2025-07-27@01:41:37 GMT
تلاش کی گنتی: 2277

«کی کامیابی کے»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد کے لئے ٹیلیفون کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعطم آفس سے جاری بیان کے مطابق عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سلطنت عمان کے سلطان عزت مآب ھیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھوں نے  سلطان ھیثم اور عمان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے غزہ کے عوام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بحران کے دوران عمان کے موقف پر سلطان کا شکریہ...
    واشنگٹن کے دورے پر موجود پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ بلاول بھٹو نے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ سے خطاب کے دوران دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے۔ چیئرمین پی پی پی اور پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی...
    سٹی42:  سابق وزیرخارجہ، پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور پاکستان کے سفارتی وفد کے  سربراہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ، پانی کی خاطر ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔  بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں  ممتاز تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں  انڈیا کی پاکستان پر مسلط کردہ بلا اشتعال جارحیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا،   ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا پانی کی خاطر  ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ ٹرمپ کی...
    کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ نے عید الاضحی پر قربانی کے گوشت کو محفوظ رکھنا شہریوں کے لیے بڑا چیلنج بنادیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت دھونے کے بعد اسے صاف کپڑے سے اچھی طرح خشک کیا جائے اور پھر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایئر ٹائٹ ڈبے یا پالیتھن بیگز میں رکھ کر فریز کیا کردیا جائے۔ جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹر ہلار شیخ کا کہنا ہے کہ قربانی کے بعد گوشت کو اگر دھو کر خشک نہ کیا جائے اور فریزر میں رکھنے میں دیر کی جائے تو گوشت کے خراب ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔طبی ماہرین نے بتایا کہ اکثر خواتین محلے یا عزیز و اقارب سے آنے والے گوشت کو...
    ایک کلیدی   موڑ پر سربراہان مملکت کے درمیان  گفتگو  چین امریکہ تعلقات کی سمت کا تعین کرتی ہے۔سی ایم جی کا تبصرہ بیجنگ : چینی اور امریکی سربراہان مملکت نے   فون پر بات چیت کی جو  چار ماہ سے زائد عرصے میں چینی اور امریکی سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی  پہلی ٹیلیفونک  بات چیت  اور   امریکی  صدر ٹرمپ   کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ کو  پہلی کال بھی تھی۔ گزشتہ ماہ جنیوا میں ہوانے والے  چین-امریکہ  اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ چین نے  ذمہ دارانہ انداز میں متعلقہ ٹیرف اور نان ٹیرف اقدامات کو منسوخ یا معطل  کیا  جو امریکی ” ریسیپروکل  ٹیرف” کے  تحت ہونے والے...
    ویب ڈیسک: وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے حسبِ روایت عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر سر گنگا رام ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں، ڈاکٹرز اور عملے کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔  گزشتہ دو دہائیوں سے قائم اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے اس سال بھی عید ہسپتال میں گزاری۔ ان کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عارف افتخار، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر فرزانہ لطیف سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور ہسپتال انتظامیہ موجود تھے۔ بختاور بھٹو کی عیدالاضحیٰ پر اپنے بیٹوں اور دُنبوں کے ہمراہ تصاویر وائرل وائس چانسلر نے فیکلٹی کے ہمراہ ایمرجنسی، میڈیکل وارڈ،...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید الاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے مویشی منڈیو ں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اور لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے کی ہدایت کی۔ زائد کرائے واپس کرانے اور وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ لائیو سٹاک حکام کو مویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانے، انتظامیہ اور پولیس افسروں کو...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  انڈین ایجنسی ’را‘ کے تین دہشت گردوں کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراجِ تحسین پیش کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے امن دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہم جاگ رہے ہیں۔ دشمن کی سازشیں ناکام بنانے والے افسران ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج و ہندوستان کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
    جے رام رمیش نے کہا کہ مودی نیند سے جاگیں، یہ آپکی حکومت کی دوہری ناکامی ہے، جسکے خوفناک نتائج آنے والے برسوں میں ملک کو بھگتنے پڑینگے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے امیر اور غریب کے درمیان فرق میں مبینہ اضافہ پر مودی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی نیند سے بیدار ہونا چاہیئے ورنہ ملک کو خوفناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کانگریس کمیونیکیشن کے انچارج و جنرل سکریٹری، جے رام رمیش نے ایکس پر ایک میڈیا رپورٹ شیئر کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انتہائی امیروں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ورلڈ ویلتھ رپورٹ 2025ء کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024ء میں ملک...
    واشنگٹن: امریکا کے دورے پر موجود پاکستانی وفد کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جارحیت کامعاملہ ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے مدلل انداز سے اٹھا دیا۔ پاکستانی وفد کی دورہ واشنگٹن میں یوں تو کئی اہم اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ سے امریکی دارالحکومت میں یہ پہلی ملاقات تھی، اس سے پہلے وفد نے اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب سے نیویارک میں ملاقات کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو سمیت پاکستانی وفد نے امریکا کی انڈر سیکرٹری برائے امور خارجہ ایلیسن ہوکر سے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں معاونت پر بلاول بھٹو نے کہا کہ جنگ بندی جیسے مشکل مرحلے...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ایک نمائندے نے کہا کہ چین جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے ذریعے صنعتی اور سپلائی چین کے شعبوں میں تعاون کرنے، نیز عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی حفاظت، استحکام اور فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔جمعہ کے روز چینی وزارت تجارت کے نائب وزیر یان ڈونگ نے کہا کہ اسٹرکچرل انتظامات کے حوالے سے، چین خواہاں جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ نئے “دو طرفہ سرمایہ کاری کی ترغیب اور تحفظ کے معاہدے” پر دستخط کرنے یا موجودہ معاہدوں کو اپ گریڈ کرنے، نیز تجارت کی ہمواری، صنعتی و سپلائی چین اور ای کامرس جیسے شعبوں میں تعاون کے یادداشتوں پر مذاکرات کرنے کے...
