2025-07-01@17:38:50 GMT
تلاش کی گنتی: 2636
«کی ہے اور»:
(نئی خبر)
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: خود پر اعتماد کریں۔ اپنی کامیابی کے راستے پر اعتماد کریں۔ جب آپ اپنے شوق، اپنی حکمت، اپنے جذبات اور اپنے ذہن کو اپنے تخلیقی مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں، تو ایک جادو ہوتا ہے۔ اور جبکہ ہر چیز کو محض انعام حاصل کرنےکے لیے کرنے کا مطلب نہیں ہے، اکثر، جب آپ بے لوث ہو کر کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی میں مختلف طریقوں سے برکتوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ اپنے ماضی کو جانے دیں۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ لوگوں کی توقعات کو جانے دیں۔ منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی زیرنگرانی پاکستان نے بھارت کے خلاف "بنیان المرصوص" آپریشن کامیابی سے سر انجام دیا۔ "میں ان لوگوں کو جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی جو 9 مئی جیسے قومی سانحے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہیں۔ علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنما مسلسل پاکستان فوج کے خلاف بیانیہ بناتے رہے اور جنگ جیسے حساس معاملے کو ڈرامہ قرار دیتے رہے۔ "نواز شریف نہ صرف پاکستان کے سب سے بڑے عوامی لیڈر ہیں بلکہ ان کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سمت واضح ہوتی ہے۔" پاک بھارت حالیہ کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نامہ نگار) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے پیپلز پارٹی سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔ پی پی 52 میں پارٹی کی تمام تنظیمیں بھر پور انداز میں کام کر رہی ہیں۔ وہ سینٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں بھٹو لیگسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض، سردار اظہر اعوان، بشریٰ منظور مانیکا، واجد علی شاہ، نسیم صابر، مدثر شاکر، کامران ڈار، محمد عمر، عرفان سہیل اور آصف بھٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا انتخابی مہم میں وویمن ونگ، پی ایس ایف، پیپلز یوتھ، پی ایل ایف، اقلیتی ونگ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انشاء...

پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات خطے کے ہم مرتبہ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے. پی آر اے سی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )رواں مالی سال میں پاکستان کے لیے 38 ارب ڈالر کی متوقع ترسیلات زر کی آمد کے باوجود پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات خطے کے ہم مرتبہ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے رپورٹ کے مطابق پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (پی آر اے سی) کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2013 سے 2023 کے درمیان ترسیلات زر میں سالانہ اوسط 6.1 فیصد کی کمپاﺅنڈ شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا مگر فی فرد ترسیلات کا حجم اب بھی دیگر ممالک سے کم ہے.(جاری ہے) سال 2023 میں پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات زر 2 ہزار 529 ڈالر رہیں، جو کہ...

"سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی" بھارتی وزیراعظم مودی پاکستانی عوام کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے، ویڈیو وائرل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی مسلح افواج سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی عوام کو دھمکیوں پر اتر آئے ہیں جس کی انٹرنیٹ پر شدید مذمت کی جارہی ہے جبکہ انتخابی جلسے میں موجود شرکاء اپنے ملک کے وزیراعظم کے احمقانہ بیانات پر نعرہ بازی کرتے رہے۔ انٹرنیٹ پر ایک جلسے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نریندرا مودی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "پاکستان کو دہشتگردی کی بیماری سے چھٹکارے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کے نوجوان کو آگے آنا ہوگا، سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی ۔۔۔"۔ اس کے بعد سامنے بیٹھے ہجوم کی نعرہ...
پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کا بیان یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے،بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی بیانیہ علاقائی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ وزارت خارجہ نے مودی کے گجرات میں دیئے گئے بیان کو انتخابی مہم کا تھیٹر قرار دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جوہری ریاست کے سربراہ کے نفرت انگیز بیانات قابل افسوس اور خطرناک رجحان ہیں، بھارتی وزیراعظم کا بیان یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، یو این چارٹر تمام ریاستوں کو باہمی تنازعات پرامن طریقے سے حل کرنے کا پابند بناتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کیلئے بیانات دے رہا ہے، پاکستان یو این امن...
عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی خریداری شروع ہو چکی ہے۔ کئی مقامات پر مویشی منڈیاں قائم ہو گئی ہیں جہاں نہایت خوبصورت جانور فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں تاہم حیدرآباد کا40 من وزنی بیل ’جے ایف 17 تھنڈر‘ توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے۔ ’جے ایف 17 تھنڈر‘ بیل کو دیکھنے کے لیے شہری دور دور سے آ رہے تھے اور اس کے ساتھ سیلفیاں بنا رہے تھے۔ مویشی کے مالک نے اپنے بھاری بھرکم جانور کی قیمت 50 لاکھ روپے لگائی جس کا سودا بھی طے ہوگیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) خریدار بیل کو لینے آئے تو اس موقع...

معاشی بہتری کی رفتار پر دنیا حیران : پاک افواج کی جتنی مددکرسکے کرینگے یہ‘ پاکستان کی ضرورت ہے : وزیر خزانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آچکا ہے اور دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پرحیران ہے۔ پاکستان میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے۔ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے۔ ٹیکس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی سے معیشت پر مثبت اثرات ہوئے۔ ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونے سے شفافیت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ری لانچ کے عمل سے گزر رہی ہے۔ تنخواہ دار...
جِلد کا کینسر سرطان کی عام ترین اقسام میں سے ایک ہے جس کا سامنا لگ بھگ کسی بھی فرد کو ہوسکتا ہے۔ دنیا بھر میں مقبول ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر جان سینا نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ 2 بار جِلد کے کینسر کا سامنا کرچکے ہیں۔ 48 سالہ ریسلر نے کچھ عرصے قبل بتایا تھا کہ وہ ماضی میں سن اسکرین کو نظر انداز کر دیتے تھے۔ 17 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے والے جان سینا جِلدی کینسر کی روک تھام کے لیے سن اسکرین کی اہمیت کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جان سینا کی جِلد میں پہلی بار کینسر کا نشان ایک معمول کے طبی معائنے...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ۔ فائل فوٹو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے کریں گے، یہ صرف افواج کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت نے آئی ایم ایف بورڈ میں پاکستان کا قرض پروگرام ڈی ریل کرنے کی پوری کوشش کی، مگر پاکستان کے کیس کا میرٹ پر فیصلہ ہوا۔ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہی ہے: وزیر خزانہواشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں میں معیشت پر مثبت رد عمل آیا، دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے، محمد اورنگزیب وزیر خزانہ نے اگلے بجٹ میں...
سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے حوالے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ اگر وہ ہم سے بات چیت نہ کریں یا پابندیاں لگائیں تو ہم بھوک سے مر جائیں گے۔ صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم جینے کا راستہ ڈھونڈ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہ بھی ہوں اور مزید پابندیاں عائد کی جائیں، تب بھی ایران زندہ رہے گا۔ تہران سے ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے حوالے سے انھوں نے کہا ایسا نہیں کہ اگر وہ ہم سے بات...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کارکنان جذبات پر قابو رکھیں، اور قیادت پر اعتماد کریں۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم جو بھی اقدامات کررہے ہیں ان میں عمران خان کی مشاورت شامل ہے، اور ہماری کوششوں سے بھی وہ واقف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان اعتماد رکھیں، ہمیں عید سے قبل عمران خان کا کیس لگنے کی امید ہے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ آج لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عید الاضحیٰ سے قبل پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کی امید ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں اللہ سے امید ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ورکرز کا سوالات اٹھانا درست ہے، ورکرز جذبات قابو میں رکھیں،رہائی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوئی یہ تصورنہیں کرسکتابانی پی ٹی آئی نے 2سال جیل میں کیوں گزارے، ہم نےدھرنے ،احتجاج بھی کئے،ہم اسمبلی میں بھی بات کررہےہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہر مشکل میں اللہ سے مدد مانگتے ہیں اللہ راستہ نکالے گا، مجھے...

قرضوں کی ادائیگی کابوجھ کم ہونیکی توقع ، بجٹ کیلئے انتہائی اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں: محمد اورنگزیب
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کابوجھ کم ہونیکی توقع ہے،بجٹ کیلئے انتہائی اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،طویل المدتی اصلاحات کیلئے پرعزم ہے۔وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا تنخواہ دارطبقے کے پیسے اکائونٹ میں آتے ہی ٹیکس کٹوتی ہوجاتی ہے،تنخواہ دار طبقے کا بوجھ کم کر رہے ہیں،پنشن اصلاحات پربھی کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میکرواکنامک استحکام کی طرف گامزن ہے،دنیاپاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے،پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، ایف بی آر میں شفافیت لانے کیلئے انسانی مداخلت کوکم کر رہے ہیں،حکومت انرجی ریفامرزپربھی بہت کام کررہی ہے،اگلے سال ڈیٹ مینجمنٹ سسٹم کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہی ہے، دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں میں معیشت پر مثبت رد عمل آیا، دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کے لیے کام کر رہے ہیں، حکومت تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس جمع کروانے کا عمل آسان بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے، محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے اور معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے،تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں.(جاری ہے) اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ ٹیکس نظام اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لارہے ہیں، ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونے سے شفافیت آئے گی انہوں نے کہاکہ بجٹ صرف آمدن اور اخراجات کا نام نہیں اسٹریٹجی بنانا ہوگی، تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تنخواہ دارطبقے کے لیے ٹیکس جمع کرانے کاعمل آسان بنانا چاہتے ہیں. وزیر خزانہ نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پرحیران ہے، پاکستان میکرواکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، ٹیکس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی سے معیشت پرمثبت اثرات ہوئے، ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونےسے شفافیت آئے گی۔ سندھ حکومت نے مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی پر مہم کا آغاز...
---فائل فوٹو خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے والدین، اساتذہ، علماء، معززین اور میڈیا سے انسدادِ پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 26 مئی سے 1 جون تک جاری رہے گی، اس قومی مہم کا حصہ بنیں اور پولیو سے پاک مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو ایک موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔ سندھ بھر میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا...
تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے اور معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے،تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ ٹیکس نظام اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لارہے ہیں، ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونے سے شفافیت آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ صرف آمدن اور اخراجات کا نام نہیں اسٹریٹجی بنانا ہوگی، تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تنخواہ...

’لندن سے بہتر سیکیورٹی تو پاکستان میں ہے‘، اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کی تشہیر کے دوران ہراسانی کا سامنا
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں لندن میں اپنی نئی آنے والی فلم ’ لوگرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کے پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہجوم پر قابو نہ پایا جا سکا اور چند نوجوانوں نے ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کی تاہم اداکارہ کے ساتھیوں نے انہیں ہجوم سے با حفاظت نکال لیا۔ اس موقع پر ہمایوں سعید بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ View this post on Instagram A...
ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے: سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے۔ ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں عدلیہ کی خودمختاری، سنیارٹی اور آئینی آرٹیکلز پر گہرے سوالات اٹھا دیئے گئے۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے کی جس میں وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیئے جب کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز دلچسپ مقابلےکے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی۔ پی ایس ایل کا فائنل میچ پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث رہا۔ میچ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد لاہور قلندرز کی جیت کا جشن مناتی نظر آئی۔ محمد ہنزلہ لکھتے ہیں کہ یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں اس وقت مرچیں لگ رہی ہوں گی آپ لوگ اور لگائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ ⚔️????????⚔️ ہندوستان میں مرچیں لگ رہی ہوں گی اپ...
ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف کی ایک نایاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں معروف قوال نصرت فتح علی خان کے مشہور گیت "میری زندگی ہے تو، میری ہر خوشی ہے تو" گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو کسی نجی محفل کی ہے جہاں پرویز مشرف صوفے پر بیٹھے موسیقاروں کے ساتھ محفل کا حصہ بنتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سگار تھامے نہایت دلجمعی کے ساتھ گانے کی دھن میں محو ہیں اور ان کے اطراف بیٹھے افراد ان کی گائیکی سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد ...
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پانی کا کیا تصور رکھتا ہے، آیا پانی اورجن ہے کیا، دریا ہے، بیسن ہے یا پھر پانی تہذیب اور ثقافت ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر تو پانی اورجن ہے اور معاہدے کے باوجود نیا طریقہ کار یہ ہے کہ ڈھلوان میں اونچی سطح رکھنے والے ملک کا حق ہے کہ وہ پانی روک لے تو یاد رکھیں پاکستان اکیلا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی مسترد کرتے ہیں، یوم تشکر پر صدر مملکت کا پیغام ’پاکستان اکیلا نہیں ہے، بھارت کا ایک...
اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اس روز ہونے والے ظلم و جبر نے گلشن میں عصبیت کے کانٹوں کو مزید تقویت دی، 50 سے زائد نہتے عورتوں بچوں بزرگوں نوجوانوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا گیا، جن کے ورثا آج بھی پتھرائی ہوئی آنکھوں سے انصاف کے منتظر اور وحشی قاتل دندناتے ہوئے گھوم پھر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سانحہ پکا قلعہ (حیدرآباد) کی پینتیسویں برسی کے موقع پر شہدا کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 26 اور 27 مئی 1990ء کے روز بانیان پاکستان اور ان کی آل پر ہونے والی بربریت...
—علامتی تصویر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی دن برائے پلاسٹک سے پاک کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی ماحول، دریاؤں، سمندری حیات اور شہری ڈھانچے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔کراچی جاری کیے گئے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کا خاتمہ اجتماعی ذمے داری ہے، عوام بہتر شہری ماحول کے لیے پلاسٹک کا استعمال ترک کر دیں۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک سے پاک ماحول ہی بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، حکومتِ سندھ نے پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے اگست 2024ء سے حکومتی دفاتر میں پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کی۔انہوں نے پلاسٹک...
سٹی 42: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے مارگلہ اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا وزیر ریلوے نے صفائی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا ،صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا ، عملے کو صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی ، وزیر ریلوے نے ٹرین کی ہر بوگی کا خود تفصیلی معائنہ کیا، مسافروں سے براہِ راست ملاقات کی ، شکایات و تجاویز سنی گئیں ، ریلوے عملے سے خدمات کے معیار اور مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا ، مارگلہ اسٹیشن کی ترقی کے لیے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا ، غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا مسافروں کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات...
شام پر "تحریر الشام" کے سرغنہ "ابو محمد الجولانی" کے اقتدار میں آنے کے بعد، انقرہ اور دمشق کے روابط میں بتدریج استحکام آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تورکیه گازتسی نامی ایک اخبار نے رپورٹ دی کہ ترکیہ، شام میں ایک فضائی اور ایک دریائی عسکری اڈے بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس اخبار نے تُرک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ انقرہ کا یہ قدم "دمشق" پر قابض ٹولے کے ساتھ نام نہاد دہشت گردی سے مقابلے کی مشترکہ اسٹریٹجی کے پیرائے میں انجام پا رہا ہے۔ واضح رہے کہ شام پر "تحریر الشام" کے سرغنہ "ابو محمد الجولانی" کے اقتدار میں آںے کے بعد، انقرہ اور دمشق کے روابط میں بتدریج استحکام آیا ہے۔ ابو محمد الجولانی نے...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وقف کا تحفظ صرف مسلمانوں کا تحفظ نہیں ہے بلکہ جین، ہندو، سکھ اور عیسائی سبھی مذاہب کی مذہبی سرزمین کا تحفظ ہے، اس پر حملہ تمام مذاہب پر حملہ کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے پارلیمانی رکن سنجے سنگھ نے حال ہی میں مسلمانوں کے تعلق سے ایک جذباتی بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے جب کوئی مسلمان یہ کہتا ہے کہ 1947ء میں ہم نے یہاں رہنے کا فیصلہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ملک تمام ہندوستانیوں کا ہے اور ایسے میں کسی کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ اس نے یہاں رہنے کا فیصلہ لیا تھا، یہ ان...
پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی،طیاروں کو شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے،پائلٹ نے انتہائی نامناسب موسم پر طیارے کوواپس موڑ لیا گیا کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز آندھی کی زد میں آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی، طیاروں کو شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، انتہائی نامناسب موسم پر طیارے ک واپس موڑ لیا گیا۔پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو واپس موڑا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے ان کی مدد کی اور پرواز کا رخ کراچی کے لیے...
لاہور ( این این آئی+خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیح ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف احمد نسوانہ نے ملاقات کی۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل، لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر مبشر رحمان، ضلعی بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سردار منظر بشیر خان، ضلعی بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر ملک محمد عامر اور ضلعی بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر جاوید علی ڈوگر بھی ملاقات میں شامل تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال...
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اٹک میں 48، اسلام آباد(سٹی 38، گولڑہ 13، بوکرا 6،ائرپورٹ5، سید پور...
سٹی 42 : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام قربانی فی سبیل اللہ مہم کے آغاز کے موقع پر ایک اہم پریس کانفرنس الخدمت ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کاکہنا تھا کہ ہر سال کی طرح رواں برس بھی الخدمت ملک بھر کے غربا، مساکین، یتامی، جیلوں میں قید افراد، بیواؤں اورخواجہ سراکمیونٹی سمیت دیگر مستحق خاندانوں کے لیے قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس سال بھی پاکستان کے علاوہ غزہ مہاجرین کے لیے مصر، اردن القدس اور ویسٹ بینک میں الخدمت چھوٹے اور بڑے جانوروں کی قربانی کے ذریعے غزہ مہاجرین تک قربانی کا گوشت محفوظ طریقے سے پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عیدالاضحی کے...
بیجنگ : بیجنگ میں 2025 کی عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سمٹ منعقد ہوئی ،جس میں 48 ممالک اور خطوں کے کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ چین، اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔ بڑھتی ہوئی ایجادات دنیا کو بہتر ثمرات مہیا کر رہی ہیں اور عالمی اقتصادی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔برطانیہ کے 48 گروپ کے چیئرمین جیک پیری نے کہا: “جب ڈیپ سیک کی خبر سامنے آئی تو کسی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں حیران ہوں، اور میں نے کہا نہیں۔ جب بھی بیرونی دنیا ٹیکنالوجی کے ذریعے چین کو روکنے کی کوشش کرتی ہے، چین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیسپرسکی گلوبل ریسرچ اینڈ اینالیسز ٹیم کی جانب سے تاوان کی غرض سے کیے جانے والے سائبر حملوں، ایڈوانسڈ پرسسٹنٹ خطرات سپلائی چین اٹیک، موبائل کے خطرات اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے حوالے سے سائبر سیکیورٹی کے رجحانات پیش کیے گئے۔ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق 2025 کی پہلی سہ ماہی نے ظاہر کیا کہ ترکی اور کینیا میں ویب واقعات (آن لائن خطرات) سے متاثر ہونے والے صارفین کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔ ان کے بعد قطر، نائجیریا اور جنوبی افریقہ تھے۔ 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران میٹا ریجن میں ویب سے پیدا ہونے والے خطرات سے متاثر ہونے والے صارفین میں سعودی عرب سب سے کم جبکہ پاکستان دوسرے نمبر...
ممبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)بھارتی ہندی، پنجابی فلموں میں اپنے جاندار کرداروں سے شہرت پانے والے معروف اداکار مکول دیو 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مکول دیو کے بھائی راہول دیو نے اداکار کی موت کی تصدیق کی ہے، اداکارکے انتقال کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ مکول گزشتہ شب نئی دہلی میں چل بسے۔ سوگواروں میں ان کی ایک بیٹی، بھائی اور بھتیجا شامل ہیں جبکہ ان کی آخری رسومات آج شام ادا کی جائیں گی۔ مکول دیو نے فلمی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا اور”سن آف سردار“،”آر. راجکمار“ اور”یملہ پگلا دیوانہ“ جیسی...

کیا سیز فائر مستقل ہے یا بھارت اس کی خلاف ورزی کرے گا؟ سینئر صحافی کامران شاہد کا سوال لیکن فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کیا جواب تھا؟ جانیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف بھارت کےجارحیت کا مظاہرہ کرنے اور اپنے ہی طیارے گنوانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر ہوچکی ہے اور ملٹری حکام کی بات چیت کے لیے ہاٹ لائن کھلی ہے لیکن کئی لوگوں کے ذہن میں سیز فائر سے متعلق سوالات ہیں اور یہی سوال سینئر صحافی کامران شاہد نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے بھی کیا۔کامران شاہد نے اپنے ایکس(ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے مشترکہ طور پر بیٹن آف فیلڈ مارشل وصول کرنے کی عاصم منیر کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "تقریب کے بعد میں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر (اب فیلڈ مارشل بھی) سے پوچھا کہ کیا بھارت کے ساتھ جنگ...
بھارت کے سابق ماڈل اور اداکار مُکل دیو 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مکول دیو کے بھائی راہول دیو نے اداکار کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مکول گزشتہ شب نئی دہلی میں چل بسے۔ سوگواروں میں ان کی ایک بیٹی، بھائی اور بھتیجا شامل ہیں، جبکہ ان کی آخری رسومات آج شام 5 بجے ادا کی جائیں گی۔ البتہ انہوں نے اداکار کی موت کی وجہ سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی۔ مُکول دیو ہندی، پنجابی اور جنوبی بھارتی فلموں کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن میں اپنے کرداروں میں جان ڈالنے کےلیے شہرت رکھتے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ساتھی فنکار...
لاہور: لین دین کے معاملے پر مسلح افراد نے شہری پر تشدد کیا اور اغوا کرنے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں مسلح افراد کی جانب سے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اغوا کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ شہری شکیل اور ملزمان کے درمیان لین دین کا تنازع تھا، جس کے باعث ملزمان نے شکیل کو زدوکوب کیا اور اغوا کر کے اُسے سلطان ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں لے گئے۔ اغوا اور تشدد کا واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی...

فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی لیکن عمران خان کی جلد رہائی متوقع ہے یا نہیں ؟فیصل واوڈا کا تازہ بیان آگیا
اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی۔ آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کرے گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ...
کراچی (نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی یہی ہے کہ انڈیا دوبارہ کچھ کرے گا تو اسے پھر بھرپور جواب دیا جائے گا لیکن ہمیں امید اور یقین ہے کہ وہ دوبارہ کارروائی کی ہمت نہیں رکھتے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی ہم دفاعی پوزیشن پر ہیں جارحانہ کارروائی ہمارا حق ہے، بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج سے کہیں گے کہ مودی کا سر لا کر دیں۔ میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئےکہا کہ اگر کشمیریوں کی خواہش پر یہ پاکستان بن جاتا ہے تو یہ تمام دریا پاکستان کے ہوں گے۔ مشیر وزیراعظم...
بلال ثاقب : فائل فوٹو پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بلال ثاقب نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے عالمی لیڈرز پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہيں، بڑی کمپنیز پاکستان آنا چاہتی ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلال ثاقب نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کا مستقبل بنا رہے ہيں، ڈیجیٹل کی دنیا میں خاص طور پر کرپٹو کو لے کر ہم اپنے ہمسائے ملک کی نسبت زيادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہيں۔ اس سے قبل آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی تھی، جس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو معاشی استحکام اور عالمی اہمیت حاصل کرنے کے ایک...
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ بلوچستان خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس کو بارود سے اڑانے والے سندھ میں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، دشمن اپنی شکست کا بدلہ اب پراکسی وار کے ذریعے لینا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ پاکستان آفاق احمد نے کہا ہے کہ مورو واقعے میں وزیر داخلہ ضیا لنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں، پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہیں لیکن اس میں کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانا کسی طور قابل قبول نہیں۔ اپنی رہائش گاہ سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ مورو واقعہ میں...
—فائل فوٹو ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ڈاکٹر طیب شاہ نے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ملک میں الاسکا کے کم ترین درجہ حرارت سے لے کر سہارا ڈیزرٹ کی طرح زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پڑ رہا ہے۔ ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر طیب شاہ نے جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں گزشتہ سال بھی گرمی کی شدت زیادہ تھی، اس سال بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب درجہ حرارت کی ویری ایشین بہت زیادہ ہوگی اور موسم میں شدت آنا معمول بن جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلیاں اور منڈ لاتے خطراتبراعظم ایشیا میں صحت، صنعت اور ماحولیاتی...

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو آزادی کشمیر پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہونگے: ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادی کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری حکمت عملی اپنائی گئی وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہے گی۔ پاکستانی فوج نے بھارت پر برتری حاصل کی ہے اور حالیہ حملے میں بھارت کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی قوت بنا کر 57 اسلامی ممالک کا لیڈر بنائیں گے۔ شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہے۔ سارک تنظیم صرف ایک ملک کی وجہ سے ناکام ہوئی۔ وہ گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب، آئی ایم وفد اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور کی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ شروع میں بھارت کی طرف سے چھ میزائل چلائے گئے تھے جس میں سے...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تجویز بڑی امپورٹنٹ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اس پر ڈسکس کر رہے ہیں کہ اس وقت ماحول بنا ہوا ہے ہم آہنگی کا، پوری قوم بھی آپ کو ایک پیج پر نظر آتی ہے، ظاہر ہے جب ملکی دفاع کا ایشو ہو گا ایڈیا کی جارحیت ہو گی تو اس قوم کااسی طرح کا رسپانس آئے گا اس میں تو کئی شک نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایک تشویش کی لہر مجھے نہیں پتہ کیوں (ن) لیگ کی صفوں میں اس وقت بڑی تیزی اور شدت سے دوڑ رہی ہے، ایک عجیب...

صوبے میں پن بجلی کی استعداد سے بھر پور استفادہ کرنے کےلئے چھوٹے بڑے متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، علی امین خان گنڈاپور
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں پن بجلی کی استعداد سے بھر پور استفادہ کرنے کےلئے چھوٹے بڑے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ان منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے اور صوبائی حکومت اس مقصد کےلئے درکار مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز محکمہ انرجی اینڈ پاور کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔متعلقہ کابینہ اراکین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت محکمہ...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اور صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے ہائی کورٹ کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر ضمانتیں نہیں ہو رہیں، ہم عدالتوں کے چکر لگاتے لگاتے تھک چکے ہیں، مگر صوبائی حکومت کا حال یہ ہے کہ کسی فیصلے پر نہیں پہنچتی، صرف کیسز چل رہے ہیں.(جاری ہے) پشاور ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہر طرف کوتاہی ہی کوتاہی ہے، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو اس صورتحال پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے شیر...
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔سینیٹ اجلاس کے دوران شیری رحمٰن نے کہا کہ ہم نے دوسرا اے پی ایس دیکھا ہے۔ ٹی ٹی پی کو افغانستان سے اور بی ایل اے کو بھارت سے معاونت حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیاسی حل پر گفتگو ایک الگ موضوع ہے، لیکن یہ سیاسی لوگ نہیں۔ ان لوگوں سے ماضی میں انسانی حقوق فورم پر مل چکی ہوں، ایسے سیاسی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا جاتا۔ بھارت خود کو اسرائیل اور ہمیں غزہ نہ سمجھے، شیری رحمانپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی...
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس پانی پر بھارت کا حق ہے وہ پاکستان کو نہیں ملے گا۔ راجستھان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بات بھول گیا کہ اب بھارت ماتا کا خادم مودی سر اونچا کیے یہاں کھڑا ہے، مودی کا دماغ ٹھنڈا ہے اور ٹھنڈا رہتا ہے لیکن مودی کا خون گرم ہے اب تومودی کی رگوں میں خون کے بجائے گرم سندور دوڑ رہا ہے، میں ہم وطنوں سے کہتا ہوں کہ جو لوگ سندور اجاڑنے نکلے تھے وہ خاک میں مل گئے، جن کو اپنے ہتھیاروں پر نازتھا، وہ آج ملبے کے ڈھیر کے...

بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے، ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے، بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری منصوبے اپنائے گئے ہیں وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بھارت پر برتری حاصل کی ہے اور حالیہ حملے میں بھارت کو...
کومل اسلم :لاہور کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنگلات نہ صرف ماحولیاتی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ سموگ جیسے مہلک مسائل سے بچاؤ کا بھی مؤثر ذریعہ ہیں۔ سینئر وزیر نےکہا کہ جنگلات کا تحفظ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے اور حکومت ماحول دوست پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔ سینئر وزیر نے مریم اورنگزیب نےجھنگ برانچ نہر آر ڈی 30-32 کے مقام پر پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔ آگ راہگیر کی لاپرواہی سے لگی، جس پر محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد نے فوری قابو پایا۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے...
JERUSALEM: غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی کے خلاف اسرائیلی معاشرے کے اندر سے مخالفت کی آوازیں زور پکڑ رہی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے جنگ ایک نئے اور خونریز مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، متعدد سیاسی اور عسکری شخصیات حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کر رہی ہیں۔ اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کے سابق نائب سربراہ اور بائیں بازو کے سیاستدان یائر گولان نے اسرائیلی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے سخت رائے کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: ’’غزہ میں بچوں کی سانسیں رُک رہی ہیں، دوا اور کھانا نہیں‘‘ برطانوی سرجن کی دہائی انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ہوش کے ساتھ ریاستی رویہ اختیار نہ کیا تو اسرائیل ایک...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خضدار میں اسکول بس پر حملہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، بھارت اپنے ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ تھے، وزیراعظم کو دورے میں خضدار حملے اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔شہباز شریف نے کہا کہ قوم فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری قوت سے کھڑی ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے، ملکی خود مختاری و سلامتی کے تحفظ کےلیے متحد ہے، وقت آ گیا ہے قوم وہی پختہ عزم دکھائے جو بھارتی جارحیت کے خلاف دکھایا گیا۔ میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے...
دو اور 3مئی کودریائے چناب کے پانی پر بھارت نے چھیڑ چھاڑ کی ،تحقیقات کر رہے ہیں ، انڈس واٹر کمشنر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے قائمہ کمیٹی میں انکشاف کیا کہ 2اور3مئی کودریائے چناب کے پانی پر بھارت نے چھیڑ چھاڑ کی ہے، بھارت کی اس چھیڑچھاڑ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔احمد عتیق انوار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آبی وسائل کا اجلاس ہوا جس دوران انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارتی اعلان پاکستان کیلئے تشویشناک ہے، پاکستان نے تین مشرقی دریاوں پر مسلمہ حق سے دستبردار ہو کر مغربی...
دکانداروں سمیت کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز )وفاقی حکومت نے دکانداروں سمیت کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس چوری کرنے والے دکان داروں پر جرمانے 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیکس چوری پکڑنے کے لییجعلی رسیدوں کی نشان دہی کرنے والوں کے لیے انعامی اسکیم لانے کی بھی تجویز ہے۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ...

”پاک بھارت بارڈر پر پہلا رافیل گرنے تک کا انتظار کرو،، تین سال پہلے کی ہوئی پیش گوئی ہوبہ ہو پوری ہو گئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر 23 جنوری 2022 کو دفاعی تجزیہ کاروں کے درمیان ہونے والی دلچسپ بحث ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، جب پاکستانی صارف عمر خیام کی تقریباً تین سال پرانی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔ ایکس پر دفاعی امور پر تبصرہ کرنے والے صارف “ST” نے روسی ساختہ Su-30MK طیاروں اور چینی J-16 کی برتری پر روشنی ڈالی تھی، جس پر عمر خیام (@utggondal) نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی J-10 اور J-16 طیاروں نے غیر امریکی طیارہ ساز کمپنیوں جیسے روس اور یورپ کی ہوا نکال دی ہے۔مگر بحث یہیں نہیں رکی۔ “ST” نے کہا کہ J-16 ایکسپورٹ نہیں ہو سکتا اور J-10 خریدا نہیں جا رہاجبکہ یورپی طیارے...
وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم خضدار بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے۔وزیراعظم کو دھماکے سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی، وفاقی وزراء خواجہ آصف، محسن نقوی اور عطاء تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں خضدار دہشت گرد حملے پر بریفنگ دی جائے گی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی آج کوئٹہ پہنچیں گے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔ میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنہ الخوارج ملوث ہے، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمزور...

پاکستان امن کا خواہاں، بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہر وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی، کیوں کہ یہ راستہ دونوں ملکوں کو تباہی کے دہانے پر لے جائےگا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، لیکن اگر بھارت کی جانب سے ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو اس کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، کچھ عرصے سے بھارت میں ایسی صورت حال...
راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات گردش کر رہے ہیں جو کہ ایک منظم اور گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ 19 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے نتیجے میں شہری جانوں کا ضیاع ہوا جس کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات گردش کر رہے ہیں یہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور ایک منظم گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں مصروف سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کوششوں کو بدنام کرنا...
سرفراز بگٹی — فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ یہ پتہ تھا کہ دشمن جنگ کی شکست کی سبکی مٹانے کے لیے بلوچستان کو چن سکتا ہے۔ ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی بس میں 44 بچے سوار تھے۔ خضدار دہشت گرد حملے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے، شہدا میں بس ڈرائیور اور ہیلپر بھی شامل ہیں۔ شدید زخمیوں کو ایئر لفٹ کر کے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا اسکول بس پر حملہ، 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید، آئی...
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ رابطے بحال نہیں ہوئے لیکن بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران، بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے اور عمران بڑے لیڈر ہیں اس لیے یہ سختیاں اب ختم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو جو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملا ہے اس کے بعد ان پر اور زمہ داری عائد ہوتی ہے، ہمارا افواج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ٹی آئی اپنی افواج...
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکرز کے خراب ہونے کی بات غلط اور بے بنیاد ہے۔سی ڈی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹینکرز کی کارکردگی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے واٹر ٹینکرز مکمل فعال اور فنکشنل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام میں غلط فہمی پھیلانے والی خبروں سے گریز کیا جائے۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے اور ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ کشیدگی نہ بڑھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہی، جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے نور خان ایئر بیس سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا تاہم پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود رہ کر کارروائی کی۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک...
قوم، پاک فوج کے لیے خراج تحسین ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی:یادگارِ شہدا جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پُر وقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، وطن عزیز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس اعزاز کو پوری...
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں اور بڑھتے انسانی المیے پر اسرائیل کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں، سابق اعلیٰ فوجی افسر اور اپوزیشن جماعت دی ڈیموکریٹس کے رہنما یائر گولان نے اسرائیلی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں کو مارنا ہمارا مشغلہ بن چکا ہے۔ اسرائیلی رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ ایک ہوش مند ملک نہ تو شہریوں کے خلاف جنگ لڑتا ہے، نہ ہی بچوں کو مارنا اپنا مشغلہ بناتا ہے اور نہ ہی کسی قوم کو زبردستی بےدخل کرنے کو اپنا مقصد بناتا ہے۔ گولان نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے اپنی روش نہ بدلی تو وہ ایک الگ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایک ایسے دفاعی نظام تیار کرنے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی، جو آنے والے میزائلوں کا پتہ لگانے، ٹریک کرنے اور ممکنہ طور پر انہیں روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے "گولڈن ڈوم" نامی اس منصوبے پر 175 بلین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ "میری مدت ختم ہونے سے پہلے ہی مکمل طور پر کام کرنا شروع کر دے۔" ٹرمپ نے اس پروگرام کے لیے ابتدائی 25 بلین ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیکس میں کمی سے متعلق ایک...
امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی ٹی وی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کو حاصل انٹیلی جنس معلومات کے مطابق اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کیا مذاکرات ہوتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل اورامریکا میں موجود اسرائیلی سفارتخانے اور اسرائیلی وزیر اعظم آفس نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ اس سے قبل منگل کو ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکا سے جوہری مذاکرات کا...
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں ہر 5 میں سے ایک شخص کو بھوک کا سامنا ہے، غزہ کی پوری آبادی کو غذائی عدم تحفظ اور قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کےلیے خطرہ ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتالوں اور اہم انفرا اسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کرے، فلسطینیوں...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مبارک باد سید عاصم منیر کو پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل وہ بنے ہیں، ایوب خان صاحب کے بارے میں چونکہ کہا جاتا تھا کہ انھوں نے خود اپنے آپ کو فیلڈ مارشل بنا دیا تھا اس کی کنٹروورسی بھی رہی، اب چونکہ گورنمنٹ نے اور کیبنٹ نے اس کی اپروول دی ہے اس لیے ظاہر ہے، نو ڈاؤٹ جس طرح سے ہم نے انڈیا کو مارا وہ کوئی چھوٹی بات نہیں تھی، بہت بڑی بات تھی اور میرے جو چھوٹے قائد ہیں ہمیشہ کام بھی بڑے بڑے کرتے ہیں جب وہ کرنے پہ آئیں اور انھوں نے آج پھر کر کے دکھا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام...
ٹی ایم سی ناظم آباد کے تحت تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں افواجِ پاکستان اور فضائیہ نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، جس پر پوری قوم افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، اگر ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کا جذبہ زندہ رہے گا تو قوم ہمیشہ متحد رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ”بنو قابل پروجیکٹ“ اور ”پڑھو پڑھاؤ تحریک“ کے ذریعے مسلسل کراچی کے بچوں اور نوجوانوں کو زیور ِ تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے، ٹی ایم سی ناظم آباد کے تحت سرکاری اسکولوں کے 3 ہزار بچوں اور بچیوں...

فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے ؛ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت
سٹی 42: سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دی چوہدری شجاعت حسین آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے ،فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل سید عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے ، آپریشن بنیان المرصوص کی منصوبہ بندی حکمت عملی اور کامیابی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تاریخی کارنامہ ہے، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے حالیہ پاکستان بھارت جنگ میں تاریخی فتح اور کامیابی حاصل کی، یقین ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی، انجلینا جولی...
برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے، غزہ کی صورتحال ناقابل قبول ہے:وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ نئے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ ایوانِ نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے اس اسرائیلی حکومت کے ساتھ ایک نئے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ ہم 2030 کے دوطرفہ روڈ میپ کے تحت ان کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیں گے۔ ڈیوڈ لیمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانیہ میں اسرائیلی سفیر تزیپی ہوٹوویلی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ ان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں چار بچوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ پشاور سے خبر رساں ایجنسی اے پی کی طرف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی اکابرین نے منگل کو بتایا کہ شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں ایک مبینہ ڈرون حملے میں چار بچے لقمہ اجل بن گئے۔ اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہزاروں مقامی افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ یہ مظاہرین ہلاک ہونے والے بچوں کی لاشوں کو ایک مرکزی شاہراہ پر رکھ کر انصاف کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ پیر کو میر علی میں ہونے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک بھارت حالیہ فضائی کشیدگی کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے جس جرات، مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، اس نے نہ صرف بھارتی جنگی غرور کو خاک میں ملایا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے دفاعی نظام کی صلاحیتوں کا بھرپور اعتراف بھی حاصل کیا۔ پاکستانی فوجی قیادت کی بروقت اور موثر منصوبہ بندی نے دشمن کی عددی برتری کو بے معنی بنا دیا۔ جنگی محاذ پر فتح کے ساتھ ساتھ، سفارتی میدان میں بھی پاکستان نے بھارت کو پیچھے دھکیل دیا۔ امریکی اور دیگر بین الاقوامی نشریاتی ادارے، جو عموماً بھارت کی حمایت اور پاکستان پر تنقید کے لیے مشہور رہے ہیں، اس بار پاکستان کی کارکردگی کو نہ صرف سراہ رہے ہیں...
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں، صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جسے نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان۔ یہ پڑھیں : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے، قوم کا شکریہ۔
بی جے پی ترجمان نے کہا کہ راہل گاندھی بھارتی مسلح افواج پر اعتماد نہیں کرتے، انہیں ہندوستانی مسلح افواج پر یقین نہیں ہے، وہ غیر ضروری مسائل کو اٹھاتے رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر پر لگائے گئے الزامات کے بعد بی جے پی نے جارحانہ انداز اختیار کر لیا ہے۔ بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ راہل گاندھی پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے وزیر خارجہ سے پوچھا تھا کہ "آپریشن سندور" کے دوران ہندوستانی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے، اس پر بی جے پی کے ترجمان سی آر کیساون...

پاکستانی قوم نہ تو پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے: ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے جھکا ہے نہ اب جھکے گا، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔چائنہ میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کیساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے چائنہ میڈیا گروپ کے ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جو بڑے ممالک ہیں ان کا ویژن بھی بڑا ہے، لوگ انسانیت کی ترقی...
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب برطانیہ کے ساتھ تعاون کے فروغ کے مواقع تلاش کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کےلیے آئی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے برطانوی ہائی کمیشن کی سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، خواتین اور بچوں کی حفاظت سے متعلق بات چیتوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کی پروٹیکشن کے لیے تمام تر...
کراچی: سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں کل سے ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان ہے جس کے سبب دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔ صوبے میں ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔ کراچی ڈویژن میں اگلے 3 دن کے لیے بھی موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل، بدھ اور...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک ملک اگر جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے ہم پر چڑھ دوڑے تو ہم کبھی اس کی اجازت نہیں دیں گے، ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ایک ملک جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ثبوت کے بغیر الزامات لگا رہا ہے، پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی نہ آئندہ کبھی ہم جھکیں گے۔ چینی میڈیا گروپ سی جی ٹی این چائنہ اردو کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ کی...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے جھکا ہے نہ اب جھکے گا، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔ چائنہ میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھارت کیساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے چائنہ میڈیا گروپ کے ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جو...
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی کہتا رہا ہوں اب بھی کہتا ہوں کہ ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چینی میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے سب سے اہم چیز اس کی طاقت ہے، جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا جو ہم نے دکھایا بھی تو بین الاقوامی کمیونٹی بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو اس وقت بڑے چیلنجز...

پنجاب اسمبلی : وزرا‘ارکان کی اکثریت غیرحاضر‘ کو رم نشاندہی پر اجلاس ملتوی : ’’مودی کا جویار‘ غدار ہے ‘‘ کے نعرے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عدم دلچسپی یا مصروفیت، پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور ارکان اسمبلی کی کثیر تعداد غیر حاضر رہی۔ سوالات کے جوابات اور توجہ دلائو نوٹس کا جواب دینے کیلئے کوئی وزیر ایوان میں نہ تھا۔ مختصر کارروائی کے بعد اجلاس آج دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس پچاس منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین راحیلہ خادم حسین کی صدارت میں شروع ہوا۔ محکمہ خزانہ کے بارے میں سوالوں کے جوابات صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے دئیے، رکن اسمبلی امجد علی جاوید کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ محکمہ خزانہ کی ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کل 60 اسامیاں خالی...
— فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
حریت ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی کی کارروائیاں کر رہے ہیں اور مکینوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی قبضے، سیاسی ناانصافیوں اور بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائیوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔ ذرائع کے مطابق ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں...
لاہور: امریکا کے سرکاری ادارے یوایس۔چائنا اکنامک اینڈ سیکیورٹی ریویو کمیشن نے امریکی پارلیمنٹ (کانگریس)کو پیش کردہ اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین ’’الیکٹرونک وارفیئر‘‘میں زبردست ترقی کر چکا۔ وہ ایسے ہتھیار بنا رہا جو امریکی ہتھیاروں کو شناخت اور ٹارگٹ کر شعاعیں مار کے تباہ کر سکتے ہیں۔ اس رپورٹ نے امریکی عسکری حلقوں میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ دور جدید میں تقریباً سبھی ہتھیار ننھے کمپیوٹر، سینسر، چپ اور برقی آلات کے ذریعے کام کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: چین کا جدید ترین ڈرون اپنی پہلی پرواز کیلیے تیار؛ اس کی خاصیت جان کر دنگ رہ جائیں گے الیکٹرونک وار فیئر میں مختلف شعاعیں مثلاً برق مقناطیسی، ریڈیائی ، انفراریڈ، مائکروویوز، لیزر، پارٹیکل بیم...

عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے 10ہزار گلیشیئرز پیچھے ہٹ رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک کا اسمبلی میں انکشاف
سٹی 42:ؒ پاکستان میں گلیشیئرز کے حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ میں 13ہزار 32 گلیشیئرز ہیں سندھ طاس میں 26ہزار مربع کلومیٹر گلیشیئرز ہیں،وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ گلیشیئرز ہمالیہ،قراقرم اور کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں موجود ہیں،عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے 10ہزار گلیشیئرز پیچھے ہٹ رہے ہیں ،برفانی تودے پگھلنے سے 3ہزار 44جھیلیں بنی ہیں،33جھیلیں انتہائی غیر مستحکم ہیں جس سے 7 اعشاریہ ایک ملین لوگوں کو شدید خطرہ ہے، پاکستان 75گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کے واقعات سے گزر چکا ہے۔ اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی...