2025-07-25@03:02:03 GMT
تلاش کی گنتی: 1825
«پرہیز گاری»:
(نئی خبر)
ٹاپ کے ہیرو مثلاً دلیپ کمار، ششی کپور، شمی کپور اور راج کمار سبھی یہ چاہتے تھے کہ رفیع صاحب ہی ان کے لیے گیت گائیں اور سبھی میوزک ڈائریکٹر بھی رفیع صاحب ہی کو لینا چاہتے تھے۔ جیسے او پی نیئر، نوشاد، روی، لکشمی کانت پیارے لال، شنکر جے کشن اور دوسرے سنگیت کار۔ لکشمی کانت اور پیارے لال کا تعلق بھی بہت پرانا تھا، ایک بار ایسا ہوا کہ رفیع صاحب کے پاس یہ دونوں موسیقار آئے اور ان سے کہا کہ ہم ابھی فلمی دنیا میں نئے ہیں اور ہمارے پاس زیادہ پیسے بھی نہیں ہیں، اگر آپ ایک گیت گا دیں گے تو ہماری فلم بھی ہٹ ہو جائے گی۔ رفیع صاحب نے دھن سنی، انھیں...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہر پاکستانی حکومت نے آواز اٹھائی، وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر پاکستان بنے گا۔ وزیراعظم نے مظفر آباد میں بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں مل جاتا، پاکستان ان کا برابر ساتھ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مظفر آباد سے سری نگر تک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو کسی تحریک میں پیچھے نہیں پائیں گے۔ وہ دن ضرور آئے گا جب کمشیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کو حق ملے گا۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مئی 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہوئے خونریز حملے کے ایک ماہ بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو پاکستان سے متصل بھارت کی شمال مغربی ریاست راجھستان میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں مودی نے گزشتہ ماہ یعنی اپریل کی 22 تاریخ کو پہلگام میں ہونے والے حملے ، جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن کی اکثریت ہندوؤں کی تھی، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے نئی دہلی کو پانیکی تقسیم کے معاہدے کی معطلی پر مجبور کیا تھا۔ سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟ ورلڈ بینک کی ثالثی میں 1960ء میں دونوں پڑوسی ممالک کے مابین پانی کی...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاک افواج نے بھارتی فوج کے 258 لوگوں کو مارا، ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کردفاعی بجٹ بڑھانا ہو گا۔ سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب ترقیاتی نہیں دفاعی بجٹ کی بات کرنی ہے ، فوج نے کم وسائل میں بڑا معرکہ مارا ، تمام فورسز کی تنخواہوں کو ڈبل کرنا پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیز فائر کا دفاع کرنا ہماری کمزوری نہیں ، حکومت دل بڑا کرے اور اپوزیشن کو ویلکم کرے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے اجلاس میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے ، بھارت وہ دشمن ہے جس میں دشمنی کا سلیقہ بھی...
کیا جاپان میں تباہی آنے والی ہے؟ ’نئی بابا وانگا‘ کی پیشگوئی نے دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔ ریو تاتسوکی کو جاپان کی ’’ نئی بابا وانگا‘‘ کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اب ان کی نئی کتاب “دی فیوچر آئی سا” کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور...
1200 ایکڑ پر محیط کراچی کی مویشی منڈی لاکھوں قربانی کے جانوروں کی مہمان نوازی کرتی ہے، یہاں کچھ عرصے کے لیے ایک شہر آباد ہوجاتا ہے جہاں لاکھوں افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ جانوروں کے ساتھ ان کے بیوپاری بھی مویشی منڈی میں اپنا بوریا بستر باندھ کر آتے ہیں کیوں کہ جب تک جانور بک نہیں جاتے ، انہیں منڈی ہی میں گزر بسر کرنا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے چلتی پھرتی موٹر بائیک شاپس پر شہری انواع و اقسام کی اشیاء فروخت کرتے ہیں، جو ان کی نجی سے لیکر اجتماعی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ مویشی منڈی میں چائے کے ڈھابے، الیکٹرانک اشیاء، جانوروں کے لیے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک چین دوستی کے 74 سالہ جشن کی تقریب سے خطاب میں خضدار میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا پاکستان معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گا۔ پاکستان اور چین کے مثالی تاریخی تعلقات باہمی اعتماد کی زندہ مثال ہیں۔ چین پاکستان تعلقات اعتماد‘ احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ پورے خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر‘ جے 10سی اور پی ایل 15 میزائل پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی حالیہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
حکومت نے چینی کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے اور قیمت میں کمی کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ مگر اس کی جانب سے نہ ہی نوٹس لینے سے کوئی فرق پہلے پڑا ہے نہ اب پڑے گا۔ چینی کی قیمت میں کمی تو کیا ہوگی مگر کراچی میں چینی کی قیمت 190 روپے کلو سے بڑھ کر دو سو روپے کو بھی کراس کر سکتی ہے کیونکہ جب بھی حکومت کسی بھی اضافے کا نوٹس لیتی ہے تو قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مصنوعی قلت بھی پیدا کر دی جاتی ہے اور حکومتی نوٹس دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے اور نوٹس کی سزا عوام بھگتتے ہیں۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اپنی زیر...
ایم کے اسٹالن نے کہا کہ کیا بی جے پی چاہتی ہے کہ گورنر بلوں کی منظوری میں لامحدود تاخیر کر سکیں، کیا مرکز کی نیت اپوزیشن کی حکومتوں کو مفلوج کرنے کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقیت پر ضرب لگا رہی ہے اور گورنروں کو اپوزیشن کی ریاستی حکومتوں کے خلاف ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر تمل ناڈو کے وزیراعلٰی ایم کے اسٹالن کے ایک سخت بیان کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوستان کی طاقت اس کے تنوع میں ہے، ایک ایسا...
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری - فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن سروسز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ اصل تنازع اپنی جگہ موجود ہے اور اس میں چنگاری کسی بھی وقت ڈالی جاسکتی ہے، 10 مئی کے بعد کتنے دن گزر چکے ہیں مگر بھارت میں جو بیانیہ چلایا جارہا ہے وہ اب بھی جاری ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی، ایٹمی جنگ دونوں ممالک کے لیے باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے، ایٹمی جنگ ناقابل تصور اور نا معقول خیال ہونا چاہیے۔ڈی جی آئی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں موبائل سمز بند کئے جانے کے بعد کتنے شہریوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد شہریوں کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے نئے ٹیکس دہندگان کے حوالے سے تفصیلات پیش کردی گئیں، جس میں بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 4 لاکھ 48 ہزار 683 نئے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان سے ٹیکس گوشوارے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمٰی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرنا چاہتی ہے تو کر لے، لیکن اس کوشش سے اسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی اپنے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو مطمئن کرنے کے لیے صرف خان کے باہر آنے کی تاریخیں دیتی رہتی ہے۔ فیصل واوڈا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا، جبکہ نجم سیٹھی کی "چڑیا" اب عمر رسیدہ ہو چکی ہے اور اس کا ذہنی توازن بھی بگڑ چکا۔ پنجاب حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار اپنے ایم پی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر شملہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گا اور اس کی جگہ سیزفائر لائن بن جائے گی۔ انہوں نے پاکستان کی جنگی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم دو جنگوں میں حصہ لے چکے ہیں حالانکہ ان دونوں کا ہم سے کوئی ناطہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں مواقع پر مجبوریاں ڈکٹیٹرز کی تھیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ یہ تاثر دیا جائے کہ جنگ بندی کا فیصلہ اس کی طرف سے کیا گیا۔ انہوں نے...
بی جے پی ترجمان نے کہا کہ راہل گاندھی بھارتی مسلح افواج پر اعتماد نہیں کرتے، انہیں ہندوستانی مسلح افواج پر یقین نہیں ہے، وہ غیر ضروری مسائل کو اٹھاتے رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر پر لگائے گئے الزامات کے بعد بی جے پی نے جارحانہ انداز اختیار کر لیا ہے۔ بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ راہل گاندھی پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے وزیر خارجہ سے پوچھا تھا کہ "آپریشن سندور" کے دوران ہندوستانی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے، اس پر بی جے پی کے ترجمان سی آر کیساون...
کراچی(نیوز ڈیسک)گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور اسلامک بینکنگ کانفرنس کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔ روایتی بینکاری سے اسلامی بینکاری کی جانب منتقلی ایک اہم پیشرفت ہے جو معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تین سال پہلے ہماری معیشت کو چیلنجز کا سامنا تھا، تاہم حکومت اور اسٹیٹ بینک کے بروقت اقدامات کے باعث معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ...

بحریہ کے بہادر سپوتوں کو سالم ٹرمپ مین آف پیس ‘ چین ‘ ترکیہ سعودی عرب ‘آذربایئجان کا شکریہ :دشمن قیامت تک سبق یادرکھے گا: وزیراعظم
کراچی؍ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔ ہماری بحریہ اس بار بھی دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی مگر بحریہ کی تیاری دیکھ کر دشمن کو ہمت نہیں ہوئی۔ کراچی ڈاکیارڈ میں نیوی کے افسروں و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی افواج کے ساتھ کھڑی تھی۔ پاک بحریہ کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جس طریقے سے ہماری بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، اسی طرح ہماری فضائیہ نے دشمن کے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ تمام مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں،دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاک نیوی نے خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا،دفاعی محاذ کی طرح معاشی میدان میں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، پاکستان نیوی کے چاق چوبند اور نڈر، بہادر افسران اور قوم کے عظیم بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔اس جنگ میں پوری پاکستانی...
سینیٹر شیری رحمان : فوٹو سینیٹ فیس بک سیینیٹ نے اسلام آباد میں کم عمری کی شادی کی روک تھام کا بل منظور کرلیا، بل سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا۔بل کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہو، جمیعت علماء اسلام ف نے بل کی مخالفت کی اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔سینیٹ میں اسلام آباد میں کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کرلیا گیا، جس میں کہا گیا کہ بچے کی تعریف 18 سال سے کم عمر لڑکا یا لڑکی ہے، نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر...
کانگریس لیڈر نے مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے حملے کے آغاز میں پاکستان کو مطلع کرنا ایک جرم تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ کے حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ایک بار پھر سوال کیا اور ان پر الزام لگایا کہ وہ اس بات پر خاموش ہیں کہ ہندوستانی فضائیہ نے "آپریشن سندور" کے دوران کتنے طیارے کھوئے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ملک سچ جاننے کا مستحق ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کیا "وزیر خارجہ جے شنکر کی خاموشی صرف یہ نہیں بتا رہی ہے، یہ نقصان دہ ہے لہذا میں دوبارہ پوچھوں گا، ہم نے کتنے ہندوستانی طیارے کھوئے کیونکہ پاکستان...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری—فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت جتنی جلدی یہ سمجھ جائے گا یہ علاقائی اور عالمی امن کےلیے اچھا ہوگا۔ بھارتی وزارتِ دفاع نے جنگ بندی کی درخواست کی: ڈی جی آئی ایس...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور پاکستان فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے۔ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر...
مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نےکہا ہےکہ سعودی حکومت کے سرکاری اجازت نامےکے بغیر حج ادا کرنا نا صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ شرعاً بھی ناجائز ہے۔ ایک انٹرویو میں مصری مفتی اعظم نے کہاکہجب اجازت نامے کا حصول عوامی مفاد کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہو تو اس کی خلاف ورزی گناہ کے زمرے میں آتی ہے، جو شخص اجازت نامےکے بغیر حج پر جاتا ہے وہ گناہ گار ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نظیر کا کہنا تھا کہ اجازت نامہ حج کی استطاعت کی بنیادی شرط بن چکا ہے اور جب کسی کو اجازت نامہ نہ ملے تو اس پر حج فرض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت حج کرنے والے افراد ناصرف...

موجودہ اعداد و شمار اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے؛ وزیر آئی ٹی
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور موجودہ اعداد و شمار اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ شزا فاطمہ خواجہ نے تقریب سے خطاب کے دوران آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت اور مستقبل کی سرمایہ کاری سے متعلق خوشخبریاں سنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے چند سالوں میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور...

کےالیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری، بلدیہ میں غیرقانونی پی ایم ٹی ہٹا دی گئی
کراچی(نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک نے 13 ہزار سے زائد کنڈے ہٹانے کی مہمات میں 17,298 ہزار کلوگرام غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کو ہٹایا گیا- کے الیکٹرک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور سیکیورٹی کے تعاون سے شہر بھر میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کے ای نے اتحاد ٹاؤن، بلدیہ میں نصب اپنی 250 kva PMT کو واجبات کی۔عدم ادائیگیوں کے باعث ہٹا دیا تھا مگر بعد میں، شرپسندوں نے اپنے طور پر غیر قانونی طور پر 500 kva PMT کا ٹرانسفارمر نہ صرف نصب کیا بلکہ کے-الیکٹرک کے نیٹ ورک سے دوبارہ منسلک بھی کر دیا اور بجلی چوری مسلسل جاری رکھی۔ اس غیر قانونی پی ایم ٹی کو دوبارہ منقطع کرنے کے...
سابق ڈائریکٹر جیمز کومی کی ایک مبہم سی انسٹاگرام پوسٹ پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا جسے حیران کن طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی سے جوڑا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وفاقی اداروں کی تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں۔ جیمز کومی نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شیئر کی تھی جس میں سمندر کنارے موجود سیپوں کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ وہ "8647" کے ہندسے دکھائی دے رہے تھے۔ یاد رہے کہ سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمز کومی کو 2017 میں اُس وقت کے صدر ٹرمپ نے برطرف کردیا تھا۔ کومی کے ٹرمپ سے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ تاہم اس...
اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا ہے کہ ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں ایف بی آر افسران کو بہت زیادہ اختیارات دے کر ٹیکس دہندگان سے اپیل تک کا حق چھین لیا گیا ہے اس سے کرپشن کا ایک نیا بازار کھلے گا۔ ٹیکس ترمیمی آرڈیننس مجریہ 2025 کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترمیمی ٹیکس آرڈیننس میں ٹیکس دہندگان کے بنیادی حقوق کو سلب کیا گیا ہے، ایف بی آر حکام کو بہت زیادہ اختیارات دے دیے گئے ہیں، ٹیکس دہندگان سے اپیل کا حق تک چھین لیا گیا ہے ٹیکس دہندگان پر ایف بی آر حکام کو صرف الزام عائد کرکے سزا...
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر 45 برس کے ہوگئے۔ موسیقی، فلم اور ماڈلنگ کے میدان میں بہترین صلاحیتوں سے پہچانے جانے والے علی ظفر نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں۔ 18 مئی 1980 کو لاہور میں پیدا ہونے والے علی ظفر نے فنی سفر کا آغاز فلم "شرارت" کے لیے گیت گا کر کیا، جس کی ہدایتکاری ثمینہ پیرزادہ نے کی تھی۔ 2003 میں ان کا پہلا میوزک البم "حقہ پانی" ریلیز ہوا، جس کا گانا "چھنو" انہیں شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔ ان کی آواز میں کشش اور گہرائی نے انہیں موسیقی کے میدان میں ایک منفرد مقام دلایا۔ علی ظفر نے نہ صرف رومانوی گیت گائے بلکہ حمدیہ کلام بھی پیش کیے...
سٹی42:علیمہ خان نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہوں کہ بیرون ملک جانے کی اجازت ملے،میرے سے آپ کیوں خوفزدہ ہیں کہ مجھے سفر نہیں کرنے دے رہے؟ علیمہ خان نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹریولنگ کا تقابل ایان علی منی لانڈرر،خواجہ آصف کے سکینڈل اور رمضان شوگر ملز والوں سے ہو رہا تھا، ہمارے وکیل بتا رہے تھے کہ ان میگا سکینڈلز کے باوجود ملزمان کو ضمانت ملی تھی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 میرے اوپر الزام ہے کہ میں نے بانی کا پیغام کارکنوں تک پہنچایا، صرف پیغام رسانی کی وجہ سے میرے پر 60مقدمات بن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2025ء) جسٹس سرفراز ڈوگر کے فیصلے پر جسٹس سردار اعجاز کا سخت ردعمل، کہا میں توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھاؤں گا، فیصلہ لکھوں گا کہ کیا چیف جسٹس کے پاس ایک جج سے توہینِ عدالت کیس واپس لینے کا اختیار ہے؟ یہ اس ادارے کی بنیاد پر زوردار حملہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اپنی عدالت سے توہین عدالت کیس لارجر بینچ منتقل ہونے پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ججز میں تنازع ہے میں یہ دکھاوا کیوں کروں کہ تنازعہ نہیں ہے؟ جمعہ کو جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اپنی عدالت سے توہین عدالت کیس بغیر رضامندی کے لارجر بینچ...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ صحافی باہوبلی شاہ کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ خوف کی سیاست مودی حکومت کی پہچان بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے روزنامہ گجرات سماچار کے شریک بانی باہوبلی شاہ کی حراست کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اس کارروائی کو جمہوریت کی آواز کو دبانے کی سازش قرار دیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ملک نہ لاٹھی سے چلے گا اور نہ ہی ڈر سے، بھارت سچائی اور آئین سے چلے گا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ باہوبلی شاہ کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ خوف کی سیاست مودی حکومت کی پہچان بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات سماچار کو...
عید سے قبل پنجاب بھر میں مہنگائی کا جن پھر سے بے قابو،برائلر چکن کی قیمت 700 روپے ہو گئی، چینی بھی مزید مہنگی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں عید الاضحٰی کی آمد سے قبل زندہ چکن اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید3روپے اضافے سے 411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے 281روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر برائلر گوشت 680سے 700روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ دوسری جانبصوبے بھر میں چینی کی قیمت میں...

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی، پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا: مشاہد حسین سید
اسلام آباد(آئی این پی)سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر قوم، قومی قیادت اور پاک فوج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی سب سے بڑی سیاسی، عسکری اور سفارتی شکست ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو واضح پیغام دیا گیا کہ آپ تنہا نہیں ہیں اور پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ہمت بھی ہے، صلاحیت بھی، نیت بھی اور طاقت بھی ہے، بھارت کی جارحیت، بالادستی اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی،...
سرگودھا (نیوز ڈیسک) بھلوال کے علاقے نبی شاہ بالا میں گھر کا کام نہ کرنے پر بااثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگا لی اور غریب محنت کش کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی سامنےآچکی ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے تاحال کسی ایکشن یا گرفتاری وغیرہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/video.mp4 سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق کلیم شاہ، عقیل شاہ اور عقیل اعوان کا تعلق نبی شاہ بالا بھلوال سے ہے جو مزدور ترکھان کو گھر سے اغواء کرکے ڈیرے پر لے گئے جہاں انسان کے بھیس میں موجود ان درندوں نےاسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی ، ساتھ گالم گلوچ بھی کیا گیا...
دوحہ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں ایک بزنس راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ غزہ کی پٹی کو “آزادی زون” بنانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اب بچانے کو کچھ نہیں بچا، اس لیے امریکہ وہاں “کچھ اچھا” کرنا چاہتا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا، “میں نے فضائی تصاویر دیکھی ہیں، جہاں کوئی عمارت کھڑی نہیں بچی۔ لوگ ملبے کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “اگر ضرورت پڑی تو میں فخر سے کہوں گا کہ امریکہ غزہ کو سنبھالے اور اسے ایک آزادی زون بنائے، جہاں مثبت تبدیلی آئے۔” قطر، جو طویل عرصے سے حماس کے سیاسی...
آج بروزجمعۃ المبارک،16 مئی 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل تھوڑی سی توجہ آپکی زندگی کو بدل سکتی ہے۔ آپ الٹے سیدھے کاموں میں پڑے ہوئے ہیں جو کہ صرف زندگی کو خراب کرنے والی بات ہے اور کچھ بھی نہیں ۔ خود پر غور ضروری ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی حالات اب تیزی سے بدلنا شروع ہو جائیں گے۔ آپ کو اندازہ نہیں ہو کہ مشتری کے زائچے میں آ جانے سے...
