حکومت کی پالیسیاں مقاصد پاکستان سے بہت دور ہیں‘ اسلم فاروقی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ وطن پاکستان کے قیام پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے مگر افسوس موجودہ حکومت کی پالیسیاں مقاصد پاکستان سے بہت دور ہیں ہمیں وطن عزیز کی ترقی و استحکام کے لیے پاکستان کو اس کے قیام کے مقاصد کے مطابق بنانے کے لیے اپنے اندر ایک بار پھر تحریک پاکستان والے جذبے کو بیدار کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے اکادمی ادبیات پاکستان (سندھ) میں سال نو کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان لا الہ الا اللہ کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا اور لا الہ الا اللہ ہی وطن عزیز کے تمام مسائل و بحرانوں کے حل کی اصل ضمانت ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان عدل و انصاف کا خون کرنے اور عوام کے حقوق غصب کرنے کے لئے نہیں بلکہ انصاف کا اعلیٰ معیار اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے عطا کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی