2025-07-26@19:05:21 GMT
تلاش کی گنتی: 4976
«جیل میں قید ہیں»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول (صباح نیوز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کی وزرائے خارجہ کونسل کے دو روزہ اجلاس کے دوران ترکیہ کو تنظیم کی تین سالہ چیئرمین شپ سونپ دی گئی، اجلاس کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے چیئرمین او آئی سی نے کہا کہ13 جون کے بعد سے مشرق وسطیٰ ایک نئے تنازع کا شکار ہو چکا ہے، ہم ایران اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین حسین ابراہیم طہ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ ختم ہونی چاہئے اور مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل ڈھونڈا جانا چاہیے۔جبکہ نئے چیئرمین ترک وزیر خارجہ حقان فدان نے افتتاحی خطاب میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور خطے میں امن کے لیے امت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری)مغربی ثقافتی یلغار، معاشی دبائو اور دینی و اخلاقی زوال نے خاندانی نظام کو بحران کا شکار کیا‘ مادہ پرستی اور خود غرضی نے میڈیا اور تعلیمی نظام میں جگہ بنالی ‘ اِنفرادیت اور خود غرضی کی سوچ پروان چڑھ رہی ہے‘ مہنگائی نے مرد و زن کو گھر سے نکلنے پر مجبور کردیا‘ بچوں کے لیے ماں کی گود پہلی درس گاہ ہے، طلاق کی شرح میں اضافے سے اولاد کی تربیت متاثر ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار جامعہ کراچی، شعبہ اسلامی تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل شفیق، ویمن اسلامک لائرز فورم کی سابق چیئرپرسن طلعت یاسمین ایڈووکیٹ اور کریکٹر ایجوکیشن فائونڈیشن پاکستان کے ایمبیسڈر، پاکستان ترکی بزنس فورم کے بانی و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران،تل ابیب،واشنگٹن (صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)ایران پر اسرائیلی حملے میں ایک اور جوہری سائنسدان جاں بحق ہوگئے۔تہران ٹائمز کے مطابق جوہری سائنسدان ایثار طبا طبائی تہران پر اسرائیلی حملے میں اہلیہ سمیت جاں بحق ہوئے جس سے اب تک صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے جوہری سائنسدانوں کی تعداد 10ہوگئی ہے ۔تہران ٹائمز کے مطابق ایرانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر سید ایثار طباطبائی قمشہ کو قم میں ان کی اہلیہ کے ساتھ شہید کیا گیا۔یران کی جوہری صنعت نمایاں مگر کم معروف شخصیت، ڈاکٹر سید ایثار طباطبائی قمشہ اور ان کی اہلیہ، منصورہ حاجی سالم کو گزشتہ ہفتے کے آخر میں ان کی رہائش گاہ میں شہید کیا گیا تھا۔شریف یونیورسٹی کے اخبار نے ڈاکٹر طباطبائی کی موت کی اطلاع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول (صباح نیوز/آن لائن )عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کی اپیل کردی۔ترکیہ کی خبر ایجنسی انادولو کے مطابق عرب لیگ نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کی سخت مذمت کی ہے، اور فوری طور پر عسکری کشیدگی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کوششیں تیز کرنے پر زور دیا تاکہ مزید بگاڑ کو روکا جا سکے اور ایک جامع جنگ بندی کی طرف پیش رفت کی جا سکے۔عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس گزشتہ روز استنبول میں ہوا، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خصوصا 13 جون سے ایران پر اسرائیلی حملوں کے تناظر...
خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں امریکا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل سے نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کی 3 جوہری سائٹس امریکی فضائی حملوں میں تباہ، یہ سب سے مشکل اہداف تھے، ٹرمپ امریکی سفیر مائیک ہکابی نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیل میں موجود امریکی شہریوں کے انخلا کے لیے امدادی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ جو افراد اسرائیل چھوڑنا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد بحفاظت وطن واپس لوٹ سکیں۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے صرف فضائی پروازوں پر انحصار نہیں کیا بلکہ انخلا کے لیے کروز شپ کا بندوبست بھی کیا ہے۔ یہ قدم...
ایران سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصہ ایرانی یونیوسٹی میں تدریسی فرائض انجام دینے والے قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر قندیل عباس نے ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں انقلاب کے حامی اور مخالف لوگوں کی کمی نہیں۔ ایرانی لیڈر شپ نے کبھی لگژری زندگی نہیں گزاری، وہ مشکلات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ایران، اسرائیل جنگ میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟ وی نیوز ایکسکلوسیو میں اینکر پرسن عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل عباس نے کہاکہ ایران میں امام خمینی کے چاہنے والوں میں امریکا اور اسرائیل کی مخالفت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، اس کی ایک وجہ امام خمینی کا وہ قول تھا جس...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوز ایاز خان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے جب پاکستان اور انڈیا کی جنگ رکوائی، ایک تو ظاہر ہے کہ انڈیا کی ریکویسٹ پہ وہ سیز فائر کی طرف آئے تھے،دوسرا انڈیا اس پوزیشن میں نہیں تھا کہ جواب دے سکتا، اس لیے ظاہر ہے کہ وہ اس میں کامیاب ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے آج بھی وہ یہ کہہ رہے تھے کہ میں ان کو فضائی حملے کرنے سے نہیں روک سکتا پھر جو عزہ میں انھوں نے کیا، میرے رائے یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کیلیے نامزد نہیں کرنا چاہیے تھا۔...
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی طرف سے جمعرات کوٹیلیفون کال موصول ہوئی ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق دوران گفتگو مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال، خصوصاً ایران، اسرائیل بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف نے زور دیا کہ اس سنگین بحران کا پرامن حل صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے، پاکستان موجودہ صورتحال میں جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے باعث تشویش ہے، امن کی ہر کوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ مشرق وسطیٰ کا بحران سنگین صورت حال اختیار کر چکا ہے۔ پہلے معاملہ غزہ تک محدود تھا لیکن اب اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے...
ایران بلاشبہ اسرائیلی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کررہا ہے اور وہ نہ صرف یہ باور کرا رہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صرف اسرائیل ہی نہیں بلکہ کوئی دوسرا بھی اس جیسی طاقت کا حامل ہے۔ ایران کو اگر قصور وار مانا جا رہا ہے تو اس کا صرف اتنا ہی تو قصور ہے کہ وہ اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے جوہری توانائی کے حصول کے لیے جدوجہد کررہا ہے مگر مغربی ممالک ایران کی اس جدوجہد کو اپنے لیے خطرہ سمجھ رہے ہیں، ان کا خیال ہے کہ ایران نے اگر ایٹم بم بنا لیا تو اسرائیل کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ اسرائیل عربوں کی سرزمین پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)مرکزی جماعت اہلِ سنت کراچی کے امیرصاحبزادہ محمد زبیر ہزاروی نے عالم اسلام کے موجودہ حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتِ مسلمہ اس وقت تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہی ہے۔ ایک طرف بیرونی استعماری قوتیں اسلامی ممالک کو غیر مستحکم کر رہی ہیں اور دوسری طرف مسلم حکمران بے حسی، باہمی انتشار اور قیادت کے زوال کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم، ایران کے خلاف اسرائیل کی کھلی جارحیت، شام و یمن میں جنگ، افغانستان و عراق میں بیرونی مداخلت اور کشمیر میں بھارتی جارحیت ، یہ سب عالم اسلام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی سازشیں ہیں۔ ان تمام کارروائیوں کے پیچھے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن کے اندر متعددامریکی حکومتوں اوباما سے لے کر ٹرمپ، بائیڈن اور پھر ٹرمپ تک یہ شک اور بے چینی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے کہ نتن یاہو امریکااور مغرب کو ایران پر حملے کے لیے ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیکن آج کا امریکا نتن یاہو کے بہکانے سے دور ہوتا جارہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ امریکا سمجھ رہا ہے کہ نتن یاہو کے بہکانے سے چپکے رہنے امریکا دنیا سے الگ تھلگ ہو جائے گااور یہ امریکا کے ٹھیک نہیں ہےامریکا اورمغرب کو آج بھی اسرائیل یہ سمجھانے کی کو شش کررہا ہے کہ ’اسرائیل کو وہی کرنا پڑا جو اس کی بقا اور سلامتی کے لیے ضروری تھا‘ تاکہ ایران کو فوجی جوہری...
