ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے اداکار فیصل قریشی کو شاندار اداکاری پر شاباشی دی ہے۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کے دوران فاروق ستار نے میزبان فیصل قریشی سے کہا کہ 'تمہارے شو میں آنے سے پہلے میں تھوڑا ڈر رہا تھا کیونکہ کیس نمبر 9 میں تم نے صبا قمر کو نہیں چھوڑا تو اپنے مہمانوں کے ساتھ کیا کرو گے'۔جواب میں فیصل قریشی نے مسکراتے ہوئے کہا 'سر وہ ایک کردار تھا، یہ میں ہوں، کردار پر آپ اتنا سنجیدہ ہورہے ہیں'۔فاروق ستار نے کہا 'اصل بات یہ ہے کہ کردار کو جس طرح آپ ادا کریں، اتنی سچائی کے ساتھ جھوٹ بولیں کہ اکثر لوگوں کو وہ سچ نظر آئے'۔رہنما ایم کیو ایم کی اس بات پر اداکار نے کہا 'سر آپ سیاست میں ہوکر یہ باتیں کررہے ہیں '۔فاروق ستار نے ہنستے ہوئے کہا 'اس کا مطلب ہے ہمیں بھی آپ سے کچھ نا کچھ سیکھنا پڑے گا، وہ ایک ماسٹر پیس تھا'۔جب کہ فیصل نے مذاقاً کہا کہ 'سر میں جلد کلاسز کا آغاز کروا رہا ہوں'۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فاروق ستار نے فیصل قریشی

پڑھیں:

سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • موضوع: کربلا میں خواتین کا کردار اور ھم
  • پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے، وزیراعظم
  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا