حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا،دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دیت کی یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی رقم کے مساوی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسٹیٹ بینک نے پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف کرا دیا اسٹیٹ بینک نے پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف کرا دیا جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ پاکستان سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم سینٹ اجلاس ، چیئرمین سی ڈی اے کے عہدے ، تعمیراتی کام پر شدید تنقید ، پلوشہ خان اور طلال چوہدری آمنے سامنے خوف یا نفرت کی سیاست سے کچھ نہیں ملے گا، ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، رانا ثنا اللہ سیلاب: پاک فوج اور انتظامی ادارے سرگرم، 25 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سندھ حکومت کی کارکردگی، عظمی بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج
سندھ حکومت کی کارکردگی، عظمی بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پنجاب اور سندھ میں کارکردگی کے مقابلے میں شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا اور کہا ہے کہ سندھ میں ایسی ترقی ہورہی جو نظر نہیں آرہی، شوق ہے تو آجائیں مناظرہ کرلیں۔شرمیلا فاروقی کے بیان پر انہیں مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں 17 سال سے حکومت ہے، مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو دو سال بھی مکمل نہیں ہوئے، آپ 17 سال میں اپنے 17 عوامی فلاح کے منصوبوں نہیں گنوا سکتے، مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں 90 منصوبے شروع کردیے جن میں 50 مکمل ہوچکے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں 90 ہزار گھر دیے، 80 ہزار اسکالرشپ دی ہیں، پنجاب میں ساڑھے 9 ہزار کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم کردیے،27 ہزار طلبا کو الیکٹرک بائیکس تقسیم کردی، پنجاب میں ذہین طلبا کو جدید ترین لیپ ٹاپ کی مفت تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے، ہزار بیڈ کا کینسر اسپتال، مفت ادویات کی فراہمی، الیکٹرک بسیں، کاڈیالوجی اسپتال بن رہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ مناظرے کے لیے بالکل تیار ہوں آجائیں پرفارمنس پر مقابلہ کرتے ہیں، یہی تو ہم کہہ رہے سندھ میں ایسی ترقی ہورہی جو نظر نہیں آرہی، آجائیں وہ قوم کو دکھائیں، اگر 17 سال کی حکومت والوں کو پنجاب سے موازنے کا شوق ہے تو شوق سے مناظرہ کرلیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ کراچی کے لوگ خود لاہور کی سڑکوں اور صفائی کی تعریفیں کرتے جس کی آپ کو پریشانی ہوتی ہے، بی آئی ایس پی کو آپ کیوں زبردستی پنجاب کے سیلاب متاثرین پر مسلط کرنا چاہتے ہیں؟ مریم نواز پنجاب کے سیلاب متاثرین کو 10,10 لاکھ کے امدادی چیک دینے جا رہی ہی جب کہ آپ بی آئی ایس پی کے ذریعے سندھ کے سیلاب متاثرین کو 10 10 ہزار دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی سینیٹر مشتاق سے رابطہ منقطع، حکومت حفاظت یقینی بنائے: اہلیہ صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی سینیٹر مشتاق سے رابطہ منقطع، حکومت حفاظت یقینی بنائے: اہلیہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا سیلاب پر فوری امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے اپنے زور بازو پر معاملات ٹھیک کریں: وزیر خزانہ آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا نہ کرنے جا رہے ہیں، قائم مقام صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم