صدر وفاق المدارس الشیعہ کا مرحوم کے صاحبزادے مولانا حافظ زبیر حسن کے نام تعزیت نامہ میں کہنا تھا کہ مرحوم کی پوری زندگی دینِ اسلام کی سربلندی، خدمتِ خلق اور ہزاروں طلبہ کی علمی و فکری آبیاری میں گزری، مولانا فضل الرحیم مرحوم کی علمی حلقوں میں خدمات کا دائرہ بڑا وسیع تھا،وہ کئی دینی کتب کے مصنف تھے، حضرت مولانا خلیق، ملنسار اور محبت کرنے والے انسان تھے، مرحوم اپنے بھائی مولانا عبدالرحمن اشرفی کی طرح ایسا رویہ رکھتے تھے کہ انسان ان کا گرویدہ ہو جاتا۔ اسلام ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے مہتمم جامعہ اشرفیہ شیخ الحدیث مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے ارتحال پر افسوس کا اظہار اور اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی پوری زندگی دینِ اسلام کی سربلندی، خدمتِ خلق اور ہزاروں طلبہ کی علمی و فکری آبیاری میں گزری۔ مرحوم کے صاحبزادے مولانا حافظ زبیر حسن کے نام تعزیت نامے میں حافظ ریاض نجفی نے کہا مولانا فضل الرحیم مرحوم کی علمی حلقوں میں خدمات کا دائرہ بڑا وسیع تھا، وہ کئی دینی کتب کے مصنف تھے۔ حضرت مولانا خلیق، ملنسار اور محبت کرنیوالے انسان تھے۔ وہ اپنے بھائی مولانا عبدالرحمن اشرفی کی طرح ایسا رویہ رکھتے تھے کہ انسان ان کا گرویدہ ہو جاتا تھا۔ ناروے کے شہر اوسلو میں 2003ء میں ان سے ملاقات ہوئی پھر متعدد بار مختلف محافل اور اجلاسوں میں اکٹھے ہوئے۔ ہم سب مرحوم کی مغفرت کیلئے دعاگو ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے، نیز پسماندگان اور متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مرحوم کی کی علمی

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار