2025-11-03@17:42:31 GMT
تلاش کی گنتی: 2329
«کو تباہ کر دیا»:
(نئی خبر)
نیویارک: اقوام متحدہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے باعث دوبارہ اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی اور دیگر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کے بعد کیا گیا ہے۔ یورپی ممالک نے سلامتی کونسل میں مؤقف اختیار کیا کہ ایران معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کر رہا۔ ایران نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں ہے۔ پابندیوں کے تحت ایران پر یورینیم افزودگی، بیلسٹک میزائل سرگرمیوں، اور حساس جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی پر پابندی ہوگی۔ ساتھ ہی درجنوں ایرانی شہریوں اور اداروں کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور...
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستانی بالر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی فاسٹ بالر جسپرت بمراہ نے جہاز گرنے کا اشارہ کرتے ہوئے منفرد انداز میں جشن منایا، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفی نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا ہے کہ آئی سی سی جسپرت بمراہ کی اس حرکت پر کب ایکشن لے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: حارث اور ’سوریا‘ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صارف ارفہ فیروز زکی نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی سے شکایت کرے کیونکہ بمراہ نے اپنے ہی فضائیہ کی تضحیک کی ہے۔ انہوں نے...
سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو معمولی حریف نہ سمجھے، پاکستان خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایشیا کپ جیسے تیز رفتار ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کی مسلسل ٹکر دلچسپ مناظر پیش کر رہی ہے۔ یہ تیسرا اتوار ہوگا جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تاہم آج دبئی میں کھیلے جانے والا فائنل ایونٹ کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ مونٹی پنیسر کے مطابق فائنل یکطرفہ ہونے کے امکانات کم ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں۔ وہ 2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل کی یاد تازہ کر سکتا ہے جب بھارت...
افغانستان کا پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس پر ردعمل سامنے آگیا، افغان عبوری حکومت نے افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کے خلاف بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، افغانستان پاکستان، روس، چین اور ایران کے مؤقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔ حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ بات بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ...
کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کر دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سپیزنڈ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل بحال نہ ہونے کے باعث جعفر ایکسپریس معطل تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ریلوے لائن اور پل کی مرمت کر دی گئی۔ واضح رہے کہ دہشت گردوں نے 23 ستمبر کو سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر دیا تھا۔
جرمن وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ برلن، جوہری معاملے پر تہران کیساتھ نئے معاہدے تک پہنچنے کو تیار ہے! اسلام ٹائمز۔ جرمن وزیر خارجہ جوہانس وڈفل نے دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جرمنی، ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کے حل کے لئے مذاکرات و سفارتکاری کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ جوہانس وڈفل نے کہا کہ جرمنی کا موقف واضح ہے؛ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے! جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم سفارتکاری کے راستے پر یقین رکھتے ہیں اور ایران کے ساتھ ایک نئے معاہدے تک پہنچنے کے لئے بات چیت کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی پابندیوں میں نرمی کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور نہیں ہو سکی۔یہ قرارداد چین اور روس نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی جسے 15 رکنی کونسل میں صرف چار ووٹوں کی حمایت ملی۔ نو ممالک نے اس کی مخالفت کی جبکہ دو نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد میں جوہری معاہدے 'مشترکہ جامع عملی منصوبہ عمل اور اس کی توثیقی قرارداد 2231 (2015) کو آئندہ اپریل تک توسیع دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں اس میں ایران اور جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے)...
شمالی امریکا کی لمبی اور ٹھنڈی خزاں کی راتیں اس اکتوبر فلکیاتی شائقین کے لیے خاص رہیں گی کیونکہ آسمان پر مختلف مظاہر دیکھنے کو ملیں گے جن میں دو شہابیوں کی بارش بھی شامل ہے۔ اکتوبر کا آغاز ایک شاندار چاندنی رات سے ہوگا۔ 6 اکتوبر کی شب سال کا پہلا ‘سپر مون’ نمودار ہوگا جو عام چاند کے مقابلے میں کچھ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہ زمین کے نسبتاً قریب ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نیوجرسی میں ’شہابی چٹان‘ گھر پر آگری اس بار یہ چاند ‘ہارویسٹ مون’ بھی ہوگا، جو عام طور پر ستمبر میں آتا ہے لیکن 2025 ان چند برسوں میں سے ایک ہے جب یہ اکتوبر میں طلوع ہوگا۔ یہ سپر...
سپریم کونسل اور تاجر اتحاد کمیٹی نے سوست میں 68 دنوں سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔سپریم کونسل اور تاجر اتحاد کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے جس میں گلگت بلتستان کو نان ٹیرف ایریا قرار دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان کے تاجروں سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نہیں لی جائے گی، بارڈر ایریا کی ڈیولپمنٹ کے لیے کسٹم انکم سے ایک پرسنٹ صوبائی حکومت کے ذریعے خرچ ہو گا۔سپریم کونسل جی بی اور تاجر اتحاد کمیٹی کا کہنا ہے وفاقی حکومت کے ساتھ طے پایا ہے کہ دو سال سے پھنسے کنٹینرز پر لگائے گئے جرمانے نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ(نمائندہ جسارت) ملک کی طرح نوابشاہ میں بھی میں آٹا، گھی اور چینی سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور عام گھرانے روزمرہ اخراجات پورے کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 40 کلو آٹے کا تھیلہ 3,943 روپے تک جا پہنچا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ چینی کی قیمت میں بھی ایک ہفتے کے دوران فی کلو 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ خالص گھی 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں...
ایران پر پابندیاں 6 ماہ کیلئے موخر کرنے سے متعلق روس اور چین کیجانب سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد منظور نہ ہو سکی اسلام ٹائمز۔ ایران کے خلاف مبینہ ٹرگر میکانزم کو 6 ماہ کے لئے ملتوی کرنے سے متعلق آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین کی جانب سے تجویز پیش کی گئی جبکہ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، اس قرارداد کو 9 مخالف، 4 موافق اور 2 غیر حاضر ووٹوں کے باعث منظور نہیں کیا جا سکا۔ رپورٹ کے مطابق، ایران پر پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کو 6 ماہ کے لئے موخر کرنے سے متعلق روس و چین کی تجویز کے مسترد کر دیئے جانے کے بعد، سلامتی کونسل میں...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما شاندار فارم میں ہیں اور سری لنکا کے خلاف نصف سینچری کے ساتھ انہوں نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ابھیشیک مسلسل 7 اننگز میں 30 سے زائد رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ اعزاز محمد رضوان اور روہت شرما کے پاس تھا۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی Stat Alert ???? – #TeamIndia opener Abhishek Sharma now has the most runs in a T20 Asia Cup edition ???????? He has scored 309 runs so far and becomes the first batter to achieve this feat. pic.twitter.com/xELyd078Kz — BCCI (@BCCI) September 26, 2025 ...
سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اصل مسئلہ وقار، حقوق، اراضی، ملازمتوں اور وسائل کے تحفظ کا ہے اور جدوجہد کو صرف ریاستی درجے کی بحال تک محدود رکھنا لوگوں کی خواہشات کو نظر انداز کر کے بی جے پی کے بیانیے کو تقویت دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ علاقے کے لوگوں کی جدوجہد کو صرف ریاستی درجے کی بحالی تک محدود رکھنا گمراہ کن اور ان کی حقیقی امنگوں کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ ذرائٰع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اصل مسئلہ وقار، حقوق، اراضی، ملازمتوں اور...
لاہور: گندے ترین برتن، ناقص کھانے پینے کی اشیاء اور کھانا فراہم کرنے والے ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ بھی ایکسپائری نکلے، یہ ہے پاکستان ریلویز کے مسافروں کو فراہم کیا جانا والا کھانا پینا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کے دوران سفر مسافروں کو دیے جانے والے کھانے پینے کی اشیاء کی از خود چیکنگ کے باوجود دوران سفر ٹرین کی ڈائننگ کار میں مسافروں کو کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء اور ایکسپائر ڈبل روٹی فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مسافر ہزاروں روپے ادا کرنے کے باوجود غیر معیاری اشیاء کھانے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کے مطابق معائنے کے دوران حفظان صحت کے حوالے سے بعض بے ضابطگیاں سامنے...
پی ٹی آئی کا 27ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کیلئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،حسن ایوب کا تجزیہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی و تجزیہ کار حسن ایوب نے پی ٹی آئی کے 27ستمبر کے جلسے کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 27ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کیلئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معروف صحافی اور تجزیہ کار حسن ایوب سے یوٹیوب چینل کی اینکرپرسن نے سوال کیا کہ 27ستمبر کو عمران خان ریلیز جلسہ ہے، اس کی زمینی حقائق کی موجودگی میں کامیابی کے کتنے چانس ہیں،علی امین گنڈاپور اپنے ارکان اسمبلی کو ٹاسک بھی دیدیاہے ،لاکھوں لوگوں کو لانے کا کہا ہے۔ کیا بیوی پرانی ہو جائے تو نئی شادی کا جواز بن جاتا ہے؟لاہور...
فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کیلئے مشترکہ سروے ٹیم کا حصہ ہے۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سیلاب سروے کیلئے فوج کی تعیناتی کی ہے۔ حالیہ سیلابوں نے بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا، ایک جامع بعد از سیلاب نقصانات کا سروے ناگزیر قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سروے کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سیلاب سروے کیلئے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج کی خدمات مانگی تھیں۔ وفاقی حکومت نے فوج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو بھجوا دیئے ہیں۔ فوج کی تعیناتی پنجاب کے27 اضلاع میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے بجلی کے شعبے میں 1225 ارب روپے کے گردشی قرض سے متعلق معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ معاہدے کو مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں ٹاسک فورس نے توانائی بحران کے بڑے چیلنج پر قابو پا لیا۔ وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے معاہدہ طے پایا۔ وزارت خزانہ کے مطابق 660 ارب روپے کے پرانے قرضے ری سٹرکچر جبکہ 565 ارب روپے کی نئی فنانسنگ کا معاہدہ ہوا ہے۔ صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے...
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے لینڈ ریکارڈز اور جائیداد منتقلی خدمات کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے صوبہ پنجاب سے متعقلہ اراضی ریکارڈ خدمات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی پنجاب میں موجود اپنی اراضی کی فرد برائے ریکارڈ، فرد برائے لین دین/ فروخت، منظور شدہ انتقال کی نقل، ای رجسٹری، رجسٹری برائے خریدار اور رجسٹری فروخت کنندہ کی خدمات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر لندن سے ان خدمات کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مرحلہ وار سعودی عرب، متحدہ...
آپ لوگ جب جیل میں تھے ،تومیڈیا سے بات کر سکتے تھے،پیشیوں پر آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جارہا ہے،عاصمہ جہانگیر کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کیا جواب دیا؟جانیے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے عمران خان کی وٹس ایپ کال پر پیشی سے متعلق رانا ثنا اللہ کا موقف سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ کی اینکرپرسن عاصمہ شیراری نے وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ سے سوال کیا کہ آپ لوگ جب جیل میں تھے ،آپ میڈیا سے بات کر سکتے تھے، پیشیوں پر عدالت آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جارہا ہے،ان کی کوئی تصویر نظر نہیں آتی،وہ کہیں باہر نہیں آسکتے ، وہ عدالتوں کے سامنے خود پیش نہیں ہوسکتے،اس طرح کے ماحول میں کیا حاصل ہوگا، اس سے حکومت کو کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا...
