2025-12-10@12:45:08 GMT
تلاش کی گنتی: 45968
«سربھی داس»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی میں ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹ سے متعلق جاری منصوبوں، مالی معاونت اور مستقبل کے اہم اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور ٹرانس کراچی کے سی ای او فواد غفار سومرو بھی موجود تھے۔اے ڈی بی کے وفد نے نہ صرف موجودہ منصوبوں...
بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں 29 سالہ قومی کبڈی کھلاڑی کرن سوراج دادھے نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق کرن نے یہ انتہائی قدم اس وقت اٹھایا جب اس کے شوہر کی جانب سے نوکری کا وعدہ پورا نہ ہوا اور اسے مسلسل ذہنی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا۔ کرن نے 2020 میں سواپنیل جیدو لامبگھارے سے شادی کی تھی۔ شادی سے قبل سواپنیل نے کرن اور اس کے بھائی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ انہیں نوکری دلوا کر مالی مشکلات سے نکالنے میں مدد کرے گا۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ کرن کو احساس ہوا کہ اسے دھوکے میں رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے امریکی ویزا مسترد ہونے...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کی کمی سے 4ہزار 195ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 900روپے کی کمی سے 4لاکھ 41ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 629روپے گھٹ کر 3لاکھ 78ہزار 825روپے کی سطح پر آگئی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6ہزار 102روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 231روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
سکھر(نیوز ڈیسک)شکارپور میں پولیس نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران 2 ڈی ایس پیز سمیت اور دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس زخمیوں میں خاتون ڈی ایس پی پارس بکھرانی اور ڈی ایس پی ظھور احمد سومرو شامل ہیں۔ ہلاک 4 ڈاکوؤں کی شناخت امداد شیخ، شدن شیخ، شھمور شیخ اور برکت شيخ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ڈاکوؤں کی لاشیں جائے وقوع پر موجود ہیں اور مزید ڈاکوؤں کی شناخت جاری ہے۔ دوسری جانب، زخمی ڈی ایس پی پارس بکھرانی کو سکھر ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین سکھر سید...
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کی ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران دونوں ممالک نے صحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یاداشت کا تبادلہ کیا جبکہ مختلف شعبوں میں 7 معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں کی دستاویزات بھی ایک دوسرے کے حوالے کی گئیں۔ ملاقات میں میڈیکل، ہیلتھ اور ووکیشنل ایجوکیشن کے شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی اور پاکستان نے انڈونیشیا کو میڈیکل آفیسرز، ڈاکٹرز اور ماہرین بھیجنے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پائلٹس نے جے 10 کو چار چاند لگادیے، انڈونیشیا چینی طیارے خریدنے پر تیار وزیراعظم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی جریدے یوریشیا ریویو نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان اور پورے خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ روس اور وسطی ایشیا کے لیے بھی سکیورٹی چیلنج بنتا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان سمیت دیگر انتہاپسند گروہ مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں اور افغان سرحد سے ملحق وسطی ایشیائی ممالک میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔ روس نے بھی افغانستان میں دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں روسی سفیر واسیلی نیبینزیا نے داعش خراسان کی سرگرمیوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے انسداد دہشتگردی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ گورکھ پور سے داہگل ناکے تک تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف دو شفٹوں پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ 20 تھانوں کے ایس ایچ، 8 ڈی ایس پیز دو ایس پیز خصوصی ڈیوٹی پر معمور ہیں، اڈیالہ جیل کےاطراف 1200 سے زائد اہلکار و افسران تعینات رہیں گے جب کہ 6 لیڈی انسپکٹرز سمیت 48 خواتین کمانڈوز بھی تعینات ہیں۔ اسی طرح آر ایم پی فورس، پنجاب کانسٹبلری، ڈولفن سکواڈ اور ایلیٹ فورس بھی فرائض انجام دے گی۔ پولیس کو اینٹی رائٹ سامان بھی فراہم کر دیا گیا۔ اس...
پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری اپنی بے مثال اداکاری اور صاف گوئی کی بدولت شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے خدا کی بستی، تنہائیاں، یوںہی، زندگی گلزار ہے، ہمسفر، خمار سمیت متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی کارکردگی سے ناظرین کے دل جیتے۔ بہروز سبزواری تھیٹر اور ریڈیو میں بھی نمایاں شناخت رکھتے ہیں اور مشہور اسٹیج ڈرامہ تعلیمِ بالغاں میں ان کا کردار آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ فلم نیلوفر میں ان کی اداکاری نے بھی شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ حال ہی میں وہ وصی شاہ کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ایک سے زائد شادیوں پر کھل کر بات کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر کسی مرد کی...
معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر جسے سونے کی بھاری چین اور گھر میں شیر پالنے والے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے، کا قیمتی سونا نہ صرف جعلی نکلا بلکہ وہ 10 لاکھ روپے کی بڑی رقم بھی ہار گئے۔ حال ہی میں کاشف ضمیر نے اداکارہ، گلوکارہ اور اینکر فضا علی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بندہ ثابت کر دے کہ ان کا پہنا ہوا سونا نقلی ہے تو تو وہ اس کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہیں۔ غضب بیعزتی ھے یار10 لاکھ شرط بھی جیت لی اور سب کے سامنے زلیل بھی کر دیا کہ تم نقلی سونا پہنتے ہو???? pic.twitter.com/7WgfDOLRYB — چوہدری شاہد محمود (@CSMR786) December...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب میرا صبا قمر کے بارے میں دیا بیان توڑ مروڑ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تو اُنہوں نے میرے لیے ایک پیغام بھیجا تھا۔ لائبہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے صبا قمر کے بارے میں دیے اپنے بیان کی وضاحت کی اور یہ بھی بتایا کہ صبا قمر نے اس تنازع پر کیا ردعمل ظاہر کیا۔ اُنہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے دماغ کام نہیں کرتے میں اُنہیں آج سچ بتانا چاہتی ہوں، دراصل شو کے میزبان نے مجھ سے سوال کیا کہ صبا قمر...
پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان ندا یاسر ایک بار پھر بحث کی زد میں آگئی ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے اپنے پروگرام کے ذریعے مقبول رہنے والی ندا اس بار فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے بارے میں ایک سخت بیان دینے کے باعث تنقید کا شکار ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اکثر جان بوجھ کر کھلے پیسے نہیں رکھتے تاکہ انہیں زیادہ ٹپ مل سکے‘۔ ندا نے مشورہ دیا کہ لوگ یا تو پہلے سے کھلے پیسے رکھیں یا رائیڈر سے اضافی رقم ساتھ لانے کا کہہ دیں۔ ان کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت فوڈ ڈلیوری رائیڈرز نے بھی شدید ردِعمل دیا ہے۔ رائیڈرز کا کہنا...
دبئی(نیوز ڈیسک)یو اے ای نے ورلڈکپ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی ٹھان لی، کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ابھی ہم حریفوں کا نہیں سوچ رہے بلکہ تمام تر توجہ اپنی کارکردگی پر ہے ، میچ والے دن اگر اچھی کرکٹ کھیلی تو کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فروری،مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں ہوگا، یو اے ای نے کوالیفائر میں عمدہ کھیل کی بدولت رسائی پائی، ٹیم گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور کینیڈا کے ساتھ شامل ہے۔ دبئی میں نمائندہ ‘‘ایکسپریس’’ کو خصوصی انٹرویو میں یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کی بہت خوشی ہے،ہماری ٹیم کیلیے رواں...
مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے، جبکہ ساحلی شہر ینبع میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ شدید بارشوں کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں نے شہر اور آس پاس کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ساحلی شہر ینبع میں بھی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں اور ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ تیز ہواؤں کے ساتھ برسنے والی بارش سے شہری اور صحرائی علاقے زیر آب آگئے جبکہ شاپنگ سینٹرز اور گھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا جن کے ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں بھی...
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوبارہ شادی کی خبریں زیر گردش، دلہن کون ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر دوبارہ رشتہِ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ اب تک کی تفصیلات کے مطابق دلہن کا تعلق لاہور کی ایک بااثر سیاسی فیملی سے ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کے بیٹے علی اصغر کی صاحبزادی ہیں۔یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں خاندانوں کے مابین ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے جبکہ نکاح اور رخصتی کی تاریخ دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری کے...
نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)نیویارک کیتھولک چرچ اور 1300 سے زائد متاثرین نے جنسی زیادتی کے ہولناک الزامات پر میڈی ایشن کے ذریعے تصفیے پر اتفاق کر لیا اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کی تاریخ میں چرچ کا سب سے بڑا مالی اسکینڈل ثابت ہوسکتا ہے۔ جنسی استحصال کے یہ کیسز 1952 سے 2020 تک کے ہیں جن میں پادریوں اور چرچ کے عملے پر بچوں کے ساتھ زیادتی کے سنگین الزامات شامل ہیں۔ متاثرین کے وکیل جیف اینڈرسن نے بتایا کہ نیویارک آرچ ڈائیوسیز نے اگلے دو مہینوں میں ممکنہ بھاری بھرکم تصفیے پر بات چیت کی منظوری دے دی ہے۔ نیویارک چرچ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متاثرین کو ادائیگی کے لیے 300 ملین ڈالر اکٹھے...
فائل فوٹو بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کو دھوکا دینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مریم وٹو نے کہا کہ 8 ہفتوں سے خاندان کے افراد کو بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت دی گئی، حتیٰ کہ وکلاء کو بھی نہیں ملنے دیا جا رہا، ہمارے پاس بشریٰ بی بی سے متعلق کوئی خبر نہیں ہے۔مریم وٹو کا کہنا تھا کہ کچھ ٹاؤٹس کو استعمال کر کے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کو دھوکا دے کر اپنی بہن بشریٰ بی بی کو...
وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جب گورنر راج لگایا جائے گا تو اس کا جواز بھی ہوگا۔ گورنر راج کی گنجائش اس وقت پیدا ہوتی ہے جب گورننس کی کمی ہو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر راج کی گنجائش اس وقت پیدا ہوتی ہے جب حکومت اپنے کام نہ کر رہی ہو۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت امن وامان، انسداد دہشت گردی میں ناکام اور گورننس ایشو ہوں تو گورنر راج آپشن ہے۔ لوگوں نے فوج مخالف بیانیہ کو مسترد کردیا ہے، لوگ پشاور جلسے میں نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں سفارش بالکل ختم کردی...
اسلام آباد: انڈونیشیاء کے صدر پرابوو سوبیانتو وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس آمد پر معزز مہمان کو پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں یادگاری پودا بھی لگایا۔ انڈونیشیا کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معانہ کیا جس کے بعد انکا وفاقی وزراء سے تعارف کرایا گیا۔ انڈونیشیا کے صدر پروبووو سَوبیانتو کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، انڈونیشیا کے صدر دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ دو طرفہ امورپر بات چیت...
شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ دو ڈی ایس پیز زخمی ہو گئے ہیں۔ ایس ایس پی شکارپور کے مطابق یہ مقابلہ منچر شیخ کے علاقے میں ہوا، جس میں 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ مقابلے میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی تاحال جاری ہے اور موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں تاکہ حالات کو مکمل کنٹرول میں رکھا جا سکے۔
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک۔ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر ہونے والی حالیہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور رابطوں کو سراہا۔ گفتگو میں خطے کے امن، اقتصادی تعاون، سرحدی امور اور مشترکہ علاقائی چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ایران قریبی مشاورت کے ذریعے علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ مزید پڑھیں: دونوں رہنماؤں...
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شفافیت میں اضافہ اور کرپشن میں کمی ہوئی، ملکی معیشت زبوں حالی سے استحکام اور ترقی کی طرف گامزن ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے این سی پی ایس 2025ء کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا انہیں کسی سرکاری کام کیلئے رشوت نہیں دینی پڑی، حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے معیشت کو مستحکم کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا بھی معاشی استحکام کا سبب بنا، پولیس کے حوالے سے عوامی رائے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، یہ بہتری پولیس کے رویے اور سروس ڈلیوری کی عکاس ہے۔رپورٹ کے مطابق تعلیم، زمین و جائیداد اور ٹیکسیشن سے متعلق...
ویب ڈیسک :معاشروں کو کرپشن سے پاک کرنے کاعزم، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انسداد بدعنوانی کا دن منایا جارہا ہے۔ انسداد بدعنوانی کا دن منانے کا مقصد بدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے، بلاتفریق احتساب کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، کرپشن کسی بھی معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کر دیتی ہے۔ انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کا مقصد معاشروں کو کرپشن سے پاک کر نے کا عزم ہے، پہلا ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے 9 دسمبر 2004ء کومیکسیکو میں منایا گیا تھا۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد اقوام متحدہ نے سال 2025ء کا موضوع ’’اچھے کل کیلئے بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے...
فیفا نے کھلاڑیوں کی فلاح کو مقدم رکھتے ہوئے ہر ہاف کے 22ویں منٹ میں میچ روک کر پانی پینے کا وقفہ لازمی قرار دے دیا۔ اگلے سال کینیڈا، میکسیکو اور امریکا میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کو ہر ہاف میں 3 منٹ کا ہائیڈریشن بریک دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آج سے آغاز، اس بار قیمتیں کیا رکھی گئیں؟ فیفا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی صحت کو بہتر طور پر محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے، خاص طور پر ایسے ماحول میں جہاں گرمی یا نمی کا اثر زیادہ ہو۔ کلَب ورلڈ کپ کے تجربات کے بعد فیصلہ اس سال امریکا میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت سے زرعی درآمدات خصوصاً چاول پر سخت نئے ٹیرف عائد کر سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں کسانوں کے لیے کثیر ارب ڈالر امدادی منصوبے کے اعلان کے دوران امریکی صدر نے بھارت اور کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو کے دوران اِنہیں بتایا گیا کہ بھارتی چاولوں کی درآمدات سے مقامی کسان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اس معاملے پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی درآمدات امریکی کاشتکاروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں اور اِن کی حکومت امریکی کسانوں کو مضبوط کرنے کے لیے ٹیرف کو ایک مؤثر ہتھیار...
قومی کرکٹرز کے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے آسٹریلیا پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، اسٹار کرکٹر بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی بی بی ایل میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے۔ بابر اعظم سڈنی سکسرز اور شاہین آفریدی برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیلیں گے۔اس سے پہلے شاداب خان، محمد رضوان اور حسن علی بھی آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں۔ آسٹریلوی لیگ بی بی ایل کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔ واضح رہے کہ بی بی ایل کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں منتخب ہونے کی صورت میں لیگ چھوڑنا پڑے گی۔ ذرائع کے مطابق بی بی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مشروط این او سی جاری کیے گئے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہےکہ بشریٰ اپنے شوہر عمران خان کو دھوکا دینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مریم وٹو نے کہا کہ 8 ہفتوں سے خاندان کے افراد کو بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت دی گئی، حتیٰ کہ وکلا کو بھی نہیں ملنے دیا جا رہا، ہمارے پاس بشریٰ بی بی سے متعلق کوئی خبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ٹاؤٹس کو استعمال کرکے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ میں عمران خان کو دھوکا دے کر اپنی بہن بشریٰ بی بی کو باہر لانے کی کوشش کررہی ہوں، ہمارے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کچھ عناصر اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ غلط تھا اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، کچھ لوگ جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر چاہتے ہیں کہ اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان غلط فہمیاں برقرار رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، تحریک انصاف چاہتی ہے کہ حالات بہتر ہوں اور معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اداروں...
شیرباز : سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سندھ کی تحصیل اوباڑو میں لنڈا بازار ایک بار پھر سج گیا، جہاں شہری بڑی تعداد میں گرم ملبوسات کی خریداری ،سستے داموں میں جوتے، جیکٹس، جرسیاں خریدنے میں مصروف ہیں۔ مقامی بازاروں میں گرم کپڑوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور خریداروں کے رش کے باعث رونقیں بڑھ گئی ہیں۔ شہری جیکٹس، سویٹر، ٹوپیاں، موزے اور کمبل سمیت مختلف گرم ملبوسات مناسب قیمتوں پر خرید رہے ہیں۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد بازار میں دکانداروں نے خواتین، مردوں اور بچوں کے لیے طرح طرح کے گرم کپڑوں کی اسٹالیں سجا رکھی ہیں۔ دکانداروں کے مطابق موسم سرد...
نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے (این سی پی ایس) 2025 نے اس سال عوامی رائے کی ایک زیادہ مضبوط اور جامع تصویر پیش کی ہے۔ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ روزمرہ زندگی میں بدعنوانی کا دباؤ تمام شہریوں پر یکساں نہیں، جبکہ مختلف سرکاری اداروں کی کارکردگی کے بارے میں عوامی تاثر میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال سروے کا دائرہ کار قابلِ ذکر حد تک بڑھایا گیا، جس میں 20 اضلاع کے 4 ہزار شہریوں کی رائے شامل کی گئی۔ شہری و دیہی آبادی، خواتین اور معذور افراد کی شمولیت کے باعث سامنے آنے والا ڈیٹا اب پہلے سے کہیں زیادہ جامع اور ملک گیر نوعیت رکھتا ہے۔ واضح کیا گیا کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا ہے، جنید صفدر کا نکاح مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے طے ہوا ہے۔ خاتون شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی ہیں۔ دونوں خاندان شادی کی تقریبات دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری کے آغاز میں منعقد کرنے پر متفق ہو چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ شادی کی تمام روایتی رسومات اور تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم امکان یہی ہے کہ تمام تقریبات محدود پیمانے پر ہوں گی اور صرف قریبی عزیز و اقارب ہی مدعو کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے...
اداکار منیب بٹ کا روحانی اور خاندانی تربیت سے بھرپور اندازِ فکر مداحوں کے دل جیت گیا۔ابھرتے ہوئے اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنی شخصیت کے روحانی اور خاندانی پہلوؤں پر کھل کر بات کی جسے سن کر مداح ان کے ایک نئے اور دل نشین روپ سے روشناس ہوئے۔اداکار نے بتایا کہ ان کا پورا خاندان مذہبی ہے، خصوصاً ان کی والدہ پنج وقتہ نمازی اور تہجد گزار ہیں، بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہوتی ہے اور مجھے ایسی ایمان بھری گود ملی جس نے میری روح تک کو سیراب کر رکھا ہے۔ اپنے مذہبی رجحانات کے حوالے سے منیب بٹ نے کہا کہ وہ اور ان کا...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ’وزیراعلیٰ اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد اب پنجاب میں کوئی بھی کینسر یا دل کا مریض اپنی جمع پونجی، گھر یا زیور بیچنے پر مجبور نہیں ہوگا۔ پنجاب میں کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا افراد کے علاج کا مکمل خرچ حکومت برداشت کرے گی۔ کینسر اور کارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ مہنگے علاج کے خوف سے بے فکر، امراضِ قلب میں مبتلا ہر مریض سی ایم اسپیشل اینیشیٹو کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کا علاج بالکل مفت حاصل کر سکے گا۔ پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے 45...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے کیونکہ جیو اسٹار(Jio Star) نے باضابطہ طور پر تنظیم کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی حقوق کے معاہدے کے بقیہ 2 سال جاری نہیں رکھ سکتی۔ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جیو اسٹار نے موجودہ 4 سالہ معاہدے میں بھاری مالی نقصانات کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق جیو اسٹار کی قبل از وقت دستبرداری نے 2024–27 کے رائٹس سائیکل کو ادھورا چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد یہ سوال کھڑا ہو گیا ہے کہ آئندہ آئی سی سی ایونٹس خصوصاً ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026، جس کی میزبانی بھارت کرے...
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے ہونے والی بعض پوسٹس اکثر متنازع ثابت ہوتی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان سے منسوب ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیے جانے والے پیغامات ’انڈین اور افغان اکاؤنٹس‘ کے ذریعے وسیع پیمانے پر پھیلائے جاتے ہیں۔ چند روز قبل این سی سی آئی اے نے جیل میں عمران خان سے تفتیش بھی کی تھی کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی نے اس بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا۔ وی نیوز نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کرکے یہ جاننے کی کوشش کی کہ عمران...
اسلام آباد: انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اس عزم کی تجدید کرتا ہے اور بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنائیں گے. 2025 میں یہ عالمی دن "نوجوانوں کے ساتھ مل کر بدعنوانی کے خلاف: ایماندار، باعزت مستقبل کی بنیاد" کے عنوان کے تحت منایا جارہا ہے۔ یہ عنوان ہمہ جہتی اور ہر عمر کی آبادی کی شمولیت سے اس برائی کے خاتمہ کرنےکی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان ہمارا بیش قیمت اثاثہ ہیں اور...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے مشکل وقت کے ساتھی سمجھے جانے والے علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ کی کرسی سے ہٹائے جانے کے بعد سے پارٹی اجلاسوں اور جلسوں سے غائب ہیں اور اتوار کو پشاور میں ہونے والے جلسے میں بھی شرکت نہیں کی۔ کچھ باخبر پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا پارٹی میں کچھ مخصوص ہم خیال اور پرانے ساتھیوں سے رابطہ ہے، جبکہ پارٹی کی صوبائی اور مرکزی قیادت سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اور نہ ہی وہ پارٹی کے اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: وزارت اعلیٰ سے ہٹنے کے بعد اب علی امین گنڈاپور کیا کررہے ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ...
برٹش انڈیا کے بعد سے ہمیں اس سنگین بحران کا سامنا ہے کہ ہم بطور معاشرہ پروپیگنڈوں کے اسیر ہوگئے ہیں۔ ان پروپیگنڈوں کا ایک بڑا نقصان یہ ہوا ہے کہ ہم تعمیری گفتگو یا کام کی بجائے لغویات میں مبتلا ہیں۔ پروپیگنڈے حقائق جھٹلانے کا بھی کام کرتے ہیں سو ہم حقائق کا بھی انکار کر ڈالتے ہیں۔ اپنے حریف گروہ کی خوبیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے اس کی خامیاں ڈھونڈتے ہیں۔ اگر معمولی سی خامی ہاتھ آجائے تو اس کا وزن مبالغے کے تڑکے سے بڑھا دیتے ہیں اور اگر مطلوبہ نوعیت کی خامی نہ ملے تو یہ سوچ کر جھوٹ کا تکا آزما لیتے ہیں کہ مخالف شاید اس پہلو سے مکمل لاعلم ہو۔...
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک اہم مالی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کے دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرام کے پہلے جائزے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان منظوریوں کے بعد پاکستان کو تقریباً 1 ارب ڈالر کی قسط مل سکے گی، جبکہ 20 کروڑ ڈالر تک اضافی رسائی بھی حاصل ہو جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں برس آنے والے تباہ کن سیلاب کے باوجود حکومت پاکستان نے مضبوط معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں مالی اور بیرونی شعبوں میں استحکام برقرار رہا۔ آئی ایم ایف نے اپنی...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے، چین نے ثابت کیا ہے دوست وہ جو مشکل میں کام آئے۔اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا چین نے ہمیشہ مدد کی، مشکل وقت میں چین جیسے دوست ساتھ ہوں تو کچھ مشکل نہیں ہوتا،...
اسلام آباد: گیس مارکیٹ میں نجی شعبے کی شمولیت کے بعد حکومت نے گیس یوٹیلیٹیز کو کمرشل بنیادوں پر چلانے کیلیے بڑے پیمانے پر ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئے گیس فیلڈز سے نجی شعبے کیلیے گیس کا حصہ 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا جس کے بعدمارکیٹ میں مسابقت پیدا ہونے کی توقع ظاہرکی جارہی ہے۔ اس سے قبل ملک میں صرف دوسرکاری کمپنیوں کے ذریعے ہی گیس کی ترسیل و تقسیم ہوتی تھی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ گیس کمپنیوں کیلیے فکسڈ ایسٹ ریٹرن فارمولا ختم کر کے نیا ڈھانچہ تیار کرے۔ اوگرا کی جانب سے اس مقصد کیلیے کے پی ایم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی پاکستان کی سیاست میں آج بھی وہ واحد آپشن ہے جو اخلاقیات، سیاست، خدمت اور دین کو یکجا کرتی ہے، پاکستان کی سیاست میں جماعت اسلامی ایک منفرد، نظریاتی، اصول پسند اور نظم و ضبط رکھنے والی ایسی تحریک ہے جو اپنے قیام (1941ء) سے لے کر آج تک سیاست، دین، علم اور خدمت کو ایک دوسرے کا جزوِ لازم سمجھتی ہے۔ برصغیر کے فکری منظرنامے میں جماعت اسلامی وہ پہلی منظم جماعت تھی جس نے اسلام کو محض عبادات اور اخلاق تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے ایک مکمل، جدید، ہمہ گیر، قابل ِ عمل ریاستی اور سیاسی نظام کے طور پر پیش کیا اور قرآن اور سنت کی روشنی میں سید مودودیؒ نے یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کہا جاتا ہے کہ دنیا میں صرف دو ملک ہیں جو مذہب کی بنیاد پر قائم ہوئے ہیں، پاکستان اور اسرائیل، دونوں سے ایک ایک خبر ہے، امریکی صدر ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست اسرائیلی صدر نے مسترد کر دی، اسرائیلی وزیراعظم پر پانچ سال سے بدعنوانی کے مقدمات چل رہے ہیں، ٹرمپ نے اسرائیلی صدر کو خط میں نیتن یاہو پر بدعنوانی کے الزامات کو سیاسی اور غیر منصفانہ قرار دیا تھا اور انہیں معاف کرنے کی درخواست کی تھی، اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کی دوستی اور ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں لیکن اسرائیل ایک خود مختار ملک ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اڈیالہ جیل میں مقید عمران خان اس لحاظ سے قابل مبارکباد ہیں کہ وہ پاکستان کے تاریخی ’’سیکورٹی رسک کلب آف پاکستان‘‘ بہ الفاظ ِ دیگر انجمن خطرناکان ِ قومی سلامتی کے باضابطہ رکن بن گئے ہیں۔ یہ کلب بھی اتنا ہی پرانا ہے جتنا کہ خود پاکستان۔ بانی ِ پاکستان کے کوئٹہ اسٹاف کالج کے خطاب کے چند جملوں کو حالات کے مروج اور موجود ترازو پر تولا جائے تو اس میں سے بھی کسی طبقے اور ادارے کی توہین کے کئی پہلو برآمد ہوتے ہیں۔ بابائے قوم اس ملک کے خاک نشینوں کو معزز اور محترم اداروں سے بالاتر قرار دے رہے ہیں۔ وہ خاک نشین پاکستان کے اٹھتر سالہ فریم ورک میں جن کا مقدر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسان کے اندر ہر صلاحیت اللہ کی طرف سے ودیعت کی جاتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق انسان کا پہلے نمبر کا خوف موت نہیں بلکہ لوگوں سے خطاب کرنا ہے۔ ویسے موت کا نمبر پانچواں ہے، تو آپ سمجھ سکتے لوگوں سے اچھا خطاب کرنے والا ہونا (public speaker) اللہ کا کتنا بڑا انعام ہے۔ اچھا بولنے والوں کو ایک چیلنج یا مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ جو بولا گیا ہے وہی سمجھا بھی جائے اور اگر بولا کچھ گیا ہے اور سمجھا کچھ اور گیا تو سمجھ لیجیے کہ بولنے والے کی صلاحیت اور افادیت پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔البرٹ میہرابین (Albert Mehrabian) کے مطابق جب انسان بات چیت کے ذریعے کوئی پیغام دینا چاہتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی جی آئی ایس پی آر بہت غصے میں تھے۔ ممکن ہے ان کا غصہ بجا ہو۔ سنا تھا کہ جوش میں ہوش کا دامن ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے لیکن اب آنکھوں نے جو کچھ دیکھا اسے دیکھ کر ایسا ہی لگا۔ اللہ کرے کہ دامن ہوش دوبارہ تھام لیا جائے کیونکہ اب اگر ملک سنور جانے کی کوئی آخری امید نظر آتی ہے تو وہ اسی ادارے کی ہوشمندی میں ہی مضمر ہے کیونکہ اب حالات اتنی گمبھیر صورت اختیار کر چکے ہیں کہ ان کو قابو میں رکھنا اور اچھی صورت حالات کی جانب لوٹانا سیاسی قائدین اور پارٹیوں کے بس میں بھی نہیں رہا۔ میں اپنی اصل بات کی جانب جانے سے پہلے یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کی جس بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی جارہی ہے اس نے دنیا پر اس امر کی حقیقت کو ایک بار پھر آشکار کردیا ہے کہ اسرائیل کسی طور اپنے جنگی اور جارحانہ عزائم سے باز آنے والا نہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے باوجود اسرائیل 591 مرتبہ معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے، جن میں فضائی حملے، گولی باری اور دھماکے شامل ہیں۔ ان حملوں میں 373 فلسطینی شہید اور 970 زخمی ہوچکے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں، بچوں اور خواتین کی ہے جب کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہزاروں عمارتیں بھی تباہ و برباد کی گئیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے متعلقہ حکام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائنس عمران خان کے وفاق پر اثرات کا بھی تجزیہ کرلیں، ہر کام غصے کا نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے وزراء کہتے ہیں کہ تحریک انصاف مائنس عمران خان ہوگی تو اس کا مطلب ہی کیا ہے؟ تحریک انصاف تو آپ نے 9 مئی اور 20 جون کے دوران ٹھڈے مکے مار کر ختم کر دی تھی، اب تو عمران خان ہے اور عوام ہیں، تحریک انصاف نہ رجسٹرڈ پارٹی ہے، نہ ان کے پاس کوئی الیکشن سمبل ہے ،نہ ان کا اسٹرکچر ہے تو مائنس کیا ہونا ہے؟۔فواد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں موجود سابق فوجی افسر اور یو ٹیوبر عادل راجا کو جج نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔جج نے حکم دیا ہے کہ معافی 28 دن تک عادل راجہ کے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ان کی ویب سائٹ کے پیج پر موجود رہے گی، عادل راجا کو 22 دسمبر تک ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں 3 لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔عادل راجا رواں برس اکتوبر میں اپنے خلاف ہونے والا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے۔ہائی کورٹ کے جج رچرڈ اسپئیر مین کے سی نے ہائی کورٹ کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا، عادل راجا نے فیصلے کے خلاف...
سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے سے کام نہیں چلے گا، کچھ فارم 47 والے چاہتے ہیں ملک کے حالات اچھے نہ ہوں، دو سال بعد بھی ہم اگر نو مئی پر کھڑے ہیں تو یہ ملک کیلئے بد قسمتی کی بات ہے پی ٹی آئی بلوچستان نے لوکل گورنمنٹ انتخابات کیلئے اپنا کوئی امیدوار میدان میں نہیں اتارا ،بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، بیرسٹر گوہرکی صحافیوں سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر نے سوال کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سرٹیفیکٹ جاری نہیں ہوا تو پی ٹی آئی پر کیسے پابندی لگائی گئی۔چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے...
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی میڈیا کے ذریعے ملک مخالف سازش کا حصہ بن رہی ہیں ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن ریڈ لائن کراس کرنے کی کسی کو اجازت نہیں،بیان سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے اور حکومت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔کراچی کی مصروف شاہراہ پر گزشتہ روز سندھ ثقافتی دن کی مناسبت سے ریلی میں ہنگامہ آرائی پر شرجیل میمن نے کہا کہ کلچر ڈے منانا سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے، کل...
الخدمت کراچی کے واش پروگرام کے تحت ناظم آباد گول مارکیٹ میں72 ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ کررہے ہیں،ٹائون چیئرمین ناظم آباد مظفر خان و دیگر بھی موجو د ہیں،دوسری جانب پلانٹ کا معائنہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم مرکزی انتخابی کمیشن کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،ڈاکٹر عطا الرحمان،بلال قدرت بٹ،ذکر اللہ مجاہد،انجینئر اخلاق احمد بھی شریک ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مختلف کیسز کی سماعت 10 دسمبر کو کرے گا، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ سابق اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ شہر ناز عمر ایوب کی انتخابی بے ضابطگیوں کی درخواست پر بھی سماعت ہو گی، جس میں جعل سازی اور فارم 47 فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ضمنی انتخاب کے نتائج کی فوری دوبارہ گنتی کی درخواست بھی دی گئی تھی...
ڈائریکٹر جعفر امام صدیقی اور فیلڈ آفیسرز کی ملی بھگت سے غیرقانونی کام بڑے پیمانے پر جاری پلاٹ نمبر 684،261، کی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کا بوجھ دھڑلے سے ڈالا جانے لگا ضلع وسطی کے گھنے آبادی والے علاقے گلبہار میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جاگتے وجود کے باوجود غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے ۔بغیر منظور شدہ نقشوں، تعمیراتی اجازت ناموں اور بلڈنگ قوانین کی پاسداری کے تعمیر ہونے والی نئی عمارتیں نہ صرف قانونی ضوابط کو للکار رہی ہیں بلکہ ہزاروں شہریوں کی زندگیوں کو بھی داؤ پر لگا رہی ہیں۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشیوں کا الزام ہے کہ ایس بی سی اے کے مقامی ڈائریکٹر جعفر امام صدیقی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251209-08-12 کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے ’’واش ‘‘پروگرام کے تحت ناظم آباد گول مارکیٹ میں 72ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ،واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے ٹاؤن چیئرمین ناظم آبادمظفر خان کے ہمراہ کیا ۔ اس موقع پر قیم جماعت اسلامی ضلع وسطی سہیل زیدی، ڈائریکٹر واش پروگرام سید گوہر الاسلام اور یوسی چیئرمین شمسی بھی موجود تھے۔منصوبہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کے بھرپور تعاون سے تکمیل کو پہنچا ۔ اس موقع پر منیجر واش پروگرام سعد اکبر،معززین علاقہ ،تاجر برادری اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کے ’’واش ‘‘پروگرام...
ڈاکٹر سلیم خان صدر ولایمیر پوتن ہند روس تعلقات اور تعاون کی سلور جوبلی منانے کے لیے آئے تو گودی میڈیا نے دونوں ممالک کے درمیان اسی طرح کا دفاعی معاہدے کی خبر چلا دی جیسے پاکستان اور سعودی عرب کے بیچ ہوا ہے ۔ اس معاہدے کے مطابق ایک ملک پر حملہ کو دوسرے پر یلغار سمجھا جائے گا اور بوقت ِضرورت وہ ایک دوسرے دفاعی سہولیات کا استعما ل کرسکیں گے ۔ ہندتوانواز میڈیا کا یہ خواب شرمندۂ تعبیر ہونا ناممکن تھا اس لیے دورے کو تجارتی تعلقات کی وسعت پر سمیٹ دیا گیا ۔ مونگیری لال کے خواب دیکھنے والے بھول گئے کہ ہندوستان کی مانند روس بھی چین کا پڑوسی ملک ہے مگر ان کے درمیان...
امریکہ سے ۔۔۔۔۔۔ جاوید محمود باراک حسین اوباما جب امریکہ کے 44صدر بنے تو امریکہ کے بڑے حلقوں میں کہرام مچ گیا کہ ایک مسلمان امریکہ کا صدر بن گیا ۔ اب زہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے ساتھ ساتھ ایک صدی میں کم عمر ترین میئر بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ واضح رہے نیویارک کو امریکہ کا منی امریکہ کہا جاتا ہے۔ زہران ممدانی کے میئربننے کے بعد امریکہ کے بڑے حلقوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 9/11کے واقعے کے بعد مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی وبا پھیل گئی تھی جس کے اثرات آج تک ہیں۔ ایسے حالات میں زہران ممدانی کا نیو یارک کا میئر بننا کسی معجزے سے کم...
MADINA: مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ شدید بارشوں کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں نے شہر اور آس پاس کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ بارش کے نتیجے میں صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ متعدد مقامات پر پانی کے تیز بہاؤ کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مسجد نبویؐ کے اطراف اور صحن میں بھی بارانِ رحمت خوب برسی، جس کے مناظر زائرین نے عقیدت کے ساتھ محفوظ کیے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیا، انہیں21 توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے پھول پیش کیے۔صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو اپنے 2 روزہ قیام کے دوران وزیرِاعظم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کبھی مائنس نہیں ہوسکتے ، 70 فیصد پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوریت کے بارے میں سوچیں اور اچھا سوچیں، بانی پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں، پاکستان کے 70 فیصد عوام ان کے ساتھ ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کبھی مائنس نہیں ہو سکتے، بانی پی ٹی آئی ایسے لیڈر نہیں جن کے بارے میں آپ ایسا سوچ سکیں، جو بھی صاحب اقتدار ہیں ان سے درخواست ہے بشریٰ بی بی اورعمران خان کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔ چیئرمین پی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے جبکہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں وڈیو لوکیشن بھی برآمد کر لی گئی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں وڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔ فیصل آباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ سی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251209-01-7 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی اور چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بھی بات کی اور ان کی طرف سے پاکستان میں انتشار پھیلانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے فارن آفس حکام کو پاکستان کے امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے تبدیلیوں سے بھی آگاہ کیا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی تھی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس دوران وزیر داخلہ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251209-01-5 خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک ) خانہ جنگی کے شکار سوڈان کے ایک اسپتال اور پرائمری اسکول پر ہونے والے فضائی حملے میں 66 بچوں سمیت 114 جاں بحق ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ جس اسپتال کو نشانہ بنایا گیا اس میں سیکڑوں مریض داخل تھے اور یہ آخری فعال اسپتال تھا۔حملے میں ایمرجنسی وارڈ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ملبے میں طبی عملہ، مریض اور ان کے اہل خانہ دب گئے۔ زیادہ تر جنگ سے متاثرہ زخمی اسپتال میں داخل تھے۔اسپتال کے قریب ہی ایک کنڈرگارٹن اسکول بھی تھا۔ وہ بھی اس حملے میں تباہ ہوگیا۔ ڈبلیو ایچ او نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں...
رواں سال کے گیارہ مہینے گزر چکے ہیں، لیکن شہر میں اسٹریٹ کرائم بدستور بے قابو ہے، پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر جاری سرچ آپریشنز، کومنگ آپریشنز ، اسنیپ چیکنگ اور مبینہ پولیس مقابلوں کے باوجود شہری عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیئے اور اس دوران شہر کی گلیاں، سڑکیں اور رہائشی علاقے جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ جبکہ شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہوتے رہے ہیں۔ اس عرصے میں جرائم کی نوعیت کی تعداد اور اس کی شدت پولیس افسران کی جانب سے اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں کمی کے دعوے زمینی حقائق سے بالکل برعکس دکھائی دیئے ، رواں سال کے 11 ماہ کے دوران شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)استحکامِ پاکستان آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے حیدرآباد کے گونمنٹ اسپتالوں میں ڈینگی و دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو درپیش مشکلات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز اسپتال میں ایک مریض کو لے کر جانے کا اتفاق ہوا جہاں اس مریض کے ساتھ دیگر زیر علاج مریضوں کو اسپتال میں ڈینگی سمیت ودیگر ٹیسٹ کے لیے مطلوبہ کٹ، ٹیوب اور ادویات کی عدم دستیابی کے سبب شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ،وارڈوں میں ڈاکٹرز کی تعداد نہ ہونے کے برابرہے اور ان کا رویہ مسیحائی نہیں بلکہ فرعون جیسا ہے جبکہ عملے کی جانب سے بھی ذمہ داری سے گریز اور ناقابلِ قبول رویہ بھی انتہائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدرآبادواٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن طفیل احمد ابڑو نے کہا ہے کہ کھلے مین ہولز انسانی زندگیوں کے لئے سنگین خطرہ ہیں،ایسے حادثات کا سد باب کارپوریشن کی اولین ذمہ داری ہے،کراچی میں گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت ایک اندو ہناک سانحہ ہے،مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کے لئے اداروں کی فرض شناسی کے ساتھ ساتھ شہری شعور اجاگر کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز XENs سیوریج کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تعلقہ سٹی ،قاسم آباد اور لطیف آباد کے XENs سیوریج اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے جملہ XENs کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ اگر یہ اڈیالہ کے باہر تماشا کریں گے، جیل میں قید دوسرے قیدیوں کیلئے خطرہ بنیں گے تو ایک قیدی کو منتقل کردیا جائے گا۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون حرکت میں آئے گا، خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی فوج اور اس کے سربراہ کو بلیک میل کرکے دوبارہ اقتدار اور اپنے کیسز ختم کرانا چاہتے ہیں۔طلال چوہدری نےکہا کہ انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے کندھوں کو استعمال...
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سخت پریس کانفرنس کے بعد ایسے لگتا ہے کہ مفاہمت کے امکانات عملی طور پر ختم ہوگئے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن نظر آرہے ہیں ۔ایک منطق یہ دی جا رہی ہے کہ اس ٹکراؤ کی بنیادی وجہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی پالیسی ہے جس کے تانے بانے بانی پی ٹی آئی سے جڑتے ہیں جو مزاحمت اور ٹکراؤ چاہتے ہیں ۔ اسی وجہ سے پی ٹی آئی کے مخالفین ان کی جماعت کو عملاً صوبائی حکومت کے ساتھ دہشت گردی یا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کی بنیاد پر دیکھ رہے ہیں ۔ان کے بقول ملکی سطح...
چند روز قبل کراچی شہر میں ایک سپر اسٹور سے والدین خریداری کر کے باہر آئے تو ان کا چھوٹا بچہ اپنے والدین سے چند قدم آگے بڑھا اور ایک مین ہول میں گرگیا، موقع پر موجود لوگوں نے فوراً ہی بچے کو نکالنے کی بھرپور کوششیں کیں مگر ناکام رہے۔ ایک ٹی وی چینل کے مطابق گھنٹوں گزرنے کے بعد بھی ریسکیو کا عملہ بھی بچے کی تلاش میں ناکام ہوگیا۔ ایک چھوٹے لڑکے نے بالآخر بچے کو تلاش کرکے نکال لیا۔ سوشل میڈیا پر اس بچے کی پذیرائی بھی ہوئی، مگر لوگوں نے شہر کے اداروں خصوصاً میئر کراچی پر خوب تنقیدکی۔ میڈیا نے بھی خوب خبر لی کہ حکومت کو شہریوں کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں،...
کرائے کے فوجی اور اپنی دھرتی کے غدار اچھے سے جانتے ہیں کہ ہوا کا رخ پلٹتے ہی وہ کہیں کے نہیں رہتے۔پھر بھی جانے کیوں ہے کہ گزشتہ غداروں کا انجام سننے ، پڑھنے اور دیکھنے کے باوجود ہر بار نئے غدار یہی سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا جیسا پچھلوں کے ساتھ ہوا۔ شاید آپ کو یاد ہو کہ اسرائیل نے انیس سو بیاسی میں جنوبی لبنان کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا اور اس قبضے کو مسلسل رکھنے اور حزب اللہ اور پی ایل او وغیرہ سے نپٹنے کے لیے طفیلی لبنانیوں کی ایک ملیشیا میجر سعد حداد کی قیادت میں ساؤتھ لبنان آرمی کے نام سے تشکیل دی۔میجر حداد کا انیس...
ملک کے سب سے بڑے شہر میں کھلے ہوئے گٹروں کا ذمے دار ڈھکن چوری کرنے والوں اور نشئی افراد کو قرار دیا جاتا ہے، جو چند روپوں کے حصول کے لیے یہ بھاری ڈھکن کسی نہ کسی طرح چرا لیتے ہیں اور محفوظ مقام پر لے جا کر یہ سیمنٹ سے بنے ڈھکن توڑ کر لوہا نکال لیتے ہیں اور کباڑی کو جا کر فروخت کر دیتے ہیں۔ کباڑی کچھ دیکھے اور پوچھے بغیر لوہا تول کر پیسے دے دیتا ہے جو حاصل کر کے ڈھکن چور اپنی ضرورت پوری کر لیتا ہے اس کی بلا سے جس گٹر سے اس نے لوہے کے حصول کے لیے ڈھکن چرایا ہے اس کھلے ہوئے گٹر میں کوئی معصوم بچہ گر...
پاکستان تحریک انصاف نے ورکروں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔ذرائع کے مطابق ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ اگر یہ اڈیالہ کے باہر تماشا کریں گے، جیل میں قید دوسرے قیدیوں کیلئے خطرہ بنیں گے تو ایک قیدی کو منتقل کردیا جائے گا۔طلال چوہدری کاکہنا تھاکہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون حرکت میں آئےگا، خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی فوج اور اس کے سربراہ کو بلیک میل کرکے دوبارہ اقتدار اور اپنے کیسز ختم کرانا چاہتے ہیں۔طلال چوہدری نےکہاکہ انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے کندھوں کو استعمال کیا، اگر فیض حمید نہ ہوتے...