2025-06-10@05:40:30 GMT
تلاش کی گنتی: 1090
«کا خوف»:
(نئی خبر)
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)مودی سرکار کو جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر بھی مشکلات کا سامنا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر امتحان میں فیل ہوگئے تو مودی نے نیا فیصلہ کرلیا، ارکان پارلیمنٹ کا وفد مختلف ممالک میں بھیجا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے ارکان پارلیمنٹ مختلف ممالک کے سامنے جنوبی ایشیا کی صورتحال میں بھارت کی پوزیشن واضح کرنے کی کوشش کریں گے، اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی وفد میں شامل ہونے کی حامی بھرلی ہے۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور وفد کی قیادت کریں گے، ششی تھرور نے وفد کی قیادت کو اپنے لیے اعزاز کہا ہے۔ بھارتی ارکان پارلیمنٹ کا وفد امریکا، برطانیہ، جنوبی افریقہ، قطر اور متحدہ عرب...
معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا۔ دنیا کے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح نیویارک ٹائمز نے بھی آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی کامیابی قرار دیدیا۔ نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابق ’پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا، بھارت کی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا، پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر ان کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں...
پاکستان سے جنگ میں ہزیمت کے بعد بھارت کھیل سے خوفزدہ ہے اور اس نے پی سی بی اور پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد پاکستان کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ کا اکاؤنٹ بھی معطل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کا ایکس اکاؤنٹ معطل کردیا جب کہ مودی سرکار اس سے قبل ملک کی کئی نامور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرچکی ہے۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم خالق نے بتایا کہ صرف ان کا ہی نہیں بلکہ دیگر شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس آج معطل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج مجھ سمیت کئی لوگوں کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا...
اعلامیے کے مطابق وفد کی قیادت اے بی سی کے صدر کامران عطا اللہ خان نے کی، جبکہ اس میں پاکستان میں کام کرنے والی معروف امریکی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز شامل تھے، اس موقع پر وزارتِ خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں اصلاحات اور تمام شعبوں میں منصفانہ ٹیکسیشن کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج وزارتِ خزانہ میں امریکن بزنس کونسل (اے بی سی) کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق وفد کی قیادت اے بی سی...
وفاقی حکومت نومولود اور چھوٹے بچوں کی نشوونما اور پرورش کے لیے بچوں کے دودھ پاؤڈر کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا اشارہ وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے سوئس ملٹی نیشنل فوڈ اینڈ ڈرنک پروسیسنگ کارپوریشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ وزارت اس معاملے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور جلد ہی مثبت پیش رفت متوقع ہے۔ رانا تنویر نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح بچوں کے دودھ کے پاؤڈر پر ٹیکس کو کم کرنا اور اس بات کو یقینی...
اپنے چاکلیٹ برانڈ کی تشہیر کے لیے ملکی آثار قدیمہ کی تصاویر استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے میکسیکو نے مشہور یوٹیوبر مسٹر بِیسٹ کی پروڈکشن کمپنی سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ مایا کے کھنڈرات کا دورہ کرنے والے سوشل میڈیا اسٹار مسٹر بِیسٹ کی یوٹیوب پر، جہاں ان کے 395 ملین سبسکرائبرز ہیں، ایک ویڈیو کو 10 مئی سے لے کر اب تک 60 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ایگ آن سپون‘ میکسیکو میں نیا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم متنازع ویڈیو میں، جس کا عنوان ’میں نے 2 ہزار سال قدیم مندروں کی کھوج کی‘ ہے، سوشل میڈیا انفلوئینسر مسٹر بِیسٹ متاثرکن مایا کے قدیم شہروں بشمول جنوب مشرقی میکسیکو میں واقع کلاکمل اور...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنیوالے مچل اسٹارک نے ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کیلئے بھارت جانے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں آئی پی ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے دوٹوک الفاظ میں انکار کرتے ہوئے اپنے فیصلے سے متعلق فرنچائز کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ مچل اسٹارک نے فرنچائز کو بقیہ میچز سے اپنی عدم دستیابی کے حوالے سے بتایا، دہلی کیپیٹلز نے فاسٹ بولر کے متبادل کیلئے دیگر کھلاڑیوں سے رابطے تیز کردیے ہیں۔ مزید پڑھیں: "آئی پی ایل؛ بھارت میں غلط معلومات نے ہمیں ڈرا دیا تھا" خیال رہے کہ مچل اسٹارک دھرم شالا میں بلیک آؤٹ کی...
کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں ضیا اسپتال کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹریلر کی زوردار ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان کا سر تن سے جدا ہو گیا، جس کے باعث اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 42 سالہ منیر احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایس ایچ او ریاض نیازی کا...
روس کے خطے مشرقی سائبیریا کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے 6 لاکھ ہیکٹر سے زائد کا رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ مقامی حکام نے آگ کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان کردیا، اس وقت 49 مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ روسی وزارت برائے ہنگامی صورتحال کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 14 لاکھ ہیکٹر زمین جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے، جو امریکا اور کینیڈا میں اس سال مجموعی طور پر جلنے والے رقبے سے 3 گنا زیادہ ہے۔ مارچ کے وسط سے اب تک اس علاقے میں 174 بار جنگلات میں آگ بھڑک...

لاہور، پاکستان پر مشکل وقت میں ایران کی حمایت، تمام مکاتب فکر کے نمائندہ وفد کی ایرانی حکام سے ملاقات
دونوں فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ عوامی و مذہبی روابط بھی دونوں ممالک کے درمیان گہرے رشتے کا ثبوت ہیں، ایرانی حکام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ عظام، ممتاز وکلا، انجمن تاجران اور مختلف سماجی و مذہبی انجمنوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد نے آج جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل لاہور مہران موحد، اور خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان...
جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 28 فلسطینی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے یورپی اسپتال کے احاطے میں 9 بنکر بسٹر بم گرائے، جن کے دھماکوں سے زمین پھٹ گئی اور اسپتال کے قریب کھڑی ایک بس زمین میں دھنس گئی۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملے کا ہدف حماس کے رہنما تھے، جو مبینہ طور پر اسپتال کے نیچے بنے زیرِ زمین کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس میں موجود تھے۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حماس کے معروف رہنما یحییٰ سنوار کے بھائی محمد سنوار کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسرائیلی فوج کی...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت نے علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ دریں اثناء اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے مقدمہ میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ کل سے بجٹ تیاریوں پر مذاکرات ہونا تھے، رواں ہفتے ورچوئل مذاکرات اور آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوں گے، آن لائن مذاکرات کے دوران بجٹ تجاویز شیئر کر دی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف وفد بجٹ تیاری کیلئے شیڈول کے مطابق نہ پہنچ سکا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اب بجٹ تیاری مذاکرات آن لائن ہوں گے، بجٹ تیاری کیلئے آئی ایم ایف وفد کی آمد آئندہ ہفتے ممکن ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ کل سے بجٹ تیاریوں پر مذاکرات ہونا تھے، رواں ہفتے ورچوئل مذاکرات اور آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوں گے، آن لائن مذاکرات کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما رئوف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔عددالت نے رئوف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔جسٹس انعام امین منہاس نے رئوف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی، رئوف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ رئوف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے، وکیل کے مطابق رئوف حسن کینسرکے مریض ہیں جنہیں چیک اپ کے لیے برطانیہ جانا ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ...
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )بھارت کو پاکستان کی جانب سے حملے کا خوف برقرار ہے، جس کے پیش نظر بھارتی ائیرلائن انڈیگو اور ایئر انڈیا نے شمالی اور مغربی بھارت کے مختلف شہروں میں اپنی پروازیں معطل کردیں بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈیگو ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے سری نگر، جموں، امرتسر، لیہ، چندی گڑھ اور راجکوٹ کے لیے اور ان شہروں سے آنے والی تمام پروازیں ہفتہ کی رات 12بجے تک منسوخ کر دی ہیں.(جاری ہے) ائیرلائن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس فیصلے سے آپ کا سفر متاثر ہوسکتا ہے جس کے لیے انتظامیہ معذرت خواہ ہے رپورٹ میںایئر انڈیا نے...
ہالی ووڈ کے معروف گلوکار اور ریپر شان ڈِڈی کومبس خواتین کو جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور اور ان کی ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہپ ہاپ کے معروف موسیقار اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبس پر پیر کے روز انسانی اسمگلنگ (سیکس ٹریفکنگ) کے الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔ دوران سماعت، استغاثہ کی وکیل ایملی جانسن نے کہا کہ میوزک کمپنی ’بیک بوائے ریکارڈز‘ کے بانی نے خواتین کو رومانوی تعلقات کے ذریعے پھنسایا، انہیں کئی دنوں تک منشیات کے زیرِ اثر جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور کیا، اور پھر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا رہا۔ انہوں نے عدالت...
اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر...
معرکہ مرصوص، مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالروف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے کیے گئے پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران حافظ عبدالروف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالروف کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیر گردش ہیں، بھارتی حکومت اور میڈیا دونوں اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، مولانا حافظ عبدالروف کی نماز جنازہ کی تصاویر برطانیہ میں تعینات بھارتی سفیر نے اسکائے نیوز کے پروگرام میں دکھائیں۔حافظ عبدالروف کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر...
لاہور:جنگ بندی کے باوجود بھارت کے سرحدی علاقوں کی سول انتظامیہ اور عسکری حکام خوف اور ڈر کا شکار ہیں۔ پاک بھارت سرحد سے جڑے بھارتی شہروں کی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو رات کے وقت لائٹس بند کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت جان بوجھ کر انڈین پنجاب کے مکینوں، خاص طور پر سکھوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان کی طرف سے ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ کے دوران بھی امرتسر سمیت بھارت کے کسی شہر میں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، مگر بھارتی حکومت نے سکھوں کے لیے مقدس ترین شہر امرتسر میں...
وفد نے کہا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی منظور نہیں ہے، جس پر مشیر خزانہ نے اگیگا کے وفد کو یقین دلایا کہ آپ کی چارٹرڈ آف ڈیمانڈز کا جائزہ لیا جائے گا, کیونکہ صوبائی حکومت ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں نے حکومت سے کم سے کم اجرت 50 ہزار روپے کرنے، سرکاری ملازمین کی اب گریڈیشن اور سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اگیگا کے وفد نے چیئرمین وزیر زادہ کی سربراہی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری نیاز علی خٹک، ایپٹا کے...
وفد نے کہا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی منظور نہیں ہے، جس پر مشیر خزانہ نے اگیگا کے وفد کو یقین دلایا کہ آپ کی چارٹرڈآف ڈیمانڈز کا جائزہ لیا جائے گا کیونکہ صوبائی حکومت ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں نے حکومت سے کم سے کم اجرت 50 ہزار روپے کرنے، سرکاری ملازمین کی اب گریڈیشن اور سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اگیگا کے وفد نے چیئرمین وزیر زادہ کی سربراہی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی جنرل سیکریٹری نیاز علی خٹک، ایپٹا کے صدر عزیزاللہ...
سری لنکا میں خوفناک حادثے کے باعث زائرین کی بس کھائی میں گرگئی جس سے21 افراد جان سے گئے۔ سری لنکا کے وسطی پہاڑی علاقے میں بدھ مت کے زائرین کو لے جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور کئی شدید زخمی ہو گئے، بس میں 70 کے قریب مسافر سوار تھے۔ حادثہ اتوار کی صبح کوٹمالے کے قریب پیش آیا، جو دارالحکومت کولمبو سے تقریباً 140 کلومیٹر دور واقع ہے۔ سری لنکن نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ و ہائی ویز پراسانا گنا سینا کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ وزیر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری...
پنجاب پولیس منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران 2248 گینگز کے 5534 کارندے گرفتار کر لئے جن کے قبضے سے 711 کلاشنکوف، 14590 پسٹلز، 1272 رائفلز، 1422 بندوقیں، 215 ریوالورز، 01 لاکھ 10 ہزار 833 گولیاں برآمد ہوئیں۔ترجمان نے کہا کہ گاڑیوں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز، سونے پر مشتمل 4 کروڑ 60 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں 71 گینگز کے 164 کارندے گرفتار کیے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
کراچی: ایسٹ زون میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد گلستان جوہر میں خالی پولیس چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، اس سے قبل ملیر کالا بورڈ کے قریب رینجرز کی خالی چوکی پر بھی دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر اشرف المدارس پولیس چوکی والی گلی میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آواز سن کر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)سیز فائر کیسے ہوا؟کیا واقعی ڈونلڈ ٹرمپ نے کمال دکھایا یا میزائل نے مودی کا ہوش اڑایا؟کس بات نے مودی کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا؟ امریکی صحافی نک رابرٹسن نےپاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا۔ امریکی صحافی نک رابرٹسن نے سنسنی خیز انکشافات کردئیے، امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نےانٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کررہی تھی مگرکامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسزپرحملہ کیا جو اس کیلئے خطرناک ثابت ہوا۔ رابرٹسن نےبتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی،جب ائیر بیسز تباہ ہوئیں،میزائل سپلائی ڈپو برباد کیا...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوا—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے۔ یہ بھی پڑھیے مریم نواز کا پاک فوج کیلئے اعزاز و افتخار کا اظہار انہوں نے کہا ہے کہ ہم کمزور نہیں، صرف امن کےلیے خاموش تھے۔مریم نواز نے پاک فوج کے جوانوں کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ پاک سر زمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو، ان محافظوں کو سلام جنہوں نے غیرت، حکمت اور...
اسلام آباد‘نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اورپٹھان کوٹ ائیر بیسر سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر تے ہوئے اڑی سپلائی ڈپو کو بھی تباہ کر ڈالا ہے۔اس کیفیت نے بھارت کو خوف میں مبتلا کردیا ہے جس کااثر ان کے میڈیا حتیٰ کہ اینکرز کی گفتگو میں بھی جھلکنے لگا ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی چینلز کی ایک ایسی ہی...
پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کے سپاہیو! تمہیں سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو، تمہاری غیرت کو سلام ہو،...
پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جوابی حملے کے بعد بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے اور پاک فوج کا خوف اس قدر بڑھ گیا ہے کہ مودی سرکار کو ملک بھر میں 32 ایئرپورٹس بند کرنے پڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی دفاع کو پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص شروع ہونے کے بعد سنگین خطرات کا سامنا ہے، جس کے بعد فوری طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 15 مئی تک درجنوں ایئرپورٹس مکمل طور پر بند رہیں گے۔ بھارتی حکام نے آدم پور، امبالا، امرتسر، اوانتی پور اور بھوج ایئرپورٹس پر تمام فلائٹ آپریشن معطل کر دیے اور یہی نہیں بلکہ بھٹنڈا، بیکانیر، چندی گڑھ اور ہلواڑا جیسے اہم ہوائی اڈے بھی 15 مئی تک کمرشل پروازوں کے...
پاکستان کے حملے کے خوف نے بھارتیوں کا ذہنی توازن بگاڑ دیا جس کے باعث اُن کی نفسیات متاثر ہونے لگی۔ واضح رہے یہ سب صورتحال بھارت کی جانب سے پاکستان پر پہلگام حملے کے الزام کے بعد پیدا ہوئی۔ بھارت نے بنا سوچے سمجھے پاکستان پر پہلگام میں سیاحوں کے قتل کا جھوٹا الزام عائد کیا، پھر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کے لیے مکمل طور پر بند کی۔ بعد ازاں بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ فضائی حملے کیے جس کا پاکستان اب تک منہ توڑ جواب دے رہا ہے۔ تاہم وہیں جنگ کی اس صورتحال نے بھارتیوں پر لرزہ طاری کر دیا ہے جس سے ان کی...

بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلاکر عوام کو بے وقوف بنارہا ہے، دھروو راٹھی نے چینلز کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا
برلن (نیوز ڈیسک)معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ بھارتی نیوز چینلز، جھوٹی رپورٹنگ کرنے لگے اور مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتے نظر آرہے ہیں، جس کے خلاف بھارت کے مشہور یوٹیوبر دھروو راٹھی بھی بول پڑے۔ دھروو راٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بھارتی نیوز چینلز کی خبروں سے متلعق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ساری خبریں جھوٹ تھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Dhruv Rathee (@dhruvrathee) انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات 90 فیصد خبریں جو بھارتی ٹی وی چینلز پر چلائی گئی ہیں، وہ جھوٹی خبریں تھیں، بھارتی عوام کو...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کو آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں زبردست ناکامی برداشت نہیں ہو رہی اور اب ہتھیاروں کی لڑائی ہارنے کے بعد جھوٹ پھیلانا شروع کر دیاہے جس میں بھارت کے بڑے بڑے نامور صحافی بھی پیش پیش ہیں ۔لیکن پاکستانی صحافی بھی شاندار انداز میں جھوٹے بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف خاتون صحافی برکھا دت نے (سابقہ ٹویٹر) ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے جھوٹ بولا کہ ’ ایک پاکستانی پائلٹ کو بھارت نے حراست میں لیا ہے ، مزید تفصیلات آ رہی ہیں ‘ ۔ ان کے اس جھوٹ پر صرف ہنسا ہی جا سکتاہے ، بھارت اپنے جدید رافیل...
اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان ، 200سے زائد پروازیں منسوخ فلائٹ آپریشنز معطل ہونے سے ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ذرائع پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔بھارتی حکام نے 27اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ، جبکہ 2 مساجد...
اسلام آباد: آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ آذربائیجان کی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کے لیے خصوصی پیغام دیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔ اعلامیہ میں کہا کہ آذربائیجان کی حکومت کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ آذربائیجان نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ آذربائیجان نے دونوں ممالک سے تنازع کو سفارتی...
PARIS: فرانس کے معروف اخبارلی مونڈے نے بھارت کےجھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کر دیا ہے۔ فرانسیسی اخبار نے رپورٹ میں کہا کہ بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کے لیے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے، بھارت نے کم از کم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کوتسلیم کرلیا ہے۔ اخبار نے لکھا کہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارں میں رافیل بھی شامل ہے اور بھارت کے سکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبر رساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تصدیق...
پاکستان کے فضائی حملوں کے خوف سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان ہونے والا میچ روک دیا گیا ہے، دھرم شالہ اسٹیڈیم کے آس پاس کے علاقوں میں پاکستان کی جانب سے ہوائی حملے کی وارننگ جاری کی گئی تھی، جس کی وجہ سے شہر میں ’بلیک آؤٹ‘ ہوگیا۔ پپنجاب کنگز نے 10.1اوور میں ایک وکٹ پر 122 رن بنائے تھے جب لائٹس چلی گئیں، بند ہوگئیں، جس کے بعد دونوں ٹیموں اور تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے نکال لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی:انڈین پریمیئر لیگ کے وینیوز میں ردوبدل اس سے پہلے پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع...
پاکستانی حملوں کا خوف، آئی پی ایل کا آج دھرمشالہ میں ہونیوالا میچ منسوخ ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کو بھی ڈبونے لگی۔بھارت میں آئی پی ایل منتظمین اور غیر ملکی کھلاڑی پریشان ہیں۔ بھارت کی جارحیت آئی پی ایل کو بھی ڈبونے لگی اور پاکستانی حملوں کے خوف کے باعث آج کا میچ منسوخ کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمشالہ میں پنجاب کنگز اور دلی کیپٹل کا میچ منسوخ ہوگیا۔ پہلے فلڈ لائٹس کی خرابی کا بہانہ بنایا گیا پھر میچ ختم کردیا گیا۔ اس دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی گراونڈ میں موجود تھی جسے فوری خالی کروایا گیا۔خیال...
بھارتی حکام نے 27 اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے، جبکہ 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ پاک فوج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 3 رافیل طیارے، ایک سُخوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس جوابی کارروائی کے خدشے...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ کو اپنی افواج کے بزدلانہ اقدام کے بعد پاکستانی حملے کا خوف ستانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالا گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کا میچ ممبئی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جوابی وار کے خوف سے پہلے ہی بھارت متعدد ایئرپورٹس بند کرچکا ہے جس کے باعث ممبئی انڈینز کی ٹیم چندی گڑھ میں پھنس گئی ہے۔ دھرم شالہ میں جمعرات کے روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کا میچ بھی شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں پہلے سے ہی شہر میں مقیم ہیں، بورڈ کو اس حوالے سے حکومتی ہدایات کا انتظار ہے۔ دوسری جانب گجرات کرکٹ ایسوسی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حکومت کا فیصلہ اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آذربائیجان حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط میں پاک بھارت کشیدگی پراظہار تشویش کیا ہے۔پاکستان میں سفیر آذربائیجان خضرفرہادوف نے پاکستان حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا ہے۔ سفیر نے کہا ہے کہ آذربائیجان حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے،آذربائیجان کی حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتی ہے،آذڑبائیجان نے متاثرین کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ کراچی: شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا آذربائیجان کی دونوں ممالک کو تنازع سفارتی ذرائع سے حل کرنے...
بزدل بھارت پر پاکستان کے خوف کا سایہ گہرا ہونے لگا جس کے باعث بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دوسرے روز بھی جاری ہے۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 45 پوائنٹس کم ہو کر 80 ہزار 700 پر ہے۔ بھارت کا ففٹی ففٹی انڈیکس 34 پوائنٹس کم ہو کر 24 ہزار 379 پر ہے۔ Post Views: 2
پاکستان کی جانب سے ممکنہ ردِعمل کے خوف سے امرتسر ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن بند کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلااشتعال فوجی کارروائی کے بعد بھارت کے اہم شہروں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ امرتسر کے ایڈشنل کمشنر پولیس شری وینالا کے مطابق بھارت شمال اور شمال مغربی حصوں کے درمیان فضائی سروس معطل کردی ہے۔ بتاتے چلیں گزشتہ شب امرتسر شہر میں بھارتی وزارتِ داخلہ کے احکامات پر سول ڈیفنس کی تیاریوں کے سلسلے میں بلیک آؤٹ کیا گیا۔ Post Views: 3
نئی دہلی / اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بھارتی حکام نے 25 اہم ائیرپورٹس کو 9 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے، جبکہ 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ پاک فوج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 3 رافیل طیارے، ایک سُخوئی، ایک مگ 29 اور...
بھارت کے پاکستان پر حملوں کے بعد پاکستان کی جوابی کاروائی کے خوف کے پیش نظر بھارت نے اپنے مختلف شہروں میں بلیک آوٹ کردیا۔ بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں رات کو مکمل بلیک آؤٹ کر دیا گیا۔ جس کے بعد شہر بھر میں بے یقینی اور تشویش کی فضا پیدا ہو گئی۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور لائٹیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بلیک آؤٹ کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں کی گئیں، تاہم بھارت میں سوشل میڈیا پر امرتسر اور مہاراشٹر میں دھماکوں کی اطلاعات پر مبنی پوسٹس کی بھرمار کی جارہی اور اس وقت یہ پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں۔ یاد...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت نے شمالی علاقوں کے 21 ایئرپورٹس کو مسافر طیاروں کے لیے 10 مئی تک بند کر دیا جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے کم از کم 21 ہوائی اڈے حکومتی ہدایت کے بعد مسافروں کی پروازوں کے لیے 10 مئی تک بند کر دیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ یہ ہوائی اڈے 10 مئی کی صبح 5 بج کر 29 منٹ تک بند رہیں گے۔ دی ہندو کے مطابق مقبوضہ کشمیر اور سری نگر اور لیہہ کے ہوائی اڈے، امرتسر، چندی گڑھ، پٹیالہ، (بھارتی) پنجاب میں ہلوارہ ہوائی اڈے، ہماچل پردیش میں شملہ...
فرانسیسی سفارتخانے کے وفد کا زرعی ترقیاتی بینک کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فرانس کے سفارت خانے سے ایک معزز وفد، ڈاکٹر فرانسوا گیری کی قیادت میں، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے ہیڈ آفس آیا اور خوراک کی حفاظت، مویشیوں اور زرعی اجزا پر ماہر آرا کا تبادلہ کیا۔وفد نے جناب طاہر یعقوب بھٹی، صدر/سی ای او زیڈ ٹی بی ایل سے ملاقات کی۔ معزز مہمانوں کو بینک کی کارروائیوں کا جامع جائزہ ایک ڈاکومنٹری پریزنٹیشن کے ذریعے دیا گیا، جس کے بعد زیڈ ٹی بی ایل کے فارم اور اسٹاف کالج کا دورہ کیا گیا۔ فرانسیسی وفد میں ڈاکٹر فرانسوا گیری، مینیجنگ پارٹنر آف فائیلم – فرانس کی ایک عالمی شہرت یافتہ...
ملاقات کے دوران چارلس فری مین نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے جبکہ وزیر تجارت جام کمال نے امریکی بزنس کونسل کی جانب سے پاکستان میں تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام کیساتھ امریکی وفد کی ملاقات میں پاکستان اور امریکا کا اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور وسعت دینے پر اتفاق ہوا جبکہ امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی عندیہ دے دیا۔ وزارت تجارت کے مطابق امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی عندیہ دیا، منڈی تک رسائی کے مسائل حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ یو ایس پاکستان بزنس...
لاہور: پاکستان اور سعودی عرب نے منشیات کے ناسور کے خاتمے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے انٹیلیجنس شئیرنگ اور آپریشنل تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نارکوٹکس کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد بن سعید القرنی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچا اور اسلام آ باد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان میجر جنرل عبدالمعید نے پرتپاک استقبال کیا۔ سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر مملکت برائے داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول طلال چوہدری سے ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان خیر سگالی کے جذبات کا اعادہ کیا۔ سعودی وفد کے سربراہ میجر جنرل محمد بن سعید القرنی نے...
پاکستان میں ہر 4 میں سے ایک جوڑا بانجھ پن جیسے سنگین مسئلے سے دوچار ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ خواتین میں تیزی سے بڑھتا ہوا مرض ’پولی سسٹک اووری سنڈروم‘ Polycystic Ovary Syndrome (PCOS) ہے، جو تولیدی عمر کی تقریباً 52 فیصد خواتین کو متاثر کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین امراضِ نسواں کے مطابق پی سی او ایس اب خاموشی سے پاکستانی خواتین میں ہارمونل عدم توازن، بانجھ پن اور حمل ضائع ہونے کی سب سے بڑی وجہ بن چکا ہے۔ ڈاکٹر زبیدہ مسعود نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کی ’پی سی او ایس، ایڈولیسنٹ اینڈ ری پروڈکٹیو ہیلتھ سوسائٹی‘ کی جانب سے منعقدہ ایک آگاہی سیمینار میں کیا، جسے ایندومیٹریوسس اینڈ ایڈینومائیوسس سوسائٹی...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)پاکستان کی جانب سے حملے کے خوف سے بھارت میں سول مشقوں کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کے احکامات کے تحت ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں کل سول ڈیفنس سیکیورٹی کی ایک اہم مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔اگرچہ بھارتی حکومت کی جانب سے مختلف ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کو بھیجے گئے احکامات میں پاک بھارت کشیدگی کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم اس حکم کی وقت کی مناسبت، خاص طور پر پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران، اس بات کی واضح نشاندہی کرتی ہے کہ یہ مشق پاکستانی حملوں کے خوف اور حساس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ندا ممتاز نے حال ہی میں ایک پروگرام میں ہوائی سفر سے متعلق اپنے خوف اور ایک یادگار واقعے کا ذکر کیا ندا ممتاز نے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ہوائی جہاز میں سفر سے بچپن سے ہی ڈر لگتا ہے اور ہمیشہ یہی محسوس ہوتا ہے کہ جہاز کسی بھی وقت تباہ ہو جائے گا لیکن مجبوری کے تحت سفر کرنا ہی پڑتا ہے انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکیہ سے کراچی واپس آرہی تھیں اور جیسے ہی جہاز میں بیٹھیں تو خوف سے بچنے کے لیے فوراً سو گئیں کیونکہ انہیں یہی طریقہ سب سے بہتر لگتا ہے...
ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے، تو دوسری جانب آزاد کشمیر میں روایتی اور ثقافت کا شاندار میدان سج چکا ہے۔ ڈڈیال میں اسکائی بلیو پوٹھہ شیر میلہ جاری ہے جس میں رنگا رنگ روایتی کھیلوں کے ساتھ گھڑ سواری اور نیزا بازی کے مقابلے ہورہے ہیں، ان مقابلوں میں پاکستان بھر کے نامور شہسوار حصہ لے رہے ہیں۔ بھارتی دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر عوام ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور روایتی انداز میں جشن منارہے ہیں۔ مزید جانیے، نمائندہ وی نیوز شیراز بخاری سے آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...

معروف رئیل اسٹیٹ اور ای کامرس کمپنیاں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث، متاثرین کا نیب دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان
اسلام آباد (احسان بخاری)پاکستان میں کام کرنے والی متعدد معروف رئیل اسٹیٹ اور ای کامرس کمپنیاں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث نکلیں، جن میں امارات گروپ، گھرانہ ڈاٹ کام، ایمازون مال، مال آف امارات اور ایجنسی 21 شامل ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے ان کمپنیوں کے خلاف متعدد شکایات قومی احتساب بیورو (نیب) میں جمع کروا رکھی ہیں، لیکن تاحال کوئی عملی کارروائی نہ ہونے پر آج نیب راولپنڈی آفس اور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے اربوں روپے ہتھیا لیے ہیں اور بارہا شکایات کے باوجود نہ ہی رقم واپس کی گئی ہے اور نہ ہی نیب نے سنجیدہ ایکشن لیا ہے۔ متاثرین میں شامل ڈاکٹر...
وفاقی حکومت نے اپنی سب سے بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ وفاقی بجٹ پر مشاورت کا آغاز کر دیا۔ آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی طرف سے وفد میں راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔ جبکہ حکومت کی طرف سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزراء احد خان چیمہ ، محمد اورنگزیب ، احسن اقبال ،اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ ، علی پرویز ملک ،...

غیر قانونی طور پر تیار شدہ سگریٹ و دیگر اشیاء کی خرید وفروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئی ترامیم باقاعدگی سے ٹیکس دینے والے افراد اور کمپنیوں کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مخلتف شقوں میں ترامیم کا مقصد ٹیکس کی وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ترامیم کے تحت کاروباری شخصیات و کمپنیوں کو ایف بی آر افسران کی طرف سے بلاوجہ ہراساں کرنے کی روک تھام اور ٹیکس ادائیگی کے نظام کو مزید سہل بنایا گیا ہے. اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک...
اسلام آباد: وفاقی بجٹ کی تیاری کے لیے پیپلز پارٹی کا وفد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کریں گے جس میں سید نوید قمر، وزیراعلی سندھ اور دیگر شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دی ہے جس میں بجٹ سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ملاقات کے لیے بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سےخطاب کیا۔نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیاجائےگا، جنرل عاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت مؤقف رکھتےہیں۔امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع مزید :
پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر پابندیاں عائد کی گئیں اور پابندیوں کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بند کر دیا گیا ہے اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے چینل پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اس لیے بند کیا گیا کہ وہ بہت اچھی ڈریسنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو نہیں پتہ کہ انسٹاگرام پر بیانیہ نہیں بنتا بلکہ صرف اسٹائلش تصاویر لگتی ہیں۔ اور انڈیا والوں سے برداشت نہیں ہو رہا کہ ہمارے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔ وفات پانے والے لاکھوں شہریوں کے شناختی کارڈ کے غلط استعمال کا خدشہ واضح رہے کہ ایرانی وفد اسلام آباد سے...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور بھارت کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: روس کا پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اتوار کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ کو...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے حالیہ علاقائی پیشرفت سے آگاہ بھی کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ نے لاوروف کو حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیان بازی کو مسترد کردیا۔ وزیر خارجہ نے آئی ڈبلیو ٹی کو التوا میں رکھنے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کی مذمت کی جبکہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ سمیت دنیا بھر میں معروف براؤزر ’فائر فاکس‘ کا وجود خطرے میں پڑ گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں گوگل کے خلاف ایک تاریخی اینٹی ٹرسٹ مقدمے کے بعد سرچ انجن مارکیٹ میں گوگل کی اجارہ داری کو کم کرنے کے لیے مجوزہ اقدامات پر خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف (DoJ) اس وقت گوگل کے خلاف سخت اقدامات پر زور دے رہا ہے، جن میں گوگل کے کروم براؤزر ’فائر فاکس‘ کی جبری فروخت کا امکان بھی شامل ہے۔ اس پیش رفت کے جواب میں، گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر کروم کو الگ کر دیا گیا تو اس سے گوگل سرچ اپنی موجودہ...
اسلام آباد:پہلگام فالس فلیگ ڈرامے کے بعد مودی بھارتی عوام کی تنقید کی زد میں آگیا۔ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی شہریوں نے سیکیورٹی ناکامی کے حوالے سے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی شہری کہتے ہیں کہ مودی کو سعودی عرب کے دورے سے ایمرجنسی واپسی پر کشمیر جانا چاہئے تھا مگر وہ بہار گیا، انہوں نے سوال کیا کہ جب کسی کے گھر حادثہ ہو جائے تو اس کے گھر جانا چاہئے یا کہیں اور؟۔ بھارتی شہریوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ 2 لوگ پاکستانی کشمیر گئے ، 7 سال ٹریننگ کی اور واپس آگئے، تو یہ سب کون مانیٹر کر رہا تھا؟، مودی نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مختلف اقدامات...
اسلام نہ صرف ایک ظاہری طرزِ حیات سکھاتا ہے بلکہ انسان کے باطنی پہلو کی بھی تربیت کرتا ہے۔ اسی باطنی پہلو کی تربیت کو تصوف، سلوک یا علمِ احسان کہا جاتا ہے۔ تصوف کوئی نئی شریعت یا دین نہیں، بلکہ قرآن و سنت کے مطابق دل کو پاک کرنے، نیت کو خالص کرنے اور اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرنے کا راستہ ہے۔ تصوف کی تعریف:تصوف عربی لفظ ’صفا‘ (پاکیزگی)سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے دل کی صفائی، نیت کی خلوص، اور ظاہر و باطن کی ہم آہنگی۔ امام قشیری فرماتے ہیں: تصوف، حقیقتِ دین کی طلب اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی تلاش کا نام ہے۔ قرآن میں تصوف کا تصور:قرآن مجید میں تصوف کو بطور علمِ...
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 2015 میں ہوئی تھی اور دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ایک ایسی بات بھی ہے جسے میرا یاد کرکے اب بھی خوف زدہ ہوجاتی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میرا راجپوت نے محض 20 سال کی عمر میں ایک سیلیبریٹی کے ساتھ شادی ہونے کے اپنے تجربے سے متعلق کھل کر بات کی۔ شاہد کپور اور میرا راجپوت کے دو بچے میشا اور زین ہیں۔ میرا راجپوت نے انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے شروع کے دنوں میں تنہائی کا شکار تھیں۔ میں جلدی شادی ہوجانے کے باعث وہ نہ کرسکی جو میرے ہم جماعت کر رہے تھے۔ میرا راجپوت نے کہا کہ میرے اسکول کالج کے...

سرحد پار رشتوں سے خوفزدہ بھارت، پاکستانی دلہن سے نکاح پر مقبوضہ کشمیر میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار برطرف
NEW DEHLI: بھارتی حکومت کی ایک اور بوکھلاہٹ کا مظاہرہ اُس وقت سامنے آیا جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کو پاکستانی خاتون سے شادی کرنے کے "جرم" میں فوراً ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے اس معاملے کو "قومی سلامتی کے لیے خطرہ" قرار دے کر خوف و نفرت کا ماحول پیدا کیا ہے، گویا سرحد پار انسانی رشتے بھی اب بھارت کے لیے ناقابلِ برداشت بن چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، کانسٹیبل/جی ڈی منیر احمد نے 24 مئی 2024 کو پاکستانی شہری مینل خان سے واٹس ایپ ویڈیو کال پر نکاح کیا۔ دلہن کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے۔ منیر احمد کا تعلق سی...
پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، خوفزدہ بھارت نے آئی ایس پی آرکا یوٹیوب چینل بلاک کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق حقائق سامنے لانے اور بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر گھبراہٹ کی شکار مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بلاک کردیا۔جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے اور سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ ایسا ہی کچھ پہلگام واقعے پر ہوا جب بھارت نے حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کرنا شروع کردیئے تھے۔مودی سرکار کے اس جھوٹے پروپیگنڈے پر پاکستانی میڈیا نے دنیا کے سامنے ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ حقائق پیش کیے جس سے بھارت...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق حقائق سامنے لانے اور بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر گھبراہٹ کی شکار مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بلاک کردیا۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ ایسا ہی کچھ پہلگام واقعے پر ہوا جب بھارت نے حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کرنا شروع کردیئے تھے۔ مودی سرکار کے اس جھوٹے پروپیگنڈے پر پاکستانی میڈیا نے دنیا کے سامنے ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ حقائق پیش کیے جس سے بھارت کا زہریلہ پروپیگنڈا زائل ہوگیا۔ پاکستانی میڈیا کے مضبوط دلائل سے بھارتی عوام کی آنکھیں بھی کھل گئیں اور دفاعی ماپرین سمیت عام شہریوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لینا شروع...
اسلام ٹائمز: ایم این اے حمید حسین طوری نے نہایت جذباتی انداز میں کہا کہ ہمیں محفوظ راستے کے علاوہ کچھ بھی نہیں چاہیئے۔ انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کی کہ اب تک جو ہم جھیل رہے ہیں، اسکی تمام تر ذمہ داری سول اور عسکری قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ چیف سیکرٹری نے اپنے آنے کا مقصد واضح کرتے ہوئے متعدد نکات پر مشتمل ایک طویل ایجنڈا پیش کیا۔ رپورٹ: ایس این حسینی جمعرات یکم مئی کو چیف سیکرٹری کوہاٹ ڈویژن، جی او سی کوہاٹ، آئی جی پولیس، کمشنر کوہاٹ ڈویژن پر مشتمل خیبر پختونخواہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاراچنار کا دورہ کیا۔ اس وفد نے گورنر کاٹیج پاراچنار میں انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کے...

‘کہتے ہیں بےوقوف اور جھوٹے کا پتہ ہی تب چلتا ہے جب وہ منہ کھولتا ہے’، ونسٹن چرچل کا غلط قول پوسٹ کرنے پر عمران خان تنقید کی زد میں
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما عمران خان نےکے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کی عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِاعظم ونسٹن چرچل کا ایک قول پوسٹ کیا کہ’ اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں، تو ہمیں شکست نہیں ہو سکتی‘ انہوں نے مزید لکھا کہ بدقسمتی سے، آج ہمارا عدالتی نظام اس معیار کے بالکل برعکس کھڑا ہے۔ انصاف نہ صرف تاخیر کا شکار ہے، بلکہ دانستہ طور پر دبایا جا رہا ہے۔ مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے۔ میرے وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات نہ ہونے دینا ان جعلی مقدمات کی قلعی کھول دیتا ہے۔ “دوسری جنگ عظیم...
ملک میں بجلی کی خریدوفروخت کیلئے آزاد مارکیٹ کا نیا نظام لاگو، صارفین اپنی مرضی سے بجلی خریدیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں بجلی کی خریدوفروخت کیلئے آزاد مارکیٹ کا نیا نظام لاگو کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو لائسنس جاری کر دیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا لائسنس آزاد مارکیٹ آپریٹر کو منتقل کر دیا گیا۔نیا نظام صارفین کو مختلف سپلائرز سے براہ راست بجلی خریدنے کے قابل بنائے گا۔ آزاد مارکیٹ آپریٹر بجلی صارفین کو روایتی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا متبادل پیش کرے گا۔نیا نظام آہستہ آہستہ بجلی کے واحد خریدار کے طور پر حکومت کے...
مودی کا جنگی جنون کم نہ ہوا، بھارتی جریدے نے پاکستان کے خلاف ناپاک سازشوں سے متعلق خوفناک انکشافات کر دیے۔ بھارت کی پہلگام حملے کو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی اور اسے سلسلے میں مودی نے افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس میں پاکستان کے خلاف فوری اور اسٹریٹیجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کھلی دھمکی دی جبکہ پاکستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا بھارتی فیصلہ،...

بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی، معروف بھارتی صحافی کا انکشاف
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اور سینئر سیاست دار ششی تھرور نے اعتراف کیا ہےکہ بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی۔ بھارتی سیاست دان ششی تھرور کا کہنا ہےکہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں بلکہ معطل کیا گیا ہے، اس فیصلے سے معاملات زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے، ہم کل یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو پانی نہیں ملےگا۔ششی تھرور کا کہنا تھا کہ یہ پانی کہاں جائے گا؟ ہم بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے ، یہ معطلی بظاہر علامتی ہے۔ششی تھرور نے کہا کہ پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ہے ، لیکن سوال یہ ہےکہ پہلے اس معاملے...
بھارتی ائیر فورس کے 4 رافیل طیاروں کی بھارتی جغرافیائی حدود میں مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے ہندوستانی ائیر فورس کے جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی پاکستان ایئرفورس کے خوف کا شکار بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر واپس فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی شب بھارتی ائیر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں پیٹرولنگ کی۔ اس موقع پر پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے ہندوستانی ائیر فورس کے ان جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی۔ جس کے بعد پاکستانی ائیر فورس کی بروقت اور مستعد کارروائی پرانڈین رافیل طیارے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف انٹیلی جنس، ترک جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل یاسر قادی اوغلوکی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے ترک وفد نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں جغرافیائی حکمت عملی کی صورتحال، موجودہ مشترکہ منصوبوں کی پیشرفت، جدید جنگی ٹیکنالوجیز اور تربیت کے شعبے میں پیشہ ورانہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے فوجی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تعلقات کی بنیاد بننے والے مشترکہ اقدار اور...
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے نہ صرف دشمن کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھی بلکہ فوری حکمت عملی کے تحت اپنی فضائی برتری کا مظاہرہ بھی کیا۔ سکیورٹی ذرائع نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی فضائی حدود میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی اور تیز رفتاری کے خوف سے ہی فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب ایک حساس اور کشیدہ لمحہ اس وقت پیدا ہوا جب بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل...
پاکستان ایئرفورس کے خوف کا شکار بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر واپس فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی شب بھارتی ائیر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں پیٹرولنگ کی۔ اس موقع پر پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے ہندوستانی ائیر فورس کے ان جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی۔ جس کے بعد پاکستانی ائیر فورس کی بروقت اور مستعد کارروائی پرانڈین رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر راہ فرار اختیار کر گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج ہندوستان کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت...
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ایک دل دکھانے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مقبول ٹک ٹاکر آیت مریم کو ان کے شوہر سعد نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ یہ المناک واقعہ گزشتہ دو روز قبل پیش آیا تھا، لیکن واردات کا پیر کو اس وقت انکشاف ہوا جب گھر سے تعفن کی بدبو آنے لگی۔ پولیس ریکارڈز کے مطابق آیت مریم کی یہ دوسری شادی تھی اور ان کا پہلے شوہر سے ایک بچہ بھی تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ قاتل شوہر سعد اور آیت مریم اکٹھے ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے تھے، جنہیں سعد کے ہی اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا جاتا تھا۔ مقتولہ کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ آیت مریم بار بار...
دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستان چھوڑ جانے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں ان پر حملہ ہوا ہے۔ رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اللہ اکبر کہتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولتے ہیں جہاں ٹوٹے ہوئے شیشے سیٹوں پر پڑے ہوئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ بار بار سوال کر رہے تھے، میں ہر ایک کو جواب نہیں دے سکتا، اس لیے ویڈیو بنا کر یہ واضح کر رہا ہوں کہ مجھ پر حملہ ہوا ہے۔ انہوں نے قسمیں اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پرینک یا ڈرامہ...
اسکرین گریب چیف آف انٹیلی جنس، ترک جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل یاسر قادی اوغلو کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں جغرافیائی حکمت عملی کی صورتحال، موجودہ مشترکہ منصوبوں کی پیشرفت اور جدید جنگی ٹیکنالوجیز اور تربیت کے شعبے میں پیشہ ورانہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے فوجی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظیہر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تعلقات کی بنیاد بننے والے مشترکہ اقدار اور امنگوں پر زور دیا۔ انہوں نے دہشت گردی...
بھارتی ٹی وی اداکارہ نوینا بولے نے معروف ہدایتکار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ڈاکٹر مونی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نوینا بولے نے فلمساز ساجد خان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ نوینا نے انکشاف کیا ہے کہ ساجد خان نے ایک ملاقات کے دوران ان سے نامناسب مطالبہ کیا کہ وہ اپنے کپڑے اتاریں اور صرف ٹو پیس میں بیٹھیں، تاکہ وہ ان کی ’کمفرٹ لیول‘ کا اندازہ لگا سکیں۔ ایک انٹرویو کے دوران نوینا نے بتایا کہ یہ واقعہ 2004 سے 2006 کے درمیان پیش آیا، جب وہ ’گلاڈریگس‘ مقابلے میں شریک ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا...