2025-11-03@09:35:56 GMT
تلاش کی گنتی: 14382
«محرم الحرام کے»:
(نئی خبر)
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 3300 روپے کمی کے بعد 430,362 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2829 روپے کمی کے بعد 368,966 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 338,231 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 33 ڈالر کمی کے بعد 4080 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
ہنوئی میں اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام سائبر کرائم کے خلاف پہلا عالمی معاہدہ طے پایا ہے، جس پر دنیا کے 60 سے زائد ممالک نے دستخط کیے۔ تاہم ٹیکنالوجی کمپنیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس معاہدے کو "ریاستی نگرانی بڑھانے" کا ذریعہ قرار دے کر شدید تنقید کی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس معاہدے کا مقصد ڈیجیٹل جرائم جیسے آن لائن فراڈ، بچوں سے متعلق فحش مواد، اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے معاہدے کو “اہم سنگِ میل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے۔ انہوں نے کہا، "روزانہ آن لائن فراڈ...
وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر، عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہوگئے، جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) کی 9ویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، اور معاونینِ خصوصی طارق فاطمی و بلال بن ثاقب پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔ مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرینِ معیشت شریک ہوں...
پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور: طالبان کے مسودے میں شامل دو بنیادی مطالبات کیا ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ دونوں ممالک کے وفود اس وقت استنبول میں موجود ہیں، تاہم گزشتہ روز مذاکرات میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ترکیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری مذاکرات دوسرے روز کوئی فیصلہ کن پیشرفت نہ ہوسکی۔ تاہم، دونوں ممالک کے وفود نے پندرہ گھنٹے طویل بات چیت کے بعد ممکنہ معاہدے کا مسودہ تیار کیا۔ اس دوران ثالثوں کی موجودگی میں دونوں جانب سے تجاویز کا تبادلہ بھی ہوا۔ افغان خبر...
سپریم کورٹ نے اپنے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کے ایک سالہ دور میں انصاف کی فراہمی کے نظام میں بہتری کے دعوے کیے ہیں، مگر قانونی ماہرین کی اکثریت اس کارکردگی سے متاثر نہیں اور عدلیہ پر اعتماد میں کمی کا اظہار کر رہی ہے۔ اتوار کو عدالت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف اعداد و شمار پیش کیے گئے۔ چیف جسٹس نے ایک سال کے دوران ججوں، وکلا اور وفاقی حکومت کے تعاون اور ثابت قدمی کی تعریف کی۔ تاہم، سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر نے اس پریس ریلیز کو آئینی اختیار کے بجائے ادارہ جاتی کمزوری کی علامت قرار دیا اور کہا کہ اس میں عدالتی اختیارات کی درست عکاسی نہیں کی گئی...
اسلام آباد میں یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کا مقصد بھارتی مظالم کے خلاف یکجہتی اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت ظاہر کرنا تھا۔ ریلی وفاقی حکومت کے زیرِ اہتمام شاہرائے دستور پر منعقد ہوئی اور دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک جاری رہی۔ اس کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کر رہے تھے۔ ریلی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، حریت رہنما، سرکاری افسران، وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے، مختلف سیاسی و سماجی رہنما، اور اسکول و کالجز کے بچے و بچیاں بھی شریک تھے۔ شرکا نے پلے کارڈز اور...
بھارت اور چین کے درمیان پانچ سال بعد براہِ راست فضائی پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز انڈیگو ایئرلائن کی پرواز 6E 1703 بھارتی شہر کولکتہ سے روانہ ہو کر جنوبی چین کے شہر گوانگزو پہنچی، جس میں تقریباً 180 مسافر سوار تھے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بتدریجی بہتری کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 2020 کے اوائل میں کووِڈ وبا کے دوران ان پروازوں کو معطل کر دیا گیا تھا، جب کہ بعد ازاں ہمالیہ کے سرحدی تنازع میں ہونے والے فوجی تصادم کے بعد تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ تاہم حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ سال بھارت اور...
پرتگال کے عظیم فٹبالر اور النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ہفتہ 25 اکتوبر کو فٹبال کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا 950واں گول اسکور کیا۔ رونالڈو نے یہ تاریخی گول سعودی پرو لیگ کے میچ میں النصر کی جانب سے الحزم کے خلاف کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، بوریدہ میں کیا۔ میچ کے 25ویں منٹ میں جواو فیلکس نے النصر کو برتری دلائی، تاہم آخری لمحات میں رونالڈو نے 88ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلائی۔ یہ گول رونالڈو کا النصر کے لیے اس سیزن کا چھٹا اور کلب کے لیے مجموعی طور پر 106واں گول تھا۔ مزید پڑھیں: کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال...
بالی ووڈ کے معروف اداکار جونی لیور نے پاکستانی ڈرامہ ’پامال‘ کی کہانی، اداکاری اور پروڈکشن کی تعریف کرتے ہوئے اسے انتہائی شاندار قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں جونی لیور نے کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان پاکستانی ڈرامہ ’پامال‘ کو بڑی دلچسپی سے دیکھتے ہیں اور ہر نئی قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’میری بیوی ہمیشہ کہتی ہے، کیا ڈائریکٹر ہے، کیا ڈائریکشن ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by The Times of Drama (@timesofdrama) اداکار نے ڈرامے کے ڈائریکٹر خضر ادریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا، آپ بہت اچھے ڈائریکٹر ہیں۔ جونی لیور نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں صبا قمر...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر پر کہا کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے برخلاف وادی پر قبضہ کیا۔تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ27 اکتوبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے مگر آزادی کی جدوجہد ابدی۔ کشمیری عوام نے کئی دہائیوں میں بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مثال ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا...
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر آج پاکستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔کشمیری شہداء کی یاد میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دن کی شروعات کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی سے ہوئی، جب کہ مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں، یکجہتی واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا انعقاد کیا گیا تاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جا سکے۔ اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک نکالی گئی، جس میں سرکاری اداروں، طلبہ، سول سوسائٹی اور عام شہریوں...
جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77سال، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر آج پاکستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں، واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف وزارتوں، طلبہ، سول سوسائٹی اور عام شہری...
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف ایک سرحدی تنازع نہیں بلکہ انسانی حقوق اور عالمی انصاف کا معاملہ ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہر فورم پر کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا، جو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر براہِ راست حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں اور آزادی کے لیے عزم پوری دنیا کے لیے مشعلِ...
فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس کے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی زیورات کی چوری کے الزام میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ ایک شخص کو چارلس ڈی گال ایئرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ پرواز کے لیے تیار ہو رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ الجزائر جانے والا تھا، جبکہ دوسرا مشتبہ شخص مالی جانے کی تیاری کر رہا تھا۔ گزشتہ اتوار 4 مسلح چوروں نے دن دہاڑے کرین کی مدد سے دنیا کے مشہور ترین میوزیم لوور میں داخل ہو کر تقریباً 88 ملین یورو (102 ملین ڈالر) مالیت کے زیورات چرا لیے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: نپولین اور ملکہ ایوجینی...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ترک انٹیلی جنس ایجنسی (ایم آئی ٹی) کے سربراہ اور صدر رجب طیب ایردوان کے انتہائی قریبی ساتھی ابراہیم قالن ایک بار پھر عالمی سفارتی منظرنامے پر نمایاں ہو گئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق دوحہ میں ہونے والے حالیہ پاک–افغان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں ابراہیم قالن نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو پُرامن انداز میں آگے بڑھانے میں بھرپور سفارتی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ابراہیم قالن نے یہ بھی یقینی بنایا کہ پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات کار ہاتھ ملائے بغیر مذاکراتی اسٹیج نہ...
سٹی42: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر کی ہمشیرہ انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ ظہر جامع مسجد نمبر 8، گولف روڈ، جی او آر ون (G.O.R-I)، لاہور میں ادا کی جائے گی۔اُن کے اہل خانہ، دوستوں اور قانونی برادری کی طرف سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس مزمل اختر شبیر لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج ہیں، انہوں نے خواتین کے حقوق، جائیداد کے تنازعات، بچوں کی حوالگی اور دیگر اہم قانونی مسائل پر کئی اہم فیصلے دیے ہیں۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
چین کی سرکاری دفاعی کمپنی نورنکو نے ‘ڈیپ سیک’ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی خودکار جنگی گاڑی متعارف کرائی ہے، جو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے معاونت فراہم کر سکتی ہے۔ یہ پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بیجنگ جدید ہتھیاروں میں امریکی برتری کا مقابلہ کرنے کے لیے اے آئی کو تیزی سے اپنارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیپ فیک سے ڈیٹا چوری تک، اے آئی سے ذاتی تصاویر بنوانا کتنا خطرناک؟ رائٹرز کی تحقیق کے مطابق، چین کی فوج (PLA) اور اس سے منسلک ادارے ‘ڈیپ سیک’ ماڈلز کو جنگی منصوبہ بندی، خودکار ہدف شناخت، اور ڈرون و روبوٹ کتوں میں استعمال کر رہے ہیں۔ ان نظاموں سے فوجی فیصلوں کا عمل چند...
وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب جائیں گے، سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کریں گے
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچیں گے۔ وزیراعظم اپنے قیام کے دوران نویں مستقبل سرمایہ کاری کانفرنس(FII9) میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر سینئر وزرا شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم عالمی سطح کی یہ کانفرنس 27 سے 29 اکتوبر تک ریاض میں جاری ہے، جس میں دنیا بھر کے رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شریک ہیں۔ رواں برس کانفرنس کا موضوع ’خوشحالی کی کنجی: ترقی کی نئی سرحدوں کا افتتاح‘...
بلتستان کے دور افتادہ گاؤں ہوشے کی پولیو سے متاثرہ خاتون ہاجرہ نے اپنی معذوری کو ہمت اور خوداعتمادی کی علامت بنا دیا ہے۔ بچپن سے ہی محنت کی عادی ہاجرہ نے ہار ماننے کے بجائے اپنے گاؤں کی خواتین کو دستکاری اور کڑھائی کے ہنر سے آشنا کیا، یوں وہ نہ صرف خود بااختیار بنیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی روزگار کے قابل بنا دیا۔ مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ ایشیا کے دوران ملائیشیا آمد، ایئرپورٹ پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل آج ہاجرہ اپنے گھر میں ایک چھوٹی سی دکان چلاتی ہیں جہاں وہ ثقافتی ملبوسات تیار کرتی ہیں۔ اپنی محنت اور قابلیت کے بل پر وہ اپنے خاندان کی واحد کفیل ہیں اور پورے علاقے کے لیے...
پاک فوج کے شہدا میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہ جہان، سپاہی علی اصغر شامل،کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد سیکیورٹی فورسز نے پاک -افغان سرحد کے قریب خیبر پختونخوا دو اضلاع کرم اور شمالی وزیرستان میں دو بڑے گروہوں کی مشتبہ نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے،آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی سرحد سے دراندازی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب خیبر پختونخوا کے دو اضلاع کرم اور شمالی وزیرستان کے علاقوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صحافت محض پیشہ نہیں، یہ ضمیر کی صدا اور عوام کی امانت ہے جو سچائی کے چراغ کو جلائے رکھے، وہی اصل صحافی ہے۔ اسی جدوجہد میں اْس کا وقار، اْس کا ایمان، اور اْس کی پہچان چھپی ہے۔ ’’سچ لکھنے والا ہمیشہ طاقت کے مراکز کے نشانے پر ہوتا ہے‘‘۔ وہ اکثر طاقتور حلقوں کی ناراضی مول لیتا ہے۔ دنیا میں سچ کہنا ہمیشہ آسان نہیں رہا۔ لفظ کبھی تلوار سے زیادہ خطرناک ہو جاتا ہے، اور وہ لوگ جو سچ کو حرفوں میں ڈھالتے ہیں، اکثر خود تاریخ کے صفحوں پر خون کے داغ بن کر رہ جاتے ہیں۔ رواں برس 2025ء میں آزادیٔ صحافت کی تاریخ نے ایک نیا باب رقم کیا ہے، جب دو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ سندھ کا کسانوں کے تحفظ کے لیے بھرپور تحریک چلانے کا اعلان، سندھ بھر میں کسانوں کے استحصال اور زراعت کی تباہ حالی کے خلاف ایک بھرپور عوامی تحریک’’ زراعت بچائو، سندھ بچائو‘‘ کے عنوان سے شروع کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں 29اکتوبر کو صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میںکسانوں پر ہونے والی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے اور 31اکتوبر کو بعد نماز جمعہ ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ اگلے مرحلے میں سندھ کے مختلف شہروں میں کسان سیمینارز اور تحفظِ کسان کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔اس حوالے سے سندھ کے صدر فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ میں زراعت تباہی کے دہانے پر ہے، کسانوں...
نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت نیو کراچی میں 7000روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے شرکا ء سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے سابق نائب امیر اور شباب ملی کراچی پبلک ایڈ کے سابق صدر گل رحیم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے گل رحیم خان کی نماز جنازہ اور ان کی تدفین میں شرکت کی اور گل رحیم خان کے صاحبزادے قاسم گل رحیم خان اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسحاق خان تعزیت کے موقع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ ویب ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان سینئر نائب صدر صغیر انصاری، نائب صدور مناظر الحسن ،محمد خالق ،جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری امیر روان، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رضوان، جوائنٹ سیکرٹری اشتیاق احمد، سیکرٹری اطلاعات اسماعیل شاہ، کورنگی لانڈھی کے صدر شہادت علی، جنرل سیکرٹری فرقان انصاری، سائٹ ایریا کے صدر اسرار سواتی نے مشترکہ بیان میں سعید غنی کو وزیر محنت بنائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعید غنی ٹریڈ یونینز رہنما ہیں اور محنت کشوں کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔این ایل ایف تنقید برائے تنقید پر یقین نہیں رکھتی محنت کشوں کے حقوق کے حصول کے لیے ہم سعید غنی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ ٹریڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) اساتذہ قوم کے معمار ، رہنما اور سماجی تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ وہ نئی نسل کے دلوں میں ایمان، علم اور کردار کی روشنی پیدا کرکے ملک و ملت کے مستقبل کو سنوارتے ہیں اور قوم میں شاہین صفت نوجوان تیار کرتے ہیں جو ملک و قوم اور دفاع وطن کیلئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے تحت ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد ٹنڈوالہیار میں دو روزہ سندھ تعلیمی کانفرنس کے شرکاء سے اختتامی خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان 1969 میں اسی مقصد کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت ) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح میرپورخاص میں ایم ڈی کیٹ میڈیکل کے طلبہ و طالبات سے انٹری ٹیسٹ لیا گیا، انٹری ٹیسٹ آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس کی نگرانی میں میر شیر محمد تالپور پبلک اسکول میں لیا گیا، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور دیگر نے امتحانی سینٹر کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں کی طرح میرپورخاص میں ایم ڈی کیٹ میڈیکل کے طلبہ و طالبات سے انٹری ٹیسٹ لیا گیا انٹری ٹیسٹ میں تھرپارکر، عمر کوٹ اور میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات صبح 6 بجے امتحانی سینٹر پہنچ گئے جن کی مکمل شناخت اور جانچ پرتال کے بعد انہیں بلاکس میں داخل ہونے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں بچے اب کم عمری میں ہی سمارٹ فون (موبائل فون) کے استعمال کے عادی ہو رہے ہیں جس پر ماہرین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سی این این کی ویب سائٹ کے مطابق 11 سے 12 سال کی عمر کے بیش تر بچوں کےپاس ذاتی سمارٹ فون موجود ہیں حالانکہ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بچوں کو کم از کم 16 سال کی عمر تک سوشل میڈیا سے دور رکھا جانا چاہیے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر والدین اس لیے بچوں کو فون دیتے ہیں تاکہ وہ ان سے بوقتِ ضرورت رابطہ کر سکیں۔ اس سروے میں 12 سال یا اس سے کم عمر بچوں کے تین ہزار سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈ یتیم اور مستحق بچوں کے لیے رنگا رنگ فن گالا کا انعقاد کراچی کے مقامی واٹر پارک میں کیا گیا۔ اس ایونٹ میں حیدرآباد، ٹنڈوالہٰیار، سکھر، تھرپارکر اور آغوش ہومز سمیت سندھ بھر کے 18 اضلاع سے ایک ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ تقریب میں نائب قیم جماعت اسلامی سندھ سہیل احمد شارق، ریجنل ڈائریکٹرالخدمت آرفن کیئر پروگرام ابوریحان،الخدمت کے دیگر ذمہ داران، سماجی شخصیات اور رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مہمانوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، اْن کی سرگرمیوں میں شریک ہوئے اور الخدمت کی کاوشوں کو سراہا۔ فن گالا میں بچوں کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دبائو پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، کراچی ماسٹر پلان کی اتھارٹی لوکل گورنمنٹ سے چھین لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کسی ایک ادارے کے کنٹرول میں نہیں ہے، تمام اداروں کو یکجا کرنے کے لیے کراچی ماسٹر پلان کا نفاذ ناگزیر ہے، یہ ماسٹر پلان کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔خواجہ اظہار نے کہا کہ اگر کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو...
اسلامی روحانی مشن پاکستان کے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر پروفیسر محمد مقصود الٰہی نقشبندی کے سالانہ تین روزہ اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اندرون سندھ کے ڈاکوؤں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مال دے رہی ہے۔ کورنگی میں سندھ اربن گریجویٹ فورم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکوؤں کا سرخ قالین پر استقبال کر کے صوبے کے عوام کی توہین کی ہے جبکہ اندرون سندھ کے چوروں اور ڈاکوؤں کو بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے مال دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعصب افسران ہمارے بچوں کے رزلٹ خراب کررہے ہیں تاکہ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں کے دروازے بند کئے جاسکیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ آج مہاجروں کو برداشت...
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوان جام شہادت نوش کر گئے، شہید حوالدار منظور حسین کی عمر 35 سال اور ضلع غذرگلگت بلتستان کے رہائشی تھے، شہید سپاہی نعمان الیاس کیانی کی عمر 23 سال اورضلع پونچھ آزادکشمیر سے تعلق تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خوارج کے 2 بڑے گروہوں نے 24-25 اکتوبرکو گھکی کرم...
سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبر زیدی نے کے الیکٹرک کے ملٹی ائیر ٹیرف سے متعلق نیپرا کے فیصلے کو مالی طور پر ناقابلِ عمل قرار دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ دو سال میں کےالیکٹرک دیوالیہ ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی (پرائم) کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک ویبینار کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے-الیکٹرک کے لیے نیپرا کا نظرِ ثانی شدہ ملٹی ایئر ٹیرف کا تعین حکومت کے نجکاری ایجنڈے کو خطرے میں ڈالتا ہے جبکہ یہ کراچی کے استحکام پر بھی منفی اثرات ڈالے گا۔ شبر زیدی نے مزید کہا کہ نیپرا کا تمام شہروں میں یکساں ٹیرف نافذ کرنے کا رویہ زمینی حقائق کو...
—فائل فوٹو پاکستان نے طالبان حکومت کے سامنے دو ٹوک الفاظ میں پاکستان کے اصولی مطالبے رکھ دیے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کوحتمی مؤقف پیش کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے واضح کیا کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی منظور نہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے ہوں گے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں، نظر آ رہا ہے کہ افغان طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں،...
استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ میں پاک افغان مذاکرات کے دوسرے روز پاکستان نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی موقف پیش کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی نا منظور ہے، اس دوران پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسکے خاتمے کے لئے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے۔ سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران پاکستانی موقف کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں،نظر آ رہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں، یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے غلط الزامات کا اخلاقی طریقے سے جواب دیا ہے۔ کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے جس دن بانیٔ پی ٹی آئی نے میرا نام وزارتِ اعلیٰ کے لیے تجویز کیا، اس دن سے جو لوگ نوجوانوں کو موقع نہیں دیتے انہوں نے شور شرابا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے ان پر پریس کانفرنس میں غلط الزامات لگائے لیکن انہوں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا، اسی وقت وزیرِ اعظم کی کال آئی، پرائم منسٹر شہباز شریف نے مجھے وزیرِ...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قاتل ڈاکوؤں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ میرپور خاص میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈاکوؤں سے ہتھیار ڈلوانے کے لیے کتنے میں ڈیل کی؟ انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکو باہر نکلنے کے بعد کہتے ہیں کہ وہ آزاد صحافت کریں گے، کیا اب ڈاکو گروپ صحافی بن کر ہمارا انٹرویو کرے گا؟ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی اقدامات اس کی رٹ کو مزید کمزور کریں گے، عوام کی جان و مال خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔ علامہ راشد...
ڈپٹی ڈائریکٹر چیئرمین سینیٹ چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم و قل خوانی کا انعقاد
ڈپٹی ڈائریکٹر چیئرمین سینیٹ چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم و قل خوانی کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے چیئرمین سینیٹ، چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم چودھری محمد رفیق مرحوم کی ختم و قل خوانی اسلام آباد کے سیکٹر جی7میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ختم و قل خوانی میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری وزیرِاعظم آفس محیب علی، جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ ہاوسنگ عدنان دیار، سی ای او پی آئی ڈی سی ایل (وزارتِ ہاوسنگ)وسیم حیات باجوہ، ڈائریکٹر...
حیدر آباد میں اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی وسیم حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم سڑکوں پر آتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ افراتفری پھیلا رہے ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے مطالبہ ہے کہ کرپٹ میئر کو نکال باہر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ اسمبلی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حملے سے حیدرآباد شہر کا کوئی فرد محفوظ نہیں، ڈینگی سے اموات پر سرکاری سطح پر کوئی ذمے داری لینے کو تیار نہیں۔ حیدر آباد میں اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی وسیم حسین نے کہا کہ ہر گھر میں 2 سے 3 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، شہر...
میرپور خاص میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی اقدامات اس کی رٹ کو مزید کمزور کریں گے، عوام کی جان و مال خطرے میں ڈال دی گئی ہے، ڈاکوؤں سے ہتھیار خریدنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قاتل ڈاکوؤں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ میرپور خاص میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈاکوؤں سے ہتھیار ڈلوانے کے لیے کتنے میں ڈیل کی؟ انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکو باہر نکلنے کے بعد کہتے ہیں کہ...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کسی ایک ادارے کے کنٹرول میں نہیں ہے، تمام اداروں کو یکجا کرنے کے لیے کراچی ماسٹر پلان کا نفاذ ناگزیر ہے، یہ ماسٹر پلان کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ تحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دباؤ پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، کراچی ماسٹر پلان کی اتھارٹی لوکل گورنمنٹ سے چھین لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی...
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ بحرین میں ہونے والے گیمز میں قومی والی بال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں چین کو 0-3 سے شکست دے دی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان اور انڈونیشیا کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ گروپ ای کے دوسرے میچ میں سعودی عرب کو 1-3 سے ہرا کر گروپ چیمپین کی حیثیت سے کوارٹر فائنل میں شرکت کا حق حاصل کیا ہے۔ پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں ازبکستان کو 0-3 سے ہرایا تھا۔
—فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ اسمبلی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حملے سے حیدرآباد شہر کا کوئی فرد محفوظ نہیں، ڈینگی سے اموات پر سرکاری سطح پر کوئی ذمے داری لینے کو تیار نہیں۔ حیدر آباد میں اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی وسیم حسین نے کہا کہ ہر گھر میں 2 سے 3 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، شہر میں اگر اسپرے نہیں ہو رہا تو یہ ایچ ایم سی کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سڑکوں پر آتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ افراتفری پھیلا رہے ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے مطالبہ ہے کہ کرپٹ میئر کو نکال باہر کیا جائے۔وسیم حسین نے...
پاکستان میں لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات 2021 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو حکومت کی درآمدی پالیسی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کو عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں لوہے اور اسٹیل اسکریپ کی درآمدات 3 لاکھ 59 ہزار 759 ٹن رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد اور اگست کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اسکریپ درآمدات 12 فیصد اضافے کے ساتھ 9 لاکھ 35 ہزار 981 ٹن تک پہنچ گئیں، مالیت...
سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے والد کے انتقال کے وقت اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رات دیر تک مہمان نوازی میں مصروف رہیں اور بار بار تعزیت کے لیے آئے مہمانوں سے پوچھتی رہیں کہ کیا انہوں نے کھانا کھایا یا نہیں۔ نادیہ افگن نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کرتے ہوئے جنازے پر مہمانوں کو کھانا کھلانے کے رواج پر تنقید کی ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ان کے والد کے انتقال کے وقت سب سے زیادہ پریشان کن پہلو یہ تھا کہ کالونی کے انچارج ان کے پاس آئے اور پوچھا کہ کرسیاں، ٹینٹ اور کھانا کہاں سے کروانا ہے۔ نادیہ افگن کے مطابق اس دن وہ رات دیر تک...
سٹی 42: : وفاقی حکومت نے آزادکشمیرکےلیے14ارب روپےکے ترقیاتی فنڈزجاری کرنےکی منظوری دے دی گئی ۔ یہ منظوری جولائی تاستمبراوراکتوبرتا دسمبر 2025کی 2 سہ مائیوں کےلیےدی گئی۔فنڈزکےلئےوزارت منصوبہ بندی نےاپ فرنٹ ون لائنراتھارایزیشن دی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فنڈزکاآزادکشمیرمیں موجودہ سیاسی صورتحال سےکوئی تعلق نہیں ہے۔پہلی 2 سہ مائیوں کےترقیاتی فنڈزکی منظوری کچھ دن پہلے دی گئی۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں وفاقی ترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال آزادکشمیرکے لیےکل45ارب روپےمختص ہیں۔وفاقی ترقیاتی فنڈزکی منظوری صرف آزادکشمیر تک محدود نہیں ہے۔وفاقی وزارتوں، ڈویژنزسمیت دیگرکے لیےفنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ مالی سال کی پہلی2 سہ مائیوں میں کل 335ارب 43کروڑکےاجراء کی منظوری دی گئی۔رواں مالی سال...
پاک فوج کی شمالی وزیرستان اور کرم میں بڑی کارروائی ، "فتنہ الخوارج" کے 25 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 24 اور 25 اکتوبر 2025 کو ضلع کرم کے علاقے غکی اور ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام کے بالمقابل پاک۔افغان سرحد پر دو بڑے گروہوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی جو پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان خوارج کے گروہوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔نتیجتاً، سپین وام (شمالی وزیرستان) میں 15 دہشت گرد، جن میں چار خودکش بمبار بھی شامل تھے اور جو بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھتے تھے، جہنم واصل کر دیے گئے۔اسی طرح، غکی (کرم ضلع) میں 10 مزید درانداز خوارج مارے گئے۔مارے...
ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، جہاں ثالثی کردار ادا کرنے والے فریقین کی موجودگی میں دونوں جانب سے نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں جاری ان مذاکرات سے قبل فریقین نے ایک دوسرے کی سابقہ تجاویز پر اپنے تحریری جوابات دینے کے ساتھ ساتھ متبادل نکات بھی سامنے رکھے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ثالث بھی متحرک کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ فریقین کے درمیان کسی ممکنہ پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ...
سٹی 42: ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 31دسمبرکو اسلام آباد تہران استنبول ٹرین سروس بحال کریں گے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ کیلئے 400کلومیٹر تک نیا ٹریک بنائیں گے ۔روہڑی کراچی پانچ سو کلومیٹر ورلڈ ایشن بینک سے دو بلین ڈالر کا معاہدہ کےلئے بات چیت جاری ہے۔جولائی 2026ء تک روہڑی کراچی ٹریک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ٹریک کی بہتری کےلیے بات چیت چل رہی ہے ایم ایل ٹو پر بھی معاملات پر غور و خوض ہو رہا ہے۔کراچی اسٹیشن لاہور سے کئی گنا بڑھ گیا ہے۔شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کیلئے سات نومبر کا وزیر اعظم سے وقت مانگ رہے ہیں۔عوام رحمان بابا ایکسپریس کو اپ گریڈ...
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خوارج کے 2 بڑے گروہوں نے24-25 اکتوبرکو گھکی کرم اور اسپن وام کے علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی، اسپن وام میں فورسز کی مئوثر کارروائی کے دوران 4 خود کش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 درانداز خوارج مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد...
ایک سال پرانی تقریر کے چند سیکنڈ کاٹ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ہمیشہ فلسطین کا مقدمہ لڑا، چوہدری سالک حسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ ان کی فلسطین کے لیے حمایت ہمیشہ واضح رہی ہے، وہ اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں، ان کا ایک کلپ کاٹ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ " ہمارے لیے فلسطین ہماری شہ رگ کے قریب ہے اور ہم کسی بھی جبر یا قبضے کے ساتھ کبھی نہیں کھڑے ہوئے۔ ہماری فلسطین کے لیے حمایت ہمیشہ واضح رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتا رہا ہوں۔" ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے نام فائنل...
پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی سنگین صورتحال کے پیش نظر پیر سے تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق اسکولوں میں اب کلاسز صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوں گی۔ تین روز سے لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 412 تک پہنچ گیا ہے۔ گھنی اسموگ کے باعث شہریوں کو صحت کے مسائل کے حوالے سے متنبہ کیا گیا ہے، جب کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے ذرائع کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور...
ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ حمل کے دوران اور بچوں کے ابتدائی برسوں میں چینی کے استعمال کو محدود رکھنے سے دل کی خطرناک بیماریوں کے امکانات نمایاں طور پر کم ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں برطانیہ کے 63 ہزار سے زائد بالغ افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا، جن میں سے زیادہ تر اُن ماؤں کے ہاں پیدا ہوئے تھے جو 1950 کی دہائی کے اوائل میں چینی کی راشننگ کے دور میں زندگی گزار رہی تھیں۔ اُس وقت حاملہ خواتین کے لیے روزانہ چینی کا استعمال 40 گرام سے کم مقرر تھا، جبکہ دو سال سے کم عمر بچوں کو کسی بھی قسم کی اضافی چینی نہیں دی جاتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ذیابطیس نوجوانوں میں...
مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اسکریپ درآمدات 12 فیصد اضافے کے ساتھ 9 لاکھ 35 ہزار 981 ٹن تک پہنچ گئیں۔ اسلام ٹامز۔ پاکستان میں لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات 2021ء کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو حکومت کی درآمدی پالیسی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں لوہے اور اسٹیل اسکریپ کی درآمدات 3 لاکھ 59 ہزار 759 ٹن رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد اور اگست کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اسکریپ درآمدات 12 فیصد اضافے...
پاکستان کی قومی والی بال ٹیم **ایشین یوتھ گیمز** کے مینز ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک پہنچ گئی ہے۔ بحرین میں جاری مقابلوں میں قومی ٹیم نے **کوارٹر فائنل** میں چین کو 3-0 سے شکست دی۔ اب سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا **افغانستان اور انڈونیشیا** کے درمیان کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ گروپ مرحلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھائی، پہلے میچ میں ازبکستان کو 3-0 سے ہرایا اور دوسرے میچ میں سعودی عرب کو 3-1 سے شکست دے کر **گروپ چیمپئن** کے طور پر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ پاکستان کی یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ دوحہ جنگ بندی معاہدے کے بعد سے افغان سرزمین سے کوئی بڑا دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا ہے۔ اسلام آباد اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور استنبول میں آج ہوگا۔دفتر خارجہ نے اس پیش رفت کو مثبت نتیجہ قرار دیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند ہی رہے گی۔ دفتر خارجہ کے نئے تعینات ہونے والے ترجمان طاہر اندرابی نے اپنی پہلی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کے اوائل میں دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی نے بڑے پیمانے پر اپنے...
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو کے دوران سابق سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل پر دنیا کا کوئی قانون لاگو نہیں، کیونکہ اسے دنیا کی بااثر طاقتوں کی فل سپورٹ حاصل ہے۔ انکی شہہ پر وہ ہر قانون کو چیلنج کرتا ہے۔ چنانچہ جنگ بندی کے بعد جب انکے قیدی رہا ہوگئے تو اس نے بے گناہ شہریوں پر پھر سے بمباری شروع کی۔ حالانکہ عام شہریوں پر بمباری کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مگر اسرائیل کو اس قانون سے مکمل چھوٹ حاصل ہے۔ چنانچہ جب وہ دیکھتا ہے کہ اسے ڈانٹنے او روکنے والا کوئی نہیں تو وہ اپنی پالیسی کے تحت سو جرائم اور زیادتیاں کرے گا۔ علامہ سید عابد الحسینی کا شمار ملک...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید تین قیدیوں کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک قیدی اسپتال لے جاتے وقت جان کی بازی ہار گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق تینوں قیدی دل کی بیماری کے باعث امراض قلب کے اسپتال منتقل کیے گئے تھے، لیکن اسپتال منتقلی کے دوران ایک قیدی چل بسا۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ انہیں قیدی کو فوری طور پر داخل کرنے سے انکار کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق انتقال کرنے والا قیدی تھانہ کلر سیداں میں منشیات کے مقدمے میں زیر حراست تھا، جبکہ باقی دو قیدی قتل کے مقدمات میں گرفتار تھے اور ان کی صحت بھی تشویشناک تھی۔
ن لیگ کو وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوا، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کو موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اس لیے حمایت ترک کر دی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اب انہیں خود سوچ لینا چاہیے، ن لیگ نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد جموں و...
ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر جابرانہ قبضہ کر لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے تاکہ عالمی برادری کی توجہ جموں و کشمیر پر بھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر جابرانہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کے دورے پر ریاض جائیں گے۔ وہ وہاں منعقد ہونے والی نویں مستقبل سرمایہ کاری کانفرنس (FII9) میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینئر وزرا بھی شامل ہوں گے۔ ????PR No.3️⃣1️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Curtain Raiser: Prime Minister’s visit to the Kingdom of Saudi Arabia ????⬇️https://t.co/cyB1RKdOMG pic.twitter.com/9w13YS122R — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 26, 2025 اس عالمی سطح کی کانفرنس میں دنیا بھر کے رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے۔ رواں برس کا موضوع...
اسلام آباد: پاکستان نے مذاکرات کے دوسرے دور میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمہ کا جامع پلان افغانستان کے حوالے کر دیا۔ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں مکمل ہوگیا۔ استمبول میں ترکیہ کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 9 گھنٹے تک جاری رہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا 7 رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہوا، پاکستان افغانستان سے دہشت گردی اور تربیتی کیمپ کے خاتمے کے مطالبہ پر قائم رہا۔ استنبول میں مذاکرات کے دوران پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے سامنے ایک جامع مسودہ تجویز پیش کیا۔ طالبان حکام پاکستانی تجویز پر غور و خوض جاری رکھیں گے۔...
5 سال کی معطلی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے جس کے بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچ گئی۔ اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی براہِ راست پرواز آج دن 12 بج کر 5 منٹ پر روانہ ہوئی جو 5 گھنٹے کی براہ راست پرواز کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے مانچسٹر میں لینڈ کر گئی۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر موجود پاکستانیوں نے مسافروں کا استقبال کیا اور نعرے لگائے۔؎ یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن 5 سال بعد بحال، مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان سے برطانیہ کے لیے پروازوں...
بھارت کے صاف ستھرے اور محفوظ ترین شہر کہلانے والے اندور میں آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑیوں سے نازیبا سلوک اور تعاقب کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد واقعے کے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب دونوں کھلاڑی ہوٹل ریڈیسن بلو سے ایک کیفے کی جانب جا رہی تھیں۔ راستے میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے ان کا پیچھا کیا اور ایک کھلاڑی کو چھونے کی کوشش کی، بعد میں دوسری کے ساتھ بھی نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار ٹیم کے سیکیورٹی منیجر ڈینی سیمونز کے مطابق...
بھارت ، افغانستان آبی جارحیت کے منصوبے خاک میں ملانے کیلئے پاکستان کا چترال ڈائیورش پر اجیکٹ پر غور
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت اور افغانستان کی جارحیت کے مذموم منصوبے خاک میں ملانے کیلئے پاکستان نے چترال ڈائیورشن پراجیکٹ پر غور شروع کر دیا۔ افغان طالبان رجیم اور بھارت کے درمیان بڑھتے تعلقات پاکستان مخالف عزائم کو واضح کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے طالبان رجیم کو ایک ارب امریکی ڈالر مالی امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد ’’پانی کو بطور سیاسی ہتھیار‘‘ استعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی ہے۔ انڈیا ٹو ڈے کی 24 اکتوبر 2025ء کو شائع رپورٹ کے مطابق ایک اندازہ کے مطابق بھارت افغان رجیم کو مالی و تکنیکی معاونت فراہم کرکے مختلف ڈیمز تعمیر کروا رہا ہے۔ یہ تعمیر ہونے والے ڈیم، جیسے...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کئی دنوں تک خونریز لڑائی اور کشیدہ سفارتی تعلقات کے بعد دوحہ میں طویل مذاکرات کے بعد جنگ بندی ہوگئی، جس کے بعد پاک افغان سرحدوں پر حالات معمول پر آگئے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی ثالثی میں مذاکرات کامیاب ہو گئے اور پاکستان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے مطالبے کو افغان طالبان نے مان لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر افغانستان میں رجیم چینج کی کوششوں کا الزام بے بنیاد ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف تجزیہ کاروں کے مطابق کئی دنوں کی لڑائی اور کشیدہ صورت حال نے افغان حکام...
اکثر لوگ نام لکھوا کر اسے کی چین یا گلے میں لٹکانے کا شوق رکھتے ہیں۔ اس طرح مختلف اقسام کی دلکش اشیاء مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ شہریوں کی ڈیمانڈ پر ہنر مند بھی اپنے ہنر کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے نئے آئٹمز پیش کرتے رہتے ہیں تاکہ انکا کام چلتا رہے۔ ایسے ہی کراچی کے ایک کاریگر نے شہریوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ایک ایسا منفرد لاکٹ بنایا ہے جس میں چاول کے دانے پر نہ صرف نام لکھا جاتا ہے بلکہ اسے دیر تک استعمال کرنے کے لیے ایک کیپسول بنایا ہے۔ یہ کاریگر اس کے ساتھ ساتھ چند منٹوں میں آپ کی تصاویر یا نام کسی بھی چیز پر پرنٹ کرسکتا ہے۔ آپ...
جامعہ کراچی میں سیرت مصطفی ﷺ سوشل ویلفیئر کے تحت رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے شیخ الجامہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی خطاب کررہے ہیں
روزنامہ جسارت گزشتہ 56 سالوں سے صحافت کے میدان میں اپنا نمایاں اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ اسے پاکستان میں انٹرنیٹ پر اردو کا پہلا اخبار ہونے کا اعزازبھی حاصل ہے۔ یہ قومی و بین الاقوامی حالات سے عوام کو باخبر رکھنے اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینے میں لازوال کردار ادا کر رہا ہے۔
کراچی: مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے چوتھا ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا۔ مشرقی بحیرہ عرب کا دباؤ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال/ شمال مغرب کی طرف بڑھا، دباؤ کراچی سے تقریباً 1004 کلومیٹر جنوب، جنوب مشرق میں موجود ہے۔ ڈپریشن کا ممبئی (انڈیا) سے فاصلہ جنوب مغرب میں 400 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے، دباؤ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بحیرہ عرب میں مشرق وسطیٰ کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پی ایم ڈی کے سائیکلون وارننگ سینٹرکراچی اس سسٹم کی نگرانی کررہا ہے۔ Tagsپاکستان
ناظم علاقہ جماعت اسلامی لانڈھی غربی محمد کاشف کی والدہ کے انتقال پر شعبہ روزگار کے ناظم شکیل احمد اور این ایل ایف کے سیکرٹری قاسم جمال تعزیت کے موقع پر مرحومہ کے ایصال کے لئے دعا کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور امریکہ میں مقیم معروف صحافی عارف الحق عارف کے اعزاز میں کراچی پریس کلب کی جانب سے ایک پْروقار تقریبِ پذیرائی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیکریٹری پریس کلب سہیل افضل خان، خازن عمران ایوب، جوائنت سیکریٹری محمد منصف،ممبر گورنگ باڈی قاضی محمد یاسر، ودیگرسمیت جماعت اسلامی سندھ کے سابق صدر محمد حسین محنتی خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف الحق عارف نے کہا کہ کراچی پریس کلب ہمیشہ سے صحافت کا مرکز اور آزادی اظہارِ رائے کا مضبوط قلعہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک رہنے کے باوجود ان کا دل ہمیشہ اپنے ادارے اور ساتھی صحافیوں کے ساتھ...
فائل فوٹو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہوئے جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان نے افغان طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے 2 رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہوا جبکہ افغان طالبان کی طرف سے نائب وزیر داخلہ رحمت اللّٰہ مجیب نے وفد کی قیادت کی۔
وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ترکی کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورالوسے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی روابط، اور ریلوے کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور ترکی کے درمیان ریلوے، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کے موقع پر وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ترکی کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورالو (Abdulkadir Uralolu) سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی روابط، اور ریلوے کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے...
حیدرآباد ،صاف وپینے کے پانی کی عدم فراہمی پر دوردراز سے آئے ہوئے لوگ اپنی مدد آپ کے استعمال کاپانی بھر کر لے جارہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے قیم حافظ امان اللہ تنیو کے ماموں مستری محمد سلیمان تنیو وفات پا گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب قیم ممتاز حسین سہتو کی امامت میں گوٹھ محمد حسن تنیو میں ادا کی گئی اور آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، بعد ازاں تعزیتی اجتماع میں نائب قیم صوبہ سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو نے دعامغفرت کرائی، ریلوے پریم یونین کے سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو، حافظ امان اللہ تنیواوراسداللہ تنیو سمیت دیگر احباب علاقہ مکین موجود تھے ۔ نمائندہ جسارت
تعمیراتی جمالیات سے صاف فضا تک: پاکستان کے لیے ایک حیاتیاتی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز ایسل الہامموسمیاتی گورننس تجزیہ کار (ایم فل میڈیا سائنسز)impactchroniclesmedia@outlook.com شہر جب صرف پتھر، سیمنٹ اور شیشے کا مجموعہ نہ رہیں بلکہ سانس لینے والے، زندگی بخش نظام بن جائیں تو تعمیرات کا مفہوم بدل جاتا ہے۔ سنگاپور کی گلیوں میں اب صرف عمارتیں نہیں اُگتی، بلکہ وہ فضا کو صاف کرتی ہیں، لمس کو شفا میں بدلتی ہیں، اور ہر قدم کو ماحول دوست عمل میں ڈھالتی ہیں۔ یہ وہ لمحہ ہے جہاں جمالیات، سائنس اور انسانی شعور ایک دوسرے سے ہم آغوش ہو جاتے ہیں۔ سانس لیتا ہوا تعمیراتی جمال اب محض ایک تصور نہیں رہابلکہ سنگاپور کی...
پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے بیرسٹر گروپ، پی ٹی آئی فاروڈ بلاک کے اراکین سے رابطے تیز کر لیے ہیں۔ علاوہ ازیں مرکزی قیادت کی جانب سے مسلم لیگ نون سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے، مسلم لیگ نون آزاد کشمیر نے واضح کیا تھا کہ وہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں وزیراعظم انوارالحق کو ہٹانے کیلئے پیپلز پارٹی نے حتمی فیصلہ کر لیا، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی دوڑ میں چودھری لطیف اکبر، چودھری یاسین اور فیصل ممتاز راٹھور کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کی تبدیلی کیلئے پیپلز پارٹی نے لابنگ شروع...
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے جھالر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، اِس دوران شرپسندوں سے جوانوں پر فائرنگ کردی، اہلکاروں نے بھی بھر پور جواب دیتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے جھالر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، اِس دوران شرپسندوں سے جوانوں پر فائرنگ کردی، اہلکاروں نے بھی بھر پور جواب دیتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشت...
انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 پیک بند آئی فون بھی بحق سرکار ضبط کا حکم دیا۔ ملزم دبئی سے یہ قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ ...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک وزیرِ اعظم ایسا بھی آیا تھا جس نے بھارتی حملے کے جواب میں کہا تھا کہ میں کیا کروں؟ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے 40 سال صرف چندہ اکٹھا کیا ہو اس کو ملک کی باگ ڈور دے دی گئی تھی،وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے،پاکستان جب بھی مسلم لیگ ن کے حوالے ہوا،طاقت ور ہوا۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب...
بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ ایک بڑے مالیاتی فراڈ کیس میں ملوث قرار دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کیخلاف یہ مقدمہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں درج کیا گیا ہے، جہاں ملزمان پر سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا جھانسہ دے کر اُن کے پیسے ذاتی استعمال میں لانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس اسکیم میں شامل افراد نے عوام کو پرکشش منافع کے وعدوں سے متاثر کر کے سرمایہ لگانے پر آمادہ کیا۔ تاہم جب منافع کی ادائیگی رک گئی اور سرمایہ ختم ہو گیا تو معاملہ منظرِ عام پر آیا، جس کے بعد ریاستی تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کر...