2025-07-06@12:35:45 GMT
تلاش کی گنتی: 21948

«ڈراو نے خواب»:

(نئی خبر)
    قلات(نیو ز ڈیسک)قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ،گہرائی 10 کلومیٹر،مرکز قلات سے 27 کلومیٹر شمال مغرب تھا۔ زلزلہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔ زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کی وجہ سے رونما ہوتا ہے،...
    مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف ایک بار پھر ملک میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور جمہوری عمل کے استحکام کے لئے بین الجماعتی مذاکرات کے حامی نظر آتے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں، اور اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔ ن لیگی رہنما کے مطابق نواز شریف کی سوچ یہ ہے کہ اگر سیاسی جماعتیں ایک صفحے پر آ جائیں تو ریاستی ادارے مداخلت کا جواز تلاش نہیں کر سکیں گے۔ نواز شریف...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین پولین بلوچ نے وزارت کی طرف سے درست اعداد و شمار نہ دئیے جانے اور کمیٹی کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم ایٹمی مواد کے بارے میں نہیں پوچھ رہے ہیں۔ پولین بلوچ کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، اراکین نے سرکاری ٹیلی ویژن کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھا دیا۔ رکن کمیٹی سحر کامران  نے کہا کہ وزارت کی طرف سے درست اعدادوشمار نہ دئیے جانے اور کمیٹی کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔ چئیرمین کمیٹی نے کمیٹی کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے کے...
    فضل عباس اور داور حسین کی خلاف ضابطہ تقرری ،ادارے کو مالی دھچکا ، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف 80 لاکھ اور ایک کروڑ 20 لاکھ کے نقصان کی نشاندہی ، من پسند افراد کی تقرریوں پر عوام کا شدید ردعمل ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ کی رپورٹ برائے 2023-24 نے ادارہ امراض قلب کراچی NICVD میں ہونے والی کرپشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر نے اپنی نااہلی اور کرپشن کے باعث تباہی کے کنارے پہنچا دیا ہے۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر نے ہیڈ آف سیکورٹی سید فضل عباس کو تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپائنٹ کیا گیا...
    آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایئر چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے عملی اقدامات پر گفتگو کی، جبکہ عالمی و علاقائی جغرافیائی سیاسی منظرنامے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دے دی گئی۔ جمعرات کو محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 78 واں اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوا جس میں چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے بجٹ کے اہم خدوخال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ استعمال پر اطمینان کا اظہار اورگزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ کرکٹ کے فروغ کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت عمدہ پرفارمنس والے ریجن کو انعام...
     چین کا ملک میں تیار کردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز ’شین ڈونگ‘ جمعرات کے روز ہانگ کانگ کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا۔ بحری جہاز ایسٹ لما چینل سے گزرتا ہوا وکٹوریہ ہاربر کے مغربی لنگر انداز علاقے میں پہنچا جہاں اسے لنگر انداز کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹریڈ وار: امریکی بندرگاہوں پر لنگرانداز چینی بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کا اعلان تقریباً 315 میٹر لمبے اور 75 میٹر چوڑے اس جدید جنگی جہاز کا فلائٹ ڈیک 300 میٹر طویل ہے، اور یہ 60 ہزار ٹن وزنی ہے۔’شین ڈونگ‘ 44 طیارے لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز کی آمد کے موقع پر مقامی شہریوں اور عسکری امور کے شوقین افراد کی بڑی تعداد نے ساحلی علاقوں...
    خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد بارے کوئی تجویز کسی سطح پر زیر بحث نہیں،عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلی سطح پر زیرِ بحث نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان خود اس کا شکار بنے، گورنر کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے، عدم اعتماد سے متعلق...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس ساحر شمشاد سے جنوبی افریقا کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقا کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے،تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر بات چیت کی گئی اور وسیع تر جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ڈھوک بنارس کے ایک شہری کی 300 روپے مالیت کی 10 پیکٹس نسوار غائب ہوگئیں، واقعہ پر شہری کے احتجاج نے پولیس کو بھی حرکت میں آنے پر مجبور کر دیا۔واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ متاثرہ شہری نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ کوئی اس کی قیمتی نسوار چرا کر لے گیا ہے، شہری نے دعویٰ کیا کہ نسوار کے یہ 10 پیکٹس اس کے لیے انتہائی اہم تھے اور ان کی مجموعی مالیت 300 روپے تھی۔شکایت ملتے ہی تھانہ ریس کورس کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اہم شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق تفتیش جاری ہے اور بہت...
    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کےخلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس جواد حسن نے درخواست خارج کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف درخواست خارج ہونے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ کیا عدالت آئینی دائرہ کار میں ایسی درخواست کو سماعت کے قابل قرار دے سکتی ہے؟ انکا مزید کہنا تھا کہ نجکاری کمیشن نے پہلے ہی نجکاری کے اشتہارات اور مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے پر اخراجات کر رکھے ہیں۔جسٹس جواد حسن نے سوال کیا کہ آیا یہ عمل مروجہ قوانین اور سابقہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے۔ اس موقع پر نجکاری کمیشن کے وکیل...
    تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور رشین فیڈریشن کے ڈپٹی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈری سرجیوچ نکیتن کی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان سے ریل و روڈ نیٹ ورک اور تجارتی راہداریوں کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں اور روس تک زمینی رابطوں کو فروغ دیا جائے جس کے لئے خطے میں مختلف ممالک کے مابین شاہرات کی تعمیر میں تیزی لائی جائے۔ اسی طرح سینٹرل ایشیا کو پاکستان کے راستے گرم پانیوں تک رسائی سے تجارتی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ مل سکتا ہے۔ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کی تین روزہ وزارتی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے...
    بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یونگ چیئن نے ایک پریس کانفرنس میں امریکہ اور ویتنام کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ چین نے متعلقہ صورتحال کو نوٹ کیا ہے اور اس کا جائزہ لے رہا ہے۔یہ چین کے لئے باعث مسرت ہے کہ  تمام فریق امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو مساوی مشاورت کے ذریعے حل کر رہےہیں، لیکن چین اپنے مفادات کی قیمت پر کسی بھی نقصان پہنچانے والے معاہدے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔   اگر ایسی صورت حال پیدا ہوئی تو چین اس کا بھرپور طریقے سے جوابی اقدامات اٹھائےگا۔امریکی صدر کا  تجارتی وفد کے ہمراہ  چین کا دورہ کرنے کی...
    سٹی 42 : باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کرلی ۔  سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کے پرخچے، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے، اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے  آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ داعش کے میڈیا ادارے اعماق نیوز ایجنسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی، اس کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان سے منسلک اکاؤنٹس نے بھی حملے میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ۔  معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار واقعہ میں داعش اور ٹی ٹی پی کے ممکنہ گٹھ جوڑ یا...
    برسلز : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلی نمائندے کاجا کالاس کے ساتھ چین اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 13 ویں دور کا انعقاد کیا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین حریف کے بجائے شراکت دار ہیں اور فریقین کو اس فریم ورک کے اندر مواصلات کے ذریعے اپنے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنا چاہئے. بین الاقوامی صورتحال میں غیر یقینی صورتحال اور بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے پیش نظر چین اور یورپی یونین تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہیے، افہام و تفہیم کو گہرا کرنا چاہیے، باہمی اعتماد میں اضافہ کرنا...
    راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس پولیس نے 300 روپے مالیت کی نسوار چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نسوار اور تمباکو کی طرح الکوحل بھی حلال ہے، مفتی قوی راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ ریس کورس میں اے ایس آئی سرفراز علی کی مدعیت میں درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریسکیو 15 پر ایک شہری نے کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی 10 نسواریں چوری ہوگئی ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، کیا اب نسوار بھی مہنگی ہوگی؟ پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی گئی نسواروں کی مجموعی مالیت تقریباً 300 روپے...
    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کونسلر کی سیٹ تک نہیں جیت سکتا ہماری حکومت کیسے گرائے گا۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سوات میں تجاوزات کے خلاف کارروائی بلاامتیاز ہوگی، چاہے کوئی کتنا بھی طاقتور ہو اگر اس نے تجاوزات قائم کی ہو تو کارروائی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف سوات میں ہی نہیں بلکہ جہاں جہاں دریا بہتا ہے وہاں کارروائی ہوگی۔ دوسری طرف پشاور...
    اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ 4 لاکھ سے زائد گھروں کو سولر سسٹمز کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اس اقدام سے بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور بجلی بلوں کے بوجھ میں بھی واضح کمی آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آنے والے برسوں میں صوبے کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے، شہروں اور دیہات میں تفریق کے خاتمے کےلیے ترقی کے نئے دروازے کھولیں گے۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے عوام سے جو وعدے کیے وہ نبھا رہی ہے، ہمارا مقصد ایک...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِاعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ ہو گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کا موضوع پائیدار اور موسمیاتی طور پر مضبوط مستقبل کے لیے نئی ای سی او وژن ہے۔ محصولات وصولی، فرائض کی ادائیگی میں ایف بی آر عوام سے عزت و تکریم سے پیش آئے، وزیراعظموزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن و دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیرِ اعظم اجلاس میں پاکستان کا مؤقف، علاقائی و عالمی چیلنجز پر رائے پیش کریں گے۔وزیرِ اعظم اجلاس کے موقع پر دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں...
    ---فائل فوٹو  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا اور سرخرو ہوا۔سردار سلیم حیدر نے لاہور میں ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے اسلامی دنیا کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش چل رہی ہے، اتحاد کی طاقت سے ایسے عناصر کو شکست دی جا سکتی ہے، پاکستان کا ایران کے ساتھ نہ ٹوٹنے والا محبت کا گہرا رشتہ ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے مسلسل تنقید پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کر دیا اور کابینہ کے حتمی فیصلے تک اضافی تنخواہ وصول کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے پر خواجہ آصف کی تنقید نے ایاز صادق کو سخت نالاں کر دیا۔ وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں اسپیکر نے واضح کیا کہ میری تنخواہ نہ بڑھائیں، یہ فیصلہ کابینہ اور حکومت کا ہے، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے دائرہ اختیار...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوگئے.  وزیرِ اعظم شہباز شریف خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے. وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں علاقائی و عالمی چیلنجز اور امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025 کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے. وزیرِ اعظم علاقائی تجارت کے فروغ، علاقائی روابط کی مضبوطی، توانائی کے شعبے میں تعاون اور خطے میں پائیدار ترقی کے حصول کے اقدامات پر زور دیں گے. وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے.  نائب وزیرِ اعظم...
    جمعرات 3 جولائی 2025 author image عارف ملک icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف ایک بار پھر ملک میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور جمہوری عمل کے استحکام کے لیے بین الجماعتی مذاکرات کے حامی نظر آتے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں، اور اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت پارٹی کے 5 رہنماؤں نے جیل سے ایک خط لکھا...
    پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ ٰخیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی ۔جمعرات کو پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔وزیراعلیٰ وکلا ٹیم کے ہمراہ خود عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰکے خلاف نیب اور اینٹی کرپشن سمیت مختلف اداروں میں مقدمات درج ہیں، مگر ان کی تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔وکیل نے بتایا کہ وزیراعلی عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لیکن گرفتاری کا خدشہ لاحق ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور کرلی اور تمام متعلقہ...
    اسلام آباد میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ڈبل ہیلمٹ لازمی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے حفاطتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد خواہ وہ ڈرائیور ہو یا پیچھے بیٹھنے والا دونوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فیصلے کا اطلاق دو ہفتے بعد کیا جائے گا۔ اس دوران آگاہی مہم چلائی جائے گی، جس میں شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ دو ہفتوں کے بعد خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق...
    ویب ڈیسک :سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنگلات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جا ئے گا۔   محکمہ جنگلات پنجاب کے خانپور میں با اثر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی میں مرکزی سرغنہ کی گرفتار ی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ  محکمہ جنگلات پنجاب نے غیر قانونی لکڑی سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی ہے مقامی پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرکے تھانہ شادانی میں مقدمہ درج کیا، فوری اور مؤثر ایکشن پر محکمہ جنگلات شاباش کا مستحق ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سائبر سیل کا ایکشن، 932 لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ  مرکزی ملزم کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ایک طرف پی ٹی آئی والے مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو کبھی جارحیت، تحریک اور گولی کا جواب گولی سے دینے کی بات کی جاتی ہے۔ پی ٹی ائی کی جانب سے کل ہونے والی پریس کانفرنس میں ان کی تمام لیڈرشپ شامل تھی لیکن مذاکرات کے حوالے سے کوئی بھی ٹھوس چیز سامنے نہ آ سکی۔ پی ٹی ائی کے اسیر رہنماؤں کے خط کا ذکر تو کیا گیا لیکن آئندہ کے لائحہ عمل اور پارٹی کے رد عمل کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی۔ پی ٹی آئی...
    وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہو گئے ۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف خان کینڈی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا خط وزیراعظم شہباز شریف کو مل گیا، متن بھی سامنے آگیا وزیراعظم اپنے خطاب میں علاقائی و عالمی چیلنجز اور امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025 کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم علاقائی تجارت کے فروغ، علاقائی روابط کی مضبوطی، توانائی کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، سمٹ میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ راولپنڈی میں 300 روپے مالیت کی نسوار چوری پر مقدمہ درج وزیراعظم شہباز شریف ای سی او ویژن 2025 کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں...
    —فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تنخواہوں میں اضافے پر خواجہ آصف کی تنقید سے ناراض ہو کر وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق خط میں لکھا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ بڑھانے کے فیصلے سے میرا کوئی تعلق نہیں، تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم کا ہے ان کا نہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم بے شک میری تنخواہ نہ بڑھائیں، اپنی تنخواہ کا معاملہ وزیر اعظم پر چھوڑ دیا، اس معاملے پر فیصلہ وزیراعظم کریں۔ اسپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اضافہ، خواجہ آصف کی مخالفتوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ بڑھانے...
    — فائل فوٹو  واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورت حال بتا دی۔ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 73 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 48 ہزار 200 کیوسک ہے جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا نے بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 71 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 600 کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 100 کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج...
    ویب ڈیسک :پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو درج مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔  پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کی مقدمات تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کیلئے کیس دائر کیا ہوا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری    اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کا آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور کیخلاف 48 ایف آئی آر اسلام آباد میں درج ہیں، ایف آئی اے کی دو انکوائریز...
    سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں، اس پورے سسٹم نے کیا ہے۔ سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں، اِس پورے سسٹم نے کیا ہے، اُنہیں بالکل تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے،کسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، مشاورتی ٹیم سے نہیں ملنے دیا جارہا، حتیٰ کہ سیاسی لوگوں کو عمران خان سے نہیں ملنے دیا جارہا ہے، یہ مائنس نہیں تو اور کیا ہے، یہ کسی کو نظر نہیں آ رہا؟ یہ بھی پڑھیں عمران خان...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی تھی۔ اسلام آباد میں علمائے کرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی، بھارت نے ایک بیس پر 11 میزائل فائرکیے، وہاں ہمارے 9 یا11 طیارے تھے مگر تمام میزائل بیس سے باہر گرے اور ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پرحملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائرکرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی ہوئی کہ یہ میزائل تو آبادی پر گرجائےگا لیکن اللہ...
    باجوڑ دھماکےسے متعلق سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ تیار،7مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) باجوڑ دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی،واقعہ میں ملوث7مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی ہے۔ سی ٹی ڈی رپورٹ کےمطابق دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کےپارٹس، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے،جائے وقوعہ سےآئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے،واقعہ میں ملوث7مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی ہے۔ باجوڑ دھماکےکا مقدمہ تھانا سی ٹی دی باجوڑ ریجن میں درج ہے،نامعلوم دہشت گرد کے خلاف ایف آئی آر دہشتگری دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کےمتن میں کہا گیا کہ اطلاع موصول ہوئی کہ کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کے کسی بھی منصوبے کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے بیان میں کہا کہ پارٹی نہ تو خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف کسی اقدام میں شریک ہوگی اور نہ ہی کسی قسم کی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ بعض جماعتیں خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کی مخلوط حکومت لانے کی خواہش رکھتی ہیں، مگر اے این پی جمہوری اصولوں کی پابند ہے اور غیرجمہوری اقدامات کو اپنی روایت کا حصہ نہیں بناتی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور وزیراعظم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ دو روزہ دورہ پر آذربائیجان روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔نائب وزیراعظم و وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ  اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے کلیدی خطاب بھی کریں گے۔اس موقع پر وہ علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے جبکہ علاقائی روابط کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں میں...
    تائیوان کو اقوام متحدہ اور دیگر ایسی بین الاقوامی تنظیموں میں شرکت کا کوئی حق نہیں ہے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :  امریکی ایوان نمائندگان نے حال ہی میں ایک بل منظور کیا ہے جس میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں شامل ہونے کے لیے چین کے تائیوان خطے کی مدد کرے۔ جمعرات کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں  کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے۔ تائیوان  کو اقوام متحدہ اور دیگر ایسی بین الاقوامی تنظیموں...
    تنخواہوں میں اضافے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی سخت تنقید کے پس منظر میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک خط کے ذریعے متنازعہ تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ وزیراعظم شہباز شریف کو سونپ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے خط میں لکھا کہ ان کا تنخواہ میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی انہیں اس میں دلچسپی ہے۔ ’تنخواہوں میں اضافہ کرنا وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا اختیار ہے، میری تنخواہ نہ بڑھائی جائے، میرا کوئی مطالبہ نہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: اگرچہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا نام براہ راست ذکر نہیں کیا گیا، لیکن اسپیکر نے ان کے بیان کے تناظر میں ہی اپنا مؤقف پیش کیا، رپورٹس کے مطابق اب...
    بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی اچانک موت پر معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کا بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے شہرت، خوبصورتی اور زندگی کی ناپائیداری پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کو عبرت حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔ یاد رہے کہ شیفالی زری والا کی موت اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ مفتی طارق مسعود نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مشہور اداکارہ، جس نے دنیا میں نام، شہرت اور حسن کمایا، ایک لمحے میں مٹی میں مل گئی۔ ان کے مطابق چونکہ وہ ہندو تھیں، اس لیے ان کی لاش کو...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف برانڈ کے آؤٹ لیٹ میں ایک خاتون سیلز مین پر تشدد کر رہی ہیں اور اسے دھمکیاں دے رہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برانڈ کے کپڑے زمین پر بکھرے ہوئے ہیں اور خاتون سیلز مین کو تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مار رہی ہیں جبکہ لوگ ارد گرد کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین خاتون پر شدید تنقید کرتے نظر آئے اور ان کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر سیلز مین اس کا ری ایکشن دیتا تو وہ بدتمیز کہلاتا کہ ایک مرد عورت پر ہاتھ اٹھا رہا...
    راولپنڈی: جنوبی افریقا کی ایئر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ہوئی۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  فریقین نے دونوں افواج کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے اور عملی تعاون بڑھانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات پر غور کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کے علاقائی سلامتی سے متعلق مؤقف اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ مہمان  شخصیت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی تنقید کے بعد ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔ ایاز صادق نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میرا تنخواہ کے معاملے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا اختیار ہے، میں نے کبھی اس حوالے سے کوئی سفارش یا مطالبہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے حالیہ دنوں میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق...
    گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )گوجرانوالہ کے نواحی علاقے وانیا والا میں ایک نوجوان نے اپنے گرفتار والد کی ضمانت کروانے میں ناکامی پر خودکشی کر لی، متوفی کے والد کو مبینہ بجلی چوری کے الزام میں 25 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا نجی ٹی وی کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محنت کش محمد بوٹا بجلی کا 30 ہزار روپے کا بل ادا نہ کر سکا، جس پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے اس کے گھر کی بجلی منقطع کر دی، بوٹا نے مبینہ طور پر شدید گرمی کے باعث صرف پنکھا چلانے کے لیے مین لائن سے براہ راست تار جوڑ لی.(جاری ہے) گیپکو کی ٹیم نے دوران معائنہ غیر قانونی...
    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، وزیراعظم کے ہمران روانہ ہونے والے وفد میں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کلیدی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، وزیراعظم...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق کیس میں حکم امتناع واپس لیتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست سننے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کی جانب سے دائر کی گئی اسی نوعیت کی درخواست واپس لے لی گئی، کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہی معاملہ زیر سماعت ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق اے این پی کی...
    جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائزمین سیمو مبامبو نے آج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ عسکری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں فریقین نے دو طرفہ دفاعی روابط کو مزید وسعت دینے کے عملی اقدامات پر گفتگو کی اور موجودہ جیو اسٹریٹیجک حالات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے 96 گھنٹے مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے خطے میں سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور علاقائی امن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ  بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی تھی۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں علمائے کرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی، بھارت نے ایک بیس پر 11 میزائل فائرکیے، وہاں ہمارے 9 یا11 طیارے تھے مگر تمام میزائل بیس سے باہر گرے اور ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پرحملہ کریں مگر   پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائرکرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی...
    عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کو مسترد کرنے کا 7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق 2 رکنی بینچ نے ضانت کی 8 درخواستیں مسترد کردیں۔ فیصلے کے مطابق تمام مقدمات ممنوع جرائم اور ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہین۔ کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ٹرائل کورٹ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہو گئے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم خانکندی میں ہونے والے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں علاقائی و عالمی چیلنجز کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور ECO وژن 2025 کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کریں گے۔ ان کا خطاب خطے میں پائیدار ترقی، علاقائی تجارت، توانائی کے شعبے میں اشتراک، اور باہمی روابط کے فروغ جیسے اہم نکات کا احاطہ کرے گا۔ مزید پڑھیں: مودی حکومت کی پاکستان دشمنی: ترکی اور آذربائیجان کے ساتھ تجارتی و تعلیمی بائیکاٹ وزیراعظم شہباز شریف سربراہی...
    تنخواہ کے معاملے پر خواجہ آصف اور اسپیکر قومی اسمبلی آمنے سامنے، وزیراعظم کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی تنقید کے بعد ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔ایاز صادق نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میرا تنخواہ کے معاملے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا اختیار ہے، میں نے کبھی اس...
    سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ہندوﺅں کی امرناتھ یاترا کا آغاز ہو گیا ہے جس کے پیش نظر بھارت نے پہلگام اور گرد و نواح میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے ہزاروں اہلکار تعینات کر کے علاقے کو قلعہ نما شکل دے دی گئی ہے. غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کے زیرقبضہ کشمیر میں جمعرات کو ہندوﺅں نے ایک بڑی، مہینے بھر جاری رہنے والی یاترا شروع کی ہے جس کا آغاز کئی یاتریوں نے اس مقام کے قریب سے کیا جہاں اپریل میں ہونے والے ایک مہلک حملے نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کیا تھا.(جاری ہے) گزشتہ سال پانچ لاکھ عقیدت مندوں نے امرناتھ یاترا...
    راولپنڈی: معمولی چوری پر ریاستی مدعیت میں مقدمہ قائم کرنے کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا۔ واقعے کے مطابق نسوار کی چوری کا ایک دلچسپ اور انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں محض 300 روپے مالیت کی 10 نسواریں چوری ہونے پر ریاست نے خود مدعی بنتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ایک شہری نے ون فائیو پر کال کر کے دی، جس پر پولیس فوری طور پر متحرک ہوئی اور موقع پر پہنچ کر ابتدائی معلومات حاصل کیں۔ شہری کے مطابق نامعلوم شخص نے 300 روپے مالیت کی نسوار چرا لی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ریاست کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی تنقید کے بعد ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ایاز صادق نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میرا تنخواہ کے معاملے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا اختیار ہے، میں نے کبھی اس حوالے سے کوئی سفارش یا مطالبہ نہیں کیا۔ امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب حضرت...
    باہمی رابطے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعلیم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ کا بارہواں اجلاس چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق اجلاس میں متعدد دستاویزات پر دستخط کیے گئے جن سے علاقائی رابطوں کو مزید فروغ دینے کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی گئی۔ بیلاروس ، پاکستان اور دیگر رکن ممالک کے ٹرانسپورٹ محکموں کے سربراہان نے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ راہداریوں کی تعمیر کو فروغ دینے اور بین الاقوامی نقل و حمل کی سہولت کو بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ...
    پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران عدالت نے متعلقہ حکام سے سخت سوالات کرتے ہوئے مکمل انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔ سوات میں 17 سیاحوں کے ڈوبنے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں اے این پی کے عمر عالم  کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ریسکیو کی غفلت کی وجہ سے 18 سیاح دریا سوات میں بہہ گئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ریسکیو گاڑیاں دھرنے کے لیے استعمال کیں لیکن ریسکیو آپریشن کے دوران نہیں، ریسکیو اور...
    ملکہ کوہسار مری کے معروف سیاحتی مقام مال روڈ پر گزشتہ روز 2 گروپوں کے درمیان شدید جھگڑے، پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تصادم کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی سیاحوں کی گاڑیوں اور ہوٹلوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعہ مری کے جی پی او چوک کے قریب اس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر موجودہ انجمن تاجران اور سابق انجمن تاجران کے نمائندے آپس میں ٹکرا گئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان سوشل میڈیا اور پریس کانفرنسز کی سطح پر کافی عرصے سے کشیدگی جاری تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سوات واقعے کی انکوائری چل رہی ہے، جہاں جہاں جس کی غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے، سانحہ سوات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، دریاؤں کی تعمیرات کو ختم کیا جائے گا۔ پنجاب: وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاؤنس بھی بڑھانے کا فیصلہ علاوہ ازیں پشاور ہائیکورٹ نے...
    سوات واقعے میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے: چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے ہائیکورٹ میں اعتراف کیا ہےکہ سوات واقعے میں مختلف محکوں کی کوتاہی سامنے آئی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران متعلقہ افسران نے عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے عدالت کو بتایا کہ دریائے سوات واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنےآئی ہے، اس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کا تعین جلد کیا جائے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عدالت میں موجود کمشنر...
    عوام کیلئے بری خبر!!! حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے قومی بچت اسکیموں (نیشنل سیونگز) پر منافع کی شرح میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جو 27 جون 2025 سے مؤثر العمل ہو چکی ہے۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز اور نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منافع میں کمی 15 سے 59 بیسس پوائنٹس کے درمیان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی اسکیموں پر سب سے زیادہ کمی کی گئی ہے۔ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ کی منافع شرح میں 59 بیسس پوائنٹس کمی کی گئی، جس کے بعد نئی شرح 10.34...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق ایئر چیف سہیل امان نے آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے سنوبر انسٹی ٹیوٹ راونڈ ٹیبل میں منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت کیخلاف جنگ کے بعد پاکستان ایئر فورس کے جوانوں نے صرف ایک ہی شکایت کی ہے کہ آپ نے ہمیں تربیتی مشقوں میں زیادہ ٹف ٹائم دیا ہے جبکہ بھارتیوں نے جنگ میں ہم اتنا ٹف ٹائم نہیں دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایئر چیف سہیل امان کا کہناتھا کہ جے ٹین ، رافیل ، میٹیور اور پی ایل 15 میں زیادہ فرق نہیں ہے ، لیکن اہم یہ ہے کہ آپ ان کا استعمال کس طرح کرتے ہیں، مستقبل میں سب سے ضروری چیز...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ سرکاری دورے کے لیےآج  روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 اور 4 جولائی کو بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں منعقدہ 17ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کے دوران شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور رسمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی امن، اقتصادی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر پاکستان کا موقف دہرائیں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کے ایجنڈا میں مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً تجارت، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور...
    سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اپنی نقل اتارنے والوں کو کہا ہے کہ مجھے میمز بنانے والوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ سہیل وڑائچ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ دورانِ شو میزبان نے ان سے فضا علی کے تبصرے کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ اس دوران آپ نے ہنس کر ان کی باتیں برداشت کیں اور چہرے کی مسکراہٹ نہیں جانے دی۔ یہ بھی پڑھیں: ’صحافی نہ ہوتے تو واش روم صاف کرتے‘، فضا علی کے تبصرے پر سہیل وڑائچ بھی بول اٹھے صحافی نے ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے یہ ان کی رائے تھی اور میں...
    سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ ویپنگ کو نوجوان فیشن یا کم نقصان دہ متبادل سمجھ کر اپنا رہے ہیں، مگر حقیقت میں یہ عادت رفتہ رفتہ سگریٹ نوشی کی طرف لے جاتی ہے، جو صحت کے لیے نہایت مضر ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں شوبز انڈسٹری سے جڑے چند حساس اور اہم موضوعات پر نہایت سنجیدہ انداز میں اظہارِ خیال کیا، جس میں نوجوان فنکاروں میں تمباکو نوشی اور ویپنگ کے بڑھتے رجحانات کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزارتِ تمباکونوشی نوجوان اداکاروں کے نام کرنا چاہوں گی، کیونکہ اکثر نوجوان سیٹ پر بھی تمباکو نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار...
    پاکستان شوبز کے اداکار ثاقب ثمیر نے اپنی زندگی کے سب سے خوفناک تجربے کا انکشاف کردیا۔ ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار ثاقب ثمیر نے بتایا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔ اداکار نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں کرائے پر رہتے تھے جہاں ساتھ ہی کے ایک گھر میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جن سے ان کی چھت پر ملاقات ہوئی وہ ساتھ وقت گزارنے لگے اور ان کی دوستی ہوگئی۔ ثاقب کے مطابق ایک دن چھت پر باتوں کے...
    اداکارہ و میزبان اور سماجی کارکن مشی خان نے حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے کاسمیٹک طریقہ علاج پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ مشی خان نے حال ہی میں بھارتی اداکارہ شفالی جریوالہ کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہونے والی موت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی، لیکن ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے جوان رہنے کیلئے انجیکشنز استعمال کیے تھے، جو ان کی صحت پر اثر انداز ہوئے۔ اداکارہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے صرف خوبصورتی کے نام پر اپنے جسم پر تجربات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل لوگ (شوبز شخصیات) وٹامن ڈرپس اور گلوٹاتھیون جیسی کیمیکل...
    حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی اچانک موت پر معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اپنے بیان میں مفتی طارق مسعود نے کہا کہ ایک مشہور اداکارہ، جس نے دنیا میں شہرت کمائی، ایک لمحے میں مٹی میں مل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ ہندو تھیں، اس لئے ان کی لاش کو جلایا گیا ہوگا، جو انسان کی حقیقت کو عیاں کرتا ہے اور لوگوں کو خاص کر ہندوؤں کو اس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ لوگوں نے اس واقعے سے عبرت حاصل کرنے کے بجائے...
    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گوریلا جنگ کے تناظر میں اہم شرعی نکات سامنے آ گئے جب کہ مفتی عبد الرحیم نے شریعت کی روشنی میں ریاستی اقدامات کو جائز قرار دے دیا۔ مفتی عبد الرحیم کے مطابق گوریلا جنگ ایسی خفیہ لڑائی ہے جس میں حملہ آور نشانہ لگا کر فوراً غائب ہو جاتے ہیں تاکہ ریاستی ردعمل کو مقامی لوگوں کے خلاف موڑا جا سکے، گوریلا جنگ میں اگر کسی پر شک ہو تو اس کی گرفتاری شریعت کے مطابق جائز ہے۔ مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ اگر ریاست شک کی بنیاد پر سو افراد کو گرفتار کرے تب بھی شریعت اجازت دیتی ہے، گوریلا جنگ کا مقصد مقامی آبادی کو نقصان پہنچا کر ریاست سے متنفر کرنا ہے، اگر مسجد...
    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گوریلا جنگ کے تناظر میں اہم شرعی نکات سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گوریلا جنگ کے تناظر میں اہم شرعی نکات سامنے آ گئے جب کہ مفتی عبد الرحیم نے شریعت کی روشنی میں ریاستی اقدامات کو جائز قرار دے دیا۔ مفتی عبد الرحیم کے مطابق گوریلا جنگ ایسی خفیہ لڑائی ہے جس میں حملہ آور نشانہ لگا کر فوراً غائب ہو جاتے ہیں تاکہ ریاستی ردعمل کو مقامی لوگوں کے خلاف موڑا جا سکے، گوریلا جنگ میں اگر کسی پر شک ہو تو اس کی گرفتاری شریعت کے مطابق جائز ہے۔ مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ اگر ریاست شک کی بنیاد پر...
    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کی مانیٹرنگ مسلسل کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور اس سلسلے میں سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء )  اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق لاہور قلندرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے کام کریں گے اور لاہور قلندرز کھیلوں کی سرگرمیوں اور آگاہی مہم کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جہاد کریں گے۔(جاری ہے) کمانڈر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور رانا عاطف سی ای او لاہور قلندرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر باضابطہ دستخط کیے۔
    امریکا آنے والوں کے لیے نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ کر دیا گیا۔ امریکا میں امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے جولائی 2025ء میں ایک نیا اور سخت ترین موڑ سامنے آیا ہے۔ امریکا میں داخلے کے خواہشمند افراد، گرین کارڈ ہولڈرز اور ویزا رکھنے والوں کے لیے امیگریشن محکمے نے ایک انتباہی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آنا اور یہاں رہنا ایک اعزاز ہے۔ نہ کہ حق، اگر آپ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں، تشدد کی ترغیب دیتے ہیں یا کسی ایسی سرگرمی میں شریک ہوتے ہیں تو آپ امریکا میں رہنے کے اہل نہیں رہیں گے۔ یہ وارننگ ایسے وقت میں آئی جب صدر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مون سون کے دوران ریسکیو اداروں کی پیشگی تیاریوں نے انسانی جان بچا لی۔ اٹک کے نواحی گاؤں ماڑی کنجور کے قریب دریائے ہرو میں 45 سالہ چرواہا جانور چراتے ہوئے اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا، تاہم ریسکیو 1122 کی مستعد ٹیم نے بروقت پہنچ کر ایک بڑی انسانی جان کا نقصان ہونے سے بچا لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی سربراہی میں ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور فوری امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔ ماہر اور تربیت یافتہ ریسکیورز نے خطرناک پانی میں سینکڑوں فٹ نیچے جا کر پھنسے ہوئے شہری کو نہایت مہارت سے بحفاظت نکالا اور محفوظ مقام...
    اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ ہمارا علی امین گنڈاپور کی حکومت کو گرانے کا بالکل بھی کوئی ارادہ نہیں ہے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی تین حصوں میں تقسیم ہے، ایک دھڑا صرف علی امین کو مانتا ہے، دوسرا دھڑا عمران خان کے ساتھ کمٹڈ ہے جبکہ تیسرا دھڑا عمران خان اور علی امین کی پالیسیوں سے تنگ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون یہ کہتا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017,2016 کے تحت ریزرو سیٹیں پولیٹیکل پارٹیز کی ملکیت ہوتی ہیں، اگر آپ نے اپلائی نہیں کیا تو آپ کی اہلیت ہی نہیں، یہ سیٹیں اگر ہمیں نہ ملتیں تو...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان زون نےحوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی تناظر میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم سےلاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے، ملزم ارشد خان کو چھاپہ مار کارروائی میں سمنگلی روڈ کوئٹہ سےگرفتارکیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم گزشتہ 7 سال سےحوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھا، جس سے...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تنخواہ 21 لاکھ روپے کرلی، 2، 3 لاکھ زیادہ کرلیتے۔ سیاست دانوں کو شاہانہ طرز زندگی اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ وزیر دفاع نے  نجی ٹی وی چینل ’فیصلہ آپ کا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کی اچھی تنخواہ ہونی چاہیے مگر شاہانہ نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہ 21 لاکھ کر دی۔ اور پھر ذمہ داری کسی اور پر ڈال رہے ہیں کہ فلاں نے بڑھائی۔ یہ بھی پڑھیے اسپیکر سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف خواجہ آصف پھٹ پڑے انہوں نے کہا کہ گھر مفت، گاڑیاں مفت، بجلی مفت، ہر...
    حالیہ پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک یعنی بھارت، امریکا، جاپان اور آسٹریلیا نے واشنگٹن میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس مشترکہ بیانیے میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، جو عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سی این بی سی کے مطابق، کواڈ ممالک نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو عالمی برادری نے ایک بار پھر مسترد کیا ہے۔ یہ مشترکہ بیان بھارتی بیانیے کی عالمی سطح پر ناکامی اور کواڈ تنظیم میں...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشتگرد بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشتگرد بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق گاوں کوٹ کنڈیان میں آئی ای ڈی بم بناتے ہوئے زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک دہشت گرد صاحب خان کاتعلق ٹانک اور طراب کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی اس پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ کی ظہران...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، سمٹ میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ای سی او ویژن 2025 کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ای سی او رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں علاقائی تجارت، توانائی اور رابطے کے فروغ پر زور دیں گے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری  
    واشنگٹن(اوصاف نیوز)امریکہ آنے والوں کیلئے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کے نئے قانون سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی۔ امریکی محکمہ امیگریشن کے مطابق دہشتگردی، تشدد کی ترغیب یا ایسی سرگرمی پر امریکا میں رہنے نہیں دیا جائیگا اور قانون توڑنے والوں کےگرین کارڈ سمیت ویزے بھی منسوخ ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا میں غیرقانونی طور پر رہنے والا ہر شخص مجرم ہے، امریکی وزیر خا رجہ کہہ چکے ہیں کہ کوئی طالب علم صرف مظاہروں میں شرکت یا افراتفری پھیلانے آتا ہے تو ویزا نہیں دیں گے۔ شمالی کوریا کا یوکرین کیخلاف جنگ میں 30ہزارفوجی روس بھیجنے کا فیصلہ
    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے اور نہ گرانے کی بحث ملکی سیاسی حلقوں میں زور و شور سے جاری ہے، ایک جانب اہم حکومتی ملاقاتیں جاری ہیں جب کہ دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پی نے اس حوالے سے چیلنج بھی دیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں اور نہ ہی مولانا فضل الرحمان سے حکومت گرانے کے حوالے سے کوئی بات کی گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ریاست کو چیلنج کرتا ہوں میری حکومت گرا کر دکھائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، وزیراعلیٰ گنڈا پور...
    پاکستان شوبز کے اداکار ثاقب ثمیر نے اپنی زندگی کے سب سے خوفناک تجربے کا انکشاف کردیا۔  ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار ثاقب ثمیر نے بتایا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔  اداکار نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں کرائے پر رہتے تھے جہاں ساتھ ہی کے ایک گھر میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جن سے ان کی چھت پر ملاقات ہوئی وہ ساتھ وقت گزارنے لگے اور ان کی دوستی ہوگئی۔  ثاقب کے مطابق ایک دن چھت پر باتوں کے دوران ان لڑکیوں نے...
    —فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعے پر بھی بات ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء چیلنج کرتا ہوں اگر ہماری حکومت گرادی گئی تو سیاست چھوڑ دونگا: علی امین گنڈاپور واضح رہے کہ کے پی...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبرپختونخوا حکومت گرانے سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، اور نہ ہی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کئی مرتبہ مذاکرات کی پیشکش کی، مگر پی ٹی آئی نے ہر بار بات چیت سے انکار کیا۔ پی ٹی آئی 2018 میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے اقتدار میں آئی، اور اب بھی یہی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ دوبارہ اسے اقتدار میں لائے، لیکن یہ خواب کبھی پورا...
    رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فلاحی اور انقلابی منصوبہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ تیزی سے کامیابی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ منصوبے کے تحت جون میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ہدف پورا کر لیا گیا ہے، جو پنجاب کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ہے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت اب تک 51911 افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 57 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ان میں سے 5293 مکانوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور یہ گھر اب آباد ہو چکے ہیں، جبکہ 41324 گھروں کی تعمیر تیزی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مون سون کے درمیانے درجے کے ہوائیں صوبے کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود، مرطوب جبکہ رات و صبح میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سانگھڑ کے اضلاع میں آج سے 04 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، دادو، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
    بیجنگ‘ لاہور‘ اسلام آباد‘ نئی دہلی (نیوز رپورٹر + خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے ایک مرتبہ پھر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ایس سی او وزراء سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت  کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے بھارتی وزیر غیر حاضر رہے، بھار ت کی شنگھائی تعاون تنظیم میں نشست خالی، آنند پرکاش نے شرکت کرنا تھی۔ پاکستان سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ خطاب کیا اور کہا کہ بالآخر بھارت کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ عالمی فورم پر اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل افسوس ہے۔ بھارت دیگر ممالک کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے،...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سال25-2024ء میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ پر وزارت خزانہ اور آیف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کے لئے معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ، اس میں کسی قسم کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت نے چند روز قبل ہی وفاقی بجٹ پیش کیا اور اس کے خلاف لوگ ابھی احتجاج کررہے ہیں کیونکہ آئی ایم ایف کے کارندوں کی جانب سے بنائے گئے اس بجٹ میں غریب عوام کے لیے بھوک افلاس کے سوا کچھ نہیں ہے۔ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے محسوس کیا جارہا ہے کہ وہ ملک سے غربت کے خاتمے کے بجائے غریبوں کو ہی ختم کرنے کے مشن پر کار بند ہے۔ اس کا مظاہرہ بجٹ کے فوری بعد حکومت کی جانب سے اچانک پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے سے دیکھنے میں آیا جبکہ ایک روز قبل ہی حکومت نے گیس کے فکسڈ چارجز 400 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کر دیے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے پی ٹی آئی کے 26 ارکان اسمبلی کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر میں خلل ڈالنے، مخالفانہ نعرے لگانے، ہنگامہ آرائی کرنے اور اسپیکر کے گھیرائو کرنے پر نہ صرف 26 ارکان اسمبلی کو سیشن سے باہر نکال کر ان پر کچھ وقت کے لیے پابندی لگادی بلکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو سیاسی طور پر خوش کرنے کے لیے اب فیصلہ کیا جارہا ہے کہ ان 26 ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے ان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے تاکہ ان ارکان اسمبلی کو سیاسی طور پر سبق سکھایا جاسکے اور ان پر اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے مومن آباد چوک پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی رنجش کا نتیجہ تھا۔ حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غوث الدین عرف عمران، گلبد خان اور امین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول غوث الدین اپنی بیٹی کے سسرال اپنے دو دوستوں کے ہمراہ گیا تھا، جہاں اس کا اپنے داماد حمید سے جھگڑا ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران حمید نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں غوث الدین اور اس کے دو ساتھی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کے...