2025-07-26@19:06:04 GMT
تلاش کی گنتی: 4976

«جیل میں قید ہیں»:

(نئی خبر)
    کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کے باعث جیل میں ہیں۔ وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ نے علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جلوسوں کے لیے سندھ بھر میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں گے۔چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔حکومت سندھ نے قانون کے تحت 11 شاہراہوں پر چنگ...
    دریں اثناء گلگت بلتستان میں محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوس اور یوم عاشور کے موقع پر جلوسوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ گلگت میں ایک درجن سے زائد امام بارگاہوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے نویں محرم اور یوم عاشور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ دریں اثناء گلگت بلتستان میں محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوس اور یوم عاشور کے موقع پر جلوسوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ گلگت میں ایک...
    سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر نے کہا کہ آج ہم پچھلے 45 سالوں میں اپنی بہترین پوزیشن میں ہیں اور ہم نے ابھی تک کسی بھی میزائل شہر کا دروازہ نہیں کھولا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر بریگیڈئر جنرل علی فضلی نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران نے اپنی میزائل صلاحیتوں کا صرف 25 فیصد ہی استعمال کیا اور ہم نے ابھی تک کسی بھی میزائل شہر کا دروازہ نہیں کھولا ہے۔ المیادین کے مطابق آئی آر جی سی کے ڈپٹی اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل علی فضلی نے جمعرات کے روز کہا کہ ان کا ملک کئی سالوں سے دشمن کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تصادم کے لیے تیار ہے۔...
    آئیوا میں امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے، امریکا کے پاس دنیا کی مضبوط ترین فوج اور بہترین آلات ہیں، دنیا نے دیکھا امریکی طیاروں نے 37 گھنٹے بغیر رُکے سفر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پانچ ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا۔ آئیوا میں امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا، کانگو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نوبیل امن انعام کے حقیقی مستحق ہیں۔ امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اُن کی قیادت میں دنیا کو متعدد جنگوں سے بچایا گیا، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی تصادم کی روک تھام بھی شامل ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے 5 ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا۔ ایٹمی جنگ سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، کوسوو اور سربیا کے درمیان تصادم روکا، جبکہ کانگو اور روانڈا کے درمیان 30 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ کرایا، جس میں اب تک 60 لاکھ انسان جان سے جا چکے تھے۔ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (آن لائن) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم نے 93 ہزار 118 اساتذہ کو بھرتی کیا ہے۔ بھرتی کا عمل شفاف تھا، ایک بھی بھرتی سفارش پر نہیں ہوئی۔ عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کے باعث جیل میں ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ نے علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے لیے سندھ بھر میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں گے۔چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ...
    اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے اپنے پارٹی رہنمائوں کے خط کی شفافیت پر ہی سوالات اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ سوال یہ ہے خط کب، کیسے اور کس طرح آیا؟ خط لکھنے والے تمام لوگ جیل میں بھی الگ بیرکس میں ہیں۔ایک انٹرویو میںانہوں نے مزید کہا ہے کہ مذاکرات کا فیصلہ پارٹی قیادت اور بانی پی ٹی آئی کریں گے، بامقصد مذاکرات ہوں تو کوئی بری بات نہیں، بانی پی ٹی آئی سیاسی آدمی ہیں پہلے بھی مذاکرات میں ان کی مرضی موجود تھی۔
    شہادت، اﷲ تعالیٰ کی وہ عظیم نعمت ہے جو وہ اپنے فرماں بردار، مقربین خاص اور انعام یافتہ بندوں کے لیے مخصوص رکھتا ہے۔ رب العالمین نے قرآن مجید میں فرمایا، مفہوم: ’’اور جو لوگ راہ خدا میں قتل کردیے جائیں۔ خبردار! انہیں مُردہ مت کہنا، وہ زندہ ہیں لیکن تم اس کا شعور نہیں رکھتے۔‘‘ (البقرہ) وہ دانائے سبلؐ، ختم الرسلؐ، مولائے کُلؐ جس نے غبارِ راہ کو بخشا فروغ وادی سینا نگاہِ عشق و مستی میں وہی اوّل وہی آخر وہی قرآں، وہی فرقاں، وہی یٰس، وہی طہٰ رسول کریم حضور اکرم ﷺ کے ذکر کو اﷲ تعالی نے تاقیامت بلند کردیا ہے، وہیں آپؐ کے عظیم نواسے کی شہادت کو بھی امر کردیا کہ آپؐ نے فرمایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے ( این پی ٹی ) سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے ( آئی اے ای اے ) کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے تہران کے فیصلے پر جرمنی کی تنقید کو بدنیتی قرار دیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ ’ ایران این پی ٹی اور اس کے سیف گارڈز ایگریمنٹ پر قائم ہے۔’انہوں نے مزید کہا کہ ’ ایران پر بمباری کی جرمن حمایت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جرمن حکومت ایرانیوں کے لیے بد نیتی کے سوا کچھ نہیں رکھتی۔’ یہ بات انہوں نے جرمن دفتر خارجہ کی...
    اسلام ٹائمز: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سمیت لبنان کی برجستہ شخصیات کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی ہے، کیونکہ غیر مسلح ہونا اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔ لہٰذا، وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ جب تک لبنانی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ ختم نہیں ہو جاتا، مزاحمت کے ہتھیاروں پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔ خصوصی رپورٹ: لبنان کی پیچیدہ سیاسی صورتحال اور غیر ملکی دباؤ کے باعث "حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے" کے عنوان سے ایک نکاتی منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ ایک ایسا بحران جس میں ہمیشہ کی طرح جغرافیائی سیاسی تنازعات اور علاقائی تصفیوں کے استعماری فریم...
    وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ابراہام معاہدے سے متعلق حکومت پر ٹرمپ انتظامیہ یا کسی اور کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے ابراہام معاہدے کو حساس معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ہماری ہمارا اصولی اور اخلاقی موقف رہا ہے اور ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بھی ہم خلاف کھڑے رہے۔ یہ بھی پڑھیے: کچھ نئے ممالک اسرائیل سے تعلقات معمول میں لانے کے ابراہام معاہدے میں شامل ہوں گے، ٹرمپ کا دعویٰ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ابراہام معاہدے سے متعلق حکومت پر...
    وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم عاشورہ کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 9 اور 10محرم الحرام بمطابق 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ دوسری جانب محرم الحرام کے دوران ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد محرم کے جلوسوں اور مجالس کے دوران امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عاشورہ کے دوران اسلام آباد کے کن کن علاقوں میں کب کب موبائل فون سروس معطل رہے گی ؟ وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں،...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سبیل امام حسینؑ لگانا اور کربلا کے پیاسوں کی یاد میں لوگوں کو پانی پلانا ایک مبارک عمل ہے، جو سنتِ اہل بیتؑ اور شعائرِ حسینی کا مظہر ہے۔ بعض افراد اس سے خوفزدہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسۂ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام جنت کا دروازہ ہیں۔ عزاداری، سبیل اور ذکر حسین (ع) جنت جانے کا راستہ ہے۔ سبیل امام حسین مجلس عزاء اور جلوس عزاء پر اعتراض ناقابل قبول ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ...
    باجوڑ دھماکے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل امن کے فروغ کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے، حال ہی میں انہوں نے علاقے میں 30 سال پرانی قبائلی دشمنی کو ختم کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔30 سال کی پرانی دشمنی جس میں سیکڑوں افراد قتل ہو چکے ہوں، اسے ختم کرواکے دوستی میں بدلنے والے، دشمنوں کو دوست بنانے والے، ناراض لوگوں کو منانے والے اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل کی ایک یادگار گفتگو سامنے آئی ہے، وہ اپنے لہجہ اور انداز سے دوستی کا فن جانتے تھے۔ باجوڑ: اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی میں دھماکے سے 5 افراد شہید ہوئے، ڈپٹی کمشنرباجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار...
    سٹی42:  ایران اسرائیل جنگ بند کروانے میں بنیادی کردار پاکستان کی شخصیت کا نکلا۔  ایران سرائیل جنگ بندی کے کئی روز بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ جنگ بند کروانے میں پاکستان کے وزیراعظم نے کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ بات پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران بتائی۔محرم کے مہینے کے لئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں مذہبی علماء کے ساتھ ایک پریس کے دوران خطاب کرتے ہوئے، محسن نقوی نے حالیہ پاک بھارت تنازعہ کو بھی چھوتے ہوئے کہا کہ ملک کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اسرائیل جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا جب دونوں ممالک نے 12 دن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:افغان باشندوں پر اسرائیل کے جاسوس ہونے کا الزام،ایران سے ملک بدری میں تیزی آگئی۔اس سال کم از کم 1.2 ملین افغانی باشندوں کو ایران اور پاکستان سے واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر وطن واپسی افغانستان کی نازک صورتحال کو غیر مستحکم کر سکتی ہے۔پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ 1.2 ملین واپس آنے والے افغانوں میں سے آدھے سے زیادہ ایران سے آئے ہیں۔ایرانی حکومت نے 20 مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے مطابق افغانی رضاکارانہ طور پر نکل جائیں یا بے دخلی کا سامنا کریں۔ایجنسی کے مطابق، ایران نے اس سال 366,000...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اپنی ہی جماعت کے لوگوں کی سیاست کی وجہ سے آج جیل میں ہیں، ہم ان کی طرح گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے محرم الحرام کے حوالے سے حکومت سندھ کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سندھ بھر میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ نے علمائے کرام سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ محرم الحرام پُرامن طریقے سے گزرے۔شرجیل میمن نے چنگ چی رکشوں کے حوالے سے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن کوششیں تیز ہو گئی ہیں، اور حماس کی جانب سے لچک دار رویہ اختیار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق قطر اور امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی جنگ بندی تجاویز کا حماس جمعہ تک حتمی جواب دے سکتی ہے، جبکہ اسرائیل ان تجاویز کو پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔ اگر حماس راضی ہو جاتی ہے تو اسرائیلی وفد فوری طور پر دوحہ روانہ ہو جائے گا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب اس بات پر بھی آمادہ ہے کہ اگر جنگ بندی کا معاہدہ فوری طور پر نہ بھی ہو، تب بھی بات چیت جاری رکھنے...
    غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 59 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ حماس کی جانب سے امریکا کی نئی جنگ بندی تجویز پر اس شرط کے ساتھ آمادگی ظاہر کی گئی ہے کہ اس کے ذریعے جنگ کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ عرب خبر رساں ادارے نے ایک ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ بتایا ہے کہ حماس اس بات کی ضمانت چاہتی ہے کہ مجوزہ 60 روزہ سیزفائر کا اختتام جنگ کے خاتمے پر ہوگا، نہ کہ محض ایک عارضی وقفہ۔ یہ شرط ماضی کی متعدد ناکام مذاکراتی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ سے نکل جائے، جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے معاہدے پر تیار ہیں،...
    ---فائل فوٹو سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اس حکومت کو قبول نہیں کرنا، چاہے ساری زندگی جیل میں رہوں۔علیمہ خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں گفتگو کے دوران کہا کہ بات چیت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت تک پہنچ گیا ہوگا، میرے بیان سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں ڈال کر مائنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جب احتجاج کا پلان آئے گا تو شرکت کریں گے، لیڈ کرنے کا معاملہ نہیں ہے۔ بانی نے 10 محرم کے بعد تحریک چلانے کی ہدایت کردی، علیمہ خانبانی چیئرمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    قیصر کھوکھر : وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ کے سائبر پٹرولنگ سیل کا ایکشن،سائبر پٹرولنگ سیل سے 932 سوشل میڈیا لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ کئےگئے۔ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پر پنجاب میں 74 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں،سائبر پٹرولنگ سیل 24/7 سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب، پولیس، ڈی جی پی آر، پی آئی ٹی بی کی ٹیمیں مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری    محکمہ داخلہ   کےمطابق مذہبی منافرت پر مبنی سوشل میڈیا مواد پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے،سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس سیل سپیشل برانچ سے مستقل رابطے میں ہے،سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف برانڈ کے آؤٹ لیٹ میں ایک خاتون سیلز مین پر تشدد کر رہی ہیں اور اسے دھمکیاں دے رہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برانڈ کے کپڑے زمین پر بکھرے ہوئے ہیں اور خاتون سیلز مین کو تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مار رہی ہیں جبکہ لوگ ارد گرد کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین خاتون پر شدید تنقید کرتے نظر آئے اور ان کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر سیلز مین اس کا ری ایکشن دیتا تو وہ بدتمیز کہلاتا کہ ایک مرد عورت پر ہاتھ اٹھا رہا...
    اسرائیلی وزیر انصاف یاریف لیوِن نے کہا ہے کہ غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر انصاف یاریف لیوِن نے یہ بات اسرائیلی آبادکاروں کے رہنما یوسی ڈاگان سے ملاقات کے دوران کہی۔ یاریف لیوِن کے مطابق غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا موقع تاریخی ہوگا جسے ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا اشارہ ان علاقوں کی جانب بھی تھا جنہیں بین الاقوامی سطح پر متنازعہ قرار دیا جاتا ہے۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا کہ ملاقات کے دوران لیوِن نے ڈاگان کو مخاطب کرتے ہوئے جو کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم خود پر اپنی خودمختاری نافذ کریں۔ اور...
    لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر اقدامات کے باوجود ملک بھر کے لیے چلنے والی مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو ڈی ریل ہونے اور دوران سفر ایئر کنڈشنرز خراب ہونے کے باعث مسافروں کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچانے میں ناکام ہے۔ ریل گاڑی پاکستان ریلویز کی ہو یا نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانے والی ٹرین، اسکا ڈی ریل ہونا وار تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے جبکہ مسافر شدید گرمی میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں دس سے زائد ریل گاڑیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثات کا شکار ہوئیں۔ خوشحال خان خٹک ٹرین کندھ کوٹ کے مقام پر پٹڑی...
    دوحہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )عرب ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے سرکاری اسرائیلی مطالبات کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو 14 اسرائیلی وزرا اور کنیسٹ کے اسپیکر عامر اوحانا کے دستخطوں کے ساتھ ارسال کردہ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو فوری طور پر اسرائیل میں ضم کر دیا جائے.(جاری ہے) اسرائیلی وزیر انصاف یاریو لیوین نے بھی اسی مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی خودمختاری نافذ کریںفلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان میں ان مطالبات کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے درمیان سیزفائر میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے، جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے، سیزفائر پر پاکستان کو فخر کرنا چاہیے۔ نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام علما کرام کی آمد پر شکر گزار ہوں، قیام امن میں علما کرام نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔ بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق...
    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی مراکز پر کی جانے والی فائرنگ اور حملوں میں صرف پانچ ہفتوں میں 600 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔  قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق آج بھی امداد کی قطار میں کھڑے 11 شہریوں سمیت 67 افراد کو شہید کیا گیا، جن میں انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر اور ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 250 افراد ان حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ یہ امدادی مراکز وہی ہیں جنہیں امریکا اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے، اور اقوامِ متحدہ انہیں ’موت کا پھندا‘ قرار دے چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے نمائندے سیم روز کے...
    حماس نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی آخری جنگ بندی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم تنظیم نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی معاہدے کی بنیادی شرط اسرائیلی فوج کا غزہ سے مکمل انخلاء ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ اسرائیل، حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی کے لیے مطلوبہ شرائط پر آمادہ ہو چکا ہے، یہ پیشرفت ان کے نمائندوں اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آئی۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے پہلی بار ٹرمپ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس کو مکمل طور...
    کراچی: سینئر وزیرِ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سمندری پانی کو میٹھا بنانے سمیت دیگر منصوبے عالمی اداروں کے تعاون سے مکمل کریں گے۔ صوبائی بجٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  صوبائی حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں بلکہ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ویژن ہے۔ 2025-26 کا ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ویژن کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 1.018 ٹریلین روپے کا تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ پیش کر کے ثابت کردیا کہ ہم صرف وعدے نہیں کرتے، عملی کام پر...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشتگرد بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشتگرد بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق گاوں کوٹ کنڈیان میں آئی ای ڈی بم بناتے ہوئے زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک دہشت گرد صاحب خان کاتعلق ٹانک اور طراب کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی اس پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ کی ظہران...
    غزہ (اوصاف نیوز) صیہونی فوج نے انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان السلطان کو ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید کر دیا۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان السلطان اپنے گھر پر اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بدھ کو غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر حملہ کیا گیا، اس حملے میں مزید 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ میں خان یونس کا علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھرپور قوت کے ساتھ کارروائی کی جائے گی ، جدھر سے راکٹ داغا گیا وہاں حملہ کیا جائے...
    پشاور، باجوڑ‘ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار + خبر نگار خصوصی+ خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی، تحصیل دار نائوگئی، دو پولیس اہل کاروں سمیت 5 افراد شہید جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔ 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونیوالے پولیس کے سب انسپکٹر نور حکیم مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کئے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی چل بسے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کیا۔ آئی جی خیبرپی کے ذوالفقار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">13 جون سے 23 جون تک ایران اسرائیل کے بیچ جنگ اور 24 جون کو سیز فائر ہوجانے کے بعد عالمی منظرنامے میں کیا تغیر واقع ہوا ہے اس کا جائزہ لینے کی بھی ضرورت ہے۔ جب اسرائیل نے ایران پر اس خبر کے باوجود بھی کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات آئندہ ہفتے معاہدے کی شکل میں ڈھل جائیں گے ایک بھر پور حملہ کردیا، گو کہ اسرائیل اس حملے کا چرچا کافی دیر سے کررہا تھا اور اس طرح مسلسل خبردار کرتے ہوئے اچانک حملہ کردیا۔ دشمن کی یہ بھی ایک چال ہوتی ہے کہ ایسے وقت پر دھاوا بولا جائے جب سامنے والے کے ذہن میں دور دور تک بھی اس حملے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے اسلحہ کے اپنے ذخائر میں کمی کی وجہ سے یوکرین کو میزائلوں کی ترسیل روک دی ہے۔رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ یوکرین کو فضائی دفاعی میزائلوں اور دیگر جنگی سازوسامان کی کچھ کھیپوں کی ترسیل ان خدشات پر روک دی گئی ہے کہ امریکا کے پاس اپنے اسلحہ کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی میں اس کمی کا اعلان سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کیا تھا جس کے مطابق جس اسلحہ اور دیگر فوجی سازو سامان کی ترسیل روکی گئی ہے اس میں روسی ڈرونز اور پروجیکٹائلز کو گرانے میں مدد دینے والے ایئر ڈیفنس انٹرسیپٹرز شامل...
    لاہور: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے ترجمان  جیمز ایلڈر نے انکشاف کیا ہے غزہ پر اسرائیل کا حملہ تاریخ ِ انسانی میں معصوم و فرشتہ صفت بچوں کے خلاف انجام پائی دنیا کی پہلی جنگ ہے جس میں’’ 50 ہزار‘‘ سے زائد بچے جاں بحق اور معذور ہو چکے، ہزارہا زخمی ہیں اور اب لاکھوں بھوک و پیاس کی وجہ سے دم توڑ سکتے۔ آسٹریلوی صحافی جیمز کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی میںغزہ جیسا خوفناک اور لرزہ خیز میدان جنگ نہیں دیکھا جہاں مختصروقت میں اتنے زیادہ بچوں کو مارا اور ملیامیٹ کیا گیا۔ عالم یہ ہے وسائل نہ ہونے سے بے ہوش کیے بغیر زخمی بچوں کے بازو یا ٹانگیں...
    کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں مخدوم شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید، اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ایک کھلا خط تحریر کیا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ انھوں نے یہ کھلا خط کس کو لکھا ہے، وہ کس کو مخاطب ہیں۔ کیا وہ اپنے کپتان سے مخاطب ہیں، کیا وہ اپنی جماعت کی قیادت سے مخاطب ہیں، کیا وہ اسٹبلشمنٹ سے مخاطب ہیں، کیا وہ حکومت سے مخاطب ہیں۔ بہر حال یہ ان کا پہلا کھلا خط نہیں ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی کھلے خط لکھ چکے ہیں۔ لیکن وہ بھی نظر انداز ہوئے ہیں۔ ان کی اپنی جماعت بھی اپنے ان اسیران کے...
    تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم جیلوں میں اپنے لیے نہیں اس ملک کے لیے بیٹھے ہیں، ہمیں پتا ہے ہم بے گناہ ہیں، ہمیں پتا ہے یہ ہمیں سزائیں دیں گے، اس کے باوجود ہم اپنے موقف سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ ڈھائی سال کے بعد ہم نے مذاکرات کے حوالے سے بات کی ہے، ہمارے ہزاروں کارکن پیشیوں پر آتے ہیں وہ سب ڈٹے ہوئے ہیں، میرے پاس جو ڈگریاں ہیں میں کسی بھی ملک میں جاسکتی تھی مگر پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اسے...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ باجوڑ دھماکے کے شہید اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل کا تعلق سوات سے تھا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں شہید اسسٹنٹ کمشنر کے خاندان کے افراد سوات آپریشن میں شہید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی داستان اس خاندان نے اپنے خون سے رقم کی۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اللّٰہ ان کی قربانیاں قبول فرمائے اور ان کے صدقے وطن میں دائمی امن قائم ہو۔
    ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں، بعد میں ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، یہ مالی فحاشی ہے، یہ قومی خزانے کے استحصال کی انتہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹیز کی تنخواہوں میں اضافے کو وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔خواجہ آصف نے لکھا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق...
    وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف—فائل فوٹو وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہو چکی ہیں۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا جذبہ آج بھی جوان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان کے خلاف کوئی شواہد نہیں۔ مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں‘خواجہ آصفجیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا، پاکستان کا موقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  افغانستان میں دہشت گردوں...
    انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملاکنڈ سے باجوڑ دھماکےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے  فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات دے دیے۔آئی جی ذوالفقارحمید نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خصوصی ٹیم باجوڑ بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ باجوڑ: اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی میں دھماکے سے 5 افراد شہید ہوئے، ڈپٹی کمشنرباجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار شہید ہو گئے۔ ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق الخوارج نے اسسٹنٹ کمشنر ناوا گئی کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے، دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ...
    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کو جبری طور پر بے گھر کرنے میں اسرائیل کی مدد کرنے والی کمرشل کمپنیوں کی نشاندہی کرکے فہرست جاری کردی ہے۔ اس رپورٹ میں مختلف شعبوں میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو معاونت فراہم کرنے والی 48 کمپنیوں کے نام شامل ہیں جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینیوں کو بھوکا مارنے پر فرانس کی اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی یہ فہرست ان کمپنیوں کی ہے جو فوجی، ٹیکنالوجی، شہری، وسائل، اور مالی شعبوں میں اسرائیل کی فوجی اور قبضہ کی سرگرمیوں میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔ اسلحہ اور دفاع...
    حماس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر کی غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی جس نئی تجویز پر اسرائیل نے اتفاق کرلیا ہے، ثالثوں کے ذریعے اس کی تفصیلات ہم تک بھی پہنچ گئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے بتایا کہ تنظیم کے رہنما اس نئی تجویز کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار طاہر النونو نے کہا کہ ہم سنجیدہ اور تیار ہیں کہ اگر کسی بھی تجویز سے جنگ کا مکمل خاتمہ ممکن ہو، تو ہم اسے قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔" انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنما قاہرہ میں مصری اور قطری ثالثوں سے ملاقات کریں گے تاکہ اختلافات کم کرکے دوبارہ مذاکرات شروع ہوسکیں۔ ترجمان حماس نے مزید کہا کہ اسرائیل...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے لیے نیا سیاسی فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مزاحمت اور مذاکرات کا سلسلہ ساتھ ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ کوٹ لکھپت جیل میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مذاکرات کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔ ہم چاہتے تھے کہ مذاکرات مقتدر حلقوں سے ہوں، تاہم اُن کی طرف سے کہا گیا کہ سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے، تو اب ہم سیاست دانوں سے ہی بات کریں گے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک ہماری رسائی ہونی چاہیے تاکہ ہم انہیں صورت حال...
    —فائل فوٹو  کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بھارتی خفیہ تنظیم ’را‘ کے لیے کام کرنے کے الزام میں شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار 4 ملزمان کو پیش کر دیا گیا۔عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے چاروں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور کیس کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کر لیا۔ کراچی: ’را‘ کے مبینہ ایجنٹس کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 2 جولائی کو ملزمان کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ پیش کریں تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ  گرفتار چاروں ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے...
    وزیرِاعظم شہباز شریف— فائل فوٹو باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار شہید ہو گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کی ہے اور واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار نواگئی، دیگر اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔وزیراعظم نے شہداء کے بلندی درجات کی دعا اور شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے دھماکے کے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تحصیل خار میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اے سی فیصل سلطان، تحصیل...
    خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت چار افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔ بدھ کو دھماکہ اس وقت ہوا جب اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل کی گاڑی پھاٹک میلہ کے قریب سے گزر رہی تھی۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے اردو نیوز سے گفتگو میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاوہ دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق انتظامی حکام معمول کے مطابق پولیس کے ہمراہ بازاروں کو معائنہ کرنے نکلے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہوا۔ ترجمان پولیس منصور خان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں پانچ پولیس اہلکار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے ایک سابق جرنیل نے کہا ہے کہ پاکستان سے حالیہ فضائی معرکہ آرائی کے دوران بھارت نے جو ڈرون استعمال کیے اُن کے بارے میں بہت زیادہ ستائشی انداز اختیار کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ڈرون بنیادی طور پر غیر ملکی تھی۔ اِن کی ٹیکنالوجی بھی غیر ملکی تھی اور تمام پُرزے بھی۔ اِنہیں بھارت میں صرف جوڑا گیا تھا۔چنئی کے ڈرون اسٹارٹ اپ امبر ونگز کے چیف ملٹری ٹیک ایڈوائزر میجر جنرل (ر) ایم اندرا بالن نے بزنس ٹوڈے سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کو دفاعی تیاریوں کے حوالے سے اپنے ذرائع پر بھروسا کرنا ہے مگر ایسا نہیں ہو رہا۔ اِس وقت بھارتی فضائیہ کے پاس جو کچھ بھی ہے اُس کا...
    سینیئر سیاستدان چوہدری نثار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ 35 سال کی رفاقت کو 2018 کے عام انتخابات سے قبل ختم کر دیا تھا، جس کے بعد عمران خان انتخابی جلسوں میں متعدد بار چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے چکے تھے جبکہ چوہدری نثار بھی واضح کر چکے تھے کہ ان کی عمران خان کی پرانی دوستی ہے لیکن اس کے باوجود وہ پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو سکتے۔ وقت کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار کے درمیان فاصلے بڑھ گئے تھے اور چوہدری نثار سیاسی منظرنامے سے غائب ہوتے چلے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: چوہدری نثار کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا امکان نہیں، قریبی...
    ایک بیان میں سندھ کے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاس آب کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں، حب کینال کی بحالی کے لیے3.1 ارب جبکہ شہداد کوٹ واٹر سپلائی کے لیے 2 ارب روپے رکھے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں، سندھ کا بجٹ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک وژن ہے۔ ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہروں کے لیے 7.7 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی...
    صوبائی حکومت نے ایک ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  یہ بجٹ عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز حیدرآباد اور بینظیرآباد کے لیے سات، سات ارب روپے کے ترقیاتی پیکیجز مختص کیے ہیں تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔سینئر وزیر نے کورنگی کازوے کی تعمیر اور شاہراہِ بھٹو کی توسیع کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے دبائو میں...
    خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک پر ناوگئی روڈ پر ہونے والے خوفناک بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل، تحصیلدار عبدالوکیل، ایک صوبیدار اور پولیس اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق، دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ باجوڑ دھماکے پر وزیراعظم کی مذمت، شہدا کو خراج عقیدت اور...
    ---فائل فوٹو   جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مافیا پہلے چینی برآمد کرتا ہے اور پھر درآمد کرتا ہے، تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دے رہا ،جاگیردار ٹیکس نہیں دے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی مرضی کے فیصلے چاہتی ہے، حکومت کو اب مخصوص نشستیں مل گئی ہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ آئین کے منافی ہے۔حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق پر کسی کو سمجھوتہ کرنے نہیں دیں گے۔
    (گزشتہ سے پیوستہ) خاموش قاتل،ففتھ جنریشن سٹیلتھ طیاروں کی حقیقت آخرہے کیاکہ پاک وہندہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اس طیاروں میں دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔ دراصل یہ طیارے’’خاموش قاتل‘‘کہلاتے ہیں،نہ دکھائی دیتے ہیں،نہ آسانی سے روکے جاسکتے ہیں،اورنہ ہی ان کی نقل و حرکت کوآسانی سے سمجھا جا سکتاہے۔جدیدترین خوبیوں نے اس طیارے کو پانچویں نسل کی فضائی بالادستی کا نشان بنادیاہے۔یادرہے کہ ففتھ جنریشن اورسٹیلتھ طیارہ اس وقت’’ففتھ جنریشن‘‘کہلاتاہے جب وہ سٹیلتھ ہو، سپرکروز کرے،نیٹ ورکڈ ہو،ملٹی رول ہو اورایویانکس میں ہم آہنگی ہواورسب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ سٹیلتھ اس وقت معتبرہے جب دشمن کوطیارہ دیکھنے سے پہلے مارکھا جائے۔ اس کی پہلی خوبی اس کی سٹیلتھ صلاحیت ہے جواسے ریڈارسے اوجھل اوردشمن کے ہرقسم...
    تاریخ کا اصول بڑا سیدھا ہے۔ جو اقوام اپنے دشمن کو پہچاننے میں تاخیر کرتی ہیں وہ صفحہ ہستی پر محض ایک نوٹ بن کر رہ جاتی ہیں۔ وہ فقط دردناک یادیں چھوڑ جاتی ہیں جن پر بعد میں نسلیں نوحہ لکھتی ہیں اور شکست کا ماتم کرتی ہیں۔کیا 56 اسلامی ممالک کی اس دنیا میں کوئی ایسا وجود باقی ہے جس کے کانوں میں غزہ کی عورتوں اور بچوں کی چیخیں گونجتی ہوں؟ کیا اسلامی دنیا کے وہ اتحاد، وہ فوجیں، وہ ادارے جن پر اربوں ڈالر خرچ کیے گئے ان کے ضمیر کو ایک بار بھی ملامت ہوئی کہ شاید ان کی طاقت کو ظالم کی بجائے مظلوم کے لیے استعمال ہونا چاہیے تھا؟ نہیں صاحب ! یہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جیل میں بند کسی فرد سےمذاکرات نہیں ہوں گے، اگرمذاکرات کرنے ہیں تو بیرسٹر گوہر اور دوسرے سینئر رہنماوں کو حکومت سے کرنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبرمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوحق ہےحکومت کیخلاف تحریک چلانے کی کوشش کریں، وہ تحریک جوعوام کی پریشانی کا باعث بنے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جس طرح کی تحریک چلاتے ہیں ویسے نہیں چل سکتیں، حکومتوں کیخلاف تحریکیں خود بخود چلتی ہیں اور کامیاب بھی ہوتی ہیں، بانی پی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جیل میں قید چار سینئر رہنمائوں نے ملک کو درپیش سنگین سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ’’سیاسی مذاکرات‘‘ کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سیاسی اور ادارہ جاتی سطح پر فوری مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔ یہ موقف پارٹی کے بانی عمران خان کے اس بیانیے سے مختلف ہے جس میں وہ صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کرتے رہے ہیں۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے دستخط شدہ ایک خط میں زور دیا گیا ہے کہ ادارہ جاتی اور سیاسی سطح پر مذاکرات ضروری...
    غزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار، اسرائیل جنگ بندی کیلئے مان گیا، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے ضروری شرائط کو تسلیم کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اس ممکنہ معاہدے کے دوران تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے کوشش کی جائے گی۔ برطانوی میڈیاکے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ قطری اور مصری ثالث اس حتمی تجویز کو پیش کریں گے، مجھے امید ہے کہ حماس اس معاہدے کو قبول کرے، کیونکہ یہ اس سے بہتر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب /غزہ /دوحا /جنیوا / واشنگٹن (اے پی پی /صباح نیوز /مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید 116 فلسطینی شہید اور463 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج نے پیر کے روز کئی علاقوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 116 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہدا میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امداد کے حصول کے لیے کھڑے تھے جبکہ ایک ہجوم سے بھرے اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق پیر کو ہونے والے حملوں میں صرف غزہ سٹی اور شمالی علاقوں میں 62 فلسطینی شہید ہوئے۔اس کے علاوہ اسرائیلی بحریہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) سنیئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے حیدرآباد سکھر موٹروے کے لیے جو پیسے رکھے ہیں اس سے لگتا ہے وہ اسے بنانا نہیں چاہتی وہ یہ پیسے رکھ کر سندھ کی عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے تحریک انصاف کے رہنما خان صاحب کو پارٹی سے مائنس کرانے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ غیر قانونی اور غیر آیئنی ہے بجلی کی چوری میں جو ملوث ہے اسے کڑی سزا ملی چاہیے یہ بات انھوں نے ٹنڈوجام میں اپنی رہائش گاہ راول ہاوس پر محرم الحرام کے سلسلے میں نیاز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے ضروری شرائط کو تسلیم کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اس ممکنہ معاہدے کے دوران تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے کوشش کی جائے گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ قطری اور مصری ثالث اس حتمی تجویز کو پیش کریں گے، مجھے امید ہے کہ حماس اس معاہدے کو قبول کرے، کیونکہ یہ اس سے بہتر نہیں ہوگا بلکہ بدتر ہوگا۔ غور طلب ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے...
    خوراک کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم غزہ کے عام لوگوں کیخلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے جبکہ غزہ کی پٹی میں جاری اجتماعی نسل کشی پر مبنی سنگین جنگی جرائم کا بھی کوئی جواز نہیں! اسلام ٹائمز۔ خوراک کے حق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مائیکل فخری نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم کی جانب سے ایک امریکی کمپنی کے ذریعے قائم کردہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن نامی مرکز، امداد کی تقسیم کے لئے نہیں بلکہ اس کا مقصد "فلسطینی شہریوں کو قابو میں لانا اور انہیں ذلیل و خوار کرنا" ہے۔ عرب چینل الجزیرہ مباشر کے ساتھ گفتگو میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس ای انوائسنگ اور ایف بی آر پورٹل سے انضمام کی لازمی ڈیڈ لائن میں کم از کم تین ماہ کی توسیع دی جائے، تاکہ کاروباری برادری کو اس نئے نظام سے ہم آہنگ ہونے کا مناسب وقت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا ڈیجیٹائزیشن کا عمل قابل تحسین ہے اور ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے بیشتر کاروباری ادارے منتقلی کی موجودہ مقررہ تاریخ یکم جولائی 2025 (کارپوریٹ ٹیکس دہندگان) اور یکم اگست 2025 (نان کارپوریٹ) کی موجودہ ڈیڈ لائنز کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران پر اسرائیلی حملوں کا آغاز 13جون کو ہوا اور 24 جون کو جنگ بندی ہوئی، اس میں بلاشبہ تناسب کے اعتبار سے ایران کا نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔ اعلیٰ فوجی قیادت منظر سے ہٹ گئی، بعض ایٹمی مراکز، حساس دفاعی تنصیبات اور شہری مقامات پر اندھا دھند بمباری کی گئی ہے۔ لیکن امریکا، اسرائیل اور اہل ِ مغرب کے تمام تر اندازوں کے برعکس ایران نے ہتھیار نہیں ڈالے، بلکہ جرأت واستقامت کے ساتھ مقابلہ کیا۔ ایران کی بعض کمزوریاں بھی سامنے آئیں کہ موساد، را اور سی آئی اے کے اشتراک سے دشمن کا جاسوسی نظام اُن کی صفوں کے اندر نفوذ کرچکا تھا حتیٰ کہ ایران کے اندر ڈرون تیار کرنے کا کارخانہ بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ 12 دن کے حملوں کے بعد جنگ بندی سے امریکا، اسرائیل اور ایران تینوں کو فیس سیونگ مل گئی ہے اور اچھا ہے۔ اب سب فریقوں کے پاس اپنی اپنی کامیابیوں کا اعلان کرنے کا موقع ہے۔ ٹرمپ نے تو اپنا اعلان کرتے ہوئے ’’گاڈ بلیس ایران‘‘ بھی کہہ دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ 20 برس قبل عراق پر جن کیمیاوی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کر حملہ کیا گیا تھا اور ایران پر جس ایٹم بم کے بہانے حملہ کیا، نہ کیمیاوی ہتھیار ملے نہ ہی ایٹم بم کا سراغ ملا۔ دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے وقتوں میں 1500 کلومیٹر دور واقع ممالک ایک دوسرے کے خلاف کیا جنگی تیاریاں...
    اسلام ٹائمز: سیریا کی حکومت کے بارے میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ ”ابراہیمی معاہدے“ کا حصہ بھی بننے جا رہی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اسرائیل اور شام کی حکومتیں اس توسیع پسندانہ عزائم کو کس حد تک پایہء تکمیل تک پہنچا سکتی ہیں۔ جولان کے اس علاقے پر اب بھی کہیں نہ کہیں سے کوئی ڈرون آ گرتا ہے۔ ”مسجد اموی“ کے جس منبر پر احمد الشرع براجمان ہے اس منبر کی تاریخ بڑی دل دہلا دینے والی ہے جبکہ دوسری طرف اسرائیل ابھی بارہ روز جنگ کے نتیجے میں بننے والے کھنڈرات کو سمیٹنے میں ہی مشغول ہے۔ تحریر: سید تنویر حیدر ”مرتفع گولان“ یا ”سطح مرتفع گولان“ جسے عربی میں ”ھَضبَۃُ الجَولان“ یا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 جولائی 2025ء) مالیات برائے ترقی کے موضوع پر جاری اقوام متحدہ کی چوتھی کانفرنس میں سپین اور برازیل نے دنیا میں بڑھتی ہوئی نابرابری پر قابو پانے کے لیے امیر ترین لوگوں سے بڑی مقدار میں اور منصفانہ ٹیکس وصولی کے مقصد سے ایک مشترکہ اقدام کا آغاز کیا ہے۔سپین کے شہر سیویل میں جاری کانفرنس کے دوسرے روز دونوں ممالک نے کہا کہ عام ٹیکس دہندگان کے مقابلے میں دنیا کے امیر ترین لوگ سرکاری خزانے میں بہت کم وسائل جمع کراتے ہیں۔ محصولات کی شرح کا کم ہونا اور مالیاتی نظام میں پائی جانے والی خامیاں اس کی بڑی وجہ ہیں۔اس موقع پر سپین کے وزیر خزانہ جیزز گیسکن نے...
    اسلام ٹائمز: اخبار کیلکولیسٹ کی ویب سائٹ نے اس بارے میں لکھا: "قیمتوں میں اضافہ رکا نہیں ہے اور بڑی کمپنیوں کے علاوہ پرچون کی دکانوں نے بھی اپنی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ بعض نے پرانی چیزیں نئے ناموں سے بیچنا شروع کر دی ہیں۔ اکثر کمپنیوں نے کنسیشن کم کر دی ہے اور قیمتیں تعین کرنے کا طریقہ کار بھی بدل دیا ہے۔" قیمتوں میں اضافہ ایسے وقت انجام پا رہا ہے جب صیہونی آبادکار جنگی حالات کے باعث کھانے پینے کی اشیاء ذخیرہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہی سپر مارکیٹس اور دکانیں خالی ہو گئی تھیں اور غذائی اشیاء کی شدید قلت ہو گئی تھی۔ قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جاری نسل کش جنگ میں شہدا کی تعداد56 ہزار647 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1لاکھ 34 ہزار105 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق   فلسطینی وزارتِ صحت نے  کہاہے  کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 116 لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں، جب کہ 463 زخمیوں کو طبی امداد دی گئی، اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور امدادی کارکنوں کو وہاں تک رسائی نہیں دی جا رہی، جس کے باعث شہدا کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔خیال رہےکہ اسرائیل نے 18 مارچ 2024 کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو توڑتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بمباری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت: اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی ایک اور خلاف ورزی کرتے ہوئے منگل کے روز ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق یہ حملہ نبطیہ کے علاقے ریڈ ماؤنٹین کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا۔وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے (NNA) کے مطابق، اسرائیلی افواج نے جنوبی ضلع مرجعیون کے قصبے العدیسہ میں بھی سرچ آپریشن کیا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 8 اکتوبر 2023 کو لبنان پر وسیع پیمانے پر حملہ شروع کیا تھا،...
    بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کہتے ہیں حکومت 27ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت کا اعلان کردے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنا چاہتی ہے، بانی چیئرمین نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہہ رہے ہیں کہ 27ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت کا اعلان کردیں، انہوں نے پنجاب کے 26 ایم پی ایز کو اسمبلی کے باہر اسمبلی لگانے کی ہدایت کی ہے۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے انہیں آج بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی، دیگر 2 بہنوں...
      فائل فوٹو۔ تحریک انصاف کے گرفتار سینئر رہنماؤں نے جیل سے تحریر کیے گئے خط میں حکومت اور جماعت کے رہنماؤں کو مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ لاہور سے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے جیل سے خط تحریر کیا ہے۔خط کے مطابق پی ٹی آئی کے پانچوں رہنما حکومت سے مذاکرات کے حامی ہیں۔ بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، سیاسی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔  فائل فوٹو۔ متن کے مطابق سیاسی اور مقتدرہ کی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔ خط میں مشورہ دیا گیا کہ مذاکرات میں گرفتار رہنماؤں کو بھی شامل کیا جائے۔  بانی نے 10 محرم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو مشترکہ مشرق وسطیٰ پالیسی، ایران کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور غزہ کی تباہ حال صورتحال  سمیت دیگر امور پر گفتگو کے لیے 7 جولائی کو اہم سفارتی مشن پر امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نیتن یاہو کی رواں سال کے دوران امریکا کی یہ تیسری سرکاری سطح کی مصروفیت ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیلی قیادت ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ روابط کو غیر معمولی اہمیت دے رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غزہ میں جاری لڑائی انسانی بحران میں تبدیل ہو چکی ہے اور دوسری جانب ایران سے بھی اسرائیل کو شدید...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے گرفتار 5 سینئر رہنماؤں نے جیل سےخط  تحریر کیا ہے ۔ خط میں حکومت اور جماعت کے رہنماؤں کو مذاکرات کا ’’مشورہ‘‘ دیا گیا ہے۔  ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق لاہور سے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے جیل سے خط تحریر کیا ہے۔خط کے مطابق پی ٹی آئی کے پانچوں رہنما حکومت سے مذاکرات کے حامی ہیں۔ بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، سیاسی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔ احد رضا میر اور دنانیر مبین کی نئی تصویر وائرل متن کے مطابق سیاسی اور مقتدرہ کی سطح پر بھی...
    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمشیرہ بانی پی ٹی آئیکا کہنا تھا کہ غلامی کے نظام سے بہتر ہے زندگی جیل میں گزاریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 26 اراکین کو بین کر دیا گیا، ہم بانی کی ہر تحریک میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کیا جا رہا ہے، عمران خان نے 26ویں ترمیم پر بات کی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا 26ویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، جو اسمبلی میں بیٹھے ہیں وہ چوری کے ووٹوں سے...
    بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مستونگ میں دہشت گردوں کے حملے کے فوراً بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا، شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تحصیل دفتر اور بینکوں پر حملہ کر دیا، فائرنگ اور دھماکے میں ایک لڑکا شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے، فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ مستونگ میں دہشت گردوں نے تحصیل دفتر...
    پاکستان تحریک انصاف کی لاہور جیل میں قید قیادت کے بیان کے مطابق سیاسی و مقتدرہ سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں، آغاز کار کے طور پر سیاسی بنیادوں پر مذاکرات کئے جائیں، تحریک انصاف کے لاہور میں قید راہنماؤں کو اس کا حصہ بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی لاہور جیل میں قید قیادت نے بھی مذاکرات کی اپیل کر دی۔ پی ٹی آئی راہنماؤں نے جیل سے مذاکرات کرنے کے لئے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملک کے بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، مذاکرات ہونا ہر سطح پر لازمی ہیں۔ بیان کے مطابق سیاسی و مقتدرہ سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں، آغاز کار کے طور پر سیاسی بنیادوں پر مذاکرات...
    اسلام ٹائمز: شرکاء سے خطاب میں سچل شیرازی نے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای امت مسلمہ کے عظیم رہبر ہیں، ان کی قیادت میں ایران کی جوابی کارروائی نے سامراج کی فرقہ وارانہ عمارتوں کو پاش پاش کردیا ہے اور دنیا کو یہ بتا دیا ہے کہ امام حسینؑ کے ماننے والے شیعہ و سنی اسرائیل کا مقابلہ جاری رکھیں گے اور اسرائیل کی نابودی کیلئے اپنی تمام تر توانائیں بروئے کار لائیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے سولجر بازار میں امامیہ فورم کی جانب سے موکب عزاداران امام حسینؑ کے بینر تلے منعقدہ مجلس عزا کے دوران رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے...
    پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حمایت پرپاکستان کی حکومت،عوام اور بالخصوص جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیاہے۔ایرانی سفیر نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کے اعزاز میں سفارت خانہ میں اپنی جانب سے دئیے گے ظہرانہ میں اظہار خیال کیا اور امیر جماعت اسلامی کو شکریہ کا خط بھی دیا۔امیر جماعت اسلامی نے اسرائیل اور امریکہ کے مقابل استقامت دکھانے پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آپ ایسے نالیں بنا دیں کہ سمندر کا پانی سمندر میں چلا جائے یا کچھ اس قسم کے اقدامات کر سکتے ہیں لیکن یہ سمجھنا کہ بارشیں نہیں ہوں گی کیونکہ ہم کچھ کرلیں گے تو اب بہت دیر ہو چکی ہے، کلائمٹ چینج جو دنیا مین شروع ہوگیا ہے وہ ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ جتنے بھی پیسے خرچ کر دیں سیلاب نہیں رک سکتے پاکستان میں، فلڈز تو آئیں گے، آپ ان کی شدت کم کر سکتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ایسے نالیں بنا دیں کہ سمندر کا پانی سمندر میں چلا جائے یا کچھ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ 10 محرم الحرام کے بعد حکومت کے خلاف بھرپور تحریک شروع کی جائے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی، جنہوں نے عمران خان سے ملاقات کے دوران ہونے والی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکومت مخالف تحریک 2 ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان علیمہ خان اور نورین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے شکوہ کیا ہے کہ آج میری بہنوں کو صرف 15 منٹ کے لیے ملاقات کی اجازت دی گئی، جبکہ وکیل ظہیر عباس...
    شرجیل میمن—فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبے کے عوام کو خوشخبری سنادی۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں 4 ہزار 400 نئے اساتذہ کی بھرتی، 4 نئے آئی بی اے کمیونٹی کالجز کا قیام اور 34 ہزار اسکولوں کو مالی خود مختاری کی فراہمی کا عمل آئندہ سہ ماہی میں شروع کر دیا جائے گا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا ہے کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے مزید ہزاروں مستحق طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے، صحت کے شعبے میں 326.5 ارب روپے کی خطیر رقم صرف کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز ریلیز کیے جا رہے ہیں۔ فی الحال وفاق سے پیپلز پارٹی کو...
    عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے 4 اسکولوں کو نشانہ بنایا، غزہ شہر کے ایک رہائشی صلاح الدین نے بتایا: "دھماکے رکنے کا نام نہیں لے رہے، اسکولوں اور گھروں پر بمباری کی گئی، ہر لمحہ زلزلے جیسا محسوس ہوتا ہے۔" اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے تازہ ترین اور شدید ترین حملوں میں کم از کم 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی ٹینک مشرقی غزہ کے علاقے زیتون میں داخل ہوگئے اور اسکولوں پر بمباری کی گئی، جس کے باعث ہزاروں خاندانوں کو جان بچا کر نقل مکانی کرنا پڑی۔ عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے 4 اسکولوں کو نشانہ بنایا، غزہ شہر کے ایک رہائشی صلاح الدین نے بتایا: "دھماکے رکنے کا نام نہیں لے رہے، اسکولوں اور...
    مس انڈونیشیا 2025 کی امیدوار میرنس کوگویا کو ایک پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقابلے سے نکال دیا گیا۔ مذکورہ ویڈیو میں وہ اسرائیل کی حمایت کرتی نظر آتی ہیں، جس کے خلاف انڈونیشیا جیسے ملک میں شدید جذبات پائے جاتے ہیں۔ مس انڈونیشیا 2025 کے مقابلے میں میرنس کوگویا ہائی لینڈ پاپوا کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ان کی وائرل ویڈیو تقریباً 2 سال پرانی ہے، جب وہ بیرون ملک حصول تعلیم کے دوران ایک ویڈیو میں وہ اسرائیلی پرچم لہرا رہی تھیں اور رقص کر رہی تھیں۔ اس ویڈیو پر کیپشن میں وہ یروشلم سے وفاداری اور اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر رہی تھیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا۔ نتیجتاً...
    مستونگ: فتنہ الہندوستان کا تحصیل دفتر، بینکوں پر حملہ، لڑکا شہید، 2دہشت گرد ہلاک QUETTA, PAKISTAN - SEPTEMBER 05: Security forces take measures after at least three paramilitary troops were killed and nearly two dozen others injured in a suspected suicide attack in Pakistanâs southwestern Quetta city on September 05, 2021. The suspected bomber targeted a security checkpoint at the Quetta-Mastung road, when the personnel were engaged in routine security checking, a police spokesman said in a statement. (Photo by Mazhar Chandio/Anadolu Agency via Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس) مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تحصیل دفتر اور بینکوں پر حملہ کر دیا، فائرنگ اور دھماکے میں ایک لڑکا شہید...
    ایران کے عدالتی ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 935 ایرانی شہری جاں بحق ہوئے، جن میں 38 بچے اور 132 خواتین شامل ہیں۔  یہ اعداد و شمار تازہ ترین فرانزک ڈیٹا کی بنیاد پر جاری کیے گئے، جو اس سے قبل وزارت صحت کے بتائے گئے 610 ہلاکتوں کے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہیں۔ ترجمان اصغر جہانگیر کے مطابق، تہران کی ایوین جیل پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھا کر 79 کر دی گئی ہے، جو پہلے 71 بتائی گئی تھی۔ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر فضائی حملے شروع کیے تھے، جن کا ہدف جوہری تنصیبات، اعلیٰ فوجی کمانڈر اور شہری علاقے تھے۔ اسے اسلامی جمہوریہ پر...
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل کے دفتر اور بینکوں پر حملہ کیا ہے پولیس حکام کے مطابق ان حملوں میں اب تک کم از کم ایک بچہ ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ڈی ایس پی مستونگ محمد یونس مگسی نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے پہلے مستونگ شہر میں تحصیل آفس پر حملہ کیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق یونس مگسی نے بتایا کہ اس حملے کے بعد پولیس اہلکار پہنچے اور حملہ آوروں کے ساتھ مقابلہ ہوا اور مقابلے کے بعد حملہ آور تحصیل آفس سے نکل کر ایک بینک میں داخل ہوئے جہاں پولیس اہلکاروں کے پہنچنے کے بعد انہوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )سی پیک ٹوکی مکمل صلاحیت کا ادراک پاکستان کو ایک اہم تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز میں تبدیل کر سکتا ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کر سکتا ہے آنے والا مالی سال بنیادی ڈھانچے کے فوائد کو جامع اقتصادی ترقی میں ترجمہ کرنے کی پاکستان کی صلاحیت کو جانچے گا.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے ساتھ بات چیت کے دوران، انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز، اسلام آباد کے ایک سینئر محقق شاہد محمود نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ نئی رفتار حاصل کر رہا ہے جو پاکستان کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے گہرے اقتصادی انضمام کی طرف منتقلی کا ایک اہم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )وزیر اعظم کے مشیرسیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے،پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں سنجیدہ مذاکرات ہوسکتے تھے، عمران خان دھمکیاں دیں گے تو مشکلات بڑھیں گی، پی ٹی آئی اگر غلطیاں دہراتی رہی تو ان کے ساتھ ایک اور 8فروری ہوجائے گا. ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی تو پی ٹی آئی یہ بھی مﺅقف ہے کہ ہم اس کے بغیر آنکھ بھی نہیں ہلا سکتے، وزیراعظم نے اگر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور ان کے پاس گئے ہیں تو پارٹی لیڈرنوازشریف اور پارٹی کی...
    ایران سے منسلک ہیکرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیروں کی ای میلز افشا کرنے کی دھمکی دی ہے، جنہیں وہ مبینہ طور پر چوری کر چکے ہیں۔  یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں ہیکر جس نے خود کو ’رابرٹ‘ کہا، دعویٰ کیا کہ اس کے پاس ٹرمپ کے حلقے سے متعلق 100 گیگا بائٹس ڈیٹا موجود ہے، جن میں سوزی وائلز (چیف آف اسٹاف)، لنڈسے ہیلیگن (ٹرمپ کی وکیل)، راجر اسٹون (مشیر) اور اسٹورمی ڈینیئلز سے متعلق ای میلز شامل ہیں۔ امریکی حکام نے اسے قومی سلامتی...
    لکی مروت کے علاقے غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعہ گل باز دھقان کے قریب لونگ خیل روڈ پر پیش آیا، جہاں اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ شہید اہلکاروں کا تعلق گاؤں لونگ خیل سے بتایا جا رہا ہے۔ واردات کے بعد حملہ آور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ کا...
    غزہ: اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس) غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری سے ایک اور فلسطینی صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایک کیفے پر حملہ کیا جس میں غزہ کے بے گھر لوگ پناہ لیے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کیفے پر بمباری سے 21 فلسطینی شہید ہوئے اور فلسطینی فلمساز، ڈائریکٹر اورصحافی اسماعیل ابو حطاب بھی شہید ہونے والوں میں شامل تھے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری میں خاتون صحافی بیان ابو سلطان بھی زخمی ہوئیں۔ اس حوالے سے فلسطینی میڈیا کا بتانا ہے کہ غزہ کی کہانی...