2025-12-10@18:32:32 GMT
تلاش کی گنتی: 166636
«لندن اور»:
(نئی خبر)
جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سات منزلہ عمارت میں ہولناک آگ بھڑک اٹھنے سے کم از کم 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 15 خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ڈرون بیٹری پھٹنے کے بعد آگ لگی جو چند ہی لمحوں میں اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی۔ سینٹرل جکارتہ پولیس کے سربراہ سوساتیو پرنومو کونڈرو نے بتایا کہ آگ بھڑکنے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے فرانزک تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کی شفاف تفتیش کی جائے گی۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ دوپہر کے وقت شروع ہوئی اور فائر فائٹرز کے پہنچنے تک کئی منزلیں شعلوں کی لپیٹ میں آچکی تھیں۔ جکارتہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 100...
یوکرینی صدر نے انتخابات کے بدلے سکیورٹی کی ضمانت مانگ لی، یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر امریکا اور دیگر اتحادی سکیورٹی کی ضمانت دیں تو وہ انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں اور یہ انتخابات اگلے 60 سے 90 دنوں میں کرائے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں انتخابات کرانے کی حامی بھر لی۔ صدر زیلنسکی نے انتخابات کے بدلے سکیورٹی کی ضمانت مانگ لی، یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر امریکا اور دیگر اتحادی سکیورٹی کی ضمانت دیں تو وہ انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں اور یہ انتخابات اگلے 60 سے 90 دنوں میں کرائے جا سکتے ہیں۔ یوکرینی صدر نے امن...
فورسز اہلکاروں نے ضلع سانبہ کے علاقوں نڈالا، ریگل، پنگڈور اور گالر جبکہ ضلع کٹھوعہ کے علاقوں خانپور اور پانسر میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں مختلف مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے ہمراہ جموں کے گنجانسو، ماڑہ اور دومانہ سمیت متعدد علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ فورسز اہلکاروں نے ضلع سانبہ کے علاقوں نڈالا، ریگل، پنگڈور اور گالر جبکہ ضلع کٹھوعہ کے علاقوں خانپور اور پانسر میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ قابض...
صدر زیلنسکی یوکرین میں 90 دن کے اندر مشروط انتخابات کرانے پر رضامند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز روم (آئی پی ایس) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ملک آئندہ 60 سے 90 دن کے اندر عام انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ مغربی اتحادی انتخابی عمل کے لیے مکمل سکیورٹی کی ضمانت فراہم کریں۔ اٹلی کے دورے کے بعد اپنے طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ وہ انتخابات سے متعلق کسی بھی تاخیر کے حامی نہیں تاہم سکیورٹی کی صورتحال بنیادی رکاوٹ ہے۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ میں انتخابات کے لیے تیار ہوں اور میں کھلے عام امریکہ اور یورپی اتحادیوں سے درخواست کر...
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق جمہوریت کی روح ہیں اور انہیں عملی زندگی میں تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کرنا ہوگا۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انسانی حقوق ہر فرد کو کسی طاقت یا مراعات کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف انسان ہونے کے ناطے حاصل ہوتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام اداروں کو شہری آزادیوں کے محافظ بننا ہوگا اور معاشرے میں ہر طرح کے امتیاز کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک جامع معاشرتی و معاشی ماحول...
سندھ کے سب سے قدیم زندہ لوک سازوں میں شمار کیے جانیوالے بَرِیندو کو باضابطہ طور پریونیسکو کے ثقافتی ورثہ کی اُس فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جسے فوری تحفظ کی ضرورت ہے۔ یہ فیصلہ ’غیر ملموس ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق بین الحکومتی کمیٹی‘ کے 20ویں اجلاس میں منظور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بَرِیندو مٹی سے بنی ہوا میں بجنے والی ایک بانسری نما ساز ہے، جس کی جڑیں 5 ہزار سال قدیم وادیٔ سندھ کی تہذیب تک جا پہنچتی ہیں، یہ سندھ کی روحانی اور کمیونٹی روایات کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ https://Twitter.com/PakinIndia/status/1998407287174832225 صدیوں سے اس کی مدھم اور مراقبہ بخش دُھنیں سردیوں کی بیٹھکوں، صوفیانہ محافل اور دیہی تقریبات کا حصہ رہی ہیں۔...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ترجیح ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مذہبِ اسلام انسانی وقار، احترامِ انسانیت اور مساوات کے اصولوں پر زور دیتا ہے جبکہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو بلا امتیاز بنیادی حقوق اور آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم نے پاکستان کو ہم آہنگی، رواداری اور وقار کی بنیاد پر قائم ریاست کے طور پر تصور کیا تھا اور حکومت انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔ صدر مملکت نے...
اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور اس حوالے سے خصوصی سکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے امدادی سامان اور تجارتی اشیا کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔ 23 ستمبر سے بند کراسنگ آج سے کھولی جائے گی۔ اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور اس حوالے سے خصوصی سکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 1971ء کی جنگ میں جرأت، بہادری اور قربانی کی لازوال مثال قائم کر کے نشان حیدر پانے والے سوار محمد حسین کا آج 54واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔ پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، ایچ جے، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سوار محمد حسین شہید نشانِ حیدر کے 54ویں یومِ شہادت پر انتہائی احترام اور قومی فخر کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے 1971ء کی جنگ کے شکرگڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید کی غیر معمولی...
لاہور(نیوز ڈیسک) شدید دھند کے باعث ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے موٹروے ایم 5 ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہوسکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر...
اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ
اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا رات 2 بجے ختم کرا دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے واٹر کینن چلا دی، سینیٹر مشتاق بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہاریکجہتی کےلیے پہنچےجو واٹرکینن کی زدمیں آگئے۔ کارکنوں کی جانب سے پولیس پرپتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے بانی...
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث مسافروں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین اور ویڈیوز کے مطابق نیولے کی ایک جوڑی بین الاقوامی روانگی کے قریب واقع ایریا میں دیکھی گئی، جس سے ایئرپورٹ کے ماحول میں حیرت اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ویڈیو میں دونوں نیولے غیر ملکی ایئرلائن کے دفتر کے قریب اطمینان سے گھومتے نظر آئے جس کے باعث ناصرف عملہ خوفزدہ ہوگیا بلکہ وہاں موجود مسافروں میں بھی سخت بے چینی پھیل گئی۔ ترجمان سے مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تو ترجمان نے صرف یہ کہا کہ وہ تفصیلات سے آگاہ کریں گے، مگر کوئی تحریری...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کے 52 شہروں کے لیے شروع کیے جانے والے پنجاب ڈیولپمنٹ پلان میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ صوبے میں سیوریج، ڈرینج، سڑکوں، پارکس اور شہری انفراسٹرکچر کی ازسرِ نو تعمیر و بحالی کے لیے 304 ارب روپے مالیت کے پہلے مرحلے کے منصوبوں پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں ٹینڈرز، تعمیراتی ٹائم لائنز، منصوبوں کی لاگت اور گراؤنڈ بریکنگ شیڈول پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی سود سے پاک بائیک اسکیم: طلبا کے لیے خصوصی لاٹری پرائز مہم کا آغاز اجلاس میں متفقہ طور...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عرفان صدیقی مرحوم کے بڑے صاحبزادے عمران خاور صدیقی کوایڈوائزر مقرر کر دیا۔ اس حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ کی نشست ان کے بیٹے کو دینا چاہتے تھے۔ عمران صدیقی پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سربراہ ہیں اور اس حیثیت سے سرکاری خزانے سے تنخواہ لے رہے تھے جس کے باعث وہ سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔ سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور مزید :
پی ایس ایل کے روڈ شو نے گوروں کے دیس میں میلہ لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کا کامیاب ترین روڈ شو منعقد کیا گیا۔ اس منفرد اور یادگار ایونٹ نے نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کی بھی بھرپور توجہ حاصل کی۔ پی ایس ایل کے لندن روڈ شو میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، اسپورٹس انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی ایس ایل کی کامیابیوں، مستقبل کے منصوبوں اور لیگ کے عالمی پھیلاؤ سے متعلق آفیشلز کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی۔ روڈ شو میں سرمایہ کاروں کی جانب سے پی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو جلد از جلد انتخابات کرانے چاہئیں تاکہ عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ جنگ کو انتخابات نہ کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے روس کو برتری مل رہی ہے اور یوکرین اپنا کافی حصہ کھو چکا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یورپی ممالک امن مذاکرات میں مؤثر کردار ادا نہیں کر رہے، اس لیے روس اور یوکرین میں امن معاہدہ کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یوکرینی عوام کو حق راۓ دینا چاہیے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے انتخابات کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ...
امریکا میں کینٹکی اسٹیٹ یونیورسٹی میں منگل کی دوپہر پیش آنے والی فائرنگ میں ایک طالب علم ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ تھا اور بے ترتیب نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کر دیں فرینک فورٹ پولیس نے بتایا کہ وہ دوپہر 3:35 بجے ایس ای ایس ٹی پر کی گئی ہنگامی کال کے بعد موقع پر پہنچے، جس میں فعال حملہ آور کی اطلاع دی گئی تھی۔ واقعے کے بعد کیمپس کو سکیور کیا گیا اور لاک ڈاؤن میں رکھا گیا۔ گورنر اینڈی بشیر نے ٹویٹر پر کہا کہ وہ فائرنگ سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہے گا جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سردی کا زور برقرار رہے گا۔محکمہ کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کل کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا، جبکہ آج درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مختلف سمتوں سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خشک...
معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ رجب بٹ اور ندیم نانی والا برٹش ایئرویز کی پرواز BA-2161 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ دونوں کی جانب سے دائر کردہ حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 دسمبر تک ضمانت منظور کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی تھی کہ انہیں ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت گرفتار نہ کیا جائے اور بدھ کے روز عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) درخواستِ ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ کے خلاف نیشنل سائبر...
جینو سائیڈ واچ جیسی تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، اقلیتوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے اور نسل کشی کی تیاریوں کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ نسل کشی کے متاثرین کی یاد اور روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر ماہرین نے مودی کے دورحکومت میں بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کو نسل کشی کے بڑھتے ہوئے شدید خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں ہندوتوا لیڈر کھلے عام مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جبکہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف منظم ظلم...
ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق جمہوریت کی روح ہیں اور انہیں عملی زندگی میں تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کرنا ہوگا۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انسانی حقوق ہر فرد کو کسی طاقت یا مراعات کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف انسان ہونے کے ناطے حاصل ہوتے ہیں۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی انہوں نے زور دیا کہ تمام اداروں کو شہری آزادیوں کے محافظ بننا ہوگا اور معاشرے میں ہر طرح کے امتیاز کا مکمل...
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں 3 خواتین کی پراسرار موت نے علاقے کو سوگوار اور شہر کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ 3 روز قبل ایک فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی موت کے حوالے سے پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ قتل ہے، اجتماعی خودکشی ہے یا کوئی اور وجہ ہے۔ خاندان شدید مالی بحران کا شکار تھا پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان گزشتہ کئی ماہ سے شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہا تھا اور ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد قرض میں ڈوبا ہوا تھا۔ گھر کے سربراہ اور اس کے بیٹے پر مختلف لوگوں کی طرف سے رقم کی...
سرینگر سے منتخب رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کہا کہ کوئی بھی برادری وندے ماترم کی توہین نہیں کرتی لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب لوگوں کو اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے اسے گانے پر زبردستی مجبور کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ شہریوں کو وندے ماترم گانے پر مجبور کرنا مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی اور بھارت کے سیکولر آئین پر حملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق لوک سبھا میں بھارتی ترانے پر ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے سرینگر سے منتخب رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کہا کہ کوئی...
ویب ڈیسک:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ترجیح ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مذہبِ اسلام انسانی وقار، احترامِ انسانیت اور مساوات کے اصولوں پر زور دیتا ہے جبکہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو بلا امتیاز بنیادی حقوق اور آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم نے پاکستان کو ہم آہنگی، رواداری اور وقار کی بنیاد پر قائم ریاست کے طور پر تصور کیا تھا اور حکومت انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے...
نیویارک کے میئر منتخب زہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد مین ہیٹن میں واقع میئر کی سرکاری رہائش گاہ، گریسی مینشن، منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خاندان کی حفاظت اور نیویارک کے عوام کے لیے اپنی ’افورڈیبلٹی ایجنڈا‘ پر مکمل توجہ دینے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق زہران مَمدانی نے جنوری میں گریسی مینشن منتقل ہونے کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے اپنی موجودہ رہائش، اسٹوریا، کو خاص قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ محلہ ہمیشہ ان کے دل اور کام کا حصہ رہے گا۔ From 1-BHK...
احمد منصور :آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان نےسوّار محمد حسین شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلح افواج نے پانے پیغام میں کہا کہ سوّار محمد حسین شہید نے 1971 کی جنگ میں ظفر وال ۔ شکر گڑھ سیکٹر میں غیر معمولی بہادری دکھائی،شہید نے دشمن کی پیش قدمی کرتی بکتر بند گاڑیوں کو درست نشانہ لگانے کی رہنمائی کی،شہید کی رہنمائی سے دشمن کے متعدد ٹینک تباہ ہوئے اور معرکے کا رخ بدل گیا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی دشمن کی فائرنگ کے...
فائل فوٹو کراچی میں ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے لیے بلوچستان بندمراد کا روٹ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا پے۔بندمراد اور ناردرن بائی پاس پر چیک پوسٹوں کے باوجود ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق بندمراد پر بنے درجنوں غیرقانونی نوزل ڈپو سے کراچی میں ایرانی ڈیزل لایا جاتا ہے، اس کے لیے ٹریلر، ٹرک اور ڈمپر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایران اسرائیل جنگ بندی: بلوچستان میں ایرانی پیٹرول 210 روپے لیٹر ہو گیابلوچستان میں ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد ایرانی پیٹرول 300 سے کم ہو کر 210 روپے لیٹر ہو گیا۔ بندمراد سے ڈیزل سڑک کے ذریعے کراچی منگھوپیر چوکی تک پہنچا دیا جاتا ہے۔منگھوپیر سے ناردرن بائی پاس گلشن معمار تک ایرانی ڈیزل کے...
