2025-05-16@16:22:31 GMT
تلاش کی گنتی: 9429

«کے طیارے»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے دوران تین ایرانی شہریوں اور ایک ادارے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر دباؤ بڑھانا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکی حکومت نے جن افراد اور ادارے پر پابندیاں لگائی ہیں، ان کے تعلقات ایران کی "آرگنائزیشن آف ڈیفینسو انوویشن اینڈ ریسرچ" (SPND) سے ہیں، جو ایران کے متنازعہ تحقیقی و دفاعی منصوبوں میں سرگرم ہے۔ پابندیوں کے تحت ان افراد اور ادارے کے امریکا میں موجود تمام مالی اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، اور ان سے کسی قسم کا تجارتی لین دین بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے...
    پاک بھارت کشیدگی اور حالیہ جنگ کے بعد پاکستانی اداکاروں کی تصاویر بھارتی میوزک پلیٹ فارمز سے ہٹا دی گئیں۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں متعدد بھارتی فلموں کے پوسٹرز اور گانوں کے پوسٹرز سے پاکستانی اداکاروں کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔ فواد خان کو فلم کپور اینڈ سنز کے گانے بدھو سا من کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا ہے، اور یہ گانا اب بھارت میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں ہے تاہم فواد خان کی 2014 کی فلم خوبصورت کا پوسٹر تاحال تبدیل نہیں ہوا۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اسی طرح ماہرہ خان کو فلم رئیس کے البم کور سے ہٹا دیا گیا ہے، جس...
    آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا چیلنج، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز  کل بروز بدھ کوہوگا۔پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک ہوں گے، آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائیگی، آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئیں۔ صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
    لندن: برطانوی حکومت نے امیگریشن نظام میں اہم اور سخت تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد غیر ملکی لیبر پر انحصار کم کرنا اور ویزا سسٹم پر کنٹرول مزید سخت بنانا ہے۔ نئے وائٹ پیپر کے مطابق، اب برطانیہ میں مستقل رہائش (Settlement) اور شہریت (Citizenship) حاصل کرنے کے لیے کم از کم 10 سال کی قانونی موجودگی درکار ہوگی، جو پہلے 5 سال تھی۔ ہوم آفس کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ غیر ملکی شہری برطانوی معاشرے میں مثبت اور بامعنی کردار ادا کریں۔ مزید اہم تبدیلیوں میں شامل ہیں: کام کے ویزا کے لیے اہلیت کا معیار دوبارہ RQF لیول 6 (یعنی گریجویٹ سطح) تک بڑھا دیا...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی تقریر سے ظاہر ہورہا تھا کہ یہ ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر ہے، مودی اپنی کامیابی کا ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکے۔ نجی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نےکہا کہ نریندر مودی نے خود اعتراف کرلیا کہ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا تھا، پاکستان جنگ بندی کی خواہش کرنا چاہتا توپہلے ہی کر لیتا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بھارت نے 10 مئی کو شکست کھائی تو جنگ بندی کی خواہش ظاہر کی، مودی کو اب بھارت کے عوام سےجنگ لڑنی ہے، انہیں اب عالمی سطح پربھی جواب دینا ہوگا۔ واضح رہے کہ کل شام بھارتی وزیراعظم نریندر...
    اسرائیلی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے دورے پر جانے پر بے خوفی کا اظہار کیا ہے، لیکن ان کا یہ فیصلہ اسرائیل میں واشنگٹن کی ترجیحات کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے والی تازہ ترین پیش رفت ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو تیز کرنے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ اسے امریکا کی طرف سے ایک امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کی اطلاع دی گئی ہے، یہ بات چیت براہ راست واشنگٹن اور حماس کے درمیان ہوئی تھی، جس میں اسرائیل شامل نہیں...
    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے دوران منتقل ہونے والے ہزاروں افراد اپنے گھروں کو لوٹ نہیں پائے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے پر بعد سامنے آنے والی کشیدگی کے بعد سے سرحدوں پر غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔ امریکی میڈیا نے پاکستانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی نے ڈیٹرینس پھر سے قائم کردیا ہے۔ دوسری جانب بھارت کا خیال ہے کہ تعلقات کا اصول ہمیشہ کےلیے تبدیل کردیا گیا ہے۔ Post Views: 2
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا الیکس کیری، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسکاٹ بولینڈ، نیتھن لیون، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی...
    پاکستان کے مقبول ترین گلوگار ابرارالحق نے بھارت پر فتح حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی گانا جاری کر دیا۔ اس گانے کے بول میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح پاکستانی فوج نے بھارت کے ’آپریشن سندور‘ کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہر وقت جنگ کے لیے اور دشمن کو دھول چٹانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ گانے میں ابرار الحق نے دشمن کو چائے پیش کرنے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے یہ حوصلہ افزا گانا اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر شیئر کیا ہے۔ ابرار الحق نے گانے کی ویڈیو ابھی تک جاری نہیں کی۔ مداح اس گانے کو بہت پسند کر رہے ہیں۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور7 مئی کی درمیانی شب، بھارتی افواج نے بلا اشتعال اور قابل مذمت وحشیانہ حملے شروع کیے، ان حملوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں7خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جب کہ حملوں میں 10خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کرنے کی اپیل کردی۔ کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ میں سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اور پوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی...
    اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے مستقبل پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، جس میں دو راستے زیرِ غور ہیں، یا تو اسے مکمل طور پر فروخت کر دیا جائے، یا پھر جوائنٹ وینچر کے تحت اس سے طویل مدتی فائدہ حاصل کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ روز ویلٹ نیویارک میں پاکستان کی ایک بے مثال اور قیمتی جائیداد ہے، ایسی عمارت جسے 2 راستے حاصل ہوں اور جو نیویارک کے دل میں واقع ہو، کوئی اور نہیں، یہ 19 منزلہ عمارت ہے اور حکومت کی خواہش ہے...
    اسلام آباد (خبر نگارخصوصی +نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان جنگ بندی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائر کا اگلا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے رابطہ ہوا۔  میجر جنرل کاشف عبداﷲ اور لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھٹی کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری دے دی۔کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی۔ مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس میں بتایاکہ کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔ کاشتکاروں نے 36ارب روپے زرعی مداخل خریدنے کیلئے استعمال کرلئے، کسان کارڈ سے زرعی مداخل کیلئے جاری قرض کی 60فیصد واپسی مکمل ہوگئی۔ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے زریعے لئے گئے 22- ارب کے قرض واپس کردئیے۔کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے نئی فصل کے لئے دوسری قسط کا اجرا کر لیا۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ ویٹ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے باقی میچز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق لیگ کے باقی آٹھ میچز 17 سے 25 مئی تک کرانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، لیگ کے مجوزہ شیڈول کے تحت میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد شیڈول کا جلد اعلان متوقع ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن بھارت کی جانب سے جارحیت کی وجہ سے اس وقت ملتوی کیا گیا جب اس کا 27 واں میچ راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے ساتھ 8 مئی کو شیڈول تھا، اسی روز صبح کو سٹیڈیم کی حدود میں بھارت کی جانب سے...
    ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے کیلئے مشہور پائریٹس آف دی کیریبین اسٹار جانی ڈیپ مالی بحران کا شکار ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک دور تھا جب جانی ڈیپ ہالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ "پائریٹس آف دی کیریبین" اور "فینٹاسٹک بیسٹس" جیسی کامیاب فلموں نے انہیں بین الاقوامی شہرت دی۔ 2012 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے انہیں دنیا کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار قرار دیا، اور 2014 میں ان کی دولت کا تخمینہ 90 کروڑ ڈالر (900 ملین) لگایا گیا۔ تاہم وقت کے ساتھ جانی ڈیپ کی زندگی میں مالی بدانتظامی اور قانونی مسائل نے گہرا اثر ڈالا۔ ان کے سابق مینیجرز TMG نے دعویٰ کیا ہے کہ...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے معیشت پر کچھ زیادہ اثرات نہیں ہوں گے اور جاری مالیاتی منصوبہ بندی کے اندر اس کے لیے گنجائش نکالی جاسکتی ہے۔ روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی پہلی قسط منگل کو حاصل ہوگی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط کی منظوری جمعے کے روز دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے 1.4 ارب ڈالرز بھی منظور کرلیے ہیں۔ یہ بھی...
    7 مئی کو شروع ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے بعد بین الاقوامی طور پر بہت کچھ بدل گیا ہے اور کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر تبدیلیاں پاکستان کے حق میں ہیں۔ جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ پاکستان نے روایتی جنگ میں بھارت کو زمینی اور فضائی کارروائی میں ناکوں چنے چبوا دیے۔ اس پر دنیا بھر کے ممالک حیران ہیں۔ اور پاکستان اس وقت عالمی سطح پر ایک اہم ملک کی حیثیت سے اُبھرا ہے۔ دوسرا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا اور بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگانا، اس ساری صورتحال نے دنیا میں بھارت کی ساکھ کو برے طریقے سے مجروح کیا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاول چورنگی کے قریب شاہین فورس کے اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ چھیپا حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عتیق الرحمان اور محمد حسین کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کچھ دیر قبل آن لائن فوڈ سپلائی کرنے والے رائڈر سے واردات کی تھی، جس کے بعد انہیں شاہین فورس کی ٹیم نے ٹریک کر کے گرفتار کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد گرفتار ملزمان سے ایک پستول، موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی...
    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک کے معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10 مئی کی کارروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔ پاک فوج کی جانب سے ’معرکہ حق‘ 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے...
    صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر ایک اہم اور خصوصی بیان جاری کیا ہے۔ عالمی خبر ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی۔  صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا، امریکی صدر ڈونلڈ...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوی ساون نے پاک بھارت کشیدگی پر تجزیہ دیتے ہوئے پاکستان کی صلاحیت کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور، انفارمیشن وار فیئر ، جو جنگ کا اہم حصہ ہے، یہ جنگ مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کو چالاقی سے انفارمیشن کے ساتھ ملا کر لڑی جاتی ہے جو پاکستان نے بہترین  انداز میں کیا۔ پاکستان پاک فضائیہ کے تیسرے نمبر پر موجود افسر ایئر وائس مارشل اورنگزیب کو سامنے لائے جس نے انٹر نیشنل میڈیا کو بریفنگ دی ۔ انہوں نے بہت آرام سے میڈ یا کو وہ نقشہ واضح کیا جس کے مطابق انہوں نے تمام بھارتی جہازوں کو مار گرانے کے الیکٹرانک پرنٹنگ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  بھارت کے کتنے جہاز مار گرائے گئے اور  کتنےاہداف کو انگیج کیا گیا۔۔۔؟ ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے انکشاف کیا کہ بھارت کے 7 جہاز مار گرائے گئے اور 25 اہداف کو انگیج کیا گیا۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ  بھارت کی بہت ساری ویب سائٹس اور گرڈ اسٹیشنز بلاک کردیئے، بھارت کے جہازوں کو مکمل جام کر دیا جس کی وجہ سے وہ لاوارث اُڑ رہے تھے۔ بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری  پروگرام میں  وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری ...
    دفاع پاکستان سیمینار میں علماء، مذہبی سیاسی و اقلیتی رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کے غیور نوجوانوں اسلام کے شیروں ایٹمی قوت و عوام کے محافظین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ملکی دفاع کیلئے پوری قوم بلاامتیاز رنگ و مسلک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور ہر وقت ہر قسم کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہے اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کی زیر صدارت نیو سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں یکجہتی فلسطین و دفاع پاکستان سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء، اقلیتی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2025ء) امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میں نے ایٹمی جنگ رکوا دی، پاکستان اور بھارت سے کہا کہ اگر کشیدگی ختم کردیں تو امریکا مزید تجارت کرے گا ، بصورت دیگر کوئی تجارت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ پیر کے روز اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی۔(جاری ہے) ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت سے کہا کہ اگر کشیدگی ختم کردیں تو...
    ظفر پیلیچو کی جگہ سید محمد اعجاز کو اضافی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ انچارچ ہائیڈرنٹ سیل سید سردار شاہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پانی کے بدترین بحران پر بلآخر واٹر کارپوریشن نے ایکشن لیتے ہوئے چیف انجینئر بلک کو عہدے سے ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پانی کے بدترین بحران پر کراچی واٹر کارپوریشن نے ایکشن لیا اور چیف انجینئر بلک ظفر پیلیچو کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ ظفر پیلیچو کی جگہ سید محمد اعجاز کو اضافی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ انچارچ ہائیڈرنٹ سیل سید سردار شاہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 13 روز سے بدترین پانی کا بحران جاری ہے...
    اعلیٰ سطح پر تناؤ سے محکمہ جیل خانہ جات میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، اگر الزامات ثابت ہو گئے تو محکمہ جیل میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے انسپکٹر جنرل اور ڈی آئی جی جیل کے درمیان تنازع سرد جنگ کی صورت اختیار کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی جیل حسن سہتو نے آئی جی جیل قاضی نظیر کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کو باضابطہ شکایتی خط ارسال کر دیا۔ ڈی آئی جی جیل حسن سہتو کی جانب سے لکھے گئے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی جی جیل قاضی نظیر نے واٹس ایپ کے سرکاری گروپ میں یکم مئی سے توہین آمیز اور نامناسب پیغامات بھیجنے کا...
    دہلی ( نیوز ڈیسک )بھارتی صحافی نے سوال اٹھایا کہ بھارت ایک رات میں سیز فائر پر کیسے راضی ہو گیا؟ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص اور ائیر فورس کے پائلٹس نے جو پھکی دی ہے، اس کے بعد طبیعت صاف ہو گئی تھی، اس لیے سیز فائر کہہ کر کروایا۔یہ ویڈیو ایک بھارتی صحافی کی طرف سے جاری کی گئی ہے، جو حالیہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیز فائر پر سوالات اٹھا رہا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لوگ اس سیز فائر کو ایک جشن کی طرح دیکھ رہے ہیں، جبکہ ہندوستان میں لوگ خود سے یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ سیز فائر ضروری تھا؟ صحافی نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں...
    بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 6 جنگی جہاز، ڈرون، اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 سمیت کئی پوسٹیں تباہ کیں جس کے بعد جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا، پاکستان کے جواب کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فتح قرار دیا جا رہا ہے، گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے ممنون ہیں جنہوں نے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر وطن کے دفاع میں متحد ہو کر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بہترین مظاہرہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں...
    حماس اور ٹرمپ کے درمیان معاہدے کے تحت غزہ میں باقی رہ جانے والے واحد امریکی قیدی کی رہائی تل ابیب کی سیاسی شکست ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ صیہونی رژیم فلسطینی عوام پر مزید دباؤ ڈال کر اور انہیں بھوک کا شکار کر کے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور حماس تحریک کے درمیان براہ راست مذاکرات نے، جس کے نتیجے میں امریکی اسرائیلی اسیر عیدان الیگزینڈر کی رہائی کا معاہدہ انجام پایا، صیہونی رژیم کو حیرت میں ڈال دیا۔ یہ مذاکرات اور معاہدے امریکہ اور یمن کی انصار اللہ تحریک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ دونوں صورتوں میں امریکہ نے تل ابیب کے بغیر بااثر...
    کراچی میں پانی کے بدترین بحران پر بلآخر واٹر کارپوریشن نے ایکشن لیتے ہوئے چیف انجینئر بلک کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پانی کے بدترین بحران پر کراچی واٹرکارپوریشن نے ایکشن لیا اور چیف انجینئر بلک ظفر پیلیچو کو عہدے سے فارغ کردیا۔ ظفیر پیلیچو کی جگہ سید محمد اعجاز کو اضافی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ انچارچ ہائیڈرنٹ سیل سید سردار شاہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 13 روز سے بدترین پانی کا بحران جاری ہے اور اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے 9 مئی کو نوٹس لیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس کے باوجود شہر میں پانی کی فراہمی بہتر نا ہوسکی تو واٹر بورڈ نے...
    انسپکٹر جنرل اور ڈی آئی جی جیل کے درمیان تنازع سرد جنگ کی صورت اختیار کرگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی جیل حسن سہتو نے آئی جی جیل قاضی نظیر کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کو باضابطہ شکایتی خط ارسال کر دیا۔ ڈی آئی جی جیل حسن سہتو کی جانب سے لکھے گئے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی جی جیل قاضی نظیر نے واٹس ایپ کے سرکاری گروپ میں یکم مئی سے توہین آمیز اور نامناسب پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا، جو 3 مئی کو شدت اختیار کر گیا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ بالآخر حالات اس حد تک خراب ہوگئے کہ آفیشل واٹس ایپ گروپ کو بند...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایک نیا لگژری بوئنگ طیارہ تحفے کے طور پر حاصل کرنے کے منصوبے کا دفاع کیا، کیونکہ میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ موجودہ ایئر فورس ون کی جگہ قطر کے شاہی خاندان سے ایک طیارہ قبول کریں گے۔ بوئنگ 747-8 جمبو جیٹ کو اے بی سی نیوز 'اڑنے والا محل‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر امریکی حکومت کو ملنے والا اب تک کا سب سے مہنگا تحفہ ہوگا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تحفے کو قبول کرنے سے امریکی صدور کے لیے تحائف کے حوالے سے سخت قوانین کی خلاف...
    دوا ساز کمپنیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یورپ پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد تک لانے کا عندیہ فرانسیسی اخبار لی مونڈے کی رپورٹ  کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے صحت کی دیکھ بھال کی دوائیوں پر محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور دوا ساز کمپنیاں قیمتوں میں اضافے کی وکالت کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دوا ساز کمپنیاں کہتی ہیں کہ یورپی براعظم میں علاج کا مناسب معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ تو کیا یورپ کو اپنی دوائیوں کے لیے زیادہ ادائیگی کرنی چاہیے؟ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکا میں درآمد کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال...
    ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ کے 28 بڑے شہر آہستہ آہستہ زمین میں دھنس رہے ہیں، جو مستقبل میں عوامی تحفظ، شہری انفراسٹرکچر اور معیشت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ تحقیق ورجینیا ٹیک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے اور اسے سائنسی جریدے ”نیچر سٹیز“ میں شائع کیا گیا ہے۔امریکہ کا وہ شہر جہاں 2 انچ سے زیادہ اونچی ہیلز پہننے پر اجازت نامہ درکار ہوگاماہرین نے سیٹلائٹ ریڈار ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین کی سطح میں ہونے والی تبدیلیوں کا تجزیہ کیا،جس سے پتا چلا کہ زمین دھنسنے کا سب سے بڑا سبب زیرِ زمین پانی کا بے تحاشا استعمال ہے۔ زمین کیوں دھنس رہی ہے؟ تحقیق کے مطابق جب...
    جنگی میدان میں پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے کے بعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے پورے ملک میں دس دن کے لیے ‘ترنگانہ یاترا، کا اعلان کردیا ہے ۔ بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق 13مئی سے 23مئی تک جاری رہنے والی اس یاترا میں بھارتی لوگ اپنے ملک کے کونے کونے سے نکل کر آپریشن سندور میں حاصل کی گئی نام نہاد کامیابیوں کے قصے لوگوں کو سنائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاکستان نے جب بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارت پر حملہ کیا تو دشمن چند گھنٹوں بعد ہی اپنے گھٹنوں پر آگیا اور بھارت...
    تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ یہ چھوٹی سی کاوش دراصل بارش کا ایک قطرہ ہے، ”پڑھو پڑھاؤ“ کے عنوان سے لوگوں کو مفت کتابیں دی جارہی ہیں، جو لوگ اس تحریک میں ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں، ہمیں اپنے دین پر فخر کرنا، اساتذہ کا حترام اور اپنے وطن سے محبت کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ معیاری اور مفت تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن سندھ حکومت کا 454 ارب روپے کا تعلیمی بجٹ ہونے کے باوجود عوام کو سرکاری سطح پر معیاری تعلیم میسر نہیں اور لوگ بھاری فیسیں دے کر نجی تعلیمی اداروں میں اپنے...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہماری پارٹی فوج کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، جب بھی بحران آیا کانگریس نے سیاست کی بجائے ملک کے مفاد کو آگے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر کو لے کر ملک میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ مودی حکومت کے اس فیصلے کو لے کر اپوزیشن جماعتیں تمام طرح کے سوالات کر رہے ہیں۔ اب کانگریس لیڈر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلٰی بھوپیش بگھیل نے پوچھا ہے کہ کیا امریکہ کے دباؤ میں حکومت نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کی۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ کانگریس فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، جب بھی بحران آیا کانگریس نے سیاست کی بجائے ملک...
    یہ جسم کے اندر چھپی کسی بیماری کی جانب اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ خیال رہے کہ سانس کا پھول جانا مخصوص حالات میں جسم کا عام ردعمل ہوتا ہے، جیسے سخت ورزش کے دوران سانس لینے کی رفتار بڑھ جاتی ہے تاکہ خون میں آکیسجن کی مقدار بڑھ سکے۔ مگر سانس پھولنے کا سامنا ایسے کاموں کے دوران ہو جن میں پہلے کبھی مسئلہ نہیں ہوتا تھا، جیسے سیڑھیاں چڑھنے کے دوران، تو یہ جسم میں چھپی کسی بیماری کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ہر بار سانس پھولنے کا سامنا ہو تو یہ ضرور خطرے کی گھنٹی ہے، کیونکہ کوئی کام بار بار کرنے سے جسم اس کا عادی ہو...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت کے خلاف آپریشن بُنیان مرصوص میں حصہ لینے والے غازیوں کی عیادت کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے خلاف آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران زخمی ہونے والے غازیوں کی عیادت کے لئے وزیراعلی مریم نواز شریف کی سی ایم ایچ لاہور پہنچیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بھارتی جارحیت کے دوران زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہر غازی سے علیحدہ علیحدہ گفتگو بھی کی۔ انہوں نے غازی افسروں اور جوانوں کی مزاج پرسی کی جبکہ زخمی افسروں اور جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے غازی افسروں اور جوانوں کے ہمت وحوصلہ کو سراہا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے غازیوں کی...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ کا دورہ ، معرکہ حق کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے فردا فردا تمام زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور زخمیوں کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ آرمی چیف نے افواجِ پاکستان کی جانب سے ان کی مکمل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرات و قربانی پاکستان...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور معرکۂ حق آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف نے فرداً فرداً تمام زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور زخمیوں کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ آرمی چیف نے افواجِ پاکستان کی جانب سے ان کی مکمل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، پوری قوم اپنی افواج کے ہر سپاہی کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے۔آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ...
    وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی جبکہ ترک سفیر نے فوجی اور سفارتی کامیابی پر وزیراعظم اور قوم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی، اس دوران شہباز شریف نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں ترکی کے کردار کو سراہتے ہیں، ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر طیب اردوان کی حمایت سے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ...
    سٹی 42: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا ؛  معرکہ حق/آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی  آرمی چیف کی زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات، بہادری کو سراہا، آرمی چیف نے کہا قوم اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے،دشمن کے ناپاک عزائم افواجِ پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، معرکہ حق پاکستانی عسکری تاریخ کا درخشاں باب ہے، افواجِ پاکستان زخمیوں کی بحالی اور فلاح کیلئے پرعزم ہیں،قوم اور افواج کا اتحاد ملکی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے، پاکستان کی سٹاک ایکسچینج  میں انڈیکس چھتیں پھاڑ کر اوپر نکل گئے،  پانچ منٹ میں اربوں کا فائدہ
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر ایک اہم اور خصوصی بیان جاری کیا ہے۔ عالمی خبر ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی۔  صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہوا۔  امریکی صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کریں گے۔ یاد رہے کہ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی،تجارتی تعلقات کی بحالی کیلئے بھی مدد کو تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر ایک اہم اور خصوصی بیان جاری کیا ہے۔عالمی خبر ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباو ڈالا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہوا۔امریکی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)معرکہ حق،آپریشن “بنیان مرصوص”: پاکستان کی تاریخ ساز جوابی کارروائی،پاکستان کی مسلح افواج نے 10 مئی 2025 کو بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب شروع کی گئی بزدلانہ جارحیت اور بے گناہ پاکستانی شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی شہادت کے جواب میں عظیم الشان آپریشن “بنیان مرصوص” کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ کارروائی بھارتی حملوں کے خلاف انصاف، انتقام اور قومی وقار کی بحالی کا وعدہ تھا، جو الحمدللہ مسلح افواج نے پورا کر دکھایا۔ مسلح افواج نے اللہ رب العزت کی مدد، نصرت اور کرم کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کو جواب دینا ایمان کا تقاضا ہے، اور ہم عاجزی سے سجدہ ریز ہیں کہ اللہ نے ہمیں اپنے...
    آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کابنیان مرصوص آپریشن کامیابی سےمکمل ہو چکا ہے ، آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا حصہ تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6سے10مئی تک آپریشن بنیان مرصوص کا حصہ تھے، 22اپریل سے10مئی تک آپریشن کومعرکہ حق کا نام دیاگیا، افواج پاکستان نےبھارتی جارحیت کیخلاف بدلہ لینےکاوعدہ پورا کیا، بھارتی فوج نے خواتین اوربچوں سمیت شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارت کے بزدلانہ حملے میں خواتین اوربچوں سمیت سویلین شہید ہوئے، مسلح افواج اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت پرشکرگزار ہیں، ملکی خودمختاری کوخطرہ لاحق ہواتوجوابی ردعمل جامع اورفیصلہ کن ہوگا، مسلح افواج پاکستانی قوم کی جرات اوربہادری کوسلام پیش کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اجلاس کے آغاز میں شرکا کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی یکجہتی کے جذبہ کی نئی روح پھونک دی۔ محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ دنیا میں پاکستان کی عزت واحترام بڑھا۔وزیراعلی مریم نواز نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس میں پنجاب بھر میں مریضوں کیلئے عالمی معیار کے مطابق بلڈ کی فراہمی کے لئے پلان طلب کر لیا۔وزیراعلی مریم نواز نے ہرڈویژن میں تھیلی سیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دی۔21...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائرکا اگلا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے رابطہ ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل صبح بھارتی میڈیا نےڈی جی ایم اوز بات چیت شرو ع ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب یہ...
    اسلام آباد: بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار جنگی کامیابی پر قومی اسمبلی نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد نذیر تارڑ نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نے جدید تکنیکی مہارت سے بھارت کو جارحیت سے باز رکھتے ہوئے اس کے پانچ طیارے مار گرائے جس پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قرارداد میں مادرِ وطن کے دفاع پر قوم اور افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی ردعمل کو سراہا گیا، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ ردعمل کی تعریف کی گئی۔ قرارداد میں شہداء...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کو بحال کرانے میں مدد کی پیشکش کر دی۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بحال کرنے میں مدد کریں گے تجارت بحال کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کی مدد کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ رکوا دی  دونوں ممالک کو کہا تھا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا۔ Post Views: 4
    سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ڈی جی ایم او اور ان کے پاکستانی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے...
    کراچی: ترجمان کے الیکٹرک  کے اعلامیہ کے مطابق  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔ الیکٹرک کے فروری 2025 کے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے، جسے مئی 2025کے بلوں کے ذریعے صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔ نیپرا نے جنریشن ٹیرف کے حوالے سے اپنے فیصلے میں جو جولائی 2023 سے کنٹرول پیریڈ کے لیے ہے، فروری 2025 کے ایف سی اے سے جزوی لوڈ، اوپن سائیکل اور ڈیگریڈیشن کروز کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اَپ لاگت کے حوالے سے 3 ارب روپے کی عارضی رقم برقرار رکھی ہے اور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر گفتگو کا پہلا راﺅنڈ ہوا ہے. یاد رہے کہ 10 مئی کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ”آپریشن بنیان مرصوص“ شروع کر دیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا.(جاری ہے) سیکیورٹی ذرائع...
    فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ روز ویلٹ نیو یارک میں پاکستان کی اچھی پراپرٹی ہے، ایسی عمارت نیو یارک میں کوئی اور نہیں جس کے دو راستے ہوں اور مرکزی حیثیت حاصل ہو۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اس حوالے سے مزید کہا کہ 19 منزلہ عمارت ہے، کوشش ہے اس پر جوائنٹ وینچر ہو جائے تو فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بیچنے سے جو پیسہ ملے گا اس کا فائدہ وقتی تو ہو جائے گا یا کوئی قرض اتر جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ روز ویلٹ نیو یارک پر جوائنٹ وینچر کر لیا جائے جس کا لانگ ٹرم فائدہ ہوگا۔
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے آج ملاقات کی۔   وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، کہا کہ اپنی مستقل حمایت کے ذریعے صدر ایردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان  مشکل گھڑیوں میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اس طرح پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ ہوا۔ اسحاق ڈار کا...
    بھارتی فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرنے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے۔ گزشتہ روز بھارت کی مسلح افواج کے افسران کی میڈيا بریفنگ میں بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہیں؟ اس کے جواب میں کہاکہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہيں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔ ائیر مارشل اے کے بھارتی کے اس اعتراف کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے شیئرز آج مزید 5.59 فیصد گرگئے۔...
    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے باقی میچز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق لیگ کے باقی آٹھ میچز 17 سے 25 مئی تک کرانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے, لیگ کے مجوزہ شیڈول کے تحت میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے, چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد شیڈول کا جلد اعلان متوقع ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن بھارت کی جانب سے جارحیت کی وجہ سے اس وقت ملتوی کیا گیا جب اس کا 27 واں میچ راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے ساتھ 8 مئی کو شیڈول تھا، اسی روز صبح کو اسٹیڈیم کی حدود میں بھارت کی جانب سے بھیجا...
    پاک بھارت جنگ بندی،دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راونڈ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او)اور بھارتی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راونڈ مکمل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) ٹھیک چھ عشرے قبل 12 مئی 1965ء کو جرمنی اور اسرائیل نے طویل عرصے پر محیط کوششوں اور تیاریوں کے بعد باہمی سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ یہ ایک نازک وقت تھا۔ دوسری عالمی جنگ کو ختم ہوئے محض دو دہائیاں ہی بیتی تھیں۔ تب نازی جرمن دور میں یورپی یہودیوں کی نسل کشی کی یادیں دونوں طرف تازہ تھیں۔ دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 80 برس بعد، یعنی آج بھی اسرائیل اور جر منی کے باہمی تعلقات انتہائی اہم مگر مشکل بھی ہیں۔ آج پیر 12 مئی کو اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ جرمن دارالحکومت برلن میں ہیں، جہاں دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کی سالگرہ کے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی 2025ء ) ڈاکٹر محمد عفان قیصر پاکستانی سوشل میڈیا کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے پاکستانیوں کو ہر لمحہ آپریشن 'بنیان مرصوص' کے بارے میں مسلسل اپ ڈیٹ رکھا، جنگ کی صورتحال میں جب تقریباً سب سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے، ایسے وقت میں ڈاکٹر محمد عفان قیصر وہ واحد حقیقی محب وطن سوشل میڈیا انفلوئنسر کے طور پر سامنے آئے جو پاکستان کی ڈیجیٹل سپورٹ کے لیے کھڑے ہوئے اور پاک بھارت جنگ کی ہر ایک مستند رپورٹ سے پاکستانی عوام کو آگاہ کرتے رہے۔ پوری قوم آپ کو سلام پیش کرتی ہے، ہماری مسلح افواج کے ساتھ ساتھ آپ بھی ہمارا فخر ہیں جنہوں نے ہمیں...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیز فائر اور سرحدوں کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کے درمیان فون پر بات ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات مسئلہ کشمیر، پانی اور دہشتگردی کے ایجنڈے پر ہوں گے۔ پھینٹیاں لائیاں نے انڈیا نو پھینٹیاں لائیاں نے , چٹیاں کلائیاں وے گانے کی زبردست پیروڈی مزید :
    سیز فائر اور سرحدوں کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کے درمیان فون پر بات ہوئی ہے۔خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات مسئلہ کشمیر، پانی اور دہشتگردی کے ایجنڈے پر ہوں گے۔
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے دفاع اور جوابی کارروائی میں جنگی کمالات دکھانے پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس جیسے جدید ممالک کے صحافتی ادارے اور ماہرین پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی موثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لئے تضحیک آمیز شکست ہے، پاکستان کی فضائیہ فضاوں کی حکمران ہے۔ٹیلی گراف کے مطابق پاکستانی طیاروں نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر...
      اسلام آباد: سیز فائر اور سرحدوں کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا  ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کے درمیان فون پر بات ہوئی  ۔  جس میں جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی قبل ازیں 10 مئی کی سہ پہر بھی ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا، ٹیلیفونک رابطے میں زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ...
    پاکستانی فضائیہ کی جانب سے بھارت کے فرانسیسی ساختہ 4.5 جنریشن ڈاسو رافیل لڑاکا طیارے کو مار گرانے کی خبر کے بعد چینی دفاعی کمپنی چنگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن (CAC) کے حصص میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔شینزن اسٹاک ایکسچینج (SZSE) میں درج CAC کے شیئرز ایک ہفتے کے اندر CNY 36 کے اضافے کے ساتھ 63 فیصد بڑھ گئے۔  5 مئی سے مسلسل تیزی کے بعد، آج چنگدو کے حصص کی قیمت CNY 95.86 پر پہنچ گئی، جو کہ ایک ہی دن میں CNY 16 یا 20 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔چنگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن، چین کی معروف دفاعی کمپنی ہے جو JF-17 تھنڈر اور J-10C لڑاکا طیارے بناتی ہے۔ پاکستان فضائیہ کی جانب سے بھارتی رافیل طیاروں کو...
    بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر نا صرف پاکستان دفاعی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا بلکہ اپنی دفاعی مصنوعات کی بھی دھاک پوری دنیا پر بٹھا دی ہے۔ پاکستان نے عالمی سرمایہ کاروں کو بھی پیغام پہنچا دیا ہے کہ ملک مضبوط ہاتھوں میں، ماہرین کے مطابق اب پاکستان کے جنگی جہازوں کی مانگ دنیا میں بڑھ جائےگی۔ یہ بھی پڑھیں آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی مالکان کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں معاشی ماہر محمد عدنان پراچہ کے مطابق سیز فائر کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد پاکستان پر بحال ہو چکا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ...
    میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے مستقبل کے بارے میں بہت حیران کن پیشگوئی کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ مستقبل میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایک کانفرنس کے دوران مارک زکربرگ نے ایسے ڈیجیٹل مستقبل کا تصور پیش کیا جس میں اے آئی دوستوں کی تعداد حقیقی انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گی جبکہ اے آئی چیٹ بوٹ تھراپسٹ، اشتہاری ایجنسیوں اور کوڈرز کا متبادل ثابت ہوں گے۔ مارک زکربرگ نے کہا کہ حقیقی دنیا میں لوگ زیادہ دوست اور سماجی رابطے چاہتے ہیں مگر روزمرہ کی مصروفیات کے باعث زیادہ دوست بنانا...
    بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فائر بندی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے مطابق ہے، علاقائی امن و استحکام کے لئے فائدہ مند ہے اور بین الاقوامی برادری کی عام توقعات کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اس کی حمایت اور خیرمقدم کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے آغاز ہی سے چین نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا اور دونوں ممالک سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ چین توقع رکھتا ہے کہ بھارت اور پاکستان جنگ بندی برقرار رکھیں گے...
    بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی اعلی سطحی مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں طے پانے والا مشترکہ بیان فریقین کے مابین برابری کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس نے اختلافات کو مزید دور کرنے کے حالات پیدا کئے ہیں اور تعاون کو گہرا کرنے کی بنیاد رکھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں عملی پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف نے محصولات میں نمایاں کمی کی ہے۔ امریکہ نے کل 91فیصد اضافی ٹیرف ختم کیے ہیں جبکہ چین نے بھی اس کے جواب میں 91 فیصد جوابی ٹیرف ختم کیے ہیں ۔...
    بیجنگ :چین اور امریکہ کے اعلیٰ سطحی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوئے۔چینی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے کی جبکہ امریکی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندے جیمسن گریئر نے کی۔ فریقین  نے 17 جنوری کو چین امریکہ  صدور کی  بات چیت میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لیے پرخلوص اور تعمیری  گفتگو کی، جس میں کئی اہم اتفاق طے پائے اور مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی۔ حہ لی فنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کے بڑے مواقع موجود ہیں، اور دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات  باہمی فائدے پر مبنی ہیں۔مختلف ترقیاتی مراحل اور  اقتصادی...
    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین کو برطرف کرنے سے روک دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ہائر ایجوکیشن کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی کے روبرو جنید احمد سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر ہوئی اور درخواست گزاروں کی جانب سے ملک اختر جاوید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت ملازمین کو برطرف کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
    ترک عسکریت پسند تنظیم ’پی کے کے‘ نے 40 سالہ مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز کردستان ورکرز پارٹی (PKK) نے ترک ریاست کے خلاف چار دہائیوں سے جاری خونی مسلح جدوجہد کو ختم کرنے اور تنظیم کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ خبر ”پی کے کے“ سے قریبی تعلق رکھنے والی خبر رساں ایجنسی ”فرات“ نے پیر کے روز دی ہے۔ فرات نیوز ایجنسی کے مطابق، ”پی کے کے“ کی شمالی عراق میں منعقدہ 12ویں کانگریس میں اس فیصلے کا اعلان کیا گیا جہاں تنظیم کا مرکزی ڈھانچہ قائم ہے۔ کانگریس کے اختتامی اعلامیے میں کہا گیا کہ ’پی کے کے کی تنظیمی ساخت تحلیل کر...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں اسرائیلی نژاد امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر کی رہائی کے حماس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی خبر قرار دیا ہے انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اور غزہ میں جاری لڑائی کا خاتمہ ہو گا. سوشل میڈیا پلیٹ فارم”ٹروتھ“ پر ایک پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جن کی کوششوں سے یہ تاریخی خبر ممکن ہوئی.(جاری ہے) انہوں نے قیدی کی رہائی کو نیک نیتی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ قدم اس خون ریز تنازع کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل منگل کے روز سعودی دارالحکومت ریاض پہنچیں گے ان کے استقبال کے لیے شاندار تقریبات کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیںاپنے دوسرے عہد صدارت میں یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے جس کے دوران وہ سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی )کے خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دورے کا بنیادی مقصد سعودی عرب کے ساتھ وسیع سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گاصدر ٹرمپ سعودی عرب کے بعد 15مئی کو قطر اور 16 مئی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) معقولہ مشہور ہے کہ تعریف وہ جو دشمن کرے، ایسا ہی کچھ  پاکستان کی مسلح افواج کیساتھ ہوا جن کی صلاحیتوں کا اعتراف بھارت کے ریٹائرڈ جنرل بھی کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کےد رمیان سیز فائر کے بعد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) شنکر کا کہنا تھاکہ جنگ دو طرفہ ہوتی ہے، آپ ان لوگوں سے دراصل لڑے ہیں جو چینی ہتھیار وں کو چینیوں سے زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ "ہمیں پتہ ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کہاں خامیاں ہیں، ہمیں معلوم ہے، لیکن کچھ چیز بہت زیادہ اہم ہے ، جنگ دوطرفہ ہوتی ہے، تم اصل میں چینی...
    میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں امریکی صدر کے نمائںدے کا کہنا تھا کہ میں ڈونلڈ ٹرامپ و صیہونی وزیراعظم کے درمیان ملاقاتوں میں شریک رہا ہوں، ان کے درمیان کافی دوستانہ ماحول ہے بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ وہ دونوں اچھے دوست ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرامپ کے نمائندہ برائے امور مغربی ایشیاء "اسٹیو ویٹکاف" نے کہا کہ امریکی صدر اور صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے درمیان اختلافات سے متعلق، میڈیا رپورٹس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے اس طرح کی خبروں کو بعض صحافیوں کی دست کاری قرار دیا۔ NBC کے مطابق، بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور غزہ کی صورت حال پر امریکی حکمت عملی کے باعث ڈونلڈ...
    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا پی ایس ایل کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت سے کامیابی شہیدوں کے خون کی بدولت ملی، بھارت اب ایڈونچر کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہر محاذ پر بھارت کو بری طرح ہرایا۔ آنے والے دنوں میں ڈیجیٹل یا سائبر پروپیگنڈا کرنے والوں کے بارے میں ایکشن واضح ہو جائے گا۔
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جب پاکستان جواب دے گا تو دنیا دیکھے گی اور دنیا بتائے گی وہی ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کیلیے مکمل کامیابی ہے، ڈپلومیٹک فرنٹ پر اس بار دنیا بھارت کے ساتھ نہیں تھی، پاکستان کے ساتھ تھی، بھارت ایک نیوکلیئر پاور پر اس چیز کا الزام لگا رہا تھا کہ جس کا اس کے پاس کوئی ثبوت ہی نہیں تھا، اگر کوئی ایویڈنس ہوتا تو شاید دنیا کا اس پر جو موقف ہوتا وہ اس سے بہت مختلف ہوتا۔  تجزیہ کار کامران یوسف نے...
    ملائیشیا میں ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گیا جب کہ  حادٖثے کے بعد سامنے آنے والی المناک ویڈیو نے لوگوں کے دل موم کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش  ویڈیو کو سڑک پر گزرتی ہوئی ایک گاڑی سے ریکارڈ کیا گیا، اس میں دکھایا گیا کہ ہلاک ہاتھی کی ماں نے اپنا سر گاڑی پر ٹکا رکھا ہے جیسا کہ وہ اپنے بے حرکت بچے کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کے لیے زور لگا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، ہاتھی کو ٹکر مارنے والا ٹرک مرغیوں کی نقل و حمل کے لیے...
    پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرنے پر ہندو انتہاپسندوں نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کو غدار قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے جنگ بندی کرنے کا اعلان کرنے پر انتہا پسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ جنگ بندی اعلان کے بعد ان کے علاوہ ان کے اہلخانہ کو بھی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جب کہ اس صورتحال کے بعد سیکریٹری خارجہ نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ لاک کر دیا ہے۔ Post Views: 5
    بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ کچھ دیر کے لیے ملتوی ہو گیا ہے۔ تاہم باقاعدہ رابطہ شام کو ہو گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی رابطہ کریں گے۔ جس کے بعد بحریہ اور فضائیہ کے ڈی جی ایم اوز مشترکہ میڈیا بریفنگ بھی دیں گے. پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے دوران ڈی جی ایم اوز کے درمیان 2 مرتبہ رابطہ ہوا تھا۔ تاہم ہفتے کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ ان کی پہلی گفتگو ہے۔ جس میں آئندہ مذاکرات کے حوالے سے لائحہ عمل اور جنگ بندی کے فیصلے کی...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ کچھ دیر کے لیے ملتوی ہو گیا ہے۔ تاہم باقاعدہ رابطہ شام کو ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی رابطہ کریں گے۔ جس کے بعد بحریہ اور فضائیہ کے ڈی جی ایم اوز مشترکہ میڈیا بریفنگ بھی دیں گے۔ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے دوران ڈی جی ایم اوز کے درمیان 2 مرتبہ رابطہ ہوا تھا۔ تاہم ہفتے کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ ان کی پہلی گفتگو ہے۔ جس میں آئندہ مذاکرات کے حوالے سے لائحہ عمل اور جنگ بندی کے فیصلے کی تفصیلات پر...
     امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھارتی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ امن کا راستہ منتخب کرنے پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی دانشمندی کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مکمل جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت پر براہ راست بات چیت کرنے پر زور دیتے ہیں۔ اور امریکہ تعمیری بات چیت کو فروغ دینے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کُن پروپیگنڈا کیا۔عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نےفیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی وڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کےشہر سیالکوٹ پر حملے کی وڈیو شیئر کی گئی،بھارتی سوشل میڈیاپرشیئرکی گئی سیالکوٹ پرحملےکی یہ وڈیوجھوٹ پرمبنی ہے، ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی ، بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک وڈیو بھی شیئرکی گئی،وڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کئےالفاظ کو...
    بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کی افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش قرار دیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد ان کے حق میں بیان دیتے نظر آتی...
    مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم سے پاکستان کے خلاف جنگ میں ناکامی پر فوری استعفیٰ اور کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیوسینا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے دہلی اور گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستان کے میزائلوں سے بچانے کیلئے امریکا کے پاؤں پکڑے۔ مسلمان و پاکستان مخالف شیوسینا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے لئے امریکا سے اس وقت درخواست کی جب اسے علم ہوا کہ پاکستان کے میزائل نئی دہلی کے بعد اب گجرات /احمد آباد کو ہدف بنائیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساری قوم ایک اور نیک ہو کر وطن کے دفاع میں کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، افواج پاکستان نے دشمن کو جرات سے جواب دیا، آج مودی پر بھارت میں لعن طعن ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے خفت مٹانے کیلئے دوبارہ کوئی جارحیت دکھائی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ہندوستان کو معلوم ہی نہیں کہ ہمارے پاس کیا کیا ٹیکنالوجی ہے، مجھے اپنی ٹیکنالوجی کے بارے معلوم ہے کیونکہ...
    ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث کنٹرول لائن کے قریب واقع دیہاتوں سے منتقل ہونے والے لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں...