2025-12-14@05:40:13 GMT
تلاش کی گنتی: 770
«کا عالمی ریکارڈ»:
(نئی خبر)
سفارتکاری کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں لیکن ابھی اس کا وقت نہیں ،جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور جواب دیں گے،ایرانی وزیرخارجہ
استنبول(نیوز ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ سفارتکاری کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں لیکن ابھی اس کا وقت نہیں ہے،جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور جواب دیں گے،ایران سے سفارتکاری کی طرف واپسی کا مطالبہ کرنا غیرمتعلقہ ہے۔ استنبول میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر امریکا کے جارحانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں،اسرائیل کی نسل کش حکومت نے ایک بار پھر اپنے عزائم دکھا دیئے ہیں،امریکی حملے بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں،تہران اپنی خودمختاری اور عوام کا دفاع جاری رکھے گا۔ان کاکہناتھا کہ ٹرمپ اس وعدے پر انتخاب جیتےہیں کہ وہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں جنگوں میں حصہ...
استنبول میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، امریکا نے ایٹمی پروگرام پر حملہ کر کے جارحیت کی، تباہ کن نتائج ہوں گے، جوہری تنصیبات پر حملے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، امریکا عالمی قوانین کا احترام نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم حق دفاع کے طور پر جوابی کارروائی کریں گے، نتائج کی ذمہ داری امریکا پر ہوگی، سفارتکاری کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے چاہئیں لیکن اب وقت نہیں، جوہری تنصیبات پر حملہ آخری ریڈ لائن تھی۔ استنبول میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سفارت کاری کا دروازہ ہمیشہ...
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا کی جانب سے ایران پر نیوکلیئر حملے کے بعد، کئی مبصرین اور شہریوں کو خدشہ ہے کہ یہ تنازع تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل تصادم کے درمیان چین کہاں کھڑا ہے؟ تہران اور یروشلم دونوں میں خوف، اشتعال اور غیر یقینی صورتحال غالب ہے، اور عام لوگ بھی عالمی سطح پر تباہ کن جنگ کے امکانات پر بات کرنے لگے ہیں۔ ایرانی ردعمل: قومی خودمختاری پر حملہ تہران میں لوگوں نے امریکی حملے کو ظالمانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا۔ شہریوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کی سالمیت پر براہِ راست حملہ کیا ہے، اور ایران کو حق حاصل ہے کہ وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مداخلت کرتے ہوئے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بمباری کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں زیرِ زمین جوہری مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا نے اپنا سب سے طاقتور بنکر شکن بم GBU-57A/B میسیو آرڈیننس پینیٹریٹر (MOP) استعمال کیا۔یہ بنکر بسٹر بم دنیا کا سب سے طاقتور غیر جوہری ہتھیار ہے جو صرف امریکا کے پاس موجود ہے، اور اسرائیل بھی اسے حاصل نہیں کر سکا۔جی بی یو-57 اے/بی بم کا وزن 30 ہزار پاؤنڈ ہے جس میں 6 ہزار پاؤنڈ دھماکہ خیز مواد موجود ہوتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ بم زیرِ زمین انتہائی مضبوط بنکرز، سرنگوں اور خفیہ تنصیبات کو تباہ...
امریکا کی وفاقی عدالت کے جج Michael E. Farbiarz نے فلسطین نواز طالب علم محمود خلیل کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ محمود خلیل کو آج رہائی مل سکے گی۔ محمود خلیل کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور قانونی طور پر مستقل رہائش پذیر بھی تاہم انہیں تین ماہ سے زائد عرصے سے لیوزی اینا میں زیر حراست رکھا ہوا ہے۔ جج نے تسلیم کیا کہ محمود خلیل کی گرفتاری فلسطین کے حق میں انکی تقریر کی وجہ سے کی گئی، محمود خلیل ایک سو چار روز سے زیر حراست ہیں۔ اپریل میں انکے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہیں اس وقت بھی اہلیہ اور بچے سے ملنے کی اجازت...
مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، سابق وزیر خارجہ اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ امریکا ، برطانیہ اور یورپ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر بلاول بھٹو زرداری کا کراچی ایئرپورٹ پر فقید المثال عوامی استقبال کیا گیا۔کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت ہم سے 7 گنا بڑا ملک ہے پاک فوج نے اسے عبرت ناک شکست دی، جنگ ہارنے کے بعد بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی محاذ پر ہمیں ہرائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا، ہم نے یہ جنگ بھی جیتی، پاکستان سچ کے ساتھ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عالمی...
امریکا نے ایرانی حملوں کے خطرے کے پیش نظر قطر کے العدید ائیربیس سے اپنے طیارے ہٹالیے۔ سیٹیلائٹ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایران اسرائیل جنگ سے قبل کئی طیارے موجود تھے تاہم اب ائیر بیس پر کوئی طیارہ موجود نہیں۔ ایران کے ممکنہ جوابی حملے کا خوف، امریکا نے قطر میں ائیر بیس سے طیارے ہٹالیے قطر میں موجود العدید ائیربیس— فوٹو: اے ایف پی امریکی حکام نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے طیارے ہٹانے کی تصدیق کی اور ایرانی حملے کے خطرے کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا۔ حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ قطر کے العدید ائیر بیس سے ہٹائے گئے یہ طیارے ایرانی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون 2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اسلام آباد میں فوری اجلاس بلایا جائے، امریکا عالم اسلام کا دشمن ہے، غزہ، ایران میں صہیونی جارحیت واشنگٹن کی سرپرستی میں ہورہی ہے۔ منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اسلامی دنیا اور انسانیت دوست ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کے قتل عام اور تباہی پھیلانے کے بعد امریکا وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں ممتاز امریکی اسکالرز، پالیسی ماہرین، تزویراتی امور کے اداروں، اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی اور بامقصد تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں امریکا کے معروف تھنک ٹینکس اور اسٹریٹجک اداروں کے نمائندوں سے ہوئیں، جن میں پاکستان نے نہ صرف علاقائی و عالمی معاملات پر اپنے اصولی مؤقف کو اجاگر کیا بلکہ پاکستان کے تزویراتی وژن کو بھی مؤثر انداز میں پیش کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی گفتگو میں پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے غیر متزلزل وابستگی اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے فروغ میں اس...
کولمبیا کی ڈیری کمپنی نے اپنی 80ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کی سب سے بڑی پنیر چکھنے کی تقریب کا انعقاد کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، جس میں 1,185 افراد نے شرکت کی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی ہے کہ ’الپینا پروڈکٹوس الیمنٹیسیوس ایس اے ایس بی آئی سی‘ نے دنیا کی سب سے بڑی پنیر چکھنے کی تقریب کا ریکارڈ حاصل کیا، جب کونڈینامارکا کے شہر سوپو میں 1,185 افراد نے مختلف اقسام کی ڈیری مصنوعات کا ذائقہ چکھا۔ کولمبیا میں قائم کردہ یہ حالیہ ریکارڈ آسٹریلیا کی کینگرو ویلی ایگریکلچرل اینڈ ہارٹیکلچرل ایسوسی ایشن سے چھینا گیا ہے، جہاں 2019 میں 1,000 افراد کے ساتھ پنیر چکھنے کی تقریب منعقد کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایران کے بارے میں ایسے بیانات دیے ہیں جو بظاہر ایک دوسرے سے متضاد نظر آتے ہیں۔ کبھی وہ جنگ کے خاتمے اور جلد امن کی نوید دیتے ہیں، تو کبھی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا عندیہ دے کر اسرائیلی بمباری مہم میں شامل ہونے کی بات کرتے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ صدر ٹرمپ اگلے دو ہفتوں کے اندر یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا امریکا ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگا یا نہیں۔ اس غیر یقینی اور متغیر پالیسی نے ماہرین اور تجزیہ کاروں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ آیا ٹرمپ...
ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکا میں احتجاج، مظاہرین کا ٹرمپ سے جنگ میں نہ الجھنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )جیسے جیسے ٹرمپ انتظامیہ مشرقِ وسطی میں اسرائیل کی جنگ میں مزید عملی کردار ادا کرنے پر غور کر رہی ہے، اسی تناظر میں واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے باہر مظاہرین جمع ہو گئے ہیں جو امریکا کو ایران اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ میں براہِ راست مداخلت سے روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ساتھ ہی امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اربوں ڈالر کی...
امریکی صدر اور فیلڈ مارشل کی ملاقات پاک امریکا تعلقات کی 78 سالہ تاریخ کا اہم ترین موڑ ہے: خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات پاک امریکہ تعلقات کی 78 سالہ تاریخ کا ایک فیصلہ کن لمحہ ہے، جس کی کوئی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگِ میل ہے، جس میں عالمی اور علاقائی امور زیرِ بحث آئے اور پاکستان کے کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں تسلیم...
بنگلہ دیش کے تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں کئی اہم سنگِ میل عبور کر کے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کروا لیا۔ مشفق الرحیم نے اپنی 12ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ عمر میں سنچری بنانے والے نان اوپنر کا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے یونس خان کے پاس تھا، جنہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف 37 سال 216 دن کی عمر میں سنچری اسکور کی تھی۔ یہ بھی پڑھیے شعیب اختر کو یونس خان سے حسد کیوں ہونے لگا؟ مشفق الرحیم نے محمد اشرفل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے...
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا میں شان دار پذیرائی پر بھارتی گھبراہٹ عیاں ہے اور فیلڈ مارشل کی امریکا میں موجودگی اور صدر ٹرمپ سے ملاقات پر بھارت سخت پریشان ہو گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان دراصل عالمی سطح پر بھارتی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش ثابت ہوا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں آپریشن سندور کے دوران ’نپی تلی‘ اور ’غیر اشتعال انگیز‘ کارروائی کے دعوے کیے گئے جب کہ آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت دعووں کو جھوٹ ثابت کیا اور اس کی تصدیق عالمی برادری نے بھی کی ۔ عالمی برادری اس حقیقت سے واقف ہے کہ بھارت نے جارحیت...
پاکستان پر عالمی اعتماد کی بحالی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کا ثبوت ترسیلات زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ ہے۔ معیشت میں بحالی اور پاکستان کی ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ اس میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے اپنے دوسرے سال میں بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ معیشت، سرمایہ کاری اور اصلاحات کے میدان میں متعدد نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں، جن کے مثبت اثرات قومی اور بین الاقوامی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 11 مہینوں میں بیرونِ ملک سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ترسیلات...
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کردیا ہے، انھوں نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کا انتباہ بھی کیا ہے۔ ادھر ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر بڑے حملے کیے، ایران نے اسرائیل کے متنازعہ دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے۔ صدر ٹرمپ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور خطے میں ایک بڑی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ سپر پاور امریکا نے اسرائیل کے ذریعے ایران کے خلاف جارحیت کرا کر عالمی قوانین کی پامالی کی ہے، اسرائیل اور امریکا دنیا کو...
GALLE, SRI LANKA: بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا قائم کردہ ریکارڈ سمیت متعدد دیگر ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں۔ مشفق الرحیم نے سری لنکا کے خلاف دومیچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم کے خلاف 163 رنز کی شان دار اننگز کھیلی اور اس دوران انہوں نے عالمی ریکارڈ بھی بنالیا۔ بنگلہ دیش کے مایہ ناز وکٹ کیپر نے اس اننگز کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک گیند کرائے بغیر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا، جو اس سے قبل آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کے پاس تھا۔ ایڈم گلکرسٹ نے...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’غیر مشروط ہتھیار ڈالو‘، اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا ایران کے ساتھ بات چیت کے موڈ میں نہیں ہیں. وائٹ ہاؤس میں امریکی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں تاہم اسکی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔ امریکا کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی ساز و سامان موجود تھا، لیکن ایران کا ساز و سامان امریکی سامان کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔ امریکی صدر نے کہا کہ کوئی...
چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اب امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے، اور اگر امریکا نے دنیا کا احترام کھو دیا تو وہی انجام دیکھے گا جو ماضی کی زوال پذیر سلطنتوں کا ہوا۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہر طاقتور سلطنت نے خود کو ناقابلِ شکست سمجھا، مگر ہر ایک کا سورج آخرکار غروب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 100 سال پہلے برطانوی سلطنت عالمی تجارت پر چھائی ہوئی تھی، لوگ سمجھتے تھے کہ اس سلطنت کا سورج کبھی غروب نہیں ہوگا، لیکن وہ وقت بھی آیا جب برطانیہ عالمی منظرنامے سے پیچھے ہٹ گیا۔ شی جن پنگ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا سب سے منافق قوت کے طور پر سامنے آیا ہے، امریکا ایک طرف جنگ بندی کی بات کر رہا ہے اور دوسری طرف اسرائیل کو فوجی امداد بھی فراہم کررہا ہے، ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہی۔امیر جماعت اسلامی کہنا تھا کہ امریکا نسل کشی اور ناحق قتل عام کرتا ہے، تمام مسلم ممالک ایران کے ساتھ ہیں، کچھ ممالک جو اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں وہ یاد رکھیں ان کا خواب گریٹر اسرائیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی تنازع میں شدت برقرار ہے اور اس کشیدہ صورتحال میں اسرائیل کی جانب سے امریکا پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ اسے امریکی ساختہ جی بی یو 57 بنکر بسٹر بم فراہم کیے جائیں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے زیر زمین جوہری ری ایکٹر کو تباہ کرنے کے حوالے سے غور کر چکے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق صرف جی بی یو 57 بنکر بسٹر بم ہی فردو جیسے گہرائی میں موجود ری ایکٹرز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ بم امریکی ساختہ ہے جسے بوئنگ کارپوریشن نے ڈیزائن کیا اور یہ بی ٹو اسٹیلتھ بمبار طیارے کے ذریعے ہی گرایا جا سکتا...
فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا اس وقت جنگ بندی کی کوشش کرتا ہے جب اس کا حامی جنگ میں پِٹ رہا ہو۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب ہم نے بھارت کی پٹائی کہ تو امریکا فوراً جنگ بندی کروانے آگیا، امریکی صدر سے خیر کی امید نہ رکھیں، اسرائیل کی دہشت گردی نے حالات کو بہت بگاڑ دیا، عالمی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم کو مجرم قرار دیا تاہم اسے کوئی پکڑنے والا نہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری قوم اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ہے، ہمیں سفارتی محاذ پر ایران کو سپورٹ کرنا چاہیے، حکومتوں کے تختے اُلٹانے کا کام امریکا کرتا...
—فائل فوٹو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خطے کی صورتِ حال کے تناظر میں معاشی معاملات کا جائزہ لیا ہے، ہم ہر طرح کی صورتِ حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، یو ایس ٹیرف پر امریکا سے بات ہوئی ہے، گزشتہ روز امریکی سیکریٹری کامرس سے بات ہوئی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری ایکسپورٹ انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کی ترقی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماحولیاتی ماہرین اور سائنسی ادارے اس وقت سخت تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ زمین کے کرۂ ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح ایک نئی اور خطرناک حد کو عبور کر چکی ہے۔حالیہ بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق یہ سطح اس وقت 426.9 پارٹس پر ملین (PPM) تک پہنچ چکی ہے، جو کہ انسانی تاریخ میں نہیں بلکہ پچھلے 40 لاکھ سالوں میں بھی کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی۔یہ صرف ایک ماحولیاتی تبدیلی نہیں بلکہ پوری زمین کے ماحولیاتی نظام کے لیے ایک گھنٹی ہے جو خطرے کا شدید الارم بجا رہی ہے۔یہ ریکارڈ شدہ سطح مئی 2024 میں امریکا کے 2معروف اداروںنیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) اور اسکرپس انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافی نے شائع کی ہے۔ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران نے اسرائیلی جارحیت کو جاری سفارتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی بات چیت جاری تھی لیکن اسرائیل کی جارحیت نے اس عمل کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے عمل میں مصروف تھے کہ اچانک اسرائیلی جارحیت نے ہمیں حیران کر دیا، ہمیں یقین نہیں تھا کہ امریکہ کی حمایت سے ایسا حملہ کیا جائے گا، اسرائیلی حملے میں واشنگٹن برابر کا شریک ہے۔ایرانی ترجمان نے...
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں شدت آگئی ہے اور دونوں ممالک نے رات بھر ایک دوسرے پر حملے جاری رکھے۔ اسرائیلی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ’’ایران پر اسرائیل کے حملے امریکی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھے۔‘‘ درحقیقت اس پوری صورتحال نے عالمی اداروں کی حیثیت کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ہے۔ اقوام متحدہ، IAEA، OIC یا دیگر عالمی ادارے اس سطح کے تنازعے کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ اگر طاقتور ممالک چاہیں تو عالمی قوانین کو نظر انداز کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بغداد: عراق نے امریکا سے باضابطہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی طیاروں کو ایرانی سرزمین پر حملوں کے لیے عراقی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکے، عراقی حکومت نے یہ درخواست امریکا اور عراق کے درمیان طے شدہ اسٹریٹجک فریم ورک معاہدے کے تحت کی ہے، جس کے مطابق امریکا پر لازم ہے کہ وہ عراق کی خودمختاری اور فضائی سالمیت کا احترام کرے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق عراق نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور عراق کی خودمختاری کو پامال کرنے والے کسی بھی اقدام کی روک تھام کرے۔عراقی ذرائع نے واضح کیا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ اسرائیل...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ 2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا، 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے اور ترسیلاتِ زر اس سال 38 ارب ڈالر تک ہوں گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ پاکستان کو ملے گا، اس سال پانڈا بانڈ جاری کریں گے اور آئندہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ کا رخ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ حکومت اور آئی ایم ایف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر...
اسرائیل نے 200 لڑاکا طیاروں کے ساتھ ایران کی 100 سے زیادہ تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف سمیت متعدد اہم کمانڈرز اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوئے ہیں، جس کی ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے تصدیق کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا، تو امریکا اسرائیل کا مکمل دفاع کرے گا۔ بلاشبہ اسرائیل کے ایران پر اچانک بلاجواز حملے کے پیچھے امریکا کی آشیر آباد شامل ہے، جب کہ ایران کو کوئی بھی جوابی اقدام اٹھانے سے پہلے کئی پہلو مدِ نظر رکھنا ہوں گے۔ اس کی دفاعی صلاحیت کی اپنی محدودات ہیں...
مشرق وسطیٰ میں جوہری مذاکرات کے ثالث کے طور پر کردار ادا کرنے والے ملک عمان نے اسرائیل کے حالیہ حملوں کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ عمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ عمانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے ناقابل قبول اور مسلسل جارحیت کی عکاسی کرتے ہیں، جو خطے میں استحکام کی بنیادوں کو متزلزل کرتے ہیں۔ اسرائیل اس کشیدگی اور اس کے نتائج کا مکمل ذمہ دار ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملہ، کن مقامات کو ہدف بنایا گیا؟...
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے سینئر صحافی محمود جان بابر کا پشاور میں قائم قونصل خانے کے ذریعے امریکہ کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ بحال کر نے کاحکم دے دیا۔ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینئرصحافی محمود جان بابر نے پشاور میں امریکی قونصل خانے کے ذریعے امریکا کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا جو پشاور کی ماتحت عدالت نے عدم پیروی پر خارج کر دیا تھا تاہم پشاور ہائی کورٹ نے اب اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے آئینی طور پر دیے گئے حق سماعت کی بنیاد پر مقدمے کو بحال کر دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعجاز خان کے سنگل رکنی بینچ نے ٹرائل کورٹ کے 19 جولائی 2021 کے...