TEHRAN: عالمی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل سے ایران میں داخل ہونے کے بعد مذہب تبدیل کرکے موساد کے لیے جاسوسی کے ذریعے کشیدگی پھیلانے والی خاتون تہران میں اعلیٰ حکام تک رسائی حاصل کرنے اور کارروائیوں کے بعد کامیابی سے فرار بھی ہوگئیں۔ بین الاقوامی کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کی خاتون جاسوس دو سال قبل خفیہ طریقے سے ایران میں داخل ہوئیں اور اس کے بعد مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوگئیں اور آہستہ آہستہ ایران کے اعلیٰ عہدیداروں اور ان کے اہل خانہ کی قربت حاصل کی۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ موساد کی خاتون جاسوس کا نام کیتھرین پیریز شیکدام ہے اور بنیادی طور پر ان کا تعلق فرانس...
غزہ فلسطین کا ایک چھوٹا سا علاقہ ہے جس پر 2002ء سے حماس کی حکومت قائم ہے اس وقت سے اسرائیل نے اس علاقے کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کر رکھا ہے۔ اسرائیل اس محاصرے کو حماس کو اسلحے کی فراہمی روکنے کے لیے ضروری قرار دیتا ہے جب کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسے اجتماعی سزا قرار دیتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے 80 فی صد سے زائد لوگ خوراک، ادویات، ایندھن اور پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہیں۔ اسرائیل نے 2010 میں بھی فوجی حملہ کرکے ماوی مرمرہ نامی کشتی پر سوار 10 ترک امدادی کارکنوں کو شہید کر دیا تھا جس پر دنیا بھر میں احتجاج ہوا مگر اسرائیل...
پڑوسی ملک ایران کے جذبہ جہاد، بہادری، شجاعت اور استقامت کو آج امت مسلمہ سلام پیش کر رہی ہے۔ غزہ میں جہاں بھوک ہے، موت ہے، کسمپرسی ہے، زخمی ابدان ہیں اور معصوم و بے سہارا بلکتے ہوئے بچے گلی کوچوں میں حشرات الارض کی طرح رینگ رہے ہیں، چل رہے ہیں، کسی کو رحم نہیں آیا۔ ایران کے علاوہ تمام ہی ملکوں نے محض اپنے فائدے کے لیے خاموشی اختیار کر لی، وہ سپر طاقتوں سے خوف زدہ ہیں۔ ان کے اسی عمل نے غزہ کے مجاہدین، بچوں اور بوڑھوں کو بے سہارا کر دیا، وہ فریاد کر رہے تھے، لیکن کوئی سننے والا نہیں تھا، ان کی چیخوں اور آہوں کی آوازیں پوری دنیا میں بلند ہوتی رہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اب سے کچھ دنوں قبل اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے اپنا ایک پیغام سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے ایران اسرائیل تنازع کو مذہبی تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے ٹرمپ صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدا نے آپ کو اسی تاریخی موقع کے لیے صدر بنایا تھا اور اسی موقع کے لیے آپ کو قاتلانہ حملوں سے بچائے رکھا ہے۔ مائیک ہکابی ایونجیلیکل عیسائی ہیں اور مسجد اقصیٰ کو ڈھا کر ہیکل سلیمانی بنانے کے خواہش مند ہیں۔ اسی طرح ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے با اثر سینیٹر ٹیڈ کروز نے مشہور میڈیا پرسن ٹکر کارلسن کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اسرائیل کی سیاسی بنیادوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج کل اسرائیل اور ایران کے درمیان جو جھڑپیں ہورہی ہیں ان کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ اصل فاتح ایران ہی ہے۔ یہ اس لیے کہ جو Victim Card اسرائیلی پچھلی 7 دہائیوں سے کھیل رہا ہے پچھلے چار دنوں میں وہ ایران نے کھیل کر دنیا بھر کے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرلی ہے۔ یہ بہت اہم ہے کیونکہ عام انسان کی ہمدردی جس ملک یا سائڈ کے ساتھ ہوگی وہی فاتح ہوگا۔ اس کے علاوہ ایران نے توقع سے بڑھ کر اسرائیل کو جواب دیا ہے اور مسلسل دے رہا ہے۔ اسی وجہ سے اس وقت امریکا کی یہی کوشش ہے کہ وہ اس جھگڑے میں ملوث نہ ہو۔ کیونکہ ایران ان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوبیل انعام دنیا کا سب سے معتبر اور مشہور انعام ہے جو ہر سال اْن افراد یا اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے انسانیت کی فلاح و بہبود، علم، ادب، یا امن کے میدان، جنگوں کی روک تھام میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہوں۔ تاہم، حالیہ دنوں میں جب یہ خبر منظرعام پر آئی کہ ایک غیر متوقع اقدام میں، حکومت ِ پاکستان صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو 2026 کے امن کے نوبیل انعام کے لیے سفارش کی ہے، تو دنیا بھر میں سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ کیا واقعی یہ انعام اب بھی اپنی غیر جانب داری اور اخلاقی وزن کا حامل رہا ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں نوبل پرائز ملنا چاہیے...
مجھے ایسا کیوں لگتا ہے کہ غزہ کے بے گھر اور در بدر ہونے والے خاندان اپنی بے کسی پر اور معصوم بچوں کے لاشے اٹھانے والے ماں باپ حماس اور اسرائیل کی ہٹ دھرمی اور غزہ کے قتل و غارت پر اسرائیل کے قہر کا ساتھی حماس کو بھی سمجھ رہے ہوں گے،جب کہ بے گھر ہونے اور جوان لاشے اٹھانے والوں کی نظر میں اسرائیلی ظلم اور بمباری کے مجرم حماس اور اسرائیل ایک ہی صف میں کھڑے نظر آرہے ہوں گے۔ حماس کے ضمن میں یہ بات یاد رہے کہ 1986 میں امریکا نے فلسطین کی مضبوط ’’الفتح تنظیم‘‘ کو کمزور کرنے کے لیے شیخ یاسین کی سربراہی میں اپنی پراکسی حماس کو مذہبی بنیاد پر کھڑا...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2025ء) امریکا کے سب سے تباہ کن طیارے بحرالکاہل روانہ کر دیے جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ امریکا ایران پر حملہ کرنے کا سوچ رہا ہے۔ اسی لیے امریکا کی جانب سے اپنے جدید ترین اور سب سے تباہ کن جنگی طیاروں کو بحرالکاہل روانہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا کے بی 2 اسٹیلتھ طیارے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نے کل 4 بی 2 اسٹیلتھ طیارے بحرالکاہل روانہ کیے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 4 بی 2 اسٹیلتھ طیاروں نے ہفتے کی صبح امریکا سے اڑان بھری،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ ابوعلی الخلیل اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایا۔اسرائیلی حملے میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے خصوصی محافظ ابوعلی الخلیل شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایا، وہ حسن نصراللہ کے محافظ اور خصوصی مشیر سمجھے جاتے تھے۔ابو علی الخلیل آخری مرتبہ 23 فروری کو حسن نصراللہ کے جنازے میں نظر آئے تھے، حزب اللّٰہ نے ابوعلی الخلیل کی ایران میں شہادت کی تصدیق کردی۔واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں میزائل ذخیرہ گاہوں اور لانچنگ...

امریکا نے ایران کی زیر تعمیر جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی صلاحیت کے حامل بی-2 بمبار بحرالکاہل منتقل کردیے
برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے بنکروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے اپنے بی-2 اسٹیلتھ بمباروں کو مغربی بحرالکاہل میں موجود گوام نامی جزیرہ منتقل کردیا ہے۔ امریکی سرکاری حکام نے رائٹرز کو طیاروں کی اس نقل و حرکت کی تصدیق کی ہے، مگر یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ قدم مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے تنازع سے متعلق ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کے تہران میں میزائل ذخائر اور فوجی تنصیبات پر حملے، ایران نے جوابی میزائل داغ دیے بی-2 بمبار کو 30 ہزار پاؤنڈ وزنی جی بی یو-57 میسیو آرڈیننس پینٹریٹر کے ساتھ لیس کیا جا سکتا ہے، جنہیں ایران کے زیرِ زمین جوہری ڈھانچے کو...
اسلام ٹائمز: فتح پر مبنی نیتن یاہو کے دعوے غلط ہونے کی تیسری دلیل عالم سطح پر اسرائیل کی گوشہ نشینی ہے۔ عالمی سطح پر اسرائیل کا کوئی حامی نہیں رہا۔ اسرائیل نے اگر میدان جنگ میں تھوڑی بہت کامیابی حاصل بھی کی ہے تو دوسری طرف عالمی رائے عامہ کو پوری طرح گنوا دیا ہے۔ غزہ میں فوجی کاروائی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر مشتمل رہی ہے جس کے باعث بہت سے ممالک اور عالمی اداروں نے اسرائیلی حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیا ہے اور اس کی واضح مثال عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو جنگی مجرم قرار دے کر اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا ہے۔ اسی طرح اقوام متحدہ کے ادارے آنروا...
مقامی ہوٹل میں بینظیر بھٹو شہید کی 71ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ مجھے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ نہ بنانے کا دکھ ہے، میں نے سینٹ میں قرارداد منظور کروالی تھی لیکن قومی اسمبلی میں ہمیں نمبرز کی کمی کا مسئلہ تھا، اس خطے کی پسماندگی کا واحد حل علیحدہ صوبہ ہے، ہم بلیک میلنگ پر انحصار کرنے کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں میں لابنگ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک ایران اسرائیل جنگ رکوائیں، بلاول بھٹو اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کامیاب رہے ہیں اور پوری دنیا نے پاکستان کی صلاحیتوں وبیانیہ کو تسلیم کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے صدارتی ترجمان مجید فراہانی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ چاہیں تو صرف ایک فون کال کے ذریعے جنگ روک سکتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ایران کے صدارتی ترجمان مجید فراہانی کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی قیادت کو ایران پر حملے روکنے کا حکم دیں تو ایران کے ساتھ سفارت کاری بہ آسانی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران سویلین مکالمے پر یقین رکھتا ہے، یہ براہِ راست ہو یا بالواسطہ، اہم بات یہ ہے کہ بات چیت ہو، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ صرف ایک فون کال کے ذریعے جنگ روک سکتے ہیں، بس اسرائیلیوں کو کال کردیں۔انہوں نے ایران کے...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 22-06-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Iran vs Israel | Ayatollah Khamenei’s Defiance | the Road to Regional + 3rd World War ایران کی سرخ لکیر عبور، جواب تیار! یہ صرف دفاع نہیں، عزت کی جنگ ہے امریکہ حملہ کرے گا تو قیمت ناقابلِ تلافی ہوگی ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش کش: سید انجم...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ اوگرا ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں موجودہ طلب کو پورا کرنے کیلیے پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ اوگرا نے احتیاطاً آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 20 دن کے لازمی ذخائر برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ذخائر سے متعلق تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے لائسنس کی شرائط پر عمل کریں۔ ترجمان اوگرا نے کہا کہ قومی توانائی تحفظ کے لیے اوگرا کا مؤثر نگرانی کا عمل جاری ہے، مستقبل کی ضروریات اور مارکیٹ صورتحال کے پیشِ نظر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ اوگرا قومی...
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور علامہ علی سجاد عابدی سمیت دیگر علمائے کرام نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ دراصل پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے، ایران نے جس حکمت و بہادری سے دشمن کو جواب دیا وہ قابلِ ستائش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور ایران کے دفاعی جوابی حملوں کی حمایت میں عاشقانِ شہداء اسلام کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر خواتین کے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، سماجی کارکنان، طلبہ، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے...
بئر السبع میں واقع بن گوریون یونیورسٹی کے قریب "ایڈوانسڈ ٹیکنالوجیز پارک" (ATP) قائم ہے، یہ ایک وسیع و عریض کمپلیکس ہے جہاں سے ایران سمیت مختلف ممالک کے خلاف اسرائیل کی سائبر جنگی کارروائیاں ترتیب دی جاتی ہیں اور چلائی جاتی ہیں۔ اس پارک میں کئی بڑی سائبر سیکیورٹی کمپنیاں موجود ہیں جو براہِ راست اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس اداروں سے منسلک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے ایران کے بینکاری نیٹ ورک اور ریاستی ٹیلی ویژن کو نشانہ بنانے والے متعدد مربوط سائبر حملوں کے ایک دن بعد، ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے "سائبر دارالحکومت" پر میزائل حملہ کیا۔ جمعہ کی صبح، ایرانی مسلح افواج نے "آپریشن وعدہ صادق III" کی ایک نئی...
واشنگٹن: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی زیرزمین جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والی جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے دو سے چار کے درمیان بی-2 اسٹیلتھ بمبار بحرالکاہل کی طرف روانہ کردیا ہے۔ اسرائیلی اخبار روزنامہ ہیرٹز نے رپورٹ میں اسرائیل کے سینئر فوجی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایران کے شہر قم کے قریب پہاڑی علاقے میں زیرزمین قائم جوہری تنصیب فردو کو پہلے ہی ہدف قرار دیا گیا ہے اور اگر ہمیں کارروائی کی اجازت دے دی گئی تو ہم عمل درآمد کریں گے۔ ترک خبرا یجنسی انادولو نے اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی بی-2 بمبار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جون 2025ء) اگرچہ سعودی عرب اور اردن نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی عوامی سطح پر مخالفت کی ہے لیکن اردن نے اپنی فضائی حدود میں اسرائیل پر حملہ آور ایرانی میزائل اور ڈرون مار گرائے جبکہ اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب نے ایران پر حملوں کے لیے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں 21 عرب اور مسلم اکثریتی ممالک نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔ اس ہفتے جاری ایک مشترکہ بیان میں ان ممالک نے ''اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی قطعی مذمت اور مخالفت‘‘ کی۔ بیان میں ''اسرائیلی جارحیت‘‘ فوری روکنے اور خطے کے امن...
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)روسی صد ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو متعدد بار کہہ چکے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں ملے۔(جاری ہے) روسی صدر نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی خدشات دور کرنے، مشترکہ سلامتی یقینی بنانے کیلیے مذاکرات پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو پرامن مقاصد کیلیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل دونوں کو مذاکرات میں لچک دکھانی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ ایران نے بارہا اس بات کا اظہار کیا کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر حملے کر رہا ہے، اسرائیل مسلسل خطے کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔ترک شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔(جاری ہے) اسرائیل نے یمن، لیبیا، شام پر جارحیت کے بعد ایران پر حملہ کردیا ہے، اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، عالمی برادری...
استنبول:ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز اور خطے میں بگڑتی صورتحال زیر بحث ہے۔ اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت 40 سے زائد ممالک کے سفارت کار شریک ہیں، جب کہ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ او آئی سی کے اس پلیٹ فارم پر اسحاق ڈار اور عباس عراقچی ایک ساتھ نشستوں پر جلوہ افروز ہیں، جو علاقائی اتحاد و مکالمے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران نہ صرف ایران میں حالیہ کشیدگی کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے بلکہ ایران اور...
یروشلم (نیوز ڈیسک)ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی 9ویں روز بھی بدستور جاری ہے۔ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ایران کے اندر میزائل حملے کیے ہیں جن میں ایرانی میزائلوں، فوجی تنصیبات اور جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ الجزیرہ نے ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں زوردار دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں، جس کے بعد شہر بھر میں فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔ اصفہان ایران کے جوہری پروگرام کا اہم مرکز ہے اور یہاں ملک کا سب سے بڑا نیوکلیئر ریسرچ کمپلیکس...
سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کی خواہش اس لیے رکھتے ہیں تاکہ وہ طویل عرصے تک اقتدار میں رہ سکیں۔ انہوں نے معروف امریکی پروگرام ’دی ڈیلی شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیتن یاہو طویل عرصے سے ایران کے ساتھ جنگ چاہتے ہیں، کیونکہ اسی طریقے سے وہ ہمیشہ اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔ وہ گزشتہ 20 سال کے زیادہ تر عرصے میں اقتدار میں رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ایران-اسرائیل کشیدگی: دونوں ممالک کا کتنا جانی نقصان ہوا ہے؟ کلنٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان...
تہران(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف ممکنہ فضائی کارروائی کے فیصلے کو 2 ہفتے تک مؤخر کرنے کے اعلان نے تیل کی عالمی منڈی میں فوری ردعمل پیدا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس مہلت کا مقصد ایران کو مذاکرات کا ایک آخری موقع دینا قرار دیا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر بات چیت میں کوئی سنجیدہ پیشرفت نہ ہوئی تو وہ 2 ہفتوں سے پہلے بھی کارروائی کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس سیاسی تذبذب نے توانائی کی منڈی میں غیر یقینی کی فضا پیدا کر دی ہے۔ قیمتوں میں کمی اور ممکنہ بحالی عرب نیوز کے مطابق ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.57 ڈالر (تقریباً...
اسلام ٹائمز: ایران کے میزائلوں نے ایک اور بڑا کام کیا ہے۔ رپورٹس آ رہی ہیں کہ "اسرائیل کی جانب سے ایرانی نیوکلیئر سائنسدانوں کے قتل کے بعد، ایران نے بدلہ لینے کے لیے وہ راستہ چنا جس نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایران نے اسرائیل کے سب سے اہم سائنسی تحقیقی ادارے (وائزر مین انسٹیٹیوٹ) پر ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ کیا، جس سے ادارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اس ادارے میں 2500ء سے زائد ماہرینِ طبیعیات، AI، کوانٹم کمپیوٹنگ، بایو ٹیکنالوجی اور دفاعی تحقیق پر کام کر رہے تھے۔ یہ ادارہ دنیا بھر میں ریسرچ آؤٹ پٹ میں چھٹے نمبر پر تھا اور اسرائیلی فضائیہ، جوہری منصوبوں، اور NASA و امریکی یونیورسٹیوں سے اشتراک میں...
اسلام ٹائمز: یہ جنگ ایک روایتی لڑائی سے بڑھ کر نظریاتی، انٹیلی جنس، پراکسی اور نفسیاتی محاذ کی جنگ بن چکی ہے۔ ایران کی مرحلہ وار حکمتِ عملی ثابت کرتی ہے کہ وہ نہ صرف پروپیگنڈا بلکہ حقیقی عسکری قوت کا حامل ہے۔ اسرائیل کے پاس اب صرف دو راستے ہیں پہلا یہ کہ مذاکرات کی میز پر آنا اور دوسرا یہ کہ اپنے (اسرائیل) وجود کو خطرے میں ڈالنے کی دعوت دینا۔ یہ بھی یاد رہے کہ لبنان، عراق، یمن اور خلیجی ممالک میں موجود ایرانی نیٹ ورکس تھکے ہوئے اسرائیل پر کسی بھی وقت فیصلہ کن ضرب لگانے کے لیے تیار ہیں۔ تجزیہ و تحریر: ایس این سبزواری 13 جون 2025ء کو اسرائیل نے ایران پر اچانک...
اسرائیل کے پاس ایران کی جوہری طاقت مٹانے کی صلاحیت نہیں،ٹرمپ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز نیو جرسی (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ امن کے داعی رہے ہیں، لیکن بعض اوقات امن قائم رکھنے کیلئے سختی بھی ضروری ہوجاتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی زمینی افواج بھیجنے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسرائیل ایران جنگ اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیے امریکی صدر ایران کی دھمکی صدر ٹرمپ نصرت جاوید وی نیوز
ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلح کشیدگی 9ویں روز میں داخل ہوگئی ہے اور تاحال اس تنازع کے ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔ 13 جون کو شروع ہونے والی اس لڑائی میں اسرائیل نے جیٹ طیاروں کے ذریعے ایران کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ ایرانی نے اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران اسرائیل تنازع عالمی تباہی کے دہانے پر ہے، سیکریٹری اقوام متحدہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور بڑی تعداد میں سویلینز کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف اسرائیل میں بھی شہریوں کی اموات ہوئی ہیں تاہم کسی اہم عسکری شخصیت کو نشانہ نہیں بنایا جاسکا ہے۔ ایران کی وزارت صحت...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے، میں مذاکرات سے پہلے سیزفائر چاہتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رکنا بہت مشکل ہوگا، اسرائیل ٹھیک جارہا ہے، ایران کم اچھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دو ہفتے لوں گا۔(جاری ہے) صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے، ایران میں زمینی افواج اتارنا آخری حل ہو گا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی ایٹمی صلاحیت سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جون 2025ء) یوکرینی صدر وولودومیر زیلسنکی نے جمعے کی رات اپنے ایک ویڈیو پیغام میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر بھی ویسا ہی ردعمل ظاہر کر رہے ہیں، جیسا ایرانی رہبر اعلیٰ کا ہے۔ صدر زیلنسکی نے اپنے روسی ہم منصب کو ''آیت اللہ پوٹن‘‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ امن میں دلچسپی ہی نہیں رکھتے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی سینٹ پیٹرز برگ اکنامک فورم میں کی گئی باتوں کے برعکس، روسی معیشت زوال کا شکار ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ...
ویب ڈیسک: حکومت سندھ نے معروف سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی مرحوم عبدالستار ایدھی کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں منعقدہ فلم فیسٹیول کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلموں کو اپنے بیانیے کو عالمی سطح پر پھیلانے کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کر رہا ہے، جبکہ پاکستان میں اس میڈیم کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے شمار تاریخی اور معاشرتی کہانیاں موجود ہیں، جن پر فلمیں بنا کر نہ صرف اپنی ثقافت کو اجاگر...
اسلام ٹائمز: غاصب صیہونی گینگ کا بھرم ایران نے توڑ دیا ہے اور براہ راست میزائلوں سے غاصب صیہونی حکومت کے دل پر وار کیا ہے۔ اسی طرح امریکی حکومت کے لئے مشکل پیدا کردی ہے کہ اگر امریکی فوج اس جنگ میں ایران کے خلاف کوئی کاروائی کرتی ہے تو پھر خطے میں موجود لگ بھگ پچاس ہزار امریکی فوجی ایران کے میزائلوں کی بے رحمی کا سامنا کریں گے۔ خلاصہ یہ ہے کہ جنگ پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے اور امریکہ سمیت غاصب صیہونی گینگ اسرائیل کھوکھلے دعوے کر رہے ہیں جو کہ زیادہ دیر تک نہیں چلیں گے۔ اب چاہے اس جنگ میں امریکہ براہ راست کود جائے یا نہ کودے ہر دو صورتوں میں غاصب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اتحاد کا مظاہرہ کریں، کیونکہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو پورے خطے کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ کے امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہی اور اب وہ ایران پر جارحیت میں بھی ملوث ہو چکا ہے۔ترک صدر نے کہا کہ نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیل وہی کردار ادا کر رہا ہے...
—فائل فوٹو ذرائع نے بتایا کہ آئینی بینچ ججز کا روسٹر تبدیل کر کے نیا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس کی سماعت پیر اور منگل کو نہیں ہوگی۔ ججز ٹرانسفر آئینی قرار، سپریم کورٹ آئینی بینچ نے فیصلہ سنادیاآئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ججز ٹرانسفر کیس پر فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے ججز کے ٹرانسفر کے خلاف درخواستیں نمٹادیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں 23 اور 24 جون کےلیے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ دیگر مقدمات کی سماعت کرے گا۔ پانچ رکنی آئینی بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس...
—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے اُمت کو بہت اُمیدیں ہیں۔ ایران، فلسطین، لبنان، شام، یمن سب اسرائیلی دہشت گردی کا شکار ہیں۔طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اُمت مسلمہ کی نگاہیں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی طرف ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف واضح اقدامات کی ضرورت ہے، فلسطین کے مسئلہ کا حل صرف اور صرف آزاد و خود مختار ریاست ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جون 2025ء) ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کے پاکستانی سکیورٹی، جغرافیائی سیاست اور معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ایران، پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ساتھ 909 کلومیٹر طویل سرحد رکھتا ہے۔ پیر کے روز پاکستانی حکام نے اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ کئی سرحدی راستے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ تاہم بلوچستان کے جنوب مغربی علاقے میں تفتان اور ریمدان کے سرحدی راستے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کھلے ہیں۔ بدھ کے روز سینکڑوں پاکستانی، جو عام طور پر ایران میں مقیم تھے، تفتان بارڈر کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے۔(جاری ہے) پاکستان اور...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے نمائندے شدید سفارتی جھڑپ میں ملوث ہوئے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر جارحیت کے الزامات لگائے اور اپنے اپنے مؤقف کو عالمی سطح پر واضح کرنے کی کوشش کی۔ ’ایران کا نیوکلیئر پروگرام خطرہ ہے‘، اسرائیل کا مؤقف اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت تک اپنے حملے جاری رکھے گا جب تک ایرانی خطرہ مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے۔ ’اسرائیل انسانیت کے خلاف جنگ کر رہا ہے‘، ایران کا جواب ایران کے مستقل مندوب...
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا ایران پر 13 جون سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 430 افراد شہید ہوئے ہیں۔ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملوں سے اب تک 430 افراد شہید جبکہ 3500 افراد زخمی ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے خلاف اسرائیل نے بلاجواز جنگ مسلط کی، اسرائیلی جارحیت امن اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کی جارحیت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، ایران میں جوہری تنصیبات پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی کے دوران اسرائیلی حملوں میں ایران میں اب تک کم از کم 430 افراد جاں بحق اور 3500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ایرانی میڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق ایران پر 13 جون سے جاری اسرائیلی فضائی اور میزائل حملوں میں اب تک کم از کم 430 ایرانی شہری شہید ہو چکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 3 ہزار 500 سے تجاوز کر چکی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، بچے، معمر افراد اور متعدد سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کی کارروائیوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے...
استنبول ( نیوزڈیسک) استنبول میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خصوصی خطاب میں ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے، نیتن یاہو ہٹلر کی طرح پورے خطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے لہٰذا مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پرحملے کررہا ہے اور مسلسل خطے کو عدم استحکام کا شکارکررہا ہے، یقین ہے یہ جنگ ایران جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسرائیل نے یمن، لیبیا اور شام پرجارحیت...
استنبول(نیوز ڈیسک)ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہےکہ نیتن یاہو ہٹلر پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے لہٰذا مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں۔ اوآئی سی وزرائے خارجہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پرحملے کررہا ہے اور مسلسل خطے کو عدم استحکام کا شکارکررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسرائیل نے یمن، لیبیا اور شام پرجارحیت کے بعد ایران پرحملہ کردیا ہے، اسرائیلی کی ایران پرجارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔...
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امن کے عالمی چیمپیئن کے طور پر پہچانے جانے کے لیے نوبیل انعام جیتنا اہم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اگر غاصب صہیونیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تو تاریخ ہمیشہ انہیں اور اُن کے ساتھیوں کو چنگیز خان اور ہٹلر کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سعد رفیق نے لکھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکا کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا‘۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ’امریکی قیادت کو مذہب، نسل اور خطے...
ترک شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری ہے۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰحٰہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اتحاد بین المسلمین ناگزیر ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملوں اور ایران اسرائیل تنازع پر خصوصی سیشن ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اجلاس میں موجود ہیں، اجلاس میں مختلف ممالک کے 40 سے زائد سفارتکار شریک ہیں۔ اجلاس میں پاکستانی اور ایرانی وزیر خارجہ ایک دوسرے کے برابر میں بیٹھے ہیں۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی دنیا...
ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز اور خطے میں بگڑتی صورتحال زیر بحث ہے۔ اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت 40 سے زائد ممالک کے سفارت کار شریک ہیں، جب کہ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ او آئی سی کے اس پلیٹ فارم پر اسحاق ڈار اور عباس عراقچی ایک ساتھ نشستوں پر جلوہ افروز ہیں، جو علاقائی اتحاد و مکالمے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران نہ صرف ایران میں حالیہ کشیدگی کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے بلکہ ایران...
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو سالگرہ کے موقعے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید بی بی پہلی منتخب خاتون وزیرِاعظم، جمہوریت کی علمبردار، اور مظلوموں، غریبوں، خواتین، اور نوجوانوں کی آواز تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بی بی نے اپنی پوری زندگی پاکستان کے عوام کے حقوق کے لیے وقف کردی۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان کا دفاع شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کی قابل تحسین کاوشوں سے ناقابل تسخیر ہے، شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، شہید بی بی نے پاکستان کو میزائیل ٹیکنالوجی دی، شہید بی بی کی قیادت، قربانیاں اور...

اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران کی قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ، اصفہان میں نیو کلیئر سائٹ پر بھی حملہ
اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران کی قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ، اصفہان میں نیو کلیئر سائٹ پر بھی حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا ہے، تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہورہا۔اصفہان کے نائب گورنر نے صوبے پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔ صوبائی اہلکار کا کہنا ہے کہ اصفہان پر اسرائیلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور اصفہان کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اصفہان میں جوہری مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم...
ایران کے جوہری پروگرام کو دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے، اسرائیل کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پہلے ہی ایران کے جوہری پروگرام کو کم از کم دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے جرمن اخبار بِلڈ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’ہم جو اندازہ لگا رہے ہیں، اس کے مطابق ہم نے پہلے ہی کم از کم دو یا تین سال کے لیے ان کے پاس جوہری بم کے امکان میں تاخیر کر دی ہے۔‘ گیڈون سار نے کہا کہ ’اسرائیل کا ایک ہفتہ طویل حملہ جاری رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیو جرسی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی حساس اور زیرزمین جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیو جرسی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اگرچہ کچھ سطحی نقصان پہنچا سکتا ہے، مگر گہرائی میں موجود تنصیبات اس کی پہنچ سے باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے امن کے داعی رہے ہیں، تاہم بعض اوقات امن کو محفوظ رکھنے کے لیے سخت فیصلے ناگزیر ہو جاتے ہیںصحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے...
اسرائیل نے ایک فضائی حملے میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جس سے پہلے سے کشیدہ خطے میں مزید تناؤ بڑھ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا سجیل 2 میزائل: اسرائیل میں تباہی مچانے والے جدید ترین ہتھیار کی خاص بات کیا؟ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آمین پورجودکی (جسے آمین فار جودخی بھی لکھا جاتا ہے) جو پاسداران کے ایرو اسپیس فورس میں دوسری ڈرون یونٹ کی قیادت کر رہے تھے، اسرائیلی فضائیہ کے نشانہ بنائے گئے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ ہفتے کے روز ہوا تھا، لیکن حملے کی صحیح جگہ یا دیگر تفصیلات فوری طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسرائیل نے اصفہان میں واقع ایک حساس جوہری تنصیب کو اپنے حالیہ فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے، تاہم ایرانی حکام نے اس حملے کے نتیجے میں کسی قسم کے تابکار مواد کے اخراج یا جانی نقصان کی تردید کی ہے۔اصفہان کے نائب گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں صوبے کے مختلف شہرلنجان، مبارکہ، شہریزہ اور مرکزی شہر اصفہان نشانہ بنے، جن میں جوہری تنصیبات کے گرد و نواح بھی شامل ہیں۔سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق نائب گورنر نے کہا کہ اگرچہ جوہری مقام کو نشانہ بنایا گیا، لیکن خوش قسمتی سے کوئی خطرناک اخراج نہیں ہوا، اور نہ ہی کوئی جانی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل...
تہران، مقبوضہ بیت المقدس ( نیوز ڈیسک) ایران نے جنگ کے نویں روز میزائل حملوں کی اٹھارہویں لہر چلا دی جس سے اسرائیل پھر لرز اٹھا، ایران نے آج صبح میزائلوں سے اسرائیل کی اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جن میں اسرائیلی فوجی مراکز، فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز شامل ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا سربراہ قدس فورس کو شہید کرنے کا دعویٰ اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ کہ ایران پر حملوں میں قدس فورس کے سربراہ سعید یزد مارے گئے ہیں، کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے ایران میں ایک اپارٹمنٹ پر حملہ کیا جس میں قدس فورس کے سربراہ مارے گئے۔ دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا کہنا...
غزہ: اسرائیلی فوج کی رہائشی عمارتوں پر بمباری، 31 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز غزہ میں صیہونی فوج کے حملے میں مزید 31 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی طیاروں نے غزہ میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی۔ دوسری جانب شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ البلد میں شدید فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 31فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں92 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے غزہ کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے...
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ایران نے ایسا سرپرائز دیا ہے کہ اب اسرائیلی وزیراعظم کا اپنا اقتدار خطرے میں پڑ گیا ہے، لوگ اس کیخلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بھی حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کی حکومتوں کو ان کے عوام نے مسترد کر دیا ہے جبکہ ایران میں رجیم چینج کا اسرائیلی خواب چکنا چور ہو گیا ہے،حالیہ اسرائیلی حملے نے ایرانی قوم کو متحد کر دیا ہے اور ایرانی بطور قوم اسرائیل کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ گفتگو کرتے...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان امن کو ایک موقع اور دینا چاہتا ہے، اسرائیل اور ایران تنازع کا پر امن چاہتے ہیں۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتا ہے، سیکیورٹی کونسل اپنا کردار ادا کرے اور ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرے، سیکیورٹی کونسل سیز فائر کیلئے اپنا کردار ادا کرے، سفارتکاری کو ایک موقع اور دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے...

اسرائیل کا اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر حملہ، ایران کی تازہ جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوجی تنصیبات نشانہ
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا ہے، تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہورہا۔ اصفہان کے نائب گورنر نے صوبے پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔ صوبائی اہلکار کا کہنا ہے کہ اصفہان پر اسرائیلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور اصفہان کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اصفہان میں جوہری مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم اہلکار کے مطابق ’’خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہوا‘‘۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ جوہری مواد کی تباہی کو روکنے کےلیے اسے منتقل کیا...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ دنیا میں تیل کے سب سے بڑے کنویں کویت اور ایران میں ہیں، اسرائیل ایران جنگ کی وجہ سے دنیا کی معیشت کو بہت فرق پڑے گا۔ اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ دہشت گردانہ حملہ تھا، ایران کی لیڈر شپ پر حملہ کیا گیا اور جنگ بندی میں لیڈر شپ ہی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں 10 کڑور 40 لاکھ بیرل دن کی کنزمپشن ہے، دنیا میں کچھ ہوتا ہے تو تیل کا ذخیرہ 12 روز سے زیادہ نہیں ہے، جاپان تک تیل بھی مشرقی...
امریکا نے ایران کے خلاف ایک اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے 20 ایرانی اداروں، 5 افراد اور 3 بحری جہازوں پر انسداد دہشت گردی کے تحت نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران جنگ دوسرے ہفتے میں داخل، یورپی ممالک اور تہران کے درمیان سفارتی رابطے جاری ان پابندیوں کا مقصد ایران کی عسکری اور دفاعی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد میں پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران کو خطے میں کشیدگی بڑھانے سے روکنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ ایران کے پاس 2 ہفتے کی مہلت ہے، ٹرمپ کا انتباہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ اسرائیل نے نطنز میں ایران کی جوہری تنصیب میں بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں رافیل گروسی نے کہا کہ اس سے کیمیائی اور تابکاری آلودگی کے امکانات ہیں، اصفہان کی جوہری تنصیبات میں تابکاری کی سطح بڑھنے کی اطلاع نہیں ملی۔ رافیل گروسی نے کہا سفارت کاری کے ذریعے ایران اسرائیل کشیدگی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی ضمانت ملنی چاہیے، ایران کے پاس یورنیم کا ذخیرہ حفاظتی اقدامات کے تحت ہے، آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے رسائی...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کو امریکی مہلت کے بعد تیل کی عالمی منڈی بے یقینی کا شکار انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ سیز فائر کے لیے سلامتی کونسل کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ سفارتی راستہ اختیار کیا جائے اور دونوں فریق فوری مذاکرات کی میز پر آئیں تاکہ صورت حال مکمل قابو سے باہر نہ ہو جائے۔ آپ...
پاکستان کی جانب سے امن کے نوبیل انعام کے ڈونلڈ ٹرمپ کو نامزد کیے جانے کے بعد خود ٹرمپ اور ان کی حامی و مخالفین اس بات کو کس طرح لے رہے ہیں یہ ایک دلچسپ صورتحال ہے۔ یوں امریکی صدر کی جانب سے ’نوبیل امن انعام‘ دیے کے حوالے سے شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے مگر یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نوبیل انعام کی خواہش کا اظہار کر رہے ہوں۔ یہ بھی پڑھیں:’میں کچھ بھی کرلوں مجھے نوبیل انعام نہیں ملے گا‘، ٹرمپ اس قدر مایوس کیوں؟ مگر خود امریکا میں اس ان کی اس خواہش کو کس نظر سے دیکھا جا رہا ہے، اس کا اندازہ پینٹاگون کے سابق اہلکار مائیکل روبن کے اس بیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر ایران اسرائیل جنگ بڑھتی ہے تو اس وقت پاکستان کہاں کھڑا ہوگا یہ آج کل کا اہم سوال ہے۔ سب سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا اسرائیل اس جنگ سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے بلکہ اصل بات یہ ہے کہ امریکا کیا چاہتا ہے؟ امریکا چاہتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اسرئیل کو غالب حیثیت حاصل ہو جائے۔ دیکھا جائے اس کے لیے ضروری ہے کہ عرب ممالک کے وہ حکمران جو اپنے ملک میں سیاسی طور پر مضبوط ہوں اور اسرائیل سے ٹکر لینے کی پوزیشن میں ہیں وہاں کی قیادت تبدیل کی جائے اور اس ملک کی سیاسی و معاشی پوزیشن اتنی کمزور کردی جائے کہ وہ امریکی سامراج کے اطاعت گزار بن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">معروف صحافی سیمور ہرش نے اپنی کتاب ’’دی سیمسن آپشن‘‘ میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل 1973 کی یوم کپور جنگ کے دوران ایٹم بم کو استعمال کرنے کے قریب پہنچ گیا تھا۔ 8 اکتوبر کو، جنگ کے چند دن بعد، وزیرِاعظم گولڈا مئیر اور ان کے مشیروں نے مبینہ طور پر آٹھ جوہری ہتھیاروں سے لیس ایف 4 فینٹم طیاروں کو ’’تل نوف‘‘ ائر بیس پر ہمہ وقت الرٹ پر رکھا ہوا تھا۔ اسی دوران ’’سدوت میخا‘‘ بیس پر جوہری میزائل لانچرز بھی فعال کیے گئے تھے۔ ہرش کے مطابق، اسرائیل کے ابتدائی اہداف میں قاہرہ اور دمشق میں مصری اور شامی فوجی ہیڈکوارٹر شامل تھے۔ یہ الرٹ محض دفاعی نہیں تھا بلکہ سوویت یونین کے لیے پیغام...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن نوبیل پرائز کے لیے نامزد کیے جانے کے بعد ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس بحث میں خود امریکی صدر بھی شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر پوسٹ کیے گئے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’مجھے جمہوری جمہوریہ کانگو اور جمہوریہ روانڈا کے درمیان معاہدہ کروانے پر امن کا نوبیل انعام نہیں ملے گا، مجھے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ رکوانے پر بھی امن کا نوبیل انعام نہیں ملے گا‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’میں یہ بتاتے ہوئے بہت خوش ہوں کہ میں نے، وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ مل کر، جمہوری جمہوریہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ : قاضی جاوید) ایران اسرائیل کوشکست دینے کی صلاحیت رکھتاہے ، ہتھیار نہیں ڈالے گا‘علی خامنہ ای نے ٹرمپ کی دھمکی کو ہوا میں اُڑا دیا،امریکا B52 طیارے استعمال نہیں کرے گا،اسرائیل امریکی حمایت کے بغیر حملہ نہیں کر سکتاتھا‘طویل پابندیوں کے باوجودتہران نے اپنے آپ کو مضبوط کیا‘جنگ پھیلی توپاکستان پر اثرات پڑیںگے۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی ، سینیٹر مشاہد حسین سید،صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود اورصحافی نجم سیٹھی نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا کہ ’’کیاٹرمپ کی دھمکی پر ایران اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا؟‘‘ ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایران ہتھیار ڈالنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جینو( مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایران اسرائیل کشیدگی پر اہم ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا جس کا افتتاح سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فوی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔ دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے ایرانی ہم منصب کے ساتھ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا‘ایران پر تمام فریقوں سے مذاکرات پرزور‘ایران جوہری پروگرام سمیت تمام معاملات پر بات چیت پرآمادہ ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایران بارہا جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کروا چکا ہے۔ انھوں نے مزید کہا ایران میں ایٹمی تنصیبات اور عوامی مراکز پر حملے...

ایران نے پھر اسرائیل پرمیزائلوں کی بارش کردی، کئی عمارتیں ملیامیٹ،چیخ وپکار(مزید سخت جواب دینے کا اعلان)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران، تل ابیب، واشنگٹن، جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک، خبر ایجنسیاں) ایران کی جانب سے جنگ کے آٹھویں روز جنوبی اسرائیل میں میزائلوں سے شدید حملہ کیا گیا ہے جس سے متعدد عمارتیں ملیا میٹ ہو گئی ہیں اور بیشتر مقامات سے دھواں اٹھ رہا ہے، مائیکرو سافٹ کا دفتر بھی متاثر ہوا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے گزشتہ صبح ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، اسرائیل کے شہر بیرشیبا میں ایک میزائل گرنے سے مائیکرو سافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔بحیرہ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد بیلسٹک میزائل داغے گئے، حملے میں متعدد شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ حملے کے...
اسرائیل اور ایران کے درمیان فضائی جنگ جمعہ کو دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی، جبکہ یورپی حکام نے ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ واشنگٹن آئندہ 2 ہفتوں میں اس جنگ میں ممکنہ مداخلت سے متعلق فیصلہ کرے گا۔ اسرائیل نے گزشتہ جمعہ کو ایران پر حملے شروع کیے تھے، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا چاہتا ہے۔ ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جبکہ اس کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔ جمعہ کو جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ اور ایرانی وزیر خارجہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ممکنہ امریکی فضائی حملے سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے کا وقت ہے، اور ساتھ ہی یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ وہ (ٹرمپ) اس مدت سے پہلے بھی فیصلہ لے سکتے ہیں۔ ایران یورپی ممالک سے بات چیت نہیں کرنا چاہتا ٹرمپ نے کہا کہ ایران یورپی ممالک سے بات چیت نہیں کرنا چاہتا، اور جنیوا میں یورپی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کو بھی خارج از امکان قرار دیا۔ ان مذاکرات کا مقصد اسرائیل اور ایران کے مابین جاری تنازع کو ختم کرنا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ فی الحال اسرائیل سے حملے روکنے کی...
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب ایمبیسیڈر مسعود خان کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کی وجہ سے پاکستان کا قد کاٹھ بہت بڑھ گیا ہے اور اب ہمارے لیے موقع ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اندرونی کہانی کیا ہے؟ وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں مسعود خان نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات غیر معمولی تھی۔ انہوں نے کہا کہ روایتی طور پر امریکی صدور دوسرے ممالک کے فوجی سربراہان سے ملاقاتیں نہیں کرتے...
اسرائیل کی اکیس فیصد آبادی عرب نژاد ہے۔وہاں ہزاروں غیر ملکی صنعتی و زرعی کارکن بھی کام کرتے ہیں ( ان کارکنوں کی اکثریت تھائی لینڈ اور فلپینز سمیت جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھتی ہے)۔ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے ایرانی میزائیل حملوں کے خلاف عالمی ( مغربی ) ہمدردی سمیٹنے کے لیے کہا کہ ’’ ایرانی میزائلوں کا ہدف محض یہودی نہیں بلکہ اسرائیل کے نہتے عرب شہری اور غیرملکی کارکن بھی ہیں‘‘۔ اگرچہ اسرائیلی سول ڈیفنس قوانین کے تحت ہر گھر اور عمارت میں ناگہانی حملوں سے بچاؤ کے لیے کم ازکم ایک کمرہ یا احاطہ بطور پناہ گاہ مختص ہونا چاہیے۔تاہم جو شہری عمارتوں اور گھروں سے باہر ہوں وہ کسی حملے ، دھماکے...
ایران نے صیہونی ریاست پر میزائلوں کے حملے جاری رکھے۔ ایران نے پڑوسی خلیجی ممالک کو خبردارکیا ہے کہ امریکا کو حملے کے لیے اپنے زمین دینے پر وہ نشانہ بن سکتے ہیں جب کہ روس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا ملوث ہوا تو یہ انتہائی خطرناک اقدام ہوگا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 2024 کے دوران تنازعات میں 48 ہزار سے افراد ہلاک ہوئے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی،2023 اور 2024 علاقوں میں اکیس ہزار خواتین اور سولہ ہزار بچے مارے گئے جن میں اسی فی صد بچوں کی اموات اور ستر فی صد خواتین کی اموات صرف غزہ میں ریکارڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے پر نوبل انعام ملنے کی خواہش کردی۔انہوں نے کہا ہے کہ ایران سے بات کریں گے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی فریق جیت رہا ہو اور دوسرا ہار رہا ہو، تو معاملہ کچھ زیادہ ہی پیچیدہ ہو جاتا ہے، لیکن ہم تیار اور رضامند ہیں اور ایران سے بات چیت کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ٹھیک جا رہا ہے لیکن ایران کم اچھا جا رہا ہے، یہ بہت مشکل ہے کہ کسی کو روکا جائے۔امریکی صدر نے کہا کہ اایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں یورپ زیادہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے شہری آبادی پر حملے بند نہیں کیے جاتے، اُس وقت تک جوہری مذاکرات پر بات چیت ممکن نہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ’’ہم نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ سنجیدہ اور باوقار بات چیت کی۔ ایران ایک بار پھر سفارت کاری پر غور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اسرائیل کے حملے جاری رہے تو کسی مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے مذاکرات کا موضوع بنایا جا سکتا ہے۔ عراقچی نے اسرائیل پر الزام لگاتے...
مقررین نے کہا کہ اگر رہبر انقلاب اسلامی کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکا ردعمل بہت سخت ہوگا اور عالمی طاقتوں کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کے ایران پر حملےاور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں کے خلاف جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مفتی تنویر الحق تھانوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر تقوی، علامہ اظہر مشہدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مفتی اہتمام الحق تھانوی، سید شبر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صابر ابومریم، پروفیسر منوج چوہان، پاسٹر امانیول مسیح، مولانا وجاہت تھانوی، مولانا اشرف علی منتظری، مفتی محمد علی، فراز فخری، مولانا چانڈیو، ریاض...
جنیوا میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے ہونے والے مذاکرات کو ایران میں سراہا گیا۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے "ایرنا" کے مطابق اسرائیل کے ساتھ جنگ کے آٓغاز کے بعد پہلی بار یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات جنیوا میں ہوئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات احترام اور سنجیدگی" پر مبنی تھے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات تقریباً ساڑھے تین گھنٹے جاری رہے، جن میں ایران کے جوہری پروگرام پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ عراقچی نے مذاکرات کے دوران تمام فریقین کے مؤقف کو سنا اور سنجیدہ تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی میڈیا کے بقول اگر یہ عمل اسی طرح جاری رہا تو کچھ نکات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کاکہنا ہے کہ کویت اور ایران میں دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر موجود ہیں اور اگر جنگ شدت اختیار کرتی ہے تو عالمی منڈی میں توانائی کا بحران پیدا ہو جائے گا۔اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ ایک دہشت گردی ہے، ایران کی لیڈر شپ کو نشانہ بنایا گیا جبکہ جنگ بندی کے عمل میں لیڈر شپ ہی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دنیا میں روزانہ 10 کروڑ 40 لاکھ بیرل تیل استعمال ہوتا ہے لیکن عالمی ذخیرہ محض 12 دنوں کا ہے، جو ایک بڑے تنازع کے نتیجے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریانوگر نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جوہری حملے سے آبادی کو خطرات ہوسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریانوگر نے ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حالیہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ان حملوں سے نہ صرف ایران کی ایٹمی صلاحیتوں کو نقصان پہنچا ہے بلکہ قریبی آبادیوں اور پورے خطے کے لیے سنگین ماحولیاتی اور انسانی خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔رافیل ماریانوگر نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکن کیمیکل سوسائٹی کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک نیا نظام تیار کیا ہے جو پارکنسنز (رعشہ) کی بیماری کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق، اس بیماری کی شناخت کان کے میل (earwax) میں پائے جانے والے ایک جز “سیبم” کی مخصوص بو کے ذریعے ممکن ہے۔ سیبم ایک چکنا مادہ ہے جو جلد کو نم اور محفوظ رکھنے کے لیے جسم پیدا کرتا ہے۔پارکنسنز سے متاثرہ افراد کے سیبم میں ایک خاص خوشبو یا مہک پائی جاتی ہے، جو اس مادے سے خارج ہونے والے وولیٹائل آرگینک مرکبات (Volatile Organic Compounds) میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ مرکبات وہ ہوتے ہیں جو تیزی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس نے امریکہ کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں شامل نہ ہو۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ انتباہ اس وقت کیا گیا ہے جب امریکہ کے اس جنگ میں کودنے کے بارے میں مختلف خبریں اور موقف پیش کیے جارہے ہیں۔روس ایران کے اہم ترین اتحادیوں میں سے ایک ہے، دونوں ملکوں کے درمیان گہرا تزویراتی اور فوجی تعاون و شراکت داری موجود ہے، ایران پر اسرائیلی حملوں کے باوجود روس نے اس تناظر میں ایران کو بظاہر کوئی مدد نہیں دی ہے، ولادی میر پیوٹن خود کو ایک ایسے ثالث کے طور پیش کر رہے ہیں جو خود جنگ کا حصہ بنا ہو۔اب روس کی...
پاکستان کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہاہے کہ اسرائیل نے اس وقت حملہ کیا جب ایران کے ایٹمی مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جارہا تھا، ہم امید کرتے ہیں کہ سفارتی عمل اور مذاکرات دوبارہ شروع ہونگے، اسرائیلی حملوں پر ہم اپنے برادر ملک ایران سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اسرائیلی جارحیت کو روکنا سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے، سلامتی کونسل...