بھارت کے سابق اسپنر ہرڀجن سنگھ نے کہا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی 2027 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ’پہلے 2 نام‘ ہونے چاہییں۔ ان کے مطابق اگر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تجربہ کار اسٹارز کو نظرانداز کیا گیا تو بڑے میچز میں یہ بھارت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے پُوما چھوڑ کر ایجیلیٹاس اسپورٹس سے شراکت کرلی جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار سیریز کے بعد ہرڀجن نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو ’’جوان کھلاڑیوں کی تلاش میں تجربہ نہیں کھونا چاہیے۔ ہرڀجن کا کہنا تھا کہ روہت اور ویرات سے بہتر کھلاڑی موجود نہیں۔ ٹیم کو ان کے...
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں چوری کے شبے کی تحقیقات کے لیے مقامی جرگے نے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جرگے نے روایتی طریقۂ کار کے تحت ان افراد کو آگ پر چلنے کا حکم دیا تاہم حیران کن طور پر کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں ایک جرگے نے دکان میں چوری کے شبے میں آٹھ افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا#Balochistan #musakhail pic.twitter.com/rYBrJHFl3y — Daily Intekhab (@Intekhabhd) December 9, 2025 واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے جرگے کے 7 ارکان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ...
کراچی میں ایرانی ڈیزل کی سپلائی کے لیے بلوچستان کے علاقے بند مراد کا روٹ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے بند مراد پر قائم درجنوں غیرقانونی نوزل ڈپو سے ایرانی ڈیزل ٹرالروں، ٹرکوں اور ڈمپروں کے ذریعے کراچی منتقل کیا جارہا ہے، ان گاڑیوں میں بنے خفیہ ٹینکوں کے ذریعے ڈیزل بھر کر سپلائی کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بند مراد سے ڈیزل سڑک کے راستے کراچی کے علاقے منگھوپیر چوکی تک پہنچایا جاتا ہے جہاں سے ناردرن بائی پاس اور گلشنِ معمار تک فروخت کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق منگھوپیر کی ہمدرد چوکی کی سرپرستی میں یہ کاروبار جاری ہے، منگھوپیر سے ناردرن بائی پاس اور گلشنِ معمار تک کئی...
ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن آج منایا جا رہا ہے۔ 10 دسمبر انسانی حقوق کا عالمی دن ہے، جس کا مقصد لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا، اقدام کا جائزہ لینا اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہے، یہ دن 1948ء میں اقوام متحدہ میں منظور کردہ انسانی حقوق کے ایسے شاندار عالمی منشور کی یاد دلاتا ہے جسے یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس کا نام دیا گیا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی اس قرارداد کے دنیا بھر میں تقریباً 375 زبانوں اور لہجوں میں تراجم شائع کئے جا چکے ہیں جس کی بنیاد پر اس قرار داد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات اسی صورت میں کرائیں گے اگر امریکا اور دیگر اتحادی ممالک یوکرین کو سکیورٹی کی مکمل ضمانت فراہم کریں۔ ان کے مطابق مناسب تحفظ کی صورت میں انتخابات آئندہ 60 سے 90 دن کے اندر منعقد کیے جا سکتے ہیں۔یوکرینی صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ امن منصوبے سے متعلق ایک نظرثانی شدہ دستاویز جلد تیار کر کے امریکا کے سامنے پیش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین اور یورپی شراکت دار اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں، جبکہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی...
پاکستان میں نئی ایئر لائنز کراچی ایئر اور ایئر ساؤتھ جلد متعارف ہونے والی ہیں، جو مقامی سطح پر فضائی سفر کی ضروریات کو کسی حد تک پورا کر سکیں گی۔ مذکورہ بالا ایئر لائنز کے منتظمین کے مطابق یہ اندرونِ ملک سستی اور بہتر سفری سہولتیں فراہم کریں گی۔ تاہم مجموعی طور پر ملک میں اس وقت ڈومیسٹک فلائٹس کی شدید کمی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ اندرونِ ملک کے بجائے بین الاقوامی پروازوں کو ترجیح دینا ہے۔ پاکستان کی مقامی ایئر لائنز میں سیرین ایئر (SereneAir) اور ایئر سیال (AirSial) کی اندرونِ ملک پروازیں اس وقت شدید متاثر یا معطل ہیں۔ سیرین ایئر کی تمام شیڈول ڈومیسٹک پروازیں 2 اکتوبر 2025 سے منسوخ ہیں۔ پاکستان سول...
سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف انڈیا راگھو رام راجن نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیریف روسی تیل کی وجہ سے نہیں بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق مؤقف کی تائید نہ کرنے پر عائد کیا۔ ان کے مطابق پاکستان نے ٹرمپ کے بیانیے کا ساتھ دیا جس کے بدلے اسے صرف 19 فیصد ٹیریف کا سامنا کرنا پڑا۔ زیورخ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں راگھو رام راجن نے کہا کہ مئی میں پہلگام حملے کے بعد ہونے والی جھڑپوں کے دوران ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائر کا کریڈٹ لیا، جسے بھارت نے تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ شخصیات اور سفارتی ردِعمل سے جڑا تھا،...
بھارتی گووا کے شہر اَڑپورا کے ایک نائٹ کلب میں جان لیوا آتشزدگی کے واقعے میں کلب کے 4 مالکان میں سے ایک کو دہلی سے گرفتار کرلیا ہے۔ سیاحتی مقام پر واقع نائٹ کلب ’برچ بائے رومیو لین‘ میں گزشتہ ویک اینڈ پر ہولناک آتشزدگی میں غیرملکیوں سمیت کم از کم 25 افراد کی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے اس سلسلے میں گووا پولیس نے منگل کے روز نائٹ کلب کے مشترکہ مالکان میں سے ایک اجے گپتا کو حراست میں لے لیا ہے۔ گووا کے وزیر اعلیٰ پرمود سوانت نے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے سخت کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ پولیس نے ابتدائی شبہ ظاہر کیا ہے کہ آگ ممکنہ طور...
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں تقریباً 30 سال بعد کسی ڈیموکریٹ امیدوار نے میئر کا انتخاب جیت لیا۔ ڈیموکریٹ ای لین ہیگنز نے ریپبلکن امیدوار ایمیلیو گونزالیز کو شکست دے دی، جنہیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل تھی۔ یہ کامیابی اس لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کہ میامی ہسپانوی نژاد ووٹرز کی اکثریت والا شہر ہے اور ٹرمپ کا سیاسی گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ سی این این اور ایسوسی ایٹڈ پریس نے پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر ہیگنز کی جیت کا اعلان کر دیا، کیونکہ ابتدائی نتائج میں وہ اپنے حریف پر 18 فیصد پوائنٹس کی برتری حاصل کیے ہوئے تھیں۔ میامی کا میئر الیکشن بظاہر غیر جماعتی ہوتا ہے،...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: خود پر اعتماد کریں۔ اپنی کامیابی کے راستے پر اعتماد کریں۔ جب آپ اپنے شوق، اپنی حکمت، اپنے جذبات اور اپنے ذہن کو اپنے تخلیقی مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں، تو ایک جادو ہوتا ہے۔ اور جبکہ ہر چیز کو محض انعام حاصل کرنےکے لیے کرنے کا مطلب نہیں ہے، اکثر، جب آپ بے لوث ہو کر کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی میں مختلف طریقوں سے برکتوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ اپنے ماضی کو جانے دیں۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ لوگوں کی توقعات کو جانے دیں۔ منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں...
PENNSYLVANIA: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف اب ان کا ’ پسندیدہ لفظ ‘ بن چکا ہے، کیونکہ ٹیرف کے ذریعے امریکہ میں اربوں ڈالر آرہے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت نے انہی رقوم سے امریکی کسانوں کو 12 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ تقریب میں صدر ٹرمپ نے معاشی ترقی، سرمایہ کاری، بیرونی پالیسی اور بارڈر سیکیورٹی سے متعلق متعدد بڑے دعوے کیے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انرجی کمپنی پنسلوانیا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جو امریکی معیشت کے لیے خوش آئند قدم ہے۔ اپنے خطاب میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ سعودی...
بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلیاں خطرناک رخ اختیار کر چکی ہیں، جہاں گزشتہ 3 ماہ کے دوران بارشیں معمول سے 41.9 فیصد کم رہی ہیں، جبکہ صوبے کی قابلِ کاشت زمین بھی سکڑ کر صرف 7.2 فیصد رہ گئی ہے۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو زراعت، پانی کے ذخائر اور لاکھوں شہریوں کے روزگار پر سنگین اثرات پڑ سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری رپورٹ کے مطابق ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2025 کے دوران صوبے میں صرف 8.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو معمول کی 14.8 ملی میٹر اوسط کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔ اسی عرصے میں درجہ حرارت بھی اوسط...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ملک میں عام انتخابات کرانے کا مشورہ دیدیا ہے جس کے جواب میں یوکرینی صدر نے سیکورٹی کی ضمانت ملنے پر 2 سے 3 ماہ میں انتخابات کرانے کی ہامی بھر لی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ ملک میں انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی عوام کو اپنے نمائندے چننے کا حق ملنا چاہیے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کو انتخابات نہ کرانے کے جواز کے طور پر استعمال کر رہا ہے جبکہ روس کو تنازع میں برتری حاصل ہے اور یوکرین اپنا بڑا حصہ کھو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیے...
اسلام آباد:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اہم اجلاس میں پیٹرولیم مارجن، گاڑیوں کی درآمد اور پاور سیکٹر سے متعلق متعدد فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں گاڑیوں کی درآمد کا نیا طریقہ کار منظور کیا گیا جس کے تحت صرف ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گفٹ اسکیمیں برقرار رہیں گی جبکہ درآمدی گاڑیوں کے لیے لازمی وقفہ دو سے بڑھا کر تین سال مقرر کر دیا گیا ہے، کمیٹی نے یہ بھی طے کیا کہ بیرونِ ملک سے لائی جانے والی گاڑیاں ایک سال تک کسی کو منتقل نہیں کی جا سکتیں اور ان پر کمرشل سیفٹی اسٹینڈرڈز اور ماحولیاتی ضوابط کا اطلاق لازمی ہوگا۔...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے ڈی آر اوز اور آر اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اختیارات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور نتائج کے اعلان تک برقرار رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات 15 فروری 2026 کو شیڈول ہیں، جس کے لیے مجسٹریٹ اختیارات ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت دیے گئے ہیں، افسران انتخابی ایکٹ کی دفعات 169 اور 171 کے تحت خلاف ورزیوں پر کارروائی کر سکیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی خلاف ورزی کے جرم پر سیکشن...
کراچی: شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر معمولی اور تشویشناک صورتِ حال سامنے آگئی، جہاں ایئرپورٹ عمارت میں نیولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ عینی شاہدین اور ویڈیوز کے مطابق نیولے کی ایک جوڑی بین الاقوامی روانگی کے قریب واقع ایریا میں دیکھی گئی، جس سے ایئرپورٹ کے ماحول میں حیرت اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ویڈیو میں دونوں نیولے غیر ملکی ایئرلائن کے دفتر کے قریب اطمینان سے گھومتے نظر آ رہے ہیں، جس کے باعث نہ صرف عملہ خوفزدہ ہوگیا بلکہ وہاں موجود مسافروں میں بھی سخت بے چینی پھیل گئی۔ اس حوالے سے متعلقہ ترجمان سے مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تاہم ترجمان نے صرف یہ...
بال ووڈ کے لیجنڈ ادکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کی پہلی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مرحوم شوہر کے ساتھ گزرے چند یادگار لمحوں کی تصاویر شیئر کیں۔ اور ساتھ ہی گہرے جذبات سے بھرپور کیپشن بھی لکھا۔ ’’دھرم جی! ہیپی برتھ ڈے مائی ڈیئر ہرٹ!‘‘ ہیما مالنی نے لکھا کہ دھرمیندر کے جانے کو دو ہفتے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے، مگر وہ اب بھی اپنے آپ کو سنبھالنے اور زندگی دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دل ٹوٹنے کے باوجود وہ آہستہ آہستہ خود کو جوڑ رہی ہیں، اور یقین رکھتی ہیں کہ دھرمیندر ہمیشہ ان کی...
اڈیالہ جیل کے باہر آغاز ہونے والا احتجاجی دھرنا منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک اس وقت ختم ہوگیا جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان اور بانی چیئرمین عمران خان کی دو بہنیں کئی گھنٹے جیل کے باہر ملاقات نہ ہونے کے خلاف بیٹھے تھے، جس دوران پولیس، کارکنان اور قیادت کے درمیان کشیدگی بڑھتی رہی۔ رات 2 بجے پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر موجود دھرنا ختم کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق کارکنان کی جانب سے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا گیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ اس کارروائی کے دوران جماعت اسلامی کے...
اسلام آباد: انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور حکومت پاکستان انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ اسلام مذہبی و سماجی مساوات، انسانی وقار اور احترامِ انسانیت پر زور دیتا ہے جبکہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو بلا امتیاز بنیادی حقوق اور آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو ہم آہنگی، وقار اور...
بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے سنسنی خیز اغوا اور جنسی زیادتی کے ہائی پروفائل کیس کے حیران کن فیصلے نے عدالتی نظام کو بے نقاب کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 2017 کو معروف اداکارہ کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کیس نے ملیالم فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ متاثرہ اداکارہ کو چلتی گاڑی میں نہ صرف اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ ویڈیو بناکر دھمکایا گیا تھا کہ منہ کھولا تو وائرل کردی جائے گی۔ متاثرہ اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اغوا کاروں نے بتایا تھا کہ وہ یہ خوفناک عمل کسی ایسے شخص کے کہنے پر کر رہے ہیں جس کی اداکارہ سے "پُرانی دشمنی” تھی۔ پولیس کی تحقیقات کے دوران...
تھری ایڈیٹس جیسی شاہکار فلم دینے والے راج کمار ہیرانی نے مداحوں کو 15 سال بعد ایک ایسی خوشخبری سنادی جس کا سب بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔ بالی وُوڈ کی شاہکار فلموں میں سے ایک تھری ایڈیٹس کا سیکویل آخرکار جلد ہی شروع ہونے جا رہا ہے۔ جس میں پرانی کاسٹ عامر خان، کرینہ کپور، آر۔ مادھون اور شرمان جوشی ایک بار پھر اپنے یادگار کرداروں رانچھو، فرحان، راجو اور پیا کے طور پر اسکرین پر واپس آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فلم کے سیکوئل کا اسکرپٹ فائنل کر لیا گیا ہے اور پوری ٹیم اس بات پر پُرجوش ہے کہ فلم کا مزاح، جذبات اور پیغام ایک بار پھر اُسی شدت کے ساتھ لوٹ رہا ہے۔ سیکوئل کی کہانی وہیں...
کینیڈا کی سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی امریکی گلاکوراہ دوست کیٹی پیری کی جاپان میں سیر سپاٹے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ کینیڈا کے سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ کیٹی پیری نے انسٹاگرام پر جاپان ٹرپ کی تصاویر شیئر کی ہیں تو مداحوں کی نظریں سیدھی اس ایک تصویر پر جا ٹھہریں۔ یہ ایک سیلفی ہے جس میں کیٹی اور سابق کینیڈی وزیراعظم ایک دوسرے کے گلے میں بازو ڈالے ہنستے مسکراتے دکھائی دیے۔ دونوں نے جاپان کے معروف ریسٹورینٹ میں سوشی کھاتے ہوئے ویڈیو بھی اپ وڈ کی۔ بس پھر کیا تھا۔ سوشل میڈیا نے تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔...
ابھرتے ہوئے ہمہ جہت اداکار منیب بٹ کے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ پر کی گئی گفتگو نے مداحوں کو ان کے ایک نئے اور دلنشین پہلو سے روشناس کرا دیا۔ اداکار منیب بٹ نے بتایا کہ ان کا پورا خاندان مذہبی ہے، بالخصوص ان کی والدہ پنج وقتہ نمازی اور تہجد گزار بھی ہیں۔ منیب بٹ نے کہا کہ بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہوتی ہے تو مجھے ایسی ایمان بھری گود ملی کہ جس نے میری روح تک کو سیراب کر رکھا ہے۔ منیب بٹ نے کہا کہ میں اور میرا خاندان کبھی اپنے مذہبی رجحانات اور نیک اعمال کی تشہیر نہیں کرتے کیوں کہ اللہ تو سب دیکھ رہا ہے اور نیت تک جانتا ہے۔ انھوں...
چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر این آئی (ایم)، ایچ جے، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف این آئی، این آئی (ایم) اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو این آئی (ایم)، ایچ جے نے مسلح افواج کی جانب سے سوار محمد حسین شہید نشانِ حیدر کی 54ویں برسی پر گہرے احترام اور قومی فخر کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اس موقع پر مسلح افواج نے 1971 کی جنگ کے ظفر وال، شکر گڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید کی غیر معمولی بہادری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دشمن کی پیشقدمی کرتی بکتر بند گاڑیوں کی نشاندہی کی اور ری...
کراچی سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ طالبہ راحیلہ کا خواب تھا کہ وہ ڈاکٹر بنے، لیکن 2015 میں راحلیہ کو تیزاب کے حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ان کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا، اور وہ ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہو گئیں۔ یہ انتقامی حملہ ایک پولیس اہلکار ذیشان عمر نے کیا تھا، جب راحیلہ کے والدین نے اس کی شادی کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔ مزید پڑھیں: خواتین پر ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا: صدر آصف زرداری راحیلہ کے انکار کو وہ برداشت نہ کر سکا اور پیچھا کرنے لگا۔ حملہ رمضان میں جمعۃ الوداع کے روز اس وقت کیا گیا جب راحیلہ گھر کا دروازہ کھولنے کی...
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا افغان طالبان رجیم کو انتباہ: کیا یہ پالیسی میں نیا موڑ ہے؟
گزشتہ روز چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشترکہ فوجی کمانڈ ہیڈکوارٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان رجیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان یا فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا تیسرا راستہ کوئی نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: طالبان پاکستان مخالف فتنۂ خوارج کا ساتھ چھوڑیں یا پھر اپنے انجام کے لیے تیار رہیں، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے مگر افغان سرزمین کا استعمال پاکستان میں دہشتگردی کے لیے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ افغان طالبان رجیم نے گو کہ اس بیان پر ابھی تک اپنا باقاعدہ حکومتی ردعمل نہیں دیا لیکن کچھ...
اپنی ایک پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی باتیں، غزہ کیلئے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" کے پیش کردہ منصوبے سے متصادم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی آرمی چیف "ایال زمیر" نے غزہ میں YELLOW LINE کو نئی سرحد قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لائن صیہونی کالونیوں میں توسیع اور ہماری نئی دفاعی حد ہے۔ جس پر اقوام متحدہ کے ترجمان "اسٹیفن ڈوجاریک" نے کہا کہ اس طرح کی باتیں، غزہ کے لئے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" کے پیش کردہ منصوبے سے متصادم ہیں۔ اسٹیفن ڈوجاریک نے ان خیالات کا اظہار ایک پریس کانفرنس میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واضح...
پنجاب حکومت کے عظیم الشان ’تاریخی لاہور بحالی پروگرام‘ کے تحت شہر کے قلب میں واقع 350 سال پرانا شاہکار مغلیہ فن تعمیر نیلا گنبد اپنی اصل خوبصورتی اور شان و شوکت واپس لایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا نوازشریف سیاسی سرگرمیاں چھوڑ کر لاہور کا تاریخی ورثہ بحال کروائیں گے؟ یہ اپنے نیلے رنگ کے شاندار ٹائلز کی وجہ سے نیلا گنبد کہلاتا ہے اور سنہ 1673-74 میں مغل دور کے مشہور روحانی بزرگ حضرت عبدالرزاق مکی رحمۃ اللہ علیہ کے مقبرے کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ دہائیوں تک اس تاریخی یادگار کے چاروں طرف دکانیں، ہوٹل اور مکانات بن جانے کی وجہ سے یہ عظیم الشان عمارت تقریباً نظر سے اوجھل ہو گئی تھی۔ یہاں...
ایم کیو ایم پاکستان کی دھڑے بندی یا مختلف گروپس کی کہانی خاصی پیچیدہ اور پرانی ہے جو کہ پارٹی کے بانی کی بیرون ملک سے لاتعلقی کے بعد زیادہ شدت اختیار کر گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار پر حملہ، ’یہ سیاست چمکانے آئے ہیں‘، شہریوں کا الزام اصولی طور پر ایم کیو ایم پاکستان میں اتحاد کی کوششیں مرکزی دھڑے بندی پر سبقت لے چکی ہیں لیکن اندرونی طور پر اختلافات اور رسہ کشی اب بھی موجود رہتی ہے۔ اس وقت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کنوینیئر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اہم ترین رہنماؤں میں شامل ہیں جبکہ سابق میئر کراچی اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار بھی پارٹی میں اہم...
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کو ایک ارب 29 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ آئی ایم ایف کا قسط جاری کرنا یہ بتاتا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم چل رہی ہے۔ ادائیگیوں کا کوئی بحران نہیں ہے۔ قسط کی خبر پاکستانی اسسٹاک مارکیٹ پر بھی ایک مثبت اثر ڈالے گی۔ معاشی استحکام کا جو میسج اس قسط کی منظوری سے ادھر ادھر جاتا ہے۔ اس کا کوئی اثر عوام کی حالت پر نہیں پڑتا۔ عوام کے لیے ابھی کوئی ریلیف دور دور تک نہیں دکھائی دیتا۔ سردار اویس لغاری منسٹر آف پاور ہیں وہ امریکی سفیر سے مدد حاصل کرنے لیے ملے ہیں۔ امریکا کی یہ مدد پاکستان کو آئی ایم...
جبکہ شام میں باغیوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا، صہیونی وزیر کابینہ کے رکن نے کہا کہ شام کے ساتھ جنگ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جبکہ شام میں باغیوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا، صہیونی وزیر کابینہ کے رکن نے کہا کہ شام کے ساتھ جنگ ناگزیر ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، صہیونی حکومت کے وزیر برائے مہاجرین اور یہود دشمنی کے خلاف اقدامات آمیخای چیکلی نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں شام کے ساتھ جنگ کے لازمی ہونے پر زور دیا۔ چیکلی نے شامی فوج کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں شامی فوجیوں نے غزہ کی حمایت ظاہر...
صدر ابووو کی شہباز شریف سے ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے: پاکستان، انڈونیشیا میں 7 ایم او یوز، معاہدے
اسلام آباد‘ لاہور (خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات، دفاع، سلامتی، صحت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور ماحولیاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ اور دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے انڈونیشیا-پاکستان ترجیحی تجارتی معاہدے پر نظرثانی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کا وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں استقبال کیا، صدر پرابووو سوبیانتو کو وزیراعظم ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ 1971ء میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے 9 دسمبر کو یادگار دن "ہنگور ڈے" کے طور پر منایا جا رہا ہے، ہنگور ڈے"آبدوز ہنگور"کی بہادری اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی روشن علامت ہے۔اس موقع پر اپنے بیان میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا پاکستان خود مختاری اور دفاعِ وطن کے لیے عزم محکم رکھتا ہے، 9 دسمبر71کو آبدوز ہنگورکے عملے نے جانبازی کی درخشندہ تاریخ رقم کی جو آج تک...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں زراعت میں ترقی، جدت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ چھ ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی اور زرعی مشینری میں تعاون کیلئے چین کیساتھ دو B2B ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔ پنجاب میں ایگری تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اشتراک کار کیلئے چین کیساتھ 3 ایم او یوز سائن کیے گئے۔ کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیج کی دستیابی کیلئے چین کیساتھ 1 ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب میں زرعی ترقی میں پیش رفت کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا اور پنجاب حکومت کا زرعی ترقی کو مزید فروغ دینے کیلئے چین کیساتھ...
ایک امریکی عہدیدار نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کے سامنے موجود متعدد مشکلات اور چیلنجز کے باوجود کہا کہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک امریکی عہدیدار نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کے سامنے موجود متعدد مشکلات اور چیلنجز کے باوجود کہا کہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، ایک امریکی عہدیدار نے الجزیرہ نیٹ ورک کو بتایا کہ تمام مشکلات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ توقع رکھتا ہے کہ 2026 کے اوائل میں...
جہاں اتفاق نئے صوبے بنائیں، ایک پارلیمنٹ سے 2 ترامیم کافی، موجودہ حالات میں وزیراعظم نہیں بن سکتا: بلاول
لاہور، اسلام آباد (کامرس رپورٹر + نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گورنر ہاؤس لاہور میں مختلف ٹی وی نیوز چینلز کے بیورو چیفس اور سینئر اینکرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پارلیمنٹ سے دو آئینی ترامیم کافی ہیں، مزید کی گنجائش نہیں۔آئین ایسی دستاویز نہیں کہ بار بار تبدیل کیا جائے۔ اگر عوام ووٹ دیں گے تو وزیراعظم بنوں گا۔ صحافی کے سوال کہ موجودہ حالات میں وزیراعظم بنیں گے، پر بلاول نے کانوں کو ہاتھ لگا لئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب میں اتحادیوں کو بھی سپیس لینی پڑتی ہے۔ پنجاب میں وزارتیں نہیں لیں گے۔ پیپلز پارٹی کی خوبی جمہوری بھی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپوٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد کسی کا عمران خان سے ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں ہے۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں 66 فیصد لوگوں نے کہاکہ کسی کم کیلئے رشوت نہیں دی، ملک میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے، ملک کے ڈیفالٹ کی شرطیں لگتی تھیں، لیکن اب ہم استحکام سے ترقی کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تحت ریفارم اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے معاشی استحکام آیا ہے۔ آئی ایم ایف نے ہمارے ریفارم سٹرکچر کی تعریف کی ہے۔ ایف بی آر میں سفارش...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) اقتصادری رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں کی نئی درآمدی سکیم کی منظوری دے دی اور گاڑیوں کی درآمد کی مدت دو سال سے بڑھا کر تین سال کر دی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاور ڈویڑن نے آئندہ مالی سال کے سرکلر قرضہ منصوبے پر بریفنگ دی جبکہ کمیٹی نے پاور سیکٹر میں مالی پائیداری اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی اور پاور ڈویڑن کو مالی مدد بتدریج کم کرنے کا درمیانی مدت منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی اور نئی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی پرپابندی اور 27ویں ترمیم کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی جبکہ مفاد عامہ سے متعلق بھی پانچ قراردادیں منظور کی گئیں۔ پانچ بل متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ چھ بلوں کی منظوری دی گئی، ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے پینل آف چیئر مین سمیع اللہ خان کی صدارت میں شروع ہوا۔حکومتی رکن اسمبلی محمد طاہر پرویز نے بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد اسمبلی میں پیش کی کہ دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کر دی۔ نیپرا نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے اور قیمت میں کمی کا اطلاق کے-الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی صارفین کو دسمبر کے بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین اور الیکڑک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔ دوسری طرف نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت...
اسلام آباد (وقار عباسی/وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے علاوہ وفاق کو بذریعہ وزارت قانون اور صدر مملکت کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری جوڈیشل کمشن، پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرر،ایچ ای سی اور کراچی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین روز میں جواب طلب کر لیا۔ گذشتہ روز میاں داؤد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل ذاتی طور پر عدالت پیش ہوئے جبکہ اسلام آباد بار کونسل کے ممبر راجہ علیم عباسی، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر...
اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں غذائی قلت کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ اس صورتحال کے ہزاروں نومولود بچوں پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں غذائی قلت کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ اس صورتحال کے ہزاروں نومولود بچوں پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، یونیسف کی ترجمان تس اینگرام نے کہا کہ صورت حال واضح ہے، وہ خواتین جو غذائی قلت کا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ کی دیواروں نے ایک شخص کو ذہنی مریض بنا دیا، دھمکیاں دینے والا آج مظلوم بنا بیٹھا ہے، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، پی ٹی آئی نے ملک کودیوالیہ کرنے کیلئے ہرحربہ استعمال کیا، بانی اپنے دور میں مخالفین کودھمکیاں دیتے تھے، بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا معائنہ ہونا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ذہنی مریض کیلئے سپیشل ٹیم بنائے، بانی منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے تھے چھوڑوں گا نہیں، اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے برطانیہ کی وزیر برائے ترقی بیرونس چچیپمین نے ملاقات کی، اس موقع پر برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور دوسرے اعلی حکام بھی موجود تھے، ملاقات میں دو طرفہ اور اقتصادی امور پر بات چیت کی گئی، وزیر خزانہ نے ائی ایم ایف میں برطانیہ کی طرف سے پاکستان کی حمایت کی۔ تحسین کی جس کے باعث پاکستان کا ریویو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ ملاقات میں استحکام حاصل کرنے کے لیے پاکستان کی مائیکرو اکنامک کاوشوں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی استحکام اور ساختی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ توانائی سیکٹر کی بہتری‘ قرضوں کے انتظام اور سرکاری اداروں میں اصلاحات، پنشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
اسلام آباد: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چودھری اور وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
باکو: وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی او آئی سی کلچرل فیسٹیول’’ باکو کری ایٹو ویک ‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملکی سیاسی حالات، عدالتی معاملات، پارلیمانی رویّوں اور 9 مئی کے واقعات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید اضطراب اور داخلی دبائو کا شکار ہے۔ حکومت نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر تفصیلی جواب دیا اور واضح دکھائی دیتا ہے کہ ملک کے داخلی معاملات پر شدید شورش جنم لے رہی ہے۔ سپہ سالار کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابلِ برداشت ہے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پورا نظام کسی وجہ سے پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ میں گروہ بندی کے شواہد موجود رہے ہیں۔ پانچ مخصوص ججز کے سامنے گزشتہ تین برسوں...
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات مشترکہ اقدار، مذہبی ہم آہنگی اور ثقافتی قربت کے ساتھ ساتھ علاقائی خوشحالی اور ترقی کے مشترکہ وژن پر استوار ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے ملائیشیا کے سینٹ کے صدر سینیٹر داتو آوانگ بیمی بن آوانگ علی باسہ اور ایوانِ نمائندگان کے سپیکر تان سری داتو ڈاکٹر جوہری بن عبدل سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران چیئرمین سینٹ نے دونوں پارلیمانوں کی مضبوط جمہوری روایات کو اجاگر کرتے ہوئے پارلیمانی قیادت کے مابین روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملائیشیا کے لیے دونوں ایوانوں میں پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو نوٹیفائی کیا جا...
اسلام آباد (خبر نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں پانی اور فوڈ سکیورٹی جیسے قومی مسائل پر اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید اور وزارت آبی وسائل کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پانی کی قلت ایک سنگین قومی مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو موثر اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس اہم موضوع کی حساسیت کے پیشِ نظر اجلاس میں اپوزیشن اراکینِ اسمبلی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے تاکہ مشترکہ مشاورت کے ذریعے قومی سطح پر جامع حکمتِ عملی تشکیل دی جا سکے۔ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوانی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بد عنوانی جرم کے ساتھ سماجی، معاشی اور معاشرتی ظلم ہے، روز اول سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، بدعنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی امور میں شفافیت، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی سے عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے، کے پی آئیز سسٹم نے حکومتی افسران کو مزید مستعداور متحرک بنایا جس سے عوامی خدمات میں بہتری...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کر کے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں۔ آپ حکومت بنا لیں۔ خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کر کے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں آپ حکومت بنا لیں اور اپنے زیرنگرانی فارم 45 اور 47 کھول کر دیکھ لیں۔ پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی خورشید شاہ کے ذریعے دی گئی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔ ندیم افضل چن بھی پی ٹی آئی کے پاس گئے اورکہا کہ پیپلز پارٹی آپ کو بلامشروط سپورٹ کرتی ہے۔ آئیے آپ حکومت بنائیں۔ یہ پیشکشیں بھی...
لاہور (رفیعہ ناہید اکرام) لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر عاصم چیمہ نے کہا ہے کہ اب پھر سے چڑیا گھر پہ سیاحوں کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔ شکایات کے فوری ازالے اور ٹکٹ کے سلسلے میں مسائل کو کافی حد تک حل کردینے سے لوگ مطمئن اور خوش ہیں۔ لاہور چڑیا گھر کا وزٹ کرنے والوں میں ہر طبقے کے بچے شامل ہوتے ہیں اس لئے ٹکٹ یا کینٹین وغیرہ کے سلسلے میں ان کی قوت خرید کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نوائے وقت سے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں نیلا آسمان لاہور کے شہریوں ہی نہیں لاہور چڑیا گھر کے باسیوں کیلئے بھی انتہائی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وسائل پر قابض مراعات یافتہ طبقہ اور افسر شاہی ملک کو اب تک نوآبادیاتی طرز پر چلا رہے ہیں، دستوری اعتبار سے پاکستان اسلامی ملک، عملی طور پر یہاں انگریز کا نظام چل رہا ہے۔ مدارس کے معلمین ، علماء اکرام و طلبا اسلام کے جامع تصور کو عام کریں ، امت کو جوڑنا ان کی پہلی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے دورہ کے موقع پر اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے مولانا فضل رحیم کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ ریلوے میں روزانہ کی آمدن پچھلے 30 سال کا ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ ویڈیو پیغام میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث مسافر اور فریٹ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 15 دنوں سے روزانہ 300 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔ ریلوے کی جدیدکاری اور اصلاحات کے عمل کے تحت پورے پاکستان میں ریلوے ڈیجیٹائز کیا جا چکا اور پاکستان ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ سٹیشنز کی اَپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ اب ریلوے ٹریک پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ نوکنڈی سے روہڑی اور روہڑی سے کراچی تک...
پشاور(آئی این پی )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی کو صوبے میں امن کے قیام میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سی ٹی ڈی کے 186 ڈیٹیکٹیوز کو 638 مستقل فیلڈ آپریٹرز میں تبدیل کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیلڈ آپریٹرز سائبر پیٹرولنگ، انٹیلیجنس، سرویلنس اور فیلڈ آپریشنز انجام دیں گے، 4 ارب 30 کروڑ روپے لاگت سے ضلعی سطح پر سی ٹی ڈی کی توسیع کی جائے گی۔وزیر اعلی نے پشاور میں نئے سی ٹی ڈی ریجنل ہیڈکوارٹرز کے قیام کی...
اسلام آباد (آئی این پی، خبرنگار) پاکستان اور ایران نے قریبی مشاورت سے علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، دونوں رہنمائوں نے پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر ہونے والی حالیہ اعلی سطحی ملاقاتوں اور رابطوں کو سراہا، گفتگو میں خطے کے امن، اقتصادی تعاون، سرحدی امور اور مشترکہ علاقائی چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت،خبر ایجنسیاں)پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوووسوبیا نتو موجود تھے۔پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ کر لیا گیا، پاکستانی طلبا کی انڈونیشیا میں اعلیٰ تعلیم کیلیے انڈونیشین ایڈ اسکالر شپ پروگرام پر دستخط کیے گئے۔دونوں ملکوں میں چھوٹے اوردرمیانے کاروبارکی ترقی کیلیے تعاون اور تاریخی دستاویزات اورریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔اس کے علاوہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مفاہمتی یادداشت، حلال تجارت اورسرٹیفکیشن اور صحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔بعد...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایف ایف توسیعی پروگرام پر شدید سیلاب کے باوجودبہت ٹھوس عمل درآمد کیا ہے اور استحکام کو برقرار رکھا اور ملک کی بیرونی اور فنانسنگ کی صورتحال میں بہتری پیدا ہوئی، پالیسی کی ترجیحات مائیکرو اکنامک استحکام پر مرکوز رہیں گی اور پبلک فائنانس کو بہتر بنانے کے لیے ان اصلاحات کو اگے بڑھایا جائے، مسابقت میں بہتری لائی جائے، پیداوار اضافہ کیا جائے اور سیفٹی نیٹ میں مزید بہتری لائی جائے۔ سرکاری تحویل کے کاروباری اداروں میں اصلاحات کی جائیں، انرجی سیکٹر کو بہتر بنایا جائے اور پبلک سروس کی دستیابی میں بھی بہتری پیدا کی جائے، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اصلاحات پر تیزی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت،خبر ایجنسیاں)ملک میں صنعتی و زرعی ترقی کے فروغ کے حوالے سے وفاقی حکومت نے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔حکومتی ریفرنس پر نیپرا کی جانب سے اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور ہوگیا، نیپرا کا فیصلہ وفاقی حکومت کو موصول ہوگیا۔رعایتی نرخ کے مطابق صنعتوں کا اضافی بجلی کی کھپت پر 22روپے 98 پیسے فی یونٹ چارج ہوگا۔پاور ڈویژن کی جانب سے نیپرا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن نے نوٹیفکیشن کے حوالے سے اقدامات شروع کر دیے۔صنعتی پیکیج سے گھریلو اور کمرشل صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ صنعتی پیکیج سے ملک میں صنعتی و زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، پیکیج سے پیداواری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک کیتھولک چرچ اور 1300 سے زاید متاثرین نے جنسی زیادتی کے ہولناک الزامات پر میڈی ایشن کے ذریعے تصفیے پر اتفاق کر لیا اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کی تاریخ میں چرچ کا سب سے بڑا مالی اسکینڈل ثابت ہوسکتا ہے۔ جنسی استحصال کے یہ کیسز 1952 سے 2020 تک کے ہیں جن میں پادریوں اور چرچ کے عملے پر بچوں کے ساتھ زیادتی کے سنگین الزامات شامل ہیں۔ متاثرین کے وکیل جیف اینڈرسن نے بتایا کہ نیویارک آرچ ڈائیوسیز نے اگلے 2 مہینوں میں ممکنہ بھاری بھرکم تصفیے پر بات چیت کی منظوری دے دی ہے۔ نیویارک چرچ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متاثرین کو ادائیگی کے لیے 300...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) اقتصادری رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دیدی اور نئی پالیسی کے تحت درآمدی گاڑیوں پر تحفظ اور ماحولیاتی معیار لاگو ہوں گے، گاڑیوں کی درآمد کی مدت دو سال سے بڑھا کر تین سال کر دی گئی‘ درآمد شدہ گاڑیاں ایک سال تک کسی دوسرے کے نام منتقل نہیں کی جا سکیں گی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاور ڈویژن نے آئندہ مالی سال کے سرکلر قرضہ منصوبے پر بریفنگ دی جبکہ کمیٹی نے پاور سیکٹر میں مالی پائیداری اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی اور پاور ڈویژن کو مالی مدد بتدریج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں زرعی امپورٹ ٹیکسز کے نام پر مزید ٹیرف عاید کرسکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ واشنگٹن میں زرعی مسائل پر ہونے والی تقریب کے دوران امریکی کسانوں کے لیے اربوں ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر امریکی صدر نے نئے ٹیرف عاید کرنے کی تازہ دھمکی بھارت سے درآمد ہونے والے چاول پر عاید کرنے کی دی ہے۔انہوں نے ایشیائی ممالک اور بالخصوص بھارت سے چاولوں کے بڑی تعداد میں درآمد ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکی کسانوں کے لیے خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔صدر ٹرمپ نے بھارت سے آنے والے سستے داموں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وسائل پر قابض مراعات یافتہ طبقہ اور افسر شاہی ملک کو اب تک نوآبادیاتی طرز پر چلا رہے ہیں، دستوری اعتبار سے پاکستان اسلامی ملک ، عملی طور پر یہاں انگریز کا نظام چل رہا ہے۔ مدارس کے معلمین ، علماکرام و طلبہ اسلام کے جامع تصور کو عام کریں ، امت کو جوڑنا ان کی پہلی ذمے داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے دورے کے موقع پر اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے مولانا فضل رحیم کی عیادت کی اور بزرگ عالم دین کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی کرکے انتشار پھیلانے اور پاکستان کے مخالف دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ جو لیڈران پاکستان کی سالمیت و استحکام کے خلاف بات کرتے ہیں، خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی پارٹی سے ہو ان کے خلاف ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے بانی عمران خان کی بہنوں کو گزشتہ روز ملاقات کی اجازت نہ ملی جس پر انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جا رہی‘ میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کو کس کے احکامات پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہم ملاقات کے لیے آئے، پچھلے ایک ماہ سے اسی مقصد کے لیے آ رہے ہیں۔ علیمہ خان کا تحریک انصاف کے کارکنان اور قائدین کے ہمراہ رات گئے تک دھرنا جاری رہا جبکہ پولیس نے مذاکرات بھی شروع...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بین الاقوامی یومِ انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف جدوجہد پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ کرپشن اداروں کو کمزور اور عوام کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے 2003ء میں انسدادِ بدعنوانی کا دن مقرر کیا جس کا مقصد معاشروں کو شفافیت اور قانون کی بالادستی کی طرف لے جانا ہے، کرپشن ترقی کی رفتار کو سست اور قانون کی حکمرانی کو کمزور کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے وقت کے ساتھ اپنے احتسابی نظام کو بہتر بنایا ہے، اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے متعدد کیسز...