2025-05-01@20:38:08 GMT
تلاش کی گنتی: 6206

«بھارت جانے»:

(نئی خبر)
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہیں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے اے پی پی کے نمائندے...
    تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھارت کے سامنے عملاً سرنڈر کر دیا ہے اور وزیر اعظم سمیت کابینہ میں بھارت کو جواب دینے کی سکت نہیں۔ صرف بانی پی ٹی آئی ہی ایسے وقت میں دشمن کو مؤثر اور دوٹوک جواب دے سکتے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت مسلسل حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، مگر حکومتی رویہ مایوس کن اور کمزوری کا عکاس ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ وزیر اعظم نے کاکول میں تقریر کے دوران ملک پر ضرب لگائی، انہوں نے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ صرف بانی پی ٹی آئی...
      عرفان ملک :بھارتی جارحیت، پاکستان پر بے بنیاد الزامات اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی، پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔    تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پربھارتی شہریوں کو واپس بھجوائے جانے اورپاکستانیوں کی واپسی کی رپورٹ جاری کردی۔ پاک بھارت حالات کشیدہ ہونے کے بعد 697 پاکستانی شہری واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئے،پاکستان سے 1089 بھارتی شہری واہگہ بارڈر کراس کرکے بھارت روانہ کئے گئے،بھارتی شہریوں کی روانگی کے دوران سکیورٹی الرٹ  ہے آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -منگل 29اپریل, 2025 حکومت کی جانب سےبھارت کے بے بنیاد الزامات پر بھارتی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایات کی گئی تھی،بھارت...
    کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات شاندار انداز میں منعقد ہوئیں۔ معاذ خان کی شادی ڈیجیٹل کریئیٹر صبا خان سے ہوئی جن کے ساتھ ان کا نکاح گزشتہ سال ایک نجی تقریب میں ہوا تھا۔   اب شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز مایوں سے ہوا جس میں ایمن اور منال نے بھرپور شرکت کی اور روایتی لباسوں میں شرکت کر کے خوب داد سمیٹی۔   بارات اور رخصتی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں دلہن صبا نے سرخ رنگ کا بھاری کام والا روایتی لہنگا پہنا، اور معاذ خان نے سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا۔ ...
    پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے پاکستان کے 3 سابق کرکٹرز کے یوٹیوب چینل پر ملک بھر میں پابندی لگادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔ ان سابق کرکٹرز میں سابق کپتان راشد لطیف، اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور باسط علی شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: مودی سرکار کی بوکھلاہٹ: شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند بھارتی حکام نے الزام عائد کیا کہ یہ چینل پہلگام واقعے کے بعد غلط معلومات اور جھوٹے بیانیے کو...
    بھارت(نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کر دی، 5 سکھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ نجی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی 2 یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی 2 یونٹوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جاپالہ برج، بارہمولا سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا، 185 بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) جو کہ بارہمولہ میں تعینات ہے، نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کی۔ دفاعی ماہرین...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کئے جانے کے بعد پاکستانیوں کو واپسی میں پریشانی کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کئے جانے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو مشکلات اور ہراسانی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق وطن واپسی پرپاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ اٹاری بارڈر پر پہنچا تو بھارتی عملے نے ان سے پاسپورٹ لے لئے۔حکام کے مطابق بھارتی سکیورٹی اہل کاروں کی موجودگی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی عملے سے بدتمیزی بھی کی گئی۔  اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا: سابق پاکستانی ہائی کمشنر مزید...
    پاک بھارت کشیدگی کے حل کے بارے میں امریکی سابق سفارت کار کا کہنا تھا کہ ہم نے اس طرح کے فلمیں پہلے بھی دیکھیں ہیں، وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اور دونوں ممالک کے عوام اپنی اپنی لیڈرشپ سے کہیں کہ بس بہت ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ میں نجی ٹی وی کے میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران رابن رافیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی پہلگام حملے کی تحقیقات غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی تجویز کی حمایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر پاکستان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے، عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔ امریکا کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا۔نجی ٹی وی جیونیو ز کے مطابق بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عبد الباسط نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ ہمارے ساتھ شیئر کرے، اگر شیئر نہیں کرنا چاہتا تو دونوں ممالک بین الاقوامی تحقیقات کراسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اور اگر بھارت اس کے لئے بھی تیار نہیں ہے تو پھر یہ اس کی اپنی مرضی ہے لیکن اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا۔سابق ہائی...
    اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی میں بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، حالیہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر سائبر حملے بھی کیے جا رہے ہیں۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کے مطابق بھارت کی جانب سے مختلف وزارتوں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے تاہم پاکستانی آئی ٹی ماہرین نے بھارتی سائبر حملے ناکام بنا دیے۔ شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے میدان میں پاکستانی نوجوان بھارت کا زبردست مقابلہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کا ٹاپ ٹئیر ممالک میں ہوتا ہے، سائبر سیکیورٹی میں پاکستان کا شمار امریکا اور برطانیہ جیسے ممالک میں ہوتا ہے۔
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے...
    مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کو بھارتی حکومت کی "چال" قرار دینے والی معروف بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف بھارت میں غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق لکھنؤ میں ایک شہری کی شکایت پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت گلوکارہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیو میں حملے میں جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ گلوکارہ کے خلاف مقدمہ اُس وقت درج ہوا جب ان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘...
    محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا، وفاقی وزیر داخلہ نے سربراہ جے یو آئی کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی...
    حقیقت احوال جو بھی ہو، کبھی پنڈت جواہر لعل نہرو کا بھارت، سیکولرازم کو اپنے سَر کی کَلغی قرار دینے میں فخر محسوس کرتا تھا۔ دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا تمغہ سینے پر سجائے پھرتا تھا۔ نریندر مُودی نامی تہی مغز اور رعونت شعار شخص نے، گلی محلے کے اوباش کی طرح بھارت کے چہرے کا یہ نقاب بھی تارتار کر دیا ۔ بچپن سے ہی راشٹریہ سیوک سنگھ (RSS) کی آغوشِ دہشت میں پرورش پانے کے بعدگجرات کے وزیراعلی کے طورپر، نفرت وکدُورت میں گُندھی اُس کی سرشت نے بال وپر نکالے۔ 2002ء کی مُسلم کُش مہم کی باقاعدہ منصوبہ بندی کرتے ہوئے اُس نے انتہا پسندوں کے جتھے تیار کئے۔ تین ہزار کے لگ بھگ مسلمان...
    1947 ء میں برصغیر کی تقسیم کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات کبھی بھی خوشگوار نہیں رہے۔ کشمیر کا تنازع، سرحدی جھڑپیں، جنگیں، اور باہمی بداعتمادی نے ان دونوں ایٹمی ممالک کو ہمیشہ ایک دوسرے کے مدمقابل لا کھڑا کیا۔ پاکستان کے قیام کے فوراً بعد ہی بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا اور تب سے اب تک کشمیری عوام آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ 1960 ء میں ورلڈ بینک کی معاونت سے ہونے والا سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں پانی کی تقسیم کا ایک بین الاقوامی معاہدہ تھا۔ اس معاہدے کے تحت تین مشرقی دریا:ستلج، بیاس اور راوی بھارت کو دیئے گئے، جبکہ تین مغربی دریا‘سندھ، جہلم، چناب پاکستان کے حصے میں...
    بھارتی میڈیا پروپیگنڈے کو جاری رکھتے ہوئے یہ تاثر دے رہا ہے کہ بھارت میں صرف ہندوؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ واقعے کے عینی شاہد نے یہ پروپیگنڈا بے نقاب کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا اینکر امیش دیوگن نے اپنے پروگرام میں پہلگام حملے کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی اور حملے کے وقت موقع پر موجود سیاح سے پوچھا کہ آپ نے کیا دیکھا کیسے حملہ آور ہندوؤں کو نشانہ بنا رہے تھے؟ یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار سیاح نے جواب دیا کہ جو مقامی کشمیری وہاں موجود تھے انہوں نے زخمیوں اور متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنےمیں بہت مدد کی۔ اس جواب...
    لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک بیان دانش کنیریا کے بعد سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھون کو بھی مرچیں لگا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے”۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ “2016 ٹی20 ورلڈکپ کے دوران حالات کشیدہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم بھارت گئی، ہمیں خود نہیں معلوم تھا جانا ہے یا نہیں، کبڈی کی بھارت کی...
    انڈیا کے  زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ انڈین میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جانے والے سیاحوں کو کشمیریوں اور پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی سیاح کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آ کر ان سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں اور جب انہوں نے انکار کیا تو چینل کے لوگوں نے انہیں پیسوں کی آفر بھی کی۔ سیاح کا کہنا تھا کہ ’میں کشمیریوں کےخلاف منفی بات کیوں کروں جب یہاں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت سے ایک پاکستانی سفارت کار اور عملے کے 7 ارکا ن واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔واہگہ بارڈرذرائع کے مطابق بھارت سے پاکستانی سفارتکار سہیل قمر اور عملے کے 4 ارکان شام کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔ اس سے قبل سہ پہر کو بھی پاکستانی سفارت خانے کے 3 ارکان اور ان کے 26 فیملی ممبران واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے تھے۔ بھارت نے ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل بلاک کردیا مزید :
    پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ  کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان  کے ساتھ ملکر دشمن...
    پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر کو ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بناتے ہوئے مار گرایا گیا۔ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی تھی۔ علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے، پاکستانپاکستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر بھارت کی جانب سے ہونے والی الزام تراشیوں کا جواب دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنایا۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج...
    —فائل فوٹو پہلگام واقعے پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ گئی۔بچوں کے والد شاہد علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت سے علاج کروائے بغیر واپس آئے ہیں، جو حالات پیدا ہوئے اس میں بچوں کا کوئی قصور نہیں تھا۔ پہلگام حملہ: پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، کیا سیما حیدر بھی پاکستان واپس آ جائیں گی؟2 روز قبل جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے کئی سفارتی قدم اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ کسی اور ملک میں بچوں کا علاج کروایا جائے، بھارتی ڈاکٹر کہہ چکے...
    ویب ڈیسک: پاک فوج نے   بھارت کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنا دی ،لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا  سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔ وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین پر اسرائیلی بربریت کیخلاف پاکستان کے موقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بھارت کے پاکستان مخالف یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل سکیورٹی...
    وزیر آئی ٹی کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی جاچکی ہیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سائبر سیکورٹی کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی دے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت آبی دہشت گردی کے بعد سائبر دہشت گردی پر اتر آیا، پاکستان نے بھارت کی جانب سے وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے ناکام بنادیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مختلف وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر کیے گئے سائبر حملے پاکستان نے ناکام بنا دیے ہیں۔ شزہ فاطمہ نے بتایا کہ بھارت کے سائبر حملوں سے کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہوا، ٹیلی کام سیکٹر پر سائبر...
    بھمبر(نیوز ڈیسک)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا۔ نجی چینل کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی۔پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر...
    خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور کشمیری مسلمانوں کی نسلی کشی کے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ کی توجہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش شدید مشکلات اور پریشان کن حالات کی طرف مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے وائس چیئرمین محمود احمد ساغر کی طرف سے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے دنیا بھر میں ایک خطرناک پروپیگنڈا...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل 2025)سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جاسوسی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے ،پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا،سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر بھمبرکے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کوشش کی تھی،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی۔(جاری ہے) پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور موثر جواب...
    جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی:پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی۔پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی...
    پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جاسوسی کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مناور سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن نے بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی، تاہم پاک فوج کی مستعد اور بروقت کارروائی سے یہ مذموم کوشش ناکام بنا دی گئی۔ مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مقبوضہ کشمیر نے مودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیا یہ کارروائی افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکس نگرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دشمن کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور مؤثر...
    پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ، شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا سینیٹر اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب کو پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا جن کا مقصد بھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز بیانات اور یکطرفہ اقدامات کا جواب دینا تھا۔ متحدہ عرب امارات کے...
    اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدہ حالات کے تناظر میں پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر بھارتی چینلز پر پابندی لگ گئی۔ کے آر ٹی ایی نیوز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم آفس کی جانب سے بھارتی میڈیا کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مودی نے بھارتی میڈیا کو پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو شو میں مدعو کرنے سے روک دیا جبکہ پاکستانی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو شو میں مدعو کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ گزشتہ روز احمد حسن عربی نے ارباب گوسوامی کے شو میں تلخ حقائق بیان کیے، احمد حسن عربی کا جرأت مندانہ بیان بھارت سے ہضم نہ ہو سکا۔ اس صورتحال میں بھارتی میڈیا سے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے لاہور میں اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی، اور فلسطین کے موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کو بھارت کے حالیہ غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے اصولی مؤقف، فیصلوں اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے نکات سے آگاہ کیا۔ مزید پڑھیں: بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مودی مسلمان دشمن ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جہاں بھی کوئی محاذ ہو، مودی وہاں کھڑا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بھارت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت کشیدگی کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی رابطہ کاری مہم جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور بھارت کے الزامات اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے برطانیہ، چین، سعودی عرب، ترکیہ، ایران، مصر، قطر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لیا۔  مزید :
    بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پہلگام واقعہ پر پاکستان مخالف ردعمل نہ دیکر مشکل میں پھنس گئے۔ پہلگام واقعہ پر سابق بھارتی کرکٹرز، موجودہ کرکٹرز ویرات کوہلی، شبمن گل سمیت پاکستان مخالف جذبات رکھنے والے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے افسوس کا اظہار کیا تاہم مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا جس پر انہیں بھارتیوں کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ناقدین نے دھونی پر لفظی تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا آرمی مین ہے جو ایک ٹویٹ نہیں کر سکتا پہلگام حملہ پر؟۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے خیال رہے کہ...
    اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضے کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو جنگ کی طرف جانے سے روکے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
    سٹی42:وزیر داخلہ محسن نقوی سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف پر اعتماد میں لیا، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی( این ایس سی) کے فیصلوں سےبھی آگاہ کیا۔  سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ‏مودی مسلمان دشمن ہے،اسلام کے مقابلے جہاں کو ئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائیگا۔ مصطفیٰ کمال کی چینی طبی کمپنوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی مودی سرکار اے بی این نیوز کا سچ دکھائے جانے پر خوفزدہ ہوگئی ۔ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرنے پر مودی سرکار سیخ پا ، بھارت میں اے بی این نیوز دکھانے پرپابندی عائد کردی ۔ ذرائع کے مطابق پابندی کی زدمیں آنے والے پلیٹ فارمز میں پاکستانی چینل اے بی این نیوز بھی شامل ہے ۔یاد رہے کہ مودی سرکار کا ایجنڈا بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا کو فروغ دینا ہے، بھارتی حکومت نے بھارت کیخلاف سخت ترین بیانیہ بنانے پر اے بی این نیوز کو بھارت میں دکھانے پر پابندی عائد کردی۔ بھارتی وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ یوٹیوب پلیٹ فارم بھارت...
    ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ، کپواڑہ، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں مزید 5 کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام غاصبانہ قبضے اور بے دخلی کے اسرائیلی ہتھکنڈے اپناتے ہوئے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو توڑنے کے لیے ان کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ، کپواڑہ، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں مزید 5 کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد...
    وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی کوئی انکوائری نہیں کی گئی اور چند منٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں آنی شروع ہوگئی ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان مکمل طرح تیار ہیں، بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت پہلگام واقعے پر سوال اٹھانے پر متعدد مسلمان گرفتارکراچیپہلگام واقعے پر تنقید کرنے پر بھارتی... انہوں نے کہا...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    سکردو میں واقع ہزار سال پرانی’ بدھا راک‘  پر موسم بہار شروع ہوتے ہی، کافی تعداد میں بدھ مذہب کے پیروکاروں کا آنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ وہ یہاں اپنی عبادت کرتے ہیں۔ااااا مقامی تاریخ دانوں کے مطابق شروع میں بلتستان میں بھی بدھ مت کے پیروکار انتہائی زیادہ تعداد میں پائے جاتے تھے، جو بعد میں ختم ہو گئے، مگر ان کی عبادت کی جگہیں موجود ہے۔ یاد رہے کہ بدھ مت کے پیروکار پُرامن طریقے سے اپنی مذہبی سرگرمیاں ادا کررہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی حملےکے خدشے پر سرحد پر پاکستان کی فوجی قوت مزید بڑھا دی، پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال صرف اس صورت میں کرے گا جب ہمارے وجود کو براہ راست خطرہ ہو۔ان خیالات کا اظہار وزیردفاع خواجہ آصف نے عالمی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ برطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی طرف سے حملے کا امکان ہے، اسی خدشے کے پیش نظر ہم نے سرحد پر اپنی فوجی قوت بڑھادی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس صورت حال میں ہمیں کچھ اسٹریٹجک فیصلے کرنا ضروری تھے اور وہ فیصلے کرلیےگئے ہیں، بھارت کی بیان بازی بڑھ...
    ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا ایک اجلاس کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے حالیہ پہلگام واقعہ کے تناظر میں اقوام متحدہ میں بھارت کے جھوٹے بیانیے کو ناکام بنانے پر حکومت پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کی کامیاب سفارتکاری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا ایک اجلاس کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حریت کانفرنس کی جملہ قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر اقوام...
    ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت بھارتی حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے اور نقصان کا ذمہ دار بھارت ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت بھارتی حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے اور نقصان کا ذمہ دار بھارت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ چھپ نہیں سکتا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ...
    راجستھان رائلز کے محض 14 سالہ بیٹر ویبھاؤ سوریا ونشی نے مردوں کی  ٹی20 کرکٹ میں سینچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔ سوریا ونشی نے راشد خان کو چھکا لگا کر 35 گیندوں پر سینچری مکمل کی، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں دوسرا تیز ترین اور کسی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین سینچری ہے۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے نوجوان نے 7 چوکے اور 11 چھکے لگائے اور 38 گیندوں پر شاندار 101 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہو گئے۔ مزید پڑھیں: 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟ گزشتہ سال کی نیلامی میں...
    بھارتنے اپنی بحریہ کے لیے فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، وزارت دفاع کے مطابق ملٹی بلین ڈالر مالیت کے معاہدے کے تحت ایک اور جڑواں نشستوں والے طیاروں کا حاصل کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے 26 رافیل لڑاکا طیاروں کے معاہدے پر دستخط کی تصدیق کی ہے، جس کے تحت یہ طیارے 36 فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیاروں کے ونگ کا حصہ ہوں گے، جو نئی دہلی نے اپنے فوجی ہارڈویئر کو تیزی سے جدید بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر پہلے ہی حاصل کیے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور فرانس کے مابین سیاسی و دیگر اہم امور پر مشاورت...
    کراچی: سپرہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور اس کا 9 سالہ بھانجہ زخمی ہوگیا ، متوفی کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔  تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے خان جی ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 9 سالہ بچہ زخمی ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ عدنان خان ولد سعید خان اور زخمی کی 9 سالہ عفان ولد عمیر کے نام سے کی گئی۔  مزید پڑھیں: کراچی:...
      بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد 100 غیر ملکی سفارت کاروں کو بریفنگ دی، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تیکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا، مودی نے پاکستان کیخلاف اقدامات کے لیے درجنوں ملکی سربراہان سے رابطہ کیا امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کر دیا، بھارت کے جنگی جنون پر نیو یارک ٹائمز کی اہم رپورٹ سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس...
    مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے ، بھارتی الزامات کو دنیا نے کوئی اہمیت نہیں دی، بھارت نے کوئی جارحیت کی تو افواج پاکستان اسے منہ توڑ جواب دیں گی۔ پیر کو سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2000 میں جب صدر بل کلنٹن بھارت پہنچے تھے تو 40 کے لگ بھگ سکھو ں کو ماردیا گیا...
    مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ "ذمہ دارانہ حل” کے لیے کام کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو لکھی گئی ایک ای میل میں...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث اداکارہ ہانیہ عامر کو بڑا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر 1 کروڑ 83 لاکھ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم سردار جی تھری میں نظر آتیں۔ تاہم اب بھارت کی مقامی انڈسٹری نے خبر دی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث ہانیہ عامر کی جگہ کسی اور اداکارہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ A post common by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial) اس فلم میں ہانیہ عامر کے ساتھ دلجیت دوسانجھ اور نیرو باوجوہ کو بھی ہونا تھا۔ فلم کی شوٹنگ حال...
    اسلام آباد: پہلگام واقع کے بعد بھارتی دھمکیوں کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان سینیٹ متحد ہوگئے، حکومتی و اپوزیشن ارکان کہنا ہے بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو اسے ایسا سبق سکھائیں گے کہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ،پوری اقوام پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن کے دفاع کیلیے ہردم تیار ہے۔  سینیٹرز کا کہنا ہے پاکستان ایک آزاد ایٹمی ملک ہے،کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسے جواب ملے گا۔  سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی صدارت میں ہوا، ایوان بالا میں ایجنڈا معطل کرکے مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان الحق صدیقی کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکی نائب...
    اسلام آباد:  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کرنا بھارت کا یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام ہے۔ پاکستان اپنے حصے کے پانی کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون و انصاف، وزیر آبی وسائل ، اٹارنی جنرل، سینئر حکام اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم نے مزید کہا دریائے سندھ کا پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی کا ذریعہ ہے۔ اس کی حرمت کا ہر...
    لاہور: سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ اس موضوع پر کوئی تنقید ہوگی اور معاملات ضرور ہیں لیکن اس موضوع پر میرے خیال میں سب متفق ہیں، آن ریکارڈ ہیں اور یہ مختلف مینی فیسٹوز کا بھی حصہ ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ غالباً یہ جو انڈیا اقلیتوں کے ساتھ کیونکہ وہاں مسلمان بھائی اقلیت میں ہیں جو یہ ایڈمنسٹریشن کے ذریعے یا اپنی سیکیورٹی فورسز کے ذریعے کشمیر میں یا انڈیا میں دیگر جگہ جو یہ کر لیتے ہیں اور اس کا کوئی خاص ری ایکشن نہیں آتا یا وہ لوگ بے...
    یہ 14 فروری 2019کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر لیتھاپورہ کے قریب انڈین فوج کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا‘ اس حملے میں سی آئی بی ایف کے 40 جوان ہلاک ہو گئے‘ یہ حملہ عادل احمد ڈار نام کے ایک کشمیری نوجوان نے کیا تھا‘ بھارت نے فوری طور پر پاکستان پر الزام لگا دیا اور وہی صورت حال پیدا ہو گئی جو اس وقت سرحدوں پر دکھائی دے رہی ہے۔  بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا یہ حملہ مولانا مسعود اظہرکے جیش محمد نے کیا‘ پاکستان نے فوری طور پر بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیش کش کر دی لیکن نہ صرف یہ آفر مسترد کر دی گئی بلکہ...
    مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہل گام میں سیاحوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 27 سیاح ہلاک ہوگئے، بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق حملہ آوروں نے صرف مرد سیاحوں کو نشانہ بنایا جب کہ خواتین کو چھوڑ دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مرد سیاحوں کو نشانہ بنایا۔ حملے کی ذمے داری ریزسٹنس آف فرنٹ نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔ دہشت گردی کا واقعہ کہیں بھی وقوع پذیر ہو انسانی جانوں کا نقصان ہر حوالے سے قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سطح پر ایسے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔...
    پاک بھارت کشیدگی موجود ہے۔ بھارت کی طرف جنگ کا ماحول زیادہ ہے لیکن پاکستان میں بھی جنگ کی تیاری کی بات ہو رہی ہے۔ جنگ کوئی آپشن نہیں۔ لیکن پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے۔ پاکستان میں یہ نہیں کہا جا رہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے بلکہ موقف یہی نظر آرہا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ بھارت کے ہر قدم کا اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ پہلے بھی بھارت نے جو اقدامات کیے ہیں ہم نے ان سے زیادہ سخت اقدامات سے جواب دیا ہے۔ جہاں تک بھارت کی جانب سے انڈس واٹر معاہدہ کو معطل کرنے کا سوال ہے۔ دونوں ممالک کے ماہرین کی یہی رائے سامنے...
    پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یہ خوارج ’’ اپنے غیر ملکی آقاؤں‘‘ کے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لیے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے اچانک پانی چھوڑنے سے دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔  اس واقعے سے یہ حقیقت ثابت ہوتی ہے کہ افغانستان میں خارجی دہشت گردوں کو پناہ گاہیں میسر ہیں۔ افغانستان کی طالبان حکومت انھیں کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے تعاون بھی نہیں کر رہی...
    پاکستان دشمنی میں اندھی بھارت سرکار نے نفرت کی تمام حدیں پار کر دیں، دہلی میں علاج کے لیے موجود معذور پاکستانی نوجوان کو بے دخل کر دیا گیا جبکہ اس کی دہائیاں دیتی ہوئی والدہ کو بھارت میں ہی روک لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماں کے بغیر معذوری کا شکار نوجوان آیان بذریعہ ٹرین کینٹ اسٹیشن پہنچا جہاں چھیپا فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے رہائش گاہ ناظم آباد 2 نمبر منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے آیان کے والد عمران نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی کی سزا بے گناہ شہریوں کو دی جا رہی ہے جو کہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ انھوں نے انتہائی غمگین آواز میں بتایا کہ بھارت...
    گیلپ نے happiness انڈیکس جاری کردیا جس میں 44 خوش باش قوموں میں سے پاکستانیوں کا نمبر 8واں ہے، عوامی سروے میں 72 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل اور مشکلات کے باوجود زندگی سے خوش ہونے کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سروے اور اعداد و شمار جمع کرنے کے معتبر ترین ادارے گیلپ نے دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست برائے سال 2025 جاری کردی۔ گیلپ نے happiness انڈیکس جاری کردیا جس میں 44 خوش باش قوموں میں سے پاکستانیوں کا نمبر 8واں ہے، عوامی سروے میں 72 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل اور مشکلات کے باوجود زندگی سے خوش ہونے کا اظہار کیا۔ دوسری جانب دنیا کے سب سے بڑی جمہوریت ہونے کی دعویدار اور تجارتی و معاشی...
    ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقبول ترین پاکستانی نیوز چینل "جیو نیوز" کو بھارتی حکومت نے اپنے ملک میں بند کردیا ہے۔بھارتی حکومت نے جیو گروپ کے دو مزید چینلز "ہنسنا منع ہے" اور "جیو سوپر" کو بھی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بند کردیا ہے۔ان کے ساتھ پاکستان کے 16 چینلز بھارتی حکومت نے بند کردیے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے یہ قدم ان چینلز پر بھرپور اور متوازن موقف پیش کیے جانے کی وجہ سے اٹھایا ہے۔
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مطالبہ غیر مشروط طور پر مان لیا گیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ پانی کے مسئلے پر قومی اختلاف پیدا ہو۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جس کےلیے احتجاج ہورہا تھا وہ مطالبہ غیرمشروط طور پر مان لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہروں کا معاملہ جب بھی ہوگا صوبوں کے اتفاق رائے سے حل ہوگا، ہم نہیں چاہتے کہ پانی کے مسئلے پر قومی اختلاف پیدا ہوا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جب سے آئی ہے الیکشن کے وقت ایسے ڈرامے رچائے جاتے ہیں۔ نریندر مودی کا طریقہ واردات ہے کہ نفرت کو ہوا دو...
    بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کسی بھی ممکنہ مس ایڈونچر کا جواب دینے کے لیے پاکستان نے بھی سرحد پار سیکڑوں اہداف کا تعین کرلیا۔بھارت کے کسی حملے کے جواب میں ان اہداف کو منٹوں کے اندر نشانہ بنایا جائے گا۔ بھارت سے جنگ کا خطرہ موجود ہے، دو چار دن اہم ہیں، خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال سے بات کرتے ہوئے متعلقہ ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کا آغاز نہیں کیا، نہ ہی پاکستانی ریاست کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک...
    انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی کشیدگی پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا بیان سامنے آگیا۔ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے  پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کمی لانے کی اپیل کی ہے۔ ترک کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیے کا دورہ حساس وقت میں ہوا، شہباز شریف کا دورہ خطے کی تازہ ترین پیشرفت کے فریم ورک میں ایک انتہائی حساس وقت میں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خصوصی طور پر تجارت اور دفاعی صنعت میں کثیر الجہتی تعاون پر بات کی اور پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور...
    جماعت اسلامی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو اچھی طرح ذہین نشین کرنا چاہیئے کہ اس وقت پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ایٹمی قوت سے لیس ملک ہے جس کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے سے قبل بھارت کو سو بار سوچنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز قبائلی رہنماء اور جماعت اسلامی باجوڑ کے نائب امیر سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کے زریعے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، مودی سرکار کو اچھی طرح ذہین نشین کرنا چاہیئے کہ اس وقت پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ایٹمی قوت سے لیس ملک ہے جس کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے سے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 اپریل 2025ء ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی بیا ن نہیں دیا بلکہ عجیب وغریب خاموشی ہے، حکومت کو فالس فلیگ آپریشن کا معاملہ فوری عالمی سفارتی سطح پر اٹھانا چاہیئے تھا، انسٹال حکومت میں لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ دن تک انڈیا کے الزام کا کوئی جواب نہیں دیا، جس سے لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا، یہ انسٹال حکومت ہے، یہ مسلط کئے گئے ہیں، پھر ان کی سیاسی جماعت خاموش ہے، وزیر اعظم ہوں یا...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے معروف نیوز چینل ''انڈیا ٹوڈے،، نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف  جنرل عاصم منیر جب کیڈٹ تھے تو پاکٹ سائز قرآن پاک ٹوپی میں رکھ کر ٹریننگ کرتے  تھے۔ بھارتی نیو ز چینل نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زندگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور بتا یا کہ وہ 1966میں ایک سید پنجابی فیملی میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔ جنرل عاصم منیر کو نوجوانی  میں ان کے والد نے نماز پڑھنے  کا پابند بنا یا ۔ جب وہ لیفٹیننٹ کرنل کی حیثیت سے سعودی عرب میں اپنے فرائض سر  انجام دے رہے تھے تو اس دوران انہوں نے قرآ ن پاک حفظ کیا ۔جنرل عاصم منیر...
    ایک انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کیلئے دوسروں پر الزام تراشی بھارت کیلئے آسان ہے، نئی دہلی کو اسلام آباد سے متعلق اپنے موقف پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی آسان ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی پہلگام حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا شکار ملک ہیں اور ہم دہشتگردی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، افسوسناک ہے کہ بھارت نے ایک بار...
    اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ بھارت کو بہت مایوسی ہوئی ،وہ اپناکیس بنانے میں ناکام رہاہے، پاکستانی چینلزپابندی کامطلب یہ ہے کہ پاکستانی بیانیہ چل رہاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ بھارتی صحافی یہ کہہ رہے ہیں کہ مغرب اور خطے میں ہمارا بیانیہ نہیں چل رہا،بھارت کا بیانیہ بھی ناکام ہوگیا اورخارجہ پالیسی بھی ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لگتاہے کہ یہ ساراکھیل ہماراپانی روکنے کے لئے کھیلاگیا،بھارت کوئی بھی ایکشن کرے گاتواس کادوگناجواب دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت اس وقت دہشت گردی کا پروموٹربناہواہے،ہم بہترین کی امیدرکھتے ہیں مگربدترین کیلئے بھی تیارہیں۔ Post Views: 2
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کا خطرہ موجود ہے، پاکستان میں ہائی الرٹ جاری ہے اگر ہمارے وجود کو براہ راست خطرہ ہوا تو ہم جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹر اور ایک نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے جس کے پیش نظر حکومت نے فوجی قوت میں اضافہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہائی الرٹ جاری ہے اگر ہمارے وجود کو براہ راست خطرہ ہوا تو ہم جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ فوری طور...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وفاقی حکومت نے نئی نہروں کی تعمیرکے منصوبے کو موخرکرتےہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبوں کے ساتھ مکمل اتفاق رائے کے قیام کیلئےاس منصوبے پر کوئی پیشرفت نہیں کی جائے گی، ارسا واٹر ایویلیبیلٹی سرٹیفکیٹ واپس کرنے کافیصلہ، منصوبہ بندی ڈویژن اور ارسا کوتمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی گئی،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی یکطرفہ غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی بھرپور مذمت ،کونسل نے قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ممکنہ بھارتی جارحیت اور مس ایڈونچر کے تناظر میں پورے ملک و قوم کے لئے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس...
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہواہے کہ نہروں کا مسئلہ کسی اوروقت طے کیاجائے گا،مسئلہ جب بھی حل ہوگا100فیصداتفاق رائے سے ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہواہے کہ نہروں کا مسئلہ کسی اوروقت طے کیاجائے گا،جن مطالبات پر احتجاج ہورہاتھاوہ سارے غیرمشروط طور پر مان لئے گئے ہیں،فیصلہ ہواہے کہ نہروں کے مسئلے پرصوبوں کے ساتھ اتفاق رائے پیداکیاجائے گا،نہروں کو مسئلہ جب بھی حل ہوگا100فیصداتفاق رائے سے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں زیادہ ووٹ لینے کے لئے ڈرامے رچائے جاتے ہیں،مودی نے سیاسی مفادت کے لئے ڈرامہ رچایا، گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام ہواتھامودی ابھی تک اس ذہنیت سے نہیں نکلے،خطے پر جنگ...
    پاک بھارت کشیدگی ،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا پاکستانی عوام کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاک بھارت کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔صدر اردوان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی جلد کم ہو جائے گی۔ ترکیہ، خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔صدر ترکیہ نے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی اپنی حمایت جاری رکھے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کسی ممکنہ مس ایڈونچر کا جواب دینے کے لیے پاکستان نے بھی سرحد پار سینکڑوں اہداف کا تعین کرلیا۔ بھارت کے کسی حملے کے جواب میں ان اہداف کو منٹوں کے اندر نشانہ بنایا جائے گا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال سے بات کرتے ہوئے متعلقہ ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کا آغاز نہیں کیا،نہ ہی پاکستانی ریاست کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک پاکستان کے کسی نان اسٹیٹ ایکٹر کے بھی اس واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔  منجھے ہوئے زیرک اور مدبر بزرگوں کا تحرک ہی ہے جو قوم کے...
    فوٹو فائل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کےلیے اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان پر الزام تراشی آسان ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی پہلگام حملے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا شکار ملک ہیں اور ہم دہشت گردی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، افسوسناک ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا ہے۔پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ بھارت جو الزامات پاکستان پر لگا رہا ہے وہ سب پرانے ہیں، پاکستان اور بھارت کوئی بھی...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اقدام پر غور کیا گیا۔سندھ طاس معاہدے سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزرائے قانون، آبی وسائل، اٹارنی جنرل، سینئر حکام اور ماہرین شریک ہوئے، اسحاق ڈار نے  پاکستان کے پانی کے حق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کا اعلان کردیا۔ بھارت کے ساتھ جنگ سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا جوابوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے۔ نائب وزیراعظم نے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا اور  بھارت کی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جنگ بھارتی عوام کو دوبارہ غربت کی طرف لے جاسکتی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پہلگام میں جو ہوا، اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام نے اس المیہ کو ناپسندیدگی سے دیکھا اور مذمت کی، نریندر مودی کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے المیے پر کوئی خوش نہیں ہوتا۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان خود اس طرح کے المیوں کا شکار ہے ہمارے اپنے دل دکھی ہیں، جن کے اپنے دل دکھی ہوں وہ دوسروں کو دکھ نہیں دے سکتے۔اُن کا کہنا...
    بیجنگ: چین نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ’ تحمل کا مظاہرہ ’ کریں، چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ’ چین امید کرتا ہے کہ دونوں فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے، بات چیت اور مشاورت کے ذریعے متعلقہ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے، کسی سمجھوتے پر پہنچیں گے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھیں گے۔’ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ’ چین ان تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جو کشیدگی کم کرنے...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اپنے حصے کے پانی کا تحفظ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرےگا، اسحاق ڈار ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے گفتگو میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے بھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات کے جواب میں کیے گئے حالیہ غور و خوض اور فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ترجمان کے مطابق قطری وزیراعظم نے ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علاقائی امن و استحکام...
    کانگریس لیڈر وجے ودیٹیوار نے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ واقعہ پر کہا کہ دہشت گردوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ لوگوں کے مذہب کے بارے میں پوچھ کر قتل کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے حال ہی میں بھارت میں بڑھتی ہوئی غربت اور عدم مساوات پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں حکومت کی پالیسیوں اور دیگر کئی نکات کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ کانگریس کمیٹی نے کہا کہ بین الاقوامی غربت کی لکیر پر کئے گئے جائزے کے مطابق حالیہ برسوں میں ہندوستان...
    بھارت ہٹ دھرمی پر قائم رہا تو پاکستان بھی شملہ سمیت تمام معاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو شملہ معاہدہ معطل نہیں کرنا چاہئے، لیکن اگر بھارت ہٹ دھرمی دکھاتا ہے تو تمام دو طرفہ معاہدوں پر نظرثانی ہو سکتی ہے۔ بھارت دہشتگردی ختم کرنا چاہتا ہے تو واحد حل بات چیت ہے، نان اسٹیٹ ایکٹرز ملکوں کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں، ہمیں نان سٹیٹ ایکٹرز کا کوئی مشترکہ بندوبست کرنا چاہئے، اگر بھارت پہلگام کی نیوٹرل انکوائری پرراضی نہیں ہوتا تو بے نقاب ہوجائے گا۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ جنگ سے متعلق سوال پر جواب دے دیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ انٹرویو میں مجھ سے جنگ سے متعلق سوال ہوا تھا، میں نے جواب میں کہا کہ تین چار دن بہت اہم ہیں، میں نے تین دن میں جنگ چھڑ جانے کی بات نہیں کی، جنگ چھڑ جانے کی بات نہیں کی لیکن خطرہ موجود ہے۔ چین، روس یا مغربی ممالک اس بحران میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں، خواجہ آصفروسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیم کو...
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ بھارت نے اپنی شرمندگی اور خفت مٹانے کے لئے پاکستانی چینلز پر پابندی عائد کی، بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام ہو چکا ہے۔ عطاء اللہ تارڑنے پاکستانی ٹی وی چینلز، صحافیوں و اینکر پرسنز کے یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کرنے کے اقدام پر ملکی میڈیا اداروں اور صحافیوں و اینکر پرسنز سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے قومی بیانیہ کے موثر دفاع پر پاکستانی میڈیا اور صحافیوں کو خراج تحسین کیا۔ عطاءاللہ تارڑنے کہاکہ پاکستانی میڈیا نے موجودہ صورتحال میں پیشہ ورانہ مہارت، ذمہ داری اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ،پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے پر مدلل انداز میں پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھا جس پر وہ...
    کراچی: پاکستانی فضائی حدود کی حالیہ بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کے 11 فضائی راستوں میں سے4 راستے بھارتی طیارے مسلسل استعمال کرتے ہیں، ہفتہ وار اوسطاً بھارتی ائیر لائنز کے 1200 جہاز پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہیں۔ بھارتی جہازوں کو مغرب کی جانب سفر کے لیے پہلے جنوب کی جانب پرواز کرتے ہوئے کھلے سمندر تک جا کر رخ تبدیل کرکے سفر کرنا پڑتا ہے۔ اس مشق سے جہازوں کے اضافی فیول استعمال سے لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ حالیہ بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ...