سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کامیاب کارروائیوں میں7 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کیا گیا، جہاں ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع تھی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کردئے گئے۔ دوسرا آپریشن ضلع قلات کے علاقے مرگند میں کیا گیا، جہاں ”فتنہ الہندستان“ کا ایک اور خفیہ ٹھکانہ تباہ کیا گیا۔ کارروائی میں مزید دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ آپریشنز کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد بلوچستان میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں اور قوم کی یہ غیر متزلزل خواہش ہے کہ بھارتی ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گرد ہلاک

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات

‎ سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا  فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔‎ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیاگیا ۔ 
‎‎‎ملاقات میں خیبرپختونخوا میں  انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔‎گورنر خیبرپختونخوا نے  صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے  وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
‎وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے  فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت  پیش کیا ۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

  محسن نقوی  نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے 
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

 محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

‎‎

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان