2025-08-05@12:35:30 GMT
تلاش کی گنتی: 1365
«زیر تربیت افسران»:
(نئی خبر)
حیدر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے کوہِ نور چوک پر’’ اسرائیل ،بھارت مردہ باد‘‘ جلسۂ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا ہے ۔ غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا رہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے۔ پاکستان نیوی کی سب کنونشنل خطرات کے خلاف بندرگاہوں اور ساحلی تنصیبات کی دفاعی مشقیں مکمل ’’جنگ...
BRYANSK/RUSSIA: روس کے سرحدی علاقے بریانسک میں ایک خوفناک حادثے کے دوران ایک ہائی وے پل بھاری گاڑیوں سمیت ٹوٹ کر ریلوے ٹریک پر آ گرا، جس کی زد میں پل کے نیچے سے گزرنے والی ٹرین آ گئی، حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ یوکرین کی سرحد سے تقریباً 100 کلومیٹر (62 میل) کے فاصلے پر پیش آیا، جس کے باعث اس واقعے کے محرکات پر بھی مختلف سوالات اٹھ رہے ہیں۔ روسی ایمرجنسی سروسز کے مطابق حادثہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب کلِموو سے ماسکو جانے والی مسافر ٹرین ویگونچسکی ضلعے سے گزر رہی تھی۔ پل کے اچانک گرنے سے ٹرین کا انجن اور...
سٹی42: بلوچستان کے افغانستان سے ملحق شہر چمن میں دہشتگردوں نے مسجد میں گھس کر جمعیت علما اسلام کے سینئیر رہنما کو گولیاں مار دیں۔ جمعیت علما اسلام کے سینئیر رہنما مولانا حافظ گل چمن کی مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے گئے تھے۔ اچانک حملے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولاناحافظ گل پر حملہ محمودآباد میں واقع مسجد میں کیا گیا۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے ڈی سی ریونیو شہید مولانا حافظ گل ظہرکی اذان دے رہےتھےکہ اس دوران دہشتگردوں نے مسجد میں گھس کرفائرنگ کی۔ مولانا حافظ گل کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ Waseem Azmet
کراچی: شہر قائد میں تیز رفتار گاڑیوں نے مزید 2 گھرانوں کے چراغ گل کردیے اور فوڈ ڈلیوری بوائے سمیت 2 افراد سے زندگی کا حق چھین لیا۔ پوش علاقے ڈیفنس اور تین تلوار کے قریب 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دونوں واقعات میں ملوث ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈیفنس خیابانِ نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان مرتضیٰ آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا رائیڈر تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور عثمان شاہ راشدی کو گرفتار کر کے گاڑی سمیت درخشاں تھانے منتقل کر دیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ افریقہ کے لوگوں کو غلامی اور استعمار سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کریں اور انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں 'افریقن ڈائیلاگ سیریز' کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ براعظم افریقہ لامحدود اور امکانات کا حامل براعظم ہے۔ لیکن طویل عرصہ تک غلامی، اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت اور استعمار سے ان پر مسلط کی جانے والی ناانصافیوں کا نہ تو اعتراف کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کا ازالہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ نے تواتر سے کہا ہے کہ غلامی اور...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کے اسلام آباد دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امیر جماعت نے غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل، پاک افغان تعلقات کی اہمیت، پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں جماعت کی پالیسیوں سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں حافظ نعیم نے کہا بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرسکتا ہے۔ ملاقات کے موقع پر ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف...
اپنے ایک بیان میں فرانچسکا آلبانیز کا کہنا تھا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد اپنے جرائم کی پردہ پوشی، لوگوں کو بے گھر کرنا، وحشیانہ بمباری، فلسطینیوں کو زندہ جلانا اور زندہ بچ جانے والے افراد کو معذور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں UN ہیومن رائٹس کی نمائندہ "فرانچسکا آلبانیز" نے کہا کہ صیہونی رژیم جان بوجھ کر غزہ میں انسانیت سوز وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل, انسانی ہمدردی کے حل کو فروغ دینے کا ڈرامہ کر رہا ہے تا کہ غزہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھ سکے۔ صیہونی رژیم غذائی بحران کا شکار غزہ کی آبادی کو منظم انداز میں انسانی امداد سے محروم کر...
ندیم مغل:خانیوال ریلوے جنکشن اسٹیشن پر ناقص مسافر پل گر گیا, ریلوے ایس ٹی سمیت دو افراد دب گئے . تفصیلات کےمطابق خانیوال ریلوے جنکشن اسٹیشن پر ناقص پل گر گیا، خانیوال مسافر پل گرنے سے ریلوے ایس ٹی سمیت خاتون دب گئی، خانیوال ریسکیو 1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ خانیوال ریلوے ایس ٹی اکرام موقع پر جاں بحق ہو گیا، مسافر خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ پل قیام پاکستان سے قبل بنایا گیا تھا، ریلوے اسٹیشن پر آنے جانے کا یہ واحد رابطہ پل ہے ۔
کراچی: سپر ہائی وے دمبا گوٹھ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں کنٹینر لدے ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق، جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جائے حادثہ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، جب کہ امدادی کارکنوں نے لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی موٹرسائیکل پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے، جن میں میاں، بیوی، سالی اور دو کم سن بچے شامل تھے۔ مزید پڑھیں: کراچی ٹریفک حادثے میں باپ شیرخوار بیٹے سمیت جاں بحق اہلیہ شدید زخمی جاں بحق خواتین کی شناخت 35 سالہ رحمت بی بی اور 30 سالہ تبسم...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی فور کے چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت 35 سالہ سمیرا اور 18 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک مقامی ریسٹورنٹ پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں۔ پولیس حکام کے مطابق مذکورہ ریسٹورنٹ کو ماضی میں بھتے کی پرچیاں...
29 مئی 2009 کو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:یوم تکبیر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز آویزاں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر بھی چسپاں آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہد آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق: کشمیری خواتین کے خلاف جنسی تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حصہ ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق 1989 سے اب تک 11,266 کشمیری خواتین بھارتی فورسز کے ہاتھوں جنسی تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔ شوپیاں کے مظلوم خاندان آج بھی انصاف کے منتظر، بھارت...
ویب ڈیسک:سبی کے قریب دوسا کے مقام پر قومی شاہراہ پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں تیز رفتاری کے باعث ایک مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 28 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کوچ صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ دوسا کے مقام پر تیز رفتاری اور ممکنہ طور پر ڈرائیور کے قابو کھونے کے باعث الٹ گئی۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع...
غزہ پر مسلسل جارحیت نے اسرائیل کو تنہا کر دیا:امریکی اخبار کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز غزہ: امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ میں مسلسل وحشیانہ حملوں کے باعث عالمی تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے 17 ماہ بعد بھی اسرائیل نہ صرف جنگ بندی پر تیار نہیں بلکہ مسلسل فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم امریکا کی نگرانی میں کی جا رہی ہے، لیکن یہ عمل انتہائی بدنظمی اور افراتفری کا شکار ہے۔ اسی دوران اسرائیلی فوج نے بھوک اور پیاس سے بے حال فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہو...
غزہ: امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ میں مسلسل وحشیانہ حملوں کے باعث عالمی تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے 17 ماہ بعد بھی اسرائیل نہ صرف جنگ بندی پر تیار نہیں بلکہ مسلسل فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم امریکا کی نگرانی میں کی جا رہی ہے، لیکن یہ عمل انتہائی بدنظمی اور افراتفری کا شکار ہے۔ اسی دوران اسرائیلی فوج نے بھوک اور پیاس سے بے حال فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہو گئے۔ ادھر، شہداء کی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ حماس نے امریکی جنگ بندی تجاویز...
راولپنڈی: پاک فوج کے سابق افسران نے اپنی تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی اور قوم کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کو میدان جنگ، سیاست اور خارجہ سمیت ہر محاذ پر شکست دی اور دنیا کو بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے جنگ کیسے لڑی جاتی ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایکس سروس مین سوسائٹی کے افسران کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دشمن بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، پوری قوم سپہ سالار کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے، انہوں نے ملک کو تمام بحرانوں سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک نیوی نے...

صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے موجودہ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی تجویز دی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ ''سوشل امپیکٹ فنانس کمیٹی'' کی سفارشات اور نتائج پر مبنی مالیاتی اقدامات کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے مالیاتی شعبے کے سینئر نمائندگان، کمرشل بینکوں، ڈی ایف آئیز، ریگولیٹرز اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے شرکت کی جو وزارتِ خزانہ کی قیادت میں قائم...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے گڈ گورننس، اسمارٹ ڈیویلپمنٹ اور مضبوط سکیورٹی پر مشتمل ایک جامع روڈ میپ کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔ روڈ میپ کو ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ 2 برس کے دوران ٹھوس اصلاحات، مؤثر سروس ڈیلیوری اور عوامی توقعات کے مطابق گورننس ماڈل کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر قیادت جاری کردہ اس پلان میں 12 ذیلی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں صحت، تعلیم، اربن و رورل ڈویلپمنٹ، معیشت، سماجی تحفظ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، ایز آف ڈوئنگ بزنس، ڈیجیٹل سروسز، قانونی ڈھانچہ، گورننس کلینڈر،...
— فائل فوٹو خیرپور میں گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے 4 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثہ ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں گیس سلینڈر لیک ہونے کے باعث اچانک دھماکا ہوا جس سے گھر میں موجود 4 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ لاہور: سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحقصوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں واقع راوی روڈ پر دکان میں سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پریمئیر لیگ میں لیورپول کی جیت کا جشن منانے والوں پر 53 سالہ شخص نے گاڑی چڑھا دی، جس کے نیتجے میں 47 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ لیورپول شہر کے واٹر اسٹریٹ پر پیش آیا، جہاں ہزاروں افراد اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منانے کیلئے جمع تھے، اسوقت 53 سالہ شخص نے اپنی فورڈ گلیکسی گاڑی کے ذریعے تماشائیوں پر کچل ڈالا۔ واقعہ میں 47 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 4 بچے بھی شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: رونالڈو نے النصر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، مبہم پوسٹ پر مداح حیران عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ گاڑی سڑک پر آ کر رک گئی، جس کے بعد لوگوں نے اس کے شیشے...
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)غزہ کے علاقے دراج میں ایک سکول پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے فہمی الجرجاوی سکول میں سینکڑوں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ سکول پر اسرائیلی حملے میں مزید درجنوں افراد زخمی ہو گئے ۔نومبر 2023 میں غزہ شہر کے البراق سکول میں بموں اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 50 افراد مارے گئے تھے۔ گزشتہ سال اگست میں التابین سکول میں صبح کی نماز کے لئے جمع ہونے والے 100 سے افراد...
پشاور کے تھانہ داودزئی کی حدود میں واقع ایک گھر میں کچن کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا جہاں گھریلو تکرار کے دوران ملزم نے اپنی بیوی، بہن اور بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جھگڑا گھریلو معاملات، بالخصوص کچن کے استعمال سے متعلق منہ زبانی تکرار کے بعد شدت اختیار کر گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر...
لندن(اوصاف نیوز) نارتھ لندن کے علاقے برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے ماں اور تین بچوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے 41 سالہ شخص کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمر 15، 8 اور 4 سال تھی، خاندان کے چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد کی وفات کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، پولیس کے مطابق 24 مئی بروز ہفتہ 01:22 بجے ٹائلٹ کلوز، اسٹون برج میں لگنے والی آگ کی کال آئی۔ پولیس کے مطابق ایک 43 سالہ خاتون اور تین بچے، جن میں ایک 15 سالہ لڑکی، ایک 8 سالہ لڑکا، اور...
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دیربالا میں غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8 سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے...
تونسہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ سے تونسہ شریف جانے والی بس کو مسافروں سمیت اغواء کیئے جانے کی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے ، یہ معاملہ اغواء نہیں بلکہ دو فریقین کے درمیان لین دین کا تنازع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کوئٹہ سے تونسہ شریف جانے والی ’’ صدا بہار ڈائیووو‘‘ بس کو بوستان کلی قاسم میں جمشید ہوٹل کے قریب سے مسلح افراد مسافر اور عملے سے اغواء کر لے گئے ، بس کے مالک کی شناخت اعجاز قیصرانی کے نام سے ہوئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مسلح افراد بس کو راستے میں روک رہے ہیں اور پھر...
پشاور: غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آ کر اس کی معصوم 8 سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈاکٹر حافظ عبدالکریم پہلی بار مر کزی جمعیت اہل حدیث کے امیر منتخب ہوگئے۔ مرکز اہلحدیث 106 راوی روڈ لاہور میں ہونے والے انتخابی اجلاس میں مرکزی مجلس شوری کے آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے600 ارکان نے شرکت کی۔ نومنتخب امیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اس سے قبل ناظم اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ حافظ عبدالکریم سعودی عرب کی جامعات سے دینی علوم کی تعلیم کے علاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے انہوں نے اسلامیات کے مضمون میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ وہ رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن بھی ہیں۔ نو منتخب امیر حافظ عبدالکریم نے شوریٰ کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسئلہ...
—فائل فوٹو قومی انسدادِ پولیو مہم سے قبل خیبر پختون خوا کے حساس اضلاع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے ہیں۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختون خوا پولیس کے مطابق کرک، کوہاٹ، ہنگو اور کرم میں سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران 11 اشتہاریوں سمیت 113 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔آئی جی پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات برآمد کی گئی، جن میں 2 کلاشنکوفیں، 10 پستول، 4 رائفلز، 1 ری پیٹر برآمد ہوا۔سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران ہینڈ گرینیڈ، سیکڑوں کارتوس، 8 کلو چرس اور آدھا کلو آئس بھی برآمد ہوئی ہے۔ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا، آئی جی...
لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب ہوگئے۔ روزنامہ امت کے مطابق حافظ عبدالکریم کے مقابلے پر کوئی امیدوار نہیں آیا، چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے انتخابی عمل کی نگرانی کی، مجلس شوریٰ کے ارکان نے مرکز اہل حدیث میں انتخابی عمل میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ حافظ عبدالکریم کو پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد امارت کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرمخصر علالت کے بعد 3 مئی کو 87 برس کی عمر میں قضائے الہی سے وفات پاگئے تھے،پروفیسر ساجد میرگزشتہ 40 سال سے اپنی جماعت کے سربراہ چلے آ رہے تھے اور وہ 5 بار ایوان...
اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اس روز ہونے والے ظلم و جبر نے گلشن میں عصبیت کے کانٹوں کو مزید تقویت دی، 50 سے زائد نہتے عورتوں بچوں بزرگوں نوجوانوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا گیا، جن کے ورثا آج بھی پتھرائی ہوئی آنکھوں سے انصاف کے منتظر اور وحشی قاتل دندناتے ہوئے گھوم پھر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سانحہ پکا قلعہ (حیدرآباد) کی پینتیسویں برسی کے موقع پر شہدا کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 26 اور 27 مئی 1990ء کے روز بانیان پاکستان اور ان کی آل پر ہونے والی بربریت...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں آنے والی تیز آندھی اور طوفان کے باعث نقصانات بارے رپورٹ جاری کردی ۔اتوار کے روز تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ ہفتہ کے روز آنے والی تیز آندھی اور طوفان بادو باراں کے نتیجہ میں صوبہ کے مختلف شہر وں میں14 افراد جاں بحق جبکہ101 زخمی ہوگئے ، سب سے زیادہ نقصان صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوا جہاں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے،شہر میں درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کے نقصانات کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے، اسی طرح جہلم میں2 افراد جاں بحق،32...
نئے امیر حافظ عبدالکریم بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ حافظ عبدالکریم کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں آیا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے انتخابی عمل کی نگرانی کی۔ مجلس شوریٰ کے ارکان میں مرکز اہل حدیث بتی چوک راوی روڈ میں الیکشن کا عمل مکمل ہوا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے نومنتخب امیر کے نام کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان کے امیر کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔ حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نئے امیر منتخب ہو گئے۔ نئے امیر حافظ عبدالکریم بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ حافظ عبدالکریم کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں آیا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے انتخابی عمل کی نگرانی کی۔ مجلس شوریٰ کے...
روس(نیوز ڈیسک)روس نے یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں کی برسات کردی، حملے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق روس نے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں ڈرون اور میزائل حملے کیے۔ رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے گزشتہ رات یوکرین پر 298 ڈرون اور 45 میزائل داغے گئے، جن سے کیف سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں کو نقصان پہنچا۔ یوکرینی وزارت دفاع کے مطابق روسی حملوں میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاکتیں دارالحکومت کیف، مغربی اور جنوبی علاقوں میں ہوئیں۔ وزیراعظم ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے 6 روزہ دورے پر روانہ
اسرائیل کے سابق دارالحکومت تل ابیب میں ایک بار پھر وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے غزہ پر جاری جنگ کے فوری خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار بنا دیا ہے۔ اس احتجاج کا پس منظر غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا تسلسل ہے، جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کے تازہ سلسلے میں مزید بارہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 91 ہو چکی ہے، جب کہ مجموعی شہادتیں 53 ہزار 901 تک...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع جمالی گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، جس کی شناخت سلمان کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ شوہر کی فائرنگ سے بیوی کے قتل کا ایک ہی دن میں دوسرا واقعہ دوسرا...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 50 اے دربار ہوٹل کے قریب گلی میں فائرنگ سے نوعمر لڑکی زخمی ہوگئی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروبہ کی شناخت 12 سالہ بسمہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے باہر لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے مضروبہ کا والد بلال گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اس دوران ایک شخص کو دیکھ کر وہ گھر...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2025ء) شدید طوفانی موسم نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں شدید طوفانی موسم کے باعث دن کے وقت میں ہی اندھیرا چھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں شدید آندھی وطوفان کے باعث ہونے والے نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ۔ترجمان کے مطابق آندھی و طوفان کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے۔راولپنڈی میں1 ،جہلم 3 ،شیخوپورہ 1 ،ننکانہ صاحب 1 ،سیالکوٹ 1 اور میانوالی میں 1 شہری جاں بحق ہوا ۔ترجمان کے مطابق اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں ۔طوفان کے باعث متعدد کچے...

جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو :وزیر اعظم کی ہرجانہ کیس میں پیشی کے موقع پر گفتگو
جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو :وزیر اعظم کی ہرجانہ کیس میں پیشی کے موقع پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت کے آغاز پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو، اس پر وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ بہت خوشی کی بات ہے، ساری قوم کی فتح ہے۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کرتے...
ڈیرہ اسماعیل خان اور عارف والا میں فائرنگ کے 2 الگ الگ واقعات میں وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ پہاڑ پور کی حدود کوٹجائی یامین پیٹرول پمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مدثر اور حیات اللہ کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں تاہم واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں تھانہ صدر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے...

چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جے یو آئی(ف)
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو (ف) پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے کم عمری کی شادی کے بل کو قرآن وسنت کے منافی اور مسترد کرتے ہیں، اسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) پنجاب کے ترجمان مولانا عبدلصمد درخواستی، ملتان سٹی کے امیر قاری سعید احمد رحیمی، ضلعی امیر مفتی ممتاز احمد قاسمی، ملک زبیر کھوکھر، مولانا ضیاالرحمن، عبدالواحد ریواڑی، احمد مکی زرگر نے نقشبند کالونی رشید آباد سیکرٹریٹ جمعیت علمائے اسلام (س) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر اس ملک سے کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری سے غریب عوام...
مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا بھی پولی گراف ٹیسٹ کرایا جائے، بیرسٹر سیف کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وہ تمام افراد جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں ان کا پولی گراف ٹیسٹ کرایا جانا چاہئے، بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ جعلی مینڈیٹ سے آئی حکومت کس بنیاد پر کراسکتی ہے۔ صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی اور شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ 8 فروری 2024 کو اپنے ووٹ سے لے لیا تھا، جو حکومت جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آئی ہو وہ بانی پی ٹی آئی کا پولی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم رہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے اہم میچز پر مشتمل آخری مرحلہ ڈی آر ایس، پلیئر ٹریکنگ یا اسپیڈ گَن کے بغیر آگے بڑھے گا۔ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے کے سبب براڈکاسٹرز میں شامل ہاک آئی کا عملہ میچز ری شیڈول ہونے بعد پاکستان واپس نہیں آیا، جس کے باعث اہم میچز کے دوران ٹیک ٹولز دستیاب نہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا راکٹ مین بمقابلہ آئی پی ایل کا روبوٹک کُتا ، کون بہتر؟ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد دوبارہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور بھارت میں انڈین پریمئیر...
کراچی: شہر قائد میں میں ڈکیت بے لگام ہوتے جار ہے ہیں، جس کے نتیجے میں راہ چلتے شہری یہاں تک کے بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے اسکول سے گھر لوٹنے والے راہگیر بچے سمیت2 شہری زخمی ہوگئے جب کہ مسلح ملزمان موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 فرنیچرمارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کےدوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی شناخت 12 سالہ عبدالوہاب ولد عاقب اور 52سالہ عبدالرشید ولد عبدالرزاق...
نئی دہلی: بھارتی لوک سبھا میں آل انڈیا ترنمول کانگریس پارٹی کی رکن ماہوا موئیترا نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر علی خان محمود آباد کو محض مسلمان ہونے کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ میں اپنی تقریر اور سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ماہوا موئیترا نے کہا کہ ایک جانب پروفیسر علی خان کو بی جے پی کی منافرت پر آواز بلند کرنے پر گرفتار کیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب کرنل صوفیہ قریشی کو “دہشتگردوں کی بہن” کہنے والا بی جے پی رہنما وجے شاہ آزاد گھوم رہا ہے۔ یاد رہے کہ پروفیسر علی خان نے 8 مئی کو...

بھارت کو سفارتی محاز پر بھی عبرتناک شکست،پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اتحاد کلیدی حیثیت اختیار کر گیا ۔
بھارت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے مابین اختلافات پیدا کرنے کی مسلسل کوششیں ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گئی ہیں۔ خطے میں استحکام، ترقی اور باہمی تعاون کی نئی فضا قائم ہو چکی ہے، جس میں پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اتحاد کلیدی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ علاقائی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی اور حالیہ اعلیٰ سطحی روابط نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ان تعلقات کی مضبوطی میں چین نے نہ صرف ثالث بلکہ ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کا کردار ادا کیا ہے۔ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) میں افغانستان کی باضابطہ شمولیت اس سہ فریقی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو بھارت کے تخریبی...
بس میں 47 بچے سوار تھے،شہدا میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان،آئی ایس پی آر کی مذمت بزدلانہ حملہ بھارت کے دہشتگردنیٹ ورک نے اپنی پراکسی تنظیموں کے ذریعے کروایا(آئی ایس پی آر)دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا مسخ شدہ چہرہ ہے، سیکیورٹی ذرائع بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک اسکول بس کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چار معصوم بچوں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔شہدا میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں، حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے...
لاہور‘ فیصل آباد‘سانگلہ ہل (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) شالیمار ایکسپریس ریلوے پھاٹک پر کھڑی اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ سمیت 25مسافر زخمی‘ انجن بری طرح متاثر‘ ٹرین کی 2بوگیاں الٹ گئیں‘ ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔ حادثہ کے باعث ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔ ریل ٹریک ریلوے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ گذشتہ صبح 4بجے کے قریب کراچی سے آنے والی شالیمار ایکسپریس لاہور جا رہی تھی کہ جب وہ چک جھمرہ کے علاقہ 142رب گھڑتل ریلوے پھاٹک پر پہنچی تو ریلوے پھاٹک پر اینٹوں سے لوڈ ٹرالی جس کا ڈیزل ختم ہونے پر ریلوے ٹریک پر کھڑی تھی، سے زوردار دھماکے کے ساتھ ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید...
خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا اسکول بس پر حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز خضدار(آئی پی ایس) خضدار میں معصوم طلبہ کو لے جانے والی اسکول بس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تین طالبات شہید اور متعدد بچے زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی جانب سے کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ میدان جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے بزدلانہ کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اس حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی، جسے بلوچستان میں موجود بھارتی پراکسی نیٹ ورکس نے منطقی انجام تک پہنچایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے...
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایئر کنڈیشن پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ منور کالونی میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ تقریب کے دوران ایئر کنڈیشن پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے پیش آیا۔
بلوچستان میں دہشتگرد ریاست بھارت کی منصوبہ بندی اور ان کے ایجنٹوں کے ذریعے ایک اور بزدلانہ اور ظالمانہ حملے میں آج خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا۔ میدان جنگ میں مکمل ناکامی کے بعد، بھارت نے ایسے انتہائی گھناؤنے اور بزدلانہ حملوں کے ذریعے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی اور عدم استحکام پھیلانے کے لیے اپنے ایجنٹوں کو فعال کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق، 3 معصوم بچے اور 2 افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں۔ آپریشن بنیان مرصوص میں ناکامی کے بعد بھارت اپنے دہشتگرد ایجنٹوں کو پاکستان میں نرم اہداف جیسے معصوم بچے اور شہریوں کے خلاف ریاستی ہتھیار کے طور پر...
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے سکول بس کو نشانہ بنایا۔ حملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سکول کی بس تباہ ہو گئی، سکول بس میں سوار 3 بچے اور 2 اساتذہ جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 38 زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے...
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے اسکول بس کو نشانہ بنایا۔ حملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے اسکول بس کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہوئے ہیں، خضدار دہشت گرد حملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے میں اسکول کے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد...
کینال اور کارپوریٹ فارمنگ منصوبے کیخلاف قوم پرست اور پولیس آمنے سامنے ، ڈی ایس پی مورو سمیت درجنوں اہلکار اور قوم پرست کارکن زخمی ، 10 ٹرالر کو آگ لگا دی مشتعل مظاہرین کی لنجار ہاؤس میں گھس کر توڑ پھوڑ ، ڈی ایس پی مورو غلام حسین ڈاہری عرف فیاض ڈاہری سمیت پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں، اینٹوں، مکوں سے تشدد،شہر بند کینال اور کارپوریٹ فارمنگ منصوبے کیخلاف قوم پرست اور پولیس آمنے سامنے ، پولیس تشدد میں درجنوں قوم پرست اور قوم پرستوں کی جوابی کارروائی میں ڈی ایس پی مورو سمیت درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، تفصیلی خبر موجب مورو بائی پاس کے مقام پر کینال اور کارپوریٹ فارمنگ منصوبے کیخلاف قوم پرست جماعت کے کارکنوں نے...
کراچی: فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے والے جنرل عاصم منیر آپریشنل، انٹیلی جنس سمیت مختلف امور پر مہارت رکھنے والے فوجی جنرل ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کی معشیت کی مضبوطی، خارجہ امور، دہشت گردی کے خاتمے اور بلوچستان سمیت ملک میں قیام امن، زراعت کی ترقی، ملک میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی جامع منصوبہ بندی اور اقدامات کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کے قیام سمیت اہم ترین مسائل کے حل میں وفاقی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ان اہم قومی امور کے حل میں انتہائی کلیدی کردار رہا ہے، دفاعی ماہرین اس حوالے سے رائے دیتے ہیں کہ فیلڈ...
حادثے کا شکار مسافر وین ٹنڈوآدم جا رہی تھی، گڈاپ ٹاؤن پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ سپرہائی وے کاٹھور کے قریب مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، جبکہ اسٹیل مل موڑ پر تیز رفتار ڈمپر وہیل چئیر پر چلنے والے معذور پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں نامعلوم معذور شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائی وے کاٹھور کے قریب مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت...
سپرہائیوے کاٹھورکے قریب مسافروین اورڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اورخواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے جب کہ اسٹیل مل موڑپرتیزرفتارڈمپروہیل چئیرپرچلنے والے معذورپرچڑھ گیا جس کے نتیجے میں نامعلوم معذورشخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائیوے کاٹھورکے قریب مسافروین اورڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اورخواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے باعث مسافروین کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کوفوری طور پرایدھی ایمبولینس سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 3 سالہ انجیلی دختر فاتوخان اور60 سالہ فاروق ولد عبدالستار کے نام سے کی گئی۔ زخمیوں میں...
غزہ: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شدت آ گئی ہے جہاں رات گئے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں کم از کم 44 افراد شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بَصّل نے بتایا کہ رات 1 بجے سے اب تک 44 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ شہر میں ایک اسکول پر حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جو کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کا عارضی ٹھکانہ تھا۔ مرکزی علاقے دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسی طرح نصیرات کیمپ...
فیروز والہ + خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گوجرانوالہ کا رہائشی رفاقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر حافظ آباد جا رہا تھا‘ رفاقت موقع پر ہی جبکہ بیوی ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گئی۔ سیالکوٹ کے رہنے والے مویشیوں کے بیوپاری طارق علی اور حسین علی ملتان سے مویشی لے کر موٹر وے کے راستے سیالکوٹ آ رہے تھے جب ان کا ٹرک عین انٹرچینج کے قریب پہنچا موٹروے پر خراب کھڑے 22ویلر ٹرالہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ٹرک سوار دو افراد شیر علی اور طارق موقع پر جان بحق جبکہ دو افراد حسنین علی اور حماد شدید زخمی ہو گئے...
پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں خاتون کے مبینہ قتل کی پاداش میں دو خاندانوں کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ یہ واقعہ تھانہ ارمڑ کی حدود خٹکو پل میں واقعہ پیش آیا جہاں پر ملزمان شمشاد اور منصور نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا۔ جاں بحق افراد میں مسماۃ (ش) زوجہ اطلس، مسماۃ (ن) زوجہ رمضان، حضرت امین ولد اطلس، فضل امین ولد اطلس، طفلکہ ہما دختر فضل بمعر دس سال، طفل احمد ولد فضل امین بمعر...
خاندان اگر کسی بھی معاشرے کی اکائی ہے، تو خواتین کسی بھی خاندان کی بنیادی یا اہم ترین اکائی کہلائی جا سکتی ہیں۔ ان کی شخصیت، صفائی ستھرائی، رہن سہن اور طور طریقے صرف ان کی ذاتی زندگی تک محدود نہیں رہتے، بلکہ پورے گھرانے اور پھر پورے معاشرے کو کسی نہ کسی طرح متاثر کر رہے ہوتے ہیں، بدقسمتی سے ہمارے اردگرد بہت سی خواتین ایسی ہیں، جو اپنی ظاہری صفائی، چہرے، ہاتھ پاؤں، جلد، بال اور لباس وغیرہ اور شخصیت کو ’’سادگی‘‘ کا نام دے کر بالکل نظر انداز کر دیتی ہیں۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق صفائی نصف ایمان ہے، مگر ہم دیکھتے ہیں کہ جہاں خواتین پر بہت زیادہ سجنے سنورنے کا ’الزام‘ عائد کیا جاتا ہے،...
عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم گیبرییسس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں دو ملین افراد بھوک کے باعث موت کے دہانے پر ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کی سالانہ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ 2 ماہ سے ناکہ بندی کے باعث غزہ میں دو ملین لوگ بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ صرف چند منٹ کی دوری پر ایک لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن خوراک سرحد پر روک دی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خوراک سمیت انسانی امداد کو جان بوجھ کر روکے جانے سے غزہ میں قحط کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت اور اقوام متحدہ کی دیگر ایجنسیاں فلسطینی علاقے میں امداد...
نئی دہلی:بھارت میں گزشتہ دوہفتے کے دوران پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک طالب علم،دوخواتین سمیت12افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی میں جاسوسی اور پاکستانی انٹیلی جنس افسران کے لیے خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزامات میں 12 افراد کو گرفتار کیا چکاہے، جن میں ایک یوٹیوبر، دو خواتین اور ایک پوسٹ گریجویٹ طالب علم شامل ہیں۔ بھارتی پنجاب سے چھ، ہریانہ سے چار اور اتر پردیش اور دہلی سے ایک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ان تمام ملزمان کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا رابطہ احسان الرحیم عرف دانش سے تھا، جو پاکستانی انٹیلی جنس افسر اور نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات تھا۔...
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مخالف فریق کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں 2 خواتین ایک بچی اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 3 افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد مارے گئے جبکہ فائرنگ میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں ایک فریق کی بہن کی چند روز قبل موت ہوئی تھی، جس پر مقتولہ کے بھائیوں نے الزام لگایا کہ ان کی بہن کو اس کے شوہر نے...
وزیراعظم اور وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کالجز میں نیشنل کیڈٹ کور اور ویمن گارڈز کی تربیت کو دوبارہ لازمی قرار دیا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا قمر نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ کالجز میں نیشنل کیڈٹ کور (NCC) اور ویمن گارڈز کی تربیت دوبارہ لازمی قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عذرا قمر نے تجویز دی کہ فوجی تربیت حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو 20 اضافی نمبر بھی دیے جائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ...
پشاور میں 2 خاندانوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے نواحی علاقے خٹکو پل میں پیش آیا ہے جہاں پرانا خاندانی تنازعہ ایک ہولناک واقعے میں تبدیل ہوگیا اور بات لڑائی جھگڑے سے بڑھ کر فائرنگ تک جا پہنچی۔ پولیس کی ابتدائی تفیش کے مطابق دونوں خاندانوں کے درمیان اچانک تلخ کلامی شروع ہوئی جو جلد ہی مسلح تصادم میں بدل گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد کو گولیاں لگیں، جن میں سے 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد:بچوں کی لڑائی خونریز...
پشاور میں دن بھر تپتی دھوپ کے بعد سہ پہر کے بعد کالی گھٹائیں چھاگئیں اور بونداباندی کے بعد تیز آندھی چلنے لگی، آندھی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ شہر کے مختلف مقامات پر سائن بورڈز، درخت اور دیواریں گر گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آندھی نے تباہی مچادی، جس کے دوران مختلف حادثات میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قدیمی درخت کا بڑا حصہ گرنے سے دو اور رانوگڑھی میں دیوار کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر درخت ، دیواریں، سائن بورڈ گرنے سے 12 افراد ذخمی ہوگئے۔...
بھارتی شہر حیدر آباد میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، عمارت کے گراؤنڈ فلور پر جیولری کا اسٹور جبکہ بالائی منزلوں میں لوگ رہائش پزیر تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور کولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ آگ لگنے سے 5 سال سے کم عمر والے...
فرینکفرٹ(نیوز ڈیسک)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے سپین جانے والی لفتھانسا ایئر لائن کی ایک پرواز 10 منٹ تک بغیر پائلٹ کے چلتی رہی، جبکہ کاک پٹ میں موجود اکیلے کو پائلٹ بے ہوش تھے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یہ واقعہ 17 فروری 2024 کو فرینکفرٹ سے سپین کے شہر سیویل جانے والی پرواز میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق جہاز کے 43 سالہ کپتان بیت الخلا گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایئر بس اے 321 کے 38 سالہ کو پائلٹ بے ہوش ہو گئے۔ طیارہ، جس میں 199 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، تقریباً 10 منٹ تک کسی کے کنٹرول کے بغیر محوِ پروز رہا۔ جرمن خبر رساں ادارے نے اپنی...
ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور ڈوبنے والی گاڑی اور اس کے مسافروں کی تلاش شروع کی۔ کار اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوچ سے تصادم کے بعد کار مسافروں سمیت دریا میں بہہ گئی، جس کے بعد امدادی ٹیموں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دیربالا کے علاقے میں چرکوم کے مقام پر فلائنگ کوچ اور کار میں تصادم کے بعد کار مسافروں سمیت دریائے پنجکوڑہ میں جاگری اور مسافروں سمیت بہتے ہوئے دریا میں لاپتا ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور ڈوبنے...
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے باجوڑ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں دو خواتین سمیت تین افراد کا مبینہ غیرت کے نام پر قتل زندہ رہنے کے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایچ آر سی پی حکام بالا سے واقعے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔ کمیشن چاہتا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قصور وار قانون کےسامنے جوابدہ ہوں اور ریاست خود اس مقدمے میں فریق بنے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ۔ فوٹو فائل امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کی جنونیت اور تکبر کے مقابلے میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان نے بہت تدبر سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔ حافظ نعیم نے مزید کہا کہ مذاکرات میں کشمیر ایجنڈا نمبر ون ہونا چاہیے، کشمیر کے بغیر مذاکرات قبول نہیں کریں گے۔علاوہ ازیں ایبٹ آباد میں دفاع پاکستان اور غزہ مارچ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے۔ یہ بھی پڑھیے اللّٰہ کا شکر ہے...
سٹی42 : آج 17 مئی 2025 کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر (hypertension) کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے: "اپنا بلڈ پریشر درست طریقے سے ناپیں، اسے قابو میں رکھیں، اور لمبی زندگی گزاریں!"۔ ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن کا مقصد ہائی بلڈ پریشر کی بروقت تشخیص اور مؤثر کنٹرول کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو اکثر "خاموش قاتل" کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بغیر کسی واضح علامات کے دل، دماغ، گردوں اور دیگر اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، دنیا بھر میں 1.13 ارب سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں، جن میں سے بہت سے افراد...
کوچ سے تصادم کے بعد کار مسافروں سمیت دریا میں بہہ گئی، جس کے بعد امدادی ٹیموں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دیربالا کے علاقے میں چرکوم کے مقام پر فلائنگ کوچ اور کار میں تصادم کے بعد کار مسافروں سمیت دریائے پنجکوڑہ میں جاگری اور مسافروں سمیت بہتے ہوئے دریا میں لاپتا ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور دیگر فلاحی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور ڈوبنے والی گاڑی اور اس کے مسافروں کی تلاش شروع کی کار اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء ) پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں ایک اہم غیرسیاسی شخصیت کی ملاقات اور بریفنگ کا انکشاف سامنے آگیا۔ سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ 6 مئی کو عمران خان سے ایک غیر سیاسی شخصیت نے اڈیالہ میں ملاقات کرکے بھارت کے ساتھ ہونے والی کشیدگی پر بریفنگ دی، انہیں بالکل ایسے بریفنگ دی گئی جیسے وزیر اعظم کو بریفنگ دی جاتی ہے، جس میں عمران خان کو اعتماد میں لیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ بھارت پاکستان پر یہ الزامات لگا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو اڈیالہ جا کر کہا گیا کہ ملک...
ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کی پولیس افسر انعم خان نے دبئی میں عالمی انویسٹی گیشن ایوارڈ جیت لیا۔ پاکستانی پولیس افسر انعم خان محمد شیر نے دبئی میں ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز 2025 میں “ایکسلیس اِن کرمنل انویسٹی گیشن" کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انعم خان، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں بطور تحقیقاتی آفیسر خدمات انجام دے رہی ہیں, انعم خان کو عالمی اعزاز ان کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ قیادت پر دیا گیا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 یہ ایوارڈ دبئی پولیس کی میزبانی میں ایک شاندار تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جس میں دنیا کے 90 سے زائد...
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پشاور ہائی کورٹ کے بینچ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عدالتی اصلاحات، قانونی تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مشکل حالات میں خدمات انجام دینے والے ججوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی عدلیہ کی خودمختاری انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پشاور ہائی کورٹ کے بینچ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عدالتی اصلاحات، قانونی تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر...
امیر جماعت کا آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر یوم تشکر ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالیہ بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے معصوم کشمیریوں اور سویلین کے خون کے ایک ایک قطرے کا مودی سے بدلہ لیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کے نام پر تقسیم کشمیر کی کوئی بات کریں گے تو کشمیری اور پاکستانی اسے تسلیم نہیں کریں گے، کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حل طلب مسئلہ کے طور پر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حالیہ پاک بھارت جنگ کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر ایک دفعہ پھر پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آیا ہے، حکومت پاکستان اس موقع کا فائدہ اٹھائے اور...
بھارت کا ایک اورغیر انسانی عمل ،بچے، بزرگوں اور بیمار وں سمیت38 افراد کوکھلے سمندر میں پھینک دیا بھارت نے مبینہ طور پر 38 روہنگیا مہاجرین کو مناسب قانونی عمل کے بغیر بے دخل کر دیا ہے۔ انہیں پہلے پراسرار حالات میں پورٹ بلیئر لے جایا گیا، پھر ایک بھارتی بحری جہاز میں منتقل کر کے کھلے سمندر میں پھینک دیا گیا۔ ان مہاجرین میں بچے، بزرگ اور بیمار افراد بھی شامل تھے، جو سبھی اقوام متحدہ کے ساتھ رجسٹرڈ تھے۔ انہیں نئی دہلی سے 6 مئی کی رات کو بائیو میٹرک ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بہانے گرفتار کیا گیا، 24 گھنٹے سے زیادہ غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا اور عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔...

بھارتی جارحیت سے شہدا کے ورثا و زخمی افراد کو معاوضہ، وفاق نے آزاد کشمیر حکومت کو کتنی رقم فراہم کی ہے؟
وفاقی حکومت نے بھارتی جارحیت سے شہدا کے ورثا و زخمی افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کے لیے حکومت آزاد کشمیر کو رقم فراہم کردی ہے، وفاق کی جانب سے آزاد کشمیر کے لیے 532 ملین روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان حکومت پاکستان کی جانب سے دیے گئے پیکج کے تحت شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے دیے جائینگے، شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رقم اس رقم کے علاوہ ہے جو حکومت آزاد کشمیر شہدا کے ورثا اور زخمیوں کو فراہم...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 323، 330 اور 331 میں ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔ یہ بل سینیٹر ثمینہ زہری کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی سما کے مطابق بل میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے سے متعلق جرائم میں دیت کی رقم کو دو کلو سونے کے برابر کر دیا جائے تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ دیت کی رقم اس حد تک بڑھانا ظالمانہ لگتا ہے، پہلے ہی کسی کو پتھرماردینےیاجان بوجھ کرنقصان پہنچانےکےجرائم...
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انخلا مہم کے دوران 13 ہزار 520 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا، 78 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری، لاہور سمیت پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ کر دیئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انخلا مہم کے دوران 13 ہزار 520 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا، 78 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 5، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم ہیں، سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی...

چین کی برازیل سمیت 5 ممالک کے لیے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق یکم جون 2025 سے ہو گا،چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے رسمی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یکم جون 2025 سے لے کر 31مئی 2026 تک ، چین برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور یوراگوئے سمیت پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق کرے گا۔ مذکورہ پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے وہ افراد جو چین میں کاروبار کرنے ، سیر کرنے ، رشتہ داروں سے ملنے اور افرادی تبادلے کے تحت آئیں گے، وہ ویزا فری پالیسی کے تحت چین کی سرزمین پر 30 روز تک قیام کر سکیں گے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ معیاری کھلے پن پر قائم رہے گا اور غیرممالک کے...
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں سکول کی 2کمسن طالبات سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ،حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس نے 3رکشوں اور 2موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، بتایا گیا ہے جی ٹی روڈ پر آخری منٹ اسٹاپ پر تیز رفتار ڈمپر نے 3رکشوں اور 2موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، رکشہ سواریوں سمیت ڈمپر کے نیچے دب گیا، حادثے میں 5افراد جاں بحق اور 4شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیااور حادثے کا باعث بننے والا ڈمپر ایل ڈبلیو ایم سی کا ہے، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر...
انجمینا(نیوز ڈیسک) افریقی ملک چاڈ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ دارالحکومت انجمینا کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا، طیارہ ممکنہ طور پرتکنیکی خرابی کے باعث زمین سے ٹکرایا اورموقع پر ہی تباہ ہو گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورملبے سے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں، حادثے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ برکینا فاسو؛ فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کا نتیجہ یہ ہے کہ ججز اب صرف ایک سرکاری ملازم کی حیثیت رکھتے ہیں، ججز اب کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکتے، ججز کو ایک فرد واحد سب فیصلے لکھ کر دیتا ہے جو کہ نظام انصاف کی موت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کا پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ " پاکستانی قوم کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ہمارے انصاف کے نظام کا جنازہ نکال دیا ہے اور ملک اس وقت مکمل ڈکٹیٹر شپ میں جا چکا ہے- سویلینز کا...
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کیسے چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی بلاجواز جارحیت کو خاک میں ملایا، بہادر مسلح افواج نے مثالی انداز میں مادر وطن کا دفاع کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا ہے اور اس دوران بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ پاکستان نے اپنی ایٹمی صلاحیت مؤثر انداز میں منوالی: بھارتی اخبارمضمون میں کہا گیا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہیں ہو سکی۔ وزیرِ اعظم...
لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر نے کئی رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ کے جی ٹی روڈ پر پیش آیا جس دوران ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 افرادزخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 اسکول کی بچیاں بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے اسکول کی بچیوں کی شناخت 12 سالہ عائمہ اور 10 سالہ حافظہ کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق میں 45 سالہ رفاقت، 41 سالہ داود اور ایک...
مسلح افراد نے میکسیکو کی خلیجی ساحلی ریاست ویراکروز میں حکمراں جماعت کی جانب سے میئر کی امیدوار سمیت 5 افراد کو قتل کردیا، جو یکم جون کے انتخابات سے قبل مذکورہ ریاست میں اس نوعیت کی ہلاکت کا دوسرا واقعہ ہے۔ مورینا پارٹی کی امیدوار یسینیا لارا گوتریس پر حملہ اتوار کو اس وقت ہوا جب وہ ٹیکسسٹیپیک کے راستے حامیوں کے ایک کارواں کی قیادت کر رہی تھیں، حملے میں مزید 3 افراد زخمی ہوئے۔ میکسیکو کی خاتون صدر کلاڈیا شینبام کی جماعت مورینا پارٹی سے وابستہ ویراکروز کے گورنر روکیو ناہلے کے مطابق مارے جانے والوں میں لارا گوتریس کی بیٹی بھی شامل ہیں، ٹیکسسٹیپیک کوٹزاکوالکوس کی اہم پٹرولیم انڈسٹری سے جڑی بندرگاہ کے جنوب مغرب میں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور باغبانپورہ حادثہ میں 5 افراد کی موت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیر اعلی پنجاب نے سوگواران سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔\932
پی سی اے اے سیفٹی انسپکٹرز کیلئے فرانس اور کوریا میں ماسٹرز پروگرام اور ٹریننگ کے مواقع بھی حالیہ کوششوں کے ذریعے ممکن ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایوی ایشن سکیورٹی میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ یو کے ڈی ایف ٹی کے تعاون سے پاکستان سول ایوی ایشن کے سکیورٹی افسران کی تربیت مکمل کر لی گئی، جس کے بعد وہ بین الاقوامی سطح پر تصدیق شدہ انسپکٹرز بن گئے ہیں۔ آئی سی اے او کے تربیت یافتہ یو کے ڈی ایف ٹی انسٹرکٹرز نے پاکستان میں سکیورٹی افسران کو تربیت دی، پاکستان کو پہلے ہی ایوی ایشن سکیورٹی میں برصغیر میں سبقت حاصل ہے، جس میں نئی تربیت سے مزید بہتری آئے گی۔ فرانس اور کوریا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی ''مسلح افواج نے حال ہی میں جو بلا اشتعال اور قابل مذمت وحشیانہ حملے کیے، ان میں عام خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘ ’’اس سنگین جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 'آپریشن بنیان مرصوص‘ کے ذریعے درست اور نمایاں جوابی حملے کیے۔‘‘ کشمیر: حالیہ تصادم پاکستانی فوج اور بھارتی قوم پرستوں کے لیے کتنا سودمند؟ آئی ایس پی آر نے کہا کہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارت کے حملوں میں 40 شہریوں...