2025-06-27@12:44:27 GMT
تلاش کی گنتی: 10660

«آر پی او نے»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم نے امریکی وزیرخارجہ سے دوران گفتگو امریکی صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہوں نے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹالنے پر وزیرخارجہ کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق مثبت بیانات جنوبی ایشیا میں امن کیلئے حوصلہ افزا ہیں اور پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب امور پر بامعنی مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئےکردار ادا کرنے پیشکش کی ہے۔ شہباز شریف نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے دوران گفتگو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہوں نے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹالنے...
    سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور مائیک ٹوٹنے کے معاملے کے بعد حزب اختلاف پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی کا بجٹ پر بحث کے لیے اجلاس اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن کے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر دونوں بنچوں کی جانب ماحول کشیدہ ہو گیا اور ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔اس موقع پر اپوزیشن نے اسپیکر ملک محمد احمد خان پر مائیک توڑنے کا الزام عائد کیا تو اسپیکر اس الزام پر برہم ہو گئے اور کہا کہ یہ ایوان میری نگرانی میں ہے۔مائیک توڑنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کو ہلڑ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون 2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اسلام آباد میں فوری اجلاس بلایا جائے، امریکا عالم اسلام کا دشمن ہے، غزہ، ایران میں صہیونی جارحیت واشنگٹن کی سرپرستی میں ہورہی ہے۔  منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اسلامی دنیا اور انسانیت دوست ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کے قتل عام اور تباہی پھیلانے کے بعد امریکا وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں...
    فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ ایران کو "مکمل مذاکرات" کی پیشکش دینے کے لیے تیار ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات فرانسیسی صدر نے جمعے کے روز پیرس میں ایک دفاعی نمائش کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس، فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو, برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی اور جرمن وزیر خارجہ یوان وادیفُل شریک ہوں گے۔ میکرون کے مطابق ان کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مل کر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو "سفارتی اور تکنیکی سطح پر مکمل مذاکرات کی باضابطہ پیشکش دیں گے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر معافی مانگ لیں تب بھی اب انہیں کبھی اقتدار نہیں ملے گا۔ عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ’نام نہاد ہائبرڈ نظام‘ ناکام رہا کیونکہ اُس وقت سیاسی اور عسکری قیادت میں ہم آہنگی کا فقدان تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت اور عسکری ادارے باہم مشاورت اور ہم آہنگی سے ملک کو بحران سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف جرائم کیے بلکہ اب وہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ادارہ شماریات نے مہنگائی میں اضافے کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے۔ جاری اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی 2.06 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہفتے میں 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 452 روپے 47 پیسے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ زندہ مرغی فی کلو 7 روپے 28 پیسے، چینی فی کلو 3 روپے 77 پیسے، ٹوٹا باسمتی چاول فی کلو1 روپے 71 پیسے، دال مونگ اور دال...
    ملک میں مہنگائی کا پارہ چڑھنے لگا۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹے، مٹن بیف سمیت 23 اشیا مہنگی ہو گئیں۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ ملک بھر میں مہنگائی کا گراف ایک بار پھر بلند ہو گیا ہے، جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹا، مٹن، بیف اور دیگر 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 452 روپے 48 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر جاری...
    بانی کی رہائی کیلئے کسی ملک سے رجوع نہیں کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کسی بھی بیرونی ملک سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے درخواست نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئینی و قانونی طریقے اختیار کرتے ہوئے عدالتوں سے ہی ریلیف حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی کو موجودہ صورتحال میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق اس رکاوٹ کی وجہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غیرقانونی اور جعلی سمز کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران پی ٹی اے نے 1 لاکھ 63 ہزار 200 غیر قانونی موبائل سمز بلاک کر دیں۔ پی ٹی اے کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق پی ٹی اے نے اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 200 غیر قانونی موبائل سمز بلاک کر دیں جبکہ 64 لاکھ 30 ہزار غیر فعال سمز مستقل طور پر بند کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ فوت شدگان کے شناختی کارڈ پر چلنے والی 29 لاکھ 89 ہزار 925 سمز، نئے اضلاع میں غیر متعلقہ خواتین کے نام پر رجسٹرڈ 1 لاکھ 71 سمز اور منسوخ ہونیوالے شناختی کارڈز پر 69 ہزار 246 سمز بلاک کی گئیں ہیں۔ مزیدپڑھیں:حکومت کا 5 سال پرانی...
    ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ صفر اعشاریہ 27فیصد بڑھ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں مہنگائی کا پارہ چڑھنے لگا۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹے، مٹن بیف سمیت 23 اشیا مہنگی ہو گئیں۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ملک بھر میں مہنگائی کا گراف ایک بار پھر بلند ہو گیا ہے، جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹا، مٹن، بیف اور دیگر 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 452 روپے 48 پیسے مہنگا ہو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ، وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چینی کی اوسط قیمت میں 3 روپے 77 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ چینی کی قیمتوں کی صورتحال کے مطابق چینی کی نئی اوسط قیمت180 روپے 93 پیسے فی کلو ہے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے تک قیمت 177 روپے 16 پیسے فی کلو تھی جبکہ گزشتہ سال کی اوسط قیمت 143 روپے 38 پیسے فی کلو تھی۔ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ مزیدپڑھیں:بھارت...
    ملک میں مہنگائی کا پارہ چڑھنے لگا۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹے، مٹن بیف سمیت 23 اشیا مہنگی ہو گئیں۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔  ملک بھر میں مہنگائی کا گراف ایک بار پھر بلند ہو گیا ہے، جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹا، مٹن، بیف اور دیگر 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 452 روپے 48 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔  ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر...
    بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈہ جون نے کہا کہ فلپائن کے سرکاری جہاز نمبر 3006 نے چین کی جانب سے بار بار ہدایات اور انتباہ کے باوجود چین کے جزیرہ ہوانگ یان  کی سمندری حدود میں داخل ہونے پر اصرار کیا ۔ کوسٹ گارڈ قانون اور کوسٹ گارڈ ایجنسیوں کے انتظامی قانون نافذ کرنے کے طریقہ کار کی دفعات کے مطابق ، چائنا کوسٹ گارڈ نے فلپائنی جہاز کو اپنے پانیوں سے  نکالنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں ، اور سائٹ پر آپریشن پیشہ ورانہ ، معیاری ، جائز اور قانونی ہے۔ فلپائن کے اقدامات نے چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور بین الاقوامی قانون اور چینی قانون کی متعلقہ دفعات کی...
