پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی، بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد منظر عام پر آگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاک فضائی کی زبردست جوابی کارروائی کے بعد بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد بھی منظر عام پر آگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے 9مئی 2025 کو جوائنٹ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔
تفصیلات کے مطابق 6 اور 7 مئی 2025 کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان پاک بھارت تاریخ کا طویل معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط اس فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہنیوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔ تباہ کیے جانے والے بھارتی طیاروں میں 3 جدید رافیل طیارے، 1 مگ 29 اور ایک SU-30 شامل تھے۔
بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے طیارے گرنے کی خبر سے انکار کیا، کچھ بھارتی میڈیا چینلز نے طیارے گرنے کی خبروں کی تصدیق کی جو بعد میں مودی سرکار نے ہٹوا دیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر اور سینیئر ایئر فورس آفیسر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی رافیل طیارے گرانے کے ناقابلِ تردید ثبوت پیش کیے، ثبوتوں میں بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشنز بھی دکھائی گئیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کے مطابق ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا جبکہ بھارتی میڈیا خود طیارہ گرنے کی خبروں کی تصدیق کر رہا ہے، طیارہ گرنے کی پہلی خبر ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ نے جموں کشمیر کے علاقے پامپور سے دی۔ انڈیا ٹوڈے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 3 علاقوں میں طیارے گرنے کی تصدیق کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنے کی فوٹیجز میں طیاروں کا ملبہ بخوبی دیکھا جا سکتا ہے، گرائے جانے والے طیارے کی ’’ٹیل‘‘ بھارتی 17گولڈن ایرو اسکاڈرن کے رافیل BS-001 طیارے کی ہے۔ فوٹیج میں تباہ ہونے والے طیارے کے انجن کو بھی دکھایا گیا ہے جو بھارتی طیارے کا ہے، ہم 21ویں صدی میں رہ رہے ہیں نہ کہ 18ویں صدی میں، ہر چیز اپنا نشان چھوڑ جاتی ہے۔
بی بی سی کے نمائندے نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پامپور کے علاقے میں رات کو دھماکے کی آواز سنی گئی، جو طیارہ گرنے کی تھی۔ ایسا ہی ایک اور دھماکا جموں کے رام بن کے علاقے میں بھی ہوا۔‘‘
بھارتی صحافی پراوین سواہنے نے بھی 6 اور 7 مئی کی رات جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے 3 جیٹ طیاروں کی تباہی کے شواہد دیے۔
پراوین سواہنے نے کہا کہ ’’انڈین ایکسپریس اور دی ہندو اخبار‘‘ نے بھٹنڈا کے قریب ایک اور بھارتی طیارہ گرنے کی خبر دی۔ ’’دی ہندو‘‘ نے 40منٹ کے بعد بھٹنڈا کے قریب طیارہ گرنے کی خبر ہٹا دی۔
یہی نہیں بھارتی صحافی پراوین سواہنے اور کرن تھاپر کو معروف بھارتی میڈیا پلیٹ فارم ’’دی وائر‘‘ کے پروگرام میں سچ بولنے پر بلاک کر دیا گیا۔
پاک فضائیہ نے دفاعی کارروائیاں پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ کرتے ہوئے سر انجام دیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی طیاروں طیارے گرنے کی طیارہ گرنے کی گرنے کی خبر پاک فضائیہ
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز فیلڈ مارشل کی مداح نکلیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فیلڈ مارشل کی مداح نکلیں ،انہوں نے فیلڈمارشل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب دنیا ہماری بات سن رہی ہے۔
پاکستان کی سول اور عسکری قیادت زبردست کام کر رہی ہے، تواتر سے اچھی خبریں آرہی ہیں اور دنیا میں ملک کا وقار بڑھ رہا ہے۔ لندن پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر ملک کی بہتری کے لیے آئین میں کوئی ترمیم ہو رہی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ ان کے کام کو آگے بڑھایا ہے، پنجاب کے عوام کی جانب سے جو پیار ملا، وہ میری توقع سے کہیں زیادہ ہے۔
مریم نواز نے بھارت کے خلاف جیت پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاندار قیادت میں فوج نے زبردست کارکردگی دکھائی، دنیا اب پاکستان کو ایک نئے اور مثبت رویے کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچ گئی ہیں، جہاں سے وہ برازیل کے شہر بیلم روانہ ہوں گی تاکہ کوپ تھرٹی (COP30) ماحولیاتی سمٹ میں شرکت کر سکیں۔
برازیل کی میزبانی میں شروع ہونے والا یہ دو روزہ عالمی ماحولیاتی اجلاس دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، وزراءاور بین الاقوامی تنظیموں کے قائدین شرکت کریں گے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar