2026-06-02@20:59:24 GMT
تلاش کی گنتی: 6112

«دیا تھا»:

(نئی خبر)
      اسلام آباد:(نیوزڈیسک) حکومت نے پیپلز پارٹی کا اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ تسلیم کر لیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آرڈیننس کی واپسی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے اسپیشل اکنامک زون آرڈیننس واپس لینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آرڈیننس کی واپسی سے متعلق فیصلہ سیاسی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ جسے پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے صدر مملکت کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پر احتجاجاً قومی اسمبلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنکاک تھائی لینڈ میں ایک تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ناکھون رتچاسیما کے ضلع سکھیو میں حادثہ پیش آیا جہاں ایک ہیوی کرین اچانک پاس سے گزرنے والی ٹرین پر گر گئی، جس کے باعث ٹرین پٹڑی سے اترگئی، حادثے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے جانی و مالی نقصان ہوا۔حکام کے مطابق متعدد افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے موقع پر موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حادثے کی...
    اسلام آباد:( نیوزڈیسک) وفاقی حکومت کے ترجمان مشرف زیدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق اُن کے بیٹوں کے بیان کی تردید کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ان کی بہن زیادہ بہتر آگاہی دے سکتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہن گزشتہ دس روز میں دو مرتبہ ان سے ملاقات کر چکی ہیں۔ مشرف زیدی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی تقریباً 860 دنوں سے قید میں ہیں اور اس دوران وہ اپنی بہنوں سے 137 سے 140 ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ساڑھے 3 ہفتوں تک کسی سے ملنے...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج اور قومی صنعتی تعلقات کمیشن (این آئی آر سی) کے مستعفی چیئرمین جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ کمیشن کی چیئرمین شپ چیلنج سمجھ کر قبول کی تھی لیکن جس دن یہ باور کرایا گیا کہ چیئرمین شپ بطور معاوضہ دی گئی تو اسی لمحے استعفی دے دیا کیونکہ مجھے کوئی فیور نہیں چاہیے۔ این آئی آر سی کے مستعفی چیئرمین جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے سپریم کورٹ بار کے نائب صدر کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی ریفرنس سے خطاب میں کہا کہ وزیر قانون نے انہیں نومبر 2024 میں چیئرمین این آئی آر سی کی ذمہ داری سنبھالنے...
    اسکرین گریب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تین سال پہلے جو ملک دنیا میں سفارتی سطح پر تنہا تھا اب دیکھیں کہاں کھڑا ہے۔پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے دو تین ہفتوں میں تین وسطی ایشیائی ممالک کے دورے ہوں گے، سمجھ نہیں آتا اب کس ملک جائیں، کس کی میزبانی کریں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت کی بنیادوں کو مضبوط بنانا ضروری ہے، معاشی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ معاشی بہتری کے لیے وہ طریقہ کار بننا چاہیے جو سیاسی تبدیلیوں سے متاثر نہ ہو، معاشی بحالی کے لیے ہم نے مشکل فیصلے کیے، سیاسی آسانیاں پس پشت ڈالیں۔انہوں نے...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن معمار میں گھروں میں کام کرنے والی 17 سال کی لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گلشن معمار کے رہائشی شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مقدمہ تاخیر سے درج کرنے پر ایس ایچ او تھانہ معمار کو معطل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے کہا کہ گرفتار ملزم کی شناخت شاہی سردار کے نام سے کی گئی، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے تاہم رپورٹ کا انتظار ہے۔عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی ایران کے سابق بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات ویک اینڈ پر ہوئی، جس میں ایران میں حالیہ مظاہروں اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایران میں حکومت مخالف پُرتشدد مظاہروں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اور ایک نمایاں ایرانی مخالف شخصیت کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ رضا پہلوی سے ملاقات کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ رضا پہلوی ایک...
    جنگ کے دوران پاکستان کے پاس تمام معلومات تھیں کہ ہمارا کون سا جہاز، طیارہ اور یونٹ کہاں ہے‘؟ بھارتی آرمی چیف کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس) بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندر دویدی نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے پاس بھارتی فوج کی مکمل سیٹلائٹ معلومات موجود تھیں، جن کے ذریعے اسے یہ علم تھا کہ بھارتی فوج کا کون سا جہاز، کون سا طیارہ اور کون سی یونٹ کہاں موجود ہے۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل اُپندر دویدی نے پاکستان پر الزامات بھی عائد کیے، تاہم اسی دوران وہ یہ تسلیم کر بیٹھے کہ پاکستان کو سیٹلائٹس کے ذریعے بھارتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی حکومت نے امریکی حراستی مرکز گوانتانامو بے میں 20 سال سے قید فلسطینی شہری ابوزبیدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بدلے ہرجانہ ادا کیا ہے۔حکومتِ برطانیہ کے مطابق ابوزبیدہ کو ناجائز تشدد کے معاملے میں “معقول معاوضہ” دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ابوزبیدہ کو کتنی رقم بطور معاوضہ دی گئی ہے۔ابوزبیدہ کا اصل نام زین العابدین محمد حسین ہے اور وہ سعودی عرب میں پیدا ہوئے تھے۔ انہیں مارچ 2002 میں پاکستان کے شہر فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، جو کہ پرویز مشرف کے دور حکومت کا حصہ تھا۔ابوزبیدہ کی قانونی ٹیم نے برطانوی حکومت کے خلاف تشدد میں معاونت کے الزام پر مقدمہ دائر...
    بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندر دویدی نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے پاس بھارتی فوج کی مکمل سیٹلائٹ معلومات موجود تھیں، جن کے ذریعے اسے یہ علم تھا کہ بھارتی فوج کا کون سا جہاز، کون سا طیارہ اور کون سی یونٹ کہاں موجود ہے۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل اُپندر دویدی نے پاکستان پر الزامات بھی عائد کیے، تاہم اسی دوران وہ یہ تسلیم کر بیٹھے کہ پاکستان کو سیٹلائٹس کے ذریعے بھارتی عسکری نقل و حرکت کی مکمل نگرانی حاصل تھی۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ معلوم تھا کہ بھارتی فوج کا کون سا طیارہ، کون سی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا ایک بار پھر یک طرفہ تیز رفتار تبدیلیوں کی زد میں ہے۔ یک طرفہ اس لیے کہ سب کچھ امریکا اور مغربی بلاک کی خواہشات اور منصوبوں کے عین مطابق ہورہا ہے۔ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر جارج ڈبلیو بش نے جو ایجنڈا نامکمل چھوڑا تھا اسے ڈونلڈ ٹرمپ پوراکرنے کا تہیہ کیے بیٹھے ہیں۔ کچھ ناپسندیدہ اور خود سر اور سرکش ملکوں اور شخصیات کے تخت بش دوم کے دور میں گرائے گئے تھے اور باقی ماندہ نشان زدہ ملک اور حکمران اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ ماضی میں کہنے کو بدی کا محور قرار پانے والے ملکوں کی فہرست میں پانچ نام شامل تھے جن میں چار...
    پی ٹی آئی نے کراچی میں 9 مئی جیسا واقعہدہرانے کی کوشش کی مگر سندھ حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا پولیس پر پتھراؤ ہوا،میڈیا کی گاڑیاں توڑیں، 8 فروری کو پہیہ جام نہیں کرنے دینگے، پریس کانفرنس سینئر وزیر سندھ اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں 9 مئی جیسا واقعہ دہرانے کی کوشش کی گئی، پولیس پر پتھراو کیا گیا، مرد و خواتین صحافیوں کو پی ٹی آئی کی پرانی روایت کے تحت تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالنا پی ٹی آئی قیادت کی تربیت ہے۔ 8 فروری کو پہیہ جام نہیں کرنے دینگے۔شرجیل میمن نے کراچی میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا...
    ملتان سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر کا کہنا تھا کہ آج ایران سے زیادہ امریکہ میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہیں، دنیا نے دکھ لیا وقت کا فرعون کیسے بے نقاب ہو چکا ہے اگر امریکہ نے ایران پر حملے کی ناپاک کوشش کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ دشمن کی چال ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئی ہے، جو آگ وہ دیگر ممالک میں لگانا چاہتا تھا وہ آگ اُس کے گھر میں لگ چکی ہے، آج ایران سے زیادہ امریکہ میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہیں، دنیا نے دکھ لیا...
    ویلی ہائی اسکول کے ہیڈ فٹ بال کوچ اور ان کی گرل فرینڈ پر اسکول کی حدود میں نابالغ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کے جرم میں سزا سنادی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اینٹون واشنگٹن اور ان کی گرل فرینڈ جاڈا کول پر متعدد بچوں کے ساتھ نامناسب حرکات اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کا الزام تھا۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ اس جوڑے کو ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ وہ ایک طالبہ کا جنسی استحصال کر رہے ہیں جس کی عمر 16 سال سے کم تھی۔ دونوں نے جن بچوں کے ساتھ جنسی عمل کرائے اور ان کی ویڈیوز بنائیں ان کی عمریں 9 سے 15 سال کے درمیان...
    بیان میں مزید کہا گیا کہ "کرائے کے قاتلوں اور دہشت گرد گروہوں کا مقصد ان علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنا تھا جہاں کوریج میسر نہیں، تاکہ ان مواصلاتی رابطوں کو فوجی، سیکورٹی اور صنعتی شعبوں میں جاسوسی اور حساس مقامات پر تخریبی کارروائیوں کی ہم آہنگی کے لیے استعمال کیا جا سکے۔" اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے آج بروز منگل ایک بھاری مقدار میں جدید الیکٹرانک آلات کی شپمنٹ ضبط کر لی ہے جو علاقائی ممالک سے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل کی گئی تھی اور اس کا مقصد فسادات اور شورش کو سپورٹ کرنا تھا۔ اس شپمنٹ میں 100 لمبی دوری کے ریسیور ڈیوائسز، 50 سگنل بوسٹرز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی صنعتی تعلقات کمیشن ( این آئی آر سی) کے مستعفی چیئرمین  جسٹس  ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہےکہ  جس  دن  یہ  باور کرایا  گیا کہ   این آئی آر سی کی  چیئرمین  شپ   بطور   ازالہ  (compensation)   دی گئی ہے تو میں نے اسی لمحے استعفی دے دیا۔ این آئی آر سی کے مستعفی چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے سپریم کورٹ بار کے نائب صدر کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کیےگئے الوداعی ریفرنس سے خطاب میں کہا کہ وفاقی  وزیرقانون  نے نومبر 2024 میں رابطہ کرکے چیئرمین  این آئی آر سی کی ذمہ داری سنبھالنے کو کہا، 4 دسمبر 2024 کو چارج سنبھالا  تو  اس وقت ادارے کو...
    کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے مرکزی ترجمان میر ضیاء اللہ لانگو نے محمود خان اچکزئی کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے چار ماہ کے اندر بعض علاقوں کی پاکستان سے علیحدگی کا دعویٰ کیا تھا۔ کوئٹہ سے جاری بیان میں بی اے پی ترجمان نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی سیاست ہمیشہ لسانی نفرت، قومی انتشار اور منفی بیانیے کے گرد گھومتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچکزئی نے ہمیشہ بلوچ اور پشتون قوموں کے درمیان نفرت کو ہوا دی اور ماضی میں بلوچستان کے عوام کے دلوں میں پنجابیوں کے خلاف زہر بھرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ میر ضیاء اللہ لانگو...
    معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سینئر اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی پلیٹ فارم پر ان کا نام لینے سے باز رہیں، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری بیان میں علیزے شاہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے یاسر نواز ہر موقع پر ان کا ذکر کرتے رہے ہیں حالانکہ دونوں کے درمیان کام کا رشتہ کب کا ختم ہو چکا ہے، کبھی معافی کی پیشکش کی جاتی ہے اور کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ کام کا تجربہ خوشگوار نہیں تھا تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ مسلسل ان کا نام لیا جائے۔ اداکارہ کا کہنا تھا...
    —فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورے سے قبل سیکیورٹی تھریٹ موجود تھا، جس سے انہیں آگاہ کیا گیا تھا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا، طے شدہ روٹس اور مقامات کے برعکس دورے کیے گئے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ناصر شاہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کر کے ان سے پروگرام لیا، پہلے دن ہی انہیں کہا تھا کہ ان علاقوں میں جائیں، ان علاقوں میں نہ جائیں، یہاں تھریٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پولیس پر پتھراؤ، میڈیا کی گاڑیوں کو نقصان اور صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعات پیش آئے، سیکیورٹی صورتِ...
    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے اداکار فیصل قریشی کو شاندار اداکاری پر شاباشی دی ہے۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کے دوران فاروق ستار نے میزبان فیصل قریشی سے کہا کہ 'تمہارے شو میں آنے سے پہلے میں تھوڑا ڈر رہا تھا کیونکہ کیس نمبر 9 میں تم نے صبا قمر کو نہیں چھوڑا تو اپنے مہمانوں کے ساتھ کیا کرو گے'۔جواب میں فیصل قریشی نے مسکراتے ہوئے کہا 'سر وہ ایک کردار تھا، یہ میں ہوں، کردار پر آپ اتنا سنجیدہ ہورہے ہیں'۔فاروق ستار نے کہا 'اصل بات یہ ہے کہ کردار کو جس طرح آپ ادا کریں، اتنی سچائی کے ساتھ جھوٹ بولیں کہ اکثر لوگوں کو وہ سچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین نے کشمیر میں واقع شکسگام ویلی پر بھارت کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ علاقہ چین کی سرزمین کا حصہ ہے اور بیجنگ کو وہاں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماو نِنگ نے ایک پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تفصیلی مؤقف پیش کیا، جو بھارتی میڈیا کی جانب سے چین کے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کے جواب میں سامنے آیا۔ماو نِنگ کا کہنا تھا کہ شکسگام ویلی چین کا علاقہ ہے، اس لیے وہاں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر اور ترقیاتی سرگرمیاں بالکل جائز اور قانونی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین اپنی سرزمین پر ترقیاتی...
    —فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللّٰہ نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت کے ساتھ ہمارے اعتماد کا یہ حال ہے کہ بغیر دستخط کے آرڈیننس جاری کرتے ہیں۔قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں آپ کے طریقہ واردات کا بھی پتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو سکھر حیدرآباد سمیت پورے ملک کے منصوبوں پر وفاقی وزیر یہاں آکر بیان دیں۔ایوان میں مالی واجبات کی خلاف ورزی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیشپیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے ایوان میں مالی واجبات کی خلاف ورزی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا، نوٹس قومی...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارت روکنے کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے قیام سے اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی اور غیرقانونی تجارت میں ملوث افراد کو گرفت میں لیا جائے گا، ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کو اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کا مکمل اختیار ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر نے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کی قیام کیلئے 10 ارب روپے مانگ لیے ہیں جس کے تحت موجودہ چیک پوسٹوں کو بھی ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے اسٹاف کیلئے رولز، آپریشنز اور ٹیکنالوجی کا...
    جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ نادرا نے ان کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا ہے اور ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔ جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے ایوان میں انکشاف کیا ہے کہ نادرا نے ان کا شناختی کارڈ کینسل کردیا ہے pic.twitter.com/2IZvt4cORn — Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) January 13, 2026 نور عالم خان نے کہا کہ نادرا نے ان کا شناختی کارڈ بلاک نہیں بلکہ منسوخ کیا جس کے بعد انہیں بتایا گیا کہ یہ اقدام غلطی سے کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے معاونِ خصوصی شفیع جان نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان تحریکِ انصاف سے گھبرا گئی ہے اور اسی خوف کے باعث جناح باغ میں آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تھا جسے چھینا گیا، اور ان کے ساتھ ہونے والے واقعات کے بعد حکومت کس منہ سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ مفاہمت کا راستہ مزاحمت سے ہو کر ہی نکلے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی طاقت کے استعمال سے سیاسی آواز کو دبایا نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حافظ آباد میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو انٹرپول کی مدد سے عمان کے دارالحکومت مسقط سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ 23 برس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا اور بیرونِ ملک روپوش تھا۔ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری ایک خصوصی آپریشن کے تحت عمل میں لائی گئی۔ اس مقصد کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد ملزم کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کروائے گئے۔ ریڈ وارنٹ کے اجرا کے بعد عمانی حکام کے تعاون سے ملزم کو مسقط سے حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو پاکستان منتقل کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260113-08-21 لاہور (نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے علما متفق ہیں، اب کوئی مسلح جنگ نہیں، مسلح گروہوں کو بھی اب غور کرنا چاہیے۔ کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر جھوٹ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، کسی کے پیچھے لگ کر منفی بات ڈھونڈنا شریعت کے خلاف ہے، آپ کی ہربات میں حقائق اور سچائی ہونی چاہیے، ہم زبردستی کسی کے دل میں اپنا اعتماد نہیں ڈال سکتے، سیاست بدلتی رہتی ہے، نظریات بھی بدلتے رہتے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں کوئی منتخب حکومت نہیں، گالیوں کی سیاست اب بدبودار اور بدنام ہوچکی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260113-08-15 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ترجمان میر ضیا اللہ لانگو نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر سخت رد عمل دیا ہے، جس میں انہوں نے 4 ماہ کے اندر بعض علاقوں کی پاکستان سے علیحدگی کا دعویٰ کیا تھا۔ ایک بیان میں بی اے پی کے ترجمان نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی سیاست ہمیشہ لسانی نفرت، قومی انتشار اور منفی بیانیے کے گرد گھومتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچکزئی نے ہمیشہ بلوچ اور پشتون قوموں کے درمیان نفرت کو ہوا دی اور ماضی میں بلوچستان کے عوام کے دلوں میں پنجابیوں کے خلاف زہر بھرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا...
    برطانوی حکومت نے پاکستان سے گرفتار ہوکر 23 برسوں سے تاحال گوانتاناموبے میں بے گناہ قید کاٹنے والے فلسطینی نژاد ابو زبیدہ کو زرِتلافی کے طور پر بھاری رقم ادا کردی۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ادائیگی ابو زبیدہ کی جانب سے برطانوی حکومت کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتیجے میں کی گئی۔ مقدمے میں ابو زبیدہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ میری 23 سال سے تاحال جاری غیر قانونی حراست اور تشدد میں برطانوی اداروں نے بھی بالواسطہ کردار ادا کیا تھا۔ اگرچہ معاوضے کی درست رقم ظاہر نہیں کی گئی تاہم ابو زبیدہ کی وکیل کا کہنا ہے کہ یہ رقم خاصی بڑی ہے اور اس کی ادائیگی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ ابو زبیدہ کون ہیں؟ ابو زبیدہ...
    اسلام ٹائمز: سچ تو یہ ہے کہ ان کی ہمت کو سلام پیش کرنا بنتا ہے۔ اس عمر میں، اس سردی میں، اس قدر دشوار اور تھکا دینے والا سفر۔ اور وہ بھی مسکراتے چہرے کے ساتھ۔ واقعی قابلِ تحسین تھا۔ ہم آگے بڑھے تو گاڑی ایک بار پھر گفتگو کی محفل بن گئی۔ نذیر شگری صاحب، مولانا شیخ ذوالفقار انصاری اور ایڈووکیٹ شاکر ریحان کی باتوں سے ہم محظوظ ہوتے رہے۔ خاص طور پر نذیر شگری صاحب کی گفتگو سے اندازہ ہوا کہ وہ ادب کے گہرے ذوق کے حامل ہیں۔ قدیم بلتی رسم و رواج، بلتی لوک کہانیاں، روایتیں اور قصے۔ سب انہیں آج بھی اسی تازگی کے ساتھ یاد تھے جیسے کل ہی کی بات ہو۔ تحریر:...
    منگھو پیر (نیوزڈیسک)عزیز بروہی گوٹھ میں معلم کے تشدد کا نشانہ بننے والا 6 سالہ بچہ 40 روز تک زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر عزیز بروہی گوٹھ میں مدرسے کے معلم نے یکم دسمبر کو بچے پر انسانیت سوز تشدد کیا تھا اور ڈنڈے مار کر معصوم طالبعلم حسن کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کے دل، دماغ اور پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جبکہ یہ صورتحال صرف پولیو یا خسرہ کی وجہ سے ہوتی ہے۔ بچے کے والد کے مطابق سر پر ڈنڈا لگنے کی وجہ سے حسن کی موت ہوئی اور علاج کے دوران بھی بچہ اچانک چیخ مار کر اٹھ...
    کراچی: (نیوزڈیسک) پاکستان ہندو کونسل نے کراچی میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں 75 جوڑے ہندو مذہبی رسومات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ گئے، پنڈت کی موجودگی میں سات پھیروں اور سات وچن کی رسم ادا کی گئی۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے ہر سال جنوری میں منعقد کی جاتی ہے، جس کا مقصد ہندو برادری کے ان خاندانوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جو مہنگائی کے باعث شادی کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے، اس طرح سندھ بھر سے کم وسائل رکھنے والے نوجوان جوڑوں کو باعزت انداز میں شادی کا موقع دیا جاتا ہے۔ تقریب پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اور سیاسی رہنما ڈاکٹر رمیش کمار...
    نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے وہ نغمہ سنج، وہ خوش گفتگو، وہ خواب فروش یہ تحریر ابتدائی طور پر 25 اگست 2024 کو بعنوان ’احمد فراز: صحرائے محبت کا مسافر‘ شائع کی گئی تھی، جسے آج احمد فراز کی 95ویں سالگرہ کی مناسبت سے وی نیوز کے قارئین کے لیے دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے۔ آزادی کا یہی مہینہ تھا جب 17 اگست 1988 کی بھیگتی شام میں احمد فراز خود ساختہ جلا وطنی کے دوران امریکا میں حسبِ معمول دوستوں کے جھُرمٹ میں جلوہ افروز تھے کہ اِک دوست نے آتے ہی نوید سنائی کہ صدرِ پاکستان جنرل ضیا الحق طیارے کے حادثے میں شہید ہو گئے: احمد فراز نے برجستہ کہا کہ اس مصرعے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ سندھ پی پی پی دور میں کرپشن، لوٹ مار، قوم کے خون پسینے کی کمائی ہڑپ کرنے کی چراگاہ بنادیا گیا ہے.لیاقت بلوچ نے جامعۃ الاخوان کے سالانہ کنونشن سے خطاب کیا،جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی قائدین کے ساتھ مشاورتی اجلاس سے خطاب کیا،اس موقع پر اسداللہ بھٹو، کاشف سعید شیخ، محمد یوسف، حزب اللہ جکھرو، حافظ نصراللہ چنا، مجاہد چنا اور دیگر رہنما موجود تھے.لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی عروس البلاد تھا، اسے کھنڈرات کا گڑھ بنادیا گیا ہے۔ سندھ کے ایک حصے پر ڈاکو راج ہے اور کراچی و دیگر شہروں میں لاقانونیت، سٹریٹ کریم، منظم جرائم، کنٹینر و ڈمپر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پی آئی اے کی نجکاری محض ایک ادارے کی فروخت کا معاملہ نہیں، بلکہ یہ پاکستان کی مجموعی معاشی سوچ، ریاستی حکمتِ عملی اور حکمرانی کے پورے ماڈل پر ایک گہرا اور تشویشناک سوال ہے۔ یہ فیصلہ اس بات کا امتحان ہے کہ آیا پاکستان ایک پیداواری، اصلاح پسند اور خودمختار ریاست بننا چاہتا ہے، یا پھر ایک ایسی ریاست جو ہر مالی بحران میں اپنے ہی اثاثے بیچ کر وقتی سانس لینے کو نجات سمجھ لے۔ اصل سوال یہ نہیں کہ پی آئی اے خسارے میں کیوں ہے، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ ہم آخر کب تک ادارے بیچ کر گزارا کرتے رہیں گے؟ کیا یہ ایک مستقل حل ہے یا صرف چند دن کی مہلت...
    کئی بھارتی ریاستوں میں مطلوب ملزم رحمان ڈکیت کو گجرات کے علاقے سورت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈٹیکشن آف کرائم برانچ نے بھوپال میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ گینگ کے سرغنہ عابد علی ایرانی المعروف راجو ایرانی یا رحمان ڈاکیت کو شہر سے گرفتار کر لیا۔ ملزم مدھیہ پردیش میں بڑے پولیس آپریشن کے بعد فرار ہو گیا تھا اور مختلف ریاستوں میں روپوشی کے بعد سورت پہنچا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: داؤد ابراہیم کو زہر دے دیا گیا، بھارتی میڈیا کا دعوٰی عابد علی ایرانی مدھیہ پردیش، ہریانہ، دہلی، مہاراشٹر اور اتر پردیش میں متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے بھوپال میں ایک خاندان کے ایک فرد پر...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہےکہ اگر بھارت کو سیاست سے نہیں روک سکتے تو آئی سی سی کو بند ہوجانا چاہیے۔کراچی میں پی سی سی ایل کے دوسرے ایڈیشن کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی فیئر اینڈ لوو کرکٹ کے ساتھ فیصلے کرے، فیئر فیصلہ کریں گے تو وہ ہی ہوگا جو پاکستان اور دیگر کرکٹ بورڈ چاہتے ہیں، ایک ملک کی مرضی پر دنیا کی کرکٹ نہیں چل سکتی۔سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو پیغام ہے فیئر کرکٹ ہونی چاہے، پوری دنیا پاکستان آکر کھیل رہی ہے تو بھارت کو کیا درد ہے جو وہ پاکستان نہیں آتا۔قومی ٹیم کے اسپینر...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس سال کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) شہر میں 46 ارب روپے خرچ کرے گی۔اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے ، چند ہفتوں میں پانی کی فراہمی کے لیے کام شروع کردیا جائے گا۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ  پانی چوری پر اسپیشل کورٹ بنائیں گے ، چوری میں ملوث پرائیویٹ اور سرکاری افراد کے خلاف کارروائی ہوگی ۔
    معروف پاکستانی صحافی اور نیوز اینکر شاہزیب خانزادہ نے ’کیس نمبر 9‘ کے کرداروں کے پیچھے موجود حقیقی کہانیاں بتا دیں، ’کیس نمبر 9‘ کی کامیابی کے بعد ’کیس نمبر 10‘ کا اعلان بھی کردیا۔ شاہزیب خانزادہ حال ہی میں بطور اسکرین رائٹر اپنے کیریئر کا آغاز کر چکے ہیں، ان کی تحریر کردہ کرائم ڈرامہ سیریز ’کیس نمبر 9‘ 2025 میں جیو ٹی وی پر نشر ہوئی اور شاندار کامیابی حاصل کی۔ حال ہی میں شاہزیب خانزادہ نے ایک یوٹیوب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے ڈرامہ ’کیس نمبر 9‘ کے پسِ پردہ حقیقی زندگی سے جڑی کہانیوں اور کرداروں کے بارے میں گفتگو کی۔ ہندو کردار روہت اور مانیشا کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے...
    مس یونیورس پاکستان 2025 منتخب ہونے والی روما ریاض نے کہا ہے کہ انہوں نے محنت ضرور کی لیکن حقیقت یہ ہے کہ مقابلہ جیتنا قسمت میں لکھا تھا۔ 25 سالہ روما ریاض نے بتایا کہ مس یونیورس پاکستان کا مقابلہ کافی مشکل ہوتا ہے اور اس میں انٹرویو کا مرحلہ زیادہ طویل ہوتا ہے، تاکہ مس یونیورس کے انتخاب کے مقابلے میں جاکر مشکل پیش نہ آئے۔ مس یونیورس پاکستان کے مقابلے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ پہلے 51 لڑکیاں شارٹ لسٹ ہوئی تھیں، پھر ان میں سے 20 کا انتخاب ہوا اور آخر میں چھ لڑکیاں رہ گئیں جن کے درمیان مالدیپ میں حتمی مقابلہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مس یونیورس پاکستان میں مس یونیورس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260111-08-2 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے سیاسی دباؤ کے باعث منشیات کے قانون میں ترامیم مؤخرکردیں۔مجوزہ ترامیم میں منشیات مقدمے میں سزائے موت کو ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ پر منشیات فروشوں سے مبینہ تعلقات کے غلط الزام کے باعث مجوزہ بل واپس کیا، منشیات ایکٹ میں مجوزہ ترامیم صوبائی کابینہ سے منظوری کیلئے پیش کی گئیں تھیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے مجوزہ ترمیمی ایکٹ تیارکیا تھا۔مجوزہ ترامیم کابینہ کمیٹی اور ذیلی کمیٹی کی متفقہ سفارشات کی روشنی میں کی گئیں، ترامیم کے تحت سزائے موت کو عمرقید کی سزا میں تبدیل کرنیکی تجویز دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق موجودہ ایکٹ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپولس میں امیگریشن اہلکار کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت پر امریکا بھر میںمظاہرے شروع ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہری آزادیوں اور مہاجرین کے حقوق کی تنظیموں نے ہفتے کے روز ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا جن میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئس ) کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ بدھ کے روز ایک آئس اہلکار نے 3بچوں کی ماں 37 سالہ رینی گڈ کو رہائشی علاقے میں گاڑی چلاتے ہوئے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ واقعہ اس وقت رونما ہوا تھا جب منیاپولس میں تقریباً 2ہزار وفاقی اہلکار تعینات کیے گئے تھے، جسے محکمہ...
    جنگِ پلاسی کے بعد انگریز میسور میں داخل ہوئے اور ٹیپو سلطان نے لڑتے لڑتے شہادت پائی، مگر انگریزوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے، اسی طرح پنوشے نے چلی میں صدر آلندے کے محل کا محاصرہ کیا اور اس نے اسی بندوق سے اپنی جان لے لی جو اس کو تحفے میں فیدل کاسترو نے کبھی دی تھی مگر ہتھیار نہیں ڈالے۔ اسی طرح مادورو، نیو یارک کی جیل میں یہ کہہ رہا ہے کہ وہ ، وینز ویلا کا آئینی صدر ہے۔ لاطینی امریکا دنیا کا ایک بدنصیب خطہ ہے جو ہمیشہ آمریتوں کے زیرِ تسلط رہا۔ سرد جنگ کے زمانے میں لاطینی امریکا سے کوئی امریکا کا اتحادی رہا اورکوئی سوویت یونین کا۔ چی گویرا ارجنٹینا کا باشندہ...
    انسان جب اس دنیا میں آیا تھا تب وہ بولنا نہیں جانتا تھا نہ اُس کا کوئی مسکن و مکان تھا وہ جنگلوں میں جنگلی جانوروں کے درمیان زندگی گزار رہا تھا، پاؤں کے نیچے زمین اور سر کے اوپر کھلا آسمان سب کچھ اُسی کا تھا، ہر نیا دن اُس کے لیے نئی زندگی کی مانند تھا، زمینی سرحدوں سے آزاد، روز خوراک کی تلاش میں وہ ایک جگہ سے دوسری اور دوسری سے تیسری تک رسائی حاصل کرتا رہتا تھا۔ اُس وقت انسان کے کندھوں پر اپنی ذات کے علاوہ دوسرے انسان کی ذمے داری نہیں تھی، اُس کے اندر کسی قسم کے ڈر نہ دیگر انسانوں کے لیے منفی جذبات و احساسات موجود تھے۔ وقت بدلنے اور...
    کراچی: پولیس نے ڈیفنس فیز 5 میں واقع فلیٹ کے کمرے سے زنجیروں میں قید خاتون کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق درخشاں تھانےکی حدود ڈیفنس فیز 5 کمرشل ایریا میں واقع فلیٹ میں خاتون کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھے جانے کی اطلاع مدد گار 15 کو ملی، جس پر ایس ایچ او تھانہ درخشاں پولیس پارٹی کے ہمراہ مذکورہ مقام پر پہنچے۔ ایس ایچ او تھانہ درخشاں ریاض نیازی نے بتایا کہ خاتون کو غیر قانونی طور پر قید کیے جانے کی اطلاع پر پہنچے تو مذکورہ فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا تاہم پڑوسیوں کی موجودگی میں فلیٹ کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو فاطمہ نامی خاتون کو اس کی...
    کراچی ائیرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کو جعلی شیئر کوڈ ای ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، محمد عمران نامی مسافر کراچی سے برطانیہ کے لیے پرواز پی سی 131 سے ترکیہ جا رہا تھا، اور اس نے ترکیہ ای ویزا حاصل کرنے کے لیے برطانیہ کا ای ویزا شیئر کوڈ استعمال کیا۔ تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران معلوم ہوا کہ پیش کیا گیا ای ویزا جعلی تھا۔ تحقیقات سے یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم نے یوکے شیئر کوڈ جعلی نکاح نامے کی بنیاد پر حاصل کیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے برآمد...
    وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ 2022 میں کسی نے یہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل جائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر جنگ کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی اور سفارتی تعلقات میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ بلال اظہر کیانی کے مطابق امریکہ سمیت مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوئے، جن میں بنگلادیش بھی شامل ہے، اور 2025 پاکستان کی کامیابی کا سال قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے ملک نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ ایک شخص نے سائفر کے ذریعے پاکستان...
    کراچی کے اہم کے فور منصوبے کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے ورلڈ بینک کے اٹھائے گئے اعتراضات دور کرنے کے بعد منصوبہ بحال کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک نے منصوبے پر ماحولیاتی تحفظ اور حفاظتی اقدامات سے متعلق اعتراضات اٹھائے تھے، جس کے باعث یونیورسٹی روڈ پر کے فور آگمینٹیشن کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ اعتراضات اور روٹ میں تبدیلی کے سبب منصوبہ کچھ عرصے کے لیے معطل رہا۔ کے فور آگمینٹیشن منصوبے کا باضابطہ آغاز کیا گیا تھا اور 10 نومبر تک ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ اردو یونیورسٹی سے حسن اسکوائر تک 2.7 کلومیٹر طویل لائنیں بچھانے کا پلان تھا، تاہم اب...
    بحریہ ٹاؤن اور کراچی میں زمینوں پر مبینہ قبضوں میں ملوث سندھ کے طاقتور سسٹم سے وابستہ بااثر افراد کیخلاف تحقیقات ایکبار پھر بحال کر دی ،چھاپہ تقریباً 6 سے 8 گھنٹے تک جاری رہا، ذرائع کارروائی کے دوران کسی شخص کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی ، کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ، ضبط شدہ ریکارڈ کی باریک بینی سے جانچ کے بعد کارروائی کا دائرہ وسیع کیے جانے کا امکان ،حکام بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض حسین اور کراچی میں زمینوں پر مبینہ قبضوں میں ملوث سندھ کے طاقتور سسٹم سے وابستہ بااثر افراد کے خلاف تحقیقات ایک بار پھر بحال کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل...
    ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے ایموجی میں موجودہ ایران کے سرکاری پرچم کو پرانے والے جھنڈے جس میں شیر کی تصویر بنی ہوئی تھی سے بدل دیا ہے۔ تبدیل شدہ ایموجی پر اسلامی جمہوریہ ایران کا موجودہ سرکاری نشان جس پر اللہ لکھا ہوا تھا، کو ہٹا کر پہلے استعمال ہونے والے نشان جو کہ تلوار والا شیر اور سور تھا، شامل کیا گیا ہے۔ یہ ڈیزائن 1979ء سے پہلے ایران کے جھنڈے کا حصہ تھا اور اب بھی بعض مخالفین اور ایرانی تارکین وطن کے درمیان ایک علامتی نشان کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ تبدیلی ایکس کے ویب ورژن پر خاص طور پر نظر آرہی ہے اور موبائل یا دیگر پلیٹ فارمز میں ابھی...
    اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء  اللہ تارڑ نے پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025ء ہر حوالے سے کامیابیوں کا سال تھا۔ پاکستان نے معرکہ حق میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے فتح کے جھنڈے گاڑھے۔ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد خان ان کے ہمراہ تھے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ معاشی میدان میں بھی کامیابیاں ملیں۔ ایک ایسے وقت میں جب ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا ہم نے معیشت کو سنبھالا دیا۔ آج ملک کی سٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ مضبوط معیشت، ریکارڈ سٹاک...
    معروف میزبان، اداکارہ اور پروڈیوسر ندا یاسر کے اپنے حوالے سے کیے گئے ایک انکشاف نے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھیڑ دی۔ ندا یاسر اس وقت بھی مارننگ شو کی سب سے زیادہ مقبول میزبان ہیں۔ وہ طویل عرصے سے شو کی میزبانی کا منفرد اعزاز بھی اپنے پاس رکھتی ہیں۔ ندایاسر نے ڈراموں میں بھی کام کیا اور ان کے والد بھی ڈراما انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت ہیں اور شوہر یاسر نواز سے کون واقف نہیں۔ تاہم ندایاسر کو اصل مقبولیت ان کے مارننگ شو سے ملی ہے جو وہ 17 سال سے مسلسل کرتی آرہی ہیں اور آج بھی یہ مقبول شو ہے۔ علاوہ ازیں ندا کی ایک شہرت ان کے دلچسپ اور کبھی کبھی متنازع بیانات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260110-03-5 محمد ادریس لاشاریجدید انسانی تہذیب کا سب سے بڑا المیہ یہ نہیں ہے کہ اس نے خدا کے وجود کا شعوری انکار کر دیا ہے، بلکہ مہیب حقیقت یہ ہے کہ اس نے خدا کو انسانی زندگی کے لیے ’’غیر متعلق‘‘ (Irrelevant) اور غیر ضروری ثابت کرنے کا ایک مربوط تہذیبی منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔ اگر ہم کلاسیکی الحاد کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ ماضی میں الحاد خدا سے ایک فکری جنگ لڑتا تھا، مگر آج کا دور ’’خدا کی بے دخلی‘‘ (Silent Eviction) کا دور ہے۔ جدیدیت نے بڑی خاموشی سے خدا کو کائنات کے مرکز سے نکال کر انسانی زندگی کے حاشیے پر دھکیل دیا ہے، جہاں وہ اب کوئی...
    امریکا کے وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدہ اس وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا کیونکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے معاہدہ حتمی شکل دینے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کال نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں: مودی کے اوساں خطا، ٹرمپ کا ایک اور وار، لداخ کے معاملے پر 2 ممالک کے درمیان پھڈا، جنگ کا خطرہ جمعے کے روز ایک امریکی پوڈکاسٹ شو ’آل اِن‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ تقریباً طے پا چکا تھا تاہم آخری مرحلے پر مودی کی جانب سے صدر ٹرمپ کو فون نہ کیے جانے کے باعث بات...
    اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عمران خان کی جانب سے دی گئی آخری ہدایت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کی رہائی ممکن ہو اور اس مقصد کے لیے وہ ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے روابط کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور وہ ان تعلقات کو صرف اپنے قائد اور پارٹی کی مدد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے بتایا کہ عمران...
    جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا عالمی نظام تباہ کر رہا ہے، امریکی خارجہ پالیسی دنیا کے قائم شدہ عالمی نظام کو تباہ کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کو لٹیروں کے ٹھکانے میں تبدیل ہونے سے بچانا چاہیے، روس کا کرائمیا الحاق اور یوکرین پر حملے کے بعد اب امریکا کی حالیہ پالیسی نے بین الاقوامی اقدار اور جمہوریت کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ جرمن صدر کا کہنا تھا کہ اگر عالمی قوانین اور اتحاد کو مضبوط نہ رکھا گیا تو مضبوط طاقتیں چھوٹے ممالک کو اپنی مرضی کے تابع کرلیں گی۔ دوسری جانب ایک سروے میں...
    معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنی فیملی اور نجی معاملات کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں اور تنقید پر خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر اپنے سالے شیخ عون پر سخت تنقید کی ہے اور کہا کہ ان کے پاس متعدد ریکارڈنگز اور اسکرین شاٹس موجود ہیں جو صورتحال کی مکمل وضاحت کر سکتے ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے سالے شیخ عون کی چیٹ شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ میں خاموشی توڑ رہا ہوں۔ میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ یہ معاملہ اس طرح سوشل میڈیا پر لاؤں لیکن اب بہت ہو چکا۔ یہ بھی پڑھیں: رجب...
    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیئر سیاست دان میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان دور میں فیض حمید کا منصوبہ قبائلی علاقوں کو طالبان کے حوالے کرنا تھا۔ وی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے قبائلی علاقوں کو طالبان کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ عمران خان دن رات جنرل باجوہ کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ عمران خان کے دور میں جو کچھ ہوا وہ سب کو معلوم ہے کہ کون کس کو لا کر آباد کر رہا تھا۔  اپنے انٹرویو میں میاں افتخار حسین نے صوبے کی امن و امان کی صورتحال، سیاسی معاملات اور افغان امور...
    فائل فوٹو  ایرانی پولیس نے مبینہ اغوا کار سے پاکستانی خاتون کو بازیاب کروا لیا۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ ڈھائی سال قبل اسے غیر قانونی طور پر ایران لے جایا گیا تھا، جہاں ایک پاکستانی شخص نے اس سے زبردستی نکاح کر لیا تھا۔متاثرہ خاتون نے اہل خانہ کے ذریعے گورنر سندھ کو مدد کا ویڈیو پیغام بھیجا تھا، خاتون نے گورنر سندھ سے اپیل کی تھی کہ اسے ظالم شخص سے نجات دلائیں، بازیاب کروائی گئی خاتون لطیف آباد حیدرآباد کی رہائشی ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاتون کی بازیابی سے متعلق خاندان کو آگاہ کیا اور ایرانی سفیر، ایرانی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے خاتون کو بازیاب کروایا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستانی سفیر کو کہا ہے کہ بذریعہ جہاز خاتون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وزیرِ داخلہ کرسٹی نوئم نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ مینیاپولیس میں ایک خاتون کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے اہلکار پر اس واقعے کے دوران خاتون کی گاڑی سے ٹکرانے کا الزام تھا۔نوئم نے وضاحت کی کہ خاتون نے اہلکار کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی، جس کے باعث اہلکار کو اسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں وہ علاج کے بعد بحال ہوئے۔ تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ شہر میں امیگریشن قوانین کے نفاذ کے عمل کو اس حادثے کے باوجود جاری رکھے گی۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اس معاملے میں مہلک قوت کا استعمال قانونی طور پر جائز...
    کراچی: مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق اور کراچی کے  وکلا کے درمیان مذکرات کامیاب ہوگئے اور فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات اور درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔  کراچی سٹی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن کے دفتر میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے کہا کہ ہماری آپس میں ساری معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور درج مقدمات کے محرکات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس واقعے کی وجہ سے جو حالات پیدا ہوئے اس پر نظر ڈالی گئی، تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چاہے وہ مسئلہ ایڈووکیٹ ریاض سولنگی کے...
    تائیوان(ویب ڈیسک)تائیوان کا ایک ایف 16 لڑاکا طیارہ مشرقی ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا۔ تائیوان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کے فوراً بعد پائلٹ کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ تائیوان کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک حادثہ پیش آیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پائلٹ ہولین کاؤنٹی کے قریب طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق ابھی نہیں ہو سکی۔ تائیوان کے صدر ولیم لائی چنگ تے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے...
    چئیرمین کمیٹی مہیش ملانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس  جاری ہے۔ ممبر قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کی جانب سے مکمل معلومات فراہم نہیں کی جاتیں۔ ہم جو سوالات کرتے ہیں ان کا جواب نہیں دیا جاتا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کے متعلقہ جو سوالات کئے گئے تھے لیکن مکمل جواب نہیں دیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ ان تمام سوالات پر جوابات آئندہ اجلاس میں رکھا جائے۔ ڈریپ سے بھی سوالات کئے گئے تھے ان کا جوا.ب نہیں دیا گیا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کے متعلقہ جو سوالات کئے گئے تھے لیکن مکمل جواب نہیں دیا گیا۔  ان تمام سوالات پر جوابات آئندہ اجلاس میں رکھا جائے۔ ڈریپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260108-08-22سکھر (نمائندہ جسارت) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کچے میں بڑا آپریشن شروع کرنے جا رہے ہیں،تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، واضح اہداف مقرر ہوں گے، جو ڈاکو اپنے آپ کو چیمپئن سمجھتے ہیں ان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی لیکن ہتھیار ڈالنے والوں کو موقع دیا جائے گا،سوشل میڈیا پر نظر آنے والے بدنام ڈاکوؤں کے خلاف بے رحم کارروائی کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا آپریشن میں فی الحال فوج کی ضرورت نہیں ہے، سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آپریشن میں حصہ لے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کا ایف 16 لڑاکا طیارہ مشرقی ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا۔ سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کے فوراً بعد پائلٹ کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ تائیوان کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پائلٹ ہولین کاؤنٹی کے قریب طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ تائیوان کے صدر ولیم لائی چنگ تے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پائلٹ کو جلد از...
    فائل فوٹو  کوئٹہ کے جناح روڈ پر واقع نرسری میں نوزائیدہ بچہ تبدیل ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔بچے کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ نرسری کے عملے نے ہمارے بیٹے کو لڑکی سے تبدیل کیا ہے، پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نرسری کے عملے کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔ کوئٹہ کے رہائشی نظام الدین نامی شخص نے پولیس کو درخواست دی جس میں بتایا کہ اس کی اہلیہ نے تین دسمبر کو ایک لڑکے کو جنم دیا، جسے یرقان کی شکایت پر جناح روڈ پر واقع چلڈرن نرسری میں انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا، آج پانچویں روز نرسری کے عملے نے اطلاع دی کہ آپ کی بیٹی ٹھیک ہوگئی ہے اسے...
    الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 ڈاکٹر یاسمین راشد کی مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے خلاف الیکشن پٹیشن مسترد کردی، جس کا تفصیلی فیصلہ جاری ہو گیا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ 14 فروری کو نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، ٹربیونل بننے کے باوجود مقررہ وقت میں پٹیشن دائر نہیں کی گئی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا پٹیشن تاخیر سے دائر کرنے کا جواز درست نہیں، یاسمین راشد کی الیکشن پٹیشن پر دستخط موجود نہیں۔ پٹیشن قانونی تقاضے پورے کیے بغیر دائر کی گئی۔ واضح رہے کہ یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ یاسمین راشد نے اپنی درخواست...
    مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے رومما میں سخت گیر یہودی فرقے (حریدی) کے ہزاروں مظاہرین ایک شاہراہ پر احتجاج کر رہے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یروشلم میں ہونے والا یہ بڑا مظاہرہ درآصل فوج میں بھرتی کے متنازع پالیسی کے خلاف کیا جا رہا تھا۔ مظاہرے میں شامل یہودیوں نے ایسے بینرز اُٹھا رکھے تھے جن میں لکھا تھا کہ یا تو حریدی بنو، یا فوجی — دونوں نہیں” اور “گناہ کرنے سے بہتر ہے مر جانا”۔ مظاہرے کے دوران بھیڑ اس قدر بڑھ گئی کہ بیریکیڈ ٹوٹنے لگے، میڈیا ایریا میں دھکم پیل ہوئی اور جھگڑے بھی دیکھنے میں آئے۔ مظاہرین نے شمگر اسٹریٹ اور یرمیاہو اسٹریٹ کے چوراہے کو بلاک کر رکھا تھا اور سڑک پر ٹائر بھی نذرآتش کر رکھے تھے اور...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے، پنجاب کی بیٹی کسی سے کم نہیں اگر وہ محنت کرے تو سب کچھ حاصل کر سکتی ہے۔ لاہور میں کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی خواتین باہمت ہیں، پنجاب کی خواتین اپنی صلاحیت سے صوبے کی قسمت بدل دیں گی، پنجاب کی خواتین جو چاہیں اپنی ہمت سے حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب بیمار لوگوں کا ہسپتال آنے کا انتظار نہیں کرے گی، اب ہم بیمار لوگوں کے علاج کیلئے اُن کے گھر خود جائیں گے،...
    تائیوان کا ایک ایف 16 لڑاکا طیارہ مشرقی ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا۔ تائیوان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کے فوراً بعد پائلٹ کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ تائیوان کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک حادثہ پیش آیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پائلٹ ہولین کاؤنٹی کے قریب طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق ابھی نہیں ہو سکی۔ تائیوان کے صدر ولیم لائی چنگ تے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ...
    وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقوں میں آج سے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کچے میں بڑا آپریشن شروع کرنے جا رہے ہیں، جو ڈاکو اپنے آپ کو چیمپئن سمجھتے ہیں ان کےخلاف سخت کارروائی ہوگی لیکن ہتھیار ڈالنے والوں کو موقع دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا آپریشن میں فی الحال فوج کی ضرورت نہیں ہے، سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آپریشن میں حصہ لے گی، آپریشن میں پنجاب پولیس کی بھی ضرورت پڑے گی، ڈاکوؤں کو نیست و نابود کریں گے۔وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا سندھ میں اب کہیں بھی حفاظتی کانوائے نہیں چل...
    معرکہ حق کے بعد طیاروں کے آرڈرز، جلد آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے جہاز ٹیسٹ ہوگئے، معرکہ حق کے بعد ہمیں اتنے آرڈرمل رہے ہیں کہ 6 ماہ بعد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا کہ مودی کو پھینٹی پڑی، نریندر مودی کی نہ ملک اور نہ بیرون ملک عزت رہی۔ انہوں نے...
    صدر وفاق المدارس الشیعہ کا مرحوم کے صاحبزادے مولانا حافظ زبیر حسن کے نام تعزیت نامہ میں کہنا تھا کہ مرحوم کی پوری زندگی دینِ اسلام کی سربلندی، خدمتِ خلق اور ہزاروں طلبہ کی علمی و فکری آبیاری میں گزری، مولانا فضل الرحیم مرحوم کی علمی حلقوں میں خدمات کا دائرہ بڑا وسیع تھا،وہ کئی دینی کتب کے مصنف تھے، حضرت مولانا خلیق، ملنسار اور محبت کرنے والے انسان تھے، مرحوم اپنے بھائی مولانا عبدالرحمن اشرفی کی طرح ایسا رویہ رکھتے تھے کہ انسان ان کا گرویدہ ہو جاتا۔ اسلام ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے مہتمم جامعہ اشرفیہ شیخ الحدیث مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے ارتحال پر افسوس کا اظہار اور اہلخانہ...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان مایا خان نے حال ہی میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ اور خاص طور پر بھاری تنخواہ سے کم معاوضے تک کے سفر پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ پوڈکاسٹ کے دوران مایا خان نے انکشاف کیا کہ ایک وقت ایسا تھا جب مارننگ شو کے لیے 25 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ لیا کرتی تھیں۔ ان کے مطابق معروف صحافی اقرار الحسن اکثر تجسس کے تحت ان سے تنخواہ کے بارے میں سوال کیا کرتے تھے۔   View this post on Instagram   A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine) مایا خان نے بتایا کہ 2020 میں ان کی زندگی میں ایک ایسا مرحلہ آیا جب انہیں...
    اس اندوہناک قتل عام کے عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ غاصب بھارتی فوجیوں نے ایک بس ڈرائیور کو گاڑی سے گھسیٹ کر باہر نکالا اور مسافروں پر گولیاں برسائیں جس سے 20 افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سوپور قتل عام کے متاثرہ خاندانوں کو 33 برس کا طویل عرصہ گز جانے کے باوجود تاحال انصاف نہیں مل سکا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے 6 جنوری 1993ء کو سوپور قصبے میں اندھا دھند گولیاں برسار کر 60 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اس روز 60 کشمیریوں کو شہید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260107-01-7 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں ہندوتوا کے کارکنوں نے ایک بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان جہاں مودی سرکار کی حکومت قائم ہے، ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ریاست راجستھان کے ایک گائوں میں ہندوتوا کے جنونی دہشت گردوں نے ایک نامعلوم مسلم بزرگ شخص کو نہایت تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان بے لگام حملہ آوروں نے مسلم بزرگ پر پہلے تو گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگایا اور زمین پر گھسیٹتے رہے تاہم جب کوئی ثبوت نہ ملا تو نیا الزام گھڑ لیا۔ ہندوتوا کے غنڈوں نے مسلم بزرگ شہری...
    سٹی کورٹ، کراچی میں ایک ٹک ٹاکر پر وکلاء کے تشدد سے انصاف دلانے والے کارکنوں کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ عدالت کے احاطے میں اس طرح کے واقعات سے عدلیہ کی آزادی کی تحریک کو بھی دھچکا لگا۔ سند ھ کے وزیر قانون ضیاء النجار جو سندھ بارکونسل کے رکن بھی ہیں، نے سندھ کے چیف جسٹس ظفر راجپوت کو ایک خط بھی لکھا ہے۔ سندھ بار کونسل کے قانون کے مطابق سندھ بار کونسل تشدد میں ملوث وکلاء کا لائسنس منسوخ کرسکتی ہے ۔ تشدد میں ملوث وکلاء کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہوئے مگر ہڑتال ہوگئی اور اب اطلاعات آئی ہیں کہ یہ معاملہ پنجاب بار کونسل تک پہنچ گیا ہے ، البتہ ایک وکیل کا لائسنس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کے علاقے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کر دی ہیں، گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر مزید افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق زیرِ حراست ملزمان کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر مختلف مقامات پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دھماکا خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان شہر کے مختلف علاقوں سے مرحلہ وار خریدا گیا تھا تاکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ وطن پاکستان کے قیام پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے مگر افسوس موجودہ حکومت کی پالیسیاں مقاصد پاکستان سے بہت دور ہیں ہمیں وطن عزیز کی ترقی و استحکام کے لیے پاکستان کو اس کے قیام کے مقاصد کے مطابق بنانے کے لیے اپنے اندر ایک بار پھر تحریک پاکستان والے جذبے کو بیدار کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے اکادمی ادبیات پاکستان (سندھ) میں سال نو کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے گفتگو...
      کراچی (نیوزڈیسک)ہم اُمید کرتے ہیں کہ برسوں بعد کی جانے والی ہماری پہلی بڑی نجکاری پی آئی اے کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگی۔ تاہم اس عمل میں سنگین خامیاں رہیں، جن سے آئندہ بچنا ضروری ہے۔ پی آئی اے کے ماضی کے بھاری نقصانات نے ایئرلائن کی اصلاح کو ناگزیر بنا دیا تھا، لیکن اس کے باوجود 2024 میں اس نے 26 ارب روپے کا منافع ظاہر کیا (جبکہ 2023 میں اسے 100 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا) جو بنیادی طور پر اس کے کھاتوں سے قرضوں کے بڑے حصے کے خاتمے اور ایک مرتبہ دی جانے والی ٹیکس چھوٹ کا نتیجہ تھا۔ اس لیے ہمارے پاس ایک مضبوط اور شفاف عمل اپنانے کا وقت موجود تھا۔...
    لاہور(نیوزڈیسک) مقامی سیشن عدالت نے سوشل میڈیا پر جوئے کی ایپلی کیشنز کی تشہیر سے متعلق مقدمے میں یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک عرف نانی والا کی پیشگی ضمانت میں توسیع کر دی۔ دونوں ملزمان آج (منگل کو) اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پہنچے تو پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج منصور احمد نے کیس کی سماعت کی، جس دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں جاری کارروائی میں مصروف ہیں۔ این سی سی آئی اے کے وکیل نے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے رجب بٹ...
    سپریم کورٹ میں سیشن ججز اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے سیشن جج کیس منتقل کرنے کے حکم کو کالعدم کردیا ہے جبکہ کیس منتقلی کے حوالے سے سیشن جج قصور کا فیصلہ بحال کردیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا سیشن جج کیس ٹرانسفر کرسکتا ہے؟ جس پر وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ سیکشن 526 کے تحت سیشن جج چارج فریم کرنے سے پہلے مقدمہ ٹرانسفر کا اختیار رکھتا ہے۔ وکیل مدعی کا...
    بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت بھیجنے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے واضح کیا ہے کہ ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا سری لنکا یا بنگلا دیش کو وینیو کے طور پر سلیکٹ کرنا الگ معاملہ ہے، ہم نے حتمی فیصلہ کرلیا ہےکہ بھارت نہیں جائیں گے کیونکہ وہاں ہم محفوظ نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکیوں...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں سیشن ججز اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے سیشن جج کیس منتقل کرنے کے حکم کو کالعدم کردیا ہے جبکہ کیس منتقلی کے حوالے سے سیشن جج قصور کا فیصلہ بحال کردیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا سیشن جج کیس ٹرانسفر کرسکتا ہے؟ جس پر وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ سیکشن 526 کے تحت سیشن جج چارج فریم کرنے سے پہلے مقدمہ ٹرانسفر کا اختیار رکھتا ہے۔ وکیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو کی معروف ٹویوسو فِش مارکیٹ میں نئے سال کے آغاز پر ہونے والی روایتی ٹیونا نیلامی اس بار ایک غیر معمولی اور حیران کن ریکارڈ کے باعث دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں نیلے فِن ٹیونا کی ایک مچھلی نے قیمتوں کی تمام سابقہ حدیں توڑ دیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز منعقد ہونے والی اس سالانہ نیلامی میں جاپان کی مشہور سوشی ریسٹورنٹ چین سوشی زانمائی نے 243 کلوگرام وزنی دیوہیکل ٹیونا کو 510 ملین ین میں خرید کر تاریخ رقم کر دی، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر بنتے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ اب تک کسی ایک ٹیونا مچھلی کے لیے ادا کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان میں طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ایک نیا فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت شک کی بنیاد پر افراد کو حراست میں رکھنے کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی اجازت کے بغیر کسی بھی زیرِ حراست شخص کو رہا نہیں کیا جا سکے گا۔ نئے فیصلے کے تحت سیکیورٹی اداروں کو اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ فرد کو زیادہ سے زیادہ 10 دن تک حراست میں رکھ سکیں۔ اس سے قبل مشتبہ افراد کو 72 گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کرنا یا رہا کرنا لازم ہوتا تھا۔حکم نامے میں واضح کیا گیا...
    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر قابلِ نفرت دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک متحرک ہو چکا ہے، ایران کے سپریم لیڈر سے متعلق جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو دو ٹوک مسترد کرتا ہوں۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کے دانشمند، دلیر اور ثابت قدم رہبر ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایرانی سفیر  رضا امیری مقدم  نے ایران کے سپریم لیڈر  آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو  مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر عوام اور ملک کے چوکس سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں...
    گزشتہ برس پرانی کتابوں کے بازار سے احمد ندیم قاسمی کے کالموں کی کتاب ’کیسر کیاری‘ کا وہ نسخہ ملا جو انہوں نے منو بھائی کو دیا تھا۔ اس پر قاسمی صاحب کے ہاتھ سے لکھی یہ عبارت موجود ہے: عزیز مکرم منو بھائی کی نذر احمد ندیم قاسمی 8 ستمبر 99 یہ کتاب اس بیوپاری سے خریدی ،ارزانی ہو نہ ہو، اس  کے نرخ بالا ہی ہوتے ہیں۔ دستخطی نسخوں کی قیمت وہ کچھ اور بھی بڑھا دیتے ہیں کیونکہ انہیں اچھی طرح علم ہے کہ کتابوں کے عشاق ان کا در چھوڑ کے اور کدھر جائیں گے۔ قاسمی صاحب کی یہ کتاب مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ میرے کتب خانے میں پہلے سے موجود تھی لیکن کتاب کی مذکورہ...
    افغانستان میں طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا جس کے تحت شک کی بنیاد پر افراد کو حراست میں رکھنے کی مدت بڑھا دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکم نامے میں کہا جاتا ہے کہ عدالتی اجازت کے بغیر کسی بھی زیرِ حراست شخص کی رہائی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئے فرمان کے تحت سیکیورٹی اداروں کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی مشتبہ فرد کو زیادہ سے زیادہ 10 دن تک حراست میں رکھ سکیں۔ اس سے قبل یہ مدت 72 گھنٹے مقرر تھی جس کے بعد یا تو فرد کو عدالت میں پیش کرنا ہوتا تھا یا رہا کرنا لازم تھا۔ نئے حکم نامے میں واضح...
    نجی ٹی سے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ احتجاج کرنا غلط بات ہے، عوامی ایکشن کمیٹی کے معاملات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر کوئی تاخیر نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا اِس وقت کوئی جواز نہیں، ریاست کے پاس اختیار ہے احتجاج کو روک بھی سکتی ہے، عوامی ایکشن کمیٹی آئے ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے۔ نجی ٹی سے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ احتجاج کرنا غلط بات ہے، عوامی ایکشن کمیٹی کے معاملات کو سنجیدگی...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پنجاب کو زیادہ پیسہ ملنے کا جھوٹ بولا جاتا ہے، پیسہ ہر صوبے کے پاس ہے، صرف کام کرنےکی نیت اور ارادے کی کمی ہے۔لاہور میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگ وزیر اعلیٰ بن کر پروٹوکول اور سیاست پر توجہ دیتے ہیں، میں سمجھتی ہوں اچھی گورننس سے بہتر کوئی سیاست نہیں، سیاست عوام کی خدمت کرنے کا نام ہے، آپ نے بہکاوے میں نہیں آنا کہ کوئی صوبہ اس لیے محروم ہے کہ اس کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے دل کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں دوسرے صوبوں کے...