کہ کوئی صوبہ یا وزیراعلیٰ کسی ملک سے براہ راست بات نہیں کرسکتا، ان کو افغانستان سے بات چیت کی اجازت نہیں دی جائے گی، سہیل آفریدی سے خیبرپختونخوا کی صورتحال نہیں سنبھالی جائےگی، علی امین گنڈاپور کو اسلیے ہٹایاگیا کیونکہ وہ پارٹی کی توقعات پوری نہیں کرسکے۔...
علی امین کے استعفے کی منظوری اور نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، گورنر پختونخوا کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری کے لیے گورنرفیصل کریم کنڈی سے رابطہ کرلیا جس پرگورنرنے استعفے کی منظوری کے لیے آئین وقانون کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ان کی اسلام آباد رہائش گاہ پرملاقات کی۔ وفد میں اراکین قومی اسمبلی اسد قیصر،عاطف خان،علی اصغر خان جدون،پارٹی صدرجنید اکبراورڈاکٹر امجد خان شامل تھے جبکہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبہ میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری...
علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی پاسداری کروں گا: گورنر کی پی ٹی آئی وفد کو یقین دہانی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر خان جدون، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی @fkkundi سے پی ٹی آئی @PTIofficial اراکین قومی و صوبائی اسیمبلی جن میں اسد قیصر اور جنید اکبر اور دیگر شخصیات شامل ہیں نے ملاقات کی ہے۔۔ ملاقات میں صوبے کے وزیر اعلی کے انتخاب...
سابق صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی، مشتاق غنی اور ریاض خان، کبیر خان، ادریس خٹک، لائق خان، عرفان سلیم اور اکرام کھٹانہ بھی وفد کا حصہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کی، وفد میں اراکین قومی اسمبلی شیر علی ارباب، علی خان جدون اور ڈاکٹر امجد شامل ہیں۔ سابق صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی، مشتاق غنی اور ریاض خان، کبیر خان، ادریس خٹک، لائق خان، عرفان سلیم اور اکرام کھٹانہ بھی وفد کا حصہ تھے۔ جنید اکبر نے کہا کہ ماضی کی طرح مل کر فیصلے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں مؤثر کارروائی پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے ان کامیاب کارروائیوں کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جھڑپیں: 200 سے زیادہ طالبان و دہشتگرد ہلاک، 23 پاکستانی جوان شہید، دہشتگردی کے درجنوں ٹھکانے تباہ وزیراعظم نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان کے دفاع پر...
سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی سمیت کہیں بھی ملک دشمن پاکستان کے خلاف سازش کرے گا منہ کی کھائے گا، اس کی حمایت کرنے والے بھی ملک دشمن کہلائیں گے، قوم اپنے شہید فوجی افسروں اور جوانوں کو سلام تحسین پیش کرتی ہے جو ملک پر نچھاور ہوگئے، انکی وطن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی افواج نے بھارت اور افغانستان گٹھ جوڑ اور فتنہ الہندوستان خوارجیوں کو سبق سکھا کر طالبان اور...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں تحریکِ انصاف نے اپنے 80 ارکانِ اسمبلی کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں قیام پذیر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کو سی ایم ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے، جبکہ 5 سے 10 ارکان مختصر طور پر گھروں کو جا کر واپس آجاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اراکین کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ارکانِ اسمبلی کو غیر ضروری کالز موصول کرنے یا جواب دینے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا، جس میں اسد قیصر،...
غزہ امن معاہدہ طے پا جانے کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے امریکی ایمبسی کے باہر احتجاج کی کال کو بے وقت کی راگنی قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔اس حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے فین اکاؤنٹ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ احتجاج پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جب حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو چکا تو اب ٹی ایل پی کو اچانک احتجاج یاد کیوں آگیا؟ 2 سال خاموشی کے بعد اب سڑکوں پر نکلنے کا مقصد کیا ہے؟ جب غزہ جل رہا تھا تب تو آواز نہیں...
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاجی مارچ کے باعث لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالات نہایت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے پیش نظر شہر کے اہم داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جب کہ شہریوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو نے موجودہ صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کر دیا۔ ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی شدید بیمار بچی کو رات کے اندھیرے میں پیدل اٹھائے اسپتال کی جانب بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خدا کا خوف کریں یہ اسلام آباد کی...
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے فین اکاؤنٹ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ احتجاج پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جب حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو چکا تو اب ٹی ایل پی کو اچانک احتجاج یاد کیوں آگیا؟ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز، تحریک لبیک کے مارچ کے دوران کشیدگی میں اضافہ 2 سال خاموشی کے بعد اب سڑکوں پر نکلنے کا مقصد کیا ہے؟ جب غزہ جل رہا تھا تب تو آواز نہیں اٹھائی، اب صرف انتشار پھیلانے کا فائدہ کس کو ہے؟ واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے ’یا اقصیٰ مارچ‘ کے تحت اسلام آباد میں امریکی...
اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جس میں ملزمان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ راستوں کی بندش کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔ سماعت میں سرکاری وکیل عثمان رانا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے ۔ ملزمان پیش نہ ہوکر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے اگلی سماعت پر ایمان مزاری اور...
کراچی: سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیرتیکنیکی فیصلوں کی وجہ سے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا ہے اور 34 جہازوں کا بیٹرا 12تک محدود ہوگیا ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے اہم عہدیدار کراچی میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کےفیصلوں پر پھٹ پڑے۔ سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دارانجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیرتبدیل نہ ہونےکی وجہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) بیرسٹر گوہرعلی خان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔(جاری ہے) شبلی فراز کی خالی نشست پر 30اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب کی قومی اسمبلی نشست پر 23نومبر کو پولنگ شیڈول کی گئی ہے۔درخواست کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا جس کے باعث اپیل کی جلد سماعت نہ ہونے پر کیس غیر...
طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیر تکنیکی فیصلوں نے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوسائٹی آف ائیر کرافٹ انجینئرز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیر تکنیکی فیصلوں نے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا، 34 جہازوں کا بیٹرہ 12 تک محدود ہوگیا۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان کے اہم عہدے دار کراچی میں ہوئی تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کے فیصلوں پر پھٹ پڑے، سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برس کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دار انجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و...
سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیرتیکنیکی فیصلوں کی وجہ سے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا ہے اور 34 جہازوں کا بیٹرا 12تک محدود ہوگیا ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے اہم عہدیدار کراچی میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کےفیصلوں پر پھٹ پڑے۔ سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دارانجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیرتبدیل نہ ہونےکی وجہ سے پی...
کراچی: سوسائٹی آف ائیر کرافٹ انجینئرز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیر تکنیکی فیصلوں نے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنادیا، 34 جہازوں کا بیٹرہ 12 تک محدود ہوگیا۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان کے اہم عہدے دار کراچی میں ہوئی تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کے فیصلوں پر پھٹ پڑے، سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برس کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دار انجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیر تبدیل نہ ہونے کی...
اسلام آباد: بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینٹ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شبلی فراز کی خالی نشست پر 30 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب کی قومی اسمبلی نشست پر 23 نومبر کو پولنگ شیڈول کی گئی ہے۔ درخواست کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا جس کے باعث اپیل کی جلد سماعت نہ ہونے پر کیس غیر مؤثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بیرسٹر گوہر...
جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کررہا ہے اس کے پاس 3آپشن ہیں؛ڈی جی آئی ایس پی آر
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کررہا ہے اس کے پاس 3آپشن ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے بعد سوالات کے جوابات دیتے ہوئے احمد شریف چودھری نے کہاکہ آپشن1،سہولت کاری کرنے والا خارجیوں کو ریاست کے حوالے کردے۔ آپشن2،دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ ملکر اس ناسور کو اپنے انجام تک پہنچائے۔ اگر یہ دونوں کام نہیں کرنے تو خارجیوں کے سہولت کار ہوتے ہوئے ریاست کی طرف سے ایکشن کیلئے تیار رہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر الزامات پرڈی جی آئی ایس پی آر...
یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ رات کابل میں4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے؟صحافی کے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا جواب آ گیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کابل میں سٹرائیک کے حوالے سے صحافی کے سوال پر جواب دیدیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال وجواب کے سلسلے میں صحافی نے سوال کیا کہ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے اورمختلف جگہوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان نے کابل میں 4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے،جس میں ایک خارجی بھی مارا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے کیلئے بیس آف آپریشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،اس کے ثبوت بھی موجود ہیں شواہد بھی موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کے جان ومال کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام (پی ای آئی ) نے احسان آباد، سندھ میں جمعرات، 9 اکتوبر کی صبح پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں رحمان اللہ جاں بحق ہوئے۔ پروگرام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سانحے پر مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جاتا ہے۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی پولیو ویکسینیشن مہم جاری نہیں ہے اور اگلی قومی مہم پیر 13 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والا شخص پولیو ورکر نہیں تھا...
کراچی: خیرپور اسپیشل اکنامک زون کو "ایشیا پیسیفک کے نمایاں صنعتی زونز" میں شامل کرلیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے اسے اعزاز قرار دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ سندھ حکومت کی عالمی سطح پر کامیابی ہے، ایف ٹی گلوبل فری زونز آف دی ایئر 2025ء ایوارڈز میں شامل ہونا پاکستان کے لیے اعزاز ہے، یہ عالمی ایوارڈ سندھ کے صنعتی سفر میں ایک سنگِ میل ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خیرپور اسپیشل اکنامک زون بین الاقوامی کامیابی حاصل کی ہے، ایف ڈی آئی میگزین نے خیرپور اسپیشل اکنامک زون کو ایشیا کے بہترین صنعتی زونز میں شمار کیا ہے، خیرپور اسپیشل اکنامک زون، چین، ویتنام، انڈونیشیا...
پشاور(نیوز ڈیسک) دو روز قبل اپنے منصب سے استعفیٰ دینے والے علی امین خان گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہو گئے۔ علی امین گنڈا پور کے ترجمان فراز مغل نے بتایا کہ اپنے آبائی علاقے ڈی آئی خان روانگی سے علی امین گنڈاپور نے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور نے عمران کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے پی کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے تاہم علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں ہوا اور اس حوالے سے...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں روٹی، نان کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا تفصیلات کے مطابق سماعت میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد عباسی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمٰن پیش ہوئے۔ سجاد عباسی کا عدالت میں کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود تندور سیل اور جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔ اسٹیٹ کونسل نے مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی نانبائیوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں جس پر سجاد عباسی نے کہا کہ انتظامیہ نے نانبائیوں سے کوئی میٹنگ نہیں کی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ضلعی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا اور عدالتی حکم...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ملزم حسن عابد کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ کو کیس کا ٹرائل دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ وکیل ہادی علی ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ اس عدالت نے ڈی جی این سی سی آئی اے کو 8 اکتوبر کو تمام گواہان پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود کچھ گواہان پیش نہیں ہوئے۔ وکیل نے کہا کہ گواہان کی عدم پیشی پر ٹرائل کورٹ سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، جو گواہ عدالت آئے ان پر جرح مکمل کرلی گئی، ضعیم ذوالفقار کیس میں...
اپنے ایک مذمتی بیان میں ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید میجر سبطین خان و رفقاء کی شہادت پر تعزیت اور جوانوں کی جواں مردی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید میجر سبطین خان و رفقاء کی شہادت پر تعزیت اور جوانوں کی جواں مردی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گورنر کو بھیجا گیا استعفا 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس کو نہ مل سکا، استعفے کی گمشدگی آئینی بحران کو جنم دے سکتی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے استعفے پر پہلے سے ہی اعتراضات لگا دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفا گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس ذرائع بتاتے ہیں کہ استعفا وصول نہیں ہوا، 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی استعفا کس کے پاس ہے ایک معمہ بن گیا ہے۔ اس معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم...
( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گورنر کو بھیجا گیا استعفا 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس کو نہ مل سکا، استعفے کی گمشدگی آئینی بحران کو جنم دے سکتی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے استعفے پر پہلے سے ہی اعتراضات لگا دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفا گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس ذرائع بتاتے ہیں کہ استعفا وصول نہیں ہوا، 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی استعفا کس کے پاس ہے ایک معمہ بن گیا ہے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے...
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پر حکومتی تبدیلی کی مخالفت کر دی۔ اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پر کسی حکومت کو سپورٹ کریں گے نہ ہی ایسی حکومت کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ استعفے کے بعد علی امین گنڈاپور کے لیے میری ہمدردی بڑھ گئی ہے، سیکیورٹی مسئلہ پیش آیا تو وہ میرے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوا۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ انہیں ہٹانے کی وجہ کیا ہے، کیا علی امین ڈیلیور نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے فرانس اور جرمنی کی مشترکہ شہریت رکھنے والے جاسوسی کے الزامات میں زیر حراست رکھے گئے شخص کو رہا کر دیا ۔ یہ بات فرانس کے وزیر خارجہ نے بیان میںبتائی ۔ وزیر خارجہ فرانس جین نوئل بیروٹ نے کہا ہے کہ نوجوان شہری فرانس کے لیے روانہ ہو جائے گا۔ رہائی پانے والے اس نوجوان کے والدین نے اپنے وکیل کے ذریعے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں اپنے بیٹے کی رہائی کی بدولت سکون مل گیا ہے۔ یاد رہے مونٹریلوس کو 16 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری اسرائیل اور ایران کی جنگ کے تیسرے روز ہوئی تھی۔ جب اسے گرفتار کیا گیا تو وہ سائیکل...
فائل فوتو۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک کارکن کو بڑی ذمہ داری حوالے کی۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا امید ہے کہ اراکین اسمبلی اور ورکرز ساتھ دیں گے۔ کوشش ہوگی اعتماد پر پورا اتروں۔
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی ممکنہ طور پر پیر سے شروع ہوجائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ 72 گھنٹوں میں یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوجائے گا۔ حماس کے پاس اس وقت بھی 48 اسرائیلی یرغمالی ہیں جن میں سے 20 کے زندہ ہونے کا امکان ہے۔ بقیہ کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔جس کے بدلے اسرائیل بھی 2 ہزار کے قریب فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے حماس کے رہنما بھی شامل ہیں۔ حماس نے جن نمایاں افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، اُن میں عبداللہ برغوثی...
وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی ممکنہ طور پر پیر سے شروع ہوجائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ 72 گھنٹوں میں یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوجائے گا۔ حماس کے پاس اس وقت بھی 48 اسرائیلی یرغمالی ہیں جن میں سے 20 کے زندہ ہونے کا امکان ہے۔ بقیہ کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔ جس کے بدلے اسرائیل بھی 2 ہزار کے قریب فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے حماس کے رہنما بھی شامل ہیں۔ حماس نے جن نمایاں افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، اُن میں عبداللہ برغوثی اور مروان برغوثی بھی...
سینئر سیاستدان شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ علی امین گنڈا پور میں خرابی 26 نومبر سے شروع ہو گئی تھی، 26نومبر کے بعد بشریٰ بی بی ناراض ہوئیں،نارضی اب بھی برقرار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو توقع تھی کہ اسلام آبادکی سڑکوں پر لوگ آئیں گے، علی امین 26 نومبر کو لوگوں کو لائے تھے لیکن لوگ ان سے کنٹرول نہیں ہوئے، علی امین کی بانی پی ٹی آئی سےآخری ملاقات نے استعفے میں کردار ادا کیا، علی امین نے مجھے بتایا انہوں نے بانی کو بتایا انکے خاندان کے لوگ مداخلت کر رہے ہیں، علی امین نےبانی پی ٹی آئی کو بتایا ڈیڑھ سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے نے صوبائی سیاست میں نیا ہلچل پیدا کر دیا ہے، ایک جانب وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا دعویٰ ہے کہ استعفیٰ گزشتہ شب گورنر ہاؤس کو بھجوا دیا گیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کوئی باضابطہ استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے قائد عمران خان کے حکم پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا اور یہ استعفیٰ گزشتہ شب ہی گورنر ہاؤس بھجوا دیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب وزیر اعلیٰ کے استعفے پر کارروائی کرنا گورنر ہاؤس کی ذمہ داری ہے۔دوسری طرف گورنر ہاؤس کے ذرائع نے اس مؤقف کی...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے منظور قادر کاکا کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا اور حکم دیا کہ اگر پی سی ایل یا ای سی ایل میں نام شامل ہے تو فوری نکالا جائے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ منظور قادر کاکا علاج...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن کی حلقہ این اے 247 سے کامیابی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سید عباس حسنین نے 2024 میں خواجہ اظہار کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے اپنے وکیل کے توسط سے مذکورہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات جمع کرائے تھے۔طرفین وکلا کو سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر درخواست مسترد کر دی۔الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ...
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بہادر افسر نے وطن عزیز کے دفاع میں جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بہادر افسر سبطین حیدر نے وطن عزیز کے دفاع میں جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فوجی افسر میجر سبطین حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ...
اسرائیل میں وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج میں شدت آگئی ہے۔ دارالحکومت تل ابیب میں ایک بار پھر ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے “ہاسٹیجز اسکوائر” پر جمع ہو کر نعرے بازی کی اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “جنگ بند کرو” اور “یرغمالیوں کو واپس لاؤ” جیسے نعرے درج تھے۔ احتجاج میں شریک مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ دو سال سے غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھا رہی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کو فوری طور پر امن مذاکرات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے کیسے پیچھے ہٹ گئے؟ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں، امن مارچ کے ساتھ اسرائیل مردہ باد بھی مارچ کا حصہ ہوگا، ہمیں حقیقت پسندانہ بات چیت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف جو بھی عدالت گیا وہ اس کا حق ہے، میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست کیسے آئینی ترمیم سے...
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر تین مقدمات میں درخواستوں پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے تین مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل مکمل کیے اور بتایا کہ میرے مؤکل کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کیٹینر جلانے سمیت تین مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے مؤقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ ان ہی مقدمات میں بانی پی...
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں، امن مارچ کے ساتھ اسرائیل مردہ باد بھی مارچ کا حصہ ہوگا، ہمیں حقیقت پسندانہ بات چیت کرنی چائیے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے کیسے پیچھے ہٹ گئے؟ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں، امن مارچ کے...
سمجھ نہیں آرہا پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے پیچھے کیوں ہٹ گئے؟ فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے کیسے پیچھے ہٹ گئے؟پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں، امن مارچ کے ساتھ اسرائیل مردہ باد بھی مارچ کا حصہ ہوگا، ہمیں حقیقت پسندانہ بات چیت کرنی چائیے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف جو بھی...
پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، علما، اساتذہ، سماجی کارکنان، نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں فلسطین کے مظلوم عوام کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کیا کہ مظلومینِ جہاں خصوصاً فلسطینیوں کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ناصرانِ فلسطین پاکستان حیدرآباد کے زیرِ اہتمام ’’تجدیدِ عہد، امیدِ مستضعفینِ جہاں و یومِ عالمی مقاومت‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور شہداء اسلام کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، علما، اساتذہ، سماجی...
اورکزئی میں دہشتگردوں سے مقابلے میں سیکیورٹی فورسز کے 11 اہلکاروں کی شہادت، پی ٹی آئی کا اظہار افسوس
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اورکزئی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 11 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں سے شدید جھڑپ، 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں، جن کی قربانیاں ملک کی سلامتی...