دوحہ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں ایک بزنس راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ غزہ کی پٹی کو "آزادی زون" بنانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اب بچانے کو کچھ نہیں بچا، اس لیے امریکہ وہاں "کچھ اچھا" کرنا چاہتا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا، “میں نے فضائی تصاویر دیکھی ہیں، جہاں کوئی عمارت کھڑی نہیں بچی۔ لوگ ملبے کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “اگر ضرورت پڑی تو میں فخر سے کہوں گا کہ امریکہ غزہ کو سنبھالے اور اسے ایک آزادی زون بنائے، جہاں مثبت تبدیلی آئے۔” قطر، جو طویل عرصے سے حماس کے سیاسی دفتر کی...
اپنے ایک بیان میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ امریکہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایران سے تیل اور گیس کی خرید کا مطلب تہران کی مالی مدد ہے جسے روکنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" نے کہا کہ بغداد مکمل طور پر ایران-امریکہ غیر مستقیم مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کی ناکامی کے بھیانک نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، بغداد پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ایران سے گیس درآمد کرنے سے باز رہے۔ فواد حسین نے کہا کہ امریکہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایران سے تیل اور گیس کی خرید کا مطلب تہران کی مالی مدد ہے جسے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہماری ایئر فورس نے ثابت کیا صرف مہنگا جہاز لینے سے دفاعی صلاحیت بہتر نہیں ہوتی، میں ایئر فورس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ تمام عوام اکھٹے ہوگئے ہیں، ہمارا دشمن بری نیت رکھنے والا ہے، مودی کو پاکستان سے بہت نفرت ہے وہ آرام سے نہیں بیٹھے گا۔ پاکستان نے اپنی ایٹمی صلاحیت مؤثر انداز میں منوالی: بھارتی اخبارمضمون میں کہا گیا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہیں ہو سکی۔ شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں زیادہ محتاط ہونا ہوگا، اس کامیابی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بابا وونگا کو ان کی درست پیشین گوئیوں کے لیے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے ایک ایسے وقت کا تصور کیا تھا، جب لوگ کمپیکٹ الیکٹرانک گیجٹس پر اتنے زیادہ منحصر ہو جائیں گے کہ نسلیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ یہ گیجٹس آج اسمارٹ فونز کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ بابا وونگا نے اپنی پیشین گوئی میں کہا تھا کہ یہ گیجٹ انسانوں کے رویے اور نفسیاتی صحت کو کافی حد تک متاثر کرے گا۔ بابا وونگا نے پیش گوئی کی تھی کہ زندگی کو آسان بنانے کے لیے بنائی گئی وہی ٹیکنالوجی بالآخر انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ بابا ونگا نے جو کہا تھا، وہ بالکل سچ ثابت...
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ بالکل واضح ہو گیا کہ بھارت کا پوری دنیا میں اگر ساتھی اور مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کا امن مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے، فلسطینی 100 سال سے بھی زائد عرصے سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید ہوئے، امریکا کی ذمے داری ہے کہ وہ اسرائیل کو روکے، بھارت بھی اسرائیل کی ٹیکنالوجی پر ہی لڑ رہا تھا لیکن پاکستان نے شکست دی۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ امن چاہتے...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ٹک ٹاکر اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو ایوارڈ دیتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کوئی بتا سکتا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو کس بنیاد پر میڈل سے نوازا ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ ’پاکستان میں تمغے اور میڈل ایسے بانٹے جانے لگے ہیں جیسے ونڈی دی چیز ہو (بانٹنے والی کوئی چیز)‘۔ کوئی بتا سکتا ہے کہ گورنر KPK فیصل کریم کنڈی نے میریٹ ہوٹل اسلام...
ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد اہم گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ وزیراعظم نے ایوان کے فلور پر مذاکرات کی آفر کی،میں نے وہ آفر قبول کی اور کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی تک پہنچاؤں گا۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے اس متعلق میری کیا میٹنگ ہوئی ہے وہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے،بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے،ان کے بچوں کا انٹرویو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،وہ بہت باخبر ہیں...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )تحریک انصاف کے راہنما اور سابق وفاقی وزیراعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہے، عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ملک کا ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ہمارا لیڈر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے خطے کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی ہٹلر سے بھی بدتر ہے جب کہ چین نے دوستی کا حق ادا کیا ہے میں دل کی گہرائیوں سے چین کے صدر کو سلام پیش...
سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید—فائل فوٹو سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سیز فائر ناپائیدار رہے گا۔غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیز فائر ایک جراتمندانہ فیصلہ تھا، یہ آسان فیصلہ نہیں تھا، دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے عالمی دباؤ میں سیز فائر قبول کیا، یہ مختصر لیکن وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا فوجی تصادم تھا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کا کہنا تھا کہ 3 ہزار کلومیٹر کی حدود میں میزائل اور گولا باری ہوئی، گلگت بلتستان سمیت ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیز فائر کے...

مودی دوبارہ ایساکیا تو کچھ نہیں بچے گا : شہباز شریف : آرمی چیف کے ساتھ آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ افسروں ‘ جوانوں سے ملاقات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ’’معرکہ حق‘‘ کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِ اعظم نے آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلی سول اور عسکری...
روس کے خطے مشرقی سائبیریا کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے 6 لاکھ ہیکٹر سے زائد کا رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ مقامی حکام نے آگ کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان کردیا، اس وقت 49 مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ روسی وزارت برائے ہنگامی صورتحال کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 14 لاکھ ہیکٹر زمین جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے، جو امریکا اور کینیڈا میں اس سال مجموعی طور پر جلنے والے رقبے سے 3 گنا زیادہ ہے۔ مارچ کے وسط سے اب تک اس علاقے میں 174 بار جنگلات میں آگ بھڑک...
ویب ڈیسک : ورلڈبینک کے صدر اجے بنگا نےکہا ہےکہ سندھ طاس معاہدے میں اسے یکطرفہ معطل کرنے یا ختم کرنےکی کوئی شق نہیں ہے، معاہدے میں تبدیلی یا اسے ختم کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کا متفق ہونا ضروری ہے۔ ایک انٹرویو میں ورلڈبینک کے صدر اجے بنگا نےکہا کہ بھارت نے تکنیکی طورپر معاہدہ التوا میں ڈالا ہے، معاہدے کے طے شدہ طریقہ کار کی پاسداری ضروری ہے۔ اجے بنگا نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ایک سہولت کارکا ہے نا کہ ثالث کا، یہ معاہدہ دو خودمختار ملکوں کے درمیان ہے ، خواہش ہے دونوں ممالک اس معاہدے پر ایک نظر ڈالیں اور تعمیری انداز میں بات چیت کریں تاکہ...
بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا ہے، جسے ماہرین پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ایک انتقامی اقدام قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، زی میوزک کے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں کی تفصیلات اور ٹائٹل سے عاطف اسلم کا نام مکمل طور پر غائب کردیا گیا ہے، تاہم انکی آواز، ان کے گانے جوں کے توں موجود ہیں۔ پاکستان اور بھارت جنگ بندی کے باوجود، بھارتی حلقوں میں شکست کا ردعمل مختلف انتقامی رویوں کی صورت میں دیکھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں ماضی میں بھی پاکستانی فنکاروں پر مختلف پابندیاں عائد کی جاتی رہی...
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈبینک کے صدر اجے بنگا نےکہا ہےکہ سندھ طاس معاہدے میں اسے یکطرفہ معطل کرنے یا ختم کرنےکی کوئی شق نہیں ہے، معاہدے میں تبدیلی یا اسے ختم کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کا متفق ہونا ضروری ہے۔امریکی میڈیا کو دیتے گئے انٹرویو میں ورلڈبینک کے صدر اجے بنگا نےکہا کہ بھارت نے تکنیکی طورپر معاہدہ التوا میں ڈالا ہے، معاہدے کے طے شدہ طریقہ کار کی پاسداری ضروری ہے۔ اجے بنگا نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ایک سہولت کارکا ہے نا کہ ثالث کا، یہ معاہدہ دو خودمختار ملکوں کے درمیان ہے ، خواہش ہے دونوں ممالک اس معاہدے پر ایک نظر ڈالیں اور تعمیری انداز میں...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ اعظم کا موقف مایوس کن ہے، وہ ابھی الزام تراشی پر لگے ہوئے ہیں، بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سویلینز کو ٹارگٹ کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو بھی ڈائیلاگ ہو اس میں حریت قیادت کی فوری رہائی کا مطالبہ ہونا چاہئے، جنیوا سمیت جہاں کہیں بھی ڈائیلاگ ہو حریت قیادت کو شامل کیا جائے، مذاکرات کا ایک ٹائم فریم...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ اعتراضات پر آرڈر پاس کر دوں گا. وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسسٹنٹ رجسٹرار قابل سماعت ہونے کا معاملہ نہیں دیکھ سکتا، یہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ کوئی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ قائم مقام چیف جسٹس نے سماعت کی .(جاری ہے) جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ جو اعتراضات لگے...
لاہور:کیوی کا دیس، نیوزی لینڈ ترقی یافتہ و دولت مند سمجھا جاتا ہے مگر مقامی میڈیا کی رو سے وہاں روز مرہ استعمال کی اشیا بہت مہنگی ہو چکیں جبکہ تنخواہیں منجمد ہیں۔ چنانچہ مہنگائی سے تنگ لوگ ملک چھوڑ رہے ہیں. پچھلے 12 ماہ کے دوران قومی تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار افراد ہجرت کر گئے۔ اکثریت نے آسٹریلیا کا رخ کیا جہاں آمدن 26 فیصد زیادہ، بقیہ برطانیہ، امریکا وغیرہ سدھار گئے۔ رپورٹ کے مطابق مہاجر نہ آئیں تو نیوزی لینڈ میں افرادی قوت کی کمی ہو جائے، مہاجروں کی مسلسل آمد ہے مگر ملک میں سفید فام اکثریت ختم ہو جائے گی. اسی امر سے خوف کھا کر حال ہی میں برطانیہ نے بھی امیگریشن...
فرانس کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور امدادی کارکنوں کی سرگرمیوں کے لیے رکاوٹیں دور کرنی چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور امدادی کارکنوں کی سرگرمیوں کے لیے رکاوٹیں دور کرنی چاہئیں۔ فارس نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں فرانس کے نمائندے نیکولاس دو ریویر نے منگل کی شام غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں کی مذمت کی۔ دو ریویر نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اس...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ابھی باز نہیں آئے گا اور بہار کے الیکشن سے پہلے پنگا لے گا اس لیے ہمیں الرٹ اور جاگتے رہنا چاہیے۔ سماء کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہار کا الیکشن مودی کے گلے پڑا ہوا ہے، ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور مئی اہم ہے جبکہ مئی کے 17 دن اہم دیکھ رہا ہوں، ہم نے بھارت کے 5 سے زیادہ جہاز گرائے ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے بہت سے مسائل سے واقف ہوں ، سیز...
اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نےکہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ابھی باز نہیں آئے گا اور بہار کے الیکشن سے پہلے پنگا لے گا اس لیے ہمیں الرٹ اور جاگتے رہنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہار کا الیکشن مودی کے گلے پڑا ہوا ہے، ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور مئی اہم ہے جبکہ مئی کے 17 دن اہم دیکھ رہا ہوں، ہم نے بھارت کے 5 سے زیادہ جہاز گرائے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے بہت سے مسائل سے واقف ہوں ، سیز فائر ہوا ہے جنگ ختم نہیں ہوئی ، جنگ ہوئی...
کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پرانی تقریر وائرل ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خارجہ پالیسی کا واحد اور سب سے بڑا اسٹریٹیجک ہدف پاکستان اورچین کو الگ رکھنا ہے۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور بھارتی جارحیت کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت کے تناظر میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کی 2022 میں لوک سبھا میں کی گئی تقریر وائرل ہوگئی جس میں وہ پاکستان اور چین کو ایک نہ ہونے دینے کی بات کررہے ہیں۔ تقریر میں راہول گاندھی نے مودی سرکارکی خارجہ پالیسی میں اسٹریٹیجک غلطیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ نے پاکستان اور چین کو ایک ہونے دیا تو یہ بھارتی عوام کے خلاف...

جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور دنیا کی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا لوگو جاری
بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے نیوز آفس نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور دنیا کی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا لوگو جاری کیا۔یہ لوگو دیوار چین، زیتون کی شاخوں، روشنی، “80” کے عدد، اور وقت “1945—2025” پر مشتمل ہے۔دیوار چین پوری قوم کی متحد جدوجہد کا نشان ہے، جو یہ بتاتا ہے کہ حب الوطنی پر مبنی عظیم قومی روح ہی جنگی فتح کا فیصلہ کن عنصر ہے۔زیتون کی شاخیں چینی عوام کی سخت محنت اور جدوجہد کے بعد حاصل کردہ فتح کی علامت ہیں، جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ چین کی عوام مختلف ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر امن کی قدر کرتے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ساتھ حالیہ لڑائی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا اور اس کے نتیجے میں کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں پڑے گی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں ممکنہ طور پر ”شارٹ آرڈر“ میں پیش رفت کی امید ہے اور یہ کہ پاکستان امریکہ سے اعلیٰ قسم کی کپاس، سویا بین درآمد کر سکے گا.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ پاکستان...
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اب بھارت دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا، بھارت نے دوبارہ جرات کی تو پھر مار کھائے گا۔ لاہور میں عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے آپس میں لاکھ اختلاف ہوں دشمن کے مقابلے میں ہم ایک ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی اور حالیہ جنگ کے بعد پاکستانی اداکاروں کی تصاویر بھارتی میوزک پلیٹ فارمز سے ہٹا دی گئیں۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں متعدد بھارتی فلموں کے پوسٹرز اور گانوں کے پوسٹرز سے پاکستانی اداکاروں کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔ فواد خان کو فلم کپور اینڈ سنز کے گانے بدھو سا من کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا ہے، اور یہ گانا اب بھارت میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں ہے تاہم فواد خان کی 2014 کی فلم خوبصورت کا پوسٹر تاحال تبدیل نہیں ہوا۔ https://www.instagram.com/p/DJj9VkqiCPE/ اسی طرح ماہرہ خان کو فلم رئیس کے البم کور سے ہٹا دیا گیا ہے، جس میں اب صرف شاہ رخ خان نظر آ رہے ہیں جبکہ ماہرہ غائب ہیں جو اس فلم...
پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان میں بدترین شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو نشانے پر رکھ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے خود سے وابستہ بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کیوی کرکٹر پی ایس ایل کی معطلی کے بعد کہا کہ وہ کبھی واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے کیوی آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا کہ “پاکستان اور بھارت دونوں ہی میرے دل کے قریب ہیں، انھیں آپس میں الجھتا دیکھنا بہت ہی مشکل ہے، میری ہمدردیاں اس سے متاثر ہونے والے افراد کے...
پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان میں بدترین شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو نشانے پر رکھ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے خود سے وابستہ بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کیوی کرکٹر پی ایس ایل کی معطلی کے بعد کہا کہ وہ کبھی واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے کیوی آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا کہ "پاکستان اور بھارت دونوں ہی میرے دل کے قریب ہیں، انھیں آپس میں الجھتا دیکھنا بہت ہی مشکل ہے، میری ہمدردیاں اس سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ...
گزشتہ 5 دنوں میں سول ڈیفنس، ریسکیو نے 1 لاکھ 18 ہزار 289 افراد کو تربیتی مشقیں کروائی ہیں۔ مشقوں میں حملے یا حادثے کی صورت میں ہنگامی انخلاء، آگ بجھانے، فرسٹ ایڈ بارے سکھایا گیا۔ تربیتی مشقوں میں طلباء و دیگر شہریوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے بارے رہنمائی فراہم کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے سول ڈیفنس کو 10 لاکھ رضاکاروں کی رجسٹریشن کا ہدف بھی دیدیا۔ سول ڈیفنس کیلئے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سکیورٹی فنڈز سے دی گئی ہے۔ 50 کروڑ کی گرانٹ سے سول ڈیفنس کیلئے جدید آلات خریدے جائیں گے۔ مائن ڈٹیکٹر، سنیک...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پالیسی کے طور پر یہ طے کیا ہے کہ اگر کوئی جج اختلافی نوٹ تحریر کرتا ہے تو اسے اسی بینچ کے سربراہ کی منظوری کے بعد ہی عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر پبلک کیا جائے گا۔ ایکسپریس کو ایک ذمے دار ذریعہ نے بتایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق بارہ جولائی کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلوں پر جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے اختلافی نوٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی منظور ی کے بعد ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہو سکیں گے۔ ماضی میں کوئی جج اگر کیس کے آغاز پر ہی اختلاف کرکے بینچ سے اٹھ کر چلا...
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر پر اکڑ دکھائے گا لیکن اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آچکا ہے، وہ دنیا بھر کے فلیش پوائنٹس پر بات کر رہے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں سرفہرست کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشتگردی کے معاملات شامل ہوں گے۔ وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت سے مذاکرات کا مقام طے ہوا ہے؟ جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ مذاکرات کہاں ہوں گے، اگر مذاکرات کیلئے ملاقات ہوگی تو ہی ایجنڈا طے ہوگا، میری دانست...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر اکڑ دکھائے گا لیکن اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آچکا ہے، وہ دنیا بھر کے فلیش پوائنٹس پر بات کر رہے ہیں۔ ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں سرفہرست مقبوضہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشتگردی کے معاملات شامل ہوں گے۔ وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت سے مذاکرات کا مقام طے ہوا ہے؟ جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ مذاکرات کہاں ہوں گے، اگر مذاکرات کیلئے ملاقات ہوگی تو ہی ایجنڈا طے ہوگا،...
اسلام آباد میں سکھ وفد سے ملاقات کے موقع پر جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو بظاہر اس میں مضائقہ نہیں مگر حکمران کسی دھوکے کا شکار ہوئے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کے اقدام کے لیے بات چیت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو پاکستان کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔ قوم کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں...
سعودی عرب نے 2025 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ Study in Saudi Arabia پلیٹ فارم کے ذریعے پبلک یونیورسٹیوں میں بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق درخواست دہندگان کو انفرادی یونیورسٹیوں میں الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بجائے، وہ سعودی عرب میں مذکورہ پلیٹ فارم سے براہ راست اپنے پسندیدہ ادارے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر مفت ہے۔اہلیت کے معیار کے تحت تمام قومیتوں کے درخواست دہندگان کے لئے کھلا ہے۔کم از کم عمر 16 سال ہونی چاہیے۔...
پاک بھارت حالیہ سیز فائر کے فوراً بعد بین الاقوامی میڈیا نے اس پیشرفت کو گہرے تجزیوں، شکوک و شبہات اور سفارتی اشاروں کی نظر سے دیکھا۔ گارڈین سے لے کر الجزیرہ، ٹائم میگزین، دی اکانومسٹ اور واشنگٹن پوسٹ تک سب نے ایک بات پر زور دیا کہ یہ امن اگر برقرار رہا، تو اصل معرکہ بیانیے کا ہوگا۔ گارڈین: یہ بیانیے کی جنگ ہے گارڈین کے سیکیورٹی نمائندے جیسن برک نے لکھا کہ یہ امن اگر قائم رہا، تو اگلے ہفتوں میں بیانیے کی جنگ چھڑ جائے گی۔ واشنگٹن کی سفارت کاری نے کشیدگی میں کمی کی، جو روس اور چین کو خوش نہیں آئے گی۔ گارڈین نے مزید کہا کہ اس مرتبہ معاشی نقصانات نے دونوں ممالک کو...
راودلشاد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈرون حملےمیں شہید ہونے والے علی حیدر کی رہائش گاہ آمد، وفاقی وزیر داخلہ نے علی حیدر شہید کے والد محمد اسلم اور والدہ شمیم بی بی سے ملاقات کی، شہیدعلی حیدر آٹھ بہنوں کااکلوتا بھائی تھا۔علی حیدر شہید پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر برگر کا کاؤنٹر لگاتا تھا، شہید علی حیدر کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، وفاقی وزیر داخلہ نے شہید علی حیدر کے ساتھ زخمی کزن فیصل منظور کی حوصلہ افزائی کی۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر عطافرمائے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈرون حملے میں شہید...
جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی کیونکہ اس سے بے پناہ مصائب، وسیع پیمانے پر تباہی اور بے شمار معصوم جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ حال ہی میں جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر رہی، پھر وہیں غزہ اسرائیل تنازعہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے جو آج تک کشیدگی اور تشدد کا سبب بنا ہوا ہے جس میں بے شمار جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور کئی افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ اسی طرح روس یوکرین جنگ بھی جاری ہے جس کا آغاز 2022 میں ہوا، جو 21ویں صدی کے سب سے اہم جغرافیائی سیاسی بحرانوں میں سے ایک بن چکی ہے، جس...
گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستانی مسلح افواج کی بروقت جوابی کارروائی سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور پھر آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہو گیا۔ اس سارے عرصے میں پاکستانی عوام نے افواجِ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ صارفین کا چند تصاویر کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ تصاویر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہیں مطالعہ پاکستان میں شامل کیا جائے...
کراچی: بچپن میں آپ نے ضرور یہ پڑھا ہو گا کہ ’’کوئی کسی دوسرے کیلیے گڑھا کھودے تو خود بھی گر جاتا ہے‘‘ شاید بھارت میں یہ نہیں پڑھایا جاتا،اسی لیے انھوں نے غلط شاٹ کھیل دیا، اچھی خاصی ہماری پی ایس ایل جاری تھی لیکن جان بوجھ کر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا مقصد ہی یہ تھا کہ پاکستانی خوشیوں کو ماند کیا جائے. جنگ کے ماحول میں بھی ایک دن پہلے ہزاروں شائقین بھرپور انداز میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے تھے انھیں کسی بات کا کوئی خوف نہ تھا، یہی بھارت کو بْرا لگا اور اس نے کرکٹ کو نشانہ بناکر اپنی دانست میں بڑا کام کردیا، بھارتیوں نے اس...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق سفیر عبدالباسط نے پاکستان کو بھارت سے چوکنا رہنے کا مشورہ دے دیا اور کہا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں عبدالباسط نے کہا کہ بھارتی حکومت پر اپوزیشن اور عوام کا دباؤ ہے کہ جنگ بندی پر آمادہ کیوں ہوئے؟ اپوزیشن اور عوام نریندر مودی سے پوچھ رہے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر کسی تیسرے کی ثالثی میں بات چیت کس کی اجازت سے کی جارہی ہے؟ سابق سفیر نے یہ بھی کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، بھارت بڑا مکار اور جھوٹا دشمن ہے، پاکستان کو چوکنا رہنا ہو گا۔ بھارتی اپوزیشن میدان میں آ گئی ، مودی...
سابق سفیر عبدالباسط—فائل فوٹو سابق سفیر عبدالباسط نے پاکستان کو بھارت سے چوکنا رہنے کا مشورہ دے دیا اور کہا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں عبدالباسط نے کہا کہ بھارتی حکومت پر اپوزیشن اور عوام کا دباؤ ہے کہ جنگ بندی پر آمادہ کیوں ہوئے؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور عوام نریندر مودی سے پوچھ رہے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر کسی تیسرے کی ثالثی میں بات چیت کس کی اجازت سے کی جارہی ہے؟سابق سفیر نے یہ بھی کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، بھارت بڑا مکار اور جھوٹا دشمن ہے، پاکستان کو چوکنا رہنا ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کیا ہزاروں سال بعد مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہو گئے ہیں، دونوں نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)نائب صدر ’سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن‘ وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ چینی میڈیا ’سی جی ٹی این‘ کو بیان میں وکٹر گاؤ نے کہا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ پاکستان کے جائز مفادات، خودمختاری، علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالے تو یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کوئی ملک چین کے پاکستان کے جائز مفادات کی حفاظت، دفاع کے عزم پر شک کرے گا، خاص طور پر جب بات پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہو۔ مزیدپڑھیں:کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوا—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے۔ یہ بھی پڑھیے مریم نواز کا پاک فوج کیلئے اعزاز و افتخار کا اظہار انہوں نے کہا ہے کہ ہم کمزور نہیں، صرف امن کےلیے خاموش تھے۔مریم نواز نے پاک فوج کے جوانوں کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ پاک سر زمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو، ان محافظوں کو سلام جنہوں نے غیرت، حکمت اور...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اطلاعات ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تاہم سرکاری طور پر اس کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ یادرہے کہ پاک بھارت جنگی حالات کے تناظر میں قومی اتحاد کے لیے عمران خان کو رہا کرنے کی باتیں ہورہی ہیں ۔ مزید :
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اگلے لیول کےلیے بھی تیار ہیں، اگر بین الاقوامی طاقتیں مداخلت کرتی ہیں تو ہم اس کےلیے بھی تیار ہیں، ہم اپنے گارڈز ڈاؤن نہیں کریں گے، 2 ایٹمی طاقتوں کی جنگ دنیا کےلیے فکر کا مقام ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے دو تین روز میں بھارت نے امن کی بات ضرور کی لیکن جارحیت بھی جاری رکھی، اگر معاملہ بڑھتا ہے تو اس کےلیے بھی ہم تیار ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تماشبین بھی اس صورتحال میں لپیٹے جائیں گے، خدانخواستہ ایٹمی صورتحال بنی تو پھر تماشبین بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے، جنگ بڑی ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے...
سٹی 42 : دارالحکومت میں ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہر کے 19 ہسپتالوں میں 2 ہزار 389 اضافی بیڈز مختض کر دئیے گئے ہیں،شہر بھر میں ہنگامی صورتحال کے لیے 69 ایمبولینسزبھی میسر ہونگیں۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات، خون اور آکسیجن سپلائی کے لیے بھی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں 26 اور ریسکیو 1122 میں 12 ایمبولینسز سٹینڈ بائے رہیں گی،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے 46 شیلٹر ہاؤسز بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔ انہون نے...
پاکستان پر دہشتگرد کارروائیوں کے بعد بھارت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کی میزبانی کرنے پر غور شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2027 کی میزبانی کیلئے بولی میں حصہ لینا چاہتا ہے لیکن اس میں بڑی رکاوٹ پاکستان بن سکتا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2027 کے سائیکل میں اگر پاکستانی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچی تو ایونٹ کو بھارت سے منتقل کرنا پڑے گا کیونکہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث گرین شرٹس ہندوستان میں نہیں کھیلیں گے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ آئی پی ایل کو کتنا نقصان ہورہا ہے؟ حیران کُن رپورٹ سامنے آگئی دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس یا ایشین...
پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کے سپاہیو! تمہیں سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو، تمہاری غیرت کو سلام ہو،...
نائب وزیراعظم بھارت نے نور خان، شورکوٹ ایئر بیس پر حملہ کیا جو ناقابل قبول تھا، ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارت باز نہیں آرہا، بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، یہ آپریشن اب منطقی انجام تک جاکر ختم ہوگا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے نور خان ایئر بیس اور شوکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا جو ناقابل قبول تھا، ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارت باز نہیں آرہا، تین دن سے تماشہ لگایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، آج کے آپریشن کا نام قرآن حکیم کے حوالے سے ہے،...
بیجنگ/ اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی پائلٹس کے ہاتھوں رافیل طیارہ گرائے جانے پر چینی سوشل میڈیا صارفین بھی بھارت کا مذاق اڑانے لگے۔پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی رافیل گرائے جانے پر جہاں ایک طرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارت کا مذاق اڑاتے نظر آرہے ہیں، وہیں چینی سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں۔چینی سوشل میڈیا پر پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے انڈین رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چینی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھارتی شہریوں کی طرح پگڑیاں پہنے دیکھا جاسکتا ہے، ان پگڑیوں پر علامتی جہاز بنائے گئے ہیں اور چینی انفلوئنسرز اپنی زبان میں گانا گا کر رافیل...
سٹی42: بھارت کی مایوسی میں جلد ہی اضافہ ہو گا۔پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بات بھارت کے تین ائیر بیسز پر ناکام میزائل حملوں کے بعد کہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کے ناکام میزائل ھملوں کی ابتدائی اطلاع دینے کے بعد کہا تھا کہ بھارت تیار رہے، پاکستان جواب دے گا۔ اس کے بعد جنرل احمد شریف چوہدری دوبارہ ٹی وی پر ظاہر ہوئے، انہوں نے بتایا ک ہبھارت کے تینوں ائیر بیسز پر حملے عملاً ناکام بنا دیئے گئے ہیں۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی اس کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم ک یکمرشل فلائتس کے لئے بند کر دی گئیں۔ اب جنرل احمد شریف بتا...

رافیل گرنے کے بعد امریکہ کی دفاعی برآمدات کو جھٹکا لگے گا اور چینی اسلحے کی مانگ بڑھے گی، امریکی ٹی وی
واشنگٹن: پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی دنیا کو یہ دیکھنے کا پہلا حقیقی موقع فراہم کر سکتی ہے کہ جدید چینی فوجی ٹیکنالوجی ثابت شدہ مغربی ہتھیاروں کے مقابلے میں کیسی کارکردگی دکھاتی ہے۔ اس صورتحال میں چینی دفاعی سٹاک میں پہلے ہی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین کے بنائے گئے جدید ہتھیار، خاص طور پر جے-10 سی طیارے، کسی حقیقی فضائی لڑائی میں استعمال ہوئے ہیں ، وہ بھی ایک ایسے حریف کے خلاف جو رافیل، ایس یو-30 اور مگ-29 جیسے مغربی و روسی ساختہ ہتھیار رکھتا ہے۔ امریکی ٹی وی سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان کے رافیل گرانے کے دعوے درست ہیں تو یہ...
نئی دہلی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کو گمراہ کررہا ہے جب پاکستان کارروائی کرے گا تو سب دیکھیں گے۔ ٹی آر ٹی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت سے پاکستان پر آرٹلری، مارٹر دیگر بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے، بدقسمتی سے بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع میں چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنارہا ہے، پاکستان کی جانب سے ڈرون یا راکٹ حملہ نہیں کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا...

کسی نے ہمیں چھیڑا تو گھس کر ماریں گے ،دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیا اب اس سےبڑھ کر ہو گا:اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جنگ حکمت سے لڑی جاتی ہے ،دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیا اب اس سےبڑھ کر ہو گا۔بھارت نے دنیا کے مہنگے ترین اسرائیلی ڈرونز استعمال کیے، بھارت کو جواب میں کمی نہیں ہو گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ قومی یکجہتی کی بات ہو تو سیاسی ہم آہنگی کی بات بھی ہونی چاہیے، سیاست ایک دوسرے کو گھسیٹنے کا نام نہیں، سیاست دلیل سے ایک دوسرے کو قائل کرنے کا نام ہے۔ بہاولپور میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی جگہ سے اجمل جامی کو کیا ملا؟ ’’جنگ ‘‘...
سٹی 42 : وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جنگ ہمیشہ جوش جذبے کے ساتھ حکمت سے لڑی جاتی ہے، بھارت نے اسرائیل کے ڈرونز کو استعمال کیا، وہ اپنے ٹارگٹس تک نہیں پہنچ سکے، بھارت نے ہمارے معصوم شہریوں کا قتل عام کیا، بھارت نے اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھائی ہیں، جواب میں بھی کمی نہیں ہوگی۔ اعظم نذیر تارڑ نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ ایوان کے ہر رکن کا مشکور ہوں کہ آپ نے یک زبان ہو کر اپنے دشمن کو للکارا اور واضح پیغام دیا کہ ہم ایک ہیں، قومی یکجہتی کی بات ہورہی ہے تو سیاسی ہم آہنگی کی بھی بات ہونی...

بھارت نے لگاتار تیسری رات حملہ کیا، اسے سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا. رضوان سعید شیخ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے بھارت نے مسلسل تیسری رات حملہ کیا ہے، بھارت کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان اس کی جارحیت پر خاموش رہے گا پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ کیا، کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا دہشت گرد ہوتے ہیں؟.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا بھارت کا ماضی دیکھیں، جو نیپال اور سری لنکا میں ہوا سب کو معلوم ہے ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے تھی کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، اب تک ہم نے جو کارروائی کی ہے وہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن پاک بھارت کشیدگی میں مداخلت نہیں کرئے گا کیونکہ اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“سے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم جنوبی ایشیا میں دونوں پڑوسی ملکوں کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لیے کام سفارتی راہداریوں کو استعمال کر رہے ہیں، تاہم جنگ میں براہ راست دخل نہیں دیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ نہیں ہونی چاہیے، ایسا ہوا تو یہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں میں کشیدگی کم کروانے کے لیے کام کر رہے...