2025-07-26@21:16:16 GMT
تلاش کی گنتی: 332
«اگر بھارت»:
(نئی خبر)
کوئٹہ ،فرنیچرکے گودام میں لگنے والی آگ کو فائربریگیڈ کا عملہ بجھانے کی کوشش کررہاہے

پیکا کا قانون اگر لاگو کرنا ہی ہے تو سب سے پہلے شہباز شریف پر لاگو کریں جس نے ملکی تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ انتخابات کو آزادانہ اور شفاف قرار دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ پیکا کا قانون اگر لاگو کرنا ہی ہے تو سب سے پہلے شہباز شریف پر لاگو کریں جس نے ملکی تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ انتخابات کو آزادانہ اور شفاف قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے کی جانے والی گفتگو میں کہا کہ " پاکستان اس وقت ٹاوٹس کے قبضے میں ہے۔ ایک ایسا ٹاوٹ سکندر سلطان راجہ بھی تھا جو 2024 الیکشن چوری کا سرغنہ ہے اور اس پر آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔ محسن نقوی کے پاس ایسی کون...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے دو تجربہ کار پائلٹس نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں کے کھیت میں گر گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ میراج 2000 جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ جس جگہ طیارہ گرا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں دو تجربہ کار پائلٹس موجود تھے جو طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں پائلٹس نے پیراشوٹس کی مدد سے چھلانگ لگائی تاہم ناہموار زمین پرگرنے...
یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو کچلنے کی جتنی بھی کوشش کرے، وہ کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا اور نہ ان کی آواز سے ہم آہنگ پاکستانیوں کے احساسات و جذبات ہی ختم کرسکتا ہے اور تنازعہ کشمیرکا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں مضمر ہے۔ اس موقعے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ کشمیری عوام کو خطے میں دیرپا امن کے لیے آزادانہ طور پر اپنے مستقبل کا تعین کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل...
رواں ماہ پاکستان میں منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں بھارت کے اکلوتے نمائندے نتن مینن نے نجی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کر لی۔ بدھ کے روز آئی سی سی کی جانب سے 19 فروری سے 9 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے لیے تین میچ ریفریز اور 12 امپائرز پر مشتمل 15 میچ آفیشلز کی فہرست جاری گئی۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلوی لیجنڈ ڈیوڈ بون، سری لنکن لیجنڈ رنجن مدوگالے اور زمبابوے کےاینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ ایونٹ کا انعقاد پاکستان کے تین شہروں (کراچی، لاہور اور راولپنڈی) میں ہوگا جبکہ بھارت اپنے تمام میچز دبئی میں...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے اور مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب میرے لئے باعث اعزاز ہے، حکومت اور 24 کروڑ عوام کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یہاں حاضر ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے ہمارے پختہ عزم کی تجدید کا دن ہے، 5 فروری کا دن بھارت کو چیخ چیخ...
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ آج پاکستان کی حکومت اور عوام ’یوم یکجہتی کشمیر‘ منا رہے ہیں، ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج کے دن کے موقع پرصدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نےخصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر انہوں نے کہاکہ قومی قیادت نے اپنے پیغامات میں کشمیر کاز...
’جیو نیوز‘ گریب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 فروری کا دن بھارت کو چیخ چیخ کر یاد دلاتا ہے کہ کشمیر 5 اگست جیسے اقدامات سے کسی کا حصہ نہیں بن سکتا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 5 فروری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے ہمارے پختہ عزم کی تجدید کا دن ہے، اپنے ساتھیوں کے ساتھ 24 کروڑ عوام کی جانب سے اظہار یکجتی کے لیے حاضر ہوا ہوں، ہم کشمیر کے عظیم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیری عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے: گیلانیچیئرمین سینیٹ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 5 فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے کسی بھی 5 اگست سے کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، بھارت اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے۔ آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آج اس اسمبلی سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے، حکومت اور 24 کروڑ عوام کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں حاضر ہوا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، بھارت اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے۔ شہباز شریف ںے کہا کہ پانچ فروری کشمیریوں کی جدوجہد...
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے 5 فروری کا دن بھارت کو چیخ چیخ کر یاد دلاتا ہے کہ کشمیر 5 اگست 2019 جیسے اقدامات سے اس کا حصہ نہیں بن سکتا۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اپنے ساتھیوں کے ساتھ 24 کروڑ کے عوام کی جانب سے اظہار یکجتی کیلئے حاضر ہوا ہوں، ہم کشمیر کے عظیم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا 5 فروری کشمریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے ہمارے پختہ عزم کی تجدید کا دن ہے، 5 فروری کا دن بھارت کو چیخ چیخ کر یاد دلاتا ہے کہ کشمیر 5 اگست جیسے اقدامات سے کسی کا حصہ...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے مطالب کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کو روکے اور کشمیری سیاسی قیادت، صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور من مانی حراست میں رکھے گئے نوجوانوں کو فوری رہا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ 5 اگست 2019ء کو یا اس کے بعد کیے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لے۔ پاکستانی سفارتخانے پیرس فرانس میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانیوں، بیرون ملک مقیم کشمیریوں، ماہرین تعلیم اور صحافیوں نے شرکت کی جنہوں نے حق خودارادیت کے لیے کشمیری عوام کی سات...

بھارت 5 اگست 2019ء کے بعد کیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے، بھارت 5 اگست 2019 کے بعد کیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے، ممتاز زہرہ بلوچ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے مطالب کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کو روکے اور کشمیری سیاسی قیادت، صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور من مانی حراست میں رکھے گئے نوجوانوں کو فوری رہا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ 5 اگست 2019ء کو یا اس کے بعد کیے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لے۔ پاکستانی سفارتخانے پیرس فرانس میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانیوں، بیرون ملک مقیم کشمیریوں، ماہرین تعلیم اور صحافیوں نے شرکت کی جنہوں نے حق خودارادیت کے لیے کشمیری عوام کی سات...
راولپنڈی: چمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پنڈی اسٹیڈیم میں تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے دبئی (اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزیئن و آرائش کے کام مکمل کرنے کیلئے پی سی بی کو خصوصی استثنیٰ مل گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق عام طور پر ٓئی سی سی اپنے کسی بھی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل وینیوز کا کنٹرول سنبھال لیتی ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں کرکٹ باڈی نے پی سی بی کو اضافی وقت دیدیا ہے تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔ایونٹ سے قبل ہی میزبان چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کا یہ سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا، البتہ اپنے...
برمنگھم : تاریخی ڈیبیو کے بعد ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) ٹی 20 لیگ کے دوسرے سیزن میں اس سے بھی بڑے اور زیادہ دلچسپ سیزن کی توقع کی جارہی ہے ۔ چار مشہور شہروں میں اپنے قدم جمانے والی یہ لیگ شائقین کو زیادہ سے زیادہ تفریح مہیا کرنے کا وعدہ کرتی ہے جس سے کرکٹ لیجنڈز اپنے حامیوں کے قریب آجاتے ہیں۔ برمنگھم میں ایجبسٹن اور نارتھمپٹن میں نارتھمپٹن شائر کے علاوہ اب لیسٹر کے گریس روڈ اور لیڈز کے ہیڈنگلے میں میچز کھیلے گی جو شائقین کو 18 جولائی سے 2 اگست 2025 تک 16 دن تک سنسنی خیز مقابلے پیش کرے گی۔ لیسٹر اور لیڈز میں توسیع کا فیصلہ ڈبلیو سی ایل...
ریاض احمدچودھری بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت جواں ہے۔ الحاق پاکستان کی قرارداد لاکھوں کشمیری مسلمانوں کی امنگوں کی عکاس ہے۔یہ کشمیریوں کی تحریک کے لیے ایک واضح راستہ متعین جبکہ بھارت کو ایک آپشن کے طور پر مکمل مسترد کرتی ہے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 77 برس کے دوران ساڑے چار لاکھ کے لگ بھگ کشمیریوں نے ”بھارتی قبضے سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق” کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں جنوری 1989 سے اب تک 96ہزار3سو29 کشمیری شہید کیے۔ کشمیری بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود” غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی اور...
مودی کے ہندوتوا نطریات اور اسکے اثرات بین الاقوامی سطح پر بھی بے نقاب ہو چکے ہیں جب کہ اب اس حوالے سے برطانیہ کے ہوم آفس کی جانب سے اہم رپورٹ منظر عام پرآگئی ہے۔ مڈل ایسٹ آئی کے مطابق برطانوی حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ انتہا پسند ہندوؤں نے 2022 کے لیسسٹر فسادات میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب 200 ہندو، چہرے ڈھانپے ہوئے، “جے شری رام” کے نعرے لگاتے ہوئے ہائی فیلڈ کے علاقے میں مارچ کرتے دکھائی دیے، برطانوی سرکاری رپورٹ میں لیسسٹر فسادات میں ہندوتوا انتہاپسندی کو اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔ ڈیلی میل کی مئی 2023 کی رپورٹ کے مطابق لیسٹر فسادات کو بھارت کی حکمران جماعت...
شوبز انڈسٹری میں کرکٹرز اور اداکاراؤں کے معاشقے کوئی نئی بات نہیں۔ ماضی میں بھی کئی کھلاڑیوں کے بالی ووڈ حسیناؤں کے ساتھ تعلقات رہے ہیں، جن میں سے کچھ تو شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور کچھ محض افواہوں تک محدود رہے۔ کرکٹ کی دیوانگی اور بالی ووڈ کی چمک دمک ایک دوسرے کو کشش کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی مشہور اداکارائیں پاکستانی کرکٹرز کے سحر میں بھی مبتلا رہیں۔ رینا رائے اور محسن خان کی محبت کی داستان بھی ایسی ہی ایک مثال ہے، اگرچہ ان کا رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، دو مختلف کھیلوں کے ستارے، ایک بندھن میں بندھے، لیکن ان کی کامیاب جوڑی بھی آخرکار ٹوٹ...
انٹرنیٹ پر وائرل تصاویر کے مطابق بھارت میں ہونے والے ہندوؤں کے سب سے بڑے تہوار کے مہاکمبھ میلے میں شرکت کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی پنڈت بن گئے ہیں۔ بھارت میں چند روز پہلے سالانہ مہاکمبھ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں نے بھارتی ریاست یوپی کا رخ کیا اور گنگا جمنا میں ڈبکی لگا کر اپنے گناہوں کو دھویا۔ اس میلے کے بعد بھارتی اداکارہ ممتاکلکرنی نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر سنیاس لیا اور اپنا نام تبدیل کر کے پنڈت کی حیثیت سے روحانی سفر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اس کے بعد اب انٹرنیٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھونی، ویرات کوہلی...
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں شادی ہال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کے مطابق آگ شادی ہال کے کچن میں موجود گیس سلنڈر سے لگی تھی، آگ لگنے کے وقت شادی ہال سے مہمان جاچکے تھے۔ آگ لگنے کے واقعہ میں جانی نقصان نہیں ہوا، تین فائرٹینڈرز نے آگ پر قابو پایا۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ استعمال ہونیوالے لوگو کی تصاویر منظر عام پر آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے تحت ہونیوالے تمام ایونٹس کیلئے لوگو جاری کرتا ہے جس کے نیتجے میزبان ملک کا نام درج ہوتا ہے، اس حوالے سے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہونیوالے لوگو کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہے۔ ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کی جرسی پر یہی خصوصی لوگو لگایا جائے گا۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا دوسری جانب بھارت نے سیاست کو گھٹیستے ہوئے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے جس پر کرکٹ فینز بھڑک اُٹھے ہیں۔ قبل...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے حال ہی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں لیجنڈری کرکٹر روی شاستری کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا کہ ہر کوئی اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم کے پچاس سال منعقد ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں موجودہ اور سابق نامور بھارتی کھلاڑی شریک ہوئے۔ اس تقریب میں سچن ٹنڈولکر سمیت دیگر کھلاڑیوں کو کرکٹ میں خدمات انجام دینے پر انعامات اور ٹرافیاں بھی دی گئیں۔ تقریب کے آغاز پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اسٹیج پر پہنچے تو انہوں نے روی شاستری کو کونے والی کرسی پر براجمان دیکھا۔ https://www.facebook.com/TellyDramaTv/videos/1540951573290592/ روہت شرما لیجنڈری کرکٹر کے قریب گئے...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو جیل کے اندر نہیں ہونا چاہیے، حدود سے تجاوز کرنے والے اپنے رویے پر نظرثانی کریں کیونکہ سیاستدانوں کے رویے کی وجہ سے ہی پارلیمان بے معنی ہوگیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب تک عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا، نظام نہیں چل سکےگا، ملک میں دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت کا مدت پوری کرنا الگ اور جائز نا جائز ہونا الگ بات ہے، مولانا فضل الرحمان انہوں نے کہاکہ جمہوریت کی بہتری کے لیے ہمیں اپنے الیکشن کو بہتر کرنا ہوگا، ہم سیاست میں مذاکرات کے قائل ہیں، کیونکہ...
لاس اینجلس: جنگلات کی آگ بجھانے والوں میں قیدی بھی شامل
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں ایک بس 100 میٹر گہری کھائی میں جاگری، 6 مسافر ہلاک اور کم از کم 22 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے اسپتال منتقل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے بتایا کہ یہ سانحہ اتوار کی شام پوڑی گڑھوال ضلع کے دہالچوری علاقے میں اس وقت پیش آیا جب اچانک بس ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا۔ اور بس لہراتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ حادثے میں 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں سری نگر شہر کے ایک اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے۔پوڑی کے ضلع مجسٹریٹ آشیش چوہان نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حادثے کی وجہ کی جانچ کرے گا۔جبکہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس سانحہ...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست دہلی کی وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے اگلا الیکشن لڑنے کے لیے فنڈنگ شروع کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی خاتون وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے فروری میں ہونے والے ریاستی انتخابات لڑنے اور اس میں آنے والے اخراجات کے لیے کراؤڈ فنڈنگ مہم شروع کی ہے جس میں انہوں نے لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔ اتیشی مارلینا کو اب تک 422 ڈونرز کی جانب سے 18 لاکھ 56 ہزار بھارتی روپے کے عطیات موصول ہوچکے ہیں جب کہ انہوں نے الیکشن لڑنے کے لیے 40 لاکھ جمع کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔ اس حوالے اتیشی مارلینا کا کہنا تھا کہ لوگوں نے عام آدمی پارٹی کی ایماندارانہ سیاست کو سپورٹ کرنے کے لیے پیسا...

اگر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو حماس کو بھاری قیمت چکانا ہو گی، ڈونلڈ ٹرامپ کے مشیر کی دھمکی
اپنے ایک بیان میں جی ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اگر حماس 20 جنوری سے پہلے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مسترد کرتی ہے تو ڈونلڈ ٹرامپ کے اقتدار میں آنے کے بعد صورتحال اس سے بہت زیادہ سنگین ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر "ڈونلڈ ترامپ" کے مشیر "جی ڈی وینس" نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ واضح طور پر حماس کو دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر ان کے وائٹ ہاوس سے پہنچنے میں پہلے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو حماس کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ حماس یہ قیمت کچھ اس طرح چکائے کہ امریکہ، اسرائیل کو اس قابل کر دے کہ تل ابیب...
لاہور، سرگودھا (ویب ڈیسک) سٹیج اداکارہ ماہ نور نےڈی پی او سرگودہا اسد اعجاز ملہی پر مبینہ گن پوائنٹ پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواست دی ہے کہ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے میرے ساتھ ڈی پی او ہاؤس سرگودھا میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور پھر درخواست واپس لینے کے لیے ایک اور تحریری بیان دیدیا ، اس سلسلے میں ڈی پی او سرگودھا نے موقف دینے سے گریز کیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق الزامات کے حوالے سے جب ڈی پی او سرگودھا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے وٹس ایپ پر اس بیان کی کاپی بھیج دی جو ماہ نور نے دیا کہ وہ غلط فہمی پر...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھار تی کرکٹ ٹیم کے معروف سپنر یوزویندر چہل کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کے ساتھ طلاق کی افواہیں پھیلنا شروع ہو گئیں ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کیلئے 29 ون ڈے اور 39 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا شیٹی کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فاکو بھی کردیا ہے۔ افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب جوڑے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ کیں جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہوسکتی ہے۔بھارتی کرکٹر منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا...
کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) لاس اینجلس میں انگاروں کے ڈھیر ،سلگتی گاڑیاں، پگھلے اے ٹی ایم، آگ نہ بجھائی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں چار روز قبل لگنے والی آگ پر اب بھی قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔متاثرہ علاقوں سے سامنے آنے والی تباہی کے مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے لاس اینجلس کاؤئنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے شہر کا موازنہ ایٹم بم کے بعد کی تباہی کے مناظر سے کیا۔انھوں نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے لگ رہا ہے جیسے ان علاقوں پر کسی نے ایٹم بم...
لاس اینجلس کی آگ نہ بجھائی جاسکی، 12 ہزارگھر راکھ کا ڈھیر، ابتک 150 ارب ڈالر کا نقصان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ تاحال نہ بجھائی جاسکی جس کے نتیجے میں 12ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے تاریخی شہر میں منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا ہے جب کہ حکام نے اب تک آتشزدگی سے 11 ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے جن کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد کیا ہوگی البتہ آگ کی وجہ سے...