    افریقی ملک چاڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے شہریوں پر امریکہ میں داخلے کی پابندی کے جواب میں امریکی شہریوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے ایران، افغانستان، چاڈ، کانگو، یمن، لیبیا سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر یہ کہہ کر پابندی لگائی کہ یہ اقدام "امریکیوں کو دہشت گردی سے بچانے" کے لیے کیا گیا ہے۔ چاڈ کے صدر ماہمات ادریس نے اس پابندی کو مسترد کرتے ہوئے فیس بک پر بیان دیا: “چاڈ کے پاس دینے کے لیے نہ طیارے ہیں، نہ اربوں ڈالر، مگر ہمارے پاس وقار اور عزت نفس ضرور ہے۔” ان کے مطابق یہ اقدام صرف ایک خوددار ریاست کا ردعمل ہے۔ انہوں...
    سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) نے مختلف محکموں میں اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی 102 آسامیاں مکمل طور پر پر کر دی گئی ہیں جن پر 102 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں محمد عامر، ذیشان علی، حمزہ طیب، علی رضا، علی شیر، عمر دراز، فہد اقبال، عاطف محمود، وقاص عظیم، شعیب حسن، شاہ زیب خان، رضوان قریشی، طلحہ نعیم، مدثر حسین، خالد یاسین، منیب جاوید، حسن بلال، کاشف جنید، اسامہ نعیم، مبشر عباس اور دیگر شامل ہیں۔ کل کی سرکاری چھٹی منسوخ ادھر محکمہ صحت میں سینئر رجسٹرار میڈیسن کی 53 آسامیوں میں سے 50 پر تقرریاں عمل میں لائی گئی...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں بلاول بھٹو نے پاک بھارت جنگ بندی میں غیر معمولی کردار اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر امریکی حکام اور ٹرمپ انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں امریکا کے اہم اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستانی وفد چیئرمین امور خارجہ کمیٹی برائن ماسٹ، چیئرمین ذیلی کمیٹی امور خارجہ بل ہوزینگا، کانگریس مین بریڈ شرمین، گریگوری میکس سے بھی ملا۔ 4.5 کروڑ روپے کی قربانی اس موقع پر پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے، اقتصادی اور...
    اسرائیل نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے حماس کو ختم کرنے کے لیے غزہ کے جرائم پیشہ گروہ کو خودکار اسلحہ فراہم کرنا شروع کر دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حکومت نے غزہ میں حماس کے خلاف مزاحمت بڑھانے کے لیے مقامی جرائم پیشہ گروہوں بالخصوص "ابو شباب" کی پشت پناہی شروع کردی۔ اس بات کا انکشاف سابق وزیر دفاع آویگڈور لیبرمین کے بیان اور بعد ازاں سیکیورٹی ذرائع کی تصدیق کے بعد ہوا۔ اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کی منظوری کے بغیر یکطرفہ طور پر یہ متنازع فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی حکومت ایک ایسے جرائم پیشہ گروہ کو ہتھیار دے رہی ہے جو ماضی میں...
    چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن حکام کی تعیناتی کے معاملے کا جواب دیا جائے گا۔’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پاکستانی افواج اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ بات چیت ہونی چاہیے اور بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، ہم نے اس کے جواب میں کہا...
    سعودی وزارت حج و عمرہ نے مشعر عرفات (مزدلفہ) کی جانب حجاج کرام کی روانگی کے منصوبے کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’اے اللہ! ہمارے فلسطینی بھائیوں کی تکالیف کا خاتمہ فرما‘ خطبہ حج میں خصوصی دعا یہ منصوبہ جمعرات کو نویں ذی الحجہ کی صبح فجر کے وقت ایک مربوط عملی نمونے کے تحت شروع ہوا جس میں مختلف خدمت گزار اور انتظامی اداروں کو مرکز روانگی اور مشترکہ کارروائیوں کے مرکز کے ذریعے آپس میں مربوط کیا گیا۔ جدید بسوں اور مشاعر مقدسہ کی ریل کے ذریعے مقررہ اوقات کے تحت حجاج کو عرفات پہنچایا گیا۔ میدان میں سخت نگرانی اور اعلی درجے کے حفاظتی انتظامات کے باعث راستے پرامن اور رواں رہے جب کہ...
    آئندہ بجٹ میں 7000 درآمدی اشیا پر ڈیوٹی و ٹیکس کم کیے جانے کا امکان ہے جن میں دیگر ضروری چیزوں کے علاوہ میک اپ کا سامان بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: خواتین کن چیزوں پر ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کررہی ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق میک اپ کی ان اشیا میں سرخی، پاؤڈر، آئی لائنر، مسکارا، فیس پاؤڈر، میک اپ کٹس، لپ گلوس، فیس شائنر، پرفیوم، باڈی اسپرے وغیرہ بھی شامل ہیں جن پر 2 تا 5 فیصد ٹیکس کم کیے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: پروفیشنل خواتین کو کس قسم کے ملبوسات کا انتخاب کرنا چاہیے؟ علاوہ ازیں ان اشیا میں جوتے، کپڑے، بریف کیس، پرزہ جات اور دیگر ضروری اشیا بھی شامل ہیں۔ آپ...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہے، ہم امن چاہتے ہیں، پاک بھارت مسائل کا واحد حل بات چیت ہے۔ ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے، بلاول بھٹو نے بین الاقوامی فورمز پر پانی، کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔انہوںنے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانات شکست خوردہ شخص کی عکاسی کر رہے ہیں۔
    ذرائع کے مطابق بھارتی سیاستدان سنجے جاہ نے ملائیشیا جانے والے بھارتی وفد کے ناکام لوٹنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور نے پریس ریلیز جاری کی۔ اسلام ٹائمز۔ جنگی میدان کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔ بلاول بھٹو کے وفد کی کارکردگی کی دنیا بھی معترف ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سیاستدان سنجے جاہ نے ملائیشیا جانے والے بھارتی وفد کے ناکام لوٹنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور نے پریس ریلیز جاری کی۔ رکن بھارتی پارلیمانی وفد سنجے جاہ کا کہنا تھا کہ ایسا کسی اور ملک میں نہیں ہوا، ہر ملک نے مسئلہ کشمیر اٹھایا۔ سنجے جاہ نے بتایا کہ ہم نے بھارتی نقطہ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )سندھ پولیس اور متعلقہ ادارے ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 111 کی تلاش کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ اب تک 105 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جاچکا ہے. جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ پیر کی شب اس وقت پیش آیا جب معمولی شدت کے زلزلے کے بعد قیدیوں کو صحن میں لایا گیا موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیدیوں نے جیل کے عملے سے اسلحہ چھینااور فائرنگ کے تبادلے کے بعد مرکزی دروازہ توڑ کر فرار ہو گئے حکام کے مطابق 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے ابتدائی طور پر 83 کو...
    پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پنجاب پولیس، مائنز اینڈ منرلز، ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، بورڈ آف ریونیو، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، سمیت مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق جاری نتائج میں مجموعی طور پر 4 تحریری امتحانات کے نتائج اور 4 حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے. صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ (بورڈ...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواست پروکیل سلمان صفدر نے کہا کہ آج سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہے،منتوں، مرادوں اور دعاؤں کے بعد آج  کی تاریخ ملی ہے،آج کی تاریخ ہمیں آسانی سے نہیں ملی۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست  پر سماعت ہوئی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی،علیمہ خان بھی دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ قومی اقتصادی کونسل نے4 ہزار 224 ارب کے ترقیاتی بجٹ...
    جکارتہ / بیجنگ: پاکستان کی جانب سے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ J-10C لڑاکا طیاروں کے ذریعے بھارتی جنگی طیارے مار گرانے کے بعد انڈونیشیا نے بھی چین سے یہ طیارے خریدنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان کا کہنا ہے کہ ہم چین سے J-10 طیاروں کی خریداری کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں، اور اس حوالے سے پاکستان کے تجربے کو مدنظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چین نے ہمیں صرف J-10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر دفاعی سازوسامان بھی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ نائب وزیر دفاع کے مطابق انڈونیشیا امریکی F-15 اور فرانسیسی...
    جکارتہ(اوصاف نیوز)پاک ، بھارت مختصر جھڑپ کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرانے کے بعد انڈونیشیا نے فرانس سے طیارے خریدنے کی ڈیل منسوخ کرکے چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان کا کہنا ہے کہ چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جے 10 طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کو مدنظر رکھیں گے۔ نائب وزیر دفاع انڈونیشیا کے مطابق ہماری چین کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور اس نے ہمیں صرف جے 10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر...
    الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیا۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین کو غیر مجاز طور پر رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیئے جانے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو یکم مارچ 2013 سے رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس ادا کیا، الاؤنس وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ نہیں تھا ،نہ ہی فنانس ڈویژن کے ریگولیشنز ونگ کی جانب سے اس کی توثیق کی گئی۔ آڈٹ حکام  کے مطابق معاملہ ابھی سپریم کورٹ کی زیر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیا۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمشن کے ملازمین کو غیر مجاز طور پر رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیئے جانے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ الیکشن کمشن نے ملازمین کو یکم مارچ 2013 سے رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس ادا کیا، الاؤنس وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ نہیں تھا ،نہ ہی فنانس ڈویڑن کے ریگولیشنز ونگ کی جانب سے اس کی توثیق کی گئی۔ آڈٹ حکام کے مطابق...
    پاکستانی ایئرفورس کے پائلٹس کی شاندار کارکردگی دیکھتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا نے چینی ساختہ جے 10 جنگی طیارے خریدنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جے 10 کی دھوم: امریکی عہدیداروں کی جانب سے 2 بھارتی طیارے زمین بوس ہونے کی تصدیق بھارتی جنگی طیارہ پاکستان کی تواضع سے پہلے اور تواضع کے بعد انڈونیشیا گزشتہ ایک برس سے چین کے ساتھ جے 10 طیاروں کی خریداری کے لیے بات چیت کر رہا تھا تاہم اب پاکستانی جے 10 طیاروں کے ہاتھوں بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی رپورٹس کے بعد اس کی مذکورہ طیاروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا حالیہ برسوں میں اپنی پرانی...
    اجلاس میں شریک نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال اور تعلیم معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے، اور اس سلسلے میں مربوط پالیسی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سن یونٹ پلاننگ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ای سی ڈی (Early Childhood Development) پالیسی فریم ورک کے صوبائی سطح پر موثر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ای سی ڈی پالیسی کے نفاذ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں بچوں کی ابتدائی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے ای سی ڈی پالیسی فریم ورک کی حمایت کی...
    ناسا اور اسمتھ سونین انسٹیٹیوشن نے آتش فشاں کے پھٹنے کی پیشگوئی کا نیا اور حیران کن طریقہ دریافت کرلیا۔ سائنسدان اب آتش فشاں کے ممکنہ دھماکے کی پیشگوئی درختوں کی سبزی سے کر سکتے ہیں ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق کے مطابق، جب کسی آتش فشاں سے زمین کی سطح کے قریب لاوا آنا شروع ہوتا ہے، تو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے، اور یہی گیس قریبی درختوں کی نشوونما کو بڑھاتی ہے، جس سے ان کے پتے مزید سبز ہو جاتے ہیں۔یہ حیران کن دریافت ناسا اور اسمتھ سونین انسٹیٹیوشن کے ماہرین نے مل کر کی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درختوں کی سبز رنگت میں اضافہ ایک طرح...
     نیو یارک  (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور بھارت کے خلاف پاکستان کا مقدمہ پیش کر دیا۔  نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کے وفد نے اقوام متحدہ کے نیویارک میں واقع ہیڈکواٹر میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو وزیراعظم پاکستان کا خط پیش کیا اور انتونیو گوتریس کی جانب سے تحمل، مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دینے والے بیانات اور کوششوں کو سراہا۔بلاول بھٹو نے 22 اپریل 2025 کے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال میں پاکستان کے مؤقف سے سیکرٹری...
    ---فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی پیٹرن انچیف سے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہینِ عدالت کا کیس غلطی سے مقرر ہونے کے باعث آج کی کاز لسٹ سے نکال دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق کیس غلطی سے مقرر ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ پیٹرن انچیف، عمران خان کے فوکل پرسن نیازاللّٰہ نیازی نے 24 مارچ کے عدالتی آرڈر پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس کی قائم مقام چیف سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کرنی تھی۔جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بھی بینچ کا حصہ تھے۔
    سوئی ناردرن گیس کے کوہ پیما کا ایک اور تاریخی سفر: اشرف سدپارہ کی نانگا پربت سر کرنے کے لیے روانگی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) سوئی ناردرن گیس کی ماونٹینرنگ ٹیم کے نامور کوہ پیما اشرف سدپارہ نانگا پربت (8126 میٹر) کی بلندی کو سر کرنے کے تاریخی مشن پر روانہ ہو گئے ہیں۔یہ اُن کا پانچواں ایسا کوہ پیمائی مشن ہے جس میں وہ 8000 میٹر سے بلند چوٹی کو فتح کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد ان کا نام ناصرف دنیا کے معروف کوپیماوں میں شامل ہو جائے گا بلکہ پاکستان میں بھی ان چند کوہ پیماوں میں شامل ہو جائیں گے جنہوں نے پاکستان کی پانچوں 8000 میٹر سے بلند...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینے کو قومی پالیسی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیا۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین کو غیر مجاز طور پر رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیئے جانے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو یکم مارچ 2013 سے رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس ادا کیا، الاؤنس وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ نہیں تھا ،نہ ہی فنانس ڈویڑن کے ریگولیشنز ونگ کی جانب سے اس کی توثیق کی گئی۔آڈٹ حکام...
    الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیا۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین کو غیر مجاز طور پر رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیئے جانے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو یکم مارچ 2013 سے رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس ادا کیا، الاؤنس وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ نہیں تھا ،نہ ہی فنانس ڈویژن کے ریگولیشنز ونگ کی جانب سے اس کی توثیق کی گئی۔ آڈٹ حکام  کے مطابق معاملہ ابھی سپریم کورٹ کی زیر سماعت...
    ویب ڈیسک :بھارتی جارحیت دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا مشن لئے پاکستانی وفد نیویارک کا دورہ مکمل کر کے واشنگٹن پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستان کا 9 رکنی سفارتی وفد ٹرین کے ذریعے واشنگٹن پہنچا، اس موقع پر وفد کا واشنگٹن کے ریلوے سٹیشن پر پاکستان کے سینئر سفارتی عملے نے استقبال کیا۔   ذرائع کے مطابق 9 رکنی وفد 6 جون تک واشنگٹن میں قیام کرے گا،  اس دوران وفد امریکی حکام اور تھنک ٹینک کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کرے گا۔ بلاول بھٹو زرداری دورۂ واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت  کریں گے اور بھارت کی آبی جارحیت اور اشتعال انگیزی سے امریکی حکام کو آگاہ کریں گے۔...
    بھارت میں نریندر مودی حکومت کے دور میں مذہبی تیوہار منانا مسلمانوں کے لیے جرم بنتا جا رہا ہے۔ عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کا آغاز ہوچکا ہے۔ بھارتی اخبار نیشنل ہیرالڈ کے مطابق، مودی کی سرپرستی میں اُتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید قرباں کے موقع پر مسلمانوں کی مذہبی آزادی محدود کرنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اُتر پردیش میں گائے، اونٹ اور دیگر جانوروں کی قربانی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی اور جانوروں کے ذبح پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ یوگی حکومت نے واضح ہدایت دی ہے کہ...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے نظر بد سے متعلق اپنے تجربات شیئر کر دیے۔ حال ہی میں اداکارہ ندا یاسر نے نظرِ بد سے متعلق اپنے ذاتی تجربات بیان کیے ہیں۔ اپنی شادی کی 23ویں سالگرہ کے موقع پر ندا نے انکشاف کیا کہ اُن کے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد وہ کئی مرتبہ بیمار ہوئے، جس کی وجہ وہ نظرِ بد کو حقیقت سمجھتی ہیں۔ A post common by Nida Yasir (@itsnidayasir.official) ان کا کہنا تھا کہ اب وہ سمجھ گئی ہیں کہ لوگ تصاویر شیئر کرتے وقت بچوں کے چہروں پر ایموجیز کیوں لگاتے ہیں۔ ندا نے مزید کہا کہ وہ اپنی خوشیاں دوسروں سے چھپانے کے بجائے شیئر کرنا پسند کرتی ہیں، چاہے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کے منصوبی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ایس سی او نیٹ ورک آف فنانشل تھنک ٹینکس کی فعالیت کی تجویز کا بھی خیر مقدم کیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اہم اجلاس کی میزبانی پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی اجلاس میں بنفس نفیس شریک ہونے کی خواہش تھی تاہم پاکستان میں سالانہ بجٹ سیزن جاری ہونے کے باعث شرکت ممکن نہ ہو...
    پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت...
    حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں مسلح افراد کی خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی، واقعہ کا مقدمہ 1 ماہ بعد 4 نامزد ملزمان سمیت 8 ملزموں کے خلاف درج کرلیا گیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کرانے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے دفتر جاتے تو وہاں تعینات ملزم کا ایک رشتے دار انہیں دھمکاتا تھا۔پولیس حکام کے مطابق نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او نے نوٹس لیا اور مقدمہ درج ہوا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے زیادتی کے بعد میاں اور بیوی کو تشدد کا نشانہ...
    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ کی پٹی میں امداد کی تقسیم کے مقامات کے ارد گرد شہریوں پر مہلک حملوں کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے زیر انتظام امداد کی تقسیم کے مقام کے ارد گرد مسلسل تیسرے دن بھی لوگ مارے گئے۔ آج صبح ہمیں اطلاع ملی ہے کہ درجنوں مزید افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی بھوک سے مررہے ہیں، یا خوراک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش میں اسرائیل کے حملوں میں مارے جانے کا خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے اہلکار نے مزید کہاکہ یہ عسکری نظام زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا...
    حج 2025 کے دوران سعودی عرب نے ایک ایسا انقلابی قدم اٹھایا ہے جس نے خدمت، تحفظ اور ٹیکنالوجی کو ایک مربوط نظام میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا حج کے دوران ڈرون کے ذریعے دواؤں کی ترسیل ممکن ہے؟ سعودی وزارت صحت اور سول ڈیفنس کی طرف سے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کو نہ صرف طبی امداد بلکہ آگ بجھانے کے مقاصد کے لیے بھی استعمال میں لایا جانے لگا ہے جس سے حاجیوں کی حفاظت اور سہولت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ماضی میں طبی سامان یا ادویات کسی مریض تک پہنچانے میں اوسطاً 90 منٹ لگتے تھے لیکن رواں سال متعارف کرائے گئے ڈرونز کی بدولت یہ وقت کم ہو کر صرف 5 سے 6 منٹ...
    اسرائیل نے غزہ میں حماس کی قیادت کرنے والے محمد السنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد ان کے جانشین کے لیے سب مضبوط امیدوار کا نام سامنے آگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 55 سالہ عزالدین الحداد المعروف ابو صہیب نے جنوری میں یرغمالیوں کی رہائی کے وقت مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ عز الدین الحداد کو اسرائیلی فوج نے چھ بار قاتلانہ حملوں میں مارنے کی کوشش کی لیکن وہ ہر بار محفوظ رہے۔ وہ ایک بہادر اور دلیر رہنما کی حیثیت سے مقبول ہیں۔  حماس کے ساتھ جڑنے کے بعد سے ہی عزالدین الحداد نے شہید یحییٰ السنوار کے ساتھ مل کر غزہ کی داخلی اور سلامتی امور میں کام کیا۔ غزہ میں اس وقت بچے کچے اسرائیلی یرغمالی عز الدین المعروف ابو...
    بھارتی ریاست بہار میں جنسی زیادتی کی شکار 10 سالہ بچی اسپتال کی غفلت کے باعث دم توڑ گئی جس پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے خلاف ملک بھر میں شدید عوامی ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور سیکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اقلیتی دلت برادری سے تعلق رکھنے والی یہ بچی 26 مئی کو چاقو کے گہرے زخم کے باعث خالہ کے گھر کے پاس نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔ متاثرہ بچی کو اہل خانہ اسپتال لے کر گئے لیکن اقلیتی برادری سے تعلق ہونے کے باعث ایڈمٹ کرنے کے بجائے چار گھنٹے تک ایمبولینس میں انتظار کروایا گیا۔ جس کے باعث بچی کی حالت بگڑ گئی۔ بعد...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اچھے کام کی تشہیر چاہتی ہیں، کراچی کے لیے میگا پراجیکٹس زیر غور ہیں اور ہیوی ٹریفک کا حل نادرن بائی پاس ہے، دیہی سندھ کے اضلاع میں کراچی سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔ شرجیل انعام میمن سے صںعت کاروں سے خطاب میں کہا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی نے پوری دنیا کو پاکستان کی صلاحیتوں سے آگاہ کر دیا ہے، تاجر اور صنعت کار اس معرکے کو تنہا نہ دیکھیں معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجراورصنعت کار سیٹ بیلٹ باندھ لیں پاکستان ٹیک آف کے لیے تیار ہے، پاکستان میں کاروباری حالات بہتر ہوئے ہیں، مثبت اشاریے نظر آرہے...
    استنبول میں روس اور یوکرین کے وفود کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور منعقد ہوا، تاہم غیرمشروط جنگ بندی پر تاحال اتفاق نہ ہوسکا۔ چالیس روسی طیاروں کی تباہی کے بعد یہ بات چیت ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے مذاکرات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ترکیہ میں جلد ہی روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان براہِ راست ملاقات ہوگی۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن بھی اس ممکنہ ملاقات میں شریک ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بھی استنبول میں جاری مذاکرات پر امید ظاہر کرتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 کامیاب آپریشن میں 7 دہشت گردوں کو بہادری سے ہلاک کیا، یہ دہشتگرد بھارت کی پراکسی ہیں،بھارت پوری کوشش میں ہے کہ اس خطے کا ماحول خراب ہو، فتنتہ الہندوستان ہمارے ملک کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔(جاری ہے) روبینہ خالد نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ،اس ملک سے دہشتگردی کا نام و نشان مٹا دیں گے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مچھ اور مورگند، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے ۔(جاری ہے) وزیرِ اعظم نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دھشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارتی سرپرستی میں بلوچستان میں دھشتگردی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) یوکرین کی جانب سے اختتام ہفتہ پرروس کے متعدد فضائی اڈوں پر اچانک اور مربوط ڈرون حملوں کو تین سال سے جاری اس جنگ کے دوران سب سے جرات مندانہ اور دور رس حملوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس حملے نے پہلی بار سائبریا تک روسی حدود میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے روسی فضائیہ کو زبردست دھچکا پہنچا۔ یوکرین کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی میں روس کے تقریباً 41 جنگی طیارے، جن میں Tu-95، Tu-22M اور A-50 شامل ہیں،تباہ یا شدید متاثر ہوئے، جو کہ روسی اسٹریٹجک بمبار بیڑے کا تقریباً ایک تہائی حصہ بنتا ہے۔ تاہم ماسکو نے اس دعوے کی تردید...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )وائٹ ہاﺅس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان رواں ہفتے میں ٹیلی فون پر رابطے کا امکان ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی اور نہ بیجنگ کی طرف سے فوری طور پر اس کی تصدیق سامنے آئی ہے.(جاری ہے) دنیا کی دوبڑی طاقتوں کے سربراہان کے درمیان متوقع رابطے کی صورت میں امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی اختلافات پر توجہ مرکوز ہو گی اگرچہ امریکہ اور چین نے مئی کے وسط میں کچھ تجارتی محصولات میں نرمی پر اتفاق کیا تھا تاہم حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تناﺅ...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا صوبائی حکومت کی جانب سے جن سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز بنائے گئے ہیں ان میں شاران وادی کاغان، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یارخون لشٹ اپر چترال، سرلاسپور اپر چترال، گبین جبہ وادی سوات، سلاتن...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں  کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 جون  کو بلوچستان میں دو مختلف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں  کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلی کارروائی ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کی گئی،  دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے...
    لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ نے رواں ماہ سکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن (جوڑمیلہ) کی تقریب 16 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں ان کی سمادھی پر ہوگی۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو دعوت دی گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کی طرف سے بارڈر بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد متوقع نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارتی...
    جنوبی ایشیا میں بھارتی جارحیت سے پیدا خطرناک صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے سفارتی مشن کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد نے او آئی سی سفرا کو بریفنگ دی، جس میں بتایا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کیلیے خطرہ بن چکے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیرقیادت پاکستان کے اعلیٰ سطح کے  پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سفیروں کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کے تناظر میں سنگین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی )وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی کی بدولت اور سخت ہدایات پر ایف بی آر نے اپنے قانونی نظام میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے زیر التواء  مقدمات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ وزیراعظم کی ہدایات پر، ایف بی آر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا کیسز کی بھرپور پیروی کی، جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے ایف بی آر کے حق میں فیصلے دیتے ہوئے معزز عدالت نے مجموعی طور پر 36.14 ارب روپے کے مقدمات نمٹا دیے۔کھربوں روپے کا ریونیو جو عرصہ دراز سے مختلف مقدمات میں پھنس کر رہ گیا تھا اور قومی محصولات کی وصولی میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا تھا، وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر قانونی کارروائیوں اور نمائندگی کے لیے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا انحصار سستی توانائی اور زرخیز زراعت پر ہے، جس کے لیے پانی کی ذخیرہ گاہوں میں اضافہ اور اس کا مؤثر استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے مستحکم ذخیرے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے بڑے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد بڑھانے، زراعت کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور سیلاب کی روک تھام کے لیے نئے ڈیموں کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔...
    درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت درخواست دائر کردی۔ درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق 2012ء میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے احکامات دیے تھے، 2015ء میں سپریم کورٹ نے فریقین کو لا یونیورسٹی کے قیام کے...
    اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان میں عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے دشمن صوبے کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس پر حملے کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
    ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب یہ نیا پاکستان ہے۔ ساجد تارڑ...
    ملکارجن کھڑگے نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کریں اور ہر ممکن طریقے سے تعاون کا ہاتھ بڑھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے آسام اور شمال مشرق کی کچھ دیگر ریاستوں میں سیلاب و لینڈ سلائڈنگ سے پیدا مشکل حالات پر اپنی فکر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ترقیات کے بنیادی ایشوز سے جذباتی اور پولرائزیشن والے ایشوز کی طرف توجہ بھٹکانا بی جے پی کی سیاست کی شناخت بن چکی ہے۔ دراصل آسام میں سیلاب کی حالت انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔ ریاست کی 10 اہم ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں، جبکہ 15 سے زائد...
      لندن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ نجی ٹی وی  کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب یہ نیا پاکستان ہے۔...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں ملک کے میدانی میدانی برعکس دیر، سوات، چترال اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کے دوران کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آج شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 3 اور 4 جون جون کے دوران جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ آج سے 5جون تک مری، کشمیر،گلگت بلتستان، چترال،...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) عیدالاضحیٰ پر 5 سے 8 جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جبکہ حکومت نے 6 سے 9 جون تک چھٹی کا اعلان کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبےمیں عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان کردیا اور نوٹی فیکشن جاری کردیا۔ جس میں کہا ہے کہ بلوچستان میں عید کی تعطیلات 5 سے 8 جون تک ہوں گی۔ یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے عید قرباں کے موقع پر تعطیلات کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ پر 6 سے 9 جون تک چار دن کی تعطیلات ہوں گی، کابینہ ڈویژن کچھ دیر میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الاضحیٰ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی کی بدولت اور سخت ہدایات پر ایف بی آر نے اپنے قانونی نظام میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے زیر التواء مقدمات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔وزیراعظم کی ہدایات پر، ایف بی آر نے معزز اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا کیسز کی بھرپور پیروی کی، جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے ایف بی آر کے حق میں فیصلے دیتے ہوئے معزز عدالت نے مجموعی طور پر 36.14 ارب روپے مالیت کے مقدمات نمٹا دیے۔ کھربوں روپے کا ریونیو جو عرصہ دراز سے مختلف مقدمات میں پھنس کر رہ گیا تھا اور قومی محصولات کی وصولی میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا تھا، وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر قانونی کارروائیوں اور نمائندگی...
    پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف )پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار کرلیا گیا، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے گلیشیئرز کے تحفظ کی پالیسی فریم ورک کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کرکے مشاورت کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پالیسی فریم ورک کے تحت گلیشیئرز کے تحفظ پر آنے والی فنڈنگ کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے بعد پالیسی کی سمری وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی۔ دستیاب ابتدائی مسودے...
    سنگا پور :تین روزہ 22واں شنگریلا ڈائیلاگ سنگاپور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ شرکاء نے عمومی اتفاق رائے ظاہر کیا کہ دنیا اس وقت گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جبکہ امن، تعاون اور ترقی اب بھی بنیادی رجحانات ہیں۔ ایشیائی ممالک کو چاہئے کہ اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ویتنامی وزیر دفاع جنرل پان وین گیانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شنگریلا ڈائیلاگ سمیت بین الاقوامی دفاعی فورمز اور عالمی و علاقائی کثیرالجہتی تعاون کے میکانزمز کو تعاون کو فروغ دینے، تنازعات سے گریز کرنے، مشترکہ فائدے کو یقینی بنانے اور اختلافات کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہمیں دو طرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر موثر تعاون کے میکانزمز قائم کرنے اور ان...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے شہر بھر میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اجلاس کے دوران رکن اسمبلی (ایم پی اے) معاذ محبوب نے مونس علوی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا جا چکا ہے تو اس کے بعد بجلی کی بندش کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ معاذ محبوب نے زور دیا کہ غیرقانونی لوڈشیڈنگ پر...
    سنگاپور:22ویں شنگریلا ڈائیلاگ کا اختتام، فریقین کی جانب سے مشترکہ  چیلنجز کے لئے تعاون کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز سنگا پور :تین روزہ 22واں شنگریلا ڈائیلاگ سنگاپور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ شرکاء نے عمومی اتفاق رائے ظاہر کیا کہ دنیا اس وقت گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جبکہ امن، تعاون اور ترقی اب بھی بنیادی رجحانات ہیں۔ ایشیائی ممالک کو چاہئے کہ اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ویتنامی وزیر دفاع جنرل پان وین گیانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شنگریلا ڈائیلاگ سمیت بین الاقوامی دفاعی فورمز اور عالمی و علاقائی کثیرالجہتی تعاون کے میکانزمز کو تعاون کو فروغ دینے، تنازعات سے گریز کرنے، مشترکہ فائدے کو یقینی بنانے اور...
    پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پیرس میں پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی فنڈ ریزنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دیے۔ یہ تقریب خدمتِ انسانیت کے بے لوث جذبے کی روشن مثال تھی، جس نے انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں اجتماعی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے معزز ڈونرز میں بیلجیم سے  جناب احسان اکرم صاحب کی قیادت میں زاہد وڑائچ ،  اویس اکرم ، امتیاز سویہ نے شرکت کی فرانس سے چیرمین بزنس فورم سردار ظہور (شمع گروپ )، جناب مشتاق جدون، چوہدری نعیم، مدثر...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 جون 2025ء)پیرس میں پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی فنڈ ریزنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دیے۔ یہ تقریب خدمتِ انسانیت کے بے لوث جذبے کی روشن مثال تھی، جس نے انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں اجتماعی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے معزز ڈونرز میں بیلجیم سے جناب احسان اکرم صاحب کی قیادت میں زاہد وڑائچ ، اویس اکرم ، امتیاز سویہ نے شرکت کی فرانس سے چیرمین بزنس فورم سردار ظہور (شمع گروپ )، جناب مشتاق جدون، چوہدری نعیم، مدثر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم  دے دیا۔ مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکریٹری آفس اور آئی جی آفس میں فوکل پرسن مقرر کردیا۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال کرنے کےلیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ فوکل پرسن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کروائیں گے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔ افضال بھٹی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )پاکستان نے بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کو خطرناک ذہنیت کی عکاسی قرار دیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو عدم استحکام کا ذمے دار ٹھہرانا حقائق کے منافی ہے،بھارت دھمکیوں، گمراہ کن بیانیوں اور طاقت کے استعمال سے اپنے مقاصد حاصل کر نہیں سکتا.(جاری ہے) دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے حالیہ دنوں میں بالخصوص بہار میں دیے گئے اشتعال انگیز بیانات اور 29 مئی 2025 کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے دیے گئے ریمارکس کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا...
    کراچی: پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی۔ بوئنگ طیاروں میں اکانومی اور بزنس کلاس کی تمام نشستوں کو تبدیل کرکے جدید نشستیں لگانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بوئنگ طیاروں میں نیا ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوئنگ طیاروں کو یورپ اور برطانیہ میں ٹریول کرنے والے مسافروں کو پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید آرام دہ سہولت مل سکے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے بین الاقوامی سطح پر بڈز طلب کرلیں۔ پی آئی اے انتظامیہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پولینڈ میں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق قدامت پسند رہنما اور مورخ کارول ناوروکی نے اپنے حریف اور لبرل امیدوار رافال ٹرزاسکوسکی کو شکست دے دی ہے۔ قومی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز نتائج کا اعلان کیا، اس کے مطابق قدامت پسند رہنما نوروکی کو رن آف پولنگ میں 50.89 فیصد ووٹ حاصل ہوئے، جبکہ ان کے مدمقابل قدر لبرل رہنما ٹرزاسکوسکی کو 49.11 فیصد ہی ووٹ مل سکے۔ نیٹو کو یوکرین پر حملہ آور روسی ڈرونز مار گرانا چاہییں؟ پولنگ مکمل ہونے کے فوری بعد دونوں حریف امیدوار اپنی جیت کا دعویٰ کر رہے تھے، تاہم پیر کی صبح آنے والے حتمی نتائج کے مطابق قوم...
    صدر مملکت آصف علی زرداری سے اتوارکو پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔اس حوالے سے اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ممبران پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب حکومت کا رویہ بہترنہ ہونے کی شکایت کی گئی ہے۔ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں 8 کلب جانے کی اجازت تک نہیں، تمام محکموں میں صرف ن لیگ کے اراکین اسمبلی کو ترجیح دی جاتی ہے ، ہمارے منصوبے انتہائی سست روی کا شکار ہیں، ہمارے ساتھ حکومت کا رویہ درست نہیں،ترلوں منتوں کے بعد صرف 2فیصد کام کئے جاتے ہیں،،ہم بلدیاتی انتخابات کی کیسے تیاری کریں؟ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کا مزید کہنا تھا...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ IX کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد کی جیت اس پوری ٹیم کی جیت ہےجو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کی قیادت میں گھر گھر جا کر ووٹ مانگتی رہی جس پر یہ سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے (ن) لیگی امیدوار حنا ارشد کی رہائش گاہ پر جا کر وہاں موجود (ن) لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور سمیت پورے پنجاب سے یہاں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، شام 5 بجے تک جاری رہی۔تمام 185 پولنگ سٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کر کامیاب رہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن ٰ40037 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سمبڑیال میں ہر جگہ پولنگ سٹیشنز...
    نیویارک : امریکا کی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عائد کردہ وسیع تجارتی محصولات کو بحال کر دیا ہے، جس کے بعد وال اسٹریٹ اور دیگر عالمی مارکیٹس میں ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایک روز بعد سامنے آیا جب وفاقی تجارتی عدالت نے ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے زیادہ تر ٹیکسز کو غیر قانونی قرار دے کر معطل کر دیا تھا۔ عدالت کے تازہ فیصلے نے سرمایہ کاروں کو الجھن میں ڈال دیا ہے، کیونکہ بدھ کے روز جب محصولات معطل کیے گئے تو مارکیٹس کو وقتی ریلیف ملا تھا، لیکن اب صورتحال پھر سے غیر مستحکم ہو گئی ہے۔ تازہ عدالتی فیصلے سے پہلے، ایس اینڈ پی 500 میں...
    نجی ٹی وی کے ڈراما سیریل ’من مست ملنگ‘ میں دانش تیمور اور سحر ہاشمی کے رومانوی مناظر پر ناظرین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور کئی افراد نے ڈرامے پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس ڈرامے کی اقساط کو یوٹیوب پر اب تک 5 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش، نیپال، بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ ’من مست ملنگ‘ کو ’تیرے بن‘ سے شہرت حاصل کرنے والی مصنفہ نوراں مخدوم نے تحریر کیا ہے، جبکہ اس کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر علی فیضان نے کی ہے۔ ڈرامے کی کہانی دو خاندانوں کے گرد گھومتی ہے...
    تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ اوپل سچاتا چوانگسری نے 72ویں مس ورلڈ 2025ء کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بین الاقوامی مقابلۂ حسن کا انعقاد بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں ہوا۔جس میں دنیا بھر کی 108 حسیناؤں نے حصہ لیا۔اوپل چوانگسری کو گزشتہ سال کی مس ورلڈ، چیک ریپبلک کی کرسٹینا پشکوا نے تاج پہنایا۔اوپل  سیاسیات کی طالبہ اور  Opal for Her نامی سماجی مہم کی بانی ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ لمحہ صرف میری ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ہر اُس لڑکی کا خواب ہے جو دنیا میں آواز بلند کرنا چاہتی ہے اور تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مس ورلڈ کے عالمی پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے...
    قومی ٹیم کے رکن بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کے متنازع تبصرے پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔حالیہ پوڈکاسٹ میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 انٹرنیشنلز ڈراپ کرنے سے متعلق فیصلے کی حمایت کی تھی، جو بابر کے والد کو پسند نہ آئی۔انہوں نے ایک پُرانی تصویر شیئر کی جس میں کامران اکمل اپنے چھوٹے کزن بابراعظم کیساتھ موجود تھے، اس فوٹو کیساتھ اعظم صدیقی نے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ بچہ (بابر) کبھی آپ کی کپتانی میں نہیں کھیلا، لیکن آپ نے اس کی کپتانی میں کھیلا اور صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ اس دن اس نے سنچری اسکور کی’۔اعظم صدیقی نے اپنے کیپشن میں...