2025-04-25@14:06:53 GMT
تلاش کی گنتی: 315
«سکیورٹی کے»:
(نئی خبر)
جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کے خواہاں ہیں، پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا،وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات کاساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چینی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لئے جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا،پاکستان میں سکیورٹی کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔چین کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو میں وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے، مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بنک گارنٹی کے لئے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک سے بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آنے والے مہینوں میں...
پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پر آ گئے۔ پاک فوج گزشتہ 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ حال ہی میں پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں ۔ یہ بات سب پر عیاں ہے کہ دہشت گردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے۔ دہشتگردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے۔...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے 27 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بڑی کامیابی حاصل کی، بلوچستان میں قیام امن کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کچھی میں دہشت گردوں کے خلاف 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی...
راولپنڈی(صباح نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی15جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہونیتھی تاہم عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سیکورٹی کے باعث ملتوی کی گئی، جس کے بعد اب آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے استغاثہ کے 5گواہان طلب کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب کے190 ملین پائونڈز ریفرنس کا فیصلہ سنایا جانا تھا، جس کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں سیکورٹی...
رواں برس ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فوٹو شوٹ کے لیے روہت شرما کی پاکستان روانگی متوقع ہے، اور وہ ممکنہ طور پر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان میں کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ بھارتی میڈیا ہے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان ایک پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کے لیے اکٹھے ہوں گے، جس میں روہت شرما بھی موجود ہوں گے۔ آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام کپتان اکٹھے ہوتے ہیں جہاں فوٹو سیشن اور مشترکہ پریس کانفرنس ہوتی ہے۔...

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کا وقت ختم، پاکستانی ٹیم کے نام منظرعام پر کیوں نہ آسکے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئزٹرافی 2025 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ابتدائی اسکواڈ کو خفیہ رکھا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 فروری مقرر کر رکھی تھی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کے لیے حتمی تاریخ 11 جنوری مقرر کی تھی جو کہ قوائد کے مطابق آج اتوار 12 جنوری کو ختم ہو گئی ہے۔ آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ٹیموں کو بڑے ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک ماہ قبل ابتدائی اسکواڈ کی فہرست جمع کرانا ہوتی ہے اس لیے چیمپئنز ٹرافی کے لیے سپورٹ کی مدت 12 فروری...
کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے قرار دینے کی بھی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ججز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ججز کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں، جس میں حساس علاقوں میں تعینات ججز کو ذاتی سکیورٹی کے علاوہ گھر اور راستے میں بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ سکیورٹی سے متعلق حساس علاقے کے تعین کی ذمہ داری سی ٹی ڈی کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی یا صحت کے معاملات پر کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور صحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے سیاسی مشاورتی اور مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا فاشزم، توسیع پسندانہ عزائم عیاں ہوگئے، عالمِ اسلام کی قیادت کو روایتی کانفرنسز اور قراردادوں سے بالاتر ہوکر سیاسی، سفارتی، عسکری اور اقتصادی چیلنجز کے مقابلہ کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ غزہ، لبنان، شام، یمن کے بعد ایران، سعودی اور پاکستان کے لیے حقیقی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ سے منصورہ میں دیربالا سے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی، امیر ضلع صاحبزادہ فصیح اللہ اور علما کرام، تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔...
راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں، خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت پانچ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں پائے...
نجب الدین اچکزئی : ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا،دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی محفوظ رہی، جائے وقوع کو سکیورٹی فورسز نے مکمل قبضے میں لے لیا، سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ پولیس حکام بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی، دھماکہ کس نے کیا اور کس قسم کا دھماکہ تھا اس حوالے سے ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ۔ وزیراعظم کا محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نبٹانے کا حکم
بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے تلے دب گئے ، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کان میں گیس کے باعث پی ڈی ایم اے کے 2 اہلکار بیہوش ہوگئے۔بلوچستان میں علاقے سنجدی میں گیس بھر جانے کے باعث کوئلہ کان بیٹھ گئی ۔ کام میں مصروف 12 کان کن کان کے اندر پھنس گئے ۔ متاثرہ کانکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ سے تقریبا 40 کلومیٹر دور سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی ایک کان گیس بھر جانے کے باعث بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 12 مزدور کان کے اندر دب گئے ۔حادثے کے بعد فوری طور...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی یا صحت کے معاملات پر کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔(جاری ہے) ایک انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور صحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