2025-09-18@09:27:57 GMT
تلاش کی گنتی: 230

«گھنٹے کام»:

(نئی خبر)
    — فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع سوراب کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 3 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ کراچی: 24 گھنٹے میں ڈمپرز نے 5 شہریوں کی جان لے لیکراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈمپر ڈرائیورز نے 5 شہریوں کی جان لے لیے۔ لیویز حکام کے مطابق نغاڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث 3 کاریں بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرائیں، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے۔
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت)پولیس کی بڑی اور کامیاب کاروائی، 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گھر سے 18 لاکھ روپے کی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ رقم برآمد کرلی دوران جھگڑے خنجر مار زخمی کرنے والا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود گوٹھ چوہدری برکت نزد بس ٹرمینل سے حاکم علی آرائیں کے گھر سے نامعلوم چور گھر کی الماری میں رکھی 18 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہوگیا تھا پولیس تکنیکی ٹیم نے انتہاہی مہارت سے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں چور کا پتہ لگا لیا۔
    کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 2 مختلف حادثات میں 4 شہری جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور ایک بچی شامل ہے، گلستان جوہر میں 2 اور ملیر کھوکراپار میں ایک حادثہ پیش آیا۔گلستان جوہر میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک مرد اور خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔کھوکراپار 2 نمبر کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے کئی افراد کو ٹکر ماری جس سے راہگیر خاتون اور بیٹی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت بسمہ اور 2 سالہ بچی کی...
    لاہور: ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے ٹرنیوں کے کرایے بڑھا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ ریلویز نے مسافر ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو قرار دیا۔ ترجمان پاکستان ریلویز نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری 2025 سے ہوگا، ٹرینوں کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس اور آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہوگا۔ 30 جنوری 2025 کو پاکستان ریلویز نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کی تھی جس کے مطابق ریفنڈ پالیسی کے تحت مسافر پوائنٹ آف سیل...
    اگلے روز ڈاکٹر جناب پروفیسر شہریار احمد شیخ جن کو میں دل کے ڈاکٹر کی بجائے ’’دل دا جانی‘‘ اس حوالے سے کہتا ہوں کہ دلوں کے مرض اور دل کے مریضوں کے لئے مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں۔ دیکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر صاحبان آتے ہیں، زیادہ سے زیادہ کسی ڈاکٹر کا شہرہ دس سال رہتا ہے پھر نئے لوگ آ جاتے ہیں اور ان کے نام کا چرچا ہوتا ہے۔ میں نام نہیں لیتا لیکن جاننے والے جانتے ہیں کہ کون کون ڈاکٹر آئے اور دس پندرہ سال بعد ڈاکٹر تو رہے مگر نمبر ون پر قائم نہ رہ پائے۔ پروفیسر ڈاکٹر جناب شہریار احمد شیخ جنہوں نے میاں نوازشریف کے وزرات اعلیٰ کے دور میں پی آئی...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار پولیس نے چھینی ہوئی کار آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گلشن معمار کے علاقے سے کار نمبر KVY-286 گن پوائنٹ پر چھین لی گئی تھی۔ فوری اطلاع پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نادرن بائی پاس سے چھینی ہوئی کار برآمد کرلی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔ کار مالک شہروز نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
    صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کو قومی گرڈ کی جانب راغب کرنے اور اضافی بجلی کی صلاحیت کو قابل استعمال بنانے کے لیے پاور ڈویژن نے جمعرات کو تمام سرکاری اور نجی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی بہتر فراہمی کے لیے سروس لیول معاہدوں (ایس ایل ایز) پر دستخط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن نے اپنے الگ الگ خطوط میں تمام سابق تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک کے ساتھ ایک ٹیمپلیٹ ایس ایل اے بھی شیئر کیا ہے جس میں گرڈ میں اتار چڑھاؤ اور بجلی کی فراہمی میں مقررہ معیار سے زائد خلل ڈالنے پر سی پی پی صارفین کو واجب الادا جرمانے کا بھی...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی ممبئی سے دبئی جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے مسافر تقریباً 5 گھنٹے تک طیارے کے اندر قید رہے۔ ایسے میں مسافروں کا غصہ بڑھتا رہا اور مشتعل افراد طیارے کے عملے سے دروازہ کھولنے کی درخواست کرتے رہے۔ مشتعل افراد طیارے کو گھونسے مارتے رہے اور کہتے رہے کہ انہیں فلائٹ سے اتار دیا جائے۔ مسافروں نے شکایت کی کہ وہ طیارے میں بغیر ائیر کنڈیشنگ کے بیٹھے رہے اور انہیں کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کپتان نے ایک بار بھی کاک پٹ سے باہر...
    آزاد کشمیرکو خیبر پختونخوا سے ملانے والے مرکزی شاہرہ پر گڑھی حبیب اللہ ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے مظفرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کو مبینہ طور پرتھپڑ مارنے کے واقعے پر عوام نے برارکوٹ کے مقام پر مرکزی شاہراہ احتجاجاً بند کردی۔ ہفتہ کے روز مقامی افراد کہنا تھا کہ خاتون کو پولیس اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کا واقعہ آزاد کشمیر کی حدود میں برارکوٹ کے مقام پرپیش آیا جس پر مقامی افراد نے دونوں اطراف سے سڑک بند کر کے ٹریفک پولیس اہلکار کی معطلی اور خاتون سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ 3 گھنٹے تک مسلسل سڑک بند رہنے کے بعد پولیس اہلکارکو برارکوٹ چوکی پربلا لیا گیا جہاں ٹریفک پولیس اہلکار نے خاتون...
    امامیہ کونسل استور کی قرارداد کے مطابق استور امن کمیٹی، ضلعی انتظامیہ اور مرکزی فریقین کے علماء کے مابین طے پایا جانے والا معاہدہ (ضابطہ اخلاق) کی شق پر توہین اہلبیت کے مرتکب پر فوراً عمل درآمد کیا جائے بصورت دیگر استور امن کمیٹی کی تمام تر محنتوں اور کوششوں کو لا حاصل تصور کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جامع مسجد امامیہ استور میں ایک ہنگامی اجلاس زیر سرپرستی قائد ملت استور سید عاشق حسین الحسینی منعقد ہوا، جس میں صدر امامیہ کونسل سمیت علماء کرام اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی گئی جس میں کہا گیا کہ توہین امام زمانہ و قرآن شریف کا مرتکب مولوی عبد الرزاق...
    بھارت کے ٹیکنو آجر نارائن مُورتی نے کہا ہے کہ ہفتے میں کم از کم 70 گھنٹے کام کرنا ہی حقیقی کامیابی، ترقی اور خوش حالی کی شاہ کلید ہے۔ کوئی بھی قوم اگر باقی دنیا سے ممتاز ہونا چاہتی ہے، ترقی یقینی بنانا چاہتی ہے تو اُسے زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہی پڑے گا۔ دنیا بھر میں وہی اقوام ترقی سے ہم کنار ہوئی ہیں جنہوں نے کام کو حرزِ جاں بنایا ہے۔ آئی ایم سی کے کِلاچند میموریل لیکچر میں اِنفوسِز کے شریک بانی نارائن مُورتی نے کہا کہ دو سال قبل جب میں نے قوم کو مشورہ دیا تھا کہ سب کو ہفتے میں 70 گھنٹے کام کرنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کرے تب ایک ہنگامہ...
    لاہور میں ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کو گولی لگنے کے ڈرامہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ نوجوان نے شادی سے بچنے کے لیے ڈکیٹی کا ڈرامہ رچایا، نوجوان علی حیدرنے خود کو گولی مار کر دکیٹی کی جھوٹی 15 کال کی،  گزشتہ روز ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر نشر ہوئی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیا، تحقیقات کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا، ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے تحقیقات شروع کیں،24 گھنٹے کے اندر ہی پولیس حقائق تک پہنچ گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ  زخمی نوجوان علی حیدر نے...
    —فائل فوٹو موسم کی خرابی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف ایئر پورٹس پر 10 ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔  فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 300 اور 301  کی روانگی ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔کراچی سے اسلام اباد کی پرواز پی اے 207 کی روانگی میں پونے دو گھنٹے تاخیر  ہوئی جبکہ کراچی سے لاہور کی پروازیں ای ایف ایل 846 اور پی اے401 میں 5 سے 7 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ موسم کی خرابی: ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ میں فلائٹ شیڈول متاثرموسم کی خرابی کے باعث ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں فلائٹ شیڈول متاثر ہو گیا۔ لاہور سے دبئی، جدہ، شارجہ، ریاض،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس میں القادر کیس کا فیصلہ اڑتالیس گھنٹے میں چیلنج کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے میں قانونی سقم ہیں، کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کور کمیٹی نےکور کمیٹی کا اجلاس ہر ہفتے بلا نے کا مطالبہ کیا ہے، ارکان نے کہا ہمیں میڈیا سے تمام باتوں کا پتہ چلتا ہے، اعتماد میں لیا جائے، ارکان نے کہا حکومت مذاکرات سے فرار چاہتی ہے ان کا رویہ غیر جمہوری ہے، انہیں لگتا تھا بانی تحریک...
    غزہ: فائربندی معاہدہ نافذ ہونے سے چند گھنٹے پہلے اسرائیل کی رفح میں وحشیانہ بمباری سے مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی تیراک مریم صالح نے ’چیلنج خالد بن حمد تیراکی‘ مقابلے کے تحت سعودی شہر الخبرسے بحرین کے سلمان پورٹ تک تیراکی کی۔مریم صالح نے یہ تاریخی کارنامہ 11 گھنٹے، 25 منٹ اور 47 سیکنڈ میں سر انجام دیا۔ واضح رہے کہ مریم صالح اس سے قبل مصری سیاحتی مقام شرم الشیخ تک 9کلو میٹر کا فاصلہ صرف چار گھنٹے میں طے کرچکی ہیں۔
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) بجلی کا بڑا بریک ڈائون، ایک ٹرانسفارمر صحیح کرنے کے لیے 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند رکھی گئی، عوام پریشان، بلوں کو دیکھ عوام مزید پریشان ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق صبح 4 گھنٹے سے زائد بجلی بند رہنے کے بعد جب آئی تو کچھ دیر کے بعد پھر چلی گئی، معلوم ہوا کہ کمہار پاڑے کے ٹرانسفار مر کے بش خراب ہو گئے ہیں، انہیں تبدیل کرنا ہے، بش تبدیل کرنے میں 10گھنٹے لگ گئے اور پورے شہرکی بجلی بش تبدیل کرنے کی وجہ سے بند رکھی گئی اور پھر کچھ دیر کے لیے بجلی دے کر پھر لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق بجلی بند کر دی گئی۔ حیسکو کے ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت...
    امریکا میں گزشتہ 22 سال سے قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صیدقی نے واشنگٹن سے بذریعہ فون پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ان کی بہن کی رہائی کے کچھ امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی ایوانوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ’قبرستان جیسی خاموشی‘ ہے، مشتاق احمد ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سینیٹر کو ایک طویل مدت سے جاری ’عافیہ رہائی مہم‘ کی کاوشوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ آئندہ 30 گھنٹے بہت اہم ہیں اور ایک چھوٹی سی امید پیدا ہوئی ہے کہ ان کی بہن کو رہائی نصیب ہوجائے۔ دریں اثنا سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے...
    صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ شہر کراچی میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے چھوٹے کاروباری اداروں کی بقا خطرے میں ڈال دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے چھوٹے کاروباری اداروں کی بقا خطرے میں ڈال دی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی نے کے الیکٹرک کو شدید تنقید نشانہ بناتے ہوئے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم معاملے میں مداخلت کرے، کیونکہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کی تمام کوششیں صرف کے الیکٹرک کی بے لگام لوڈشیڈنگ کی وجہ سے داؤ پر لگ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کے شہریوں اور...
    ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے برقرار ہیں، حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی جبکہ متعدد مسافر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی تک جبکہ ایم ٹو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک بند ہے، ایم 3 لاہور سے درخانہ تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی ۔موٹر وے ایم 4 گوجرہ سے ملتان، ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔حدنگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ترجمان ریلوے کے مطابق دھند...
    ویب ڈیسک:  لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر خیبر میل 1 اپ 4 گھنٹے 19 منٹ جبکہ خیبر میل 2 ڈاؤن 2 گھنٹے 51 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ گرین لائن 5 اپ 1 گھنٹے 21 منٹ جبکہ گرین لائن 6 ڈاؤن 1 گھنٹہ 08 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، تیز گام 7 ڈاؤن 23 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار جبکہ ہزارہ ایکسپریس 2 گھنٹے 21 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان اس کے علاوہ ملت ایکسپریس 8 گھنٹے 12 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار رہی، پاک بزنس...
    بھارت میں ایک بار پھر زیادہ کام کرنے کی ضرورت کے حوالے سے گرما گرم بحث شروع ہوچکی ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او آدر پونا والا نے معروف صنعت کار اور ارب پتی تاجر آنند مہیندرا کی ایک ایکس پوسٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ ہر اتوار کو میری بیوی مجھے بخوشی تکتی رہتی ہے۔ اُن کا اشارا اس بات کی طرف تھا کہ بھارت میں زیادہ کام کرنے کے حق میں بولنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ آنند مہیندرا نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا تھا کہ میری بیوی بہت خوبصورت ہے اور میں اُسے تکتا رہتا ہوں۔ یاد رہے کہ بھارت بھر می اس وقت یہ نکتہ زیرِبحث ہے کہ اگر...
    بلوچستان کے علاقے سنجدی میں ایک کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 12 کان کن کان کے اندر پھنس گئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، لیکن 18 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی صرف ایک کان کن کی لاش نکالی جا سکی ہے، جبکہ باقی 11 کان کنوں کی تلاش جاری ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ کان کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ چیف انسپیکٹر مائنز کے مطابق دھماکے کے بعد کان کا راستہ مکمل طور پر بند ہو گیا تھا، جسے کئی گھنٹوں کی محنت سے جزوی طور پر کھولا گیا ہے۔ تاہم کان کے اندر کی بجلی کی تاریں کٹ چکی ہیں،...
    کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کے کوئلہ کان میں پھنسے 12 کان کنوں کو 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔ مائنز حکام کے مطابق گزشتہ روز کان میں گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکا ہوا تھا جس کے باعث 12 کانکن اندر پھسن گئے تھے، ملبے تلے دبے کانکنوں کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے جس میں محکمہ مائنز، پی ڈی ایم اے اور ایف سی کے اہلکار شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ رات بھر سے پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں کانکنوں کو بحفاظت نکالنے میں مصروف ہیں، کانکنوں کو ریسکیو کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔         پی ڈی ایم اے حکام...
    کوئٹہ سے 40 کلو میٹر دور سنجدگی کے علاقے میں کان میں پھنسے 12کان کنوں کو 14گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔  یاد رہے کہ کان کن گزشتہ روز  شام کو کان میں دھماکے کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ  کان میں دھماکہ گیس بھرجانے کی وجہ سے ہوا تھا، جبکہ چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان عبدالغنی بلوچ کے مطابق دھماکے کی وجہ سے کان کا راستہ مکمل بند ہوگیا تھا۔ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد کان کے راستے سے ملبہ ہٹا دیا گیا، تاہم دھماکے کے باعث کان کے اندر بجلی کے کیبل کٹ گئے ہیں۔ ملبے کو ہٹانے کے بعد بجلی کا کیبل بچھایا جارہا ہے۔کیبل بچھانے...
    اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کانٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو پاسپورٹس ڈیلیوری کانٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے شہری اب ملک بھر کے227پاسپورٹس دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بر وقت اجرا یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ڈی جی پارسپورٹس کے مطابق اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ مکمل طورپرختم کردیا گیا ہے۔
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے  ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا ہے شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹس دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بر وقت اجراء یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ ڈی جی پارسپورٹس کے مطابق اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ مکمل طورپرختم کردیا گیا ہے اور شہری اپنے پاسپورٹس وصول کرنے کے لیے متعلقہ آر پی او کا رخ...