سیلاب کی تباہ کاریاں، راستے بحال نہ ہونے سے متاثرین کو گھر واپسی میں مشکلات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب میں تاریخ کے بدترین سیلاب سے شہری سنبھل نہیں سکے، کئی علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے، پانی کھڑا ہونے سے بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے، کئی علاقوں میں راستے بحال نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے متاثرین کو گھروں کی طرف واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف میں سیکڑوں گھر اور ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں، باغات، تعلیمی ادارے ، سڑکیں دیگر انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جگہ جگہ...
سٹی42: پنجاب میں تاریخ کے بدترین سیلاب کے اثرات اب تک مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکے۔ کئی علاقوں میں تاحال پانی کھڑا ہے جس کے باعث بحالی کے کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے اور متاثرہ افراد کو گھروں کو واپس جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف میں سینکڑوں گھر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔ باغات، تعلیمی ادارے، سڑکیں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار اگرچہ پانی کی سطح میں کچھ کمی آئی ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ پڑے شگاف...
صوبائی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں، سانحہ تیراہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے گزشتہ رات کی تاریکی میں ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ تیراہ پر سیکیورٹی ادارے، وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں اور اس سفاکانہ حملوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو سزا دی جائے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر مرکز اسلامی پشاور سے...
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایرانی صدرکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ معاہدہ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر علاقے کی سلامتی کے لیے اچھا آغاز ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ کیا، اسرائیل نے شام ،یمن اورقطر میں بھی حملے کئے، دشمن ایرانی عوام میں تفرقہ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں، ایران حملہ آوروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور مزید مضبوط ہو گا، پابندیوں اور میڈیا وار کے باوجود ہمارے عوام فوج کی حمایت کے لیے متحد ہوئے،...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان جیل سے اس وقت تک باہر نہیں آ سکتے جب تک ان کے مقدمات میں سزا ختم نہیں ہوتی یا وہ سزا پوری نہیں کرتے۔ ان کی ضد ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے براہِ راست بات کریں؛ ایسا اسٹیبلشمنٹ کبھی نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کسی سیاسی جماعت یا سیاسی لیڈر کے خیالات اور اس کی سیاست و طرزِ عمل پاکستان کے مفاد میں نہیں ہیں تو ہم کس بنیاد پر ان کے ساتھ ہم آہنگی لا سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: را کے...
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے۔ پاکستان ٹیم کل سپر فور مرحلے کا اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم پہلے سے ہی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں،کرکٹ ایسے ہی کھیلی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی فائنل تک نہیں پہنچے جب فائنل میں پہنچیں گے تب دیکھیں گے، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، جو بھی ٹیم سامنے ہوگی فائنل میں اسے شکست دیں گے۔ شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہماری ٹیم کے فاسٹ بولرز...
ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے تحفظ کو ترجیح دینی ہوگی تاکہ ہم زمین کا تحفظ کر سکیں۔ گلوبل نیبرہُڈ فار میڈیا انوویشن (GNMI) نے کراچی میں منعقدہ تقریب میں اپنے نئے منصوبے ’’تحفّظِ ماحولیاتی صحافت: Empowering Environmental Reporters for Climate Action‘‘ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سینیئر صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماحولیاتی رپورٹرز نے پاکستان میں ماحولیاتی صحافت کو درپیش خطرات اور اس کے تحفظ کی فوری ضرورت پر گفتگو کی۔ تقریب کے نمایاں شرکاء میں سینیئر صحافی ناجیہ اشعر، عافیہ سلام، سید مسعود رضا، حسن بلال زیدی، نعمت خان، سول سوسائٹی نمائندگان احمد شبّر اور یاسر دریا سمیت ماحولیاتی رپورٹرز شامل تھے۔ جی این ایم آئی کی صدر ناجیہ اشعر نے اپنے ابتدائی...
اسرائیلی چینل 12 ٹی وی کے مطابق الجولانی نے کہا ہے کہ وہ یہ جاننے کا انتظار کر رہے ہیں کہ آیا شامی سرزمین کے اندر اسرائیل کے اقدامات کا مقصد توسیع پسندی ہے یا اس کی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے والے ابو محمد الجولانی پر امریکا کی جانب سے شدید دباؤ ہے کہ وہ وہاں اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کریں۔ سکیورٹی معاہدے کی زیادہ تر تفصیلات پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس معاہدے کے فریم ورک میں یہ شامل ہے کہ اسرائیل شام کے اندر 10 کلومیٹر گہرائی میں واقع جبل الشیخ اور کئی دوسرے مقامات پر کنٹرول...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس سے خطاب میں اردن کے بادشاہ نے غزہ جنگ میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور شدید نوعیت کے انسانی المیے پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔ انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ بھوک سے مرتے بچوں، بے گھر افراد اور زخمیوں کو ضروری امداد پہنچائی جاسکے۔ اردن کے بادشاہ نے فلسطینی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطین کو ریاست تسلیم نہ کرنے پر اٹلی میں بڑے پیمانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جس کے نتیجے میں 60 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔اٹلی کے مختلف شہروں میں دس ہزار سے زائد افراد نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے اور غزہ پر اسرائیلی حملے اور اٹلی کی دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا، ان مظاہروں کا حصہ ایک ملک گیر ہڑتال ’’سب کچھ بند کردو‘‘ تھی جسے مزدور تنظیموں نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف منظم کیا تھا۔اٹلی کے دوسرے بڑے شہر میلان میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جہاں مظاہرین نے مرکزی ریلوے...