صوبائی حکومت نے بجٹ کی منظوری کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔ جسکے بعد اسمبلی میں بجٹ بل پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ صوبائی حکومت نے بجٹ کی منظوری کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی 16 جون کو شام چار بجے پیش کریں گے۔ جس کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ کابینہ...
بھارتیہ جنتا پارٹی کے مفادات کو فروغ دیا جارہا ہے ، مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سیاسی سرگرمیاں بڑھا دیں امریکا کے فریمانٹ گردوارے نے امریکی محکمہ انصاف سے اس ادارے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ، غیر ملکی رپورٹ امریکا میں بھارتی خفیہ نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہندو امریکن فائونڈیشن مودی سرکار کے آلہ کار کے طور پر کام کررہی ہے۔مودی سرکار 2014 سے عالمی سطح پر ریاستی دہشتگردی کا جال بنتی آ رہی ہے، جو اب عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ امریکا کے فریمانٹ گردوارے نے ہندو امریکن فانڈیشن کو مودی سرکار کا غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا۔برطانوی اخبار کے مطابق فریمانٹ گردوارے نے امریکی...
ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کا حکومت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانوں کا حکومتی پالیسیوں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے 28.8 فیصد اضافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو گزشتہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 17 سے 19 جون تک منعقد ہونے والی ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق یہ کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے اہم ترین مسئلے، فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تناظر میں منعقد ہو رہی ہے، جس کا محور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔اسحاق ڈار کی شرکت پاکستان کے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے عالمی سطح پر حمایت کا مظہر ہو گی۔دریں اثنابرطانیہ کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور سورج نے آگ کے گولے برسانا شروع کر دیے ہیں۔ عید کے تیسرے روز لاہور میں گرمی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ صبح سویرے ہی سورج کی تپش نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث پیاس بجھانے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے...
ٹرمپ نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی ریکارڈ تعداد کو ملک بدر کرنے اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے لیے روزانہ کم از کم 3000 تارکین وطن کو گرفتار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیگریشن ایڈوکیسی گروپ امریکاز وائس کی سربراہ وانیسا کارڈینس نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے طاقت کا غلط استعمال کیا، اور جان بوجھ کر امیگریشن کے حوالے سے پرتشدد واقعات کو ہوا دی۔ ہوم لینڈ سیکورٹی سیکریٹری کرسٹی نیوم نے سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گارڈز پُرامن احتجاج میں شامل افراد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عمارتوں کے اردگرد تحفظ فراہم کریں گے۔ ٹرمپ نے ملک میں غیر قانونی طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں اِس وقت ایسا بہت کچھ ہو رہا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ امریکا کو صحافتی آزادی کے علم برداروں میں نمایاں سمجھا جاتا ہے۔ امریکی ادارے دنیا بھر میں صحافتی آزادی جانچتے رہتے ہیں مگر خود امریکا میں اس حوالے سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ شرم ناک ہے۔امریکی میڈیا گروپ اے بی سی کے رپورٹر ٹیری مورن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے معاون اسٹیفن ملر کو اول درجے کے نفرت پھیلانے والے قرار دینے کی پاداش میں معطل کردیا گیا ہے۔ ٹیری مورن نے ایک ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ امریکی صدر جو کچھ کر رہے ہیں اُس کے نتیجے میں امریکا اور امریکا سے باہر نفرت پھیل رہی...
امریکی شہر لاس اینجلس میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان دوسرے روز بھی شدید جھڑپیں ہوئیں۔ امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق مظاہرین کو ہٹانے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے گورنر لاس اینجلس اور میئر اپنے فرائض ادا نہیں کرسکتے تو وفاقی حکومت کو کچھ کرنا ہوگا۔ پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے لاس اینجلس میں 2 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کردیئے ہیں۔ گورنر کیلیفورنیا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تناؤ مزید بڑھے گا، حکام لاس اینجلس...
کراچی (آئی این پی) امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جارہا ہے، عام عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ والے شخص کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجٹ میں پھر خوف پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے، پانچ ماہ سے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، مصنوعی دعوں سے معیشت بہتر نہیں ہوتی، عملی اقدامات سے ہوتی ہے، تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس کی مد میں 400 ارب روپے جمع کرائے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بڑے جاگیرداروں کی شوگر ملیں ہیں، یہ حکومتوں میں ہوتے ہیں، مخصوص طبقے کو لوٹ...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے تک تنخواہ والوں کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ارسا نے کراچی کا پانی نہیں بڑھایا، کے فور منصوبہ مستقل تاخیرکا شکارہے اور منصوبے کا تخمینہ 200 ارب تک پہنچ چکاہے۔انہوں نے کہا اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے غزہ کی صورتحال پراحتجاج نہیں کیا، حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کہتے ہیں کہ کے غزہ مسئلے پر ان تمام ممالک کے افواج کے سربراہان کا اجلاس بلائیں جو فلسطین کے...
وفاقی حکومت کا رواں مالی سال 2024-25 کیلئے مقرر کردہ معاشی اہداف میں سے متعدد اہداف کے حصول میں ناکامی کا انکشاف ہوا ہے تاہم مہنگائی میں اضافے کی رفتار کا نہ صرف ہدف حاصل کیا گیا ہے بلکہ مہنگائی مقررہ ہدف سے بھی کہیں زیادہ نیچے رہی ہے جبکہ رواں مالی سال میں معاشی شرح نمو کا 3.6 فیصد ہدف پورا نہ ہو سکا، رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کی اقتصادی کارکردگی سے متعلق تیارکردہ قومی اقتصادی سروے کے اہم نکات کے مطابق حکومت اس سال کئی اہم معاشی اہداف حاصل نہیں کرسکی ہے۔ رواں مالی سال...
پاکستانی ٹک ٹاکر اور ماڈل اریکا حق نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ کچھ ٹک ٹاکرز شہرت حاصل کرنے اور ویوز کی خاطر اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کررہی ہیں۔ اریکا حق نے گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں معاشرے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے نہایت حساس اور نازک مسئلے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہرت حاصل کرنے کےلیے کچھ ٹک ٹاکرز دانستہ اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کرتی یا کرواتی ہیں تاکہ میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل کرسکیں۔ اریکا کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والی ٹک ٹاکرز کا مقصد محض یہ ہے کہ انھیں زیادہ سے زیادہ شہرت حاصل ہوسکے، کیونکہ اس سے پہلے کپلز کاویڈیوز بنانے کا رواج...
---فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جارہا ہے، عام عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ والے شخص کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجٹ میں پھر خوف پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے، پانچ ماہ سے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، مصنوعی دعوؤں سے معیشت بہتر نہیں ہوتی، عملی اقدامات سے ہوتی ہے، تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس کی مد میں 400 ارب روپے جمع کرائے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بڑے جاگیرداروں کی شوگر ملیں ہیں، یہ حکومتوں میں ہوتے ہیں، مخصوص طبقے کو لوٹ مار کرنی ہے،...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکا اسرائیل کا سرپرست ہے ایسے میں ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی کی انتہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا سرپرست ہے، امریکا بموں اور بھوک سے مرنے والے معصوم بچوں اور عورتوں کے قتل عام میں برابر کا شریک...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور محصور علاقے میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کی اپیل پر مبنی قرارداد کو ویٹو کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر ارکان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکہ نے اپنے اقدام کو اس دلیل کے ساتھ درست قرار دیا کہ یہ متن اس تنازع کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس اور برطانیہ کے سفیروں نے ووٹنگ کے نتائج پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ چینی سفیر فو کونگ نے براہ راست امریکہ کو اس صورت حال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اسے سیاسی...
امریکا میں 2 چینی محققین پر خطرناک حیاتیاتی فنگس اسمگل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جسے ممکنہ ’ایگروٹیررازم ہتھیار‘ قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق33 سالہ یونکنگ جیان اور 34 سالہ زونیونگ لیو پر امریکی محکمہ انصاف نے سازش، اسمگلنگ، جھوٹے بیانات دینے اور ویزا فراڈ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ دونوں افراد چین کے شہری ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ’فوزیریم گرامینیارم‘ نامی فنگس امریکہ میں اسمگل کرنے کی کوشش کی، جو گندم، چاول، مکئی اور جو جیسی فصلوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور انسانوں و مویشیوں کے لیے زہریلا ثابت ہو سکتا...
ایس ایم ایس اسپتال (جے پور، بھارت) کے ڈاکٹروں نے ایک 14 سالہ لڑکی کے معدے سے 210 سینٹی میٹر لمبا بالوں کا گچھا (ٹریکو بیزوئر) کامیابی سے نکال لیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی خاتون نے سب سے لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو دنیا میں اب تک ریکارڈ کیا گیا سب سے لمبا بالوں کا گچھا تصور کی جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی اتر پردیش کے آگرہ ضلع کے بارارا گاؤں کی رہائشی ہے اور دسویں جماعت کی طالبہ ہے۔ لرکی ایک نفسیاتی بیماری ’پیکا‘ کا شکار ہے، جس میں مریض غیر خوردنی اشیا کھانے کی عادت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ لڑکی نے چھٹی جماعت سے اسکول میں چاک کھانا...
پی ٹی آئی کی اداروں پر تنقید نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا، امریکا سے آیا پاکستانیوں کا وفد عمران خان سے ملاقات میں ناکام
امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور کاروباری افراد پر مشتمل ایک وفد، جو پاکستان کے دورے پر ہے، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور اعلیٰ حکومتی حکام سے ملاقات کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ناکام رہا۔ یہ بھی پڑھیں:آخری بال تک لڑیں، مطالبات پورے ہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان کا جیل سے پیغام انگریزی روزنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 4 دن گزارنے کے بعد یہ وفد کسی بریک تھرو کے بغیر واپس لاہور لوٹ آیا ہے۔ اب تک کوششیں بے سود رہی ہیں یہ وفد گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچا تھا اور ان کی خواہش تھی کہ وہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرِاعظم عمران خان سے...
ایک برطانوی بہادر شہری نے اس وقت نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا جب اس نے 30 سیکنڈ میں 7 بیک فلپس انجام دیئے۔ 28 سالہ ریان لونی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے متعدد ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔ حال ہی میں وہ حفاظتی پوشاک پہن کر اپنے ایکروبیٹک کارنامے کے دوران پوری طرح آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے۔ ریان نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میں ٹھنڈ کے مارے جم رہا تھا۔ میں نے نیچے کچھ پرتیں پہن رکھی تھیں جو ایک سرد gel میں بھیگی ہوئی تھیں جنہیں 24 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیا گیا تھا تاکہ میں آگ کے نقصان سے بچ سکوں۔ یہ انتہائی سرد تھا۔ ریان نے کامیابی کے ساتھ 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ بیک فلپس کا ریکارڈ قائم کیا، اس حال میں...
سال2024 معلوم تاریخ کا گرم ترین سال تھا جس دوران اور عالمی حدت میں تیزرفتار اضافہ مسلسل جاری ہے۔ عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے خبردار کیا ہے کہ سنہ 2029 تک کوئی ایک برس گرمی کا یہ ریکارڈ بھی توڑ دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں ڈبلیو ایم او کی جانب سے ایک دہائی کے عرصہ میں کرہ ارض کی موسمیاتی صورتحال پر جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 5 سال کے دوران عالمی حدت میں اضافے کی شرح قبل از صنعتی دور (1850 تا 1900) کے مقابلے میں 1.2 تا 1.9 ڈگری سیلسیئس زیادہ رہے گی۔ عالمی حدت میں اضافے کے نئے ریکارڈ ڈبلیو ایم...
امریکا نے ایک بار پھر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیزیوں کے بعد نئی دہلی کو علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں سفارتی ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی اہم ملاقات میں امریکا نے واضح طور پر بھارت پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی پھیلانے سے گریز کرے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے 27 مئی سے شروع ہونے والے اپنے 3 روزہ دورے کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکا نے دوٹوک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مئی 2025ء) 2024 معلوم تاریخ کا گرم ترین سال تھا اور عالمی حدت میں تیزرفتار اضافہ مسلسل جاری ہے۔ عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے خبردار کیا ہے کہ 2029 تک کوئی ایک برس گرمی کا یہ ریکارڈ بھی توڑ دے گا۔'ڈبلیو ایم او' کی جانب سے ایک دہائی کے عرصہ میں کرہ ارض کی موسمیاتی صورتحال پر جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران عالمی حدت میں اضافے کی شرح قبل از صنعتی دور (1850 تا 1900) کے مقابلے میں 1.2 تا 1.9 ڈگری سیلسیئس زیادہ رہے گی۔ Tweet URL عالمی حدت میں اضافے کے نئے ریکارڈ'ڈبلیو ایم او' کا اندازہ ہے کہ گزشتہ...
پشاور: چترال تورکہو سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے شادی کر کے چترال میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا، نوجوان کی محبت میں گرفتار دونوں لڑکیاں اس کے گھر پہنچ گئی تھیں اور اسے نکاح پر مجبور کیا، جس پر مقامی عالم دین نے عمائدین کی مشاورت کے بعد جوان سے دونوں کا نکاح پڑھوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تورکہو اپر چترال کے گاؤں سور ریچ میں سرکاری ادارہ کے ملازم سرتاج احمد چھٹیاں گزارنے گھر گیا ہوا تھا، اپنے گاؤں کی ایک لڑکی کے ساتھ اس کا پہلے سے رابطہ تھا، وہ لڑکی کو گزشتہ روز اس کی مرضی سے شادی کے لیے اپنے گھر لے آیا۔ لیکن...
ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر جاری مذاکرات پر بالآخر مصالحت کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پر امریکا سے مذاکرات میں مصالحت کے لیے تیار ہیں تاہم یورینیم افزودگی کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ اب تک بات چیت جاری رہنے کا مطلب ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ ایران پرامن ایٹمی توانائی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا کا ارادہ ایرانیوں کو ان کے پر امن ایٹمی حق سے محروم کرنا ہے، تو یہ عمل پورے مذاکراتی عمل کے لیے چیلنج بن جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سی این این کو بتایا کہ اگر مقصد...
لیاری سے تعلق رکھنے والے عالمی ریکارڈ یافتہ واکر شاداب بلوچ نے ننگے پیر چلنے کانیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی پریس کلب میں منعقدہ میڈیا بریفنگ میں 38 سالہ شاداب بلوچ نے کہا کہ وہ اطالوی ایتھلیٹ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے تیارہیں۔ پاول دورا کیوچ نےگزشتہ برس ننگے پیر3490 کلومیٹر کی واک چھ مہینے میں مکمل کر کے انٹرنیشنل گنیز بک ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ شاداب بلوچ 99 روز میں کراچی سے عراق کے تاریخی شہرکربلا کا 3500 کلومیٹر کا سفر ننگے پیر کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔ شاداب بلوچ کراچی سے میرپورخاص تک 234 کلومیٹر کا سفر5 دن میں،کراچی سے دادوتک337 کلومیٹر کا سفر10 دن اورملتان سے اسلام...
بھارت کی جنگی شکست اور سفارتی ہزیمت نے نئی شکل اختیار کر لی ہے اور عالمی سطح پر بھارت کا دوغلا پن بے نقاب ہوگیا ہے۔ پاکستان کے ہاتھوں 6-0 کی عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں ان کا اہم کردار رہا۔ جب ٹرمپ نے امن کوششوں کا کریڈٹ لیا تو بھارتی میڈیا چیخنے لگا کہ ٹرمپ جھوٹا ہے، غیر ذمہ دار ہے، یوں بھارت نے امریکا سے ثالثی کی درخواست کر کے بعد میں ٹرمپ مخالف مہم چلا دی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں ساکھ صفر ہوگئی، فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری بھارتی...
پاکستانیوں کا عالمی کارنامہ! یو اے ای کا سب سے بڑا جھنڈا بنا کر ریکارڈ قائم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی — پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) نے ہاتھوں کے نشانات سے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ کارنامہ “ہینڈز آف یونٹی” مہم کے تحت سرانجام دیا گیا، جس میں 100 سے زائد قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 24,514 افراد نے شرکت کی۔ اس منفرد جھنڈے میں شامل ہر ہاتھ کا نشان اتحاد، ہم آہنگی اور محبت کا پیغام دے رہا ہے۔یہ مہم ایک ماہ پر محیط رہی جس میں 23 اسکولوں اور...
اسلام آباد:صرف 35 دن کے ریکارڈ وقت میں مکمل ہونے والا جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے ایک نیا تحفہ جناح سکوائر مری روڈ انٹر چینج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو 35 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کی 15 سے 20 منٹ کی مسافت کم ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ مدت میں نصوبہ مکمل کرنے پر سی ڈی اے، متعلقہ کمپنی کے حکام اور وزیر داخلہ محسن نقوی...
امریکا میں ایک سینٹ کا سکہ بند کرنے کی تصدیق کردی گئی جو کہ اگلے سال سے بند کردیے جائیں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ اگلے سال امریکا میں ایک سینٹ کے سکے کی پیداوار بند ہوجائے گی۔ اس سے قبل رواں سال صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینی (ایک سینٹ کا سکہ) کو امریکی خزانے پر بوجھ اور اسے فضول قرار دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام سکوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی طرف اشارہ ہے جنہیں عام طور پر پینی کہا جاتا ہے اور یہ دو صدی سے زیادہ عرصے سے استعمال میں ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ان سکوں کے بنانے کی قیمت...
22 مئی کو بدھ اور جمعرات کی شب اسرائیلی سفارت خانے کے 2 اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے ملزم پر وفاقی عدالت میں فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا۔ 31 سالہ الیاس روڈریگ نے امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ برائے کولمبیا میں اپنی گرفتاری کی سماعت کے دوران کوئی درخواست داخل نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار قتل، مشتبہ شخص گرفتار ایف بی آئی کے حلف نامے کے مطابق ملام پر فرسٹ ڈگری کے قتل، غیر ملکی اہلکاروں کے قتل، آتشیں اسلحے کے استعمال کے ذریعے ایک شخص کی موت اور تشدد کے جرم کے دوران آتشیں اسلحہ استعمال کرنے کا الزام ہے۔ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ الیاس...
انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے جمعرات کو اپنے شاندار سرخ گیند کے کیریئر ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے تجربہ کار بلے باز نے زمبابوے کے خلاف کھیلے جانیوالے واحد ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے دوران ہی یہ تاریخی سنگ میل عبور کیا، جب انہوں نے 80 ویں اوور کی پہلی ڈلیوری پر وکٹر نیاچی کی گیند پر اپنا 28 واں رنز مکمل کیا۔ https://Twitter.com/ESPNcricinfo/status/1925595383666749943 جو روٹ بالآخر 44 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد 83 ویں اوور میں بلیسنگ مزاربانی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے، تاہم، ان کی 34 رنز کی نسبتاً مختصر اننگز انہیں...
چین کا امریکی میزائل دفاعی منصوبے ’گولڈن ڈوم‘ پر شدید تحفظات کا اظہار، عالمی استحکام کے لیے خطرہ قرار
چین نے امریکا کے مجوزہ جدید میزائل دفاعی نظام ’گولڈن ڈوم‘ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی توازن اور اسٹریٹجک استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا ہے کہ واشنگٹن فوری طور پر اس منصوبے کو ترک کرے، کیونکہ اس سے عالمی سلامتی کے بنیادی اصول مجروح ہو رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 25 ارب ڈالر مختص کیے گئے تھے، جو بعد ازاں بڑھا کر 175 ارب ڈالر کر دیے گئے۔ مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 175 ارب ڈالرز کے ‘گولڈن ڈوم’ دفاعی منصوبے کا اعلان کردیا، یہ منصوبہ مختلف کیوں ہے؟ ماؤ نینگ نے زور دیا کہ امریکا کو چاہیے کہ...
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک کی تقسیم کیلئے امریکا کیساتھ مل کر منصوبہ تیار کیا ہے، جنگ کو واضح شرائط پر ختم کرنے کیلئے تیار ہیں، غزہ کو مکمل غیر مسلح کرنے کے امریکی صدر کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امید ہے امریکا ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے سے روکے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک کی تقسیم کیلئے امریکا کیساتھ مل کر منصوبہ تیار کیا ہے، جنگ کو واضح شرائط پر ختم کرنے کیلئے تیار ہیں، غزہ کو مکمل غیر مسلح کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے...
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے امریکا کے مجوزہ میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واشنگٹن فوری طور پر گولڈن ڈوم منصوبے کو ترک کر دے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے امریکی گولڈن ڈوم منصوبے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے عالمی استحکام کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے امریکا کے مجوزہ میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واشنگٹن فوری طور پر گولڈن ڈوم منصوبے کو ترک کر دے۔ منصوبے کےلیے امریکی صدر کی جانب سے ابتدائی طور پر 25 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ چین نے کہا کہ ایسا منصوبہ عالمی...
ٹرمپ حکومت نے کیمپس میں یہود دشمنی اور نسلی امتیاز کو دور کرنے میں مبینہ ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کو اضافی 60 ملین ڈالر کی وفاقی گرانٹ روک لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہارورڈ یونیورسٹی نے فنڈز منجمد کیے جانے پر امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں محکمہ صحت اور انسانی خدمات (HHS) نے کہا کہ وہ یونیورسٹی کو متعدد کثیر سالہ گرانٹ ایوارڈز کی حمایت واپس لے رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہود مخالف ہراسانی اور نسلی امتیاز کو حل کرنے میں ہارورڈ یونیورسٹی کی مسلسل ناکامی کی وجہ سےHHS متعدد کثیر سالہ گرانٹ ایوارڈز کو ختم کر رہا ہے۔...
لاہور: امریکا کی صف اول کی ’ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی‘ نے پاکستان میں پہلی بار اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں خدمات کا آغاز کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی یونیورسٹی پاکستان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) لاہور کے ساتھ شراکت داری سے عالمی معیار کے ڈگری پروگرامز، دہری ڈگری کے مواقع، بین الاقوامی تبادلے اور صنعت سے ہم آہنگ سرٹیفیکیشنز فراہم کرے گی۔ پاکستانی طالب علموں کو ملک کے اندر ہی امریکی یونیورسٹی کی معیاری تعلیم ، تربیت اور ڈگری کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔ 16 اپریل 2025ء کو ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ٹیمپے کیمپس میں، دونوں تعلیمی اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔ یہ چھ براعظموں پر پھیلی 30 سے زائد یونیورسٹیز کا نیٹ...
ریکارڈ کے مطابق رات 10بجے نور مقدم کا قتل ہوا، ساڑھے 11بجے مقدمہ درج ہوا، پوسٹ مارٹم کے مطابق نور مقدم کا انتقال رات 12بج کر 10منٹ پر ہوا،وکیل سلمان صفدر کے دلائل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نور مقدم قتل کیس میں ملزم کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق رات 10بجے واقعہ ہوا، ساڑھے 11بجے قتل کا مقدمہ درج ہوا، پوسٹ مارٹم صبح ساڑھے9بجے ہوا جس کے مطابق نور مقدم کا انتقال رات 12بج کر 10منٹ پر ہوا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ملزم ظاہر جعفر کی 2013سے آج تک کی میڈیکل ہسٹری عدالت میں پیش کردی،ملزم کو قتل پر سزائے موت، ریپ پر عمر قید اوراغوا پر 10سال قید کی سزا سنائی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریپ پر عمر قید کو بڑھا کر سزائےموت کردیا،ہائیکورٹ نے کہاکہ عمر قید...
امریکا میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے زیتون کے تیل کے مقا بلہ میں بلوچستان کے ضلع لورالائی کے کسان عبدالجبار کے باغ سے حاصل کردہ تیل کو عالمی سطح پر بہترین معیار کا زیتون کا تیل تسلیم کیا گیا ہے۔ نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں دنیا بھر کے 1200 سے زائد برانڈز نے شرکت کی جس میں ’لورالائی اولیوز‘ نے سلور ایوارڈ حاصل کیا۔ لورالائی اولیوز کے چیف ایگزیکٹیو شوکت رسول نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ ہمارا خواب تھا کہ پاکستان بھی زیتون پیدا کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو ، الحمداللہ ہم نے یہ خواب پورا کر کے دکھایا ہے۔ لورالائی اولیوز نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں عالمی معیار...
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ کم کرتے ہوئے اسے ٹرپل اے سے اے اے ون کر دیا ہے۔عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق امریکی حکومت اور کانگریس مالیاتی خسارہ اور بڑھتے ہوئے سودی بوجھ کو کنٹرول کرنے پر متفق نہیں ہو سکیں۔اگرموجودہ حالات برقراررہے تو 2035 تک امریکا کا قومی قرض مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے 135 فیصد تک جا پہنچے گا جوکہ ایک خطرناک سطح ہے فی الوقت امریکی قرضہ جی ڈی پی کے 89 فیصد کے برابرہے۔رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ بلند سودی شرحیں اورمالیاتی بے یقینی امریکی معیشت کی طویل مدتی پائیداری پر منفی اثرڈال سکتی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل فچ بھی امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی...
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے یوراگوئے کے سابق صدر جوز موجیکا کے افسوس ناک انتقال پر یوراگوئے کے صدر اولیواریس اولسی کو تعزیتی پیغام بھیجا۔اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سےسابق صدر کے اہل خانہ اور یوراگوئے کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ جناب موجیکا ،یوراگوئے کے معروف رہنما تھے جنہوں نےتاحیات یوراگوئے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا اور یوراگوئے کے عوام نے انہیں بے حد پسند کیا ۔انہوں نے کہا کہ صدر موجیکا کو بین الاقوامی برادری میں اعلی مقام حاصل تھا . اپنی زندگی میں انہوں نے طویل عرصے...
میں نہیں چاہتا کہ آپ بھارت میں ڈیوائسز تیار کریں، اور انہیں امریکی خریدیں امریکا میں پیداواری مراکز کو ترجیح دے،امریکی صدرکا ایپل کے سی ای او پر زور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ایپل انک‘ کے ٹم کوک سے کہا ہے کہ ڈیوائسز کی مینوفیکچرنگ کے لیے بھارت میں پلانٹس لگانا بند کریں۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آئی فون بنانے والی کمپنی چین سے دور ہونے کے ساتھ ساتھ اندرونی پیداوار بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے ۔امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ روز ٹم کوک کے ساتھ ایک چھوٹے سے مسئلے پر بات کی، وہ قطر کے سرکاری دورے کے دوران ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے ساتھ اپنی گفتگو کا حوالہ...
متحدہ عرب امارات صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا کہنا ہے کہ ان کی مملکت خطے میں امن اور استحکام کے حصول کے لیے امریکا کے ساتھ کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا خیر مقدم جمعرات کو ابوظہبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران شیخ محمد بن زید النہیان نے امریکی صدر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے دونوں دیرینہ سیکیورٹی اتحادیوں (امارات و امریکا) کے درمیان تعلقات میں نمایاں مضبوطی سامنے آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات جس نے مارچ میں امریکا میں 10 سالہ، 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری...
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ بالکل واضح ہو گیا کہ بھارت کا پوری دنیا میں اگر ساتھی اور مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کا امن مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے، فلسطینی 100 سال سے بھی زائد عرصے سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید ہوئے، امریکا کی ذمے داری ہے کہ وہ اسرائیل کو روکے، بھارت بھی اسرائیل کی ٹیکنالوجی پر ہی لڑ رہا تھا لیکن پاکستان نے شکست دی۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ امن چاہتے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلیجی دورے کے دوسرے مرحلے میں قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ قبل ازیں، انہوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکا اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ارکان کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں خطے کے ساتھ امریکا کے اسٹریٹجک وابستگی اور شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا۔ #ABD Başkanı Donald #Trump, Ortadoğu turunun ikinci ayağı olan #Katar‘a ulaştı#Qatar pic.twitter.com/qiXUa52wDK — Rudaw Türkçe (@RudawTurkce) May 14, 2025 ٹرمپ نے خلیجی تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کے موقع پر شام کے صدر احمد الشارع سے ملاقات کی۔ یہ منظر امریکی صدر کی جانب سے شام پر سے پابندیاں ہٹانے کے اعلان کے ایک دن بعد دیکھنے کو ملا...
پیشہ ور سرکس فنکار لیلا نون نے اپنے بالوں کے سہارے 25 منٹ اور 11.3 سیکنڈ تک فضا میں معلق رہ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ 39 سالہ لیلا نے یہ حیران کن کارنامہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے قدرتی مناظر سے بھرپور ریڈ ووڈ نیشنل اینڈ اسٹیٹ پارکس میں انجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے سُتھاکرن سیواگناتھورائی کے پاس تھا، جنہوں نے 2011 میں 23 منٹ اور 19 سیکنڈ تک بالوں کے ذریعے معلق رہنے کا مظاہرہ کیا تھا۔ مزید پڑھیں: امریکی خاتون نے سب سے بڑی بائٹ کا ورلڈ ریکارڈ کیسے بنایا؟ لیلا نون کا کہنا ہے کہ اس کارنامے کے لیے انہوں نے 2 سال تک باقاعدہ مشق اور جسمانی برداشت کی تربیت حاصل...
امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔ واشنگٹن ٹائمز میں 12 مئی کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں شہزادی ریما نے لکھا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کی علامت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج جب دنیا نئے چیلنجز اور تنازعات سے گزر رہی ہے، تو یہ شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت میں یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے اور اس موقع پر وہ سعودی ویژن 2030 کے تحت ہونے والی اقتصادی، سماجی اور ثقافتی اصلاحات کا مشاہدہ...
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگراں یا ثالثی کا کردار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہو گیا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگراں یا ثالثی کا کردار کرے۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آ کھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں توقع نہیں تھی۔
کشمیر پر ٹرمپ ثالث، شہباز کا خیر مقدم، پاکستان اور بھارت سے تجارت بڑھاؤں گا، امریکی صدر، بہترین پارٹنر مل گیا، وزیراعظم
واشنگٹن /اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ انڈیا اور پاکستان کی قیادت کے ساتھ مل کر ہزار سال پرانے مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے‘دونوں ممالک کے ساتھ تجارت میں اضافہ کروں گا‘مجھے پاکستان اور انڈیا کی مضبوط اور غیر متزلزل طاقتور قیادت پر فخر ہے جنہوں نے دانشمندی اور ہمت سے کام لیا. وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیرپر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو صدر ٹرمپ کی شکل میں ایک بہترین پارٹنر ملا ہے جو دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو دوبارہ تقویت دے سکتا ہے اور نہ صرف تجارت اور سرمایہ کاری بلکہ تعاون کے دیگر تمام...
سری نگر ( نیوز ڈیسک) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد ہم اب ایک ایسی جگہ پر کھڑے ہیں جہاں ہم نے سوچا نہیں تھا کہ ہم ہوں گے امریکا کشمیر تنازعہ کو حل کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کشمیر مسئلے پر نگراں یا ثالثی کا کردار کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں دونوں ممالک (پاکستان، انڈیا) کے ساتھ کام کروں...
فرنچ فٹبالر اور پی ایس جی اسٹار عثمان ڈمبیلے نے یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ میں نیا ریکارڈ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق 27 سالہ فرنچ فٹبالر چیمپئنز لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ مشترکہ گول کرنے یا گول میں مدد کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اب تک اس سیزن میں عثمان ڈمبیلے نے 8 گولز اسکور کیے جبکہ 4 گولز میں مدد کی۔ آرسنل کے خلاف سیمی فائنل میں ان کے اسسٹ نے ان کے مجموعی ہندسہ 12 تک ہوگیا ہے۔ پی ایس جی نے آرسنل کو 1-2 سے شکست دی تھی۔