جتھوں کے زور پر مطالبات مانوں گا اور نہ ہی اسمبلی توڑوں گا، وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ وہ عوامی مطالبات پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی وہ اسمبلی توڑیں گے البتہ اگر اسمبلی کہے گی تو مستعفی ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جو سہولیات آزاد کشمیر کے عوام کو میسر ہیں وہ پوری دنیا میں کسی کو حاصل نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی ایکشن کمیٹی کی ہر جائز بات ماننے کے لیے تیار ہیں لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ جتھوں کے زور پر اپنی بات منوا لے گا تو یہ ممکن نہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اگر بھارتی سائفر سے کوئی تعلق نہیں تو پھر ان کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ میں کسی بھی صورت اسمبلی نہیں توڑوں گا البتہ اگر آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبران چاہتے ہیں کہ مجھے کرسی پر نہیں ہونا چاہیے تو ان میں سے 27 اکٹھے بیٹھ کر محض چائے ہی پی لیں میں خود ہی گھر چلا جاؤں گا۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایک سابق وزیراعظم نے مراعات سے دستبردار ہونے کی پیشکش ہے تو میں یہ سمجھتا ہوں انہیں پیشکش کرنے کی بجائے سرکاری گاڑی واپس جمع کر دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو 3 روپے یونٹ بجلی اور 2 ہزار روپے من آٹا دستیاب ہے لیکن اس کا کریڈٹ جو عوامی ایکشن کمیٹی لے رہی ہے جو درست نہیں کیوں کہ اس کے لیے میں پہلے ہی حکومت پاکستان سے بات کر چکا تھا۔
’مہاجرین کی نشستیں ختم کرنا تحریک آزادی کشمیر پر کاری ضرب ہوگی‘چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر اسمبلی میں کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کررہی ہے لیکن 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے بعد اگر آزاد کشمیر حکومت ایسا کوئی اقدام کرتی ہے تو یہ تحریک آزادی کشمیر پر کاری ضرب ہوگی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی کے بعد بھارت بین الاقوامی سطح پر ہزیمت کا شکار ہے اور اب تو وہ کھیل کے میدان میں بھی ہاتھ ملانے سے انکاری ہے اب اس ماحول میں ہمیں ایسے اقدامات کرنے چاہییں جن سے مملکت پاکستان کا امیج مزید بہتر ہو۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی کا رکن اور وزیر نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں سب سے کم تنخواہ اور مراعات لیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے عدلیہ کی مراعات کے حوالے سے جو بات کی جاتی ہے میں انہیں کسی نوٹیفکیشن کے ذریعے ختم نہیں کر سکتا کیوں کہ آزاد کشمیر کا عبوری آئین یہ کہتا ہے کہ آزاد کشمیر کی عدلیہ کو پاکستان کی عدلیہ کے برابر مراعات حاصل ہوں گی۔
’بجلی سستی ہونے کے بعد لوگوں نے گیس کا استعمال ختم کردیا‘وزیراعظم نے کہاکہ آزاد کشمیر میں بجلی 3 روپے یونٹ ہونے کے بعد لوگوں نے گیس کا استعمال ختم کردیا ہے اور بجلی کے چولہے لے لیے ہیں جبکہ دوسری جانب ٹرانسمیشن لائن پر دباؤ بڑھا اور ٹرانسفارمر جلنا شروع ہوگئے جس کے باعث ہمیں مزید اقدامات کرنا پڑے۔
مزید پڑھیے: پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر بھارت اپنے جرائم چھپانا چاہتا ہے، صدر آزاد کشمیر سلطان چوہدری
وزیراعظم نے کہاکہ آزاد کشمیر میں تعلیم 90 فیصد فری ہے جس کے علاوہ ہیلتھ کارڈ کے لیے ہم نے بجٹ میں رقم مختص کردی ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں صحت کی سہولیات مفت میسر ہوں گی۔
ایک سوال کے جواب میں چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایکشن کمیٹی عوام کی نمائندہ نہیں اور ان لوگوں کو اگر عوام کا نمائندہ ہونے کا شوق ہے تو آئیں الیکشن میں بحیثیت سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہوں اور انتخابات میں حصہ لیں۔
انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اسمبلی میں مشترکہ قرارداد پاس کرکے یہ پیغام دے دیا ہے کہ ریاست کا نظام یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
’تنخواہ اور پینشن نہیں لیتا‘
انہوں نے کہا کہ میں تنخواہ اور پینشن نہیں لیتا جبکہ حکومت میں آنے کے بعد کفایت شعاری شروع کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے کسی گھر کو سرکاری درجہ حاصل نہیں جبکہ میں نے اپنے ساتھ پریس سیکریٹری تک نہیں رکھا۔
ایک اور سوال کے جواب میں چوہدری انوارالحق نے کہا کہ میں کسی بھی صورت اسمبلی نہیں توڑوں گا۔ البتہ اگر آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبران چاہتے ہیں کہ مجھے کرسی پر نہیں ہونا چاہیے تو 27 لوگ (ارکان اسمبلی) اکٹھے بیٹھ کر چائے پئیں میں خود ہی گھر چلا جاؤں گا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان
چوہدری انوارالحق نے کہاکہ ایک سابق وزیراعظم نے مراعات سے دستبردار ہونے کی پیشکش ہے تو میں یہ سمجھتا ہوں انہیں پیشکش کرنے کے بجائے سرکاری گاڑی واپس جمع کر دینی چاہیے۔
’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے‘انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ ہوا ہے۔ اس وقت ایکشن کمیٹی کے لوگوں کو اس پر بات کرنی چاہیے لیکن وہ اس طرف نہیں آتے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایکشن کمیٹی کے دوستوں نے کہاکہ ان کو ریاست پاکستان اور افواج پاکستان سے کوئی مسئلہ نہیں تو اب تھوڑا آگے بڑھ کر یہ بھی کہہ دیں کہ پاکستان سے آنے والی فورسز بیرونی فورسز نہیں ہیں۔
چوہدری انوارالحق نے کہاکہ میں نے آزاد کشمیر کے خزانے کی اس طرح حفاظت کی جس طرح والدین اپنے بچوں کی نہیں کرتے۔ فضول خرچی اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اپنی ذات سے شروع کیا۔
’ہیلتھ اور تعلیمی پیکج موجودہ حکومت کی بڑی کامیابیاں ہیں‘انہوں نے اپنی حکومت کی کامیابیاں گنواتے ہوئے کہاکہ میرے دور میں آزاد کشمیر بھر میں 3300 کلومیٹر سڑکیں دی گئیں۔ اس کے علاوہ ہیلتھ پیکج اور تعلیمی پیکج بڑی کامیابیاں ہیں۔
چوہدری انورالحق نے کہاکہ تعلیمی پیکج کا پہلا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے اساتذہ کو اپ گریڈ کردیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں ہم نئے ادارے بنانے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر: بلدیاتی فنڈ، یوتھ قرضہ اسکیم کی منظوری، صحت کارڈ کے اجرا کا بھی فیصلہ
انہوں نے کہاکہ جہاں جہاں ریفارمز ہو سکتی تھیں وہ ہم نے کی ہیں، ہم نے ان لینڈ ریونیو سے ریاست کے وسائل میں 34 ارب روپے کا اضافہ کیا ہے۔
’حکومت پاکستان نے سستے آٹے اور بجلی کے لیے صرف ایک بار گرانٹ دی‘چوہدری انوارالحق نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے سستے آٹے اور بجلی کے لیے ایک بار گرانٹ دی تھی اور اس کے بعد سے عوام کو یہ سہولیات ہم اپنے وسائل سے ہی فراہم کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی وزیراعظم ا زاد کشمیر چوہدری انوارالحق ا زاد کشمیر اسمبلی عوامی ایکشن کمیٹی انہوں نے کہا کہ کہ ا زاد کشمیر نے کہا کہ ا نے کہاکہ ا نہیں تو کے بعد کہ میں کہ ایک کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی خودمختاری کے تحفظ اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے روبوٹکس اور اٹانومس سسٹمز کی ترقی کے لئے سپارک اینڈ ایلیویٹ پروگرام کے آغاز اور 20 ملین ڈالر کا پاکستان وینچر فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ پاکستان نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں ملکی صلاحیتیں بڑھانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے۔
اسلام آباد میں انڈس راس روبوٹکس اینڈ اٹانومس سسٹمز ایکسپو 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انڈس راس روبوٹکس اینڈ اٹانومس سسٹمز ایکسپو سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں صف اول کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے، یہ نمائش اور اس طرح کے اقدامات پاکستان کو 21ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی میں صف اول کا ملک بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال کے اوائل میں پاکستان نے انڈس اے آئی سمٹ کی بھی میزبانی کی، جس سے مصنوعی ذہانت کے دور میں پاکستان کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیےحکومتی نمائندوں، ٹیکنالوجی لیڈرز اور محققین کاروباری افراد کو مل بیٹھنے کا موقع ملا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ آج انڈس راس ایکسپو سے اس وژن کو عملی شکل دینے کا موقع حاصل ہوا ہے کہ کس طرح جدت کو فعال سلوشنز میں تبدیل کریں، روبوٹکس اور ڈرونز کی جدت سے معیشت مضبوط سلامتی بہتر اور عوام کی زندگی آسان ہوگی، اس جہت نے اکیڈیمیا، انڈسٹری، اسٹارٹ اپس اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میرے بچپن میں ٹیکنالوجی کی جدت بلیک اینڈ وائٹ ٹیلی ویژن کی آمد تھی اور خاندان کے تمام افراد’’اچے برج لاہور دے‘‘ جیسی پاکستان ٹیلی ویژن کی کلاسک نشریات کو مل کر دیکھتے تھے لیکن آج دنیا ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت آگے بڑھ گئی ہے اور ہم تاریخ کے ایک غیر معمولی دور میں ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
ان کا کہنا تھا کہ زرعی پیداوار کے لیے پانی اور دیگر بنیادی عوامل کی ضرورت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آج ٹیکنالوجی کی جدید شکل ہمارے سامنے موجود ہے، آج مشینیں محسوس کر کے تیزی سے فیصلے اور ان پر عمل درآمد کرتی ہیں جو کبھی خواب لگتا تھا آج حقیقت بن کر ہمارے سامنے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ فخریہ طور پر کہتا ہوں کہ پاکستان نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں ملکی صلاحیتیں بڑھانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی، سیمولیٹرز 100 فیصد پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں مسلح افواج نے جدید آٹونومس سسٹمز اور سائبر سیکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا، معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی معاونت شان دار رہی اور ہماری مسلح افواج نے ملکی خود مختاری کے تحفظ کے لیے آہنی عزم کے مظاہرے کے ساتھ ساتھ ملکی صلاحیتوں، ٹیکنالوجی کی ترقی اور اور آپریشنل مہارت کا بھی بھرپور ثبوت دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبے میں شان دار کامیابیاں مادر وطن کے قومی دفاع کا لازمی جزو ہیں، اس سے ہمارے سیکیورٹی کا نظام مضبوط ہوگا، دفاع مزید ناقابل تسخیر ہو جائے گا اور اس سے ابھرتے اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، دفاع میں آٹونومس صلاحیتوں کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا انقلاب چند جدید معیشتوں، بڑی کارپوریشنز اور بڑے شہروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ سب کے لیے مساوی ترقی ہونی چاہیے، کسانوں کی حالت بہتر ہو، چھوٹے کاروبار فروغ پائیں،کاروبار کرنے والی خواتین کو سہولیات ملیں اور کمزور طبقات کو فائدہ پہنچے، محفوظ اور شفاف آٹونومس سسٹمز کے لیے واضح قانون سازی اور اخلاقی فریم ورک بنانا چاہیے۔
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا
مزید :