ملک کے پاور سیکٹر کو درپیش گردشی قرضے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی حکومت اور کمرشل بینکوں کے درمیان 1275 ارب روپے کے فنانسنگ معاہدے کے لیے تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس اہم فنانسنگ معاہدے پر دستخط کی تقریب کل وزیراعظم آفس میں منعقد ہو گی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف ورچوئلی شرکت کریں گے۔ معاہدے کی تفصیلات اور اہم شرکاء حکومت نے جون 2025 میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کے مستقل حل کے لیے کمرشل بینکوں سے قرض لینے کا تاریخی فیصلہ کیا تھا۔ اب یہ قرض، جو 1275 ارب روپے پر مشتمل ہے، بجلی کی پیداواری کمپنیوں (IPPs)...
ناسا نے ایک ایسے سیارچے (ایسٹرائیڈ) کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جس کے چاند سے ٹکرانے کے امکانات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ناسا نے 10 نئے خلاباز امیدواروں کا اعلان کردیا وائی آر ایف 2024 اس سیارچے کے بارے میں سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ یہ 7 برس بعد یعنی سنہ 2032 میں چاند سے ٹکراسکتا ہے جس کے 4 فیصد امکانات ہیں۔ ایسی صورت میں اس سیارچے سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اور اس کے سدباب کے لیے جوہری دھماکا کرکے اس کو تباہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ مزید پڑھیے: خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار یہ سیارچہ...
اٹلی کے مختلف شہروں میں پیر کے روز ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کیے، جس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں اور کئی شاہراہیں بند رہیں۔ احتجاجی مظاہرے روم، میلان، بولونیا، تورین، فلورنس، جینوا اور لیورنو سمیت بڑے شہروں میں کیے گئے۔ یہ مظاہرے ملک گیر ہڑتال کا حصہ تھے جس کا انتظام مزدور یونینز نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بڑی تعداد میں فلسطینی ہلاکتوں کے خلاف کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں خطاب روم میں 20 ہزار سے زائد افراد مارچ میں شریک ہوئے جن میں اسکول کے طلبہ بھی شامل تھے جو فلسطینی...
فلسطین کو ریاست تسلیم نہ کرنے پر اٹلی میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 60 اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز میلان: (آئی پی ایس) فلسطین کو ریاست تسلیم نہ کرنے پر اٹلی میں بڑے پیمانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جس کے نتیجے میں 60 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ اٹلی کے مختلف شہروں میں دس ہزار سے زائد افراد نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے اور غزہ پر اسرائیلی حملے اور اٹلی کی دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا، ان مظاہروں کا حصہ ایک ملک گیر ہڑتال ’’سب کچھ بند کردو‘‘ تھی جسے مزدور تنظیموں نے غزہ میں فلسطینیوں کے...
پاکستانی ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار ببرک شاہ نے معروف اداکارہ ریما کو ’اوور ریٹڈ‘ قرار دے دیا۔ اپنی جرات مندانہ اور بے باک رائے سے متعلق شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں اور فلموں میں اپنا لوہا منوایا ہے، وہ پشتو فلموں اور ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہو چکے ہیں، ببرک شاہ اپنے کیرئیر کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی، بالخصوص اداکارہ وینا ملک کے ساتھ تعلقات کے باعث بھی خبروں میں رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں انہوں نے اداکارہ ریما خان کی فنی صلاحیتوں پر بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریما جی اوور ریٹڈ تھیں، اگرچہ وہ بہت...
کراچی: حکومتِ سندھ نے خواتین کے لیے پنک اسکوٹیز پروگرام کے تحت مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پروگرام کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبائی حکومت رواں ہفتے خواتین اور طالبات کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سہولت فراہم کررہی ہے جس سے ان کی روزمرہ آمدورفت آسان ہو جائے گی۔ یہ اسکیم نہ صرف وقت اور اخراجات کی بچت کرے گی بلکہ خواتین کو ایک محفوظ اور باوقار سفر کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔...
امریکی کالج آف اوبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹس نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاملہ خواتین کو بھنگ (کینابِس) کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے اور ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ مریضوں سے حمل سے پہلے، دورانِ حمل اور بعد از حمل بھنگ کے استعمال کے بارے میں لازمی سوال کریں۔ یہ سفارشات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب امریکا میں بھنگ کے استعمال میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جو اس کی بڑھتی ہوئی قانونی حیثیت اور سماجی قبولیت کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ ’بھنگ‘ کو کم خطرناک دوا قرار دینے کا سوچ رہے ہیں، اسٹاکس میں تیزی امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آن ڈرگ ابیوز کے مطابق 2019 میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد خواتین...
پاکستانی فلم اور ٹیلی وژن کے معروف اداکار ببرک شاہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں ماضی کی مشہور فلمی اداکارہ ریما خان کے فن سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے، جس کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ببرک شاہ نے کہا کہ ریما خان کو ہمیشہ ان کی خوبصورتی اور رقص کی وجہ سے سراہا گیا، لیکن فنکار کے طور پر وہ اتنا مضبوط مقام حاصل نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا ریما جی کو اوورریٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلاشبہ بہت خوبصورت تھیں اور بہترین ڈانسر تھیں، لیکن اداکاری میں انہوں نے خود کو اس طرح نہیں منوایا۔ اگرچہ انہوں نے...
اردن کے بادشاہ نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ دو ریاستی حل مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے بادشاہ نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ دو ریاستی حل مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، عبداللہ دوم بادشاہ اردن نے کہا کہ غزہ میں جنگ روکنی چاہیے اور غزہ کی پٹی میں امدادی کارروائیوں کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ الجزیرہ کے مطابق، انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی منصفانہ اور جامع امن حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے۔ غربی کنارے میں تمام یک...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی کو پاک-سعودی عرب دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لے گی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سعودی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی کے علاوہ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدآل خان ناصر، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کی شرکت کی۔ فضل الرحمن نے کہاکہ اسلامی بلاک روز اول سے ہمارے منشور کا حصہ ہے اور پاک سعودی معاہدہ اسلامی دنیا کی وحدت کے لئے نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔ جے یوآئی کی جانب سے مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدے پر محترم سفیر کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی میں اضافہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران سائنسی شواہد کے بغیر ٹائلینول دوائی اور ویکسینز کو بچوں میں آٹزم کے عارضے کا ذمہ دار قرار دیا جس پر ماہرین سخت تنقید کررہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ خواتین کو پوری حمل کے دوران ٹائلینول استعمال نہیں کرنا چاہیے اور دعویٰ کیا کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈاکٹروں کو اس کے خطرات سے آگاہ کرے گی۔ تاہم انہوں نے اپنے دعوے کا کوئی طبی یا تحقیقی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیے: آٹزم پیدا ہونے کی وجہ اور اس کا جینیاتی راز کیا ہے؟ صدر ٹرمپ نے ویکسینز کے باعث آٹزم میں اضافے کے خدشات بھی دہرائے جبکہ بیماریوں پر قابو پانے...
’’ سری لنکا کو ہراؤ یا گھر جاؤ ‘‘ گرین شرٹس پر سخت دباؤ آگیا، ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ کا اہم مقابلہ آج ابوظبی میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر 4 میچ میں بھارت سے شکست نے پاکستانی ٹیم کا سفر دشوار بنا دیا، اسے فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلیے منگل کو سری لنکا پر لازمی فتح درکار ہوگی، یہ اہم ترین میچ ابوظبی میں کھیلا جائے گا، جہاں پر بھارت کو آخری گروپ میچ میں عمان جیسی نوآموز ٹیم کی جانب سے بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گرین شرٹس کو فتح حاصل کرنے کے ساتھ رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہے جو بھارت سے شکست کے بعد مائنس میں پہنچ چکا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر بھٹو کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے شاہ میر بھٹو کو ڈی جی ایس بی سی اے کے عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شاہ میر بھٹو کی جگہ مزمل حسین ہالیپوٹہ کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ڈی جی ایس بی سی اے) تعینات کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں ایک 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں کم از کم 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ حکومت سندھ نے اس واقعے کے چند روز بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-3اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی /صباح نیوز)فرانس نے فلسطین کو باقاعدہ بطور ریاست باقاعدہ تسلیم کرلیا، ایفل ٹاور پر فلسطین اور اسرائیلی کے پرچم لہرا دیے گئے۔ فرانسیسی صدر میکرون نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ فرانس ریاست فلسطین کو تسلیم کرتا ہے‘ ہمیں اپنی پوری طاقت استعمال کرنا ہوگی تاکہ امن کا موقع محفوظ رہے، آج ہم امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے جنرل اسمبلی میں موجود ہیں۔ صدرمیکرون کا کہنا تھا کہ 2 ریاستی حل کو ممکن بنانے کی پوری ذمہ داری ہم...
برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنا خوش آئند ،تاہم غزہ میں جنگ بندی بنیاد اہمیت کی حامل ہے،حافظ نعیم الرحمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-4 لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیںلاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان خوش آئندہ تاہم غزہ میں جنگ بندی بنیادی اہمیت کی حامل ہے، عالمی برادری اس اہم معاملے پر فوری توجہ دے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا جہاں گزشتہ 2برس سے فلسطین پر صہیونی مظالم کی پشت پناہی کررہا ہے وہیں اس نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملہ اور قبل ازیں ایران پر جارحیت کو بھی مکمل حمایت فراہم کی۔مشرق...
پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکا سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ یہ ملکی دفاع کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ایٹمی ہتھیار ختم کرنے کا مطالبہ ترک کر دے تو بات چیت ممکن ہے۔ کم جونگ اُن نے مزید کہا کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں تعلقات بہتر بنانے کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں موجود ہیں، جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ ان تقریبات کے دوران ہانیہ عامر کو بنگلا دیشی مداحوں سے ملاقات کا بھی موقع ملا، جن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ہانیہ عامر سے دلچسپ سوال کیا گیا کہ وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور بنگلا دیشی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شکیب خان میں سے کسے زیادہ پسند کرتی ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: کیا ہانیہ عامر کی شادی ہو رہی ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ...
---فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) شاہ میر بھٹو کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ میر بھٹو کی جگہ مزمل ہالیپوٹہ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ کے ماہ میں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شکایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو نے ضلع وسطی سرکل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم حسین صدیقی کو مسلسل شکایات موصول ہونے کے بعد فوری طور پر معطل کرنے...
بھارتی سپریم کورٹ نے ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی آزاد اور عدالت کی نگرانی میں ہونے والی تحقیقات کے لیے دائر عوامی مفاد کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر پائلٹس کو قصوروار ٹھہرانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کل کوئی یہ کہہ دے کہ پائلٹ اے یا بی کی غلطی تھی تو ان کے خاندان کو صدمہ پہنچے گا۔ اور اگر حتمی رپورٹ میں ان پر کوئی الزام ثابت نہ ہوا تو پھر کیا ہوگا؟ عدالت نے تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے افواہیں پھیلانے اور ذمہ داری عائد کرنے کے عمل کو خطرناک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایئر انڈیا طیارہ کریش: زندہ بچ جانے والے واحد...
کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا کر ویکسین سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سروائیکل ویکسین کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، میں نے اپنی بیٹی رجا کمال کو سب کے سامنے ویکسین لگوا کر یہ ثابت کیا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے 30 سالہ سیاسی کیریئر میں میں نے کبھی اپنی فیملی کو اسکرین پر نہیں لایا، لیکن گمراہ کن افواہوں کو ختم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی کی...
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی بلے بازوں کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی پیش کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی میں فیصلہ کن جنگ: پاکستان کا نیا اسکواڈ تیار سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کے بیٹنگ اسٹائل کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر گیند کو فرنٹ فٹ کے قریب رکھا جائے تو اسے آسانی سے پریشر میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سنجو سیمسن کا بیٹنگ انداز بھی ابھیشیک شرما سے مشابہت رکھتا ہے، لہٰذا اسی حکمتِ عملی سے انہیں بھی قابو میں کیا جا سکتا ہے۔ عمر گل کا مزید...
مظفرگڑھ میں خانہ بدوش بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ شاہ جمال میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی ایک گھر میں بھیک مانگنے گئی تھی جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش اس کے نتیجے میں تہران کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون مؤثر طور پر معطل کر دے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر سے پابندیاں مستقل طور پر ختم کرنے کی قرارداد منظور کرنے میں ناکامی کا سامنا کیا، قرارداد کی حمایت صرف چار ممالک نے کی، نو نے مخالفت اور دو نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، جس کے بعد یورپی ممالک کی جانب سے شروع کیا گیا “اسنیپ بیک” (snapback) عمل تیزی سے...
تہران: ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں تہران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے اسے غیر قانونی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو عالمی جوہری ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا معائنہ معاہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو ’’اسنیپ بیک...
کراچی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا کر ویکسین سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفی کمال نے کہا کہ سروائیکل ویکسین کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، میں نے اپنی بیٹی رجا کمال کو سب کے سامنے ویکسین لگوا کر یہ ثابت کیا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔انہوںنے کہا کہ اپنے 30سالہ سیاسی کیریئر میں میں نے کبھی اپنی فیملی کو اسکرین پر نہیں لایا، لیکن گمراہ کن افواہوں کو ختم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔مصطفی کمال نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی کی طرح قوم کی تمام بیٹیاں عزیز ہیں، ہمارا مقصد اللہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) خدیجہ شاہ نے پانچ سال کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، وکیل سمیر کھوسہ نے اپیل میں موقف اپنایا کہ خدیجہ شاہ نے جناح ہاﺅس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں سزا سنائی، ٹرائل کورٹ نے قانون کے منافی سزا سنائی، ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، استدعا ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر رہا کرنے کا حکم دے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کو ملک کی کاروباری و تعمیراتی برادری کے لیے تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی وسعت دے گا بلکہ اس کے دور رس اثرات خطے کی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر بھی مرتب ہوں گے،اس تاریخی معاہدے کی تکمیل پر صدر آصف علی زرداری،وزیراعظم میاں شہباز شریف، فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور پوری کابینہ کو مبارکباد دیتے ہیں۔آباد کے جاری بیان میں محمدحسن بخشی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور سعودی...
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی پولیس نے شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو ورغلا کر گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کی سٹی پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقامی معروف ٹک ٹاکر رضوان کو گرفتار کرکے کم عمر لڑکی بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر نے ایک ماہ سے زائد لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے ٹک ٹاک کے ذریعے چارسدہ کی ایک کم عمر لڑکی سے رابطہ قائم کیا اور شادی کے بہانے ورغلا کر بھگا لے گیا تھا۔ ایک ماہ سے زائد لڑکی کو استحصال کا نشانہ بنانے کے بعد اسے تنہا چھوڑ دیا۔ واقعہ...
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں نوجوان کی لاش کو آگ لگانے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی اہلیہ نے بھائی اور دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرکے لاش جلائی، قتل کرنے سے قبل مقتول شاہد کو نشہ آور شے کھلا کر بے ہوش کیا گیا۔ ملزمان نے ثبوت مٹانے کے لیے لاش پر تیزاب پھینک کر جلایا،پولیس نے مقتول شاہد کے سالے کو گرفتار کرلیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔ Post Views: 1
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایتی معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی 5 سالہ سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: جیل اصلاحاتی کمیٹی کو عمران خان تک رسائی نہ مل سکی، خدیجہ شاہ کا چیف جسٹس کو خط جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے الزام میں انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت نے خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف انہوں نے وکیل سمیر کھوسہ کی مدد سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے قانون کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلہ...
تحریک انصاف کی سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ نے نومئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ خدیجہ شاہ نےاپنےوکیل سمیرکھوسہ کی وساطت سےاپیل دائرکی۔اپیل میں موقف اختیارکیاگیاکہ عدالت نے خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں سزا سنائی،ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور قانون کے منافی سزا سنائی۔خدیجہ شاہ موقع پر موجود نہیں تھی لیکن سوشل میڈیا پر لکھنے کی پاداش میں پانچ سال قید کی سزا دی گئی،لہٰذا عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کوکالعدم قرار دیکر رہا کرنےکا حکم دے۔ Post Views: 2
پاکستان تحریک انصاف کی حامی اور مشہور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے مقابلے میں سنائی گئی قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت سے سنائی گئی پانچ سال قید کی سزا کے خلاف خدیجہ شاہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل سمیر کھوسہ کی وساطت سے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے قانون کے تقاضوں کے برعکس فیصلہ سنایا۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے حقائق کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا اور شواہد کو نظرانداز کیا گیا۔ اپیل میں...
کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا کر ویکسین سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سروائیکل ویکسین کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، میں نے اپنی بیٹی رجا کمال کو سب کے سامنے ویکسین لگوا کر یہ ثابت کیا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے 30 سالہ سیاسی کیریئر میں میں نے کبھی اپنی فیملی کو اسکرین پر نہیں لایا، لیکن گمراہ کن افواہوں کو ختم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی کی طرح قوم...
خدیجہ شاہ نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 5 سال قید کی سزا کو چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) تحریک انصاف کی سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ نے نومئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا خدیجہ شاہ نےاپنےوکیل سمیرکھوسہ کی وساطت سےاپیل دائرکی،اپیل میں موقف اختیارکیاگیاکہ عدالت نے خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں سزا سنائی،ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور قانون کے منافی سزا سنائی۔ خدیجہ شاہ موقع پر موجود نہیں تھی لیکن سوشل میڈیا پر لکھنے کی پاداش میں پانچ سال قید کی سزا دی گئی،لہذا عدالت ٹرائل کورٹ...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں فیلڈنگ کوچ دلیپ کا کہنا تھا کہ ’وہ ابھی بلکل ٹھیک نظر آرہے ہیں، میں اس بارے میں بس یہی کہہ سکتا ہوں‘۔ واضح رہے کہ اکشر پٹیل گزشتہ روز عمان کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ کل سپر فور مرحلے کا بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کیلئے ریڈ لائن ہے، معاہدہ کسی کیخلاف نہیں بلکہ خطے کے ممالک کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایک ضابطے کا پابند کر دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک سنگ میل ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد دیتا ہوں۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کیلئے ریڈ لائن ہے، معاہدہ...
بہاولنگر( نیوزڈیسک) دریائے ستلج میں بہاولنگر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا، فصلیں تباہ ہو گئیں، زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔ دریائی بیلٹ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری رہیں، موضع کوٹ لنگاہ، توگیرہ اور دیگر علاقوں کے رابطے منقطع ہوگئے، دریائے سندھ میں کنڈیارو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، کچے کے قدیمی گاؤں بکھری کو بچانے کیلئے بنایا گیا بند توڑ دیا گیا۔ کچے کے علاقوں میں تل، کپاس اور جوار کی فصلیں تباہ ہوگئیں، 50 سے زائد دیہات ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 4 لاکھ 26 ہزار 847 کیوسک ریکارڈ کی گئی، دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر پانی...
تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیا ہے جس کے تحت تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے انکار کردیا گیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کا اقدام غیر قانونی اور غیر منصفانہ ہے، اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو سلامتی کونسل کی جانب سے پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو قاہرہ میں عالمی جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا حالیہ معاہدہ معطل کر دیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نائب وزیر خارجہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ چین کے ساتھ ٹک ٹاک کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی سرمایہ کار ایپ کی آپریشنز کا کنٹرول امریکہ کے اندر سنبھالیں گے۔ امریکی قانون ساز کئی برسوں سے ٹک ٹاک کو لے کر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ڈیٹا پرائیویسی اور نوجوان امریکیوں پر چین کے ممکنہ اثرات ہیں۔ اسی وجہ سے بائیٹ ڈانس، جو ٹک ٹاک کی اصل کمپنی ہے، پر یا تو امریکی سرمایہ کاروں کو شئیرز دینے یا پھر امریکا میں پابندی کا سامنا کرنے کا دباؤ تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو: ٹک ٹاک...
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا یہ معاہدہ نہ صرف دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو نئی جہت فراہم کرے گا بلکہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام پر بھی دور رس اثرات مرتب کرے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی جڑیں انتہائی مضبوط ہیں اور یہ تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ عوامی دلوں کی دھڑکنوں میں بھی رچے بسے ہیں۔ دفاعی تعاون کا یہ معاہدہ اس امر کا غماز ہے کہ دونوں ممالک مشکل اور کٹھن حالات میں ایک دوسرے...
ریاض: سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی عواض العسیری نے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے کہ حالیہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط مسلسل مذاکرات اور باہمی اعتماد کا نتیجہ ہے، جو ریاض اور اسلام آباد کے گہرے اسٹریٹجک تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ عرب نیوز میں شائع تحریر میں ڈاکٹر عسیری نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو دیا گیا پروٹوکول غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا، ایسا پروٹوکول ماضی میں صرف سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی مقام اور عالمی سطح پر اس کے مؤثر کردار کا اعتراف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان جو باہمہ دفاعی معاہدہ ہوا ہے وہ پوری پاکستانی قوم کے لئے قابل فخر ہے۔ مکہ اور مدینہ کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے اور اس معاہدہ کے ذریعے سے یہ عظیم ذمے داری اللہ تعالیٰ نے براہِ راست ہم پاکستانیوں کو عطا فرمائی ہے۔ یہ معاہدہ ملک وقوم کے لیے باعثِ برکت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب ہمارا اسلامی برادر ملک ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شروع سے دوستی کا مضبوط رشتہ قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔ موجودہ پاکستانی حکمرانوں کو اب عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپرورٹر)چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے یو سی 7 شرف آباد بلاک 3، جمال الدین افغانی روڈ پر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ منصوبوں کے تحت گلیوں کی تعمیر، سیوریج نظام کی بہتری اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام شروع کیے جائیں گے، جنہیں شہریوں کے دیرینہ مسائل کے حل کی سمت اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جناح ٹاؤن نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جلد شہریوں کو اس کے ثمرات ملیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں جعفر برادرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) اور جاپان کی کوماٹسو لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک کے تحت تھر کول فیلڈ بلاک II منصوبے میں 100 سے زائد کوماٹسو مشینوں کی فراہمی اور کامیاب تنصیب کا سنگ میل عبور کرلیا، یہ کامیابی پاکستان کے مائننگ سیکٹر میں جدید معیار قائم کرنے کے ساتھ ساتھ تینوں اداروں کی مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے۔کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران تینوں اداروں کے درمیان طویل المدتی تعاون کو باضابطہ شکل دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ تھر...
کابل: طالبان کی جانب سے رواں برس فروری میں افغانستان میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا گیا اور وہ جمعے کو قطری ثالثی کے بعد دوحہ روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 76 سالہ باربی رینالڈز اور ان کے شوہر 80 سالہ پیٹر رینالڈز کی صحت کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو سخت خدشات لاحق تھے۔ طیارے میں سوار ہونے سے قبل باربی رینالڈز نے کہا کہ ’اگر ممکن ہوا تو‘ وہ اور ان کے شوہر دوبارہ افغانستان واپس آئیں گے کیونکہ وہ افغان شہری ہیں۔ فی الحال وہ اپنے بچوں اور خاندان سے دوبارہ ملنے کی خواہش مند ہیں۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق قطر نے...
سری نگر:سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ایک خط لکھ کر جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کے کیس پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نظرثانی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یاسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت اور بھارت کے خلاف سازش کے الزام میں دہلی کی ایک این آئی اے عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ محبوبہ مفتی نے اپنے خط میں لکھا کہ یاسین ملک کا ماضی میں تشدد چھوڑ کر سیاسی اور پرامن جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا ایک غیرمعمولی فیصلہ تھا، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ عرفان پٹھان اگر واقعی مرد کا بچہ ہے تو سامنے آ کر بات کرے تاکہ جواب بھی دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرفان پٹھان پاکستان کے خلاف بول کر اپنی وفاداری ثابت کرتا رہے گا، لیکن ایسے بیانات سے نہ پاکستان کرکٹ متاثر ہوگی اور نہ ہی عوام کا جذبہ کم ہوگا۔ شاہد آفریدی کا عرفان پٹھان کو جواب مرد کا بچہ ہے تو آمنے سامنے بات کر تاکہ جواب بھی دیا جاسکے ۔ عرفان پٹھان پاکستان کے خلاف بول کر اپنی...
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت پنجاب کے حالیہ اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، جہاں نہ روزگار محفوظ ہے اور نہ ہی اظہارِ رائے کی آزادی باقی رہی ہے۔ مری پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے جھیکاگلی، مال روڈ اور کشمیری بازار جیسے تاریخی کاروباری علاقوں کو مسمار کرنے کے حکومتی فیصلے کو غیر منصفانہ اور عوام دشمن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جھیکاگلی 150 سال پرانا بازار تھا، مگر آج تک کسی حکومتی نمائندے نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اسے کیوں گرایا گیا۔ ہزاروں لوگ بے روزگار ہو گئے، اور متاثرین کو نہ...
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے مری پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے حالیہ اقدامات پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھیکاگلی، مال روڈ اور کشمیری بازار جیسے قدیمی کاروباری مراکز کو گرانے کے فیصلے غیر منصفانہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھیکاگلی 150 سال پرانا بازار تھا لیکن حکومت نے آج تک عوام کو یہ نہیں بتایا کہ اسے کیوں مسمار کیا گیا، اس اقدام سے لوگوں کے روزگار چھینے گئے اور متاثرین کو کوئی معاوضہ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ مزید پڑھیں: کرسی بچانے کے لیے ڈی چوک پر گولی چلائی گئی، شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوئر ٹوپہ میں ایک عوامی...
افغانستان میں طالبان حکومت نے 8 ماہ سے زیر حراست معمر برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا، جو اب قطر کے ذریعے اپنے ملک روانہ ہو چکے ہیں۔ یہ رہائی قطری حکومت کی ثالثی اور کئی ماہ کی کوششوں کے بعد ممکن ہو سکی۔ برطانوی جوڑا — 76 سالہ باربی رینالڈز اور 80 سالہ پیٹر رینالڈز — رواں برس فروری میں افغانستان میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے اہل خانہ کو ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش لاحق رہی۔ طیارے میں سوار ہونے سے پہلے باربی رینالڈز نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ اگر ممکن ہوا تو ہم دوبارہ افغانستان لوٹیں گے، کیونکہ ہم خود کو افغان سمجھتے ہیں۔ فی الحال...
راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، اسپتال مریضوں سے بھر گئے؛ ماہرین نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کو خطرناک قرار دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال قابو سے باہر ہو گئی ہے اور سرکاری و نجی اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق صرف سرکاری اسپتالوں میں 413 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ نجی اسپتالوں اور کلینکس میں مریضوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر چکی ہے۔طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ڈیڑھ ماہ ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک 49 لاکھ 82 ہزار 897 گھر چیک کیے گئے جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار 336 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ صرف ہاٹ اسپاٹ ایریاز سے 17 ہزار 862 مقامات پر لاروا کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے، جس پر...
اسکرین گریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص کو یہ نہیں پتہ کہ باہر دنیا بدل چکی ہے، اب وہ قصہ پارینہ بن چکا اور پاکستان آگے بڑھ گیا۔سرگودھا میں ماحول دوست الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام ترقی کے نئے سفر کا آغاز کرچکے، باتیں ہوتی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، اب نواز شریف کا دور آیا تو روز ایک خوشخبری آتی ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج خبر آتی ہے کہ اسٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیے، دنیا کے ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا جہاز جب سعودی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو سے یونیسکو کے نمائندے فواد پاشایف نے اہم ملاقات کی۔ وزارت آبی وسائل کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران یونیسکو نمائندے نے حالیہ سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں نے سیلاب سے بچاؤ اور پائیدار آبی وسائل کے انتظام پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں پانی کے تحفظ کے لیے سائنسی ٹولز اور تحقیقی نتائج کے بہتر استعمال پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ اسٹیک ہولڈرز اور صارفین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے اور ملک کے تمام شعبوں میں پانی کے مؤثر اور پائیدار استعمال کو فروغ دینے پر...
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی دفاعی معاہدے نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں نئی جہت متعارف کروا رہا ہے اور اس کے اثرات بھارت سمیت پورے خطے پر پڑ سکتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے تجزیہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی اتحاد ایک نئی دفاعی صف بندی کی عکاسی کرتا ہے، جو امریکا پر خلیجی ریاستوں کے کم ہوتے اعتماد کی نشاندہی کرتا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے نے خطے کو جھنجھوڑ دیا ہے اور اب واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا...