2025-07-29@05:04:41 GMT
تلاش کی گنتی: 4367

«علامتی احتجاج»:

(نئی خبر)
    کوریا(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو جمعرات کے روز دوبارہ گرفتار کرکے جیل کے ایک تنہا سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں بنیادی کھانا اور خاکی رنگ کی جیل کی وردی دی گئی ہے، پراسیکیوٹرز نے ان کے خلاف مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش کے مقدمے میں نیا وارنٹ حاصل کر لیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے نئے وارنٹ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یون شواہد مٹا سکتے ہیں، اس لیے انہیں دوبارہ حراست میں لینا ضروری ہے، یون اس سے قبل 52 دن جیل میں گزار چکے ہیں، اور 4 ماہ قبل تکنیکی بنیادوں پر رہا ہوئے تھے۔ 4 ماہ قبل رہائی...
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکا میں رکھنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کسی اور جگہ منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے اے سی سی کا اجلاس ڈھاکا سے منتقل کرنے کا لیٹر لکھا ہے جس میں موقف اپنایا ہے کہ بنگلا دیش کے سیاسی حالات کی وجہ سے بھارتی وفد کا ڈھاکا جانا مناسب نہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اے سی سی میٹنگ کسی دوسری جگہ منتقل نہ کی گئی تو بھارتی بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہونے پر غور کر سکتا ہے۔ اس سے قبل، بھارتی بورڈ بنگلا دیش کے ساتھ باہمی سیریز بھی ملتوی کر چکا ہے، جس میں انکا کہنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جس طرح نئے محصولات کی دھمکیاں دی ہیں اس کے بعد یوروپی یونین نے بدھ کو کہا کہ وہ چند دنوں میں امریکہ کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ کر سکتا ہے۔ ٹرمپ ٹیرفس: یورپی یونین اقتصادی نمو کے اہداف بدلنے پر مجبور ٹرمپ نے، تجارتی جنگ کو وسیع کرتے ہوئے، جس نے عالمی معیشت کو بے حال کر دیا ہے، ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ درآمدی تانبے پر 50 فیصد ٹیرف لگائیں گے اور جلد ہی سیمی کنڈکٹرز اور فارما سیوٹیکلز پر محصولات نافذ کریں گے، جس کی دھمکی وہ پہلے سے دیتے رہے ہیں۔ ٹرمپ اب کیا دھمکی دے رہے ہیں؟...
    وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے کہا کہ ہمیں مسلمان ہونے کے ناطے جس تصور رواداری کو اپنانے کی ضرورت ہے وہ کتاب اللہ اور اسوہ رسول (ص) میں دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ اسلام رواداری، امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا دین ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے میں علمائے کرام کا کردار نہایت اہم ہے۔ بین المسالک ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کے لئے قومی، ملی اور ملکی حالات و معاملات میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے اتحاد و اتفاق کی سخت ضرورت ہے۔ تاجدار ختم نبوت، رحمت اللعالمین حضرت...
    ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں جل تھل ایک ہوگیا۔ اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلیو ایریا، آبپارہ، بری امام، بارہ کہو اور میلوڈی میں بادل برسے۔ گجرات، سیالکوٹ، جہلم، حافظ آباد، نارروال، جڑانوالہ، مرید کے اور اوکاڑہ سمیت پنجاب بھر میں بادلوں کی گھن گرج سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ لاہور میں مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا سپیل جاری ہے۔ متعدد علاقوں میں بارش 100 ملی میٹر کراس کر گئی۔ سب سے زیادہ بارش 123 ملی میٹر پانی تالاب میں ریکارڈ کی گئی۔ دادو، سیہون، جیکب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان ( بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ،نصیر آباد، سبی ،لورالائی ، ژوب ، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، تربت )کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ عوام الناس کو احتیاط کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات، پرتشدد واقعات اور مشتبہ اموات کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے تفتیشی عمل تیز کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق حب چوکی برشنا ہوٹل کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے حسنین ولد فیض محمد (18) اور طلال ولد فیض محمد (22) جاں بحق ہو گئے، پاکستان بازار تھانے کی حدود، ڈسکو موڑ کے قریب 45 سالہ محمد جاوید ولد محمد حنیف کی لاش ملی۔ فیروز آباد تھانے کی حدود میں زم زم اپارٹمنٹ سے 32 سالہ جنید علی ولد ریاض علی کی گولی لگی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق، شواہد بتاتے ہیں کہ جنید نے خودکشی کی، تاہم...
    ہیونڈائی کا اپنی معروف ایس یو وی کی قیمتیں بڑھانے کے 2 دن بعد خصوصی رعایت کا اعلان نیو انرجی لیوی عائد ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کے کچھ ہی دن بعد، ہیونڈائی نے اپنی مقبول ایس یو وی Santa Fe  پر خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ دنوں کمپنی نے  نیو انرجی لیوی کے تحت اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا جس سے قیمتیں 6 لاکھ 31 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی تھیں۔ اس فیصلے پر صارفین اور آٹو انڈسٹری سے وابستہ افراد نے شدید ردِ عمل دیا تھا۔ تاہم ہیونڈائی نے اب اپنے صارفین کے لیے ایک متوازن پیشکش متعارف کروا دی ہے، جو کہ صرف سانٹا فی کے خریداروں کے...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ پہنچ گئے اجلاس 10 اور 11 جولائی کو چین کی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی اور انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹس، چین کی وزارت خارجہ کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے یہ مکالمہ صدر شی جن پنگ کے وژن پر مبنی عالمی تہذیبوں کے اقدام کا حصہ ہے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ”سولائزیشن ایکسچینج اینڈ میوچل لرننگ ۔ ثقافتی وراثت اور جدت“ کے موضوع پر ذیلی فورم سے کلیدی خطاب کریں گے وفاقی وزیر اطلاعات کی شرکت ثقافت، میڈیا اور جدت کے شعبوں میں مختلف تہذیبوں کے مابین مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت کا واضح...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ بجلی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 49 پیسے فی یونٹ جبکہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے 4 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ۔ دنیا نیوز کے مطابق ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی مئی کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم...
    ایک بیان میں صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ نے کہا کہ ملکی حکمران امریکی خوشنودی کیلئے صہیونی ناجائز ریاست کوتسلیم کرنے کی باتیں چھوڑ دیں، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب حکمرانوں نے مسلم امہ سے خیانت کی، حماس سمیت خطہ میں تمام مزاحمتی گرہوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ابراہیم اکارڈ معاہدہ اور دو ریاستی حل کسی صورت منظور نہیں، ابراہیم ایکارڈ معاہدہ دو ریاستی حل  کی زمینہ سازی ہے جسے ملکی عوام مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی عوام اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، اسرائیل ایک ناجائز، دہشتگرد، غاصب ریاست ہے، ملکی حکمران امریکی خوشنودی کیلئے...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین کی شرکت ، شہر اقتدار کی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین، سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی...
    سٹی 42 : آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا روانہ ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کےمطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار ملائیشیا میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم میں شرکت کریں گے۔ وزیرخارجہ جمعہ کی شام وطن واپس پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان واپس آنے کے بعد وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہفتہ کو چین روانہ ہونگے، وزیرخارجہ چینی شہر تیانجن میں ایس سی او وزرا خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔  لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی  سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جگہوں پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سائیڈلائن ملاقاتیں طے کی جارہی ہیں۔ 
    محکمہ موسمیات پاکستان نے شمالی علاقوں کا سفر کرنے والے سیاحوں کے لیے ایڈوائزیری جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 10 جولائی سے 14 جولائی کے دوران مری، سوات، ہنزہ، ناران، چترال، اور زیارت جیسے مشہور شمالی سیاحتی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ متوقع موسم ان علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کا باعث بن سکتا ہے۔ شدید موسمیاتی صورتحال کے پیش نظر سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ ان علاقوں کا سفر کرنے سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) چیئرمین وزیراعظم کے یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے قومی ترقی میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تیاریوں کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام نے نوجوانوں کی ترقی کے عزم کو مزید مضبوط بناتے ہوئے دو اہم سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ ایک جانب وزیراعظم آفس میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام اور "اینیبلرز" کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے تو دوسری جانب نیشنل یوتھ گیمز سے متعلق دوسرا اعلیٰ سطحی اجلاس وزارت بین الصوبائی رابطہ میں منعقد ہوا۔ دونوں اجلاسوں کی...
    سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اعزازی صدارتی مشیر چوہدری راسب کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پرصدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور اعزازی صدارتی مشیر چوہدری راسب کے درمیان آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ میں 125 عمارتیں مخدوش قرار، فہرست سامنے آگئی
    راولپنڈی(اوصاف نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہےکہ بھارت پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کررہا ہے جب کہ ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کوبھارت نے بطورپالیسی پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور ڈکلئیرڈ ایٹمی طاقت ہے جس کی جوہری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے اور کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا، یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور موجودہ علاقائی توازن پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ غیر ملکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک اہم بین الاقوامی انٹرویو میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں ریاستی سطح پر دہشتگردی کی سرپرستی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک واضح دشمنانہ پالیسی قرار دیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی دہلی کی یہ حکمت عملی محض وقتی کارروائیوں تک محدود نہیں بلکہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ہے، خاص طور پر بلوچستان جیسے حساس خطے میں۔یہ بیان انہوں نے عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آج بروز بدھ موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان ( بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ،نصیر آباد، سبی ،لورالائی ، ژوب ، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، تربت )کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ • شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ • شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے نظم ضلع،امرائے مقامات وتحاصیل کا ایک اھم مشاورتی اجلاس قائم مقام امیر ضلع حافظ امان اللہ تنیو کی زیر صدارت منعقد ھوا، اجلاس میں نائب قیم صوبہ جماعت اسلامی سندھ علامہ مولانا حزب اللہ جکھرو نے خصوصی شرکت کی ،جبکہ نائب امرائے جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری، حافظ عبدالحلیم تنیو ، امیر نیو تعلقہ سکھر میر ھزار خان لاشاری، احسان حفیظ شیخ ، عبدالغفور ، سمیت نظم ضلع کے زمہ داران ، امرائے مقامات وتحاصیل شرکت کی ،اجلاس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ھدایات کی روشنی میں ‘‘عوامی کمیٹیز جماعت اسلامی’’بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور تفصیلات طے کی گئیں، بنائے گئے ممبران کو جماعت میں شامل...
    JEDDAH: سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ کے السلام پیلس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں جاری کشیدگی کے دوران باہمی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سعودی-ایرانی تعلقات کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا اور خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بندی معاہدے کو خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے ایک مثبت قدم قرار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد (صباح نیوز) ترجمان متحدہ جہا دکونسل سید صداقت حسین نے کہا ہے کہ بھارتی قابض حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے نت نئے اور شرمناک حربے آزما رہی ہے۔ حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین احمد اور دیگر تحریک آزادی کے کارکنوں پر منشیات فروشی جیسے الزامات لگانا درحقیقت آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔دنیا جانتی ہے کہ کشمیری مجاہدین اور حریت پسند اپنے نوجوانوں کو دین، غیرت، ایمان اور آزادی کے نشے میں سرشار رکھتے ہیں نہ کہ منشیات کے۔ بھارتی حکومت کا یہ بھونڈا الزام اس کی بوکھلاہٹ اور کھلی ناکامی کا اعتراف ہے۔ تحریک آزادی کشمیر اپنی اصل روح، منزل اور مقصد پر...
    حکومت نے ملک بھر میں مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے اور سستی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے 500,000 میٹرک ٹن تک چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے منظوری ایک کمیٹی نے دی، جس کا اجلاس آج (منگل) اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا، جس میں ملک میں چینی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور درآمدی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے قیمتوں میں استحکام اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ اجلاس میں وزیر خوراک ایس اے پی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری وزارت خوراک، وزارت صنعت و پیداوار کے سینئر حکام اور صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اشتہار
    میرپور خاص میں مبینہ طور پر ملازمت دلانے کے بہانےخاتون سے اجتماعی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔خاتون کے اجتماعی زیادتی کے الزام پر پولیس نے رکن ڈسٹرکٹ کونسل عمر کوٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق 25 سالہ خاتون کی درخواست پر ویمن تھانے نے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔حکام کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم عبدالحکیم آریسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم مکیش کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم کو مقامی عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
    ریاض احمدچودھری ایک طرف بھارت کے 85کروڑ لوگ امدادی راشن پر گزارہ کرنے پر مجبورہیں اوردوسری طرف مودی حکومت نے جارحانہ فوجی طرز عمل کو ترجیح د یتے ہوئے 1,981.9کروڑ روپے کے 13ہنگامی دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ خریداری میں کئی جدید اور اہم آلات شامل ہے جن میںانٹیگریٹڈ ڈرون ڈیٹیکشن اینڈ انٹرڈکشن سسٹم، ہلکے وزن کے ریڈارز، انتہائی مختصر فاصلے کے فضائی دفاعی نظام اور ریموٹ سے چلنے والے جہاز شامل ہیں۔ بھارتی فوج کو ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ سسٹمز، مختلف قسم کے ڈرونز، کوئیک ری ایکشن فائٹنگ وہیکلز، رائفلز کے لیے نائٹ سائٹس، بلٹ پروف جیکٹس اور بیلسٹک ہیلمٹس سمیت جدید جنگی سازوسامان سے بھی لیس کیا جائے گا۔ان معاہدوں کو فاسٹ ٹریک طریقہ کار کے...
    گورنرہاؤس پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی اور موقع پرگورنر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی ملاقات بھی ہوئی۔ بعدازاں اس ملاقات میں وفاقی وزیرامیرمقام بھی شامل ہوگئے اور ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول رہا اور تینوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ تینوں نے صوبے کی سیاسی صورتحال پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز و مزاح بھی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان دینے والے وزیراعلیٰ اور گورنر نے ایک دوسرے کی خیریت بھی معلوم کی اور امیر مقام نے دونوں کے خوشگوار موڈ پر ماشاءاللہ بولا تینوں ہنس پڑے۔ امیر مقام کا کہنا تھاکہ آپ دونوں کو اچھے موڈ میں دیکھ کر خوشی ہورہی۔ اس پر...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک کا آغاز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو 5 اگست تک اس میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن انچیف تحریک انصاف کی ہمشیرہ نے بتایا کہ عمران خان نے تحریک کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے 5 اگست کی تاریخ دی ہے، عمران خان نے تحریک کو 5 اگست تک بلندی پر لے جانے کا پارٹی کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ حکومت کے ساتھ اسمبلی اسمبلی کھیل رہے ہو، آپ لوگوں نے ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، آپ کو عوام نے اسمبلی میں بھیجا ہے ،آپ عوام کے لیے جواب...
    بیجنگ : برازیل میں 17 ویں برکس سمٹ کا ریو ڈی جنیرو اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطابق یہ اعلامیہ برکس میکانزم کی توسیع کے بعد پہلا اسٹریٹجک بیان ہے، اور یہ گلوبل ساؤتھ کے زیادہ جامع اور پائیدار بین الاقوامی گورننس کو فعال طور پر فروغ دینے کے عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ “گلوبل ساؤتھ تعاون کی مضبوطی اور زیادہ جامع اور پائیدار عالمی گورننس کا فروغ” کے موضوع کے ساتھ ، سربراہ اجلاس نے سیاست و سلامتی ، معیشت و مالیات ،اور ثقافتی و عوامی تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں برکس تعاون کے لئے ایک سہ جہتی فریم ورک تشکیل دیا۔ سربراہ اجلاس میں عالمی صحت، مصنوعی ذہانت کی حکمرانی،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی نے190ملین پاﺅنڈ کیس کی جلد سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر دی ہیں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیںدائر کی گئیں.(جاری ہے) درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے، 17 جنوری کو سزا ہوئی، 27 جنوری کو اپیل فائل کر دی، 15 مئی کو سزا معطلی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی دائر درخواست میں کہا گیا کہ نیب کیس لٹکانے کے لئے بار بار التوا مانگ رہا ہے، عدالت سے گزشتہ سماعت پر کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی، یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکور ٹ میں توہینِ مذہب کے مقدمات میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل کے کیس پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مبینہ ہنی ٹریپ کرنے والی کومل اسماعیل (ایمان) کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم ۔عدالت کا نیشنل سائبر کرائم ایوسٹی گیشن ایجنسی کو نادرا کی مدد سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیدیا۔ کومل اسماعیل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، کیا بنا؟ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خانکومل اسماعیل کا جو ایڈریس تھا ہماری ٹیم وہاں پر گئی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء این سی سی آئی اے بھانجے نے بتایا کہ کومل...
    شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) شارجہ میں ٹریفک جرمانوں پر 35 فیصد تک رعایت کا اعلان کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق شارجہ نے جرم کے ارتکاب کے 60 دنوں کے اندر ادائیگی کرنے پر ٹریفک جرمانوں پر 35 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، اگر ادائیگی 60 دنوں کے بعد اور 1 سال سے پہلے کی جاتی ہے تو اس صورت میں 25 فیصد رعایت لاگو ہوگی، تاہم اس رعایت کا ٹریفک کی بعض سنگین خلاف ورزیوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ شارجہ کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں سامنے آیا، جس کی صدارت شارجہ کے ڈپٹی گورنر، ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ عبداللہ بن سالم بن سلطان...
    خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن رہنما مخصوص نشستیں لینے سے انکار کر کے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن جماعتوں میں واقعی اخلاقی اصولوں کی پاسداری ہے تو وہ مخصوص نشستیں قبول نہ کریں کیونکہ یہ نشستیں صرف تحریک انصاف کا حق ہیں جنہیں عدالتی فیصلے کے ذریعے دوسروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ فارم 47 کے ذریعے پہلے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا اور اب مخصوص نشستوں کو نیلامی پر لگا دیا گیا ہے جعلی حکومت نے پی ٹی آئی...
    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی جلد سماعت کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سزا معطلی کی دونوں درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نیب کیس لٹکانے کے لیے بار بار التواء مانگ رہا ہے، یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ Post Views: 6
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے، جس میں دونوں ممالک نے دہشتگردی کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے تحت عمل میں آئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری برائے افغانستان و مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی نے کی، جبکہ افغان وفد کی سربراہی افغانستان کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے پہلے باضابطہ مذاکرات اسلام آباد میں منعقد ہوئے، جس میں دونوں ممالک نے دہشتگردی کو خطے کے امن و استحکام کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) ایک سینیئر سکیورٹی اہلکار کے مطابق، مہاجرین کی نئی آمد کا آغاز دو جولائی کو دو حریف چن گروپوں، چِن نیشنل ڈیفنس فورس (سی این ڈی ایف) اور چن لینڈ ڈیفنس فورس ہوالنگورام (سی ڈی ایف۔ ایچ) کے درمیان میانمار کی شمال مغربی چِن ریاست میں اسٹریٹجک علاقوں کے کنٹرول کے لیے شروع ہونے والے جھگڑوں کے بعد ہوا۔ میانمار: باغی گروپ اراکان آرمی کا سرحدی قصبے پر قبضے کا دعویٰ میانمار کی سرحد سے متصل بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورم نے مشترکہ نسلی تعلقات اور قربت کی وجہ سے 2021 کی بغاوت کے بعد سے چن پناہ گزینوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ میزورم 2021 میں بغاوت کے بعد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آبادہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ کیس کی جلد سماعت کی درخواستیں دائر کردیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی اور بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائرکیں، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ نیب کیس لٹکانے کیلئے بار بار التوا مانگ رہا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے۔ مزید :
    اسلام آباد ہائیکورٹ: 190ملین پائونڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جمع کرائی گئی ہیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 17 جنوری کو سزا سنائی گئی جبکہ 27 جنوری کو اپیل دائر کر دی گئی تھی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ 15 مئی کو سزا معطلی کی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی...
    جی اے گلزار نے شہید نوجوان رہنما اور تحریک آزادی کے دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ان مقدس ارواح کے مقروض ہیں جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت اور کشمیری عوام کے ہیرو ہیں۔ ذرائع کے مطابق غلام احمد گلزار نے برہان وانی کے یوم شہادت پر ایک پیغام میں کہا کہ نوجوان رہنما دشمن کے لیے خوف کی علامت تھے۔ انہوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں حماس کی مزاحمتی کارروائی کے دوران  5اسرائیلی فوجی مارے گئے جب کہ قابض فوج کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا۔فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری تنازع ایک بار پھر خطرناک رخ اختیار کر چکا ہے، جہاں شمالی غزہ کے بیت حانون نامی علاقے میں ہونے والی ایک شدید جھڑپ میں قابض صہیونی فوج کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا۔خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ رات کے اندھیرے میں اسرائیلی فوجی دستے جب علاقے میں معمول کے گشت پر مامور تھے تو انہیں ایک اچانک دھماکے نے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5اسرائیلی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ 14 دیگر شدید زخمی ہوئے۔ابتدائی رپورٹس...
    پشاور: ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن جماعتیں اخلاقی جرات دکھائیں اور مخصوص نشستیں لینے سے انکار کریں۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں میں ذرا بھر بھی  اخلاقی جرأت ہو تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کر دیں گی۔ قانون اور عدالت تو 26ویں آئینی ترمیم میں جکڑی ہوئی ہیں لیکن اخلاقی جرات 26ویں آئینی ترمیم سے آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں صرف اور صرف پی ٹی آئی کا حق ہیں، جنہیں عدالتی فیصلے نے نیلامی پر لگا دیا ہے۔ پہلے فارم 47 کے ذریعے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا، اب مخصوص نشستیں بھی دوسروں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ ایک سال تک صوبے کو سینیٹ میں نمائندگی سے محروم رکھا گیا۔ دیگر جماعتوں میں سینیٹ نشستوں کی بندربانٹ ایک جماعت کے ساتھ زیادتی اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں ایک بار پھر لاشیں گرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ لوگوں کو ذبح کرکے اور گولیاں مار کر لاشوں کو پھینکا جا رہا ہے۔ جنوبی اضلاع عملاً دہشت گردوں کے حوالے ہیں، حکومت کی رِٹ نظر آرہی ہے نہ ہی دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے لیے کوئی تیار ہے۔ میر علی، تیراہ اور دیگر...
     سیالکوٹ(نامہ نگار +آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ  آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کیا ۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے میدان میں آل...
    خلا میں تیرتی 10 کروڑ کھرب ڈالر مالیت کی خلائی چٹان (جس تک ناسا دسترس حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے) تک پہنچنے کے بعد ارب پتیوں کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 2023 میں خلائی ادارے نے 16 سائیکی نامی قیمتی سیارچے تک پہنچنے کی کوشش کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ سونا، فولاد اور نکل جیسے قیمتی دھاتوں کے حامل سمجھے جانے والے اس سیارچے تک پہنچنے کا ناسا شدت سے انتظار کر رہا ہے۔ جولائی 2023 میں ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انجینئرز اور ٹیکنیشیئنز کی ٹیمیں تقریباً 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آربیٹر ڈھائی ارب...
    فوٹو سوشل میڈیا۔وزارت خارجہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے 19 اپریل کو دورہ کابل کے دوران فیصلوں کے تحت عمل میں آئی۔پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان و مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی نے کی جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر پولیٹیکل ڈویژن مفتی نور احمد نور نے کی، مذاکرات میں دو طرفہ دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تجارت، ٹرانزٹ تعاون، سلامتی اور علاقائی روابط کے امور زیر بحث آئے، فریقین نے دہشتگردی کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ ترجمان...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح پر مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا، جس میں دونوں فریقین نے دہشتگردی کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ بات چیت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے 19 اپریل کو کابل کے دورے کے دوران کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں عمل میں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری برائے افغانستان و مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی نے کی، جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزارت خارجہ کے پولیٹیکل ڈویژن کے ڈائریکٹر مفتی نور احمد نور نے کی۔ مذاکرات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے...
    شہر قائد کے علاقے لیاری بغدادی میں خستہ حال رہائشی عمارت گرنے کے المناک واقعے کے بعد انتظامیہ مخدوش عمارتوں کیخلاف حرکت میں آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے حادثے میں 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد علاقے میں موجود دیگر مخدوش عمارتوں کو خالی کروا کر منہدم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ٹیموں نے لیاری بغدادی میں پانچ منزلہ خستہ عمارت کی دیواریں گرانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ بلڈنگ انسپکٹر زلفقار شاہ کے مطابق جن عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، انہیں خالی کرانے کے بعد مرحلہ وار گرایا جا رہا ہے۔ فی الحال دو عمارتوں...
    کینسر دنیا بھر میں موت کی ایک بڑی وجہ بنتا جا رہا ہے، اور پاکستان میں بھی یہ ایک تیزی سے پھیلتا ہوا مرض ہے۔ اس مہلک بیماری کی شدت، شرح اموات، اور پیچیدہ علاج نے نہ صرف مریضوں بلکہ ان کے خاندانوں کو بھی ذہنی، جسمانی اور مالی بحرانوں میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اس مضمون میں ہم پاکستان میں کینسر کی موجودہ صورت حال، اسباب، عوامی احتیاطی تدابیر، اور حکومتی پالیسیوں کا جائزہ لیں گے۔ آغا خان یونیورسٹی کی مرتبہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ پچاسی ہزار (185,000) افراد کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں، جبکہ نیشنل کینسر رجسٹری آف پاکستان کی حالیہ مرتبہ رپورٹ کے مطابق اندازاً سوا لاکھ (125,000) کے قریب...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے، لیکن صوبے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے، جس کے باعث ایوان بالا کےانتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے، جبکہ انتخابات سے قبل مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کا حلف اٹھانا لازمی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن کو کتنی نشستیں ملنے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں لینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نےخیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی کل سماعت کریں گے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے استدعا کی...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ، ممبر انجینئرنگ، ممبر فنانس، ممبرانوائرمنٹ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکٹرڈویلپمنٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے کام کو نہ صرف مزید تیز...
     اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)   پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں لینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ڈان نیوزکے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نےخیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی کل سماعت کریں گے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔پی...
    پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز سٹاک ہوم(سب نیوز)پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈش حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان سویڈش حکومت کا کہنا ہے پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد ویزا سروسز شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کے لیے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سے پاکستانی شینگن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کے لیے پاکستانیوں کی درخواستوں کو موصول...
    ایجبسٹن(سپورٹس ڈیسک)ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی...
    اسلام ٹائمز: کربلا میں امام حسینؑ کی شہادت، اسلام کی حیاتِ نو کا ذریعہ بنی، آج بھی شہادتیں امتِ مسلمہ کی بیداری کا سبب ہیں۔ ہمارا یہ دور، جسے عصرِ غیبت کہا جاتا ہے، درحقیقت امامِ زمانہؑ کی نیابت کا عملی نمونہ پیش کر رہا ہے۔ ’’حسینؑ منی و انا من الحسینؑ‘‘ یہ حدیث نہ صرف نسبی رشتے کی نشاندہی کرتی ہے، بلکہ مقصدِ شہادت کی وحدت کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے ۔ آج بھی ہر وہ قیادت جو "مِنْ الحسین" ہے، وہی راہِ حق پر چلنے والوں کو نورِ ہدایت بخشتی ہے۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں اہل بیتؑ کی سیرت پر چلنے والی قیادت میسر آئی۔ تحریر: ابو ہادی رضوی 1۔ مصائب میں چہرۂ انور:...
    برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پرناکامی، پاکستان کا ذکر کیے بغیر پہلگام واقعے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برازیل میں ہونے والے برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پرناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔برکس اعلامیے میں پہلگام واقعے کی مذمت کی گئی مگرپاکستان کا ذکرنہیں کیاگیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی کوشش کے باوجود برکس اعلامیے میں پاکستان کانام شامل نہ ہوسکا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی صدر 2012 کے بعد پہلی بار برکس اجلاس سے غیرحاضر ہوئے اور چین کی عدم شرکت بھارتی بیانیے کی حمایت نہ کرنے کا اشارہ ہے۔اس کے علاوہ روس کے صدر پیوٹن نے ویڈیو لنک کے ذریعے برکس سمٹ سے خطاب کیا۔ روزانہ مستند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کی تینوں بڑی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف سب اسٹیبلشمنٹ کی بساط پر بچھائے گئے مہرے ہیں، جن کا مقصد صرف اقتدار کا کھیل کھیلنا ہے، نہ کہ عوام کے مسائل حل کرنا۔لاہور میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے انتخابی نظام میں اسٹیبلشمنٹ کی مبینہ مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم غیر منصفانہ ہے اور ان سیٹوں کو تحریک انصاف کو دیا جانا چاہیے تھا، یہاں عوام کا مینڈیٹ چھین کر پسندیدہ افراد میں بانٹا جا رہا ہے۔انہوں نے حکمران طبقے کو...
    ملک بھر سے قیمتی اور نایاب گدھے بدین میں جمع ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں گدھوں کی سالانہ قدیمی منڈی لگ گئی، جس میں پاکستان بھر سے نایاب اور قیمتی گدھے لائے گئے ہیں۔ گدھا منڈی میں سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اور گلگت سے قیمتی گدھے اور خچر خرید و فروخت کے لائے گئے ہیں۔ قیام پاکستان سے قبل سے لگنے والی اس گدھا منڈی کا شمار ایشیا کی بڑی سالانہ گدھا منڈی میں ہوتا ہے۔ منڈی میں 20 ہزار روپے سے 5 لاکھ روپے تک کے گدھے اور خچر فروخت کے لیے موجود ہیں، جن میں ایٹم بم، راکٹ لانچر، کلاشنکوف، ایف سولہ، جی تھری نامی قیمتی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنگی محاذ پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے باوجود آبی محاذ پر خطرات بدستور منڈلا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  آبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی کے تحفظ کیلئے فوری، سنجیدہ اور عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں، پانی صرف قدرتی نعمت نہیں بلکہ قوم کی لائف لائن ہے اور اب اسے بچانے کا وقت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کا خطرہ ختم نہیں ہوا اور اگر اندرونی طور پر مؤثر حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو یہ بحران فوڈ سکیورٹی سمیت قومی سلامتی کیلئے بھی سنگین چیلنج بن سکتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں ڈیمز کی کمی، حکومتی عدم توجہی اور...
     منصورہ لاہور میں کارکنوں کے تربیتی سیشن سے خطاب میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں، جبکہ باجوہ کو ایکسٹیشن دینے اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے یہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں، مگر غزہ و کشمیر میں ہونیوالے ظلم پر سب خاموش ہو جاتے ہیں، حکمرانوں کا کام مذمت کرنا نہیں، بلکہ اقدامات اٹھانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کردیا۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام تربیتی سیشن میں مختلف شہروں سے آئے کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے متعلق حالیہ الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ تنازع محض چند مفاد پرست عناصر کے سیاسی عزائم کا نتیجہ ہے، جو عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ادارے کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق کچھ گروہ اور افراد جان بوجھ کر الیکشن کمیشن، اس کے سربراہ اور دیگر ممبران پر بے بنیاد تنقید کر کے انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ کمیشن کے تمام فیصلے مکمل طور پر آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے، کسی سیاسی دباؤ کے بغیر...
    برازیل(اوصاف نیوز) برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا لگ گیا جب کہ اعلامیے میں پہلگام واقعہ کی مذمت کی گئی لیکن مودی سرکار کی کوشش کے باوجود پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی، برکس اعلامیہ بھارت کی ایک اور واضح سفارتی ناکامی ثابت ہوا ہے۔ برکس اعلامیے میں الفاظ مکمل طور پر غیر جانبدار رکھے گئے، برکس اجلاس میں دو اہم ممالک چین اور روس کے سربراہ بھی شریک نہیں ہوئے، 2012 کے بعد چینی صدر پہلی مرتبہ اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی، یہ عدم...
    معروف چینی آٹو کمپنی چانگان نے پاکستان میں اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے, یہ نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی، اور اس فیصلے کا اطلاق کمپنی کے تمام ماڈلز پر ہوگا۔ قیمتوں میں یہ رد و بدل بجٹ 2025-26 میں کی گئی تبدیلیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی آٹو انڈسٹری پر واضح نظر آ رہے ہیں۔ چانگان کی مشہور اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل(ایس یو وی) اوشان ایکس7  کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، 7 نشستوں والی کمفرٹ کی قیمت میں 1 لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 84 لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی...
    برازیل میں برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا لگ گیا جب کہ اعلامیے میں پہلگام واقعہ کی مذمت کی گئی لیکن مودی سرکار کی کوشش کے باوجود پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی، برکس اعلامیہ بھارت کی ایک اور واضح سفارتی ناکامی ثابت ہوا ہے۔ برکس اعلامیے میں الفاظ مکمل طور پر غیر جانبدار رکھے گئے، برکس اجلاس میں دو اہم ممالک چین  اور روس کے سربراہ بھی شریک نہیں ہوئے، 2012 کے بعد چینی صدر پہلی مرتبہ اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی، یہ عدم شرکت ثابت کرتی ہے...
    خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو منعقد ہوں گے، ان انتخابات کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ کیا قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو سکتی ہے یا نہیں، اس وقت سینیٹ کی کل 96 نشستوں میں سے 54 نشستیں حکمراں اتحاد کے پاس ہیں اور دو تہائی اکثریت کے لیے حکمران اتحاد کو مزید 10 نشستیں یعنی کل 64 نشستیں درکار ہیں۔ سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 علما یا ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر انتخابات ہونا ہیں، ذرائع کے مطابق اگر جمیعت علماء اسلام اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان پارٹی ڈسپلن کی پاسداری کریں تو حکمران اتحاد کو...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک مکمل طور پر پٹری سے اتر گئے ہیں۔ تیسری جماعت شروع کرنے سے الجھن میں اضافہ ہو گا۔ وہ اس کے ساتھ تفریح کرسکتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ احمقانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسک کی تیسری جماعت بنانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ، میں نے الیکٹرک گاڑیوں کا لازمی قانون ختم کر دیا ہے، میری پہلی ذمہ داری امریکی عوام کا تحفظ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ مسک نے اپنے قریبی دوست...
    صدر مسلم کانفرنس کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج جب دنیا فتنہ و فساد، ناانصافی اور ظلم کا شکار ہے، تو ہمیں کربلا سے یہ سبق لینے کی ضرورت ہے کہ اصولوں پر قائم رہتے ہوئے باطل قوتوں کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے عاشورہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے، ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے اور حق کے لیے قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔ امام حسین (ع) اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی انسانیت کی تاریخ میں ایک روشن باب ہے...
