2025-11-04@10:29:30 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1955				 
                «کسی بھی ملک سے»:
(نئی خبر)
	ملک بھر میں 14 اگست یومِ آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، لاہور کی سج دھج نرالی ہے، گلیاں بازار قومی پرچموں ، جھنڈیوں سے سج گئے ہیں۔یوم آزادی کے سلسلہ میں شہروں، قصبوں اور دیہات میں جگہ جگہ قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر قومی اشیاء کے سٹال لگ چکے ہیں جہاں شہری بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف ہیں۔سرکاری و نجی عمارتوں کو سبز و سفید روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے جبکہ گلی کوچوں میں رنگ برنگی جھنڈیاں اور قومی پرچم لہرا رہے ہیں، شہریوں نے گھروں، دکانوں اور دفاتر کو برقی قمقموں، خوبصورت لائٹس، اور جھنڈیوں سے سجا کر جشن آزادی کی تیاریوں کو نیا رنگ دے دیا ہے۔لاہور میں سرکاری سطح پر...
	کانگریس ذرائع کے مطابق الیکشن لڑنے کے علاوہ بیانیے یا تصورات کی جنگ جیتنا بھی زعفرانی پارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے اہمیت رکھتا ہے جو گزشتہ 11 سالوں سے کانگریس کے خلاف بڑے پیمانے پر پروپیگنڈہ کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے بی جے پی کے خلاف تصور کی جنگ جیتنے کے لئے 11 اگست کو تمام ریاستوں کے انچارجوں کے ساتھ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کے "ووٹ چوری" پیغام کو ملک بھر میں لے جانے کے لئے ایک روڈ میپ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یوتھ کانگریس، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا، مہیلا کانگریس اور سیوا دل جیسی فرنٹل تنظیموں کے سربراہ بھی حکمت عملی سیشن میں شرکت کریں گے۔...
	حمیداللہ بھٹی قومیں جذبے اور اُمیدسے آگے بڑھتی ہیں، مایوسی توزوال کاباعث بنتی ہے ۔گزرے چندعشروں میں بااختیارعہدوں پر فائزشخصیات نے اپنے کردار سے جذبے اور اُمید کے بجائے مایوس عناصرکو مضبوط اور فعال کیاہے، جس کی ایک وجہ سیاسی تقسیم کے زیرِ اثرزہریلا پراپیگنڈہ ہے ۔حکومتیں بدلنے سے بھی نظام میں کوئی تبدیلی آئی اسی بناپر مایوسیوں کے اندھیرے گہرے ہوئے اورآج تو یہ صورتحال ہوچکی ہے کہ وہ مقتدرطبقہ بیوروکریسی جس کے ہاتھ میں ملک کا اصل اقتدارواختیار ہے وہ بھی ملکی مستقبل سے مایوس اورفرارکے چکرمیں ہے۔ حالانکہ یہ مقتدرطبقہ مقابلے کا امتحان پاس کرتا اور اچھی تعیناتی لیکر دونوں ہاتھوں سے مال بناتاہے اور پھراپنے خاندان کو بیرونِ ملک آباد کرنے کی کاوشوں میں لگ جاتا...
	آواز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایم سرور صدیقی ہمیشہ کہا جاتاہے کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے، اکثریتی آبادی کا حال اور حالت ِ زار دیکھ کرہر دیکھنے والی آنکھ اور سننے والے کان کو یقین آجاتاہے کہ واقعی پاکستان غریب ملک ہے لیکن دنیاکو اس بات پرمطلق یقین نہیں۔اب تو کوئی ہم پر اعتبار بھی نہیں کرتا۔ اُلٹا مذاق اڑاتے ہیں۔ لمبے چوڑے پاکستانی وفود جب قیمتی لباس میں ملبوس بیرونی ممالک میں اپنے ہم وطن متاثرین کے لیے امدادکی بات کرتے ہیں تو دنیا ہم پرہنستی ہے یہ ٹھاٹھ اور امداد کی اپیل۔ ۔واہ بھئی واہ۔ یہی حال غیرملکی سرمایہ کاری کا ہے ہماری اشرافیہ نے نہ جانے کون کون سے ممالک میں جزیرے خرید رکھے ہیں ،جب ہمارے بیشتر حکمرانوں...
	  اسلام آباد:   وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں جمع درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے متجاوز ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 تا 16 اگست جاری رہے گی اور دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کر سکیں گے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق بتایا گیا کہ سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کے لیے داخلہ کروا سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے۔...
	امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آوازایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے۔شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی اب امپورٹ کی جارہی ہے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کاذمہ دارکون ہے؟انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارامیئرنہیں آنے دیاگیا، ہم پیچھے نہیں ہٹے،ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہا، پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں کہ عوام کے مسائل پرکوئی بات کر سکے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اورریاست کی سطح پرعوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال...
	کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست کی سطح پر عوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال میں ہم پیچھے ہیں، کسان رُل گئے، کبھی کھاد نہیں ملتی، کبھی گنے کی قیمت پوری نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے۔ شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی اب امپورٹ کی جارہی ہے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کاذمہ دار کون ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارا میئر نہیں آنے دیا...
	محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز تک گرمی کی شدت اور حبس برقرار رہے گا، تاہم لاہور میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔ 13 اگست سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ لاہور میں ہلکی پھلکی بارش ہو سکتی ہے۔ مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع...
	اسٹیٹ بینک کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کا ورکرز ترسیلات میں ساڑھے 55 فیصد حصہ رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی میں 3 ارب 21 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر وطن بھیجی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں بیرونِ ملک مقیم ہم وطنوں نے 3 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں۔ یہ ترسیلاتِ زر رواں سال جون کے مقابلے میں ساڑھے 5 فیصد کم جبکہ گزرے برس جولائی 2024ء سے 7 اعشاریہ 4 فیصد زائد ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے جولائی میں 82 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز وطن بھیجے ہیں۔ عرب امارات سے ساڑھے 66 کروڑ، برطانیہ سے 45 کروڑ، یورپی یونین سے 42 کروڑ،...
	جولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3ارب 20کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جولائی کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ارسال کردہ ترسیلات زر 7.4فیصد اضافے سے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تین ارب 20 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 7.4 فیصد کا قابل ذکر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے وابستگی اور مالی تعاون کا مظہر ہے۔ترسیلات زر میں سعودی عرب سے 82 کروڑ 37...
	جب سے فتنہ جیل گیا ملک میں سب ٹھیک ہورہا ہے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025  سب نیوز لاہور(سب نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جب سے فتنہ جیل میں گیا ہے پاکستان میں سب ٹھیک ہورہا ہے۔صوبائی دارالحکومت کے الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جشن آزادی سے متعلق ایک تقریب کا آج آغاز کیا ہے، جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ تحریک آزادی کیا تھی، نوجوانوں کو جشن آزادی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، روزانہ کی بنیاد پر آرٹس کونسلز میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز...
	’’پاکستان اگرچہ ایک آئین اور باقاعدہ تعزیراتِ پاکستان کے تحت چلنے والا ملک ہے، لیکن یہاں ایسے سفاکانہ واقعات بار بار پیش آتے ہیں جو اس کے قانونی ڈھانچے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ عمومی جرائم اور قتل وغارت گری عدالتوں میں زیرِ سماعت آتے ہیں، مگر ایک زیادہ خطرناک رجحان ملک کے عدالتی نظام کی رُوح کو چیلنج کر رہا ہے: غیر قانونی طور پر جرگہ کے ذریعے ہونے والی ہلاکتیں۔ یہ جرگے، جو مقامی بزرگوں پر مشتمل غیر رسمی اجتماعات ہوتے ہیں، روایات اور عزت کے محافظ سمجھے جاتے ہیں، مگر ان کے فیصلے نہ صرف ملکی قانون سے باہر بلکہ اخلاقیات سے بھی عاری ہوتے ہیں۔ ان کے ہاتھوں دی جانے والی سزائیں اکثر انتہائی ظالمانہ اور...
	سٹی 42 : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تمام برادریوں کی مشترکہ قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ہم نے نہ صرف مل کر ملک بنایا بلکہ اسے مضبوط بھی کیا ہے ۔   وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے زیرِ اہتمام " پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے کردار کو خراجِ تحسین" کے عنوان سے ایک خصوصی بیٹھک کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینا تھا۔ بیٹھک میں مسیحی، سکھ، ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اور "اڑان پاکستان" کے تناظر میں ملکی ترقی میں اپنے کردار پر روشنی ڈالی۔ ...
	 PHNOM PENH:  امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے بعد اب کمبوڈیا نے بھی نوبل پرائز کے لیے نامزد کردیا ہے۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا نے حال ہی میں تھائی لینڈ کے ساتھ حال ہی میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باقاعدہ طور پر نوبل پرائز کے لیے نامزد کردیا ہے۔ کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز کے لیے باقاعدہ طور پر نامزد کردیا ہے اور اس سلسلے میں نارویجن نوبل کمیٹی کو حکومت کی طرف سے خط لکھا دیا ہے۔ ہون مینیٹ نے کمیٹی کو7 اگست کو لکھے گئے...
	سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے ایک اور بین الاقوامی نامزدگی موصول ہوئی ہے۔  پاکستان کے بعد اب کمبوڈیا نے بھی انہیں نوبل پرائز کے لیے نامزد کر دیا ہے، یہ نامزدگی  تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے میں ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کی گئی ہے۔ کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہون مینیٹ نے 7 اگست کو نارویجن نوبل کمیٹی کو باقاعدہ خط ارسال کیا، جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صرف ذاتی تحسین نہیں بلکہ کمبوڈیا کے عوام کی جانب سے ان کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ ہون مینیٹ نے ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا...
	 دنیا میں ایک اور نیا ملک وجود میں آ گیا ہے، جس کی آبادی محض 400 افراد پر مشتمل ہے۔ اس خودساختہ ملک کا نہ صرف اپنا جھنڈا، کرنسی، پاسپورٹ اور کابینہ ہے بلکہ اس کا صدر بھی ایک نوجوان ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں 20 سالہ آسٹریلوی نوجوان ڈینیئل جیکسن نے “فری ریپبلک آف ورڈیس کے نام سے ایک نئے ملک کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ ملک ویٹیکن سٹی کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک قرار دیا جا رہا ہے۔ ڈینیئل جیکسن نے 2019 میں ایک ایسی زمین دریافت کی جو کسی بھی تسلیم شدہ ملک کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی تھی۔ یہ زمین سربیا اور کروشیا کے درمیان دریائے...
	 کراچی:  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں چیف جسٹس نے ہر صوبے میں ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات...
	 پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے فیشن برانڈ کے مالک زین احمد سے شادی کر لی۔قبل ازیں شوبز کے کچھ سوشل میڈیا پیجز پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ آئمہ بیگ اور زین احمد کینیڈا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ اور زین احمد کی عروسی ملبوسات میں لی گئی تصاویر بھی وائرل ہو رہی تھیں۔تاہم اب گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد نے بھی انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی ہے۔آئمہ بیگ نے انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں نے گزشتہ رات اپنے بہترین دوست سے شادی کر لی، الحمدللہ،...
	افراد کی طرح ممالک کے بھی قد کاٹھ ہوتے ہیں۔ جو کچھ اہم شعبوں کسی بھی ملک کی پیش رفت یا قدرتی طور پر موجود کچھ امتیازات سے جڑے ہوتے ہیں۔ ان میں جغرافیہ، وسائل، آبادی، ٹیکنالوجی، دفاعی صلاحیت، سفارتی اثر و رسوخ اور ثقافتی اثراندازی کی صلاحیت شامل ہیں۔ آئیے ان حوالوں سے پاکستان کی صورتحال سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔  جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا محلِ وقوع انتہائی اسٹریٹیجک ہے۔ یہ وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے سنگم پر واقع ہے۔  صرف یہی نہیں بلکہ یہ ابھرتے ہوئے ورلڈ لیڈر چائنا کا سب سے محفوظ اور قریب ترین گیٹ وے بھی ہے۔ ہماری جغرافیائی اہمیت بڑھانے میں انقلاب کے بعد والے ایران کا بھی کلیدی رول...
	بحریہ ٹاؤن ٹائیکون ملک ریاض کے سوشل میڈیا پیغام اور بحریہ ٹاؤن سے متعلق نیلامی کے اشتہار نے ایک بار پھر بحریہ ٹاؤن کے مستقبل پر سوال اٹھا دیا۔ سرمایہ لگانے والے اپنے سرمائے کی فکر میں ہیں تو پراپرٹی خریدنے والے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، ایک سوال یہ ہے کہ کیا بحریہ ٹاؤن ڈی ایچ اے میں ضم ہو رہا ہے؟ یا بلکل ختم ہو رہا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن انتظامیہ منی لانڈرنگ میں ملوث، ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، عطااللہ تارڑ بحریہ ٹاؤن کراچی میں ریئل اسٹیٹ سے منسلک فیصل شیروانی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بحریہ ٹاؤن کبھی بند ہوگا اس کی وجہ بحریہ ٹاؤن کا نام،...
	ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے کئی کیس میں نامزد 2 ملزمان عمران اور قیصر سارا کاروبار چلاتے ہیں،چیف فنانس آفیسرعامر رشیداوراعلیٰ حکام ان سے رابطے میں تھے،عطااللہ تارڑ کاویڈیو بیان وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال...
	  اسلام آباد:   ملک میں  زرعی گھرانے 83 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 17 لاکھ، مال مویشی کی تعداد 25 کروڑ 13 لاکھ تک پہنچ گئی اور مویشیوں کی سالانہ شرح نمو 18.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے 14 سال بعد ساتویں زرعی شماری 2024 کا اجرا کر دیا گیا ہے، اس سے قبل  2010 میں زرعی شماری ہوئی تھی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گائے کی تعداد دو کروڑ 69 لاکھ 68 ہزار ہے، بھینسوں کی تعداد دو کروڑ 95 لاکھ 61 ہزار، بھیڑوں کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 85 ہزار، بکریوں کی تعداد 3 کروڑ 13 لاکھ 9 ہزار اور اونٹوں کی تعداد 2 لاکھ...
	راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اس "ڈاکو، ڈفر الائنس" کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا، عاصم لاء کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا۔ مجھے ساری زندگی بھی جیل میں رہنا پڑے میں اس کے لئے تیار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز اڈیالہ جیل میں وکلاء اور اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " ظلم  و جبر کے بدترین دور میں 5 اگست کی کال پر پاکستانی قوم کا بڑی تعداد میں نکل کر احتجاج ریکارڈ کروانا ناصرف قابل تعریف ہے بلکہ ملک پر چھائی ظلم کی اندھیری رات میں طلوع سحر کی نوید ہے۔ عوام نے جیسے تمام تر فسطائیت کے...
	پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمنٹ سے بھی آواز دبائی جائے تو پھر کہاں جائیں۔؟ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ جانے سے بھی روکا گیا، انصاف کا راستہ بند کیا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف سیاست میں تشدد نہیں، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام نے ملک بھر میں احتجاج کر کے بانی پی ٹی آئی سے یکجہتی دکھائی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز کو آج پارلیمان میں بولنے سے روکا گیا، ہم نے ساڑھے 11...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی نے پرتگال میں پراپرٹی خرید لی ہے اور اب وہ وہاں کی شہریت حاصل کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اس موضوع پر گہری بحث شروع ہو گئی ہے۔ قریباً ہر شخص یہ جاننے کی کوشش کررہا ہے کہ پاکستان کی بیوروکریسی پرتگال کو ہی اپنی ترجیح کیوں بنا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پرتگال میں جائیدادیں، اربوں کی سلامی‘ خواجہ آصف کا بیوروکریسی پر سنگین الزام پرتگال میں مقیم عبداللہ اسماعیل نے بتایا کہ پاکستانی بیوروکریسی کی جانب سے پرتگال میں پراپرٹی خریدنے اور وہاں سیٹل ہونے کی بنیادی وجہ گولڈن ویزا اسکیم کی آسان شرائط ہیں۔...
	افریقی ملک گھانا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 2 وزرا بھی شامل ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ گھانا کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق، وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات اس سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں فضائیہ کے 3 اہلکار اور دیگر حکومتی اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے۔ گھانا کے صدر نے اس واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔  گھانا کی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور اس حادثے...
	بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واضح مؤقف نہ اپنانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ٹرمپ کے بھارت مخالف اقدامات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جو ملک کی توہین اور قومی مفادات کے منافی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق، کانگریس نے الزام عائد کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنا ایک قسم کی بلیک میلنگ ہے لیکن مودی حکومت نے نہ اس پر احتجاج کیا اور نہ ہی امریکی صدر کا نام لے کر کوئی ردعمل دیا۔ راہول گاندھی کا سخت مؤقف لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ٹرمپ کا بھارت پر ٹیرف عائد...
	  وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے انکشاف کیا ہے کہ ایف آئی اے کی حالیہ کارروائی میں بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد حاصل کر لیے گئے۔ سفاری ہسپتال کو منی لانڈرنگ کا فرنٹ آفس بنایا گیا وفاقی وزیر نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ بحریہ ٹاؤن نے ریکارڈ اور نقدی کو چھپانے کے لیے سفاری ہسپتال کو فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کیا، جبکہ ایمبولینس کو حساس دستاویزات اور کیش کی منتقلی کے لیے استعمال کیا گیا۔ ریکارڈ جلانے کی کوشش، اہم شواہد ایف آئی اے کی تحویل میں عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کے کچھ ملازمین نے ریکارڈ جلانے کی کوشش بھی کی، تاہم زیادہ تر...
	وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی بیوروکریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ ’آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اپنی پوسٹ میں خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ ’بزدار کا قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر 4 ارب روپے صرف سلامی وصول کر چکا، وہ بیوروکریٹ آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ...
	آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔اسی طرح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں بھی مطلع ابر آلود، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔
	لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2025ء ) گلوکارہ آئمہ بیگ نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے دلکش تصاویر شیئر کردیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی پاپ سنسنیشن آئمہ بیگ نے باضابطہ طور پر اپنے دوست زین احمد کے ساتھ شادی کی تصدیق کی ہے، اس حوالے سے جاری کی گئی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’سب سے اچھے دوست سے میری شادی کل رات ہوئی جو اب بھی ایک خواب کی طرح محسوس ہوتا ہے لیکن یہ حقیقت میں ہوا ہے‘۔ آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ ’ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیوں کہ ہم اس نئے باب کا ایک ساتھ آغاز کریں گے،، جب کہ اس پوسٹ کے لائیو ہونے...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی بیورو کریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں.(جاری ہے)  اپنی پوسٹ میں خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ بزدار کا قریب ترین بیورو کریٹ بیٹیوں کی شادی پر 4 ارب روپے صرف سلامی وصول کر چکا وہ بیوروکریٹ آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا...
	اسلام آباد (صغیر چوہدری)اطلاعات ہیں کہ پیٹکو کے سربراہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات اور گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔ روزنامہ ممتاز کی تحقیقات کے مطابق پی اے آر سی کے ذیلی ادارے پیٹکو کے سی ای او منصب علی کھوکھر چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کی گرفتاری کے فوراً بعد اچانک عوام کی نظروں سے اوجھل ہوگئے جن کے بارے میں بعد ازاں ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ ہنگامی طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر بیرون ملک چلے گئے تھے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے پیٹکو کے سربراہ اچانک بیرون ملک چلے گئے اور پھر وہاں سے اپنا استعفی...
	ویسے تو ہم سب اپنی اپنی زندگیوں میں مگن ہیں، کچھ تلاشِ معاش میں اور کچھ موج مستیوں میں۔ آپا دھاپی کے اس دور میں مقدّسات بھی فراموش ہوگئے ہیں اور وطنِ عزیز کے ساتھ بھی محبّت اور وابستگی کی وہ شدّت نہیں رہی جو ہونی چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ برقی میڈیا خصوصاً سوشل میڈیاپر ملک کے بارے میں کئی بدخواہ اناپ شناب بولتے رہتے ہیں مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ کچھ لوگ اپنی ذات اور ادارے کے بارے میں ضرور حسّاس ہیں مگر ملک کی عزّت کے بارے میں وہ بھی بے نیاز ہیں۔ مگر اس ملک میں ابھی کچھ ایسے لوگ موجود ہیں کہ پاکستان کے نام پر جن کے دل دھڑکتے ہیں،...
	بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے ملک بھر میں کمپنی کی سرگرمیاں معطل کرنے کا عندیہ دے دیا، ساتھ ہی حکومتی اداروں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کی اپیل بھی کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے بیان میں ملک ریاض نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اداروں کی جانب سے جاری دباؤ، گرفتاریوں، اثاثوں کے منجمد ہونے اور دیگر پابندیوں کے باعث بحریہ ٹاؤن کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق درجنوں ملازمین گرفتار کیے گئے، کمپنی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے، عملے کی گاڑیاں ضبط ہوئیں، روزمرہ سروسز بری طرح متاثر ہوئیں انہوں نے کہا کہ کمپنی اس وقت ملازمین کو تنخواہیں دینے کے قابل بھی نہیں، جبکہ ترقیاتی...
	ملک ریاض کا بحریہ ٹاون کی بندش کا عندیہ، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025  سب نیوز دبئی (سب نیوز)بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر اپنے بیان میں اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ملک بھر میں بحریہ ٹاون کی تمام سرگرمیاں بند کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حالیہ چند ماہ میں حکومتی اداروں کی جانب سے دباو اور مختلف کارروائیوں کی وجہ سے بحریہ ٹاون کا آپریشن شدید متاثر ہو چکا ہے۔ملک ریاض نے ایکس (سابق ٹویٹر)پر اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ ان کے خلاف حکومتی اداروں کی جانب سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں،...
	سی ڈی اے ملازمین کو حج پر بھیجوانے کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب، حج پر جانے والے ملازمین کی تعداد66سے بڑھا کر 76کرنے کی منظوری
	سی ڈی اے ملازمین کو حج پر بھیجوانے کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب، حج پر جانے والے ملازمین کی تعداد66سے بڑھا کر 76کرنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے ملازمین کو حج پر بھیجوانے کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب چیئرمین آفس سی ڈی اے میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرفنانس طاہر نعیم اختر،ممبرپلاننگ ڈاکٹرمحمد خالد حفیظ،ممبرانوائرمنٹ اسفندیاربلوچ،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضا،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سرپرست اعلی،حاجی صابر،اظہر خان تنولی،ملک عاصم،اظہارعباسی،ڈائریکٹر لیبرریلیشن ممتاز علی شر،ڈپٹی ڈائریکٹرلیبرریلیشن عطاباری ارشد،ڈائریکٹرآئی ٹی شہزاد ملک سمیت سی ڈی اے افسران و ملازمین نے کثیرتعداد...
	ویب ڈیسک: یوم استحصال کشمیر کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزار قائد پر حاضری دی۔ مشعال ملک کی آمد پر پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر پھول رکھے، تلاوت اور فاتحہ خوانی کی، مزار پر حاضری کے بعد مشعال ملک نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ مشعال ملک نے مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج 5 اگست کشمیر کی آزادی کی تاریخ کا سیاح ترین دن ہے، 5 اگست 2019 کو کشمیریوں کا ڈیتھ وارنٹ نکالا گیا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرخطے کی ترقی مشکل ہے۔ ...
	 لاہور:  یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق 5 اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ہر حلقے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، اور اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز و تنظیمی عہدیداران کو بھرپور شرکت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ لاہور میں بھی مختلف حلقوں میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کے مطابق پارٹی آج لاہور کے مختلف علاقوں میں بھرپور مظاہرہ کرے گی جبکہ کسی ایک مقام پر پاور شو کی بھی کوشش کی جائے گی...
	ویب ڈیسک: بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر آج بھرپور طریقے سے منایا جارہا، صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی، پورے ملک میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ مقبوضہ وادی میں نو آبادیاتی بھارتی ایجنڈے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جائے گی، لائن آف کنٹرول کے آر پار بھی کشمیری یوم استحصال کشمیر منائیں گے، بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے ہی آئین میں ترمیم کرکے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا۔  ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  کشمیر میڈیا سروس کے...
	 بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر آج بھرپور طریقے سے منایا جارہا، صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی، پورے ملک میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔مقبوضہ وادی میں نو آبادیاتی بھارتی ایجنڈے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جائے گی، لائن آف کنٹرول کے آر پار بھی کشمیری یوم استحصال کشمیر منائیں گے، بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے ہی آئین میں ترمیم کرکے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 5 اگست 2019 سے اب تک 1100 سے زائد املاک نذر آتش اور 21000 سے زائد کشمیری...
	ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب ) نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر کردی ۔ قومی احتساب بیورو کے مطابق ملک ریاض کی پراپرٹیزکی نیب نیلامی 7اگست 2025 نیب راولپنڈی آفس، جی سکس ون اسلام آباد میں ہوگی ،جن جائیدادوں کی نیلامی کی جا رہی ہے، ان میں بحریہ ٹاون کارپوریٹ آفس2پلاٹ نمبر 7-D پارک روڈ، بحریہ ٹاون، فیز II، راولپنڈی شامل ہیں۔ نیلامی میں پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، بحریہ ٹاون، فیز II، راولپنڈی پر بحریہ ٹاون کارپوریٹ آفس ،روبیش مارکی اینڈ لان، بحریہ گارڈن سٹی، نزد بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس، بحریہ ٹاون،...
	 — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو یہ ملک چلتا ہے، جبکہ جامعہ کراچی اس شہر کا مرکز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس بعنوان ’معذور افراد کے لیے پیشہ ور سوشل ورکرز کا کردار‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 میں سے 3 وفاقی جامعات اب تک کراچی میں آچکی ہیں، جبکہ حیدرآباد میں بھی 70 برس بعد یونیورسٹی قائم ہوچکی، ہم مزید جامعات اس شہر میں لے کر آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے اشتہار میں...
	محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے سات اگست تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ اس دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جو مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق چھ اگست کو بلوچستان میں بھی تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو مقامی سطح پر صورتحال کو متاثر کر سکتی ہیں۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ...
	وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا مزارِ اقبال پر حاضری دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تہذیبی و فکری رشتہ بہت گہرا ہے۔ علامہ اقبال کی فکر ایرانی قوم کے دل کے قریب ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا، لیکن ایک مخصوص طبقہ ہر قومی موقع کو متنازع بنانے میں لگا رہتا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا...
	ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 7 اگست تک موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ دوسری جانب کراچی میں بھی کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی دیکھنے میں آئی، جب کہ آئندہ چند روز میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 اگست کو بلوچستان میں...
	ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ تحریک کا مقصد آئین ہونا چاہیے، کسی شخص کے لیے ریلیف نہیں، حکومت کے پاس بھی مذاکرات کرنے کا اختیار نہیں، نظام جیسا بھی ہے تحریک انصاف اس کے اندر ہی رہے، پی ٹی آئی اگر اسمبلیاں چھوڑتی ہے تو پھر حکومت بھی چھوڑ دے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو وسیع ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، اس میں اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو شامل کیا جائے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کو تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت دینی چاہیے،...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نہ کبھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی ایسا سوچا، وہ ہر حال میں پاکستان میں ہی رہنے کا عزم رکھتے ہیں۔ میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں بعض عناصر سازشی مفروضے پھیلا کر تحریک انصاف کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کے بقول ’عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گا، اور انہی کے اعتماد کی بنیاد پر میں وزیراعلیٰ کے منصب پر موجود ہوں۔‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمزور کرنے والے دراصل مخالفین کے ایجنڈے...
	امریکی ریپبلکن پارٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ ایک پیلے رنگ کی کار کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اسے ’عظیم امریکی کار‘ قرار دیا گیا۔ لیکن صارفین نے جلد ہی پہچان لیا کہ وہ کار روس کی پرانی ’لادا‘ ہے، نہ کہ کوئی امریکی گاڑی۔  یہ تصویر پارٹی کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ نامی قانون کے پرچار کے لیے لگائی گئی، جس کا مقصد امریکی کار سازی کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:2024: وہ مشہور گاڑیاں جن کی جگہ الیکٹرک کاریں لیں گی؟ تاہم آن لائن تبصرہ نگاروں نے فوراً اس پر نشانہ لگایا۔ ایک صارف نے لکھا: ’یہ تو سوویت یونین کی VAZ-2101 ہے، جسے لادا...
	ویب ڈیسک: جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔  تفصیلات کے مطابق رات گئے راولپنڈی ،اسلام آباد،چکوال، مری، اٹک، گوجرخان، ہری پور، کلرسیداں، تلہ گنگ، کالاباغ،راولا کوٹ اور کلرکہار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔  مردان،چوآسیدن شاہ،مانسہرہ، بٹگرام، سوات، جہلم، آزادکشمیر، شانگلہ،اٹک ، صوابی، شانگلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور گھروں سے باہر نکل آئے۔  محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا   زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔زیر زمین زلزلے کی گہرائی 10...
	دنیا پر چھائے جنگوں کے بادل چھٹ چکے ہیں، لیکن خطرات ٹلے نہیں۔کسی وقت بھی کوئی بری خبر سننے کو مل سکتی ہے۔ اگر جنگوں کی بنیادوں کو ختم کردیا جائے تو ان اسلحہ کے کارخانوں کا کیا ہوگا جہاں سے اربوں ڈالر کمائے جاتے ہیں، صرف جنگ کا ماحول گرم رکھ کر ہی ایسا کیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا یہ تمام باتیں اتنی سادہ اور سلیس بھی نہیں۔ جس طرح ن۔م راشد کہتے ہیں کہ ’’ محبت کرنا امیروں کی بازی ہے، حسن کو زہ گر‘‘ بالکل اسی طرح جنگوں میں شامل ہونا یا پھر حصہ بننا غریب ممالک کی بساط نہیں۔ ملک کسی ایک ہستی کا نام نہیں بلکہ لوگوں کا مجموعہ ہے جو مختلف طبقات میں بٹے...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2025ء) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بے شک پوری اپوزیشن کو سزائیں دے لیں یہ ملک پھر بھی نہیں چلے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی رہنماوں کو ہونے والی 9 مئی کیسز کی سزاوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا، یہ ملک ایسے چل ہی نہیں سکتا، یہ میں نہیں کہہ رہا یہ تاریخ کہہ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت...
	نوابشاہ: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے سندھ حکومت کی طرز پر عوامی فلاحی منصوبوں کی ضرورت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ کی یونین کونسل عبداللہ لونڈ کے گاؤں خادم حسین شر کا دورہ کیا ہے۔اس  موقع پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔ آصفہ بھٹو نے سیلاب متاثرین کیلیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ کیا اور ان کا جائزہ بھی لیا۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے گھروں کی مالکانہ اسناد کو متاثرہ خاندانوں کی خواتین ارکان میں تقسیم کیا اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 21 لاکھ گھروں...
	اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بدری کی اضافی مدت بھی ختم ہو گئی  اور اب  افغان مہاجرین کی بے دخلی شروع کر دی گئی ہے ۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق افغان مہاجرین کے لیے ملک بدر ی کی اضافی مدت بھی ختم ہونے کے بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی کا عمل شروع کر دیا  گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیش میں کہا گیا ہے کہ پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی، 31 جولائی تک کی مہلت کے بعد گزشتہ روز سے انخلاء کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔جیل انتظامیہ اور متعلقہ ادارے...
	یورپی یونین کے رکن ملک سلووینیا نے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی اسلحہ کی درآمد، برآمد اور ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اعلان سلووینیا کے وزیر اعظم رابرٹ گولوب نے کابینہ اجلاس کے بعد کیا۔ سلووینیا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ سلووینیا پہلا یورپی ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ اسلحہ کی درآمد، برآمد اور ٹرانزٹ پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یورپی یونین اندرونی اختلافات کے باعث مؤثر اقدامات اٹھانے میں ناکام رہا جس پر سلووینیا نے آزادانہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کردیا حکومتی بیان کے مطابق جب...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور معروف وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں منتخب عوامی نمائندوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ایک ساتھی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 2 سرکاری ملازمین کی شہادت کے مقدمے میں 10، 10 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت کا پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج پر ردعمل اس کے رویے سے مشروط ہوگا، وزیردفاع سلمان راجا کا کہنا تھا کہ ہم پر ایک ہی الزام ہے کہ 9 مئی کی سازش کے لیے کسی میٹنگ میں شریک ہوئے، مگر حقیقت یہ...
	 لاہور:  پاکستان ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے صرف 300 روپے میں چائے، بسکٹ اور انتہائی آرام دے کرسیاں، صوفے سمیت مفت وائی فائی اور کاروباری مصروفیات کو دوران سفر جاری رکھنے کے لیے جدید کمپیوٹرائز کاوئٹر بھی مہیا کر دیا۔ مسافر حیران و پریشان، کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر یہ سہولیات ملیں گی۔۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا نقشہ ہی بدل ڈالا، عام مسافروں اور بزنس مینوں کے لیے ورلڈ کلاس لیول کے الگ الگ ویٹنگ لاونج بنا ڈالے، ایسا لانچ جہاں پہ صرف 300 روپے میں اپ چائے، کافی، بسکٹ، پیٹیز سمیت دیگر اشیاء سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ عام...
	برطانیہ، امریکا اور 13 دیگر اتحادی ممالک نے ایران پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس ادارے یورپ اور شمالی امریکا میں قتل، اغوا اور دباؤ ڈالنے کی مہمات چلا رہے ہیں جن کا ہدف مخالفین اور ناقدین کو خاموش کرانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران نے 12 روزہ ہائبرڈ جنگ کی تفصیلات جاری کر دیں اپنے مشترکہ بیان میں برطانیہ، امریکا، جرمنی، فرانس، کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک نے تہران کی ان مبینہ سرگرمیوں کو قومی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ الجزیرہ کے مطابق ایرانی ایجنسیوں پر الزامات ہیں کہ انہوں نے بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ مل کر مختلف ممالک میں جلاوطن شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوششیں کیں۔  برطانوی...
	وفاقی حکومت کی ہدایات پر ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر سامان کی فروخت کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام اسٹورز سے اشیا کو ویئر ہاؤسز میں منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ خریدو فروخت کا عمل آج سے مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے یوٹیلیٹی اسٹورز بالآخر بند، حکومت نے 54 سالہ سبسڈائزڈ نظام ختم کر دیا ای آر پی سسٹم بھی غیر فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، ادارے کا ای آر پی (ERP) سسٹم بھی یکم اگست سے مکمل طور...
	وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ وزارت فوڈ حکام کے مطابق 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں ، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے، 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی، فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا، تمام شوگر ملز میں چینی اسٹاک پر ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات کر دیئے گئے ، شوگر ملوں کے چینی...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پانچ اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران خان کی کال پر اسلام آباد کے ایف 9 میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی اجازت کیلیے ڈی سی اسلام اباد کو باضابطہ درخواست دے دی۔ تحریک انصاف کی طرف سے پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے جنرل سیکرٹری ملک عامر علی نے ڈی سی اسلام اباد کو درخواست دی۔ ڈی سی اسلام آباد کو دی جانے والی درخواست پر پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مسعود مغل اور جنرل سیکرٹری ملک عامر علی کے دستخط ہیں۔ ملک عامر نے درخواست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے...
	کراچی :پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اداکارہ منسا ملک کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ علیزے شاہ اور منسا ملک نے 2023 میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا جہاں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھا کہ نوبت ہاتھا پائی تک آگئی تھی۔ علیزے شاہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو سوشل میڈیا پر کھل کر بیان کرتے ہوئے پورا قصہ بتایا تھا کہ ڈرامے کے سیٹ پر منسا ملک نے پہلے انہیں تھپڑ مارا جس کے جواب میں انہوں نے بھی چپل دے ماری۔ علیزے شاہ نے اب منسا ملک کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے اور ہتک عزت کا الزام لگاتے ہوئے اگلے 48 گھنٹوں کے اندر معافی مانگنے...
	کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر 2025 میں ہونے والے 80ویں اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق، وزیر اعظم مارک کارنی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اسرائیل-فلسطین تنازع کے 2 ریاستی حل کی امید کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے، کیونکہ یہ حل ایک طویل عرصے سے کینیڈا کی پالیسی کا حصہ رہا ہے، اور اب ’ہماری آنکھوں کے سامنے یہ امید دم توڑتی نظر آ رہی ہے‘۔ مارک کارنی نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ عالمی برادری...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) اس نئے پروگرام کے تحت 2000 ہنرمند افراد کے لیے رجسٹریشن کا آغاز اسی ہفتے منگل کے روز کیا گیا، جن میں مہمان نوازی، خوراک و مشروبات اور انجینئرنگ جیسے شعبوں کے ماہر افراد شامل ہیں۔ افغانستان کے 34 صوبوں سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان اپنے تجربے اور اسناد جمع کرا سکتے ہیں، جن کی اہلیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ رجسٹریشن پروگرام ایک ایسے وقت پر شروع کیا گیا ہے، جب پڑوسی ممالک خاص طور پر ایران اور پاکستان سے کم از کم 15 لاکھ افغان باشندوں کو زبردستی واپس بھیجا گیا ہے۔ یہ وطن واپسی ایسے حالات میں ہوئی ہے، جب افغانستان کو معاشی اور انسانی...
	یورپی ملک مالٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ یہ اعلان وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے منگل کی شام اپنے فیس بک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ستمبر میں کیا جائے گا۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری پوزیشن مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ مالٹا کی حکومت پر اپنی جماعت کے اندر سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا دباؤ بڑھ رہا تھا، جب کہ سینٹر رائٹ اپوزیشن نے بھی جولائی کے وسط میں فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) حکومت کے بیرون ملک سے چینی خریدنے کے فیصلے سے بھی شوگر ملز کو فائدہ ہونے کا امکان، نومبر میں باہر سے چینی آنے سے صرف 1 ماہ کیلئے چینی سستی ہونےسے کسانوں کو گنے کی قیمت بھی کم ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق چینی بحران سے متعلق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ "چینی کا مسئلہ نہیں، مصلحت ہے، حکومت چینی برآمد یہ جانتے ہوئے کرواتی ہے کہ اس سے ملک میں چینی کی قیمت بڑھ جائے گی۔ اب جب چینی درآمد کریں گے تو اس سے بھی مل مالکان کو ہی فائدہ ہو گا۔ نومبر میں کرشنگ سیزن میں، جب باہر سے چینی آئے گی، تو ایک...
	—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سلمان صفدر ملک سے باہر ہیں تو 24 گھنٹے کے اندر کیس لگا دیا، یہ سوچ رہے تھے کہ وکیل پیش نہیں ہوسکیں گے لیکن سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے۔سپریم کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 سیکنڈ کے لیے کیس سنا، 12 تاریخ دے دی گئی کہ اس کے درمیان کوئی ٹائم نہیں ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی سے اہلخانہ کی ملاقات کا دن ہے اور ہم نے عدالت سے بھی حکم نامہ لیا ہوا ہے، آج توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی ہے۔ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کے 12 وکلاء اور عملہ ملا کر...
	مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، درختوں کی نگہداشت کیلئے طلبا کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی، ہر شہری اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے "گرین پاکستان موومنٹ" کے عنوان سے ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ شجر کاری مہم کا افتتاح مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز و دیگر رہنماؤں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پودا لگا کر کیا۔ تقریب میں طلبا رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے...
	محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں 80 فیصد امکان کے ساتھ مطلع ابرآلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، مری، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات اور خوشاب سمیت کئی شہروں میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کل سے مون سون کا نیا اسپیل، شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کی پیشگوئی...
	اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ نون کی حکومتوں کے دور میں ہمارے یہاں بہت سے ترقیاتی کام ہوتے رہے ہیں جن میں سب سے قابل ذکر موٹروے، بڑی بڑی شاہراہیں، نیو کلیئر ٹیسٹ اور سی پیک جیسے عظیم منصوبے پر عمل درآمد مگر دیکھا جائے تو معیشت کو بہتر بنانے اور وطن عزیز کو ایک خود مختار اور خود انحصار ملک بنانے میں ابھی تک کوئی بڑا کا م دیکھنے میں نہیں آیا ہے۔ حکومت اسٹاک مارکیٹ کے اعداد و شمار کو ملک کی ترقی کا پیمانہ سمجھتی رہی ہے، جب کہ اسٹاک مارکیٹ کے بڑے بڑے ریکارڈوں سے عام آدمی کو نہ روزگار ملا کرتا ہے اور نہ غریب کا پیٹ بھرتا ہے، یہ چند بڑے...
	امیدوں کے کچھ دکانداروں اور سوداگروں کا کچھ ذکر تو ہم کرچکے ہیں یہ جنات،جنتر منتر،تعویز گنڈے اور دم شف بیچنے والے۔جو اپنے خیال میں خدائی قوانین کو معطل کرکے اپنے قوانین نافذ کردیتے ہیں۔دراصل انسان بیچارا،حکومتوں کا مارا بلکہ دین و دنیا محل اور مندر کا مارا جب ان دونوں کی’’مار‘‘ سے جاں بلب ہوجاتا ہے۔تو ڈوبنے کو تنکے کا سہارا والی کیفیت ہوجاتی ہے۔توجھوٹی امید کو بھی دل وجان سے قبول کرتا ہے وہ کسی نے کہا بھی ہے کہ پل بھر کے لیے کوئی ہمیں پیار کرلے جھوٹا ہی سہی کیونکہ ہر طرف سے مایوس ہوکر اسے کوئی تسلی کوئی امید چاہیے ہوتی ہے ؎ منحصر مرنے پہ ہو جس کی امید ناامیدی اس کی دیکھا چاہیے...
	دنیا کے اندر ترقی میں ذرائع آمد و رفت کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا بلکہ یوں کہنا بے جا نا ہوگا کہ دنیا میں جدید ترقی کے پیچھے بڑی حد تک پہئے کی ایجاد اور ذرائع رسل و رسائل ہی کارفرما ہیں۔ترقی یافتہ ممالک اپنے عوام کے لئے اندون ملک اور بیرون ملک نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے بہترین سڑکوں کے نظام سے لے کر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو اپ گریڈ کرتے ہیں۔ یہ سسٹم جہاں ملکی انفراسٹکچرکو بہتر بنانے کے لئے متعارف کروایا جاتا ہے وہیں اس کے پییچھے عوام کی سہولت اور آسانی کا خیال کارفرما ہوتا ہے۔جتنے بھی ترقی یافتہ ممالک ہیں وہاں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر بنانے کے لئے...
	شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ منسا ملک انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔ حالیہ دنوں اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ کبھی وہ پروڈکشن ہاؤسز کو آڑے ہاتھوں لیتی ہیں تو کبھی ساتھی اداکاروں پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے انجان نمبروں سے کال کر رہی ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لو یہ اسی کا کام ہوگا۔  علیزے شاہ نے مزید لکھا کہ 3 سال پہلے بھی اسی عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش...
	سابق وزیر اعظم اور اپنی نوزائیدہ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پورا نظام بدلے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ حکومت ناکام ہو چکی، عوام تعلیم، صحت و بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پاک پتن، سوات اور کراچی میں عمارت گرنے سے ہلاکتیں ایسے سانحات ہیں کہ جن کی ذمے دار حکومتیں ہیں جن کی غیر ذمے داری اور قوانین پر عمل نہ ہونے کا ذمے دار موجودہ نظام ہے جسے بدلنا ازحد ضروری ہے۔ شاہد خاقان عباسی جب مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزیر اعظم بنائے گئے تھے تب بھی یہی نظام موجود تھا۔ اس نظام کی موجودگی میں ملک میں جتنے بھی الیکشن ہوئے ان میں کوئی بھی شفاف اور منصفانہ...
	محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد کے ساتھ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ کل سے 31 جولائی تک دریائے چناب اور جہلم میں پانی کے غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مون سون کا نیا سپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی، بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد کے ساتھ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ کل سے 31 جولائی تک دریائے چناب اور جہلم میں پانی...
	وزیراعظم کا ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم کوزائرین کی نئی پالیسی اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دریں اثنا زیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان...
	مشرقی کانگو کے علاقے کومانڈا میں ایک کیتھولک چرچ پر اتوار کی صبح ہونے والے حملے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق حملہ داعش سے منسلک شدت پسند گروہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (ADF) نے کیا۔ عینی شاہدین اور مقامی حکام کے مطابق حملہ رات تقریباً ایک بجے کے قریب چرچ کے اندر اور اس کے اطراف میں کیا گیا۔ شدت پسندوں نے نہ صرف لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا بلکہ متعدد گھروں اور دکانوں کو بھی آگ لگا دی۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا غزہ میں کیتھولک چرچ پر حملہ، 2 افراد جان سے گئے، پوپ لیو کا اظہار افسوس عینی شاہدین نے اے پی کو بتایا کہ21 سے...
	ملک میں بجلی چوری کے بڑھتے ہوئے رجحان نے قومی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اور ایک تازہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 2 مالی سالوں کے دوران مجموعی طور پر 5 ارب 78 کروڑ روپے کی بجلی چوری کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عرصے میں 2 لاکھ 62 ہزار 740 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کاروباری ادارے اور کمرشل صارفین بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ میٹر سے بجلی کے بلوں میں 17 فیصد کمی اور بجلی چوری پر قابو ممکن ہے، پی آئی ڈی ای رپورٹ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 23-2022 اور 24-2023 کے...
	پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ حالیہ دنوں اس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ منسا ملک کے غیر مناسب رویے پر تنقید کی۔ رپورٹس کے مطابق ڈراما ’محبت کی آخری کہانی‘ کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران منسا ملک نے علیزے شاہ کو دھکا دیا اور تھپڑ مارا، جس کے جواب میں علیزے شاہ نے ان پر اپنی چپل پھینکی۔ اداکار سامی خان نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیں:جو برا کرے گا انجام بھگتے گا، عروہ حسین بھی علیزے شاہ کی حمایت میں بول اٹھیں سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کے بیانات وائرل ہو گئے اور ان کے مداح منسا ملک پر تنقید کرنے لگے۔ منسا ملک نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی...
	محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مون سون کا نیا سپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی، بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد کے ساتھ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔کل سے 31 جولائی تک دریائے چناب اور جہلم میں پانی کے غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔بلوچستان میں 29 سے 31 جولائی جبکہ سندھ میں 30 سے 31 جولائی کے دوران بارشیں ہوں گی، اس دوران کچھ علاقوں میں طوفانی بارشیں بھی ہو سکتی ہیں، بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کر دیا...
	فائل فوٹو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بھی مضبوط ترین تعلقات چاہتا ہے، ان تعلقات کو چین کے ساتھ پاکستان کی برادرانہ پارٹنرشپ کے لینس سے نہ دیکھا جائے۔نیویارک میں پاکستانی امریکی کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے پچھلی امریکی انتظامیہ پر بھی واضح کیا لیکن انہوں نے پاکستان سے رابطے نہیں کیے، موجودہ امریکی انتظامیہ پاکستان سے بات چیت کر رہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ 9 سال بعد پاکستان اور امریکا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے، مارکو روبیو سے علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک اور پُرامن بقائے باہمی پر...
	پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن اور سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اعلان کیا ہے کہ 5 اگست کو عمران خان کی رہائی کے لیے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح سے لے کر شہروں تک احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا، اسحق ڈار وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شاہ فرمان نے کہا کہ 5 اگست عوامی فیصلہ ہو گا۔ لوگ بتائیں گے کہ عمران خان کو رہا کرنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی 95 فیصد آبادی عمران خان کے ساتھ ہے اور وہ ان کی رہائی چاہتی ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ تحصیل،...
	بنگلہ دیش نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی شہریوں کو مناسب طریقہ کار کے تحت واپس بھیجے، جیسا کہ بنگلہ دیش بھارتی شہریوں کے ساتھ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روہنگیا مسلمانوں کو سمندر برد کرنے پر اقوام متحدہ کی بھارت سے جواب طلبی بنگلہ دیش کے مشیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جہانگیر عالم چودھری نے الزام لگایا کہ بھارت نے گزشتہ ایک ماہ میں تقریباً 1,500 بنگلہ دیشی شہریوں کو زبردستی سرحد پار دھکیلا ہے اور ساتھ ہی روہنگیا مسلمانوں کو بھی دھکیلنے کی کوشش کی ہے۔  انہوں نے نرائن گنج میں رینجرز (RAB-11) کے دفتر کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دھکیلے گئے ہم اپنے شہریوں کو واپس...
	لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر ظلم کا نظام مسلط ہے، آئین تو موجود ہے،اس پر عمل نہیں ہوتا، عدالتوں سے عوام ہی نہیں،ججز بھی غیر مطمئن ہیں۔ پیسے والا انصاف خرید لیتا ہے،غریب کی نسلیں عدالتوں کے دھکے کھاتی ہیں۔ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جماعت اسلامی نچلی سطح تک عوام کو انصاف دلانے کیلئے کوشاں ہے۔ جاگیر دار کسان اور سرمایہ دار اور ٹھیکیدار مزدور کے خون پسینے کی کمائی کھا رہے ہیں۔شوگر ملز مافیا حکومت میں بیٹھ کر عوام کو لوٹ رہا ہے۔حکمران عوام کا استحصال کررہے ہیں۔ ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی...
	سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو ترجیحی بنیادوں پر ورکرز رمیٹنس انسینٹنوو اسکیم (Workers' Remittances Incentive Scheme) کیلئے فوری طور پر فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔   وزیرِ اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت، پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں. بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خون پسینے سے کمائی ترسیلات زر پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں جسے مجھ سمیت پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے. انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تاریخ کی بلند ترین 38.3 ارب ڈالر کی...
	برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اردن کے ساتھ مل کر غزہ میں فضائی امداد فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب 220 ارکان پارلیمنٹ، جن میں اکثریت لیبر پارٹی سے ہے، نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔ برطانوی حکومت نے اردن کی مدد کے لیے ایک چھوٹی ٹیم روانہ کی ہے جس میں فوجی منصوبہ ساز اور لاجسٹکس ماہرین شامل ہیں تاکہ امداد غزہ پہنچائی جا سکے۔ اسرائیل نے بھی حالیہ دنوں میں غیر ملکی فضائی امداد کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے، تاہم اقوام متحدہ اور امدادی ادارے خبردار کر چکے ہیں کہ فضائی امداد ناکافی...
	فلوریڈا (امریکا) کے ایورگلیڈز میں قائم عارضی حراستی مرکز ’ایلیگیٹر الکاٹراز‘ سے غیر قانونی تارکینِ وطن کی ملک بدری کی پروازیں شروع ہو گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا سے گوشت نہ خریدنے والے ممالک ‘نوٹس’ پر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ گورنر رون ڈی سینٹس نے تصدیق کی کہ سیکڑوں افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا، کچھ نے خود واپسی کے پائلٹ پروگرام کے تحت وطن واپسی اختیار کی، جس کے تحت انہیں ایک ہزار ڈالر اور ٹکٹ دیا گیا۔ We stood up Alligator Alcatraz in just eight days as a centralized facility for deportation staging. The facility has a two-mile runway that allows federal military aircraft to transport illegal aliens out of the country, right on site. These deportation...
	لاہور (نیوز رپورٹر) آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی برسی آج 26 جولائی کو منائی جائے گی۔ مجید نظامی 26 جولائی 2014ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ مجید نظامی نے پوری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے گزاری۔ میدان صحافت میں ان کی جرات مندی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ اس کی جھلک نوائے وقت میں ہمیشہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو آگے بڑھایا اور نوجوان نسل کو دو قومی نظریہ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ مجید نظامی ملک کی بقاء، سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لئے درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ ان کی برسی پر ملک بھر میں مجید نظامی سے عقیدت رکھنے...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی 2025ء) ندیم افضل چن نے اعتراف کیا ہے کہ عوام اس نظام سے سخت تنگ ہے، سوشل میڈیا پر ہماری ویڈیوز پر عوام نے گالیاں لکھی ہوتی ہیں، ہم سیاستدان تو شطرنج کے پیادے ہیں اصل حکمران تو کوئی اور ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس نظام سے سخت تنگ ہے، ہم جب شو کر کے جاتے ہیں اور اس کا کلپ سوشل میڈیا پر آتا ہے تو نیچے عوام نے گالیاں لکھی ہوتی ہیں، تو کیا اب ہر ایک گھر جا کر لوگوں کو مارو گے؟ ہم سیاستدان تو شطرنج کے پیادے...
	پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں عدلیہ اور انصاف کا کوئی وجود نہیں رہا۔ یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری عمر ایوب خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ان کے 2 اسٹاف ممبران کو ہری پور کے جبری گاؤں سے اغوا کیا گیا اور 4 دن تک ان کا کچھ پتا نہ چلا۔ انہوں نے بتایا کہ ان دونوں افراد کو ساڑھے 3 ماہ قید میں رکھنے کے بعد 6 ماہ کی سزا سنائی گئی، حالانکہ وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے، ان کے...
	سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اس میں صرف سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ جتنے بھی ادارے ہیں ان کی بھی ذمہ داری ہے۔ ہر ایک ادارے کو چاہیے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنا اپنا کردار ادا کرے اور سب کو یہ کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے  مرکزی صدر چودھری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ داری صرف سیاستدانوں کی نہیں بلکہ اداروں کی بھی ہے، سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی تعزیت کیلئے بزرگ سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی...
	لاہور+سرگودھا (خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے گریٹر ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔ آئینی حدود سے جب بھی تجاوز کیا گیا، ملک میں بے چینی بڑھی اور مسائل میں اضافہ ہوا۔ لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماء میاں محمد اظہر کے انتقال پر تعزیت کے بعد لیاقت بلوچ کی موجودگی میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اصولوں کو سامنے رکھنا ہوگا، آئین میں ہر پارٹی، جماعت اور ادارے کے لیے فریم ورک موجود ہے اور سب کو اسی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ ان...
	اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیراعظم  اور سربراہ عوام پاکستان پارٹیشا ہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی بڑا واقعہ ہے، لیکن جب دو سال گزر جائیں تو کوئی فیصلے قبول نہیں کرے گا،  اس طرح کے فیصلے پہلے بھی آئے  تو نہ انھیں سیاستدان قبول کرتے ہیں نہ ہی قانون دان، ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا   ملک ترقی نہیں کر رہا، سیاسی ڈائیلاگ کریں جس میں فوج اور عدلیہ کو بھی شامل کریں۔ سارے اختیارات پاس رکھ لیں، 26 کے بعد 27 ویں ترمیم کر لیں، اگر صلاحیت نہیں تو ملک نہیں چلا سکتے۔ آج جتنے چیلنجز پاکستان کو درپیش ہیں کبھی نہیں تھے، ملک کو آگے لے جانے کی بات کریں۔ سابق وزیراعظم...
	اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعطم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سڑک دبئی سے مہنگی بنتی ہے اور چار مہینے نہیں چلتی، پھر وہ پیسہ کہاں جاتا ہے؟ کرپشن انتہا کو پہنچ گئی۔ مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال گزرنے کے بعد اب نو مئی کے فیصلے کوئی قبول نہیں کرے گا۔ اس طرح کے فیصلے پہلے بھی اس ملک میں آئے، نہ انہیں سیاستدان قبول کرتے ہیں اور نہ ہی قانون دان مانتے ہین، نو مئی بڑا واقعہ ہے لیکن جب دو سال گزر جائیں تو کوئی فیصلے قبول نہیں کرے گا، جس...