2025-10-09@22:16:32 GMT
تلاش کی گنتی: 38060

«آصف نے کہا»:

(نئی خبر)
    سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، نئے خطرات اور آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا گیا ۔  اجلاس کا آغاز بھارتی پراکسیز کے دہشت گرد حملوں کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے عزم و حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر سیلاب کے بعد ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پاک فوج کے تعاون کو سراہا گیا۔  پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس...
    پشاور: تحریک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کر صوبائی وزیر کے پی سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خبریں سامنے آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے پی حکومت کے وزیر تعلیم سہیل آفریدی نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ تمام افواہیں پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،...
    ویب ڈیسک : تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اُنہیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹائے جانے کا علم نہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں۔  دوسری جانب بشریٰ بی بی کے وکیل رائےسلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائےجانے کی تصدیق کر دی۔ رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
    ن ،ش، م کو تقسیم کرنے والے ناکام،ہمیشہ منہ کی کھائیں گے، وزیراعلی پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چھوٹے شہروں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے جب کہ پنجاب بھر میں دسمبر تک 1500 گرین بسیں دوڑ رہی ہوں گی۔پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام میری توقعات سے کہیں بڑھ چکا ہے، اس کے تحت پورے صوبے میں صفائی، سیوریج، صاف پانی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے انقلابی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکپتن پہلے سے زیادہ صاف ستھرا اور سرسبز نظر آ رہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) روسی دارالحکومت میں منگل کے روز منعقدہ ساتویں ماسکو فارمیٹ اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل بگرام ایئر بیس کا کنٹرول حاصل کرنے کی کسی بھی طرح کی کوششوں کی مخالفت کی گئی ہے۔ اجلاس میں افغانستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے خصوصی نمائندوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغانستان کے وفد نے پہلی بار بطور رکن شرکت کی، جس کی قیادت وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کی۔ ماسکو فارمیٹ مشاورت برائے افغانستان کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں امریکہ کا نام لیے بغیر افغانستان یا اس کے پڑوسی ممالک میں کسی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) لاہور ہائیکورٹ نے دوران سماعت عدالت کی ویڈیو بنانے پر سخت کارروائی کا حکم دے دیا لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے سماعت کے دوران ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر چلانے کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے آر پی او گوجرانوالہ حفیظ چیمہ کو حکم دیا ہے کہ چوری کے مقدمے کی ملزمہ رومیلہ کا مکمل ریکارڈ کل عدالت میں پیش کیا جائے.(جاری ہے) چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عدالت کے اندر موبائل فون لے کر داخل ہونا ممنوع قرار دیا جائے گا تاکہ عدالتوں کی حرمت اور وقار برقرار...
    لاہور: سوشل میڈیا پر نازیبا مواد اور ریاست مخالف ٹوئٹس اپ لوڈ کرنے کے معاملے میں فلک جاوید مزید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، جج نے کہا کہ یہ ایک عورت ہے دہشت گرد نہیں بار بار ریمانڈ کیوں مانگا جارہا ہے؟ چودہ دن میں این سی سی اے نے کیا کیا؟ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمہ فلک جاوید کو دو مقدمات میں این سی سی اے نے لاہور جوڈیشل عدالت میں پیش کردیا جہاں سماعت جج نعیم وٹو نے کی۔ دوران سماعت نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی اے) نے کہا کہ جس موبائل فون میں ڈیٹا پڑا ہے اس کی رسائی حاصل نہیں ہے، ملزمہ نے سوالات کے غلط جواب دیے، موبائل...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چھوٹے شہروں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے جب کہ  پنجاب بھر میں دسمبر تک 1500 گرین بسیں  دوڑ رہی ہوں گی۔ پاکپتن میں  الیکٹرک بسوں  کی فراہمی کے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام میری توقعات سے کہیں بڑھ چکا ہے، اس کے تحت پورے صوبے میں صفائی، سیوریج، صاف پانی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے انقلابی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکپتن پہلے سے زیادہ صاف ستھرا اور سرسبز نظر آ رہا ہے اور اب پنجاب کے چھوٹے شہروں کو بھی بڑے شہروں کی طرح خوبصورت اور ترقی یافتہ بنایا جا رہا ہے۔ مریم...
    — فائل فوٹو  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی صفائی مہم پر مطمئن ہوں۔ فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا پانی میری مرضی اور ہم ریاست کو بجلی دے رہے ہیں جیسی باتیں صوبائیت کو ہوا دے رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مناسب فورم پر چاروں صوبوں کو بولنا چاہیے، بہت جلد بڑے بیٹھ جائیں گے، ایسا نہ ہو کہ پھر آنکھیں نہ ملا سکیں، ایمل ولی سے سیکیورٹی لے کر غلط کیا گیا، ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینا ان کی چھوٹی ذہنیت کی عکاس ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کیا آپ انتہا پسندوں کو دعوت دے رہے ہیں، دونوں صوبوں سے درخواست کرتا ہوں کہ سیکیورٹی...
