تھائی لینڈ: مسافر ٹرین کو حادثہ، 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنکاک تھائی لینڈ میں ایک تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ناکھون رتچاسیما کے ضلع سکھیو میں حادثہ پیش آیا جہاں ایک ہیوی کرین اچانک پاس سے گزرنے والی ٹرین پر گر گئی، جس کے باعث ٹرین پٹڑی سے اترگئی، حادثے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے جانی و مالی نقصان ہوا۔
حکام کے مطابق متعدد افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے موقع پر موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