2025-09-17@22:58:52 GMT
تلاش کی گنتی: 7714

«موساد کے افسر»:

(نئی خبر)
    بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں کم جونگ ان کے اسٹاف کو ان کی چھوئی گئی ہر چیز کو احتیاط سے صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات 3 ستمبر کو دوسری جنگِ عظیم میں چین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی تھی۔  ملاقات ختم ہوتے ہی کم کے ساتھ آئے اہلکاروں نے کرسی کی پشت اور بازوؤں کو کپڑے سے صاف کیا، کافی ٹیبل کو رگڑ کر صاف کیا اور وہ گلاس بھی فوراً ہٹا دیا جس سے کم جونگ نے پانی پیا تھا۔ ???? All traces of Kim Jong Un were wiped...
    شیر افضل مروت کس کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے؟ علیمہ خان نے الزامات کا پنڈورا کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بچوں کی ضمانت منظور کی یہ خوشی کی بات ہے لیکن جس طرح انھوں نے ان کو اٹھایا یہ افسوسناک ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے...
    ڈرگ ڈیلر جسوین سنگھا عرف 'کیٹامائن کوئین' نے مشہور امریکی کامیڈی سیریز فرینڈز کے اسٹار میتھیو پیری کو ہلاک کرنے والی ڈرگ ڈوز فراہم کرنے کا جرم قبول کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسوین سنگھا "کیٹامائن کوئین" کے نام سے جانی جانے والی ایک ڈرگ ڈیلر خاتون نے باضابطہ طور پر فرینڈز اسٹار میتھیو پیری کو وہ دوا فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے جس نے انہیں موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ جسوین سنگھا نے ابتدائی طور پر الزامات کی تردید کی تھی لیکن اگست میں ایک دستخط شدہ بیان میں اپنی درخواست کو تبدیل کرنے پر رضامند ہوگئی اور اعتراف جرم کرلیا۔  جسوین سنگھا پر منشیات فراہم کرنے، منشیات کے اڈے چلانے اور ایسی منشیات تقسیم کرنے کے سنگین الزامات...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک) چار سال سے زائد عرصے بعد جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ تمام فارمیٹس کی سیریز کا ابتدائی شیڈول سامنے آگیا ہے، جس کے تحت لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ ون ڈے سیریز راولپنڈی میں ہی 28 اکتوبر کو ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا، جب کہ باقی دو میچز 31 اکتوبر اور 2 نومبر کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ اس سے شہر میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ ٹی...
    لاہور کی معروف ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی نے اپنے مکینوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور پانی کے متاثرہ گھروں کے مکینوں سے بجلی کے بل اور ماہانہ مینٹیننس چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ Rain water in Bahria Town Lahore. Note its not Flood Water, so things aren't as bad as Park View City, being in Bahria since last 10 years, I vouch for their drainage system, despite being state of art, recent changes in intensity of rains is posing challenges. pic.twitter.com/zMhmLltSGN — Ali Haider Chattha (@Ali_Haider93) August 30, 2025 انتظامیہ پارک ویو سٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ مکین جن کے گھروں کو...
    سہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں قومی ٹیم آج یو اے ای کے مدمقابل آئے گی۔ شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور افغانستان چار چار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کو فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے آج لازمی فتح درکار ہے۔ شکست کی صورت میں کل افغانستان اور یو اے ای کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا۔ یو اے ای کی ٹیم پہلی فتح کی تلاش میں آج قسمت آزمائی کرے گی۔ یو اے ای کو فائنل میں رسائی کے لیے اپنے دونوں میچز میں اچھے مارجن سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کا فائنل سات ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
    کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں حالیہ زلزلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 1457 تک جا پہنچی جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ طالبان انتظامیہ کے مطابق 6700 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے بدھ کے روز کمانڈوز کو فضائی راستے سے متاثرہ علاقوں میں اتارا گیا تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق یہ وقت کے خلاف دوڑ ہے اور کئی ایسے مقامات ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اتر نہیں سکتے تھے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کے لیے غذائی امداد جلد ختم ہو...
    نائجیریا کی ریاست نائجر میں ایک ہولناک کشتی حادثے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں کو زندہ بچا لیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب ایک کشتی تُنگن سُلے، مالالے ضلع سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی۔ کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جو ایک تعزیتی اجتماع میں شریک ہونے جا رہے تھے۔ راستے میں گوساوا کمیونٹی، بورگو لوکل گورنمنٹ ایریا کے قریب کشتی ایک ڈوبے ہوئے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ یہ بھی پڑھیے یونان کشتی حادثہ، جاں بحق 99 فیصد مسافر پاکستان سے قانونی طور پر گئے تھے، وزیر داخلہ بورگو کے چیئرمین عبداللہی بابا آرا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغان وزیر اعظم ملا حسن اخوند کو خط لکھ کر زلزلے پر جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے وزیراعظم افغانستان ملا محمد حسن اخوند کے نام خط لکھا جس کو انہوں نے جماعت اسلامی رہنماؤں کے ہمراہ ارسال کیا۔ جماعت اسلامی پشاور کی جانب سے وفد نے افغان قونصل جنرل سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان ، عبدالواسع ، صابر حسین اور وقاص خان چمکنی شامل ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خط میں مشرقی افغانستان میں زلزلہ سے  جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے صرافہ بازار کے قریب فائرنگ سے 24 سالہ ثاقب زخمی ہوگیا جبکہ چینسر گوٹھ فوجی قبرستان کے قریب بھی فائرنگ سے 20 سالہ عذیر زخمی ہوگیا دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اور جناح اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے کھارادر اور محمود آباد پولیس کا کہنا کہ دونوں واقعات ذاتی جھگڑے کے دوران کی گئی فائرنگ سے پیش آئے ہیں جس کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
    محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی ریلوں کے خطرے کے پیش نظر اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے نصیرآباد اور سبی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق، انسانی جانوں، املاک اور زرعی نظام کو شدید خطرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو سخت کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نہروں، آبی نالوں، ہیڈ ورکس اور حفاظتی پشتوں کو کاٹنے یا نقصان پہنچانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح غیر قانونی عارضی یا مستقل بندات قائم کرنے، نہری ڈھانچوں پر بغیر اجازت مشینی آلات استعمال کرنے، قبضہ کرنے، کچی دکانیں یا مویشیوں کے باڑے بنانے اور بغیر اجازت کشتی...
    اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک کم از کم 21 ہزار بچے معذور ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ’کمیٹی برائے معذور افراد کے حقوق کے مطابق قریباً 40 ہزار 500 بچے جنگ سے متعلق نئے زخموں کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے نصف سے زائد بچے معذوری کا شکار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ شہید ہوگئے، اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری آپریشن کے دوران دیے جانے والے انخلا...
    ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث اپنے افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ ادارے نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تحقیقات مکمل کرکے 9 جولائی 2025 کو ایک ڈپٹی کلکٹر اور ایک اسسٹنٹ کلکٹر کو معطل کر دیا۔ جولائی 2025 میں آکشن ماڈیول کے غلط استعمال کی رپورٹس سامنے آئیں، جس کے تحت 103 گاڑیاں جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے سسٹم میں اپ لوڈ کی گئی تھیں، جبکہ 43 گاڑیاں پہلے ہی قانونی طور پر رجسٹر ہو چکی تھیں۔ ایف بی آر نے ڈیجیٹل آڈٹ اور انٹرنل انوسٹیگیشن کے بعد مجرمانہ نیٹ ورک میں شامل افراد کی نشاندہی کی۔ مزید پڑھیں: کیا ایف بی آر سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کے...
    انڈونیشیا کی دارالحکومت جكارتہ میں سینکڑوں خواتین نے حکومت کے عہدے داروں کی مراعات اور پولیس کے زیادتی کے خلاف احتجاج کیا، جس دوران انہوں نے جھاڑو اٹھا کر اصلاحات کے لیے مطالبات کا اظہار کیا۔ احتجاج کے منتظمین کے مطابق جھاڑو ریاستی بدعنوانی اور سیکیورٹی فورسز کے ظلم کو صاف کرنے کی علامت ہے۔ مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں 6.0 شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد زخمی احتجاج پچھلے ہفتے سے طلبا، کارکنان اور حقوق کے گروپوں کی جانب سے شروع ہوئے اور ملک گیر سطح تک پھیل گئے، جس دوران پولیس کی کارروائی میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے۔ طلبا اور شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ گرفتار مظاہرین کو رہا کیا جائے اور پولیس کی زیادتی...
    مودی حکومت نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والی مذہبی اقلیتوں کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہیں بھارت میں رہنے کی مشروط اجازت دے دی تاہم اس پالیسی سے مسلمانوں کو خارج کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کیجانب سے بنگلہ دیشیوں اور روہنگیا مسلمانوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ڈی ڈبلیو کے مطابق اس فیصلے کے تحت ہندو، سکھ، بدھ، جین، پارسی اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد جو 31 دسمبر 2024 تک بھارت میں داخل ہو چکے تھے اب درست سفری دستاویزات کے بغیر بھی بھارت میں رہائش اختیار کر سکیں گے۔ بھارت کی وزارت داخلہ نے منگل کی شب اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جسے حکمراں جماعت...
     پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کو 105 ٹن امداد روانہ کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیےامداد نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے مطابق انہوں نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس کے بعد پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن انسانی ہمدردی کی امداد روانہ کی ہے۔ Following my telephone call with Foreign Minister Muttaqi, the Government of Pakistan today dispatched 105 tons of humanitarian relief assistance to Afghanistan. The consignment includes essential food items, medicines, tents, blankets, and bubble mats, aimed at supporting those… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 3, 2025 اسحاق ڈار کے مطابق اس...
    پاکستان نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا ہے، جو انسانی ہمدردی کے جذبے اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ یہ سامان وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر بھجوایا جا رہا ہے اور اس کا مقصد شدید متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ سامان کی روانگی کی تقریب این ڈی ایم اے کے ویئر ہاؤس، اسلام آباد میں ہوئی، جس میں وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی، این ڈی ایم اے اور وزارتِ خارجہ کے حکام شریک ہوئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں، ضروری ادویات  شامل ہیں یہ تمام امداد 5 کنٹینرز پر مشتمل...
      بیجنگ : جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر” انصاف کی جیت” کے موضوع پر ایک ثقافتی شام کا بیجنگ میں انعقاد کیا گیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ سمیت چینی رہنماؤں، مزاحمتی جنگ کے بزرگ سپاہیوں اور اعزاز یافتہ افراد کے نمائندوں اور عام شہریوں کے نمائندوں سمیت مختلف حلقوں سے وابستہ افراد نے اس ثقافتی شام میں شرکت کی۔ Post Views: 7
    کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں خیبرپختونخوا سے گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں خیبرپختونخوا سے گرفتار ملزم احسن کو پیش کیا۔  تفتیشی افسر نے ملزم احسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم احسن کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے مرکزی ملزم کو فرار ہونے کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی اور سہولت کاری کی ہے۔  دوران سماعت وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ اور اسامہ علی...
    چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
    پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان نے منگل کو ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا جب وہ افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے چوتھے میچ میں اپنی 100 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (T20I) میچ میں میدان میں اترے۔ یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی فخر زمان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور اب وہ سو یا اس سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے پاکستان کے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں بابر اعظم، محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا اعزاز بابر اعظم کے پاس...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فائیو ڈی شادی ہال کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ رجب زخمی ہوگیا، سرجانی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ڈی عبداللہ موڑ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پولیس واقعات کی مزید تحقیقات کر...
    کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور 29 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے اختتام پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 5 جاں بحق اور 29 شہری زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں سریاب روڈ پر واقع شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کے جلسے کے اختتام پر جلسہ گاہ کے قریب دھماکا ہوا۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان ساجد ترین نے کہا کہ دھماکے میں ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے، جیسے ہی اختر...
