2025-07-27@02:27:18 GMT
تلاش کی گنتی: 3161

«ان کا ڈیزائن»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 10 رکنی آئینی بینچ کی سماعت کے دوران وکلا اور ججز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ عدالت نے کیس کی سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، تاہم وکیل حامد خان نے بینچ پر اعتراض کر دیا۔ دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے حامد خان سے استفسار کیا کہ آپ نے گزشتہ روز میرے مینٹور قاضی فائز عیسیٰ کا نام لیا، سٹنگ ججز پر الزامات عائد کیے، آپ کو کس نے حق دیا؟ آپ نے کل سپریم کورٹ کو ڈی چوک بنا دیا۔ حامد خان نے مؤقف اپنایا کہ 10 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتا۔ جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ یہ کس قانون کے تحت کہہ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ  لگتا ہے پی ٹی آئی میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھا۔ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ  میں سندھ ہائیکورٹ بار کیس کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔ یہ فیصلہ مثال ہے کہ عدالت آئین بحالی کے لیے مداخلت کرتی رہی ہے۔ 3 نومبر کی ایمرجنسی کے بعد کئی اقدامات کیے گئے۔ سپریم کورٹ...
    ایپل نے اپنے اب تک کے سب سے طاقتور اور جدید اسمارٹ فون آئی فون 17 پرو میکس کو متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فون کی رونمائی کی تقریب 11 سے 13 ستمبر 2025 کے درمیان متوقع ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فروخت کا آغاز 19 ستمبر سے ہو گا۔ کارکردگی اور توانائی بچت میں انقلابی بہتری آئی فون 17 پرو میکس میں جدید ترین A19 Pro چِپ استعمال کی گئی ہے، جو 3nm پراسیسر ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ یہ نہ صرف کارکردگی کو بہتر بناتی ہے بلکہ بیٹری کی بچت میں بھی مدد دیتی ہے۔ چپ کے ساتھ 12GB RAM دی جا رہی ہے، جو کہ ایپل کی تاریخ میں ایک اہم اضافہ ہے۔ AI فیچرز...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ جبکہ 27 اور 28 جون کو موسی خیل ،بارکھان،خضدار،قلات، دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں مقامی / بر ساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ،چارسدہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔جبکہ 27 اور 28جون کو سکھر،لاڑکانہ ،میر پور خاص ،حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علا قے بھی زیر آب آنے کا اندیشہ۔ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے...
    آئندہ 48گھنٹے میں ملک بھر میں بارشوں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مون سون بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نیا موسمیاتی الرٹ جاری کر دیا ہے ، اگلے چوبیس تا اڑتالیس گھنٹے کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا امکان ہے ۔سندھ اور پنجاب کے شہری علاقوں اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیدنگ کا خطرہ ہے ۔گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔الرٹ کے مطابق اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اورممکنہ سیلاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی دنیا میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو نہ صرف ملکی معیشت میں مالی خودمختاری کا نیا باب ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے ابھرتے ہوئے کردار کی بھی واضح علامت بنتا جا رہا ہے۔یہ اقدام پاکستان کے لیے ڈیجیٹل دنیا میں محض ایک صارف کے بجائے ایک فعال شراکت دار بننے کی طرف پیش رفت ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین ٹیکنالوجی بلال بن ثاقب کی سربراہی میں حکومت نے نہایت حکمت اور مہارت سے ایک ایسے فریم ورک کی بنیاد رکھی ہے جس کے ذریعے پاکستان نہ صرف دنیا بھر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اگلے 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 26 تا 28 جون کے دوران اسلام آباد سمیت فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، ڈی جی خان، راجن پور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان جبکہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، نوابشاہ، لاڑکانہ کے شہری علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران سندھ کے مختلف اضلاع...
    اسلام آ باد :وزیراعظم پاکستان کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہےکہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے ڈیجیٹل-گرین ترقی نہایت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار رومینہ خورشید عالم نے جمعرات کے روزچائنا میڈیا گروپ اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اسے اعتماد ، ترقی اور کارکردگی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ، ان کا کہنا تھا کہ” اے آئی آئی بی ” کا ڈیجیٹل ہم آہنگی کا نظریہ وقت کی اہم ضرورت ہے، چنانچہ گلوبل ساؤتھ ممالک کیلئے یہ اہم موقع ہے کہ وہ...
    راولپنڈی: تھانہ بنی محلہ راجا سلطان میں تین بچوں کی موت کا مقدمہ شوہر نے اہلیہ پر درج کروا دیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اہلیہ کے ساتھ ایک روز قبل جھگڑا ہوا تھا، جس پر اہلیہ نے کہا تھا کہ بچوں کا کچھ کر لوں گی۔ مجھے شبہ ہے کہ میری اہلیہ نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میرے بچوں کو قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کی اہلیہ اسپتال میں زیر علاج ہے اور پہلے سے حفاظتی تحویل میں ہے، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ پولیس کے مطابق فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں میرٹ پر تفتیش کو مکمل کیا جائے گا۔ پولیس...
    سائنسدانوں نے مصنوعی طور پر انسان کے ڈی این اے کو از خود تخلیق کرنے کے ایک حیران کن منصوبے پر کام شروع کردیا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کے لیے دنیا کے سب سے بڑے طبی خیراتی ادارے ویلکم ٹرسٹ نے ابتدائی طور پر 10 ملین پاؤنڈ فراہم کیے ہیں۔ اس تحقیق کا مقصد مصنوعی ڈی این اے تیار کرنا ہے، جس سے بیماری سے بچاؤ کرنے والی خلیہ سازی اور زخمی اعضا کی مرمت کے لیے علاج جیسے مختلف طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سائنسدانوں کے ہاتھ سورج کا نیا روپ لگ گیا، اس سے کیا مدد ملے گی؟ ڈی این اے میں انسان کی تمام جینیاتی خصوصیات...
    ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں کارگو ٹریکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی سے کسٹم ایکٹ 1969 میں اہم ترامیم منظور کرا لیں،  جس کے تحت جدید سسٹم نافذ کیا جائے گا جبکہ ملزمان کے لیے جرمانوں اور سزاؤں کا بھی تعین کیا گیا ہے۔  کسٹم ایکٹ میں منظور ترامیم کے مطابق اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارگو ٹریکنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا، ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی ڈیجیٹل نگرانی کے لیے ٹریکنگ ڈیوائسز لگائی جائیں گی، ان ڈیوائسز سے چھیڑ چھاڑ پر 10 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ 6 ماہ قید بھی ہوگی۔ اس کے علاوہ بل...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری میں 33 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی نے منگل کی رات حیران کن کامیابی حاصل کر کے سب کو چونکا دیا۔ اس کامیابی کے بعد وہ شہر کے ممکنہ میئر بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سو فیصد کمیونسٹ پاگل قرار دے دیا۔(جاری ہے) ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا، ظہران ممدانی، ایک 100 فیصد کمیونسٹ پاگل، ڈیموکریٹک پرائمری جیت گیا ہے اور اب میئر بننے جا رہا ہے۔ ہم پہلے بھی انتہا پسند بائیں بازو کے لوگوں کو دیکھ چکے ہیں، لیکن یہ...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز اور الائیڈ بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت ملک بھر کے 348 ریلوے اسٹیشنوں پر پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ مسافر جدید ڈیجیٹل سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے بعد مسافر اب کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ٹکٹ اور دیگر ادائیگیاں باآسانی کر سکیں گے، جو نہ صرف صارفین کے لیے سہولت کا باعث ہوگا بلکہ پاکستان ریلویز کے نظام میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور سے روس کے لیے 22جون سے ٹرین سروس شروع کی...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ لگتا ہے پی ٹی آئی میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھا۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میں سندھ ہائیکورٹ بار کیس کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔ یہ فیصلہ مثال ہے کہ عدالت آئین بحالی کے لیے مداخلت کرتی رہی ہے۔ 3 نومبر کی ایمرجنسی کے بعد کئی اقدامات کیے گئے۔ سپریم کورٹ نے اس...
    عابد شگری پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈینٹل اسٹوڈنٹس کے زیرِ اہتمام گلگت بلتستان کے دور دراز علاقے شگر میں ایک روزہ فری ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ فری ڈینٹل کیمپ میں 90 ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔ اس دوران ہزاروں مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات کی فراہم کی گئیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ادویات تقسیم پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈینٹل فری ڈینٹل کیمپ گلگت بلتستان مریضوں کا مفت معائنہ وی نیوز
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جناح اسکوائر انٹرچینج سے متعلق ویڈیوز پرسی ڈی اے کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا ہے۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جناح اسکوائر انٹرچینج کے تمام مرکزی ڈھانچے محفوظ، مستحکم اور مکمل فعال ہیں۔ معمولی سلپ کی مرمت بارش کے فوراً بعد کنٹریکٹر نے اپنے خرچے پرکردی،سی ڈی اے کے مطابق مسئلہ سوئی گیس لائن کی کھدائی کے باعث پانی کے رساؤ سے پیدا ہوا۔ سی ڈی اے نے کہا کہ مرمت کنٹریکٹر کی دو سالہ ذمہ داری کے تحت کی گئی، تعمیراتی کام بلند ترین معیار اور تقاضوں کے مطابق مکمل کئے جا رہے ہیں۔
    پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی دنیا میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ’’اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو نہ صرف ملک کی مالی خودمختاری کی علامت ہے بلکہ عالمی معیشت میں پاکستان کی ایک نئی پہچان کے طور پر ابھرنے کا پیش خیمہ بھی ہے۔ وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ماہر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح پر پاکستان کی ڈیجیٹل شناخت کو نئے خطوط پر استوار کیا ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان اب صرف صارف نہیں، بلکہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فعال معمار بننے جارہا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں 40 ملین سے زائد کرپٹو صارفین کے درمیان پاکستان کی موجودگی اب پہلے سے کہیں زیادہ...
    راولپنڈی/ اسلام آباد: مون سون کے پہلے اسپیل کے تحت جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے باعث جڑواں شہروں میں گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ موسم خوش گوار ہوگیا۔ گزشتہ روز سے ہونے والی بارش کے باعث اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 24 اور راولپنڈی کا 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جڑواں شہروں میں مجموعی طور 35 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ ادھر، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق نشیبی علاقوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا ہے کہ بھارت کی طرح اسرائیل کی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے۔ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جاری مہم کا ایک ’اہم باب‘ مکمل ہو چکا ہے لیکن یہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔اسرائیلی آرمی چیف کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا کہ اسرائیل کے لیے یہ قبول کرنا مشکل ہے کہ اس کی فوجی برتری کا بھرم ایران کے ساتھ ہونے والی 12 دن کی جنگ میں ٹوٹ گیا۔ پرواین سواہنے نے ایران اسرائیل جنگ کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ کی خواتین رنگ برنگی رلی پر جو ڈیزائن بناتی ہیں، وہ ڈیزائن وادیٔ سندھ کی پانچ ہزار سال قدیم تہذیب موہن جو دڑو سے ملنے والی مہروں سے مشابہت رکھتے ہیں اور یہ مقامی خواتین کے ڈی این اے میں صدیوں سے شامل ہیں۔یہ تمام رنگ وادیٔ سندھ کی تہذیب کے رنگ ہیں، جن کو ایک خاص مہارت سے ڈیزائن کرکے اس تہذیب کی عکاسی کی جاتی ہے۔’رلی کے باہر والے بارڈر پر نیلے رنگ کی پٹی بنا کر دریائے سندھ کی عکاسی کی جاتی ہے، اس کے بعد دیگر رنگوں سے دریائے سندھ سے نکلنے والی نہریں بنا کر ان میں مچھلیوں کے ڈیزائن بنائے جاتے ہیں۔ اس کے بعد میدانی علاقوں اور زراعت کی عکاسی...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی ای) راولپنڈی نے خاتون کی برہنہ اور قابل اعتراض تصاویر و ویڈیو واٹس ایپ گروپ میں شئیر کرنے اور بلیک میلنگ میں مطلوب بھائی بہنوں پر مشتمل 3 رکنی گروہ گرفتار کرلیا مسما? (م ق) نامی متاثرہ خاتون کی شکائیت پر گرفتار ہونے والے گروہ میں شامل بہنوں تسمیہ فاروق، صائمہ نورین اور ان کا بھائی عامر فاروق شامل ہیں ملزمان شہریوں کو نفسیاتی جال میں پھنسا کر ان کی نجی زندگی کو نشانہ بناتے رہے متاثرہ لڑکیوں سے دوستی کے بعد مذکورہ بہنیں اپنے بھائی سے ان کا تعارف کرواتی تھیں اور قربت بڑھنے پر غیر اخلاقی و غیر...
    اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مختلف مقامات پر طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری الرٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، میرپور اور نیلم ویلی سمیت آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات، دیر، پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں...
    شہدا کے احسان کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ان کا خون قومی قوت کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہدا کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ہمارے شہدا کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، انہوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شہادت پائی۔ترجمان...
    قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں آندھی، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، جب کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں جن میں مظفرآباد، باغ، راولا کوٹ، ہٹیاں بالا، میرپور اور نیلم ویلی شامل ہیں، وہاں بھی طوفانی ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔ ادارے نے بتایا کہ سندھ کے کئی شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص میں بھی موسم خراب ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم 16 جولائی کو بنگلادیش روانہ ہوگی جہاں وہ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تمام میچز کھیلے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کا شیڈول طے، پہلا میچ 20 جولائی کو ہوگا سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی اور تیسرا و آخری میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز بنگلادیشی وقت کے مطابق شام 6 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوں گے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں دونوں ٹیموں کے درمیان لاہور میں 3...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیریز کے تمام مقابلے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلادیش کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے 16 جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی۔پہلا میچ 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی اور تیسرا و آخری ٹی20 میچ 24 جولائی کو شیڈول کیا گیا ہے۔ تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے  (بنگلادیشی وقت کے مطابق شام 6 بجے) شروع ہوں گے۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں پاکستان اور بنگلادیش...
    بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کیخلاف سیریز کھیلنے 16 جولائی کو روانہ ہوگی۔ پاک بنگلادیش سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 22 اور سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہی شیڈول ہوگا۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان  تینوں میچز بنگلادیش کے وقت کے مطابق شام 6 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے) شروع ہوں گے۔ دونوں ٹیموں نے حال ہی میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم...
    روس نے حال ہی میں اپنی ڈیجیٹل خودمختاری کو مضبوط کرنے کی غرض سے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے متبادل ایک سرکاری میسجنگ ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے  اس ایپ کا مقصد ڈیجیٹل خودمختاری کو فروغ دینا ہے خاص طور پر 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سے جب مغربی ٹیک فرموں کا روسی مارکیٹ سے انخلا شروع ہوا۔ علاوہ ازیں اس نئی ایپ کو Gosuslugi جیسے سرکاری پورٹلز سے منسلک کیا جائے گا تاکہ صارفین اپنی ڈیجیٹل آئی ڈی، شناختی دستاویزات آن لائن سروسز اور دستخط ایک جگہ پر محفوظ کر سکیں۔ حکومتی پالیسیوں کیخلاف ناقدین جیسے میخائل کلیماریو، نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر انحصار کم کرنے جیسے اقدامات سے صارفین کو مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے وکلاء پر زور دیاہے کہ مقدمات کی ڈیجیٹل فائلنگ کو اپنائیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کے ہمراہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلمان منصور اور دیگر معزز وکلاء نے پرتپاک استقبال کیا۔چیف جسٹس نے بار کا شکریہ ادا کیا اور نظامِ انصاف کی مؤثر عملداری میں وکلاء برادری کے کلیدی کردار کو سراہا۔ اس موقع پر ان کے معزز منصب سے سپریم کورٹ برانچ رجسٹری لاہور میں ایک فزیبلیٹی کی بنیاد پر فسیلیٹیشن سینٹر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے نظام انصاف کی موثر عملداری میں وکلا برادری کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے وکلا پر زور دیا ہے کہ وہ عدالتی کارروائیوں کو باسرعت اور موثر بنانے کے لئے مقدمات کی ڈیجیٹل فائلنگ اپنائیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بدھ کو جسٹس شکیل احمد اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کے ہمراہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سلمان منصور اور دیگر وکلانے پرتپاک استقبال کیا۔ چیف جسٹس نے بار کا شکریہ...
    فوتو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ڈپلومیٹک ویزا استثنیٰ، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ابوظبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس کی صدارت وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے کی۔اجلاس کے دوران تجارت، توانائی اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے دوران بین الوزارتی رابطہ کاری کو بھی فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
    سمیٹری گروپ لمیٹڈ نے باضابطہ طور پر پاکستان کا پہلا جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس تخلیقی اسٹوڈیو لانچ کر دیا ہے۔ کمپنی نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک اعلامیے میں بتایا کہ AffairStudio.ai کا مقصد برانڈز کے لیے تخلیق اور رابطے کے انداز کو ذہین کہانی گوئی کے ذریعے نئے سرے سے متعارف کروانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یہ اسٹوڈیو ملک میں اشتہاری فلموں جیسے مواد کی تیاری کے انداز کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اس کا آغاز سمیٹری گروپ کی مصنوعی ذہانت پر مبنی تخلیقی حل کی جانب حکمت عملی کے تحت توسیع کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی اور برانڈ انگیجمنٹ میں جدت کی قیادت کرنا ہے۔ اعلامیے میں مزید...
    کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر بھر میں پیپر ملبری کے درختوں کے خاتمے اور ان کی جگہ ماحول دوست پودے لگانے کا ایک جامع اور مرحلہ وار منصوبہ مرتب کیا ہے، یہ اقدام شہری صحت کے تحفظ، فضائی آلودگی میں کمی اور مقامی ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سی ڈی اے ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ عرفان نیازی کے مطابق پیپر ملبری کے درختوں کو ختم کرنے کا عمل 2 مرحلوں پر مشتمل ہے، پہلے مرحلے میں ان درختوں کو جڑوں سمیت اکھاڑا جا رہا ہے تاکہ دوبارہ اگنے کا امکان ختم ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں الرجی پیدا کرنے والے پولن کی مقدار میں اضافہ ’اس مقصد کے تحت شہر کے مختلف...
    ---فائل فوٹو  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ڈیمانڈز سے صوبے کے بجٹ پر 40 ارب روپے کا بوجھ پڑ رہا ہے جو اس بجٹ میں دینا ممکن نہیں ہے۔سرفراز بگٹی نے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کے دوران کہا کہ میں ملازمین پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتا ہوں، ملازمین احتجاج کر رہے ہیں، ان سے مذاکرت کیے جائیں۔اس پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم ملازمین سے مذاکرت کے لیے تیار ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارا غیر ترقیاتی بجٹ تیزی سے اوپر جا...
    — فائل فوٹو پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے۔مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا جبکہ رواں سال مون سون بارشیں 25 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ اسپیل کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارشاسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ اس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، گجرات، جہلم، گوجرانوالا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہو سکتی...
    جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے میجر سید معیز عباس شاہ کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام، افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ میجر سید معیز عباس نے شدید مزاحمت کے باوجود جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، انہوں نے فرض شناسی، قربانی اور حب الوطنی کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھا۔ ’پوری قوم ان کے عظیم جذبے کو سلام پیش...
    امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی ایک قرارداد کو کثرتِ رائے سے مسترد کر دیا گیا، جس میں 128 ڈیموکریٹس نے بھی ریپبلکنز کا ساتھ دیا۔ پہلے مرحلے پر سوال یہ تھا کہ آیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کارروائی ہونی چاہیے؟ 344 کے مقابلے میں صرف 79 ارکان ’ہاں‘ مواخذے کے حق میں سامنے آئے، یوں مواخذے کی اس قرار داد کو یہاں پر ہی ختم کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ قرارداد ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ایل گرین کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جنہوں نے ٹرمپ کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں کو  غیر قانونی اعلانِ جنگ قرار دیتے ہوئے مواخذے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بے نظیر بھٹو شہید ہیومن رسورس ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ بورڈ(بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی) اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت حیدرآباد میں قائمخانی ہاسٹل ہال نزد نیا پل میں ایک انسٹیٹیوٹ میں شاندار سیمینار کا انعقادکیاگیا – ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹ حیدرآبا د نے FAITH، BARCLAYS، HIAST، ICMA، SZABIST ZABTECH اور GEXTON HYDERABAD کے تعاون سے بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ (BBSHRRDB) کے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام پر ایک شاندار سیمینار کا انعقاد کیاگیا-یہ سیمینار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹحیدرآباد قربان علی کی سربراہی میں منعقد ہوا، جوکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور فنی تربیتی پروگراموں کے موثر نفاذ میں نمایاں تجربہ رکھتے ہیں۔ سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں بی بی ایس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے فیڈرل محتسب سیکریٹریٹ برائے تحفظ ہراسگی (FOSPAH) کے تعاون سے کراچی میں ٹی ڈی اے پی ہیڈ آفس میں ورک پلیس ہراسگی ایکٹ پر ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا۔اس سیمینار کا مقصد ٹی ڈی اے پی کے افسران اور عملے کو کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسمنٹ سے تحفظ کے ایکٹ سے متعلق آگاہی دینا تھا، جس میں قانونی ڈھانچے، شکایت درج کرانے کے طریقہ کار، اور ایسے احتیاطی اقدامات کو اجاگر کیا گیا جو ایک محفوظ اور باوقار کام کا ماحول پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔تقریب میں فوسپا کی ریجنل ہیڈ سندھ سبیکا شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ایک جامع سیشن پیش کیا جس...
    دنیا کے طاقتور ترین ڈیجیٹل کیمرا نے کائنات کی کھینچی گئی اپنی اولین تصاویر جاری کردیں۔ تصاویر میں چمکتی ہوئی خوبصورت کہکشاؤں کو دیکھا جا سکتا ہے جو رنگین نیبیولا اور ستاروں کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ تصاویر ویرا سی رُوبن آبزرویٹری سے موصول ہوئی ہیں جس کے حوالے سے سائنس دان پُر امید ہیں کہ یہ مشاہدہ گاہ کائنات اور اس میں ہونے والے معاملات کی بہتر سمجھ کے لیے تاریک آسمان کا مسلسل مشاہدہ کر سکے گی۔ سائنس دان یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ مسلسل مشاہدے سے کائنات کی ریوائنڈ ایبل (ماضی کی طرف جاتی) ویڈیو بنا سکیں گے۔ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ اس مشاہدہ گاہ کو استعمال کرتے ہوئے سیارچوں، پراسرار ڈارک میٹر...
    سٹی42:  نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولا کوٹ اور مظفر آباد  میں اربن فلڈ کی پیش گوئی کی ہے اور بچنے کے لئے شہریوں کو نصیحت جاری کر دی ہے۔  ڈیزاسٹر سے بچنے کے اس اہم قومی ادارہ کا دعویٰ ہے کہ   آج 25 جون سے یکم جولائی تک  چھ دن کے دوران ان شہروں میں بارش سے سیلاب کی سورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔  پاکستان میٹیریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ  یہ ہے کہ آئندہ پانچ دن کے دوران  کئی علاقوں میں تھنڈر سٹارم آئیں گے اور کئی علاقوں میں  موسلا دھار بارش ہو  گی۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین...
    راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) محلہ راجہ سلطان میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بچوں کی ماں کی حالت تشویشناک ہے اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بھٹہ نیک عالم تھانہ بنی کی حدود میں پیش آیا۔ میتیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتیں زہریلا دودھ پینے سے ہوئی ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی رتلے اور کشن...
    این ڈی ایم اے کی 25جون تایکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)این ڈی ایم اے نے 25جون تایکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق25جون تایکم جولائی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ،راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآبادمیں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔سندھ کے مختلف علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھ اور بدین کے مختلف مقامات پر 25تا28 جون آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخواہ میں چترال،...
    سی ڈی اے کا اسلام آباد سے پیپرملبری کے درختوں کو دو مرحلوں میں ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد سے پیپر ملبری کے درختوں کا خاتمہ سی ڈی اے کی اولیں ترجیح ہے۔ سی ڈی اے نے اسلام آباد شہر سے پیپر ملبری کے درختوں کے خاتمہ اور ان کی جگہ ماحول دوست پودے لگانے کے لیے نہ صرف کوشاں ہے بلکہ پیپرملبری کے درختوں کو دو مرحلوں میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پیپر ملبری کے بڑے اور چھوٹے درختوں کو جڑوں سمیت اکھاڑنے پر توجہ دی گئی ہے جبکہ...
    ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 25 جون تا یکم جولائی ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے ایک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں موسلادھار بارش کے باعث شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں، بشمول کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر، میرپور خاص، بدین اور ٹھٹھہ میں 25 تا 28 جون کے دوران آندھی طوفان اور بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع جیسے چترال، دیر، سوات، پشاور، مانسہرہ، کوہاٹ، کرک، نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آمد پر ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیرمقدم کیا۔(جاری ہے) وزیر اعظم سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی۔وزیر اعظم سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب،طارق فضل چوہدری،رانا تنویر حسین،جنید انوار چوہدری کے علاوہ حکومتی ارکان نے ملاقات کی۔\932
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا، جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔(جاری ہے) ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے،...
    — فائل فوٹو  پاکستان کے 3 بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ترجمان پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین نے پاکستان کے دورے کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل کر دیا۔ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئر پورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب کی جائے گی، 3 روزہ ورکشاپس میں جرمن ماہرین کی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام سے برق رفتاری سے امیگریشن مکمل کرسکیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی...
    ویب ڈیسک:  جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا، جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین...
    راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے علاقے میں فائرنگ سے جیولری شاپ کا مالک عقیل عباسی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ لین دین کا شاخسانہ ہے، رقم کم دینے پر جھگڑا ہوا جس دوران شاپ پر لڑکی کے ساتھ آئے نوجوان نے فائرنگ کی۔ فائرنگ اور جھگڑے کے دوران نوجوان خود بھی ہاتھ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے تعاقب میں ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا، مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ Tagsپاکستان
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب کو سرسبز بنانے کے لئے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا جس کے تحت پنجاب بھر  میں گرین پروگرام کے تحت وسیع پیمانے پر شجرکاری اور ماحولیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو کے تحت 50,869 ایکڑ رقبے پر 4 کروڑ 20 لاکھ درخت لگانے کا جامع منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ ایگرو فاریسٹری انیشی ایٹو کے تحت جنگلات کے غیر استعمال شدہ 3,790 ایکڑ رقبے پر تقریباً 13 لاکھ 75 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔ اس بارے میں پنجاب کے بڑے شہروں راولپنڈی ، ملتان، لاھور، فیصل آباد سیالکوٹ، گجرات، ساہیوال میں موجود...
    ایران کے قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملوں کے بعد خام تیل کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر کمی دیکھی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد سے زائد اضافہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 3.5 ڈالر یعنی 4.7 فیصد کی کمی کے ساتھ 71.9 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ عام طور پر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ مارکیٹوں میں فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے، لیکن اس بار برعکس ردعمل نے...
    رسول بخش پلیجو۔ عوامی تحریک کے بانی سربراہ، دانشور اور سیاستدان رسول بخش پلیجو کی ساتویں برسی جنگ شاہی میں ان کے آبائی علاقے منگر خان پلیجو میں منائی گئی۔برسی کی تقریب میں رسول بخش پلیجو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر دریائے سندھ پر ڈیم، نہریں بنانے اور معدنی وسائل پر قبضوں کے خلاف قرار دادیں منظور کی گئیں، جبکہ موجودہ ملکی و عالمی سیاسی صورتحال پر پارٹی کا مؤقف پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی صدر نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی طرح عوام ڈیموں اور نہروں کو بھی دفن کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں بدترین فسطائی حکومت قائم کر رکھی ہے۔برسی میں مختلف سیاسی و...
    قائمقام چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے قائمقام چیئرمین طلعت محمود نے اسلام آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ممبر فنانس، ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی انوائرمنٹ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے حالیہ عید...
    انہوں نے بتایا کہ مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں اسکرینوں پر لمبے ٹائم تک کام کرنے سے گردن اور سر میں درد، چڑچڑا پن، آنکھوں میں چبھن اور افسردگی محسوس ہوتی ہے لیکن ہم اسے عام بات سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں۔ بے سکونی اور جسمانی تھکن کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ متاثرہ شخص انزائیٹی ڈپریشن اور دیگر امراض کا شکار ہوجاتا ہے اگر اس کا فوری علاج اور احتیاط نہ کی جائے تو معاملہ سنگین صورتحال بھی اختیار کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر ثناء حسین نے بتایا کہ اسکرین پر جو بھی کام کریں تو کسی ایک موضوع پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں، مختلف موضوعات پر بلاوجہ ویڈیوز دیکھنا یا دیگر مواد دیکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ...
    سلووینیا نے غیر ملکی ریموٹ ورکرز کے لیے ایک سالہ رہائشی اجازت نامہ دینے کا اعلان کردیا جو 21 نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: کون سے ملک کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا بہترین ہے؟ اس نئے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کے ذریعے غیر ملکی افراد سلووینیا میں رہتے ہوئے بیرون ملک کمپنیوں یا کلائنٹس کے لیے کام کرسکیں گے۔ مزید پڑھیے: ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کیا ہے اور پاکستانی اس کی تلاش میں کیوں ہیں؟ یہ پہلا موقع ہے کہ سلووینیا کے امیگریشن نظام میں ریموٹ پروفیشنلز کے لیے باقاعدہ راستہ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ویزا کے حامل افراد مقامی لیبر مارکیٹ کا حصہ بنے بغیر سلووینیا کی ثقافت، فطری خوبصورتی اور طرزِ زندگی سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ اہلیت...
    وزیراعظم کی سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین لین دین کو کیش لیس بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے قیام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو فروغ دینے اور معیشت میں شفافیت لانے کے لیے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نے سرکاری و نجی شعبوں کے درمیان مالی لین دین کو کیش لیس بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی بھی قائم کی جائے جو جلد اپنی سفارشات...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 ) وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری و نجی شعبوں کے درمیان مالی لین دین کو کیش لیس بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت میں شفافیت لانے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا موثر نظام قائم کرنا ہوگا.(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اکنانومی کے قیام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو فروغ دینے اور معیشت میں شفافیت لانے کے لیے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا نظام قائم کرنا انتہائی اہم ہے،پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک اور کامیاب معیشتوں میں کیش لیس نظام کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈاپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی تشکیل دینے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا سوموار کو دورہ کیا،اس موقع پر او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، فارمیسی، آپریشن تھیٹرز و دیگر وارڈز میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترجمان محکمہ صحت کےمطابق خواجہ سلمان رفیق نے پی آئی ٹی بی کو کیو مینجمنٹ سسٹم فعال کرنے کی ہدایت ، مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔(جاری ہے) اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر رمضان سومرو بھی موجود تھے۔ وزیرصحت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہیں، ہسپتالوں میں...
    ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف نے باضابط طور پر لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا چارج سنبھال لیا ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف نے باضابط طور پر لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا چارج سنبھال لیا ۔صدارتی آرڈینس کے مطابق ڈپٹی کمشنر کو لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے و سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے باضابط طور پر لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا باضابط چارج سنبھال لیا ہے یاد رہے ایوارڈ کرنے سے لیکر پلاٹس کی الاٹمنٹ تک تمام معاملات ڈپٹی کمشنر سردار محمد آصف بطور ڈائریکٹر لیند سرانجام دیں گے روزانہ...
    نیب اسلام آباد/راولپنڈی نے مالیاتی بدعنوانی کے خلاف تحقیقات میں مؤثر اور تیز رفتار نتائج کے لیے جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے استعمال کا آغاز کر دیا ہے، جس سے پیچیدہ مالیاتی ڈیٹا کا تجزیہ اب کہیں زیادہ مؤثر اور شفاف انداز میں ممکن ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب اسلام آباد/راولپنڈی نے بڑے مالیاتی مقدمات میں بینکنگ ریکارڈ، مالیاتی لین دین اور منی ٹریل کی جانچ جدید AI سسٹمز کے ذریعے شروع کر دی ہے، جن کی مدد سے ڈیٹا میں چھپے روابط اور مشکوک ٹرانزیکشنز کی نشاندہی تیزی اور جامع انداز سے انجام دی جا رہی ہے۔ اسی مقصد کے تحت نیب اسلام آباد/راولپنڈی کی ایک ٹیم نے نیشنل سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس (NCAI) اسلام آباد کا...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی نمائندے کے بیانات کے بعد اسرائیل کے نمائندہ ڈینی ڈینون نے کہا ہے کہ دنیا کو ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ ڈینون نے کہا کہ پورے دنیا کو آج یہاں ریکارڈ پر آ کر شکریہ کہنا چاہیے، شکریہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہ جب بہت سے لوگ ہچکچاہٹ کا شکار تھے، تب انہوں نے اقدام کیا۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کچھ ممالک اور اقوام متحدہ میں موجود افراد نے امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کی مذمت کی ہے، تاہم ان سے سوال کیا کہ جب ایران نے یورینیم کو شہری استعمال کی حد سے کہیں آگے بڑھا کر افزودہ کیا، جب اس نے پہاڑوں...
    فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے لیے سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور کہا کہ علی امین گنڈاپور کسی بھی صورت اقتدار نہیں چھوڑ سکتے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت علی امین کے لیے سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا صرف بڑھکیں مار رہے ہیں کہ وہ اسمبلی توڑ دیں گے۔گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ کے پی کے حکومت اپنا بجٹ کسی بھی طریقے سے پاس کر لے گی کیونکہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ان کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جون 2025ء) غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) نامی اس تنظیم نے جنگ سے تباہ حال غزہ پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لاکھوں فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کا کام امریکی قیادت میں شروع کیا تھا اور اس گروپ کو اسرائیل کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔ غزہ پٹی میں اسرائیلی فائرنگ سے مزید تیس افراد ہلاک تین اعلیٰ امریکی اہلکاروں کے مطابق اس فاؤنڈیشن نے ٹرمپ انتظامیہ کو جو درخواست دی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ اسے غزہ پٹی میں اپنی طرف سے امداد کی تقسیم کا کام جاری رکھنے کے لیے ابتدائی طور پر 30 ملین ڈالر کی ضرورت ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کو یہ رقوم...
    صوبائی حکومت گنڈاپور کیلئے سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے، فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان)گورنر خیبرگورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کی حکومت کسی بھی صورت اپنا اقتدار نہیں کھونا چاہتی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے لیے سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے اور وہ کسی بھی صورت اقتدار نہیں چھوڑ سکتے ہیں وہ صرف بڑھکیں مار رہے ہیں کہ وہ اسمبلی توڑ دیں گے ۔ حالانکہ وہ ایسا نہیں کر سکتے۔ انہوں خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد...
    اسلام ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ایران نے ایسا سرپرائز دیا ہے کہ اب اسرائیلی وزیراعظم کا اپنا اقتدار خطرے میں پڑ گیا ہے، لوگ اس کیخلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بھی حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کی حکومتوں کو ان کے عوام نے مسترد کر دیا ہے جبکہ ایران میں رجیم چینج کا اسرائیلی خواب چکنا چور ہوگیا ہے، حالیہ اسرائیلی حملے نے ایرانی قوم کو متحد کر دیا ہے اور ایرانی بطور قوم اسرائیل کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںسید منیر حسین گیلانی سابق وفاقی وزیر اور اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین ہیں۔...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے،کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اورسماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔ مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیرمقدم اور بھرپور یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔ مختلف مذاہب اورسماجی طبقات کےنمائندوں نےڈی جی آئی ایس پی آرسے ملاقات کو قابلِ قدر قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے...
    (احمدمنصور)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی میں مختلف مذاہب اورسماجی حلقوں سے خصوصی ملاقات اور تبادلۂ خیال کیاہے۔  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں،جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں,بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے،پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ جواب دے رہی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری— اسکرین گریپ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں طلبا کے ساتھ خصوصی نشست طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے خصوصی ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو اختیار حاصل نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور اُن سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں، اور اُنہیں آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں، کیونکہ قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے۔ لیفٹیننٹ...
    آج کے جدید دور میں جہاں زندگی کے بیشتر پہلو ڈیجیٹل ہوچکے ہیں، وہاں انسانی ذہن اورکیفیات بھی تبدیل ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا کا وجود بظاہر ہمیں ایک دوسرے سے جوڑنے کا ذریعہ نظر آتا ہے، مگر درحقیقت یہ ہمیں آہستہ آہستہ اندر سے توڑ رہا ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ہر لمحہ بدلتی تصاویر، کامیاب زندگیوں کی جھلک اور مستقل موجودگی کی طلب، لاشعوری طور پر ایک ایسی نفسیاتی الجھن پیدا کردیتی ہے، جو غیر محسوس ہوتی ہے، لیکن جذباتی طور پر تھکا دیتی ہے۔ اس تھکن کو ڈیجیٹل ڈپریشن کا نام دیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل ڈیپریشن میں مبتلا ہو کر فرد سوشل میڈیا پر دیکھے جانے والے مثالی زندگیوں اور اپنے روزمرہ معمولات کے درمیان فرق سے...
    جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے اس کا اختیار کسی فرد یا ٹولے کو حاصل نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے جبکہ پاک فوج جدید حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر سے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف امور تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی آیس پی آر کے مطابق مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی...
      راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ عیدالاضحیٰ سے لے کر اب تک موسم خشک ہونے کے باعث شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کردیا تھا۔ تاہم اب بارش کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 23 جون تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے 23 جون تک پنجاب بھر میں تیز ہواؤں، جھکڑ اور بارشوں کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ندی نالوں...
    ڈیجیٹل کار پارکنگ کیس ، اے جے سی ایل کے دو ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے ڈیجیٹل کار پارکنگ معاملے میں اے جے سی ایل کے دو کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ یہ کیس ڈی ایم اے اوراے جے سی ایل کے تحت آج 21 جون 2025 کو سماعت کیلئے پیش ہوا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وکیل محمد نذیر جواد نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے جے سی ایل کو متعدد خلاف ورزیوں کے قانون کے مطابق نوٹس جاری کئے گئے، لیکن مذکورہ کمپنی نے انہیں ٹھیک کرنے کی کوئی...
    ڈیرہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا سرگرم  دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک جب کہ 2 مزید دہشتگرد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ فتنۃ الخوارج کے حملے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈا پور گروپ کا سرگرم دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہو گئے جب کہ  پولیس پارٹی محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ ملنگ کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنانے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: کوئٹہ کے قریب جنگل پیرعلیزئی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اورحساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان (سی ٹی ڈی) کے مطابق کوئٹہ کے قریب جنگل پیرعلیزئی میں سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد پشین اور قلعہ عبداللہ میں دہشت گردی...
    کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات یفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ نسلی لسانی نفرت جہالت ہے، تمام پاکستانی برابر ہیں، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی ملاقات  کی۔ اس ملاقات میں مختلف امور تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور ان سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستانی صارفین کی جانب سے غیر ملکی آن لائن پلیٹ فارمز پر سالانہ خریداری کی مالیت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں انٹرنیشنل ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں پر 5 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستانی شہریوں نے فیس بک، گوگل، علی بابا، نیٹ فلیکس، ایپ اسٹور، شاپی فائی اور دیگر بین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 317 ارب روپے سے زائد کی آن لائن خریداری کی۔ سال بھر میں ہونے والی آن لائن لین دین کی تعداد 4 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔اعداد و شمار کے مطابق فیس بک پر اشتہارات،...
    تہران(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف ممکنہ فضائی کارروائی کے فیصلے کو 2 ہفتے تک مؤخر کرنے کے اعلان نے تیل کی عالمی منڈی میں فوری ردعمل پیدا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس مہلت کا مقصد ایران کو مذاکرات کا ایک آخری موقع دینا قرار دیا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر بات چیت میں کوئی سنجیدہ پیشرفت نہ ہوئی تو وہ 2  ہفتوں سے پہلے بھی کارروائی کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس سیاسی تذبذب نے توانائی کی منڈی میں غیر یقینی کی فضا پیدا کر دی ہے۔ قیمتوں میں کمی اور ممکنہ بحالی عرب نیوز کے مطابق ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.57 ڈالر (تقریباً...
    سٹی 42 : کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔  سی ٹی ڈی کی جانب سے قلعہ عبداللہ کے کے علاقے جنگل پیر علیزئی میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ۔  ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود برآمد ہوا ۔  قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو منہ کی کھانی پڑی، پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش
    فتنۃ الخوارج کے حملے کے بعد  پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈا پور گروپ کا سرگرم دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہو گئے جب کہ  پولیس پارٹی محفوظ رہی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ  فتنۃ الخوارج کا  پیچھا کر کے ٹھکانے لگانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ ملنگ کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے...
    ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو منہ کی کھانی پڑی، پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔  ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ ملنگ کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پولیس نفری ٹکواڑہ کے علاقے میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آرہی تھی کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ڈیرہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا سرگرم  دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک...
    ---فائل فوٹو  پنجاب کے شہر راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیرِ علاج دو مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پنجاب کے محکمۂ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا ہے، مریضوں کے 18 فیملی ممبران کو قرنطینہ بھی کردیا گیا ہے۔ محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں نے عیدالاضحیٰ پر تین سے چار جانور ذبح کیے تھے۔ پشاور: کانگو وائرس کے دو مزید کیسز سامنے آ گئےصوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور سے کانگو وائرس کے دو مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال اب تک کانگو وائرس کے 6 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ کانگو وائرس سے ایک مریض انتقال کر چکا...
    راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے چنگا میرا میں قبر کھول کر میت کچھ فاصلے پر دفن کرنے کا معاملہ پولیس نے قبر و میت کی  بے حرمتی کرنے میں ملوث مرکزی ملزم حنیف حنفی کو گرفتار کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ گوجرخان میں  قبر سے از خود  میت نکال  کر ایک سو میڑ دور نئی جگہ پر دفن کرنے کے عجیب  واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں متوفی کے عزیز کامران ساجد نے موقف اختیار کیا تھاکہ موضع پڑی کا رہاہشی ہوں گھر موجود تھا کہ نذیر نے سسر کے بھائی محمد اشفاق کی قبر جنکی قبر چنگا میرا قبرستان میں تھی بارے اطلاع دی۔ محمد نذیر نے بتایا کہ آپ کے سسر...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) کلر سیداں پولیس نے سابقہ رنجش پر چھریوں کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پانچ روز قبل شہری کو بے دردی سے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ وقوعہ کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تھا تاہم کلر سیداں پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدید تفتیشی طریقہ کار اور معلوماتی نظام کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) پولیس حکام کے مطابق گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، آپریشن تھیٹرز و دیگر وارڈز میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ایئر کنڈیشنرز کے فعال نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور جلد فعال کرنے کی ہدایت کی اورمریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔(جاری ہے) خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بجٹ میں صحت کے...
    راولپنڈی۔قتل کیس کا ملزم عبوری ضمانت کرانے بعد زندگی بازی ہار گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکرام الحق چودہری کی عدالت میں ملزم کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ پیش کردیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ صادق آباد پولیس نے گزشتہ ہفتہ قتل کیس درج کیا، ملزم یاسر سید ولد نور سید عبوری ضمانت بعد علاقہ پہنچا تو مدعی پارٹی نے اسے فائرنگ سے زخمی کر دیا۔ ملزم کو بےنظیر بھٹو ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں زندگی بازی ہار گیا، اس ہلاکت سے ملزم مقتول اور مدعی ملزم بن گئے۔ ملزم کی آج سیشن عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر تھی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی گئی۔
    راولپنڈی میں مشتعل افراد نے پولیس کی حراست میں موجود قتل کیس کے ملزم پر حملہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ملزم کو  بچاتے کورٹ 27 میں لے گئی اور عدالت   کے  دروازے کو تالا لگادیا، 15، 20 ملزمان نے جوڈیشل کمپلیکس کے سیکیورٹی نظام کو چکنا چور کر دیا۔ ملزمان نے عدالت کے دروازے پر لاتوں، مکوں سے حملہ کیا اور دروازہ توڑنے کی کوشش کی، عدالت کا کام معطل ہوگیا اور جج چیمبر میں چلے گئے، وکلا اور سائلین کمرہ عدالت میں محبوس ہوگئے۔ پولیس اور ملزمان کمرہ عدالت کے باہر گتھم گتھا ہوگئے، جھگڑے کے بعد  تمام ملزمان جوڈیشل کمپلیکس سے پولیس ناکے توڑتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سب انسپکٹر قمر صادق کی درخواست پر سول لائن تھانہ نے مقدمہ درج کر...
    قیصر کھوکھر : محکمہ پرائس کنٹرول نے ڈی او انڈسٹری کو پرائس کنٹرول کمیٹی سے علیحدہ کر دیا۔ ڈی او انڈسٹری کو ہٹانے کے بعد ای اے ڈی اے کو سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی کے اختیارات دے دئیے گئے ہیں۔ اضلاع میں ڈی او انڈسٹری کے کام نہ کرنے کی حکومت کو شکایت ملی تھیں، اب ای اے ڈی اے زراعت محکمہ پرائس کنٹرول کمیٹی کیلئے کام کریں گے۔ پنجاب حکومت نے یہ کمیٹیاں مارکیٹ میں مصنوعی مہنگائی کے تدارک کیلئے قائم کی ہیں۔ حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری Ansa Awais Content Writer