    سی ٹی ڈی ساہیوال کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا خارجی گرفتار ctd raids WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ساہیوال (آئی پی ایس )سی ٹی ڈی ساہیوال نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے خارجی کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نیمغربی بائی پاس اوکاڑہ سے خارجی کو گرفتار کیا،گرفتارخارجی سے بارودی مواد ڈیٹونیٹر پرائما کارڈ اور الیکٹرک سرکٹ برآمد کرلیاگیا۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں،خارجی زاہد حامد ڈیرہ غازی خان کا رہائشی ہے اور دہشت گردی کی نیت سے ان علاقوں میں موجود تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے اپنی شہادت سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور ملک و ملت کی خاطر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔  انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ایران کے سرکاری نیوز چینل پریس ٹی وی کے مطابق، علی شمخانی نے آیت اللہ خامنہ ای کو ایک جذباتی پیغام میں کہا: "صبح فتح قریب ہے، ایران کا نام ہمیشہ تاریخ میں روشن رہے گا، اور شہداء کی مسکراہٹیں ہمارے مستقبل کا عکس ہوں گی۔" یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کے ایک حملے میں شمخانی شدید زخمی ہو گئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور اس کی مقبولیت میں اضافے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران محسن نقوی نے فیفا صدر کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی، جیانی انفینٹینو نے دعوت کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کے عزم کا اظہار کیا۔فیفا حکام کے مطابق امکان ہے کہ جیانی انفینٹینو رواں برس نومبر یا دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ فٹبال کی ترقی سے متعلق منصوبوں اور سہولیات...
    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا معرکہ آج ہیڈنگلے کے میدان میں شروع ہو گیا ہے۔ ٹاس انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بھارت نے بلے بازی کا آغاز کیا۔ بھارتی ٹیم کی قیادت شبھمن گل کر رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے سائی سدرشن نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا ہے، جبکہ کرون نائر کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شبھمن گل کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، ابتدائی سیشن میں بیٹنگ مشکل ہو سکتی ہے، لیکن بعد میں پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہو جائے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے،پاک فوج نے بھارت کو پیشہ وارانہ انداز میں منہ توڑ جواب دے کر نہ صرف ملک وقوم کا سر فخر سے بلند کردیا بلکہ دنیا پر ثابت کردیا کہ وہ دشمن کےناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، دنیا کے سامنے بھارتی چہرہ بے نقاب کرکے کامیاب دورے سے آج واپسی پر بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری )پاکستان کے ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے مشترکہ تعاون سے غیر قانونی آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ اور سم کے غیر قانونی اجرا کے خلاف اقدامات کا دائرہ کار بڑھا دیا ۔ پی ٹی اے زونل آفس کراچی نے NCCIA حیدرآباد کے ساتھ مل کر لطیف آباد یونٹ 8، چراغ کمپلیکس، حیدرآباد میں واقع ایک موبائل مرمت کی دکان پر کامیاب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور آئی ایم ای آئی کلوننگ میں استعمال ہونے والا مخصوص سافٹ ویئر قبضے میں لے لیا گیا۔ واقعے میں ملوث دو...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل پیش آنے والا دل دہلا دینے والا واقعہ سُنا دیا۔  حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے بتایا کہ وہ اپنی ڈراؤنی فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل ہی جنات کے حملے کا شکار ہوچکی تھیں اور جنات ان کے پاس پہلے ہی آگئے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بیک یارڈ (گارڈن) کی لائٹ نہیں جل رہی تھی جس کیلئے انہوں نے دو تین بار نوکر کو کہا کہ اسے جلا دو تاہم جب کسی نے لائٹ نہیں جلائی تو وہ خود ہی بیک یارڈ میں پہنچیں اور لائٹ جلا دی۔ https://www.instagram.com/reel/DLEqvxaoqkE/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== دیمک کی اداکارہ نے بتایا کہ...
    — فائل فوٹو  پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آج شام سے پنجاب میں پری مون سون کا آغاز ہوگا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 23 جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے امکانات ہیں۔پی ڈی ایم اے نے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ترجمان کے مطابق منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارش متوقع ہے۔ ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز، گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد گرمی کی شدت...
    سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ریاست میں محکمہ صحت کے انچارج وزیر محکمہ کو سنبھالنے کے بجائے معاشرے میں لڑائی جھگڑوں کو ہوا دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر ریاست کی طبی سہولیات کو برباد کرنے کا الزام دہرایا ہے۔ اکھلیش یادو نے ایک بیان میں کہا کہ اسپتالوں میں لاپرواہی کی وجہ کئی جگہ مریضوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں میعار کے مطابق پروفیسر، ڈاکٹر، تکنیکی اسٹاف اور بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے۔ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس طلبہ کی پڑھائی کے لئے سہولیات اور وسائل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیکل کالجوں اور...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ 23 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ قاتل عمر حیات کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکوشن کی جانب سے عدنان علی، راجہ نوید حسین اور مظہر بشیر پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی برآمد ہو چکی ہے اور موبائل فون برآمد کروانا مقصود ہے، ملزم انتہائی چالاک اور جرم کی سنگینی کو سمجھتا ہے اس لیے موبائل فون برآمد نہیں کروا رہا۔ عدالت میں پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ...
    پاکستان کی سینیئر اداکارہ ثمینہ پیردازہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہارر فلم ’دیمک‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل جنات نے انہیں دھکا دے کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ ثمینہ پیرزادہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی اس دوران جب ان سے حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم ’دیمک‘ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ دیمک کی شوٹنگ سے قبل ہی انہیں جنات نے دھکا دیا جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ایک دن میرے گارڈن کی لائٹ نہیں جل رہی تھی میں نے ملازموں سے کہا لیکن انہوں نے...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں واسا نے پانی کے میٹر کو بطور سیمپل عدالت کے روبرو پیش کردیا۔ اسموگ تدارک سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی دائر درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی، دوران سماعت واسا کے وکیل میاں عرفان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاہور میں پانی کے میٹرز جلد نصب کیے جائیں گے اور پہلے مرحلے میں کمرشل مقامات پر یہ میٹرز لگائے جائیں گے۔ پانی کے میٹر کو بطور نمونہ عدالت میں پیش بھی کیا گیا۔ عدالت نے پانی کی قلت کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔ واسا کے وکیل نے مزید بتایا کہ لاہور میں کھدائی کا عمل جولائی کے آخر تک مکمل کر لیا...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد پر منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہونے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معروف فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی سی ای او کاویا مرن کے والد نیتھی مارن پر انکے بھائی دیانی دھی مارن نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ خاندانی جھگڑا یا اربوں کا مالیاتی فراڈ؟ سن ٹی وی نیٹ ورک بانی اور سابق وزیر دیانی دھی مارن نے اپنے بھائی کالا نیتھی مارن (جو کہ اس کمپنی کے چیئرمین ہیں) اور آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے مالک پر دھوکا دہی، مالیاتی بے ضابطگی اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ ٹکٹوں کیلئے...
    اسلام آباد میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کا پانچواں دور مکمل کرلیا گیا ہے، مذاکرات کا اگلا دور آئندہ برس برسلز میں ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کا پانچواں دور رواں ماہ کی 12 تاریخ کو منعقد ہوا، جس میں عالمی و علاقائی امن، تزویراتی استحکام، اور سکیورٹی سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ????PR NO: 1️⃣7️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Joint Pakistan-European Union Press Release on the Fifth Round of Dialogue on Non-Proliferation and Disarmament. ????⬇️https://t.co/M8M2huj7CN pic.twitter.com/KYJCl7dNda — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 20, 2025 پاکستان اور یورپی...
    پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کا پانچواں دور 12 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ فریقین کے مابین عالمی و علاقائی امن، سلامتی اور تزویراتی استحکام کے امور پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی تنصیبات پر حملے سے نیوکلیئر آفت پھوٹ سکتی ہے، روس کا انتباہ بات چیت کے دوران تخفیفِ اسلحہ اور جوہری عدم افزودگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی، کانفرنس برائے تخفیفِ اسلحہ، اور متعلقہ بین الاقوامی معاہدات بشمول حیاتیاتی ہتھیاروں کے معاہدے اور کیمیائی ہتھیاروں کے معاہدے کے تناظر میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر فرسٹ کمیٹی کے ایجنڈے پر بھی...
    ہالی ووڈ کے سپر اسٹار جانی ڈیپ نے بچوں کے لیے جیک اسپیرو کا روپ دھار لیا۔ جانی ڈیپ نے حال ہی میں اپنے مشہور کردار کیپٹن جیک اسپیرو کا روپ دھار کر اسپین کے اسپتال کا دورہ کیا اور بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ اس بار وہ کسی فلم کی شوٹنگ کے لیے نہیں بلکہ اسپین کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج بچوں کو خوش کرنے کے لیے اس روپ میں نظر آئے۔ 62 سالہ ڈیپ نے میڈرڈ کے چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کمروں میں جا کر بچوں سے ملاقات کی، وقت گزارا اور انہیں خوش کرنے کی کوشش کی۔ ان کی بچوں سے ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی...
    پاکستان کے مختلف دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبرز اور طلبا نے حال ہی میں ایبٹ آباد میں واقع آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا، اس مطالعاتی دورے کا مقصد مدارس کے نوجوانوں کو فوجی تربیت، نظم و ضبط اور عسکری زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانا تھا۔ دورے کے دوران مہمان وفد کو پاکستان آرمی کی تربیتی سرگرمیوں، کیڈٹس کی جسمانی مشقوں، تعلیمی نظام اور روزمرہ معمولات کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا، مدارس کے طلبا اور اساتذہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور تربیتی نظام کو نہایت سراہا۔ یہ بھی پڑھیں:148ویں پی ایم اے لانگ اور دیگر کورسز کے کیڈٹس...
    آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی نے  بھارتی اپوزیشن اور عوام پر جنون طاری کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام اور سوشل میڈیا انفلیوئنسرز بھی مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔ انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی)  کے بعد معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی کی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ مودی 89 غیر ملکی ٹرپ اور 75 سے زیادہ ملکوں کے دورے کیے جن پر عوام کے ٹیکس کے پیسے خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی میٹنگز میں ناریل پانی پیتے اور دوسروں سے گلے ملتے نظر آتے...
    پشاور/ کراچی: رواں سال سندھ میں کانگو وائرس کے سبب دوسرا مریض بھی جان کی بازی ہار گیا، ابراہیم حیدری کا رہائشی 25 سالہ ماہی گیر محمد زبیر 19 جون کو انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں کریمین کانگو ہیمرجک فیور کا ایک تصدیق شدہ کیس سامنے آیا، جس کے نتیجے میں سندھ میں وائرس سے دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ محمد زبیر کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر تھا۔ محمد زبیر کو 16 جون کو تیز بخار، پٹھوں میں درد، پیٹ میں تکلیف، کھانسی، اسہال، خون آنا اور ہوش میں کمی جیسی علامات کے ساتھ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جون 2025ء) گزشتہ جمعے کو اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف اچانک حملے کے بعد سے کشیدگی میں کمی کے بجائے اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب یہ بحران دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔ کشیدگی میں کمی کے بہت کم آثار نظر آ رہے ہیں، جبکہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی مہم میں شامل ہونے کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔ یورپ کی سفارتی حل کی کوشش ایران اسرائیل تنازعے پر بات چیت کے لیے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ جمعے کے روز اپنے ایرانی ہم منصب سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس کا...
    ایلون مسک کے اسپیس ایکس پروگرام کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ اسٹارشپ-36 ٹیکساس میں ایک معمول کے تجربے کے دوران زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، یہ واقعہ اسٹار بیس لانچ پر پیش آیا۔ کیمرون کاؤنٹی انتظامیہ کے مطابق اسٹارشپ ناکامی کے بعد دھماکے سے تباہ ہوگیا، فیس بک پر جاری کی گئی ویڈیو میں راکٹ کو لانچ آرم سے منسلک دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد ایک شدید چمک اور آگ کا بلند شعلہ دکھائی دیتا ہے۔ اس حوالے سے اسپیس ایکس نے ایک بیان میں کہا کہ راکٹ دسویں تجرباتی پرواز کی تیاری کر رہا تھا کہ اسٹار بیس کے ٹیسٹ اسٹینڈ پر ایک بڑی خرابی دیکھنے میں...
    روس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی مداخلت سے گریز کرے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری فضائی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے اور امریکا کے اس تنازعے میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا، روسی صدر پیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے ایک بیان میں مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی افواج کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے امکان کا عندیہ دیا،...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بجٹ منظوری پر عمل درآمد کو روکتے ہوئے حکومتی ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج ہونے والے اسمبلی اجلاس میں کوئی مطالبات زر پیش نہ کریں، پیر کو آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو جیل میں ناحق رکھا گیا ہے، 9 مئی کے بعد جو رویہ ہمارے ساتھ رکھا گیا اور پھر ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، خیبر پختونخوا کے عوام نے اپنے مینڈیٹ کو بچایا، خیبر پختونخوا حکومت کو ختم کرنے کے لیے پوری کوشش کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس بلانا گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن...
    چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں ممتاز تھنک ٹینکس، عالمی پالیسی ماہرین، سینئر اسکالرز اور بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کے ساتھ ایک جامع اور بامعنی مکالمہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ملاقات پاکستان کے اصولی مؤقف کی عالمی سطح پر بھرپور ترجمانی کا مؤثر ذریعہ بنی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے پاکستان کی سکیورٹی پالیسی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں اور حالیہ معرکۂ حق و آپریشن  بنیان مرصوص کا حوالہ دیتے ہوئے ملکی پوزیشن کو تفصیل سے اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی...
    ٹرمپ کا ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ مؤخر کرنے کی وجہ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: یورپی مؤقف اور ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات نے امریکی پالیسی سازوں کو گہرے غور و فکر پر مجبور کر دیا، ٹرمپ کا ایران پر حملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ یورپی دباؤ اور پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات کا نتیجہ ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی ممالک، خصوصاً فرانس کی جانب سے اسرائیل ایران کشیدگی کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس دباؤ نے واشنگٹن میں پالیسی سازوں کو ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات پر دو، تین بار سوچنے پر مجبور کر...
    موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے زراعت کا شعبہ متاثر کیا ہے جس سے فوڈ سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہونے لگے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ضلع خیبر میں لڑکیاں اپنے اسکول کے بند دروازے کھلنے کی منتظر ضلع خیبر میں روایتی طریقوں پر چلنے والے کاشتکاروں کو محکمہ زراعت نے اپنی کوششوں کی بنا پر جدید کاشتکاری پر آمادہ کرلیا ہے۔ اب کاشتکار جدید کاشت کاری کی جانب جانے لگے ہیں جس کے باعث کم اراضی پر زیادہ اور اعلیٰ کوالٹی کی فصل سے ہونے والی آمدنی ان کی زندگیوں میں خوشیاں لا رہی ہے۔ دوسری جانب لوگوں کو بھی اب سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی سبزیاں میسر آرہی ہیں۔ مزید پڑھیے: مشروم کی کاشت سے لاکھوں روپے کیسے کمائے...
    صوفیہ فردوس نے کہا کہ 2024ء میں آبروریزی کے معاملوں میں 8 فیصد اور خواتین کے خلاف مجموعی جرم کے معاملوں میں 7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اڈیشہ میں خواتین و بچیوں کے خلاف جنسی استحصال کا معاملہ لگاتار سامنے آ رہا ہے۔ اس تعلق سے کانگریس نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے اڈیشہ میں بی جے پی کی گزشتہ ایک سالہ حکومت کو خواتین و بچیوں کے لئے بے حد خطرناک اور غیر محفوظ بتایا ہے۔ دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر "اندرا بھون" میں آج خواتین کانگریس کی صدر الکا لامبا، اڈیشہ مہیلا کانگریس صدر میناکشی باہنی پتی اور اڈیشہ کی رکن اسمبلی صوفیہ فردوس نے ریاست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آخری قسط ایران نے شام میں اپنے قیام اور جنگی طاقت کے باوجود شام اور لبنان کے علاقوں پر اسرائیل کی طرف سے بار بار حملوں کے سامنے خاموشی اختیار کیے رکھی۔ ایران اس وقت بھی خاموش رہا جب اسرائیل نے ماضی قریب میں ایران کی پراکسی حزب اللہ پر انتہائی جارحانہ حملے کیے اور اس کی طاقت کو مکمل طور پر برباد کرکے رکھ دیا۔ ستمبر 2024 میں اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکواٹر پر لڑاکا طیاروں کی مدد سے 80 سے زائد بم گرائے، ہیڈکواٹر اس کے اردگرد کی عمارتوں کو تباہ، سیکڑوں افراد کو ہلاک اور زخمی، حزب اللہ کے سینئر کمانڈروں بشمول حسن نصراللہ کو مار دیا لیکن ایران سخت بیانات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹوکی زیرقیادت ایک وفد نے آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا پر پہنچ کر چیئرمین علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کی عیادت وجلدصحت یابی کی دعاکی جو حالیہ بیماری کے باعث مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم اب وہ ربصحت ہوکراپنی رہائش گاہ منتقل ہوگئے ہیں۔ وفدمیںسابق امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی،سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ،ضلع ائرپورٹ کے ناظم علاقہ رفاع عام سوسائٹی عتیق احمد،مقامی ناظم ڈاکٹر خالد یاسین شامل تھے جبکہ گلشن غزالی باغ رفیع کوآرڈینٹریو سی 4اور محمد علی رندھاوا، خلیفہ عبدالرحمن و دیگر بھی اس موقع پرموجود تھے۔اسداللہ بھٹو نے کہاکہ اتحاد...
    لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر وسائل کے استعمال اور اقدامات کے باوجود مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو حادثات اور پٹڑیوں سے اترنے سے نہ بچا سکا اور آئے روز ٹرینوں کے ڈی ریل ہونے سے مسافروں کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ریلویز ذرائع سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری سے لے کر رواں ماہ 15 جون تک مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے پٹڑیوں سے اترنے اور مختلف نوعیت کے 45 حادثے رونما ہو چکے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق مسافر ٹرینوں کے پٹڑیوں سے اترنے کے 22 حادثات، مال بردار ٹرینوں کے 20 اور 3 دیگر حادثے شامل ہیں، جعفر ایکسپریس ٹرین...
    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے اور پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔ سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر کی خصوصی نشست ہوئی۔ طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔ طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے 170ویں اجلاس کے دوران مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 8 اسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دیں گئیں اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کی تفصیلات مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے مرکزی کمیٹی روم میں بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے 170 واں اجلاس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر لطاف علی سیال کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی ایچ ڈی ڈگریاں اینیمل نیوٹریشن، ایگرانومی، انسیکٹولوجی، اریگیشن اینڈ ڈرینیج، پلانٹ پیتھالوجی، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس اور ویٹرنری فزیالوجی و بایو کیمسٹری جیسے اہم زرعی شعبہ جات میں آٹھ اسکالرز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سماجی تنظیم بول اٹھو اور شرکت گاہ کی جانب سے ” پینے کا صاف پانی ایک بنیادی انسانی ضرورت” کے موضوع پر سندھی لینگویج اتھارٹی ہال میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا، ورکشاپ میں 120سے زائد اسٹیک ہولڈرز، مقامی نمائندگاہ، سرکاری افسرا، سول سوسائٹی اراکین، خواتین کارکنان اور کمیونٹی ممبران نے شرکت کی، اس موقع پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام منیجر عبدالستار چاچڑ، روشن علی ملاح ایڈوکیٹ، امبرین مستوئی، سنیل گوریرو، حزب اللہ منگریو، زیب ملاح، فردوس سانگی، مینا جبار، سنیل سٹروگھن، عرفان کوریجو، ساجدہ میرانی، زمرد بھٹی، صباء عباسی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پینے کا صاف پانی نہ صرف بنیادی انسانی حق ہے بلکہ اس کی مسلسل عدم دستیابی انسانی صحت،...
    مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر چینی صدر شی جن پنگ نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم تجاویز پیش کر دی ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے زور دیا ہے کہ مذاکرات اور مکالمہ ہی آگے بڑھنے کا بنیادی راستہ ہے جبکہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے امن کی کوششیں ناگزیر ہیں۔ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، پاک فوج کے سربراہ نے دوران ملاقات امریکی صدر کو پاک بھارت جنگ کے حوالے سے آگاہ کیا جب کہ پاک، امریکا تعلقات، ایران اسرائیل جنگ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، فیلڈ مارشل کو جنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ پاکستان اور بھارت سے دونوں سے تجارتی معاہدے پر بات چیت ہورہی ہے۔  پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات دونوں ملکوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی ،عاطف اکرام شیخ نے مطلع کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی وفاقی بجٹ 2025-26 میں ٹیکس حکام کو دیے گئے حد سے زیادہ، غیر ضروری اور ہراساں کرنے والے اختیارات کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹیکس آفیسرز کو دیئے گئے اس اختیار کو بھی مسترد کرتے ہیں کہ جو انہیں بزنس بینک اکاؤنٹس سے کاروباری افراد کی رقم نکلوانے کا اہل بناتا ہے اور بغیر نوٹس کے کاروباری اداروں پر چھاپوں کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ان سخت اقدامات کو واپس لیٍ؛ اس سے پہلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی فروخت میں متعدد اداروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دلچسپی ظاہر کرنے والوں میں ایئر بلیو لمیٹڈ اور معروف سفری و سیاحتی گروپ جیریز گروپ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایئر بلیو کے منیجنگ ڈائریکٹر اسلم چوہدری اور جیریز گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اکرم ولی محمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد حصص کی ممکنہ خریداری کے عمل میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ معروف کاروباری شخصیات محمد علی ٹبہ اور عارف حبیب نے بھی پی آئی اے کی خریداری کے لیے علیحدہ علیحدہ کنسورشیم قائم کرلیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک اور نمایاں کاروباری ادارے یونس برادرز...
    انہوں نے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار، مرکزی مسجد اہلِ سنت والجماعت، جلوس کے مقررہ راستوں اور ان پر جاری اسفالٹنگ کے کام کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر کوہاٹ سید معتصم باللہ شاہ نے آر پی او کوہاٹ عابد مجید مروت کے ہمراہ پاراچنار شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار، مرکزی مسجد اہلِ سنت والجماعت، جلوس کے مقررہ راستوں اور ان پر جاری اسفالٹنگ کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان، ڈی پی او کرم ملک حبیب خان، ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو، ٹی ایم او اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اہم قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر سزا معطلی کی درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 26 جون کی تاریخ مقرر کردی ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق سزا معطلی کی ان درخواستوں پر قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سرفراز علی ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سعید کی دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔قابل ذکر ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو پہلے ہی نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے ان سے...
    علی ہادی عرفانی نے ضلع کرم میں مین روڈ فوری طور عام آمدورفت کے لئے کھولنے اور آمدورفت کے لئے لسٹنگ سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار ضلع کرم سے رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنماء علی ہادی عرفانی نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ سے تفصیلی ملاقات کی اور ضلع کرم کے حل طلب مسائل کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں کرم کے لئے فنڈز کی فراہمی اور ساتھ ساتھ بدامنی سے متاثر ہونے کے باعث خصوصی فنڈز کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔ علی ہادی عرفانی نے ضلع کرم میں مین روڈ فوری طور عام آمدورفت کے لئے کھولنے اور آمدورفت کے لئے لسٹنگ سسٹم ختم کرنے...
     ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کے 20 سال مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل نے 2025 سے لے کر اب تک حکومتوں اور کاروباری افراد کو ضروری آگاہی فراہم کر کے بااختیار بنایا جس نے انہیں مواقع تلاش کرنے، چیلنجز پر قابو پانے اور مقامی و عالمی سطح پر ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں معاونت فراہم کی۔ اس اہم سنگِ میل پر بات کرتے ہوئے، ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر – سائٹ آپریشنز، مجیب ظہور نے کہاکہ ہمارا 20 سالہ سفر ہماری ‘پیپل فارورڈ’سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے—جو باہمی احترام، تعاون اور مسلسل ترقی کے عزم پر مبنی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ہر کامیابی...
    پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے مخلتف اضلاع میں پری مون سون ایڈوائزری کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق پیشنگوئی سے متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان محکمہ موسمیات اسلام آباد اور ریجنل موسمیاتی مرکز کوئٹہ کی جانب سے پری مون سون ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ جس میں 21 جون سے 23 جون کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں...
    اڈیالہ جیل راولپنڈی آنے والے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں کو آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی اور ملاقات کا وقت ختم ہونے پر تمام رہنما فیکٹری ناکہ سے واپس روانہ ہو گئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتہ نے 6 رہنماوں کی لسٹ بدھ کے روز سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوائی تھی اور لسٹ کے مطابق ایم این اے شاہد خٹک، مشتاق غنی، محمد اقبال آفریدی، خالد نواز سدھریج، فردوس شمیم نقوی اور علی سرفراز جمعرات کی دوپہر اڈیالہ آئے۔ تاہم انہیں جیل سے تقریبا دو کلومیٹر دورداہگل اور گورکھپور ناکوں پر روک لیا گیا۔ اس دوران سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی...
    رانا ثناء اللہ نے اپنی سفارشات میں مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت غیر جماعتی سیٹ اپ نظر آتی ہے۔ وزراء، مشیران، وزیراعلیٰ کے خصوصی معاونین اور کوآرڈینیٹرز کی تعداد گلگت بلتستان اسمبلی کی کل نشستوں سے بھی زیادہ ہے۔ یہ مشیر بھاری تنخواہیں، مراعات اور سہولیات حاصل کرتے ہیں، جس سے حکومتی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان نے وزیر اعظم کو بھیجی گئی اپنی سفارشات میں گلگت بلتستان میں رواں سال ستمبر کے مہینے میں عام انتخابات کرانے کی سفارش کی ہے جبکہ گلبر حکومت پر شدید تنقید بھی کی گئی ہے۔ حال ہی میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر نون لیگ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی دوڑ میں چین نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔حالیہ تجربات کے مطابق چین نے ایک جدید ترین کمیونیکیشن سیٹلائٹ کے ذریعے زمین پر ایک گیگا بائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔اس ٹیکنالوجی کو خلائی رابطے اور عالمی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے میدان میں ایک گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سروس اب بھی 250 ایم بی فی سیکنڈ تک محدود ہے۔چین کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا یہ نیکسٹ جنریشن سیٹلائٹ عام سیٹلائٹ سسٹمز سے کہیں زیادہ جدید ہے کیونکہ یہ...
    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں راہبر عظیم نے اپنی قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "میری قوم کے لوگو اگر آپ تھوڑا سا بھی مایوسی کا شکار ہوئے تو دشمن آپ کو مزید ڈرائے گا اور آپ کو نہیں چھوڑے گا"۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اللہ بہت رحیم ہے اور وہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا کیونکہ ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں خامنہ ای نے اپنی قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "میری قوم کے لوگو اگر آپ تھوڑا سا بھی مایوسی کا شکار ہوئے تو دشمن آپ کو مزید...
    وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نئے چیئرمین کی تقرری مسابقتی اور شفاف عمل کے تحت میرٹ پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ چیئرپرسن کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرچ کمیٹی قائم کردی۔ واضح رہے کہ موجودہ چیئرپرسن کو دی گئی توسیع پہلے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کی جا چکی ہے۔ ایچ ای سی ایکٹ کے مطابق چیئرمین کو صرف ایک بار مدت میں توسیع دی جا سکتی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 رکنی تلاش کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کریں گے۔ کمیٹی چیئرمین ایچ ای سی کے لیے موزوں امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے اور سفارشات پیش کرنے کی ذمہ دار ہوگی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:پاکستان کی قومی ایئرلائن، پی آئی اے ایک بار پھر نجکاری کے عمل میں داخل ہو چکی ہے اور اس بار حکومت کو پہلے سے کہیں زیادہ مثبت ردعمل موصول ہوا ہے۔نجکاری کمیشن کو قومی ایئرلائن کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے 8 مختلف اداروں اور کاروباری گروپس سے باضابطہ طور پر دلچسپی کے خطوط موصول ہوئے ہیں۔ اس پیشرفت کو نجکاری کے عمل میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک کو مالیاتی چیلنجز اور سرکاری اداروں کے خسارے کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 19 جون کو کوالیفیکیشن دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ تک...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )سینٹ میں بجٹ پر بحث جاری،اجلاس میں سینیٹرز نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا، دوسری جانب سینیٹ نے سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل بھیب منظور کرلیا ہے ، بل متن کے تحت گریڈ 17 اور بالا کے افسران اپنی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے، ملک بھر کے سرکاری افسران بھی اپنے اثاثے ظاہر کریں گے،جمعرات کو سینٹ کا اجلاس چئیرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ہوا جس میں معمول کی کاروائی معطل کرکے لیگل پریکٹنشنرز اور بار کونسلز ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا،سینیٹ میں فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، سینیٹ نے...
    BRUSSELS: یورپی یونین کے 9 ممالک نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم اسرائیل آباد کی گئی بستیوں کے ساتھ تجارت ختم کرنے کے لیے تجاویز مرتب کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے 9 ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں آباد کی گئیں بستیوں کے ساتھ تجارت ختم کرنے کے لیے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یورپ کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کیلاس کے نام جاری خط میں بیلجیم، فن لینڈ، آئرلینڈ، لیکسمبرگ، پولینڈ، پرتگال، سلووینیا، اسپین...
    اسلام آباد: پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ پی ٹی اے کی جانب سے سبسکرائیرز کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کرنے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل ر حفیظ الرحمان اور ڈی جی لائسنسنگ پی ٹی اے عامر شہزاد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ آج پاکستان میں 20 کروڑ صارفین کا مکمل ہونا خوش آئند ہے۔یہ 20کروڑ کنکنش نہیں بلکہ یہ پاکستان کی اسٹرینتھ ہے۔پاکستان کی یوتھ ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اسپیکٹرم نیلامی جلد سے جلد ہوسکے۔شہریوں کو...
    ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس میں اہم پیش رفت ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)190ملین پاونڈ کیس میں اہم پیش رفت ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس 26جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ رجسٹرار آفس نے کیس مقرر ہونے کی کاز لسٹ جاری کر دی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 26 جون کو ہو گی روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصنعتوں کی ترقی کے ذریعے برآمدات پر مبنی معیشت اولین ترجیح...
    پی آئی اے کی خریداری میں 8کمپنیوں کا اظہار دلچسپی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری کوشش، 8 پارٹیوں نے قومی ایئرلائن کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن کو 19 جون کی ڈیڈ لائن تک 5 پارٹیوں سے دستاویز موصول ہوئیں جن میں لکی سیمنٹ، حب پاور، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز پر مشتمل کنسورشیم نے دستاویز جمع کرائیں۔ اس کے علاوہ عارف حبیب، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکول اور لیک سٹی ہولڈنگز پر مشتمل گروپ نے بھی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی جبکہ ایئر بلیو اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے بھی باضابطہ کوالیفکیشن جمع کروائی ہے۔اس کے علاوہ آگمنٹ سیکیورٹیز، سیرین...
    ہمارے انگلیوں اور پاؤں کی جلد کا پانی میں بھیگنے کے بعد جھریاں پیدا کرنا ایک انوکھا اور حیران کن عمل ہے جس نے دہائیوں سے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال رکھا ہے۔ بی بی سی پر شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ تحقیق کے مطابق یہ عمل ہمارے جسم کے اعصابی نظام، خاص طور پر سمپیتھیٹک اعصاب کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے، جو خون کی نالیوں کو سکڑنے کا سبب بنتے ہیں اور یہ جھریاں تشکیل پاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: جلد پر جھریاں،وقت سے پہلے کیوں پڑ جاتی ہیں؟ یہ ردعمل صرف ہماری انگلیوں اور پاؤں تک محدود ہے اور چند منٹ پانی میں رہنے کے بعد ہوتا ہے۔ یہ عمل اعصابی سگنلز کے ذریعے خون...
    اسلام آباد: پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری کوشش، 8 پارٹیوں نے قومی ایئرلائن کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن کو 19 جون کی ڈیڈ لائن تک 5 پارٹیوں سے دستاویز موصول ہوئیں جن میں لکی سیمنٹ، حب پاور، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز پر مشتمل کنسورشیم نے دستاویز جمع کرائیں۔ اس کے علاوہ عارف حبیب، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکول اور لیک سٹی ہولڈنگز پر مشتمل گروپ نے بھی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی جبکہ ایئر بلیو اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے بھی باضابطہ کوالیفکیشن جمع کروائی ہے۔ اس کے علاوہ آگمنٹ سیکیورٹیز، سیرین ایئر، بحریہ فاؤنڈیشن، میگا ہولڈنگ اور ایکویٹاس نے بھی پی آئی اے کی خریداری میں مشترکہ دلچسپی ظاہر کی۔ اعلامیے کے مطابق 8...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے اپنی قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن پر ہیبت قائم رکھو، اللہ بڑی فتح سے ہمکنار کرے گا۔اسرائیلی جارحیت اور خطے کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں ایرانی قوم سے حوصلہ مند اور جذبہ ایمانی سے بھرپور خطاب کرتے ہوئے ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے  کہا کہ ایران کو کسی صورت خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ دشمن ہمیشہ اسی قوم کو نشانہ بناتا ہے جو کمزوری ظاہر کرے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے ایرانی عوام کو واضح انداز میں متنبہ کیا کہ اگر قوم نے کسی بھی لمحے کمزوری یا خوف کا اظہار کیا تو...
    نجکاری کمیشن نے پی آئی اے نجکاری کیلئے بولیوں کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیہ میں نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئےبولیوں کی آخری تاریخ 19 جون مقرر ہے اور پی آئی اےکی نجکاری کیلئے8 کمپنیوں نےاظہار دلچسپی کی درخواستیں وصول کیں۔ اعلامیہ کے مطابق اب تک 5 کمپنیوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ملک کے بڑے گروپس اور پی آئی اے ملازمین نے خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی۔ذرائع کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے اپنی پیشکش پرائیویٹائزیشن کمیشن کو جمع کرادی،بینکنگ گروپ، عارف حبیب اور ٹبا گروپ نے بھی نجکاری کمیشن کو درخواست دے دی۔ اس کے علاوہ سی بی اے پیپلز یونٹی اور ساسا نے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بنیان المرصوص میں کامیابی کو امن کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ،خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کیساتھ خصوصی ملاقات کی اور پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 20 کروڑ wenews پی ٹی اے شزہ فاطمہ خواجہ فری ڈیٹا فری موبائل فون موبائل فون صارفین وی نیوز
    ملک بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف پی سی سی آئی عہدیدران کو ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی ٹی اوکے زیر اہتمام ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013میں اصلاحات کے حوالے سے مشاورتی سیشن ہوا ، کیپٹل آفس ایف پی سی سی آئی میںمنعقدہ مشاورتی سیشن میں وفاقی سیکرٹری تجارت جواد پال ، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ ، ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ٹی او بلال خان پاشاو دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بزنس کمیونٹی کی طرف سے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مختلف تجاویز دی گئیں ۔اجلاس میں تمام چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم کو خوف سے باہر نکلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی طاقت سے دشمن پر ہیبت طاری کرتے رہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں خامنہ ای نے اپنی قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میری قوم کے لوگوں اگر آپ تھوڑا سا بھی خوف کا شکار ہوئے تو دشمن آپ کو مزید ڈرائے گا اور آپ کو نہیں چھوڑے گا۔‘ انہوں نے اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب تک آپ نے دشمن کے خلاف اپنے اتحاد سے جو خوف طاری کرنے والا رویہ  اپنایا ہے اُسے بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔‘ "And victory comes only from Allah, the Almighty, the...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے موجودہ کشیدہ حالات کے پیش نظر ایرانی قوم کو خوف سے باہر نکلنے اور دشمن کے خلاف طاقت اور اتحاد سے ڈٹ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے یہ پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں دیا، جس میں انہوں نے دشمن کو خبردار کیاکہ ایرانی قوم اگر متحد رہی تو کوئی طاقت اسے مرعوب نہیں کر سکتی۔ I would like to tell our dear nation that if the enemy senses that you fear them, they won’t let go of you. Continue the very behavior that you have had up to this day; continue this behavior with strength. — Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 19, 2025...
    وزیر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات یورپی ٹرائیکا کی درخواست پر ہو گی۔ 19 جون بروز جمعہ جنیوا میں ایرانی وفد کی برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے نمائندوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشاورت کے لیے ایک میٹنگ طے کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ کل جمعہ کے روز جنیوا میں یورپی وفد سے ملاقات کرینگے۔ عباس عراقچی نے ایرانی وزرائے خارجہ، یورپی ٹرائیکا کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے درمیان مشترکہ اجلاس کے انعقاد کے بارے میں بعض ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیوں کے بارے میں ارنا کے سوال کے جواب میں اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ وزیر خارجہ کے مطابق یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں موبائل اور براڈبینڈ صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچنے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو ایک دن کے لیے 2 جی بی مفت انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں براڈبینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ فائبر آپٹک نیٹ ورک سے جُڑے صارفین کی تعداد بھی 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اس موقع پر صارفین *#2200# ڈائل کرکے یہ سہولت حاصل کر سکیں گے، جو 24 گھنٹے کے لیے مؤثر ہوگی۔اس اہم سنگِ میل کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) وزیر اعظم نےورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں،سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری سکول لاہور، بیکن ہاؤس کالج پروگرام (جونیپر کیمپس) کوئٹہ اور نارڈک انٹر نیشنل سکول، لاہور کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر ان سکولوں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے...
    ---فائل فوٹو رواں ماہ 20 سے 23 جون کے درمیان ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 سے 23 جون کے دوران مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ سکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جون کے دوران مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب اور جنوبی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران خیبر پختون خوا میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اسی طرح 21 سے 23 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں جبکہ 22 سے 23 جون کے دوران سندھ کے علاقوں میں بارش متوقع ہےمحکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے باعث ندی نالوں میں...
    محکمہ موسمیات نے 20 جون سے 23 جون تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، پشاور، مردان، چترال، وزیرستان اور کرک سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں مون سون کی بارشیں کب شروع ہوں گی؟ پی ڈی ایم کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا یہ سلسلہ 20 جون سے داخل ہوگا، پری مون سون کی یہ بارشیں بارکھان، ژوب، شیرانی، خضدار، قلات ، زیارت اور گردونواح کے علاقوں میں متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق 22 سے 24 جون کے درمیان، سکھر،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ سیلانی ویلفیئر کے آئی ٹی پروگرام میں شریک طلبہ سے خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ  بنیان المرصوص میں کامیابی دراصل امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ جنگ کے بجائے امن کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ معلوماتی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے،  ہماری افواج ایک منظم، پیشہ ور اور باصلاحیت فورس ہے، جو آئین...
    نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کی صورت میں ناقابلِ پیش گوئی نتائج ہوسکتے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکا کے ایران پر حملے کے ممکنہ خطرات اور نتائج پر تفصیلی رپورٹ شائع کردی۔ سینئر صحافی ڈیوڈ ای سانگر کی تفصیلی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کی زیر زمین جوہری تنصیب فوردو پر حملے کا فیصلہ کیا تو یہ ایک ایسا قدم ہوگا جس میں ہر موڑ پر سنگین خطرات موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کے بی-2 بمبار طیارے زمین سے آدھا میل نیچے واقع فوردو تنصیب کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اس کےلیے 30 ہزار پاؤنڈ وزنی...
    —فائل فوٹو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سالانہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ پینشن پر ٹیکس کی تجویز منظور کرلی۔قائمہ کمیٹی خزانہ کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔قائمہ کمیٹی نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو انکم ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز منظور کر لی۔ سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور بل کے متن کے مطابق گریڈ 17 اور بالا کے افسران اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے اقتصادی زونز اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔اس موقع پر سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا پودا ابھی لگایا ہے، حکومت نے...
    ویب ڈیسک:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا،طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔     طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کئے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے،  آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے...
    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے 2014 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا۔ معروف صحافی اور یوٹیوبر منصور علی خان کے ساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ 2014 میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نہیں ہونا چاہئے تھا، اُس وقت ہمیں لگتا تھا یہ دھرنا آرگینک ہے لیکن آج سمجھ آیا پاکستان میں کوئی چیز آرگینک نہیں ہوتی بلکہ پیچھے بہت سارے محرکات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی حق یا باطل بھی نہیں ہوتا، یہ ایک پاور پالیٹکس ہے جس میں اگر ہم لڑائی کے بغیر چلیں گے تو فائدے میں رہیں گے۔ تحریک انصاف کی...
    ملک بھر میں 20سے 23جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 20 سے 23 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جو درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار بنانے کا باعث بنے گی۔ادھر کراچی، حیدرآباد، بدین، تھرپارکر اور خضدار میں بھی بارش...
    اسلام آباد: ملک بھر میں پری مون سون  بارشوں کا آغاز ہو رہا ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے جو 23 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ اس دوران خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی 20 جون سے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوگا۔ 20 سے 23 جون کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور پشاور سمیت درجنوں اضلاع...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی۔اس موقع پر طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا،طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نج کہا کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے. پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے،آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے آئی ٹی پروگرام میں شریک نوجوانوں سے ایک خصوصی اور پُرجوش نشست کی۔ اس موقع پر طلبا نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور ملک کو درپیش داخلی و خارجی سیکیورٹی معاملات سمیت کئی اہم موضوعات پر سوالات کیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیان المرصوص آپریشن میں فتح، درحقیقت امن کی جیت ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ جنگ کے مقابلے میں امن کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نوجوان معلومات کی جنگ میں پاکستان کی پہلی صف کے سپاہی ہیں، اور یہ کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف...