2025-11-04@02:17:54 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 11931				 
                «تیز بارش کا»:
(نئی خبر)
	لاہور (سپورٹس رپورٹر)  افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ پاکستان‘افغان کشیدگی کی آڑ میں افغانستان نے پاکستان کیساتھ اگلے ماہ راولپنڈی میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر غلط معلومات پر مبنی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں پاکستان کیخلاف افغانستان میں حملوں کا پروپیگنڈہ کیا گیا۔ افغانستان نے حالیہ کشیدگی کی آڑ میں پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کرتے...
	غزہ امن معاہد ے میں پاکستان کا کلیدی کرادار ‘ وزیراعظم‘ فیلڈ مارشل کی وجہ سے کامیا بیاں مل رہی ہیں : وزراء
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ غزہ میں امن سے پاکستان کو دنیا میں پذیرائی ملی ہے۔ پاکستان دنیا کے نقشے پر سفارتی لحاظ سے کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دور اندیشی کی بدولت بھارت کو بھی منہ کی کھانا پڑی۔ فلسطین میں امن کے قیام کے معاہدہ میں پاکستان کا کلیدی کردار رہا، وزیر اعظم کی انتھک محنت سے پاکستان سفارتی سطح پر ایک نئے انداز میں ابھرا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فلسطین میں امن کی واپسی مسلمان ملکوں کی سفارتی کامیابی ہے اور اس میں 8 ممالک نے کلیدی کردار ادا کیا اور اس میں...
	عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں جاری غیر قانونی بھارتی قبضے اور آزادی کے خواہشمند کشمیری عوام کے خلاف اس کی ننگی جارحیت سے نہ صرف کشمیری عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں بلکہ یہ پورا خطہ مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی...
	بھارتی ایما پر متحرک اور بھارتی پراکسی وار لڑنے والے افغان طالبان اپنے ملک کے غریب عوام کے لیے سخت مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی نے بھارت میں یہ دعویٰ کیاکہ خطے کے باقی ممالک افغانستان کے ساتھ خوش جبکہ صرف پاکستان ہی کو مسائل ہیں۔ جبکہ حقیقت افغان وزیر خارجہ کے اس بیان سے بالکل مختلف ہے جس کا ہم ذیل میں جائزہ لیں گے۔ پاکستان کے ساتھ حالات کی کشیدگی کے بعد افغانستان کی تجارت جس کا 41 سے 43 فیصد انحصار پاکستان پر ہے وہ رک گئی ہے جس سے افغانستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک سرکاری ملازم نے 2سال سے زائد عرصے تک تنخواہ نہ ملنے اور مسلسل ذہنی اذیت کے باعث پنچایت دفتر کے سامنے خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والے سرکاری ملازم کی شناخت چیکوسا نائیکا کے طور پر ہوئی ہے جو 2016ء سے ہونگنورو گرام پنچایت میں پانی سپلائی کے ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا۔ چیکوسا نائیکا کو گزشتہ 27 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی، اس نے کئی بار مقامی عہدیداروں سے تنخواہ کی ادائیگی کی درخواست کی اور حتیٰ کہ خراب صحت کے باعث استعفا بھی جمع کروایا مگر متعلقہ حکام نے اس کی فریادوں کو نظر انداز کر دیا۔بھارتی میڈیا کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما لال جروار، ایڈووکیٹ اسماعیل خاصخیلی، جام تماچی اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ دیگر صوبوں سے بیدخل کیے گئے افغانوں کو بھی سندھ میں آباد کیا جا رہا ہے۔ دادو، نوشہروفیروز اور گھوٹکی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور پیپلز پارٹی کے مقامی وڈیروں کی سرپرستی میں افغانوں کو آباد کیا جا رہا ہے۔کوٹری میں افغانوں نے زمینوں پر قبضے کر کے کالونیاں قائم کر لی ہیں لیکن انتظامیہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ خانپور کے میدانی علاقے افغانوں کے حوالے کر دیے گئے ہیں، سندھ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251019-01-11 کے سی سی آ ئی کے نو منتخب صدر ریحان حنیف ،سابق صدر شمیم فرپو اورماہر اقتصادیات عتیق الرحمن کا جسارت میڈیا گروپ کے دورے کے مو قع پر گرو پ فوٹو، چھوٹی تصاویر میں سی او او سید طاہر اکبر مہمانوں کو اعزازی تحائف پیش کر ر ہے ہیں کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(کے سی سی آ ئی )کے نو منتخب صدر ریحان حنیف ،سابق صدر شمیم فرپو اورماہر اقتصادیات عتیق الرحمن نے جسارت میڈیا گروپ کا دورہ کیا۔اس مو قع پران تینوں شخصیات نے ’’فرائیڈے اسپیشل‘‘ کی جانب سے ’’ کراچی کے مسائل اور بزنس کمیونٹی کے کردار‘‘ کے موضوع پر منعقدہ فورم میں شر کت کی اور اپنی آرا...
	 اسلام آباد:  وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق بیان کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا اور پاکستان کا مؤقف واضح کیا کہ آئی سی سی، جے شاہ اور افغان بورڈ کے بیانات ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ متنازع دعویٰ ایک طے شدہ حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا ہے کہ تین ‘افغان کرکٹرز' ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں اور آئی سی سی نے ان دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی آزاد اور قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا۔ عطااللہ تارڑ ...
	 اسلام آباد:  غیروابستہ ممالک کی تحریک کے 19 ویں وسط مدتی وزارتی اجلاس میں پاکستان کے مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے ادا کیے گئے کردار کو سراہا گیا اور غیر ملکی قبضے کے تحت رہنے والی اقوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے 19ویں وسط مدتی وزارتی اجلاس میں شرکت کی جو 15 اور 16 اکتوبر 2025 کو یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں منعقد ہوا اور اس کا موضوع "مشترکہ عالمی خوش حالی کے لیے تعاون کو فروغ دینا" تھا۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اجلاس سے قبل 13 اور 14 اکتوبر کو سینئر حکام کا اجلاس بھی منعقد...
	مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ فلموں ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ سے شہرت پانے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر متوقع اور خاموشی سے کیے گئے نکاح کی اطلاع خود اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔ انھوں نے اپنی پوسٹ پر صرف تین الفاظ لکھے؛ قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے۔ ان کے مداحوں کو اس بات پر بھی خوشی ہے کہ زائرہ نے ظاہری چمک دمک اور دکھاوے کے بجائے سادگی کو فوقیت دی۔ انھوں نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں ان کے ہاتھ حنّا کی خوشبو سے مہک رہے ہیں اور وہ نکاح نامے پر دستخط کر رہی ہیں۔ ایک اور...
	اننت ناگ میں اپنے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے ریاستی درجہ کی بحالی مرکز اور جموں و کشمیر کے درمیان موجود دوریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کا ایک سال مکمل ہو چکا ہے، جبکہ باقی چار سالوں میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا عزم برقرار ہے۔ عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے جو وعدے عوام سے کئے تھے، ہم ان پر قائم ہیں۔ ہمارا موازنہ وقت سے پہلے نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ برس مکمل ہونے کے بعد ہم اپنا مکمل حساب کتاب عوام کے سامنے...
	مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ راجستھان کا نیا قانون مذہب کی تبدیلی پر مکمل پابندی لگاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے راجستھان میں بی جے پی حکومت کے ذریعہ حال ہی میں منظور کئے گئے تبدیلیٔ مذہب مخالف قانون پر تنقید کرتے ہوئے حکمراں پارٹی پر آئین کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ راجستھان پرہیبیشن آف غیر قانونی مذہبی تبدیلی ایکٹ 2025 کی ایک شق، جس میں ضلع مجسٹریٹ کو کسی شخص کے مذہب کی تبدیلی سے متعلق پبلک نوٹس ظاہر کرنے کی ہدایت کرنا، ہجومی تشدد کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اسد الدین اویسی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا...
	پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں ، ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی سیاسی رہنمائوں سے گفتگو
	جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ہے ، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی فاتح حاصل کی اور بھارت کو ایسی شکست دی جسے وہ تاقیامت یادکھے گا، محنت اور لگن سے پاکستان دنیامیں وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے جہانیاں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کے گھر آمد کے موقع پر سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران...
	وزیر داخلہ نے کہا کہ اب جموں و کشمیر کے لوگ خود کو پورے ملک کا حصہ سمجھتے ہیں، یہاں پنچایت اور میونسپل انتخابات ہوچکے ہیں، جو جمہوریت کی بحالی کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں اور کشمیر کا ریاستی درجہ "مناسب وقت" پر بحال کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لوگوں کے ذریعہ اٹھائے گئے مطالبات کو اچھی طرح حل کیا جائے گا۔ پٹنہ میں ایک میڈیا کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر نے "یوٹرن" لیا ہے۔ گزشتہ نو ماہ میں کسی مقامی دہشت گرد کی بھرتی نہیں ہوئی، یہ ایک...
	پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی، اب مل کر آگے بڑھنا ہوگا، وزیراعظم
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اختلافات بھلا کر مل کر کام کرنا ہوگا، اس وقت تمام معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، جبکہ سفارتی میدان میں بھی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ جہانیاں میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو بے شمار چیلنجز درپیش تھے، جس کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال میں ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے خطرات سے نکال کر معاشی استحکام کی طرف لے آئے ہیں، جو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ افواج پاکستان نے بھارت کو...
	وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت جامعات کی گرانٹ میں اضافہ نہیں کر رہی جس کے باعث سرکاری جامعات مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے تمام سرکاری جامعات میں طلبہ کی فیسوں میں اضافے کو حکومتی منظوری سے مشروط کر دیا۔ وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ صوبے میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک نیا گریڈنگ سسٹم لانے پر بھی غور جاری ہے، جس کیلئے سندھ کے مختلف تعلیمی بورڈز سے تجاویز اور اعتراضات موصول ہو چکے ہیں، تکنیکی مسائل کے حل کے بعد نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا، جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگا۔ محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاقی حکومت جامعات...
	پاکستان طویل مدتی روابط ، ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کیساتھ تجارتی سفارت کاری و اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کیلئے پر عزم ، جام کمال خان
	ادیس ابابا+ ایتھوپیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے۔ پانچویں پاکستان افریقہ تجارت ترقیاتی کانفرنس اور میڈ ان پاکستان نمائش کے دوسرے دن ادیس ابابا کے ملینیم ہال میں متحرک بی ٹو بی ملاقاتیں، افریقی یونین کے اعلیٰ سطحی دورہ ، پریس بریفنگ اور گالا ڈنر کا انعقاد کیاگیا جو پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات کے جشن کا اظہار ہیں۔ افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے نمائش کا دورہ کیا، دورے کے دوران...
	بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے پاکستانی مداح کو آٹوگراف دیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی پرتھ میں جیسے ہی ہوٹل سے باہر نکلے تو ایک پاکستانی مداح نے ان سے آٹوگراف دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔کوہلی اپنا بیگ بس میں رکھ کر سیدھا پاکستانی مداح کے پاس چلے گئے، انہوں نے اسے آٹوگراف دیا اور تصویر بھی بنوائی۔ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما جو بس میں بیٹھ چکے تھے، مداح کے اشارے سے بلانے پر بس سے نیچے اتر آئے اور آٹوگراف دے کر تصویر بھی بنوائی۔وائرل ویڈیو میں کوہلی اور روہت سے آٹوگراف حاصل کرنے والے مداح...
	 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ساتھ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر گروپ کے تصدیق شدہ کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔  وزیر اطلاعات کے مطابق یہ کارروائیاں تصدیق شدہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر گزشتہ شب ہدفی انداز میں کی گئیں، جن میں کم از کم 60 تا 70 خارجی مسلح عناصر اور ان کی قیادت کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 100 سے زائد خارجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جنہیں حکومتی ترجمان نے موثر جواب قرار دیا۔ وزیر اطلاعات نے...
	چین، تیسرے لیانگ چو فورم کا صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں آ روز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025  سب نیوز بیجنگ :تیسرا لیانگ چو فورم چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں شروع ہوا۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابقرواں سال عالمی ثقافتی اور قدرتی ورثے کے تحفظ سے متعلق کنونشن میں چین کی شمولیت کی 40 ویں سالگرہ اور یونیسکو کی ثقافتی اظہار کے تنوع کے تحفظ اور فروغ سے متعلق کنونشن کی منظوری کی 20 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔  رواں سال کے لیانگ چو فورم کا موضوع ہے “تہذیب کو زندہ کرنا: ثقافتی ورثہ اور انسانی ثقافتی تنوع” ، اور اس  میں 60 سے زائد ممالک اور...
