2025-08-05@12:26:37 GMT
تلاش کی گنتی: 1365

«زیر تربیت افسران»:

(نئی خبر)
    چیئرمین پاکستان علما کونسل نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم کفر کا یہ خیال تھا کہ وہ مسلم امہ کو تقسیم کر دے گا، عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحد کھڑا ہے اور اس کی مذمت کر رہا ہے، آج ہمارا دشمن سمجھتا تھا کہ ایران پر حملہ کر کے شیعہ سنی کو تقسیم کر دیا جائیگا، مگر پوری دنیا میں شیعہ سنی متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے سب سے پہلے ایران پر حملے کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور پریس کلب میں سیمینار سے خطاب میں کہا کہ  پاکستانی قوم اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کیساتھ کھڑی ہے، پاک فوج اور قوم کے درمیان...
    گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) گلگت میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ چھلت نگر میں پیش آیا جہاں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرگئی، دلہا باراتیوں کے ساتھ دلہن لینے جا رہا تھا کہ راستے میں موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی دریا میں جا گری، اس حادثے کے نتیجے میں دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، جن میں سے 3 افراد کی لاشیں جلد ہی مل گئیں جنہیں ریسکیو اہلکاوں نے دریا سے باہر نکالا۔ ادھر ضلع سوات کی تحصیل کبل...
     ویب ڈیسک:  گلگت میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ چھلت نگر میں  پیش آیا، جہاں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے، دلہا باراتیوں کے ساتھ دلہن لینے جا رہا تھا بدقسمتی سے موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی دریا جاگری۔ حکام کے مطابق اب تک تین افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل   
    رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ تہران کے ایک مصروف اور گنجان آباد علاقے میں کیا گیا، جہاں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے فوراً بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی دارالحکومت میں ایک رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہو گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں 20 بچوں سمیت کم از کم 60 افراد شہید ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ تہران کے ایک مصروف اور گنجان آباد علاقے میں کیا گیا، جہاں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے فوراً بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ متعدد افراد ملبے تلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار جیت نے نہ صرف مداحوں کو جوش دلایا بلکہ لیجنڈری بولر شان پولاک بھی اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ سکے۔ جیسے ہی وکٹ کیپر بیٹر کائل ویرین نے فاتحانہ شاٹ کھیلا، پولاک کمنٹری باکس میں کھڑے ہو گئے اور دیر تک قومی ٹیم کی جیت پر بات کرتے رہے۔شان پولاک نے جذبات سے لبریز آواز میں کہا کہ “یہ جنوبی افریقا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم نے ایک بڑی اور مضبوط ٹیم کو شکست دی ہے۔ برسوں سے ہم پر یہ سوال اٹھایا جاتا رہا کہ ہم آئی سی سی ایونٹس کیوں نہیں جیتتے، لیکن آج وہ سوال ختم ہو گیا...
    300 سے زائد زخمی ، تبریز ائرپورٹ، شیراز ،جوہری تنصیبات اور دیگر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ، موساد نے حملوں سے قبل ایران میں خفیہ طور پر کارروائیاں کیں، سیکیورٹی ذرائع جنرل محمد باقری اور جنرل حسین سلامی کی شہادت کی تصدیق ،ایران پر حملوں میں 200 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا ، 100 سے زائد تنصیبات کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوجی ترجمان کا دعویٰ اسرائیل نے 200 لڑاکا طیاروں کے ساتھ ایران کی 100 سے زیادہ تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف سمیت متعدد اہم کمانڈوز اور 6 جوہری سائنسدان سمیت 86 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔جمعہ کے دن تازہ حملے میں تبریز ائرپورٹ اور شیراز...
    اسرائیل کا تہران میں رہائشی کمپلیکس پر حملہ، 20 بچوں سمیت 60 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس) ایرانی دارالحکومت میں ایک رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہو گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں 20 بچوں سمیت کم از کم 60 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ تہران کے ایک مصروف اور گنجان آباد علاقے میں کیا گیا، جہاں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے فوراً بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ متعدد افراد ملبے تلے دبے رہنے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کی ہے اور اسے دہشت گردی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو متحد ہو کر اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انھوں نے ایران کی اسرائیلی حملے کی پیشگی تیاری نہ ہونے پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔ حافظ ادریس نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا اور بنیان مرصوص آپریشن کر کے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔ انھوں نے کہا کہ یہ قرآن کریم کی اصطلاح کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب/ ایتھنز (آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم ایرانی ردعمل سے خوف زدہ ہوکر یونان فرار ہوگئے۔ نیتن یاہو نے فرار ہونے سے پہلے ایران پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دی۔ دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانے تاحکم ثانی بند کردیے گئے ہیں، اسرائیل میں بھی ایمرجنسی نافذ اور ائرپورٹس بند کردیے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا جہاز 11 بج کر 22 منٹ پر ایتھنز پہنچا۔ فرارسے قبل نیتن یاہو نے ایران پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دی۔ اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور ریزرو فوجیوں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
    لاہور: جائیداد کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کرنے والے 5 ملزمان  کو  پولیس نے گرفتار کرلیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق دہرے قتل کا معما حل کرلیا گیا ہے، جس میں ہڈیارہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے 2شہریوں کو قتل کرنے والے خاتون سمیت 5ملزمان گرفتار  کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہڈیارہ محمد سلیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے خاتون ملزمہ سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے جائیداد کے تنازع پر شہری صدیق اور جاوید کو قتل  اور شہری برکت، پرویز، عامر اور نوید کو شدید زخمی...
    کراچی: شہر قائد میں   کم عمر لڑکی کی شادی کرانے کی کوشش کرنے والے والدین سمیت کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سول لائن پولیس اور وومن چائلڈ پروٹیکشن سیل نے ہجرت کالونی میں مشترکہ کارروائی کے دوران 13 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی کرانے کے الزام میں والدین سمیت دیگر افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق ہجرت کالونی میں کم عمر بچی کی شادی کی کوشش وومن چائلڈ پروٹیکشن سیل اور ساؤتھ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنا دی گئی ۔ اطلاع موصول ہونے پر وومن چائلڈ پروٹیکشن سیل نے فوری...
    آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلےمیں داخل ہوگیا۔ جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے لیے مزید 69 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ لارڈز میں جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 282 رنز کا ہدف دیا ہے۔ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر افریقی ٹیم نے 2 وکٹ پر 213 رنز بنالیے، ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹمبا باؤما 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ Post Views: 4
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پر  پیغام میں کہا کہ البینزم کمزوری نہیں، محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے۔ البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں، عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد، ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔ البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا۔  حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے۔  البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک...
    ایران پر جاری اسرائیلی جارحیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف جس ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا اس کا راستہ اگر بروقت نہ روکا گیا تو دنیا تباہی سے دوچار ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ قاری حنیف جالندھری نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو عالمی امن پر خودکش حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے جس طرح عالمی قوانین، مسلمہ ضابطوں، اور تمام اصولوں کو جس برُی طرح سے پامال کیا ہے اس کے خلاف عالمی برادری مشترکہ ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ مولانا حنیف جالندھری نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے مسلمانوں کی نسل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری افزودگی نظام کونشانہ بنایا۔تل ابیب:عالمی میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملوں کامقصد اس کے جوہری انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانا ہے، ایرانی بیلسٹک میزائل فیکٹریوں اور دیگر فوجی اہداف کو بھی نقصان پہنچایا۔نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ جتنے دن بھی درکار ہوں یہ آپریشن جاری رہے گا، ہماری لڑائی ایرانی عوام سے نہیں بلکہ ایرانی آمریت سے ہے، ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا تھا کہ حملوں میں ممکنہ طور پر پاسداران انقلاب کے چیف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کھلی جارحیت ہیں، جن کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت اور ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنانا بھی بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب فلسطین، خاص طور پر غزہ، میں اسرائیلی بمباری اور جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس صورتحال میں اسرائیل کی جانب سے مزید تشدد اور کشیدگی...
    مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور میں غاصب اسرائیل کی ایران پر جارحیت اور بربریت کیخلاف نمازِجمعہ کے بعد شہریوں نے بھرپور مظاہرہ کیا اور امریکہ و اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کیخلاف لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور میں غاصب اسرائیل کی ایران پر جارحیت اور بربریت کیخلاف نمازِجمعہ کے...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بھارت کے صدر دروپدی مُرمو اور بھارتی  وزیر اعظم نریندر مودی کو بھارت کے مسافربردار طیارہ حادثے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتایا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے  بھی نریندر مودی کو  تعزیتی پیغام بھیجا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں  کہا کہ انہیں مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے اور اس سے ہونے والے بھاری جانی نقصان  پر افسوس ہوا ۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے حادثے میں ہلاک ہونے والے  افراد کے لواحقین سے  گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔ چینی...
    اپنے ایک ٹویٹ میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف صیہونی جارحیت، دہشتگردی کی بدترین شکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر "جماعت اسلامی" پاکستان "حافظ نعیم الرحمان" نے ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کو دہشت گردی کی بدترین شکل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ یہ آگ اور خون کا کھیل امریکی سرپرستی میں کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ صیہونی رژیم کے دہشت گردانہ اقدامات خطے سے باہر پھیلتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مسلمان حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو...
    احمد آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ائرپورٹ کے قریب ائر انڈیا کا مسافر طیارہ آبادی میں ڈاکٹرز کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے 10 ارکان، 2 پائلٹس، 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری سوار تھا۔ مرنے والوں میں 11 بچے، گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔ طیارہ لندن روانہ ہو رہا تھا کہ ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ایک مسافر زندہ بچ گیا جس کی شناخت رمیش وسواش کے نام سے ہوئی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق مسافروں اور زمین پر موجود افراد سمیت 315 افراد ہلاک ہوئے۔ ڈاکٹرز کے ہاسٹل میں...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے افسوسناک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔  صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ہماری دلی ہمدردیاں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے پر افسردہ ہوں، جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ہاسٹل کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 242 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ اندوہناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب لندن کے لیے روانہ ہونے والا طیارہ پرواز کے چند لمحوں بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں متعدد لاشیں جھلس گئیں اور ناقابلِ شناخت ہو گئیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والے مسافر کی شناخت رمیش کے نام سے ہوئی ہے، جو زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے اور ہوش میں ہے۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف...
    وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ (ایکس) پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ سانحہ انتہائی دلخراش ہے، متاثرہ خاندانوں کے لیے دعائیں اور ہمدردیاں دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
    ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم پاکستان نے احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے المناک حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت میں طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں نواز شریف نے احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے المناک حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تباہ کن نقصان سرحدوں سے ماورا ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم مودی اور ہندوستان کے لوگوں سے میری گہری ہمدردی ہے۔ 
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کے الیکٹرک کے ملازم سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو ای مغل پان والی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 42 سالہ آصف ولد معیز کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بلال کالونی ناصر خان نے بتایا کہ واقعہ لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی زد میں آکر آصف پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے بعدازاں عباسی شہید اسپتال سے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مضروب کے الیکٹرک...
    —فائل فوٹوز سیالکوٹ کے گورائیہ چوک پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے، مقتول شخص قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم تھا۔ سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحقسیالکوٹ میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 4 خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا، ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے، واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ سیالکوٹ پولیس کے مطابق مقتول چند روز قبل قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مقتولین کی لاشیں پوسٹ...
    کراچی میں کورنگی کے علاقے بلال چورنگی کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا، زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ لڑکا لڑکی سے ملنے آیا تھا، اس دوران لڑکی کے گھر والے پہنچ گئے، لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو باندھ کر اس کے گھر والوں کو بلایا۔طارق نواز نے مزید کہا کہ لڑکے کے ساتھیوں نے آکر فائرنگ کی جس سے 4افراد زخمی ہوئے، ملزمان فرار ہوگئے ہیں، جن کی گرفتاری کےلیے کارروائی کی جارہی ہے۔
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوہر نے شادی کیلئے کئی سال تک منایا۔ ماہرہ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’لو گرو‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، حال ہی میں ماہرہ خان عیدالاضحیٰ کے موقع پر فلم کی دیگر کاسٹ کے ہمراہ مارننگ شو میں شریک ہوئیں جس دوران ماہرہ نے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ دوران شو اپنی ذات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک رومانوی شخصیت ہیں، ایسی شخصیت جو اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ سکتی۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ میں حقیقی زندگی میں بھی بہت محتاط ہوں، خاص طور پر لائف پارٹنر کے...
    چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے 111 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ دینے کے سوال پر جواب دیدیا۔راشد لنگڑیال سے فوجی فرٹیلائزرز، شفا اسپتال اور بار کونسلز سمیت 111 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ دینے سے متعلق سوال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں غیر منافع بخش اداروں پر ٹیکس نہیں لگائے جاتے، کوئی بھی ادارہ کمشنر کو خط لکھ کر اپنے غیر منافع بخش ہونے کا ثبوت دے کر ٹیکس سے مستثنیٰ ہوسکتا ہے۔
    ’بھارت کے ساتھ 4 روزہ تنازع کے بعد پاک-افغان سفارتی تعلقات میں بہتری انتہائی اہمیت کی حامل ہے‘ اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)   تجز یہ نگارزاہد حسین  کے مطابق ایک ڈرامائی پیشرفت میں پاکستان اور افغانستان نے اپنے سفارتی تعلقات کو سفارتی سطح پر اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا ہے جو افغان طالبان کی حکومت کی واپسی کے بعد سے پیدا ہونے والے انتہائی کشیدہ دو طرفہ تعلقات میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ ڈان کے مطابق یہ اعلان گزشتہ ماہ بیجنگ میں چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اس حیران کن اقدام کو تیزی سے ترقی پذیر علاقائی جغرافیائی سیاست میں انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔صرف...
    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2025 کا فائنل لارڈز کے تاریخی میدان میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان شروع ہو گیا ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ پہلی بار ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل تک پہنچا ہے، جبکہ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا مسلسل دوسری بار یہ اعزاز حاصل کرنے میدان میں اترا ہے۔ آسٹریلیا نے 2 برس قبل بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ جنوبی افریقی ٹیم حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری کے بعد مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں، جن کے ہمراہ ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ویان مولڈر،...
    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ اوور کاسٹ کنڈیشنز کے باعث ٹاس جیت کر فیلڈنگ ہی کرتے لیکن کوشش ہوگی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کرسکیں۔ جنوبی افریقا کا اسکواڈ: کپتان ٹمبا باوما، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم،...
    — فائل فوٹو بھلوال میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نواحی علاقے سالم میں ڈیرے پر سوئے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکپتن: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، نوجوان قتل پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مقدمے کی رنجش پر نوجوان کو قتل کیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
    سرگودھا: ڈیرے پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے نواحی علاقے سالم میں دیرینہ دشمنی پر خون کی ہولی کھیلی گئی، جہاں ایک ڈیرے پر سوئے ہوئے افراد پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ افسوسناک واقعہ ڈیرہ ریاض مانگٹ پر پیش آیا، جہاں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ نبیل، 52 سالہ محمد ریاض اور 35 سالہ عثمان شامل ہیں۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا۔ اہلکاروں نے...
    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب فائرنگ سے 57 سالہ محمد سعید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ سائٹ اے پولیس کے مطابق واقعہ زاتی جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ سائٹ میٹروول باچا خان چوک کے قریب فائرنگ سے 48 سالہ روزی خان نامی شخص زخمی ہوگیا چھیپا حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں...
    عالمی خبر رساں ادارے اےایف پی کی رپورٹ کے مطابق گراز کے میئر ایلکے کاہر نے آسٹرین پریس ایجنسی (اے پی اے) کو تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی طلبہ، کم از کم ایک بالغ فرد اور مشتبہ شوٹر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک آسٹریا کے جنوب مشرقی شہر گراز میں ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں طلبہ سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے اےایف پی کی رپورٹ کے مطابق گراز کے میئر ایلکے کاہر نے آسٹرین پریس ایجنسی (اے پی اے) کو تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی طلبہ، کم از کم ایک بالغ فرد اور مشتبہ شوٹر شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یورپ میں اسکول میں فائرنگ کے واقعات امریکا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریا: ہائی اسکول میں فائرنگ سے اساتذہ اور طالب علموں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آسٹریا کے جنوبی علاقے کے شہر گریز میں واقع ایک ہائی اسکول میں ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق اس سانحے میں 9 افراد کی موت ہو گئی، جن میں اسکول کے اساتذہ اور طلبہ شامل ہیں، جبکہ متعدد دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کے ابتدائی تفتیشی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آور خود اسی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کو سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے متعلق متنازع بات کرنے پر تنقید کا سامنا ہے تاہم اب سینئر صحافی نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے زبردست جواب دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فضا علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام’ آن دا فرنٹ‘‘ میں شرکت کی، جہاں میزبان کامران شاہد کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پروگرام میں موجود شخصیات کے متبادل پیشے کا ’’تفریحی انداز‘‘ میں ذکر کیا۔تاہم، فضا علی کا صحافی سہیل وڑائچ سے متعلق بیان سب سے زیادہ متنازع ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ’’وڑائچ صاحب پہلے تو معذرت، سچ بولنا میرا ٹاسک ہے، مجبوری ہے، آپ کسی...
    —فائل فوٹو نصیرآباد میں ناڑی بینک اور بولان ندی میں2 بچیوں سمیت 3 افراد ڈوب گئے۔ دادو کینال میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کو بچا لیا گیا، تیسرے کی تلاش جاریدادو کے علاقے میہڑ کے گاؤں مانجھی خان ڈھلو کےقریب دادو کینال میں نہاتےہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے۔ لیویز حکام نے بتایا ہے کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔حادثے کا شکار ہونے والے افراد پکنک منانے آئےتھے۔
    آسٹریا: اسکول میں فائرنگ سے اساتذہ اور طالب علموں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریا کے جنوبی شہر گریز میں قائم ایک اسکول میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے اسکول میں فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہناہےکہ حملے میں 5 افراد ہلاک اور کچھ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں طلبہ اور اساتذہ دونوں شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ BREAKING: 5 killed, 2 injured in armed attack on a school in Graz, Austria; police begin extensive security operation. Austrian police announce widespread security operation in Graz. pic.twitter.com/hJxYWiYKOO — Clash Report (@clashreport) June 10, 2025 پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے...
    — فائل فوٹو شکر گڑھ کے ایک گھر میں گیس سلینڈر دھماکے سے 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثہ شکر گڑھ کے علاقے اقبال پورہ میں پیش آیا، جہاں گھر میں گیس کھلی رہنے کے باعث گیس بھر جانے سے ماچس جلانے پر دھماکہ ہوا۔ بٹگرام: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمیبٹگرام میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ اہلخانہ کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی دیوار ٹوٹ گئی جبکہ گھر میں موجود سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    دوسری جانب تازہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 60 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا، جن میں 14 افراد جنوبی رفح میں واقع غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مراکز کے باہر امداد کے منتظر تھے اور اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری تازہ کارروائیوں میں اسرائیلی فورسز نے 60 فلسطینوں کو شہید کر دیا ہے، جن میں 14 افراد امداد لینے کے منتظر تھے اور اسرائیل گولیوں کا نشانہ بنے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فریڈم فلوٹیلا کے عملے کے 12 ارکان جن میں گریٹا تھنبرگ اور صحافی عمر فیاض شامل ہیں۔ فریڈم فلوٹیلا کا بنیادی مقصد غیر قانونی اسرائیلی فوجی ناکہ بندی توڑنا تھا، لیکن فریڈم فلوٹیلا کو اسرائیل کمانڈوز نے غزہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح حیدآباد میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش وجذبہ اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ،اس حوالے سے حیدرآباد شہر سمیت ضلع بھر میں بڑی عید گاہوںاور مساجد و چھوٹے بڑے مقامات پر نماز عیدکے سیکڑوںاجتماعات منعقد ہوئے جبکہ نماز عیدالاضحی کے سب سے بڑے اجتماعات حیدرآباد کی مرکزی عید گاہ رانی باغ، قلعہ گرائونڈ ،باغ مصطفی گرائونڈ، افضا ل گر ائو نڈ اوراکبر ی گرائو نڈ لطیف آباد میں منعقد ہوئے۔نماز عید کے اجتماعات میں لاکھوں فرزندان توحید نے عید گاہوں، مساجد ، امام بارگاہوں اورکھلے مقامات پر نماز عید ادا کی اور نماز عید کے خطبہ کے بعد ملک کی سلامتی و استحکام ، ترقی ، خوشحالی ، امن وامان اورشہداء...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)گروہی تصادم میں بچوں سمیت متعدد افراد زخمی، ابڑاں پولیس تھانہ کی حدود ابڑاں شہر میں دونگھ برادری کے درمیان بچوں کی معمولی تکرار مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی جس میں ڈنڈوں، اینٹوں اور کلہاڑی کا استعمال ہوا جس میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں میں مسعود علی، محمد عرس، ندیم احمد، محمد صالح، مختار احمد، امیر علی، امام بخش دونگھ اور دیگر شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور ایک بچہ بھی شامل ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کار کھائی میں گرنے سے دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں المرکلاں سے آتے ہوئے کار کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور ایک بچہ بھی شامل ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    راولپنڈی: دارالحکومت کے جڑواں شہر میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جس میں باپ کو دو بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں دل ہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں درکالی سیداں کے مقام پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ  کرکے باپ اور اس کے 2  بیٹوں کو قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں والد مشتاق شاہ امجد اور 2 بیٹے عمران شاہ اور رضوان شاہ شامل ہیں۔ واقعہ مبینہ طور پر سابقہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔  بعد ازاں لاشوں کو...
    لفٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر وہاں پھنسے افراد چیخ و پکار کرتے رہے اور لفٹ کے باہر کھڑے رشتے داروں کی جانب سے مسلسل چیخ و پکار کے باوجود اسپتال انتظامیہ کا کوئی شخص وہاں نہیں پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ سول اسپتال حیدرآباد کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ خراب ہونے سے انتقال کر جانے والے مریض کی لاش اور 5 افراد لفٹ میں پھنس گئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے سول اسپتال کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ میں پھنسے افراد کی جانب سے موبائل فون پر اطلاع دینے پر رشتے داروں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔ سول اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی لفٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر وہاں پھنسے افراد چیخ و پکار کرتے رہے اور...
    لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ان کے وزرا کی فوج دو دن سے غائب ہے اور آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رہنما اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عید والے دن بھی آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے لوگ مریم نواز کو دعائیں دے رہے ہیں، سندھ کی تعفن بھری فضاؤں پر آپ کو سندھ کے لوگ کوس رہے...
    کوئٹہ: بلوچستان کے شہر ژوب میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ ژوب کے قریب پیش آیا جس میں ٹو ڈی گاڑی کھائی میں جا گری جس کے سبب بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ادارے کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، جاں بحق افراد کا تعلق ژوب کے علاقے شیرانی سے ہے۔  
    ڈی آئی خان: پختونخوا میں کار کھائی میں گرنے کے حادثے میں  دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ کے سیاحتی مقام المرکلاں میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق گاؤں بیاران، خدرزائی سے ہے۔ جاں بحق افراد میں عبدالرحیم اور انس خان شامل ہیں جو سگے بھائی تھے۔ عبدالرحیم حال ہی میں عیدالفطر کے موقع پر دبئی سے وطن واپس آئے تھے۔...
    فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، سعودی ولی عہد کا عالمی برادری سے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر منیٰ کے شاہی محل میں معززین اور حکام سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کے مسلسل مصائب پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فلسطینی بھائیوں کی تکالیف اسرائیلی جارحیت کے باعث مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ہم عالمی برادری کے مؤثر کردار کی اہمیت کو دہراتے ہیں تاکہ اس جارحیت کے تباہ کن نتائج کا خاتمہ ہو، بے گناہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے...
    کراچی: عیدالاضحیٰ کے پہلے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق قیوم آباد بی ایریا میں ہوٹل کے اندر کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 12 سالہ ظہور کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ہوٹل میں بجلی کے بورڈ سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا گلشن معمار کے علاقے احسن آباد میں کمپنی میں ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے...
    اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت نے غزہ میں مقامی مسلح گروہوں کو حماس کو کمزور کرنے کے لیے فعال کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سیکیورٹی حکام کے مشورے پر کیا گیا۔ نیتن یاہو کا یہ بیان سابق وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمین کی تنقید کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے اسرائیل کی اس خفیہ حکمت عملی کو عوامی طور پر چیلنج کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حمایت یافتہ ایک گروہ "پاپولر فورسز" ہے، جس کی قیادت رفح کے یاسر ابو شباب کرتے ہیں۔ یہی گروہ GHF (غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن) کے تحت امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز سے...
    پریس ریلیز کے مطابق کیتھی گینن نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے دونوں پڑوسیوں کے درمیان تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت کوبھی سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی اور ایسوسی ایٹڈ پریس کی افغانستان اور پاکستان کے لیے نیوز ڈائریکٹر کیتھی گینن نے کہا ہے کہ افغان سر زمین پر عسکریت پسند گروپوں کی موجودگی علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انسٹیٹوٹ آف ریجنل اسٹیڈیز (آئی آر ایس) کے زیر انتظام اسلام آباد میں منعقدہ ’جیوپولیٹیکل شفٹس اینڈ سیکیورٹی چینلجز‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیتھی گینن کا کہنا تھا کہ شاید افغانستان یہ نہ چاہتا ہو کہ عسکریت پسند گروپس افغانستان کی سرزمین استعمال کریں، لیکن...
    فائل فوٹو  پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 9 افراد جھلس کر زخمی گئے۔ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ  گیا، جس سے 9 افراد جھلس گئے، آگ سے جھلسنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو ادارے کا مزید کہنا ہے کہ 2 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور اور کھاریاں منتقل کر دیا گیا۔
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں رواں سیزن کی فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی وکٹری پریڈ منعقد کرنیوالی مارکیٹنگ کمپنی کے سربراہ کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے، جہاں بھگڈر کے باعث کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ 18 سال بعد آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز نے وکٹری پریڈ رکھنے کا اعلان کیا تھا، جس میں ٹیم کے کپتان سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی تاہم اس دوران پھگڈر مچنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ مزید پڑھیں: وکٹری پریڈ میں بھگدڑ سے اموات؛ کوہلی کی فرنچائز پر ایف آئی درج تاہم واقعہ میں...
    پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں کئی مقامات پر افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان میں بوہری برادری بھی آج عید قرباں منا رہی ہے۔ کراچی میں بوہرہ برادری نے نماز عید ادا کی اور اس کے بعد جانوروں کی قربانی کی۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر افغان مہاجرین بھی آج عید الاضحیٰ منا رہے ہیں، جہاں انہوں نے نماز عید ادا کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حیات آباد، بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ، شمشتو کیمپ، ناصر باغ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں کئی مقامات پر افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب، امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان میں بوہری برادری بھی آج عید قرباں منا رہی ہے۔ کراچی میں بوہرہ برادری نے نماز عید ادا کی اور اس کے بعد جانوروں کی قربانی کی۔ دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر افغان مہاجرین بھی آج عید الاضحیٰ منا رہے ہیں، جہاں انہوں نے نماز عید ادا کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حیات آباد، بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ، شمشتو کیمپ، ناصر باغ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر...
    کراچی: شہر قائد میں کیماڑی کے علاقے مسان چوک عمر خان روڈ کے قریب فائرنگ سے خاتون اور نوعمر بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جیکسن پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 40 سالہ گل نسا زوجہ اسلم ، 21 سالہ حسن ولد منور ، 14 سالہ فاطمہ دختر سلیم اور 11 سالہ ایان ولد ریاض کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی معلوموت کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔  تاہم پولیس زخمیوں کے بیانات قلمبند کر رہی ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
    شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر خیر آباد آمنہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ منیر اکبر کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا ۔ ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا جبکہ کار بے قابو ہو کر الٹ بھی گئی تھی۔ حادثے میں راہگیر منیر زد میں آکر جاں بحق...
    پولیس کے مطابق کوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب سابق سینیٹر حجرے میں دھماکے میں زخمی ہوگئے، سابق سینیٹر کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گیس لیکج سے ہونیوالے دھماکے میں سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب سابق سینیٹر عباس آفریدی حجرے میں دھماکے میں زخمی ہوگئے، عباس آفریدی کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عباس آفریدی اور دیگر 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، بم ڈسپوزل سکواڈ موقع...
    پولیس کے مطابق کنویں سے پانی کے حصول پر تنازع ہوا جس نے تین افراد کی جان لے لی، فائرنگ سے جاں بحق افراد میں دو بھائی بھی شامل ہیں، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمرود میں پانی کے تنازع پر فائرنگ کے سبب تین افراد جاں بحق ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ خیبر جمرود کے علاقہ غنڈی میں میں پیش آیا جہاں پانی کے تنازع پر فریقین کا آمنا سامنا اور فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق کنویں سے پانی کے حصول پر تنازع ہوا جس نے تین افراد کی جان لے لی، فائرنگ سے جاں بحق افراد میں دو بھائی بھی شامل ہیں، واردات کے...
    کوہاٹ :حجرے میں دھماکہ،سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حجرے میں دھماکے سے سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ،گیس لیکج سے ہونیوالے دھماکے میں سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب سابق سینیٹر عباس آفریدی حجرے میں دھماکے میں زخمی ہوگئے، عباس آفریدی کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عباس آفریدی اور دیگر 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، بم ڈسپوزل سکواڈ موقع...
    خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں بچے سمیت چار افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر کیمپ خٹکو شاہ نہر میں بچے سمیت چار افراد ڈوب گئے، جن میں سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر نہر میں مقامی افراد کے ہمراہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا اور چاروں افراد کو نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کیا۔ اسپتال منتقل ہونے پر 32 سالہ عالمزیب، 26 سالہ بلال، ارمان چھ سالہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی۔ حادثے میں ڈوبنے والا سلمان عمر 17 سال کو طبی امداد دی جارہی ہے جس کی...
    قابض اسرائیلی رژیم کے سابق وزیر خارجہ و وزیر جنگ نے غاصب صیہونی رژیم کے اندرونی تنازعات کی گہرائی سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی مزاحمت کیخلاف استعمال کیلئے "اسرائیل نواز مجرم گروہوں" کو ہتھیار فراہم کئے ہیں اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کی "اسرائیل ہمارا گھر" (Yisrael Beiteinu) نامی صیہونی سیاسی جماعت کے روسی نژاد رہنما و سابق اسرائیلی وزیر خارجہ و وزیر جنگ اویگڈور لائبرمین (Avigdor Lieberman) نے انکشاف کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ مقابلے کے لئے غزہ کی پٹی میں موجود "اسرائیل نواز مجرم گروہوں" کو مسلح کیا ہے۔ اسرائیلی سرکاری ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے لائبرمین نے کہا کہ اسرائیلی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران، افغانستان اور یمن سمیت 12 ممالک کے عوام پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ٹرمپ نے کہا کہ یہ اقدام کولوراڈو میں یہودی احتجاج پر کیے گئے حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے ایک نئے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کا اطلاق ایران، افغانستان اور یمن سمیت12 ممالک پر ہوگا، یہ اقدام ان متنازع پالیسیوں میں سے ایک کی واپسی ہے جو ان کے پہلے دورصدارت میں بھی متعارف کی گئی تھیں.(جاری ہے) ٹرمپ نے کہا کہ یہ اقدام کولوراڈو میں یہودی احتجاج پر کیے گئے عارضی فلیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک درجن ممالک کے افراد کے سفر پر مکمل پابندی کے اعلان پر دستخط کر دیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے اس کا مقصد 12 ممالک کے شہریوں کا امریکہ میں داخلے کو مکمل طور پر بند کرنا یا اسے محدود کرنا ہے۔ اس فہرست میں ایران، افغانستان، یمن، لیبیا، صومالیہ اور سوڈان سمیت چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی اور میانمار شامل ہیں۔ خبر رساں ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس پابندی کا اطلاق آئندہ پیر یعنی نو جون کو واشنگٹن کے وقت کے مطابق رات 12:01 بجے سے ہو گا۔ نئے اعلان کے مطابق اب برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرا لیون،...
    ایران،افغانستان سمیت12 ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) ایران اورافغانستان سمیت12 ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے سفری پابندی کے حکم نامے پر دستخط کر دیےجس کے تحت افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں پر پابندی عائد ہوئی ہے۔ بعض ممالک کے شہریوں پر مکمل پابندی اور بعض پر محدود پابندیاں عائد کی گئیں،12ممالک پر مکمل،7 پر جزوی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا کے ویزوں پر بھی پابندی لگ گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے جاری...
    بھارت(نیوز ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں آر سی بی کی جیت کا جشن منانے کے دوران بنگلور میں 2 مختلف مقامات پر بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی تھی ،ہجوم اس وقت بے قابو ہوا جب ہزاروں کی تعداد میں شائقین ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر جمع ہو گئے۔ کئی افراد کے پاس انٹری پاسز نہیں تھے، جس کی وجہ سے داخلے کے مقام پر شدید افراتفری پھیل گئی ، مرنے والوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ بھگدڑ کے باعث کئی افراد بے ہوش ہو گئے ، رش اور افراتفری...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔ پابندیوں کا اطلاق آئندہ پیر سے شروع سے ہوگا، سفری پابندیوں کے شکار ممالک میں پاکستان شامل نہیں، امریکی صدر نے حکم نامے پر دستخط کردیئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت کی، گزشتہ انتظامیہ نے ہر شعبے میں بدترین کارکردگی دکھائی، ہماری حکومت آنے کے بعد مہنگائی میں کمی اور ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی ہماری انتظامیہ میں شامل ہونا چاہتا ہے، امریکی تاریخ کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے، امریکی امن سے محبت کرنے والی قوم ہے۔ امریکی...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں اور مفادات کو دہشت گردوں سے بچانے کیلئے متعدد ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگادی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے سفری پابندی کے حکم نامے پر دستخط کر دیے جس کے تحت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جن ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی عوام کو خطرناک...
    کراچی: شہر قائد میں لیاقت آباد کے علاقے الکرم اسکوائر کے قریب واقع چائے کے ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے دو سینئر کارکنان بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور چھیپا ذرائع کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ بدھ کی شام پیش آیا، جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے ہوٹل پر موجود افراد کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں میں ایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر 38 سالہ عدیل علی عرف علی بلڈر اور جوائنٹ یونٹ انچارج 35 سالہ مصطفیٰ شامل ہیں، جنہیں چہرے اور سر پر گولیاں...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سمیت 4 افراد کو طلب کرلیا۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں علیمہ خان، صنم جاوید، فلک جاوید اور اینکر پرسن آفتاب اقبال کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹس کے مطابق چاروں افراد کو 5 جون 2025 کو لاہور آفس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق ان افراد کے خلاف 27 مئی 2025 کو انکوائری شروع کی گئی تھی اور الزام ہے کہ انہوں نے پاک،بھارت جنگ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 4 افراد کو طلب کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت جنگ کے دوران منفی پروپیگنڈا کرنے والے یوٹیوبرز کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ این سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ، یوٹیوبر آفتاب اقبال، صنم جاوید اور فلک جاوید کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ نوٹس میں چاروں افراد کو 5 جون بروز جمعرات کو لاہور آفس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان اور آفتاب اقبال سمیت چاروں افراد کے خلاف...
    پاک بھارت جنگ میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام، علیمہ خان اور آفتاب اقبال سمیت 4 افراد طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں 4 افراد کو طلب کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان، صنم جاوید، فلک جاوید اور یوٹیوبر آفتاب اقبال کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے گئے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چاروں افراد 5جون کو لاہور آفس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ نوٹس کے مطابق چاروں افراد کے خلاف 27 مئی کوانکوائری شروع ہوئی تھی۔ ذرائع این سی سی آئی...
    بنگلور میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی جیت کے جشن میں بھگدڑ مچنے سے11 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ بنگلور میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے آئی پی ایل جیتنے کی خوشی میں منائے جانے والے جشن میں بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم رائل چیلجز کے ہزاروں مداح جشن میں شرکت کےلیے اسٹیڈیم کے اطراف جمع ہوئے تھے، ہجوم کے بے قابو ہونے کے باعث اسٹیڈیم کے متعدد داخلی راستوں پر بھگدڑ مچ گئی۔ کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) نے آر سی بی کے تاریخی آئی پی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جیل سے ملک گیر احتجاجی تحریک کی سربراہی کریں گے اور یہ کہ اس تحریک میں شرکت کے لیے جی ڈی اے اور ماہرنگ بلوچ کو بھی دعوت دی جائے گی۔ آج چار جون بروز بدھ ایکس پر اردو زبان میں جاری کیے گیے ایک تفصیلی بیان میں عمران خان نے آٹھ فروری کے انتخابات میں دھاندلی، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کی مبینہ ملی بھگت اور موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے مبینہ گٹھ جوڑ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمران خان کا کہنا تھا، ''میرے تمام انسانی حقوق معطل ہیں۔ میں دو...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جیت کے جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے بعد بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے دروازے پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 7 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کے حامی جشن منا رہے تھے اور اس دوران ہزاروں افراد جمع تھے، مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔ حکام نے ابھی تک مرنے والوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم میتوں اور زخمی ہونے والوں کو...
    کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ، خواتین زیادہ متاثر کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ، خواتین زیادہ متاثر پنجاب حکومت نے شادی شدہ خواتین اساتذہ کا بڑا مسئلہ حل کردیا پنجاب حکومت نے شادی شدہ خواتین اساتذہ کا بڑا مسئلہ حل کردیا بھارتی فوج کی شہری آبادی گولہ باری، 2 خواتین سمیت 6 افراد شہید، 29 زخمی بھارتی فوج کی شہری آبادی گولہ باری، 2 خواتین سمیت 6 افراد شہید، 29 زخمی پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا لاہور میں جرائم کی رپورٹنگ میں بہادری کی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جسمانی اور اعصابی نشوونما میں مسائل کا شکار بچوں کی بحالی کے لیے قائم مرکز کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ مرکز امید کی ایک کرن ہے اور ان بچوں کے لیے ہماری اجتماعی وابستگی کا مظہر ہے جو جسمانی یا اعصابی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں جن میں آٹزم اور ڈان سنڈروم جیسے امراض بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وژن بالکل واضح ہے کہ ان بچوں کو دیکھ بھال، علاج اور مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ایک باوقار اور بھرپور زندگی گزار سکیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ مرکز ایک ہی چھت تلے ایک جامع اور مکمل طور پر مربوط سہولیات...
    غزہ : غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے تازہ ترین دور میں امدادی مرکز کے قریب حملے میں کم از کم 58 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں اکثریت خوراک کے لیے قطار میں کھڑے شہریوں کی تھی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ خان یونس، رفح، دیر البلح، اور غزہ شہر میں متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جن کے نتیجے میں لاشیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کی گئیں۔ خان یونس کے ناصر اسپتال میں 35 لاشیں لائی گئیں، جن میں سے 27 افراد کو رفح میں امدادی مرکز کے قریب گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ الشفا اسپتال کو 14، الاقصیٰ شہدا اسپتال کو 6، اور العربی اہلی اسپتال کو 3 لاشیں...
    (غزہ میں اسرائیلی درندگی ) 6 بچیوں کی بھوک کیلیے امدادی کیمپ جانے والے حسام وافی پر یہودی فوج نے فائرنگ کردی بے گھر درجنوں نہتے افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ،جب وہ امریکی امداد کے منتظر تھے ،حکام جنوبی غزہ کے ناصر اسپتال میں ماتم کا سماں تھا جب درجنوں افراد ایک باپ، حسام وافی، کی لاش پر بین کرتے نظر آئے، جو اپنے بچوں کے لیے خوراک لینے گیا تھا لیکن اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چھ بچیوں کے باپ حسام وافی کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز سے آٹا لینے گیا۔ فلسطینی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق،...
    کراچی:  شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو گئے، ناردرن بائی پاس کے قریب واقع مویشی منڈی کے باہر موٹر سائیکل سوار ڈاکو بڑی ڈکیتی کی واردات کے دوران دو گاڑیاں اور قیمتی گائے چھین کر فرار ہو گئے۔  واردات کے بعد متاثرہ افراد نے سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب مویشی منڈی سے واپس جانے والی دو گاڑیوں کو موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے روکا اور اسلحے کے زور پر گاڑیوں سمیت گائے کو بھی لے اڑے۔ واقعہ کے فوری بعد متاثرین اور دیگر شہریوں نے احتجاجاً ناردرن بائی پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے علاقے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ، خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے مولانا عبدالرشید حجازی کو قائم مقام ناظم اعلیٰ پاکستان  مقرر کر دیا۔  مولانا عبدالرشید حجازی مسلک اہلحدیث کے ممتاز عالم دین  ہیں جو گزشتہ چالیس سال سے مرکزی جمعیت اہلحدیث سے وابستہ ہیں۔ ترجمان مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ محمد علی یزدانی کے مطابق عبدالرشید حجازی ناطم اعلیٰ پاکستان نامزد ہونے سے پہلے جماعت کے مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔
    شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی مانسہرہ کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوعمر لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی. اس حوالے سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کی شناخت 11 سالہ شام ولد ویرمال کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کی غفلت و لاپروائی کے باعث پیش آیا تھا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ فرار ہونے والے...
    نادرا اسمارٹ کارڈ اسکینڈل، سابق چیئرمین طارق ملک سمیت 12افسران کیخلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے اسمارٹ کارڈ اسکینڈل میں ڈھائی کروڑ ڈالر کی مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں سابق چیئرمین نادرا طارق ملک سمیت 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی اے نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر کارروائی کی اور ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نادرا حکام پر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا)رولز کی خلاف ورزی، کک بیکس اور کمیشن کے عوض قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا...
    ایف آئی اے نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اسمارٹ کارڈ اسکینڈل میں ڈھائی کروڑ ڈالر کی مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں سابق چیئرمین نادرا طارق ملک سمیت 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر کارروائی کی اور ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نادرا حکام پر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) رولز کی خلاف ورزی، کک بیکس اور کمیشن کے عوض قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ مقدمے میں چیف پراجیکٹ آفیسر سمیت دیگر افسران کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے جن پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال...
    کوئٹہ: بلوچستان میں دستی بم  حملے کے واقعے میں  ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے بکرا پیڑی منڈی میں دستی بم حملے کے نتیجے میں  ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی  ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس  کی نفری جائے وقوع پر پہنچی  اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے علاقے کی ناکا بندی کرلی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔   گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تحقیقات دریں اثنا کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس...
    کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان اے این ایف کے حوالے سے بتایا کہ 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر کے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 232.478 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریاض روانہ ہونے والے مسافر کے پیٹ سے 55 گرام وزنی کوکین بھرا کیپسول برآمد ہوا جبکہ سیالکوٹ میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 24 کلو چرس اور 1200 نشہ آور گولیاں ملی ہیں۔اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ داؤد چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 6 سالہ صدیقی ولد بخت زمان کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ شاہ لطیف ٹاؤن کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال منتقل کی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 42 سالہ ظہیر...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا جبکہ ایس ایچ او سمیت دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بی آئی ایس پی کا 3 سال سے مستفید ہونیوالے افراد کا ازسر نو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے باوجود، عسکریت پسند گروہ پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کو نمایاں طور پر بڑھانے میں ناکام رہے۔ پی آئی سی ایس ایس کے ماہانہ سیکیورٹی جائزے میں مئی میں 85 دہشتگردانہ حملے ریکارڈ کیے گئے، جن میں 113 افراد لقمہ اجل بنے، ان میں 52 سیکیورٹی اہلکار اور 46 عام شہری شہید جبکہ 11 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں چار امن کمیٹی کے ارکان بھی شہید ہوئے، واضح رہے کہ اپریل میں 85 حملے ہوئے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گھگھر پھاٹک پر ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کی کوشش کی، جس کے دوران ایک شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اس پر دھاوا بول دیا۔ شہری نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا، جبکہ واردات کا منظر دیکھ کر مقامی افراد بھی موقع پر پہنچ گئے اور دونوں ڈاکوؤں پر تشدد شروع کر دیا۔ مقامی پولیس کے مطابق، 28 سالہ رحمان اور 32 سالہ علی رضا نامی ڈاکو زخمی حالت میں پکڑے گئے، جبکہ ان سے اسلحہ، خنجر/چھری اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ ڈاکوؤں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے ساتھ مار پیٹ...
    اسرائیل بھارت مردہ باد جلسہ عام سے خطاب میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ مسلم حکمراں اپنی خاموشی کے باعث اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتِ پاکستان سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ حیدرآباد کے کوہِ نور چوک پر اسرائیل بھارت مردہ باد جلسہ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے، غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا...
    مغربی بائی پاس پر گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر موجود ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی بائی پاس پر گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر موجود ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے دھماکا کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتِ پاکستان سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔حیدر آباد کے کوہِ نور چوک پر اسرائیل بھارت مردہ باد جلسۂ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا۔انہوں نے کہا کہ آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے، غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا رہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ مسلم حکمراں اپنی خاموشی کے باعث اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں شریک ہیں۔اُن کا کہنا...