پاک سعودی دفاعی معاہدے کا جشن 23 ستمبر تک جاری رہے گا
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان اورسعودیہ کے مابین تاریخی معاہدے کا جشن منانے کیلئے شروع کیاگیا چراغاں 23 ستمبر تک جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی، وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری چراغاں کو سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر تک جاری رکھاجائے۔
سرکاری ونجی عمارتوں کو سعودی عرب کے پرچم کے رنگ کی سبز روشنیوں سے مزین کیاگیاہے۔ ریڈ زون سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں پر سعودی بادشاہ ،ولی عہد ،وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی تصویروں پر مبنی قدآدم ہورڈنگ لگائے گئے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے پرچم بھی بڑی تعدادمیں شاہراہوں اور عمارتوں پر لہرائے گئے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں شاندار استقبال اور اس کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاہدے کو لے کر پاکستانی شہری انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا سعودی عرب کی حفاظت ہمارے لئے باعث سعادت ہے ، ہمیں کوئی دنیاوی فائدہ نہ بھی ملے تب بھی پاک سرزمین کی حفاظت کی خاطر ہم اپنی جان کا نذرانہ پیش کریں گے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ جس طرح اسرائیل ایک ایک کر کے مسلمان ممالک پر چڑھائی کر رہا ہے اگر مسلمان ملکوں کا بلاک بن جائے تو اسرائیل سمیت کسی ملک کو بھی ایسی کارروائی کی جرأت نہیں ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