    برازیل میں منعقد ہونے والے برکس (BRICS) سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا اُس وقت لگا جب اجلاس کے اعلامیے میں پہلگام حملے کی مذمت تو کی گئی، لیکن پاکستان کا ذکر تک نہ کیا گیا، حالانکہ بھارت کی بھرپور کوشش تھی کہ اس حملے کو پاکستان سے جوڑ کر اعلامیے میں اس کا نام شامل کروایا جائے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اجلاس کے دوران پاکستان مخالف الفاظ شامل کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا، مگر برکس کے رکن ممالک نے غیر جانبدار مؤقف اپناتے ہوئے اعلامیے کو متوازن اور ذمہ دارانہ رکھنے پر اصرار کیا۔ اعلامیے میں صرف دہشتگرد حملوں کی مذمت کی گئی، مگر پاکستان کا ذکر شامل نہ ہونے کو بھارت کی سفارتی...
    ٹرمپ کا ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز نیوجرسی(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق حلیف ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان پر شدید تنقید کی اور اسے “بے ہودہ” قرار دیا۔نیوجرسی سے واشنگٹن واپس جاتے ہوئے طیارے میں سوار ہونے سے قبل ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ “میرے خیال میں تیسری جماعت کا قیام ایک بے ہودہ اور کم عقلی پر مبنی عمل ہے۔ ہم ریپبلکن پارٹی کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔”انھوں نے مزید کہا “یہ نظام ہمیشہ سے دو جماعتوں پر قائم رہا ہے، اور میرے نزدیک تیسری جماعت بنانے سے صرف...
    یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم بند کروائے، کشمیری قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ ہمیں حضرت امام حسین (ع) کی عظیم قربانی اور حق و انصاف...
    نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) آئندہ سال متوقع ورلڈ کلبز ٹی20 چیمپئن شپ میں پاکستان کو شریک نہ کیے جانے کا بھارتی دعویٰ سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فاتح ٹیم کو اس مجوزہ ایونٹ میں مدعو کیے جانے کا امکان نہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو گزشتہ ماہ لندن میں ہونے والے کرکٹ کنیکٹ اجلاس کے موقع پر منعقدہ خصوصی میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جہاں پی ایس ایل کے سی ای او کو شرکت کرنا تھی، مگر کوئی نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ اجلاس انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے آئی سی سی...
    ریو ڈی جنیرو(انٹرنیشنل ڈیسک) برکس ممالک نے ایران پر حالیہ حملوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، تاہم اعلامیے میں امریکا یا اسرائیل کا نام براہ راست نہیں لیا گیا۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں برکس تنظیم کا سترواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقا سمیت دس ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا کہ 13 جون کے بعد ایران پر کیے گئے حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی تھے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ تاہم بیان...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)آج بروز پیر سے موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔اتوار کے روز خیبر پختونخواہ، کشمیر، پنجاب ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان ،اسلام آباد اور بالائی/جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج...
    اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔آئی ایچ سی میں جسٹس انعام امین منہاس کل متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء سے متعلقہ درخواستوں پر سماعت کریں گے۔پی ایف یو جے، سینئر صحافی حامد میر، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے درخواست دائر کر رکھی ہیں۔درخواستوں پر گزشتہ سماعت 4 جون کو ہوئی تھی، عدالتِ عالیہ نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
    برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ابھرتی معیشتوں کی تنظیم ‘برکس’ کے اجلاس میں رکن ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیز کو غیر ذمہ دارانہ اور عالمی معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یکطرفہ ٹیرف اور نان-ٹیرف اقدامات عالمی تجارت کو بگاڑ رہے ہیں اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے اصولوں کے منافی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’پاکستان جلد برکس میں شامل ہوجائے گا‘ برکس نے امریکی ٹیرفز کو ‘غیر قانونی اور من مانی’ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ اقدامات نہ صرف عالمی تجارت کو مزید محدود کریں گے بلکہ عالمی سپلائی چین کو بھی نقصان پہنچائیں گے اور بین الاقوامی معاشی سرگرمیوں میں...
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ کے میدان میں چھکوں کی بارش کرنے والے سریش رائنا اب اپنی نئی اننگ اسکرین پر کھیلنے کےلیے تیار ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر نے تامل فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے، جس کے بعد کھیل کے دیوانے اب انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔ سریش رائنا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی اداکاری کے کیریئر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نئی فلم کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جس کا اعلان ہوتے ہی یہ خبر بھارتی میڈیا کی شہ سرخی بن گئی۔ Welcoming Chinna Thala @ImRaina ❤️ on board for #DKSProductionNo1! ????????️@Logan__you @Music_Santhosh @supremesundar @resulp @muthurajthangvl @sandeepkvijay_ @saravananskdks @TibosSolutions @kgfsportz...
    جڑواں شہروں میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  کہ 6 اور 7 جولائی کو اسلام آباد ملک کے مختلف علاقوں میں  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اس دوران کشمیر، شمال مشرقی  پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور  بالائی خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر  تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ 06  اور07  جولائی کے دوران موسلا دھار، شدید موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں...
    آپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کا اعلان، شکست خوردہ بھارت کا جانی نقصان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز دنیا بھر میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کو عزت اور تکریم سے نوازا جاتا ہے، لیکن بھارت کا رویہ اس کے برعکس رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، لیکن ان ہلاکتوں کو تسلیم نہ کر کے بھارتی فوج اور حکومت شدید اندرونی دباؤ کا شکار رہی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور افواج نے ہزیمت سے بچنے کے لیے آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات کو ابتدا میں چھپایا، لیکن اب بھارتی حکومت نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)) نائب وزیر اعظم و سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے، ان کو اچھے وقت میں نہیں چھوڑیں گے۔ اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کی کوئی بات نہیں کی، نواز شریف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں یہ بات کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں، ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے قانون اپنا راستہ خود لے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں چاہے وہ...
    ایبٹ آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گيا ۔پولیس کے مطابق 12 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش جناح آباد میں ملزم کے گھر سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجود ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب مقتول بچی کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دے کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو برآمدی شعبے کے مستقبل کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔9 جولائی کی ڈیڈ لائن سے قبل یہ کامیابی پاکستانی مصنوعات، بالخصوص ٹیکسٹائل اور زرعی اشیاء پر دوبارہ بھاری ٹیرف عائد ہونے کے خطرے کو مؤثر طور پر ٹال سکتی ہے۔ سیکرٹری تجارت جاوید پال کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں 4 روزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل کیے اور اب وہ وطن واپسی کی تیاری میں مصروف ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان فریم ورک پر اصولی اتفاق ہو چکا ہے، تاہم باضابطہ اعلان اْس وقت کیا جائے گا جب امریکا اپنے دیگر تجارتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ نے شام کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے دمشق کے دورے میں اس پیش رفت کے حوالے سے بتایا، یہ اعلان گزشتہ دسمبر میں طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد کیا گیا ہے۔ڈیوڈ لیمی نے بیان میں کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے تنازع کے بعد شامی عوام کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے، برطانیہ سفارتی تعلقات اس لیے بحال کر رہا ہے کیونکہ یہ ہمارے مفاد میں ہے کہ ہم نئی حکومت کو ایک مستحکم، زیادہ محفوظ اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی اور دیگر شہروں میں بارش اور آندھی کا سلسلہ، موسم خوشگوار، بعض مقامات پر نقصانکراچی کے مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہونے کے بعد ہفتے کی شام مغرب کے بعد ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔شہر قائد کے علاقوں قائد آباد، بن قاسم، لانڈھی اور مضافاتی علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ فیڈرل بی ایریا، گلشنِ اقبال، معمار، کورنگی، اورنگی اور گارڈن سمیت دیگر علاقوں میں بھی رم جھم نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ تاہم، بارش کے بعد سڑکوں پر پھسلن کے باعث موٹرسائیکل سواروں کو متعدد حادثات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب، بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں تیز آندھی اور بارش کے نتیجے میں سردار...
    راولپنڈی میں 250 بوسیدہ عمارتیں خطرناک قرار، میٹرو پولیٹن کا فوری انخلا کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )کراچی کی طرح راولپنڈی میں 250 بوسیدہ عمارات خطرناک قرار دے دی گئیں، میٹرو پولیٹن نے فوری انخلا کا حکم دے دیا، میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت مالکان کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ عدم تعمیل پر مکینوں اور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ بھی کیا گیا ہے۔راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے راجہ بازار اور قریبی علاقوں میں موجود 250 بوسیدہ عمارتوں کو انسانی جانوں کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری انخلا کا حکم دے دیا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام نے خطرناک عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کی خبروں پر  رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ لاہور  میں داتا دربار  پر  میڈیا سےگفتگو کے دوران ایک صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔...
    جنگ بندی کے بعد ایک متفقہ فیصلے کے تحت دونوں قومی سلامتی مشیروں کی کسی نیوٹرل مقام پر ملاقات طے شدہ تھی جس میں سندھ طاس معاہدے اور دیگر اہم امور پر مذاکرات ہونا تھے مگر یہ ملاقات تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بعد اگرچہ 10 مئی کو امریکہ کی مداخلت سے جنگ بندی طے پا گئی تھی تاہم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سکیورٹی سطح پر جمود تاحال برقرار ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا اور اب بھی ایک شیڈول کے تحت یہ رابطے جاری ہیں تاہم اہم ترین پیشرفت یعنی دونوں ممالک کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلور: بھارتی ایئر لائن کا پائلٹ پرواز سے چند لمحے قبل بے ہوش ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز بنگلورو سے دہلی جانے کیلئے تیار تھی کہ اچانک اس کے پائلٹ کی طبعیت خراب ہوگئی، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیاایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ پائلٹ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پرواز کے اڑان بھرنے کیلئے دوسرے پائلٹ کا انتظام کیا گیا جو مسافروں کو ان کی منزل پر لیکر روانہ ہوا۔بھارتی ایئر لائن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پائلٹ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، جسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم اس کی...
    وزیراعظم شہباز شریف کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے چہل قدمی کے دوران اہم معاملات پر گفتگو کی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔ اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ تینوں رہنماؤں نے مختلف امور پر غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو کی۔ پاکستانی وزیراعظم، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور نے گفتگو کے دوران ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر تینوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ...
    خانکندی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05جولائی 2025)وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے اور آذربائیجان کے صدور سے خوشگوارملاقات،چہل قدمی،تینوں رہنماؤں نے دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا،آذربائیجان کے شہر خان کندی میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔ ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا جب وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں...
    بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارشوں کے دوران بھیم تال جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بھارتی فضائیہ (IAF) کے دو اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جھیل سے دونوں لاشیں نکال لی گئیں جن کی شناخت 22 سالہ پرنس یادو اور 23 سالہ ساہل کمار کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں اہلکار بالترتیب ریاست پنجاب اور بہار کے رہائشی تھے اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے نینی تال آئے ہوئے تھے۔ اہلکاروں کے ساتھ آئے ہوئے دیگر 6 افراد محفوظ ہیں جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔ اہل خانہ نے شکوہ کیا کہ ریسکیو آپریشن تاخیر سے شروع کیا گیا۔ ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے لاشیں نکالنے کے لیے مقامی...
    صدر مملکت آصف زرداری نے کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر خان شہید نے دشمن کیخلاف بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔کرنل شیر خان کی 26 ویں برسی پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرنل شیر خان شہید کی قربانی قومی تاریخ کا روشن باب ہے، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر خان شہید نے دفاع وطن میں جان دے کر سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا، ان کی عظمت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔صدر زرداری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔
    ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا، جب وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں اور دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا۔ آذربائیجان کے صدر علیوف نے مہمانوں کو نہ صرف خانکندی کی تاریخی عمارتوں سے متعارف کرایا بلکہ خود رہنمائی کرتے ہوئے شہر کی تاریخ کے دلکش اوراق بھی کھولے۔ تینوں رہنما روایتی پروٹوکول سے ہٹ کر بےتکلف انداز میں ہنستے مسکراتے، گھومتے پھرتے نظر آئے۔ غیر رسمی انداز میں کی گئی گفتگو میں دوستی، اخوت اور علاقائی اتحاد کی جھلک نمایاں رہی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز...