ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا ، شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔اسلام آباد میں آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا .جس کے بعد 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 روپے ہو گئی۔پشاور میں مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 جبکہ 20 کلو فائن آٹا تین ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، مردان میں 20 کلو آٹے کی قیمت تین ہزار سے تجاوز کر گئی۔
علاوہ ازیں کوئٹہ میں 50 کلو آٹے کا تھیلا مزید ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا، 50 کلو آٹے کا تھیلا ایک ماہ میں 2 ہزار روپے مہنگا ہوا۔ ڈیلرز کے مطابق گندم بحران کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مہنگا ہو کلو آٹے ہو گیا
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