    پاکپتن (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر، ہر ضلع اور ہر تحصیل میں ترقی اور سہولتیں یکساں طور پر پہنچانا ان کی حکومت کا مشن ہے۔ وزیراعلیٰ نے تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک کے بعد خطاب سے کیا اور کہا کہ وہ اپنے قائد محمد نواز شریف اور اپنی طرف سے پاکپتن کے عوام کو سلام اور محبت کا پیغام دینے آئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روانگی سے قبل نواز شریف نے انہیں تاکید کی تھی کہ پاکپتن کے عوام کو ان کی طرف سے خصوصی سلام اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔ مریم نواز نے کہا...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کہے گا میرا ڈیم، میری معدنیات تو کیا ہوگامیرا پانی میری مرضی کی باتیں عہدے کے ساتھ اچھی نہیں لگتیں صوبائیت کو ہوا نہیں دینی چاہیے گورنر ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ باجوڑ متاثرین کے لیے ہلال احمر کے ذریعے 50 ہزار فی خاندان دیں گے، پیسے دینے کا مقصد متاثرین کی باعزت واپسی ہے، اب تک 1700 فیملی کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے اور کوشش ہے باقی متاثرین کو بھی اس میں شامل کیا جائے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی سے سیکیورٹی کی واپسی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہے۔ آج دوسرے صوبوں کے لوگ کہتے ہیں کہ کاش! ہماری گلیاں بھی ایسی صاف ہوتیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک پتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس وقت 90 ہزار گھر بن رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں راشن کارڈ کے ضمن میں مستحق شہریوں کو 3 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہے۔ آج دوسرے صوبوں کے لوگ کہتے ہیں کہ کاش! ہماری گلیاں بھی ایسی صاف ہوتیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    کراچی: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 17سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کے عوام کو پانی میسر نہیں، کیا ٹینکر مافیا ساری زندگی یہاں رہے گا؟ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  میرپور ماتھیلو میں صحافی کو قتل کردیا گیا، سندھ حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کرے، موجودہ ملکی محالات اچھے نہیں ہیں، گذشتہ چار سال سے معیشت میں اچھے حالات نہیں ہیں، ملک میں روزگار کے مواقع نہیں ہیں، حکومت کے پاس واضع پلان نہیں ہے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں آٹا مہنگا ہوتا جارہا ہے، عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، چینی بھی مہنگی ہورہی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اورکزئی آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشت گرد وں کو واصل جہنم کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے، آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب سمیت 11 بہادر جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بدھ کو یہاں سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں اس بہادرانہ کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنیدطارق، میجر طیب اور 9 جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں، قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال اورکزئی آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے۔(جاری ہے) آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) صدرمملکت آصف علی زرداری نےضلع اورکزئی میں جرأت مندانہ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ خوارج کے 19 دہشتگردوں کے خاتمے پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر لازوال مثال قائم کی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید، میجر طیب راحت اور دیگر شہداکو قوم کے ہیرو قرار دیتے ہوئے شہداکے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے صبر و حوصلے کےلئے دعا کی۔ صدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر حالیہ مؤقف نہ صرف اصولی کمزوری کی علامت ہے بلکہ یہ قدم تنازعِ کشمیر کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کو تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ فلسطین کے مسئلے پر کمزور یا مبہم پالیسی پاکستان کی خارجہ سمت کو بری طرح متاثر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس پر کسی...
    فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کے لیے وسیع الائنس کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کی سیاسی فکر کو دیکھ کر انہیں اپوزیشن لیڈر بنایا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو رشوت دیکر اور ڈرا کر قانون سازی کی گئی، جو ترمیم کے خلاف ڈٹ گئے ان کے خلاف کیسز بنائے گئے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہم اس لیے آئے ہیں کہ عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کرسکیں، جو پی ٹی آئی کے خلاف کیسز ہو رہے ہیں کیا ہمیں انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں ملکی سطح پر پروگرام...
    ---فائل فوٹو  امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کسان کا بیڑا غرق کیا اور عوام کا بھی کر رہے ہیں، گزشتہ سال پنجاب حکومت کی زرعی پالیسی کے بعد زراعت مزید نیچے چلی گئی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ کی لڑائی نہیں نورا کشتی ہے، عوام اب مزید بیوقوف نہیں بنیں گے، اقتدار کے لیے آپ بہن بھائی بن جاتے ہیں، اب عوام سب جان چکے ہیں۔اِن کا کہنا تھا 40 سے 45 سال سے حکومت میں رہنے والوں نے بیج کی پالیسی نہیں بنائی، کسان رُل گیا، جاگیردار حکومتوں کا حصہ ہیں لیکن 97 فیصد چھوٹا کسان نظر انداز ہے۔حافظ...
    قطر اور ترکی غزہ امن مذاکرات کے تیسرے دن میں شامل ہوں گے اسرائیل نے غزہ کی طرف جانے والے ایک اور امدادی فلوٹیلا کو روک لیا قطر اور ترکی غزہ امن مذاکرات کے تیسرے دن میں شامل ہوں گے قطر کے وزیر اعظم اور ترکی کے وفود بدھ کے روز مصر میں حماس اور اسرائیلی مذاکرات کاروں کے ساتھ تیسرے دن کے مذاکرات میں شامل ہوں گے، جن کا مقصد غزہ کی جنگ کا خاتمہ ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ساحلی شہر شرم الشیخ میں ہو رہے ہیں، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے گزشتہ ماہ پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے پر مبنی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے منگل کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) سیشن کورٹ لاہور نے امیر بالاج قتل کیس میں ملزم خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔سیشن کورٹ کے جج سید نجف کاظمی نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہماری طرف سے مہیا کیا گیا ریکارڈ پولیس نہیں لے رہی اور اسے پولیس ریکارڈ کا حصہ نہیں بنا رہی۔انویسٹیگیشن آفیسر نے بتایا کہ جو بھی ریکارڈ دیا گیا ہے وہ ضمنی کا حصہ بنا دیا ہے، ملزم گوگی بٹ 4سے 5مرتبہ تفتیش میں شامل ہوئے ہیں سب ریکارڈ میں منسلک ہے۔(جاری ہے) وکیل نے کہا کہ سینئر کونسل موجود نہیں ہے کیس کو ملتوی کیا جائے، ہم...
    پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان لفظی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے سے متعلق فیصلہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔  بلاول بھٹو مریم نواز سے ناراض وی نیوز سے گفتگو میں علی قاسم گیلانی نے انکشاف کیا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر ’سخت غصے‘ میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں مریم نواز معافی نہیں مانگیں گی لیکن وزیراعلٰی کے منصب سے بیان بازی کو طول نہ دیا جائے: نواز شریف کی ہدایت انہوں نے کہا...
    پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ملک میں بجلی سے چلنے والی 90 فیصد الیکٹرک بائیکس میں غیر معیاری اور متروک ٹیکنالوجی کی حامل بیٹریاں نصب ہونے کا انکشاف کر دیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے سبسڈی کا خطیر سرمایہ غیر محفوظ اور متروک ٹیکنالوجی پر خرچ نہ کیا جائے بصورت دیگر صارفین کا اعتماد کم ہونے سے ملک میں ماحولیاتی تحفظ کا قومی عزم پایہ تکمیل تک پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں پر دی جانے والی سبسڈی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ میں امن کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک ’’حقیقی موقع‘‘ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے اور اب یہ عمل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشرقِ وسطیٰ میں امن کے ایک بڑے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جو صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے میں مثبت تبدیلی لا...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا.   وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔  وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات کو احسن طور سے حل کرنے کیلئے کوششوں کی پزیرائی کی، کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جس کیلئے وہ لائق تحسین ہیں. شہباز شریف نے کہا کہ عوامی...
    تصویر، اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار یوسف، طارق فضل چودھری، احد چیمہ اور رانا مشہود بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔ آزاد کشمیر، وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان...
    حافظ نعیم نے کہا کہ یہ آپس میں نوراکشتی عوام کو دکھانے کیلئے کر رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب بتائیں، زرعی آلات اور کھاد کیوں مہنگے کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں ڈی اے پی پندرہ ہزاراور ہمسائیہ ملک میں تین ہزار کی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ 24، 25 اور26 اکتوبر کو کسان بچاو کارواں نکالیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے کسان بچاؤ،پاکستان بچاؤ کے عنوان سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔24 سے 26 اکتوبر تک کسان بچاو،پاکستان بچاؤ کارواں نکالے جائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کسان رہنماؤں کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے، کسانوں کے مسائل سن کر دلی دکھ ہوا، بد قسمتی...
    جیکب آباد میں مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سات اکتوبر وہ دن ہے جب عرب و مسلم حکمرانوں کی قبلۂ اوّل سے خیانت کے مقابلے میں، خدا کے عاشقوں نے اسرائیلی ظلم و استکبار کیخلاف ایک عظیم تحریک کا آغاز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہدائے راہ حق نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دین حق کی پاسداری کی۔ ان شہداء کا پاکیزہ خون یزیدیت کی ذلت و رسوائی کا باعث بنا۔ شہداء ہمارے محسن ہیں، ہم ان کے مشن اور مقصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے۔...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے مینیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اور اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس تشکیل دے دئیے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا سکے اس مقصد کے لیے کمپنی نے ایک ہیلپ...
    پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات: وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا، پی ٹی آئی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کی دو بڑی اتحادی جماعتوں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے باعث وفاقی سطح پر سیاسی تناؤ بڑھنے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعظم سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچائیں گے۔ اجلاس میں...
    نائب امیر جماعت اسلامی نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے  متعلق کہا کہ دونوں جماعتوں کی نورا کشتی صرف دکھاوا ہے، دراصل ان کے مفادات ایک ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لیے اقتدار چھوڑنا ممکن نہیں، کیونکہ وہ عوامی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے سیاست کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط...
     کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا،میرا چیلنج ہے میں اور مریم نواز اپنی نشستیں چھوڑ دیتے ہیں اور دوبارہ الیکشن کراتے ہیں، پتہ چل جائے گا کس نے کام کیا ہے اور کون ٹک ٹاک کی وجہ سے مشہور ہے. نجی ٹی وی سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ نون سے کوئی لڑائی اور جھگڑا نہیں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی.(جاری ہے) شرجیل میمن نے کہا کہ مریم نواز سے معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، پنجاب حکومت اپنا کام کرے اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ متاثرہ بچی اور اس کے لواحقین سے فوری رابطہ کریں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں۔(جاری ہے) بدھ کو جاری بیان میں چیئرپرسن سارہ احمد نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں 13 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق، کمسن گھریلو ملازمہ زاہرہ کو اس کے مالکان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے بچی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والی آفات کا تسلسل بڑھ رہا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے ، ہمیں چاہیے کہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں۔ بدھ کو 8اکتوبر 2005کے ہولناک زلزلے کی 20ویں برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس زلزلے کو بیس سال گزر گئے اور متاثرین آج بھی ہماری یادوں میں زندہ ہیں، مشکل وقت میں ہم نے ثابت کیا کہ ہم مضبوط قوم ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والی آفات کا تسلسل بڑھ رہا ہے جس سے بڑے پیمانے پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےآپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت شہید ہونے والے11 افسران و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف نے لیڈنگ فرام فرنٹ کی عظیم مثال قائم کی جو پاک فوج کی روایت ہے ۔(جاری ہے) پاک افواج اور سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں...
    ایمل ولی نے سینیٹ میں اپنی تقریر پر وزیراعظم سے معافی مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں امریکا کے ساتھ معدنیات سے متعلق معاہدے پر دیے گئے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ میں کہا ’وزیرِاعظم نے اُنہیں سینیٹ میں تقریر کے بعد ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا جو دراصل دورہ امریکا پر بریفنگ سے متعلق تھی۔اے این پی کے سربراہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’اگر میں کھلے عام تنقید کرسکتا ہوں...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع اورکزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے 11 کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے سکیورٹی فورسز کے شہید افسرا ن اور جوانوں کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔(جاری ہے) گورنر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کےافسران اور جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں ملک و قوم کیلئے قربان کر دیں۔ بہادر سکیورٹی فورسز کے شہدا کی عظیم قربانی...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت 4 رکنی بینچ نے کیس کی  سماعت کی۔دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ آج ہی الیکشن کمیشن کوئی فیصلہ کر دے گا، کل سے حلقہ بندی شروع کرا دیں گے۔ کل حکومتی وزیر نے بیان دیا الیکشن کمیشن فیصلہ کرے ہم الیکشن کرا دیں گے، خود تاخیر کر کے کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن تاخیر کر رہا ہے۔سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوا، یہ صرف الیکشن کمیشن نہیں بلکہ مختلف حکومتوں کے لیے باعث شرمندگی ہے، جتنی حکومتیں آئیں ان کی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع اورکزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے 11 ارکان کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔وزیر اعلیٰ ہائوس کے تر جمان کے مطابق وزیر اعلی ٰ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔وزیر اعلیٰ نے حملے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 19 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اورکزئی آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19دہشتگرد وں کو واصل جہنم کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشتگردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19دہشتگرد واصل جہنم کر دیے، آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیّب سمیت11 بہادر جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مذاکرات سے آزاد کشمیر میں خوش اسلوبی سے تمام معاملات حل ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا،حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزرا احسن...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اکتوبر ۔2025 ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا نے عسکری اور اقتصادی تعلقات دوبارہ استوار کر لئے اور توانائی، مائننگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے امریکی جریدے بلوم برگ سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک امریکا عسکری اور اقتصادی تعلقات پھر استوار ہوگئے ہیں، توانائی، کان کنی اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھا رہے ہیں.(جاری ہے) محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت رواں ماہ واشنگٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرے گی، جس میں امریکا سے سرمایہ کاری کےلئے واضح سیکٹرز کی نشاندہی کی گئی ہے وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف...
    ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرعامر طفیل نے کہا کہ اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہوگئی ہے اور ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس قائم کئے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پرعائد پابندی ختم کر دی ہے۔ ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرعامر طفیل نے کہا کہ اب صارفین کو گھروں میں گیس...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے 2 سال قبل سیاست سے خاموشی سے کنارہ کش ہونے کے بعد، اب ایک بار پھر ان کی واپسی سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کے جانب سے متعدد سیاسی، معاشی، بین الاقوامی اور قومی امور پر دیے گئے بیانات نے سیاسی حلقوں میں یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا اسد عمر عملی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے جا رہے ہیں؟ وی نیوز نے اسد عمر سے متعدد بار رابطوں کی کوشش کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا اسد عمر ایک مرتبہ پھر سے سیاسی میدان میں قدم رکھنے والے ہیں؟ تاہم اسد عمر نے اس...
    اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہو گا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کے لیے مہلک ثابت ہو گا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے...
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری سے متعلق اعلامیہ کو معطل کردیا۔ خیبر پختونخوا میں کم کارکردگی والے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف درخواست پر جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ حکومت نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلی جماعت سے بارہویں تک خراب کارکردگی دکھانے والے اسکولوں کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین میں 5 سال سے 16 سال تک بچوں کو مفت تعلیم دینا حکومت پر لازم ہے، صوبے کے اسکولوں میں وسائل اور اساتذہ کی کمی بھی ہے۔...
    پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری سے متعلق اعلامیہ کو معطل کردیا۔ خیبر پختونخوا میں کم کارکردگی والے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف درخواست پر جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ حکومت نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلی جماعت سے بارہویں تک خراب کارکردگی دکھانے والے اسکولوں کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین میں 5 سال سے 16 سال تک بچوں کو مفت تعلیم دینا حکومت پر لازم ہے، صوبے کے اسکولوں میں وسائل اور اساتذہ کی کمی بھی ہے۔ درخواست گزار کے...
    سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹ ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اور اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔ عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس تشکیل دے دیے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی نے ایک ہیلپ لائن نمبر 0800 بھی مختص کر دیا ہے۔...
    جامعہ اشرفیہ لاہور کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ برصغیر پاک وہند جیسے دینی مدارس اور طلباء پوری دنیا میں کہیں نہیں دیکھے، ان مدارس میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء اور اساتذہ کرام علم دین سیکھنے، سکھانے اور اس کی اشاعت میں اپنی زندگیاں خرچ کر دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے لاہور میں جامعہ اشرفیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام زندگی اسلام کی اشاعت اور دین کی خدمت میں گزری ان کی دینی و ملی خدمات قابل تعریف اور لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے مولانا حافظ فضل الرحیم کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے...
    پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتوں لے لیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق کپتان نے بھارتی میڈیا کو ہم نام جاسوس پکڑے جانے پر ، جاسوس کے بجائے ان کی تصویر استعمال کرنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر آپ اتنے ہی ڈیڑھ ہوشیار ہیں تو پہلے خبر کی تصدیق کرلیا کریں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سابق کھلاڑی نے صارفین سے بھی درخواست کی کوئی بھی تبصرہ کرنے سے قبل تصدیق کرلیں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو مشورہ دوں گا کہ سوشل میڈیا پر ہر وسیم اکرم میں...
    پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں اور فنکاروں کی غلطی نہیں ہے ان کے اوپر سیاسی دباؤ بہت ہے۔ حال ہی میں اداکار نے ایک میگزین کے پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد فنکاروں پر عائد پابندی اور ایشیا کپ میں ہونے والے ہینڈ شیک تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل قریشی نے بھارتی فنکاروں اور کھلاڑیوں کی حمایت کر دی اور کہا کہ وہ سیاسی دباؤ میں ہیں۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سیاست ہی ایسی ہے، پہلے ڈرامے بند کر دیے، پھر ایشیا کپ...
    ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کی جانب سے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و بربریت فوری روکے۔ ہسپانوی وزیراعظم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسرائیل کو عالمی کھیلوں سے باہر کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔ یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیلی میں بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے 20 نکات کے جواب میں حماس نے 6 مطالبات پیش کر دیے ہیں۔ حماس کے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی استقامت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں قومی عزم، یکجہتی اور استقامت کی روشن علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن 2005 کے اس تباہ کن زلزلے کی یاد تازہ کرتا ہے جس نے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان پہنچایا، لیکن قوم نے اس آفت کا مقابلہ بے مثال اتحاد و یکجہتی سے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2005 کے زلزلے نے قوم کے اندر رواداری، ہم آہنگی اور ملی جذبے کو مزید مستحکم کیا، اور یہ جذبہ آج بھی ہماری اجتماعی طاقت کی بنیاد ہے۔ مزید پڑھیں:8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و...
    پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے ہیروز کے طویل عرصے تک کام کرنے اور ہیروئنز کے کم عرصے میں پس پردہ جانے کی وجوہات پر کھل کر بات کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ہیروز کے مقابلے میں ہیروئنز کا کیریئر مختصر کیوں ہوتا ہے۔ فیصل قریشی کا حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرد اداکار زندگی بھر اداکاری کو اپنا پیشہ بنائے رکھتے ہیں، جبکہ خواتین اپنی گھریلو ذمہ داریوں کی بنا پر کام میں وقفہ لیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا اداکار نے سویرہ ندیم اور جویریہ سعود کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ خواتین...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کے لیے مہلک ثابت ہوگا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے، مگر افسوس کہ موجودہ حکومت نے قومی مؤقف کو کمزور کیا...
    سندھ کے ضلع گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طفیل رند بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی، طفیل رند پر میر پور ماتھیلو کے علاقے جروار روڈ مسو واہ پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے طفیل رند جاں بحق ہو گئے، ان کے جسد خاکی کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپورماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور وزیر داخلہ سندھ نے گھوٹکی میں صحافی طفیل رند کے قتل پر اظہارِ افسوس کیا۔ اپنے ایک...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان عفت عمر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا وزیراعظم بننا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے خان صاحب کا دور اقتدار شروع ہوا، الزام تراشی اور انتشاری کا معمول بن گیا ہے۔ اداکارہ و میزبان نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرکے ملکی حالات، سیاست سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دن سے عمران خان صاحب اقتدار میں آئے ہیں، اس دن سے اب تک ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جب...
    ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔  مینیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اور اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔  عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس تشکیل دے دیے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا سکے، اس مقصد کے لیے کمپنی نے ایک ہیلپ لائن...
    سوئی ناردرن نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی، پہلی ترجیح کون سے صارفین ہوں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹ ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اور اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔ عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ ریجنل...
    سول ہسپتال کوئٹہ نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ ہسپتال کے عملے نے مردہ خانہ سے لاشوں کی حوالگی کے بدلے مرحومین کے لواحقین سے پیسے طلب کیے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد الہادی کاکڑ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ یہ ہسپتال اور اس کے مردہ خانے کے عملے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ’ایک کوشش‘ ہے۔ ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ نے کہا کہ سول ہسپتال کے کسی بھی عملے کے رکن کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ اس نے لواحقین سے پیسے وصول کیے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا...
    گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ کے اجرا پر حکومت اور آئی ایم ایف میں اختلاف برقرار ہے جب کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات آج ختم ہونے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا دوسرا جائزہ کامیابی سے مکمل ہونے کیلئے پر امید ہے جب کہ  گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ کے اجرا پر حکومت اور آئی ایم ایف میں اختلاف برقرار ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 25 ستمبر سے اب تک کی بات چیت تعمیری اور مثبت رہی، آئی ایم ایف مشن آج واپس روانہ ہوگا، ورچوئل بات چیت جاری رہے گی۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے ای ایف ایف پروگرام...
    سندھ  کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن الیکٹرک ٹیکسی سروس اور پنک ٹیکسی سروس منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت  کے لیے مسلسل متحرک ہیں جب کہ صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے لیے انہوں نے اپنی کاوشیں مزید تیز کردی ہیں۔ معروف ملٹی نیشنل برقی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کے وفد  نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات  کی، ملاقات میں کمپنی کے نمائندوں نے اپنی برقی گاڑیوں کے ماڈلز، خصوصیات اور ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے...
      پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری تناؤ آج اس وقت شدت اختیار کر گیا، جب سینیٹر شیری رحمٰن نے اتحادی جماعت کو خبردار کیا کہ اگر پیپلز پارٹی کی ’ واضح حمایت‘ حاصل نہ ہوئی تو سینیٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پی پی پی اور (ن) لیگ کی پنجاب قیادت کے درمیان سیلاب متاثرین کے معاوضے اور چولستان نہر منصوبے کے تناظر میں پانی کے حقوق جیسے مسائل پر زبانی جنگ جاری ہے، سندھ میں حکومت رکھنے والی پیپلزپارٹی، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیانات پر خاص طور پر برہم ہے، جن کی جماعت وفاق میں بھی حکمران ہے۔نجی ٹی...
    ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ سمیت کشمیری حریت رہنمائوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے جنگی جنون پر مبنی بیانات اور جارحانہ طرزِ عمل ایک خطرناک روش کی عکاسی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانات سے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن و سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ سمیت کشمیری حریت رہنمائوں نے ایک بیان میں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ پر مذاکرات کے لیے ایک اور امریکی ٹیم روانہ ہو گئی ہے، مجھے لگتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا امکان موجود ہے۔ ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ غزہ سے متعلق مذاکرات میں شرکت کے لیے ایک اور امریکی ٹیم روانہ ہو گئی ہے، اور انہوں نے ایک معاہدے کی امید ظاہر کی۔ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی کے ہمراہ اوول آفس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ ہم یقیناً غزہ کے بارے میں بات کریں گے۔ ہم بہت سنجیدہ مذاکرات میں مصروف ہیں۔’ انہوں نے مزید کہا:’ مجھے لگتا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی یومِ استقامت کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر ہمیں 2005 کے اُس تباہ کن زلزلے کی یاد دلاتا ہے، جب پوری قوم نے یکجہتی اور عزم کے ساتھ قدرتی آفات کا مقابلہ کیا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ زلزلے کی بیسویں برسی ہے، اور آج پاکستان ایک زیادہ مضبوط، زیادہ متحد اور پُرعزم قوم کے طور پر تابناک مستقبل کی تعمیر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مزید پڑھیں:8 اکتوبر 2005 کا ہولناک زلزلہ: 2 دہائیوں بعد بھی بحالی کا کام نامکمل ان کا کہنا تھا کہ اصل طاقت مشکلات سے بچنے میں نہیں بلکہ اُنہیں ایمان، اتحاد اور جدت کے ساتھ عبور کرنے میں...
    نامور موسیقار اسماعیل دربار نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں ’انا پرست‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ آئندہ ان کے ساتھ کسی بھی منصوبے پر کام نہیں کریں گے، چاہے انہیں اس کے عوض 100 کروڑ کی پیشکش ہی کیوں نہ کی جائے۔ یہ بیان انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران دیا۔ اسماعیل دربار نے ماضی میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کامیاب فلموں ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور ’دیوداس‘ میں بطور موسیقار کام کیا تھا، جن کی موسیقی کو آج بھی سراہا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سنجے لیلا بھنسالی نے ہیرا منڈی کی ہدایت کاری کے لیے کتنامعاوضہ لیا؟ اسماعیل دربار کے مطابق تنازع اُس...
    حال ہی میں منگنی کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والی امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی حالیہ ٹی وی انٹری نے مداحوں اور شوبز حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مداحوں میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹیلر نے سرجری کروالی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں معروف برطانوی میزبان گراہم نورٹن کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی 12ویں اسٹوڈیو ایلبم کی تشہیر کے ساتھ ساتھ اپنی ممکنہ شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ تاہم شو میں ان کی موجودگی کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کے چہرے میں تبدیلیاں محسوس کرتے ہوئے اندازہ لگایا کہ شاید انہوں نے کاسمیٹک سرجری یا بوٹکس کروایا ہے۔...
     ویب ڈیسک :مشیر وزیرخزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کا سرکاری قرضہ(loan) 765 ارب روپے کم ہوگیا ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس ‘‘ پرجاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگست 2025 میں پاکستان کا مرکزی حکومت کا کل قرضہ 765 ارب روپے کم ہوا، جو کہ نہ صرف رقم کے لحاظ سے بڑی کمی ہے بلکہ اس سے معاشی حجم کے مقابلے میں بھی کمی ظاہرہورہی ہے۔ پاکستان ایپ ڈاؤن لوڈز میں عالمی ٹاپ 10 ممالک میں شامل   انہوں نے کہاکہ یہ بہتری حکومت کی مالی نظم و ضبط، اخراجات پر قابو اور سوچ سمجھ کر قرض لینے کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔قرض میں اس کمی سے معاشی استحکام کی طرف...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے ایک حقیقی موقع موجود ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کی کوششیں فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہیں۔ یہ بیان انہوں نے وائٹ ہاؤس میں کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں امن کے ایک بڑے معاہدے کے قریب ہیں، جو غزہ سے آگے کے خطے میں بھی مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ امریکی مذاکرات کار اس وقت مصر میں جاری بالواسطہ بات چیت کا حصہ ہیں۔ وائٹ...
    راولپنڈی (آئی این پی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے ہیں، ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں  شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے  کی کوشش کی ،چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے۔امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چو ہدری نے کہا  کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول  کیلئے  تیار...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل کی قید سے رہا کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید131  ارکان کو ڈی پورٹ کر دیا جس کے بعد ان لوگوں کو اردن پہنچا دیا گیا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق سینیٹر مشتاق کو رہا کرنے کی تصدیق کی۔ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق کو رہا کر دیا گیا ہے اور اب وہ اردن میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا...
    اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی  رہنما اسد قیصر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ  اسد قیصر کو عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے  اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور  اور  علیمہ خان ایک دوسرے پرالزامات لگارہے ہیں، اسد قیصراپنے گھرکی خبر لیں، ہمارے گھر کو چھوڑدیں ہم اپنا گھرسنبھال لیں گے۔  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نہروں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے جو مل کر طے کئے گئے، پیپلزپارٹی اور  ن لیگ کی قیادت معاملات کو  سنبھال لے گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں،کشیدگی کو کم کرنے میں آصف زرداری ماہر ہیں،آصف زرداری کا...
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا  اللہ نے کہا ہے مریم نواز اور بلاول بھٹونے میڈیا کو نیا موضوع دیا ہے۔نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے کہا  بلاول بھٹوکی پریس کانفرنس کے بعد بات شروع ہوئی تھی،بلاول کی تجاویزسے مریم نوازنے اتفاق نہیں کیا تھا، بلاول بھٹواورمریم نوازدونوں اپنی پارٹیوں کے لیڈرہیں۔ اْنہوں نے کہا  وزیراعظم شہبازشریف واپس آکر صدر زرداری سے بات کریں گے، جب وزیراعظم بات کریں گے تو معاملہ حل ہو جائے گا،اس معاملے میں میاں نوازشریف، شہبازشریف، آصف زرداری مداخلت کر سکتے ہیں۔ مشیر وزیراعظم نے کہا  ایک طرف سے پریس کانفرنس ہوگی تودوسری طرف سے بھی ہوگی،اب میڈیا کونیا موضوع ملا ہے ورنہ پہلے تواڈیالہ جیل سے...
    پشاور(آئی این پی )وزیراعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے اسپیکر خیبرپی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا  ، جس پر انہوں نے استعفی دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔تفصیل کے مطابق  پی  ٹی آئی میں اندورنی اختلافات مزید بڑھ گئے   وزیر اعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے وزرا کو فارغ کرنے اور وزارتوں میں رد و بدل کے بعد اب سپیکر خیبرپی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی کو بھی اپنے انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ان کو استعفی دینے کا کہا ہے۔ذرائع  کے حوالے سے رپورٹ کے  مطابق  وزیراعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے سپیکر صوبائی اسمبلی کو وزیر اعلی ہائوس بلا کر استعفی دینے کا کہا لیکن...
    اسلام اباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ  اورنگ زیب سے ایکومن  بورڈ کی سی ای او  جیکو لین نوو گراڈس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایکومن بورڈ کی پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور زرعی امور کے بارے میں انگیجمنٹس کی تعریف کی۔ انہوں نے وفد کو مائیکرو ایکنامک استحکام  اور جاری سٹرکچرل اصلاحات کے بارے میں بتایا، وزیر خزانہ نے ٹیکسیشن سمیت شعبوں میں اصلاحات کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک پاکستان میں ٹیکس کی  جی ڈی پی کے تناسب سے شرح 11 فیصد تک چلی جائے گی۔ وزیراعظم نے حال ہی میں  چین، ریاض اور واشنگٹن ڈی سی...
    اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ جن لوگوں نے مقدمات کی کھچڑی پکائی تھی وہ خود اب پھنس چکے ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ مخالفین یہ سمجھ رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی دباؤ میں آ کر کوئی ڈیل کر لیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں ججز بھی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں اور ان پر مختلف دباؤ نظر آتا ہے۔ سارے کیسز بری طرح ایکسپوز ہو رہے ہیں، جج صاحبان کی بھی کچھ مجبوری ہو گی، مگر ہمارے کیسز بہت اچھے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے  چینی سفارتخانے میں ‘‘اے شیئرڈ بیمِنگ مون، آل یونائیٹڈ ہارٹس اینڈ ہینڈز’’ کے عنوان سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ،چینی ڈاکٹروں کی پاکستانی بچوں کی جانیں بچانے کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ،خاتون اول نے چینی ڈاکٹروں کی ہمدردی اور عزم کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا،۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ مڈ آٹم فیسٹیول اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے جو پاک چین دوستی کا عکاس ہے۔‘اسلام آباد اور بیجنگ کی چاندنی مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا راستہ روشن کر رہی ہے’’۔چینی ڈاکٹروں نے ہمارے بچوں کی زندگیاں بچا کر الفاظ کو عمل میں بدلا، یہ تعلقات کی اصل پہچان ہے...
    غزہ:۔ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مصر میں جاری مذاکرات سے متعلق نشر کی گئی خبروں کی مذمت کی ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ اسکائی نیوز عربیہ کی جانب سے مصر میں جاری مذاکرات کے دوران تحریک کے موقف سے متعلق نشر کی گئی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ حماس نے کہا کہ یہ خبریں گمراہ کن پروپیگنڈے اور عوامی رائے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کے زمرے میں آتی ہیں۔ تحریک حماس ایک بار پھر تمام میڈیا اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ صحافتی ادارے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ حماس سینئر رہنما فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ تحریک سے متعلق درست اور مصدقہ معلومات سرکاری ذرائع ابلاغ یا سرکاری ترجمانوں کے بیانات...
    اسلام آباد: وفاقی پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے کردیا، جس میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی، 24 گھنٹے میں انکوائری کمیٹی کا نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے 4 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اظہر جتوئی کی سربراہی میں وفد کی صورت میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی اور اس موقع پر سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیر علی نے طلال چوہدری کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں  شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے  کی کوشش کی۔ غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی، اس  کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ڈی...
    پشاور: ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کے حالیہ سیاسی بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہی پرانی سیاست ایک بار پھر دہرائی جا رہی ہے جو 1997 میں مسرت شاہین کے نام سے لانچ کی گئی تھی۔ فراز مغل نے کہا کہ مولانا خاندان اب سیاسی مسرت شاہینوں کے سہارے اپنی دم توڑتی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیاءالرحمان کو پہلے اپنے حلقے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی سیاسی حیثیت دیکھنی چاہیے، جہاں کے عوام نے مولانا خاندان کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کو کمزور کرنے کے لیے پنجاب حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے اور سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کی نیت کیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے کئی معافیاں ادھار ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کس چیز کی معافی مانگیں؟ سندھ والے ہر معاملے میں صوبائیت کارڈ کھیلتے ہیں اور پنجاب کے معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی روزانہ پریس کانفرنسز کر رہی ہے اور سخت زبان استعمال کر رہی ہے، پنجاب حکومت بھی اپنے موقف کا جواب دے سکتی ہے، لیکن وقت کی کمی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف  درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے 36 درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس جمال مندو خیل،  جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ میں شامل تھے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ براہ راست نشریات عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لیے ہوتی ہیں تاہم اس کا غلط استعمال بھی ہو جاتا ہے۔ ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم لائیو اسٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے، اس کا غلط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کی مزید سماعت آج بدھ تک ملتوی کر دی، جبکہ مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل میں کہا کہ اگر سپریم کورٹ ہماری دلیل نہیں مانتی تو ہمارے حقوق متاثر ہوں گے۔انھوں نے یہ دلائل منگل کے روزدیے ہیں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل میں کہا کہ ایف بی آر کے وکلاء نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری ہے، کمپنیز کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے استثنا حاصل ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کا کیس ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے ہے۔وکیل فروغ نسیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھی ہاری تحریک کی آج (8 اکتوبر کو) پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ہزاروں ہاری ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔سندھی ہاری تحریک کے مرکزی صدر غلام مصطفی چانڈیو، مرکزی رہنما ڈاکٹر دلدار لغاری، علی نواز ڈاہری، انور رند اور بلاول لاشاری نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ جاگیردارانہ نظام، کارپوریٹ فارمنگ، نئے ڈیم، نہروں کی تعمیر، زرعی اجناس بیرونی ممالک سے درآمد کرنے، دھان سمیت فصلوں کے کم نرخ مقرر کرنے اور بیج و کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سندھی ہاری تحریک کی جانب سے 8 اکتوبر 2025 کو گل سینٹر سے حیدرآباد پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جہاں پہنچ کر دھرنا دیا جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت) ریجنل ڈائریکٹر محتسب نوشہروفیروز کا رورل ہیلتھ دریا خان مری کا اچانک دورہ اسپتال ملازمین میں طوفان برپا ہوگیا۔ اس موقع پر محتسب اعلیٰ نے ہسپتال کے عملہ کی حاضری چیک کی اور وہاں موجود مریضوں سے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا اور وہاں موجود عملے کو ہسپتال آنے والے مریضوں کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کا اچھا خیال رکھنا اور انہیں عبادت سمجھنا چاہیے۔ دریا خان مری نے صوبائی محتسب آفس میں صحافیوں، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور شہریوں سمیت ہسپتال میں موجود مریضوں کو معلومات فراہم کیں۔ محتسب آفس نوشہرو فیروز کے ریجنل ڈائریکٹر خالد شیخ نے کہا کہ محتسب کے پاس عوام کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)مکلی کے رہائشی ارشاد پلیجو، پیار علی اور فقیر عبدالعلیم پلیجو نے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ میں قرآنِ مجید اٹھا کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سال 2021ء میں حمائتی گوٹھ میں اصغر زنئور سے 13 لاکھ روپے میں پلاٹ خریدا تھا، جس کی تحریری دستاویزات اور کھاتے ان کے پاس موجود ہیں ۔ ان کے مطابق اصغر زنئور کی وفات کے بعد اس کی بیوی اور بیٹی اب وہی پلاٹ کسی اور فریق کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور ان پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس متعلقہ خواتین کی پشت پناہی کر رہی ہے جبکہ کچھ شرپسند عناصر نے معاملہ بگاڑنے کے...
    7 مئی سے 10 مئی کے درمیان پاک بھارت لڑائی میں 2 ایٹمی قوتوں میں کافی کچھ دیکھنے میں آیا حالیہ آپریشن سندور کی ناکامی کی بازگشت اب بھی عالمی میڈیا پر سنائی دیتی ہے،جنرل اوپیندرا دویدی بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے لڑائی کے بعد بہت سے سبق سیکھ لیے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندرا دویدی نے کہا ہے کہ رواں سال 7 مئی سے 10 مئی کے درمیان ہونے والی پاک بھارت لڑائی میں 2 ایٹمی قوتوں کے درمیان کافی کچھ دیکھنے میں آیا۔انہوں نے کہا کہ صرف یوکرین کی جنگ سیکھنے اور سمجھنے کے لیے اہم نہیں ہے بلکہ پاک بھارت حالیہ معارکہ آرائی میں بھی کافی سبق سیکھنے...
    ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے، ان دماغوں کی صفائی کی ہے جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں مریم نواز پنجاب کی بات نہیں کرے گی تو کون کرے گا؟تقریب سے خطاب میں پی ٹی آئی پر تنقید وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گوگی اور پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی۔لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ تبدیلی کے دعوے داروں کے دور میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر تھے۔انہوں نے کہا کہ گوگی اور پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، ماضی میں صوبے میں صفائی سے متعلق کوئی کا م نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو رہا ہے۔ یہ بات پی ٹی آئی کے نامزد سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، بابر اعوان اور دیگر نے خیبر پختونخوا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک کے عدالتی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، آئین میں عدلیہ کی اصل روح اور بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کر دیا گیا، آپ نے دیکھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کیا گیا جسٹس جہانگیری پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری 2 درخواستیں تھیں، ہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے ہیں۔ امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویومیں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے پر رہی ہے‘ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں مگر پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے، ہمارا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے میں بہت کم ہے، ہمارے پاس لامحدود وسائل...