    ایک نئی کتاب میں انکشاف ہوا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم نے تخت و تاج کے وراثتی قوانین میں برابری لانے کی تاریخی تبدیلی میں زیادہ دلچسپی نہیں لی۔ برطانوی شاہی امور کے نامہ نگار ویلنٹائن لو کی کتاب ’پاور اینڈ دی پیلس‘ کے مطابق 2013 میں اُس وقت کے وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے فوری طور پر قانون سازی کرتے ہوئے صدیوں پرانی روایت ختم کی، جس کے تحت بیٹے کو بیٹی پر تخت کے لیے فوقیت حاصل تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ملکہ الزبتھ دوم کے زیرِ استعمال گاڑی نیلامی کے لیے پیش، متوقع بولی 50 سے 70 ہزار پاؤنڈ اس اصلاح کے بعد پہلی مرتبہ طے ہوا کہ بادشاہ یا ملکہ کی سب سے بڑی اولاد، خواہ لڑکا ہو یا...
    یورپی یونین کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے غیرملکی امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز برسلز(سب نیوز)یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے غیرملکی امداد کا اعلان کیا گیا۔یورپی یونین کے مطابق سیلاب متاثرین کو 350 ملین روپے امداد فراہم کی جا رہی ہے، سیلاب متاثرین کو امداد بااعتماد این جی اوز کے ذریعے دی جائے گی۔رقم جان بچانے والی ادویات پانی، نکاسی کے منصوبوں پر خرچ کی جاسکے گی، متاثرین کو بنیادی اشیا کی خریداری کیلئے نقد رقم بھی دی جائے گی۔واضح رہے کہ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 881 افراد جاں بحق اور 1176 زخمی ہوئے جن میں سے...
    وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر خیبر صوبائی حکومت کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتیں 1400 سے متجاوز صوبائی وزیر ریلیف، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اور دیگر حکام نے 35 ٹرکوں پر مشتمل سامان پشاور میں تعینات افعان قونصل جنرل کے حوالے کیا۔ امدادی سامان میں 500 ونٹرائز ٹینٹس، 500 فیملی سائز ٹینٹس، 1000 ترپال، 1500 گدے، 3000 تکیے، 1500 رضائیاں اور 500 کمبل شامل ہیں جبکہ 2 ٹرکوں میں ضروری ادویات بھی لادی گئی ہیں۔  یہ سامان زلزلہ متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کرنے اور انہیں موسم کی سختیوں سے بچانے کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ مزید...
    ایف آئی اے  امیگریشن نے طورخم بارڈر پر اہم کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کو 25 افغان پاسپورٹس کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے خیبر نے کارروائی کے دوران افغان شہری کو 25 پاسپورٹس کے ساتھ گرفتار کیا اور ملزم کی شناخت سبحان اللہ کے نام سے ہوئی اور ان کا تعلق افغانستان کے شہر جلال آباد سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے پاسپورٹس کولڈ ڈرنکس کے کینز میں چھپائے ہوئے تھے تاکہ چیکنگ سے بچا جا سکے تاہم مزید تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ان پاسپورٹس پر تاجکستان کے ویزے بھی لگے ہوئے تھے جو کہ سمگلنگ کی کوشش کو واضح کرتی ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سہ فریقی سیریز کے میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ شارجہ میں جاری پاکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے پاکستان میں سیلاب اور افغانستان میں زلزلے سے متاثر افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کی گئی۔ واضح رہے پاکستان بھر میں سیلاب کے سبب سیکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ افغانستان میں زلزلے کے سبب اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بھانجوں حسان نیازی، شیر شاہ اور شاہ ریز خان کے خلاف درج مقدمات اور سزاؤں کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سزاؤں کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حسان خان نیازی ،شیرشاہ خان اور شاہریز خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے سزائیں انسانی حقوق اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تینوں رہنماؤں کے سزائیں فوری طور پو ختم کیا جائے۔ حکومت کی عددی اکثریت کی وجہ سے قرارداد کو ایوان نے منظور کرلیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس قرارداد...
    سہ ملکی سیریز کے شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست رہتا ہے کیونکہ اب چیس کرنا مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ’اولیور کی موجودگی بولرز کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہے، لیکن اصل بات اچھا کرکٹ کھیلنے کی ہے۔‘ راشد خان کے مطابق 170 سے زائد کا مجموعہ ایک اچھا اسکور ہوگا۔ افغانستان نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ مجیب اور اشرف کو ڈراپ کیا گیا ہے، جبکہ غزنفر کو ٹی 20 میں ڈیبیو کا موقع ملا ہے...
    صدر پاکستان کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر پاکستان نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے صادق سنجرانی کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔صدر نے صادق سنجرانی اور اہلِ خانہ کے لئے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ،...
    برلن/ہنوور (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے بالآخر پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کے ایک گروپ کو پناہ دے دی۔ یہ 47 افراد پر مشتمل 10 خاندان تھے جو طالبان کے 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان منتقل ہوگئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان مہاجرین استنبول سے ہنوور پہنچے جہاں جرمن وزارتِ داخلہ نے ان کے داخلے کی تصدیق کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تمام افراد قانونی ویزا اور سیکیورٹی جانچ مکمل کرنے کے بعد جرمنی میں داخل ہوئے۔ امدادی تنظیم *ایئر برج کابل* نے بتایا کہ دو مزید افغان بعد میں ایک اور پرواز کے ذریعے پہنچ گئے۔ ان میں شامل ایک افغان ماں اور بیٹی نے کہا کہ وہ اب...
    پیمرا نے کرائم سینز اور حراست میں لیے گئے افراد کے انٹرویوز نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کرائم سینز، برآمد شدہ اشیا اور حراست میں لیے گئے ملزمان کے انٹرویوز نشر کرنے سے گریز کریں، یہ اقدام پولیس تحقیقات میں رکاوٹوں سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت، پیمرا نے نوٹیفکیشن واپس لے لیا اسلام آباد میں پیمرا ہیڈکوارٹرز سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اس سے قبل بھی 19 جون 2023 اور 15 نومبر 2023 کو اس نوعیت کی ہدایات جاری کی گئی تھیں، جن میں...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد اور ماضی کے نامور اداکار، فلم پروڈیوسر و اسکرین رائٹر سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا۔ ایک حالیہ گفتگو میں سلیم خان نے کہا کہ ان کے گھرانے میں ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ کوئی بھی بیف نہیں کھاتا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہمارا خاندان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہندو تہوار بھی جوش و جذبے کے ساتھ منائے جاتے ہیں اور مسلم تہوار بھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اندور میں پیدا ہوئے اور بچپن سے آج تک ان کے خاندان نے بیف نہ کھانے کی روایت...
    شارجہ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز کا اہم میچ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی نظریں فائنل میں جگہ پکی کرنے پر ہیں جبکہ شائقین کرکٹ ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں۔ پاکستانی ٹیم اب تک سیریز میں ناقابل شکست رہی ہے۔ پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی اور دوسرے میچ میں میزبان یو اے ای کو 31 رنز سے مات دی۔ ان فتوحات نے گرین شرٹس کا مورال بلند کر دیا ہے۔ آج کے میچ میں صائم ایوب اور حسن نواز بیٹنگ لائن کے اہم کردار ہوں گے جبکہ بولرز پر ڈیتھ اوورز میں ذمہ داری ہوگی۔ دوسری جانب افغانستان اپنے...
    تازہ سائنسی تحقیق اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بیریز اور چائے کا باقاعدہ استعمال عمر میں صحت مند اضافے یعنی longevity کا باعث بن سکتا ہے۔ رواں سال کا ایک حالیہ مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ فلیوینائیڈ اجزا سے بھرپور غذا جیسے کہ چائے، بیریز، سیب، اور ڈارک چاکلیٹ کا استعمال زندگی کو بہتر بنانے اور سنگین بیماریوں مثلًا دل کی بیماری، 2 ٹائپ ذیابیطس، کینسر، اعصابی امراض) کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ کوئینز یونیورسٹی میں ڈاکٹر بینجیمن کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً 500 گرام فلیوینائیڈزکے استعمال سے  دل کی بیماری، ذیابیطس اور سانس کی بیماریوں کا خطرہ تقریباً 10–16٪ کم ہو جاتا ہے۔ اور اگر مختلف قسم کے فلیوینائیڈز جیسے بیریز اور چائے دونوں کا استعمال کیا جائے تو فائدہ اور...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر اداکار انور علی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انور علی کا فنونِ لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر اداکار انور علی کی فن و ثقافت کے لئے خدمات کو خراج...
    سوڈان کے وسطی دارفور کے گاؤں تراسن میں کئی دنوں کی شدید بارشوں کے بعد خوفناک لینڈ سلائیڈنگ نے پورے گاؤں کو مٹی تلے دبا دیا، جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ فاکس نیوز کے مطابق یہ واقعہ 31 اگست کو پیش آیا۔ باغی گروہ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی (ایس ایل ایم-اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ گاؤں کے تقریباً تمام رہائشی لقمہ اجل بن گئے اور صرف ایک شخص زندہ بچ سکا۔ ابھی تک آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی تصدیق ممکن نہیں کیونکہ تنازع کے باعث اس خطے تک رسائی محدود ہے۔ تاہم اگر یہ اعداد درست ثابت ہوئے تو یہ سوڈان کی حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی قدرتی آفت ہوگی۔ دارفور کے...
    پشاور: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت پشاور میں پولیس لائنز خودکش دھماکا کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد نے کی، جس میں 7 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ عدالت نے مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر مزید گواہان کو طلب کر لیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق یہ خودکش دھماکا 30 دسمبر 2023ء  کو ملک سعد پولیس لائنز میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں 92 سے زائد افراد شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ مقدمے میں مرکزی ملزم امتیاز عرف تورہ شپہ اور پولیس اہلکار ولی محمد سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد...
    سوڈان کے مغربی دارفور خطے میں شدید بارشوں کے بعد آنے والی لینڈ سلائیڈ نے ایک گاؤں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے۔ باغی تنظیم سوڈان لبریشن موومنٹ، جو اس علاقے پر قابض ہے، نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز دارفور کے مارا پہاڑی سلسلے میں واقع گاؤں ‘تاراسین’ مٹی کے تودے تلے دب گیا اور پورا گاؤں زمین بوس ہوگیا اور صرف ایک شخص زندہ بچ پایا۔ یہ بھی پڑھیے: خانہ جنگی کے شکار ملک سوڈان میں نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا بیان میں مزید کہا گیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاؤں کے تمام مکین، جن کی تعداد ایک ہزار سے زائد تھی،...
    بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ان کا انٹرویو کلپ شیئر کیا، جس میں جنرل ریٹائرڈ کنول جیت سنگھ نے کہا کہ بھارت کے پاس پانی روکنے اور چھوڑنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ ان کے مطابق بھارت اچانک پانی روک کر پھر پاکستان کی طرف چھوڑ دے گا، جس سے سیلاب آئے گا اور پاکستان اس پانی کو سنبھال نہیں سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت فصلوں کے موسم میں پانی روک سکتا ہے اور بارشوں کے موسم میں جب پانی...
    بالی ووڈ اداکارہ اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ ایشا دیول اور صنعتکار بھارت تختانی کی شادی 2011 میں ہوئی جو اُس وقت سال کی سب سے بڑی شادی سمجھی گئی۔ تاہم 12 برس بعد 2024 میں یہ رشتہ ٹوٹ گیا اور دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ اب ایشا اپنی 2 بیٹیوں رادھیا اور میرایا کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں۔ ایشا نے اپنی کتاب اما میا (2020) میں انکشاف کیا تھا کہ شادی کے بعد جب وہ بھارت کے جوائنٹ فیملی سسٹم میں گئیں تو انہیں ثقافتی جھٹکا لگا۔ انہوں نے لکھا کہ شادی کے بعد میں شارٹس میں گھر میں نہیں گھوم سکتی تھی جیسے پہلے عادی تھی۔ یہ...
    بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی سابقہ اہلیہ اور بالی ووڈ کی ڈانسر دھناشری ورما نے کہا ہے کہ وہ طلاق کے بعد بھی کرکٹر سے رابطے میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان کے ساتھ ایک ویلاگ میں دھناشری نے ذاتی زندگی، کیریئر اور تعلقات پر کھل کر بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔  اس انکشاف کے بعد دھناشری پھر سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ فرح خان نے بھارتی ڈانسر سے سوال کیا کہ اب وہ علیحدہ اور تنہا رہتی ہیں، چہل سے طلاق کے بعد حالات کتنے بدل گئے ہیں؟ دھناشری ورما نے فرح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اب بھی یوزویندر چہل سے رابطے میں ہیں ان...
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے یہ واقعات گلشن معمار اور کورنگی کے علاقوں میں پیش آئے۔ گلشن معمار کے علاقے بلاک آر، عجوہ ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ ممتاز کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھیپا ویلفیئر کے رضا کاروں نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، جس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ممتاز کی ٹانگ پر گولی لگی۔ گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے افغانستان میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افغان عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: زلمی فاؤنڈیشن کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعاؤں اور ہمدردی کا پیغام بھی بھیجا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آبی گزرگاہوں اور نالوں کے اطراف سے تمام تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہدایت تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ آبی گزرگاہوں اور نالوں کے اطراف تجاوزات ہٹانے کے لئے اقدامات کیے جائیں اور تجاوزات ہٹانے کے لئے نوٹس جاری کرکے تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستقبل میں نقصانات سے بچنے کے لئے دریاؤں اور دیگر آبی گزرگاہوں کی ڈی سلٹنگ اور حفاظتی پشتوں کی تعمیر کا ایک بڑا ون ٹائم منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت پیر کے روز ایک ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلیے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالرحمان کی جانب سے افغانستان میں ہونے والے زلزلے سے نقصان کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے اپنے افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کو انسانی، اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ قرارداد میں  صوبائی حکومت سے زلزلے سے متاثرہ افغان...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور...
    راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل بارشوں کے بعد نالہ لئی میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس پر انتظامیہ نے اطراف کی آبادی کو فوری انخلا کا حکم دے دیا۔ جڑواں شہروں میں بارش کے نتیجے میں نالہ لئی کی سطح 19 فٹ تک بلند ہوگئی، جس کے بعد شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کے ساتھ الرٹ جاری کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب میں تبدیل، گاڑیاں ڈوب گئیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کے کنارے رہنے والے مکینوں کو تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام...
    ابوظبی میں ہونے والی سہہ ملکی سیریز میں یو اے ای نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یو اے ای کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پچ کی صورتحال کے پیش نظر ہدف کے تعاقب کو ترجیح دی جائے گی۔ دوسری جانب افغانستان کے کپتان نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کی بیٹنگ لائن اپ بڑا اسکور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ابوظبی افغانستان ٹاس سہہ ملکی سیریز یو اے ای
    خیبرپختونخوا اسمبلی میں منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کے شدید زخمیوں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت بغیر ویزا پاکستان منتقل کر کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہ قرارداد حکومتی رکن عبیدالرحمان کی جانب سے ایوان میں جمع کرائی گئی، جس میں افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیوں بار بار زلزلے کی زد میں آتا ہے؟ قرارداد میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ ایوان نے قرار دیا کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے...
    شارجہ میں کھیلی جارہی سہ ملکی سیریز میں شائقین کے لیے نیا پروٹوکول جاری کردیا گیا۔ حکام کے مطابق سہ ملکی سیریز کے میچز دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین صرف اپنی ٹیم کی حمایت کرسکتے ہیں، انہیں مخالف ٹیم کے خلاف نعرے بازی یا کسی اشارے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ شائقین میچ کے دوران اپنی نشستوں پر ہی رہیں، دوسرے اسٹینڈ میں جانے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ شائقین کھیل کے دوران بھاگ دوڑ اور بدنظمی سے بچیں، اماراتی قوانین کا احترام کریں اور کھیل کی روح برقرار رکھیں۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے افغانستان اور یو اے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چئیرمین جاوید آفریدی نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہاکہ افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جاوید آفریدی نے زلزلے سے تباہی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ Heartbroken by the devastation of the earthquake in Afghanistan????. So many lives lost, families shattered, and loved ones in pain. Our prayers are with our Afghan brothers and sisters in these tough times.Zalmi Foundation pledges 10m PKR to support those struck by this calamity....
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نریندر مودی ایک ہال میں داخل ہوتے ہیں جہاں چینی صدر شی جن پنگ کھڑے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم ہال میں داخل ہوتے ہی چینی صدر سے مصافحہ کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں لیکن چینی صدر ان سے ہاتھ ملانے کے بجائے انہیں آگے بڑھنے کا اشارہ کرتے ہیں۔ Xi Jinping isn’t giving any respect, just going through the formalities. And Modi ji can’t even control himself…. shamelessly smiling, forgetting the martyrdom of our 20 soldiers. pic.twitter.com/QHcR22UULW — Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) August 31, 2025 یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کے حوصلے کے لیے دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔ ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے افغان عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ہر...
    پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے افغانیوں کے انخلا کے دوران میڈیکل کیمپ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ افغان بھائیوں کے انخلا کے دوران ان کی صحت کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، باحفاظت واپسی کیلئے ان کی صحت کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہماری ہے۔  مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ محکمہ صحت کے قائم کردہ میڈیکل کیمپوں میں ادویات مہیا کی جائیں گی، افغان بھائیوں کی ہر ممکن خدمت کیلئے محکمہ صحت ہمیشہ گراؤنڈ پر موجود رہے گا۔ مشیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ کو ضلع خیبر میں افغان مہاجرین کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علی مسجد سے لیکر افغان بارڈر تک افغانستان جانے...
    لاہور: ننکانہ صاحب میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ اکبر گاؤں میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کوثر بی بی، عائشہ اور ثمرہ کے ناموں سے ہوئی، زخمیوں میں شہریار، مہریار اور طاہرہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ Tagsپاکستان
    ڈھاکا: بنگلہ دیش میں حکومت کے خلاف مبینہ سازش کے الزام میں سابق وزیر سمیت 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں شیخ حسینہ واجد کی سابق کابینہ کے 87 سالہ رکن عبداللطیف صدیقی اور ڈھاکا یونیورسٹی کے پروفیسر حافظ الرحمٰن کرزون بھی شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں اس وقت ہوئیں جب تمام افراد ڈھاکا رپورٹرز یونٹی کے ایک اجلاس میں شریک تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اجلاس پر ایک ہجوم نے دھاوا بولا، شرکا کو ہراساں کیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ یہ گروپ حکومت گرانے اور ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازش...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے عمومی اجلاس میں کہا کہ اگست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ الاسکا سمٹ میں یوکرین کے بحران کے حل کے لیے کچھ ’سمجھوتے‘ طے پائے ہیں۔ پیوٹن نے چین کی جانب سے جاری جنگ کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں اور تجاویز کو سراہا۔ انہوں نے کہا: ’اس حوالے سے ہم چین کی ان کوششوں اور تجاویز کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو یوکرین کے بحران کے حل کے لیے دی گئی ہیں۔ میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ روسی اور امریکی صدور کی ملاقات (الاسکا) میں ہونے والے سمجھوتے بھی، مجھے امید ہے، اس...
    ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کے ذریعے سیلابی پانی میں محصور افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے جس میں ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہوائی کے جزیروں میں ڈرونز کے ذریعے ہزاروں مچھروں کی کیوں برسائی جارہی ہے؟ سرکاری ذرائع کے مطابق مختلف شہروں میں تھرمل امیجنگ ڈرونز کی مدد سے دشوار گزار اور دورافتادہ علاقوں میں متاثرین کو کامیابی سے تلاش کیا گیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن انجام دیا گیا۔ جھنگ کے علاقے سیمی پل بائی پاس، سرگودھا روڈ اور قریبی...
    قصور: بارش کے دوران ہونے والے مختلف حادثات میں قصور کے مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے کم از کم چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں دو نوجوان لڑکے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق قصور کے علاقے رنگ پور میں گھر کی چھت گرنے سے 50 سالہ منیر احمد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ شدید بارشوں کے باعث چھت کی ساخت کمزور ہو گئی تھی، جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ کنگن پور میں بھی ایک اور دلخراش حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گھر کی چھت گرنے سے 16 سالہ عامر جاں بحق ہو گیا۔ ملبے تلے دب کر اس کی جان چلی گئی۔ اسی علاقے میں ایک اور المناک واقعہ پیش...
    اسلام آباد: ریاستی مالکیتی ادارے میں مالی بے ضابطگی اور بدانتظامی کی نشاندہی سرکا ری افسر کا جرم بن گیا ، وزیرتجارت جام کمال نے بد انتظامی کی نشاندہی کرنیوالے افسر کو پی آر سی ایل کے بورڈ اجلاسوں میں شرکت کالعدم قرار دیدی، وزیراعظم شہبازشریف نے شکیل منگنیجو بورڈ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔  تفصیلات کے مطابق گریڈ 22 کے اسپیشل سیکریٹری وزیراعظم آفس شکیل منگنیجوکو وزیرتجارت نے نشانے پر لے لیا، وفاقی وزیرتجارت نے شکیل منگنیجو  کوآئندہ بورڈ اجلاسوں میں بلانے سے روک دیا اور مؤقف اپنایا کہ شکیل منگنیجو کی بورڈ اجلاسوں میں شرکت ایس اوایزایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔  تاہم وزارت تجارت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے شکیل منگنیجو کو بورڈ اجلاسوں میں...
    کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقہ سپرہائی وے افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان ایدھی کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ امیرین ، 40 سالہ رانی ، 43 سالہ صنم ، 35 سالہ مریم اور 16 سالہ سلمان کے ناموں سے کی گئی۔  علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
    سندھ کےضلع ٹنڈو محمد خان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر آبادی کے انخلاء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومتِ سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ اب تک 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 4500 افراد کو منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ خطرہ گاؤں جمو ملاح کو لاحق ہے جس کا کچھ حصہ پہلے ہی خالی کرا لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ حکومت سندھ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مقبروں شریف کے علاقے میں ٹینٹ سٹی کے نام سے ایک بڑا کیمپ قائم کیا...
    ممبئی: بالی ووڈ فلم پتی پتنی اور وہ 2 کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کے عملے اور مقامی افراد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔ ویڈیو میں تین افراد کو فلم کے عملے کے ایک رکن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیوز میں مزید افراد جھگڑے میں شامل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جس شخص پر تشدد کیا گیا، وہ ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے تاہم اس...
    افغانستان کی عبوری حکومت نے قومی شناختی کارڈ پر خواتین کی تصاویر کو لازمی قرار دینے کے بجائے اختیاری بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کو بنیادی شناخت اور برابری کے حق سے محروم کرتا ہے۔ طالبان کے دارالافتا کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ صرف بیرونِ ملک مقیم افغان خواتین یا علاج کی غرض سے سفر کرنے والی خواتین کے لیے تصویر لازمی ہوگی، جبکہ افغانستان کے اندر رہنے والی خواتین کے لیے شناختی کارڈ پر تصویر لگانا شریعت کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور...
    نیٹ فلکس کے نئے سیزن ‘وِد لو، میگھن’ میں ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل نے مشہور شیف خوسے آندریس کے سامنے دلچسپ انکشاف کیا کہ ان کے شوہر پرنس ہیری کو لابسٹر پسند نہیں۔ اس پر آندریس نے ہنستے ہوئے جواب دیا اور آپ نے پھر بھی ان سے شادی کر لی؟ رپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان میں کھانے پینے کے حوالے سے کئی دلچسپ روایات موجود ہیں۔ سابق شاہی بٹلر گرانٹ ہیروڈ کے مطابق خاندان عام طور پر شیل فِش (جیسا کہ جھینگا اور کیکڑا) نہیں کھاتا کیونکہ اس سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ رہتا ہے۔ اسی طرح لہسن بھی شاہی کھانوں سے دور رکھا جاتا ہے تاکہ سانس کی بو سے بچا جا سکے۔ خود ملکہ کمیلا...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان سپر لیگ اور بین الاقوامی سطح کے میچز منعقد ہونے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی شاہد آفریدی نے پشاور پولیس لائن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر حاضری دے کر پھول رکھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا اس صوبے اور اس کی سرزمین سے گہرا رشتہ ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے قربانیوں اور کارکردگی کے حوالے سے ایک مثال قائم کی ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے چیریٹی میچ کا انعقاد ایک...
    بانجول/ایتھنز: مغربی افریقہ کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 سے زائد لاپتہ ہیں۔ یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا جب کشتی گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں زیادہ تر گیمبیا اور سینیگال کے شہری سوار تھے۔ گیمبیا کی وزارتِ خارجہ کے مطابق کشتی میں تقریباً 150 مسافر موجود تھے جن میں سے صرف 16 افراد کو زندہ بچایا جاسکا۔ موریطانیہ کی ریسکیو ٹیموں نے بدھ اور جمعرات کو 70 لاشیں برآمد کیں جبکہ عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہوسکتی ہے۔ یہ کشتی یورپ پہنچنے کے لیے استعمال ہونے والے خطرناک راستے اٹلانٹک مائیگریشن روٹ پر رواں...
    بانجول/ایتھنز (نیوز ڈیسک)مغربی افریقہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 70 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 سے زائد لاپتہ ہیں۔ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا جب کشتی گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی۔ اس میں زیادہ تر گیمبیا اور سینیگال کے شہری سوار تھے۔ گیمبیا کی وزارتِ خارجہ کے مطابق کشتی میں تقریباً 150 مسافر موجود تھے جن میں سے صرف 16 افراد کو زندہ بچایا جاسکا۔ موریطانیہ کی ریسکیو ٹیموں نے بدھ اور جمعرات کو 70 لاشیں نکال لیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ یہ کشتی یورپ پہنچنے کے لیے خطرناک اٹلانٹک مائیگریشن روٹ پر رواں دواں تھی، جو افریقہ سے...
    لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب میں سیلاب کے دوران پہلی بار جدید تھرمل ٹیکنالوجی کے استعمال سے 490 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرلیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق تھرمل ٹیکنالوجی ان مقامات پر بھی انسانی موجودگی کا پتہ لگا سکتی ہے جہاں عام انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ ٹیکنالوجی ریسکیو آپریشن میں استعمال کی گئی۔ اوکاڑہ، جھنگ، اٹھاراں ہزاری، شورکوٹ اور احمد پور سیال میں رات کی تاریکی میں تھرمل ٹیکنالوجی کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیے گئے۔ جھنگ سٹی بند سے 21، پنڈی محلہ سے 1، کھلڑا سے 12، ددوآںڑاں سے 63، علی پور سے 70، ٹھٹھہ جبانڑاں سے 85، مساں سے 4 اور واجد آباد شاہ...
    کراچی: شہر قائد میں لانڈھی 36G  کے علاقے میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت شمیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گولی چلانے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔   دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 19 فرید کالونی میں بھی ایک اندھی گولی لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 10 سالہ بچہ غلام عباس زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی لگ گئی، اسے بھی فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر...
    اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے تباہی کی رپورٹ جاری کردی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران سیلاب کے باعث 16 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔ دو روز کے دوران 13 اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں جب کہ  خیبرپختونخوا، سندھ اور کشمیر میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران طوفانی بارشوں اورسیلاب کے باعث 831 افراد جاں بحق 1121زخمی ہوئے، بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب میں 191، خیبر پختونخوا میں 480 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 58، بلوچستان میں 24 اور گلگت بلتستان میں 41 افراد جاں بحق ہوئے، آزاد کشمیر میں...
    تہران: ایران میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے 8 افراد کو جنگ کے دوران اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کو حساس مقامات کی معلومات اور سینئر فوجی قیادت کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزمان نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے موساد سے خصوصی تربیت حاصل کرلی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزمان کو ایران کے شمال مشرقی علاقے میں اپنے منصوبے پر عمل درآمد کرنے سے پہلے گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضے سے...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد کٹی پہاڑی نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ ایس ایچ او پیر آباد نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ احسان اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ میڈیکل اسٹور سے دوا خرید رہا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کو عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے آتے ہی اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے سر پر گولی لگی تھی ۔ واقعے کے بعد پولیس نے شواہد حاصل کرے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب...
    پشاور کے علاقے گھڑی قمردین میں خواتین کے تنازع پردوبھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گھڑی قمر دین میں خاتون روٹ کر میکے آئے ہوئی تھی جس پر بہنوئی نے سسرال پر فائرنگ کی اور دو سالوں سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کیے۔ پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ جاوید آباد گھڑی قمردین کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں مستورات تنازعہ...
    افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک ایسا قانون منظور کیا ہے، جس کی زد میں شعرا بھی آگئے ہیں۔ اب حکومت کے سربراہ کے احکامات یا فیصلوں پر تنقیدی شعر پڑھنے پر پابندی کے ساتھ ساتھ رومانوی شاعری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ نئی قانون سازی ہفتے کے روز سرکاری گزٹ میں شائع ہوئی اور اس میں شاعری کی محافل کے لیے 13 شقیں وضع کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان حکومت نے کھڑکیوں پر پابندی کیوں لگائی؟ قانون کے تحت طالبان حکومت کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کے احکامات یا فیصلوں پر کوئی تنقید ممنوع ہے، نیز لڑکوں اور لڑکیوں کی تعریف یا ان...
    پشاور: پشاور میں ہوئی بارش سے نواحی علاقوں کے نالے بھپر گئے، ندی نالوں کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، کشتیوں کے ذریعے 300 لوگوں کو نکالا گیا، بڈھنی نالہ میں پانی خطرے کے نشان تک پہنچنے پر قریبی رہائشیوں نے سامان محفوظ مقام پر منتقل کیا، وزیراعلیٰ نے فوری امدادی کارروائی کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے برساتی نالے بپھر گئے، ریگی للمہ، بڈھنی، حسن گڑھی، سردار گڑھی، ورسک روڈ اور دیگر علاقے پانی میں ڈوب گئے، پانی کی سطح اس قدر بلند ہوئی کہ پانی رہائشی علاقوں میں چلا گیا۔ ریگی اور ورسک روڈ پر رہائشی علاقوں میں شہری گھروں میں پھنس گئے، سیلابی علاقے سے...
    قومی کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں میچ کے بعد افغان کپتان راشد خان سے ملاقات کی۔ قومی ٹیم نے راشد خان سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ Pakistan team meets Rashid Khan to offer condolences on the passing of his brother.#PAKvAFG pic.twitter.com/zh95IrzbUu — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2025 افغان کرکٹر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا۔ اس سے قبل پاکستان اور افغانستان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل آئے تھے جس میں قومی ٹیم نے 39 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
    افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شینواری کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس افسوسناک خبر پر افغانستان اور پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں نے انہیں اور ان کے خاندان کو تعزیت پیش کی۔ Pakistan team offers condolences and prayers on the death of Rashid Khan's elder brother. #PakistanCricket #RashidKhan pic.twitter.com/gxwvXyYdnG — Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) August 29, 2025 پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے ٹی20 میچ کے بعد راشد خان کے بھائی کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی، جس میں سلمان علی آغا، محمد نواز اور فہیم اشرف کی عمدہ بلے بازی شامل تھی۔ راشد...
    ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ فلم *پتی پتنی اور وہ 2* کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھگڑے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلم کے عملے اور مقامی افراد کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی، جس کے بعد ماحول کشیدہ ہوگیا اور شوٹنگ روکنا پڑی۔ ویڈیو میں تین افراد کو عملے کے ایک رکن پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیوز میں مزید افراد بھی لڑائی میں شامل ہوتے دکھائی دیے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جس شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے، تاہم اس...
    جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر ’جعفر ایکسپریس‘ کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر روک دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو روانہ کرنے کی اجازت تاحال نہیں دی گئی جس کے باعث ٹرین کئی گھنٹوں سے پلیٹ فارم پر کھڑی ہے۔ اس صورتحال سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ مسافروں کی مشکلات اور متبادل انتظامات ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مسافروں کو مزید انتظار کروانا مناسب نہیں تھا، اس لیے انہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بلوچستان بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جارہی تھی اور اس میں بڑی تعداد میں مسافر سوار تھے۔ یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس ماضی میں دہشت گرد حملوں اور بم...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹرائنگولر سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے شارجہ میں شاندار کھیل پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پوری قوم کو گرین شرٹس کی جیت پر فخر ہے۔ گورنر سندھ نے امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ Post Views: 7
    لاہور: اے این ایف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے۔ عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے والے ملزم کے پیٹ سے کوکین بھرے 40 کیپسولز برآمد ہوئے جس میں 230 گرام کوکین موجود تھی۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی سہولت کار کو ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو اسپتال منتقل کرکے منشیات سے بھرے کیپسولز نکالے گئے۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ عمرہ کے مقدس سفر کو منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنا شرمناک ہے۔ اے این ایف منشیات کی بیرون ممالک ترسیل کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اے این ایف جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات...
    ملتان(نیوز ڈیسک)مشرقی دریاؤں میں پانی کی بلند سطح سے وسطی پنجاب میں سیلاب کے بعد آج ملتان کی حدود میں شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، 3 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں بھی 2 ستمبر کو آبی ریلا داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کی حدود میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر رہے ہیں، متاثرین نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی منتقلی کے انتظامات نہ کرنے پر انتظامیہ سے شکوہ کیا ہے۔ Punjab Floods 2025 | Current Situation in Ravi, Chenab & Sutlej | Types...
    لاہور میں فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح اگرچہ بتدریج کم ہو رہی ہے، تاہم دریا اب بھی انتہائی بلند سطح کے سیلاب میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز یہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک تھا، جو اب کم ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار 828 کیوسک رہ گیا ہے۔ راوی میں بھی بلند سطح کا سیلاب بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں 1 لاکھ 92 ہزار 545 کیوسک کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شاہدرہ میں بھی پانی کی مقدار 1 لاکھ 46 ہزار 800 کیوسک تک جا پہنچی۔ ہلاکتیں اور ایمرجنسی اقدامات پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی...
    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو سنہ 2010 سے سنہ 2022 تک ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد ملازمین کو مجموعی طور پر 23 ارب 69 کروڑ روپے کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بینظیر ہنرمند پروگرام پر گفتگو اعداد و شمار کے مطابق سال 2010 سے 20 کے دوران سرکاری ملازمین نے 16 ارب 33 کروڑ روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وصول کیے جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اپنے بھی 215 ملازمین شامل ہیں کہ جنہوں نے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے وصول کیے۔ سب سے زیادہ غیر قانونی ادائیگیاں صوبہ سندھ میں ہوئیں جہاں 56 ہزار...
    لاہور: ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی جانب سے دریائے راوی کے ملحقہ نشیبی علاقوں سے متاثرہ افراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق مانگا منڈی کے سیلابی پانی میں پھنسے مزید 11 افراد کو بروقت کارروائی کے دوران باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ریسکیو کیے گئے تمام افراد کا تعلق مانگا منڈی کے گاؤں جھگیاں ملایاواں دیاں سے بتایا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے راوی 12 دری سے رسپانڈ کرتے ہوئے مالی پورہ بند روڈ سے بھی 6 افراد کو سیلابی پانی سے باحفاظت ریسکیو کیا جن کا تعلق مالی پورہ بند روڈ سے تھا۔  ترجمان ریسکیو کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے...