2025-09-18@07:36:22 GMT
تلاش کی گنتی: 757

«ایک سالہ کارکردگی»:

(نئی خبر)
    اور لوگوں میں حج کا اعلان کر دو، وہ تیرے پاس آئیں گے، پاپیادہ اور ہر دبلی اونٹنی پر، دور دراز راستوں سے آئیں گے۔(سورہ الحج، 22:27) حج کا سفر صرف مکہ کی طرف نہیں، بلکہ دل کی طرف، رب کی طرف، اور عبد سے معبود کی مکمل واپسی کا نام ہے۔ لاکھوں انسان جب ایک ہی لباس میں، ایک ہی دعا، اور ایک ہی مقام کی طرف جاتے ہیں تو یہ دنیا کے سب سے عظیم روحانی مظاہرے کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ مناسکِ حج: روحانیت میں لپٹا ہوا ظاہری عمل ۔قرآن کہتا ہے:ااور اللہ کے لیے لوگوں پر اس گھر کا حج فرض ہے جو اس تک راستہ پاسکے(سورہ آل عمران، 3:97) مناسکِ حج کی روحانی جھلک:...
    اسرائیلی اخبار "ہارٹز" نے ایک تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران کم از کم 20 اسرائیلی قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔خبار نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ "اگرچہ فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ مغویوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، تاہم زمینی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ ان آپریشنز نے 54 قیدیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا، جن میں سے کم از کم 20 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔"ذرائع کے مطابق کئی مواقع پر غزہ میں ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا جہاں قیدیوں کی موجودگی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔رپورٹ میں اپریل میں پیش آنے...
    محمد حسن: میئر حیدرآباد کاشف شورو کی موجودگی میں دو پارٹی کارکنان میں جھگڑا،میئرکی موجودگی میں ایک شخص نے دوسرے کو زور دار تھپڑ جڑ دیا. میئر کوشکایات کے دوران ہی ایک کارکن نے دوسرے کو تھپڑ رسید کردیا، کاشف شورو نے دونوں کارکنان کا جھگڑا ختم کرایا، حیدرآباد کے نواحی علاقے میں مئیر حیدرآباد کاشف شورو کی موجودگی میں دو پارٹی کارکنان میں جھگڑا ہوا۔ مئیر کی موجودگی میں ایک شخص نے دوسرے کو زور دار تھپڑ جڑ دیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید  مئیر کاشف شورو نواحی علاقے میں اسکیم کا افتتاح کرنے گئے تو پی پی پی...
    GUMI, SOUTH KOREA: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے باآسانی کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ کے دوران گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کی، جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھرو ثابت ہوئی۔ ان کی یہ کارکردگی انہیں نہ صرف فائنل تک لے گئی، بلکہ ایونٹ کے لیے ایک فیورٹ امیدوار بھی بنا دیا۔ مقابلے میں شریک بھارتی ایتھلیٹ یش اپنی پہلی کوشش میں 76.67 میٹر تک نیزا پھینک سکے،...
    امریکا نے ایک بار پھر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیزیوں کے بعد نئی دہلی کو علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں سفارتی ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی اہم ملاقات میں امریکا نے واضح طور پر بھارت پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی پھیلانے سے گریز کرے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے 27 مئی سے شروع ہونے والے اپنے 3 روزہ دورے کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکا نے دوٹوک...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل     مثبت: یہ جاننے سے کہ کیا صحیح ہے کیا کرنا صحیح محسوس ہوتا ہے، یہ سطح پر ایک جیسی لگ سکتی ہے لیکن وہ دنیا سے الگ ہیں۔ یہ ایک ایسا وقت ہے جب آپ نہ صرف اپنی بات پر عمل کرتے ہیں بلکہ اپنا گٹار بجاتے ہوئے اپنے ہی دھن پر ناچتے بھی ہیں۔ یہ آپ کی زندگی میں مشکل وقت کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں آپ نہ صرف کسی کے جوابدہ نہیں ہیں بلکہ آپ اس دنیا میں کسی اور چیز سے زیادہ اپنی خود مختاری کو بھی قدر دیتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ورک اسپیس میں اکیلے جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو یہ ایک...
    آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے— فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی بھارت سے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی مکمل کا حمایت کرنے والے ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔لاچین میں 3 ملکی اجلاس سے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی بندی ہوجانا ترکیہ کے لیے باعثِ اطمینان ہے، امید ہے کہ اعلان کردہ سیز فائر کو مستقل امن میں تبدیل کیا جائے گا۔ پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے: وزیرِ اعظم شہباز...
    اپنے ایک بیان میں چینی اسکالر کا کہنا ہےکہ بھارتی وزیراعظم لوگوں کی توجہ اقتصادی اور دیگر مسائل سے ہٹانے اور فوجی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے سخت بیانات دے رہے ہیں۔ وہ اپنی سیاسی ساکھ بحال اور ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف چینی اسکالر Prof Cheng Xizhong نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا گجرات میں ایک ریلی میں پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیز بیان انتہائی خطرناک اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ذرائع کے مطابق پروفیسر چینگ ڑی ڑونگ جو کہ چہار انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو بھی ہیں، نے بیجنگ سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی کو اس وقت سخت دباﺅ کا...
    ترکیہ کے ضلع سانکاکٹیپ میں ایک جذباتی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب 3 سالہ بچے علی آصف کی کینسر سے صحتیابی کی خوشی میں ہزاروں افراد نے آسمان کو رنگین غباروں سے بھر دیا۔ علی آصف کے والد سامیت دیمیر نے سوشل میڈیا پر ایک سادہ سی اپیل کی تھی جو عوامی جذبے کا مظہر بن گئی۔ علی آصف کو 8 ماہ کی عمر میں لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ 2 سال طویل علاج اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے بعد علی نے زندگی کی یہ بڑی جنگ جیت لی۔ اس خوشی کے لمحے کو یادگار بنانے کے لیے علی کے والد نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ اُن کے بیٹے کی خواہش ہے کہ وہ خوشی میں...
    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے گجرات میں دئیے گئے حالیہ بیان کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ایٹمی ملک کے وزیراعظم سے اس طرح کے بیان کی توقع نہیں تھی۔ وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس قسم کے بیانات اقوام متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس بیان کو اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتا ہے جس کا مقصد بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے جار ی منصوبے سے تو جہ ہٹانا ہے۔ وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو اپنے آبائی ریاست گجرات کے شہر بھج میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’پاکستان کو دہشت گردی کی بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام، بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا۔‘‘ پاک بھارت تنازعے سے مذہبی تناؤ مزید گہرا ہونے کا خطرہ وزیر اعظم مودی نے پاکستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’سُکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی افواج کی کارروائی کے بعد ’’پاکستان کے ایئربیسز ابھی تک آئی سی یو میں ہیں۔‘‘ پاکستان کا ردعمل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری افسران کی کارکردگی کے جائزے سے متعلق اہم ترامیم کی منظوری دےدی ہے تاہم ان ترامیم کے تحت وفاقی حکومت کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسران کے لیے سال میں ایک مرتبہ طبی معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق افسران کو ملازمت میں برقرار رکھنے، تربیتی کورسز میں نامزدگی اور ترقیوں کے فیصلے اب ان کی سالانہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر کیے جائیں گے وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ مراسلہ تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال کر دیا ہے جبکہ تمام صوبوں کو بھی اس پالیسی پر عمل درآمد کے...
     پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، حالیہ پاک بھارت عسکری جھڑپوں کے بعد چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے غیر متزلزل اتحاد کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے اسے آہنی دوست قرار دیا اور اس کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔بیجنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا کہ چین سے نہ الجھیں۔چین اور پاکستان کے درمیان عسکری اشتراکِ عمل، بالخصوص جدید چینی دفاعی ٹیکنالوجی کے استعمال نے عالمی طاقتوں کو حیران کر دیا ہے۔مقامی انگریزی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی خارجہ پالیسی کے ممتاز ماہر اور سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وِکٹر ژیکائی گائو نے اس جھڑپ کو چین پاکستان دفاعی تعاون کی گہرائی کا...
    میجر جنرل داشکن کے مطابق صدر پیوٹن کورسک کے علاقے میں موجود تھے کہ اس دوران دشمن نے بغیر پائلٹ طیاروں کے ساتھ ایک غیر معمولی حملہ کیا، یہ انٹرویو روسیا-24 چینل پر نشر کیا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان یا صدر کے محفوظ ہونے کی مزید تفصیلات فوری طور پر فراہم نہیں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ولادیمیر پیوٹن کی موجودگی میں روس کے ہیلی کاپٹر پر یوکرین کے ڈرون حملے کا انکشاف ہوا ہے، اعلیٰ روسی عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کردی۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ایئر ڈیفنس کمانڈر میجر جنرل یوری داشکن نے روسی ریاستی ٹی وی کو بتایا کہ صدر کے ہیلی کاپٹر کو ایک فضائی دفاعی جنگ میں حصہ لینا پڑا، جو...
    بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں چپس چوری کے الزام پر ایک 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کرشندو داس نامی ساتویں جماعت کا طالب علم ایک دکان سے چپس لینے گیا، جہاں دکاندار نے اس پر چپس کے تین پیکٹ چوری کرنے کا الزام لگایا۔ دکاندار نے نہ صرف بچے کو سرِ عام بے عزت کیا بلکہ اس سے کان پکڑ کر معافی منگوائی اور 15 روپے ادا کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق بچے نے اپنی ماں کو بھی واقعے کی تفصیل بتائی، تاہم ماں نے بھی اسے ڈانٹا اور تھپڑ مارا۔ بچے نے کہا تھا کہ وہ چپس خریدنے...
    سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ ڈش واشر میں پلاسٹک کی اشیاء کو دھونا ڈیمینشیا کے خطرات بڑھا سکتا ہے۔ تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈش واشنگ مشین میں پلاسٹک کی پلیٹ، پیالے، کپ اور دیگر برتن دھونے سے زہریلے مائیکرو پلاسٹکس خارج ہوتے ہیں جو دیگر برتنوں کو آلودہ کر سکتے ہیں۔ مائیکرو پلاسٹک اتنے باریک ہوتے ہیں جو باآسانی جسم کی حیاتیاتی حدود کو تجاوز کر جاتے ہیں جس سے انسانی صحت کے حوالے سے ممکنہ خطرات ظاہر ہوتے ہیں۔ ان ذرات کے صرف ڈیمینشیا سے ہی نہیں بلکہ کینسر، قلبی مرض اور بانجھ پن سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ ڈش واشر کا ایک سائیکل پلاسٹک کے...
    کرکٹ کے میدان میں ایک لمحہ کب جذباتی منظر میں بدل جائے، یہ کہنا مشکل ہوتا ہے۔ کچھ ایسا ہی منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) اور سن رائزرز حیدرآباد (SRH) کے درمیان میچ کے دوران ویرات کوہلی کو گیند سر پر جا لگی۔ اگرچہ کوہلی فوراً سنبھل گئے اور کھیل جاری رکھا، لیکن اس لمحے نے ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ انوشکا شرما کو پریشان کردیا۔ میچ کے دوران جیسے ہی گیند کوہلی کے ہیلمٹ پر لگی، اسٹیڈیم میں بیٹھی انوشکا کے چہرے پر فکرمندی واضح دکھائی دی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا کی نظریں فوراً شوہر کی طرف گئیں، اور وہ گھبراہٹ کے عالم میں دونوں ہاتھوں سے...
    — فائل فوٹو پاکستانی سینئر وکیل، سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے اپنی زندگی اس غمگین لمحے سے پردہ اُٹھا دیا جس نے ان کی زندگی بدل دی۔حال ہی میں سابق گورنر پنجاب نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پہلی بار اپنے جواں سال بیٹے کی موت کا المناک واقعہ سنایا۔دوران انٹرویو جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی زندگی کا غمگین لمحہ کونسا ہے تو انہوں نے اپنے نوجوان بیٹے کی ناگہانی موت کا قصہ سنایا۔ پیپلزپارٹی فرانس کا قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی موت پر اظہارِ افسوسپاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر چوہدری... انہوں نے...
    سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 27 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر 29 مئی کو سماعت مقرر کی ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ درخواست کے مطابق اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔ اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.94 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ایک فوجی اعزاز سے بڑھ کر ہے۔ یہ ایک ایسے رہنما کیلئے قوم کی جانب سے خراج تحسین ہے جو اس وقت ثابت قدم رہے اور شاندار کارکردگی دکھائی جب پاکستان کو اپنی تاریخ کے ایک انتہائی نازک چیلنج کا سامنا تھا۔ بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران جنرل عاصم منیر کی فیصلہ کن قیادت نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بے مثال وقار اور عزت و احترام ملا۔ کابینہ کے ذرائع کے مطابق، منگل کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کی ترقی کی باضابطہ سفارش کی۔ اس تجویز کی بنیاد ان کی غیر معمولی...
    پرندے بھی محبت کی زبان سمجھتے ہیں بلکہ اس کا جواب بھی محبت سے ہی دیتے ہیں۔ 10 برس قبل کسی شکاری کے ہاتھوں زخمی ہوکر ایک بگلا دریائے سندھ پر واقع کوٹری بیراج میں جاگرا تھا۔ یہ منظر وہاں موجود ماہی گیر مجید ملاح نے بھی دیکھا جس نے بگلے کو پانی سے نکال کر نہ صرف علاج کرواکر اس کی زندگی بچائی بلکہ اسے اپنے گھر کا ایک فرد بھی بنالیا۔ یہ بھی پڑھیں: راول ڈیم میں زہر گھول کر مچھلیاں، پرندے مارنے والے 2 افراد گرفتار گزشتہ 10 برس سے یہ آبی پرندہ مجید ملاح کے ساتھ کیسے رہتا ہے، کیا کھاتا ہے اور اپنی زندگی کیسے گزار رہا ہے نیز مجید ملاح سے اس کی لازوال دوستی...
    حریت ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی کی کارروائیاں کر رہے ہیں اور مکینوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی قبضے، سیاسی ناانصافیوں اور بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائیوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔ ذرائع کے مطابق ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2025ء) عالمی شہرت یافتہ اسمارٹ فون برانڈ ویوو نے پاکستان میں اپنی مقبول Y سیریز میں ویوو Y29 کا نیاGB  256 ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نیا فون صارفین کو ایک شاندار امتزاج فراہم کرتا ہے جس میں فلیگ شپ معیار کی بیٹری لائف، بہترین کارکردگی، پائیدار باڈی اور جدید اسٹائلش ڈیزائن شامل ہیں ۔یہ فون دو دلکش رنگوں Noble Brown اور  Elegant White میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کا Metallic High-Gloss فریم اور سلم پروفائل فون کو ایک پریمیم لک فراہم کرتے ہیں۔ کیمرہ ماڈیول میں شامل ڈائنامک لائٹ فیچر موسیقی اور نوٹیفکیشنز کے ساتھ مطابقت پیدا کرتا ہے اور صارفین کے لیے ایک  بہترین  تجربہ فراہم کرتا ہے۔ مزید یہ...
    قومی غذائی تحفظ کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ زراعت’ افزائش حیوانات اور ماہی گیری کے شعبوں کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا ایک جامع پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔ لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کا بنیادی مقصد خاطر خواہ زرمبادلہ کا حصول ہے۔رانا تنویر حسین نے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں پنجاب کی نمایاں ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں کسان دوست اصلاحات کا نتیجہ ہے۔   اشتہار
    صنعا(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی جریدے ”نیشنل انٹرسٹ“ نے ”نیویارک ٹائمز“ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کا جدید ترین پانچویں جنریشن کا ایف-35 لڑاکا طیارہ یمن سے داغے گئے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (SAM) سے تباہ ہونے سے بال بال بچا ہے۔ ایف-35 کو امریکہ کی فضائی قوت کے ”تاج کا جوہر“ سمجھا جاتا ہے، اس واقعے نے نہ صرف اس مہنگے طیارے کی بقا پر سوالات اٹھا دیے ہیں بلکہ حوثی قیادت میں چلنے والے نسبتاً سادہ فضائی دفاعی نظام کی مؤثریت پر بھی عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کئی امریکی ایف-16 طیارے اور ایک ایف-35 حوثیوں کے فضائی دفاعی نظام کا...
    عام طور پر کہا جاتا ہے کہ جس شخص کے دوست اچھے اور مخلص ہوں اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، چین کے ایک طالب علم نے اس کو سچ کر دکھایا ہے۔ مشرقی چین سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے اپنی کلاس کے دوست کی زندگی بچانے کے لیے ایک اہم امتحان کھو دیا، لیکن اسے اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا بھی نہیں۔ یہ بھی پڑھیں مصنوعی ذہانت: زندگی کے سفر میں ہماری ہمسفر، مگر کیا اس دوستی پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 سالہ جیانگ زاؤ پینگ اپنی کلاس کے دوست کے ساتھ چینی نیشنل ووکیشنل انٹرنس امتحان کے لیے جا رہا تھا، وہ ایک گاڑی پر سوار ہوئے تو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ ان کا ملک انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیزفائر کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور چاہتا ہے کہ اعتماد سازی کے اقدامات اور بات چیت بھی ہو پاکستان کہہ چکا ہے کہ امریکہ کے علاوہ برطانیہ اور دیگر ممالک نے بھی انڈیا اور پاکستان کے درمیان گذشتہ ہفتے دہائیوں بعد ہونے والی شدید ترین کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اس سیزفائر کے لیے تیز رفتار سفارتی کوشش 10 مئی کو کامیاب ہوئی لیکن سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ سیزفائر اب...
    استبول(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )یوکرین اور روس کے درمیان پہلے باضابطہ مذاکراتی عمل کے آغاز پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ایک ایک ہزار جنگی قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ترکی کے شہر استنبول میں روس اور یوکرین جنگ کے تین برس بعد پہلے باضابطہ بات چیت کے عمل کا آغاز ہوا ہے. گزشتہ روز سفارت کاری میں ایک اہم پیشرفت کے نتیجے میں یوکرین اور روس کے وفود مارچ 2022 کے بعد پہلی بار بات چیت کے لیے آمنے سامنے آئے ان مذاکراتی عمل کے لیے ترکی اور امریکہ سمیت دیگر ممالک نے دنوں فریقین پر دباﺅڈالا اور بات چیت کے عمل کی حوصلہ افزائی کی جس کے بعد یہ...
    اوکاڑہ کے علاقے تھانہ شاہبور کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کی شناخت ذوالقرنین عرف زنو کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ تھا اور اس کے خلاف ڈکیتی اور راہزنی کے 22 سنگین مقدمات درج تھے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہبور کے نواحی علاقے 33 فور ایل پل پر تین ڈاکو شہری ناصر سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شاہبور ظفر مہار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا 37 فور ایل...
    ہیٹی کی ایک خاتون نے ایک کرمنل گینگ کے ہاتھوں اپنے خاندان والوں کی ہلاکت کا بدلہ لیتے ہوئے اس گروہ کے 40 ارکان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’چیز از فنٹاسٹک‘، اضافی پنیر نہ ملنے پر مہمان نے شادی ہال میں بس گھسیڑ دی مقامی میڈیا کے مطابق ہیٹی طویل عرصے سے پرتشدد جرائم کا گڑھ بنا ہوا ہے اور گینگز کے ہاتھوں بہت سے خاندانوں کو ان بے رحم مجرموں کے ہاتھوں سانحات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن دوسروں کے برعکس مذکورہ خاتون نے اپنے پیاروں کے قتل کا بدلہ لے لیا۔ ہیٹی کے دارالحکومت شہر پورٹ او پرنس کے کنسکوف ڈسٹرکٹ میں ایک خاتون اخبارات کی سرخیوں کا حصہ بن گئیں جنہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں، افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی، اور قومی یکجہتی مثالی ہیں،پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں بلکہ اعلیٰ تربیت یافتہ اور ہر چیلنج کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور انٹیلیجنس ادارے جس جذبے، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام کرتے ہیں، وہ دنیا بھر میں قابلِ تحسین ہے۔ ہر آزمائش کی گھڑی میں قوم نے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ...
    قومی کرکٹر اور پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنی شادی کے حوالے سے بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بابر اعظم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے کرکٹ کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی بات کی۔  دوران شو انہیں ایک سیچویشن دی کہ اگر آپ ایک کمرے میں بند ہو جائیں اور چابی کھو جائے، ایسے میں صرف ایک ہی انسان ہے جس کے ساتھ آپ کو اپنی زندگی گزارنی ہے تو وہ کس کے ساتھ گزاریں گے۔ میزبان نے کہا کہ ان کے پاس دو آپشنز ہیں کہ یا...
    اسلام آباد (زبیر قصوری)چینی موبائل فون بنانے والی کمپنی آئی ٹیل کو مبینہ طور پر پاکستان میں بڑے کاروباری بحران کا سامنا ہے۔کمپنی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، 2024 کے اوائل میں تین پاکستانی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے ساتھ 10 ارب روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون بنانے کے معاہدے کمپنی کی اندرونی پالیسیوں اور مارکیٹ میں سخت مسابقت کی وجہ سے ناکام ہو گئے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ iTel کے تیار کردہ موبائل فونز کی فروخت رک گئی ہے جس کی وجہ سے اس کے پاکستانی مینوفیکچرنگ پارٹنرز پر 10 ارب روپے سے زائد مالیت کے غیر فروخت شدہ اسٹاک کا بوجھ ہے۔اس صورتحال سے ان مقامی کمپنیوں کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔iTel کے...
    کوئٹہ کے ایک امتحانی مرکز میں جب سب طلبا و طالبات اپنے ہاتھوں میں پکڑے قلموں سے خوابوں کو کاغذ پر اتار رہے تھے، وہیں ایک ایسا نوجوان بھی موجود تھا جس کا قلم اس کے پیروں کی انگلیوں میں تھا۔ یہ صرف امتحانی پرچہ حل کرنے کا منظر نہیں تھا، بلکہ حوصلے، عزم اور خودداری کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی تھی۔  خصوصی صلاحیتوں کے حامل رفیع اللہ نے اپنی ہمت سے ثابت کر دیا کہ اگر ارادے سچے ہوں تو جسمانی کمزوریاں کبھی منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ رفیع اللہ کے قلم سے نکلنے والے الفاظ گویا حوصلے کی روشنائی میں ڈوبے ہوئے تھے۔ ہر سطر، ہر لفظ اس کی جدوجہد اور حوصلے کی...
    مرغی کی قیمت میں ایک ہی دن میں فی کلو 40 روپے اضافہ ہوا ہے، مرغی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی ہے اور ایک مرغی کی قیمت ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اورایک ہفتے میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے، جہاں ایک دن میں مرغی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اور ایک ہفتے میں 95 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے اور چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 30 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید سے قبل ہی مرغی اور چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، مرغی کی...
    عیدالاضحیٰ سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے جہاں ایک دن میں مرغی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اور ایک ہفتے میں 95 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے اور چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 30 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ عید سے قبل ہی مرغی اور چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، مرغی کی قیمت میں ایک ہی دن میں فی کلو 40 روپے اضافہ ہوا ہے، مرغی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی ہے اور ایک مرغی کی قیمت ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اورایک ہفتے میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح چینی کی قیمت...
    ماڑی انرجیز نے قدرتی ذخائر بلاکس کی ورکنگ تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو ارسال کر دی ہیں۔ خط کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں واقع 8 بلاکس سے ذخائر کی دریافت ہوگی جبکہ پنجاب اور سندھ میں واقع ایک ایک بلاکس سے ذخائر دریافت کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کے لئے 10 بلاکس پر بڑے پیمانے پر کام شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں واقع بلاکس سے تیل و گیس کے ذخائر وافر مقدار میں دریافت کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ماڑی انرجیز نے قدرتی ذخائر بلاکس کی ورکنگ تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو ارسال کر دی ہیں۔ خط...
    جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا جب کہ پاکستان نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کانسٹبل کو اور بھارت نے پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار کو 23 اپریل 2025 کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی حدود میں غیر ارادی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے قانونی و حفاظتی تقاضے مکمل کیے، جس کے بعد آج واہگہ/اٹاری سرحد پر باقاعدہ طور پر اس کی واپسی عمل میں لائی گئی۔ بی ایس ایف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی...
    جنگ بندی کے درمیان پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا جب کہ پاکستان نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کانسٹیبل کو اور بھارت نے پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار کو 23 اپریل 2025 کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی حدود میں غیر ارادی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے قانونی و حفاظتی تقاضے مکمل کیے، جس کے بعد آج واہگہ/اٹاری سرحد پر باقاعدہ طور پر اس کی واپسی عمل میں لائی گئی۔ بی ایس ایف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی  کہ...
       اسلام آباد(طارق محمودسمیر)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے شکست کے بعدلگائے گئے بے بنیادالزامات اوراپنی ناکامی کو کامیابی ظاہرکرنے کی کوششیں جاری ہیں ،بھارتی عوام کو دھوکہ دینے اوراپنے اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے پاکستان سے عبرت ناک شکست کوچھپانے کی کوششیں جاری ہیںاورانہوں نے اپنے ایک خطاب میں پاکستان پربے بنیادالزامات عائد کئے اورپاکستان کے دفترخارجہ نے ان الزامات کو سختی سے مستردکردیاہے،بہرحال ایک حقیقت تو واضح ہوچکی ہیکہ پاکستان کی فوج اورفضائیہ نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کرلی ہیاوردنیابھرمیںاسے تسلیم کیاگیاہے،اب تو بھارتی فوجی ترجمان بھی یہ مان رہے ہیں کہ رافیل طیارے گریہیں،پاکستانی پائلٹس کی مہارت اورچینی ٹیکنالوجی کو دنیابھرمیں شہرت مل چکی ہے،پاکستانی پارلیمنٹ نے نریندرمودی کو سرینڈرمودی کاخطاب دے دیاہے،اس ضمن میں پیپلزپارٹی کے رہنماعبدالقادرپٹیل نے قومی اسمبلی...
    ذرائع کے مطابق محمود احمد ساغر نے ایک خط میں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود احمد ساغر نے ایک خط میں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے پاک بھارت کشیدگی...
    مونٹی ویڈیو: یوروگوئے کے سابق صدر اور عالمی سطح پر دنیا کے غریب ترین صدر کے طور پر معروف خوسے پے پے موہیکا 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی اطلاع موجودہ صدر یاماندو اورسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دی، جہاں انہوں نے لکھا کہ آپ نے جو کچھ ہمیں دیا، اور اپنے عوام سے جو گہری محبت کی، اس کے لیے شکر گزار ہیں۔ خوسے موہیکا گزشتہ کچھ عرصے سے غذائی نالی (oesophagus) کے کینسر میں مبتلا تھے، تاہم ان کی موت کی فوری وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔ موہیکا 2010 سے 2015 تک اوروگوئے کے صدر رہے اور اپنی سادہ زندگی، صارفیت (consumerism) پر تنقید...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی میں ترکیہ کے پاکستان کا ساتھ دینے پر بھارت سیخ پا ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر اور پنجاب میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔بھارت کے حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جس میں رافیل، مگ 29، ایک ایس یو تھرٹی اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔اس کے بعد پاکستان نے 10 مئی کی علی الصبح بھارت...
    پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک پاکستانی شخص ممکنہ میزائل حملے کے فوری بعد بچوں کو نہایت سکون سے فزکس کا بنیادی اصول سمجھا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگی صورتحال کے باوجود وہ شخص بچوں کو سمجھاتا ہے کہ روشنی کی رفتار آواز سے زیادہ تیز ہوتی ہے، اسی لیے تم کو پہلے روشنی نظر آئی پھر آواز سنائی دی۔ یہ منظر دیکھنے والوں کے لیے حیرت اور مزاح کا امتزاج بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے ہیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ جنگ کے سائے میں بھی تعلیم اور شعور کا دامن نہ چھوڑنا قابلِ ستائش ہے، ایک صارف...
    معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان نے سنگل پیرنٹ کے طور پر بچوں کی پرورش کرنے کو ایک مشکل ذمہ داری قرار دے دیا۔ حال ہی میں علیزہ سلطان نے ایک انٹرویو میں بطور سنگل پیرنٹ زندگی کے چیلنجز پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اکیلے والدین بن کر بچوں کی پرورش کرنا ایک مشکل ذمہ داری ہے جس میں ماں اور باپ دونوں کے کردار ادا کرنے پڑتے ہیں۔ علیزہ نے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں کے سپورٹ کے بغیر بچوں کی پرورش نہیں کر سکتی تھیں ان کے گھر والوں نے انکا ساتھ دیا اس ہی لئے وہ آج مضبوط ہیں۔ علیزہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات زندگی ایسے فیصلے...
    انسانی صحت کے میدان میں جدید ٹیکنالوجیز کی ترقی نے ایک نئی روشنی اور امید کی راہیں فراہم کی ہیں۔ یہ ترقیات نہ صرف طبی علوم میں ایجادات کا نتیجہ ہیں بلکہ انسانی زندگی کے بنیادوں کو بھی مستحکم کرتی ہیں۔ ان انکشافات میں خاص طور پر مشینی جگر کی ایجاد ایک امید کی کرن بن کر ابھری ہے، جو دنیا بھر میں جگر کی بیماریوں کے علاج کے لیے ایک انقلابی کردار ادا کر رہی ہے۔ جگر کا بنیادی کردار: جگر انسانی جسم کا ایک اہم عضو ہے، جو متعدد فزیولوجیکل افعال انجام دیتا ہے۔ جگر مختلف افعال میں سیال کی توازن برقرار رکھتا ہے، زہریلے مادوں کا خاتمہ کرتا ہے، توانائی کی ذخیرہ اندوزی کرتا ہے، اور اہم...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہوا ہے۔ الجزیرہ پر شائع ہونے والے ایک تجزیے کے مطابق پاکستان اور بھارت نے گزشتہ روز ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، لیکن دونوں اس پر قائم ہیں۔زیادہ تر یہ جنگ بندی  کامیاب ہے،  عام طور پر کسی جنگ بندی کو مکمل طور پر نافذ ہونے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں۔ اب اہم بات یہ ہے کہ دونوں جانب کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز  (ڈی جی ایم اوز) بات چیت کریں گے کہ اس جنگ...
    انسانی صحت کا ماحول سے گہرا رشتہ ہے۔ فطرت اور انسان ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں۔ جب فطرت متوازن ہو، فضا صاف ہو، دریا بہتے ہوں، درخت سانس لیتے ہوں، پرندے چہچہاتے ہوں، تو انسان بھی اندر سے پرسکون اور خوش ہوتا ہے۔ مگر افسوس کہ ہم نے اپنی ترقی،آسانی اور لالچ کے تحت اس توازن کو بگاڑ کے رکھ دیا ہے۔ شہری زندگی کی تیزی، صنعتی ترقی کا بے قابو پھیلاؤ، قدرتی وسائل کا استحصال اورکچرے کے انبار ہماری دنیا کو نہ صرف آلودہ کر رہے ہیں بلکہ ہمارے دماغوں اور دلوں کو بھی گھن کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کی کئی صورتیں ہیں۔ فضا میں اٹھتا دھواں، زہریلی گیسیں، گاڑیوں کا دھواں اور شور، فیکٹریوں...
    ایسالگتا ہےکہ بھارتی پردھان منتری نریندر مودی اوقات میں رہ کر عالمی برادری میں اپنی عزت بحال نہیں رکھناچاہتے ہیں۔ 6ستمبر 1965ء کی طرح اعلان جنگ کیےبغیر گزشتہ روز بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پرفضائی حملہ کیا،ہوا میں زبردست ڈاگ فائٹ ہوئی جس کےبعدبہاولپور کےنزدیک پاکستان کےجے10سی فائٹرجیٹ نےبھارتی رافیل طیارہ مار گرایا۔ مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھےتو دنیا نے انہیں گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کرتے دیکھا۔ اب وہ وزیراعظم ہیں تو بھارت اور گجرات سے باہر ان کی نظر پاکستانی مسلمانوں پر ہےمگر پاکستان انہیں اپنے ہاتھ خون سے رنگنے کا موقع نہیں دے رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے تقدیر کو انہیں رسوا کرنامنظور ہےکہ وہ اپنی عادت سے مجبور ہو کر بار بار سرحدی...
      حالیہ تاریخ کی طویل لڑائی ، دونوں طرف کے 125 جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے یہ جھڑپ آئندہ جنگوں کے لیے حکمت عملی اور جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کا ایک بہترین موقع ہے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اسے جدید فضائی ہتھیاروں، پائلٹوں کی مہارت اور لڑاکا طیاروں کی کارکردگی کو جانچنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا جارہا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیاروں اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل طیاروں کے درمیان ہونے والی اس فضائی جھڑپ کا دنیا بھر کی افواج تجزیہ کریں گی تاکہ مستقبل کی جنگوں میں برتری حاصل...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کی عسکری کارکردگی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ جنگوں کا نتیجہ اکثر فریقین کی غرور، لاعلمی اور غلط اندازوں سے جڑا ہوتا ہے  اور یہی کچھ موجودہ صورتحال میں ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ معاملات کا آغاز کشمیر میں ایک دہشت گرد حملے سے ہوا، جس میں بھارتی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ نئی دہلی نے پاکستان سے حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا  تاہم اسلام آباد نے کسی بھی ریاستی مداخلت سے انکار کیا اس کے بعد بھارت نے "آپریشن سندور" کے نام سے 6 اور 7 مئی کو پاکستان کے اندر شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 مئی 2025ء )پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی ۔ میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کیلئے سات ارب ڈالر کی اگلی قرض قسط کی منظوری دے دی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دی ہے۔ بھارت نے پاکستان کی قسط رکوانے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی۔ اس سے قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سات ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کی اگلی قسط پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) گزشتہ روز پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حملے کا شدید ردعمل دیا جائے گا۔ بھارتی وزیر دفاع نے بھی یہی کہا ہے۔ یہ بالکل ویسے ہی بیانات ہیں، جیسے بھارتی کارروائی سے پہلے پاکستانی حکام تواتر سے دے رہے تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ بھارت کو اب جا کر پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کا یقین ہوا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام سول سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ آج پہلی مرتبہ بھارتی بازار حصص میں ‌800 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے اور انڈین پریمئیر لیگ معطل...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے 35ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں  کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی تاکہ 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کو صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ پی او اے کے وفد کی قیادت صدر عارف سعید نے کی جبکہ سینئر نائب صدر محترمہ فاطمہ لاہوری، سیکریٹری جنرل خالد محمود اور سندھ کے سیکریٹری احمد علی راجپوت بھی وفد میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا...
    مودی کے جنگی جنون کے باعث رافیل طیارے کے بعد کرنسی بھی گر گئی۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی شدید مندی ہے، نیفٹی ففٹی ایک اعشاریہ ایک 8 فیصد اور ممبئی میں بی ایس ای سینسک ایک اعشاریہ ایک دو فیصد مزید گر گئیں۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں ہر سیکٹر کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔ بھارتی روپے کی قدر بھی دو دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے پچیس پیسے گر چکی ہے۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں سے سرمایہ کاروں میں بہت زیادہ خوف دیکھا جا رہا ہے۔ Post Views: 4
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) بھارت اور پاکستان کے درمیان ایل او سی پر بدستور شدید شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کشیدگی کے سبب بھارت کے دو درجن سے زیادہ ایئر پورٹ جمعے کے روز بھی بند ہیں، جس سے فضائی سروسز بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ کشیدگی کے سبب دارالحکومت دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام سول سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہلی میں ضلع مجسٹریٹ اپنے ماتحتوں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں صحت اور آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی...
    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ دو جنوبی ایشیائی پڑوسیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان کشیدگی کو کم کریں۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں دوپہر کی معمول کی بریفنگ کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہمارا تبصرہ وہی ہے جو ہم کہہ رہے ہیں اور جو سیکریٹری جنرل نے اس ہفتے کے آغاز میں آپ پر واضح کیا تھا۔ کہ دنیا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک اور تنازعہ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اپنے اچھے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی زیر صدارت نو تشکیل شدہ نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی نے عدالتی نظام میں ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کمیٹی میں سپریم کورٹ، وفاقی شرعی عدالت اور ہائی کورٹس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) کے ماہر جج صاحبان، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن (MOITT)، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن (LJCP) کے اہم نمائندگان شامل ہیں. مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت سے شہریوں کی شہادت؛ سپریم کورٹ میں تعزیتی اجلاس منعقد کمیٹی نے متفقہ طور پر عدلیہ کے لیے کارکردگی کی نگرانی کا ایک ڈیش بورڈ تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ MOITT اس مقصد کے لیے ایک ٹیم تعینات کرے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی میڈیا ایک بار پھر فیک نیوز کا سہارا لے کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں میزائل داغا ہے، تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور فالس فلیگ آپریشن کا حصہ ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور ان کے لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی کے بعد بھارتی میڈیا شدید بدحواسی کا شکار ہو چکا ہے۔ اپنی حکومت اور افواج کی ناکامی اور ہزیمت چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا ایک نیا ڈرامہ رچا رہا ہے۔...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔(جاری ہے) غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹر ویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت تنازعہ ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔انہںنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔ امریکی نیوز آؤٹ لیٹ ’سی این این‘ کو انٹرویو میں خواجہ آصف دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت تنازع ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔ وزیر...
    نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل اور امن کے فروغ کی اپیل کی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ نفرت اور تشدد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ سفارتکاری اور بات چیت کو فروغ دے تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔ ملالہ نے زور دیا کہ ’امن ہی ہماری اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب منگل اور بدھ...
    پاک بھارت کشیدگی، پی ٹی آئی کا قومی اتحاد کیلئے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، ملک کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت اکھٹی ہے اور اب حکومت کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ایوان میں سیاست غائب ہے اور پاکستان غالب ہے، بھارت نے جارحیت کر کے ایک بہت بڑی غلطی کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کو...
    پیرس(نیوز ڈیسک) ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلیجنس افسر نےامریکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل جنگی طیارہ پاکستان کی کارروائی میں تباہ ہوا، جو ممکنہ طور پر دنیا میں پہلی مرتبہ کسی فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کے لڑاکا کارروائی میں تباہ ہونے کا واقعہ ہے۔ پاکستان نے آج صبح دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی حملے کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل جنگی طیارے بھی شامل ہیں۔ تاہم بھارتی حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ فرانسیسی اہلکار نے بتایا کہ فرانسیسی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی...
    لاہور: بھارت کے ساتھ کشیدگی اور تناؤ کے باوجود لاہور کے سرحدی علاقوں میں لوگ کسی ڈر اور خوف کے بغیر روز مرہ کے کاموں میں مشغول رہے جبکہ سوشل میڈیا پر بعض سرحدی دیہاتوں سے لوگوں کی نقل مکانی کی بے بنیاد افواہیں پھیلائی جاتی رہیں۔ ایکسپریس نیوز کی ٹیم نے لاہور کے سرحدی علاقوں کے مختلف دیہات جن میں ایچوگل، بھسین، لبان والا، واہگہ، بھانو چک، نروڑ اور منہالہ کا دورہ کیا جہاں لوگ اپنے روز مرہ کے کاموں میں مشغول نظر آئے۔ چائے کی دکانوں اور تھڑوں پر بیٹھے بزرگ پاک-بھارت کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت پر گفتگو اور تبصرے کرتے رہے، بعض علاقوں سے چند ایک خاندانوں نے اپنے بچوں اور خواتین...
    بھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ایکس کو بحال کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں، یہ پلیٹ فارم فروری 2024 میں بند کر دیا گیا تھا، یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر پانچ مختلف مقامات پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور سیاسی ماحول میں شدید تنا تھا۔یہ پابندی حکومت نے ملک میں سیاسی کشیدگی اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات اور حساس مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکس پرعائد کی تھی۔ حکومتی موقف کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، ملک کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت اکھٹی ہے اور اب حکومت کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ایوان میں سیاست غائب ہے اور پاکستان غالب ہے، بھارت نے جارحیت کر کے ایک بہت بڑی غلطی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کو مبارک باد دیتے ہیں کہ اس نے چند گھنٹوں میں بھرپور جواب دیا اور بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل کی قیمت کو سہارا مل گیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ ہوا اور گیس کی قیمتیں 2 فیصد بڑھ گئیں۔رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل 62 ڈالر 52 سینٹس میں فروخت ہونے لگا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 59 ڈالر 54 سینٹس کی سطح پر موجود ہے۔عالمی منڈی میں گیس 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں کی گئی بزدلانہ کارروائی...
    پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملوں کے بعد دہلی اور اسلام آباد سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ برطانوی خبررساں‌ادارے کے مطابق اسلام آباد نے ان حملوں کو “بزدلانہ کارروائی” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کا جواب “اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پر” دے گا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نوئل بارو نے ایک فرانسیسی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا “ہم بھارت کی دہشتگردی کے عفریت سے خود کو محفوظ رکھنے کی خواہش کو سمجھتے ہیں، لیکن ہم دونوں ممالک، بھارت اور پاکستان سے واضح طور پر اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کشیدگی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان دشمنی میں شدت کے بارے میں پوچھے جانے پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ "شرم" کی بات ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا، "میرا اندازہ ہے کہ لوگ جانتے تھے کہ ماضی کی بنیاد پر کچھ ہونے والا ہے۔" امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی ایکس پر اپنی پوسٹ میں صورتحال کو جلد از جلد کم کرنے کے لیے ٹرمپ کے مطالبے کی حمایت کی۔ روبیو نے کہا، "میں (ٹرمپ) کے تبصروں کی حمایت کرتا ہوں، امید ہے کہ یہ جلد ختم ہو جائے گا اور بھارتی اور پاکستانی قیادت ایک پرامن حل کے لیے کوششیں...
    بھارت کے بزدلانہ حملے کے دوران ایک اور بھارتی طیارے کے گرنے کی فوٹیج منظر عام پر  آگئی جب کہ پاک فضائیہ  نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت بھارتی جارحیت کا منہ تو ڑ جواب  دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، ان بھارتی جنگی طیاروں میں تین رافیل، ایک ایس یو 30 اور ایک مگ 29 طیارے شامل ہیں۔ بھارت کو اپنے پانچ جنگی طیارے مارے جانے پر سانپ سونگھ گیا، بھارتی میڈیا نے ہر ممکن کوشش کی کے اتنے بڑے نقصان کو عوام سے چھپایا جائے لیکن سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے ویڈیوز آنے کے بعد بھارتی میڈیا نے بادل ناخواستہ تین طیاروں کے مارے جانے کا اعتراف...
    پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ممبئی اسٹاک ایکسیچنج میں کاروبار میں شدید مندی کی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ رات گئے بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے بزدلانہ حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد صبح کاروبار کے شروع ہونے پر بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا بدترین آغاز ہوا۔ بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ایک فیصد سے زائد کی مندی دیکھی گئی اور سینسیکس انڈیکس 80 ہزار سے نیچے چلا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ، بری افواج اور تمام سیکیورٹی اداروں نے بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دے کر دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان نہ صرف امن کا علمبردار ہے بلکہ اپنے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور رات کی تاریکی میں سویلینز پر بزدلانہ کارروائی کے رد عمل میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ جارحیت کا پاکستان کی بہادر افواج نے پوری طرح چوکس اور تیاری کے ساتھ  مؤثر انداز میں جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ، بری افواج...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے سرحد پار شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا، بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت سے کیا جائےگا۔ صدر مملکت نے کہاکہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا، بلا اشتعال بھارتی حمله بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ آصف زرداری نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے پیچھے متحد ہے، بھارت کے بزدلانہ اقدامات ایک فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت اپنے سیاسی ایجنڈے...
    لاہور: پنجاب اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹرینز فورم (YPF) کی صدر آمنہ حسن شیخ نے بھارت کی جانب سے حالیہ جھوٹے دہشت گرد حملے اور اس کے بعد پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد  پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔  اس قرارداد میں آمنہ حسن شیخ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے جھوٹ کا ایک نیا ڈرامہ رچایا گیا ہے تاکہ اپنی اندرونی ناکامیوں اور سیاسی بحرانوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ اس طرح کے واقعات اب محض اتفاق نہیں رہے بلکہ ایک منظم حکمت عملی کا حصہ بن چکے ہیں جس کے ذریعے بھارت نہ صرف پاکستان کو بدنام کرنے...
    نئی دہلی/اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جنگی تیاریوں کے دعوے ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے ہیں، جب کہ بھارتی فوج کی جنوبی مغربی کمانڈ سے لیک ہونے والی ایک خفیہ رپورٹ نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی مغربی سرحد پر تعینات بھارتی افواج کو اپنے ٹینکوں کے لیے بنیادی نوعیت کا سستا گولہ بارود بھی دستیاب نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے شمالی سرحد پر چین کے ساتھ تناؤ کے باعث بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود شمالی علاقوں کی طرف منتقل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مغربی محاذ پر تعینات فورسز شدید قلت کا شکار ہیں۔ سب سے...
     بھارت پاکستان کے بعد بنگلا دیش کے ساتھ بھی اپنے تعلقات کشیدہ کر لئےجس وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید کشیدہ ہو گئےاور دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے بنگلا دیش کو حاصل ٹرانزٹ سہولت معطل کر دی ہے، جس کے تحت بنگلا دیش اپنی مصنوعات بھارتی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کے ذریعے تیسرے ممالک تک برآمد کرتا تھا۔ بھارتی حکام نے اس اقدام کی وجہ بندرگاہوں اور ایئرپورٹس پر رش اور لوڈ کو قرار دیا ہے۔ اس فیصلے کے جواب میں بنگلا دیش نے بھارت سے روڈ کے ذریعے درآمد ہونے والے سوتی دھاگے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بنگلا دیشی حکام کا کہنا...
      یہ محض حکومتی بریفنگ ہے ،قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی سنجیدہ کوشش نظر نہیںآتی حساس حالات میںاے پی سی بلائی نہ عمران خان کو شامل کرنے کی نیت ہے، اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت صورت حال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی اس کی ہر شکل، ہر صورت اور ہر مظہر کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جو اس وقت ناجائز طور...
    سرینگر(اوصاف نیوز)بھارت کی ایک اور اشتعال انگیزی سامنے آگئی، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک نیا اور خطرناک قدم اٹھایا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دریائے چناب پر واقع بگلیہار ڈیم سے پاکستان کی طرف بہنے والا پانی روک دیا گیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت جہلم پر واقع کشن گنگا ڈیم پر بھی اسی طرح کے اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بھارت کے ”سی این بی سی ٹی وی 18“ کے مطابق بھارتی حکام نے بگلیہار ڈیم کو پہلے مکمل خالی کیا، اس کے بعد اس کے گیٹ بند کردیئے اور اب ڈیم سے پانی اس وقت تک نہیں نکلے گا جب تک یہ مکمل طور پر بھر...
    جون 2005 میں بھارت کے معروف صحافی کرن تھاپر نے جب پاکستانی سیاست دان، مصنف اور سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کا انٹرویو لیا تو کوئی اندازہ نہیں کر سکتا تھا کہ ایک جملہ آنے والے برسوں میں ایک سنسنی خیز بحث کو جنم دے گا۔ انٹرویو کے دوران گوہر ایوب نے ایک ایسا دعویٰ کیا جس نے بھارتی عسکری حلقوں میں ہلچل مچا دی۔ گوہر ایوب نے کہا تھا کہ ’اگر ٹوپی سیم مانیکشا کے سر پر فِٹ آتی ہے، تو اسے پہن لینی چاہیے۔‘ یہ جملہ بظاہر سادہ تھا، مگر اس کے پیچھے ایک طوفان چھپا تھا۔ گوہر ایوب نے کہا تھا کہ 1950 کی دہائی میں بھارتی فوج کے بریگیڈیئر جو اس وقت ’ڈائریکٹر جنرل ملٹری...
    کراچی:سری لنکن ویمنز ٹیم 7 سال بعد بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ون ڈے ٹرائی سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ یہ سری لنکا ویمنز ٹیم کی بھارت کے خلاف ستمبر 2018 کے بعد پہلی ون ڈے فتح ہے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹر رچا گھوش نے 48 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ دیگر نمایاں بلے بازوں میں جیمائمہ روڈریگز 37، پراتیکا...
    لاہور: خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔  ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔  دورے کے دوران  وہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وفد اسلام آباد سے منگل کے روز بھارت روانہ ہوگا۔   Tagsپاکستان
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی پاک- بھارت صورت حال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی اس کی ہر شکل، ہر صورت اور ہر مظہر کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جو اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں واضح طور پر نہ صرف دہشت گردی کی مذمت کی ہے بلکہ قومی...
    سٹی42:  بھارت کے کینہ پرور پرائم منسٹر نریندر مودی نے پاکستان کی وارننگز کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کے ملکیتی دریا چناب کا پانی روکنے کے لئے  عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔ یہ بات انڈیا کی لیڈنگ نیوز آؤٹ لیٹ انڈین ایکسپریس کے دو سینئیر صحافیوں نے آج 4 مئی کو اپنی ایک خبر میں بتائی ہے. پہلگام  میں انڈیا کے  26 سیاحوں کے قتل کے بارہ روز بعد بھی اندیا کی ھکومت اس سانحہ میں ملوث افراد کو سامنے نہیں لائی، کسی تنظیم کے اس حملے میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں لائی، اور بھارت اور دنیا بھر میn اٹھائے جا رہے منطقی سوالات کو نطر انداز کر کے پاکستان کے خلاف یکطرفہ اشتعال انگیز کارروائیوں...