جناح باغ واقعہ: شفیع جان نے سندھ حکومت پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا الزام لگادیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے معاونِ خصوصی شفیع جان نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان تحریکِ انصاف سے گھبرا گئی ہے اور اسی خوف کے باعث جناح باغ میں آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تھا جسے چھینا گیا، اور ان کے ساتھ ہونے والے واقعات کے بعد حکومت کس منہ سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ مفاہمت کا راستہ مزاحمت سے ہو کر ہی نکلے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی طاقت کے استعمال سے سیاسی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے راستے بند نہیں کیے گئے اور جلسے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم پی ٹی آئی سڑکوں پر احتجاج کرنا چاہتی تھی۔ شازیہ مری کے مطابق سڑک پر چند افراد بھی ہوں تو ہجوم زیادہ دکھائی دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ کراچی کے بجائے خیبر پختونخوا پر توجہ دے اور وہاں کے عوامی مسائل حل کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
— فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے لواحقین کے واجبات کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
عدالت کے آئینی بینچ نے کے ڈی اے کے مرحوم افسر کے واجبات کی لواحقین کو عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کے ڈی اے نے واجبات تسلیم کرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی۔
عدالت کے استفسار پر کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ کے ڈی اے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرچکا ہے، ادائیگی میں تاخیر مالی مشکلات کے باعث ہوئی۔
کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ سندھ حکومت سے 5 ارب روپے کی گرانٹ طلب کی گئی ہے۔
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے ایکسائز افسر کے خلاف 4 من سے...
جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق مرحوم افسر کے واجبات ان کی زندگی میں ادا نہیں کیے گئے، درخواست گزار قانونی وارث ہونے کے باعث واجبات کی حق دار ہیں، پینشن اور ریٹائرمنٹ فوائد کسی ادارے کی صوابدید نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ واجبات کی بر وقت ادائیگی ریاستی اداروں کی آئینی ذمے داری ہے، ادارے کی مالی مشکلات ملازمین کو تسلیم شدہ حقوق سے محروم رکھنے کا جواز نہیں بن سکتیں، سرکاری ادارے مالی اور انتظامی امور بہتر انداز میں چلانے کے پابند ہیں، کے ڈی اے درخواست گزار کو واجبات کی مد میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے ادا کرے اور عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو پیش کی جائے۔