	 لاہور:  گلبرگ کے علاقے میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ بچہ عرفان گھر کا سامان لینے مین مارکیٹ گلبرگ گیا تھا، جہاں ملزم نے اسے ورغلا کر کنال روڈ پر واقع ایک گھر میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ غالب مارکیٹ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم فضل کا سراغ لگایا اور گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے اس واقعے پر سخت ردِعمل...
	پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے، جام کمال خان
	ادیس ابابا، ایتھوپیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق پانچویں پاکستان افریقہ تجارت ترقیاتی کانفرنس اور میڈ ان پاکستان نمائش کے دوسرے دن ادیس ابابا کے ملینیم ہال میں متحرک بی ٹو بی ملاقاتیں، افریقی یونین کے اعلیٰ سطحی دورہ ، پریس بریفنگ اور گالا ڈنر کا انعقاد کیاگیا جو پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات کے جشن کا اظہار ہیں۔ افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے نمائش کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس کی دنیا میں ایک نیا اور حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے ۔ ملکی وے کہکشاں کے مرکز سے ایک پراسرار چمک زمین کی سمت بڑھ رہی ہے، جس نے ماہرینِ فلکیات کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے م طابق یہ چمک گیما شعاعوں پر مشتمل ہے جو کئی برسوں سے خلائی ماہرین کے لیے ایک پہیلی بنی ہوئی ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ روشنی دو ممکنہ ذرائع سے جنم لے سکتی ہے۔ پہلا یہ کہ یہ  ڈارک میٹر کے ذرات کے تصادم کا نتیجہ ہے اور دوسرا امکان یہ ہے کہ یہ چمک تیزی سے گھومنے والے نیوٹرون ستاروں کی حرکات سے پیدا ہو رہی ہو۔اگر پہلا مفروضہ درست ثابت ہوتا ہے...
	بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے پاکستانی مداح کو آٹوگراف دیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی پرتھ میں جیسے ہی ہوٹل سے باہر نکلے تو ایک پاکستانی مداح نے ان سے آٹوگراف دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ کوہلی اپنا بیگ بس میں رکھ کر سیدھا پاکستانی مداح کے پاس چلے گئے، انہوں نے اسے آٹوگراف دیا اور تصویر بھی بنوائی۔ ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما جو بس میں بیٹھ چکے تھے، مداح کے اشارے سے بلانے پر بس سے نیچے اتر آئے اور آٹوگراف دے کر تصویر بھی بنوائی۔ وائرل ویڈیو میں کوہلی اور روہت سے آٹوگراف...
	افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں: فیلڈ مارشل
	اسکرین گریب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں۔پی ایم اے میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ طالبان رجیم کو ان پراکسیوں پر لگام ڈالنی چاہیے جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں۔ یہ پراکسیاں پاکستان کے اندر گھناؤنے حملے کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے، مسلح افواج اور عوام کے تعاون سے یقیناً اس لعنت کو بھی شکست دیں گے، ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ دوبارہ جارحیت کی کوشش...
	افغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025  سب نیوز  لاہور (آئی پی ایس) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا۔ پکتیکا واقعے کے باعث افغان بورڈ نے احتجاجاً پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔17 نومبر سے شیڈول سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے ساتھ سری لنکن ٹیم نے شرکت کرنا تھی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے پکتیکا صوبے میں حالیہ ہونے والے واقعے کے ردعمل میں پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ...
	 نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے سہولت فراہم کردی۔  نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اب شہری شناختی کارڈ کی تجدید گھر بیٹھے باآسانی کراوسکتے ہیں۔ شہری شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے درخواست جمع کروائیں اور گھر بیٹھے کارڈ وصول کریں۔  نادرا میں موبائل نمبر کیسے اپ ڈیٹ کریں شہری اپنا موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کےلیے اپ ڈیٹ ایپ کو کھول کر، پروفائل سیٹنگز میں جاکر موبائل ایڈٹ کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔ نیا نمبر داخل کرنے کے بعد تصدیق کے لیے ایک ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنانی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں اپنی خودمختاری اور عملداری کو وسعت دینے کے لیے سرکاری فوج کے ذریعے اٹھائے جانے والے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔کونسل کے ارکان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ لبنانی مسلح افواج کی حمایت کو مزید مضبوط کرے تاکہ دریائے لیطانی کے جنوب میں ان کی تعیناتی موثر اور پائیدار ہو سکے۔ انہوں نے لبنان کے لیے اقوام متحدہ کی عبوری امن فورس (یونیفیل) کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اس کے عملے اور تنصیبات کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام...
	سرینگر میں حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی کے بعد کشمیریوں کو درپیش تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا اپنا وعدہ پورا کریں۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو امید تھی کہ ان کی حکومت کے پہلے سال میں ہی مودی حکومت ریاستی حیثیت...
	افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ افغانی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار،شناختی کارڈ بلاک ہونا شروع ہو گئے،ذرائع افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ، پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالے افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر کے معاملہ جلد اور حتمی طور پر نمٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر میں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے والے افغان باشندوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر سخت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان افغانیوں کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی ملک بدری کا...
	ریاض احمدچودھری معرکہ حق کے بعد بھارتی میڈیا پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے ایک بارپھر جھوٹی خبروں کا پرچار کرنے لگ گیاہے۔بھارتی میڈیا پاکستان مخالف خبریں چلانے کا شوقین اور پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کرگیاہے۔اس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کے دوبارہ آغاز کی خبریں چلانی شروع کر دیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پھر سے جنگ شروع ہو گئی ہے اور دونوں اطراف سے قندھار کے قریب بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا نے یہ جھوٹا دعویٰ بھی کیا ہے کہ مقامی ذرائع نے ان جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر آنے والی خبر بے بنیاد اور...
	اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے سیمسن گروپ آف کمپنیز کے بین الاقوامی مشاورتی بورڈ کے ارکانملاقات کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	امریکی حمایت کے ساتھ فرانس اور برطانیہ غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک نئی قرارداد پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس اور برطانیہ اس وقت امریکا کی مکمل حمایت کے ساتھ ایک قرارداد کی تیاری میں مصروف ہیں۔ یہ قرارداد غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی سے متعلق ہے جس کا مقصد جنگ بندی کے بعد غزہ میں امن و امان کی بحالی اور انتظامی استحکام کے لیے ایک مضبوط بین الاقوامی فریم ورک تیار کرنا ہے۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسی کسی بھی فورس کو عالمی قانونی حیثیت دینے کے لیے اقوامِ متحدہ کے مینڈیٹ کا حصول ناگزیر ہے۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنگ کلی :سلطان خیل (لکی مروت) اور میر علی  میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں شمالی وزیرستان کے علاقے ٹنگ کلی (دتہ خیل) میں 6، لکی مروت کے سلطان خیل میں 8 اور میر علی میں خودکش حملہ آور سمیت 4 طالبان و خوارج ہلاک ہوگئے،  حکام نے بتایا کہ فورسز کو اپنی کاروائیوں میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق  سیکیورٹی ذرائع نے کہا  کہ 16 اکتوبر کو کی گئی تین سمتوں میں کارروائیاں قومی ایکشن پلان کے تحت انٹیلی جنس کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں،  شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن میں 8 روز سے زائد نگرانی اور مبینہ گھیراؤ کے بعد چھے دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں ایک...
	افغانستان کے ساتھ معاملات کے حل کیلئے سفارتی چینل کامیاب نہیں ہوا،وزیو اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان سر زمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملوں میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا تشویشناک ہے۔وزیراعظم شہباز کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزرا، وزیراعظم آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی موجود تھے جب کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کینمائندے اور وفاقی و صوبائی اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں خوارج کی در اندازی روکنے...
	سٹی42:  ہمسایہ ملک کی محفوظ جنتوں سے پاکستان مین گھس کر دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے میں ملوث  بھارتی پراکسی خارجی دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایک اور اہم کامیابی لکی مروت میں ملی ہے جہاں ہماری فورسز نے آٹھ خارجی دہشتگردوں کو منطقی انجام سے دوچار کر دیا۔  لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کاؤنٹر ٹیررسزم آپریشن کیا جس میں آٹھ خوارجی جہنم واصل ہو گئے۔  فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا   16 اکتوبر 2025 کو لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں پاک فوج نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب  آپریشن کیا ، مصدقہ اطلاعات...
	    آسٹریلیا کی 4 بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایری آرن ٹائٹمس نے محض 25 سال کی عمر میں تیراکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی تیراکوں نے ورلڈ جونیئر سوئمنگ چیمپیئن شپ میں کئی ریکارڈ توڑ ڈالے یہ فیصلہ نہ صرف آسٹریلیا بلکہ عالمی کھیلوں کی دنیا کے لیے بھی حیران کن ثابت ہوا، کیونکہ وہ لاس اینجلس 2028 اولمپکس میں واپسی کا ارادہ رکھتی تھیں۔ شاندار کیریئر کا اختتام ٹائٹمس نے جمعرات کے روز اپنے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل مگر خوشگوار فیصلہ ہے۔ میں نے تیراکی سے ہمیشہ محبت کی ہے، مگر زندگی میں کچھ چیزیں اب میرے لیے زیادہ اہم ہو گئی ہیں۔  وہ اپنے کیریئر...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی، جان بولٹن پر خفیہ دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ جان بولٹن نے حساس سرکاری دستاویزات کو ذاتی ای میل اور چیٹ ایپلیکیشنز کے ذریعے منتقل کیا۔ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2021 میں ایرانی حکومت سے وابستہ ہیکرز نے جان بولٹن کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کر کے ان اہم معلومات تک رسائی حاصل کی۔ ایف بی آئی کے مطابق، بولٹن کے ترجمان نے اُس وقت تصدیق کی تھی کہ ان کا ای میل اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس میں خفیہ...
	بھارت جو خود کو دنیا کے سامنے ایک خودمختار اور آزاد خارجہ پالیسی کا دعوے دار پیش کرتا ہے، ایک بار پھر امریکی دباؤ کو برداشت کرنے سے قاصر رہا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق واشنگٹن کے سخت مؤقف اور تجارتی دباؤ کے نتیجے میں نئی دہلی نے روس سے تیل کی درآمدات میں پچاس فیصد کمی کر دی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر روسی تیل کی خریداری جاری رہی تو اسے بھاری اقتصادی نقصان اور اضافی تجارتی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے حوالے سے عالمی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریفائنریوں نے امریکی اشارے کے بعد مرحلہ وار...
	مودی حکومت کی سفارتی لاپروائی، ناقص خارجہ پالیسی اور ناکامیوں نے بھارت کو ذلت آمیز مقام پر  پہنچا دیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی دیکھنے میں آئی ہے، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں بھارتی پاسپورٹ 85 نمبر پر چلا گیا ہے۔ مودی حکومت نے عوامی وسائل کو ہتھیاروں کی خریداری اور اپنے جنگی جنون میں دھکیل دیا۔ نااہل مودی حکومت کی ناکامی اور جنگی جنون نے بھارت میں روزگار، تعلیم اور صحت کے نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سرکاری اسپتالوں میں70 فیصد وینٹی لیٹر خراب ہیں، اسپتالوں میں بنیادی ضروریات کی کمی اور جعلی ادویات مریضوں کو موت کے منہ میں...
	امریکی حکام نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا، تاہم برطانوی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی ریفائنریاں روسی تیل پر انحصار ختم کرنے کی تیاری کر رہی ہیں اور خریداری میں کمی دسمبر سے ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے شدید دباؤ پر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کم کردی۔ وائٹ ہاؤس حکام نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کر دی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات تعمیری اور مفید رہے، مذاکرات کے نتیجے میں بھارتی ریفائنریوں نے روس سے تیل کی درآمدات...
	 واشنگٹن:  امریکی دباؤ اور سخت تجارتی شرائط کے بعد بالآخر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں 50 فیصد کمی کر دی، جس سے ایک بار پھر بھارت کی خود مختار خارجہ پالیسی کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔ وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان حالیہ مذاکرات میں امریکا نے واضح کیا کہ روسی تیل کی درآمدات جاری رہنے کی صورت میں بھارت کو بھاری اقتصادی دباؤ اور اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نتیجے کے طور پر بھارتی ریفائنریوں نے پہلے ہی روس سے تیل کی درآمدات نصف کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کمپنیاں مرحلہ وار روسی تیل پر انحصار ختم کرنے کی تیاری کر رہی...
	اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق ہارون الرشید صدر کی نشست پر 1947 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ توفیق آصف 1511 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل  توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے، سیکرٹری کی نشست پر ملک زاہد اسلم اعوان 596 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر میاں عرفان اکرم نے 441 ووٹ لیے۔ کراچی میں بھی ہارون الرشید 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ توفیق آصف نے 185 ووٹ حاصل کیے، سوات سے ہارون الرشید نے 27 ووٹ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251017-08-23 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کس ایف آئی آر میں نامزد ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ہمیں تو پتا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں علاقے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ یو سی ون بلاک 19 میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر پیور بلاک سے کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر یو سی چیئرمین عاصم مخدوم، وارڈ کونسلر، X.E.N بی اینڈ آر محمد سہیل خان اور علاقے کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ پیور بلاک سے قبل علاقے میں واٹر اور سیوریج کی لائنوں کی درستگی اور تبدیلی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے تاکہ شہریوں کو دیرپا سہولت فراہم کی جا سکے۔شہریوں کو صاف ستھرا اور پْرامن ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے گلبرگ ٹاؤن میں عوامی سہولتوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔اسکیم 33، صفورا، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا میں پانی کا بحران ہے۔دوسری جانب کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن K-II کی 48 انچ قطر کی متاثرہ رائزنگ مین لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے جمعرات کے روز متاثرہ رائزنگ مین لائن پر جاری مرمتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ انجینئرز اور تکنیکی عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ دورے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برن (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کی فوڈ کمپنی نیسلے نے آئندہ 2برس میں دنیا بھر میں 16 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر فلپ نیو راتل نے جمعرات کے روز جاری بیان میں کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور نیسلے کو بھی پہلے سے زیادہ تیزی سے بدلنا ہوگا۔ اس تبدیلی میں مشکل مگر ضروری فیصلے شامل ہیں جن کے تحت ملازمین کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔ نیسلے کی جاری کردہ 9ماہ کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی فروخت میں 1.9 فیصد کمی واقع ہوئی جو 65.9 ارب سوئس فرانکس (83 ارب امریکی ڈالر) تک محدود رہی۔ اعلان کے مطابق 12ہزار وائٹ کالر نوکریاں ختم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نماز میں جسم کے اعضا وجوارح اپنی ہیئت اور فعل سے شریک ہوتے ہیں، زبان اپنے اذکار سے شریک ہوتی ہے، اور یہ دونوں مل کر دل کے لیے راستہ ہموار کرتے ہیں، کہ وہ اپنے جذبات وکیفیات کے ساتھ شامل ہوجائے، کیوں کہ نماز مکمل ہوتی ہی اس وقت ہے، جب جسم اور زبان کے ساتھ دل بھی نماز میں شامل ہوجائے۔ خاص بات یہ ہے کہ نماز کے افعال، نماز کے اقوال اور نماز کی کیفیت، یہ تینوں آپس میں مکمل ہم آہنگ ہیں، اور تینوں ہی ضروری ہیں، کسی ایک کی کمی بہت بڑی کمی کا احساس دلاتی ہے۔ اللہ پاک نے نماز کے لیے ایسے افعال اور اقوال کا انتخاب کیا ہے، جو نماز...
	بنگلہ دیش میں جمعرات کو دریائے تیستا میں پانی کی کمی کے خلاف ایک مشعل مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد حکومت سے طے شدہ تیستا میگا پروجیکٹ کا فوری آغاز کروانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں قائداعظم پر سیمنار، عظیم رہنما کی یاد تاریخی ذمہ داری قرار اس احتجاجی مظاہرے کا انعقاد ’جاگو بھائی تیستا بچائیں‘ تحریک نے کیا جس میں ہزاروں کسانوں، طلبہ اور شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارت کے ساتھ پانی کی تقسیم کے تنازعہ کے حل اور ملک میں دریائے تیستا کے مؤثر انتظامات کے لیے مطالبات کیے تاکہ ماحولیاتی نقصان اور زراعتی بحران کو روکا جا سکے۔ تحریک نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ پروجیکٹ قومی انتخابات سے قبل...
	—فائل فوٹو چمن میں بابِ دوستی سلامت ہے، اس کی تباہی کے حوالے سے افغان طالبان کی جانب سے بولا گیا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔آئی جی ایف سی (نارتھ) نے چمن سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی ایف سی (نارتھ) کے دورے کا مقصد موجودہ آپریشنل حالات کا جائزہ لینا اور ٹروپس کو سراہنا تھا۔ اسپن بولدک چمن: پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابِ دوستی پاکستان کی جانب اپنی مکمل اصل حالت...
	—فائل فوٹو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔غیر حتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈیٹ گروپ کے ہارون الرشید صدر کی نشست پر 1947 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پروفیشنل گروپ کے توفیق آصف 1511 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ادھر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن جیتنے پر انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارک باد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2025۔26 آج ہونگے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انڈیپنڈنٹ گروپ کے سربراہ احسن بھون کو خصوصی مبارک باد دی ہے۔وزیرِ اعظم نے نو منتخب صدر ہارون الرشید، سیکریٹری زاہد اسلم اعوان و دیگر عہدے داران کو بھی...
	درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وسطاعت سے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل قبائلی...
	افغانستان کا آخری پروپیگینڈا بھی بے نقاب; آئی جی ایف سی بلوچستان کی باب دوستی گیٹ کے ساتھ تصویر جاری
	سٹی 42:  پاکستان افغانستان کی جھڑپوں میں طالبان کی جانب سے دعویٰ کیاگیا تھا کہ پاک افغان کا باب دوستی گیٹ تباہ کردیا ۔چمن آئی جی ایف سی نے پراپیگنڈا   بے نقاب کردیا ۔ چمن آئی جی ایف سی بلوچستان  نے چمن باڈر کے مختصر دورے کے موقع پر باب دوستی  دکھا کر طالبان کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔  آئی جی، ایف سی نے کہا سپن بولدک گیٹ پاکستان سلامت ہے،  بلوچستان نے گیٹ کے سامنے کھڑے ہو کر تصویر جاری کر دی.چمن آئی جی ایف سی بلوچستان کے چمن باڈر کے مختصر دورے کے موقع پر چمن سکاوٹس کے برگیڈیر شکیل احمد باب دوستی دیکھا ر ہے ہیں ۔  مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا...
	—فائل فوٹو نادرا نے شناخت کا نظام مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کےلیے قواعد کا اجراء کر دیا۔نادرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قواعد میں ڈیجیٹل آئیڈنٹیٹی ریگولیشنز، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر ریگولیشنز شامل ہیں۔ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل آئی ڈی ریگولیشنز کے تحت نادرا ملک بھر میں مربوط ڈیجیٹل شناختی نظام قائم کرے گا۔ نادرا نے وفات کے باعث شناختی کارڈ منسوخی کی فیس ختم کردی نادرانادرا نے وفات کے باعث شناختی کارڈ منسوخی کی... نادرا کے ترجمان کے مطابق شہری شناخت کی تصدیق کے بعد متعدد آن لائن سرکاری و نجی خدمات تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ این ڈی ای ایل کے ذریعے حکومت اور نجی...
	لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمے میں فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور رانا رؤف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ایڈیشنل سیشن جج ساجد احمد چوہدری نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔  کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، لاہور کیمپس اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری قائم  مزید :
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) پاکستان میں کراٹے کے بانی اور مارشل آرٹس کے گرینڈ ماسٹر، محمد اشرف طائی، جنہوں نے ملک بھر میں 26 لاکھ سے زائد کھلاڑیوں کو کراٹے کی تربیت دی، ان دنوں شدید ذہنی اور جسمانی  بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دل اور گردوں کے عارضے سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہونے والے ماسٹر طائی نے حکومت سندھ اور وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کے علاج میں مدد فراہم کی جائے۔ ماسٹر طائی نے اپنی اکیڈمیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نمائش چورنگی پر قائم تاریخی ”گوونز کرکٹ کلب” اور کورنگی میں موجود ”طائی کراٹے اکیڈمی” کرائے کی عمارتوں میں ہیں، جو ان کے لیے...
	 لاہور:  پنجاب حکومت نے تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب بند کرنے کی غرض سے ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اقدامات کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن امان سے متعلق دوسرا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان روسی تیل کی خریداری سے متعلق کسی بھی قسم کی گفتگو کی سختی سے تردید کردی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے توانائی کے حوالے سے دیا گیا بیان درست نہیں ہے، وزارتِ خارجہ اس معاملے پر پہلے ہی ایک وضاحتی بیان جاری کرچکی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت اپنی توانائی کی ضروریات کے مطابق آزادانہ فیصلے کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ جہاں تک بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کسی ٹیلی فونک گفتگو کی بات ہے تو ان کی معلومات...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہرِ قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں متاثر یا غیر فعال رہ سکتی ہیں، شہریوں کو اگلے چند دنوں تک درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گرمی کی شدت محسوس ہوگی۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق دن کے پہلے پہر بلوچستان کی شمال مغربی سمت جبکہ شام کے وقت مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت آئندہ تین دن کے دوران 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال دراصل موسم کی تبدیلی کے عمل کا حصہ ہے،...
	ہم نے 40 سال تک افغان بھائیوں کا خیال رکھا مگر پھر بھارتی ایما پر پاکستان پر حملہ کردیا، یہ عمل قابل قبول نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
	وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے 40 سال تک افغان بھائیوں کا خیال رکھا مگر پھر بھارتی ایما پر پاکستان پر حملہ کردیا جو قابل قبول نہیں۔ وفاقی کابینہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کا یہ عمل قابل قبول نہیں ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس می دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان سے جاری فتنہ ہندوستان کی شرانگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور قومی اور عالمی امور پر تفصیل سے غورکیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس کے...
	ہالی وڈ کی چمکتی دنیا میں ایک اور مشہور جوڑی نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ 62 سالہ ٹام کروز اور36 سالہ آنا دی آرمس کے درمیان قائم ہونے والی قریبی دوستی ایک سال سے بھی کم عرصے میں ختم ہو گئی ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق، اگرچہ دونوں اب بھی ایک دوسرے کی صحبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم انہوں نے باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا ہے کہ وہ محض دوست رہیں گے اور اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ٹام اور آنا کی مختصر مگر دلکش کہانی نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ان کی اسکرین کے باہر کی کیمسٹری کو بھی خوب سراہا گیا، لیکن اب یہ جوڑی محبت...
	انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ انگلش ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 18 اکتوبر کو کیوی ٹیم کے مقابل آئے گی۔ فل سالٹ اور جوز بٹلر انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کریں گے۔ تیسرے نمبر پر جیکب بیتھیل جبکہ کپتان ہیری بروک چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ ٹام بینٹن، سیم کرن، جارڈن کوکس، برائیڈن کارس، لیام ڈوسن، عادل رشید اور لیوک ووڈ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ Back in action on Saturday ⏳  Our XI for the first IT20 against @BLACKCAPS ???? pic.twitter.com/pAqOKorsOV — England Cricket (@englandcricket) October 16, 2025 دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز کی سیریز کے...
	حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے، جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے قدموں کو چھو رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ واقعہ 5 اکتوبر کو سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پیش آیا۔ تاہم، اس تصویر کی حقیقت کچھ اور ہے۔مختلف اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز، جیسے کہAttestiv اور Hive Moderation، کے ذریعے اس تصویر کا تجزیہ کیا گیا۔ Attestiv نے تصویر کو 98 کا ٹیمپر اسکور دیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تصویر میں بڑی حد تک چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔...
	پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئےآئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مالاکنڈ میں سوات موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) انہوں نے جمعرات کو جاری تعزیتی بیان میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب نے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ 
	—فائل فوٹو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔ایس بی سی اے کے مطابق لیاری میں مخدوش قرار دی گئیں عمارتوں کو گرانے کا کام جاری ہے، آگرہ تاج کالونی میں دو مخدوش عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ڈیمولیشن کا کہنا ہے کہ 7 منزلہ عمارت 60 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی، عمارت کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خالی کرایا گیا تھا۔ڈی جی ایس بی سی اے کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 540 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا۔ خطرناک عمارتوں میں سے 59 کو خالی کرایا جا چکا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخدوش قرار دی...
	راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج ہلاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی اس پی آر) کے مطابق 13 سے 15 اکتوبر 2025ء کے دوران خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم الخوارج سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں دورانِ کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے...
	سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج  کے 34 دہشت گردہلاک کردیے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موٴثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے...
	ویب ڈیسک : سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔ تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کیں، اس دوران شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔  دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔  مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان  عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حالیہ سرحدی کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشنز کے بعد افغان طالبان اور بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور پاک فوج کے خلاف جھوٹے اور گمراہ کن پراپیگنڈے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جن میں جعلی اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف افغان اور بھارتی گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ گیا ہے، اور بھارتی میڈیا افغان جارحیت کو پاکستان سے جوڑ کر جھوٹی خبریں پھیلانے میں سرگرم ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے ایک پاکستانی ٹینک پر قبضہ کر لیا ہے، جبکہ حقیقت میں...
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مختلف جھڑپوں میں مارے گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 18خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 8خوارج مارے گئے جبکہ بنوں میں بھی کارروائی کےد وران 8 خوارج ہلاک ہوئے۔  پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی   مزید :
	بھارتی فوج میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات نے خطرناک صورتِ حال اختیار کر لی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اوسطاً ہر تیسرے دن ایک فوجی اپنی زندگی ختم کر رہا ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں تعینات فوجیوں میں ذہنی دباؤ اور فرار کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2014 سے 2024 تک 983 خودکشیاں ڈیفنس انسٹیٹیوٹ آف سائیکولوجیکل ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق، 2014 سے 2024 کے دوران بھارتی فوج میں 983 فوجیوں نے خودکشی کی۔ یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں 586 بھارتی فوجیوں کی خودکشی، سبب کیا نکلا؟ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجیوں کو ذلت، ہراسانی، ناقص قیادت، خوراک کی کمی اور طویل تعیناتی جیسے مسائل کا سامنا ہے، جو شدید ذہنی...
	غزہ سے رہائی پانیوالے ایک اسرائیلی قیدی نے فلسطینی مزاحمت کے "شیڈو یونٹ" (وحدة الظل - كتائب القسام) کیجانب سے انجام پانیوالی فریبی کارروائی کا انکشاف کیا ہے جسمیں حماس کیخلاف ایک فرضی مظاہرے کے دوران اسرائیلی قیدیوں کی خفیہ منتقلی کا کام انجام دیا گیا تاہم اسرائیلی و سعودی میڈیا نے "حماس مخالف مظاہرے" پر جشن منایا تھا! اسلام ٹائمز۔ یہ تقریباً 7 ماہ قبل کی بات ہے کہ جب سعودی چینل العربیہ نیٹورک اور اسرائیلی میڈیا نے انتہائی ذوق و شوق اور جوش و خروش کے ساتھ غزہ میں "حماس مخالف مظاہرے" کے انعقاد کی تفصیلی رپورٹس شائع کرتے ہوئے طویل ویڈیو کلپس پر مبنی وسیع کوریج دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے کو سعودی و...
	پاکستان کی خفیہ کارروائی میں طالبان انٹیلیجنس چیف ہلاک، ’قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘
	پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان نے افغان صوبے قندھار اور دارالحکومت کابل میں طالبان اور مبینہ دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں مخصوص اور اہم اہداف کے خلاف کی گئیں، جن میں طالبان کی اعلیٰ قیادت بھی شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طالبان کے انٹیلیجنس چیف، ملا عبد الحق، قندھار میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران لیزر گائیڈڈ میزائل حملے میں ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایک انتہائی حساس مقام پر کیا گیا، جہاں طالبان قیادت کا اہم اجلاس...
	ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان باشندوں کو کرایہ پر گھر دینے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دوسری جانب افغان خواتین اور بچوں کی مزاحمت روکنے کیلئے بھی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں 12 ہزار سے زائد افغان بچوں کا ریکارڈ اکٹھا کر لیا گیا ہے، افغان بچوں کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے انخلاء کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کا سلسلہ تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سپیشل برانچ، پولیس اور دیگر اداروں نے ازسر نوء افغان باشندوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا...
	وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔وزیر اعلی نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وسطاعت سے درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے۔وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی خیبر پختوںخوا نے نئے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفا دیا تھا۔
	آسٹریلیا کی چار مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ تیراک آریارنے ٹٹمس نے محض 25 سال کی عمر میں اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ مجموعی طور پر آٹھ اولمپک تمغوں اور چار عالمی اعزازات جیتنے والی آریارنے ٹٹمس نے اپنے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔ آریارنے ٹٹمس نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ واقعی ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میں اس سے واقعی خوش ہوں۔ آریارنے ٹٹمس نے مزید کہا کہ مجھے تیراکی پسند ہے، اور یہ بچپن سے ہی میرا شوق ہے لیکن ایک وقت آیا جب سوئمنگ سے بڑھ کر بھی کچھ دیکھنا پڑتا ہے، کینسر کا خوف میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا اور میں دماغی طور پر متاثر ہوئی۔ Thank...
	اسلام آباد: نام نہاد اماراتِ اسلامی کے علم بردار افغان طالبان بدقسمتی سے بھارت کے ہاتھوں کھیلنے لگے ہیں، جبکہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لیے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان دونوں کو پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان مخالف جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈا نشر کر رہا ہے۔ 15 اکتوبر کو پاکستانی ٹینک افغان طالبان کے قبضے میں لینے کا جھوٹا دعویٰ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا، جسے بھارتی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ تاہم فیکٹ چیک گروک نے اس جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا روسی ساختہ ٹینک دراصل افغان طالبان کے اپنے...
	فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا افغان طالبان رجیم اور بھارت کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بےنقاب ہو گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان مخالف افغان جارحیت کے حوالے سے پروپیگنڈا خبریں چلا رہا ہے، گزشتہ روز افغان طالبان کے پاکستانی ٹینک قبضے میں لینے کا جھوٹا پروپیگنڈا افغان ترجمان نے کیا۔فیکٹ چیک گروک نے جھوٹ سے پردہ اٹھایا کہ روسی ساختہ ٹینک افغان طالبان کے زیر استعمال ہے، ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے ذبیح اللّٰہ نے دوستی گیٹ کو تباہ کرنے سے متعلق بھی بیان جاری کیا، بھارتی میڈیا نے اسے پاکستانی سمت کا بنا کر خوب پروپیگنڈا کیا۔ کیا افغانستان نے پاک فوج کے ٹینک قبضے میں لے لیے؟ حقیقت سامنے آگئیاسلامی امارت افغانستان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کی جانب...
	قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعے مختلف محکموں میں بھرتی کا معاملہ،پولیس، محکمہ صنعت، جنگلات، وائلدلائف بھی بھرتی کیلئے نتائج جاری کردیئے گئے ،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  پنجاب پولیس کے گوجرانوالہ ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرسروس کوٹہ کی 91 اسامیوں کیلئے امیدواروں کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔کمیشن نے کل 91 امیدواروں کو صوبائی حکومت کو تقرری کیلئے سفارش کی ہے۔ کامیاب امیدواروں میں مدثر رضا، محمد وارث، غضنفر ریاض، محمد اظہر نصیر، حذیفہ شہزاد، جہانزیب خالد، بابر علی، رضیہ سلطانہ، علی حیدر، عمیر حسن، لبنیٰ بشیر، محمد ظل عثمان، حسن رضااور دیگر شامل ہیں۔ محکمہ انڈسٹریز میں انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر کی آسامیوں کیلئے بھی حتمی نتیجہ...
	 سیالکوٹ:  تھانہ قلعہ کالر والہ میں 5 سالہ بچی عفیفہ کائنات کو زیادتی کے بعد قتل کرنے میں ملوث مرکزی ملزم ابو ہریرہ، اس کے والد اور والدہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق 15 ستمبر کو اغوا ہونے والی بچی کی لاش 18 ستمبر کو کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے حصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، جس پر جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے زیادتی کے بعد اینٹ مار کر قتل کیا جبکہ والدین نے شواہد مٹانے میں مدد کی۔ ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا...
	 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزيز الجدعان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارتی تعلقات اور نجی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب کو قومی ایئر لائن اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے سعودی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحاتی ایجنڈے پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے اور معیشت کو پائیدار بنیادوں...
	بھارتی نژاد اعلیٰ امریکی عہدیدار کی جاسوسی الزامات میں گرفتاری، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025  سب نیوز  بھارتی نژاد سابق امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل مشیر ایشلے جے ٹیلِس کو ایف بی آئی نے خفیہ دفاعی معلومات رکھنے اور چینی حکام سے مشتبہ روابط کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ایشلے جے ٹیلِس امریکی حکومت میں بھارت، پاکستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی سازی کے کلیدی مشیر رہ چکے ہیں۔ ان کی گرفتاری کو نہ صرف واشنگٹن بلکہ بھارت کے لیے بھی ایک بڑا سفارتی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹیلِس بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں شکاگو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے کے...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حفاظتی ضمانت  اورمقدمات کی تفصیلات کیلئے  پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ کی جانب سے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ ریلیف ملنے پر سہیل آفریدی بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔ مزید :
	 افغان طالبان رجیم اور بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا نے افغان طالبان کے بیانات کو بنیاد بنا کر پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا۔ 15 اکتوبر کو افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جھوٹا دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستانی ٹینک قبضے میں لیا ہے-تاہم، فیکٹ چیک پلیٹ فارم گروک نے ثابت کیا کہ یہ روسی ساختہ ٹینک پہلے ہی طالبان کے قبضے میں تھا اور پاکستان سے اس کا کوئی تعلق نہیں تھا -اسی طرح، ذبیح اللہ کے ایک اور جھوٹے دعوے میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب موجود دوستی گیٹ کو طالبان نے تباہ کر دیا...
	 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے کے دوران حکومت پاکستان اب تک تجارتی اعداد و شمار میں پائے جانے والے 6 ارب ڈالر سالانہ کے فرق کو ختم نہیں کر سکی، جس نے پالیسی سازوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔وزارتِ منصوبہ بندی کے زیرِ انتظام پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (PBS) اس مسئلے کے حل میں ناکام رہی ہے۔ آئی ایم ایف مشن نے 25 ستمبر تا 8 اکتوبر 2025کے دورہ اسلام آباد میں یہ معاملہ اٹھایا تو حکومت نے گھبراہٹ میں نئی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق نئی کمیٹی میں PBS کو مرکزی کردار دیا جائے گا، جس میں اسٹیٹ بینک اور وزارتِ منصوبہ...
	پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 864 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 210 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 686 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
	 صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خوراک تک مساوی، محفوظ اور سستی رسائی ہر انسان کا حق ہے، غذائی تحفظ صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے-خوراک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صدرِ زرداری نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے، ہر گھر میں خوراک پہنچے،،،صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں زراعت معیشت کی بنیاد اور کروڑوں افراد کی روزی کا ذریعہ ہے، موسمیاتی تبدیلی، سیلاب اور مہنگائی خوراک کی قلت میں اضافہ کر رہے ہیں، کئی خاندان آج بھی صحت مند غذا کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے-انہوں نے کہا کہ بچوں میں غذائی کمی ایک تشویشناک چیلنج ہے، حکومت موسمیاتی لحاظ سے...
	    ایشیا کپ 2025 کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے رویے پر جہاں دنیا بھر میں شدید تنقید کی گئی، وہیں آسٹریلوی کھلاڑیوں اور ٹیم کے سپورٹ اسٹاف نے اس موقع کو ہنسی مذاق میں تبدیل کرتے ہوئے ایک طنزیہ ویڈیو جاری کی، جس میں بھارتی کھلاڑیوں کے اس متنازع طرزِ عمل کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے یہ ویڈیو آسٹریلیا کی مشہور اسپورٹس ویب سائٹ Kayo Sports پر شائع کی گئی تھی، جس میں فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ، آل راؤنڈر گلین میکسویل، مچل...
	  طاہر جمیل:  وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت لاہور کو پولیو فری بنانے کے مشن پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔  ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے اہداف کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب، اسسٹنٹ کمشنرز اور عالمی ادارہ صحت کے مبصرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مہم کے تیسرے روز تک لاہور بھر میں خصوصی ٹیمیں فعال ہیں اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تین دنوں میں 94 فیصد سے زائد ہدف حاصل کر لیا گیا، جبکہ قطرے نہ پینے والے 46 ہزار سے زائد...