2025-05-25@16:49:52 GMT
تلاش کی گنتی: 606

«میرپور کے عوام»:

(نئی خبر)
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کیخلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈزائینر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی ٹیم نے ورکنگ مکمل کرکے اور اپنی ابتدائی چھان بین میں شواہد ملنے کی بنیاد پرکارروائی کی۔ حکام نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر کے مختلف علاقوں مہران ٹاون، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع اہم آوٴٹ لیٹس پر چھاپے مار کر...
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کئی سال سے مختلف حیلے بہانوں سے سندھ طاس معاہدے سے منحرف ہونے کی کوشش کررہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی سائٹ خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے قانونی حوالہ دیا۔ انہوں نے دستاویز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یہ متعلقہ شقیں یہ ہیں جس کی تشریح کی ضرورت نہیں اور اس معاہدے میں ترمیم یا نئی شقوں کو ڈالنے کا طریقہ کار بھی درج ہے۔ انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کیا کرسکتا ہے اور کیا نہیں، یہ وضاحت کے ساتھ درج...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ابھینندن کی شکل میں دیا گیا جواب بھارت کو یاد ہوگا۔ایک  انٹرویو میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ کلبھوشن جیسا ایک  اور  بندہ پاکستان  نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت کی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، جو کچھ جعفر ایکسپریس واقعے میں ہوا سب کو پتا ہےعلیحدگی پسندوں کو بھارت نے پناہ دی ہے، بلوچستان کے علیحدگی پسند بھارت میں جاکر علاج کراتے ہیں، ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے تانے بانے...
    پنجاب میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گئے جبکہ ملوث ملزمان کے سزاؤں کی شرح بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایس ایس ڈی او کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے دوران پنجاب بھر میں خواتین کے خلاف جنسی زیادتی، اغوا، غیرت کے نام پر قتل اور گھریلو تشدد کے ہزاروں واقعات رپورٹ ہوئے۔ خواتین سے زیادتی کے سب سے زیادہ 532 کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے لیکن صرف 2 مجرموں کو سزا ملی۔ فیصل آباد، قصور، اور دیگر اضلاع میں بھی صورتحال تشویشناک رہی۔خواتین کے اغوا کے سب سے زیادہ واقعات بھی لاہور میں رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد 4510 رہی، مگر سزا صرف 5 مجرموں کو ملی۔ رپورٹ کے مطابق گھریلو...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2025ء ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) آڈیٹوریم، اسلام آباد میں ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا ''خطرات کی پیشگی آگاہی کے ذریعے رپورٹنگ کو موئثراور مضبوط بنانا''۔ سیمینار میں میڈیا اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ ماہرین، پالیسی ساز اداروں، سرکاری اور غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کے نمائندگان نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور آفات کے خطرے سے متعلق آگاہی اور تیاری میں میڈیا کے ابھرتے ہوئے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکاء کو خیر مقدم کرتے ہوئے میڈیا کے کردار کی اہمیت پر زور دیا...
    سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر مقدمہ ملزم وقار خان کے خلاف تھانہ شادباغ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر حساس اداروں اور سربراہ کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر مقدمہ ملزم وقار خان کے خلاف تھانہ شادباغ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ دوسری جانب، پیکا ایکٹ ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس جواد...
    لاہور: پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا  اور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنوری تا دسمبر 2024 کے دوران پنجاب میں خواتین پر ہونے والے 4 سنگین جرائم ، جنسی زیادتی، غیرت کے نام پر قتل، اغوا اور گھریلو تشدد  میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن نظامِ انصاف کی ناکامی نے متاثرہ خواتین کو انصاف سے دور رکھا۔  رپورٹ کی تیاری کے لیے ایس ایس ڈی او نے رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کے تحت دستیاب ڈیٹا اکٹھا کیا اور اسے اضلاع کی آبادی کے تناسب سے کرائم ریٹ کے فارمولے کے ذریعے تجزیہ کیا۔ رپورٹ...
    بالی ووڈ کی ماضی کی سُپر اسٹار پوجا بھٹ کے بھائی راہول بھٹ نے اپنی سوتیلی بہن عالیہ بھٹ کو پوجا بھٹ سے صلاحیتوں میں کم تر قرار دے دیا۔ حال ہی میں اداکار راہول بھٹ نے بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں اپنی بات کھل کر بیان کی۔ انٹرویو کے دوران جب میزبان نے کہا کہ عالیہ بھٹ، بھٹ خاندان کی وراثت کو آگے لے جا رہی ہیں، تو راہول بھٹ نے اس پر حیران کن ردعمل دیا۔ راہول نے اس بات سے جزوی اتفاق کیا کہ عالیہ خاندان کی نمائندگی کر رہی ہیں، لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کے ذاتی خیال میں عالیہ بھٹ ان کی سگی بہن پوجا بھٹ کے مقابلے میں...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پولیس کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان پاکستان کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، علی امین گنڈا پور کا لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جلد ملاقات ہوگی، جس میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے بات واضح ہو جائےگی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وفاق سمیت کسی کو اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے تو ثابت کریں۔ یہ بھی پڑھیں حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں تو کابینہ میں کیسے منظور ہوگیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی انہوں نے کہاکہ ہماراصوبہ ہے، ہم سے زیادہ اس سے کون وفادار ہے؟ میں سندھ، پنجاب یا بلوچستان کا جوابدہ نہیں، اپنے صوبے کا جوابدہ ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بل کی کوئی...
    اسرار خان : 48 گھنٹوں کے دوران گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ ہوئے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر  نے  آتشزدگی کے حادثات پر اظہار تشویش کیا ،ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا  گندم کی فصل کوآگ لگنے کے واقعات میں ننکانہ صاحب 20 حادثات کیساتھ سر فہرست رہا ، شیخوپورہ میں 16، ڈی جی خان میں 12واقعات رپورٹ ہوئے، حافظ آباد میں 11 ،میانوالی میں 9، خانیوال میں 5واقعات رپورٹ ہوئے،دیگر اضلاع میں فصلوں میں آتشزدگی کے 95 حادثات پر امداد دی گئی،فصلوں میں آگ کے 164 حادثات کے نتیجے میں 750 ایکٹر رقبہ متاثر ہوا، بروقت رسپانس سے ہزاروں ایکڑ گندم کے کھیتوں کو محفوظ بنایا گیا، آگ کی صورت میں فصل میں ٹریکٹر سے...
    بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جاری تھیں کہ بالی ووڈ کی اس جوڑی کے درمیان طلاق ہو گئی ہے لیکن دونوں کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز اپنی شادی کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر ایشوریا رائے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر فیملی کی تصویر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور جوڑی کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ شیئر کی گئی تصویر میں ایشوریا رائے کو اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی ارادھیا کے ہمراہ دیکھا جا...
    سینئر رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 چلاس نے ایک بیان میں کہا کہ سیکریٹری ثناء اللہ نے گلگت بلتستان کے ہر محکمے میں جہاں انکی پوسٹنگ ہوئی ہیں تباہی کے دانے پر پہنچا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 چلاس عطاء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آغا راحت الحسینی کے گزشتہ جمعہ کے بیان پر صوبائی وزیر زراعت انجینئر محمد انور کے ردعمل پر حیرانگی ہوئی ہے، صوبائی وزیر موصوف نے ہمیشہ ایک کرپٹ اقرباء پرور تعصبی سیکریٹری کی پشت پناہی کی ہے، سیکریٹری ثناء اللہ نے گلگت بلتستان کے ہر محکمے میں جہاں انکی پوسٹنگ ہوئی ہیں...
    دو روز قبل جناح اسپتال میں ڈاکٹر پر تیمارداروں کے تشدد کے واقعے پر احتجاج کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن 2 گروپس میں تقسیم ہوگئیتفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر پر تیمارداروں کے تشدد کا واقعے پر احتجاج کے معاملے کی انکوائری رپورٹ کے بعد ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ایک گروپ نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا جبکہ ینگ ڈاکٹرز کے دوسرے گروپ نے بدستور اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کرکے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس حوالے سے چیئرمین وائے ڈی اے ڈاکٹر فرخ کی قیادت میں آج مارچ کیا جائے گا، مارچ کا مقصد ڈاکٹرز کے تحفظ اور وقار کی بحالی ہے۔ واقعے کے حوالے سے انکوائری رپورٹ ڈائریکٹر جناح...
    سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی  کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول  پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔  اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید...
    کانپور (نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی زندگی کا سب سے خاص دن سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر عین شادی کے دن دلہن ہی غائب ہو جائے تو یہ لمحہ کتنا دل توڑ دینے والا ہو سکتا ہے، اس کا اندازہ یوپی کے ضلع کانپور کے ایک نوجوان ویرو کی کہانی سے لگایا جا سکتا ہے۔ ویرو، جو کہ تمل ناڈو میں ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے، اپنی شادی کے لیے بڑی تیاری کے ساتھ بارات لے کر پنکی کالا گاؤں پہنچا۔ شادی کی رسومات روایتی انداز میں دھوم دھام سے ادا ہوئیں، لیکن سب کچھ اس وقت بدل گیا جب دلہن پھیرے کی رسم سے قبل ہی غائب ہو گئی۔ پہلے تو سب نے یہی سمجھا کہ شاید...
    رواں سال 2025 میں پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت سعودی عرب حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کی تعداد میں غیرمعمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے تحت صرف 23 ہزار 620 افراد ہی فریضہ حج ادا کر سکیں گے جبکہ تقریباً 67 ہزار افراد حج سے محروم رہ جائیں گے۔ پاکستان کے لیے حج 2024ء کا مجموعی کوٹہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد پر مشتمل تھا، جسے مساوی طور پر سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت تقسیم کیا گیا۔ تاہم پرائیویٹ حج آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے حج کے انتظامی امور میں کیے گئے نئے طریقہ کار، خاص طور پر آن لائن سروسز کے لیے مختص پورٹل اور غیر واضح ڈیڈ...
    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور بارش کے نتیجے میں گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور بارش کے سبب گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ شہری پناہ ڈھونڈتے رہے۔ ادھر پی ڈی ایم اے نے کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کردی۔ پی ڈی ایم اے کی تمام افسران و عملے، بشمول ڈویژنل سطح کے رپورٹنگ افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھ اکہ تمام افسران و عملے ڈویژنل رپورٹنگ افسران 19...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 )امریکہ نے اپنی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ دینے اور اس شعبے میں چین کے غلبے کو کم کرنے کی غرض سے چینی ساختہ اور چینی کمپنیوں کے بحری جہازوں کے لیے نئی پورٹ فیس متعارف کروادی ہے یہ اقدام بائیڈن انتظامیہ کے تحت شروع کی گئی تحقیقات کا نتیجہ ہے تاہم یہ ایسے وقت سامنے آیا جب امریکہ اور چین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات پر ایک بڑی تجارتی جنگ میں ملوث ہیں اور نئی پورٹ فیس کا معاملہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے.(جاری ہے) فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے نئی فیسوں کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں...
    اسلام آباد: تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ اب علی امین گنڈاپور جو ہے تیرے کوچے سے ہم نکلے بڑے بے آبرو ہو کر تو کے پی سے تو ان سے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں، ان سے کہا گیا ہے کہ آپ کے پاس ایک بہت بڑا عہدہ ہے آپ وزارت اعلیٰ چلائیں، یہی بات ان کے لیڈر جیل سے کہی ہے اور یہی بات پارٹی کے تمام چھوٹے بڑے لوگوں کا ان سے تقاضا ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کرائسس یہ ہے کہ وہ بالکل کلیو لیس ہے.  تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ...
    ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئین کے مطابق چلایا جانا چاہیے، ڈنڈے کے زور پر ملک نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا اس وقت ملک کا سب سے امیر صوبہ ہے اور حکومت نے کرپشن پر مؤثر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد انصاف پر تھی جبکہ پاکستان میں 2024 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپنے پسندیدہ لوگوں کو عوام پر مسلط کرنے کے لیے مختلف تجربات کیے گئے آئین کو توڑ کر مارشل لا نافذ کیا گیا۔ پنجاب حکومت...
    لاہور( نیوزرپورٹر)  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے لئے صوبے کی تاریخ کا پہلا منفرد، بہترین اور بے مثال پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ فنانشل سپورٹ دی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے رواں سال گندم کے کاشتکاروں کے لئے آبیانہ/ فکس ٹیکس میں چھوٹ کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے پیکج کے تحت گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لئے چار ماہ مفت سٹوریج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ الیکٹرانک ویئر...
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم کو عام آدمی کی معاشی پریشانی اور تکالیف کا اندازہ بھی ہے، اسی وجہ سے ہم نے اپنے موجودہ دور حکومت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے کمی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا، پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، پاکستان کی ریٹنگ عالمی ایجنسی کی جانب سے بڑھائی گئی، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم عالمی سطح کا ایونٹ بن گیا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمد للہ،...
    سٹی42:  لیسکو سید پور سب ڈویژن کی ریکوری ٹیم پر نادہندہ صارفین نے حملہ کرکے لائن مین عدنان کو چھری مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عدنان واجبات کی ریکوری کے لیے صابر ہوٹل پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق  ایکسئین سمن آباد زبیر سرور کے مطابق صابر ہوٹل پر 70 ہزار روپے سے زائد کا بل واجب الادا تھا۔ عدنان جب بل کی وصولی کے لیے ہوٹل گیا تو ہوٹل کی انتظامیہ نے تلخ کلامی کے بعد حملہ کر دیا اور ایک ملازم نے عدنان کو چھری مار دی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا زخمی لائن مین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے...
    سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے عوام کو سستی، ماحول دوست اور بااعتماد سفری سہولیات مہیا کی جائیں، سندھ کا ٹرانسپورٹ نظام ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور سہولت دونوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے ناقص و غیر محفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ کرلیا جبکہ گرین لائن اور اورنج لائن کی گاڑیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ ہفتے نیا روٹ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے پنک ای وی اسکوٹر اسکیم جلد شروع کرنے کی ہدایات کی گئی۔ ملازمت پیشہ اور طالبات درخواست گزاروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا...
    حکومت پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )حکومت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان کردیا۔۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ نہ آٹا مہنگا ہو، نہ کسان کو نقصان ہو۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں مریم نواز نے کسان کا نقصان نہ ہونے اور مفادات کے تحفظ کے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے گندم کٹائی کے موقع پر وعدہ پورا کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے کسان پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ...
    وہاڑی(نیوز ڈیسک)عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز اور بلند شعلے، دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا،طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز اور بلند شعلے، دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔ 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
    پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ  ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا،طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز اور بلند شعلے، دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے گارڈن اور بولٹن مارکیٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 19 ہزار درہم برآمد کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی اور دیگر مجرمانہ شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ملزمان کو برآمد شدہ رقوم سمیت کارپوریٹ کرائم سرکل منتقل کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔یہ کارروائیاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کیں۔
    کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی مالیاتی فراڈ کے شواہد مل گئے، ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم کی کمپنی کی ماہانہ آمدن 4 لاکھ ڈالر تھی۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے این او سی کیلئے دائر درخواست میں ملزم ارمغان سے ابتدائی تحقیقات اور پیش رفت رپورٹ شامل کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 18 لیپ ٹاپس برآمد کیے گئے تھے جن کی جانچ سے بین الاقوامی مالی فراڈ کے شواہد ملے ہیں، ملزم ارمغان کے کال سینٹر میں ایک وقت میں 25 سے...
    کراچی: سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی سعودی ایئرپورٹ سے پاکستان نہیں پہنچ سکے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں 2 روز سے محصور پاکستان عمرہ زائرین کی وطن واپسی کے حوالے سے اقدامات نہیں کیے جاسکے۔ سعودی ائیرپورٹ پر پھنسے عمرہ زائرین نے الزام عائد کیا کہ ہوائی اڈے کے لاؤنج میں واپسی کے لیے طویل انتظار کے باوجود کوئی مدد نہیں کی گئی۔ عمرہ زائرین کے مطابق سفارت خانے کے ایک فرد نے ان سے رابطہ کیا ہے اور تفصیلات حاصل کی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر موجود 60 سے زائد عمرہ زائرین کو سعودی ائرلائن کی پرواز انتظامیہ پیچیدگی کی وجہ سے ہوائی اڈے پر...
    کرتار پور/نارووال ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن نے  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہمراہ بیساکھی کے تہوار پر کرتار پور راہداری و گوردوارہ صاحب کے دورے کے موقع پر زیرو پوائنٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ  محسن نقوی کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں کرتار پور لیکر آئے۔ امریکی گانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ کرتار پور آکر انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں کہ وہ ہمیں کرتار پور لیکر آئے۔ انہوں نے کہا کہ بیساکھی کے موقع پر سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کرتار پور آکر  بہت...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)سال 2024میں بچوں پر جنسی و جسمانی تشدد کے 7608کیسز رپورٹ ہوئے ، روزانہ کی بنیاد اوسطاً21واقعات رپورٹ ہوئے ، بچوں پر تشدد کے کیسز میں سزا کی شرح اکثر کیٹیگریز میں 1فیصد سے بھی کم رہی۔سربراہ ایس ایس ڈی اوسید کوثرعباس نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 2024ء میں جنسی زیادتی کے 2954، اغوا ء کے 2437، جسمانی تشدد کے 683واقعات رپورٹ ہوئے ،بچوں کی سوداگری کے 586، چائلڈ لیبر کے 895اور کم عمری کی شادی کے 53کیسز رپورٹ ہوئے ۔جسمانی و جنسی تشدد کے کیسز میں سزا کی شرح صرف 1فیصد، اغوا ء میں 0.2فیصد ،بچوں کی سوداگری میں سزا کی شرح 45فیصد اور چائلڈ لیبر میں 37فیصد...
    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس کے وفد کے ہمراہ کرتارپور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا ہے جس کے دوران امریکی وفد نے بیساکھی میلے میں شرکت کی اور سکھ یاتریوں کیلئے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مینز تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن کے ہمراہ کرتارپور کا دورہ کیا جبکہ وفد میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز بھی شریک تھیں۔ محسن نقوی اور امریکی وفد کا درشنی ڈیوڑی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔ محسن نقوی اور کانگریس مینز نے سکھ برادری کو بیساکھی میلے کی مبارکباد دی اور...
     اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل2025ء) اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ سفارت خانہ ایران،ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے دہشت گردی ایک دائمی حالت زار اور پورے خطے میں ایک مشترکہ خطرہ ہے جس کے ذریعے غدار عناصر بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ مل کر پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔(جاری ہے)  اس قبیح رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کی طرف سے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کو ختم کیا جا سکے جس نے...
    سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی، امریکی کانگریس مینز کے وفد کے ہمراہ سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کرتار پور راہداری پہنچ گئے۔ وفد میں امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی، امریکی کانگریس مین جوناتھن جیکسن، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز شامل تھیں۔  محسن نقوی اور امریکی وفد کا درشنی ڈیوڑی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔  حافظ آباد میں آرگنائزڈکرائم یونٹ کو ن لیگ کے پبلک دفتر پرچھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا محسن نقوی اور امریکی کانگریس مینز تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن نے بیساکھی میلے کی سکھ برادری کو مبارکباد دی ۔   محسن نقوی اور  امریکی...
    سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے اپنی سال 2024 کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق سال 2024 میں 7ہزار 608 بچوں پر تشدد و جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ ملک بھر میں یومیہ 21 بچے تشدد کا نشانہ بنے۔ سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن  (ایس ایس ڈی او) کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان بھر میں بچوں پر جنسی زیادتی و تشدد کے 7608 واقعات رپورٹ ہوئے جو یومیہ اوسطاً 21 مقدمات بنتے ہیں، رپورٹ کے مطابق تشدد کے واقعات کے باوجود زیادہ تر کیٹیگریز میں سزا کی شرح 1 فیصد سے بھی کم رہی۔  رپورٹ میں سال 2024 میں پاکستان میں بچوں پر جنسی زیادتی و تشدد کے واقعات کا تجزیاتی مطالعہ کیا گیا ہے۔...
    بنگلہ دیش کے حکام نے اپنے شہریوں کے اسرائیل جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاسپورٹس پر ’سوائے اسرائیل کے‘ کی عبارت دوبارہ درج کردی ہے۔ یہ عبارت پہلے بھی بنگلہ دیشی پاسپورٹ کا حصہ تھی تاہم معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں اسے پاسپورٹس سے ہٹادیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، بنگلہ دیش کے متعدد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل تاہم اب دوبارہ سے 4 سال بعد وزارت داخلہ کے احکامات پر پاسپورٹ اینڈ ایمیگریشن اتھارٹی نے اس عبارت کو بنگلہ دیشی پاسپورٹ پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرے مسلم اکثریتی ممالک کی طرح بنگلہ دیشی میں بھی حالیہ دنوں اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا ہے۔...
    راجن پور: پنجاب پولیس نے راجن پور میں گزشتہ رات اغوا ہونے والے تین مزدوروں کو واردات کے چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کرالیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کے مجرمان کا تعاقب کیا۔ مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موثر پلاننگ کے ساتھ آپریشن کیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی پیش قدمی اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث اغوا کار مغویان کو...
    ملائشیا میں حالیہ گیس پائپ لائن دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے دوران پانچ پاکستانیوں نے غیرمعمولی جرات اور انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے درجنوں مقامی افراد کی جانیں بچا کر پوری ملائشین قوم کے دل جیت لیے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گیس پائپ لائن پھٹنے کے بعد آگ تیزی سے قریبی علاقے میں پھیل گئی، جس سے خوف زدہ ہو کر متعدد افراد نے جان بچانے کے لیے قریبی نہر میں چھلانگ لگا دی۔ یہ نہر خطرناک مگرمچھوں کی افزائش گاہ سمجھی جاتی ہے، لیکن جان کے خطرے کے باوجود پانچ پاکستانی نوجوانوں نے بلا جھجک پانی میں چھلانگ لگا دی اور متعدد خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نہر سے بحفاظت...
    افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی رپورٹ کے مطابق خواتین کی سیاسی، سماجی اور معاشی زندگی کو نشانہ بنایا گیا ہے، ان کی نقل و حرکت، تعلیم، کاروبار اور عوامی زندگی میں شمولیت پر سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں نافذ کیے گئے اخلاقی قوانین پر ایک چشم کشا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ان قوانین کے نتیجے میں خواتین اور عام شہریوں کے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (UNAMA) کی رپورٹ کے مطابق، اگست 2024ء سے طالبان حکومت کی جانب سے قائم کردہ وزارت "امر بالمعروف و نہی عن المنکر" کے تحت افغان...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی نے ملاقات کی۔اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہاکہ پاکستان میں ڈونکی بریڈنگ کیلئے سازگار ماحول موجود ہیں۔(جاری ہے) رانا تنویر حسین نے کہا کہ ڈونکی فارم کے قیام کی اجازت قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد دی جائے گی،پاکستان میں موجود مقامی نسل کی بریڈنگ متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ چینی ڈونکی انڈسٹری کو گوادر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فارم قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی،گوادر میں ڈونکی سلاٹر ہاس اور ایکسپورٹ سہولیات قائم کی جائیں گی، ڈونکی گوشت کی چین کو برآمد سے پاکستان کی ایکسپورٹ...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب کرلی وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت اظہار ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور کی دوڑیں لگ گئیں ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور ہلاک ہونے والے بچے کے گھر پہنچ گئے،ذرائع ڈی سی لاہور اور واسا حکام کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوشش اہلِ خانہ کو منظر عام پر آنے سے روک دیا گیا ضلعی انتظامیہ لاہور نے اہلِ خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کروانے کی بجائے تحصیلدار شالیمار کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا،ذرائع 
    اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران  ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس دوران 14 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 83 فیصد کم ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا مہنگی جبکہ 11 سستی ہوئیں، ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ ہفتے 26 اشیا کے دام مستحکم...
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے برسوں تک افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر بغیر پاسپورٹ پاکستان میں رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔ اس حوالے سے بہت سارے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے...
      بیجنگ : امریکہ نے چینی مصنوعات پر عائد محصولات کو مزید بڑھا دیا۔چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے جمعہ کے روز کہا کہ چین امریکہ کی جانب یکطرفہ محصولات کی سختی سے مخالفت اور مذمت کرتا ہے اور چین نے اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور جوابی اقدامات اٹھائے ہیں۔چین اور دیگر ممالک کے دباؤ میں امریکہ نے کچھ تجارتی شراکت داروں پر بھاری محصولات کے نفاذ کو معطل کر دیا ہے، جو محض ایک علامتی چھوٹا سا قدم ہے اور اس سے امریکہ کی تجارتی بلیک میلنگ کے ذریعے ذاتی مفادات کی تلاش کی حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ نام نہاد “مساوی محصولات”...
    دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کے باعث لینڈنگ کرنا پڑی۔   ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز ڈھاکا جا رہی تھی۔ طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول( اے ٹی سی) سے رابطہ کیا جس کے بعد پرواز کوبحفاظت  لینڈ کروایا گیا۔ مسافر کو ائیرپورٹ پر تعینات طبی عملہ چیک کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں : بھارت جانے والے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ پرواز ایف زیڈ 501 کو بنگلا دیش کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ڈھاکا ائیرپورٹ پرلینڈ کرنا تھا۔ میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز کو کراچی ائیرپورٹ کی طرف موڑا گیا۔
    کراچی (آئی این پی )ملائشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا، ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔  مزید :
    BIHAR: بھارتی ریاست بہار کے علاقے سماسٹپور میں سابق فوجی نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی جانے پر غصے میں آکر قتل کردیا جبکہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سماسٹپور میں مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے جو بھارتی فوج کا سابق اہلکار ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر 25 سالہ ساکشی کو 7 اپریل کو قتل کیا گیا اور ان کی لاش گزشتہ روز ان کے گھر میں واش روم سے برآمد ہوئی جس سے لاک کردیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزم مکیش سنگھ بیٹی کو قتل...
    پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط سامنے آگئیں ، وزیرداخلہ نے کہا نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اجلاس ہوا ، جس میں وزیرمملکت طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے ،ڈی جی پاسپورٹ نے شرکت کی۔محسن نقوی کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ محسن نقوی نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی اور ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کئے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد ہوگا۔وفاقی وزیرداخلہ نے نئی نصب شدہ 6 ایم آرپی اور...
    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی) نے لاہور ایئرپورٹ میں اسکریننگ کا عمل سخت کرتے ہوئے گداگری میں ملوث 82 مسافروں کے خلاف کارروائیاں کیں اور 76 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ لاہورائرپورٹ پرمسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے جہاں رواں سال کے دوران لاہورائرپورٹ پر گداگری میں ملوث 82 مسافروں کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار 76 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کیا گیا ہے، بھیک مانگنے کے شبہے میں آف لوڈ ہونے والے 6 مسافروں کو گھر بھیج دیا گیا، گرفتار مذکورہ مسافر دنیا کے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہو کر...
    لاہور : پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط سامنے آگئیں.وزیرداخلہ نے کہا نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اجلاس ہوا . جس میں وزیرمملکت طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے ،ڈی جی پاسپورٹ نے شرکت کی۔محسن نقوی کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔محسن نقوی نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی اور ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کئے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد ہوگا۔وفاقی وزیرداخلہ نے نئی نصب شدہ 6 ایم آرپی اور 2...
    سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف پوسٹیں کرنے والوں کیلئے امریکا کے دروازے بند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی امیگریشن حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ افراد جو سوشل میڈیا پر یہود مخالف مواد شیئر کرتے ہیں، انہیں امریکا کا ویزا یا رہائشی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی نئی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ایسے غیر ملکیوں کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنا ہے جو یہود دشمن سرگرمیوں یا دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے بیان میں کہا کہ “اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ امریکا آکر آئین کی پہلی...
    نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میں 0-3 سے کلین سوئپ شکست کے باوجود کپتان محمد رضوان، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں مزید اختیارات مانگیں گے۔ نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم آئندہ چند دنون میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ کیویز کیخلاف ٹی20 سیریز سے اپنے ڈراپ کرنے کا بھی معاملہ اٹھائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدترین شکستوں کے باوجود کپتان محمد رضوان پریشر بڑھانے کیلئے بورڈ سے مزید اختیارات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور انکار کی صورت میں استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ بورڈ کے ایک...
    ملائیشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا،  ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔
    —فائل فوٹو خیرپور کی تحصیل ٹھری میر واہ میں پولیس کو کھیت سے 1 شخص کی لاش ملی ہے۔ایس ایس پی سمیع اللّٰہ کے مطابق ملنے والی لاش صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی ہے جنہیں کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔ صحافی وسیم عالم کو والد نے قتل کیا: پولیسکرک میں صحافی وسیم عالم قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، کرک پولیس کے مطابق صحافی وسیم عالم کو ان کے والد نے قتل کیا ہے۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا ہے کہا اللّٰہ ڈنو شر کے چہرے پر بھی تشدد کے نشانات ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قریبی دوست کو...
     واشنگٹن،اسلام آباد(راشدعباسی)موقرعالمی جریدے’’دی ڈپلومیٹ‘‘نے دعویٰ کیاہے کہ صدرٹرمپ کی ٹیرف پالیسی نے پاکستان کےلئےامریکہ کے ساتھ تجارت کے نئے مواقع کھول دیئے ہیں، دیکھنایہ ہے کہ آیا پاکستان اپنے علاقائی مسابقت کاروں کے مقابلے میں کم ٹیرف کی سہولت سے فائدہ اٹھا تاہے یا نہیں۔ دی ڈپلومیٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے پاکستان سے درآمدات پر 29فیصدجوابی ٹیرف عائد کیاہے، یہ فیصلہ بظاہر پاکستان کے ساتھ دواعشاریہ نوارب ڈالرکے تجارتی خسارے کوختم کرنے کے لئے کیاگیاہے،پاکستان کے لئے امریکہ کاشمار ان عالمی منڈیوں میں ہوتا ہے جہاں اس کی تجارت نمایاں طور پر سرپلس ہے،حالیہ برسوں میں امریکی منڈی کے لئے پاکستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق نئے عائد کردہ ٹیرف کے باوجودبعض...
    سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو موت کے جعلی کیسز بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوائے گئے جعلی کیسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ وزارت تجارت نے موت دعویٰ جات کے مسترد جعلی کیسز کی تفصیلات پیش کیں۔وزارت تجارت نے ایوان کو بتایا کہ 3سال میں ایس ایل آئی سی کو جعلی اموات کے 640 کیسز موصول ہوئے ہیں۔ صرف 2022میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 224 کیسز موصول ہوئے۔ اگلے سال 2023 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 210کیسز اور 2024 میں جعلی اموات کے 206 کیسز بھجوائے گئے ہیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ موت دعویٰ جات کے جعلی 640 کیسز کو شواہد...
    اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو موت کے جعلی کیسز بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوائے گئے جعلی کیسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں، وزارت تجارت نے موت دعوی جات کے مسترد جعلی کیسز کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔ وزارت تجارت نے بتایا کہ گذشتہ تین برس میں ایس ایل آئی سی کو جعلی اموات کے 640 کیسز موصول ہوئے، 2022 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 224 کیسز موصول ہوئے، 2023 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 210 کیس موصول ہوئے۔ وزارت تجارت نے کہا کہ 2024 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 206 کیس بھجوائے گئے، موت دعوی جات کے جعلی 640...
    راولپنڈی: تھانہ ریس کورس کے علاقے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر سے ڈاکوؤں نے واردات کی جس کے بعد ڈکیتوں نے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں دوسری واردات کی کوشش کی۔ دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹر فہد بشیر کے ساتھ واردات کی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو چہرے ڈھانپے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈاکوؤں کو واردات کے بعد موٹر سائیکل وغیرہ لے جاتے اور فہد بشیر کو دونوں بچوں کے ساتھ پیدل وہاں سے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری واردات کی فوٹیج میں ڈکیتوں اور شہری کو گتھم گتھا ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فوٹیج میں فائرنگ کے بعد پستول کی چنگاریاں بھی دیکھی جا...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے بڑی شرط عائد کردی اور ہدایت کی لائسنس ہولڈرز کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پراہم اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا،میئر کراچی ،آئی جی پولیس ودیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام ہیوی ٹرانسپورٹ ، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز میں ٹریکر ،ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے پبلک سروس وہیکلز میں بھی ٹریکر ،ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دیا۔ کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کیلئےرفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی اور بھاری وہلکی گاڑیوں کےڈرائیورز کیلئےرینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔مراد علی شاہ نے...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت  جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں۔ عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کیلئے حاضری بھی ضروری نہیں۔ مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور نے این ایف سی اجلاس نہ بلانے پر وفاقی حکومت کو دھمکی دیدی عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔ علی امین گنڈاپور...
    سٹی 42 : ہری پور میں آج ہونے والے کشتی پھنسنے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی گئی، 70 مسافروں کے لیے بنائی گئی کشتی میں 130 کو سوار کرنے والے ملاح کو گرفتار کرلیا گیا ۔  قبل ازیں تربیلہ جھیل میں سواریوں کی کشتی جو بیٹ گلی سے ہری پور کی جانب آرہی تھی، چاندنی چوک کے مقام پر گنجائش سے ذائد مسافر بٹھانے پر کشتی دلدل میں پھنس گئی۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر ہری پور حمزہ عباس کی زیر نگرانی تھانہ کھلابٹ پولیس نے ہمراہ ریسکیو 1122 کے تمام سواریوں کو بحفاظت کشتی سے نکال کر ریسیکو کر لیا ، جس...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں رواں سال کے ابتدائی 3 مہینوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں پولیس، سکیورٹی اہل کار اور شہریوں سمیت 152 افراد شہید جبکہ مجموعی طور پر 302 افراد زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے رواں سال کے تین ماہ کے دوران دہشت گردی میں شہید اور زخمیوں کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں سال صوبے میں سب سے زیادہ 45 عام شہری شہید اور 127 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 ماہ کے دوران 37 پولیس اہل کار شہید اور 46 زخمی ہوئے، اسی طرح ایف سی کے 34 اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بنوں میں سب سے زیادہ 124 اہلکار اور عام عوام شہید...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) سے رپورٹ طلب کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے چولستان میں واٹر کرائسس سیچویشن ہے۔ حکومت کو چاہیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرے۔ اخبار میں اشتہار دینے سے صرف اخبار والوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ واٹر ویسٹیج کے حوالے سے کافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ میں کورٹ سے نکلی ہوں یونیورسٹی روڈ پر ہائیڈریٹس ابل رہے...
    ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں منسوخ کیے گئے تقریباً 2 درجن پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں قاضی فائز عیسیٰ کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی،گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی مڈل ٹیمپل آمد پر احتجاج کے بعد ان کی کار کو نشانہ بنایا گیا تھا،فائز عیسیٰ کی مڈل ٹیمپل سے روانگی پرگاڑی روکنے اور دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی تھی۔ پاکستانی وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا، پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی...
    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) سے رپورٹ طلب کرلی۔   لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے چولستان میں واٹر  کرائسس سیچویشن ہے۔ حکومت کو چاہیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرے۔ اخبار میں اشتہار دینے سے صرف اخبار والوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ واٹر ویسٹیج کے حوالے سے کافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ میں کورٹ سے نکلی ہوں یونیورسٹی روڈ پر ہائیڈریٹس ابل رہے تھے۔ پی ایچ...
    مسلم کانفرنس کے صدر کا کہنا ہے کہ اس وقت کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی نازک مراحل سے گزر رہی ہے، ہندوستان پوری قوت استعمال کرنے کے باوجود تحریک آزادی کو دبا نہیں سکا۔ ایسے حالات میں آزاد کشمیر کے عوام اور سیاسی جماعتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، یہاں کے عوام کو تحریک آزادی کے ساتھ وابستہ رہنا ہے اور مسلم کانفرنس تحریک کا اہم مورچہ ہے۔ آزاد کشمیر کی عوام کی دوہری...
    NEWYORK: اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مارکیٹ 2033 تک 4.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جو جرمنی جیسی ترقی یافتہ معیشت کے حجم کے تقریباً برابر ہے اور عالمی سطح پر تقریباً نصف ملازمتیں ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوکہ مصنوعی ذہانت اقتصادی تبدیلی کے لیے اہم مواقع فراہم کرتی ہے لیکن ساتھ ہی موجودہ عدم مساوات کو مزید گہرا کرنے کے باعث ہوسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی ایجنسی (اے سی ٹی اے ڈی) نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں 40 فیصد ملازمتوں...
    وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق فروری 2025 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی، فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں شہروں میں مہنگائی میں 0.78 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 1.16فیصد رہی جبکہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 0.02 فیصد...
    موٹروے پولیس کی عید کے موقع پر بھرپور کارروائیاں، زائد کرایہ وصولی پر مسافروں کو لاکھوں روپے واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی مہم جاری ہے، جس کے تحت زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اب تک 60 لاکھ 76 ہزار 866 روپے زائد کرائے کی مد میں وصول کیے گئے تھے، جو مسافروں کو واپس کروا دیے گئے ہیں۔اسی دوران 3 کروڑ 7 لاکھ 31 ہزار 400 روپے مالیت کے جرمانے اوورلوڈ مسافر گاڑیوں پر عائد کیے گئے ہیں۔آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کا کہنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد19 ہزار 300کیوسک اور اخراج15 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 100 کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد 30 ہزار600 کیوسک اور اخراج30 ہزار600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد22 ہزار 300 کیوسک اور اخراج15 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 1 ہزار600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا...
    کشمور میں انڈس ہائی وے پر قائم کسٹم چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے کسٹم انسپکٹر سمیت تین افراد کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق یاسین ماچھی گینگ کسٹم انسپکٹر راشد سومرو، اہلکار وزیر احمد اور باورچی رفیق چاچڑ کو اغوا کرکے لے گئے oiN. ڈاکوؤں کی جاری کردہ ویڈیو میں مغوی اہلکار حکومت سے اپیل کررہا ہے کہ ڈاکوؤں کے گرفتار رشتہ دار رہا کئے جائیں، ورنہ انہیں قتل کردیا جائے گا۔ Post Views: 1
    کوئٹہ: سال 2025 میں کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جو فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج تھا۔ مریض 29 مارچ کو پشین سے تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا جسے کانگو وائرس کی تصدیق ہونے پر آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔کانگو وائرس ایک خطرناک بیماری ہے جو تکلیف دہ اور خون کی کمی پیدا کرتی ہے، یہ وائرس عام طور پر مویشیوں (گائے، بکریوں وغیرہ سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔دسمبر 2024 میں فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا تھا۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ مریض کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد فراہم...
    ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے 5 علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے ا سپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ یہ کارروائیاں بہرامگلہ، چتران سیلان، کالا جھولا اور نکہ نار کے جنگلات، گورسائی مستندرہ جابری، منکوٹ اور دیگر علاقوں میں شروع کی گئی ہیں۔
    ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے 5 علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے ا سپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ یہ کارروائیاں بہرامگلہ، چتران سیلان، کالا جھولا اور نکہ نار کے جنگلات، گورسائی مستندرہ جابری، منکوٹ اور دیگر علاقوں میں شروع کی گئی ہیں۔
    آسٹریلیا کے عظیم اسپن گیند باز شین وارن کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، ان کے کمرے سے طاقت کی ممنوعہ ادویات ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تھائی لینڈ میں شین وارن کے کمرے سے ممنوعہ ادویات ملی تھیں، جسے خاموشی سے کمرے سے ہٹانے کو کہا گیا تھا۔ پولیس افسر کے مطابق آسٹریلیا کے سینیئر حکام بھی اس فیصلے میں شریک تھے۔ شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 708 اور ون ڈے کرکٹ میں 293 وکٹیں حاصل کی تھیں۔...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر صوبہ بھر میں انتظامیہ، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان ایکشن۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر نگرانی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مد میں اوور چارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ تمام اضلاع میں گرینڈ آپریشن، مختلف اضلاع میں مسافروں کو 33 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد واپس دلائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 23لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 1333 سے زائد گاڑیوں پر اوور چارجنگ ثابت ہونے پر چالان کئے گئے جبکہ 264گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ کرایوں میں اوورچارجنگ کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر حیران ہو گئے۔...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان میرپورخاص ڈویژن کے صدر مولانا اعجاز علی سنجرانی اور ضلع صدر مولانا خیر محمد زرداری نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ میرپورخاص میں جعفریہ الائنس، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ خواتین اور پیام ولایت فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز اسٹیشن چوک سے ہوا اور ایوانِ صحافت میرپورخاص پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین، غزہ، شام اور یمن میں اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس کی چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی ہدایت پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اسپیشل سکواڈ وفاقی دارالحکومت کی بس اڈوں پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔ جن میں فیض آباد، منڈی موڑ، کراچی کمپنی اور 26 نمبر بس ٹرمینلز شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عید کے دنوں میں اضافی کرایہ وصولی پرکارروائی کرنے کا اعلان ٹریفک پولیس افسران نے گاڑیوں کے کرایہ نامہ چیک کیے گئے۔ زائد کرایہ وصول کرنے والے متعدد ٹرانسپورٹرز کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ جبکہ مسافروں کو وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس بھی کروایا گیا۔...
    اسلام ٹائمز: قدس ریلیوں کو محدود کرنے کی غرض سے مقبوضہ کشمیر بھر میں قابض فورسز کا سخت پہرہ لگایا گیا تھا، اسکے باوجود قدس ریلیوں میں مرد و زن کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فلسطین کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں عالمی یوم القدس کے حوالے سے عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ سب سے بڑی ریلیوں کا اہتمام چھٹہ بل سرینگر، حسن آباد، بمنہ، بڈگام، ماگام اور کرگل لداخ میں ہوا۔ قصبہ ماگام، بڈگام اور سرینگر میں نماز جمعہ سے پہلے اور بعد میں قدس ریلیوں میں علماء کرام، دانشوروں کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت...
    آئی سی سی ریونیو کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں، عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بے ترتیب کرکٹ کو سلجھانے کا فارمولا پیش کر دیا، بھارتی بورڈ کا حصہ موجودہ تقریباً 40 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بے ترتیب کرکٹ کو سلجھانے کیلیے مکمل ریویو کے بعد سفارشات پیش کر دی گئی ہیں، اس کی تیاریوں میں 64 اسٹیک ہولڈرز سے فیڈ بیک حاصل کیا گیا جس میں دنیا کے معروف مرد اور خواتین پلیئرز، موجودہ کپتان، مختلف بورڈز اور ٹی 20 لیگز کے موجودہ ایڈمنسٹریٹرز بھی شامل ہیں.اس جائزہ رپورٹس میں کرکٹ کو درپیش بڑے مسائل اور حل کیلیے سفارشات...
    بلوچستان کے علاقے نصیر آباد ڈویژن کے ضلع صحبت پور میں ایک گھر پر حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق صحبت پور میں فائرنگ اور گھر کو آگ لگائے جانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 1 خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحقفائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے اور اس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں بیجنگ میں “اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانا اور کثیرالجہتی کا فروغ ” کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کے انعقاد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اس سمپوزیم میں ایک تحریری تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہی اجلاس کا کامیاب انعقاد کثیر الجہتی کے فروغ، اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے اور عالمی گورننس کو بہتر بنانے کے لئے بین الاقوامی برادری کی عالمگیر خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے بانی رکن اور سلامتی کونسل...
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت ہوئی کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق نے ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری لگائی دوران سماعت عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی بار بار عدم پیشی قانونی تقاضوں کے برعکس ہے اور انہیں ہر صورت عدالت میں پیش ہونا چاہیے واضح رہے کہ عدالت نے اس...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2025ء ) عدالت نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا، عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے اور اس کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کی جانب سے ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن...