2025-07-01@08:48:05 GMT
تلاش کی گنتی: 51801
«ہی ذمے»:
(نئی خبر)
بھارتی پراکسیز فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندستان کی دہشت گردی کےناقابل تردیدشواہد سامنے آ گئے۔ مودی سرکار ریاستی سرپرستی میں اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔ شمالی وزیرستان اور بنوں گیریژن میں سکیورٹی فورسز پرحملہ بھارت اور فتنۃ الخوارج کےناپاک گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ پاکستان نے متعدد بار بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کو شواہد کے ساتھ بے نقاب کیاہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے متعدد بار پریس کانفرنس میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردیدشواہد پیش کیے ہیں۔ 29 اپریل 2025 کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کے افسران پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 25...
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی اور سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ اس رابطے میں ایران، امریکہ اور صیہونی ریاست کے درمیان حالیہ 12 روزہ جنگ، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میجر جنرل موسوی نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ ایران نے صیہونی حکومت اور امریکہ کی جارحیت کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، حالانکہ ان ہی دنوں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات بھی جاری تھے۔ انہوں نے کہا، ’یہ دونوں حکومتیں (صیہونی ریاست اور امریکہ) کسی بھی بین الاقوامی...
کراچی(نیوز ڈیسک)شوبز کی چمک دمک کے پیچھے چھپے ہراسانی کے سائے پر پاکستانی اداکارہ و رقاصہ مہر بانو نے کھل کر بات کی ہے۔ ’ٹیکسالی گیٹ‘ کی اسٹار اور بیرون ملک مقیم پاکستانی فنکارہ مہر بانو نے انکشاف کیا ہے کہ فنکاروں کو کام دینے کے عوض بڑی بڑی ڈیمانڈز اور ناجائز مطالبات کیے جاتے ہیں، اور اس انڈسٹری میں اکثر لڑکے اور لڑکیاں دونوں ہی ہراسانی کا سامنا کرتے ہیں۔ مہر بانو، جو اپنی بے باک شخصیت اور جرأت مندانہ بیانیے کے باعث سوشل میڈیا پر ہر لمحہ موجود رہتی ہیں، حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ہونے والے اس پروگرام میں انہوں نے انڈسٹری کے ان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خصوصی انٹرویو میں ایران کے ایٹمی پروگرام، علاقائی صورتحال اور مستقبل کے ممکنہ معاہدوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران امن کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کرے تو امریکہ اقتصادی پابندیاں ختم کرنے پر غور کر سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی حقوق کے بجائے ایٹمی پروگرام کو ترجیح دیتے ہیں، جو عالمی سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے دوبارہ ایٹمی طاقت کے حصول کی جانب پیش قدمی کی تو یہ اس کا ”آخری اقدام“ ہو گا۔ ٹرمپ نے...
اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 88 فلسطینی شہید اور 365 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صیہونی حملوں کا نشانہ پناہ گزین کیمپ، رہائشی مکانات اور خیمہ بستیاں بنے، جہاں نہتے فلسطینیوں نے بمباری سے بچنے کے لیے پناہ لے رکھی تھی۔ رپورٹس کے مطابق مشرقی غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر کیے گئے فضائی حملے میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جب کہ جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز کے قریب بمباری سے پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔ اسی طرح جبالیہ میں متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بنا دیے گئے۔ خان یونس میں قائم خیمہ بستی پر اسرائیلی...
امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر کوردالن میں جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچنے والے فائر فائٹرز پر اچانک فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ نوریس کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور نے وہاں پہنچنے والی پولیس پر بھی جدید خودکار رائفلوں سے فائرنگ کی۔ شیرف نوریس نے بتایا کہ ’ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ شوٹرز کی تعداد ایک ہے، یا دو، تین یا چار۔ گولیوں کی آوازیں مختلف سمتوں سے سنائی دے رہی ہیں۔ ہم اس خطرے کو ختم کر کے دم لیں گے۔‘ بعدازاں کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا...
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایمیزون کی ایک ڈیلیوری وین اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے بعد سیاہ دھویں کے گھنے بادل آسمان کی طرف بلند ہوئے اور میلوں دور سے دکھائی دینے لگے۔ یہ واقعہ آرلنگٹن، ورجینیا میں کلارک اسٹریٹ ایس اور 23ویں اسٹریٹ ساؤتھ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک سیاہ رنگ کی پیٹرول سے چلنے والی مرسڈیز بینز اسپرنٹر وین آگ پکڑ گئی۔ آرلنگٹن فائر ڈیپارٹمنٹ اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز (ای ایم ایس) کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وین میں آگ انجن کی ایک خرابی کے باعث لگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’واقعے میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا اور نہ ہی ایمیزون کے پیکجز متاثر ہوئے ہیں۔‘...
منڈی بہاؤالدین(نیوز ڈیسک)منڈی بہاؤالدین میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مدرسے کے تین طالبعلم مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 13 دیگر بچوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر چلڈرن اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں نے قریبی دکان سے پاؤڈر مشروب خرید کر پیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 11 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے مدرسے کے مہتمم اور مقامی دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچوں نے رات کو مدرسے میں کھانا بھی کھایا تھا، جس کی تحقیقات...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹک ٹاک کا خریدارموجود ہے، امیر لوگوں کا گروپ ٹک ٹاک خریدنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ جو ڈیل تیار کررہے ہیں اس میں چین کی منظوری درکار ہوگی، یہ پیش گوئی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ منظوری دے دیں گے۔ 2 ہفتوں میں بتاؤں گا کہ ٹک ٹاک خریدنے والے کون ہیں۔ انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری طاقت حاصل کرنے کے قریب تھا۔ ایران کو پتا بھی نہیں تھا کہ ہم کب اور کیسے حملہ کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی سائٹ پر موجود افراد نے صرف خود کو بچانے...

چینی آئی پی پیز کے واجبات 500 ارب روپے سے متجاوز، تاخیر سے ادائیگیاں سی پیک منصوبوں کو متاثر کرنے لگیں
چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم چینی پاور کمپنیوں (آئی پی پیز) کو پاکستان میں بجلی کی فراہمی کے بعد بھی واجبات کی ادائیگی میں شدید تاخیر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں کے بقایا جات اب تقریباً 500 ارب روپے (1.72 ارب ڈالر) تک پہنچ چکے ہیں، جن میں سے 450 ارب روپے (1.5 ارب ڈالر) کی رقم سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (گارنٹیڈ) پر واجب الادا ہے، جو مالی اور زرِمبادلہ کے بحران کی وجہ سے یہ رقم ادا کرنے سے قاصر ہے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق، پورٹ قاسم، چائنا حب، ساہیوال کول پاور پلانٹس اور مختلف ونڈ پاور منصوبوں کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسرز (سی ای اوز) نے بارہا متعلقہ حکام کو ادائیگیوں کے مطالبے...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)این ڈی ایم اے حکام نے ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کمراٹ ویلی میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ چاروں صوبوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں برسات کے ساتھ اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوگی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ این ڈی...
پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت سے متعلق جاری خبروں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں محض قیاس آرائیاں قرار دیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ عطا مری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’نہ ہمیں کوئی پیشکش کی گئی ہے اور نہ ہی پارٹی قیادت حکومت میں شمولیت پر غور کر رہی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی جولائی میں وفاقی کابینہ میں شامل ہونے جا رہی ہے اور وزارتوں کی تقسیم پر دونوں بڑی جماعتوں کے...
لاہور: انگلش وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے بگ بیش لیگ سیزن 15 میں پاکستانی فاسٹ بولر کا سامنا کرنے پر مسرت اور جوش کا اظہار کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلنگز نے شاہین شاہ آفریدی کی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور اس بات کو سراہا کہ بی بی ایل جیسے مقابلے میں ایسے کھلاڑی کی موجودگی خود ٹورنامنٹ کے معیار کو بڑھاتی ہے۔ انگلینڈ کرکٹر بلنگز کا کہنا تھا کہ وہ شاہین سے میدان میں ٹکرانے کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ وہ ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں جن کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نہ صرف ایک بہترین حریف ہیں بلکہ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے ہمارے عالمی عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ ہر سال 30 جون کو منایا جانے والا یہ دن پارلیمانوں کے اس اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے جو وہ جامع طرز حکمرانی، خواتین اور نوجوانوں کی بامعنی نمائندگی اور قانون سازی میں تکنیکی جدت کے فروغ کے لیے ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے، جو اپنے قانون سازی کے اختیارات اور متحرک قائمہ کمیٹیوں کے ذریعے احتساب، شفافیت اور ایگزیکٹو کی نگرانی کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان...
(عبدالشہید پراچہ) پشاور میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ،فائرنگ کے تبادلے میں خودکش حملہ آور اور ہینڈلر ہلاک ہوگیا،دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے,ہلاک دہشت گرد خوست افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا تھا، ہلاک خودکش حملہ آور منیر کے ہینڈلر کی شناخت کی کارروائی جاری ہے۔ شاہدرہ : پولیس کی کارروائی، 3رکنی نقب زن گینگ گرفتار یہ بھی پڑھیں:افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ،کیا توسیع ہوگی؟ تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں واقعے کا مقدمہ درج کرکےخصوصی...
اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملوں میں 72 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں متعدد وہ افراد بھی شامل ہیں جو کھانے اور امداد کے حصول کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔ غزہ کی پہلے سے تباہ حال انسانی صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے۔ معروف ٹیلی ویژن چینل ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کو علی الصبح سے غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے کیے گئے، جن میں غزہ شہر اور شمالی علاقوں میں 47 افراد شہید ہوئے۔ الزیتون، الصبرہ اور الزاویہ مارکیٹ کے رہائشی علاقوں کو شدید نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے غزہ میں ایک ہفتے کے اندر جنگ بندی متوقع ہے،ٹرمپ کا دعویٰ الجزیرہ کے نمائندے معاذ الکحلوت نے الاہلی اسپتال سے رپورٹ دیتے ہوئے...
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کو متاثر کررہی ہیں،پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں کےباعث آفات کی زد میں ہے،آنے والے دنوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کی شدت اور نقصانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے سوات اورژوب میں ہونے والی اموات پر دکھ کااظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا قیام وجود میں لایا گیا ہے۔این ای او سی ہنگامی صورتحال سے الرٹ جاری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،این ڈی ایم اے متعلقہ اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے پیشگی آگاہ کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں، تیاری اور بروقت آگاہی کے...
اپنے ایک بیان میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس بارے میں بات ہوسکتی ہے کہ ایران کس حد تک یورینیم افزودہ کرسکتا ہے، مگر یہ کہنا کہ آپکو یورینیم افزودہ نہیں کرنی چاہیئے، آپکے پاس صفر افزودگی ہونی چاہیئے اور اگر آپ اس سے اتفاق نہیں کرینگے تو ہم آپ پر بمباری کرینگے، یہ جنگل کا قانون ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کو مذاکرات سے پہلے مزید کسی بھی حملے کا امکان ختم کرنا ہوگا۔ مجید تخت روانچی نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ثالثوں کی وساطت سے ایران کو بتایا ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں، تاہم امریکی انتظامیہ نے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جمہوری نظام میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، جو احتساب، شفافیت اور ایگزیکٹو کی نگرانی کو یقینی بناتی ہے۔ پارلیمان جمہوریت کا ستون ہے۔ پارلیمنٹیرینزم کے عالمی دن (30 جون) کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن دنیا بھر میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آئین کے تحت خواتین کی مخصوص نشستیں مختص ہیں اور کئی خواتین پارلیمنٹیرینز آج پارلیمانی کمیٹیوں کی چیئرپرسنز کے طور پر قیادت کر رہی ہیں، جو جامع اور بااختیار نمائندگی کی مظہر ہے۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے اہم ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال وزیراعظم نے زور دیا...
وفاقی بجٹ میں درآمدی روئی اور دھاگے پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کے باوجود روئی کی قیمتوں میں تیزی نہ آسکی بلکہ غیر معمولی منفی موسمی حالات کے باعث پھٹی اور بنولہ کی کوالٹی متاثر ہونے، روئی اور بنولہ کی قیمتوں میں مندی کا رحجان پیدا ہوگیا ہے جبکہ مقامی ٹیکسٹائل ملوں کی روئی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔رسد کی نسبت طلب نہ ہونے سے فعال ہونے والی متعدد جننگ فیکٹریاں اور آئل ملز دوبارہ غیر فعال ہوگئی ہیں، کاٹن جنرز کی جانب سے ’’کاٹن ریوائیول‘‘ کے لئے روئی اور کپاس کی بائی پراڈکٹس کو سیلز ٹیکس فری بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ...
بجٹ 2025-26 میں حکومت نے درآمدی ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی، اضافی محصولات کے خاتمے اور سادہ ٹیرف سلیب متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جس سے آئندہ پانچ برسوں میں مسابقتی معیشت کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔تاہم کاروباری طبقے نے ان اصلاحات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، وفاقی بجٹ میں سرکاری اخراجات کم کر کے 22.6 فیصد جی ڈی پی تک محدود کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے مگر حکومتی ڈھانچے میں کمی کا واضح منصوبہ سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب انکم ٹیکس کی شرح میں خاطر خواہ کمی نہیں کی گئی، جس سے کم منافع والے بڑے کاروباروں پر بھاری بوجھ برقرار رہے گا۔ جمہوری عمل میں اہم پیشرفت کے طور پر پہلی بار قومی اسمبلی کی...

ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے:پارلیمنٹیرئینز کے عالمی دن پر وزیراعظم کا پیغام
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹیرئینز کا عالمی دن جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے عالمی عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ 30 جون کا دن جامع طرز حکمرانی کو فروغ دینے، خواتین اور نوجوانوں کی بامعنی نمائندگی کو یقینی بنانے اور قانون سازی کے طریقوں میں تکنیکی جدت کو اپنانے میں پارلیمانوں کے اہم کردار کو واضح کرتا ہے۔ دوبارہ ایٹمی طاقت بننے کی کوشش کی تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ انھوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے۔ اپنے قانون سازی کے اختیارات اور...
بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف ایک بھارتی خاتون نے شکایت درج کرائی ہے کہ کرکٹر شادی کا جھانسہ دے کر اسے جسمانی اور پھر ذہنی طور پر ہراساں کرتا رہا۔شکایت کنندہ خاتون کا تعلق بھارتی شہر غازی آباد سے ہے جن کا دعویٰ ہے کہ ان کے اور یش دیال کے درمیان گزشتہ 5 برسوں سے قریبی تعلق تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یش دیال نے ان سے شادی کا وعدہ کیا، مگر بعد میں نہ صرف وعدہ پورا نہ کیا بلکہ ذہنی اور جسمانی طور پر بھی ہراساں کیا۔ خاتون کو بعد میں یہ بھی معلوم ہوا کہ یش دیال دیگر خواتین سے بھی اسی نوعیت کے تعلقات میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ویسٹ انڈیز کے...
سنوڈونی(اوصاف نیوز) 13 سو 75 فٹ زیرزمین بنے ہوٹل کی دھوم، دنیا بھر سے سیاح اس ہوٹل میں رات گزارنےکیلئے 375 ڈالر فی رات ادا کرتے ہیں۔ سنوڈونیا ویلز میں بنے اس ہوٹل میں بجلی کی ترسیل کے لیے کوئی گرڈ نہیں ہے بلکہ پانی سے خود کار طریقے سے بجلی کی تیاری کی جاتی ہے ۔ زیر زمین درجہ حرات 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتاہے جبکہ ایک کمرے میں دو بیڈ ہوتے ہیں ، سیاحوں کو ہوٹل پہنچ کر شام پانچ بجے ہوٹل بیس پر ٹرپ لیڈر سے ملنا ہوتا ہے جس کے بعد 45 منٹ کی پیدل واک میں فاصلہ طے ہوتا ہے۔ ملک بھر میں بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) اگر ’ ووٹ کو عزت دو ‘ کے اپنے بیانیے پر قائم ہو جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میرا اختلاف کسی عہدے یا شخصیت پر نہیں ہے،مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم تھی اور اگر وہ اپنے بیانیے پر دوبارہ قائم ہو جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر...
فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں سے پہلے ایران نے یورینیم منتقل نہیں کیا، آبدوزوں سے 30 راکٹ فائر کئے گئے، جو ٹارگٹ پر لگے، خامنہ ای انسانی حقوق سے زیادہ ایٹمی پروگرام کو ترجیح دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایٹمی پروگرام کی جانب بڑھا تو یہ ان کا آخری اقدام ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پرامن راستے پر چلے گا تو پابندیاں ہٹا دیں گے، ایران جوہری طاقت حاصل کرنے کے قریب تھا، ایران کو پتہ بھی نہیں تھا کہ ہم کب اور کیسے حملہ کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو نیویارک کو وفاقی فنڈز فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ظہران ممدانی “خالص کمیونسٹ” نظریات رکھتے ہیں، اور ان کی کامیابی نیویارک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ممدانی میئر بن گئے اور میں دوبارہ صدر منتخب ہوا، تو انہیں اپنے اقدامات درست کرنے ہوں گے، ورنہ نیویارک کو وفاقی فنڈنگ نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ نیویارک میں میئر کے انتخابات رواں سال نومبر میں ہونے ہیں، اور حالیہ ڈیموکریٹک پرائمری میں ظہران ممدانی نے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی ہے۔ظہران...
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے جس دن اللہ تعالیٰ ان سب کو اٹھا کھڑا کرے گا تو یہ جس طرح تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں (اللہ تعالیٰ) کے سامنے بھی قسمیں کھانے لگیں گے اور سمجھیں گے کہ وہ بھی کسی (دلیل) پر ہیں، یقین مانو کہ بیشک وہی جھوٹے ہیںo سورۃ المجادلتہ (آیت:18 )
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کردی ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 ء سے ہوگااوگرا کے اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 200 تا 4200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلیے گیس کے نرخ 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔ اسی طرح نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلیے گیس کے نرخ 500 سے 4200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر ماہانہ 600 روپے فکسڈ چارجز، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلیے ماہانہ 1500روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔ اس کے علاوہ 1.5میٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے خلاف حالیہ جنگ کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو عوامی اعتماد کھوتے جا رہے ہیں۔اسرائیل میں کرائے گئے تازہ ترین سروے نتائج کے مطابق نیتن یاہو کی مقبولیت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، اور عوام کی ایک بڑی تعداد ان کی پالیسیوں سے نالاں نظر آتی ہے۔قبل از وقت انتخابات کے ذریعے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے خواہاں نیتن یاہو کو ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ سے وہ عوامی حمایت حاصل نہیں ہو سکی جس کی انہیں توقع تھی۔سروے کے مطابق 59 فیصد اسرائیلی شہری چاہتے ہیں کہ غزہ میں جاری جنگ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے ختم کر دی جائے۔ اس کے برعکس، نیتن یاہو پر یہ الزام عائد کیا جا...
کراچی، لاہور(این این آئی)امریکی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ شرائط سخت کر دی ہیں اور سٹوڈنٹ اور تبادلہ پروگرام کیٹیگریز کی درخواست دینے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو "پبلک" کریں تاکہ امریکی حکام ان کی شناخت اور سکیورٹی ویٹنگ کر سکیں۔یہ ہدایات امریکی قونصل خانوں کراچی اور لاہور کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئیں، جو اس ہفتے دہلی میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کی توسیع ہیں۔بیان کے مطابق، "تمام افراد جو F، M یا J کیٹیگری کے غیر امیگریشن ویزا کے لیے درخواست دے رہے ہیں، وہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پرائیویسی سیٹنگز کو 'پبلک' پر سیٹ کریں تاکہ ان کی شناخت...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آج اپنے ضمیر کی آواز پر عمل کریں، عزت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں۔ آپ بڑی تبدیلیاں محسوس کرسکتے ہیں، اور فی الحال سب کچھ متلاطم اور جبری محسوس ہوسکتا ہے۔ لیکن جس لمحے آپ اپنے آپ کو اس دراڑ میں داخل ہونے دیتے ہیں جہاں امید اور یقین ہے، آپ کے اعمال پھل دینے لگیں گے۔ یہ تقریباً ایک ایسا وقت ہے جہاں سچائی اور کہانیاں ایک دوسرے پر سایہ ڈال رہی ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ ان میں سے ایک چیز آخرکار تبدیل ہوجائے گی، جس سے آپ کو زندگی میں ایک نئی سمجھ حاصل ہوگی۔ اپنے آپ کو کچھ محبت دکھائیں کیونکہ آپ بہت اچھا کر رہے ہیں۔ منفی:...
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما و حال ہی میں بیرون ممالک کا دورہ کرنے والے سفارتی وفد کا حصہ رہنے والی سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں بیرون ممالک کے دورے کے دوران ہم نے دیکھا کہ ہوائیں پاکستان کے حق میں ہیں۔ وی نیوز ایکسکلوسیو میں چیف ایڈیٹر عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور لندن میں ہماری اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے بعد حالات یکسر تبدیل ہوگئے ہیں۔ ’پاک بھارت جنگ کے بعد قوم میں نیا جذبہ پیدا ہوا ہے‘ بشریٰ انجم بٹ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے...
بٹگرام (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم اسلام آباد میں ایک ہفتے کی کال پر قبضہ کرسکتے ہیں،دھاندلی زدہ پچھلی حکومت کو چلنے دیا تھا اور نہ ہی یہ حکومت چلنے دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے بٹگرام میں شعائر اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ایک بار پھر ساتھ چلنے کو کہہ رہاہے وہ امریکہ جو پہلے کئی بار راستے میں چھوڑ گیا تھا اب پھر کہتاہے کہ ابراہیم علیہ سلام کی نسبت سے ایک ہوجاتے ہیں۔ امریکہ کی خواہش پر ہم فلسطین میں ہونے والے مظالم ، لیبیا ، مصر ، شام ، اردن میں بہہ جانے والا خون کیسے بھول جائیں؟ ہم مسلمانوں کے ساتھ ناروا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نارووال (صباح نیوز)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکس کا 60 فیصدصوبوں کو دیتے ہیں‘ اس لیے ڈیموں پر زیادہ رقم نہیں لگا پارہے‘ حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور فروغ کے لیے انقلابی اقدامات اور تبدیلیاں لارہی ہے اور کسانوں کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔نارووال میں محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹریکٹرزجیتنے والے کاشت کاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں،وزیراعلی پنجاب کی طرف سیزرعی شعبے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت ) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کیا، لاہور میں علماء کرام کے وفد سے ملاقات کی اور نوجوانوں کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی ماہِ رمضان، عیدالاضحٰی اور محرم الحرام میں مسلسل کربلا جیسی آزمائش اور مصائب سے دوچار ہیں، غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی ہے، یہ اعتراف اب خود اسرائیلی فوجی برملا اس انکشاف کیساتھ کررہے ہیں کہ اُنہیں اسرائیلی جنگی کابینہ نے نہتے اور امداد کے منتظر فلسطینیوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کا حکم دیا۔اسرائیلی فوجیوں کے اس برملا اعتراف کے بعد اب نیتن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کے تعین کے معاملے پر صدر مملکت آصف زرداری نے فیصلہ لیتے ہوئے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سینئر ترین جج قرار دے دیا گیاہے جس سے ان کے مستقل چیف جسٹس بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔جس کے بعداب اسلام آبادہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے لیے جوڈیشل کمیشن میں 3سینئر ترین ججوں میں مقابلہ ہوگا، اگلے قومی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اس معاملے کو رکھے جانے کا امکان ہے،کمیشن کے ارکان کی کثرت رائے سے نئے چیف جسٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔حکومت قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر جب کہ اپوزیشن ارکان کی طرف سے جسٹس محسن اخترکیانی اور گل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئررہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ محرم الحرا م کا مہینہ ظالم وجابر قتوں کے خلاف سینہ سپرہوکر مزاحمت کا پیغام دیتا ہے۔ حماس کے مجاہدین نے اللہ کی مدد ونصرت سے حق و باطل کے معرکے میں اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت اسرائیل وامریکا کا غرورخاک میں ملاکر مزاحمت کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ جماعت اسلامی حق کے غلبے کی تحریک ہے جو معاشرے کی اصلاح کے ساتھ ملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے جد و جہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل گوٹھ میں علاقہ صفورہ کے تحت منعقدہ عید ملن اجتماع سے خصوصی خطاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(اے پی پی)جیسے ہی مون سون کا آغاز ہوا ہے کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے ایک بڑے ہنگامی منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد سیلاب کی تباہ کاریوں کو کم کرنا اور اسلام آباد بھر میں عوامی زندگی اور بنیادی ڈھانچے کو محفوظ بنانا ہے۔سی ڈی اے کے ترجمان نوازش علی عاصم نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ ہنگامی اقدامات یکم جولائی سے 30 ستمبر 2025 تک جاری رہیں گے جو موثر تیز رفتاری سے تباہی کے ردعمل، بنیادی ڈھانچے کی اہم تیاری اور عوامی آگاہی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ای اینڈ ڈی ایم) کے تحت ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت آصف زرداری اور بلاول زرداری کی ہدایت پر سوات واقعے کے ہیرو ہلال خان سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی ملاقات ہوئی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ہلال خان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دریائے سوات کی خطرناک لہروں سے قیمتی جانوں کو بچایا، ہلال خان نے رضاکارانہ طور پر ڈوبنے والے افراد کی لاشیں بھی تلاش کیں، سینیٹر روبینہ خالد نے ہلال خان کو رضاکارانہ کاروائیاں جاری رکھنے کیلیے 1 لاکھ روپے کی امداد دی۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول زرداری ہلال خان کی بہادری اور بے لوث خدمت سے متاثر ہوئے، ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنوں (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا جہاں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے زخمی جوانوں کی عیادت کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا، انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔محسن نقوی نے کہا کہ آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بہادر بیٹے ہوں اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا، پوری قوم وطن عزیز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے گزشتہ روزلا ڑکانہ میں یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور سینئر صحافی طارق محمود درانی سے واک کے دوران گن پونٹ پر ڈکیتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے عملی طور پورے سندھ کے عو کو ڈاکوو ¿ں اور جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا ہے،جن کے شر سے کوئی شہری بھی محفوظ نہیں۔دن دھاڑے لاڑکانہ میں معزز صحافی سے ڈکیتی امن وامان کے دعووں کی نفی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی سے چھینا گیا موبائل فون اور قیمتی سامان واپس کیا جائے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )سیاسی رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کومخصوص نشستیں نہ ملنے کے ذمہ دارفردوس شمیم نقوی،شبلی فراز ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی نے فیصلہ کرلیا تھا کہ شیرانی صاحب کی جماعت کے نشان پرالیکشن میں جائیں گے، دولوگوں نے سب کو بائی پاس کرکے شیرانی صاحب کے معاہدے کورد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی، شبلی فرازنیاس سارے عمل کو ہائی جیک کیا، تحریک انصاف کومخصوص نشستیں نہ ملنیکے ذمہ دارفردوس شمیم نقوی،شبلی فراز ہیں، سپریم کورٹ نیاپنیفیصلیمیں سنی اتحاد کونسل کیوجود کوتسلیم نہیں کیا۔سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی معطلی کا معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے۔ 26 اراکین کی معطلی کے بعد اپوزیشن کو نہ صرف عددی نقصان کا سامنا ہے بلکہ اسمبلی اجلاس بلانے کا آئینی اختیار بھی محدود ہوگیا ہے۔ اسمبلی قواعد کے مطابق اجلاس بلانے کیلیے اپوزیشن کو کم از کم 93 اراکین کے دستخط درکار ہوتے ہیں، تاہم معطلی کے بعد اب اپوزیشن کے پاس صرف 79 اراکین رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی کل تعداد 105 تھی، مگر 26 اراکین کی معطلی کے بعد یہ اکثریت متاثر ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک معطل اراکین کو بحال نہیں کیا جاتا، اپوزیشن کسی بھی قسم...
وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان، سردار مہتاب عباسی، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، محمد زبیر کے ساتھ پس پردہ رابطے ہورہے ہیں تو مجھے اس کی خبر نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی‘ سے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کی کوئی کوششیں ہورہی ہیں۔ مجھے اس کی خبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وسیع البنیاد حکومت کے سلسلے میں ہمارا پیپلزپارٹی کے ساتھ تعاون چل رہا ہے۔ اس میں مسائل آتے ہیں اور وہ حل بھی ہوجاتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ 2 سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے 13جوانوں کی شہادت پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے تمام واقعات میں براہ راست بھارت ملوث ہے۔ مودی آپریشن سندور میں اپنی ناکامی کا بدلہ لینا چاہتا ہے اور اس کے لئے وہ دہشت گردی سمیت ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے کا استعمال کر رہا ہے۔ بھارت کی دو دہائیوں پر مبنی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی کا ریکارڈ پوری دنیا کے سامنے ہے۔ بھارت خطے میں امن کو سبوتاڑ کرنا چاہتا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ بے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) مون سون کی برسات تو تھم چکی ہے مگر ٹنڈوالٰہیار شہر کی مختلف رہائشی کالونیوں میں برساتی پانی نہ نکا لا جاسکا جس سے علاقہ مکینوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیارمیں مون سون کی برسات کو بند ہوئے تین روز گزر چگے ہیں ٹنڈوالٰہیار شہر کی مختلف کالونی میں پرسات کاپانی تاحل جمع ہے اکرم کالونی بھیل کالونی ،مجاہد کالونی ،ابراہیم کالونی،مدینہ کالونی ،ہدایت کالونی،پیاز فیکٹری،خواجہ اجمیر کالونی،منصور کالونی ، عباس بھائی ٹائون ، رند آباد کالونی،پٹھان کالونی، سخی وہاب کالونی،میو کالونی ، جناح ٹائون ،بکیرا روڈ ،چمبڑ روڈ،موج دریا روڈ،سمیت مختلف کالونیوں میں برساتی پانی جمع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدرشیخ افضال شاہین،سیکرٹری مصوراقبال چیمہ نے شہر بھر کے پارکوںمیںپی ایچ اے کی ناقص کارکردگی پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پارکوں کی بدحالی اور ناقص صورتحال ہونے کی وجہ سے شہری تفریحی سرگرمیوں سے محروم ہیں۔ٹوٹے جھولے بچوں کا منہ چڑارہے ہیں جبکہ بچے سڑکوں پر کھیلنے پر مجبور ہیں۔ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے قائم کئے گئے 200سے زائد پارکس تباہی اور بدحالی کا شکار بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارکوں میں تعینات پی ایچ اے عملے کا بھی ڈیوٹیوں سے غائب رہنا معمول ہے،بہتر نگہداشت نہ ہونے اور بروقت پانی نہ ملنے کی وجہ سے پودے خراب ہو رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کی طرف سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہدادپور (نمائندہ جسارت) سوئی سدرن گیس کمپنی کا گیس نادہندگان صارفین کے خلاف سخت آپریشن جاری، درجنوں کنکشن منقطع کر دیے گئے۔ گیس بلوں کی عدم ادائیگی، چوری یا غیر قانونی کنکشن برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ جو بھی صارفین گیس کمپنی کے واجبات ادا نہیں کرے گا یا غیر قانونی طور پر گیس استعمال کرے گا، اس کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شہدادپور سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس نادہندگان اور غیر قانونی گیس کنکشن استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کارروائی شہدادپور کے مختلف علاقوں جن میں عظیم بھٹی چوک، اقصی کالونی، راجپوت کالونی، جانی پورہ، سوائی روڈ، جٹیا ٹائون،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر شہر کی سڑکوں پر چھوڑے گئے آوارہ مویشیوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور اس وجہ سے یہاں ہونے والے سڑک حادثات میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔دن اور رات کے وقت شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز سمیت اہم سڑکوں پر آوارہ مویشیوں کا ہجوم لگ جاتا ہے جبکہ بیچ سڑک پر سوئے پڑے جانوروں کی وجہ سے موٹر سواریوں کو بہت زیادہ دقت کاسامنا کرناپڑ رہاہے اور اکثر آدھی رات کو یا ذرا اندھیرے علاقے میں دور سے یہ جانور نظر نہ آنے کی وجہ سے حادثات واقع ہوجاتے ہیں اس حوالے شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ کے لئے گائیں پالنے والے لوگ اپنے گھر میں جانوروں...
پولیس نے شہر کے پوش علاقے PECHS بلاک 2 میں ہونے والی 13 کروڑ روپے سے زائد کی مسلح ڈکیتی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں ایک بھائی اور 2 بہنیں شامل ہیں، یہ تینوں سوشل میڈیا پر معروف TikTok شخصیات ہیں۔ فیروز آباد تھانہ کے ایس ایچ او انعام جونیجو کے مطابق واردات 26 جون کی صبح قریباً ساڑھے 3 بجے اُس وقت ہوئی، جب متاثرہ شخص محمد سالک اپنی کار پارک کر رہا تھا۔ اچانک ایک کالی گاڑی سے 2 مسلح افراد اور 3 برقع پوش خواتین نمودار ہوئیں، جنہوں نے اسے یرغمال بنا کر گھر کے اندر لے گئے۔ پولیس کے مطابق، ایک ملزم نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) جیسی جعلی وردی...
آج صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات میں 17 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔ چارمحرم الحرام کی مناسبت سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 32 ہزار سے زائد افسران و اہلکار جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی سر انجام دے رہے ہیں، آج محرم الحرام پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں 2800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محکمہ محنت کے ذیلی ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں بدانتظامی اپنے عروج پر ہے، سال 2024/25 میں کنٹری بیوشن کا ہدف 22 ارب روپے رکھا گیا تھا لیکن سیسی اس کو حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا اور 10 ارب سے زائد کے تاریخی خسارے کا سامنا ہے۔ دوسری جانب سیسی محنت کشوں کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ جو 8 لاکھ پچاس ہزار محنت کشوں کی رجسٹریشن کا رکھا گیا اس کو بھی حاصل نہ کرسکا اس وقت تک بامشکل 6 لاکھ محنت کش ہی سیسی میں رجسٹرڈ ہیں، چار سال قبل نادرا سے کیے گئے ایک معاہدہ کے مطابق دو سال میں تمام رجسٹرڈ مزدوروں کو ڈیجیٹل بینظیر مزدور کارڈ جاری کرنے تھے، اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت نے بجٹ میں محنت کشوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا ہے۔ محنت کشوں کے ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔ کم از کم اجرت 42000 کے بجائے 50 ہزار روپے مقرر کی جائے۔ ٹھیکیداری نظام کی پابندی کے باوجود ٹھیکیداری نظام کاچلائے جانا محنت کشوں کے ساتھ ظلم ہے۔ مہنگائی کے تناسب سے محنت کشوںکی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے۔ یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے کراچی پریس کلب پر بجٹ میں محنت کشوں کو ریلیف نہ دیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع NLF کراچی کے جنرل سیکرٹری قاسم جمال، سینئر نائب صدرصغیر احمد انصاری، ایپوا کے چیئرمین اظفر شمیم، نائب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر طرح کی نعمتوں سے نوازا ہوا ہے۔ لیکن کچھ الیٹ کلاس حکومتی طبقے کی غلط حکمتِ عملیوں کا بھگتان پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ غور کیا جائے تو بہت تیزی کے ساتھ پاکستانی مزدور ملک سے باہر روزی روٹی تلاش کرنے جارہے ہیں۔ ایسی کیا وجہ ہے کہ ہمارا ہنر مند مزدور ملک میں روزی کمانے سے بھاگ رہا ہے اور وہی مزدور بیرون ملک جانے کا خواہشمند ہے؟؟؟ کیا حکومتوں نے مستقبل میں مزدوری کا کام روبوٹس سے لینے کا سوچ لیا ہے یا وہ مزدوروں کو ملک میں انسانوں کا درجہ دینے سے بھی قاصر ہوچکی ہے؟؟؟ فی زمانہ خطے کے جو حالات ہیں اس کی روشنی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انڈسٹری آل گلوبل یونین کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور کے مقامی ہوٹل میں سیمینار منعقد ہوا۔ انڈسٹری آل گلوبل یونین سے ایفلیٹس فیڈریشن کے یوتھ نمائندوں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلی (کلائمٹ چینج)، منصفانہ انتقال (جسٹ ٹرانزیشن) اور خودکار مشینوں (آٹومیشن) کے اثرات پر روشنی ڈالنا تھا۔ ٹریننگ میں پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین فیڈریشن کے 2نمائندوں انفارمیشن سیکرٹری رحیم خان آفریدی اور نبیل نے شرکت کی۔ موسمیاتی تبدیلی: ایک عالمی چیلنج موسمیاتی تبدیلی آج دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جس کے اثرات صرف ماحول تک محدود نہیں بلکہ معیشت، روزگار اور سماجی انصاف پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">26 دسمبر 2023 کو پاکستان دنیا کے ان 23 ممالک میں شامل ہو گیا جنہوں نے شپ بریکنگ کے ہانگ کانگ کنونشن کی توثیق کی ہے۔ اس توثیق کے بعد حکومت بلوچستان کے شپ بریکنگ ایکٹ 2017 پر عمل درآمد ممکن ہو سکے گا۔ اس توثیق کے بعد دنیا بھر کی شپ بریکنگ صنعت مزدوروں کی یکساں معیار حفاظت کی پابند ہوگئی ہیں۔ ہانگ کانگ کنونشن 26 جون 2025 سے پاکستان شپ بریکنگ کی صنعت پر نافذ ہو گیا ہے۔ نومبر 2016 میں پاکستان شپ بریکنگ کی تاریخ کا ایک دردناک ترین حادثہ گڈانی میں پیش آیا جس میں 28 مزدور انتہائی بے بسی کے عالم میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حادثے کے بعد ضرورت محسوس کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ TikTok کے لیے خریداروں کا ایک بہت امیر گروپ سامنے آ چکا ہے، تاہم اس معاہدے کے لیے غالباً چین کی منظوری بھی درکار ہوگی۔ فاکس نیوز کے پروگرام سنڈے مارننگ فیوچرز میں ماریہ بارتی رومو سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس TikTok کے لیے ایک خریدار گروپ ہے جس میں بہت امیر لوگ شامل ہیں۔ صدر نے خریداروں کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ قریباً 2 ہفتوں میں ان کے نام عام کریں گے۔ TikTok کی ملکیت چین کی کمپنیByteDance کے پاس ہے، اور امریکا میں اس پر ممکنہ پابندی کا سامنا ہے جس کی وجہ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے صوبائی حکومت کے شعبہ ایکسائز کی جانب سے کراچی میں سندھ کی ثقافت اجرک کی بنی نمبر پلیٹیں زبردستی شہریوں کو لگانے کیلئے مجبور کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کسی زبان اور ثقافت کے طابع نہیں ہوتا اسے ثقافت کا نام دے کر زبان اور لسانیت میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، انہوںنے کہاکہ متعصب صوبائی حکومت نے پہلے کراچی کے سرکاری اور نجی اداروں پر دیہاتیوں کو لاکر لگایا اور اب سندھ کی دیہاتی ثقافت کو کراچی کے عوام پر زبردستی مسلط کیا جارہا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ضلع شرقی میں گرومندر کے قریب لڑائی جھگڑے کے دوران نوجوان کے جاں بحق ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ جمشید کوارٹرز کے علاقے گرومندر مسجد کنز الایمان کے قریب چائے کے ہوٹل پر موجود 7 لڑکوں کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کو دھکا لگا، جو قریب کھڑی موٹر سائیکل کے ہینڈل سے ٹکرا کر موقع پہ ہی جاں بحق ہوگیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کی مرکزی شاہراہوں سے تو پانی کلیئر ہو گیا لیکن کئی اندرونی علاقوں اور سڑکوں کی صورتِ حال ابتر ہے جہاں کچھ علاقوں میں ابھی بھی پانی سڑک پر موجود ہے وہیں بارش کے باعث سڑکوں پر پڑنے والے بڑے بڑے گڑھے شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن رہے ہیں۔کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد شہر کی مرکزی شاہراہوں سے تو پانی کی نکاسی ہو گئی ہے لیکن شہر کے مختلف علاقوں کی اندرونی سڑکوں اور گلیوں کی صورتِ حال انتہائی خراب ہے۔کہیں سیوریج کے مسائل سامنے آ گئے ہیں تو کہیں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے گزرنا شہریوں کے لیے ایک امتحان ثابت ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات میں دو افراد جاںبحق ہوگئے ۔لانڈھی ریلوے کے علاقے قذافی ٹائون کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ اربیلا ولد بچل کے نام سے کی گئی جبکہ اس حوالے سے لانڈھی ریلوے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔کورنگی ساڑھے تین نمبر اتوار بازار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے متوفی...
میجر جنرل موسوی نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ ایران نے صیہونی حکومت اور امریکہ کی جارحیت کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی اور سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ اس رابطے میں ایران، امریکہ اور صیہونی ریاست کے درمیان حالیہ 12 روزہ جنگ، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میجر جنرل موسوی نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ ایران نے صیہونی حکومت اور امریکہ کی جارحیت کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، حالانکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ سوات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دریائے سوات پر قائم غیر قانونی ہوٹلز اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا۔آپریشن کے دوران دریا کنارے قائم متعدد ہوٹلوں کو مسمار کردیا گیا، آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد خان کر رہے ہیں، آپریشن میں ریسکیو، محکمہ ایریگیشن، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران حصہ لے رہے ہیں۔کانجو ایوب برج سے آپریشن شروع کیا گیا جہاں سے فضا گٹ تک 49 مقامات پر تجاوزات ختم کی جائیں گی۔ ہوٹل مالکان اور عملے نے آپریشن کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں روکنے کی بھی کوشش کی تاہم انتظامیہ نے حالات پر قابو پاکر دوبارہ آپریشن شروع کردیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مطابق آپریشن کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات (اے پی پی)خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ سوات سانحے سے وزیراعلی علی امین کی بے حسی ظاہر ہوگئی ہے،انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ اتوار کو دورہ سوات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا کہ سوات سانحے سے وزیراعلی علی امین کی بے حسی ظاہر ہوگئی ہے، لوگ آج وزیراعلی کیمستعفی ہونے اورعلی امین گنڈاپورمردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں، پشاور سے 35 منٹ کے فاصلے پر وزیراعلی نے ہیلی کیوں نہیں بھیجا، تین لوگ مقامی غوطہ خور ہلال نے بچائے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نے اجلاس بلانے کا کہا لیکن وزیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے جوہری توانائی سے متعلق ادارے کے سربراہ رافیل گروسی نے ایرانی جوہر تنصیبات پر امریکی حملوں کے مؤثر ہونے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایران چند ماہ کے اندر افزودہ یورینیم بنا سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران کے پاس یورینیم افزودگی کی صلاحیت موجود ہے، ان کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ وہ مہینوں میں یہ کرسکتے ہیں اور میرے خیال میں چند ماہ یا اس سے کم وقت میں افزودہ یورینیم کی پیداوار شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کوئی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا ہے کہ سب کچھ ختم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور)نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاحمت کرے گی۔ تجارت اور ڈالروں کے عوض کشمیر پر سودے بازی کرنے والوں کو قوم عبرت کا نشان بنا دیں گے۔حکمران بھارت سے بار بار دھوکہ کھانے کے باوجوداس کے فریب میں مبتلا ہیں۔ امریکی غلاموں نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام روک رکھا جبکہ ایران نے اپنے حصے کا کام مکمل کرلیا ہے۔اگر حکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں کی فکر ہوتی تو اب تک پاک ایران گیس لائن مکمل ہوچکی ہوتی اور تیل بھی ایران سے خریدا جاتا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ لاہور میں ضلع شیخوپورہ...
پاکستان میں گاڑیوں کی درآمد ہمیشہ سے ایک پیچیدہ اور عوامی دلچسپی کا حامل موضوع رہا ہے۔ خاص طور پر وہ پاکستانی جو بیرون ملک مقیم ہیں، اکثر اپنے وطن واپسی پر گاڑی لانے کی خواہش رکھتے ہیں، اس سہولت کو ممکن بنانے کے لیے پاکستان کی بیگج اسکیم موجود ہے، جو اوورسیز پاکستانیوں کو مخصوص شرائط کے تحت گاڑیاں لانے کی اجازت دیتی ہے۔ لیکن حالیہ وفاقی بجٹ میں اس اسکیم کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے ایک بار پھر اس اسکیم کو سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کون سی گاڑیاں لائی جا سکتی ہیں؟ کس پر کتنی ڈیوٹی عائد ہوگی؟ اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اس میں کون سے...
اسلام ٹائمز: محرم کا پیغام یہی ہے کہ ظالم کی حکومت عارضی ہے، مظلوم اگر بیدار ہو جائے تو تاریخ بدل دیتا ہے اور عاشورا بیداری اور قیام کا راستہ دکھاتا ہے۔ امام خمینی (رح) کے افکار کے مطابق، محرم و عاشورا کی مجالس فقط مذہبی یادگار نہیں، بلکہ امت کے دل میں شعور، وحدت، بغاوت اور قیادت کا جذبہ جگانے کا ذریعہ ہیں۔ یہ صرف آہوں کا موسم نہیں، بلکہ باطل کے ایوانوں کو ہلانے کا وقت ہے۔ عاشورا کو جتنا باشعور انداز میں زندہ رکھا جائے، انقلاب کی روح اتنی ہی زیادہ توانا ہوتی ہے۔ پس آئیے اس محرم میں ہم عزاداری کو صرف جذبات کا نہیں بلکہ معرفت، شعور اور بیداری کا ذریعہ بنائیں۔ یہی امام حسین...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کیا،حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے ، اسلام آباد پر قبضہ کے لیے مجبور نہ کیا جائے ، شعائر اسلام کانفرنس سے خطاب جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم اسلام آباد میں ایک ہفتے کی کال پر قبضہ کرسکتے ہیں، پچھلی حکومت کو چلنے دیا تھا اور نہ ہی یہ حکومت چلنے دیں گے ۔ مولانا...
پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر ماہانہ 600، نان پروٹیکٹڈ کے لیے ماہانہ 1500روپے فکسڈ چارجز گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 200تا 4200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر، نوٹیفکیشن اوگرا نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اوگرا نے صارفین کے لیے گیس مہنگی کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 200 تا 4200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاحمت کرے گی۔ تجارت اور ڈالروں کے عوض کشمیر پر سودے بازی کرنے والوں کو قوم عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔حکمران بھارت سے بار بار دھوکہ کھانے کے باوجوداس کے فریب میں مبتلا ہیں۔ امریکی غلاموں نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام روک رکھا جبکہ ایران نے اپنے حصے کا کام مکمل کرلیا ہے ۔اگر حکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں کی...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ 500 ارب کی بجلی چوری اور پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں، اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ۔پاور اسمارٹ موبائل ایپ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، اصلاحات کے...
اسٹوڈنٹ اور تبادلہ پروگرام کیٹیگریز کے درخواست گزاروں کوسوشل میڈیا اکاؤنٹس پبلک کرنے کی شرط امریکی قونصل خانوں کراچی اور لاہور کی جانب سے انسٹاگرام پر ہدایات جاری،شرط سختی سے لاگو ہوگی امریکی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ شرائط سخت کر دی ہیں اوراسٹوڈنٹ اور تبادلہ پروگرام کیٹیگریز کی درخواست دینے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو "پبلک”کریں تاکہ امریکی حکام ان کی شناخت اور سکیورٹی ویٹنگ کر سکیں۔یہ ہدایات امریکی قونصل خانوں کراچی اور لاہور کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئیں، جو اس ہفتے دہلی میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کی توسیع ہیں۔بیان کے مطابق، "تمام افراد جو F، M یا J کیٹیگری...
لاہور: مغربی دنیا میں دہریوں یا لامذہبوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جرمنی کی برلن و مونتسر یونیورسٹیوں کے محققوں نے مغربی ممالک میں پانچ سالہ تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے کہ بنیادی طور پہ ماں کے مذہبی نہ رہنے سے لامذہب آبادی بڑھ رہی. رپورٹ کے مطابق ماضی میں مائیں بچوں کو مذہبی کہانیاں سناتی، چرچ لے جاتی اور مذہبی رسوم و رواج ادا کرتی تھیں۔ جدید مائیں یہ سرگرمیاں انجام نہیں دیتیں لہذا نہ صرف وہ خود دہریہ ہو رہیں بلکہ ان کے بچے بھی لا مذہب بن رہے جنھیں نہ جزا پانے کی تمنا ہے اور نہ سزا ملنے کا خوف۔ اس صورتحال پر مذہبی طبقہ پریشان کہ بقول ان کے...
راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شہری کی گھر نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، چاچا کے گھر میں ہونے والی واردات میں دو بھتیجے ہی ملوث نکلے جنہیں گرفتار کرکے زیورات برآمد کر لیے گئے۔ پولیسں کے مطابق 22 جون کو فدا حسین نے پولیس کو مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایا کہ اہل خانہ کے ہمراہ رشتہ دار کے گھر گئے لیکن واپس آئے تو گھر میں رکھے بکس سے تقریباً پانچ تولے زیورات تالا کھول کر چوری کیے گیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو کڑیاں مدعی مقدمہ کے اپنے ہی بھائی کے بیٹوں تک پہنچیں جس پر اسکے دو بھتیجوں احتشام اور شاہ زیب کو گرفتار کرکے چوری کیے...
انشورنس انڈسٹری ملکی معیشت میں ایک اہم سٹیک ہولڈر ہے۔ پاکستان میں اس کی کیا صورتحال ہے اور اس کا مستقبل کیا ہوگا؟ اس حوالے سے جائزہ لینے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ سید ممتاز علی شاہ (وفاقی انشورنس محتسب) انشورنس ملکی معیشت کو سنبھالنے والا اہم شعبہ ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں اس پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، وہاں کوئی کام انشورنس کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ ان ممالک کی جی ڈی پی میں انشورنس کا بڑا حصہ ہوتا ہے مگر ہمارے جی ڈی پی میں انشورنس کا شیئر صرف ایک فیصد ہے، اسے بڑھانے کیلئے آگاہی اور لوگوں کا اعتماد ناگزیر ہے۔ وفاقی انشورنس...
سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 59 فیصد اسرائیلی شہری چاہتے ہیں کہ قیدیوں کی واپسی کے بدلے غزہ میں جاری لڑائی ختم کر دی جائے، جبکہ نیتن یاہو پر الزام ہے کہ وہ سیاسی فائدے کیلئے اسرائیلی قیدیوں کی محفوظ واپسی کی قربانی دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے خلاف جنگ کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو عوام کا اعتماد کھونے لگے۔ اسرائیل میں کرائے گئے تازہ ترین سرویز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیلی عوام کا اعتماد کھو رہے ہیں، ان کی مقبولیت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ قبل ازوقت انتخابات کرا کر ایک بار پھر اقتدار سنبھالنے کے منصوبے بنانے والے نیتن یاہو کو ایران کے خلاف جنگ سے وہ مقبولیت نہیں مل پائی،...
کراچی: ’’ایک ارب 80 کروڑ روپے یہ رقم تو بہت زیادہ ہے، اگر بھارت نے حصہ نہیں لیا تو ایشیا کپ تو شاید ہو ہی نہیں سکے گا‘‘ پاکستانی ٹی وی چینل کے نمائندے نے جب حیرت سے بھارتی براڈ کاسٹر سے یہ پوچھا تو جواب ملا ’’ فکر نہ کریں ٹورنامنٹ ستمبر میں ہی ہوگا،ہماری ٹیم بھی شرکت کرے گی‘‘ یہ بات چیت حال ہی میں ہوئی ہے،پاکستان میں اس وقت چار اسپورٹس چینلز ہیں، ان میں سے ایک سرکاری ٹی وی کی مالی حالت اتنی اچھی نہیں، دوسرا چینل ماضی میں بلیک لسٹ ہو کر اب پرانی ویڈیوز دکھا کر ہی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، حال ہی میں ایک انٹرنیشنل اسپورٹس چینل سے الحاق...
ہماری سیاست ایک بھنور میں پھنس چکی ہے جس کا انجام غیر یقینی ہے۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر میرا مختصر تبصرہ یہی ہے۔جنرل پرویز مشرف نے شب خون مار کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تو اپنے ماورائے آئین طرز عمل بلکہ بغاوت کے بارے میں دل چسپ بیانیہ اختیار کیا۔ وہ کہنے لگے کہ میں ملک کو جمہوریت کیوں دوں، یہاں سیاست ہی بالغ نظر اور سنجیدہ نہیں ہے۔کیا جنرل مشرف کا مؤقف واقعی درست تھا؟ یہ معمہ حل کر لیا جائے تو آج کی سیاست کے بارے میں کوئی حکم لگانا آسان ہو جائے گا۔ جنرل مشرف کے اقدامات کیا تھے؟ انھوں نے آئین کو معطل اور منتخب وزیر اعظم کو لاپتہ کر دیا تھا۔ ایسا ہمارے...
رات گئے جب ماسکو کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر پہنچا‘ تو بالکل خالی نظرآیا۔ مسافروں کی گہما گہمی ‘ نہ فلائٹس کے آنے جانے کے اعلانات‘ نہ ہی عملہ کی موجودگی ‘ ایسا لگا جیسے کسی ویرانہ میں پہنچ گیا ہوں۔ یہ رات کے دس بجے کاعالم تھا۔ پاکستان کے وفد میں ہم تقریباً آٹھ افسر تھے اور تمام لوگ‘ سرکاری طور پر روس آئے تھے۔ سب کے پاس آفیشل نیلے پاسپورٹ تھے۔بلیو پاسپورٹ پر روس کا ویزہ لینے کی ضرورت نہیں تھی۔ امیگریشن کاؤنٹر پر ایک خاتون براجمان تھیں۔ میں قطار میں دوسرے نمبر پر تھا۔ آگے ایک پولیس افسر کھڑا ہوا تھا۔ جیسے ہی سرکاری بلیو پاسپورٹ ‘ خاتون نے شیشے کے نیچے سے پکڑا ‘ تو اس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی۔ جنگ کے آخری دنوں میں اسرائیل کو ایران سے بہت مار پڑی۔ اس کے بیلسٹک میزائلوں نے کافی تباہی پھیلائی ۔اگلے ہفتے ایران سے مذاکرات اور معاہدہ ہو سکتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو تعمیر نو کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے ۔ چین چاہے تو ایران سے تیل خرید سکتا ہے ۔ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات پر میڈیا رپورٹ کو مسترد کردیا ۔انھوں نے کہا کہ FBIکے ساتھ مل کر انٹیلی جینس لیک کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ CNN، نیویارک ٹائمز وغیرہ امریکی میڈیا ایک گند ہے جو امریکی...
پاکستان کے ایک ذمے دار ادارے نے یہ انکشاف خیز رپورٹ پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے ذمے داران کے حضور پیش کی ہے کہ پچھلے تین برسوں کے دوران اسلام آباد میں 600افراد قتل کیے گئے ہیں : یعنی ہر سال 200افراد کا بہیمانہ قتل!ہم اِسی سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت ، اسلام آباد، میں شہریوں کو کتنی سلامتی حاصل ہے ؟ اسلام آباد کے مکین قاتلوں ، رہزنوں اور ڈاکوؤں سے کتنے مامون اورمحفوظ ہیں؟ اگر پاکستان کا وفاقی دارالحکومت قاتلوں کی دست برد سے محفوظ نہیں ہے تو پاکستان کے باقی حصوں اور خطوں کی سلامتی بارے کیا کہا جا سکتا ہے ؟ ایک نجی ٹی وی کے رپورٹر نے مذکورہ...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہماری تجاویز مان لیں، اس لیے ہم نے بجٹ کو سپورٹ کیا۔ حکومت نے ایف بی آر اختیارات میں ترمیم اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈ میں اضافہ جو 20 فی صد تھا منظور ہونے کے بعد پیپلز پارٹی نے بجٹ منظور کرایا ہے اور پیپلز پارٹی کے کہنے پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہر سال بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم پر اضافہ کرتے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے مستحقین کو بڑا فائدہ ہو رہا ہے۔ ہماری تجاویز کی منظوری کے بعد ہی پیپلز پارٹی نے نئے بجٹ کو پاس کرانے میں اپنا کردار ادا کیا جس سے حکومت کو مطلع کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کے ہنر مند پروگرام نے ملک بھر میں 2 لاکھ 17 ہزار سے زاید نوجوانوں کو تربیت فراہم کرتے ہوئے ایک قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا، روزگار کی فراہمی میں اضافہ اور ملک کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔ یہ پروگرام انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور ٹیکسٹائل، الیکٹریکل اور انرجی، مہمان نوازی اور سیاحت، صحت اور لائف سائنسز اور بینکنگ اور فنانس سمیت وسیع پیمانے پر کورسز پیش کرتا ہے۔ یہ کورسز قومی اور بین الاقوامی معیارات کو پورا کرنے کے لیے بنائے گئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیری نے تصدیق کی ہے کہ 23 جون کو ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ایوین جیل پر اسرائیلی حملے میں 71 افراد شہید ہوئے تھے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ فضائی جنگ کے اختتام پر اسرائیل نے تہران میں واقع سیاسی قیدیوں کی جیل ’ایوین‘ کو نشانہ بنایا، جو اس بات کا مظہر تھا کہ اسرائیل نے اپنے اہداف کو صرف فوجی، شہری اور جوہری تنصیبات تک محدود رکھنے کے بجائے اب ایران کے حکومتی نظام کی علامتوں تک وسعت دے دی ہے۔ایرانی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس 12 روزہ جنگ میں ایران میں 610 افراد شہید ہوئے، جن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں حیسکو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی 78 گھنٹے گزرنے باوجود بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی عوام پریشان حیسکو انتظامیہ کی نا اہلی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے علاقے نیوتالپور کالونی اللہ والی مسجد گوٹھ بہادر خان چانڈیو میر کالونی میر پاڑا سمیت دیگر نواحی علاقوں میں جمعرات کو ہلکی برسات اور آندھی کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہوئی تھی جو ابھی تک بحال نہیں ہو سکی ہے اور نہ جلے ہوئے ٹرنسفارمر تبدیل ہو سکے ہیں اس صورتحال کے خلاف ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے حیدرآباد میرپورخاص ہائے پر مظاہرہ کرتے ہوئے ہائے وے کو بلاک کردیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی جانب سے حیدرآباد میں قائم عبدالماجد بھرگڑی انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج انجینئرنگ کا مطالعاتی دورہ کیاگیا۔ جہاں انسٹی ٹیوٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر امر فیاض برڑو نے انسٹی ٹیوٹ میں سندھی زبان کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں منتقل کئے جانے سے متعلق بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ سندھی زبان کی بقاء اور اس کی ترویج کیلئے ضروری ہے کہ سندھی زبان کا تاریخی اسلوب آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں منتقل کیا جائے۔ اس موقع پر پی ایف یو جے (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، ایف ایس سی ممبر اور اے پی پی نیوز ایجنسی کے بیوروچیف عمران پاٹولی، ایچ یو جے (ورکرز) کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے ترجمان احسان ابڑو نے حیدرآباد میں دو روزہ بارشوں کے اسپیل کے گزر جانے کے بعد بھی شہر و گردونواح میں بجلی مسلسل عدم فراہمی اور حیسکو کی ناقص کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کی سندھ دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ، بارشوں کو مکمل ہوئے تین روز گزر گئے مگر آج بھی شہر کے اکثر علاقے بجلی سے محروم ہیں، حالیہ بارشوں میں حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور اس کے ذیلی ادارے واسا کی کارکردگی قابلِ ستائش رہی، میئر حیدرآباد، ضلعی انتظامیہ اور ایچ ایم سی کی پوری ٹیم شہر سے نکاسی آب اور عوام کو تکالیف سے بچانے کے معاملات میں انتھک کوششوں میں میں مصروف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی گرمی بڑھتے ہی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا، جگہ جگہ مختلف اقسام کے مشروبات ٹھیلے سج گئے،ٹھیلوں پر عوام کا رش، ٹھیلے اور دکانداروں کی چاندی ہوگئی تفصیلات کے مطابق ماہ جون میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہیاراور اسکے گردنواح میں آگ برساتے سورج نے لوگوں کو گھروں میں محدود کر دیا ہے شدید گرمی میں جسم کی حرارت کو نارمل رکھنے کے لئے ٹھنڈے اور دیسی مشروبات کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے ٹنڈوالہیار شہرکے مختلف علاقوں،شاہراؤں سمیت گلی محلوں، اور بازاروں میں ہر طرف مشروبات کی دکانیں،ریڑھیاں اور ٹھیلے نظر آنے لگے ہیں دیسی اجزا ء سے تیار کر دہ شربت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت )شمالی وزیرستان میں دو روز قبل دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 13 جوان شہید ہو گئے تھے، جن میں بدین شہر کے وارڈ نمبر 1 ملاح محلہ کا رہائشی نوجوان فوجی، لانس نائیک فیاض احمد چاوڑو بھی شامل ہے۔ شہید فیاض احمد ولد حاجی حسن چاوڑو کے اہل خانہ کے مطابق وہ 2011 میں پاک فوج میں بھرتی ہوا تھا اور طویل عرصے تک لکی مروت بریگیڈ میں تعینات رہا۔دو روز قبل وزیرستان روانہ ہونے والے فوجی قافلے پر دہشت گرد حملے میں وہ شہید ہو گیا۔ شہادت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اور محلہ کی فضا سوگوار ہو گئی۔ شہید کے بھائی غلام حسین چاوڑو کے مطابق...
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد مشرق وسطیٰ میں ایک بڑی جنگ کے خطرات فی الحال معدوم ہوگئے ہیں لیکن اس جنگ کا آغاز کرنے والے ملک اسرائیل اور اس کے پشت پناہ امریکا کے عزائم اور منصوبے اپنی جگہ موجود ہیں جو پھرکسی وقت ایک نئی محاذ آرائی کا سبب بن کر خطے کے امن کو تباہ کر سکتے ہیں۔ نیتن یاہوگریٹر اسرائیل کے منصوبے کی تکمیل کا خواہاں ہے اور امریکا و دیگر مغربی طاقتیں ایران کو ایٹمی قوت بننے سے روکنا چاہتی ہیں۔ ایران ایک سے زائد مرتبہ یہ یقین دہانی کرا چکا ہے کہ اس کا یورینیم افزودگی پروگرام صرف توانائی کے حصول کے لیے ہے۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے جس نے...
شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پاک فورسز کے قافلے پر بزدلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 جوان شہید ہوگئے جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14فتنتہ الخوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔ میر علی میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرانے کی کوشش کی، تاہم قافلے کے آگے موجود دستے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔ آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے لگی ہیں۔ مودی حکومت بھارتی عوام کی اپنی شکست سے توجہ ہٹانے کے لیے پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہی ہے۔ بھارت، جو میدانِ جنگ میں...
ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے پہلے اور بعد کی دنیا میں ایک نمایاں فرق محسوس کیا گیا ہے، جس کا اظہار اگرچہ تقریباً ہر شعبہ میں ہوا لیکن صحت کے معاملہ میں یہ زیادہ ابھر کر سامنے آیا ہے، دنیا بھر کے ممالک میں بسنے والوں افراد نے صحت کو وہ اہمیت دینا شروع کر دی ہے، جو شائد وہ پہلے نہیں دے پا رہے تھے۔ لہذا یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ کورونا وبا کے بعد دنیا بھر میں صحت سے متعلق شعور میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں ایک عام سوال یہ بھی پیدا ہوا ہے کہ آیا روزانہ وٹامنز لینا واقعی فائدہ مند ہے یا یہ محض ایک بے فائدہ عادت ہے؟...