Jasarat News:
2026-07-24@03:41:03 GMT

فیصل آباد ،اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260113-11-10
فیصل آباد(جسارت نیوز)فیصل آباد میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے لگام اور خودساختہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث عام شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ آٹا، گوشت، دالیں، چاول، برائلر چکن، لکڑی اور LPG گیس سمیت روزمرہ استعمال کی تقریباً تمام اشیاء کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں، جبکہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے مؤثر کنٹرول نظر نہیں آ رہا۔ذرائع کے مطابق ایک جانب پنجاب حکومت آٹے کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے متحرک ہے، تاہم دوسری جانب مہنگائی مافیا سرکاری نرخوں کو کھلے عام نظرانداز کرتے ہوئے حکومت کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے آٹے کی سرکاری قیمتیں 10 کلوگرام تھیلا 905 روپے، 15 کلوگرام 1360 روپے اور 20 کلوگرام 1810 روپے مقرر کی گئی ہیں، مگر مارکیٹ میں یہی آٹا 10 کلوگرام 1100 روپے، 15 کلوگرام 1800 روپے اور 20 کلوگرام 2200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔تشویشناک امر یہ ہے کہ جن دکانوں کو سرکاری کوٹے کا آٹا فراہم کیا گیا ہے، وہاں بھی آٹا غائب کر کے غریب عوام کی پہنچ سے دور رکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی انکشاف ہے کہ سرکاری آٹا مبینہ طور پر ہوٹلوں کو مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے، جس کے باعث مستحق شہری خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہیں۔ آٹا چکیوں پر بھی صورتحال قابو سے باہر ہے، جہاں آٹے کی قیمت 4800 روپے فی من سے تجاوز کرتے ہوئے 5000 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔سرد موسم میں ایندھن کی قیمتوں نے بھی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ لکڑی اور LPG گیس کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے باوجود LPG گیس کی قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ اس وقت تحصیل بھر میں LPG گیس غیر قانونی ری فلنگ کے ذریعے 360 سے 380 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ لکڑی 1200 سے 1500 روپے فی من میں فروخت ہو رہی ہے۔ ضلع بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سرعام گیس کی غیر قانونی ری فلنگ جاری ہے، جو انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کرتی ہے۔برائلر چکن کی قیمتیں بھی سرکاری ریٹ لسٹ سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔ مارکیٹوں میں برائلر چکن 650 سے 700 روپے فی 900 گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، جو عام شہری کی قوتِ خرید سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس کی جانب سے کارروائیاں اور جرمانے کیے جا رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود مہنگائی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ جاتی ہے۔ دکاندار جرمانوں کے بعد عوام سے دگنی قیمتیں وصول کر کے اپنی تلافی کر لیتے ہیں۔

جسارت نیوز سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی جانب سے کی قیمتوں جا رہا ہے ا رہا ہے روپے فی

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے