2025-11-11@12:12:42 GMT
تلاش کی گنتی: 412
«شاہ چارلس اور»:
(نئی خبر)
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)فلسطینی سفارت کار ماہر مشیعل کی وفات پر آج منگل کے روز بیروت میں فلسطینی سفارت خانہ سرکاری طور پر تعزیت وصول کر رہا ہے۔(جاری ہے) مشیعل فلسطینی صدر یاسر عرفات کی اسپیشل سیکورٹی کے نمایاں ترین ارکان میں سے تھے جب وہ تونس اور رام اللہ میں تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشیعل ہی وہ شخص ہیں جنھوں نے 1992 میں لیبیا کے صحرا میں فلسطینی صدر کا طیارہ گرنے پر اپنے مضبوط اور توانا جسم کے ساتھ یاسر عرفات کی جان بچائی تھی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے عید الفطر اور موسم بہار کے موقع پر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔ دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک 3 دن کے لیے...
عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔وفاقی وزارت تعلیم نے عید الفطر اور موسم بہار کے موقع پر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے ایسا ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پنجاب حکومت کے نوٹس کے مطابق تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک تین دن کے لیے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات...
اسلام آباد؍ نوشکی؍ قلات (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے دو واقعات میں چار پولیس اہلکار شہید جبکہ چار مزدور جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے چار اہلکار شہید ہو گئے، دوسرے واقعہ میں منگیچر کے علاقے کلی ملنگ زئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا۔ اسٹیٹ کمشنر منگیچر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے تھا، حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق مزدور ٹیوب ویل پر کام کر رہے تھے، دو کا تعلق رحیم یار خان اور دو کا صادق آباد سے ہے۔ صدر مملکت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عید الفطر کے چاند کی رویت کے حوالے سے 30 مارچ کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر غالباً پیر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ شوال کا چاند 29 مارچ کو سہ پہر 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے بعد تقریباً 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔ مزید کہا گیا کہ 20 گھنٹے پرانا چاند عام آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے اور 30 مارچ کو چاند کی عمر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات ہیں اور چاند کی پیدائش 29مارچ کو ہوگی۔ ماہرین فلکیات نے بتایاکہ سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں لہٰذا پاکستان اورسعودی عرب میں اس سال ایک ہی روز عید الفطر ہونے کا امکان ہے اور دونوں ممالک میں عید 31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق 30 مارچ کو دنیا کے اکثرحصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھاجاسکے گا اور 30 مارچ کو چاند اُن علاقوں میں دیکھا جاسکے گا جہاں موسم صاف ہوگا۔ ماہرین فلکیات نے بتایاکہ 30 مارچ کو مکہ میں چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ ہوگی اور کراچی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف کوئٹہ میں گزشتہ روز ریلی نکالی۔ ریلی منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ ریلی میں شامل دس مظاہرین زخمی ہوئے، متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس میں سریاب سے 2افراد کی نعشیں لائی گئیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں مظاہرے کے باعث شاہراہ کی بندش سے مسافر اذیت کا شکار تھے۔ پولیس نے سڑک کھلوانے کیلئے قانون کے مطابق کارروائی کی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے قومی شاہراہ بند کرکے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو اور تشدد کیا جس سے خاتون کانسٹیبل...
اسلام آباد: ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز یعنی 31 مارچ کو عید الفطر ہونے کے امکانات ہیں۔ ماہر فلکیات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے ،چاند کی پیدائش 29 مارچ کو ہوگی۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کہتے ہیں سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، 30مارچ کو دنیا بھر کے تمام حصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔ 29مارچ کو مکہ میں چاند کی عمر 4 گھنٹے 37 منٹ، جبکہ 30مارچ کو چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ ہوگی۔ کراچی میں 30 مارچ کو چاند کی عمر 26 گھنٹے 50 منٹ ،اسلام...
---فائل فوٹو پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں، ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ہو گی۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں اس سال عید الفطر ایک ہی روز 31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں۔ یومِ پاکستان اور عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمیعید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی گئی۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق 30 مارچ کو دنیا کے اکثر حصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا، 30 مارچ کو چاند ان علاقوں...
پاکستان کی سرزمین بے شمار باصلاحیت افراد کی جنم بھومی رہی ہے، لیکن کچھ ہستیاں ایسی ہوتی ہیں جو اپنی خداداد صلاحیتوں اور انتھک محنت کے باعث نہ صرف اپنی پہچان بناتی ہیں بلکہ ملک و ملت کا وقار بھی بلند کرتی ہیں۔ انہی خوش نصیب اور منتخب شخصیات میں ایک نام طاہر عبید چودھری کا ہے۔طاہر عبید چودھری کا تعلق مردم خیز ضلع گجرات سے ہے، جو علم و ادب، فن اور قیادت کے کئی عظیم چراغوں کا مسکن رہا ہے۔ وہ نہ صرف میرے عزیز بلکہ میرے گاں کے قابلِ فخر سپوت بھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں بچپن ہی سے ایک شاندار اور حیرت انگیز آواز اور منفرد صدا کاری کی صلاحیتوں سے نواز رکھا تھا،...
ناگپور میں اس وقت فرقہ وارانہ تشدد بھڑک اٹھا جب اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کیلئے ہندوؤں ایک مظاہرے کے دوران قرآن کریم جلانے کی افواہ پھیل گئی، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا اور 50 افراد کو گرفتار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو منہدم کئے جانے کے ہندو انتہا پسندوں کے مطالبے کے درمیان بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے کہا ہے کہ کسی کی قبر کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے، کیونکہ اس سے ریاست میں امن و ہم آہنگی خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت، خاص طور پر تشدد سے متاثرہ ناگپور میں بے لگام عناصر کے خلاف...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء) عید الفطر کے چاند کی پیدائش کی تاریخ اور وقت بتا دیے گئے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی آمد میں 2 ہفتوں سے بھی کم وقت باقی کر گیا، پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ناصرف عید الفطر کی ممکنہ تاریخ بلکہ شوال کے چاند کی پیدائش سے متعلق بھی پیشن گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ماہ شوال کےچاند کی پیدائش 29مارچ کو3 بجکر58 منٹ پرہوگی جبکہ 30 مارچ اور29 رمضان کورویت ہلال کمیٹی کااجلاس ہوگا۔ اجلاس کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے ہوگی، ماہ شوال کا چاند...
قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصری اور اماراتی ماہرین فلکیات نے عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے نئی پیشگوئیاں کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرنومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال مصر میں رمضان المبارک 29 دن کا ہو گا ، 29 مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار کو ہو گی۔ مصرکے قومی فلکیاتی ادارے نے مصرکے علاوہ دنیا کے 30 کے قریب شہروں کے نام بھی بتائے ہیں جہاں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، ان شہروں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو شامل ہیں۔ دوسری جناب اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی...
مصری اور اماراتی ماہرینِ فلکیات نے عیدالفطر 2025 کی متوقع تاریخوں کے حوالے سے پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا اور آخری روزہ 29 مارچ (ہفتہ) کو ہوگا، جبکہ عیدالفطر 30 مارچ (اتوار) کو ہونے کا امکان ہے۔ مصری ماہرین کے مطابق دنیا کے تقریباً 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔ دوسری جانب، اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق، عید 30 مارچ (اتوار) یا 31 مارچ (پیر)...
اویس کیانی:گلگت بلتستان میں نایاب برفانی تیندووں (Snow Leopard) کی ایک ساتھ موجودگی نے ماہرین اور ماحولیات کے کارکنوں کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے۔ وائلڈ لائف واچر سخاوت علی اور چیف کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین نے یہ شاندار تصاویر گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے حاصل کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہیں اور ان کا اس طرح نظر آنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو اس خطے میں ان کی افزائش اور ماحولیاتی صحت کی بہتری کی علامت ہو سکتا ہے۔ برفانی تیندوا دنیا کے نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں...
ویب ڈیسک: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا, پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا. محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز آج(بروز جمعۃ المبارک) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا...
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا، پاکستان میں جس کا مشاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا جبکہ11 بج کر 59 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہو گا چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجے ہو گا۔ چاند کا گرہن کا مشاہدہ یورپ اور دیگر ایشیائی ممالک میں کیا جاسکے گا۔ آسٹریلیا کے بیشتر مقامات، افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکا میں بھی چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔ پیسیفک، اٹلانٹک، آرکٹک...
ویب ڈیسک: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا, پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا. محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز کل (بروز جمعۃ المبارک) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ...
یمن اور جبوتی کے ساحلوں کے قریب غیرقانونی پناہ گزینوں کی کشتیوں کے حادثات میں 186 افراد لاپتہ اور کم از کم دو ہلاک ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق جمعرات کی رات چار کشتیاں الٹ گئیں۔ یمن کے ساحل کے قریب دو کشتیوں کے حادثے میں 181 تارکین وطن اور پانچ یمنی عملے کے ارکان لاپتہ ہیں جبکہ دو عملے کے ارکان کو بچا لیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جبوتی کے ساحل کے قریب دو دیگر کشتیوں کے حادثے میں دو افراد ہلاک ہوئے، تاہم باقی تمام مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث یہ حادثات پیش آئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق...
کراچی: اہل وطن ماہ رمضان 1446ھ کی برکات سے فیض یاب ہورہے ہیں، ماہرین فلکیات نے اس بار ماہ صیام 29 دن کا ہونے اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائے جانے کی پیش گوئی کی ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔
محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے، شاداب خان نائب کپتان مقرر عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ کوچ رہیں گے جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ مقرر کیے گئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں چار بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے ۔قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کر دیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر حسن نواز، عاکف جاوید، محمد علی اور عبدالصمد کی اسکواڈز میں شمولیت ہوئی...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے عزت مآب شاہ چارلس سوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کی خواہش کی۔ انہوں نے شاہ چارلس سوم کو پاکستان کا دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ عالمی صورتحال پر تبادلہء خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اوپن مارکیٹ، ماڈل کارٹس پر منافع خوری جاری، شہری پریشان برطانوی ہائی...
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی چار پانچ ماہ سے دوستوں سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے منگل اور جمعرات کا دن مختص ہے، منگل کو اہلخانہ اور وکلاء جبکہ جمعرات کو دوستوں سے ملاقاتوں کا شیڈول طے ہے۔ فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی عہدیداران کو ملنے نہیں دیا جاتا، اس پر فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے۔ بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر 18 پارٹیوں نے بانئ پی ٹی آئی کی آواز میں آواز ملائی، 18 جماعتوں...
برطانوی شاہ چارلس سوم نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے ان سے یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں دیگر یورپی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ یوکرینی صدر نے بھی شرکت کی۔ یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے بعد یوکرینی صدر سے اظہارِ یک جہتی، یوکرین جنگ اور سلامتی پر منعقد کیا گیا تھا۔ برطانوی دارالحکومت لندن کے لنکاسٹر ہاؤس میں ہونے والے اس اہم سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد 47 سالہ یوکرینی صدر بذریعہ ہیلی کاپٹر نورفولک پہنچے، جہاں انہوں نے شاہی رہائش گاہ سینڈرنگھم ہاؤس میں کنگ چارلس سوم...
کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (BPL) میں چٹاگانگ کنگز کے لیے خیر سگالی سفیر اور مینٹور کے طور پر اپنی خدمات کے عوض مکمل ادائیگی نہ ملنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) سے رابطہ کیا ہے۔ حال ہی میں 3 پاکستانی کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیر لیگ سے طے شدہ رقم کی عدم ادائیگی کے تنازعے کی وجہ سے نکل گئے تھے، اور اب ایک اور فرنچائز کے خیر سگالی سفیر، شاہد آفریدی کو بھی اسی مسئلے کا سامنا ہے۔ ٹیم کی انتظامیہ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوششوں کے باوجود آفریدی کو کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد انہوں نے اس معاملے کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ...
LONDON: یوکرین کے صدر وولادومیرزیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی تلخ کلامی کے بعد برطانیہ میں وزیراعظم اسٹارمر کے ساتھ ساتھ کنگ چارلس سے بھی ملاقات کی۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیکنگھم پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ اہم دفاعی مذاکرات میں حصہ لینے کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا کہ کنگ چارلس نے مشرقی انگلینڈ میں واقع اپنے سینڈرنگھم ہاؤس اسٹیٹ میں زیلنسکی کا استقبال کیا، جو لندن میں مذاکرات ختم ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر ذریعے وہاں پہنچے تھے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر کا برطانیہ میں...
اسلام آباد: حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ کے ماتحت حبکو گرین اور پی ایس او کے مابین ملک بھر میں ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس ضمن میں حبکو گرین کی جانب سے کراچی میں پہلے ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے 2030ء تک نئی ای وی پالیسی کے تحت پاکستان میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ حبکو گرین کے چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو فروغ ملے گا۔ سبز توانائی کے فروغ کے لیے ایک اور اہم اقدام کے تحت حال ہی میں پاکستان اور چین کی ایک کمپنی کے...
ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ نیا چاند 28 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور اسی دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہو گی جب کہ 28 فروری کو کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے چاند نظر آنا مشکل ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے آج رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس ہوا، دوسری طرف سپارکو نے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی ہے۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں، پہلا روزہ اتوار کو ہو گا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ نیا چاند 28 فروری کو پاکستانی وقت کے...
برطانوی بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی رمضان کی تیاریاں، لندن کے ریستوران میں کھجوریں پیک کیں، کھانے کا بھی معائنہ کیا، فوٹیج وائرل ہوگئی۔ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے رمضان کی آمد سے قبل مسلم کمیونٹی کے لیے کھجوریں پیک کیں ۔ لندن کی مسلم کمیونٹی کے لیے بھارتی دارجیلنگ ایکسپریس ریستوران میں رمضان کی آمد کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانوی شاہی جوڑے نے شرکت کی اور باصلاحیت برطانوی مسلم خواتین کی خدمات کو خوب سراہا۔ اس تقریب میں برطانوی شاہی جوڑے نے غیر معمولی مسلم خواتین کھلاڑیوں سے لے کر فنکاروں اور عالمی رہنماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ رمضان کی تیاریوں میں حصہ لیا اور ان کے...
پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہے،کارکنوں کو چاہیے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا گریبان پکڑیں اور پوچھیں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس کیوں پہنچائی؟ احسن اقبال
پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہے،کارکنوں کو چاہیے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا گریبان پکڑیں اور پوچھیں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس کیوں پہنچائی؟ احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )لیگی رہنما نے عمران خان کو قومی مجرم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی (عمران خان) قومی مجرم ہیں، انہیں ہٹا کر کوئی ایمان دار قیادت سامنے لائی...
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے رمضان کی آمد سے قبل مسلم کمیونٹی کے لیے کھجوریں پیک کی ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ انہیں اس اقدام کے لیے خوب سراہا جا رہا ہے اور محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک خاتون یہ کہتی ہیں کہ معاف کیجیے گا میں نے سوچا نہیں تھا کہ کنگ مجھے سے زیادہ تیزی سے کھجوریں پیک کریں گے۔ King Charles helps package dates for Muslims to eat as the first food to break their fast at sunset during Ramadan. England is a muslim country now. pic.twitter.com/RXZFsJx8oE — JohnRocker (@itsJohnRocker) February 26,...
برطانیہ کے شاہی خاندان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ @RoyalFamily پر جاری کردہ ایک پیغام کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ نے دارجیلنگ ایکسپریس میں کھجوریں پیک کرنے کے عمل میں حصہ لیا۔ رمضان کے مقدس مہینے میں روایتی طور پر روزہ افطار کرنے کے لیے سب سے پہلے کھجور کھائی جاتی ہے اور اسی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ چارلس اور ملکہ کیملا نے مقامی اسپتالوں کے لیے کھجوریں پیک کرنے میں مدد فراہم کی تاکہ روزہ دار افطار کے وقت ان کھجوروں سے روزہ افطار کر سکیں۔ دارجیلنگ ایکسپریس ایک معروف ریستوران ہے جہاں برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ نے رمضان المبارک کے موقع پر مسلم برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار...
اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان چاند سورج کی تخلیق کے بعد سال کے بارہ مہینے مقرر فرمائے۔ اسلامی سن کا آغاز ہجرت نبوی ﷺ سے ہوا، بارہ مہینوں میں سے ایک مہینہ کا نام ماہ رمضان ہے۔ ماہِ رمضان کی تمام تر رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ آمد آمد ہے، شعبان کے آخری ایام ہیں، اس ماہ کی 29 یا 30 تاریخ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آئے گا، یہ کوئی معمولی چاند نہیں ہوگا، یہ ماہِ رمضان کا چاند ہو گا، ایمان کا چاند ہوگا، توحید اور قرآن کا چاندہوگا، روزے اور نماز کا چاند ہوگا، توبہ و استغفار کا چاند ہوگا، فیاضی و سخاوت کاچاند ہوگا، دعا اور امید کا چاند ہوگا، نجات اور آزادی کا...
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق بدھ کی رات چار ہلاک قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی اور شلومو منصور نامی قیدیوں کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیل کے حوالے کیے جانے والے اسرائیلی قیدیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔ ابو عبیدہ کے مطابق بدھ کی رات چار ہلاک قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی اور شلومو منصور نامی قیدیوں کی ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کی تنظیم مکتب اعلام الاسریٰ نے کہا ہے کہ آج رات اسرائیلی جیلوں سے رہا...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2025ء) رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق سعودی سپریم کورٹ کا اہم اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کا اختتام قریب آنے پر سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے مملکت بھر میں مقیم مسلمانوں سے جمعہ 28 فروری کو نماز مغرب کے بعد چاند دیکھنے کی اپیل کر دی گئی۔ رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ جمعہ کی شام کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے، چاند نظر آ جانے کی صورت میں اپنی شہادت کو لازمی ریکارڈ کروایا جائے۔ دوسری جانب آسٹریا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا...
تجارت کے حجم کو 4 ارب ڈالر پر پہنچانے سمیت پاکستان، ازبکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی فہرست سامنے آگئی
تجارت کے حجم کو 4 ارب ڈالر پر پہنچانے سمیت پاکستان، ازبکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی فہرست سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی فہرست سامنے آگئی۔وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزیایوف نے آئندہ چار برس میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت کے حجم کو 4 ارب ڈالر پر پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔ 1) ازبکستان کی وزارت داخلی امور اور پاکستان کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ 2) پاکستان اور ازبکستان کی وزارت دفاع کے مابین عسکری انٹیلیجنس کے شعبے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2025ء) ایک ہی سال میں 2 مرتبہ رمضان المبارک کی آمد، ایسا کب ہو گا؟، ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی کے مطابق چند سال بعد کروڑوں مسلمان ایک ہی سال کے دوران 2 مرتبہ رمضان المبارک کا استقبال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سے منسلک فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری کے مطابق قمری مہینے ہر سال 10 سے 11 دن آگے بڑھتے ہیں، جس کے باعث 2030 میں پہلا رمضان 4 جنوری کو اور دوسرا رمضان 26 دسمبر کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مسلمان ایک ہی عیسوی سال میں 36 روزے رکھیں گے۔ آخری بار 1997 میں ایک عیسوی سال میں دو مرتبہ رمضان...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 فروری 2025ء ) 33 سال بعد اس سال رمضان المبارک میں کیا خاص واقعہ رونما ہو گا؟ رمضان المبارک 1446 ہجری کے آغاز کے حوالے سے ماہرین فلکیات نے دلچسپ انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں اب صرف ایک ہفتہ باقی ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس سال رمضان المبارک میں ایک ایسا واقعہ رونما ہو گا، جو 33 سال میں نہیں ہوا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال دنیا کے کئی ممالک میں یکم مارچ کو رمضان المبارک کے آغاز کا قوی امکان ہے۔ یوں 33...
محکمہ اوقاف نے متعلقہ اداروں کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2025 کو مغرب کے وقت پشاور کے اوقاف ہال میں منعقد ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا یہ اجلاس رات 11 بجے تک جاری رہے گا. جس میں مرکزی کمیٹی کے ارکان، زونل کمیٹی اور چیئرمین بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا تعین کیا جائے گا۔محکمہ اوقاف نے اس اجلاس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مکمل تیاری کی ہدایت دی ہے. تاکہ یکم رمضان المبارک کی تاریخ کا صحیح تعین کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق یکم رمضان المبارک 2025 متوقع طور...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے سرگرم تنظیم ”ہمارا اعلان پرامن پاکستان” کے مرکزی دفتر میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں معروف سماجی رہنما، سینئر رائٹر اور ڈائریکٹر نوید شاہ ہاشمی نے تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے نوید شاہ ہاشمی کو خوش آمدید کہا اور ان کی شمولیت کو تنظیم کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔ نوید شاہ ہاشمی نے خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی قیادت اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا، ”خلیفہ محمد تسلیم...
اس سال ماہ رمضان المبارک میں قدرت کا ایک انمول فلکیاتی مظہر رونما ہوگا جو ہر 33 ویں سال میں ایک بار ہوتا ہے۔ دنیا میں تاریخ اور دنوں کا حساب رکھنے کے لیے دو کیلنڈرز سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں ان میں ایک شمسی ہے جسے عیسوی کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے۔ دوسرا اسلامی کیلنڈر ہے جسے ہجری کہا جاتا ہے جو چاند کے حساب سے ترتیب دیا جاتا ہے۔ ایسا کم کم ہی ہوتا ہے کہ قمری اور شمسی مہینے کا آغاز ایک ہی تاریخ سے ہوا ہو اور یہ نایاب منظر اس ماہ رمضان میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ماہ رمضان 2025 کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا یعنی ہجری مہینہ رمضان اور شمسی...
ماہ رمضان میں چینی کس قیمت پر ملے گی؟ چاروں صوبوں میں فارمولا طے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )ماہ رمضان میں چاروں صوبوں میں چینی کی سبسڈائز فروخت کا فارمولا طے پاگیا۔سبسڈائز چینی سے متعلق اجلاس میں سیکرٹری فوڈ کے پی نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا۔میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں فی کلو چینی 130 روپے میں دی جائے گی۔ میٹنگ منٹس میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی اور سبسڈائز چینی چھوٹے بڑے اسٹورز پر ڈی...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما نجمی عالم نے حکومت سندھ اور کراچی جنوبی کی انتظامیہ کو ڈیفنس اور کلفٹن میں چائے کے ہوٹل رات 12 بجے بند کرنے کی سفارش کردی۔ پی پی رہنما نجمی عالم نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ڈی سی ساؤتھ کراچی کو خط میں کہا کہ چائے کے ہوٹل جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہیں بن چکے ہیں۔ انہوں نے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خط میں کلفٹن بلاک 2 میں چائے کے ہوٹلوں پر منشیات فروشی کی بھی شکایات کی ہے اور کہا ہے کہ رات بھر کھلے چائے کے ہوٹلوں سے شہری شدید پریشان ہیں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس...
اسلام آباد:اسلام آباد میں پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، ماہرین، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار کا مقصد پاکستان کی جغرافیائی اہمیت، اقتصادی ترقی، اور خطے میں اس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو اجاگر کرنا تھا۔ سیمینار کے دوران سی پیک، گوادر پورٹ، اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی بحث کی گئی۔ ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اسے عالمی سطح پر ایک اہم معاشی مرکز بنا سکتی ہے۔ شرکاء نے سی پیک کو پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ...
سکھر (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دہاریجو نے یونین کونسل نوراجا کے کچے میں دریائے سندھ پر تعمیر کیے گئے بچاؤ بند کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہر سال جب سیلاب آتا ہے تو یہاں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کا بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہوتی ہے، اسی لیے دریائے سندھ کی جھیل پر بند تعمیر...
کراچی: مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب دو دن قبل کراچی کے شہریوں کو فری پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے بیان سے مکر گئے،46 سائیڈ میں سے 40 پارکنگ سائیڈ کا ٹھیکہ پیپلز پارٹی کے مند پسند کارکنوں کے پاس ہونے اور ان کے شدید دباؤ کے باعث اب پارکنگ فیس کی وصولی کا فیصلہ جون کے مہینے میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے شہری رمضان المبارک کے مہینے میں پارکنگ مافیا کے ہاتھوں ایک بار پھر سے لٹنے پر مجبور ہوں گے پارکنگ مافیا کراچی کے مختلف سائیڈ پر از خود طے کردہ پارکنگ فیس وصول کررہا ہے موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 20 روپے کے بجائے 50 اور 70 روپے جبکہ گاڑیوں کی فیس 50 روپے کے...
آسٹریا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک لڑکا جاں بحق اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور چاقو بردار شخص 23 سالہ شامی پناہ گزین تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ حملے میں ایک 14 سالہ لڑکا ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ابھی تک حملے کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا اور نہ ہی قاتل اور مقتول کے درمیان کوئی تعلق سامنے آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ تاحال گرفتار حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کی...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی قومی کرکٹر نسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی شہری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ دنیا میں ہرانسان کا کوئی نہ کوئی ہمشکل ضرورہوتا ہے، شائد آپ کا ہمارا بھی ہو، تاہم مشہور شخصیات کے ہم شکل یا ان سے ملتے جلتے لوگ سوشل میڈیا کے اس دور میں اکثر سامنے آجاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے پاکستان کے ممتاز فاسٹ باولر نسیم شاہ کے ساتھ، جن کا اتفاق سے بھارت سے ایک ہمشکل نکل کر سامنے آگیا ہے۔ قومی ٹیم بلے باز نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ یوٹیوب شو ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ سے متعلق تنازعے پر برہمی کا...
لیجنڈ اداکار شاہ رخ خان اور ششی کپور کے پوتے زہان کپور نے ایک نئے اشتہار میں اکٹھا کام کیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس اشتہار میں دونوں اداکاروں کو طاقتور اوتار میں دکھایا گیا ہے، جو مداحوں کو ان کی اسکرین کیمسٹری سے متاثر کر رہا ہے۔ اشتہار میں زہان کپور سرفنگ کے لیے تیار ہیں، تاہم، موسم کے خراب حالات اور بپھرا ہوا سمندر ان کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔ لیکن شاہ رخ خان کی انٹری حالات کو بہتر کر دیتی ہے، اور وہ زہان کو مشکلات کا مقابلہ کرنے کی ہمت دیتے ہیں۔ یہ اشتہار مشروب کمپنی کے لیے تیار کیا گیا ہے اور ہیش ٹیگ ’’دَم...
بھارتی ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی کار حاڈثے میں زندگی بچانے والے 25 سالہ رجت کمار نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ زہر کھالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کی جان بچانے والے نوجوان رجت کمار اور اس کی 21 سالہ گرل فرینڈ منو کیشپ نے مبینہ طور پر گھر والوں کی جانب سے رشتے کے انکار کے باعث زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ واقعہ 9 فروری کو اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے گاؤں بوچھا بستی میں پیش آیا۔ مزید پڑھیں: ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران دونوں نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی تاہم انہیں کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں دوران علاج...
چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد
چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چین کے شہر ہاربن میں جاری 09ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی سرگرمیاں دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔اسی تناظر میں آج چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے باہمی اشتراک سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک خوبصورت اور مثالی سپورٹس کارنیوال کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمانِ خصوصی چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ تھے۔ چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور...
کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں پالیسی ساز اس بات کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں کہ انسانوں کی ترقی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور ہمارے پالیسی سازوں نے معاشی خوش حالی کو کبھی اہمیت نہیں دی اور حکومتیں اس پہلو کو تواترکے ساتھ نظر انداز کر رہی ہیں۔ اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان:”ملک کے معاشی مستقبل کی تشکیل: کل کے رجحانات اور بصیرتیں“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ہمارے پالیسی سازوں نے معاشی خوش حالی کو کبھی اہمیت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے اداروں نے غزہ میں مخصوص امدادی اشیا کی فراہمی پر پابندیاں ہٹانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی اور طوفانی موسم میں ملبے کے ڈھیر پر رہنے والے لاکھوں لوگوں کو بقا میں مدد دینے کے لیے ضرورت کی ہر چیز مہیا کی جانی چاہیے۔مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ریجنل ڈائریکٹر حنان بلخی نے کہا ہے کہ غزہ میں طبی نظام تباہ ہو چکا ہے، غذائی قلت بڑھ رہی ہے اور قحط کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ امدادی ادارے لوگوں کو بڑے پیمانے پر مدد پہنچانے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے انہیں...
یہ درست ہے کہ آج آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کا شمار ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں ہوتا ہے۔ مگر یہ بھی سچ ہے کہ انگریزوں اور دیگر یورپی اقوام نے جس طرح امریکا، جنوبی امریکا، افریقہ اور ایشیا پر قبضہ کر کے وہاں مقامی باشندوں پر ظلم وستم توڑے ، اسی کے مانند درج بالا تینوں ممالک پر قابض ہو کر انھوں نے وہاں صدیوں سے رہتے بستے مقامی قبائل پہ بھی خوب مظالم ڈھائے۔ پاکستان میں عام لوگ اس حقیقت سے عموماً ناواقف ہیں کہ آسٹریلیا ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ میں قدم جمانے اور وہاں قابض ہونے کی خاطر انگریز وسیع پیمانے پر مقامی قبائل کی نسل کشی کرتے رہے۔ آج اسی لیے ان تینوں ممالک...
ساڑھی ایک بار پھر پاکستانی فیشن انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ساڑھی میں اپنی دلکش تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ماہرہ خان نے کراچی کے ساحل پر منفرد انداز میں ساڑھی زیب تن کی، جو ان کے پچھلے انداز سے کافی مختلف اور بھارتی ساڑھی اسٹائل سے ملتی جلتی تھی۔سرخ اور پیلے رنگ کے امتزاج کی ساڑھی میں ماہرہ خان کا نیا روپ بے حد پسند کیا گیا۔ ان کی تصویروں میں ان کا چہرہ واضح نظر نہیں آرہا، مگر ساڑھی کے ہر زاویے نے...
ماتلی(نمائندہ جسارت )محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی پی کے تعاون سے “نوجوانوں کو منشیات کی لت سے کیسے روکا جائے” کے موضوع پر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تعلقہ شہید فاضل راہو کے شہر ترائی کے گورنمنٹ ہائی اسکول اور اسی تعلقہ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حاجی جونیجو میں سیمینار بھی منعقد کیے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ نے کہا کہ یہ سیمینار ڈپٹی کمشنر بدین، یاسر بھٹی کی ہدایت پر نوجوانوں کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے اور معاشرے کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوان نسل...
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی پی پیزکے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی سے قومی خزانے کو بچت ہو رہی ہے ، انہوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے گھریلو صارفین اور صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں مزید کمی لائیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقدہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات پر عمل درآمد پر اجلاس اجلاس کو بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے آئندہ 3 برس کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو تمام اصلاحات اور منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ بجلی کے شعبے...
رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش کی حتمی تاریخ اور وقت کی تفصیلات بتا دی گئیں، ماہ شعبان کے پہلے عشرے کا اختتام قریب آنے پر ماہرین فلکیات نے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔اسی لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ ماہ مبارک کا آغاز کس تاریخ سے ہو گا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اہم سرکاری شخصیت کا اعلان سامنے...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک اور طیارہ بھارتی فضائیہ کی نااہلی کی نذر ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2پائلٹوں نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی اڑان بھری تھی۔ لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے کھیت میں گر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں 2 تجربہ کار پائلٹ موجود تھے جو طیارے کو بچا تو نہیںسکے،تاہم باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش کی حتمی تاریخ اور وقت کی تفصیلات بتا دی گئیں، ماہ شعبان کے پہلے عشرے کا اختتام قریب آنے پر ماہرین فلکیات نے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔اسی لیے فیصل آباد سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ ماہ مبارک کا آغاز کس تاریخ سے ہو گا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے...
اسلام آباد:پاکستان نے خلا کی تسخیر میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ معاہدہ 5 فروری 2025 کو صدر مملکت آصف زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کی موجودگی میں طے پایا، جس کے تحت پاکستان کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور چین کے چینگ ای-8 مشن میں شامل کیا جائے گا۔ یہ مشن 2028 میں چاند کی جانب روانہ ہوگا اور اس کا مقصد سائنسی تحقیق، چاند کی سطح کی نقشہ سازی اور وہاں موجود وسائل کی جانچ کرنا ہے۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی خلائی تحقیق میں ایک بڑا قدم ہے اور انٹرنیشنل قمری...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے طلبا سے سوشل میڈیا خطاب کے خلاف مظاہروں کی لہر دوڑ گئی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے شیخ حسینہ کے فیملی میوزیم کو توڑ ڈالا اور ڈھاکہ میں ان کا آبائی گھر جلا دیا۔ طلبا تحریک نے اس احتجاج کو مزید بڑھانے کے لیے میوزیم کی طرف بلڈوزر مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس نے سیاسی فضا کو مزید گرما دیا ہے
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مستقبل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل ہونے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا اہم بیان سامنے آگیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ 17 سالوں سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نظر نہیں آئے۔2008 میں ہونے والے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں 12 پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا، لیکن ممبئی حملوں اور 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی...
فلسطین کے مسلمانوں نے اقصیٰ کی آزادی کے لئے قربانیوں کی جو تاریخ مرتب کی ہے وہ بے مثال بھی ہے اور لازوال بھی، ہمیں شہداء فلسطین پہ فخر بھی ہے اور ان سے پیار بھی ،اللہ ان کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبولیت کا شرف عطا فرمائے آمین۔ فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے غزہ میں سات اکتوبر 2023 ء کے بعد اب تک 15 ماہ سے جاری نسل کشی کی ہولناک جنگ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی لرزہ خیز تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ سرکاری پریس آفس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں 61,709 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے 47,487 ہسپتالوں میں لائے گئے، جبکہ 14,222 شہداء...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی خصوصی کاوشوں سے پاکستان کا الیکٹرک وہیکل سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، متعدد مینوفیکچرز کو اسمبلنگ کے لیے لائسنس جاری کردیے گئے ہیں۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں سے حکومت نئی ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر پالیسی اپنانے، اس کے فروغ اور مقامی پیداوار کو وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لیے اب تک کیا کردار ادا کیا؟ حکومت کی جانب سے 2 اور 3 وہیلر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 55 مینوفیکچررز جبکہ 4 وہیلر گاڑیوں کی اسمبلنگ کے لیے 2 لائسنس جاری کر دیے گئے ہیں، حکومت چارجنگ اسٹیشنز کے قیام...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کا الیکٹرک وہیکل سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، حکومت نے دو اور تین وہیلر گاڑیوں کے لیے 55 مینوفیکچررز کو لائسنس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ای وی پالیسی، پائیدار ترقی، خوشگوار ماحول اور توانائی کے موٴثر استعمال کی جانب اہم قدم سامنے آیا۔ حکومت نئی ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر پالیسی اپنانے، اس کے فروغ، اور مقامی پیداوار کو وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے۔ حکومت نے نئی ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر پالیسی کے تحت دو اور تین وہیلر گاڑیوں کے لیے 55 مینوفیکچررز کو لائسنس جاری کردیئے جبکہ چار وہیلرگاڑیوں کی اسمبلی کے لیے 2 لائسنس بھی جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ...
زرعی ٹیکس وقت کا تقاضا، چاروں صوبوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی ٹیکس وقت کا تقاضا ہے، چاروں صوبوں نے وفاق کے ساتھ مل کر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور فیصلے کئے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے، ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، جمروت میں پولیو ٹیم پر حملہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے 23...
گھارو( نمائندہ جسارت )گھاروں کی مختلف پی ایم ٹیز کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری روڈوں پر نکل آئے۔ مشتعل افراد نے شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائر نظر آتش کرتے ہوئے ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں اعتراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر تاجر برادری کے سرپرست اعلی محمد قاسم چانڈیو ٹاؤن کمیٹی گھارو کے وائس چیئرمین میر بابو پنہور کونسلر وحید عارفانی کونسلر سکندر چانڈیو نے میڈیا کو بتایا کہ الیکٹرک کے موجودہ ایریا انچارج زین شر شہریوں کو بلوں کی مد میں بلیک میل کر رہا ہے اور گزشتہ کئی روز سے شہر کی مختلف پی ایم ٹیز کو غیر اعلانیہ...
وزیرآباد کا ذکر آتے ہی بابائے صحافت مولانا ظفرعلی خاں، علامہ صائم کرنالی، منو بھائی، سلیم کاشر، مولانا عبدالغفور، عطاء الحق قاسمی، شفقت تنویر مرزا، عرفان اللہ راجا، شریف فیاض وزیرآبادی اور مدثر اقبال کے اسمائے گرامی سے اس کی کہکشاں جگمگانے لگتی ہے۔ طاہر وزیرآبادی جن کی جنم بھومی گمرولہ گاؤں، جو قصبہ درمان (تحصیل ظفر وال ضلع نارو وال) سے متصل ہے۔ جہاں وہ 1960 میں چوہدری برکت علی کے ہاں پیدا ہوئے۔ وہ 1970 میں تحصیل وزیرآباد ضلع گوجرانوالہ میں رہائش پذیر ہوئے۔ انھوں نے 1977میں گورنمنٹ پبلک ہائی اسکول وزیر آباد سے میٹرک کا امتحان پاس کیا،جب کہ 1979میں گورنمنٹ مولانا ظفر علی خاں ڈگری کالج وزیرآباد سے ایف اے کی ڈگری حاصل کی، بعدازاں شعبہ...
کراچی: سندھ اسمبلی میں سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹوٹس بل اور سول کورٹ بل اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج کے باوجود منظور کرلیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں سول کورٹ بل اور جامعات ترمیمی بل صوبائی وزیر داخلہ و پارلیمانی امور ضیا لنجار نے پیش کیا۔بل کے مطابق 20ویں گریڈ کا ایم اے پاس بیوروکریٹ سندھ میں وائس چانسلر بن سکے گا، حکومت نے وائس چانسلر کے امیدوار کےلیے پی ایچ ڈی کے شرط بھی ختم کردی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے ان بلز کو کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا مگر دونوں بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔ جس پراپوزیشن ارکان نعرے بازی اور شور شرابہ کرتے رہے، انہوں نے اسپیکر...
فپواسا سندھ کے رہنماؤں پروفیسر ناگ راج اور دیگر نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے بیوروکریٹ وائس چانسلر کی بل کی منظوری کا نوٹس لیں اور اس بل کو واپس کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) کے تحت آج بعد نماز جمعہ سندھ اسمبلی کے سامنے صوبے کی مختلف سرکاری جامعات کے اساتذہ نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اردو سندھی اور انگریزی زبان میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر بیوروکریٹ وائس چانسلر نامنظور، کنٹریکٹ بھرتی نامنظور اور تعلیم دشمن ترمیمی بل نامنظور کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے...
مفتی محمد وقاص رفیع ٭ ماہِ رجب کے احترام میں عرب لوگ لڑائی جھگڑوں وغیرہ سے بچ کر گھروں میں رہتے تھے ٭ علامہ شلبی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ شعبان کا چاند دیکھنے کا اہتمام کرنا واجب ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ماہِ شعبان اسلامی تقویم کے اعتبار سے آٹھواں مہینہ کہلاتا ہے۔‘‘شعبان’’ عربی میں پھیلانے اور شاخ در شاخ ہونے کو کہتے ہیں۔ چوں کہ اِس مہینہ میں بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے نفلی روزے رکھنے اور نیک عمل کرنے والے کو شاخ در شاخ برابر بڑھنے والی نیکی اور خیر و بھلائی کا موقع میسر آتا ہے۔ اِس لئے اِس مہینہ کو بھی ‘‘شعبان’’ کہا جاتا ہے۔ بعض علماء فرماتے ہیں کہ ماہِ رجب کے احترام میں عرب لوگ...
پشاور: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے سینٹرل پولیس آفس میں چاق و چوبند دستے نے آئی جی پولیس کو سلامی پیش کی۔ خیبرپختونخوا کے نئے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کی سینٹرل پولیس آفس پشاور آمد ہوئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پولیس کو سلامی پیش کی آئی جی کے پی نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہدا کی یادگارپرپھول چڑھائے۔ آئی جی ذوالفقار حمید نے پولیس افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کے پی پولیس نے دلیری اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیاپوری دنیا خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کی معترف ہے۔ ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے...
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ سینٹرل پولیس آفس میں چاق و چوبند دستے نے آئی جی پولیس کو سلامی پیش کی۔ خیبرپختونخوا کے نئے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کی سینٹرل پولیس آفس پشاور آمد ہوئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پولیس کو سلامی پیش کیآئی جی کے پی نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہدا کی یادگارپرپھول چڑھائے۔ آئی جی ذوالفقار حمید نے پولیس افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کے پی پولیس نے دلیری اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیاپوری دنیا خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کی معترف ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک-چین دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے اور یہ ہمیں اپنے آباؤ و اجداد سے وراثت میں ملی ہے۔ جمعرات کے روز چین کے قمری نئے سال کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لازوال دوستی کا سفر جاری ہے، اور چین کے صدر شی جن پھنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے تحت سی پیک جیسے بے مثال منصوبے نے پاک-چین دوستی کو مزید مستحکم کیا ہے۔ تقریب میں وفاقی وزراء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ بحری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) ماہ شعبان کا چاند نظر آ گیا، شب برات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، ملک کے مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پاکستان میں شعبان کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کی۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز...
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع، دنیا کا پہلا ملک جہاں ماہ شعبان 1446 ہجری کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ شعبان کی رویت سے متعلق اعلان کیا ہے کہ ملک میں ماہ شعبان 1446 ہجری کا آغاز 31 جنوری بروز جمع سے ہو گا۔ جبکہ پاکستان میں شعبان کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کر رہے ہیں۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ اور پشاور میں ہو رہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2025ء) ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کا اہم اعلان، شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے بھی اجلاس طلب کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شعبان کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے ۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ واضح رہے کہ...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 29 جنوری 2025ء ) ماہ شعبان کے چاند کی پیدائش ہو گئی، شعبان کا چان دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس جمعرات کی شام کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی کے مطابق ماہ شعبان کے چاند کی پیدائش ہو گئی، کل بروز جمعرات کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں شعبان کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے۔ ماہرین فلکیات شعبان کے چاند کی پیدائش پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 29 جنوری کی شام 5 بجکر 36 منٹ پر ہوئی۔ یوں پاکستان میں شعبان کا چاند30جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) اطالوی حکام کے مطابق ان کے ایک بحری جہاز کے ذریعے منگل کو ان 49 تارکین وطن کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر انہیں البانوی بندرگاہ شینگجن پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ تارکین وطن ماضی میں دو بار اپنی پناہ کی درخواستوں پر کارروائی نہ ہونے کے بعد اب تیسری بار یہ کوشش کر رہے تھے کہ ان کی پناہ کی درخواستوں پر البانیہ کے خصوصی مراکز میں کارروائی شروع ہو جائے۔ ماضی میں بھی اطالوی حکام کی طرف سے پناہ کی درخواستوں پر کارروائی کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کی تھی۔ تارکین وطن کی قومیت اطالوی وزارت داخلہ نے تارکین وطن کی قومیت کی وضاحت کیے بغیر یہ...
ابوظہبی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق اہم اعلان، متحدہ عرب امارات کے فلکیات کے مرکز نے ماہ شعبان اور ماہ رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخوں کی پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فلکیات کے مرکز کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ شعبان کا مہینہ 31 جنوری بروز جمعہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات نے بتایا کہ چاند کی پیدائش کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 29 رجب کو چاند نظر نہیں آسکے گا اس لیے رجب کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔ اس طرح جمعرات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) جرمنی میں جان لیوا حملوں کا ایک سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز ایک نیا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک مشتبہ افغان مہاجر نے باویرین شہر آشافن بُرگ کے ایک پارک میں چھوٹے بچوں پر چاقو سے وار کیا۔ حملہ آور نے ایک دو سالہ مراکشی لڑکے اور ایک 41 سالہ جرمن شخص کو ہلاک کر دیا۔ جرمن شخص نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی تھی۔ اس حملے میں تین دیگر بچے زخمی بھی ہوئے اور ان میں شام کی ایک دو سالہ لڑکی بھی شامل ہے، جس کی گردن پر زخم آئے۔ جرمن میڈیا کے مطابق 28 سالہ مشتبہ افغان ملزم کا نام انعام اللہ او...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین نے گذشتہ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی اور 80 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور موجودہ اساتذہ کی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ ریٹائرڈ ملازمین میں سے 5 ملازمین انتقال کرچکے ہیں اور ان کے اہل خانہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی محتسب کی عدالت میں قبول...
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) ماہرین فلکیات نے ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کر دی، ماہ رجب کے تیسرے عشرے کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی کردی۔ کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کےمطابق شعبان کا چاند30جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی صبح 5 بجکر 36 منٹ پر ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی،چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب...
پاکستانی ہدایتکار یاسر نواز، جو ڈرامہ 'چپ رہو' اور فلموں 'رونگ نمبر' اور 'رونگ نمبر 2' کے لیے مشہور ہیں، نے حالیہ دنوں میں فیروز خان کے بارے میں اپنے بیان سے ہلچل مچا دی ہے۔ یاسر نواز نے اداکارہ اشنا شاہ کے ٹاک شو 'آفٹر آورز' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، "میں نے فیروز خان کے کیریئر کا آغاز کیا۔" انہوں نے بتایا کہ 2014 کے ڈرامہ 'چپ رہو' میں سجل علی کے ساتھ فیروز خان کو کاسٹ کرنا ان کا فیصلہ تھا، جب فیروز صرف ایک وی جے کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یاسر نے مزید کہا، "میں نے ایک اسٹار دنیا کو دیا۔" ان کے مطابق، فیروز خان کی اداکاری کا کوئی تجربہ نہیں تھا،...
راولپنڈی: تالاب سے چار سالہ بچے کی لاش ملنے کے مقدمے میں قتل کی دفعہ بھی شامل کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق بچے کی لاش ظاہری حالت سے 12 سے 15 پرانی ہے جس پر پہلے سے درج اغوا کے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی ظاہری حالت دو ماہ تک کھلے آسمان تلے تالاب میں رہنے والی نہیں لگتی، لاش کا پوسٹمارٹم کروا کر نمونے فرانزک تجزیے کے لیے فرانزک سائنس ایجنسی بھجوا دیے گئے ہیں جس سے بچے کی موت کی وجہ اور وقت کا حتمی تعین ہوسکے گا۔ مزید پڑھیں: نومبر میں لاپتا ہونے والے بچے کی لاش دو ماہ بعد تالاب سے مل گئی ایس پی صدر...
ممبئی : بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو کولڈ پلے کے فرنٹ مین کرس مارٹن نے اپنے ممبئی کنسرٹ کے دوران خراج تحسین پیش کیا، جس نے شائقین کے دل جیت لیے۔ کنسرٹ میں کرس مارٹن نے اپنے پرفارمنس کے دوران کہا: "شاہ رخ خان ہمیشہ کے لیے!” مارٹن کے ان الفاظ پر اسٹیڈیم شائقین کے شور سے گونج اٹھا، اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ شاہ رخ خان نے اس دل چھو لینے والے لمحے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کرس مارٹن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا: "Look at the stars… look how they shine for you… and everything you do! میرے بھائی کرس مارٹن، آپ نے مجھے...