2025-12-14@06:07:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1605
«تھام یورک»:
(نئی خبر)
افغانستان کی طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کئی صوبوں میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کی جا سکے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلے مرحلے میں انٹرنیٹ پابندی شمالی افغانستان کے پانچ بڑے صوبوں قندوز، بدخشاں، بغلان، تخار اور بلخ میں نافذ العمل ہوگی۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی فی الحال صرف فائبر آپٹک انٹرنیٹ کنکشنز پر ہوگی موبائل فون کے ڈیٹا پیکجز کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت فی الحال دستیاب رہے گی۔ طالبان حکام کی جانب سے کاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان صوبوں میں فائبر کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں۔ جس کے باعث گھروں، دفاتر اور کاروباری مراکز میں انٹرنیٹ دستیاب نہیں ہوگا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا یونیورسٹی میں اسلامی چھاترو شبر (اسلامی جمعیت طلبہ) کی جیت دراصل اسلامی انقلاب کی نوید ہے ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ڈھاکا یونیورسٹی میں دو قومی نظریہ جس کو اندرا گاندھی نے خلیج بنگال میں ڈبو دیا تھا وہ مچھلی کے پیٹ سے نکل کر ترو تازہ ہو کر دنیا کے سامنے آگیا اور ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ڈھاکا یونیورسٹی میں نظریہ پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ بعض تصاویر ایسی ہوتی ہیں جنہیں آپ دیکھتے ہیں توآپ کے ذہن میں اس کا نقش ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوجاتا ہے۔ میں دو تصویروں کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہوں گا پہلی تو وہ کہ جب ملک شام سے بڑے پیمانے پر...
قازقستان نے خواتین کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر باضابطہ پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، ملک میں منگل کے روز ایک نیا قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت اب کسی کو زبردستی شادی پر مجبور کرنا قانونی جرم قرار دیا گیا ہے، جس کی سزا 10 سال تک قید ہو سکتی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ قانون خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، تاکہ وہ معاشرتی دباؤ یا جبر کا شکار نہ ہوں۔ دلہنوں کے اغوا پر بھی پابندی نئے قانون کے تحت اب دلہنوں کے اغوا...
پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہڑپہ میوزیم میں چار نئی گیلریوں کا افتتاح کر دیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہڑپہ میوزیم میں نئی گیلریوں کا قیام وزیراعلیٰ کے اس عزم کی عملی تصویر ہے جس کے تحت پنجاب کے تاریخی مقامات کو محفوظ اور فعال بنایا جا رہا ہے۔ تاریخی ورثہ صرف ہمارا ماضی ہی نہیں بلکہ ہماری شناخت ہے، اسے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گیلریاں نہ صرف آثار قدیمہ کے تحفظ میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ تعلیمی و سائنسی تحقیق کا بھی...
اسرائیلی اخبار کو انٹرویو میں صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بڑا چیلنج انتہاء پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پر اثر و رسوخ ہے۔ اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیئے، اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن ہایو نے کہا ہے کہ قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہاء کر دیا ہے، مگر امریکا اور بہت سے ممالک ہمارے ساتھ ہیں۔ اسرائیلی اخبار کو انٹرویو میں صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ بڑا چیلنج انتہاء پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پر اثر و رسوخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج...
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کی سینئر قیادت نے کہا ہے کہ ادارے کا کسٹمز فیس لیس اسیسمنٹ کی وجہ سے ایف بی آر کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔ فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم کا آغاز ریونیو کے لیے نہیں کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد بد عنوانی کا خاتمہ تھا۔ اس نظام پر عمل کرنے کی وجہ سے جو لوگ متاثر ہوئے ہیں وہی اس کا رول بیک جاتے ہیں۔ ایف بی آر ہی کے ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آٖ ف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی رپورٹ کے بعض مندرجات کی تردید کے لئے پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ اس ابتدائی نوعیت کی رپورٹ کو میڈیا کو لیک کیا گیا۔ ہمیں یہ بعد میں ملی اور میڈیا...
برطانیہ میں پولیس نے واٹس ایپ پر کی گئی چند چیٹس کی مدد سے ایک ایسے منشیات فروش کا سراغ لگایا جو بظاہر ایک عام سا شہری تھا لیکن حقیقت میں وہ جنوبی ویلز میں کوکین اور ہیروئن کے کروڑوں پاؤنڈز کے کاروبار کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ بی بی سی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ رابرٹ اینڈریوز جونیئر نیوپورٹ میں اپنے خاندان کے ساتھ ایک سادہ سے گھر میں رہتا تھا۔ نہ مہنگی گاڑیاں، نہ برانڈڈ کپڑے اور نہ ہی کسی مجرمانہ پس منظر کی نشاندہی لیکن پولیس کے خفیہ آپریشن نے ثابت کر دیا کہ سادگی کے اس پردے کے پیچھے ایک منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک کام کر رہا تھا۔ واٹس ایپ چیٹ نے پردہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یاو¿نڈے (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) کیمرون کے علاقے میں بم دھماکے سے ہلاک اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس میں ہلاکتوں میں اضافے کے خدشات کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق براعظم افریقا کا وسطی ملک کیمرون کے شورش زدہ علاقے نارتھ ویسٹ آنگلوفون کے ایک بار میں نصب دیسی ساختہ بم پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں10 شخص ہلاک اور4 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق دھماکا باتیبو نامی علاقے میں ہوا، جہاں ایک بار سے منسلک پولیس اسٹیشن کے قریب بم نصب کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے گروہ نے بار کو نشانہ بنایا کیونکہ پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی نائجیریا میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 19 خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے، یہ بات ایک یونین اہلکار اور مقامی رہائشیوں نے اتوار کو بتائی۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل یونین آف روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز کے اہلکار ابوبکر محمد نے بتایا کہ ڈرائیور نے ہفتہ کی شام ایک ایسے پل پر بس روکی تھی جو جزوی طور پر منہدم ہوچکا تھا، لیکن بس پیچھے کی طرف لڑھک کر دریا میں جاگری۔اہلکار نے بتایا کہ یہ بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں “فَس” کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور ہینڈ بریک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جعلی کمپنیوں والا فراڈ گروہ گرفتار دبئی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) یو اے ای حکام نے جعلی کمپنیاں بنا کر فراڈ کرنے والے گروہ کو زیرحراست لے لیا ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سیکورٹی حکام نے ایک ایسے فراڈی گروہ کو گرفتار کیا ہے، جو جعلی کمپنیاں بنا کر لوگوں کے ساتھ دھوکا دہی کرتا تھا تاکہ چوری شدہ بینک کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی رقم کو منتقل کر سکے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی اعلیٰ حکام نے بتا یا کہ مذکورہ گروہ نے ایسی کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ کی تھیں جن کا درحقیقت مارکیٹ میں کوئی وجود نہیں تھا اور انہیں...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اسرائیل پہنچتے ہی شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے بمباری تیز کردی ہے۔ غزہ سٹی میں اسرائیلی افواج نے 30 سے زائد رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے جس کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اتوار کو اِس تنازع کے مستقبل سے متعلق بات کرنے کے لیے دو روزہ دورے پر اسرائیل پہنچے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کا مقصد غزہ شہر پر مکمل قبضہ کرنا ہے، جہاں تقریباً دس لاکھ فلسطینی پناہ گزین ہیں، اور وہ فلسطینی تنظیم حماس کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیل نے حماس کے آخری ٹھکانے پر...
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو ایشیا کپ اسکواڈ کے ساتھ رکھنا چاہیے تھا اور جس میچ میں بہتر سمجھا جاتا انہیں کھلاتے۔ سماء کی خصوصی ٹرانسمیشن ’ زور کا جوڑ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بھارتی بیٹرز باؤلنگ کرنے والے اسپنرز کے ہاتھ کو دیکھ کر کھیلتے ہیں اس لیے آج پاکستانی اسپنرز خاصی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ محمد یوسف کے مطابق ، انہوں نے اس سے قبل بتایا بھی تھا کہ بھارتی کھلاڑی سپن کو اچھا کھیلیں گی بھی اور اچھا سپن بھی کریں گے ۔ بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں...
مظفر گڑھ میں لوڈر رکشے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز مظفرگڑھ (سب نیوز)موضع جھینگر میں لوڈر رکشے کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین شوکت بھکاری جاں بحق ہوگیا۔اہل علاقہ کے مطابق شوکت بھکاری 3 بچوں کا باپ تھا، شوکت بھکاری اردو، پنجابی اور انگریزی روانی سے بولتا تھا اور وہ کئی ایکڑ زرعی زمین کا بھی مالک تھا۔کئی سال قبل وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اس نے خود اعتراف کیا تھا کہ وہ بھیک مانگتے مانگتے لکھ پتی بن چکا ہے۔شوکت کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ وہ روزانہ ملتان سے ایک ہزار روپے کماتا ہے اور اس طرح مہینے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور قدامت پسند رہنما چارلی کرک کو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران قتل کر دیا گیا تھا جس پر ان کے مداح آج بھی غمزدہ ہیں۔ تاہم ایک سیکیورٹی ماہر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی کرک کو پہلے ہی خبردار کر دیا گیا تھا کہ اگر ضروری حفاظتی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو ان کے مارے جانے کا 100 فیصد امکان ہیں۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق، بیورلی ہلز کی سیکیورٹی ایجنسی ”دی باڈی گارڈ گروپ“ کے مالک کرس ہرزوگ نے چارلی کرک کو 6 مارچ کو کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ملاقات کے دوران یہ انتباہ جاری کیا تھا۔ انہوں...
رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کا استاد تھا‘ وہ پوری یونیورسٹی میں مشہور تھا‘ اساتذہ سے لے کر طالبعلم تک یونیورسٹی کے تمام لوگ اسے بے انتہا پسند کرتے تھے۔ وہ ’’پرسن آف دی ائیر‘‘ اور دنیا کی سو متاثر کن شخصیات کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکا تھا‘ اس کا کیریئر بہت برائیٹ تھا‘ جاب بھی اچھی چل رہی تھی اور اسے اپنا کام بھی پسند تھا‘ اس کے دوست احباب بھی تھے‘ وہ ہفتے میں چار دن ایکسرسائز اور تین دن واک اور جاگنگ کرتا تھا‘ اکائونٹ میں رقم بھی تھی اور وہ فیملی لائف بھی انجوائے کر رہا تھا۔ لیکن پھر اچانک 2006میں اس کی طبیعت خراب ہوئی‘ وہ اسپتال گیا‘ چیک...
کراچی: بنارس ملنگ ہوٹل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ سائٹ اے تھانے کے تھانے کے ہیڈ محرر خالد بلوچ نے بتایا کہ حادثہ مین منگھوپیر روڈ ملنگ ہوٹل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا ہے تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور وزیر محمد کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ متوفی اذلان کے لواحقین کا کہنا تھا کہ متوفی 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جو والدین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنی رہائش گاہ قصبہ کالونی جارہا...
اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سلسلہ تھمنے کے بعد مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا، شہری ہائکنگ کے لیے مارگلہ سمیت تمام ٹریلز کا رخ کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہائکنگ ٹریلز کو شہر میں جاری بارشوں کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، فیصلہ شہریوں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے...
اسلام آباد: مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سلسلہ تھمنے کے بعد مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا، شہری ہائکنگ کے لیے مارگلہ سمیت تمام ٹریلز کا رخ کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہائکنگ ٹریلز کو شہر میں جاری بارشوں کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، فیصلہ شہریوں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارشوں کا امکان نہیں، شہری آج سے مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کے لیے...
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے قابل اعتماد ساتھی اور وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق 39 سالہ سیاستدان لاکورنو کے آج ہی اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کا قوی امکان ہے۔ انہیں وزارتِ عظمیٰ سنبھالتے ہی سب سے پہلے بجٹ کے حوالے سے اسی بڑے چیلنج کا سامنا ہوگا جس نے ان کے پیش رو فرانسوا بائرو کو استعفا دینے پر مجبور کیا۔ فرانسوا بائرو کی حکومت پر پارلیمنٹ نے چند روز قبل عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ ووٹنگ سے قبل اپنی الوداعی تقریر میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ فرانس کا بڑھتا ہوا قرض کفایت شعاری کے بغیر قابو میں نہیں لایا جا سکتا...
لاہور: لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کی ایک خاتون کو اپنے شوہر پر کیا گیا بھروسہ مہنگا پڑ گیا، جب شادی کے دو سال بعد 80 تولے سونے کی چوری کا الزام اسی کے شوہر پر عائد ہو گیا۔ خاتون کی فیصل جاوید نامی شخص سے دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی جو جلد ہی رشتے میں بدل گئی۔ دو سال قبل دونوں نے باقاعدہ نکاح کر لیا اور ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔ سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، یہاں تک کہ چند دن قبل خاتون اپنی بہن کے گھر گئیں اور پیچھے سے ان کے ساتھ ایسا دھوکا ہو گیا جس کی انہوں نے کبھی توقع بھی نہ کی تھی۔ گھر واپسی پر خاتون نے...
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ تھانہ نیو ٹاؤن میں آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر ہمیں شدید افسوس ہے، ایس ایچ او طیب کو معطل جبکہ محرر کے خلاف چارج شیٹ کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر آر آئی یو جے طارق ورک، سیکرiٹری نیشنل پریس کلب نیّر علی، سینئر نائب صدر احتشام الحق، پی آر اے کے صدر...
غزہ کے محصور فلسطینیوں کےلیے امداد لے جانے والے فلوٹیلا میں شامل ایک کشتی پر مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کشتی میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ شمالی افریقہ کے ساحلی علاقے میں پیش آیا جہاں پرتگالی پرچم بردار امدادی کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔ امدادی قافلے میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 350 انسانی حقوق کے کارکن اور رضاکار شامل تھے، جن میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی موجود تھیں۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق حملہ خاص طور پر اُن کی مرکزی کشتی پر کیا گیا جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین سوار تھے۔ خوش قسمتی سے عملہ اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ تنظیم نے ڈرون حملے کے بعد کشتی کو پہنچنے...
نیویارک: صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرامریکی عدالت نے ہتک عزت کے مقدمے میں عائد کیے گئے 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھا ہے، امریکی صدر کیخلاف مقدمہ مصنفہ ای جیل کول نے کیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے اےایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ایک اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مصنفہ ای۔ جین کیرول کو بدنام کرنے پر جیوری کی جانب سے عائد کیے گئے 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے جرمانے کو برقرار رکھا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے 1990 کے وسط میں برگڈورف گڈمین ڈیپارٹمنٹ اسٹور ڈریسنگ میں صحافی جین کیرول کے ساتھ ریپ کرنے کے الزام کو مسترد کرنے پر ایلے میگزین کی سابقہ کالم نگار (...
کٹھمنڈو: نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی اور مبینہ کرپشن کے خلاف ہونے والے عوامی مظاہرے شدید خونریزی میں بدل گئے، جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 347 سے زائد زخمی ہوگئے، حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج تعینات کر دی اور دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق مظاہرین پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر وفاقی پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوگئے جس پر سکیورٹی فورسز نے طاقت کا استعمال کیا۔ مظاہرین پر آنسو گیس، واٹر کینن اور فائرنگ کی گئی، جس سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور زخمیوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔ اسپتال حکام کے مطابق صرف کٹھمنڈو کے مختلف اسپتالوں میں 17 افراد کی ہلاکت...
اسرائیل کیخلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کوگلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارک باد دیتے ہیں۔لاہور میں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ایران کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، توانائی اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات کو بلندیوں کے نئے افق تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کے صدر کی پاکستان آمد پر لاہور میں...
یوم دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر نے 6 ستمبر 1965 کے حوالے سے نئی ڈاکیومنٹری جاری کر دی جس میں جنگ ستمبر کے غازیوں کی لازوال داستان ان کی زبانی پیش کی گئی۔ میجر جنرل (ریٹائرڈ) زاہد محمود، ہلال امتیاز ملٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کے میدان میں رہ کر جنگ لڑی اور نہایت سنگین حالات کا سامنا کیا، دن کے اختتام پر جب دشمن سامنے ہو اور زندگی اور موت کا معاملہ درپیش ہو، تو بس اللہ کے ساتھ تعلق رہتا ہے۔ ریٹائرڈ ایئر مارشل مسعود اختر ہلال امتیاز ملٹری نے بھی اپنے جذبات کا خوبصورتی سے اظہار کیا اور کہا کہ یہی پاک فوج کی دلیری، جرات، حوصلہ اور یقین ہے۔ ڈاکومینٹری میں بحری...
ارجنٹائن کی نیشنل سائنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل ریسرچ کونسل کے ماہرین نے جنوبی ارجنٹائن کے علاقے پیٹاگونیا میں تقریباً 7 کروڑ سال پرانے ایک دیوقامت گوشت خور مگرمچھ کی باقیات دریافت کی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ مگرمچھ ‘پیروساورس’ نامی معدوم خاندان سے تعلق رکھتا تھا جو کریٹیشیس دور میں جنوبی امریکا اور افریقہ میں پایا جاتا تھا۔ نئی نوع کو کوسٹنسوکس ایٹروکس کا نام دیا گیا ہے۔ دریافت میں اس کا زیادہ تر ڈھانچہ بشمول کھوپڑی اور جبڑے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مگرمچھ سے بیوی کو کیسے بچایا؟ شوہر نے ساری تفصیل بیان کردی ماہرین نے بتایا کہ اس نوع کی سب سے نمایاں خصوصیات بڑی کھوپڑی، مضبوط جبڑے اور بڑے دانت ہیں جو اسے ماحولیاتی نظام میں ایک...
غزہ: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وارننگ کے بعد مغربی کنارے کے بعض حصوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی کارروائی کو معطل کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے جمعرات کو اپنی حکومت کے ایجنڈے سے مغربی کنارے کے الحاق کا معاملہ ہٹا دیا، جس کے بعد یہ ایجنڈا فلسطینی علاقوں میں سکیورٹی کی صورت حال پر مرکوز کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای کی جانب سے سخت تنقید کے بعد نیتن یاہو نے اپنی کابینہ سے الحاق کے معاملے کو واپس لے لیا۔ امارات نے اسرائیل کو واضح طور پر خبردار کیا تھا کہ مغربی کنارے کے علاقے کا اسرائیل...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے یومِ دفاع پر پاکستان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور 1965 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس موقع پر وادی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقوں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے۔ جگہ جگہ لگائے گئے بینرز پر کشمیری عوام کے جذبات کی عکاسی کرنے والے پیغامات درج تھے۔ جن میں پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا گیا تھا۔ یومِ دفاع کے موقع پر وادی بھر میں آویزاں کیے گئے پوسٹروں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ بیان نمایاں تھا کہ ہم بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف مقبوضہ جموں و...
مشرق وسطیٰ میں کاش کہ برطانیہ نے یہودیوں کو سر چھپانے کی جگہ فراہم نہ کی ہوتی تو آج جو المناک دہشت ناک اور خون آلودہ حالات فلسطین میں روز ہی رونما ہو رہے ہیں وہ نہ ہوتے مگر شاید یہ برطانیہ کی مجبوری تھی کہ اسے بے وطن اور پریشان حال یہودیوں کی مشکلات کو دور کرنے اور انھیں آباد ہونے کے لیے اپنی مفتوحہ سرزمین فلسطین کا ایک قطعہ فراہم کرنا پڑا۔ دنیا جانتی ہے کہ برطانیہ کو اس کے بدلے میں یہودیوں نے ان کے سب سے بڑے دشمن ہٹلر کو ہرانے کے لیے جاسوسی کا گھناؤنا جال پھیلایا تھا پھر اس کی پاداش میں یہودیوں کو اپنی نسل کشی جیسی آفت سے گزرنا پڑا تھا۔ شاید...
علیمہ خان کو انڈہ مارنا شرمناک، گھٹیاپن اور بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں، سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے علیمہ خان کو انڈہ مارنا شرمناک، گھٹیاپن اور بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں ہے۔سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ عمل ہرلحاظ سے قابل مذمت ہے، نوازشریف پر جوتا اچھالنا اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنا بھی اسی فاشسٹ سوچ کا نتیجہ تھے۔سعد رفیق کا کہنا تھا بستر مرگ پر پڑیں بیگم کلثوم نواز کے اسپتال کے سامنے ہڑبونگ مچایا گیا، مریم اورنگزیب پر مسجد نبوی میں حملہ بھی اسی غلیظ مائنڈسیٹ کا شاخسانہ تھا، احسن اقبال پرگولی چلانا...
تھائی لینڈ میں قدرے غیر معروف سیاست دان انوتن چرنویراکل کو نیا وزیرِاعظم منتخب کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے وزیراعظم کا انتخاب تھائی لینڈ کی سیاست میں دو دہائیوں سے اثر و رسوخ رکھنے والے شیناواترا خاندان کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے۔ تھائی لینڈ کی پارلیمان نے بھوماج تھائی پارٹی (Bhumjaithai Party) کے رہنما اور قدامت پسند سیاستدان انوتن چرنویراکل کو ملک کا نیا وزیرِاعظم منتخب کرلیا۔ پارلیمان میں جمعے کو ہونے والی ووٹنگ میں انوتن نے اپنے حریف اور پھیو تھائی پارٹی (Pheu Thai) کے امیدوار چائکاسم نیتیسیری کو شکست دی۔ انوتن نے 311 ووٹ حاصل کیے، جو اکثریت کے لیے درکار 247 ووٹوں سے کہیں زیادہ تھے۔ چائکاسم کو صرف 152 ووٹ ملے جبکہ 27 اراکین نے...
فرانسیسی فلم اسٹار 76 سالہ ژیرار ڈپاردیو کے خلاف اداکارہ شارلٹ آرنو کو دو بار اپنے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت میں سماعت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس پراسیکیوٹر آفس نے تصدیق کی ہے کہ اس کیس کو عدالت میں بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے البتہ سماعت کی تاریخ ابھی مقرر نہیں ہوئی ہے۔ اداکارہ شارلٹ آرنو صرف 20 سال کی تھیں جب سپراسٹار نے انھیں دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر پہلی بار می ٹو مہم کے دوران 2018 میں لب کشائی کی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : نامور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو جنسی زیادتی کے الزامات پر گرفتار تاہم اس پر کوئی مؤثر کارروائی نہ ہوسکی...
اسلام آباد: یوم دفاع کے موقع پر 1965 کے تاریخ ساز معرکے میں سرخرو ہونے والے غازیوں نے اپنے احساسات کا اظہار کیا ہے۔ 1965 کی جنگ میں غازی بننے والے صوبیدار ریٹائرڈ میجر علی شان اور نائب رسالدار ریٹائرڈ غیاث محمد کا کہنا تھا کہ جب پتہ چلا کہ بھارت نے اپنی فوج لاہور اور سیالکوٹ بارڈر پر بھیجی ہے تو ہم نے بھی رائے ونڈ کی جانب واپسی اختیار کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں پتا چلا کہ بارڈر پر دشمن گڑبڑ کر رہا ہے تو ہم نے بھی اپنی تیاری پکڑ لی۔ چھمب جوڑیاں کے مقام پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا، اس وقت صرف پاکستان آرمی نہیں بلکہ بچہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی رہنماؤں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر روسی تیل خریدنا بند کریں اور ساتھ ہی چین پر معاشی دباؤ میں اضافہ کریں تاکہ یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ موقف یوکرینی صدر اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں پیش کیا۔ یہ اجلاس دراصل ’’کوالیشن آف دی ولنگ‘‘ کے نام سے قائم اُس اتحاد کا حصہ تھا جو یوکرین کی سلامتی اور جنگ کے خاتمے کے لیے بنایا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ روس سے جو تیل خرید رہا ہے، اس کی کمائی براہِ راست یوکرین...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ’ریوا‘ ضلع میں تعینات ایک خاتون جج کو تاوانی خط بھیجنے والے 74 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ خط میں 500 کروڑ روپے مانگے گئے تھے اور اسے ایک ایسے شخص کے نام سے دستخط کیا گیا تھا جس سے بھیجنے والے کی ذاتی دشمنی تھی۔ واقعہ کیسے ہوا؟ 2 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ موہنی بھاڈوریا، جو ریوا کے ٹایونتھر کورٹ میں تعینات ہیں، کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔ خط میں لکھا تھا: ’اگر زندہ رہنا چاہتی ہو تو رقم ادا کرو‘۔ اس پر دستخط ’ سندپ سنگھ ‘ کے نام سے کیے گئے، جسے خوفناک ہنومان گینگ کا رکن بتایا گیا۔ پولیس جعلی خط لکھنے...
انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، 6ممالک میں ایف آئی اے کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کے تحت مزید 6 ممالک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے امیگریشن ونگ کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن ونگ کے لنک دفاتر برطانیہ، اسپین اور اٹلی میں قائم کیے جائیں گے، جبکہ ترکیہ، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات میں بھی ایک ایک دفتر کھولاجائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک ان ممالک سے چلائے جاتے ہیں، دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ...
شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان اپنی بیٹی اور ممکنہ جانشین کم جو اے کے ہمراہ بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے شاندار فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ سرکاری میڈیا کی جاری کردہ تصاویر میں کم جو اے کو پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی تقریب میں دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: روس کو ہتھیاروں کی فراہمی: صدر کم جونگ ان کا رواں ماہ روس کا دورہ متوقع کم جو اے اب تک اپنے والد کے ساتھ متعدد ہتھیاروں کے تجربات میں شریک ہوچکی ہیں، لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق چین میں ان کی موجودگی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کم خاندان کی جانشینی کے حوالے سے انہیں اہم مقام حاصل ہے۔ کم جو اے کو پہلی بار 2022 میں...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی تجارتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ بھارت پر عائد ٹیرف میں کوئی کمی نہیں کریں گے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت طویل عرصے تک امریکا کے ساتھ یکطرفہ تجارت کرتا رہا جس سے امریکی صنعت کاروں کو بھاری نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق بھارت نے امریکی مصنوعات پر دنیا کے بلند ترین ٹیکس عائد کیے جس سے کئی کمپنیاں مشکلات میں گھر گئیں۔ امریکی صدر نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہارلے ڈیوڈسن جیسی موٹرسائیکل ساز کمپنی بھارت میں اپنی مصنوعات فروخت نہیں کر سکتی تھی کیونکہ وہاں 200 فیصد ٹیرف عائد تھا۔ اس صورتحال میں کمپنی...
پاکستان کے شمال میں واقع چترال میں دنیا کے نایاب مذاہب میں سے ایک، کیلاش برادری کی شادی بیاہ کو قانونی حیثیت دینے کے لیے ایک قانون تیار کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق اس قانون کے ذریعے نہ صرف شادی بیاہ کو قانونی حیثیت ملے گی بلکہ قدیم مذہبی تقاریب کو بھی محفوظ بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کیلاشی جوڑوں کے لیے بڑی خوشخبری، دیرینہ مطالبہ پورا ہونے کی راہ ہموار ہوگئی خیبر پختونخوا حکومت نے کیلاش برادری کے مطالبے پر سال 2020 میں کیلاش شادی بیاہ کے مسودے پر کام شروع کیا تھا۔ اب تیاری کے بعد قانون سازی کمیٹی نے اس کی منظوری دے دی ہے اور اسے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ کے...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں چھوٹا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن صدام چوک کے قریب آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی 30 سالہ ایاز اور 35 سالہ امتیاز شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ ایاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ اوسعید آباد پرویز سولنگی نے ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں بھائیوں نے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ کی تھی اور دونوں...
یو ایس اوپن میں ایک ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولینڈ کے ایک بزنس مین اور سی ای او نے ٹینس اسٹار کی جانب سے بچے کو دی جانے والی ٹوپی چھین لی۔ یہ لمحہ کیمرے میں قید ہوا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سخت تنقید کی زد میں آ گیا۔ پولش ٹینس اسٹار کامِل ماژخژاک اپنے مداحوں کو آٹوگراف دے رہے تھے جب انہوں نے ایک کم عمر مداح کو اپنی ٹوپی تھمائی، لیکن پولش کمپنی ڈروگ بروگ کے سی ای او پیوتر شچیرک نے ٹوپی فوراً چھین کر اپنی اہلیہ کے بیگ میں ڈال دی۔ بعدازاں شچیرک نے اعتراف کیا کہ یہ ان کی سنگین غلطی تھی اور معافی مانگ لی۔ یہ بھی...
سی پیک فیز ٹو سے پاکستان اور چین کا تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز تیانجن (آئی پی ایس) وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان چین تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت کیلئے تیانجن کا دورہ کیا اور ہوان شینگ نیو انرجی سولر پلانٹ کا جائزہ لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے بندرگاہوں، قابلِ تجدید توانائی اور لائیو سٹاک سیکٹر کی مضبوطی کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوان شینگ پلانٹ چوتھی صنعتی انقلاب کی سطح کا خود کار منصوبہ ہے، پاکستان بھی جدید توانائی منصوبوں سے فائدہ اٹھائے گا۔ احسن...
گزشتہ روز اسلام اباد میں گھر کے باہر سے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس لڑکی جس کا نام سامعہ حجاب ہے۔ وہ ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر نمایاں ہے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے کہا کہ میری دوست کائنات کی سالگرہ پارٹی میں حسن زاہد نامی لڑکے سے ملاقات ہوئی۔ میں چونکہ سوشل میڈیا پر مشہور ہوں تو حسن زاہد نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے اس کو منع کیا اور خود کو اس سے دور کر لیا۔ پہلے یہ میرے گھر کے باہر آ کر بیٹھا کرتا تھا، میرے والد صاحب حیات نہیں...
بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں پائے جانے والے تضادات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ برسوں تک چین کے خلاف سخت بیانات دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جب مودی اپوزیشن میں تھے تو چین کے حوالے سے ان کا لب و لہجہ خاصا جارحانہ ہوتا تھا۔ ایک موقع پر انہوں نے انتخابی جلسے میں کہا تھا، “جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کے ساتھ پروٹوکول ہونا چاہیے؟” لیکن آج وہی مودی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ سیالکوٹ کی تباہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقامی قیادت، ٹھیکیدار زیڈ کے بی اور چند بیوروکریٹس کی وجہ سے ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے ایک وڈیو شیئر کی اور کہا کہ وڈیو میں سنی جانے والی آواز پی ٹی آئی رہنما عمر فاروق مائر کی ہے، جنہوں نے منصوبے میں خرابیوں کی نشاندہی عبوری حکومت کے دوران کی تھی۔ خواجہ آصف کے مطابق آج جاری ہونے والی اس وڈیو پر متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بھی ان کے مؤقف سے اتفاق کیا ہے۔...
پاکستانی رنرز نے سڈنی میراتھون 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں فیصل شفیع نے لائٹ ملٹری یونیفارم میں دوڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ شفیع نے 42.195 کلومیٹر کا راستہ تین گھنٹے 40 منٹ اور 13 سیکنڈز میں طے کیا، اور اپنے اعزاز کے ساتھ Abbott World Marathon Majors کا ساتویں ستارہ (Seventh Star) بھی حاصل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میراتھون میں کل 36 پاکستانی رنرز نے حصہ لیا، جن میں 10 خواتین بھی شامل تھیں، اور ان میں سے 16 رنرز نے چار گھنٹے سے کم وقت میں میراتھون مکمل کیا۔ آسٹریلیا میں مقیم علی زیدی سب سے تیز پاکستانی رنر رہے جنہوں نے 3:05:33 کا وقت ریکارڈ کیا، جبکہ اسلام آباد کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول احسان اللہ میڈیکل اسٹور کے باہر فون پر بات کر رہا تھا، جب ایک مسلح شخص اس کے قریب آیا اور بلا کسی جھگڑے کے اسے تین گولیاں مار دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزم واردات کے بعد فوراً موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق...
یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم “انصار اللہ” نے اپنے وزیراعظم احمد غالب الرہوی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ یہ واقعہ اسرائیل کی جانب سے جمعرات کے روز دارالحکومت صنعا پر کیے گئے فضائی حملوں میں پیش آیا۔ یمنی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں میں حوثی قیادت کے متعدد رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم حوثیوں کی وزارت دفاع نے اس دعوے کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ حملوں کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی نسل کشی اور غربت کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے جواب میں کارروائیاں جاری رکھنا تھا۔ لیکن اب حوثیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں انصار...
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد عثمان عرف عبدالرحمان کو 20 سال قید کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق مجرم ماضی میں بھارتی شہری اور جاسوس رہ چکا ہے، جبکہ اس وقت وہ افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی لاہور نے 2024 میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے سماعت مکمل کرکے مجرم کو سزا سنائی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں 9 سال بعد ہفتے کو شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کا آخری مقابلہ 2016 ورلڈکپ میں میرپور میں ہوا تھا، جہاں شاہد آفریدی کی قیادت میں گرین شرٹس نے 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں عمر اکمل اور شعیب ملک نے ناقابل شکست 114 رنز کی شراکت سے ٹیم کو فتح دلائی تھی۔ اب ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان ایک بار پھر کامیابی کے لیے پُرعزم ہے جبکہ میزبان ٹیم نے بھی بلند عزائم ظاہر کیے ہیں۔ یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا ہے کہ ایشیا کی بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا ان کے لیے اعزاز ہے۔...
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ کچھ شرائط مان لے تو اس پر عائد اسنیپ بیک پابندیاں چھ ماہ کے لیے مؤخر کی جا سکتی ہیں۔ یورپی نمائندوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل بیان میں کہا کہ ایران کو تین اقدامات کرنے ہوں گے: عالمی ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینا یورینیم افزودگی پر خدشات دور کرنا امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات بحال کرنا یاد رہے تینوں یورپی ممالک نے جمعرات کو اسنیپ بیک میکانزم کے تحت ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا عمل شروع کیا تھا، جو تیس دن میں مکمل ہوگا۔ ایران نے یورپی پیشکش کو مسترد...
ارجنٹینا کے محققین نے پیٹاگونیا میں ایک بڑے گوشت خور مگر مچھ Kostensuchus atrox کے ڈھانچے کا اہم حصہ دریافت کیا ہے، جو لگ بھگ 7 کروڑ سال پہلے لیٹ کریٹیشیس دور میں جنوبِ ارجنٹینا میں رہتا تھا۔ یہ مگرمچھ پھیریوسارس خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور اپنے بڑے جبڑے اور 50 سے زائد دانتوں کی بدولت اپنے ماحول کا اعلیٰ شکاری تھا۔ اس کی دریافت سے پیٹاگونیا میں اس دور کے ماحولیاتی نظام اور شکاریوں کی ساخت کے بارے میں اہم معلومات ملیں۔ مزید پڑھیں: ’میرے بچے کو واپس لے آؤ‘ مگر مچھ کی بازیابی کے لیے انوکھی اپیل تحقیق میں بتایا گیا کہ Kostensuchus ممکنہ طور پر اس زمانے کے دیگر شکاریوں، جیسے Maip macrothorax ڈایناسور، کے...
اﷲ رب العالمین نے انسانیت کی راہ نمائی کے لیے اپنے انبیاء و رسلؑ مبعوث فرمائے۔ جنہوں نے مریضان شرک و ضلالت کو توحید ربانی کے چشمۂ صافی سے سیراب کرکے حیات جاودانی سے ہم کنار کرنے کی سعی و جہد کی۔ تاہم ہر نبی و رسولؑ کی دعوت محدود اثرات کی حامل تھی۔ اس پر ستم یہ کہ اکثر لوگوں نے نہ صرف اپنے انبیاء کی تکذیب کی بل کہ انہیں ناحق قتل تک کر ڈالا۔ اسی طرح صدیوں کا سفر جاری تھا کہ انبیاء کی تعلیمات مسخ کردی گئیں اور سرزمین عرب بالخصوص شرک و بت پرستی کا گڑھ بن گئی اور اﷲ کے بندے اپنے معبود حقیقی کو چھوڑ کر اپنے ہاتھوں سے تراشیدہ اصنام کی پوجا...
بھارت کی ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جو “جعلی شادیاں” رچا کر لوگوں کو لوٹنے میں ملوث تھا۔ گینگ میں شامل خواتین شادی کا جھانسہ دے کر قیمتی سامان اور نقدی لے کر فرار ہو جاتی تھیں۔ پولیس کے مطابق، یہ گروہ خاص طور پر غریب اور سادہ لوح افراد کو نشانہ بناتا تھا۔ خواتین — جن میں بعض پہلے سے شادی شدہ بھی تھیں — خود کو کنواری ظاہر کر کے شادی کے لیے تیار ہوتیں، اور شادی کے بعد موقع ملتے ہی گھر سے سونا، نقد رقم، قیمتی اشیاء اور دیگر سامان لے کر فرار ہو جاتیں۔ خفیہ اطلاع پر پولیس نے چمپارن کے علاقے مینا ٹنڈ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ ہوا، پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت پڑی بھرپور تعاون کریں گے۔ Post Views: 5
اقوامِ متحدہ کی جوہری نگرانی کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کار ایران واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ اقدام ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ اور امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران نے جون کی جنگ کے بعد IAEA سے تعاون معطل کر دیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ یہ ادارہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کرنے میں ناکام رہا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا کے اطاعت کے مطالبے کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا رہے گا، آیت اللہ خامنائی جوہری نگرانی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ پہلی ٹیم...
واشنگٹن: امریکی حکومت نے ان ٹرک ڈرائیورز کے خلاف کارروائی سخت کر دی ہے جو انگریزی زبان میں مہارت نہیں رکھتے۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ریاست کیلیفورنیا، واشنگٹن اسٹیٹ اور نیو میکسیکو کو وفاقی فنڈنگ اُس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک وہ کمرشل ڈرائیورز کے لیے انگریزی لازمی شرط نافذ نہیں کرتے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیورز پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ چند روز قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا تھا کہ امریکا کمرشل ٹرک ڈرائیورز کے لیے ورک ویزا فوری طور پر روک رہا ہے۔ رواں سال اپریل میں ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت امریکا میں کمرشل ڈرائیورز کے لیے انگریزی...
پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر میں شام کے اوقات میں 5,5 منٹ کے بلیٹن تین زبانوں میں پونے 5 بجے ہوا کرتے تھے۔ جس میں بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسرز اور ادیب دانشور یہ کام سرانجام دیا کرتے تھے۔ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر نہ صرف اپنی عمارت کی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے، بلکہ اپنے ڈراموں آرٹسٹ اور فنکاروں کی وجہ سے بخوبی جانا پہنچانا جاتا ہے، جس کا آغاز 1974 میں کیا گیا تھا۔ سینئر نیوز ایڈیٹر پی ٹی وی انگلش عبدالسلام جوگیزئی بتاتے ہیں کہ جب ہم نے کام شروع کیا تھا اس وقت بہت سینئر لوگ ہوا کرتے تھے، جن سے کئی بار سوچنے کے بعد سنبھل کر الفاظ کا انتخاب کرتے ہوئے کوئی بات پوچھی...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر جاری ٹریفک انفورسمنٹ مہم کے دوران گزشتہ ہفتے سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 1585 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جن میں سے 1112 موٹر سائیکل اور 552 گاڑیاں تھانے منتقل کی گئیں۔ ذمہ دار شہری بنیں! سفر سے پہلے سیٹ بیلٹ لازمی باندھیں، یہ عمل حادثے کے وقت آپ کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔#WeRIslamabadPolice #ITP #Islamabad pic.twitter.com/G5GXhTAkAO — Islamabad Police (@ICT_Police) August 24, 2025 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مختلف چالان بھی کیے گئے جن میں لین کی خلاف ورزی پر 821، بغیر لائسنس کے 114، غیر قانونی پارکنگ پر 2552، مخالف سمت میں ڈرائیونگ...
امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کو یو ایس اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست ہوگئی۔ آرتھر ایشے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 45 سالہ وینس ولیمز نے کیرولینا موچوا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ وینس ولیمز کو 3-6، 6-2 اور 1-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وینس ولیمز کا کہنا تھا کہ میں آج جیت نہیں سکی، لیکن مجھے فخر ہے کہ میں نے بہت اچھا کھیلا۔ واضح رہے کہ سات بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن اب ویمنز ٹینس رینکنگ میں 582 ویں نمبر پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے وائلڈ کارڈ حاصل کیا تھا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یومِ دفاع سے قبل وفاقی دارالحکومت کو ایک بڑے دہشت گرد حملے سے بچا لیا گیا۔ حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سہولت کاروں اور ایک افغان خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔ منصوبہ بنوں کینٹ حملے کی طرز پر تیار کیا گیا تھا اور ہدف اسلام آباد کی ایک حساس تنصیب تھی۔ ذرائع کے مطابق منصوبہ اس گروپ نے بنایا جس کی قیادت ماضی میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کرتا تھا۔ عملی ذمہ داری قلعہ عبداللہ (بلوچستان) کے ایک شخص کو دی گئی تھی جو اسلام آباد کی ہوٹل انڈسٹری میں ملازمت کے بعد اپنے والد، جو درزی ہیں، کے پاس واپس لوٹ گیا تھا۔ بعدازاں وہ جڑواں شہروں میں...
اسلام آباد: ڈی جی پاسپورٹس نے شہریوں کی سہولت کے لیے پنجاب کے تمام زونز کی نئی انتظامی تقسیم کر دی۔ محکمہ پاسپورٹس نے سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب زونز میں 4 سب زونز تشکیل دے دیے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب میں آر پی او لاہور اور آر پی او گجرانوالہ نئے سب زونز ہوں گے، ساؤتھ پنجاب میں آر پی او ملتان اور آر پی او بہاولپور نئے سب زونز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹ کی مزید بہتر اور بروقت سروسز فراہم کرنے کے لیے کیا گیا، نئے سب زونز کی تشکیل سے صوبے بھر کے پاسپورٹ انتظامی معاملات میں بہتری آئے گی۔...
روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کے 146 قیدی رہا کردیے ہیں، یہ اس سال کے دوران قیدیوں کے تبادلوں کی تازہ ترین کڑی ہے جس میں اب تک سینکڑوں جنگی قیدیوں کو آزاد کیا جا چکا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان استنبول میں مئی سے جولائی تک ہونے والے 3 دور کے مذاکرات کا واحد عملی نتیجہ بڑے پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ ہی رہا ہے، جو 2022 میں روسی حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے چند باقی شعبوں میں سے ایک ہے۔ یہ بھی پڑھیں:‘ہماری امن کی پکار کو نظرانداز کرنے کا جواب،’ یومِ آزادی پر یوکرین کے روس پر ڈرون حملے روسی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 اگست کو...
’’بھارت میں سیکڑوں عیسائی قتل، 100 سے زائد خواتین سے اجتماعی زیادتی‘‘ کندھمال فسادات کو 17 سال ہوگئے
کندھمال فسادات کو 17 سال مکمل ہو گئے جب بی جے پی کی حکومت میں سیکڑوں عیسائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ 25 اگست 2008ء کو ہندو انتہا پسندوں نے بی جے پی کے زیرِ حکومت ریاست اڑیسہ کے ضلع کندھمال میں سیکڑوں عیسائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ 4 دن تک جاری رہنے والے ان فسادات میں 600 عیسائی گاؤں اور 400 سے زائد چرچ نذرِ آتش کردیے گئے تھے۔ فسادات کے نتیجے میں تقریباً 75 ہزار افراد بے گھر ہوئے تھے۔ فسادات میں 100 سے زائد عیسائی خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں اور درجنوں خاندانوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق انتہا پسند ہندوؤں نے جبراً ہزاروں عیسائیوں کو...
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان یعنی سی سی پی کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ سمیت دیگر لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل آپریٹرز پرعائد جرمانے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیلٹ ٹربیونل نے مذکورہ کمپنیوں کو 30 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے تاہم مشروط طور پر جرمانے میں نصف سے زائد کمی بھی کی ہے، سی سی پی نے ہر ایل ڈی آئی آپریٹر، بشمول پی ٹی سی ایل، پر سالانہ ٹرن اوور کا 7.5 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا کیونکہ انہوں نے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس نامی ایک مسابقت مخالف معاہدہ کیا تھا۔ پس منظر 2012 میں ایل ڈی آئی آپریٹرز بشمول پی ٹی سی ایل نے ایک معاہدہ کیا جس کے تحت...
یوم آزادی پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا ‘ پہلی بار مجید بریگیڈ کے عہد یدار کو گرفتا ر کیا کیا وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی کے موقع پر بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص شہریوں کو جشنِ آزادی کے دوران نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن بروقت کارروائی سے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو حراست میں لیا گیا ہے، جو بظاہر پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے۔ وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ یہ شخص نہ صرف بچوں کو شدت پسندی کی طرف راغب کرتا تھا بلکہ...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران شہریوں کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق محمد نعمان، فرید الحق اور محمد نور کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ملزمان کا ایک ساتھی محمد نور عرف منا ڈانسر فرار ہوگیا، گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ ملزم محمد نعمان گینگ کا لیڈر ہے جس کے خلاف تھانا گلشن معمار میں اغوا برائے تاوان کی ایف آئی آر درج ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم فرید الحق ڈکیتیوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ہے جو تھانا رسالہ، بریگیڈ اور اورنگی ٹاؤن کو مطلوب ہے۔علاوہ ازیں ملزم محمد...
1979میں آسام میں خوفناک سیلاب آیا تھا۔ آبادیاں‘ درخت ‘ مال مویشی سب کچھ قدرت کے ہاتھوں بے بس ہو چکا تھے۔ اس وقت کی حکومت‘ اپنے تئیں ‘ عام لوگوں کو پانی کے عذاب سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی تھی۔ مگر پاک و ہند کے تمام اکابرین‘ عوام کے تحفظ کے لیے بے جان سے اقدامات کرتے ہیں۔ سیلاب کے بعد‘ گرمی کی شدت میںبھی اضافہ ہو چکا تھا۔ بحالی کا کام بہر حال جاری تھا۔ تباہ شدہ علاقے میں ایک سولہ برس کا نوجوان بھی تھا۔ جس کانام یادیو پیانگ تھا۔ واجبی شکل و صورت رکھنے والا لڑکا‘ کسی کی دوسری نظر کا مستحق نہیں تھا۔ چوڑی چپٹی ناک‘ کالا بھجنگ رنگ‘ اندر کو...
لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ امن کا قیام پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان گفت و شنید انتہائی ضروری ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کےخاتمے کے لیے ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا فروغ ضروری ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کررہی ہے۔ ان...
اداکار و میزبان یاسر حسین نے عوام اور نوجوان نسل سے شادیوں کو آسان بنانے کی اپیل کردی۔ ایک حالیہ پروگرام میں یاسر حسین نے کہا کہ ہم لوگوں نے تقریبات میں اضافہ کر کے شادیوں کو مشکل کام بنا دیا ہے ہمیں شادیوں کو آسان بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کریں اور پھر ولیمے کا کھانا کھلا دیں بس شادی کو اتنا آسان ہی ہونا چاہیئے۔ یاسر نے اپنے دوستوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ دوست جن کی شادی قریب ہے وہ خرچے کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے چہرے خوشی کے بجائے فکر سے بجھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
اسرائیلی بحریہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے قریب ایک بجلی گھر پر حملہ کیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثیوں سے منسلک ’المسیرہ ٹی وی‘ نے اطلاع دی کہ اس جارحیت سے حزیاز بجلی گھر کے جنریٹرز کو نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی، جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا۔ یمن کے نائب وزیرِاعظم نے تصدیق کی کہ ایمرجنسی ٹیموں نے مزید نقصان سے بچاؤ میں کامیابی حاصل کی، صنعا کے رہائشیوں نے بھی کم از کم 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ بجلی گھر کا مقام حوثی جنگجوؤں کے استعمال میں تھا، لیکن اس نے کسی ثبوت کے...
خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے یومِ آزادی پر اپنی تصاویر شیئر کیں جسے سوشل میڈیا صارفین نے جدوجہد آزادی کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔ عائزہ خان نے جشنِ یومِ آزادی کے موقع پر سبز لباس زیب تن کیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں تاہم وہ ایک نئی بحث کا شکار بن گئیں۔ اس کی وجہ یہ بنی ان تصاویر میں عائزہ نے جو لباس زیب تن کیا ہوا تھا ویسا ہی لباس 1991 میں شہزادی لیڈی ڈیانا کے لاہور کے دورے کے دوران پہنا تھا۔ لیڈی ڈیانا نے اس تاریخی دورے پر سبز رنگ کی گھٹنے تک لمبی قمیص اور سفید دوپٹا اوڑھ رکھا تھا البتہ عائزہ خان نے قدرے گہرے سبز رنگ کا لباس پہنا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرن انچیف یونائیٹد بزنس گروپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہماری سرحد جڑی ہوئی ہے اُن سے تیل کیوں نہیں خریدا جاتا، ہمارا زرعی ملک دنیا بھر کے ممالک کی زراعت سے پیچھے ہے جب کہ امریکا کا پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کرنا خوش آئند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیٹرن انچیف یونائیٹد بزنس گروپ ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ بھارت چین سے نہیں بیٹھے گا، مقابلہ کرنے کیلئے ایشین ٹائیگر بننا پڑے گا۔ شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی ہوئی مزید کمی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، ہمارا ہدف بجلی کو 26 روپے یونٹ پر لانا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ اس سے قبل تین مغربی ممالک کے گروپ ای تھری نے اقوام متحدہ کو بتایا تھا کہ اگر اگست کے آخر تک اس سلسلے میں کوئی سفارتی حل نہیں نکلتا تو وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں نافذ کر دیں گے۔ یورپی ممالک نے ایران پر عائد پابندیاں 2015 کے معاہدے کے بعد نرم کر دی تھیں، جس کے بدلے تہران نے اپنے جوہری پروگرام پر تجویز کردہ پابندیاں قبول کر لی تھیں۔ تاہم بدھ کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر مشتمل یورپی گروپ ای تھری کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ...
اداکار و میزبان یاسر حسین نے عوام اور نوجوان نسل سے شادیوں کو آسان بنانے کی اپیل کردی۔ ایک حالیہ پروگرام میں یاسر حسین نے کہا کہ ہم لوگوں نے تقریبات میں اضافہ کر کے شادیوں کو مشکل کام بنا دیا ہے ہمیں شادیوں کو آسان بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کریں اور پھر ولیمے کا کھانا کھلا دیں بس شادی کو اتنا آسان ہی ہونا چاہیئے۔ یاسر نے اپنے دوستوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ دوست جن کی شادی قریب ہے وہ خرچے کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے چہرے خوشی کے بجائے فکر سے بجھے ہوئے ہیں۔ انہوں...
کمپنیوں کے حقیقی مالکان کے اعداد و شمار استعمال نہیں کررہا، کرپشن سے جڑی منی لانڈرنگ اسکیموںاور جعلی کمپنیوں کو سرکاری ٹھیکے حاصل کرنے سے روکنے میں رکاوٹ ہے سرکاری فنڈز کی خورد برد اور غیر منصفانہ ٹھیکہ داری صرف جعلی کمپنیوں کو بے نقاب کر کے کم کی جا سکتی ہے ،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی گورننس اور کرپشن کی رپورٹ مکمل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مشاہدہ کیا ہے کہ پاکستان کمپنیوں کے حقیقی مالکان کے اعداد و شمار کو مؤثر طور پر استعمال نہیں کر رہا، جو کرپشن سے جڑی منی لانڈرنگ اسکیموں کی روک تھام اور جعلی کمپنیوں کو سرکاری ٹھیکے حاصل کرنے سے روکنے میں رکاوٹ ہے۔عالمی ادارے کی گورننس اور کرپشن...
ایک اعلی اسرائیلی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب، فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی کیلئے کئی ایک ممالک کیساتھ مذاکرات میں مصروف ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ جنگ غزہ کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو قبول کرنے کے لئے کئی ایک ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ اس حوالے سے ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے سی این این کو بتایا ہے کہ ان ممالک میں جنوبی سوڈان، صومالیہ، ایتھوپیا، لیبیا و انڈونیشیا بھی شامل ہیں۔ غاصب صہیونی اہلکار کا کہنا تھا کہ غزہ کی 20 لاکھ سے زائد آبادی کے ایک حصے کو قبول کرنے کے بدلے یہ...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آزادی کی قدر سمجھنی ہے تو اہلِ فلسطین اور کشمیریوں سے پوچھیں۔ کے ایم سی ہیڈ آفس میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے تمام اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں بزرگوں کی قربانیوں، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی کاوش سے آزاد ریاست نصیب ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کا شاید ہمیں احساس نہ ہو ۔ اس نعمت کے بارے میں سمجھنا ہے تو فلسطین کے عوام سے پوچھیں کہ کس کرب و تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ آزادی کی قدر پوچھنی ہے تو کشمیر...
پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا، آئی ایم ایف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مشاہدہ کیا ہے کہ پاکستان کمپنیوں کے حقیقی مالکان کے اعداد و شمار کو مؤثر طور پر استعمال نہیں کر رہا، جو کرپشن سے جڑی منی لانڈرنگ اسکیموں کی روک تھام اور جعلی کمپنیوں کو سرکاری ٹھیکے حاصل کرنے سے روکنے میں رکاوٹ ہے۔ عالمی ادارے کی گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ کی مسودہ رپورٹ میں پاکستان کے بینیفیشل اونرشپ نظام کے موثر نفاذ میں بڑے نقائص کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور تفتیشی...
کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ ماڈل کالونی میں پیش آنے والی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گلی میں موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا جب دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور اسے اسلحے کے زور پر اطمینان سے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے دوران ملزمان کو کسی قسم کی مزاحمت یا خطرے کا سامنا نہیں تھا۔ شہری سے موبائل فون، نقدی یا دیگر قیمتی سامان چھیننے کے بعد دونوں ڈاکو آرام سے جائے واردات سے چلے گئے۔
یوم آزادی پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ ملک اس لیے بنا تھا کہ یہاں عوام کی آواز کی قدر ہو گی، ہم عوام کی بہتری کے لیے کوشاں رہیں گے اور پاکستان کو بہتر سے بہترین بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد آج ہم حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں۔ یوم آزادی پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ ملک ایک مقصد کے لیے بنا تھا کہ یہاں اللہ کا قانون نافذ ہوگا، آئین کی سربلندی ہو گی اور ہم نے آزادی لی...
۔۔۔۔۔۔۔ شعیب واجد سن48میں جب اسرائیل نے اپنے قیام کے بعد فلسطینی علاقوں پر قبضہ شروع کیا تو مغرب کی جانب سے اس قبضے کے خلاف آواز اُٹھی۔ ہم خوش ہو گئے اور ان کی آواز کو توانا سمجھتے ہوئے اعتماد کیا اوراپنی کوششیں ترک کردیں۔۔بات ختم ہو گئی۔۔ ہم بھول گئے ۔۔ سن 67 میں اسرائیل نے بیک وقت مصر، شام اور اُردن پہ حملہ کیا اور تینوں ملکوں کے علاقوں پر قبضہ کر لیا۔۔امریکہ اس بار بھی اسرائیل کا سب سے بڑا سپورٹر تھا۔۔ ہم تڑپ اٹھے لیکن مغربی ملکوں کو اسرائیل کی مذمت کرتے دیکھ کے ہم خاموش ہو گئے کہ اب تو یہ معاملہ حل ہی کرا لیں گے ۔۔مگر وقت گزرا ، معاملہ اقوام متحدہ...
14 اگست 1947 کو جب پاکستان نے پہلا دن دیکھا تو خزانہ خالی تھا، صنعت نہ ہونے کے برابر تھی، ہندو صنعتکار جاتے ہوئے اپنی مشینریاں بھی اکھاڑ کر لے جا چکے تھے، معیشت کا انحصار زراعت پر تھا اور زراعت انتہائی پسماندگی کا شکار تھی۔ صنعت نہ ہونے کے باعث تمام بچا کچھا خام مال برآمد کر دیا جاتا تھا اور پھر وہ وقت بھی آیا جب قومی خزانے میں زرمبادلہ کے ذخائر شامل ہو رہے تھے۔ کارخانوں کی قطاریں لگتی چلی جا رہی تھیں، برآمدات 32 ارب ڈالر سے زائد پر آچکی تھی اور درآمدات میں اضافہ ہو رہا تھا، لیکن فرق اتنا ہے کہ 1947 میں ہم نے سیاسی آزادی حاصل کی تھی اور آج 78 برس...
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع داوسا میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 11 یاتری زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یاتریوں کو لے جانے والی پک اپ وین سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے زور دار انداز میں ٹکرا گئی۔ صبح سویرے قیامت ٹوٹ پڑی بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح 4 بجے پیش آیا، جب اترپردیش کے رہائشی یاتری سالاسر بالاجی مندر سے واپس جا رہے تھے۔ وہ دو پک اپ گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے کہ ان میں سے ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی...
یومِ آزادی صرف جشن نہیں، قربانیوں کے تسلسل کی داستان ہے اور تجدیدِ عہد کا دن ہے، یہ دن ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ چودہ اگست وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں کے آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا۔ یوم آزادی معرکہ حق کے موقع پر پیغام ماضی دیتے ہوئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قاضی محمود الحسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’مجھے بزرگوں اور والدین سے معلوم ہوا کہ جب قائد اعظم یہاں تشریف لائے تھے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ قائداعظم نے میک موہن، جو اب صادق شہید پارک کے نام سے جانا جاتا ہے، وہاں تاریخی تقریر کی۔ قائدِ اعظم نے انگریزی میں تقریر کی، ان...
—فائل فوٹو آزادی کا اعلان 15 اگست کو ہوا لیکن پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے ٹھوس دستاویزی شواہد کے ساتھ وجوہات بتا دیں۔حامد میر کے مطابق انڈین انڈیپینڈنس ایکٹ 1947 کے تحت یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں 15 اگست کو قائم ہوئے، اس ایکٹ میں لکھا ہوا تھا کہ دونوں ممالک ایک ہی دن آزاد ہوں گے اور پھر 15 اگست کو دونوں ممالک وجود میں آ گئے۔پاکستان کا جو پہلا ڈاک ٹکٹ ہے اس پر بھی پاکستان کا یوم آزادی 15 اگست تحریر ہے لیکن پھر یہ 15 اگست سے 14 اگست کیسے بنا؟ جون 1948 میں وزیراعظم...
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کی تاریخ میں ایک دلچسپ سوال اکثر اٹھایا جاتا ہے کہ جب برصغیر کی آزادی کا سرکاری اعلان 15 اگست 1947 کو ہوا تھا تو پاکستان میں یومِ آزادی ایک دن پہلے، یعنی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟ سینئر صحافی حامد میر نے اس حوالے سے تاریخی ریکارڈ اور مستند شواہد کی بنیاد پر وضاحت دی ہے۔ ان کے مطابق *انڈین انڈیپینڈنس ایکٹ 1947* میں صاف طور پر لکھا گیا تھا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ایک ہی دن، یعنی 15 اگست کو وجود میں آئیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے پہلے جاری ہونے والے ڈاک ٹکٹ پر بھی “یومِ آزادی: 15 اگست” درج تھا۔ لیکن یہ تاریخ بعد میں تبدیل...