2025-11-13@18:53:06 GMT
تلاش کی گنتی: 1715
«محسن العقالی»:
(نئی خبر)
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال25-2024 کے سالانہ مالی گوشوارے جاری کر دیے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری مالی سال 2025 کے سالانہ گوشواروں کے ساتھ آڈیٹرز کی رپورٹ بھی موجود ہے۔ اسی طرح اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956 کی شق 40(3) کی تعمیل کرتے ہوئے مذکورہ مالی گوشوارے اور آڈیٹرز کی رپورٹ وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک کو 2,500 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ قانونی تقاضوں اور اکاؤنٹنگ فریم ورک کے تحت اختصاص کے بعد 2,428 ارب روپے کا فاضل منافع وفاقی حکومت کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
پشاور: ریاستی اداروں اور عوامی اشتراک سے کرم کے فسادات میں جلنے والا بگن بازار ایک بار آباد ہوگیا۔ گزشتہ سال 22 نومبر کو مقامی فریقین کے جھگڑے کے دوران بگن بازار کو جلا دیا گیا تھا۔ جنوری 2025 میں مقامی افراد اور فریقین کے مابین امن معاہدہ ہوا جس نے کرم میں دہائیوں پرانی دشمنی ختم کی۔ جنوری میں ہونے والے امن معاہدے کے بعد بگن بازار کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس طرح، 16 مئی 2025 کو پاک فوج کی انجینئرنگ کور اور ضلعی انتظامیہ نے بگن بازار کی مرمت کا آغاز کیا۔ 102 دکانوں سمیت نیشنل بینک، نادرا آفس، گورنمنٹ ہائی اسکول، مدرسہ، انتظار گاہ اور اسٹریٹ لائٹس کی تعمیر و بحالی مکمل کر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق، 28 اگست 2025 صبح 8:00 بجے تک ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے نمایاں پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔ تمام ڈسکوز کے عملے کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا عمل جاری ہے اور بیشتر فیڈرز بتدریج بحال ہو رہے ہیں۔ فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 30 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں چنیوٹ کے 14، جھنگ کے 9، سرگودھا کے 5، میانوالی کا 1 اور ڈی آئی خان کا 1 فیڈر شامل ہے۔ ان تمام فیڈرز کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور مکمل بحالی رات 9 بجے سے 12 بجے تک متوقع...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں مستحکم نمو کا امکان رکھتی ہے، تاہم کئی میکرو اکنامک خطرات مالی استحکام کو متاثر کر سکتے ہیں۔آئی ایم ایف پروگرام کے تحت وزارت خزانہ کی جانب سے تیار کردہ مالی خطرات کی رپورٹ کے مطابق ان خطرات میں متوقع شرح نمو سے کم جی ڈی پی، قرض کا بڑھتا ہوا تناسب، کم ٹیکس وصولی، گردشی قرضے، قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حقیقی جی ڈی پی نمو 5.1 فیصد کے ہدف سے 1.5 فیصد کم ہو کر 3.5 فیصدرہ سکتی ہے۔ اس سے ٹیکس آمدنی میں کمی اور مالی خسارے میں اضافہ ہو گا، جس سے مالی سال 2026 میں مالی خسارہ 42.1 ارب روپے...
وفاقی حکومت نے پاکستان کے ذمے واجب الادا قرضوں کا حجم کم کرنے اور مالی سال2028 تک ڈیبٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح کم کرکے 61.5 فیصد تک لانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے مڈٹرم ڈیٹ سٹریٹجی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھی بھیجوائی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذمہ واجب الادا قرضوں میں کمی کیلئے تیار کی جانیوالی مڈٹرم ڈیٹ اسٹریٹجی رپورٹ 2026 - 28 کے تحت قرضوں پر سود ادائیگیوں کا بوجھ جی ڈی پی کے لحاظ سے 7.8 فیصد سے کم کر کے 4.9 فیصد، بیرونی قرضوں کو 18 فیصد تک لانے، مقامی قرضوں اوسطاً میچورٹی کی معیاد ساڑھے 4 سال مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع...
حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا،دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دیت کی یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی رقم کے مساوی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دیت کی یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی رقم کے مساوی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے مالی سال 26- 2025 کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دیت کی یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی رقم کے مساوی ہے۔
بجلی چوری سے نقصانات میں بڑی کمی نہ آسکی، بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں صرف 11 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم وفاقی حکومت بجلی وصولیوں کے نقصانات 183 ارب روپے کم کرنے میں کامیاب رہی۔ سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی اورچوری کی مد میں کیے گئے نقصانات میں بڑی کمی نہ لائی جاسکی جس کے باعث قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ گذشتہ مالی سال کے دوران ڈسکوز کی نااہلی اور چوری کی مد میں نقصانات صرف 11 ارب روپےکم ہونے کے بعد 265 ارب روپے رہے، تاہم وفاقی حکومت کو بجلی وصولیوں کے نقصانات 183 ارب روپے کم کرنے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ مالی سال 24-2023 کے دوران بجلی چوری اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اگست 2025ء) جب سے طالبان نے دوبارہ اقتدار سنبھالا اور ملک پر اپنی گرفت مضبوط کی ہے، تب سے انہوں نے افغانستان میں پانی کی خود مختاری کے لیے کوششیں تیز کر رکھی ہیں، جبکہ خشک علاقوں میں قیمتی وسائل کے استعمال کے لیے بنیادی ڈھانچے کے متعدد منصوبوں کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔ ڈیموں اور نئی نہروں کی تعمیر نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تناؤ کو جنم دیا ہے، جبکہ طالبان کو پہلے ہی علاقائی سطح پر تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے کئی چیلنج درپیش ہے، کیونکہ 2021ء میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہیں۔ اسی دوران یہ خطہ ماحولیاتی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) تیل کے وسیع ذخائر کے دعووں کے باوجود ملک میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی تیل اور گیس کی پیداوار دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ سالانہ بنیاد پر تیل کی پیداوار میں 12 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس تاریخی کمی کی بنیادی وجہ حکومت کی وہ پالیسی ہے جس کے تحت ضرورت سے زائد درآمد شدہ گیس کو ترجیح دی گئی جو عالمی سپلائرز کے ساتھ طویل المدتی ٹیک اور پے معاہدوں کے تحت درآمد کی جا رہی ہے۔...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی تیل اور گیس کی پیداوار دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ سالانہ بنیاد پر تیل کی پیداوار میں 12 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس تاریخی کمی کی بنیادی وجہ حکومت کی وہ پالیسی ہے جس کے تحت ضرورت سے زائد درآمد شدہ گیس کو ترجیح دی گئی جو عالمی سپلائرز کے ساتھ طویل المدتی ٹیک اور پے معاہدوں کے تحت درآمد کی جا رہی ہے۔ ان معاہدوں کے باعث ملکی طلب میں شدید کمی کے باوجود حکومت کے پاس درآمد جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔اس پالیسی...
بھارت اور چین کے درمیان تقریباً پانچ برس کے تعطل کے بعد سرحدی تجارت کی بحالی کے لیے باضابطہ بات چیت جاری ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب دونوں بڑی معیشتیں، عالمی تجارتی اور جغرافیائی سیاسی دباؤ کے پس منظر میں، تعلقات میں نرمی کی کوشش کر رہی ہیں۔ بھارت اور چین کے درمیان ماضی میں سرحدی تجارت کا سلسلہ زیادہ تر برف پوش اور دشوار گزار ہمالیائی درّوں کے راستے ہوتا تھا۔ اگرچہ یہ تجارت محدود حجم کی تھی، لیکن دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کی علامت سمجھی جاتی تھی۔ 2020 میں لداخ کے علاقے گلوان وادی میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی مہلک جھڑپ کے بعد یہ تجارتی راستے...
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2018 میں شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والے فوجی معاہدے کو بحال کریں گے، جس کا مقصد دونوں ممالک کی سرحد پر کشیدگی کم کرنا تھا۔ یہ اعلان جمعہ کو جاپانی تسلط سے کوریا کی آزادی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر تقریر کے دوران کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا امریکا اورجنوبی کوریا کی فوجی سرگرمیوں سے قبل طاقت کا مظاہرہ یہ معاہدہ، جسے 19 ستمبر کا جامع فوجی معاہدہ کہا جاتا ہے، دونوں کوریاؤں کے درمیان فوجی اعتماد سازی اور حادثاتی جھڑپوں سے بچاؤ کے لیے کیا گیا تھا، لیکن بعد میں شمالی کوریا نے اسے ختم کر دیا تھا۔ سابق صدر یون سک...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2025 )پاکستان میں کان کنی کی سرگرمیوں نے ماحولیاتی نظام کو تنزلی، زرعی پیداوار میں کمی اور ماحولیاتی خطرات میں اضافہ کیا ہے، طویل مدتی ماحولیاتی اور اقتصادی لچک کو یقینی بنانے کے لیے کان کنی کے بعد زمین کے استعمال میں مصنوعی ذہانت کے انضمام کی ضرورت ہے.(جاری ہے) یہ بات مائننگ انجینئر اور وائی ایس ایف منرل انٹرپرائزز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد یوسف نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کان کنی کے بعد زمین کے استعمال میں مصنوعی ذہانت کو مربوط کرنے کے لیے ایک قومی فریم ورک ضروری ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ مصنوعی ذہانت کو ماحولیاتی بحالی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ،...
اشرف خان:حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے کتنی رقم وصول کی، وزارت خزانہ نے مالیاتی رپورٹ جاری کردی۔ حکومت نے مالی سال 25-2024 میں پیٹرولیم لیوی سے1220 ارب 21 کروڑ روپے جمع کرلیے، مالی سال 2023-24 میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی سے 1020 ارب روپے اکھٹا کیا تھا،مالی سال 25 میں پیٹرولیم لیوی میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ٹیکس ماہرین کے مطابق مالی سال 2025 میں پیٹرولیم لیوی فی لیٹر 70 روپے سے 75 روپے کے درمیان وصولی اضافے کی اہم وجہ بنی ، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز صفر ،مگر لیوی سے بھاری آمدن ہوئی ، سیلز ٹیکس صوبوں سے شیئر ہوتا ہے، لیوی مکمل وفاق کے پاس رہتی ہے۔ جشن آزادی...
فلم ’شعلے‘: دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شاندار اداکاری کے پیچھے کیا تھا، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کے انکشافات
بالی وُڈ کی کلاسک فلم شعلے 15 اگست کو اپنی ریلیز کے 50 سال مکمل کرنے جا رہی ہے۔ یہ فلم نہ صرف ہندی سنیما کی تاریخ کی یادگار ترین فلموں میں شمار ہوتی ہے بلکہ اس کے تمام کردار — چاہے جے ہو، ویرو، گبر، ٹھاکر یا بسنتی — عوامی ثقافت کا حصہ بن چکے ہیں۔ فلم شعلے ہیما مالنی اور دھرمیندر کے لیے ایک خاص مقام رکھتی ہے، کیونکہ جس طرح ویرو اور بسنتی کے درمیان اسکرین پر چنچل کیمسٹری نظر آتی تھی، اسی طرح شوٹنگ کے دوران حقیقی زندگی میں بھی دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ پروان چڑھ رہا تھا۔ ہیما کے مطابق، اس آف اسکرین رومانس نے فلم میں ان کے مناظر کو مزید دلکش...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ماہانہ ڈویلپمنٹ پلان پر بیان میں کہا 2025 میں پاکستان کے تمام بڑے اقتصادی اشاریے مثبت سمت میں رہے، جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ اور مہنگائی میں نمایاں کمی، بیرونی و مالیاتی شعبے مستحکم ہوئے، صرف جولائی میں برآمدات 17 فیصد بڑھیں، پاکستان کی ترقی کیلئے برآمدات میں مسلسل اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے، گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ میں 2.1 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ، ترسیلات زر میں جولائی کے دوران 7.4 فیصد اضافہ، جولائی میں 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، پرائمری بیلنس سرپلس 24 سال کی بلند ترین سطح پر، یہ اعدادوشمار ثابت کرتے ہیں کہ معیشت کی بحالی کا بیڑہ حکومت نے کامیابی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ بحیرہ احمر میں جہازرانی پر حملوں، آبنائے ملاکا میں قزاقی اور بندرگاہوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جانے والی سائبر کارروائیوں سے سمندری نقل و حمل کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔یہ بات بین الاقوامی سمندری ادارے (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومینیگز نے 'سمندری سلامتی: روک تھام، اختراع اور ابھرتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون' کے موضوع پر کونسل کے اجلاس میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال دنیا بھر کے سمندروں میں قزاقی اور مسلح ڈکیتیوں کے تقریباً 150 واقعات پیش آئے۔ ایسی بیشتر وارداتیں آبنائے ملاکا اور سنگاپور، بحر ہند...
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ شاہد عبدالسلام تھہیم نے سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن (سیسی)کے 173ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہر ادارے سے کم از کم اجرت کی بنیاد پر شراکت وصول کی جائے گی۔ ہر مزدور کو اس کا پورا حق دلایا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کےرواں مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ کی متفقہ منظوری دی گئی۔ رواں مالی سال کے بجٹ کا کُل تخمینہ تقریباً 18 ارب 49 کروڑ روپے رکھا گیا ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 14 ارب 41 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری محنت رفیق قریشی، کمشنر سیسی صفدر رضوی، آجران اور محنت کشوں کے نمائندہ اراکین سمیت دیگر ممبران نے شرکت...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس ہفتے کے آخر میں کیمرے کے لیے مسکرا کر ایک اعلیٰ امریکی جنرل کے ساتھ بغلگیر ہوکر تصویر کھنچوائی، یہ اس موسمِ گرما میں امریکی اسٹیبلشمنٹ کے مرکز میں ان کا دوسرا پرجوش استقبال تھا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر فلوریڈا گئے تاکہ سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل کُرلا کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں شرکت کرسکیں، جو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی افواج کے کمانڈر ہیں اور پہلے بھی پاکستانی طاقتور کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ’شاندار شراکت داری‘ کی تعریف کر چکے ہیں، امریکا کے اعلیٰ ترین فوجی افسرجنرل ڈین کین کو منیر نے ایک تختی اور پاکستان آنے کی دعوت دی۔ ان ابتدائی سطروں کے ساتھ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کا وجود ختم ہوتا جا رہا ہے اورعوامی نمائندوں کو بلاجواز نا اہل کر کے ان کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے دوران ملک بھر میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ چھینا گیا اور فارم 47 کی بنیاد پر ’مانگے تانگے‘ کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کبھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر نہیں کی، علی امین گنڈاپور کی وضاحت علی امین گنڈاپورنے کہا کہ رجیم چینج کے ذریعے حکومت گرانے کے بعد سے پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے اور انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں،...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو مالی سال 25-2024 کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 159 اور 160 کے تحت جون 2025 میں ختم ہونے والے مالی سال 25-2024 کے لیے اپنے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست تک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 210 کا متن ہے کہ ہر سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم-ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے تفصیلات کے ساتھ پیش کرے گی، جس...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کا دائرہ گاؤں کی سطح پر لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے،اس منصوبہ میں شہر کی 12 فٹ چوڑی روڑز بھی شامل ہیں،126 ارب سے روڑز کی بحالی و مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا۔اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو سہیل اشرف، ایڈیشنل سیکرٹریز، ایکسین اور دیگر افسران کی شرکت کی۔اس موقع پر ہر ضلع کی سطح پر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر...
وزیراعظم کا نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز پہنچنے پر اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 تا جولائی 2025 برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے، صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے، برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف : فائل فوٹو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہارِ اطمینان کیا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 تا جولائی 2025 برآمدات میں 17 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے، برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حکومت برآمدات، سرمایہ کاری کے فروغ، کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ نوجوانوں کو معاشی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)وفاقی حکومت کی نان ٹیکس آمدن 4 ہزار 959 ارب روپے تک پہنچ گئی جس میں سب سے بڑا حصہ پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولیوں پرہے۔ وفاقی حکومت کی نان ٹیکس آمدن مالی سال 2024 تا 25 میں ریکارڈ 4 ہزار 959 ارب روپے تک جا پہنچی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ہزار 468 ارب روپے زیادہ ہے۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) سے منافع کی مد میں منتقل ہونے والی رقم کی وجہ سے ممکن ہوا۔(جاری ہے) واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی کی وصولیاں گزشتہ مالی سال کے 1,019 ارب روپے سے بڑھ کر 1,220 ارب روپے...
علی ساہی: مالی سال کےآغازکو36روزگزرگئے،تاحال پراپرٹی ٹیکس وصولی کا مکمل آغاز نہ ہوسکا۔ٹیکس دہندگان کو چالان بھجوانے کا سسٹم مکمل طور پر فعال نہ ہوسکا۔پراپرٹی ٹیکس ڈی سی ریٹ پرمنتقلی سےسسٹم جزوی طور پرکچھ اضلاع میں فعال ہوا تاہم متعدد زونز میں پرنٹنگ سسٹم مکمل اپڈیٹ نہ ہونے سے چالان کا اجرا تاخیر کاشکار ہے۔ایکسائزذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سالوں میں پہلےہفتےسےچالانزجاری کرکےوصولیاں شروع ہوتی ہیں،ہمیشہ مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران 4سے 5 ارب روپے کی وصولیاں کرلی جاتی ہیں۔30ستمبرتک رعایتی پریڈہوتاہےجس میں50فیصدزائدپراپرٹی ٹیکس اداکردیاجاتاہے۔گزشتہ مالی سال میں ایکسائزنے 20ارب کے قریب پراپرٹی ٹیکس وصول کیا تھا۔ایکسائزحکام نے بتایا کہ رواں مالی سال میں 25 سے30 ارب کی وصولی متوقع ہے،ماہ جولائی میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی نہ...
ویب ڈیسک:نئےمالی سال کےپہلے ہی مہینے تجارتی خسارے میں بڑا اضافہ ہو گیا،رواں مالی سال کے پہلے ماہ برآمدات اور درآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈکیاگیا،ادارہ شماریات نے جولائی 2025 کے تجارتی اعدادوشمارجاری کردیئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر44.16 فیصد بڑھ گیا،گزشتہ ماہ تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر16.2 فیصد اضافہ ہوا،جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ20 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ رپورٹ کے مطابق برآمدات سالانہ بنیادوں پر16.91 فیصد کا اضافہ ہوا،برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 8.88 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2025 میں برآمدات 2 ارب 69 کروڑ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس علماء پاکستان کے زیراہتمام سرینا ہوٹل پشاور میں قومی استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جشن آزادی اور معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی عظیم فتح پر خوشی اور اپنی بہادر مسلح افواج کی قربانیوں اور شہداء پاکستان کو سلام و خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت خطیب وامام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے کی جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی تھے۔ کانفرنس میں صوبائی وزیر مذہبی امور اوقاف خیبر پختونخواہ پیر عدنان قادری، بشپ آف پشاور بشپ ہمفری سرفراز پیٹر دیگر تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام اور مذاہب عالم کے راہنماؤں نے شرکت و...
اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر8.88 فیصد، درآمدات میں12.37فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں8.88 فیصد اضافے کیساتھ برآمدات کا حجم2.697 ارب ڈالر، درآمدات کا 5.44 ارب ڈالر رہا۔ جون 2025 میں برآمدات2.47 ارب ڈالر تھیں،جون کی نسبت جولائی میں تجارتی خسارہ 16فیصد اضافہ سے2.75 ارب ڈالر رہا۔گزشتہ سال جولائی میں تجارتی خسارہ1.909ارب ڈالر تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ بڑھ گیا۔ رواں مالی سال جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا، ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں درآمدات 5 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی میں درآمدات 4 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں برآمدات 2 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال جولائی میں برآمدات 2 ارب 30 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) ملک کا مالیاتی خسارہ تشویش ناک 7 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا، گزشتہ مالی سال کے دوران آمدن 10 ہزار ارب روپے کے قریب رہی، اخراجات 17 ہزار ارب سے زائد رہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کی خالص آمدن 9 ہزار 946 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ حکومتی اخراجات 17 ہزار 36 ارب روپے تک پہنچ گئے، اس عرصے کے دوران مالی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 5.4 فیصد تک محدود رہا، مالی خسارے کا حجم 7 ہزار 90 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے گزشتہ مالی سال 2024ء تا 2025ء کے دوران وفاقی حکومت کے...
وفاقی حکومت کی نان ٹیکس آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2024-25 کے دوران 4,959 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ اس میں سب سے بڑا حصہ پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولیوں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے حاصل ہونے والے منافع کا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت 1,468 ارب روپے کا اضافہ رپورٹس کے مطابق حکومت کی نان ٹیکس آمدن میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 1,468 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں بڑھتی ہوئی وصولیوں اور اسٹیٹ بینک سے حاصل شدہ منافع کی منتقلی کے باعث ممکن ہوا ہے۔ پیٹرولیم لیوی کی وصولیاں بلند ترین سطح پر گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی وصولیاں...
کراچی: ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے اجلاس میں نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دی گئی جس میں سرمایہ کاری اور منصوبوں سے متعلق تجاویز زیر غور آئیں۔ وزیر محنت وافرادی قوت و چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ شاہد تھہیم کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کا 33واں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری محنت رفیق قریشی، کمشنر سندھ ریونیو بورڈ، آجر و اجیر نمائندوں، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندےاور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پچھلے مالی سال کے دوران مکمل ہونے والے فلاحی اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکریٹری رفیق قریشی نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ بجٹ میں کئی اہم اہداف مکمل کیے جن میں ورکرز ویلفیئر بورڈ...
اسلام آباد: گزشتہ مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کی خالص آمدن 9 ہزار 946 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ حکومتی اخراجات 17 ہزار 36 ارب روپے تک پہنچ گئے، اس عرصے کے دوران مالی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 5.4 فیصد تک محدود رہا، مالی خسارے کا حجم 7 ہزار 90 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے گزشتہ مالی سال 2024ء تا 2025ء کے دوران وفاقی حکومت کے آمدن و اخراجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق قابل تقسیم محاصل سے صوبوں کو 6 ہزار 854 ارب روپے منتقل کئے، قرضوں پر سود کی ادائیگی میں 8 ہزار 847 ارب روہے خرچ ہوئے، حکومت...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ مکمل تباہ ہو چکا، غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور امداد کی بحالی ضروری ہے۔(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، بھوک کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ کسی چیز سے اس بات کا جواز نہیں دیا جا سکتا کہ پوری آبادی کو اندھا دھند قتل کیا جائے یا انہیں بھوکا مار دیا جائے، اسرائیلی...
وقاص عظیم: ملکی معیشت کیلئے اچھی خبرآگئی،نئےمالی سال کے پہلے ماہ میںہی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جولائی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر33.07فیصد کا اضافہ ہوااورٹیکسٹائل برآمدات 1ارب69کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1 ارب27 کروڑڈالرز تھا۔جون2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 53 کروڑ ڈالرز تھیں جبکہ جولائی 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 31 کروڑ ڈالرز تھیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں ذرائع کے مطابق جولائی 2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب48 کروڑڈالرزاورجولائی 2021 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب47 کروڑ ڈالرز تھا۔
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اپنی زیرصدارت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ملکی ترقی و معیشت میں اہم مقام رکھتی ہیں۔ اجلاس کو سمیڈا میں اصلاحات اور سمیڈا کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 3 کروڑ روپے سالانہ تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو مائیکرو انٹرپرائزز کا درجہ دے کر سمیڈا کے دائرہ کار میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ویمن انٹر پرینیورشپ پالیسی کا مسودہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اقتصادی تھنک ٹینک ٹاپ لائن ریسرچ نے بتایا ہے کہ پاکستان کے مالی خسارے اور سود اخراجات میں نمایاں کمی جبکہ محصولات میں اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال کے معاشی اشاریے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی توقعات سے بھی بہت بہتر رہے ہیں۔ ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 25-2024 میں پاکستان کا مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آگیا، مالی خسارہ مجموعی قومی پیداوارکا صرف 5.38 فیصد رہا اور یہ کامیابی ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں 36 فیصد سالانہ اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران...
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25-2024 کے دوران پاکستان کا بجٹ خسارہ 6.17 کھرب روپے رہا، جو مجموعی ملکی پیداوار کا 5.4 فیصد بنتا ہے، یہ گزشتہ 9 برسوں میں سب سے کم سطح کا بجٹ خسارہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ جولائی تا جون 25-2024 کے لیے وفاقی و صوبائی مالیاتی کارروائیوں کے مجموعی خلاصے کے مطابق کل آمدن 17.997 کھرب روپے یعنی جی ڈی پی کا 15.7 فیصد رہی جبکہ کل اخراجات 24.165 کھرب روپے یعنی جی ڈی پی کا 21.1 فیصد رہے۔ اس طرح بجٹ خسارہ 6.168 کھرب روپے یعنی جی ڈی پی کا 5.38 فیصد ریکارڈ کیا گیا، معاشی ماہرین...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)پاور ڈویژن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئندہ آٹھ برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں اوسطاً25فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ میں پاور ڈویژن کے حوالے سے کی گئی ایک پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ آٹھ سالوں میں بجلی کی قیمتوں میں ایک چوتھائی 25فیصد تک اضافہ متوقع ہے جبکہ گزشتہ تین سالوں میں کرنسی کی شدید قدر میں کمی کے باعث بجلی کے نرخوں میں 50فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے جولائی کے آخری ہفتے میں اسٹیک ہولڈرز سے شیئر کی گئی ورکنگ پیپر کے مطابق 2034ء تک بجلی کا اوسط ٹیرف 29روپے 70پیسے فی یونٹ تک پہنچنے کا امکان ہے،...
ذرائع مالی سال 24-2023 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات 20 ہزار ڈالر تھیں، جبکہ مالی سال 23-2022 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات ایک لاکھ ڈالر تھیں۔ اسی طرح مالی سال21-2020 اور 22-2021 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر تھیں جبکہ مالی سال20-2019 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات 10 ہزار ڈالرز تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا ہر گزرتے سال ایران سے درآمدات پر انحصار میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، امریکی پابندیوں کے باعث ایران کیلئے پاکستانی برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گزشتہ 6 سال میں پاکستان کی ایران سے درآمدات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مالی سال 25-2024 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں، جبکہ مالی سال...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر اور وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں بالواسطہ طور پر مالی مدد فراہم کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری امریکا اور بھارت کے تعلقات میں ’چبھتا ہوا نکتہ‘ بن چکا، مارکو روبیو بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسٹیفن ملر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ صدر ٹرمپ کا مؤقف بالکل واضح ہے، بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری ناقابل قبول ہے، کیونکہ اس سے جنگ کو طول دینے میں مدد مل رہی ہے۔ اسٹیفن ملر کی یہ تنقید بھارت جیسے اہم امریکی اتحادی پر...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اہم مشیر نے اتوار کو بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں اسے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور ٹرمپ کے بااثر مشیروں میں شامل اسٹیفن ملر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’صدر ٹرمپ نے بالکل واضح انداز میں کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ بھارت روسی تیل خرید کر اس جنگ کو جاری رکھنے میں مدد دے‘۔ اسٹیفن ملر کی یہ تنقید ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارت جیسے اہم اتحادی پر اب تک کی سب سے سخت تنقید تصور کی جا رہی ہے۔...
سی ڈی اے کی جانب سے ایرانی صدر کے استقبال میں مثالی انتظامات، شہر کو جھنڈوں اور انتہائی شاندار اور خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیا
سی ڈی اے کی جانب سے ایرانی صدر کے استقبال میں مثالی انتظامات، شہر کو جھنڈوں اور انتہائی شاندار اور خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) ایرانی صدر کے دورۂ اسلام آباد کے موقع پر سی ڈی اے کی جامع تیاریاں۔اسلام آباد شہر کو دونوں ملکوں کے خوبصورت جھنڈوں اور انتہائی شاندار اور خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیا۔ ایران کے صدر کا حالیہ دورۂ پاکستان اور ایران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم کامیابی ہے۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں برادر اسلامی ملک کے معزز مہمان کے استقبال کے لیے تیاریوں کے لیے سی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2025ء) نئے مالی سال کے آغاز کے بعد مہنگائی کی اونچی اڑان پھر سے شروع، جولائی 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے جولائی 2025 میں مہنگائی میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جون 2025 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 3.23 فیصد رہی جبکہ جولائی 2024 میں 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 2.15 فیصد اور شہروں میں مہنگائی میں 3.45 فیصد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ دیہات...
عبدالطیف چترالی نااہلی کیس ؛پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روکنے کاحکم دیدیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے عبدالطیف چترالی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کو حلقے میں ضمنی الیکشن روکنے کاحکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں این اے ون چترال سے ایم این اے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کیس پر سماعت ہوئی، جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی،وکیل درخواست معظم بٹ نے کہاکہ درخواستگزار این اے ون چترال سے ایم این اے منتخب ہوئے،سپیکر نے بغیر نوٹس نااہلی کا ریفرنس بھیجا، الیکشن کمیشن نے سنے بغیر درخواست گزار کو نااہل کیا، قانون کے تحت 90دن میں ریفرنس پر فیصلہ ضروری ہے،وکیل درخواستگزار کا مزید کہناتھا کہ اے ٹی سی نے درخواست گزار کی غیرموجودگی میں سزاسنائی،ہم نے سزا کے خلاف...
ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے رواں مالی سال مالی سال 2025-2026 کے آغاز میں ہی اہم کامیابی حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2025 کے لیے مقررہ 748 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا۔رواں مالی سال کے پہلے ماہ حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیاں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 89 ارب روپے اضافی ہیں جبکہ جولائی 2024 میں 659 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا تھا۔ایف بی آر حکام کے مطابق جولائی 2024 کا مقررہ...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال مالی سال 2025-2026 کے آغاز میں ہی اہم کامیابی حاصل کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2025 کے لیے مقررہ 748 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا۔ رواں مالی سال کے پہلے ماہ حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیاں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 89 ارب روپے اضافی ہیں جبکہ جولائی 2024 میں 659 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا تھا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق جولائی 2024 کا مقررہ ہدف 657 ارب روپے بھی مکمل کیا تھا، رواں مالی سال کے بجٹ میں 400 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس اقدامات...
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب سینیٹر کا کہنا تھا کہ ایم پی ایز نے مجھے نہیں بانی کے نظریئے کو ووٹ دیا، یہ میری نہیں نظریہ بانی کی جیت ہے۔ نو منتخب سینیٹر نے مزید کہا کہ آج خیبرپختونخوا نے اتحاد کا مظاہرہ کیا، وزیراعلیٰ سمیت آج سب میرے ساتھ کھڑے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہو گیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب ہو گئیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے فارم 58 جاری کر دیا، مشال یوسفزئی نے 86 ووٹ، مہتاب ظفر نے 53 اور صائمہ خالد نے ایک ووٹ حاصل کیا، 2 ووٹ مسترد ہوئے۔ نو منتخب سینیٹر مشال یوسفزئی...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ سمبلی میں سینیٹ ضمنی الیکشن میں مشعال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مشعال یوسفزئی 86 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوچکی ہیں، ان کے مدقابل اپوزیشن کی امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووت حاصل کیے، آزاد امیدوار صائمہ خالد نے صرف ایک ووٹ حاصل کیا جب کہ سینیٹ ضمنی الیکشن میں دو ووٹ مسترد کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے صبح 9 بجے پولنگ کا آغاز ہوا اور یہ سلسلہ شام 4 بجے تک جاری رہا، ایوان میں خفیہ رائے شماری کے تحت بیلٹ پیپرز...
مشال یوسفزئی— فائل فوٹو خیبر پختون خوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کامیاب ہو گئیں۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے ہیں۔ پی ٹی آئی امیدوار صائمہ خالد کا سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ، ذرائعذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے معذرت کی۔ پی ٹی آئی کی رہنما ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ آج ہوئی، خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔اس سے قبل انتخاب شروع...
خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار مشال یوسفزئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی ہیں۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے۔ مشال یوسفزئی کو صوبائی اسمبلی میں حکومتی حمایت حاصل تھی۔ ضمنی انتخاب میں ایوان کے 145 میں سے 143 ممبران نے ووٹ ڈالے، 3 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ مہتاب ظفر کو 53 ووٹ ملے، آزاد امیدوار صائمہ خالد کو ایک ووٹ ملا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راولپنڈی میں ایک شہری نے جرمن ساختہ ووکس ویگن گاڑی خرید کر نہ صرف اسے بحال کیا بلکہ شاندار انداز میں اس کی تزئین و آرائش بھی کی ہے۔ یہ گاڑی ماضی میں معروف شاعر جون ایلیا کے خاندان کی ملکیت رہی ہے۔ جون ایلیا جیسے عظیم شاعر کے خاندان سے منسلک ووکس ویگن گاڑی کی بحالی نہ صرف ایک فنی کارنامہ ہے بلکہ ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کی خوبصورت کوشش بھی ہے۔ راولپنڈی کے اس شہری نے جس محبت اور تخلیقی سوچ کے ساتھ اس گاڑی کو نئے رنگ و روپ میں ڈھالا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ مالک نے گاڑی کو سیاحت کے لیے موزوں بنانے کے لیے مختلف تبدیلیاں کی ہیں جن میں مکمل قالین فرش،...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ آئوٹ لک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ عالمی معیشت سال 2025ء میں 3 فیصد، سال 2026ء میں 3.1 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے لیکن جیو پولیٹیکل کشیدگی اب بھی عالمی معاشی استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بلند ٹیرف اور...
سٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔گورنر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد آئندہ 2 ماہ کے لیے پریس کانفرنس میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام معاشی اعشاریے دیکھ کر شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح میں کچھ اضافہ ہوا ہے اور ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔ جمیل احمد نے شرح سود برقرار رکھنے کے اسباب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال ہماری مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد رہی جو کہ حکومت...
کراچی: سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں گردوں کی ماہر ڈاکٹر نے انسانی خدمت کا مثالی اقدام کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے انتقال کے بعد اس کے گردے عطیہ کر دیے، جس کے سبب ایس آئی یو ٹی میں دو مریضوں کو نئی زندگی مل گئی۔ ایس آئی یو ٹی میں ایک نوجوان ڈونر کے گردوں کی کامیاب پیوند کاری کی گئی، جس سے دو مریضوں کو نئی زندگی مل گئی۔ ڈاکٹر مہر افروز کا 23 سالہ سلطان ظفر ڈینٹل سرجری کا طالب علم تھا اور حال ہی میں خطرناک حادثے کا شکار ہوا، ایک ہفتے تک آئی سی یو میں زیر علاج رہا اور بعدازاں ڈاکٹروں نے انہیں دماغی طور پر مردہ (برین ڈیتھ) قرار دیا۔ مرحوم سلطان...
اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ تمام معاشی اعشاریے دیکھ کر شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح میں کچھ اضافہ ہوا ہے اور ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد ہے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر 38 ارب ڈالرز سے زائد رہیں، گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر تقریباً 30 ارب ڈالرز تھیں۔ جمیل احمد نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں تمام...
مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ مالی سال ہماری مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد رہی جو کہ حکومت اور سٹیٹ بینک کے مقرر کردہ ہدف سے معمولی کم تھی۔ بدھ کو زری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ترسیلات زر میں اضافے کے نتیجے میں ہی گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹس خسارہ جی ڈی پی کے مقابلے میں 4.7 فیصد تھا، ہمارے اقدامات کے نتیجے میں 2023 میں یہ جی ڈی پی کے...
اسٹیٹ بنیک نے اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ تمام معاشی اعشاریے دیکھ کر شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح میں کچھ اضافہ ہوا ہے اور ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود 12 فیصد سے کم کرکے 11 فیصد کردیاسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آج شرح سود میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر 38 ارب ڈالرز سے...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت مقررہ ہدف سے کم رفتار سے ترقی کرے گی۔ ’ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2025‘ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی شرح نمو 4.2 فیصد کے بجائے 3.6 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے عالمی شرح نمو 3 فیصد اور آئندہ سال 2026 میں 3.1 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں افراطِ زر کی شرح 2025 اور 2026 کے درمیان نسبتاً کم رہنے کی توقع ہے، تاہم امریکا میں مہنگائی مقررہ ہدف سے زائد رہنے کا خدشہ ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں معاشی ترقی کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے موجودہ مالی سال کے لیے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح کا تخمینہ 3.6 فیصد لگایا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت کی طرف سے رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح کا ہدف 4.2 فیصد رکھا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نے موجودہ مالی سال کےلیے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح کا تخمینہ 3.6 فیصد لگایا ہے۔ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی جاری کردہ اپڈیٹس میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح برائے مالی سال 25-2024 محض 2.7 فیصد تھی۔ گلگت: 2 جرمن خاتون کوہ پیما لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں، ایک ریسکیو...
ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 1 چترال سے عبدالطیف چترالی کی نشست کو خالی قرار دے دیا، انہیں 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ ہونے پر نااہل قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 1 کے رکن قومی اسمبلی عبدالطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 1 چترال سے عبدالطیف چترالی کی نشست کو خالی قرار دے دیا، انہیں 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ ہونے پر نااہل قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، فیصلے میں بتایا گیا کہ عبداللطیف چترالی کو انسداد دہشت گردی عدالت سے 10 سال قید...
عبداللطیف چترالی ۔ فوٹو فائل این اے ون چترال سے رکنِ قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عبداللطیف چترالی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 9 مئی کیسز میں سزا، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بھچر، PTI سینیٹر اعجاز چوہدری اور MNA احمد چٹھہ نااہل قراراسلام آباد، لاہور الیکشن کمیشن نے 9مئی کیسز میں... عبداللطیف چترالی کو 9 مئی کے واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے عبداللطیف چترالی کی نااہلی پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔فیصلہ سنانے کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال کی نشست خالی قرار دے دی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کیخلاف دارخوستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عبدالطیف چترالی کیخلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر نے سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی، عبدالطیف چترالی کے وکیل کمیشن میں پیش ہوئے۔ ممبر خیبر پختوانخوا نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ دوسال سے زائد سزا پرممبر نااہل ہوگا، ڈی جی لاء کمیشن نے کہا کہ کمیشن کو سزایافتہ کیخلاف درخواستیں سنے کی ضرورت نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپکا مطلب کے انکے خلاف ریفرنس یا درخواست سنے کی ضرورت نہیں؟ اس کا مطلب کے کمیشن کو موصول فیصلے پر عملدرآمد کرنا ہے۔ وکیل عبدالطیف چترالی نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو آئین نوے دن کا وقت...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے سال 20 سالہ آڈٹ ریکارڈ میں اربوں روپے کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سال 2002 سے سال 2024 تک آنے والے بلدیاتی ادوار کے آڈٹ ریکارڈ میں 354 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جو تاحال حل طلب ہیں۔ آڈیٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے اب تک صرف 3 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ روپے کی معمولی ریکوری کی جا سکی ہے تاہم 350 ارب ریکورنہیں ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 14-2013 میں 7 ارب 50 کروڑ ، 16-2015 میں 7 ارب 5 کروڑ 20کروڑ کی بےضا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )گذ شتہ مالی سال کے دوران پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 37 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔ مالی سال 25-2024 کے دوران چین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پر 2 ارب 42 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جب کہ گزشتہ صرف ایک ماہ کے دوران چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ ایک ارب 16 کروڑ ڈالر رہا۔پاکستان کی چین کے لیے برآمدات اور چین سے درآمدات میں فرق مزید بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے تجارتی خسارے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ مالی سال چین سے 16 ارب 75 کروڑ ڈالر کی درآمدات کیں اور چین کے لیے پاکستانی برآمدات 2 ارب...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزارت خزانہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے ملک میں مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہوکر صرف ساڑھے چار فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایاگیا ہے گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران ملک میں ترقی کی شرح 2.68 فیصد رہی جبکہ مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد پر آگئی ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25میں 14 سال بعد کرنٹ اکاونٹ میں2.1 ارب ڈالر کا سالانہ سرپلس ریکارڈ ہوا جبکہ مالی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 3.1 فیصد رہ گیا۔ معاشی آوٹ لک رپورٹ کے مطابق زرعی قرضوں...
وزارت خزانہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہوکر صرف ساڑھے چار فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتای اگیا ہے کہ گزشتہ مالی سال 2024-2025 کے دوران ملک میں ترقی کی شرح 2.68 فیصد رہی جبکہ مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد پر آگئی ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-205 میں 14 سال بعد کرنٹ اکاوٴنٹ میں2.1 ارب ڈالر کا سالانہ سرپلس ریکارڈ ہوا جبکہ مالی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 3.1 فیصد رہ گیا۔ وزارت خزانہ کی معاشی...
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری، محمد احمد چھٹہ اور احمد خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزا سنائی۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا عدالت کی جانب سے دی گئی سزا ابھی تک برقرار ہے، اس فیصلے کو عدالت کی طرف سے کالعدم نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا عبدالطیف چترالی کا کیس مختلف ہے، عبدالطیف چترالی اسلام آباد ہائیکورٹ نہیں گئے، انکے شریک ملزم عدالت میں گئے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا عدالت نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم کیا، عدالت نے عبدالطیف چترالی کیس کے شریک ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان کے مطابق عبدالطیف چترالی اس اپیل میں نہیں گئے...
تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی خالی ہونےوالی نشست این اے 129 پر ان کے بیٹے حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ میں بھی کسی بڑے کھلاڑی کو بھی میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے، دونوں پارٹیاں حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد کرینگی۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی نشست این اے 129 خالی ہوگئی، جس پر ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گی۔سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ فیصلہ کیا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مثالی گاؤں، ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو جیسے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران مریم نواز نے مثالی گاؤں منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے متعلقہ حکام سے ڈیڈ لائن طلب کی پنجاب حکومت کے اس منصوبے کے تحت صوبے کے بارہ سو دیہات کو مثالی گاؤں کے ماڈل پر ترقی دی جائے گی۔ ان دیہات میں چوبیس گھنٹے پانی کی فراہمی کا نظام ہوگا مکمل سیوریج نیٹ ورک قائم کیا جائے گا اور ویسٹ مینجمنٹ کے لیے ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے اجلاس میں بتایا گیا کہ ہر گاؤں میں پختہ گلیاں تعمیر کی جائیں گی سڑکوں کی...
پی ڈی پی کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے لوگوں سے وعدہ کیا کہ یہاں پر بے روزگاری کو ختم کی جائیگی، تاہم اسکے برعکس یہاں کے قدرتی وسائل، روزگار اور دیگر چیزوں کو لوٹا جارہا ہے جسکے باعث بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے جموں کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے پلوامہ پلوامہ ضلع میں بھی پارٹی کے 26ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں پروگرام منعقد کیا۔ پلوامہ میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے مقامی کارکنان کے ساتھ ساتھ پی ڈی پی کے سینیئر لیڈر اور ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمن پرہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے حاشیے پر...
کون جانتا تھا کہ ٹیری بولیا نامی شخص ریسلنگ رنگ میں 'ہلک ہوگن' کے نام سے عالمی شہرت حاصل کرے گا۔ عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ہال آف فیم ممبر ہلک ہوگن 24 جولائی 2025 کو 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلک ہوگن کو فلوریڈا میں ان کے گھر پر دل دورہ کا پڑا تھا۔ انھیں فوری اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ہلک ہوگن کی اچانک موت نے نہ صرف ریسلنگ کی دنیا بلکہ شوبز انڈسٹری کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔ دنیا بھر کے سوبز ستاروں نے 80 کی دہائی میں سنسنی خیز مقابلوں اور کھیل و تفریح کے ذریعے اُس دور کو سنہری یادیں بنانے...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ بدھ 31 جولائی کو مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرے گا ، جس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق پالیسی ریٹ 11فیصد میں 50 سے 150 بیسز پوائنٹس تک کمی کی جا سکتی ہے، جس کے بعد شرح سود 10 سے 10.5 فیصد تک آ سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال 2025-26 کی پہلی مالیاتی پالیسی میں سٹیٹ بینک محتاط رویہ اختیار کرے گا اور بتدریج کمی کی جائے گی۔ یہ اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا۔ادارہ جاتی شفافیت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے...
---فائل فوٹو بلوچستان کے علاقے ڈمبولی ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ روز بم دھماکے سے متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو روانہ کردیا گیا ہے۔جعفر ایکسپریس پشاور اور بولان میل کراچی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کوئٹہ پہنچ جائے گی۔ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں بولان میل محفوظ رہی تھی جبکہ ٹرین کی آخری بوگی کے شیشے ٹوٹے تھے۔
علی ساہی :گزشتہ مالی سال کے دوران گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں مہنگی ہونے کے باوجود رجسٹریشن میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران سال تئیس چوبیس کی نسبت گاڑیوں کی رجسٹریشن میں 30فیصدجبکہ موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن میں 20فیصد اضافہ ہوا جس کی مد میں ایکسائز نے خزانے کو10 ارب روپے اضافی جمع کروائے،گزشتہ مالی سال میں ساڑھےدس لاکھ موٹرسائیکلیں اور1لاکھ انتالیس ہزارگاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مالی سال تئیس چوبیس میں ساڑھے 8لاکھ رجسٹرڈ ہوئی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں92 ہزارگاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مالی سال تئیس 24میں ساڑھے68 ہزاررجسٹرڈ ہوئی تھیں،گزشتہ مالی سال میں 47ہزار7سوکمرشل گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ تئیس چوبیس میں ساڑھے39ہزار رگاڑیاں جسٹرڈ ہوئی تھیں۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری ...
پاکستان کی دوا ساز صنعت نے مالی سال 2025 میں برآمدات کے شعبے میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی بدولت ملک کی فارماسیوٹیکل صنعت کی برآمدات 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو خود کفالت کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔ رواں مالی سال میں فارماسیوٹیکل، سرجیکل، غذائی سپلیمنٹس اور طبی آلات سمیت تھیراپیوٹک مصنوعات کی برآمدات کا حجم 909 ملین ڈالر تک ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان فارما مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق مالی سال 2025 میں حکومت کی مناسب قیمتوں کی پالیسی کے باعث فارما برآمدات میں 34 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چیئرمین پی پی ایم اے نے وضاحت کی کہ حکومت کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کی...
راولپنڈی(آ ئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا،کہ بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے ان کا استقبال کیا۔دورے کے دوران انہوں نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح مبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا...
اجلاس میں کشمیری رہنماﺅں فاروق عبداللہ، محمد یوسف تاریگامی اور آغا روح اللہ مہدی وغیرہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا انعقاد ”فورم فار ہیومن رائٹس ان جموں و کشمیر“ نے کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی اور کشمیری سیاسی رہنمائوں، کارکنوں اور سابق بیوروکریٹس نے بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کا انعقاد ”فورم فار ہیومن رائٹس ان جموں و کشمیر“ نے کیا تھا۔ یہ اجلاس بھارتی پارلیمنٹ کے جاری مانسوں اجلاس کے موقع پر منعقد کیا گیا تاکہ ریاستی اور خصوصی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کو پارلیمنٹ تک پہنچایا جا سکے۔سابق...
ساہی :افسران کی سستی اور آن لائن سسٹم کے آغاز میں تاخیر کے باعث پراپرٹی ٹیکس کی وصولی شروع نہ ہو سکی، شہریوں کو ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ڈی سی ریٹ پر منتقلی کے باوجود چالانز کا اجرا تاحال ممکن نہ ہو سکا۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق گزشتہ سالوں میں پہلے ہفتے سے وصولیاں شروع کردی جاتی ہیں،ہمیشہ سال کے پہلے ماہ میں 4سے 5 ارب کی وصولیاں کرلی جاتی ہیں،30ستمبر تک رعائتی پریڈ میں 50فیصد زائد پراپرٹی ٹیکس ادا کردیا جاتاہے،رواں مالی سال میں ہدف بھی زیادہ مقرر کیا گیا ہے ،یونٹس کی تعداد بھی 18لاکھ سے ساڑھے 24 لاکھ تک پہنچ گئی،رواں مالی سال میں تاحال چالاننگ ایشو پر کام شروع نہ ہوا۔ میٹرک...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )پاکستان کا اپنے 9 قریبی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ مالی سال 25-2024 میں 29.42 فیصد بڑھ کر 12.297 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال میں 9.502 ارب ڈالر تھا رپورٹ کے مطابق اگرچہ پاکستان کی برآمدات میں افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی جانب قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا، جو کہ خطے میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں سے منسلک ہے، تاہم ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات گزشتہ چند برسوں سے حکومتی پابندیوں اور پالیسیوں کے باعث تناﺅ کا شکار رہے ہیں.(جاری ہے) برآمدات میں اضافے کے باوجود مجموعی تجارتی خسارہ مزید بڑھ گیا جس کی بنیادی وجہ چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے درآمدات میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )ایشیائی ترقیاتی بینک نے جولائی کے لیے ایشین ڈیویلپمنٹ آﺅٹ ل±ک رپورٹ جاری کردی ہے رپورٹ کے مطابق امریکا کی طرف سے ٹیرف میں اضافے کے باعث برآمدات میں کمی کا امکان ہے، عالمی تجارت میں غیر یقینی اور کمزور مقامی طلب سے بھی خطے کے ممالک کی شرح نمو متاثر ہوگی. رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال خطے کی شرح نمو 4.(جاری ہے) 7 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ مختلف تنازعات سے عالمی تجارت مزید متاثر اور توانائی کی لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے رپورٹ کے مطابق چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں اندازے سے زیادہ گراوٹ سے عالمی تجارت متاثر ہوگی، خطے کے ممالک میں زرعی پیداوار میں اضافے...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ پاکستان کو مالی سال 2024-25 میں مجموعی طور پر 2.45 بلین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کو چین سے 1.22 بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری موصول ہوئی، چین کی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 90 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ سرمایہ کار دوست ماحول کی بدولت چین پاکستان کی کل سرمایہ کاری میں 49.9 فیصد کے ساتھ نمایاں شراکت دار رہا۔ ہائیڈل پاور میں نمایاں حصے کے ساتھ توانائی کے شعبے کو سب سے زیادہ 1.17 بلین ڈالر کی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کا معاملہ بالآخر حل ہوگیا ہے ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل اراکین کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پارلیمانی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی بھی خواہش ہے اور میری سپیکر سے درخواست ہے کہ اپوزیشن نمائندگان منتخب ہو کر اسمبلی میں آئے، معطل چھبیس ارکان کی بحالی کی جائے تاکہ وہ اپنے حلقوں کی نمائندگی آزادانہ کر سکیں، جس پر قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہا کہ میں فوری طور پر چھبیس ارکان کو بحال کرنے کا حکم دیتا ہوں، جس پر اسمبلی سیکرٹریٹ...
اسلام آباد: پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے دوران ریکارڈ 26.7 ارب ڈالرکے غیر ملکی قرضے حاصل کیے، جن میں سے تقریباً نصف حصہ پرانے قرضوں کی مدت میں توسیع (رول اوور) پر مشتمل ہے۔ وزارتِ اقتصادی امور، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ قرضے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں معمولی طور پر زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف 3.4 ارب ڈالر (یعنی کل قرضوں کا 13 فیصد) ترقیاتی منصوبوں کیلیے وصول ہوئے جبکہ باقی قرضے بجٹ خسارے کو پورا کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلیے لیے گئے۔ یہ صورتحال قرضوں کی واپسی کو مزید مشکل بنا رہی ہے کیونکہ ان میں سے بیشتر...
گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 22 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی، جس میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2 ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے 8 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کیا گیا۔ سعودی عرب نے پیٹرولیم اورخام تیل کی مد میں 20 کروڑ ڈالر قرضہ دیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کا نیا بیرونی قرضہ اور گرانٹس ملنےکا ہدف تھا، جولائی تا جون پاکستان کو مقررہ ہدف کے مقابلے 7.22 ارب ڈالر کم ملے، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو 4.83 ارب ڈالر فراہم کئے، پاکستان نے گزشتہ...
حکومت کے دعوے کے مطابق 14 سال کے وقفے کے بعد مالی سال کا اختتام جاری کھاتے (Current Account) کے سرپلس کے ساتھ ہوا، جس سے اسٹیٹ بینک (SBP) کو بیرونی کھاتہ منظم رکھنے میں مدد ملی، کیونکہ ملک مالی سال 2025-26 (FY26) میں داخل ہو چکا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 میں جاری کھاتے کا سرپلس 2.105 ارب ڈالر رہا، جبکہ گزشتہ سال یہ 2.072 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔ اس سے ظاہرہوتاہے کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک نے بیرونی کھاتے کو دانشمندی سے سنبھالا، جس سے سرپلس برقرار رکھنے میں مدد ملی، اور اس نے زر مبادلہ کی شرح میں استحکام کو سہارا دیا۔ اس سرپلس...
پنجاب اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر نے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے 26 معطل ارکان کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: معطل ارکان کے معاملے پر حکومت و اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب اجلاس کے دوران وزیرِ پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان ارکان کی معطلی سے عوام کے حق نمائندگی پر ضرب پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی چاہتی ہیں کہ اپوزیشن ارکان کو اپنی نمائندگی کا موقع دیا جائے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے قائم مقام اسپیکر سے اپیل کی کہ معطلی کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے کیونکہ ایوان کی فضا اپوزیشن کے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی 2025ء ) پنجاب اسمبلی کے تحریک انصاف کے 26 معطل ارکان کو بحال کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اپوزیشن ارکان کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی سے عوام کا حق نمائندگی متاثر ہو رہی ہے، وزیر اعلی پنجاب کی بھی خواہش ہے کہ ان...
عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، صدر مملکت اور وزیراعظم کا سیلابی صورتحال کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی، عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، دونوں رہنماؤں کی زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کرنے کی ہدایت۔سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔صدر و وزیراعظم دونوں نے ریاستی اداروں کو تاکید کی کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ...